تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 13
انوارالعلوم جلد ۱۴
۲۳۲
تحریک آزادی کشمیر
مقدمہ چلایا گیا ہے۔ میں نے اس کے متعلق حکومت کشمیر سے خط و کتابت کی ہے اور جو جواب
وزیر اعظم صاحب کی طرف سے آیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بارہ میں کوئی غلط فہمی
ہوئی ہے کیونکہ ان کے جواب میں اس لہر سے قطعاً انکار کیا گیا ہے اور لکھا ہے کہ نہ کسی شخص کو رے قطعا انکار گیا ہے ہے نہ کا
سیاہ نشان لگانے پر سزا دی گئی ہے اور نہ مقدمہ ہی چلایا گیا ہے۔ اگر یہ بیان درست ہے تو مجھے
تعجب ہے کہ رپورٹ دینے والوں کو اتنا بڑا مغالطہ کیونکر لگ گیا۔ بہر حال یہ سوال حل ہو گیا ہے
کہ سیاہ نشان لگانے کو ریاست کشمیر میں جرم نہیں قرار دیا گیا۔
میں اس خواہش کے اظہار پر اس خط کو ختم کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس موسم گرما میں
توفیق دے کہ خواہ چند دن کے لئے ہو کشمیر آکر خود صورت حالات کا معائنہ کر سکوں اور اس
ملک کے مرض کو بذات خود دیکھ کر اس کے علاج کی پہلے سے زیادہ تدبیر کرنے کی توفیق پاؤں۔
وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ وَأَخِرُ دَعَوْنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
مرزا محمود احمد
صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی
الفضل حکیم مئی ۱۹۳۲ء تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر صفحه ۲۹ تا ۳۲ مطبوعه ۱۹۷۵ء)
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۳
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کشمیر کے پریس ایکٹ کے خلاف احتجاج
ڈیرہ دون ۳۔ مئی۔ حضرت خلیفة المسیح الثانی نے بحیثیت صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی
حسب ذیل بیان اخبارات کو دیا ۔
مجھے پریس کے متعلق ریاست کشمیر کے جدید قوانین کو دیکھ کر بے حد صدمہ ہوا ہے
بعض حالتوں میں وہ برطانوی ہند کے ہنگامی قانون سے بھی زیادہ سخت ہیں۔ ایک ایسے علاقہ میں
جہاں فی الحال اخبارات ستر روپے کے لیتھو پریس میں چھپیں گے اور جن کے چند سو سے زیادہ
خریدار نہ ہونگے ، ایک ہزار سے سے دس ہزار روپے تک کی ضمانت طلب کرنا مضحکہ خیز ہے۔ ان
قوانین کے ماتحت کوئی اسلامی اخبار جاری نہیں ہو سکتا۔ اس سے تو یہی بہتر تھا کہ پرانے قواعد
ہی برقرار رکھے جاتے۔ پریس کے متعلق ان قوانین سے صاف پتہ لگتا ہے کہ جب گلینسی کمیشن
کی سفارشات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا تو ان کی حقیقت کچھ بھی نہ رہے گی۔ مجھے افسوس ہے
کہ مسٹر کالون ۔ کالون نے موقع کے مطابق مناسب کار کار روائی نہیں کی اور اپنے آپ کو ہندو محکام کے
ہاتھوں میں دے دیا ہے۔ مجھے اس بات کا خوف ہے کہ قانون شکنی کے جذبہ میں جو مٹ رہا تھا
ریاست نے نئی زندگی پیدا کر دی ہے تاہم مجھے امید ہے کہ مسلمان پریشان نہ ہونگے اور یاد
رکھیں گے کہ ہم اپنا مقصد صرف آئینی ذرائع سے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔
(الفضل ۸ مئی ۱۹۳۲ء)
انوار العلوم جلد ۱۳
له الله
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تحریک آزادی کشمیر کے تعلق میں مکتوب نمبر ۵
