تحریکِ آزادیء کشمیر

انوارالعلوم (جلد 12)

ا تو ا ر ا العلوم جلد ۱۲
تحریک آزادی کشمیر
تحریک آزادی کشمیر
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۲
۸۹
تحریک آزادی کشمیر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ریاست کشمیر و جموں میں مسلمانوں کی حالت
( تحریر فرموده ۱۲ جون ۱۹۳۱ء)
میں متواتر کئی سال سے کشمیر میں مسلمانوں کی جو حالت ہو رہی ہے اس کا مطالعہ کر رہا
ہوں اور لمبے مطالعہ اور غور کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور ہوا ہوں کہ جب تک مسلمان
ہر قسم کی قربانی کرنے کیلئے تیار نہ ہوں گے یہ زرخیز خطہ جو نہ صرف زمین کے لحاظ سے زرخیز
ہے بلکہ دماغی قابلیتوں کے لحاظ سے بھی حیرت انگیز ہے ، کبھی بھی مسلمانوں کیلئے فائدہ بخش تو کیا
آرام دہ ثابت نہیں ہو سکتا۔
میں ۱۹۲۹ء میں جب کشمیر گیا تو مجھے یہ بات معلوم کر
زمینداروں میں بیداری کی روح کے نہایت ہی خوش خوشی ہوئی کہ مسلمانوں میں ایک عام
وجہ سے
بیداری پائی جاتی تھی۔ حتی کہ کشمیری زمیندار جو کہ لمبے عرصہ سے ظلموں کا تختہ مشق ہونے کی
اپنی خود داری کی روح بھی کھو چکے تھے ان میں بھی زندگی کی روح داخل داخ ہوتی ہوئی
معلوم دیتی تھی۔ اتفاقِ حسنہ سے زمینداروں کی طرف سے جو جد وجہد کی جا رہی تھی اس کے
لیڈر ایک احمدی زمیندار تھے۔ زمینداروں کی حالت کے درست کرنے کے لئے جو کچھ وہ
کوشش کر رہے تھے اس کی وجہ سے ریاست انہیں طرح طرح سے دق کر رہی تھی۔ وہ ایک
نہایت ہی شریف آدمی ہیں ، معزز زمیندار ہیں ، اچھے تاجر ہیں اور ان کا خاندان ہمیشہ سے ہی
اپنے علاقہ میں معزز چلا آیا ہے اور وہ بھی اپنی گزشتہ عمر میں نہایت ہی معزز اور شریف سمجھے
جاتے رہے ہیں لیکن محض کسانوں کی حمایت کی وجہ سے ان کا نام بد معاشوں میں لکھنے کی کوشش
کی جا رہی تھی۔ جب مجھے یہ حالات معلوم ہوئے تو میں نے مولوی عبدالرحیم صاحب درد

انوار العلوم جلد ۱۲
۹۰
تحریک آزادی کشمیر
ایم۔ اے کو اس بارہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ریاست جموں و کشمیر سے ملاقات کے لئے
بھیجا۔ گفتگو کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس نے یہ وعدہ کیا کہ وہ جائز کوشش بے شک کریں
لیکن زمینداروں کو اس طرح نہ اُکسائیں جس سے شورش پیدا ہو اور اس کے مقابلہ میں وہ بھی
یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ان کو جو ناجائز تکلیفیں پولیس کی طرف سے پہنچ رہی ہیں وہ ان کا ازالہ کر
دیں گے۔ اور اسی طرح یہ یقین دلایا کہ جو جائز تکالیف کسانوں کو ہیں ان کا ازالہ کرنے کے لئے
ریاست تیار ہے۔ ہم نے یہ یقین کرتے ہوئے کہ یہ وعدے اپنے اندر کوئی حقیقت رکھتے ہیں
ان صاحب کو جو اس وقت کسانوں کی رہنمائی کر رہے تھے یہ یقین دلایا کہ ان کی جائز شکایات پر
ریاست غور کرے گی اس لئے وہ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے شورش اور فتنہ کا خوف ہو ۔
سے ان
لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ زمینداروں کی جائز شکایات کا دور ہونا تو الگ رہا برابر دو سال سے
صاحب کے خلاف ریاست کے محکام کوششیں کر رہے ہیں اور باوجود مقامی حکام کے لکھنے کے کہ
