تحفہ لارڈ اِرون
انوارالعلوم (جلد 12)
انوار العلوم جلد ۱۲
تحفہ نار واردت
تحفہ لارڈارون
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
اتوار العلوم جلد ۱۳
سوسو
تحفه نار ڈارون
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
دیباچه
یہ رسالہ اُن خدمات کے اعتراف میں جو ہندوستان کی آزادی کے حصول کے بارہ میں
لارڈارون (LORD IRWIN) سے ظہور میں آئی ہیں اور اُس اعلیٰ اخلاقی نمونہ کی یاد گار کو
تازہ رکھنے کیلئے جو انہوں نے اپنے پانچ سالہ ولایت ہند کے زمانہ میں دکھایا ہے جماعت احمد یہ
کے دس ہزار افراد نے جو ہندوستان کے سب صوبوں کے سو شہروں میں بسنے والے ہیں
ہزایکسیلنسی لارڈارون کے ان کے اپنے عہدہ ولایت ہند سے فار فارغ ہونے کے موقع پر پیش کیا
ہے اس امر کے اظہار کیلئے کہ اس رسالہ کا پیش کرنا ایک وسیع جماعت کے جذبات تشکر کی
ترجمانی کرتا ہے یہ شرط کی گئی تھی کہ ہر شخص جو اس میں حصہ لینا چاہے صرف ایک آنہ چندہ ادا
کر سکتا ہے۔ تاکہ یہ تحفہ بہت سے آدمیوں کی طرف سے پیش کیا جا سکے اور تاکہ اس کا مادی
پہلو اخلاص کے پہلو کے پیچھے بالکل چھپ جائے ۔ بجائے اس کے کہ اس تحریک کو عام کیا جاتا یہ
مناسب سمجھا گیا کہ بشمولیت قادیان جو سلسلہ احمدیہ کا مرکز ہے صرف ہندوستان کے سو شہروں
کے احمدیوں کو اس میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے ورنہ اگر اس تحریک کو عام کیا جاتا تو مجھے یقین
ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں جماعت احمدیہ کے افراد اس اعتراف میں شمولیت کرتے۔
خاکسار مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
امام جماعت احمد یہ قادیان
۲۷ مارچ ۱۹۳۱ء
انوار العلوم جلد ۱۲
۳۵
تحفه نار ڈارون
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
باب اول
پورا
ایکسیلنسی )
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هو النَّاصِرُ
ی ( YOUR EXCELLENCY دنیا کے دستور کے خلاف اور خودا خود اپنے
سلسلہ کے دستور کے خلاف میں اس وقت سلسلہ احمدیہ کی طرف سے آپ کے ہندوستان اور
وائسرائلٹی (VICEROYALTY) کے عہدہ کی عنان چھوڑتے وقت بجائے کسی ایڈریس
کے یہ کتاب بطور تحفہ پیش کرتا ہوں۔ اس سے پہلے برطانوی حکومت میں سے کسی وائسرائے
کیلئے سلسلہ احمدیہ کی طرف سے کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔ ہاں ملکہ وکٹوریہ آنجہانی اور ہمارے
موجودہ پرنس آف ویلز کیلئے کتب لکھی گئی ہیں۔ ملکہ وکٹوریہ کیلئے خود بانی سلسلہ احمدیہ نے
کتاب لکھی تھی اور اس کا نام تحفہ قیصریہ رکھا تھا۔ اور پرنس آف ویلز کیلئے ان کے ورود ہند
کے موقع پر میں نے کتاب لکھی تھی جس کا نام تحفہ ویلز رکھا گیا تھا اور جسے انہوں نے لاہور کے
مقام پر قبول فرمایا تھا۔ پس اس کتاب کی تحریر اور پیشکش میں سلسلہ احمدیہ آپ کی خدمات کا
غیر معمولی رنگ میں اعتراف کرتا ہے۔
دنیا کے دستور کو مد نظر رکھتے ہوئے شاید یہ ایک عجیب سی بات معلوم ہو کہ بجائے کسی
عمارت یا محکمہ کے ایک کتاب کی صورت میں یادگار قائم کی جائے اور بجائے ایڈریں کے رسالہ
کے ذریعہ سے اعتراف خدمات کیا جائے ۔ لیکن عمارات یا محکمہ جات مادی اشیاء ہیں اور ایک
روحانی سلسلہ کی طرف سے بہترین یادگار ایک علمی یاد گار ہی ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں ہمارا یہ
