تحفہ لارڈ اِرون
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۳
لده
تحفه لار وارون
اس قدر آئے ہیں کہ پچھلی سات آٹھ صدیوں کے زلزلے اس کے برابر اموات اور
نقصان مال نہیں پیش کر سکتے اور کال باوجود ریلوں اور جہازوں کی ایجاد کے ایسا پڑا ہے کہ
روس اور ہندوستان اور چین اور کئی اور علاقوں میں اس قدر تعداد میں لوگ اس کے باعث تباہ
ہوئے ہیں کہ اس سے پہلے کبھی اس قدر تباہی نہ آئی تھی۔
غرض جو کچھ خدا کے برگزیده مسیح نے اپنی دوبارہ بعثت کے وقت کے متعلق کہا تھا وہ
لفظ بلفظ پورا ہو چکا ہے اور اب مبارک ہے وہ جو وقت کو پہچانے اور اس کے ظہور کی تلاش
کرے کیونکہ یہ ازل سے مقدر تھا کہ مسیح کی دوبارہ آمد اسی طرح پوشیدہ ہو جس طرح کہ پہلی
دفعہ ہوئی تھی تا بچوں اور جھوٹوں میں فرق کیا جائے اور ہوشیار اور غافل میں امتیاز ہو ۔
وہ جس نے آنا تھا نوشتوں کے مطابق آدھی رات کو آیا اور ایسا ہی ہونا چاہئے تھا کیونکہ
اللہ تعالیٰ کے مامور ہمیشہ تاریکی کے زمانہ میں ہی آیا کرتے ہیں وہ لوگوں کے نور سے حصہ لینے
نہیں آتے بلکہ لوگوں کو تاریکی سے نکالنے کیلئے آتے ہیں۔ پس ان کی آمد کا زمانہ وہی ہوتا ہے
جب لوگ خدا تعالیٰ اور اس کے دین سے انتہائی درجہ غفلت میں پڑے ہوئے ہوتے ہیں اور
خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر شیطان سے دوستی کر لیتے ہیں۔ پس اسی سنت اللہ کے مطابق اس زمانہ کا
مسیح اور آسمانی بادشاہت کا دولہا ایسے ہی وقت میں آیا جب کہ کنواریاں سو چکی تھیں اور ان کی
مشعلوں کا تیل ختم ہو چکا تھا سوائے چند کے جنہوں نے ہوشیاری سے تیل محفوظ رکھ چھوڑا تھا
اور جو دولہا کے جلوس کے ساتھ شامل ہو گئیں ۔ کہ باقی سب نہ صرف جلوس میں شامل نہیں
ہو ئیں بلکہ افسوس کہ وہ تمثیل کی کنواریوں کی مانند تیل کی تلاش میں بھی نہیں گئیں اور سوتی
ہی رہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ کا رحم بہت وسیع ہے گو کہا گیا تھا کہ جو سوتی رہیں ان کے لئے شادی کے
گھر کا دروازہ نہیں کھولا جائے گا لیکن خدا تعالیٰ کے رحم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر اک جو اپنی
غفلت سے تائب ہو کر دولہا کی طرف قدم اٹھائے اسے قبول کیا جائے تا شیطان کی حکومت کو
ختم کیا جائے اور دنیا کا سردار ہمیشہ کیلئے بعد میں ڈال دیا جائے۔ پس یور ایکسیلنسی! اس تمنا کو
دیکھ کر جو آپ کے دل میں خدا دا تعالیٰ کے قرب کے حصول کیلئے پائی جاتی ہے میں آپ کو بھی
بشارت دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت قائم کر دی گئی ہے اور خدا کا مسیح بادلوں پر سے یعنی
دنیا والوں کی نگاہ سے پوشیدہ ہو کر اور صرف آسمان والوں کی نظروں کے سامنے دنیا میں نازل
ہو گیا ہے۔ لیکن اس کی آمد پر وہی ہوا جو پہلے ایلیا کے نزول کے وقت میں ہوا تھا یعنی لوگوں نے
انوار العلوم جلد ۱۲
۴۶
تحفه نار دارون
آسمانی تمثیل کو نہیں سمجھا اور یہ کہہ کر منہ پھیر لیا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہی مسیح آسمان
سے اُترے گا جو انیس سو سال پہلے اُتر ا تھا۔ پس جب تک وہ فرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے
ہوئے نہیں اُترے گا ہم کسی مسیح کو نہیں مانیں گے۔ لیکن پور ایکسیلنسی! اس سوال کو
اللہ تعالی نے خود مسیح علیہ اسلام کے ذریعہ سے ان کی پہلی بعثت میں حل کر دیا ہے اور مسیح کے
نزول سے پہلے ایلیا کے دوبارہ نزول کی پیشگوئی میں اس قسم کے تمثیلی کلام کی حقیقت کو ظاہر کر
دیا ہے۔ پس آنے والا مسیح آسمان سے نہیں بلکہ اسی دنیا سے پیدا ہونا تھا اور بانی سلسلہ احمدیہ
کے وجود میں ظاہر ہو چکا لوگ چاہیں تو قبول کریں اور جس کسی کے کان سننے کے ہوں سنے ۔ جو
لوگ باوجود گل پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے اسے تسلیم نہیں کریں گے وہ انتظار کرتے چلے