وہ صاحب نہایت ہی شریف انسان ہیں ، ان کا نام بد معاشوں میں درج کرنے کی کوشش کی جا
رہی ہے۔ یہ معاملہ مسٹر ویک فیلڈ (MR۔ WAKEFIELD) کے سامنے بھی لایا جا چکا ہے لیکن
افسوس ہے وہ بھی اس طرف توجہ نہیں کر سکے۔
مسٹر ویک فیلڈ کا تازہ وعدہ
اس تجربہ کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ وہ تازہ خبر
جو "انقلاب" مؤرخہ ۱۲۔ جون کے پرچہ میں شائع ہوئی ہے
کہ مسٹر ویک فیلڈ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی تکالیف کو مہاراجہ صاحب کے سامنے
پیش کریں گے اور ان کے دور کرنے کی کوشش کریں گے اس پر زیادہ اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔
مسٹر ویک فیلڈ کی شخصیت وہ لوگ جن کو مسٹرو یک فیلڈ سے ملنے کا موٹ کا موقع حاصل ہوا ہے
یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی ذات میں نہایت اچھے آدمی ہیں
اور جہاں تک ہو سکے مسلمانوں کی خیر خواہی کرتے ہیں لیکن مسٹر ویک فیلڈ بہرحال ایک
ہندو ریاست کے ملازم ہیں اور ریاست بھی وہ جس میں آج سے ساٹھ ستر سال پہلے یہ سکیم
بنائی گئی تھی کہ کس طرح مسلمانوں کو شدھ کر کے ہندو بنا لیا جائے ۔ ہم سب کو اس بات کی
امید تھی کہ سر ہری سنگھ بہادر مہاراجہ کشمیر کے گدی نشین ہونے پر ریاست کی حالت اچھی ہو
جائے گی لیکن واقعہ یہ ہے کہ وہ پہلے سے بدتر ہو گئی ہے نہ اس لئے کہ مہاراجہ ہری سنگھ بہادر
اپنے پیش رو سے زیادہ متعصب ہیں کیونکہ واقعہ اس کے خلاف ہے۔ بلکہ اس وجہ سے
XXXXXX

انوار العلوم جلد ۱۲
۹۱
تحریک آزادی کشمیر
که ریاست میں ایک ایسا عنصر اس وقت غالب ہو رہا ہے جو نہایت ہی متعصب ہے اور آریہ
راج کے قائم کرنے کے خیالی پلاؤ پکا رہا ہے۔ یہ عصر چونکہ مہاراجہ صاحب بہادر کے گردو پیش
رہتا ہے اور ریاست کی بد قسمتی سے اس وقت ریاست کے سیاہ و سفید کا مالک بن رہا ہے اس
لئے مہاراجہ صاحب بہادر جموں و کشمیر بھی یا تو اس عنصر کے بڑھے ہوئے نفوذ سے خوف کھا کر
یا بوجہ ناواقفیت کے ان کی پالیسی کو نہ سمجھتے ہوئے کسی مخالف آواز کے سننے کے لئے تیار نہیں
ہیں۔ ہر ایک شخص اس بات کو جانتا ہے کہ مسٹر ویک فیلڈ چند سال پہلے ریاست میں سب سے
بڑی طاقت سمجھے جاتے تھے لیکن یہ امر بھی ہر شخص کو معلوم ہے کہ مسٹر ویک فیلڈ کی اب وہ
حالت نہیں ہے۔ کشمیر میں مسلمانوں کو حقوق دینے کے متعلق جو تجاویز تھیں ان کا جو حشر ہوا
اس سے مسٹر ویک فیلڈ کی طاقت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ پس ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے
میرے نزدیک مسٹر ویک فیلڈ کے وعدہ پر اعتبار کرتے ہوئے خواہ ہم ان کی نیت کو کتنا ہی صحیح
سمجھیں ہمیں اپنی کوششوں کو ترک نہیں کرنا چاہئے۔
کشمیر ایک ایسا ملک ہے جسے صنعت و حرفت کا مرکز بنایا جا سکتا
تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔ اس ملک کے مسلمانوں کو ترقی دے کر ہم اپنی صنعتی اور
حرفتی پستی کو دور کو دور کر سکتے ہیں۔ اس کی آب و ہوا ان شدید تغییرات سے محفوظ ہونے کی وجہ سے
جو پنجاب میں پائے جاتے ہیں، بارہ مہینے کام کے قابل ہے۔ ہندوستان کی انڈسٹریل ترقی میں اس
کا موسم بہت حد تک روک ہے لیکن کشمیر اس روک سے آزاد ہے اور پھر وہ ایک وسیع میدان
