امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12)

۲۷۳
امیر ابان بیت نے چلینج میابد کا جواب
امیراہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کاجواب
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد نا مرزا محمد
خلیفة المسیح الثانی

انوار العلوم حید ۱۳
۲۷۵
امیراباد بیت کے چیلنج مباہلہ کا جواب
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
امیراہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کاجواب
سید محمد شریف صاحب ساکن گھریالہ ضلع لاہور نے جو اپنے آپ کو امیر جماعت
الحدیث لکھتے ہیں ، ایک چیلنج مباہلہ کا شائع کیا ہے جسے انجمن ابلحد یث بٹالہ اور ناظم جماعت
مرکز یہ امر تسر نے میرے نام بھی ارسال کیا ہے۔ اس چیلنج کا خلاصہ یہ ہے کہ چونکہ وفات مسیح
پر اور بانی سلسلہ احمدیہ کے دعاوی پر کافی مباحثات ہو چکے ہیں اس لئے بموجب حکم قرآن اب
جماعت احمدیہ کے امام کو ان سے مباہلہ کرنا چاہئے ۔ مقام مباہلہ امرتسر کی عید گاہ اور تاریخ مباہلہ
۱۲۔ جولائی انہوں نے قرار دی ہے۔ نتیجہ کی معیاد ایک سال تجویز کی ہے۔ اور شرط کی ہے کہ
نتیجہ مباہلہ خرق عادت اور انسانی ہاتھوں سے بالا تر ہونا چاہئے۔
قطع نظر اس کے کہ مجھے اس اشتہار کی بعض باتوں سے اختلاف ہے میں یہ کئے بغیر نہیں
رہ سکتا که این اشتہار کالجہ ان تمام اشتہارات سے اعلیٰ ہے جو اس وقت تک جماعت احمد یہ کو
دعوت مباہلہ دینے والوں کی طرف سے شائع ہو چکے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر اس
اشتہار کی عبارت کو داعی مباہلہ کے دل کا آئینہ قرار دیا جائے تو مجھے امید کرنی چاہئے کہ آخر
ایک مباہلہ احمدیوں اور غیر احمدیوں میں مطابق احکام قرآنی قرار پا سکے گا۔
میں سید محمد شریف صاحب سے اس امر میں متفق ہوں کہ امور کہہ دینیہ میں مباہلہ
جائز ہے۔ اور یہ کہ میعاد مباہلہ ایک سال ہونی چاہئے اور یہ بھی کہ دونوں مباہلہ کرنے والے
فریقوں میں سے تبھی کسی فریق کو جیتا ہوا قرار دیا جا سکتا ہے جب کہ نتیجہ مباہلہ اس کے مخالف
کے حق میں خارق عادت طور پر ظاہر ہو اور اشتباہ کو دور کرنے کیلئے میں اس شرط کو بھی
خارق عادت سے مراد قرآنی خارق عادت ہے جیسے موت ت کوئی ذلت والی بیماری یا حقیقی - رسوائی
وغیرہ نہ کہ لوگوں کا اپنا بنایا ہوا۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۷۶
ا میرا بلند بیث کے چیلنج میابد کا جواب
معقول سمجھتا ہوں کہ نتیجہ مباہلہ انسانی ہاتھوں سے بالا ہو ۔ لیکن مجھے ان کی دو باتوں سے اختلاف
ہے۔ ایک تو یہ کہ انہوں نے خود ہی تاریخ مقرر مقرر کر دی ہے اور دوسرے یہ کہ مقام مباہلہ بھی
خود ہی مقرر کر دیا ہے حالانکہ ہو سکتا ہے کہ دوسرے فریق کے لئے یہ تاریخ مناسب نہ ہو اور
یہ مقام کسی وجہ سے موزوں نہ خیال کیا جائے۔ پس ان دو باتوں کے متعلق میں چاہتا ہوں کہ وہ
دو آدمی اپنی طرف سے مقرر کر دیں اور دو آدمی میری طرف سے ہو جائیں وہ چاروں مل کر
