تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۰۰
تحریک آزادی کشمیر
اس پروگرام کے بعد ہی میرے نزدیک کشمیر ڈے اور فراہمی چندہ کی تحریک کشمیر ڈے کی ڈے کی کوئی تاریخ مقرر کرنی چاہئے اور
اتنا عرصہ پہلے سے وہ تاریخ مقرر ہونی چاہئے کہ سارے ہندوستان میں جلسوں کی تیاری کی جا
سکے۔ اس دن علاوہ کشمیر کے حالات سے مسلمانوں کو واقف کرنے کے پروگرام کا وہ حصہ بھی
لوگوں کو سنایا جائے جس کا شائع کرنا مناسب سمجھا جائے اور ہر مقام پر چندہ بھی کیا جائے۔ اگر
فی گاؤں پانچ پانچ روپیہ بھی اوسطاً چندہ کے ہو جائیں تو قریباً تین لاکھ روپیہ پنجاب میں ہی جمع ہو
سکتا ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس جدوجہد میں بہت کچھ روپیہ بھی صرف کرنا پڑے گا
اور بغیر ایک زبردست فنانشل کمیٹی کے جس پر ملک اعتبار کر سکے کسی بڑے چندہ کی تحریک کرنا
یقیناً مہلک ثابت ہوگا۔
6
میں امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب شیخ دین محمد صاحب، سید محسن شاه
صاحب اور اسی طرح دوسرے سر بر آوردہ ابنائے کشمیر جو اپنے وطن کی محبت میں کسی دوسرے
سے کم نہیں ہیں، اس موقع کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے موجودہ طوائف الملوکی کو ختم کرنے کی
کوشش کریں گے ورنہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سب طاقت ضائع ہو جائے گی اور نتیجہ کچھ
نہیں نکلے گا۔
(الفضل ۱۶۔ جولائی ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۲
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسلمانان سرینگر پر گولی چلانے کا اندوہناک حادثہ
( حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا تار وائسرائے ہند کو)
یور ایکسیلنسی اکشمیر میں مسلمانوں کی خستہ حالی سے ناواقف نہیں۔ تازہ ترین اطلاعات
سے پایا جاتا ہے کہ مسلمانوں پر نہایت ہی خلاف انسانیت اور وحشیانہ مظالم کا ارتکاب شروع ہو
گیا ہے۔ ۱۳۔ جولائی کو سرینگر میں جو کچھ ہوا وہ فی الواقعہ تاسف انگیز ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس
کی اطلاع کے مطابق 9 مسلمان ہلاک اور متعدد مجروح ہوئے ہیں لیکن پرائیویٹ اطلاعات سے
پایا جاتا ہے کہ سینکڑوں مسلمان ہلاک اور مجروح ہوئے ہیں۔ ریاست سے آنے والی تمام خبروں
پر سخت سنسر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں جو تار موصول ہوا وہ سیالکوٹ سے دیا گیا ہے۔
ہنزہائی نس مہاراجہ کشمیر کے تازہ اعلان کے معا بعد جس میں انہوں نے اپنی مسلم رعایا کو کئی
طرح کی دھمکیاں دی ہیں، اس قسم کی واردات کا ہونا صاف بتاتا ہے کہ یا تو غریب مسلمانوں پر
بلا وجہ حملہ کر دیا گیا ہے اور یا ایک نہایت ہی معمولی سے بہانہ کی آڑ لے کر ان بے چاروں کو
سفاکی کے ساتھ ذبح کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میں مسلمانوں کی بھاری اکثریت ہے لیکن ان کے حقوق بے دردی سے پامال کئے جا
رہے ہیں۔ اس وقت وہاں مسلم گریجوایٹوں کی تعداد بہت کافی ہے۔ مگر انہیں کوئی ملازمت
نہیں دی جاتی۔ یا اگر بہت مہربانی ہو تو کسی ادنی سے کام پر لگا دیا جاتا ہے اور جب ایک ملک کی