جائیں گے یہاں تک کہ تھک کر ان میں سے بعض تو اس کی آمد ہی کے منکر ہو جائیں گے جس
طرح یہود نے کیا اور بعض مایوسیوں کے گڑھوں میں گر جائیں گے اور اُمنگوں اور امیدوں
سے جو اللہ تعالیٰ کے اعلیٰ فضلوں میں سے ہیں محروم ہو کر زندگی کی ہر قسم کی دلچسپی کو کھو بیٹھیں
گے۔
کاش کہ دنیا دیکھتی کہ خدا تعالیٰ کا مقدس کس طرح باوجود مخالفت کے بڑھتا چلا جاتا ہے
اور اس کے فرشتے اس کے برگزیدوں کو زمین کی حد سے آسمان کی حد تک چاروں طرف سے
اکٹھا کر رہے ہیں۔ کہ جب وہ ظاہر ہوا اس کے اہل وطن یہ دعوی کرتے تھے کہ وہ چند دن میں
اسے ہیں ڈالیں گے لیکن آج اس کی طرف بلانے والے اور اس پر ایمان لانے والے
ہندوستان سے باہر انگلستان، فرانس، جرمن، ہالینڈ امریکہ شمالی اور جنوبی، آسٹریلیا، سماٹرا جاوا
چین، روس، ایران، افغانستان، عرب، عراق، شام، فلسطین، مصر، ترکی، الجزائر، مراکش،
نائیجیریا گولڈ کوسٹ (کھانا) سیرالیون، کینیا، یوگنڈا ٹانگانیکا (تنزانیہ) زنجبار، نثال
کیپ کالونی وغیرہ ممالک میں بھی پھیلے ہوئے ہیں اور روز بروز بڑھ رہے ہیں اور وہ دن دور
نہیں کہ جب یہ ہلال بدر ہو کر مطلع عالم پر چمکے گا۔ پس مبارک ہیں وہ جو اب بھی اس کی
صداقت پر غور کر کے خدا تعالی کی آواز پر لبیک کہتے اور ابدی زندگی پاتے ہیں کیونکہ انسان
روٹی سے نہیں بلکہ کلام سے زندہ رہتا ہے۔ 2
انوار العلوم جلد ۱۴
باب سوم
تحفه کار ڈارون
ایکسیلنسی میں سی ! میں آپ کو اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی و دیہ کی دعوت دینے کے بعد اور یہ بتا۔
بتانے
پورا ۔
کے بعد کہ سلسلہ احمد یہ ان پیشگوئیوں کو پورا کرتا ہے جو اناجیل میں مسیح کی آمد ثانی کے متعلق
مذکور ہیں اختصار کے ساتھ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سلسلہ احمدیہ کی تعلیم کیا ہے تاکہ آپ اس کے
مقصد اور اس کی غرض سے واقف ہو جائیں۔
۱۔ سلسلہ احمدیہ کا عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے جو اپنے دوبارہ آنے کی خبر
دی تھی وہ بانی سلسلہ احمدیہ کے وجود میں پوری ہو گئی ہے اور یہ کہ دنیا کا نیا دور اب اس تعلیم پر
مبنی ہو گا جو مسیح موعود علیہ السلام نے دی ہے۔
لو
۲۔ سلسلہ احمدیہ کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور دوسرے انبیاء کی
پیشگوئیوں کے مطابق جس نجات دہندہ نے دنیا کو خدا تعالیٰ کی آخری شریعت سکھانے کیلئے آنا
تھا وہ محمد رسول الله علی امیہ بانی مذہب اسلام تھے آ۔ آپ کے وجود میں گزشتہ انبیاء کی سب
پیشگوئیاں پوری ہو گئیں ۔ آپ آخری شریعت لانے والے رسول تھے اور قرآن کریم
آخری شریعت کی کتاب ہے۔ آنحضرت ملی الم کے بعد کوئی اور ایسا رسول نہ نیا نہ پرانا آسکتا
ہے جس نے آپ سے فیض حاصل نہ کیا ہو اور جس کا کام آپ کا کام نہ کہلا سکتا ہو کیونکہ دنیا کی
ابدی استادی کا مقام صرف آپ کو ہی حاصل ہے اور کوئی شخص اس میں آپ کا شریک
نہیں ہو سکتا اور اسی وجہ سے آپ نبیوں کی مہر" کہلاتے ہیں۔ "
۔ مذکورہ بالا عقیدہ کے ماتحت سلسلہ احمدیہ کا یہ عقیدہ ہے کہ مسیح موعود کا کام صرف
قرآن کریم کی تشریح اور اس کے مطالب کا ہی بیان تھا ورنہ اس نے کوئی جدید تعلیم نہیں دینی
تھی بالکل اسی طرح جس طرح حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا یہ کام تھا کہ وہ تورات کی تشریح
کرتے جیسا کہ خود انہوں نے بیان فرمایا ہے کہ :۔
یہ خیال مت کرو کہ میں تو رات یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا۔ میں
منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں۔ ماہ
انوار العلوم جلد ۱۴
۴۸
تحفه لار ڈارون
یور ایکسیلنسی بعض تعلیمات سلسلہ احمدیہ کی آپ کو آپ کو ایسی نظر آئیں گی ؟
جو بظاہر
مسلمانوں کے عقیدہ کے خلاف ہیں اور جو اس مشہور تعلیم کے بھی خلاف ہیں جو قرآن کریم کی
طرف منسوب کی جاتی ہے لیکن اس کی یہ وجہ نہیں کہ مسیح موعود علیہ السلام نے کوئی نئی تعلیم