ہے جس میں عظیم الشان کارخانوں کے قائم کرنے کی پوری گنجائش ہے۔ پس تمام مسلمانوں کا یہ
فرض ہونا چاہئے کہ وہ اس ملک کو اس تباہی سے بچانے کی کوشش کریں جس کے سامان بعض
لوگ پوری طاقت سے پیدا کر رہے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مسلمان اخبارات جیسے
«انقلاب»، «مسلم آؤٹ لک"، "سیاست" اور سن رائز" اور اسی طرح نیا اخبار
"کشمیری مسلمان" جموں اور کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت میں بہت کچھ حصہ لے
رہے ہیں۔ لیکن خالی اخبارات کی کوششیں ایسے معاملات کو پوری طرح کامیاب نہیں کر
سکتیں۔ ضرورت ہے کہ ریاست کشمیر کو اور گورنمنٹ کو پوری طرح اس بات کا یقین دلا دیا
جائے کہ اس معاملہ میں سارے کے سارے مسلمان خواہ وہ بڑے ہوں یا کہ چھوٹے ہوں کشمیر
کے مسلمانوں کی تائید اور حمایت پر ہیں اور ان مظالم کو جو وہاں کے مسلمانوں پر جائز رکھے

انوار العلوم جلد ۱۳
۹۲
تحریک آزادی کشمیر
جاتے ہیں کسی صورت میں برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں
ریاست پر اور گورنمنٹ پر زور ڈالنے کے سامان مفقود نہیں ہیں، ہم دونوں طرف زور ڈال
سکتے ہیں۔ ضرورت صرف متحدہ کوشش اور عملی جدوجہد کی ہے۔
میں نے ان مطالبات کو جو مسلمانان کشمیر کی طرف سے مسلمانوں کے مطالبات مسٹر ویک فیلڈ کے پیش ہوئے۔ وئے ہیں دیکھا ہے۔ میرے نزدیک وہ
نہایت ہی معقول اور قلیل ترین مطالبات ہیں اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں ان میں اس مطالبہ
کو بھی شامل کرنے کی ضرورت ہے کہ کشمیر کے علاقہ میں انجمنیں قائم کرنے پر جو روک پیدا کی
جاتی ہے اس کو بھی دور کیا جائے۔ جہاں تک مجھے علم ہے یہی پونچھ کے علاقہ میں بھی روک
ہوتی ہے اور اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی جس طرح تحریر و تقریر کی مکمل آزادی کا
مطالبہ کیا گیا ہے اسی طرح اجتماع کی مکمل آزادی کا بھی مطالبہ کیا جائے۔ اور میرے نزدیک
علاقہ کشمیر کے مسلمانوں کے زمیندارہ حقوق جو ہیں ان پر نظر ثانی کا مطالبہ بھی ہونا چاہئے۔ کشمیر
کے مسلمانوں کا بیشتر حصہ زمیندار ہے لیکن وہ لوگ ایسے قیود میں جکڑے ہوئے ہیں کہ سر اُٹھانا
ان کے لئے ناممکن ہے۔ عام طور پر کشمیر کے علاقہ میں کسی نہ کسی بڑے زمیندار کے قبضہ میں
جائدادیں ہوتی ہیں اور وہ لوگ انہیں تنگ کرتے رہتے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دو چار
مسلمان زمیندار بھی ہیں۔ لیکن دو چار مسلمانوں کی وجہ سے کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کو غلام
نہیں بنے رہنے دینا چاہئے۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں اگر مسٹر ویک فیلڈ کے وعدوں کے نیچے خطرہ کا احتمال ہمیں کشمیر و جموں کے مسلمانوں
کی آزادی کا سوال حل کرنا مطلوب ہے تو اس کا وقت اس سے بہتر اور نہیں ہو سکتا۔
ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے نتیجہ میں قدرتی طور پر انگلستان اپنے قدم مضبوط کرنے کے
لئے ریاستوں کو آئندہ بہت زیادہ آزادی دینے پر آمادہ ہے۔ اگر اس وقت کے آنے سے پہلے
جموں اور کشمیر کے مسلمان آزاد نہ ہو گئے تو وہ بیرونی دباؤ جو جموں اور کشمیر ریاست پر آج ڈال
سکتے ہیں کل نہیں ڈال سکیں گے۔ پس میرے نزدیک اس بات کی ضرورت ہے کہ ایک کانفرنس