مکرمی ماسٹر محمد الدین صاحب۔ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ -
سید ولی اللہ شاہ صاحب بیمار ہیں اور درد صاحب وائسرائے کے ڈیپوٹیشن کے انتظام
میں ہیں۔ یہ دونوں صاحب کشمیر کا کام کیا کرتے تھے اس لئے ایک ضروری امر کے لئے جس کا
پیچھے ڈالنا مصلحت اور ضرورت کے خلاف ہے آپ کو تکلیف دیتا ہوں۔
تھر اراد کا علاقہ (نام پوری طرح حافظہ میں نہیں ہے) جموں کی ریاست کا حصہ ہے اور
ٹھیکہ پر پونچھ کو ملا ہوا ہے اس علاقہ کے لوگوں کی حالت ریاست کشمیر سے بھی خراب ہے۔
پونچھ کے لوگوں کو جو آزادیاں ہیں مثلاً بعض اقوام کو کاہ چرائی معاف ہے اس سے یہ لوگ
محروم ہیں کہ تم جموں کے باشندے ہو۔ جموں میں درختوں وغیرہ کے متعلق جو میر پور کی تحصیل
کو آزادی ہے ۔۔۔ اس سے انہیں محروم رکھا جاتا ہے کہ تم پونچھ کے ماتحت ہو۔
پھر عجیب بات یہ ہے کہ پونچھ سے مال جموں میں لاتے وقت ریاست پونچھ ان سے کسٹمز
وصول کرتی ہے اور جب جموں میں آتے ہیں تو پھر درآمد کا ٹیکس انہیں دینا پڑتا ہے۔ اس طرح
باہر سے لانے والے مال پر پہلے جموں والے اور پھر پونچھ والے کسٹمز لیتے ہیں حالانکہ یہ اصل
میں جموں سے وابستہ ہیں اور کسٹم کی چوکیاں پونچھ میں ہونی چاہئے تھیں۔ جموں کے علاقہ میں
مال لانے یا وہاں سے لے جانے پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہونی چاہئے تھی۔ اس تکلیف سے گھبرا کر ان
لوگوں نے پروٹسٹ کیا اور حسب قواعد میر پور جس کے ساتھ اصولا یہ وابستہ ہیں ، بعض درخت
کاٹے اور بوجہ جموں ریاست کے باشندے ہونے کے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تو موجودہ شورش
سے فائدہ اٹھا کر ان لوگوں کے فعل کو پونچھ کی حکومت نے سول نافرمانی قرار دیا۔ حالانکہ انہوں
نے حکومت جموں کے جس کے یہ باشندے ہیں قانون نہیں توڑے بلکہ ان پر اس کے مطابق
عمل کیا۔ زیادہ سے زیادہ ان پر دیوانی نالشیں کر کے حکومت کو اپنا حق ثابت کرنا چاہئے تھا۔
انوارالعلوم جلد ۱۲
۲۳۵
تحریک آزادی کشمیر
پھر ان پر یہ ظلم ہے کہ یہ جموں کے باشندے ہیں وہیں ان کی رشتہ داریاں ہیں لیکن
باوجود جموں کے ساتھ وابستہ ہونے کے ان کے مقدمات پونچھ میں سنے جاتے ہیں حالانکہ
زمینداری اگر ٹھیکے پر دے دی جائے تو یہ کسی حکومت کو حق نہیں کہ اپنی رعایا کے سول حقوق
کسی اور حکومت کو دے دے۔ یہ بیل گائے نہیں ہیں کہ ان سے ایسا سلوک روا رکھا جائے۔
اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسٹر کالون نے ان لوگوں کو مسٹر جارڈین کے پاس شکایات سنانے کو بھیجا تو
انہوں نے انکار کر دیا۔ اس بناء پر کہ یہ علاقہ جموں میں نہیں پونچھ میں ہے حالانکہ حقیقتاً یہ
جموں کا علاقہ ہے۔
آپ نے ان امور کو مسٹر کالون پر روشن کر کے یہ کوشش کرنی ہے کہ اس رد عمل کو دور
کیا جائے۔ اگر پونچھ کو جموں نے امداد دینی ہے تو روپیہ دے لیں یہ لوگ اپنے فروخت کئے
جانے پر راضی نہیں۔
(1) ان کے مقدمات جموں کو رٹس میں ہوں۔
(۲) کسٹمز جموں اور اس علاقہ کے درمیان میں نہ ہوں بلکہ پونچھ کی کسٹمز کی چوکیاں ان
کے علاقہ کے پرے پونچھ کے علاقہ میں ہوں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے کہ پونچھ کے علاقہ
