زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۶۰
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
صرف دو ہزار روپیہ سے زائد آمد والے روپیہ والوں پر ٹیکس لگاتی ہے تو کیوں ، زمینداروں
کے لئے وہی صورت ہم نہ پہنچائی جائے۔ جب تک ہم اس قسم کی کوئی سکیم گورنمنٹ سے
منظور کرانے میں کامیاب نہیں ہوں گے، زمیندار مستقل طور پر اقتصادی : دی تباہی سے محفوظ نہیں
رہ سکیں گے ۔
**
تیسرا سبب جو ہمارے ملک کے زمینداروں کی اقتصادی خرابی کا موجب ہے وہ یہ
تیسرا سبب ہے کہ زمیندار د حساب نہیں رکھتے۔ وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ فلاں فلاں
ضرورت ہمارے سامنے پیش آئی ہے اور اس کو ہم نے پورا کرنا ہے اور اس امر کے متعلق
خیاں نہیں کرتے کہ وہ ضرورتیں پوری انہوں نے کہاں سے کرنی ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اگر
ایک سال ان کو دس ہزار کی آمدن ہوتی ہے تو اس کو وہ اسی سال خرچ کر دیتے ہیں اور
دوسرے سال اگر انہیں ایک ہزار روپیہ آمدن ہوتی ہے تو وہ اپنی باقی پیش آمدہ ضرورتوں کے
لئے قرض لے لیتے ہیں۔ حالانکہ صحیح طریق زندگی بسر کرنے کا یہ ہونا چاہئے تھا کہ وہ اپنی
پانچ سات سالہ حقیقی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اوسط آمد کا اندازہ نکال لیتے۔ اسی طرح وہ
اپنی ضرورتوں میں اپنی مستقل اور عارضی ضرورتوں کو ملحوظ رکھ کر اپنا ایک اوسط خرچ نکال
لیتے۔ اس صورت میں وہ آسانی کے ساتھ اپنے خرچ کو اپنی آمد کے ماتحت لا سکتے تھے لیکن
زمینداروں میں سے غائبا ایک بھی ایسا نہیں کرتا اور اس کا نتیجہ ہے کہ قریباً ہر ایک زمیندار
مقروض ہے۔
عجیب بات ہے کہ مزدوروں میں سے اتنے مقروض نہیں نکلیں گے جتنے زمینداروں میں
مقروض نکلیں گے۔ حالانکہ ہمارے ملک کے مزدور بھی بہت کم مزدوری مزدور پاتے ہیں ۔ وجہ اس کی
یہی ہے کہ مزدور کو اپنی مزدوری کا اندازہ معلوم ہوتا ہے اس لئے وہ اپنے خرچ کو اپنی آمد کے
نیچے رکھتا ہے۔ لیکن زمیندار کو اپنی آمد کا اندازہ معلوم نہیں ہو تا پس جو زمیندار کہ اپنے خرچ
کو اپنی آمد کے مطابق رکھ سکتا ہے وہ بھی ایسا نہیں کرتا اور مقروض رہتا ہے۔
پس اگر ہمارے ملک کے زمیندار آرام کی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ
اپنی اوسط آمدنی نکالیں اس اوسط آمدن کے ماتحت اپنے اخراجات رکھیں اور اخراجات میں
شادی بیاہ بیماری وغیرہ کے اخراجات کو بھی شامل کر لیں کیونکہ جس سال شادی یا بیاہ کا موقع
پیش آئے گا اس سال ان کی فصل خاص طور پر زیادہ نہیں ہو جائے گی اور یہ بھی مد نظر رکھیں
XXXXXXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۶۱
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
کہ جس سال ان کی فصل زیادہ ہو جائے وہ ان کی آمد کی زیادتی نہیں کیونکہ بعض سال ان کی
عمر میں ایسے بھی آئیں گے جن میں ان کی فصل کم ہو گی۔ پس اوسط آمدن سے زائد آمدن کسی
سال میں ہو جائے تو اس کو خرچ نہیں کرنا چاہئے۔ وہ تو کم پیداوار والے سالوں کی تکلیف دور
کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے۔
الغرض زمینداروں کو چاہئے کہ اول اپنی اوسط زمیندار کیا طریق عمل اختیار کریں آمد کایا نکالیں۔ دوم اپنا دوم اپنا اوسط خرچ نکالیں اور اس
خرچ میں اپنے عارضی اخراجات شادی بیاہ وغیرہ بھی شامل کر لیں۔ سوم اگر کسی سال اوسط آمد