تین اور مسلمہ فریقین آدمیوں کی موجودگی میں مقام مباہلہ اور تاریخ مباہلہ مقرر کریں تاکہ کسی
فریق کو بلاوجہ تکلیف نہ ہو۔ تین آدمیوں کی موجودگی کی شرط میں نے اس لئے لگائی ہے تاکہ
اگر کسی امر میں اختلاف ہو تو وہ گواہی دے سکیں۔
اس کے علاوہ میں یہ بات بھی کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم سے مباہلہ کے متعلق دو امور
خاص طور پر نمایاں نظر آتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ مباہلہ سے پہلے حجت کا پورا ہونا ضروری ہے
اس لئے یہ ضروری ہو گا کہ مباہلہ سے پہلے فریقین ایک دوسرے کے سامنے اپنے دعوئی کے
دلائل بیان کریں اور دوسرے کی غلطی کو ثابت کریں تاکہ ہر فریق یہ کہہ سکے کہ اس نے محبت
پوری کرنے کے بعد مباہلہ کیا ہے اور حکم قرآنی پورا ہوا رسوں کریم میں نے بھی محبت اس
کا نام نہیں رکھا تھا کہ پندرہ سولہ سال سے قرآن کریم شائع ہو رہا ہے اور مباحثات ہو رہے ہیں
بلکہ مباہلہ سے پہلے مباہلہ کے مخاطبین سے گفتگو فرمائی تھی۔ پس ضروری ہو گا کہ مباہلہ کرنے
والے فریق مباہلہ سے چار گھنٹے پہلے مقرر کردہ مقام پر جمع ہو م پر جمع ہو جا میں اور دو گھنٹہ گھنٹہ میں تقریر کروں
اور دو گھنٹہ سید محمد شریف صاحب تقریر کریں۔ اس کے بعد اگر فریقین مباہلہ پر مصر ہوں تو
مباہلہ کریں ورنہ نہیں۔ یہ شرط نہیں کہ ضرور ہر فریق دو گھنٹے بولے اگر کوئی فریق اس سے کم
بولنا چاہے تو ایسا کر سکتا ہے۔ اس سے زائد وقت کوئی فریق نہ لے۔
دوسری زیادتی میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ اس مباہلہ میں صرف میں اور سید محمد شریف
صاحب نہ ہوں بلکہ دونوں کے مبائعین میں سے ہزار ہزار آدمی اور شامل ہوں جن کی فہرست
اور ان کے پتے ہر فریق دوسرے کو پہلے سے مہیا کر دے۔ اگر اس تعداد کو سید محمد شریف
صاحب زیادہ سمجھیں تو اس میں کسی قدر کمی کی جا سکتی ہے۔ مثلا کم سے کم پانچ سو آدمی کی شرط
کی جا سکتی ہے۔ گو بوجہ اس کے کہ اہلحدیث کی تعداد ہم سے بہت ہی زیادہ ہے ایک ہزار آدمی
کا اپنے ساتھ لانا ان کے لئے مشکل نہیں لیکن میں خواہ مخواہ روک بھی ڈالنا نہیں چاہتا اگر وہ

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۷۷
ا میرا با حدیث کے چیلنج مہاجہ کا جواب
چاہیں تو اقل تعداد جس کا لانا ضروری ہو مقرر کی جا سکتی ہے۔ مباہلہ حسب ان کی تحریر کے
وفات مسیح ناصری اور بانی سلسلہ احمدیہ کے دعوی مسیحیت کے متعلق ہو گا اور نتیجہ مباہلہ وہی
ہو گا جو منطوق قرآنی سے ظاہر ہے۔
باقی داخلہ وغیرہ کی شرائط اور مباہلہ کے وقت کی دعا اور اس کا طریق اور اس کا وقت اور
اس طرح دیگر ضروری تفصیلات کا مذکورہ بالا نمائندے آپس میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ
سید محمد شریف صاحب کو میری اوپر کی تجاویز پر کوئی اعتراض نہ ہو گا اور وہ جلد سے جلد اپنے دو
نمائندے مقرر کر کے مجھے اطلاع دیں گے ۔ میری طرف سے مولوی فضل الدین صاحب وکیل