یقین ہے کہ ہر ایک تصنیف جو بانی سلسلہ احمدیہ نے کی ہے یا ان کے خلفاء کی طرف سے کی گئی
ہے یا کی جائے گی خدا تعالیٰ کی طرف سے خلعت دوام پائے گی۔ اور اس سلسلہ کی روزانہ بڑھنے
والی تعداد اسے ہمیشہ کیلئے بطور یادگار محفوظ رکھے گی۔ پس سلسلہ احمدیہ کے امام کی طرف سے
ایک کتاب کا لکھا جانا زیادہ مناسب اور زیادہ پائیدار یادگار ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس
انوا را العلوم جلد ۱۴
تحفه نار دارون
ذریعہ سے جب تک دنیا قائم ہے آپ کی ان مخلصانہ خدمات کی یاد تازہ رہے گی جو ہندوستان
میں امن قائم کرنے کی کوششوں کے ذریعہ سے آپ بجالائے ہیں۔
پور ایکسیلنسی! اس میں کوئی شک نہیں کہ جس وقت ہندوستان کی حکومت کا کام
ملک معظم نے آپ کے سپرد کیا تھا اس وقت ملک کی حالت نہایت خطرناک تھی اور بظاہر معلوم
ہوتا تھا کہ ملک روز بروز شقاق و تفرقہ کا شکار ہوتا چلا جائے گا لیکن آپ نے آتے ہی سب سے
پہلا کام یہ کیا کہ ملک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے باہمی مناقشات کے طے کرنے میں
آپ کی مدد کریں اور آپ کی اس خواہش کے پورا کرنے میں مدد دینے کیلئے میں نے ایک لمبا خط
آپ کو لکھا تھا جو ” وائسرائے کے نام ایک خط " کے نام سے چھپ کر شائع ہو چکا ہے مجھے
افسوس ہے کہ اس خواہش کو آپ اپنے عہدہ کے ایام میں پورا نہیں کر سکے اور ملک اسی طرح
فساد اور جنگ میں آج بھی مبتلا ہے جس طرح کہ پہلے مبتلا تھا۔ لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں
کہ آپ کے زمانہ میں یہ خیال ہندوستانیوں کے دل سے نکل گیا ہے کہ ہندو مسلم مناقشات کی
بنیاد گورنمنٹ رکھتی ہے اور یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت برطانیہ کے دشمنوں کے دلوں
میں بھی آپ نے اپنی دیانتداری کا سکہ جمالیا ہے اور یہ کوئی معمولی خدمت نہیں ہے۔
یور ایکسیلنسی؟ نسی ! ہندوستان اور انگلستان کے تعلقات اس حد تک خراب ہو چکے تھے کہ ہر
شخص جو ہندوستان کا خیر خواہ بننا چاہیے انگلستان کا دشمن کہلاتا تھا جیسا کہ مسٹر مانٹیگو سے ہوا۔
اور جو انگلستان کا خیر خواہ بننا چاہے ہندوستان کا دشمن کہلاتا تھا جیسا کہ اکثر گورنروں اور
گورنر
رنر
جنرلوں سے ہوا۔ ایسے حالات میں یہ اللہ تعالیٰ کا محض فضل تھا کہ اس نے آپ کو یہ
توفیق دی کہ اپنے جلیل القدر عهده عہدہ کی باگ ہاتھ سے چھوڑتے ہوئے آ۔ ہوئے آپ نہ صرف اپنے ملک
کے خیر خواہ تصور کئے جاتے ہیں بلکہ ہندوستان کے خیر خواہ بھی سمجھے جاتے ہیں اور دونوں ملکوں
کے قدر شناس اور واقف حال آدمی آپ کو حیرت ، عزت اور محبت کی نگاہوں سے دی دیکھتے ہیں۔
یہ جو کچھ ہوا یقینا اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل بھی انسان کی اندرونی
نیکی ہی جذب کرتی ہے۔ پس اس عظیم الشان مقصد کے حصول پر میں اور جماعت احمد یہ آپ کو
مبارکباد کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ کا طریق عمل آپ کے بعد آنے والوں کیلئے
مشعل راہ ثابت ہو گا۔
یور ایکسیلنسی! ایک مذہبی جماعت کے افراد ہونے کے لحاظ سے میں اور جماعت احمد یہ
انوار العلوم جلد ۱۲
۳۷
تحفه دار دارون
سب سے زیادہ قدر کی نگاہ سے آپ کے مذہبی جوش کو دیکھتے ہیں۔ اس دہریت اور مادیت کے
زمانہ میں اللہ تعالیٰ سے محبت اور اس پر تو کل بہت ہی مفقود ہو رہا ہے لیکن آپ کی تقریریں
اور آپ کے گردو پیش رہنے والے لوگ اس امر کے شاہد ہیں کہ آپ کو ہمیشہ خدا تعالی پر یقین