سے ان کے علاقہ میں مال لانے یا وہاں لے جانے پر کسٹمز لی جائیں۔
(۳) اس وقت جو مقدمات خواہ مخواہ سول نافرمانی کے اٹھائے گئے ہیں محض اس وجہ
سے کہ پونچھ دربار اور جموں دربار میں جھگڑا ہے اور یہ لوگ جموں کے ساتھ ہیں ان مقدمات
کے سننے کیلئے عارضی طور پر جموں سے بچ جائیں اور اپیل جموں کورٹ میں ہو ۔
(۴) کوئی انگریز افسر مسٹر لا تھر یا مسٹر جارڈین یا اور کوئی افسر ریاست کا خواہ انگریز نہ ہو یا کا
ان امور کی تحقیق کے لئے جائے اور علاقہ کے لوگوں کو سب حالات اور ثبوت اس کے پاس
پیش کرنے کی اجازت ہو۔ سرسری کار روائی نہ ہو۔
(۵) اس وقت تک مقدمات کی کارروائی ملتوی رہے۔
مسٹر کالون کے علاوہ ریزیڈنٹ سے بھی ملیں اور اسے یہ وجہ بتا ئیں کہ چونکہ یہ جھگڑا دو
درباروں میں ہے جو دونوں آپ کے ماتحت ہیں اس لئے ہم آپ کے پاس آئے ہیں آپ ان
واقعات کو دیکھ لیں کہ ناقابلِ برداشت ہیں۔ اس علاقہ میں گویا کوئی بھی حکومت نہیں۔ یہ اپنے
حق کسی سے بھی مانگ نہیں سکتے نہ ملازمتوں کا راستہ ان کے لئے پوری طرح کھلا ہے۔ کوشش
انوارالعلوم جلد ۱۲
تحریک آزادی کشمیر
کر کے مسٹر کلینسی کو بھی ملیں اور انہیں بھی سب حالات بتا کر مشورہ لیں۔ وہ آئندہ وزیر
ریاست ہائے حکومت ہند میں ہونے والے ہیں۔
(۲) دو سرا امر ایک اور ہے اس کی تشریح کیلئے خط بھجوا رہا ہوں اسے پڑھ لیں۔ اس
کے متعلق بھی مسٹر کالون وزیر اعظم ریاست جموں اور ریزیڈنٹ کو ملیں۔ اس
بارہ میں اول بد عنوانی ہوئی ہے کہ جموں کی رعایا پر پونچھ والوں نے
انہیں پکڑ کر لے گئے ہیں۔
نے چھاپہ مارا ہے اور پھر
دوم ۔ ان لوگوں نے ہندوؤں کو پناہ دی اور فساد کے وقت انہیں بچایا، لیکن الٹا ان پر
ظلم کیا جا رہا ہے۔ کہیں کہ اس بارہ میں ہم بہ حیثیت جماعت پروٹسٹ کرتے ہیں ہمارا فرض ہے
کہ اپنی جماعت کے لوگوں کی مدد کریں اور اگر اس قدر ظلم ریاست نے روا رکھا اور فوراً
تحقیق کر کے شریروں کو سزا نہ دی تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ آئندہ ہماری جماعت بھی
بجائے فسادات سے بچنے کے ان میں حصہ لے ظلم ہو رہا ہے اور ریاست کے
اعلیٰ محکام کوئی خبر نہیں لیتے ۔ اس بارہ میں بھی ریڈیڈنٹ سے ذکر کریں۔
و اسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ۲ صفحه ۵۸٬۵۷ مطا
مطبوعه ۱ رعه (۱۹۶۵)
انوار العلوم چند ۱۳
۲۳۷
تحریک آزادی شهید
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
برادران ریاست جموں و کشمیر کے نام
میرا آٹھواں خط
وَبَرَكَاتُهُ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَ
مجھے اپنے ساتویں خط کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ اس پر بعض دوستوں کو اعتراض ہے۔
چنانچہ اس بارہ میں ایک دو خط بھی مجھے جموں سے ملے ہیں اور ایک دوست جو گذشتہ جلسہ
آل انڈیا کشمیر کمیٹی میں جموں کے نمائندوں میں سے شامل ہوئے تھے انہوں نے بھی ان
غلط فہمیوں کا ذکر کیا تھا جو اہلِ جموں کے دلوں میں اس بارہ میں پیدا ہو رہی ہیں۔
(1)
وہ غلط فہمیاں یہ ہیں۔
گلینسی کمیشن نے اچھی رپورٹ نہیں لکھی اور بلاوجہ اس کی تعریف کر دی گئی ہے۔
(۲) بعض امور میں گلینسی رپورٹ نے پہلے سے بھی بدتر حالات پیدا ت پیدا کر دیئے ہیں ۔
