امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۸۷
امیرابلیت نے چیلنج مباید با اب
آتی ہیں ان کا مضمون بھی سورہ آل عمران کی ابتدائی آیات کے بالکل مطابق ہے جس سے
ثابت ہوتا ہے کہ مباحثہ کا بیشتر حصہ ان آیات کے نزول کے بعد واقع ہوا ہے۔
الغرض احادیث سے یہ ہرگز ثابت نہیں کہ آیت مباہلہ کے نزول کے بعد مباحثہ واقع
نہیں ہوا۔ بلکہ جیسا کہ اوپر میں نے لکھا ہے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان آیات کے نزول کے بعد
مباحثہ ہوتا رہا۔ یہ آیات پہلے دن نازل ہوئیں اور مباہلہ کا چیلنج دوسرے دن شام کو دیا گیا
ہے۔ اور اگر یہ تسلیم بھی کیا جائے کہ ان آیات کے بعد مباحثہ نہیں ہوا تب بھی یہ امر یقینا
ثابت ہے کہ مباہلہ سے معا پہلے وفد نجران سے مباحثہ ہوا۔ پس اس امر کو تسلیم کر کے بھی نتیجہ
یہی نکلے گا کہ مباہلہ سے پہلے مباحثہ ضروری ہے اور نیز یہ نتیجہ نکلے گا کہ چونکہ مباحثہ ہو رہا تھا
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اب کافی مباحثہ ہو چکا ہے اب مباہلہ کرو۔ اور اور آئندہ کے لئے ہیں حکم
سمجھنا پڑے گا کہ جس وقت دو فریق میں مباحثہ کے باوجود فیصلہ نہ ہو سکے تو اس کے معا بعد
مباہلہ ہونا چاہئے۔
سید صاحب نے لکھا ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ کا مولوی عبدالحق غزنوی سے مباہلہ اگرہ مباہلہ سے
پہلے مباحثہ
ضروری ہے تو بانی سلسلہ احمدیہ (علیہ الصلوۃ واسلام) نے کیوں مولوی عبدالحق صاحب غزنوی
سے مباہلہ سے پہلے مباحثہ نہ کیا۔ سو اس کا جواب یہ ہے کہ اس بارہ میں جو میرا عقیدہ ہے وہی
بانی سلسلہ احمدیہ کا تھا۔ چنانچہ آپ ازالہ اوہام" میں مولوی عبدالحق صاح عبد الحق صاحب کا ذکر کر کے تحریر
فرماتے ہیں :۔
مباہلہ میں یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ اول ازالہ شبہات کیا جائے ۔ بجز اس
صورت کے کہ کاذب قرار دینے میں کوئی تامل اور شبہ کی جگہ باقی نہ ہو۔ لیکن میاں
عبد الحق بحث مباحثہ کا تو نام تک بھی نہیں لیتے ۔ "
شبہ اور تامل کے ازالہ کی تعریف تعریف بھی آپ نے خود ہی کر دی ہے اور وہ یہ کہ جب
الہام الہی سے کسی سوال کی حقیقت معلوم ہو جائے۔ چنانچہ اشتہار مباہلہ بمقابل مولوی
عبد الحق صاحب مؤرخہ ۱۲ اپریل ۱۸۹۱ء میں آپ نے اس امر کو بیان فرمایا ہے کہ جب اللہ
تعالیٰ نے الہام سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مسیح علیہ اسلام کی حقیقت سے آگاہ کر دیا تب
مباہلہ کا چیلنج دیا۔
انوار العلوم جلد ۱۳
: ۲۸۸۰
اميرا الحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
اب رہا یہ سوال کہ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیوں مولوی عبدالحق
صاحب سے بغیر مباحثہ کے مباہلہ کیا۔ تو اس کا جواب میں اگلے سوال کے ساتھ ملا کر اکٹھا دوں
گا۔
مباہلہ میں جماعت کی شمولیت میری تیسری شرط کہ مباہلہ میں دونوں طرف سے
جماعتیں ہونی چاہئیں۔ اس کے متعلق ایک تو
سید صاحب یہ فرماتے ہیں کہ اگر یہ ضروری ہے تو کیوں بانی سلسلہ احمدیہ نے مولوی عبدالحق
صاحب سے اکیلے مباہلہ کیا اور دوسرے یہ کہ مباہلہ میں فریقین کے ساتھ جماعت کی شمولیت
احادیث سے ثابت نہیں۔
پہلے امر کا جواب یہ ہے کہ مباہلہ میں دونوں طرف سے جماعت ہونے کے متعلق بھی
بانی سلسلہ احمدیہ کا وہی عقیدہ تھا جو میں نے بیان کیا ہے۔ مولوی عبدالحق صاحب کو ہی مخاطب
فرما کر آپ اپنے اشتہار مورخہ ۱۲۔ اپریل ۱۸۹۱ء میں فرماتے ہیں:۔
نیز آیاتِ موصوفہ بالا سے یہ بھی ظاہر ہے کہ مسنون طریقہ مباہلہ کا یہی ہے
کہ دونوں طرف سے جماعتیں حاضر ہوں۔ اگر جماعت سے کسی کو بے نیازی حاصل
ہوتی تو اس کے اول مستحق ہمارے نبی میں یہ تھے۔ یہ کیا انصاف کی بات ہے جو
ہمارے نبی مباہلہ کیلئے جماعت کے محتاج ٹھیرائے جائیں اور میاں عبد الحق
اکیلے کافی ہوں۔ لاہ
پھر فرماتے ہیں :۔
اب ناظرین یہ یاد رکھیں کہ جب تک یہ تمام شرائط نہ پائے جائیں تو
عند الشرع مباہلہ ہرگز درست نہیں۔ ۱۲
১৯
اب رہا یہ سوال کہ اس