دی ہے بلکہ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ مسلمانوں میں زمانہ نبوت سے بعد کی وجہ سے بعض غلط
عقائد کا رواج ہو گیا تھا اور ان عقائد کے ماتحت وہ قرآن کریم کے بھی غلط معنی کرنے لگ گئے
تھے۔ مسیح موعود علیہ السلام نے آکر ان غلط عقائد کی اصلاح کر دی اور قرآن کریم کی تفسیر
قرآن کریم کے دو دوسرے مقامات سے مطابق کر کے ان غلط تفسیروں کو رد کر دیا جو اس کی طرف
زبردستی منسوب ہو رہی تھیں۔ پس حضرت مسیح موعود نے کوئی نئی تعلیم نہیں دی صرف
مسلمانوں کی غلطیوں کی اصلاح کی ہے۔ ہاں بعض باتیں آپ نے نئی بھی بیان کی ہیں لیکن وہ بھی
قرآن کریم سے باہر نہیں بلکہ قرآن کریم سے ہی ہیں لیکن چونکہ وہ اس زمانہ سے مخصوص
تھیں دنیا کو اس سے پہلے ان کی معرفت عطا نہیں کی گئی تھی۔
۴۔ سلسلہ احمدیہ کا عقیدہ ہے کہ اس دنیا کا پیدا کرنے والا ایک خدا ہے اس نے دنیا کو
اپنے ارادے اور اپنے حکم سے پیدا کیا ہے وہ ازل سے ہے اور اس کیلئے فنا نہیں، وہ مالک ہے
سب قدرتوں کا اور قادر ہے اپنی مشیت پر اور اس وجہ سے کسی بیوی یا بیٹے یا مددگار کا محتاج
نہیں واحد ہے لاشریک ہے بڑے سے بڑا انسان خواہ کوئی ہو اس کا بندہ اور اس کا فرمانبردار
ہے ، انسان کیلئے اس کی پرستش کے سوا کسی کی پرستش جائز نہیں خواہ وہ موسی ، عیسی محمد
سیهم السلام والصلوۃ جیسی ہستیاں ہی کیوں نہ
عليهم
کہ:۔
ا نہ ہوں جیسا کہ حضرت مسیح ناصری نے فرمایا ہے
سب حکموں میں اول یہ ہے کہ اے اسرائیل سن ! وہ خداوند جو ہمارا خدا ہے
ایک ہی خداوند ہے اور تو خداوند کو جو تیرا خدا ہے اپنے سارے دل سے اور اپنی
ساری جان سے اور اپنی ساری عقل سے اور اپنے سارے زور سے پیار کر اول حکم
ہی ہے۔ لاہ
سلسلہ احمدیہ کی بھی یہی تعلیم ہے کہ انسان کا دل اور اس کی جان محلی طور پر خدا
کیلئے ہونے چاہئیں بندوں کو خدائی کا مقام دینا درست نہیں ہے۔
۵۔ سلسلہ احمدیہ کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جس طرح پہلے بولتا تھا۔ اب بھی بولتا ہے اور
انوار العلوم جلد ۱۳
۴۹
تحفه لار وارون
جس طرح پہلے نشان دکھاتا تھا اب بھی دکھاتا ہے اور جس طرح پہلے اس کے فرشتے اس کے
بندوں پر نازل ہو۔ نازل ہوتے تھے اب بھی اترتے ہیں اور یہ کہ وہ مذہب جس کی بنیاد قصوں پر ہو مذہب
نہیں ایک کہانی ہے اور وہ عقیدے جن کی بنیاد صرف روایت پر ہو عقیدے نہیں بلکہ تو ہمات
ہیں۔ پس سچا مذہب وہی ہے جو اپنے ساتھ تازہ نشانات رکھتا ہو۔ اور میں اللہ تعالیٰ کو
حاضر و ناظر جان کر گواہی دیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر ہم نے اس قدر
نشانات دیکھے ہیں کہ جو شمار میں نہیں آسکتے اور آپ کے طفیل اور آپ سے تعلق رکھ کر ہم
میں سے ہزاروں نے کلام الہی سے بقدر اپنے ظرف کے حصہ پایا ہے۔ چنانچہ ان لوگوں میں سے
ایک میں بھی ہوں۔ میں نے خدا تعالیٰ کے فضل سے رویا اور الہامات سے حصہ پایا ہے اور
سینکڑوں امور قبل از وقت اللہ تعالیٰ نے مجھے بتائے ہیں جو اپنے وقت پر جا کر پورے ہوئے
حالانکہ اس سے پہلے سامان ان امور کے وجود میں آنے کے بالکل مخالف تھے۔ پس
یور ایکسیلنسی! ہم لوگوں کا ایمان مشاہدہ پر جو عینی بھی ہے اور ذاتی بھی، مبنی ہے اور صرف
پرانے قصوں اور گزشتہ کتابوں پر ہی مبنی نہیں۔ اور ہم یقین سے کہتے ہیں کہ کسی ملک کا آدمی
ہو خواہ یورپ کا خواہ امریکہ کا خواہ افریقہ کا خواہ کسی اور ملک کا اگر قرآن کریم اور رسول کریم
پر ایمان لائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وحی کی تصدیق کرے تو اللہ تعالیٰ کے
کلام سے اسے اپنے ایمان کے مطابق حصہ مل سکتا ہے۔
۔ سلسلہ احمدیہ یہ بھی تعلیم دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا کو پیدا کر کے بے دخل نہیں ہو گیا
اور اب بھی سب کام اس کے حکم اور اس کے اشارہ سے چلتے ہیں۔ وہ قادر خدا ہے جس کا امر