(۳) ارتداد کا مسئلہ نہایت اہم مسئلہ تھا۔ اس کو میں نے اپنے خط میں بالکل نظر انداز کر دیا ہے۔
(۴) وائسرائے اور مہاراجہ صاحب کی خوشنودی کو مسلمانوں کی خیر خواہی پر مقدم رکھا گیا ہے۔
(۵) جب تک وہی حالت نہ پیدا ہو جائے جو انگریزی ہندوستان کے باشندوں کی ہے اس
جد و جہد کو نہیں چھو ڑنا چاہئے۔
(۲) ان سفارشات پر عمل نہ ہو گا۔
ہے ابھی :
مجھے ان اعتراضات کو سن کر تعجب بھی ہوا اور حیرت بھی۔ انسان کا حافظہ کس قدر کمزور
ں چند ماہ ہوئے ان اعتراض کرنے والوں میں سے کئی اس سے بھی کم اختیارات کو بڑی
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۸
تحریک آزادی کشمیر
کامیابی سمجھتے تھے۔ آج کلینسی رپورٹ ان کی نگاہوں میں حقیر نظر آتی ہے۔
میں سب سے پہلے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کلینسی کمیشن کی رپورٹ کو کلی طور پر
تسلیم نہیں کیا نہا یا نہ ارتداد کے مسئلہ پر مسئلہ پر خاموشی کی ہے نہ اہے نہ جد و جہد بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ میرے
خط پر ایک نگاہ ڈالنے سے ثابت ہو سکتا ہے کہ میں گلینسی رپورٹ کو ناقص سمجھتا ہوں۔ ارتداد
کے مسئلہ کو اہم اور آئندہ جد و جہد کو ضروری بلکہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ خود مختار حکومتوں میں
کی جدوجہد کا جاری رہنا ضروری ہوتا ہے جس دن ۔ دن یہ جدو جہد بند ہو اسی دن
غلامی کی روح قوم میں داخل ہونے لگتی ہے اور بظاہر آزاد نظر آنے والی قوم باطن میں غلامی کی
زنجیروں میں جکڑی جاتی ہے۔
بھی آزادی کی
دن سے
میں نے جو کچھ لکھا ہے یہ ہے کہ گلینسی ر ی رپورٹ میں بہت سے امور مسلمانوں کے فائدہ
یہ کہ ارتداد کے
کے ہیں۔ اگر مسلمان ان سے فائدہ اٹھائیں تو بہت بڑا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور یہ کہا
مسئلہ کے متعلق اور دوسرے امور کے متعلق جو ناقص ہیں ہم جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ لیکن
جو اچھا کام کلینسی کمیشن نے کیا ہے اس کے بارہ میں ہمیں شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ اور اس کے
ذریعہ سے جو طاقت ہمیں حاصل ہوئی ہے اس سے کام لے کر ترقی کی نئی راہیں نکالنی چاہئیں۔
اور جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے حالات کے مطابق اس کی صورت بدل دینی چاہئے۔ میں نے
چھ لکھا اس پر اب اس پر اب تک قائم ہوں اور میرے نزدیک کشمیر کے لوگوں کا اس میں فائدہ ہے۔
میں نے یہ کام لوگوں کی خوشنودی کیلئے نہیں کیا تھا کہ ان کے اعتراض سے ڈر جاؤں میں نے
بلا غرض یہ کام کیا ہے اور بلا غرض ہی اسے جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ اگر میں لوگوں کے اعتراض
سے ڈر کر اس بات کو چھوڑ دوں جو میرے نزدیک حق ہے تو میں یقینا خود غرض ہوں گا اور میرا
جو
سب پہلا کام برباد ہو جائے گا۔
وائسرائے صاحب کو خوش کرنا یا مہاراجہ صاحب کو خوش کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ میں
مہاراجہ صاحب سے کبھی نہیں ملا اور نہ اس وقت تک خواہش ہے جب تک کہ وہ مسلمانوں
کے حقوق کے متعلق دباؤ سے نہیں بلکہ دلی رغبت سے غور کرنے کو تیار نہیں۔
سر ہری کشن کول صاحب نے مجھے متواتر مہاراجہ صاحب سے ملنے کی دعوت دی لیکن میں