اور مولوی غلام رسول صاحب را جیکی نمائندے ہوں گے۔
و اسلام
خاکسار
میرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی قادیان
۶ ۔ جولائی ۱۹۳۱ء
( الفضل ۹۔ جولائی ۱۹۳۱ء)

اوا را العلوم چند ۱۴
۲۷۸
امیرا باند بیت کے چیلینج مباہلہ کا جواب
اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
سید محمد شریف صاحب امیر جماعت اہلحدیث
کے اشتہار مباہلہ کا جواب
میرے اس اشتہار کے جواب میں جو سید محمد شریف صاحب امیر جماعت اہلحدیث کے
چیلنج مباہلہ کے متعلق پچھلے دنوں میں نے شائع کیا تھا سید صاحب موصوف کی طرف سے ایک
دوسرا اشتہار شائع ہوا ہے۔ اس اشتہار میں انہوں نے اور تو یہ سوال اٹھایا ہے کہ مباہلہ سے
پہلے کسی تقریر کی ضرورت نہیں کیونکہ ہر دو فریق ایک دوسرے پر کافی حد تک اتمام حجت کر
چکے ہیں بس بغیر تقریروں کے مباہلہ کے میدان میں آجانا چاہئے۔
مجھے سید صاحب موصوف کے اس بیان پر تعجب ہے۔ ہم لوگ اس بات کو نہیں بھول |
سکتے کہ نجران کے مسیحیوں کو مباہلہ کا چیلنج حضرت رسول اللہ نے اپنی مبارک زندگی کے
آخری ایام میں دیان دیا تھا۔ اس سے پہلے میں سال سے زائد عرصہ تک قرآن کریم آپ پر نازل
ہوتا اور شائع ہوتا رہا۔ خود علاقہ یمن میں جس سے یہ مسیحی لوگ آئے تھے اسلام کی اشاعت
کافی طور پر ہو چکی ہوئی تھی۔ پس باوجود ایک لمبا عرصہ عقلی و نقلی دلائل پیش کرنے کے اور
با وجود زبردست نشانات کے متواتر ظاہر ہونے کے پھر بھی آنحضرت نے نجران کے
عیسائیوں کو فورا ہی مباہلہ کی دعوت نہیں دی تھی بلکہ بڑی لمبی بحث کے بعد انہیں مباہلہ کیلئے
بلایا تھا۔ حتی کہ اس شدت بحث کی وجہ سے بقول عبد الله بن الحراث بن جزر الزبیدی آنحضرت
میں نے فرمایا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَ اَهْلِ نَجْرَانَ حِجَابا کاش میرے اور اہل نجران کے

انوا را معلوم چند ۱۴
۲۷۹
امیر الحدیث کے چیلینج مساجد کا جواب
درمیان ایک پردہ ہوتا۔ یعنی انہوں نے بحث کو اس کی حدود سے بھی آگے گزار دیا تھا اور
کج بحثی پر اتر آئے تھے۔ کیا میں سالہ نزول و اشاعت قرآن کریم کے بعد کافی نہ تھا کہ آپ
اس بحث میں نہ پڑتے اور فور امباہلہ کا چیلنج دے دیتے ؟
اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت وسیع ہے اور وہ چاہتا ہے کہ آخری وقت تک
فریق مخالف پر حجت تمام کی جائے اور مباہلہ کے وقت تک اسے موقع دیا جائے کہ وہ
دلا کل رحمت کو مان لے اور دلائل عقلیہ کا طالب نہ ہو۔ پس یہ مسنون طریق کسی صورت
سے چھوڑا نہیں جا سکتا۔ اگر سید محمد شریف صاحب اپنی طرف سے محبت کو تمام شدہ سمجھتے ہیں
تو میری طرف سے ان کو اجازت ہے کہ وہ تقریر نہ کریں۔ میں اپنے عقیدے کی رو سے مجبور
ہوں کہ مباہلہ سے پہلے اپنے عقائد اور دلائل بیان کر دوں تاکہ اس وقت بھی اگر کوئی شخص
مباہلہ سے ہٹنا چاہے تو ہٹ جائے اور مباہلہ سے بچ جائے۔
دوسری بات انہوں نے یہ لکھی ہے کہ میں ایک ہزار آدمی سے بھی زیادہ مباہلہ کے لئے