۹۵ فیصدی آبادی کو اس کے جائز حقوق سے صریح نا انصافی کر کے محروم رکھا جائے، اس کے
دل میں ناراضگی کے جذبات کا پیدا ہونا ایک فطری امر ہے۔ لیکن نہایت ہی افسوس ہے کہ
ریاست کے ذمہ دار حکام بجائے اس کے کہ مسلمانوں کے جائز مطالبات منظور کریں ، ان کی
خفگی کو رائفلوں اور بک شاٹ (BUCK SHOT) کے سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ جموں کے
انوارالعلوم جلد ۱۲
١٠٢
تحریک آزادی کشمیر
حکمرانوں نے کشمیر کو فتح نہیں کیا تھا بلکہ انگریزوں نے اسے ان کے ہاتھ ایک حقیری رقم کے
بدلے فروخت کر دیا تھا۔ لہٰذا وہاں جو کچھ ہو رہا ہے ، حکومت برطانیہ بھی اس سے بری الذمہ
نہیں ہو سکتی۔ مزید برآں ریاست آخر کار برطانیہ کے ماتحت ہے اور موجودہ حکمران جو محض
ایک چیف تھا، ریاست اور اختیارات کے لئے حکومت برطانیہ کا ممنون احسان ہے اس لئے
حکومت برطانیہ کا فرض ہے کہ وہ کشمیر کے بے بس مسلمانوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے جو
کچھ کر سکتی ہے کرنے سے دریغ نہ کرے۔
کشمیر کی اپنی علیحدہ زبان ہے اور اس کا تمدن اور مذہب وغیرہ جموں سے بالکل جداگانہ
ہے۔ اس لئے ڈوگرا وزراء سے کشمیری مسلمانوں کے حق میں کسی بہتری کی توقع نہیں ہو سکتی
اور انہیں اُس وقت تک امن حاصل نہیں ہو سکتا جب تک کہ ان کی اپنی وزارت وزارت کے ذریعہ
مہاراجہ جموں ان پر حکومت نہ کریں۔ لہٰذا انسانیت کے نام پر میں اور ایکسیلنسی سے پُر زور
اپیل کرتا ہوں کہ آپ کشمیر کے لاکھوں غریب مسلمانوں کو جنہیں برٹش گورنمنٹ نے چند
سکوں کے عوض غلام بنا دیا ، ان مظالم سے بچائیں تاکہ ترقی اور آزاد خیالی کے موجودہ زمانہ
کے چہرہ سے یہ سیاہ داغ دور ہو سکے۔
کشمیر بے شک ایک ریاست ہے مگر اس حقیقت سے انکار نہیں ہو سکتا کہ یہ نا انصافی سے
پنجاب سے علیحدہ کیا گیا ہے اور دوسرے صوبہ جات کے مسلمانوں کی طرح پنجاب کے مسلمان
کشمیری مسلمانوں پر ان مظالم کو کسی صورت میں برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہو سکتے اگر
حکومت ہند اس میں مداخلت نہ کرے گی تو مجھے خطرہ ہے مسلمان اس انتہائی ظلم و ستم کو
برداشت کرنے کی طاقت نہ رکھتے ہوئے گول میز کانفرنس میں شمولیت سے انکار نہ کر دیں اور
انتہائی مایوسی کے عالم میں کانگریسی رو میں نہ بہہ جائیں۔
الفضل ۱۸۔ جولائی ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۰۳
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کشمیر ڈے کا پروگرام
تمام احباب نے پڑھ لیا ہو گا کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے ۱۴۔ اگست کو ایک
کشمیر ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اسی سلسلہ میں تمام مسلمان انجمنوں، سوسائٹیوں،
لیڈروں اور ہر قسم کے بااثر لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ۱۴۔ اگست کو یاد رکھیں اور
آج ہی سے مسلمانوں میں اس کے متعلق احساس پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ان کے تمھیں لاکھ بھائی بے زبان مسلمانان کشمیر پر مظالم جانوروں کی طرح قسم قسم کے ظلموں کا تختہ مشق بنائے جا رہے
