تحفہ لارڈ اِرون
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۲
۵۷
تحفه بار وارون
چاہئے اور حکومت اور رعایا دونوں کا فرض ہے کہ قانون کی جب تک وہ بدلے نہیں پیروی
کریں اور اگر غلط قانون ہے تو جائز ذرائع سے اسے تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس
تعلیم کے ماتحت ہماری جماعت جس جس حکومت کے ماتحت بستی ہے ہمیشہ فتنہ کی راہوں سے
الگ رہتی ہے۔ اور چونکہ اکثر حصہ جماعت احمدیہ کا انگریزی حکومت کے ماتحت ہے لوگ خیال
کرتے ہیں کہ شاید یہ جماعت انگریزوں کی جاسوس ہے لیکن آپ سے بہتر اسے کوئی نہیں سمجھ
سکتا کہ یہ امر غلط ہے۔ ہم نے ہمیشہ دلیری ۔ سے ہندوستانیوں کے حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔ نا ہمیں
دوسرے محبان وطن سے صرف اس امر میں اختلاف رہا ہے کہ عارضی فائدہ کیلئے اپنی قوم کے
کیریکٹر کو شورش پیدا کر کے اور قانون کا احترام دل سے نکال کر خراب نہیں کرنا چاہئے کیونکہ
مادی فائدہ سے بہر حال اخلاقی فائدہ مقدم ہے۔ اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ جب تک ہم کسی ملک
میں رہیں اس کے قانون کی پابندی کریں لیکن جب ہم سمجھیں کہ کوئی حکومت ظلم میں حد سے
بڑھ رہی ہے تو اس کے ملک کو چھوڑ کر اس کا مقابلہ کریں اور اگر وہ حکومت نکلنے بھی نہ دے تو
پھر ہمیں اجازت ہے کہ اس کے ملک میں رہتے ہوئے اس کا مقابلہ کریں، اس صورت میں
قانون توڑنے کی وہ ذمہ دار ہے ہم نہیں۔
ہم جس جس ملک میں رہتے ہیں اس تعلیم پر عمل کرتے ہیں اور یقینا یہی تعلیم ہے جس
سے اخلاق اور مذہب کو قائم رکھتے ہوئے انسان آزادی کو حاصل کر سکتا ہے۔
۱۹۔ سلسلہ احمدیہ کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ حکومت کے قیام کی غرض ملک کا فائدہ ہے اور
ان کاموں کو بجالانا ہے جنہیں افراد الگ الگ پورا نہیں کر سکتے۔ پس اسلامی تعلیم کے مطابق ہم
سمجھتے ہیں کہ حکومت کا فرض ہے کہ ہر فرد رعایا کے کھانے ، لباس ، مکان اور کام کا انتظام
کرے۔ ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہندوستان کی حکومت اب تک اس فرض سے بالکل
غافل رہی ہے۔ لیکن یہ ظاہر ہے کہ اگر افراد ملک کو پیٹ بھر کر کھانا بھی نہ ملے اور پہننے کو کپڑا
اور سرچھپانے کو مکان نہ ملے تو پھر کسی حکومت کی ضرورت ہی کیا ہے۔ اسلامی قانون کی رو
حکومت ایک نکتے آدمی کو کام پر مجبور کر سکتی ہے لیکن اس کا فرض ہے۔ کا فرض ہے کہ اول تو کام دے
کر اس کے گزارہ کی صورت پیدا کرے اور اگر کام نہیں دے سکتی تو پھر خزانہ شاہی سے اس کی
اقل ترین ضروریات کو پورا کرے اور جب تک حکومتیں اس اصول پر نہ چلائی جائیں گی یقینا
لیبر اور کیپیٹل اور امپریلزم اور سوشلزم اور بولشوزم کے جھگڑے کبھی ختم نہ ہونگے ۔ اگر اس
ت
انوار العلوم جلد ۱۳
۵۸
تحفه کار ڈارون
اصل کو تسلیم کر لیا جائے تو کبھی کوئی حکومت اپنے ملک سے باہر جا کر استبدادی حکومت نہیں کر
سکتی۔ کیونکہ اس پر اپنے ملک کا بار ہی اس قدر ہو گا کہ وہ دوسرے ملک کے بوجھ کو برداشت ہی
نہیں کر سکے گی سوائے اس کے کہ دوسرے ملک سے اس کے تعلقات کی بنیاد تعاون اور دوستی
پر ہو۔
۲۰۔ سلسلہ احمدیہ کا ایک یہ بھی عقیدہ ہے کہ دنیا میں جو کچھ ہے وہ خدا وہ خدا تعالیٰ نے تمام بنی
نوع انسان کیلئے بحیثیت مجموعی پیدا کیا ہے اور جس طرح کوئی شخص کسی کی زمین میں ہل چلا کر