اور اس کی امداد پر بھروسہ رہا ہے ! روسہ رہا ہے اور ان مادی وسائل کے علاوہ جو قیام امن و امان امن و امان کیلئے آپ
استعمال کرتے رہے ہیں آپ نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضل کی طرف بھی نگاہ رکھی ہے اور آپ
کے اس طریق نے ہمارے دلوں میں خاص طور پر گھر کر لیا ہے۔ یہ قدرتی بات ہے کہ جو اپنے
پیارے سے پیار کرے اس سے بھی محبت ہو جاتی ہے۔ جہاں انگلستان کے لوگوں کو آپ سے
اس لئے محبت پیدا ہو گئی ہے کہ آپ انگلستان سے محبت رکھتے ہیں اور ہندوستان کے لوگوں کو
آپ سے اس لئے محبت ہو گئی ہے کہ آپ ہندوستان سے محبت رکھتے ہیں ، وہاں ! ہماری جماعت
کو آپ سے سب سے زیادہ اس وجہ سے محبت ہو گئی ہے کہ آپ ہمارے پیارے رب سے
محبت رکھتے ہیں۔
یور ایکسیلنسی! اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ مسیحی ہیں اور ہم مسلمان۔ اور ایک
مسیحی اور ایک مسلمان کے الوہیت کے نقشہ میں بہت کچھ فرق ہے۔ لیکن اس میں بھی کوئی
شک نہیں کہ ان اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے جو مختلف مذاہب کے درمیان اللہ تعالیٰ کی
ذات اور صفات کے متعلق ہیں سب مذاہب میں خدا تعالیٰ کے متعلق ایک ہی جذبہ کار فرما ہے
اور وہ اپنے پیدا کرنے والے سے خواہ وہ خواہ وہ کوئی اور کیسی ہی اور کیسی ہی صفات کا مالک کیوں نہ ہو تعلق پیدا
کرنے کی خواہش ہے۔ پس اس خواہش میں آپ کو مشترک دیکھ کر باوجود مذہبی اختلاف کے ہم
اپنے دلوں میں آپ سے ایک اتحاد دیکھتے ہیں اور اس سے زیادہ اتحاد کے اللہ تعالی سے متمنی
ہیں کہ جو اُس سے کچھ بھی محبت رکھتے ہیں وہ انہیں ضائع نہیں کرتا اور ضرور ان کیلئے اپنی
ہدایت کو مکمل کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان کے امراء جن کی امارت اور ریاست
انہیں خدا تعالیٰ اور اس کی عبادت سے مستغنی کر دیا ہے آپ کی مثال کو دیکھ کر : دیکھ کر ندامت
محسوس کریں گے اور اپنی اور اپنی رعایا کی مادی ترقی کے ساتھ روحانی ترقی کی طرف بھی توجہ
نے ا
کریں گے۔
ایکسیلنسی!
یور ا - میکنی! اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ آپ کو پھر اس ملک میں واپس آنے کا موقع ملے
گا یا نہیں اور بظاہر امام جماعت احمدیہ کے دوبارہ انگلستان جانے کا احتمال بھی کم ہی معلوم ہوتا
انوار العلوم جلد ۱۴
۳۸
تحفه نار دارون
ہے پس باوجود اس کے کہ انگلستان میں ہماری جماعت کی طرف سے ایک نائب رہتا ہے اور ہم
امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے سلسلہ سے عموماً اور انگلستان کی جماعت احمدیہ سے خصوصا د پچپی
رکھیں گے ہم خیال کرتے ہیں کہ ہم ہندوستان کے احمدی آپ کو کلی طور پر الوداع کہہ
ہیں اور اس وجہ سے ہم چاہتے ہیں کہ اس موقع پر آپ کی عظیم الشان کامیابیوں پر آپ کو
مبارک باد کہنے کے علاوہ چند خواہشات کا بھی اظہار کریں۔
رہے
ہم امید کرتے ہیں کہ وہ کام جسے آپ نے بعض وقت اپنی سیاسی عزت کو خطرہ میں ڈال
کر سر انجام دیا ہے اس کی تکمیل میں آپ انگلستان پہنچ کر پہلے سے بھی زیادہ سرگرم رہیں
گے۔ ہماری مراد اس سے آزادی ہند کا کام ہے جس کی خواہش میں ہم کسی طرح کانگریس یا
دوسری جماعتوں سے پیچھے نہیں کیونکہ اپنے ملک کی غلامی سوائے بیوقوف یا غدار کے کوئی شخص
پسند نہیں کر سکتا۔ لیکن ایک امر ہے جس کی طرف ہم آپ کی توجہ پھرانی چاہتے ہیں اور وہ یہ