ہیں۔ جن زمینوں پر وہ ہزاروں سال سے قابض تھے ان کو ریاست کشمیر میں اپنی ملکیت قرار
دے کر نا قابل برداشت مالیہ وصول کر رہی ہے۔ درخت کاٹنے مکان بنانے، بغیر اجازت زمین
فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ اگر کوئی شخص کشمیر میں مسلمان ہو جائے تو اس کی جائیداد ضبط
کی جاتی ہے بلکہ کہا جاتا ہے کہ اہل و عیال بھی اس سے زبرستی چھین کر الگ کر دیئے جاتے
ہیں۔ ریاست جموں و کشمیر میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں انجمن بنانے کی اجازت نہیں ، اخبار
نکالنے کی اجازت نہیں، غرض اپنی اصلاح اور ظلموں پر شکایت کرنے کے سامان بھی ان سے
چھین لئے گئے ہیں۔ وہاں کے مسلمانوں کی حالت اس شعر کی مصداق ہے۔
نہ تڑپنے کی اجازت ہے نہ فریاد کی ہے
گھٹ کے مر جاؤں یہ مرضی مرے تیار کی ہے
جب اس صورتِ حالات کے خلاف جموں کے مسلمانوں نے ادب و احترام سے نہ کہ
شرارت و شوخی سے مہاراجہ صاحب کے پاس شکایت کی تو بذریعہ تارجموں کے مسلمانوں کے
نمائندوں کو بلوایا گیا کہ مہاراجہ صاحب کے پاس اپنی معروضات کو پیش کریں۔ لیکن کئی دن
تک آج نہیں کل کرتے ہوئے ان کی شکایات سننے کی بجائے انہیں جیل خانہ میں ڈال دیا گیا اور
انوا را معلوم جلد ۱۲
۱۰
تحریک آزادی کشمیر
اس وقت تک جیل میں پڑے سڑ رہے ہیں۔ کشمیر کے مسلمانوں کو جو ایک ہمدردِ کشمیر کے
مقدمے کی کارروائی سننے کی خواہش کے مجرم تھے ، گولیوں اور چھروں سے زخمی کیا گیا۔ ان
غریب قیدیوں اور بے کسی مجروحوں اور خاموشی سے جان دینے والوں کا صرف یہ قصور تھا کہ وہ
مسلمان کہلاتے تھے اور انہیں یہ احساس پیدا ہونے لگ گیا تھا کہ ہم بھی آدمی ہیں۔
پس آج ہر ایک مسلمان جو ہندوستان کے کسی گوشے میں رہتا
ہر ایک مسلمان سے امید ہو، اس سے امید کی جاتی ہے کہ
سے
وہ ۱۴۔ اگست کو جلسہ
کرائے یا جلسے میں شامل ہو اور اس صورت حال کے خلاف احتجاج کرے کیونکہ جموں اور کشمیر
کے تیس لاکھ مسلمانوں کی آواز جو غلامی کے طوق کے بوجھ کے نیچے کراہ رہے ہیں کسی
خیر خواہ ملت کو آرام و چین سے سونے نہیں دے سکتی۔
اس جلسہ کا پروگرام مندرجہ ذیل قرار پایا ہے۔
ا۔ جس قدر زیادہ سے زیادہ آدمی شامل ہو سکیں، ان کا ایک جلوس اس طرح نکالا جلوس جائے کہ مسلمانوں میں کشمیر کے معاملات کے متعلق دلچسپی پیدا ہو اور دوسری اقوام
اور حکومت پر اس بارہ میں مسلمانوں کے دلی جذبات کا انکشاف ہو جائے اور وہ معلوم کر لیں کہ
اس بارہ میں مسلمان جب تک ظلم کا ازالہ نہ کیا جائے صبر نہیں کریں گے۔
جلسه
۲۔ ایک جلسہ وسیع پیمانے پر کیا جائے اور ہر فرقہ کے لوگوں کو اس میں شامل کیا جائے۔
اس جلسہ میں کشمیر کے حالات سنائے جائیں جن کے متعلق ایک مختصر رسالہ
مولوی اے۔ آر۔ درد صاحب ایم ۔ اے سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی سے اصل لاگت پر مل
سکتا ہے۔ اس رسالہ کو فروخت یا تقسیم کیا جائے تو اور بھی مفید ہو گا۔
۳۔ حکومت کشمیر کی طرف دوسری ریاستوں سے کشمیر کے سوال کا تعلق نہیں سے دوسری ریاستوں میں یہ
پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ مسلمان مہا راجہ صاحب کو تخت سے اتروانا وانا چاہے چاہتے ہیں اور اس اس ۔ کے بعد