اپنے ہمراہ نا سکتا ہوں لیکن چونکہ آیت قرآنیہ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَ كُمْ
وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَ كُمْ وَاَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ل سے ثابت ہے کہ ہے کہ دوسرے لوگ ساتھ نہ
تھے، اس لئے میں قرآنی مباہلہ تبدیل نہیں کر سکتا۔ سید صاحب موصوف یہ بھی تحریر فرماتے
ہیں کہ کسی صاحب علم سے یہ بات پوشیدہ نہیں کہ باوجود ایک لاکھ صحابہ کی موجودگی کے حضرت
رسول کریم نے ایک صحابی کو بھی ساتھ نہیں لیا تھا۔ مجھے تعجب ہے کہ باوجود
آیت قرآنیہ کے نقل کر دینے کے پھر بھی سید صاحب موصوف کا خیال ہے کہ مباہلہ میں
حضرت رسول کریم ملی کے ساتھ اور کوئی شخص نہ تھا۔ سید صاحب نے اپنے پہلے اشتہار
میں اس آیت کا ترجمہ خود ہی یوں کیا ہے:۔
১৯
ہم اپنی جانوں کو جلا میں تم اپنی جانوں کو بلاؤ "
میں پوچھتا ہوں کہ "ہم" اور "تم " کون ہیں۔ جن کی ایک ایک سے زیادہ جانیں ہیں ؟
بیٹوں، بیٹیوں اور بیویوں کا ذکر تو پہلے آچکا تھا۔ اب یہ اَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ سے مراد کون لوگ
ہیں ؟ جب وہ خود اپنے ترجمہ میں اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ ایک جماعت دو سری جماعت
سے مباہلہ کرتی ہے تو اب وہ کس طرح اس بات کا انکار کر سکتے ہیں؟ ہر شخص جو عربی زبان سے
ذرہ بھی مس رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ اس آیت میں جماعت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ چنانچہ

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۸۰
امیرا بلند یث کے چیلنج مساجد کا جواب
علامہ ابو حیان اپنی تفسیر " بحر محیط " میں تحریر فرماتے ہیں ۔ قَالَ قَوْمُ الْمُبَا هَلَةٌ كَانَتْ عَلَيْهِ
وَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ بِدَلِيْلٍ ظَاهِرٍ قَولُهُ نَدْعُ أَبْنَاءَ نَا وَأَبْنَاءَ كُمْ ۔ پس عربی زبان
کے محاورے کے مطابق آیت مباہلہ سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ ایک جماعت کا مباہلہ دوسری
جماعت سے ہو ۔
آپ یہ نہیں فرما سکتے کہ جمع کے الفاظ بیٹوں اور بیٹیوں کی شمولیت کی وجہ سے ہیں۔ یا یہ
کہ دوسرے فریق کی شمولیت کی بناء پر ہیں کیونکہ اَنْفُسَنَا وَ اَنْفُسَكُمْ سے پہلے بیٹے بیٹیوں کا
ذکر ہو چکا ہے اس لئے وہ ان الفاظ میں شامل نہیں۔ اور دوسرا فریق بھی اَنْفُسَنَا میں شامل
نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کا ذکر انفُسَكُمْ میں علیحدہ کیا گیا ہے۔
سید صاحب موصوف کو یاد رکھنا چاہئے کہ تمام احادیث اس بات پر متفق ہیں کہ حضرت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس کو مباہلہ کے لئے بلایا تھا وہ کوئی ایک شخص نہ تھا بلکہ وہ
ایک جماعت تھی مختلف حدیثوں اور تاریخوں سے ان لوگوں کی تعداد ساٹھ سے ستر تک ثابت
ہوتی ہے۔ اور جہاں تک میرا حافظہ کام دیتا ہے ایک حدیث بھی ایسی نہیں جس میں صرف کسی