ہے۔
برطانیہ سے دانستہ یا نادانستہ مسلمانوں کو اس ملک میں سخت نقصان پہنچا ہے۔ مسلمانوں
کی حکومت انگریزی حکومت کے قیام سے طبعاً تباہ ہو گئی ہے۔ اسلامی ریاستیں جیسے کرناٹک
بنگال اودھ ، میسور ، جھجھر اور سندھ وغیرہ ہیں انگریزی حکومت کے قیام سے مٹ گئی ہیں بلکہ
مسلمانوں کا تمدن اور ان کی قومیت بھی انگریزی حکومت کے قیام سے تباہ ہو گئی ہے۔ اس میں
کوئی شک نہیں کہ انگریزوں کے ہندوستان میں طاقت پکڑنے سے پہلے اسلامی مرکزی حکومت
کمزور ہو گئی تھی اور : فی اور جنوب میں مرہٹے سر اٹھا رہے تھے اور پنجاب میں سکھ لیکن مرہٹوں کو
احمد شاہ ابدالی کچل چکا تھا اور سکھ تھوڑا عرصہ اپنی شان دکھا کر خانہ جنگی میں مصروف ہو گئے
تھے۔ میسور اور حیدر آباد نئی امنگوں کے ساتھ اٹھ رہے تھے اور غالب گمان تھا کہ اگر انگلستان
کا قدم درمیان میں نہ آتا تو چند سال میں ایک نئی زبر دست اسلامی حکومت اسی طرح ہندوستان
میں قائم ہو جاتی جس طرح مغلوں ۔ سے پہلے بارہا ہو چکی تھی۔ پس انگلستان کو یاد رکھنا چاہئے کہ
جب انگلستان ہندوستان کو آزادی دیتا ہے تو وہ ہندوؤں کو اس حالت سے سینکڑوں گئے قوی
چھوڑ کر جاتا ہے جس حالت میں کہ اس نے انہیں پایا تھا اور مسلمانوں کو اس حالت سے
سینکڑوں گئے کمزور کر کے جاتا ہے جس حالت میں کہ اس نے انہیں پایا تھا۔ کیا ان حالات کو
دیکھتے ہوئے یہ امر بعید از عقل ہو گا اگر مسلمانوں کے دل انگلستان کی محبت سے اس قدر لبریز نہ
انوار العلوم جلد ۱۲
۳۹
تحفه نار ڈایران
ہوں جس قدر کہ وہ ان سے امید کرتا ہے؟ لیکن اگر باوجود ان واقعات کے مسلمان حکومت کے
ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ایسا کرنے پر آمادہ ہیں تو کیا یہ مسلمانوں کے
وسعت حوصلہ کی علامت نہیں اور کیا انگلستان کا بھی اس وقت جب کہ وہ ہندوستان کی
عنان حکومت ہندوستانیوں کے سپرد کرنے لگا ہے یہ فرض نہیں کہ وہ دیکھے کہ اس تغیر کے نتیجہ
میں مسلمان اور بھی تباہ نہ ہو جائیں بلکہ انہیں علمی، تمدنی اور مذہبی ترقی کرنے کا موقع حاصل
رہے اور یقیناً مسلمانوں کے مطالبات میں اس سے زیادہ کوئی خواہش نہیں کی گئی۔ اور اگر
انگلستان ایسا نہیں کرے گا تو مسلمانوں کو ہمیشہ انگریزوں سے یہ جائز شکایت رہے گی کہ انہوں
نے ہندوستان میں آکر یا اپنا فائدہ کیا یا ہندوؤں کا۔ مسلمانوں کا فائدہ کرنا تو درکنار ان کی طاقت
کو اس نے توڑ کر ہمیشہ کیلئے انہیں نکما کر دیا۔ کیا آپ ساندہب سے لگاؤ رکھنے والا انسان یہ پسند
کرے گا کہ تاریخ انگلستان کے متعلق ان واقعات کا اظہار کرے جو میں نے اوپر بیان کئے
ہیں۔ پس میں اور تمام جماعت احمدیہ بلکہ ہر ایک مسلمان آپ سے امید کرتا ہے کہ آپ
انگلستان پہنچ کر اپنے دوستوں کو خصوصاً اور عام انگلستان کی پبلک کو عموماً اسلامی نقطۂ نگاہ سے
واقف کریں گے اور اس خطرناک غلطی میں مبتلا ہونے سے انگلستان کو محفوظ رکھیں گے جس
میں اس کے مبتلاء ہو جانے کے زبردست احتمالات پیدا ہو رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ
ہندوستان کی اکثریت کی اچھی رائے کا حاصل کرنا انگلستان کے لئے نہایت ضروری ہے مگر اس
سے بہت زیادہ ضروری اس کیلئے اپنی عزت کی حفاظت اور خدا تعالی کی رضا کا حصول ہے جس
کی ناراضگی انسان کو ادبار کے ایسے خطرناک راستہ پر چلا دیتی ہے جس سے واپس ہونا بہت
مشکل ہوتا ہے۔