وہ باری باری دوسری ہندو ریاستوں پر ہاتھ صاف کریں گے حالانکہ یہ واقعات کے بالکل
برخلاف ہے۔ مسلمان صرف کشمیر کے مسلمانوں کو ابتدائی حقوق انسانیت دلانے کی کوشش کر
رہے ہیں اور بس۔ دوسری ریاستوں سے کشمیر کے سوال کا کوئی تعلق نہیں۔ صرف بعض
محکام کشمیر کی یہ چال ہے جس سے وہ دوسری ریاستوں کو مسلمانوں کے خلاف کھڑا کر کے
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۰۵
تحریک آزادی کشمیر
گورنمنٹ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں بلکہ سنا گیا ہے کہ بعض ریاستیں حکومت ہند پر دباؤ ڈال بھی
رہی ہیں اس امر کو خوب واضح کیا جائے۔
ہندو
۴۔ حکومت کشمیر بڑے زور سے موجودہ تحریک کو ہندو مسلم
مسلم سوال نہیں تحریک ثابت کرنا چاہتی ہے حالا حالانکہ باوجود اس کے کہ ریاست نے
ہندوؤں کو آلہ کار بنایا ہوا ہے مسلمانان کشمیر ان کے خلاف کچھ نہیں کرتے کیونکہ مسلمانوں کے
حقوق ریاست نے ہی غصب کئے ہوئے ہیں۔ اس امر کو اور بھی واضح کرنا چاہئے کہ یہ ریاست
کی چال ہے کہ وہ اسے ہندو مسلم سوال بنا کر ہندوستان کے دوسرے ہندوؤں کی ہمدردی
حاصل کرنا چاہتی ہے۔
۵۔ بعض محکام کشمیر بعض لوگوں کو رشوتیں دے کر گورنمنٹ ہند اور ریاست کشمیر پراپیگنڈا کرا رہے ہیں کہ گویا مسٹر ویک فیلڈ
(MR۔WAKEFIELD) کے ذریعہ سے حکومت برطانیہ مسلمانوں کو اکسا کر کشمیر پر قبضہ کرنا
چاہتی ہے۔ چنانچہ " پر نسلی انڈیا" نامی دہلی کے انگریزی اخبار میں اس قسم کے مضامین لکھوائے
گئے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت برطانیہ اس وقت تک ریاست کی تائید میں ہے،
چنانچہ ریزیڈنٹ کا یکطرفہ بیان اس پر دلالت کرتا ہے۔ ریاست کی غرض یہ ہے کہ اس طرح
حریت پسند مسلمانوں کی ہمدردی کشمیر کے مسلمانوں سے ہٹا دے۔ اس سے بھی مسلمانوں کو
واقف کرنا چاہئے۔
۶۔ جموں میں قرآن کریم اور خطبے کے واقعہ اور سری نگر آزاد تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ میں گولی چلانے کے واقعہ کے خلاف ریزولیوشن پاس کیا
جائے اور حکومت برطانیہ سے آزاد تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے اور اس امر کا بھی کہ
ہندوستانی بیرسٹروں کو سرینگر کے موجودہ مقدمہ کے متعلق پیروی کی اجازت دی جائے۔
۔ کشمیر میں اسلام لانے پر جو رکاوٹیں ہیں کہ جائیداد ضبط کی جاتی ہے اور
مذہبی آزادی بیوی بچے چھین لئے جاتے ہیں ، اس کے خلاف ریزولیوشن پاس کیا جائے۔
کشمیر میں انجمنیں بنانے کی آزادی نہیں اور درخواست
انجمنیں بنانے کی آزادی دینے پر اکثر ریاست توجہ نہیں کرتی۔ اس سے نہ مسلمان اپنی
مذہبی ، علمی، اقتصادی اور تمدنی تنظیم کر سکتے ہیں اور نہ ترقی کی راہیں سوچ سکتے ہیں اس کے
انوا را العلوم جلد ۱۳
خلاف ریزولیوشن ہو۔
١٠٦
تحریک آزادی کشمیر
۹۔ کشمیر میں اخبار نکالنے کی بھی آزادی نہیں۔ اس کے خلاف اخبار نکالنے کی آزادی بھی ریزولیوشن ہو کہ انگریزی علاقہ کی طرح وہاں بھی اجازت
مل جایا کرے ۔
۱۰۔ کشمیر میں تقریر کرنے کی بھی آزادی نہیں۔ اس کے خلاف
تقریر کرنے کی آزادی بھی ریزولیوشن پاس کیا جائے ۔