جلد سے جلد لاہو ر یا سیالکوٹ یا راولپنڈی میں منعقد کی جائے۔ اس کانفرنس میں جموں اور کشمیر
سے بھی نمائندے بلوائے جائیں اور پنجاب اور اگر ہو سکے تو ہندوستان کے دوسرے علاقوں

انوارالعلوم جلد ۱۴
۹۳
تحریک آزادی کشمیر
کے مسلمان لیڈروں کو بھی بلایا جائے۔ اس کانفرنس میں ہمیں پورے طور پر جموں اور کشمیر کے
نمائندوں سے حالات سن کر آئندہ کے لئے ایک طریق عمل تجویز کر لینا چاہئے۔ اور پھر ایک
طرف حکومت ہند پر زور ڈالنا چاہئے کہ وہ کشمیر کی ریاست کو مجبور کرے کہ مسلمانوں کو حقوق
دیئے جائیں۔ یا۔ دوسری طرف مہاراجہ صاحب کشمیر و جموں کے سامنے منے پورے طور پر معاملہ کو
کھول کر رکھ دینے کی کوشش کی جائے تاکہ جس حد تک ان کو غلط فہمی میں رکھا گیا ہے وہ
غلط فہمی دور ہو جائے۔ اور اگر ان دونوں کو ششوں سے کوئی نتیجہ نہ نکلے تو پھر ایسی تدابیر اختیار
کی جائیں کہ جن کے نتیجہ میں مسلمانان جموں و کشمیر وہ آزادی حاصل کر سکیں جو دو سرے علاقہ
کے لوگوں کو حاصل ہے۔ چونکہ ریاست ہندو ہے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہو گا کہ ہم اپنے حقوق
میں سے کچھ حصہ رئیس کے خاندان کے لئے چھوڑ دیں لیکن یہ کسی صورت میں تسلیم نہیں کیا
جا سکتا کہ ۹۵ فیصدی آبادی کو پانچ فیصدی بلکہ اس سے بھی کم حق دے کر خاموش کرا دیا جائے۔
میرے خیال میں کشمیری کانفرنس نے جو کچھ کام اس وقت تک کیا ہے وہ قابل قدر ہے لیکن یہ
سوال اس قسم کا نہیں کہ جس کو باقی مسلمان کشمیریوں کا سوال کہہ کر چھوڑ دیں۔
مسلمانان جموں و کشمیر کو اگر ان کے حق سے محروم رکھا جائے تو اس کا اثر صرف کشمیریوں پر
ہی نہیں پڑے گا بلکہ سارے مسلمانوں پر پڑے گا اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ دوسرے مسلمان
تماشائی کے طور پر اس جنگ کو دیکھتے رہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کانفرنس کی دعوت
کشمیری کانفرنس کی طرف سے جاری ہونی چاہئے لیکن دعوت صرف کشمیریوں تک ہی محدود
نہیں رہنی چاہئے بلکہ تمام مسلمانوں کو جو کوئی بھی اثر و رسوخ رکھتے ہیں ، اس مجلس میں شریک
ہونے کی دعوت دینی چاہئے اور کوئی وجہ نہیں کہ اگر متحدہ کوشش کی جائے تو اس سوال کو جلد
سے جلد حل نہ کیا جا سکے۔
(الفضل ۱۶٬۱۲۔ جون ۱۹۳۱ء)

انوار العلوم جلد ۱۴
۹۴
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
معاملات کشمیر کے حل کے متعلق جلسہ شوری
ابھی ابھی میری نظر سے اخبار "سیاست" کا مضمون «کشمیر کانفرنس کے انعقاد کی تجویز"
گزرا ہے۔ میں نہیں سمجھ سکا کہ یہ مضمون خود عملۂ سیاست کی طرف سے ہے یا کسی نامہ نگار کی
طرف سے کیونکہ نیچے کسی کا نام نہیں ہے مگر بہر حال مجھے خوشی ہے کہ اہل کشمیر کی توجہ کام کی
طرف پھر رہی ہے۔ مجھے مکرمی خواجہ حسن نظامی صاحب دہلوی کا بھی ایک خط ملا ہے جس میں
انہوں نے میری تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے سیالکوٹ کو جلسہ شوری کے لئے پسند فرمایا ہے
اور ہر طرح امداد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ میں نے انہیں جو ابا کی تحریر کیا ہے کہ اب اس تجویز کی
اشاعت کے بعد پہلا حق کشمیری کانفرنس کا ہے کہ وہ اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے
دعوت نامہ شائع کرے اور مقام اجتماع کا اعلان کرے۔ لیکن اگر مصلحت کی وجہ سے وہ اس کام
کو ہاتھ میں نہ لینا چاہے تو پھر ہم لوگوں میں سے کوئی اس کا محرک ہو سکتا ہے۔
اب بھی میرا یہی خیال ہے کہ کشمیری کانفرنس کے کشمیری کا نفرنس متوجہ ہو سیکرٹری صاحب کو اس کام کیلئے کھڑا ہونا چاہئے۔ مجھے اچھی
طرح معلوم نہیں کہ وہ کون صاحب ہیں۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ کام کو سہولت سے چلانے
کیلئے وہی اس مجلس کے انعقاد کی کوشش کریں گے کیونکہ ہر کام کیلئے بلا ضرورت و مصلحت
الگ الگ انجمنوں کا بنانا تفرقہ اور انشقاق پیدا کرتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے وہ اس کام کو کرنا
پسند نہ فرماتے ہوں تو میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ اخبار کے ذریعہ سے اس کی اطلاع
کر دیں تاکہ کوئی دوسرا انتظام کیا جائے۔
"سیاست" کے مضمون نگار صاحب نے تحریر فرمایا ہے کہ کشمیر کے نمائندوں کا طلب
کرنا نا ممکن ہو گا لیکن میرے نزدیک یہ نا ممکن نہیں مجھے جو اطلاعات کشمیر سے آ رہی رہی ہیں ان
سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر میں سینکڑوں آدمی اس امر کے لئے کھڑے ہو گئے ہیں کہ اپنی جان

انوا را العلوم جلد ۱۴
۹۵
تحریک آزادی کشمیر
اور مال کو قربان کر کے مسلمانوں کو اس ذلت سے بچائیں جس میں وہ اس وقت مبتلا ہیں اور
کشمیر والوں نے ایک انجمن سات آدمیوں کی ایسی بنائی ہے جس کے ہاتھ میں سب کام دے دیا
گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انجمن اپنے میں سے کسی کو یا اپنے حلقہ سے باہر سے کسی شخص کو نمائندہ
مقرر کر کے بھیج دے۔ اسی طرح گاؤں کے علاقوں سے بھی نمائندے بلوائے جاسکتے ہیں۔ اگر
ریاست کشمیر کی طرف سے روک کا احتمال ہو تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان نمائندوں کا علم بھی کسی
کو نہ دیا جائے۔ لیکن اگر بفرض محال ہم کشمیر سے نمائندے طلب نہ بھی کر سکیں تو پھر ہم یہ کر
سکتے ہیں کہ ایک دو معتبر آدمیوں کو اپنی طرف سے کشمیر بھجوا دیں۔ وہ بہت معروف نہ ہوں اور
نہ ان کے نام شائع کئے جائیں۔ کشمیر پہنچ کر وہ کشمیر کی انجمن اور دوسرے علاقوں کے
سر بر آوردہ لوگوں سے مشورہ کر کے ان کے خیالات کو نوٹ کر کے لے آئیں اور کانفرنس میں
ان سے فائدہ اُٹھا لیا جائے۔
کانفرنس کی ہیئت ترکیبی کیونکہ مختلف علاقوں میں مختلف طور سے ظلم ہو رہا ہے اور ہم حال کشمیر کے حقیقی مطالبات کا علم ہونا بھی ضروری ہے
دور بیٹھے اس کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ لیکن باوجود اس کے میرا یہ مطلب نہیں کہ اگر کشمیر کے
نمائندے نہ آسکیں تو ہم کوئی کام ہی نہ کریں۔ اگر ان سب تجاویز میں سے کسی پر بھی عمل نہ ہو
تو بھی ہمیں کانفرنس کرنی چاہئے۔ جو باشندگانِ کشمیر کشمیر سے باہر ہیں وہ کم کشمیری نہیں ہیں۔
ہم ان کی مدد سے جس حد تک مکمل ہو سکے ، اپنی سکیم تیار کر سکتے ہیں۔
یہ ضروری ہے کہ یہ کانفرنس تمام فرقوں اور تمام اقوام کی نمائندہ کانفرنس ہو تا کہ متفقہ
کوشش سے کشمیر کے سوال کو حل کیا جائے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس غرض کے لئے