زائد آمد ہو جائے تو اسے بالکل نہ چھو ئیں کیونکہ وہ صرف کم آمد والے سالوں کے نقصان
کو پورا کرنے کے لئے ہے۔ چہارم چونکہ اپنے پاس رقم جمع کرنی مشکل ہوتی ہے وہ ایسی
سوسائٹیاں بنائیں جن میں وہ ہر سال اپنی آمد کا وہ حصہ جو انہوں نے شادی بیاہ وغیرہ کی قسم کے
وقتی اخراجات کے لئے مقرر کیا ہے جمع کراتے رہیں۔ جب ایسی ضرورتیں پیش آئیں اس
وقت وہاں سے رقم نکلوا کر اس کو خرچ کر لیں۔ یہ اس قسم کی سوسائٹیاں بنائیں جن کے ممبر
اپنے اپنے طبقے کے مطابق ایک رقم مقرر کر لیا کریں۔ مثلا یہ کہ اس سوسائٹی کا ہر ممبر دو سرے
ممبر کی شادی وغیرہ کی تقریبوں پر پانچ پانچ یا دس دس روپے دیا کرے گا۔ اس طرز پر بھی اس
مشکل کا حل ہو سکتا ہے اور زمیندار قرض سے بچ سکتے ہیں۔
ہمارے ملک میں اس سے پہلے اسی قسم کی تجویز پر عمل کیا جاتا رہا ہے جسے اردو میں نیوتا
اور پنجابی میں نیوند را کہتے ہیں لیکن اس کی بنیاد رشتہ داری یا دوستی پر ہے مالی حیثیت پر نہیں۔
جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ غریب رشتہ دار یا برباد ہو جاتے ہیں یا ذلیل ہو جاتے ہیں۔ وہ رسم
ترک کرنے کے قابل ہے۔ اس مشکل کا حل رشتہ داروں کا نیو تا نہیں بلکہ ایک حیثیت کے
آدمیوں کا اقتصادی سوسائٹیاں بنانا ہے۔ چونکہ سب لوگ اس میں ایک ہی قسم کی حیثیت کے
ہوں گے اور امداد مقرر ہو گی۔ اس لئے کسی پر نہ زائد بوجھ پڑے گا اور نہ اسے اپنے
ہم جنسوں میں شرمندہ ہونا پڑے گا۔
چوتھا سبب جو ہندوستان کے زمینداروں کو مستقل طور پر اقتصادی نقصان پہنچا
چوتھا سبب رہا ہے وہ بد رسومات ہیں جن کی وجہ سے اپنی طاقت سے زیادہ انہیں
خرچ کرنا پڑتا ہے۔
روبی
انوار و العلوم جلد ۱۳
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
میں نے اپنے مضمون کی ابتداء میں یہ کہا تھا کہ یہ رسوم ہی زمینداروں کی تباہی کا
موجب نہیں اس کے یہ معنی نہ تھے کہ رسوم کا زمینداروں کی تباہی میں کچھ دخل نہیں، بلکہ یہ
مطلب تھا کہ صرف یہی سبب ان کی تباہی کا نہیں ہے۔ مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ سبب بھی
بہت کچھ زمینداروں کی تباہی کا موجب ہو رہا ہے۔ پس زمینداروں کو ایسی انجمنیں بھی بنانی
چاہئیں جن کے ذریعہ سے بد دسوم کو مٹایا جائے اور شادی بیاہ کے اخراجات کم کئے جائیں۔
ان رسوم کے مثانے سے بھی زمینداروں کی اقتصادی حالت بہت کچھ درست ہو کچھ درست ہو سکتی ہے۔
سب سے آخر میں میں اس سبب کی
زمینداروں کی تباہی کا سب سے بڑا سبب طرفی توجہ دلاتا ہوں جہ دلاتا ہوں جو سب سے زیادہ
زمینداروں کی اخلاقی اور اقتصادی حالت کی تباہی کا موجب ہو رہا ہے جو یہ ہے کہ زمیندار اس
قدر قرض کے نیچے دبے ہوئے ہیں کہ وہ پیداوار سے اس کا سود بھی پوری طرح ادا نہیں کر
سکتے۔
بیان کیا جاتا ہے کہ اس وقت زمینداروں پر ایک ارب تئیس کروڑ روپیہ کا قرض ہے۔
جس کے معنے یہ ہیں کہ قریباً ڈیڑھ کروڑ ایکٹر زمین فروخت کر کے اس قرض کو ادا کیا جا سکتا
ہے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں پنجاب کی صحیح طور پر قابل کاشت زمین اس سے کم ہی ہو گی۔
پس گو بظاہر زمیندار اپنی زمینوں کے مالک نظر آتے ہیں لیکن اگر انہیں اپنے قرض ادا کرنے پر
مجبور کیا جائے تو وہ اپنی سب زمینیں فروخت کر کے بھی مقروض کے مقروض ہی رہیں گے۔
موجودہ حالات میں یہ قرض کسی طرح دور نہیں ہو سکتا بلکہ برابر بڑھتا چلا جائے گا اور کچھ عرصہ
کے بعد ایسا زمانہ آئے گا کہ زمیندار اپنی تمام زمینیں فروخت کر کے ایک ساں کا سود بھی ادا
نہیں کر سکیں گے۔
یہ صورت حالات ایسی تشویشناک ہے کہ موجودہ غلے کی ارزانی اس کے مقابلہ میں کوئی
بھی حقیقت نہیں رکھتی۔ پھر کیا تعجب کی بات نہیں کہ ہمارے سمجھ دار زمیندار کہ جن کے
دماغوں کے متعلق یورپ کے سیاح یہ رائے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ دنیا کے بہترین دماغوں کے
مشابہ ہیں، اس خطرناک تباہی کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی جدو جہد نہیں کرتے اور انہیں کبھی
بھی یہ خیال نہیں آیا کہ وہ سود خوروں کے ہاتھوں میں بھینسوں کی طرح ہیں۔ جن کا کام محض یہ
ہے کہ وہ دودھ تو انہیں دیں اور خود صرف بھوسہ پر گزارہ کریں بلکہ بعض حالات میں بھینسوں
انوارالعلوم جلد ۱۲
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
کی بھی حالت ان سے اچھی ہوتی ہے۔ کیونکہ بھینسیں عام طور پر زمینداروں کے ہاتھ میں ہوتی
ہیں جو تکلیف کے وقت میں اپنے آپ کو تکلیف دیتا ہے اپنے جانور کو تکلیف نہیں دیتا۔ لیکن
زمینداروں کی جان جن لوگوں کے ہاتھ میں ہے وہ ایسے سنگدل ہیں کہ زمیندار کی موت اور
اس کی ہلاکت کا ان کو کوئی بھی احساس نہیں۔ پس جب تک اس مصیبت کا علاج نہ کیا گیا
زمینداروں کی سب کو ششیں لغو اور برباد جائیں گی۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس مصیبت کا علاج ہو سکتا
سودی قرض کی مصیبت کا علاج ہے اور اگر زمیندار متفق ہو جائیں تو بہت جلد ہو سکتا
ہے۔ اگر آپ لوگ اپنے ارد گرد کے مقروضوں کی فہرستیں بنائیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا
کہ اکثر لوگوں نے سو روپیہ کی بجائے پانچ پانچ سو روپیہ ادا کیا اور پھر بھی ان کے قرضے ادا نہیں
ہوئے۔ یہ قرض نہیں یہ قتل ہے جس کو کوئی انسان جائز قرار نہیں دے سکتا۔
پس ضروری ہے کہ تمام کے تمام زمیندار متفق ہو کر یہ فیصلہ کر لیں کہ چونکہ سود خوار
لوگوں کے موجودہ قرض نہایت ہی ظالمانہ شرائط پر دیئے گئے ہیں اور زمیندار کی مصیبت سے
ناجائز فائدہ اٹھا کر دیئے گئے ہیں اس لئے جو شخص اپنے قرض سے دو گنا ادا کر چکا ہے وہ اپنے
آپ کو قرض سے سبکدوش سمجھ لے۔ آدھی ادائیگی اصل کی ادائیگی سمجھی جائے اور
آدھی ادائیگی سود کی ادائیگی سمجھی جائے ایسا شخص کوئی زائد رقم ادا نہ کرے۔ اس تحریک کے
جاری کرنے سے پہلے یہ ضروری ہوگا کہ سود خواروں سے سمجھو تہ کرنے کی کوشش کی جائے۔
ان کے ہاں سنا گیا ہے کہ خود ایک ایسا قانون موجود ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ کوئی رقم جب
دوگنی ہو جائے تو اس سے زیادہ بڑھانی جائز نہیں۔
ا ہو
ہاں یہ ضروری ہے کہ اس تحریک اگر ایک تحصیل کے مقروض بھی تیار ہو جائیں کو قانونی اور ان
اخلاقی حد کے اندر
رکھنے کے لئے ایک متحدہ اور متفقہ کوشش کی جائے۔ اگر ایک تحصیل کے آدمی بھی اس کام کو
کرنے کے کے لئے تیار ار ہے ہو جائیں اور اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو دائمی غلامی سے بچانے پر پر آمادہ
ہوں تو میں اس بات کا ذمہ لیتا ہوں کہ میں ایسی تفصیلی سکیم ان کے سامنے پیش کر سکتا ہوں
جس پر وہ عمل کر کے قرض سے نجات پاسکتے ہیں۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ جس علاقہ میں وہ
تحریک شروع ہو خواہ وہ ایک تحصیل کے برابر ہو مگر اس کے تمام افراد یا اکثر افراد اس پر عمل
انوار العلوم چند ۱۴
가고
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