11۔ کشمیر میں زمین کی ملکیت کے حقوق زمینداروں کو
زمین کے مالکانہ حقوق کا مطالبہ حاصل نہیں ہیں حالانکہ کشمیر انگریزوں، میر انگریزوں سے مہاراجہ کو
ملا ہے۔ پس وہاں کے زمینداروں کے حق پنجاب کے مطابق ہونے چاہئیں۔ وہاں نہ لوگ
بلا اجازت زمین فروخت کر سکتے ہیں، نہ مکان بنا سکتے ہیں، نہ درخت کاٹ سکتے ہیں اور اس
طرح غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف بھی ریزولیوشن ہونا چاہئے۔
۱۲۔ کشمیر میں مسلمان پچانوے فیصدی ہیں اور سب ریاست میں
ملازمتوں میں حصہ ستر فیصدی مگر ملازمتوں میں ان کو تین فیصدی بھی حصہ نہیں مل رہا۔
اس کے خلاف ریزولیوشن پاس کئے جائیں اور مسلمانوں کے لئے کم از کم ستر فیصدی ملازمتوں کا
مطالبہ کیا جائے۔ اس وقت ریاست بہانہ یہ کرتی ہے کہ مسلمان تعلیم یافتہ نہیں ملتے حالانکہ
تعلیم کی کمی کی ذمہ داری ریاست پر ہے نیز یہ بھی غلط ہے کہ مسلمان تعلیم یافتہ نہیں ملتے۔ بہت
سے گریجوایٹ ریاست میں بیکار پھر رہے ہیں اور یہ بھی غلط ہے کہ ریاست میں عہدے لیاقت
پر ملتے ہیں۔ ریاست میں کئی ڈوگرے اعلیٰ عہدوں پر ہیں اور وہ مڈل پاس بھی نہیں ہیں۔
۱۳۔ چونکہ مسلمانوں کو جائز طور پر ریاست کے معاملات میں مجلس قانون ساز کا مطالبہ مشورہ دینے کا موقع حاصل نہیں اور نہ مہاراجہ صاحب تک
پہنچنے کا موقع حاصل ہے۔ وہاں ایک قانون ساز مجلس قائم کی جائے تاکہ مسلمان اپنی آواز
مہاراجہ صاحب تک پہنچا سکیں۔ اور قانون سازی کے وقت ان کی رائے ریاست کو معلوم ہو
سکے۔ اس کے متعلق بھی ریزولیوشن کیا جائے۔
۱۴۔ چونکہ کشمیر کا صوبہ زبان تاریخ، تمدن اور مذہب کے کشمیر کیلئے علیحدہ وزارت لحاظ سے جموں سے بالکل علیحدہ ہے۔ اس لئے مطالبہ کیا جائے
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۰۷
تحریک آزادی کشمیر
کہ کشمیر کے لئے علیحدہ وزارت ہو جو براہ راست مہاراجہ صاحب کے ساتھ کام کرے اور اس
میں کشمیر کی آبادی کے لحاظ سے مسلمان وزراء لئے جائیں۔
۱۵۔ چونکہ کشمیر میں سخت ظلم ہو رہا ہے اور مسلمان بے بس ہیں اور
چندہ جمع کیا جائے کشمیر کے حالات سے ا انگریزی حکومت کو واقف کرنا اور مہذب ب دن دنیا کو
ان حالات سے آگاہ کرنا از بس ضروری ہے ان سب امور کے لئے نہایت کثیر رقم کی ضرورت
ہے اس لئے اس دن جلسوں میں خاص طور پر اس غرض کے لئے چندہ جمع کیا جائے۔ اس رقم کا
ایک حصہ جموں کے مسلمانوں کی امداد کے لئے ایک حصہ کشمیر کے مسلمانوں کی امداد کے لئے
اور ایک حصہ ہندوستان اور بیرونِ ہند کے پراپیگنڈا کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ مسلمانوں کو یاد
رکھنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے تمیں لاکھ بھائیوں کو غلامی سے بچانا چاہتے ہیں تو انہیں بہت سی قربانی
کرنی پڑے گی۔ مونہہ کی ہمدردی سے کشمیر کے مسلمانوں کی تکالیف دور نہیں ہو سکتیں ۔ پس
اگر سچی ہمدردی ہے تو اس کے مطابق قربانی کریں اور اس امر کو مد نظر رکھیں کہ یہ جنگ چند دن
کی نہیں۔ ممکن ہے کہ ایک دو ماہ میں ہی فیصلہ ہو جائے اور ممکن ہے سالوں تک اس کے لئے