ایک شخص کو مباہلہ کے لئے بلانے کا ذکر ہو بلکہ تمام احادیث میں جماعت کو ہی بلانے کا ذکر ہے۔
اب رہا یہ سوال کہ حضرت رسول کریم میں یہ اکیلے ہی مباہلہ کے لئے نکلے تھے ۔ سو اگر
اسے تسلیم بھی کر لیا جائے تو اس کی وجہ ظاہر ہے کہ جس طرح رسول تمام امت کی طرف سے
کھڑا ہو سکتا ہے اس طرح کوئی اور شخص کھڑا ہونے کا حق دار نہیں۔ لیکن احادیث اور تاریخ پر
نگاہ ڈالنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ خیال درست نہیں کہ آنحضرت مالی اکیلے مباہلہ کے لئے
نکلے تھے۔
آپ فرماتے ہیں کہ ہر صاحب علم جانتا ہے کہ آنحضرت میں اللہ کے ساتھ ایک صحابی
بھی نہیں نکلا تھا حالانکہ متعدد احادیث سے ثابت ہے کہ حضرت علی بھی آپ کے ساتھ تھے۔
اور ابن عساکر کی ایک روایت ہے جَاءَ بِأَبِي بَكْرٍ وَوَلَدِهِ وَ بِعُمَرَ وَوَلَدِهِ وَ بِعُثْمَانَ
وَوَلَدِهِ وَبِعَلِيَّ وَوَلَدِه که یعنی حضرت رسول کریم مسی ، حضرت ابو بکر صدیق اور ان کی
اولاد حضرت عمر اور ان کی اولاد حضرت عثمان اور ان کی اولاد اور حضرت علی اور ان کی
اولاد رضی اللہ عنھم کو اپنے ساتھ لے کر نکلے تھے۔ لیکن اسی پر بس نہیں، علامہ ابو حیان ایک
جماعت مسلمین کا قول تحریر فرماتے ہیں کہ لَوْ عَزَمَ نَصَارَى نَجْرَانَ عَلَى الْمُبَاهَلَةِ

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۸۱
امیرا بعد میت کے چیلنج مباہلہ کا جواب
بِأَهْلِيْهِمْ
وَ جَاءُ وَالَهَا لَآمَرَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْلِمِينَ أَنْ يَخْرُجُوا بِا
لِلْمُبَاهَلَةِ هم یعنی اگر نجران کے عیسائی مباہلہ کے لئے آمادہ ہو جاتے تو آنحضرت میام باقی
مسلمانوں کو بھی حکم فرماتے کہ وہ اپنے اپنے اہل و عیال سمیت آپ کے ساتھ مباہلہ میں شامل
ہوں۔ پس مسنون مباہلہ یہی ہے کہ جماعت کے ساتھ مباہلہ کرے۔
تیسری بات سید صاحب موصوف نے یہ تحریر فرمائی ہے کہ آنحضرت مسلم نے فرمایا
کہ اگر نصاری میرے مقابل پر آجاتے تو ان پر آگ برستی ۔ کہ اگر سید صاحب کی مراد یہ ہے
کہ اگر فریقین میں سے کسی پر آگ نہ برسے تو مباہلہ کو باطل سمجھا جائے گا؟ تو میں اس سے
متفق نہیں۔ میں کسی عیسائی یا ہندو کو ان سے مباہلہ کرنے کے لئے تیار کر دیتا ہوں۔ اگر اس پر
آسمان سے آگ بر سے یا وہ سور یا بندر ہو جائے جیسا کہ بعض دوسری احادیث میں آتا ہے تو پھر
ان کا حق ہو گا کہ وہ مباہلہ کے اثر کو ان باتوں تک محدود رکھیں ورنہ خدا تعالیٰ نے صرف لعنت
کا لفظ استعمال فرمایا ہے اور یہی لفظ میاں بیوی کے ملاعنہ کے لئے بھی استعمال ہوا ہے۔ لیکن ان
میں سے کسی ایک مقام پر بھی خدا تعالیٰ کی سنت کو کسی خاص عذاب میں محدود اور محصور نہیں
کیا گیا۔ پھر اس جگہ کیوں ایسا کیا جائے؟ میاں بیوی میں ملاعنہ اُمتِ محمدیہ میں سینکڑوں دفعہ ہو
چکا ہے اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بھی ہوا ہے۔ مگر نہ کبھی آگ بری اور نہ
کبھی کوئی بند ریا سٹور بنا۔ جب اللہ تعالیٰ ایک عام لفظ استعمال کرتا ہے تو کسی بندہ کا کیا حق ہے کہ
وہ اس کے معنی کو محدود کر دے۔
چوتھی بات سید صاحب موصوف نے یہ تحریر فرمائی ہے کہ ان کی طرف سے مولوی
عبداللہ صاحب روپڑوی اور مولوی اسد الله یوسف صاحب دینا نگری مبادیات کے طے کرنے
کے لئے مقرر ہونگے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اتمام حجت اور مباہلہ میں ایک جماعت کا شامل ہونا
قرآن کریم سے یقینی طور پر ثابت ہے اور احادیث اس کی مؤید ہیں اور ایک حدیث بھی اس کے
مخالف نہیں ۔ پس ان دونوں شرطوں کا پہلے طے ہو جانا ضروری ہے اگر وہ ان دونوں شرطوں کو
تسلیم کر لیں تو میرے نائب امیر جماعت احمد یہ امر تسر کے مکان پر ان کی تحریر کے بموجب آ
جائیں گے اور جیسا کہ سید صاحب موصوف نے تحریر فرمایا ہے ان کی گفتگو تحریر میں آتی رہے
گی
تاکہ بعد میں اختلاف پیدانہ
پیدا نہ ہو۔
سید صاحب موصوف نے آخر میں اپیل کی ہے کہ غیر ضروری باتوں میں وقت ضائع نہ
XXXXX

اوا را علوم جلد ۱۲
۲۸۲
امیرا باید یث کے چیلنج مہالہ کا جواب
کیا جائے۔ میں بھی ان سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی اس تحریر کے مطابق میرے اور اپنے وقت کو
ضائع ہونے سے بچائیں۔ جب اتمام حجت کے وہ بھی قائل ہیں۔ تو کیا وجہ ہے کہ مباہلہ سے
پہلے اتمام حجت کا موقع دینا وہ پسند نہیں فرماتے ؟ اور جب کہ آیت قرآنیہ اور تمام احادیث سے
ثابت ہے کہ رسول کریم میں ہم نے ایک جماعت کو ہی مباہلہ کے لئے پیش کیا تھا اور کوئی
حدیث اس کے مخالف نہیں۔ اور ان میں طاقت بھی ہے کہ وہ ایک جماعت کو مباہلہ کے لئے
اپنے ساتھ لا سکیں، تو باوجود کسی روک کے موجود نہ ہونے کے وہ کیوں احکام قرآنیہ اور
دلائلِ حدیثیہ کے مطابق دونوں فریق کے نمائندہ جماعتوں کے درمیان مباہلہ کئے جانے پر
رضامند نہیں ہوتے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس بحث کو ختم کرتے ہوئے مباہلہ مسنونہ کے
لئے تیار ہونے کی مجھے اطلاع دیں گے تاکہ میرے نمائندے ان کے نمائندوں سے مل کر بقیہ
امور کا تصفیہ کر لیں۔ وَاخِرُ دَعُوْنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی و امام جماعت احمد یہ ۔ قادیان
۱۲۔ جولائی ۱۹۳۱ء
(الفضل ۱۸۔ جولائی ۱۹۳۱ء)

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۸۳
امیرا بندہ حیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
سید محمد شریف صاحب کے اشتہار مباہلہ
نمبر ۳ کا جواب
میں نے جب اشتہار مباہلہ نمبر ۲ شائع کیا تھا تو میرا خیال تھا کہ میں نے اپنے نقطہ نگاہ کو
اس قدر واضح کر دیا ہے کہ اب غالبا سید محمد شریف صاحب امیر جماعت اہلحد بیث صوبہ پنجاب
کو میری پیش کردہ تجویز کے مطابق مباہلہ کرنے میں کوئی عذر نہ ہو گا لیکن افسوس کہ میرا خیال
غلط نکلا اور سید صاحب موصوف کی طرف سے ایک تیسرا اشتہار نکلا جس میں ایسے رنگ میں
بحث کی گئی ہے جو ان کے پہلے اشتہاروں کے خلاف ہے مگر مجھے سید صاحب پر محسن ظنی ہے اور