نے نہیں مانا اور یہی اصرار کیا کہ مہاراجہ صاحب مسلمانوں کے حقوق کے متعلق میرے ساتھ
گفتگو کرنا چاہیں تو میں مل سکتا ہوں ورنہ نہیں۔ یہ خط و کتابت میرے پاس محفوظ ہے ان کی
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۳۹
تحریک آزادی کشمیر
خوشنودی کی اس حد تک مجھے ضرورت ہے جس حد تک ہر انسان کی کیونکہ میں سب انسانوں کو
اپنا بھائی سمجھتا ہوں اور کسی بھائی سے لڑنا پسند نہیں کرتا۔ باقی مجھے ان سے کوئی غرض نہیں
کیونکہ خاندانی لحاظ سے میں ایک ایسے شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں کہ جس نے ایک ہزار
سال تک دنیا کی تاریخ کو اپنے قبضہ میں رکھا ہے اور وجاہت کے لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ
جس قدر جان فدا کرنے والے لوگ میرے ماتحت ہیں ان کا ہزارواں حصہ بھی مہاراجہ صاحب
کو حاصل نہیں۔ پس مہاراجہ صاحب تو کسی وقت میری مدد کے محتاج ہو سکتے ہیں میں ان کی
امداد کا محتاج خدا تعالیٰ کے فضل سے نہیں اور نہ انشاء اللہ ہوں گا۔
وائسرائے صاحب کی میں قدر کرتا ہوں وہ مجھ سے عمر میں زیادہ ہیں دوسرے وہ نہایت
زیرک اور پھر خلیق ہیں تیسرے وہ ہمارے بادشاہ کے نائب ہیں اور میں ان لوگوں میں سے
ہوں جو خواہ اسے بد قسمتی کہہ لو اس امر کا قائل ہوں کہ برٹش امپائر دنیا میں اتحاد کے قیام کی
بہت بڑی اہلیت رکھتی ہے اور حضور ملک معظم اس امپائر کی ایک ظاہری علامت ہیں۔ پس میں
ان کے نمائندوں کا احترام نہایت ضروری سمجھتا ہوں اور خواہ ذاتی طور پر ان سے اختلاف ہو
ان کے ادب و احترام کو ایک اخلاقی اور سیاسی فرض خیال کرتا ہوں لیکن مجھے ان کی خوشنودی
کی بھی کوئی پروا نہیں۔ اگر میں اپنا فرض ادا کر دوں اور ان کا مناسب ادب کروں ان کے ساتھ
جائز حد تک تعاون کروں اور اس کے باوجود بعض قومی کاموں کی وجہ سے مجھ سے ناراض ہوں
تو میں ایک ذرہ بھر بھی ان کی اس ناراضگی کی پرواہ نہیں کروں گا بلکہ ان پر رحم کروں گا کہ وہ
اپنے ذاتی خیالات کو قومی مفاد پر قربان کرتے ہیں۔ مگر اس وقت تک مجھے اس کا تجربہ نہیں
ہوا۔ کشمیر کے بارہ میں مجھے حکومت سے اختلاف ہوا بعض دیرینہ دوست ناراض ہیں لیکن مجھے
اس کی پروا نہیں۔ میں جانتا ہوں وہ ایک دن شرمندہ ہوں گے اور میری اخلاقی برتری کو تسلیم
کریں گے اور اگر زمانہ ان کے ناجائز رنج کو دور نہ کر سکے تو میں سمجھوں گا کہ وہ میرے احترام
کے مستحق نہ تھے۔
یہ تو حکومت کے متعلق ہے اب میں اہل کشمیر کو لیتا ہوں ہوں۔ میں اپنے ان بھائیوں سے
بھی صاف کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میرا ان سے تعلق اخلاقی ہے ۔ جب تک وہ مظلوم ہیں میں اپنا
پورا زور ان کی تائید میں خرچ کروں گا۔ لیکن اگر انہوں نے ایسا راہ اختیار کیا جو اخلاقاً
درست نہ ہو گا تو میں اس وقت یقینا اس کی تائید کروں گا کہ جو حق پر ہو گا۔ اور انہیں غلطی سے
او ارا العلوم جلد ۱۳
۳۴۰
تحریک آزادی کشمیر
روکوں گا۔ میں نے جو کچھ کام کیا ہے وہ ان کے لئے نہیں اپنے مولی کیلئے کیا ہے۔ پس میرا ان
پر احسان نہیں نہ میں ان سے کسی شکریہ کا طالب ہوں۔ ہاں میں انہی کے فائدہ کے لئے انہیں