ان مسلمانوں کو بھی ضرور دعوت دینی چاہئے جو کانگرس سے تعلق رکھتے ہیں اور میں نہیں سمجھتا
کہ وہ لوگ اس کام میں دوسرے مسلمانوں سے پیچھے رہیں گے۔
د سیاست" کے مضمون نگار صاحب نے ایک پبلسٹی کمیٹی کشمیر کے پلیٹی کمیٹی کی ضرورت قیام کی بھی تجویز کی ہے، میں اس سے بالکل متفق ہوں
ہوں۔ اور یہ
بتانا چاہتا ہوں کہ اس بارہ میں میں کشمیر کے دوستوں کو پہلے سے لکھ چکا ہوں کہ کشمیر کی آزادی
کی جدوجہد مد کو کامیاب کرنے کے لئے ہندوستان اور اس کے باہر بھی پروپیگنڈا کی ضرورت
ہوگی۔ اور میں اس کام میں
حصہ اپنے ذمہ لیتا ذمہ لیتا ہوں کہ پارلیمنٹ کے ممبروں اور
سے یہ حصہ

انوار العلوم جلد ۱۲
۹۶
تحریک آزادی کشمیر
گورنمنٹ ہند کو کشمیر کے مسلمانوں کے حالات سے آگاہ کرتا رہوں اور کشمیر کے حالات کے
متعلق پارلیمنٹ میں سوال کرواتا رہوں۔ اس کے جواب میں مجھے یہ اطلاع بھی آگئی ہے کہ
وہاں بعض دوست ایسے حالات جمع کرنے میں مشغول ہیں جن سے ان مظالم کی نوعیت ظاہر ہو
گی جو اس وقت کشمیر کے مسلمانوں پر روا رکھے جاتے ہیں۔ اس فہرست کے آتے ہی میں ایک
اشتہار میں ان کا مناسب حصہ درج کر کے پارلیمنٹ کے ممبروں میں اور دوسرے سر بر آوردہ
لوگوں میں تقسیم کراؤں گا اور گورنمنٹ ہند کو بھی توجہ دلاؤں گا۔
غلاموں کو آزاد کراؤ
اس وقت غلامی کے خلاف سخت شور ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ کشمیر
کی لاکھوں کی آبادی بلا قصور غلام بنا کر رکھی جائے ۔ آخر غلام اسی
کو کہتے ہیں جسے روپیہ کے بدلے میں فروخت کر دیا جائے۔ اور کیا یہ حق نہیں کہ کشمیر کو روپیہ
کے بدلے میں حکومت ہند نے فروخت کر دیا تھا۔ پھر کیا ہمارا یہ مطالبہ درست نہیں کہ جب کہ
انگریز عرب اور افریقہ کے غلاموں کے آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ان غلاموں کو
بھی آزاد کرائیں جن کی غلامی کا موجب وہ خود ہوئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں ہر ایک دیانتدار
آدمی اس معاملہ میں ہمارے ساتھ ہو گا۔ بلکہ میرا تو یہ خیال ہے کہ خود مہاراجہ سر ہری سنگھ
صاحب بھی اگر ان کے سامنے سب ۔ حالات ۔ د رکھے جائیں تو اس ظلم کی ؟ ظلم کی جو ان کے نام سے کیا جا رہا
ہے اجازت نہ دیں گے اور مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق دے کر اس فیڈریشن کے اصل کو
مضبوط کریں گے جس کی وہ تائید کر رہے ہیں۔ ورنہ کشمیر جیسے غلام ملک اور آزاد ہندوستان میں
فیڈریشن کیسی ؟ مہاراجہ صاحب خواہ کس قدر عقلمند ہوں وہ یہ امید نہیں کر سکتے کہ ہم
باشندگان ہندوستان اس امر کو پسند کریں گے کہ مہا راجہ صاحب خود ہی چار پانچ ممبر اپنی طرف
سے مقرر کر کے بھجوا دیں اور ہم لوگ ان کی رائے کو اہل کشمیر کی رائے قرار دے کر اس کو
وہی عظمت دیں جو کئی لاکھ آبادی والے ملک کے نمائندوں کی رائے کو حاصل ہونا چاہئے۔
الفضل ۲۔ جولائی ۱۹۳۱ء)

انوار العلوم جلد ۱۲
۹۷
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسلمانان جموں و کشمیر کی حالت اور
مسلمانوں کا فرض
اس سے پہلے میں دو مضامین میں اس مسئلہ کی طرف مسلمانوں کی توجہ کو پھیر چکا ہوں
لیکن جہاں تک میرا خیال ہے اب تک اس مسئلہ کی اہمیت اور اس کی باریکی کو مسلمان نہیں