دنیا کے ہر فعل میں ہو رہا ہے۔ دنیا کا ایک ذرہ بھی اس کے اذن کے بغیر بل نہیں سکتا۔ سائنس
اور ہیئت کے قوانین کا ظہور صرف اس کے ازلی قانون کے ماتحت ہی نہیں ہے بلکہ ہر اک نتیجہ
جو اب بھی نکل رہا ہے اس کے حکم سے اور اس کے ارادہ کے ماتحت نکلتا ہے۔ وہ اپنے بندوں
کی دعائیں سنتا ہے اور معجزانہ طاقتیں ان کیلئے ظاہر کرتا ہے۔ اور جب وہ کسی بندے کی تائید
میں ہو جاتا ہے تو دنیا کی حکومتیں اور طاقتیں اس کے حکم کے مقابلہ سے عاجز آجاتی ہیں اور تمام
ظاہری سامان بے کار اور سب مادی طاقتیں بے اثر ہو جاتی ہیں۔ دنیا کے لوگ بے شک اس
امر پر نہیں لیکن ہم نے ہزاروں لاکھوں اس امر کے مشاہدات کئے ہیں اور کر رہے ہیں اور
خدا تعالیٰ کی اس قدرت نمائی کے ماتحت ہمارا یقین ہے کہ باوجود اس کے کہ دنیا کے سب
انوار العلوم جلد ۱۲
تحفہ لارڈارون
ہو گا۔
مذاہب احمدیت کی مخالفت پر آمادہ ہیں اور دنیا کی سب طاقتیں اسلام کو مٹانے کیلئے کوشاں ہیں
لیکن پُر امن ذرائع سے اور معجزانہ حالات کے ماتحت سلسلہ احمد یہ دنیا میں پھیل جائے گا اور
اس کے ذریعہ سے اسلام اسلام کو باقی سب ادیان پر علمی غلبہ حاصل ہو
۔ سلسلہ احمدیہ کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو ا۔ کو اپنے قرب کیلئے پیدا کیا
ہے۔ پس اسے کسی اور واسطہ کی ضرورت نہیں ہے۔ واسطہ کو تسلیم کرنے کے معنی یہ ہیں کہ
ہم اس مقصد کیلئے پیدا نہیں کئے گئے بلکہ دوسروں کا احسان ہے کہ وہ ہمیں اس مقام پر پہنچا
دیتے ہیں اور اگر ہم یہ تسلیم کریں تو ماننا پڑتا ہے کہ انسانی پیدائش کا کوئی اعلیٰ مقصد ہے ہی نہیں
مگر دنیا کا ذرہ ذرہ اس کے خلاف گواہی دے رہا ہے ۔ پس حق یہی ہے کہ انسان قرب الہی کیلئے
پیدا کیا گیا ہے جیسا کہ قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ لا میں نے جن و انس کو صرف اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ میرے عبد بن جائیں یعنی
میری صفات کو اپنے اندر پیدا کریں۔ بائیبل نے بھی اس طرف ان الفاظ میں اشارہ کیا ہے کہ :۔
تب خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت پر اور اپنی مانند بناویں " سلام
سلسلہ احمدیہ کا عقیدہ ہے کہ نجات کسی ایک قوم یا ایک ملک کے لوگوں کا حق نہیں
بلکہ سب بنی نوع انسان خدا تعالیٰ کے فضل کے یکساں مستحق رہے ہیں اور اس وجہ سے یہ خیال
کہ خدا تعالیٰ نے ہدایت کو صرف بنی اسرائیل میں یا عربوں میں یا ہندوستانیوں میں محصور کر دیا
ایک لغو اور بیہودہ خیال ہے۔ سب انسان خدا تعالیٰ کے بندے ہیں اور جس طرح اس کا سورج
سب کیلئے چڑھتا ہے اسی طرح اس کی ہدایت بھی سب کیلئے ہے۔ ہاں خود انسانوں کے فائدہ کیلئے
اس نے پہلے مختلف اقوام کی طرف الگ الگ انبیاء ارسال کئے اور آخر میں جب انسان
خدا تعالیٰ کی سب باتوں کو سمجھنے کے قابل ہو گیا تو اس نے وہ روحِ حق بھیجی جس کا نام محمد
صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور جس کی نسبت انجیل میں آتا ہے کہ :۔
"
میری اور بہت سی باتیں ہیں کہ میں تمہیں کہوں پر اب تم ان کی برداشت
نہیں کر سکتے۔ لیکن جب وہ یعنی روح حق آوے تو وہ تمہیں ساری سچائی کی راہ
بتادے گی اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی لیکن جو کچھ وہ سنے گی سوکھے گی اور تمہیں
آئندہ کی خبریں دے گی وہ میری بزرگی کرے گی اس لئے کہ وہ میری چیزوں سے
پارے گی اور تمہیں دکھاوے گی ۔ "
انوا را العلوم جلد ۱۲
۵۱
تحفه نار ڈارون
غرض سلسلہ احمدیہ کی تعلیم ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں اللہ تعالیٰ کے نبی گذرنے ہیں اور
اس وجہ سے ہمارا فرض ہے کہ ہم دوسری قوموں کے گزشتہ بزرگوں کو بھی محبت اور قدر کی
نگاہ سے دیکھیں کیونکہ وہ سب خدا کی طرف سے تھے اور اس وجہ سے ہمارے لئے واجب ادب
ہیں۔ پس ہم لوگ جو سلسلہ احمدیہ کے پیرو ہیں جس طرح حضرت نوح اور حضرت ابراہیم