کرنے کے لئے تیار ہوں اور عارضی طور پر وہ ہر قسم کی تکالیف اٹھانے پر آمادہ ہو جائیں۔ اگر
اس قسم کی کوئی تجویز زمینداروں نے نہ کی تو ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اور ان کی اولاد میں کبھی
بھی غلامی سے آزاد نہیں ہو سکتیں۔
پچھلے قرضے کی ادائیگی کے علاوہ آئندہ کے آئندہ کیلئے سود کی حد بندی کر دی جائے لئے بھی زمینداروں کو گورنمنٹ پر زور
دینا چاہئے کہ ۱۲ فیصدی سے زائد کسی صورت میں سود لینے کی اجازت نہ ہو اس سے زائد سود
عدالتیں بھی نہ دلوائیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ رقم بھی بہت زیادہ ہے۔ لیکن چونکہ اس
وقت تک کوئی حد بندی نہیں اس لئے ہو سکتا ہے کہ فی الحال اس شرح پر اتفاق کر لیا جائے
کیونکہ جب تجارتی کمیٹیاں رات دن محنت کرنے کے باوجود سات آٹھ فیصدی منافع کو
کافی منافع سمجھتی ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ سود خوار کو اس سے زائد کا حق دار قرار دیا جائے۔
منافع تو وہی ہو سکتا ہے جو منافع میں سے ادا کیا جائے ۔ اگر تجارت میں فرض کرو کہ دس فیصدی
یا پندرہ فیصدی منافع زیادہ سے زیادہ آتا ہے تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ قرض لینے والا پانچ فیصدی
سے ساڑھے سات فیصدی تک ہی قرضدار کو ادا کر سکتا ہے کیونکہ منافع کا کچھ حصہ خود اس کے
خرچ کے لئے بھی چاہئے۔ اور بارہ فیصدی قرضہ پر ہمیں ماننا پڑے گا کہ ۲۴ فیصدی منافع قرض
لینے والے کو آئے لیکن زمیندارہ میں تو پانچ فیصدی سے زائد منافع نہیں آتا۔ اور وہ زمیندار
جو پانچ فیصدی خود کھاتا ہے بارہ فیصدی سود خوار کو تبھی دے سکتا ہے جب سات فیصدی رقم وہ
اپنی جائیداد میں سے ادا کرے۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ اگر وہ بارہ فیصدی سالانہ پر قرض لے تو
پندرہ سال میں اس کی اصل جائداد بھی سود خوار کے گھر چلی جائے۔ اور جو شرح اس وقت
سود خوار لیتے ہیں وہ تو اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ اگر زمیندار اپنی جائیداد کے مطابق قرض لے تو
تین چار سال تک اس کی جائیداد صرف سود کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتی ہے۔
پس جہاں یہ ضروری ہے کہ اپنے پچھلے قرضوں کا فیصلہ کر لیا جائے وہاں یہ بھی ضروری
ہے کہ گورنمنٹ پر زور دے کر آئندہ سود کی شرح بھی مقرر کرالی جائے۔ جو زیادہ سے زیادہ
۱۲ فیصدی ہو۔ زور یہی دینا چاہئے کہ اس سے کم ہو ۔
زمینداروں کی کی متفقہ کوشش کی کی ضرورت اگر اگر اس زمیندار مطالبہ زمیندار کو متفقہ متفقہ چند طور مہینوں طور پر پر کوش کوشش کے اندر کریں منوالینا تو۔
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۶۵
زمینداروں کی اقتصاد کی مشکلات کا سل
کچھ مشکل نہیں۔ کوئی وجہ نہیں ہے کہ ملک کی ۸۰ فیصدی آبادی کو غلاموں سے بدتر حالت
میں رکھا جائے اور انسانیت کے تمام حقوق سے اس کو محروم کر دیا جائے اور کوئی حکومت جو
انسانی حکومت کہلانے کی مستحق ہو ایسی نہیں ہو سکتی جو اس قسم کے جائز مطالبات کا انکار
کرے۔ اور اگر کوئی حکومت اس کا انکار کرے تو وہ ۸۰ فیصدی آبادی جو جائز اور صحیح ذرائع
سے ایسے شدید ظلم کا ازالہ ظلم کا ازالہ نہ کروا سکے یقینا انسان کہلانے کی مستحق نہیں اور یقینا اس بات کی
مستحق ہے کہ اس کی گردنیں پکڑ کر دوسرے لوگوں کے حوالے کر دی جائیں تاکہ وہ انہیں ہمیشہ