نصیحت کرتا ہوں کہ انسان کو ہر اچھی چیز کی خوبی تسلیم کرنی چاہئے۔ گلینسی کمیشن کی رپورٹ یقیناً
بہت سی خوبیاں رکھتی ہے اس میں یقیناً مسلمانوں کی ترقی کا بہت سا مادہ موجود ہے۔ اس کے
متعلق یہ کہنا کہ اس سے ہماری حالت پہلے سے بد تر ہو جائے گی، درست نہیں۔ اگر یہ د به درست
ہے تو کیا یہ لوگ اس امر کا اعلان کرنے کو تیار ہیں کہ اس کمیشن کی سفارشات کو واپس لے لیا
جائے۔
باقی رہا یہ و ہم کہ گلینسی کمیشن کی اس لئے تعریف کی جاتی ہے کہ وہ انگریز ہیں تو یہ
بالبداہت غلط ہے۔ اب جن صاحب پر ذمہ داری ہے وہ بھی انگریز ہیں یعنی مسٹر کالون اور ان
کے کاموں کو ہم خوب غور سے دیکھ رہے ہیں۔ اور اگر ثابت ہوا کہ گلینسی کمیشن کی رپورٹ پر
عمل کرنے میں انہوں نے بستی کی ہے تو ہم یقینا ان کا مقابلہ کریں گے۔ پس میں سب اہل کشمیر
کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ وہموں کو چھوڑ کر عمل کی طرف توجہ کریں۔
ایک ضروری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کی کامیابی کو دیکھ کر ہندوؤں نے
بھی ایجی ٹیشن شروع کیا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ مسلمانوں کو جو تھوڑے بہت حقوق ملے ہیں
وہ بھی انہیں حاصل رہیں۔ اگر اس موقع پر مسلمانوں نے غفلت سے کام لیا تو ہندو یقینا اپنا مدعا
حاصل کر لیں گے ۔ پس اس وقت ضرورت ہے کہ مسٹر عبد اللہ کی عدم موجودگی میں ایک انجمن
مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی حفاظت میں بنائی جائے اور وہ انجمن اپنی رائے سے حکومت کو
اطلاع دیتی رہے ۔ ینگ مین مسلم ایسوسی ایشن کے اصول پر اگر ایک انجمن تیار ہو تو یقینا اس
کے ذریعہ سے بہت سا کام کیا جا سا کام کیا جا سکتا۔ ا ہے۔ یہ مت خیال کریں کہ بغیر اجازت کے انجمن نہیں بن
سکتی ۔ انجمنوں کی ممانعت کا کوئی قانون دنیا کی کوئی حکومت نہیں بنا سکتی ۔ آخر ہندو انجمنیں بنا
رہے ہیں۔ آپ کی انجمن خفیہ نہ ہوگی نہ باغیانہ ۔ پھر حکومت اس بارہ میں کس طرح دخل
دے گی۔ میں امید کرتا ہوں کہ نوجوان فورا اس طرف قدم اٹھائیں گے اور اس ضرورت کو
پورا کریں گے۔ ورنہ سخت نقصان کا خطرہ ہے اور بعد میں پچھتائے کچھ نہ ہو گا۔
ایک ضروری امر جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ جب تک خود اہل کشمیر
اپنے آپ کو منظم نہ کریں گے کچھ کام نہیں ہو گا۔ باہر کے لوگ کبھی کسی نظام کو سنبھال نہیں
انوار العلوم جلد ۱۲
ا مهم اسلام
تحریک آزادی کشمیر
سکتے۔ پس ضرورت ہے ایسے والنٹیئروں کی جو اپنی خدمات کو قومی کاموں کے لئے وقف
کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ایسے لوگ اگر ایک ایک دو دو درجن بھی ہر شہر اور قصبہ میں مل جائیں
تو ہندو ایجی ٹیشن کو بے اثر بنایا جا سکتا ہے۔
مجھے بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ حکومت مسٹر عبد اللہ کی قید کو لمبا کرنے کی فکر میں ہے۔
اس میں کیا شک ہے کہ ہندو اس بارہ میں پورا زور لگائیں ۔ پورا زور لگائیں گے۔ لیکن میں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں
کہ جہاں بعض حلقوں میں یہ سوال زیر غور ہے وہاں بعض حلقوں میں سیاسی قیدی چھوڑ کر اچھی
فضاء پیدا کرنے نے کا خیال بھی پیدا ا پیدا ہو رہا ہے۔ اور کیا تعجب ہے کہ دوسری تحریک پہلی پر غالب آ