بوجہ ہل چلانے کے اس کی پیداوار کا واحد مالک نہیں ہو سکتا اسی طرح قدرت کے پیدا کردہ
سامانوں سے کام لیکر کوئی شخص اس کے ثمرات کا واحد مالک نہیں ہو سکتا۔ اور چونکہ جس قدر
کے
دولت کمائی جاتی ہے خواہ زراعت سے ہو خواہ تجارت سے ، خواہ صنعت و حرفت سے اس ۔
کمانے میں اس ذخیرہ کو کام میں لایا جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی مجمو متری کیلئے
دنیا میں پیدا کیا ہے اس لئے شریعت نے ہر سرمایہ دار پر اس رقم کو چھوڑ کر جو وہ خرچ کر لیتا ہے۔
ایک رائلٹی مقرر کی ہے اور حکومت کا فرض مقرر کیا ہے کہ اس رقم کو لے کر دوسرے مستحقوں
پر خرچ کرے۔ اس اصل کے ذریعہ سے ایک طرف تو اسلام نے مختلف کاموں کے ساتھ افراد
کی دلچسپی کو بھی قائم رکھا ہے اور دوسری طرف قوم کے متفقہ حقوق کو بھی قائم رکھا ہے اور یہ
ذریعہ فردی ترقی اور قومی ترقی کے توازن کو قائم رکھنے کا ہے۔
۲۱۔ سلسلہ احمدیہ کی ایک یہ بھی تعلیم ہے کہ تمام ایسے سمجھوتے یا کام یا احکام جو
بنی نوع انسان کے کسی فرد کی جائز ترقی کے راستہ میں روک ہوں درست نہیں۔ اسی وجہ سے
شریعت اسلام نے باپ کی جائیداد کو اولاد اور دوسرے رشتہ داروں میں تقسیم کرنے پر زور دیا
ہے تاکہ چند خاندانوں کے ہاتھ میں زمین نہ رہے اور کوئی خاندان اس وقت تک زمین کا مالک
رہے جب تک کہ وہ اپنی ذاتی لیاقت کے ساتھ اس کا مالک رہ سکتا ہے۔ اسی طرح سود کو روک
دیا ہے تا چند ذہین لوگ مل کر تجارت اور صنعت و حرفت کو اپنے ہاتھ میں نہ کر لیں اور ہراک
شخص جسے خدا تعالیٰ نے خاص علم اور فہم دیا ہے مجبور ہو کر دوسروں کا روپیہ شامل کر کے انہیں
بھی حصہ دار بنائے اور دولت صرف چند ہاتھوں میں جمع نہ ہو جائے۔ اسی طرح زکوۃ مقرر کر
کے ایسے لوگوں کیلئے ترقی کا راستہ کھولا ہے جن کے پاس علم اور بت تو ہے لیکن روپیہ
نہیں۔
انوار العلوم جلد ۱۲
۵۹
تحفہ : ار دارون
اسی اصل کے ماتحت احمدیت نسلی بادشاہتوں کی مخالف ہے کیونکہ اس طرح ایک خاندان
محض وراثت کی بناء پر نہ کہ لیاقت کی بناء پر دوسرے لوگوں کی ترقی کے راستہ میں روک بنتا
ہے۔ اسی طرح وہ قومی برتری اور امتیاز کے بھی مخالف ہے کیونکہ اس طرح بھی بعض عہدوں
6
تجارتوں یا کاموں کے دروازے بعض خاص افراد کیلئے کھلے ہوتے ہیں اور دوسروں کیلئے بند اور
یہ ہرگز درست نہیں کہ جو کام خدا تعالیٰ نے سب کیلئے کھلے رکھے ہیں انہیں بعض کیلئے مخصوص
کر دیا جائے ۔
۲۲۔ سلسلہ احمدیہ کی یہ بھی تعلیم ہے کہ موت انسانی زندگی کو ختم نہیں کر دیتی بلکہ وہ
ایک لمبے سلسلۂ حیات کی ایک تبدیلی کا نام ہے ورنہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے غیر متناہی ترقیات
کیلئے پیدا کیا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک جو مرتا ہے ایک نئی دنیا میں اور نئی قوتوں سے اپنے اس
کام کو جسے اس نے اس دنیا میں شروع کیا تھا جاری رکھتا ہے۔ اگر وہ بڑے راستہ پر چلا تھا تو
اللہ تعالیٰ اسے ایسی حالتوں میں سے گزارے گا جس سے اس کی حالت کی اصلاح ہو جائے اور
وہ اپنی روحانی بیماریوں سے شفا پا کر خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کر سکے اور اس کا دیدار اسے
نصیب ہو سکے اور اس زمانہ علاج کا نام دوزخ ہے جس میں انسان صرف ایک عارضی زمانہ کے