سمجھے۔ یہ تو شکر کا مقام ہے کہ عام طور پر مسلمانوں میں کشمیر کے مسلمانوں کی حالت کی طرف
توجہ پیدا ہو گئی ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ کشمیر کے
مسلمانوں کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ دینا چاہئے اور سب مسلمانوں کو آزادی کی جدوجہد میں
برادر ان کشمیر کی امداد کرنی چاہئے لیکن ابھی تک کوئی ایسا نظام قائم نہیں ہوا جس کے ماتحت کام
کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلایا جا سکے۔
سے کی دس جولائی کو یوم کشمیر منانے کی تحریک پچھلے دنوں ایک تحریک پشاور سے کی تھی کہ دس جولائی کو یوم کشمیر منایا جائے۔ دوسری تحریک کان پور رے کی گئی کہ
اٹھائیس جولائی کو یوم کشمیر منایا جائے۔ اب ایک تیسری تحریک لاہور سے کی گئی ہے کہ
۲۴ تاریخ کو یوم کشمیر منایا جائے۔ اس قسم کے اختلاف کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ایسی کوئی تحریک بھی
کامیاب نہ ہو سکے گی اور ہر ایک تحریک کے محرکوں سے تعلق رکھنے والے الگ الگ دنوں میں
جلسے کر کے اس حقیقی فائدہ سے جو مظاہروں میں مقصود ہوتا ہے ، محروم رہ جائیں گے نیز آپس
میں شقاق بھی پیدا ہو گا ہر ایک محرک کو یہ احساس ہو گا کہ چونکہ دوسروں نے میری بات نہیں
مانی ، اس لئے میں ان کی کیوں مانوں۔
ایک اور بڑا بھاری نقص یہ ہو گا کہ چونکہ ابھی تک کام کا کوئی پروگرام مقرر نہیں ہوا۔

انوار العلوم جلد ۱۴
۹۸
تحریک آزادی کشمیر
اس لئے سوائے جوش و خروش کے اور کوئی حقیقی فائدہ ان مظاہروں سے حاصل نہیں کیا جا سکے
گا۔ اور انگریزی علاقہ میں جوش و خروش کا خالی مظاہرہ سینکڑوں میل دور بیٹھے ہوئے
ریاستی محکام پر کسی صورت میں اثر نہیں ڈال سکتا۔ میں نے تو اس مشکل کا حل یہ کیا کہ دس
جولائی کو اپنی جماعت کا جلسہ کرا دیا تاکہ ہمارے پشاور کے دوستوں کی تحریک رائیگاں نہ جائے
اور دشمنوں کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کی بات کا احترام کرنے
کیلئے تیار نہیں لیکن چوبیں اور اٹھائیس جولائی کی تاریخوں کی مشکل ابھی سامنے ہے۔ میں
نہیں سمجھتا کہ جب جمعیۃ العلماء کانپور نے ۲۸ تاریخ مقرر کر دی تھی تو لاہور کی لوکل کمیٹی کو
کیا ضرورت پیش آئی تھی کہ وہ نئی تاریخ مقرر کرتی ۔ اگر حقیقی مشکل ہمارے رستے میں ہو سکتی
تھی تو یہ کہ تاریخ بہت قریب مقرر کی گئی۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کانپور کی تاریخ پہلے مقرر ہو چکی
تھی اور پھر وہ لاہور کی مقررہ تاریخ سے چار دن پیچھے کی تھی۔ اب اگر یو۔ پی والے ۲۸ کو اور
پنجاب والے ۲۴ کو جلسے کریں یا خود پنجاب میں بھی مختلف اوقات میں جلسے ہوں تو اس سے کیا
فائدہ حاصل ہو گا۔
ان حالات میں میں تمام ان ذمہ دار ان ار اشخاص کو جو یا تو نسلاً کشمیری نظام کار تجویز کیا جائے ہیں یا مسلہ کشمیر سے ہمدردی رکھتے ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس
کام کے کرنے کے لئے ایک نظام تجویز کریں۔ کوئی لوکل کمیٹی خواہ کتنے ہی بااثر آدمیوں پر
مشتمل ہو ، اس کام کو نہیں کر سکتی جب تک ایک آل انڈیا کانفرنس مسلمانوں کی اس مسئلہ پر
غور نہ کرے گی اور اس کے لئے ایک متفقہ پروگرام تجویز نہ کرے گی اس سوال کا حل ناممکن
ہے۔
ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ یہ سوال براہ راست برطانوی ہند کے ضروری باتیں باشندوں سے تعلق نہیں رکھتا اور ہمارے یہاں کے مظاہرے ریاست کشمیر
پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتے۔
دوسرے باشندگانِ کشمیر ابھی تعلیم میں بہت پیچھے ہیں اور بوجہ اس کے کہ ان کو کسی قسم
کی بھی آزادی حاصل نہیں ، عوام الناس میں با قاعدہ جد وجہد کی بھی ہمت کم ہے۔
تیسرے ریاستوں میں اس طرح کی آئینی حکومت نہیں ہوتی جس طرح کی حکومت
برطانوی علاقہ میں ہے۔ نہ ان کا کوئی قانون مقرر ہے نہ ان کا کوئی ریکارڈ ہوتا ہے۔ وہ جس

انوار العلوم جلد ۱۲
۹۹
تحریک آزادی کشمیر
طرح چاہتی ہیں کرتی ہیں اور پھر اپنے منشاء کے مطابق اپنے فعل کی تشریح کر کے دنیا کے سامنے
پیش کر دیتی ہیں۔
چوتھے حکومت ہند ریاستوں کے معاملہ میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کر چکی ہے اور ان
کی اس پالیسی کی تائید مسلمان بھی کر کر چکے ہیں۔ پس حکومت ہند پر اس معاملہ میں زور دینا ر دینا کوئی
معمولی کام نہیں ہوگا اور ہمیں نہایت غور کے بعد کوئی ایسی راہ تلاش کرنی پڑے گی کہ ہمارا
اصول بھی نہ ٹوٹے اور ہمارا کام بھی ہو جائے۔
پس ان حالات میں ہمیں اپنا پروگرام ایسی طرز پر بنانا ہو گا کہ کشمیر کے مسلمانوں کی ہمت
بھی قائم رہے اور حکومت ہند پر بھی ہم زور دے سکیں اور کوئی ایسی بات بھی ہم سے صادر نہ
ہو جس کا اثر ہمارے بعض دوسرے اصولوں پر جو مسئلہ کشمیر سے کم اہم نہیں ہیں پڑتا ہے اور
ایسا پروگرام آل انڈیا کانفرنس کے بعد ہی مقرر کیا جا سکتا ہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ ہندوستان بھر کے چوٹی کے لیڈروں کی کانفرنس کی ضرورت ہمارے بعض
دوست یہ خیال کر رہے ہیں کہ محض ان شکایات کو پیش کر دینا اور کرتے رہنا جو جموں اور کشمیر
کے مسلمانوں کو ریاست سے ہیں، ہمارے لئے کافی پروگرام ہے حالانکہ یہ درست نہیں۔ اس
سوال میں بعض ایسی پیچیدگیاں ہیں کہ اخبارات کے صفحات پر بھی ہم ان کو نہیں لا سکتے۔ اور
میں ان مسلمانوں کو جو جوش تو رکھتے ہیں لیکن کسی نظام کے ماتحت کام کرنے کے لئے تیار نہیں
ہیں بتا بتا دینا چاہتا اہوں ہوں کہ اگر کافی غور و فکر کے بعد اور وسیع مشورہ کے بعد اس کا پروگرام تیار
نہ کیا گیا تو آئندہ بعض ایسے سوالات پیدا ہو جائیں گے جن کا حل ان کے امکان سے باہر ہو گا۔
لیکن اُس وقت پچھتانے سے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا اور مسلمانوں کو بعض ایسے نقصانات پہنچ
جائیں گے جن کا خیال کر کے بھی دل کو تکلیف ہوتی ہے۔ پس میں پھر ایک دفعہ ان ذمہ دار
لیڈروں کو جو برطانوی ہند کی کشمیری برادری میں رسوخ رکھتے ہیں، توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایک
نهایت محدود لیکن ہندوستان بھر کے چوٹی کے لیڈروں کی ایک کانفرنس کسی ایسے مقام پر جہاں
جموں اور کشمیر کے مسلمان بھی آسکیں منعقد کریں تاکہ اس موقع پر ان تمام مشکلات پر غور کر
کے جو ہمارے رستے میں حائل ہیں ، ایک ایسا پروگرام تیار کیا جائے جس پر عمل کر کے بغیر کسی
نئی پیچیدگی کے پیدا ہونے کے ہم مسلمانان کشمیر کی آزادی کے مسئلہ کو حل کر سکیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی