زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
انوارالعلوم (جلد 12)
انوار العلوم جلد ۱۳
۴۷
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کامل
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۴۹
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
زمینداروں کی اقتصادی حالت
کس طرح درست ہو سکتی ہے؟
وہ معرکة الآراء مضمون جو زمیندارہ کانفرنس منعقدہ لائلپور (۲۱٬۲۰ جون ۱۹۳۱ء) میں
پڑھا گیا اور جس میں زمینداروں کی مالی حالت درست کرنے کے متعلق بہترین و قابلِ
عملدرآمد تجاویز مندرج ہیں۔
برادران! مجھے اس بات کو معلوم کر کے نہایت ہی خوشی ہوئی ہے ملکی ترقی کیلئے نیک فال کہ زمیندار جو اس بات میں بد نام ہیں کہ انہیں سوائے اپنے نیک
قریبی ضروریات کے اور کسی بات کی طرف توجہ نہیں ہوتی، اب اپنی حالت سدھارنے کی
طرف متوجہ ہوئے ہیں اور میں آپ کی موجودہ کانفرنس کو اپنے ملک کی ترقی کے لئے ایک
نہایت ہی نیک فال سمجھتا ہوں ۔
گو میں اس علاقہ کا باشندہ نہیں ہوں
زمینداروں کے مقاصد اجتماع سے ہمدردی جس علاقہ کے زمینداروں کی جی علاقہ لیے زمین
کانفرنس منعقد ہو رہی ہے لیکن بوجہ اس کے کہ میں خود زمیندار ہوں اور ہزار ہا آدمی میری ہا
جماعت کے اس علاقہ میں بستے ہیں جس کی طرف سے یہ کانفرنس منعقد ہوئی ہے مجھے آپ
لوگوں کے اجتماع کے مقاصد سے پوری دلچسپی اور ہمدری ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جس
خلوص نیت سے میں آپ لوگوں کو اپنے علم اور تجربہ کے مطابق اپنی اقتصادی حالت کی درستی در
انوا را اعلوم جلد ۱۳
۲۵۰
زمیندار اس کی اقتصادی مشکلات کا حل
کی طرف توجہ دلاؤں گا اسی خلوص نیت کے ساتھ آپ لوگ بھی میری باتوں پر غور کریں گے۔
خواہ ان میں سے بعض باتیں آپ کے موجودہ خیالات کے مخالف ہی کیوں نہ ہوں۔
ہوں
یہ
ہر شعبہ زندگی میں دیانتداری مقدم رہے سب سے پہلے میں آپ لوگوں سے۔
ہر شعبہ میں دیانتداری اور سچائی کو مقدم رکھنا چاہئے اور خواہ ہمارا مخاطب ہم سے کسی قدر ہی
اختلاف رکھتا ہو اس کی خوبیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
پس گو اس وقت ہمارے اجتماع کی غرض یہ ہے کہ گورنمنٹ گورنمنٹ اور زمیندار کے سامنے اپنی موجودہ حالت کو پیش کرتے ہوئے اس
ہے
معاملہ اور آبیانہ کی کمی کا مطالبہ کریں لیکن ہمیں یہ امر نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ گورنمنٹ
نے پچھلے تمام دستوروں کے خلاف اس سال معاملے اور آبیانے میں ایسی کمی کی ہے جسے ہم
خواہ اپنی ضرورتوں کے لحاظ سے کتنا ہی تھوڑا سمجھیں لیکن گورنمنٹ کے پچھلے عمل اور پچھلے
طریق کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ ایک بہت بڑی کمی ہے۔
پس گو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کمی سے زمینداروں کی تکلیف دور نہیں ہو سکتی
لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ اس کمی سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ گورنمنٹ نیک نیتی
کے ساتھ زمینداروں کی تکالیف پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔
آبیانہ میں اور اور کمی
پس جہاں ہمیں گورنمنٹ سے یہ مطالبہ مطالبہ کرنا چاہئے کہ وہ معاملہ اور آپ
کرے وہاں ہمیں ہزا پیکسیلنسی دی گورنر ریونیو ممبر کا ممنون بھی ہونا چاہئے کہ انہوں نے قدیم
روایات کے خلاف اور موجودہ حالت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ایک صحیح طرف قدم اٹھایا ہے۔
میں یقین رکھتا ہوں کہ اس نیت کی موجودگی میں جس کا گورنمنٹ نے اظہار کیا ہے اگر واقعات
کو صحیح طور پر اور نڈر ہو کر گورنمنٹ کے سامنے رکھ دیا جائے تو گورنمنٹ ضرور موجودہ
تکلیف کے دور کرنے کے لئے ایک اور قدم اُٹھائے گی اور زمیندار اس تباہی سے دوچار ہونے
سے محفوظ ہو جائیں گے جو فقر اور فاقہ کی صورت میں ان کے سامنے آرہی ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر گورنمنٹ زمینداروں کی تکلیف کا اصلی باعث معاملہ اور آبیانہ میں معتد بہ کمی کر دے تو
زمینداروں کی موجودہ تکالیف میں ایک حد تک کمی آ جائے گی۔ لیکن ہمیں اس بات کو
XXX
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۵۱
زمینداروں کی اقتصاد کی مشکلات کاحل
نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ زمینداروں کی مشکلات عارضی مشکلات نہیں ہیں اور کم سے کم ہم
اپنے صوبے کے زمینداروں سے کے متعلق یہ کہہ سکتے ہیں کہ جنگ اور جنگ کے بعد کے چند
سانوں کو مستثنیٰ کرتے ہوئے زمینداروں کو کبھی بھی حقیقی خوشحالی نصیب نہیں ہوئی۔
پس اگر ہم زمینداروں کی حقیقی خوشحالی چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ ہم اس امر پر غور
کریں کہ اس تکلیف کے بواعث کیا ہیں اور ان کا علاج کیا ہے؟ اس سال کے معاملے کی
تخفیف کا نتیجہ صرف اتنا نکلے گا کہ بہت سے زمیندار اس سال تکلیف سے بچ جائیں گے لیکن
قوم کی موت بہر حال بُری ہے۔ اگر کوئی قوم ایک سال کی بجائے دس سال میں تباہ ہو جاتی ہے تو
ہم اس پر خوش نہیں ہو سکتے۔ پس اس سال معاملے یا آبیانہ کی تخفیف اس تباہی سے
زمینداروں کو نہیں بچا سکتی جو آہستگی سے لیکن یقینی طور پر ہر سال زیادہ سے زیادہ شدت کے
ساتھ آکر انہیں ہلاکت کی طرف پہنچا رہی ہے۔
اس بات کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہمارے ملک کے
زمیندار قرض کی بلا میں زمینداروں کا بیشتر حصہ مقروض ہے اور مقروض بھی اس قدر
کہ اس قرض سے بچنے کی ان کے پاس کوئی بھی صورت نہیں اور ہم ہر گز یہ نہیں کہہ سکتے کہ
زمینداروں نے یہ قرض صرف شوق کے طور پر بڑھا دیا ہے۔ میں اسے تسلیم کرتا ہوں کہ
زمیندار بوجہ تعلیم کی کمی اور رسوم میں مبتلا ہونے کے قرضہ لینے میں بے احتیاطی سے کام لیتے
ہیں لیکن یہ زمیندار کی کوئی خصوصیت نہیں ہے ہمارا سارا ملک تعلیم میں پیچھے اور رسوم کی بلا
میں گرفتار ہے۔ لیکن باوجود اس کے زمینداروں کے سوا دوسرے طبقے اس قدر مقروض نہیں
ہیں جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ زمینداروں کے مقروض ہونے کے بواعث تعلیم کی کمی
اور رسوم کی پابندی کے سوا کچھ اور بھی ہیں ۔ اور جب تک ہم تمام اس بات پر غور نہیں کریں
گے اور ان کا علاج نہیں کریں گے اس وقت تک زمیندار کبھی بھی ان تعاریف اور دکھوں سے
نہیں بچ سکتے جن میں وہ آج کل ہر وقت مبتلا رہتے ہیں۔
پس میں زمینداروں کی اقتصادی حالت کی خرابی کے متعلق بحث کرتے ہوئے ان تمام
ضروری امور کے متعلق روشنی ڈالوں گا جو مستقل طور پر یا عارضی طور پر زمینداروں کی
اقتصادی حالت کی خرابی کا موجب ہو رہے ہیں۔ اور پھر میں وہ علاج بتاؤں گا جس کے ذریعہ
سے ہم ان خرابیوں کو پورے طور پر یا ایک حد تک دور کر سکتے ہیں۔
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۵۲
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
یاد رکھنا چاہئے کہ نرخ کی خرابی کے اسباب میں دو بڑے نرخ کی خرابی کے اسباب سبب گاہک کی کمی یا جنس کی فراوانی ہوتے ہیں۔ یعنی یا تو چیز
اس لئے سستی ہو جاتی ہے کہ اس کے گاہک کم ہوتے ہیں یا اس لئے سستی ہو جاتی ہے کہ
گاہکوں کی ضرورت سے زیادہ اس کی پیداوار ہو جاتی ہے۔ اگر ان دونوں اسباب میں سے ایک
سبب بھی پیدا ہو جائے تو زمینداروں کی مالی حالت کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔ مگر مجھے افسوس سے
کہنا پڑتا ہے کہ ہندوستان کے زمینداروں کو ان دونوں مصیبتوں سے ایک ہی وقت میں پالا پڑا
ہوا ہے۔ یعنی خریدار کی کمی بھی ان کی مالی حالت کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پیداوار کی زیادتی
بھی۔
خریداروں کی کمی کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے چند سال سے
خریداروں کی کمی کی وجہ ہندوستان نے انگلستان کا مال خرید نا بند کر دیا ہے اور اس وجہ
سے انگلستان کے بنکوں کا قرضہ ہندوستان کے بنکوں کے نام تھوڑا ہو گیا ہے۔ شاید
عام زمیندار اس بات سے واقف نہ ہوں کہ ایک ملک کے لوگ جب دو سرے ملک سے کوئی
چیز خریدتے ہیں تو وہاں سے روپیہ نہیں جاتا بلکہ اس مال کی خریداری صرف مہنڈیوں پر ہوتی
ہے۔ مثلاً اگر ہندوستان کا کوئی تاجر ایک کروڑ روپیہ کا کپڑا انگلستان سے خریدے تو وہ ایک
کروڑ روپیہ انگلستان نہیں بھیجے گا بلکہ جب وہ مال ہندوستان پہنچے گا تو وہ شخص ایک کروڑ روپیہ
یہاں کے کسی بنک کو اس مال کے بدلے میں ادا کر دے گا اور وہ بنک اپنی انگلستان کی شاخ کو
ایک کروڑ روپیہ ادا کرنے کی چٹھی لکھ دے گا اور اس طرح ہندوستان کی شاخ انگلستان کی شاخ
کی ایک کروڑ روپیہ کی مقروض ہو جائے گی اور اس روپے کے بدلے میں انگلستان ایک کروڑ
روپیہ تک کا مال ہندوستان سے خرید سکے گا اور اس طرح دونوں طرف کے قرضے ادا ہو جائیں
گے ۔ لیکن اگر ہندوستان انگلستان سے مال خریدنا بند کر دے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ
انگلستان کے بنکوں کی ہندوستان کے بنکوں کے ذمہ کوئی رقم نہیں ہوگی۔ پس جب انگلستان کا
روپیہ ہندوستان میں نہ ہو گا تو وہاں کے لوگ یہاں سے بھی مال خریدنے سے گریز کریں گے ۔
کیونکہ اس صورت میں انہیں بجائے حساب فہمی کے نقد روپیہ ادا کرنا پڑے گا۔ اور یہ امر ملک
کی اقتصادی حالت کے لئے نہایت مضرہ سمجھا جاتا ہے اور نسبتا مہنگا پڑتا ہے۔
پس انگریزی مال کے بائیکاٹ کا لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ انگلستان نے ہندوستان سے مال
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۵۳
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات ناحل
خرید نا کم کر دیا اور اس طرح گاہکوں میں کمی آگئی اور غلے اور کپاس کو نقصان پہنچا۔ کھانے
والے اب بھی وہی موجود ہیں۔ دنیا کی آبادی کم نہیں ہو گئی۔ فرق یہ پڑا ہے کہ وہ انگلستان جو
پہلے ہندوستان سے زیادہ مال خرید تا تھا اب وہ آسٹریلیا، کینیڈا اور دوسری امریکن حکومتوں سے
مال خریدتا ہے کیونکہ وہ ملک باہمی سمجھوتے کے ماتحت انگلستان سے مال خریدتے ہیں اور جبکہ
انگلستان کی ضرورتیں ان ملکوں سے پوری ہو جاتی ہیں تو اسے ہندوستان سے پہلے کے برابر
اجناس خریدنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
دوسرا نقصان ہندوستان کی اقتصادی حالت کو
اجناس کی زیادتی کی وجہ سے نقصان اجناس کی زیادتی کی وجہ سے ہوا اس کے دو
اسباب ہیں۔ اول یہ کہ جب جنگ عظیم کے دوران میں بہت سی اقوام نے یہ محسوس کیا کہ اگر
کسی وقت کوئی زبردست بحری بیڑا ان کے تعلقات کو دوسرے ممالک سے قطع کر دے تو وہ
نہایت سخت مشکلات میں پڑ جائیں گے اور ان کے ملک کے لئے کافی غلہ مہیا نہیں ہو سکے گا۔
اس احساس کے اثر کے نیچے وہ ممالک جو صرف صنعت و حرفت کی طرف توجہ کرتے تھے اور
غلہ پیدا کرنے کی طرف ان کی بہت کم توجہ تھی، انہوں نے بھی اپنے ملک میں زراعت پر زور
دینا شروع کیا تاکہ اگر آئندہ کسی جنگ میں ان کا محاصرہ بھی کر لیا جائے تو بھی انہیں کھانے پینے
کی کوئی تکلیف نہ ہو۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ایسے ممالک جس قدر غلہ پہلے دوسرے ممالک سے
منگواتے تھے اس قدر غلہ منگوانے کی انہیں حاجت نہ رہی۔
دوسرا سبب اجناس کی زیادتی کا یہ پیدا ہو گیا ہے کہ روس کے
روس میں غلہ کی افراط ملک میں ایک ایسی حکومت قائم ہے جس نے سب زمینداروں
کی زمینیں لے کر سرکاری ملکیت قرار دے دی ہیں۔ ہر زمیندار کے پاس اتنی ہی زمین رکھی
جاتی ہے جتنی وہ خود کاشت کر سکتا ہے اور کسی زمیندار کو یہ اختیار نہیں ہوتا کہ اپنی مرضی کے
مطابق جو چاہے ہوئے بلکہ گورنمنٹ بتاتی ہے کہ زمیندار کیا بوئیں اور کیا نہ ہوئیں ۔ گورنمنٹ
نے مختلف تجربوں کے بعد یہ معلوم کیا ہے کہ کس علاقے میں کون سی چیز ا چھی ہو سکتی ہے۔ اس
علم کے ماتحت وہ زمینداروں کو مجبور کرتی ہے کہ وہ صرف وہی چیز بوئیں جو گورنمنٹ کے
نزدیک اس علاقے کیلئے مناسب ہے جب غلہ پیدا ہو جاتا ہے تو زمینداروں کو اس کے کھانے
کے مطابق غلہ ملتا ہے ۔ باقی ضرورتوں کے لئے گورنمنٹ خود انتظام کرتی ہے۔ یعنی کپڑے جوتی
انوارا العلوم جلد ۱۲
۲۵۴
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کامل
وغیرہ دورانِ سال میں خود مہیا کر کے دیتی ہے۔ اس طرح اجتماعی کاشت کے ذریعہ سے روس
میں گیسوں کی پیداوار بہت بڑھائی گئی ہے اور ایک دو سال میں کپاس کی پیداوار بھی اسی طرح
بڑھا لینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
چونکہ روس کی آبادی اتنا غلہ نہیں خرچ کر سکتی جتنا کہ ملک میں پیدا ہونے لگ گیا ہے
اس لئے کئی کروڑ من غلہ جو بچ گیا ہے وہ نہایت سستے داموں پر باہر فروخت کیا جا رہا ہے۔ پچھلے
سال پندرہ آنے من تک سنا گیا ہے فروخت ہوا ہے۔ اور اس سال اس سے بھی شاید ستا ہو۔
یہ زیادتی اتفاقی امر نہیں ہے بلکہ روس کی حکومت نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تاکہ اس سے
دوسرے ملک کے زمینداروں کو نقصان پہنچے اور ان میں بغاوت پیدا ہو کہ وہ کمزور ہو جائیں۔
سوائے روس کے اس قسم کی سکیم پر کوئی اور حکومت عمل نہیں کر سکتی کیونکہ وہاں سب زمین
حکومت کی ہے اور وہ زمینداروں کو مجبور کر کے جس طرح چاہے کام لے سکتی ہے۔ پھر چونکہ
حکومت زمینداروں کو روٹی کپڑا دے دیتی ہے وہ غلہ کا بھاؤ گرنے پر کوئی اعتراض بھی نہیں کر
سکتے۔ دوسرے ممالک میں چونکہ یہ انتظام نہیں ہے وہاں کے زمینداروں کو تکلیف ہوتی ہے۔
تیسرا سبب جو اس وقت ہندوستان کی اقتصادی حالت کی ہندوستانی سکہ کی گراں قیمت
خرابی کا موجب ہے وہ ہمارے سکہ کی قیمت ہے۔
گورنمنٹ نے روپیہ کی قیمت بڑھادی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بیرونی ممالک کو اپنے سکے
کے مقابلہ میں ہندوستان کا روپیہ کم ملتا ہے اور اس وجہ سے ہندوستان میں غلہ یا کپاس خرید نا
ان کو مہنگا پڑتا ہے۔
قاعدہ یہ ہے کہ جس ملک کے سکے کی قیمت گراں ہو جائے اس ملک کا مال باہر کم جاتا ہے
اور جب سکہ کی قیمت گر جائے تو وہاں کا مال باہر زیادہ جاتا ہے۔ چنانچہ جنگ عظیم کے بعد
جرمن حکومت نے جان بوجھ کر اپنے سکے کی قیمت اتنی گرا دی تھی کہ باہر کے ملکوں کو باقی
ممالک کی نسبت جرمن کی چیزیں بہت سستی پڑنے لگ گئی تھیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ باہر سے
بہت آرڈر جرمن میں جانے لگ گئے اور جرمن کے کارخانے ۔ جلد ہی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو
گئے۔ فرانس اور اٹلی نے بھی ایک حد تک اسی ترکیب سے فائدہ اٹھایا تھا۔ اب اگر ہندوستان کا
روپیہ سستا ہو جائے تو گیہوں کے ریٹ بھی کسی قدر زیادہ ہو سکتے ہیں اور باوجود اس کے باہر
سے آرڈر بھی زیادہ آسکتے ہیں۔
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۵
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
یہ تو عارضی اسباب میں سے بعض ہیں جو اس وقت بائیکاٹ دو دھاری تلوار ہے ہندوستان کی حالت کو خراب کر رہے ہیں۔ چونکہ بائیکاٹ
ایک سیاسی سوال ہے میں اس کے متعلق زیادہ تفصیل سے کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ صرف اتنا بتانا
چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جاپان کی اقتصادی حالت بھی بہت خراب ہو گئی تھی اور وہاں کے
باشندوں میں سے ایک حصہ نے زور دینا شروع کیا تھا کہ باہر کے ممالک کی چیزیں خریدنی بند کر
دی جائیں اس طرح ہمارا روپیہ محفوظ رہے گا۔ لیکن جاپانی وزیر مالیہ نے جن کے محب وطن
کے جذبہ پر کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکتا اور جو جاپانی ہی ہیں غیر ملکی نہیں ، ان لوگوں کے جواب
میں یہ کہا تھا کہ بائیکاٹ دو دھاری تلوار ہوتی ہے۔ وہ انہی لوگوں کو نہیں کاٹتی جن کے خلاف تم
اسے چلاتے ہو بلکہ ساتھ ہی تمہارا نقصان بھی کرتی ہے۔ اور یہ جواب نہایت ہی صحیح ہے۔
پس یہ میں نہیں کہتا کہ سودا خریدا جائے یا نہ خریدا جائے۔ لیکن میں اس قدر کہہ دینا
چاہتا ہوں کہ اگر ہم غیر ملکی سودا خریدنے کے لئے تیار نہیں تو ہمیں اس بات کے لئے بھی تیار ہو
جانا چاہئے کہ ہماری اجناس کے خریدار بھی ضرور کم ہو جائیں گے۔ پس اگر ہم غیر ملکی چیزوں
کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر دیں تو ہمیں ایک عرصہ تک زمینداروں کی اقتصادی حالت کے بگڑے
رہنے کو بھی قبول کر لینا چاہئے۔
دوسرا موجب جو اجناس اجناس کی زیادتی کا ہے اس کے ایک حصے کا تو ہمارے پاس کوئی علاج
نہیں۔ یعنی ممالک جو اپنی ضرورتوں کو زیادہ سے زیادہ اپنے ملک میں پورا کرنا چاہتے ہیں ان کو
ہم اس فعل سے نہیں روک سکتے۔
ہاں روسی حکومت کا فعل سرا سر اور کیا روسی حکومت کا طریق اختیار کیا جائے محض سیاسی اغراض سے وابستہ ہے۔
اس کا علاج دو ہی طرح ہو سکتا ہے۔ یا تو یہ کہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی روسی انتظام کو
قبول کریں۔ یعنی سب زمیندار اپنے حقوقِ ملکیت ترک کر دیں۔ زمین کو نئے سرے سے برابر
حصوں میں تقسیم کر دیا جائے اور کاشت کا اختیار زمینداروں کے قبضہ میں نہ رہے بلکہ حکومت
کے ہاتھ میں ہو ۔ حکومت جس چیز کی چاہے کاشت کرائے اور زمینداروں کو کھانا کپڑا دینے کی
ذمہ دار ہو۔ ممکن ہے کہ ان ممالک کے لوگ جہاں کی زمین صرف چند بڑے بڑے زمینداروں
کے قبضے میں ہے اس قسم کی تبدیلی کو ماننے کے لئے تیار ہو جائیں لیکن پنجاب جس کی زمینیں
XXXX
انوا را معلوم جلد ۱۴
۲۵۶
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
پہلے ہی تقسیم شدہ ہیں اور آبادی کا زیادہ حصہ زمیندارہ پر گزارہ کرتا ہے۔ وہاں کے زمیندار تو
میں سمجھتا ہوں کبھی بھی اس سکیم پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہو سکتے۔ پس یہ علاج تو
ہمارے ملک کیلئے کافی نہیں ہو سکتا۔
دوسرا علاج یہ ہے کہ تمام ممالک اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ روی پیداوار ان کے ملک
میں داخل نہ ہو سکے۔ اگر دنیا کی تمام یا اکثر حکومتیں اس بات پر اتفاق کر میں تو موجودہ تباہی کا
بہت کچھ علاج ہو سکتا ہے۔ پس میرے نزدیک اگر ہم اس مصیبت کو دور کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں
گورنمنٹ پر زور دینا چاہئے کہ وہ دوسری گورنمنٹوں سے مل کر یا تو روس کے غلے کی پیداوار
کو محدود کرائے یا سب مل کر اس بات پر اتفاق کرلیں کہ روی اجناس اپنے ملک میں داخل
نہیں ہونے دیں گے۔ اگر اس قسم کی کوئی تدبیر نہ کی گئی اور دوسری طرف روس میں بھی
زمینداروں کی بغاوت کامیاب نہ ہوئی جو کہ روسی حکومت کے موجودہ قوانین کے سخت مخالف
ہیں تو پھر دنیا کے زمیندار ایک لمبے عرصہ تک مشکلات میں مبتلا رہیں گے۔
تیسرا عارضی سبب جو اس وقت ہندوستان کی
پونڈ کی قیمت بڑھادی جائے اقتصادی حالت پر اثر ڈال رہا ہے اس کا علاج بھی ہیں
ہے کہ ہم سب لوگ مل کر حکومت پر زور دیں کہ وہ اپنی اس پالیسی کو بدل دے کہ پونڈ کی
قیمت ساڑھے تیرہ روپے رہے بلکہ جس طرح پہلے ہوتا تھا وہ پونڈ کی قیمت پندرہ روپے کر
دے۔ اس طرح ہندوستان کو گاہک زیادہ مل جائیں گے اور اجناس کی قیمت بڑھ جائے گی۔
زمینداروں کی اقتصادی حالت کے درست ہونے کا ایک
ریلوے کرائے کم کر دے مردے عارضی ذریعہ یہ بھی ہے کہ گورنمنٹ ریلوے کے کرائے گرا
دے اور جیسا کہ بعض دوسری گورنمنٹیں کرتی ہیں ، جہازوں کو امداد دے کر ان کے کرائے بھی
گروا دے۔ اس صورت میں بھی ہندوستان کو غلے کے گاہک زیادہ مل جائیں گے اور قیمت
بڑھ جائے گی۔
پس ہمیں ان امور کے متعلق بھی گورنمنٹ کو توجہ دلانی چاہئے۔ بظاہر گورنمنٹ پر یہ
ایک بہت بڑا بوجھ معلوم ہوتا ہے۔ لیکن عملاً اس صورت کو اختیار کرنے پر یہ بوجھ بہت کم ہو
جائے گا کیونکہ غلہ کی قیمت فورا بڑھ جائے گی اور گورنمنٹ کو معاملے میں اتنی تخفیف کی
ضرورت نہ رہے گی جتنی کہ موجودہ حالات میں ہے اور اس میں کوئی بھی شبہ نہیں ہو سکتا کہ
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۷
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات فاصل
معاملے میں تخفیف کر کے زمینداروں کی تکلیف دور کرنے سے یہ زیادہ بہتر ہے کہ ایسے ذرائع
اختیار کئے جائیں کہ غلے کی قیمت بڑھ جائے اور غلے کی منڈیوں پر ہندوستان کا قبضہ قائم رہے۔
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ عارضی زمینداروں کے نقصان کے مستقل اسباب اسباب اور عارضی علاج ہے۔ ان
کے علاوہ بعض مستقل اسباب ہیں جن کی وجہ سے ہندوستان کے زمیندار خصوصیت کے ساتھ
نقصان اُٹھا رہے ہیں اور جب تک ہم ان اسباب کا علاج نہیں کریں گے اس وقت تک
ہندوستان کے زمینداروں کی اقتصادی حالت درست نہیں ہو سکتی۔ ہمارے ملک کی بہت بڑی
بد قسمتی ہو گی اگر ہمارا زمیندار طبقہ موجودہ عارضی مشکلات کو دور کر کے پھر غافل ہو جائے۔
کیونکہ اس صورت میں وہ آج ایک چھوٹی تباہی سے بچ کر آج سے دس سال بعد ایک بہت
بڑی تباہی میں مبتلا ہو جائے گا۔ پس میں ان اسباب کی طرف آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں جو
اسباب کہ مستقل طور پر ہندوستان کی اقتصادی حالت کو خراب کر رہے ہیں۔
پہلا سبب تو یہ ہے کہ ہمارے ملک کی زمینوں کی پیدا وار اجتماعی کوشش سے
پہلا سبب حاصل نہیں کی جاسکتی۔ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے مختلف زمینداروں کے قبضے میں
ہیں جس کی وجہ سے مشینوں سے کاشت کا کام نہیں لیا جا سکتا۔ عمدہ آلات استعمال نہیں کئے جا
سکتے اور ملک کی آبادی کا بہت سا حصہ ایسی زمینوں کے ساتھ چمٹا بیٹھا ہے جو اس کے گزارہ کے
لئے کافی نہیں ہیں۔ میں چونکہ اس وقت شہری آبادی کے زمینداروں کو مخاطب کر رہا ہوں میں
اس تفصیل میں نہیں پڑنا چاہتا کہ کس طرح غیر نہری علاقوں میں چند گھماؤں بلکہ چند کنال زمین
کے اوپر لاکھوں خاندان گزارہ کر رہے ہیں۔ صرف اس وجہ سے کہ وہ زمینداروں کی اولاد ہیں
اور صرف اس وجہ ہے کہ ان میں سے کوئی ایک بھی اپنے باپ دادے کے ترکے کو چھوڑنے
کے لئے تیار نہیں۔ نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ لاکھوں خاندان پنجاب کے جن کی مجموعی تعداد ۲۵-۳۰
لاکھ سے کسی صورت میں کم نہیں اپنی طاقت کو بالکل ضائع کر رہے ہیں اور خشک تھنوں سے
دودھ دوہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی مقبوضہ زمینیں کسی صورت میں بھی ان کے لئے
گزارہ کا موجب نہیں بن سکتیں ۔ پس وہ قرض لینے پر مجبور ہیں اور اس قرض کی ادائیگی کی
کوئی صورت نہیں۔ اتنے بڑے گروہ کو جو قرض لینے پر مجبور ہے قرض لیتے ہوئے دیکھ کر ان
کے ہمسائے بھی معمولی معمولی ضرورتوں پر قرض لینے لگ جاتے ہیں۔ وہ نہیں دیکھتے کہ ہمارا
انو ا ر ا لعموم جلد ۱۲
۲۵۸
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
ہمسایہ قرض لینے پر مجبور ہے وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ وہ بھی زمیندار ہے اور ہم بھی زمیندار
ہیں۔ غرض اس طرح ملک روز بروز تباہی کے گہرے گڑھے میں گرتا جاتا ہے۔
میں خود او پر لکھ چکا ہوں کہ پنجاب میں روس والی سکیم جاری نہیں کی جاسکتی لیکن ہم
اس امر کا بھی انکار نہیں کر سکتے کہ ہمارا موجودہ طریق بھی ہمیں تباہی سے بچا نہیں سکتا۔ پس اگر
ہمارا ملک تباہی سے بچنا چاہتا ہے تو ہمیں روس کی سکیم اور ہمارے موجودہ دستور العمل کے
درمیان میں کوئی سکیم ایجاد کرنی پڑے گی اور اگر ہمارے ملک کے زمیندار ایسا نہیں کریں گے تو
آج نہیں تو کل ان کی اولادیں بھیک مانگنے پر مجبور ہوں گی۔ لیکن جس آبادی کا ایک
معتد بہ حصہ بھیک مانگنے کے لئے اٹھ کھڑا ہو وہاں بھیک دینے والے کہاں سے آئیں گے؟
جنوبی امریکہ میں ان دونوں طریق کے درمیان میں ایک سکیم پر زمینداروں کی کمپنی عمل کیا جاتا ہے اور وہ یہ کہ زمین تو ہر زمیندار کی سمجھی جاتی ہے
لیکن سارے گاؤں کے زمیندار مل کر ایک کمپنی بنا لیتے ہیں۔ جس کا حصہ بجائے روپیہ کی
صورت میں ادا کرنے کے زمین کی صورت میں ادا کرتے ہیں۔ چونکہ ایک بڑا ٹکڑا زمین کا اکٹھا
مل جاتا ہے۔ اس کی کاشت مشترکہ کوشش کے ساتھ کی جاتی ہے اور نتائج قریب ویسے ہی پیدا
ہوتے ہیں جیسے کہ روس میں ہو رہے ہیں مگر زمیندار اپنی زمین سے بھی محروم نہیں رہتا اور ہر
ایک زمیندار کو اس کے مطابق حصہ مل جاتا ہے۔
میں یہ جانتا ہوں کہ اس قسم کی سکیم پر پنجاب کے زمینداروں کے لئے عمل کرنا اس
وقت تک مشکل ہے جب تک کہ کوئی قیامت خیز تغیر پیدا نہ ہو جائے۔ پس میں یہ نہیں کہتا کہ
ہم کو فورا یہ طریق اختیار کر لینا چاہئے جو کچھ میں کہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جس طریق پر اب ہماری
زمینوں کی کاشت ہو رہی ہے۔ اس طرح زمینداروں کا گزارہ بالکل نہیں چل سکتا اور جس
قدر آدمی اس وقت زمین سے گزارہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس قدر آدمیوں کا
گزارہ پنجاب کی زمین سے نہیں ہو سکتا۔ پس ہمیں کوئی ایسی درمیانی راہ نکالنی چاہئے کہ جس
کے ذریعہ سے زمینداروں کی حالت درست ہو سکے خواہ وہ جنوبی امریکہ والی تجویز ہو یا کوئی
اور
میرے نزد نزدیک بہتر صورت یہ ہوگا یہ ہوگی کہ ایک زمینداره !