میں اب بھی خیال کرتا ہوں کہ وہ ضرور غیر ضروری بحث کو چھوڑ کر مباہلہ کے انعقاد کے لئے
راستہ کھول دیں گے۔
مجھے افسوس ہے کہ میں ایک لمبے عرصہ کے بعد ان کے اشتہار کا جواب تاخیر جواب کی وجہ لکھ رہا ہوں لیکن اس کی وجہ یہ تھی کہ شروع میں میں بہت بیمار رہا
اور بعد میں کشمیر کے متعلق بعض ایسے ضروری کاموں میں مشغول رہا کہ میں ڈرتا تھا کہ شاید
فورا مباہلہ کے لئے وقت نہ نکال سکوں اور اس سے غلط فہمی پیدا ہو کہ میں گویا مباہلہ سے گریز
کرتا ہوں لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے ان کاموں سے ایک حد تک فراغت ہو گئی ہے
اس لئے اب جو اب شائع کر رہا ہوں۔
سید صاحب نے اس امر کو منظور کر لیا ہے کہ ان کے اور میرے نمائندہ مل کر
دو اہم سوال تاریخ اور مقام مباہلہ کا فیصلہ کر لیں۔ سو اس کے متعلق مجھے کچھ لکھنے کی

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۸۴
امیر الملحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
ضرورت نہیں۔ اب دو سوال رہ جاتے ہیں اور وہ سوال میرے نزدیک نہایت اہم ہیں۔ اول
مباہلہ سے پہلے فریقین کا اپنے معتقدات اور ان کے دلائل کو بیان کرنا۔ اور دوسرے ہر ایک
فریق کے ساتھ جماعت کا مباہلہ میں شامل ہونا۔
میں نے گزشتہ اشتہار میں ثابت کیا تھا کہ یہ دونوں باتیں قرآن کریم اور حدیث سے
ثابت ہیں اور مباہلہ کے نتائج کو زیادہ واضح کرنے کے لئے ان کا ہونا نہایت ضروری ہے۔
سید صاحب نے ان دونوں باتوں سے اپنے تازہ اشتہار میں بھی انکار کیا ہے بلکہ ثابت کرنا چاہا
ہے کہ یہ دونوں امر غیر ضروری ہی نہیں خلافِ سنت ہیں۔
نقطہ نگاہ میں فرق
میں سمجھتا ہوں کہ میرے اور ان کے نقطہ نگاہ میں فرق ہونے کی وجہ
سے یہ سب طوالت پیدا ہو رہی ہے اور سید صاحب دانستہ ایسا نہیں کر
رہے۔ میرا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ قرآن کریم محفوظ اور اصل جڑ کے طور پر ہے اور احادیث خواہ
انسانوں نے اپنی پوری کوشش سے ان کی تصحیح کی ہو قرآن کریم پر حاکم نہیں ہیں۔ بلکہ اگر
الفاظ قرآنیہ کے خلاف ہوں کو ظاہراً انہیں کس قدر بھی صحت کا مقام حاصل ہو قرآن کریم کو
مقدم کرنا پڑے گا اور احادیث کو اس کے تابع کرنا ہو گا۔ سید صاحب کا نقطہ نگاہ میں یہ سمجھتا
ہوں کہ قرآن کریم کے الفاظ سے خواہ کچھ نکلتا ہو اگر حدیث میں ایک مضمون آگیا ہو تو
قرآن کریم کے الفاظ کی تفسیر حدیث کے مطابق کرنی ہوگی۔ میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ کونسا
نقطہ نگاہ صحیح ہے کیونکہ یہ ایک نہ ختم ہونے والی بحث شروع ہو جائے گی اور ہم اصل مضمون
سے دور جا پڑیں گے۔
در میانی راه
اشد
پس میں ایک درمیانی راہ پیش کرتا ہوں جو یہ ہے کہ خواہ حدیث کو تفسیر میں
مقدم درجہ دیا جائے تو بھی اس امر کے تسلیم کرنے میں تو کسی کو کوئی عذر نہ
ہو گا کہ اگر حدیث الفاظ قرآنی کے مخالف نہ ہو اور الفاظ قرآنی سے لغت عرب کے قواعد کے