کی غلامی میں رکھیں اور کوئی ذلت ایسی نہیں جو ایسے لوگوں کے لئے بڑی ہو کیونکہ وہ خود اپنی
موت کو بلاتے ہیں اور وہ خود اپنے لئے رسوائی چاہتے ہیں اور عارضی آرام کے لئے
دائمی غلامی کو پسند کرتے ہیں۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے ملک کے زمیندار خواہ مسلمان
ہوں، ہندو ہوں، سکھ ہوں اس خلافِ انسانیت سلوک کی زیادہ برداشت نہیں کریں گے اور
متفق ہو کر سود خواروں اور گورنمنٹ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں گے اور اس وقت
تک آرام نہیں لیں گے جب تک وہ اپنے آپ کو اور بیوی بچوں کو غلامی سے آزاد نہ کرا
لیں۔
میں نے بیویوں کا لفظ بلاوجہ زائد نہیں کیا۔ پنجاب میں ایسے علاقے موجود ہیں جہاں
زمینداروں نے سود کی ادائیگی کی ضمانت میں اپنی بیویوں کو سود خوار بنیوں کے پاس گرو کیا ہوا
ہے۔ جو قرض کہ ایک زمیندار جیسی با غیرت قوم سے اس قسم کی حرکت کرا سکتا ہے اب وقت
ہے کہ اس قرض کا گلی طور پر فیصلہ کر دیا جائے اور وہ فیصلہ ایسے رنگ میں ہونا چاہئے کہ نہ کوئی
ہمارا حق مارے اور نہ ہم کسی کا حق ماریں۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے خیالات پر میں امید ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے ٹھنڈے دل سے غور کریں گے اور جو باتیں کہ ان میں
سے آپ کو صحیح معلوم ہونگی ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ تکالیف باتوں سے دور
نہیں ہوتیں بلکہ عمل سے دور ہوتی ہیں۔
اب آپ لوگوں کی تکلیفیں اس ۔ اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ زیادہ دیر لگانا علاج کو نا ممکن بنا
دینا ہے۔ خدا کرے کہ آپ لوگ وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور اس تکلیف دہ زندگی سے جو
در حقیقت زندگی کہلانے کی مستحق نہیں اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو بچا ئیں۔
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۶۶
زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل
میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں ! اور در احمد احمدی جماعت کے تمام تمام
پوری امداد کا وعدہ افراد اپنی طاقت کے مطابق ہر اس جائز کو کوشش میں آپ لوگوں کے
ساتھ ہوں گے جو آ۔
ہر قسم کی
جو آپ زمینداروں کی حالت کو بہتر بنانے ۔ زبنانے کے لئے کریں۔
کی قربانیوں کیلئے تیار رہیں لیکن یاد رکھیں کہ کوئی بڑا مقصد بڑی قربانی کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا اور ملک کی ۸۰ فیصدی آبادی کو
غلامی اور تباہی سے بچانے کی نسبت اور کوئی بڑا کام کیا ہو گا۔ پس اگر آپ لوگ کامیاب ہونا
چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کو ہر قسم کی قربانیاں کرنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔ اگر آپ
لوگ یہ سمجھیں کہ بغیر کسی قسم کی تبدیلی کے بغیر اپنی پرانی عادتوں اور رسموں کو چھوڑنے کے،
بغیر اپنی طرز رہائش کو بدلنے کے بغیر اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنے کے آپ لوگ کامیابی حاصل
کر لیں تو یہ ناممکن ہے اور بالکل ناممکن ہے۔
مگر میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ جن کی بہادری کا ہر میدانِ جنگ شاہد ہے اور جو
دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربانی کرتے رہے ہیں اپنے اور اپنی بیوی بچوں
کے جائز حقوق کے حصول کے لئے کسی جائز کوشش سے دریغ نہ کریں گے۔