جد و جہد کرنی پڑے۔ پس ہمت کر کے اس طرف قدم اٹھائیں تاکہ دنیا معلوم کرنے کہ مسلمان
پر بے استقلالی کا الزام غلط ہے۔ ایسی تمام رقوم مسلم بنک لاہور میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے نام
پر بھجوانی چاہئیں۔
مسلمان انشاء اللہ کامیاب ہونگے برادران میں نے اس مقصد کے حصول کے لئے ہندوستان اور ہندوستان کے باہر اپنی کوشش شروع
کر دی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے چند دن کی جدوجہد کے بعد ہی بعض ایسے حلقوں میں
ردی پیدا ہو گئی ہے جہاں سے اس قسم کی کوئی امید نہ تھی۔ اگر مسلمان جوش سے
دلچسپی
اور ہمدرد
دور
تو میں یقین رکھتا ہوں اور استقلال سے کام لیں تو : رکھتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ کام مشکل اور منزل
ہے، ہم انشاء اللہ کامیاب ہونگے اور کشمیر کے تمیں لاکھ مسلمانوں اور ان کی اولادوں اور
اولادوں کی اولادوں کی دعا ئیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔ کسی کا ایک بھائی غلام ہو تو وہ صبر
نہیں کر سکتا کیا آپ لو
میرا دل کہتا ہے کہ کہتا ہے کہ ہرگز نہیں۔ میں امید بھرے دل کے ساتھ آ۔ آپ کو آپ کے فرض کی طرف
توجہ دلاتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ۱۴۔ اگست کو تمام ہندوستان کے
آپ لوگ تمہیں لاکھ بھائیوں کی غلامی کے باوجود خوشی کی زندگی بسر کر زندگی بسر کر سکتے ہیں ؟
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۰۸
تحریک آزادی کشمیر
مسلمان ایک پُر امن مظاہرے سے مستقل جدوجہد اور مناسب حال قربانی کے عہد اور
عملی نمونہ کے ذریعہ سے دنیا پر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ موت نہیں بلکہ زندگی کو پسند کرتے
ہیں۔
جلسوں کی رپورٹ فوراً بذریعہ تار مولوی عبدالرحیم صاحب درد جلسوں کی رپورٹ ایم ۔ اے سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی قادیان کے نام بھیج دیں تاکہ
جلسوں کے بعد مناسب طور پر حکومت انگلستان کو صورت حالات سے واقف کیا جا سکے اور جلسہ
کی تفصیلی کارروائی کہ کون پریزیڈنٹ تھا؟ کس کس نے تقریر کی؟ حاضرین کی تعداد کیا تھی؟
جلوس کس قسم کا نکلا؟ اخبارات اور سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی کو مندرجہ بالا پتہ پر بھیج دیں
تمام ریزولیوشنز کی ایک ایک کاپی اپنے اپنے صوبے کے گورنر وائسرائے ہند اور مہاراجہ کشمیر
کے نام ضرور ارسال کریں۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
(الفضل ۶ ۔ اگست ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۰۹
تحریک آزادی کشمیر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
ریاست کشمیر و مسلم نمائندگان کے درمیان
شرائط صلح پر ایک نظر
اٹھا کیس تاریخ کے اخبارات میں یہ خبر پڑھ کر مجھے سخت حیرت ہوئی کہ مسلمانان کشمیر
حیرت اور ریاست میں باہم سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ اس حیرت کی وجہ یہ نہ تھی کہ صلح کیوں ہو
گئی؟ کیونکہ میں تو صلح دل سے چاہتا ہوں بلکہ اس وجہ سے کہ جو شرائط صلح کی بیان کی گئی
تھیں، ان میں بعض بڑے بڑے نقائص تھے اور میں یہ امر تسلیم کرنے کو تیار نہ تھا کہ
مسلم نمائندگان نے ان شرائط پر سمجھوتہ کیا ہو گا۔ اور اس وجہ سے گو ضرورت چاہتی تھی کہ
میں فورا ان شرائط پر تبصرہ کروں لیکن مصلحنا میں نے اس وقت تک انتظار کرنا مناسب سمجھا
جب تک کہ خط کے ذریعہ سے ریاست کے اعلان کی تصدیق نہ ہو جائے۔ آخر آج خط کے
ذریعہ سے تصدیق ہو گئی اور میں آج ہی یعنی اکتیس اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی رات کو ان
شرائط پر تبصرہ کرنے کے لئے بیٹھا ہوں۔
مگر پیشتر اس کے کہ میں تبصرہ کروں میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں مسلم نمائندگان کے متعلق کہ میری تنقید سے کوئی صاحب یہ نتیجہ نہ نکالیں کہ میں
مسلم نمائندگان کو بد دیانت یا غدار ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ میرا یہ ہرگز منشاء نہیں کیونکہ ان
لوگوں نے اپنے گزشتہ عمل سے اس امر کو ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دلوں میں قوم کا درد اور
قربانی کی روح ہے۔ پس جو کچھ میں ان شرائط کے خلاف لکھوں گا، اس کا صرف یہ مطلب ہو گا
انوارالعلوم جلد ۱۴
۱۱۰
تحریک آزادی کشمیر
کہ ان صاحبان سے بوجہ نا تجربہ کاری غلطی ہوئی۔ یہ مطلب نہ ہو گا کہ انہوں نے اپنی قوم کو
ریاست کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے۔ پس میں سب لوگوں کو یہ نصیحت کروں گا کہ بجائے ان
سے لڑنے یا تفرقہ پیدا کرنے ، وہ اب یہ کوشش کریں کہ جو غلطی ہو گئی ہے، اس کے بد نتائج
سے جس قدر ہو سکے بچا جائے۔ اور نمائندگان کو بھی چاہئے کہ وہ آئندہ زیادہ احتیاط سے کام لیا
کریں اور ہر چمکتی ہوئی چیز کو سونا سمجھنے سے پر ہیز کریں۔
نمائندگان کی غلطی اپنی شرکت میں یہ بات بھی بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس غلطی میں کسی حد تک میں بھی شریک ہوں اور
وہ اس طرح کہ مجھے شملہ میں یہ معلوم ہو گیا تھا کہ بعض لوگ مہاراجہ صاحب کشمیر کو تاریں
دے رہے ہیں کہ اگر ہمیں اجازت دیں تو ہم آکر کشمیر کی شورش کو دور کر سکتے ہیں چنانچہ ایک
تار اس مطلب کی ڈیویکو کے چائے خانہ میں گورنمنٹ کالج کے ایک پروفیسر سے لکھوائی گئی۔
اتفاقاً ان پر وفیسر صاحب کے میزبان ایک کلکٹر صاحب تھے جو اپنے مہمان کے دیر تک غیر حاضر
رہنے کی وجہ سے کسی حاجت کے پورا کرنے کے لئے اُٹھے اور چلتے ہوئے ان کی نظر اس تار پر
پڑ گئی اور انہوں نے مجھے بتا دیا ۔ اگر میں اُسی وقت اخبارات میں اس واقعہ کو شائع کر دیتا تو شاید
یہ صورت حالات پیدا نہ ہوتی۔ مگر میں نے تفرقہ کے خوف سے اس ذکر کو اخبارات میں لانا
مناسب نہ سمجھا اور نتیجہ یہ ہوا جو نظر آرہا ہے۔
سب سے پہلی غلطی جو در حقیقت باقی سب غلطیوں کا موجب ہوئی سب سے بڑی غلطی ہے یہ ہے کہ نمائندگان نے آل انڈیا کشمیر کمیٹی سے مشورہ نہیں
کیا۔ اگر وہ ایسا کرتے تو جن امور کا انہیں تجربہ تھا ان میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی انہیں مشورہ
دے سکتی تھی۔ میرا یہ منشاء نہیں کہ کشمیر کے نمائندے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی رائے کے پابند