لئے جو روحانی بیماریوں کی نوعیت کی وجہ سے گو بہت لمبا ہو گا مگر پھر بھی ختم ہو جانے والا ہو گا
داخل ہو گا۔ آخر سب انسان اللہ تعالیٰ کے قرب کو پالیں گے اور کوئی انسان بھی خواہ کس قدر
گناہ گار ہی کیوں نہ ہو اور خواہ کسی مذہب کا کیوں نہ ہو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم نہیں
رہے گا۔ کیونکہ اگر ایسا ہو تو پھر شیطان کی فتح سمجھی جائے گی جس نے ان بندوں میں سے بعض کو
جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے قرب کیلئے پیدا کیا تھا گمراہ کر دیا۔ پس ضرور ہے کہ سب انسان آخر
نجات پا جائیں اور جنت میں جائیں جو اس مقام کا نام ہے جس میں انسان نئی روحانی طاقتیں پا کر
اللہ تعالیٰ کی صفات کو بدرجہ اتم اپنے وجود میں پیدا کرنا شروع کرے گا اور نہ ختم ہونے والی ترقیات
کے حصول کی ابدی کوششوں میں مشغول ہو گا تاکہ وہ اپنے تجربہ کی بناء پر معلوم کرلے کہ خدا تعالیٰ
کی صفات غیر محدود ہیں جن کی انتہاء کو انسان غیر محدود کوشش سے بھی نہیں پہنچ سکتا اور ہر منزل کے
بعد ایک اور منزل ظاہر ہو جاتی ہے جسے طے کرنا اس کیلئے ابھی باقی ہوتا ہے۔
یور ایکسیلنسی! احمدیت کی تعلیم کے خلاصہ کے بعد میں ایک دفعہ پھر آپ کی توجہ کو
خاتمہ اس طرف پھراتا ہوں کہ بے شک یہ سلسلہ اس وقت کمزور ہے لیکن سب الہی سلسلے
انوار العلوم جلد ۱۴
५०
تحفہ بار ڈارون
شروع میں کمزور ہوتے ہیں۔ شام، فلسطین اور روم کے شہروں میں پھرنے والے حواریوں کو
کون کہہ سکتا تھا کہ یہ کسی وقت دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کر دیں گے۔ وہی حال ہمارے
سلسلہ کا ہے اس کی بنیادیں خدا تعالیٰ نے رکھی ہیں اور دنیا کی روکیں اس کی شان کو کمزور نہیں
بلکہ دو بالا کرتی ہیں کیونکہ غیر معمولی مشکلات پر غالب آنا اور غیر معمولی کمزوری کے باوجود ترقی
کرنا الہی مدد اور الہی نصرت کا نشان ہوتا ہے اور بصیرت رکھنے والوں کے ایمان کی زیادتی کا
موجب ۔ پس میں اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے خاندان کو اور آ۔ آپ
کے ملک کے چھوٹے اور بڑے سب لوگوں کو اور اسی طرح باقی دنیا کو اس نور کے قبول کرنے
کی توفیق دے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہوا ہے اور جس کا انتظار سب دنیا ہزاروں سال
سے کر رہی تھی مگر افسوس کہ جب وہ ظاہر ہوا تو اکثروں نے اس سے آنکھیں بند کر لیں اور
تاریک کونوں سے باہر نہ آئے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے سب بھائیوں کو ہدایت دے اور اپنے فضل
سے ان کی راہنمائی فرمائے کیونکہ ہم سب کمزور ہیں اور اس کی مہربانی کے محتاج۔ آمین
یور ایکسیلنسی! ی! میں اس کتاب کو ختم کرنے سے پہلے پھر ایک دفعہ آ۔
آپ کو اور
لیڈی ارون کو جو اس اہم کام میں آپ کے شریک رہی ہیں جو دنیا کی بہت بڑی ذمہ داریوں میں
تھا اس کام کام ۔ کے کامیابی کے ساتھ ختم کرنے کرنے پر پرا اپنی طرف سے اور جماعت احمدیہ احمدیہ کی طرف
سے مبارکباد دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی آئندہ زندگی کو گذشتہ سے بھی
۱۸
زیادہ کامیاب اور مفید بنائے ۔ الوداع ۔ وَاخِرُ دَعْوَمِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
خاکسار
مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
امام جماعت احمدیہ قادیان
۳۱ مارچ ۶۱۹۳۱
انوار العلوم جلد ۱۴