یور ایکسیلنسی سی! میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو اس امر کو پسند کرتے ہیں کہ
دوسروں کو تباہ کر کے اپنی قوم کو ترقی دیں۔ اگر کبھی بھی خدانخواستہ مسلمان ہندوؤں یا کسی اور
قوم کے حقوق کے تلف کرنے پر آمادہ ہوئے تو میں اور میری جماعت سب سے پہلے انہیں اس
فعل سے باز رکھنے کی کوشش کریں گے اور کسی مخالفت یا نقصان کی پرواہ نہیں کریں گے۔ لیکن
احمدی جماعت اس امر کو بھی کبھی برداشت نہیں کرے گی کہ مسلمانوں کو دوسری قوموں کے
رحم پر چھوڑ دیا جائے اور ان کی حکومت کو تباہ کرنے کے بعد ان کی اجتماعی حیثیت کو بھی برباد کر
دیا جائے اور ایک دوسری قوم کو ان کے سروں پر بٹھا دیا جائے اور اسلام کو آزادانہ طور پر
انوا را العلوم جلد ۱۲
تحفه نار ڈارون
اور آب
پرامن طریق سے ترقی کرنے کے ذرائع سے محروم کر دیا جائے ۔ احمدی جماعت نے ہندوستان
سے باہر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ موت سے نہیں ڈرتی اور جو قربانی ہم نے ہندوستان سے باہر کی
ہے وہی قربانی ہم ہندوستان کے اندر بھی کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ عدل اور
انصاف کے قیام کیلئے جو قربانی بھی کی جائے کبھی ضائع نہیں جاتی۔ لیکن ہم ساتھ ہی آپ سے
آپ جیسے نیک ارادے رکھنے والے دو دوسرے دوستوں سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ ایسی
صورت پیدا نہیں ہونے دیں گے کہ ہندوستان ایک لمبے عرصہ تک کیلئے فتنہ و فساد میں مبتلا ہو
جائے اور اس کی آزادی اس کیلئے لعنت کا موجب ثابت ہو۔ اگر ایسا ہوا تو یہ امر ہندوستان کیلئے
تکلیف کا موجب ہو گا ہی انگلستان بھی علاوہ موردِ الزام بننے کے اس فتنہ کے اثر سے محفوظ
نہیں رہ سکے گا۔ پس میں امید کرتا ہوں کہ مسلمانوں کے مطالبات جو بالکل جائز اور مناسب ہیں
اور ان کے جُدا گانہ تمدن اور ان کی گری ہوئی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے جس کی
اخلاقی ذمہ داری انگلستان پر بھی ۔ پر بھی ہے نہایت ضروری ہیں پورا کرنے کے لئے آپ انگلستان میں
جا کر پوری کوشش کریں گے اور ثابت کر دیں گے کہ جہاں آپ ہندوستان کو ہوم رول
(HOME RULE) دلانے کی کوشش میں گلیڈسٹون (GLAD STONE) ثابت ہوئے ہیں
وہاں مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے آپ ڈی اسرائیلی سے کم جوش نہیں رکھتے تاکہ
برطانوی افراد کا زور اس کے کمزور کرنے میں نہیں بلکہ اس کے مضبوط کرنے میں خرچ ہو۔
اس کے بدلہ میں میں جماعت احمدیہ اور اس کے دوستوں کی طرف سے یہ اقرار کرتا ہوں کہ
خواہ ہندوستان کی دوسری جماعتیں کچھ بھی کریں ہم لوگ ہمیشہ اس امر کا لحاظ رکھیں گے کہ
برطانوی ایمپائر (EMPIRE) کو جو ہمارے نزدیک باوجود اپنی کمزوریوں کے دنیا کے اتحاد کا
نقطہ مرکزی بننے کی اہلیت رکھتی ہے مضبوط کرنے اور ہندوستان سے اس کے تعلق کو خوشگوار
طور پر بڑھانے کیلئے کوشاں رہیں گے اور یہ ایک ایسی جماعت کا وعدہ ہے جس کے وعدوں کی
قیمت اور سچائی پر گزشتہ پچاس سالہ تاریخ شاہد ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۲
باب دوم
تحفه لار ڈارون
یور ایکسیلنسی آپ کو اس عظیم الشان کام پر مبارک باد دینے کے بعد جس کی وجہ
وجہ سے
مجھے امید ہے کہ آپ کا نام انگلستان کے بہترین آدمیوں کے ساتھ ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا میں