جائے۔ پس ہمارا فرض یہی ہے کہ ہم ہوشیاری سے سب حالات کو دیکھیں اور جس رنگ میں
ہمارا فائدہ نظر آتا ہو اس کے مطابق کام کریں۔
بعض لوگوں کو وزارت کے متعلق بھی شکایات ہیں۔ میں اس کے متعلق بھی آپ لوگوں
کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کی اصلاح کے متعلق بھی ہم کوشش کر رہے ہیں۔ اور میں آپ
لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک ایک کام کرنے والی وزارت مقرر نہ ہوگی، ہم انشاء اللہ
صبر نہیں کریں گے اور ایسے آثار ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ انشاء اللہ اس امر میں ہمیں کامیابی
ہوگی۔
میں نے گذشتہ خط میں لکھا تھا کہ میں کشمیر آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ بعض دوستوں کو
اس سے غلط فہمی ہوئی ہے۔ میں قریب زمانہ میں وہاں آنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ بلکہ میرا ارادہ
یہی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ ہمارے قیدی بھائیوں کو آزاد کرے تو آئندہ تنظیم کے پروگرام پر
مشورہ کرنے کے لئے وہاں آؤں تاکہ جو فوائد گذشتہ سیاسی جنگ میں ہم نے حاصل کئے ہیں ان
سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے ۔ اللہ تعالٰی آپ لوگوں کے ساتھ ہو ۔
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی
۶۱۹۳۲ - ۵-۲۷
پمفلٹ شائع شدہ ۔ اللہ بخش سٹیم پر نیس قادیان !
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۴۲
تحریک آزاد بی شمیه
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
९९
مسئلہ کشمیر ”پیغام صلح" اور "الفضل "
گذشتہ ایام میں ”پیغام صلح " میں ایک مضمون کسی صاحب زیرک شاہ صاحب کا شائع
ہوا تھا۔ اس مضمون میں زیرک شاہ صاحب نے مولانا سید میرک شاہ صاحب پر اعتراض کیا ہے
کہ وہ قادیان کیوں جاتے ہیں اور کیوں مجھ سے مل کر کشمیر کا کام کرتے ہیں ؟ اگر کشمیر کی خدمت
کرنی ہی مد نظر ہوتی تو احرار سے مل کر کام کرتے۔ مضمون نہایت نامناسب زبان ناپسندیدہ اور
مقصد نہایت غلط تھا۔ مولانا میرک شاہ صاحب نے اگر باوجود اختلاف عقیدہ مسلمانوں کی
خیر خواهی - کے لئے مجھ سے مل کر کام کیا تو وہ وہ اس اس میں منفرد نہ تھے۔ اہل حدیث ، شیعہ ، حنفی ،
احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کے ممبر غرض ہر قسم کے لوگ اس امر میں آل انڈیا کشمیر
کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں اور کرتے ہیں۔ اور یہ ایک نہایت اعلیٰ علامت ہے
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب مسلمان ایک ایسے مقام پر کھڑے ہو گئے ہیں کہ اپنے ذاتی
اختلافات کو قربان کر کے اپنی ملی بہبود کو مقدم کرنے لگے ہیں۔ اس حالت پر جس قدر خوشی کا
اظہار کیا جائے کم ہے۔
میں نے جب یہ مضمون پڑھا تو مجھے خطرہ ہوا کہ اس کو بنائے مخاصمت بنا کر ایک نیا فتنہ
پیدا کر دیا جائے گا اس لئے میں نے درد صاحب سے کہا کہ وہ مولوی محمد یعقوب صاحب
ایڈیٹر لائٹ سے کہیں کہ یہ مضمون نا پسندیدہ تھا وہ اس کا کچھ علاج کریں اور خود کوئی ایسا جواب
نہ دیا جائے جو فتنہ کو لمبا کر کے ہماری کشمیر کے مسلمانوں کے متعلق گزشتہ محنت کو برباد کر دے۔
