تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 14
انوار العلوم حید ۱۳
۲۴۴
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تحریک آزادی کشمیر کے تعلق میں مکتوب نمبر 1
مولوی جلال الدین صاحب۔ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
گوہر الرحمن صاحب کا جرمانہ اب تک ادا نہیں ہوا اس وجہ سے ان کی قید بڑھ جانے کا
اندیشہ ہے اس کی طرف فوری توجہ کریں۔ قاضی صاحب کی مراد دو سو ہے ایک سو گھر کے لئے
اور ایک سو جرمانہ کی معلوم ہوتی ہے۔ اس حساب سے روپیہ ارسال کر دیا جائے۔
مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
۶۱۹۳۲-۶-۲۵
تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ۲ صفحه ۵۹ مطبوعه ۱۹۶۵ء)
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۴۵
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسلمانانِ ریاست کشمیر کے نام پیغام
آن کشمیر مسلم کانفرنس کے موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے بحیثیت صدر
آل انڈیا کشمیر کمیٹی مسلمانان ریاست کے نام ایک پیغام بھجوایا تھا جسے صدر کا نفرنس جناب شیخ
محمد عبد الله صاحب ایم ۔ ایس ۔ سی شیر کشمیر نے اجلاس عام میں نمائندگان کانفرنس اور ہزا رہا
لوگوں کے مجمع میں پڑھ کر سنایا۔ پیغام حسب ذیل ہے:۔
”سب سے پہلے میں اپنی طرف سے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے ، آلی کشمیر مسلم
کانفرنس کے مندوبین کو ان قربانیوں پر جو انہوں نے اور ان کے اہلِ وطن نے کی ہیں اور اس
کامیابی پر جو انہوں نے آزادی کی تازہ جدوجہد میں حاصل کی ہے۔ مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے
اس بات کا فخر ہے کہ بحیثیت صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی مجھے ان کے ملک کی خدمت کرنے کی
خوشی حاصل ہوئی ہے جو ایک صدی سے زیادہ عرصہ تک خستہ حالت میں رہا ہے۔
برادران میں آپ کی کامیابی کے لئے اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ
کانفرنس کی کارروائی میں بچی حب الوطنی کے جذبہ کے ماتحت جرأت میانه روی رواداری
تشکر دانائی اور تدبر کے ذریعہ آپ ایسے نتائج پر پہنچیں گے جو آپ کے ملک کی ترقی میں بہت
محمد ہوں گے اور اسلام کی شان کو دوبالا کرنے والے ہوں گے۔
بر اور ان ! میرا آپ کے لئے یہی پیغام ہے کہ جب تک انسان اپنی قوم کے مفاد کے لئے
ذاتیات کو فنا نہ کر دے وہ کامیاب خدمت نہیں کر سکتا بلکہ نفاق اور انشقاق پیدا کرتا ہے۔ پس
اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو نفسانی خیالات کو ہمیشہ کے لیئے ترک کر دو اور اپنے قلوب کو
صاف کر کے قطعی فیصلہ کر دو کہ خالق ہدایت کے ماتحت آپ ہر چیز اپنے اس اس مقصد مقصد ۔ کے لئے
قربان کر دیں گے جو آپ نے اپنے لئے مقرر کیا ہے۔
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم یعنی مسلمانانِ ہندوستان آپ کے مقصد کے لئے جو کچھ
انوارالعلوم حید ۱۳
تحریک آزادی کشمیر
L
ہماری طاقت میں ہے، سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہیں اور خدا کے فضل سے آپ ضرور
کامیاب ہوں گے اور امیدوں سے بڑھ کر ہوں گے اور آپ کا ملک موجودہ مصیبت سے نکل کر
پھر جنت نشان ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو ۔ "
১৯
خاکسار
مرزا محمود احمد
(الفضل ۲۵۔ اکتوبر ۱۹۳۲ء)
بک شاٹ: BUCK SHOT سیسے کا چھرا جو جانوروں خصوصاً ہرن کو شکار کرنے کیلئے
استعمال کیا جائے ۔ (قومی انگریزی اردو لغت جلد ا صفحه ۲۴۵٬۲۴۴ مطبوعہ دہلی ۱۹۹۴ء)
شرح مواهب اللدنيه جلد ۲ صفحه ۲۹۲ تا ۲۹۴ مطبوع الازهرية المصرية
۱۳۲۵ھ -
اسلام آباد ۔ وادی کشمیر میں سرینگر کے بعد دوسرا بڑا شہر جو سرینگر سے ۳۴ میل جنوب
مشرق میں دریائے جہلم سے ایک میل درے واقع ہے۔ زمانہ قدیم میں اسے اننت اننت ناگ
کہتے تھے۔
طبرى الجزء الرابع صفحہ ۳۲۵٬۳۲۴ دار الفکر بیروت لبنان ۱۹۸۷ء
ٹوڈی: خوشامدی ۔ جی حضوری
ل "الا شققت عن قلبه " مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۰۷ ا لمكتب الاسلامی بیروت۔
که منچوریا Manchuria - شمال مشرقی چین کا علاقہ
انسول: جادو - منتر ۔ حیلہ ۔ مکر ۔ فریب
بخارى كتاب الجهاد والسير باب ان الله ليويد الدين بالرجل
الفاجر -
ل الجامع الصغير جلد ۲ صفحه ۲۹ مطبوعہ ۱۳۲۱ھ