آپ کے سامنے وہ بہترین تحفہ پیش کرتا ہوں جو دنیا کے خزانوں میں آپ کو نہیں مل سکتا اور
جس کا ملنا محض خدا تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے اور وہ تحفہ وہ پیغام حق ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے
بندوں کو ترقی دینے اور اپنا قرب عطا کرنے کیلئے ارسال فرمایا ہے۔
ممکن ہے کہ آپ پر یہ پ پر یہ دعوت گراں گزرے یا آپ اسے آپ اسے ایک مجنونانہ خیال سمجھیں
لیکن ہر انسان اپنے یقین کے مطابق عمل کرتا ہے اور ہم چونکہ آپ سے محبت رکھتے اور آپ
کی قدر کرتے ہیں اس لئے اس امر پر مجبور ہیں کہ اپنے دل کے یقین کے مطابق وہ صداقت
آپ کے سامنے پیش کریں جس سے بڑھ کر کوئی چیز اس دنیا میں قیمت نہیں رکھتی۔
یور ایکسیلنسی ! وہ خدا جس نے آدم کو بھیجا اور نوح کو مبعوث کیا اور ابراہیم پر اپنا فضل
کیا اور موسیٰ کو اپنا برگزیدہ بنایا اور مسیح علیہ السلام کو اپنے جلال کے تخت پر اپنے دائیں جگہ
دی اس نے حضرت مسیح علیہ السلام اور دوسرے انبیاء کی پیشگوئیوں کے مطابق محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری زمانہ کا نجات دہندہ کر کے مبعوث فرمایا ہے تاکہ آپ وہ سب کچھ
سکھائیں جس کی برداشت اس سے پہلے دنیا نہیں رکھتی تھی اور تا آپ سے دنیا تسلی پائے اور
دنیا کا سردار آپ کے ذریعہ سے ہمیشہ کیلئے قید کیا جائے۔ اور پھر اسی خدا نے اس زمانہ میں
حضرت مسیح ناصری کی پیشگوئیوں کے تحت حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کو مسیح علیہ السلام
کی بعثت ثانی قرار دے کر مبعوث فرمایا ہے کیونکہ لکھا تھا کہ اس کا آنا مشرق سے ہو گا اور اسی
طرح طبعی سامانوں سے ہو گا جس طرح مشرق سے مغرب کی طرف روشنی پھیل جاتی ہے۔ او
اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس ملک سے واپسی پر اللہ تعالی کے اس پیغام پر غور کریں گے جو
غریب اور امیر بادشاہ اور رعایا سب کیلئے برابر ہے اور بندوں کے ساتھ معاملہ میں ایک
اعلیٰ نمونہ دکھانے کے بعد خالق کے تعلقات کو بھی اعلیٰ پیمانہ پر قائم کریں گے۔
ا تو ا را العلوم جلد ۱۳
۲
تحفه نار ڈارون
یور ایکسیلنسی! آپ کی قوم پر اللہ تعالٰی نے نے بہت بڑا احسان کیا ہے۔ اگر آپ انگلستان
کی تاریخ پر ایک مجموعی نظر ڈالیں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ انگلستان کی ترقی غیر معمولی
مشکلات کے موقع پر ایسے حوادث کے ذریعہ سے ہوتی رہی ۔ سے ہوتی رہی ہے جسے گو بعض لوگ اتفاق حسنہ
کہہ دیں لیکن بصیرت رکھنے والے انسان ان میں خدا تعالیٰ کے فضل کا جلوہ دیکھتے ہیں۔
اتفاقِ حسنہ ایک منفرد واقعہ کا نام ہوتا ہے لیکن انگلستان کی پچھلی چھ سو سالہ تاریخ بتاتی ہے کہ
اس قسم کے غیر معمولی حوادث جن کے ذریعہ سے انگلستان کی بعض تاریک ترین گھڑیاں بعد
میں اس کی روشن ترین ساعتیں ثابت ہوئی ہیں ایک لمبے سلسلہ میں منسلک ہیں۔ جس کی
کڑیوں کو الگ الگ دیکھ کر گو اتفاقِ حسنہ کہا جا سکے لیکن جنہیں مجموعی نظر سے دیکھ کر خدا تعالیٰ
کی مشیت کے سوا کسی اور سبب کی طرف منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ پس اللہ تعالی کی یہ خاص نگاہ
بتاتی ہے کہ اللہ تعالی انگلستان سے کوئی خاص کام لینا چاہتا ہے اور وہ کام وہی ہے جو بانی سلسلہ
احمد یہ نے بذریعہ الہام بتایا ہے۔ یعنی ایک دن انگلستان اسلام کو قبول کر کے اسی طرح خدا تعالیٰ