مجھے افسوس ہے کہ باوجود میری ہدایت کے " الفضل " میں ایک جواب اس مضمون کا شائع ہوا
ہے جو درگزر کی روح اور عفو کا نمونہ پیش کرنے کی بجائے غصہ اور غضب کی روح کو ظاہر کرتا
ہے۔ مزید افسوس یہ ہے کہ یہ مضمون ایڈیٹوریل ہے۔ ہم غصہ سے کینہ کو دور نہیں کر سکتے۔
محبت اور عفو کی روح ہی دلوں کی اصلاح کر سکتی ہے۔ میں اسے نہایت ناپسند کرتا ہوں کہ
بے غیرتی یا غضب ہم پر غالب آجائیں۔ مجھے افسوس ہے کہ باوجود میرے بار بار سمجھانے کے
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۳۳
تحریک آزادی کشمیر
کہ بے غیرتی اور غصہ دو انتہائی مقام ہیں ، ہمیں ان سے بچ کر غیرت اور عفو کے مقام پر جو
وسطی مقام ہے ، کھڑا ہونا چاہئے۔ ہماری جماعت کے بہت سے لوگ اس حکمت کو وقت پر بھول
جاتے ہیں۔ کاش ہم اپنے نفس کو خدا اور انسانیت کے لئے قربان کرنے کا ملکہ پیدا کر سکیں
کیونکہ یہی کنجی سب روحانی ترقی کی ہے۔
میں اس مضمون پر گو یہ جواباً لکھا گیا ہے، اظہار افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس
مضمون کے شائع ہونے کے بعد مولوی محمد یعقوب صاحب آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے جلسہ میں
شامل ہوئے ۔ ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب محض علالت کی وجہ سے (اللہ تعالیٰ انہیں شفا عطا
فرمائے) شامل نہیں ہوئے۔ ورنہ وہ شروع سے سچی ہمدردی کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔
اور بغیر کسی ملامت کے خوف کے احرار کے بارہ میں مضمون لکھتے رہے ہیں۔ اس سے صاف
ظاہر ہے کہ زیرک شاہ صاحب کا مضمون احمدیہ انجمن اشاعت اسلام کا پسند کردہ مضمون نہ تھا۔
اور ایک آدمی کی غلطی سب کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی۔ محض انجمن کے اخبار میں کسی
مضمون کا شائع ہونا اس امر پر دلالت نہیں کرتا کہ انجمن اس سے متفق ہے۔ اس قسم کے
مضامین کا تسلسل اور بلا تردید تسلسل اس امر پر دلالت کر سکتا ہے لیکن ابھی تک یہ بات ثابت
نہیں۔ پس اس قدر جلدی جواب میں جوش و غضب کا رویہ اختیار کرنا ہر گز مناسب نہ تھا۔
الفضل میں بھی کئی ایسے مضامین شائع ہوتے ہیں کہ جو میرے منشاء کے خلاف ہوتے ہیں۔ ان
کی ذمہ داری مجھ پر یا صدر انجمن احمدیہ پر نہیں ہو سکتی کیونکہ بسا اوقات مضمون نظر سے ہی
نہیں گزرتا یا گزرے تو اس غلطی کو انفرادی یا معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ گو میں یہ
خیال کرتا ہوں کہ یہ غلطی بہت اہم غلطی تھی اور چاہئے تھا کہ ”پیغام صلح" کے ایڈ ،
ایڈیٹر
اس سے
اختلاف ظاہر کر دیتے کیونکہ اس مضمون سے خود ان کی انجمن کے ممبر جو کشمیر میں رہتے ہیں،
ناراض ہوئے ہیں۔ لیکن پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا رویہ اس بارہ میں وہی ہونا چاہئے جو
میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔ ہمارا فرض مولانا میرک شاہ صاحب کی براءت تک ختم ہو جانا چاہئے
تھا دو سرے پہلو کو خود احمد یہ انجمن اشاعتِ اسلام پر یا اس کے ممبروں پر چھوڑ دینا چاہئے تھا۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
(الفضل ۲۹ مئی ۱۹۳۲ء)