ہوتے کیونکہ اصل معاملہ ریاست اور رعایا کے درمیان ہے۔ ہم لوگ تو صرف بلوانے پر آئے
ہیں پس ہمارا یہ حق نہیں کہ اہل کشمیر سے یہ مطالبہ کر سکیں کہ ہم جو کہیں وہ مانو لیکن اتنا حق
ہمارا ضرور قائم ہو چکا ہے کہ ہم سے مشورہ کر لیا جایا کرے کیونکہ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ خود
اہالیان کشمیر کے خطوط اور زبانی شکایات کی بناء پر مسئلہ کشمیر کو ہم نے ہاتھ میں لیا ہے۔ اور
باتوں کو جانے دیا جائے صرف کشمیر ڈے پر ہی ہندوستان میں قریباً پچاس ہزار روپیہ کا خرچ ہوا
ہے کیونکہ ہزاروں جگہوں پر کشمیر ڈے منایا گیا ہے۔ اور بعض بڑے بڑے شہروں میں اس دن
انوار العلوم جلد ۱۲
تحریک آزادی کشمیر
پانچ پانچ چھ چھ سو روپیہ خرچ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور انگلستان میں زبردست
پرو پیگنڈا کیا گیا ہے۔ اور بعض لوگوں نے اس کام میں دخل دینے کی وجہ سے اپنی پوزیشن کو بھی
سخت نقصان پہنچایا ہے۔ غرض وقت عزت اور مال کی قربانی چاہتی تھی کہ ہمارے کشمیر کے
بھائی آل انڈیا کشمیر کمیٹی سے مشورے لیتے خواہ اسے قبول نہ کرتے کیونکہ عقلاً اور اخلاقا کوئی
باہر کا آدمی انہیں اپنے مشورہ کے قبول کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا اور اگر وہ ایسا کرتے تو ضرور
ان نقائص سے بچ جاتے جو موجودہ معاہدہ میں رہ گئے ہیں۔
اب میں اصل معاہدہ کو لیتا ہوں اس میں مندرجہ ذیل غلطیاں ہوتی ہیں۔
ا معاہدہ میں
مسلمانوں کے حقوق کے متعلق ریاست نے وعدہ نہیں کیا مسلمانوں کے حقوق
کے متعلق ریاست کی طرف سے ایک لفظ بھی درج نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ
مسلم نمائندگان کی طرف سے جو شرائط ہیں ان میں یہ ذکر ہے کہ :۔
وہ ہمارے ان مطالبات کے فیصلہ تک جو ہماری طرف سے آئندہ پیش ہوں
کوئی ایسا کام نہ کیا جائے کہ جو پُر امن فضاء کو خراب کر کے مطالبات پر ہمدردانہ غور
میں مشکلات پیدا کر دے۔“
(ترجمه از اعلان ریاست)
لیکن ریاست کی طرف سے جن امور کا اعلان ہوا ہے اس میں ایک لفظ بھی اس بارہ میں
نہیں ہے کہ آیا ریاست مسلمانوں کے حقوق کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہے یا نہیں ہے۔
یہ امر بالکل واضح ہے کہ مسلم نمائندگان کے بیان کی ریاست پابند نہیں اس کے پابند
صرف وہی ہیں۔ ریاست پابند انہی باتوں کی ہو سکتی ہے جن کا وہ خود وعدہ کرے۔ پس اس
معاہدہ کے رو سے اگر ریاست مسلمانوں کے مطالبات پر غور کرنے سے انکار کر دے یا غور کر
کے ان کو پوری طرح رو کر دے تو اخلاقا ریاست پر کوئی حرف نہیں آتا۔ وہ معاہدہ کو سامنے
رکھ دے گی کہ بتاؤ کہاں ہم نے مطالبات پر غور کرنے کا یا کوئی حق دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس
صورت میں مسلمانوں کی گزشتہ قربانی بالکل ضائع ہو جائے گی۔
ہر اک شخص سمجھ سکتا ہے کہ حقوق کے سوال میں فیصلہ اس شخص کے وعدہ سے ہوتا
ہے جس نے کچھ دینا ہو نہ اس شخص کے قول سے جس نے لینا ہو ۔ زید نے بکر سے اگر کچھ روپیہ
لینا ہو تو زید کے یہ کہہ دینے سے کہ میں روپیہ لوں گا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ ہاں بکر جس نے دینا ہے