انجمن
زمیندارہ انجمن بنائی جائے مستقل اصول پر بنائی جائے جس کا کام ہو کہ دو تن و تا
303
XXXXXX
انوارالعلوم جلد ۱۳
۲۵۹
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات باسل
اجلاس کر کے زمینداروں کی مشکلات پر غور کرے اور ان کے علاج نکالے اور جن تدبیروں پر
ملک کا اکثر حصہ اتفاق کرے ان پر عمل کرنا شروع کر دیا جائے ۔ اگر زمینداروں کے بچے آج
سے ایک یا دو پشت کے بعد زمیندارہ چھوڑ کر دوسرے کام پر مجبور ہوں گے تو کیوں دو نسلوں کو
تباہ ہونے دیا جائے کیوں نہ آج ہی سے اپنی اصلاح کی فکر کی جائے۔
دوسرا مستقل سبب جو ہمارے ملک کی اقتصادی حالت کو خراب کرنے کا
دوسرا سبب
موجب ہے یہ ہے کہ حکومت پیداوار پر نہیں بلکہ زمین پر اور پیداوار کے
مطابق نہیں بلکہ مقررہ رقم کی صورت میں معاملہ لیتی ہے۔ ان کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چھونے
زمیندار بالعموم معاملہ دینے کی بھی توفیق نہیں پاتے۔ اگر پیداوار کے مطابق معاملہ ہوتا تو آج
کسی عارضی انتظام کیلئے کسی زمیندارہ کانفرنس کی ضرورت نہ ہوتی۔ اگر دس روپے کی کاشت
زمیندار کرتا تو گورنمنٹ اس میں سے اڑہائی روپیہ لے لیتی۔ مگر موجودہ صورت میں تو بعض
جگہ پر گورنمنٹ کا آبیانہ اور معاملہ پیداوار سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ زمیندار اب خود کہاں سے
کھائے اور اپنے بیوی بچوں کو کہاں سے کھلائے۔
ہیں ہمیں گورنمنٹ کے سامنے یہ سوال پیش کرنا چاہئے کہ دو گورنمنٹ کیا کرے
تجویزوں میں سے ایک کو وہ اختیار کرے۔ یا تو وہ یہ کرے کہ معاملہ
مقرر نہ ہو بلکہ پیداوار کی قیمت کے لحاظ سے اس کی ہر سال تعیین ہوا کرے۔ یعنی بٹائی کے
اصول کے مطابق اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو پھر اس کو یہ چاہئے کہ کہ معاملہ زمین کی پیداوار کے
مطابق نہ ہو بلکہ پہلے ہر زمیندار کو اس کے کھانے پینے کے لئے ایک حصہ زمین کا چھوڑ دیا
جائے۔ مثلا یہ فیصلہ کر دیا جائے کہ اوسطاً ایک خاندان کے گزارہ کے لئے دس ایکٹر زمین کی
ضرورت ہے پس جو زمیندار دی ایکٹر سے کم زمین پر کاشت کر رہے ہیں ان سے کسی قسم کا کوئی
معاملہ وصول نہ کیا جائے۔ جن زمینداروں کی کاشت اس سے زیادہ ہو ان کی زمین میں سے
دس ایکٹر زمین پر کوئی معاملہ نہ ہو اس سے زائد پر پھر معاملہ لیا جائے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ
دس ایکٹر میرے نزدیک صحیح اندازہ ہے۔ میں نے صرف اس کو مثال کے طور پر پیش کیا ہے۔
میرے خیال میں بہتر ہو گا کہ ہم نصف مربع زمین کے لئے مطالبہ کریں کہ وہ زمیندار کے
گزارے کے لئے چھوڑ دیا جائے جو اس سے زائد زمین ہو اس پر پر معاملہ لیا جائے۔ جائے۔ کوئی وجہ
نہیں کہ جب گورنمنٹ تاجر کی آمد میں سے ایک حصہ بغیر انکم ٹیکس کے چھوڑ دیتی ہے اور