حضرت مو موسیٰ اور حضرت مسیح علیہم السلام کو کو ادب و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس طرح
کرشن جی اور رام چندر جی اور گوتم بدھ اور زرتشت اور کنفیوشس علیھم اسلام کو بھی اور زیم است
عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یور ایکسیلنسی سمجھ سکتے ہیں کہ یہ تعلیم دنیا میں
امن و امان کے قائم کرنے میں کسی قدر مدد دے سکتی ہے اور ایک عظیم الشان سچائی کا اقرار
کروا کے ہمیں سچائی کے کس قدر قریب کر دیتی ہے۔ اور ان قوموں کے دلوں کو جو یہ سمجھتی
تھیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں چھوڑے رکھا ہے کس قدر خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کرنے میں
کامیاب ہو سکتی ہے ۔
۹۔ سلسلہ احمدیہ کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ دوسرے مذاہب کے عیب بیان کرنے کی بجائے
اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرنی چاہئیں کیونکہ کسی کی کمزوری سے ہماری بڑائی ثابت نہیں ہوتی
بلکہ ہماری تعلیم کی برتری ہی ہمارے مذہب کی برتری ثابت کر سکتی ہے۔ پس دوسرے مذاہب
کے عیب بیان کرنا ہماری جماعت کا طریق نہیں ۔ ہاں جوابی طور پر جب ہم کو یہ معلوم ہو کہ ایک
قوم برابر بد گوئی میں بڑھتی جاتی ہے دفاع کے طور پر ہمیں الزامی جوابوں کے دینے کی اجازت
دی گئی ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ یہ تعلیم دنیا میں امن قائم رکھنے کیلئے اور قوموں میں صلح
کرانے کیلئے نہایت محمد ہے۔ اور اس کا دوسرا پہلو کہ اگر کوئی قوم شرارت سے باز نہ آئے تو
اس کے مقابل میں الزامی جواب دینا درست ہے در حقیقت پہلے پہلو کو مکمل کرتا ہے۔ کیونکہ
بعض انسان اس قدر خدا تعالیٰ سے دور ہو جاتے ہیں کہ ان کے انسانی احساسات کو اکسانے کیلئے
ایک ٹھیس کی ضرورت ہوتی ہے جس طرح کہ کبھی جسم انسانی کی حفاظت کیلئے ڈاکٹر کے نشتر کی
ضرورت ہوتی ہے اور یہ طریق قابل اعتراض نہیں بلکہ بگڑی ہوئی قوم کی خیر خواہی میں داخل
ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح علیہ السلام کو بھی باوجود اس کے کہ آپ کی طبیعت نہایت حلیم تھی کبھی
کبھی یہ طریق اختیار کرنا پڑا جیسا کہ فریسیوں کے حد سے بڑھ جانے پر آپ کو کہنا پڑا کہ :۔
تم اپنے باپ شیطان سے ہو اور چاہتے ہو کہ اپنے باپ کی خواہش کے
انوار العلوم جلد ۱۲
موافق کرد ۱۵
۵۲
تحفہ لارڈارون
غرض اس قسم کی استثنائی صورتوں کو چھوڑ کر جب خود دوسری قوم کی اصلاح کیلئے
الزامی جواب دینا پڑے سلسلہ احمدیہ کی تعلیم ہے کہ صرف اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرو
دوسرے مذاہب پر حملے نہ کرو تاکہ دنیا میں صلح اور آشتی قائم ہو اور لوگ اپنے رب کی طرف
توجہ کرنے کا موقع پائیں۔
۱۰۔ سلسلہ احمدیہ کی ایک یہ بھی تعلیم ہے کہ شریعت بطور سزا کے نہیں نازل ہوئی کیونکہ
شریعت نام ہے اُن احکام کا جو انسان کی روحانی، تمدنی اور اخلاقی ترقی کا موجب ہوتے ہیں اور
بالواسطہ طور پر اس کی ترقی کا بھی باعث ہوتے ہیں اور کسی کو وہ راہ بتانا جس پر چل کر وہ
کامیاب ہو سکے کسی صورت میں بھی چھٹی نہیں کہلا سکتا۔ ہم جب ایک بھولے ہوئے کو راہ
دکھاتے ہیں تو وہ ہمارا ممنون ہوتا ہے یہ نہیں کہا کرتا کہ تم نے مجھ پر بوجھ لاد دیا ہے۔ ایک جہاز
کا کپتان جسے سمندروں کا چارٹ مل جاتا ہے شکوہ نہیں کرتا بلکہ شکریہ ادا کرتا ہے۔ شریعت بھی
در حقیقت انسانی سفر کیلئے ایک چارٹ ہے جس سے اسے راستہ کی مشکلات سے آگاہ کیا جاتا ہے
اور آسانی سے سفر طے کرنے کے طریق بتائے جاتے ہیں۔ وہ ایک گائیڈ ہے جو ہر منزل پر اس
کے کام آتا ہے نہ کہ چٹی اور سزا۔ پس اس کی ضرورت ہر وقت انسان کو تھی اب بھی ہے اور
ہمیشہ رہے گی اور اللہ تعالی نے اسے بطور سزا نہیں نازل کیا بلکہ بطور احسان نازل کیا ہے اور
اس سے زیادہ بد بختی کا دن انسان کیلئے نہیں آ سکتا جس دن کہ وہ اس راہنما سے محروم ہو