کی بادشاہت کا وارث ہونے والا ہے جس طرح اس نے دنیا کی بادشاہت سے ورثہ پایا ہے۔ کے
انگلستان جس قدر بھی خوش ہو، بجا ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پسند ٹھہرا۔ وہ ایک
دلہن ہے جسے آسمانی دولہا نے اپنے لئے پسند کر لیا ایک موتی ہے جو جوہری کی نگاہ میں بچ گیا،
ایک درخت ہے جسے باغبان نے باغ کے وسط میں ، لگایا ۔
یور ایکسیلنسی ! بے شک سیاسی مسائل اپنے اندر دلوں کو جذب کر لینے کی طاقت رکھتے
ہیں اور میدانِ سیاست میں کامیاب ہونے والا بہت عزت و شہرت پاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے
پانے کی کوشش کرنے والا اس سے بھی زیادہ عزت و شہرت پاتا ہے۔ یورپ و ایشیا میں
بڑے بڑے سیاسی لوگ اور بادشاہ گزرے ہیں لیکن ان میں سے کتنے ہیں جو گلیل و یروشلم کے
چند ماہی گیروں اور محصول لینے والوں کے برابر شہرت و عزت کے مالک ہو سکتے ہیں۔ یقینا وہ
کلیل کے ماہی گیر خدا تعالی کی نظر میں بھی اور دنیا کی نگاہوں میں بھی بادشاہوں سے بھی زیادہ
عزت و شہرت رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنا تعلق ایک خدا تعالیٰ کے برگزیدہ سے پیدا کیا۔
اور اس میں کیا شک ہے کہ دنیا کے خادموں سے اللہ تعالیٰ کے خادم زیادہ مرتبہ پائیں گے ۔ پس
تے
جس طرح آج سے انیس سو سال پہلے ایک ۱۰ کے برگزیدہ سے تعلق نے نے دنیوی لحاظ
ادنی حیثیت کے آدمیوں کو شہرت و عزت کے بلند ترین مینار پر جاکھڑا کیا اسی طرح اس وقت
انوا را العلوم جلد ۱۳
۴۳
تحفه لار ڈارون
بھی اس کے مثیل کے ساتھ تعلق انسان کو بلند ترین مقامات پر پہنچانے کا موجب ہوا ہے اور ہو
گا۔ ہاں خدا تعالیٰ کی بادشاہت ایک چور کی طرح آتی ہے۔ گلے اور اس وجہ سے شروع شروع
میں اس کے خادموں سے چوروں والا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔ وہ ذلیل سمجھے جاتے ہیں اور
انہیں رکھ دیا جاتا ہے اور تکلیفیں پہنچائی جاتی ہیں اور دنیا سمجھ لیتی ہے کہ اب وہ یقینا نیست و
نابود ہو جائیں گے اور ان کا نام تک مٹ جائے گا۔ لیکن وہ نہیں جانتی کہ حقیقی عزت کے وہی
لوگ مستحق ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ کیلئے ذلت کو برداشت کرتے ہیں اور آسمانی تخت پر وہی لوگ
بٹھائے جاتے ہیں جو صلیب پر لٹکائے جانے کیلئے تیار ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے
ابدی بادشاہت کا تاج انہی کے سر پر رکھا جاتا ہے کہ جو کانٹوں کا تاج پہننے کیلئے آمادہ ہو جاتے
ہیں اور خدا تعالیٰ کی محبت کا جام انہی کو ملتا ہے جن کے ہونٹ بد گوئی اور لعنت کے تیز اور تلخ
سرکہ سے آشنا ہو چکے ہوتے ہیں۔ اور در حقیقت ابدی زندگی خدا تعالیٰ کی راہ میں مر جانے کا
ہی نام ہے کیونکہ جو اس راہ میں مرتے ہیں اس کی غیرت انہیں پھر کبھی مرنے نہیں دیتی۔ اور یہ
دروازہ جس طرح آج سے انیس سو سال پہلے کھلا تھا آج بھی کھلا ہے۔ مبارک وہ جو اس
دروازه سے را داخل ہوتا ہے۔ مبارک وہ جو ہو شعنا " " کہتے ہوئے خدا کے برگزیدہ کو قبول
کرتا ہے۔ مبارک وہ جو خدا کی بادشاہت میں اس وقت داخل ہوتے ہیں جب دنیا داروں کی
نگاہ میں وہ ایک دوزخ کی شکل میں ظاہر ہو رہی ہوتی ہے کیونکہ وہی اپنے باپ کے دائیں اور
با ئیں تخت پر بٹھائے جائیں گے اور اس کی بادشاہت میں انہی کو حصہ دیا جائے گا۔
یور ایکسیلنسی! آسمانی قانون دنیوی قانون سے مختلف ہوتا ہے۔ آسمانی قانون میں
تمثیلوں میں کلام کیا جاتا ہے تار استباز اور متکبر کا امتحان کیا جائے اور سچے اور جھوٹے کا تعلق
ظاہر کیا جائے۔ ہر اک کو جو خدا تعالیٰ سے سچی محبت رکھتا ہے آسمانی نور دیا جاتا ہے تا وہ اس نور
کی روشنی میں سچائی کی راہ کو معلوم کرے مگر جو لوگ دل کے کھوٹے ہوتے ہیں وہ لفظوں کے
پردوں میں چھپ جاتے ہیں اور اس وقت جب کہ خدا کا جلال عریاں ہو کر سامنے آتا ہے وہ ان اپنی
آنکھوں پر عبارتوں کا نقاب ڈال لیتے ہیں تب ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جاتا ہے جس کے وہ
مستحق تھے۔ لفظ ان کے سپرد کر دیئے جاتے ہیں اور معنی ان کے جنہوں نے معنوں پر نگاہ کی
اور اس امر کو یاد رکھا کہ پہلے نوشتوں میں لکھا گیا تھا کہ وہ تمثیلوں میں کلام کرے گا۔ اور اس
میں کیا شک ہے کہ تمثیلی کلام اس زمانہ کے لوگوں کیلئے نہیں بلکہ بعد میں آنے والے لوگوں
انوار العلوم جلد ۱۲
کیلئے ٹھوکر کا موجب ہوتا ہے۔
چاند
تحفه نار دارون
ہر دیکھنے والا دیکھ سکتا ہے اور سوچنے والا سوچ سکتا ہے کہ سورج اندھیرا ہو چکا ہے اور
ند کی روشنی جاتی رہی ہے اور ستارے ستارے گر رہے ہیں اور آ۔ آسمان کی قوتیں ہلائی گئی ہیں۔ ھو
کیونکہ آسمان اور زمین کا تعلق قطع ہو گیا ہے اور انسان نے اپنے پیدا کرنے والے کا خیال
بالکل ترک کر دیا ہے اور اس سے منہ موڑ کر اپنی تمام تر توجہ دنیا ہی کی طرف پھیر دی ہے۔ اور
تمثیلی زبان میں اس پیشگوئی کا یہی مطلب تھا کہ آسمان کا تعلق زمین سے قطع ہو جائے گا اور دین
کی حکومت جاتی رہے گی اور خدا تعالیٰ کا نور رُک جائے گا اور اس میں کیا شک ہے کہ جس قدر
دین سے بعد اور خدا تعالیٰ سے بے پرواہی اس زمانہ میں ہے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ پہلے بھی
لوگ بے دین ہوتے تھے لیکن ان میں سے اکثر محسوس کرتے تھے کہ وہ غلطی کے مرتکب ہیں
لیکن اس زمانہ میں جو لوگ دین چھوڑ رہے ہیں وہ اس یقین کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں کہ وہ
ظلمت سے نور کی طرف آ رہے ہیں اور پرانے وہموں کو ترک کر کے علم کی فضاء میں سانس
لے رہے ہیں۔
اس طرح کہا گیا تھا کہ قوم قوم پر چڑھے گی اور بادشاہت بادشاہت پر حملہ کرے گی اور
کتنی جگہوں میں زلزلے ہونگے اور کال پڑیں گے اور فساد اٹھیں گے لے سو ایسا ہی ہوا۔ اس
زمانہ میں نہ صرف ایک عالمگیر جنگ میں بادشاہتوں نے بادشاہتوں پر حملہ کیا ہے بلکہ قومیں بھی
دوسری قوموں پر چڑھ رہی ہیں۔ اس سے پہلے کوئی زمانہ نہیں گزرا جب کہ ایک ہی وقت میں
بادشاہتیں دوسری بادشاہتوں پر حملہ آور ہوں اور قومیں قوموں پر حملہ آور ہوں لیکن اس
زمانہ میں یہ دونوں قسموں کی جنگیں ایک ہی وقت میں جاری ہیں۔ حکومتیں ہی حکومتوں پر
حملہ آور نہیں ہیں بلکہ انسانوں کے مختلف گروہ بھی ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں کہیں
لیبر (LABOUR) اور کہیں کیپیٹل (CAPITAL) کا سوال ہے، کہیں مشرق اور مغرب کا
سوال ہے ، کہیں تجارت اور زمیندارے کی بحث ہے ، کہیں شہری اور دیہاتی کا جھگڑا ہے کہیں
ہندو اور مسلم کی لڑائی ہے تو کہیں کنفیوشس کے ماننے والوں اور مسیحیوں میں فساد برپا ہے۔
غرض قوموں اور گروہوں اور حکومتوں حکومتوں میں ایک ہی وقت میں اس قدر اختلاف رونما
ہو رہا ہے کہ دیکھنے والے رنگ ہیں کہ دنیا کو کیا ہو جائے گا۔
اور یہ جو کہا گیا تھا کہ زلزلے ہونگے اور کال پڑیں گے سو زلزلے گزشتہ تمہیں سال میں