تحفه نار بارون
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدةَ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت خلیفة المسیح الثانی کا مکتوب لارڈارون کے نام
تحفہ لارڈارون کے ساتھ حسب ذیل مکتوب حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی طرف سے لارڈارون
کی خدمت میں پیش کیا گیا۔)
جیسا کہ یور ایکسیلنسی کو قبل از میں اطلاع دی جا چکی ہے۔ ہندوستان کے لئے
یور ایکسیلنسی کی شاندار خدمات کے اعتراف نیز ان کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے میں نے ایک
مختصر سی کتاب لکھی ہے۔ اور میں چوہدری فتح محمد خان ایم اے، چوہدری ظفر اللہ خان
بارایٹ لا ایم ایل سی اور مولوی عبدالرحیم در دایم ۔ اے پر پر مشتمل ایک وفد کو اس غرض
روانگی سے پیشتر میری نیز جماعت احمدیہ کی طرف سے رہا ہوں کہ ہندوستان سے روا
سے
بھیج
کتاب یور ایکسیلنسی کے پیش کرے۔
یہ
اس کتاب میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے علاوہ میں اس مکتوب کے ذریعہ بھی
یور ایکسیلنسی کو الوداع کہتا ہوں۔ اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے مستقبل کو ماضی سے
بھی زیادہ شاندار اور بابرکت بنائے۔ مجھے اس امر کا افسوس ہے کہ میں ذاتی طور پر
یور ایکسیلنسی کو الوداع نہ کہہ سکا۔
انوار العلوم جلد ۱۴
4
تحفه نار ڈارون
جناب محترم!
لارڈارون کا جواب
آپ نے نہایت مہربانی سے مجھے جو کتاب بھجوائی ہے اور جو یور ہوئی نس کے نمائندہ وفد
نے کل مجھے دی۔ اس کے نیز اُس خوبص خوبصورت کاسکٹ کیلئے جس میں کتار میں کتاب رکھی ہوئی تھی، تھی، میں
آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ ان تمام کا سکٹوں سے جو میں نے آج تک دیکھے
ہیں بے نظیر ہے۔ اور جماعت احمدیہ کے ممبروں کے ساتھ مختلف مواقع پر میری جو ملاقاتیں
ہوتی رہی ہیں یہ کاسکٹ ان ان کیلئے ایک خوشگوار یادگار کا کام وشگوار یاد گار کا کام دے گا۔ یہ امر میرے لئے ہے ۔
عد
دلچسپی کا باعث ہے کہ آپ کے قریباً دس ہزار پیروؤں نے اس خوبصورت تحفہ کی تیاری میں
حصہ لیا ہے۔
اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں۔ آپ یقین رکھیں کہ
ہندوستان سے جانے کے بعد آپ کی جماعت سے میری دلچسپی اور ہمدردی کا سلسلہ منقطع نہ
ہو گا بلکہ بدستور جاری رہے گا۔ اور میری ہمیشہ یہ آرزو رہے گی کہ مسرت و خوشحالی پوری
الله
طرح آپ نیز آپ کے متبعین کے شامل حال رہے۔
متی : باب ۴۴ آیت ۲۷ ( مفهوماً )
تذکره صفحه ۴۱۰ ایڈیشن ۴ رویا کا ذکر ہے۔
مکاشفه : باب ۳ آیت ۳ نیز لوقا باب ۱۲ آیت ۴۰٬۳۹ (مفهوماً)
همتی : باب ۲۱ آیت ۹
همتی : باب ۲۴ آیت ۲۹ ( مفهوما )
ل متی : باب ۲۴ آیت ۷ ۸ ( مفهوماً)
که متی : باب ۲۵ آیت ا تا اا ( مفهوماً )
مرقس باب ۱۳ آیت ۲۷ ( مفهوماً)
انوار العلوم جلد ۱۳
متی : باب ۴ آیت ۴ (مفهوماً)
متی : باب ۵ آیت ۱۷ ( مفهوماً)
الله مرقس : باب ۱۲ آیت ۳۰٬۲۹ (مفهوماً))
ا الذريت : ۵۷
پیدائش : باب ۱ آیت ۲۶ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
یوحنا باب ۱۶ آیت ۱۲ تا ۱۴ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
ها يوحنا باب ۸ آیت ۴۴ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
متی : باب ۱۶ آیت ۲۴ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء
تحفه نار دارون