جائے۔ مگر اللہ تعالی جو رحیم و کریم ہے کبھی برداشت نہیں کر سکتا کہ اپنے بندوں کو جو
ابدی زندگی کیلئے سرگردان ہیں اس ضروری امداد سے محروم کر کے ہمیشہ کیلئے تاریکی اور ظلمت
میں بھٹکتا رہنے دے۔
ا سلسلہ احمدیہ کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ جس طرح ہر انسان کا پیدائشی حق ہے کہ اس کیلئے
خدا تعالیٰ کے قرب کا دروازہ کھلا رہے اور اس کے اور اس کے رب کے درمیان کوئی اور ہستی
حائل نہ ہو اسی طرح ہر انسان اپنی نجات کیلئے اپنی ہی جد و جہد کا محتاج ہے کوئی دوسرا شخص اس
کی نجات کے معاملہ میں سوائے راہنمائی اور ہدایت کے اور کسی کام نہیں آسکتا۔ ہر انسان کا
فرض ہے کہ اپنے لئے نجات کا راستہ خود تیار کرے جیسا کہ مسیح علیہ السلام نے نہایت
خوبصورت الفاظ میں فرمایا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۳
تحفه نار دارون
"اگر کوئی چاہے کہ میرے پیچھے آوے تو اپنا انکار کرے اور اپنی صلیب اٹھا
کے میری پیروی کرے۔ 11
حق بھی یہی ہے کہ نجات اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو
انسان کا ایمان اور اس کی وہ جدوجہد ہی کھینچ سکتی ہے جو وہ خدا سا بننے کیلئے کرتا ہے کیونکہ تب
خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ دیکھو میرا بندہ مجھ سے ملنے کی کوشش کر
رہا ہے پھر میں کیونکر خاموش رہوں اور اس کی امداد کیلئے ہاتھ نہ بڑھاؤں۔ پھر وہ ہاتھ بڑھاتا
ہے اور اپنے بندے کو اٹھا لیتا ہے جس طرح روتے ہوئے بچے کو ماں اٹھاتی ہے وہ اپنے بچے کو
اُٹھانے کیلئے کسی کی سفارش کی محتاج نہیں ہوتی بلکہ سب سے بڑی سفارش اس کے بچے کی
صحیح خواہش یا اس کی چیخ ہی ہوتی ہے۔
۱۲۔ سلسلہ احمدیہ کا کا یہ یہ ؟ بھی عقیدہ ہے کہ انسان اپنے اعمال میں انہ نہ تو تو کھلی بھی طو طور پر آزاد ہے
اور نہ کلی طور پر مجبور ۔ بلکہ وہ اس حد تک مجبور ہے کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر سے آزاد نہیں ہو
سکتا اور اس حد تک آزاد ہے کہ اپنے اعمال کی جزاء سزا کا مستحق ہے۔ خدا تعالیٰ کسی کو بد اور
کسی کو نیک نہیں قرار دیتا بلکہ وہ اعمال کا زمانہ شروع ہونے سے پہلے ہدایت کرتا ہے اور اس
زمانہ کے شروع ہو جانے پر ہدایت کرتا اور اعمال کے نتائج پیدا کرتا ہے۔ پس دنیا میں ہر واقعہ
جو تقدیر کے ماتحت نظر آتا ہے در حقیقت کسی اختیاری فعل کے نتیجہ میں ہے اور ہر واقعہ جس
میں انسان کلی طور پر مختار نظر آتا ہے وہ در حقیقت قانون قدرت انسان کے پہلے اعمال اور اس
کے گردو پیش کے حالات سے متاثر ہوتا ہے اسی وجہ سے ابتدائے دنیا سے مختلف مذاہب اور
مختلف فلسفی اس امر پر بحث کرتے چلے آئے ہیں کہ آیا انسان مجبور ہے یا مختار اور تقدیر کے
سوال نے انسان کو حیران کئے رکھا ہے۔ لیکن اگر لوگ اسلام کی تعلیم کو مد نظر رکھتے تو یہ
جھگڑے پیدا ہی نہ ہوتے اور اگر ہوتے تو بہت جلد ختم ہو جاتے۔ اس میں کیا شک ہے کہ انسان
اپنے اعمال پر ایک سرسری نگاہ بھی ڈالے تو اس نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور ہوتا ہے کہ اس کے افعال
میں تقدیر و اختیار کے قانون ایک ہی وقت میں جاری ہیں۔
بظاہر یہ مسئلہ ایک علمی مسئلہ نظر آتا ہے لیکن در حقیقت بہت اہم اور عملی مسئلہ ہے اور
دنیا کی روحانی اور تمدنی ترقی کا اس پر بہت کچھ مدار ہے اور یہ مسئلہ خدا تعالیٰ کے وجود پر بھی
دلالت کرتا ہے کیونکہ انسانی اختیار اور اس کی مجبوریاں ایسی ملی ہوئی ہیں کہ سوائے ایک ایسی
انوار العلوم جلد ۱۳
ولد
تحفه لار ڈارون
ہستی کے جو ذرہ ذرہ کا علم رکھتی ہو کوئی اور ہستی انسانی جدوجہد کی قیمت مقرر نہیں کر سکتی اور
اسے حقیقی جزاء اور سزا نہیں دے سکتی۔ کیونکہ جب تک ہر انسان کے اختیار اور اس کی
مجبوری کا صحیح اندازہ نہ لگایا جائے اس کی نیکی یا اس کی بدی کا بھی صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