مطابق حدیث کے بیان کردہ مضمون سے بعض زائد باتیں نکلتی ہوں تو ان زائد باتوں کو تسلیم
کرنا حدیث کے خلاف عمل کرنا نہیں کہلائے گا۔
اس اصل کے مباہلہ سے قبل فریقین کا اپنے اپنے دلائل بیان کرنا سید صاحب اور محور تربیت
کریں
گے تو دونوں سوال حل ہو جائیں گے۔ مثلاً پہلا سوال یہ ہے کہ مباہلہ سے پہلے دونوں فریق

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۸۵
امیر الحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
اپنے دلائل بیان کریں اور دلائل سننے کے بعد اگر دونوں فریق مباہلہ کرنا چاہتے ہوں تو مباہلہ
ہو۔ سید صاحب کے نزدیک حدیثوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دفد نجران کے مدینہ پہنچنے کے بعد
آیت مباہلہ نازل ہوئی ہے اور اس کے بعد کوئی بحث رسول کریم میں نے نہیں کی۔ بلکہ
وفد نجران کو مباہلہ کا چیلنج دے دیا۔ میں بحث کی خاطر تسلیم کر لیتا ہوں کہ ایسا ہی ہوا۔ مگر میں کہتا
ہوں کہ اگر ایسا بھی ہوا ہو تب بھی قبل مباہلہ بحث بحث کی نفی ثابت نہیں ہوتی کیونکہ اصل غرض
حکم الہی کی یہ ہے کہ مباہلہ کے معا پہلے فریقین ایک دوسرے کے دلائل سن چکے ہوں تاکہ
آخری وقت ایک دوسرے پر اتمام حجت ہو جائے ۔ اب یہ تو سید صاحب کو تسلیم ہے کہ مباہلہ
کے چیلنج سے معا پہلے مباہلہ کے فریقین میں پوری طرح تبادلہ خیالات ہو چکا تھا پس اصل غرض
پوری ہو گئی۔ لیکن مجوزہ مباہلہ سے پہلے کوئی ایسی گفتگو چونکہ فریقین میں نہ ہو چکی ہو گی اس
ہے وہ دو
لئے ضروری ہے کہ اس کی صورت بھی نکالی جائے جس کے لئے میں زور دے رہا ہوں۔
سید صاحب فرماتے ہیں کہ اس سے پہلے کافی مباحثات ہو چکے ہیں بلکہ مباہلہ سے پہلے
بٹالہ میں بھی مباحثہ ہو چکا تھا لیکن یہ جواب درست نہیں اس لئے کہ اس سے پہلے جو کچھ ہو چکا
لوگوں کے درمیان ہوا ہے نہ کہ مباہلہ کے رؤساء کے درمیان۔ مجھے اور دوسرے لو
سید صاحب کو ایک دوسرے کے سامنے تبادلہ خیالات کا موقع اس طرح نہیں ملا جس طرح کہ
رسول کریم میں اور وفد نجران کو ملا تھا۔ پس ضروری ہے کہ ہم دونوں بوجہ اصل مباہلین
ہونے کے مباہلہ سے پہلے اپنے اپنے دلائل سے ایک دوسرے کو واقف اور آگاہ کر دیں تاکہ
پوری طرح اتمام حجت ہو جائے ۔
میں نے اوپر جو کچھ لکھا ہے اس امر کو
آیت مباہلہ کے بعد تبادلۂ خیالات کا ثبوت فرض کر کے لکھا ہے کہ سید صاحب کا یہ
دعویٰ صحیح ہے کہ آیت مباہلہ کے بعد رسول کریم میں ہے اور وفد نجران کے درمیان کوئی مباحثہ
نہیں ہوا۔ مگر حق یہ ہے کہ آیت مباہلہ کے بعد تبادلہ خیالات کا ہونا تاریخ و حدیث سے ثابت
چنانچہ ابن جریر بن اسحق اور ابن منذر کی روایت محمد بن جعفر بن زبیر سے تفسیر در منثور
میں درج ہے کہ وفد نجران جب رسول کریم مسلم کے پاس آیا تو انہیں رسول کریم میں تم
نے اسلام کی دعوت دی۔ انہوں نے جواب دیا کہ ہم پہلے سے اسلام لا چکے ہیں۔ یعنی مسیح کو
مان چکے ہیں۔ اس پر آنحضرت میں سلم نے فرمایا کہ تم جھوٹے ہو۔ تمہیں اسلام لانے سے
ہے۔ چا

آج 10 میں سے 10 باقی