ہزاروں ہیں جو بظاہر نیک نظر آتے ہیں لیکن ان کی نیکی کی وجہ صرف یہ ہے کہ ان کے اندر
بدی کی قابلیت نہیں۔ لیکن ہزاروں ہیں جو بظاہر بد نظر آتے ہیں لیکن وہ نیک ہیں کیونکہ ان
کیلئے بدی کے بہت سے محرکات ہیں اور بہت سی مجبوریاں بھی ہیں لیکن وہ اپنے نفس سے جنگ
کرتے رہتے ہیں اور بعض دفعہ کامیاب اور بعض دفعہ مغلوب ہو جاتے ہیں۔ پس ماننا پڑتا ہے
کہ اگر انسانی اعمال نے منافقت کی چادر سے نکل کر کبھی اپنی صحیح شکل میں ظاہر ہوتا ہے تو ایک
ایسی ہستی ہونی چاہئے جو ظاہر و پوشیدہ کو اور ماضی، حال اور مستقبل کو یکساں طور پر جانتی ہو۔ تا
کہ انسانوں کے متعلق عدل و انصاف سے فیصلہ کیا جائے۔
۱۳۔ سلسلہ احمدیہ کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ اخلاق کا سوال حل نہیں ہو سکتا جب تک انسانی
پیدائش کے سوال کو مد نظر نہ رکھا جائے علم الاخلاق کی تمام بحثیں آخر ایک چکر میں تبدیل ہو
جاتی ہیں جو ہمیں کسی خاص فیصلہ تک نہیں پہنچاتا لیکن اگر ہم انسان کی فطرت پر غور کریں تو
لازما اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ وہ بعض باتوں کو اچھا اور بعض باتوں کو بُرا سمجھتی ہے۔ پس اچھے
اور برے کا سوال تو ایک طبعی تقاضا ہے لیکن یہ کہ فلاں چیز بڑی ہے یا اچھی ہے مختلف فیہ مسئلہ
ہے اور اس کی وجہ مذاہب کا اثر عادات کا اثر اور ماحول کا اثر ہے۔ پس اچھے اور بُرے اخلاق
کا فیصلہ انسانوں کے میلانوں پر نہیں کیا جا سکتا کہ وہ مختلف ہیں۔ ان کا فیصلہ صرف خدا تعالیٰ کی
صفات سے مقابلہ کر کے کیا جا سکتا ہے۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اپنی شکل پر پیدا کیا ہے یعنی وہ
طاقتیں اسے دی ہیں کہ الہی صفات کو اپنے اندر جذب کر سکے اور اخلاق حسنہ انہی صفات کو
اپنے اندر جذب کرنے کا نام ہے اور اخلاق سینہ انہی سے دوری کا۔ ہر اک جو اپنی طاقتوں کو
اسی طرح استعمال کرتا ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی صفات ظاہر ہوتی ہیں وہ اخلاق حسنہ پر عامل
ہے اور جو اس کے خلاف کرتا ہے وہ اخلاق سینہ پر ۔ پس انسان کے اندر جس قدر طاقتیں ہیں
سب ہی اچھے مصرف کیلئے ہیں۔ جس طرح خدا تعالیٰ میں کوئی عیب نہیں انسان میں بھی کوئی
عیب نہیں بلکہ اس کی سب طاقتیں ضروری ہیں ہاں ان کے استعمال کی درستی یا غلطی سے وہ
اچھا یا برا ہو جاتا ہے۔ پس اگر ہم نیک ہونا چاہتے ہیں تو ہمارا یہ فرض نہیں کہ اپنی طاقتوں کو
انوار العلوم جلد ۱۳
۵۵
تحفه لار ڈارون
دبائیں اور مار دیں ، بلکہ ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم انہیں خدا تعالیٰ کی صفات کی طرح موقع اور
محل پر استعمال کریں۔
اس عقیدہ سے وہ جنگ جو قدیم سے دین اور دنیا میں چلی آئی ہے ختم ہو جاتی ہے۔
کیونکہ اس عقیدہ کے ماتحت مادی طاقتیں روحانی طاقتوں کے مخالف نہیں قرار پاتیں بلکہ
روحانی طاقتوں کے پیدا کرنے نے کا ذریعہ بنتی ہیں اور ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کی ترقی کیلئے کو کوشش
کرتے ہوئے انسان دین کا بھی کام کر سکتا ہے اور کرتا جاتا ہے۔
۱۴۔ سلسلہ احمدیہ کا یہ بھی عقیدہ ہے اور یہ عقیدہ اوپر کے عقیدہ کا لازمی نتیجہ ہے کہ
انسانوں کے باہمی معاملات کی بنیاد اصلاح پر ہونی چاہئے نہ کہ کسی غیر لچکدار فلسفی اصل پر۔
کیونکہ انسان کے اعمال در حقیقت تبدیل ہونے والی شئے ہیں اور مختلف حالتوں میں ان کی
قیمت مختلف ہوتی ہے۔ ایک وقت میں ایک کام بُرا اور دوسرے وقت میں وہی اچھا ہو سکتا
ہے۔ ہم ایک تندرست کو جو غذا دے سکتے ہیں بیمار کو نہیں دے سکتے ۔ اسی طرح ہم سب لوگوں
سے ایک ہی قسم کا معاملہ نہیں کر سکتے کیونکہ کسی نے اپنے اخلاق کو کسی طرح ڈھالا ہے اور کسی
نے کسی طرح ۔ پس اگر ہم خدا تعالیٰ کی صفات کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ
موقع اور محل کے مطابق ہمارے اعمال ظاہر ہوں اور ہماری اصل غرض اصلاح ہو اور اگر کوئی
شخص پیار سے ماننے والا ہو تو ہم اسے باوجود ناراضگی کے اور غصہ میں آجانے کے پیار سے
سمجھا ئیں اور اگر کوئی شخص سزا سے ماننے والا ہو تو ہم اسے اس کے جرم اور اس کی طبیعت کی
سختی کے مطابق سزا دے کر اسے سمجھائیں کیونکہ اصل غرض اصلاح ہے جو مریض کی حالت کے
مطابق ہی ہو سکتی ہے اگر اس کی حالت کو نظر انداز کر دیں تو اصلاح نا ممکن ہے ۔
۱۵۔ سلسلہ احمدیہ کا ایک یہ بھی عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر جس قدر
صفات پیدا کی ہیں ضروری ہیں اور ان صفات کے سرچشمے یعنی عقل اور جذبات کا ہر کام میں
لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ تمام تمدنی اور سیاسی خرابیاں اس سے پیدا ہوتی ہیں کہ باہمی معاملات
میں یا عقل کو ترک کر دیا جاتا ہے یا جذبات کو یا ان کی صحیح نسبت قائم نہیں رکھی جاتی۔
عورت و مرد کے تعلقات کو عام طور پر جذبات پر مبنی رکھا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے نقصان
ہوتا ہے حالانکہ کوئی عورت و مرد دنیا سے الگ نہیں ہو سکتے۔ وہ دنیا کا ایک حصہ ہیں اور انہیں
اپنے حصہ ہونے کی حقیقت کو نہیں بھولنا چاہئے۔ پس جہاں ان کے تعلقات کی بنیاد جذبات پر
انوار العلوم جلد ۱۲
۵۶
تحفه لار ڈارون
ہوئی ضروری ہے وہاں اس کے ساتھ ہی اس کی بنیاد عقل پر بھی ہونی ضروری ہے۔ میاں بیوی
کے حقوق ، طلاق ، کثرت ازدواج بچوں کی تربیت اور ان پر ماں باپ کے تصرف کی حد بندی
ورثہ اس میں مختلف رشتہ داروں کے حقوق کی تعیین یہ سب ایسے امور ہیں جن میں اس
قانون کو ملحوظ رکھ کر ایک ایسا درمیانہ طریق اختیار کیا جا سکتا ہے کہ جس سے نہ جذبات کو ٹھیس
لگے اور نہ عقل کو جواب دیا جائے اور اسلام نے ایسا ہی کیا ہے گو جذبات کے طوفان کے وقت
اس تعلیم کو قابلِ اعتراض قرار دیا گیا ہے لیکن سکون کی ساعتوں میں دنیا اس طریق کی برتری کو
قبول کرنے پر مجبور ہوتی رہی ہے۔
۱۶۔ سلسلہ احمدیہ کی ایک یہ بھی تعلیم ہے کہ عورت و مرد مشرقی اور مغربی سب اللہ تعالیٰ
کے نزدیک ایک ہیں۔ سب کیلئے خدا تعالیٰ کے قرب اور ابدی زندگی کے دروازے کھلے ہیں۔
پس ان کے تعلقات کی بنیاد ایسے اصول پر ہونی چاہئے کہ ایک دوسرے کیلئے تکلیف کا موجب
نہ ہوں اور ہر ایک کیلئے ترقی کے دروازے کھلے رہیں اور کوئی کسی پر ناجائز حکومت نہ کرے۔
۱۷۔ سلسلہ احمدیہ کی ایک تعلیم یہ بھی ہے کہ انسان کی جزاء کی اصل بنیاد اعمال پر نہیں
بلکہ اس کی قلبی حالت پر ہے اس وجہ سے دنیا میں نیکی کو مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سب
سے زیادہ دل کی پاکیزگی پر زور دیا جائے کیونکہ جب تک خیالات میں نیکی نہ ہو حقیقی نیکی حاصل
نہیں ہو سکتی اور خیالات چونکہ جبر اور زور سے تبدیل نہیں ہو سکتے بلکہ دلیل اور مشاہدہ اور
نمونہ سے تبدیل ہوتے ہیں اس لئے سلسلہ احمد یہ اس امر پر زور دیتا ہے کہ مذہب کیلئے جنگ یا
جبر بالکل جائز نہیں۔ کیونکہ جبر سے صرف ظاہر تبدیل ہو سکتا ہے اور جس کا ظاہر و باطن ایک نہ
ہو وہ منافق ہے۔ پس جو شخص مذہب میں جبر سے کام لیتا ہے وہ منافقت پھیلانے کا موجب ہے
اور بجائے نیکی کی اشاعت کے بدی کی اشاعت کا مرتکب ہے اور اپنے عمل سے اپنے مقصد کو
نقصان پہنچاتا ہے اس عقیدہ کے ماتحت ہماری جماعت نے ہر ملک میں مذہب کے بارہ میں جبر
کی مخالفت کی ہے اور ہمارے بعض آدمیوں نے اس پاک تعلیم کی حفاظت میں جو نیکی کے قائم
کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے اپنی جانیں تک قربان کر دی ہیں۔ اور گو جبر کے مؤیدین نے انہیں
سنگسار کر کے نہایت تکلیف اور ایذاء سے قتل کیا مگر وہ آخر دم تک اپنے عقیدہ پر قائم رہے۔
۱۸۔ سلسلہ احمدیہ کی سیاسیات کے متعلق یہ تعلیم ہے کہ حکومت اور رعایا کے تعلقات
کی بنیاد قانون کے احترام اور پر امن جدوجہد پر ہونی چاہیئے اور فساد سے دونوں کو پر ہیز کرنا