مولوی عبدالحق صاحب سے مسنون مباہلہ نہیں کیا گیا عقیدہ کے باوجود آپ اپنے
D
مولوی عبدالحق صاحب سے اکیلے مباہلہ کیوں کیا؟ سو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ نے ا پ نے ایسا ہرگز
نہیں کیا۔ چنانچہ آپ کے آخری اشتہار میں لکھا ہے :۔
اے برادرانِ اہلِ اسلام ! کل دهم ذیقعده روز شنبہ کو بمقام مندرجہ عنوان
میاں عبد الحق غزنوی اور بعض دیگر علماء جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے، اس عاجز
XXXXXXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۸۹
امیرا بحدیث کے چلینج مباہلہ کا جواب
سے اس بات پر مباہلہ کریں گے کہ وہ لوگ اس عاجز کو کافر اور دجال اور بے دین
اور دشمن اللہ جل شانہ اور رسول اللہ علی ایم کا سمجھتے ہیں ۔ "
اس سے ظاہر ہے کہ آپ کو یہ یقین دلایا گیا تھا کہ اس وقت ایک جماعت علماء علماء کی مولوی
عبد الحق صاحب کے ساتھ ہوگی۔ اب رہا یہ سوال کہ آپ نے جو مقابلہ مولوی عبدالحق صاحب
سے کیا وہ کیا مباہلہ نہ تھا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ مسنون مباہلہ نہ تھا بلکہ ایک دعا
برنگ مباہلہ تھی۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو الفاظ اس دعا کے اس مقابلہ کے
ہونے سے بھی پہلے شائع کئے تھے وہ وہ یہ ہیں :۔
میں یہ دعا کروں گا کہ جس قدر میری تالیفات ہیں ان میں سے کوئی بھی خدا
اور رسول کے فرمودہ کے مخالف نہیں ہیں۔ اور نہ میں کافر ہوں اور اگر
میری کتابیں خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ سے مخالف اور کفر سے
بھری ہوئی ہیں، تو خدا تعالیٰ وہ لعنت اور عذاب میرے پر نازل کرے جو ابتدائے دنیا ۔
سے آج تک کسی کا فر بے ایمان پر نہ کی ہو ۔ "
اس دعا کے الفاظ سے کا ظاہر ہے کہ آپ نے مولوی عبدالحق صاحب کے لئے یا جو جھوٹا
ہو اس کے لئے بددعا کا اعلان نہیں کیا بلکہ صرف اپنے جھوٹا ہونے کی صورت میں اپنے لئے
بد دعا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ تو قبل از وقت کا اعلان تھا جو عملاً ہوا۔ اس کی حقیقت
حقیقة الوحی" کے اس حوالہ سے ظاہر ہے۔ حضور فرماتے ہیں:۔
بهر حال مباہلہ میں جو اس نے چاہا کہا۔ مگر میری دعا کا مرجع میرا ہی نفس تھا
اور میں جناب الہی میں بھی التجا کر رہا تھا کہ اگر میں کاذب ہوں تو کا ذبوں کی طرح تباہ
کیا جاؤں اور اگر میں صادق ہوں تو خدا میری مدد اور نصرت کرے ۔ ۱۵
ان حوالہ جات سے ثابت ہے کہ حقیقی اور مسنون مباہلہ مولوی عبدالحق صاحب سے
نہیں ہوا بلکہ مولوی صاحب کے ضد کرنے پر ایک دعا برنگ مباہلہ کی گئی یعنی گو دونوں فریق
ایک مقام پر جمع ہوئے لیکن بد دعا صرف ایک فریق کے لئے ہوئی۔ دونوں نے آپس میں ایک
دوسرے کے خلاف یا جو جھوٹا ہو اس کے خلاف بد دعا نہیں کی۔
یہ امر کہ اس قسم کی دعا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک حقیقی اور
مسنون مباہلہ نہیں ، آپ کے ایک اور قول سے جو رسالہ اربعین میں ہے، بالکل واضح ہو جاتا
انوار العلوم بعد
۲۹۰
امیرا ملحدیث کے چیلنج مبادہ کا جواب
ہے۔ آپ اربعین نمبر ۲ میں اس قسم کی ایک دعا کا ذکر کر کے فرماتے ہیں:۔
"
یاد رہے کہ یہ طریقہ دعا مباہلہ میں داخل نہیں کیونکہ مباہلہ کے معنی لغت
عرب کی رو سے اور نیز شرعی اصطلاح کی رو سے یہ ہیں کہ دو فریق مخالف ایک
دوسرے کے لئے عذاب اور خدائی لعنت چاہیں لیکن اس دعا میں تمام اثر دعا صرف
میری ہی جان تک محدود ہے۔ دوسرے فریق کے لئے کوئی دعا نہیں ۔ "11
خلاصہ یہ کہ جو مقابلہ مولوی عبدالحق صاحب سے ہوا وہ شرعی اصطلاح کی رو سے مباہلہ
نہ تھا اور محض مولوی صاحب کے اصرار پر اور لوگوں کو ٹھوکر سے بچانے کے لئے ایک دعا
برنگ مباہلہ کی گئی اسے مجازاً تو مباہلہ کہا جا سکتا ہے کہ دونوں فریق نے جمع ہو کر بد دعا کی لیکن
حقیقتاً نہیں۔ کیونکہ بد دعا دونوں فریق میں سے جھوٹے کیلئے نہ تھی۔ بلکہ صرف ایک فریق کے
لئے تھی کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو تباہ ہو جائے۔ اس اس واقع سے مباہلہ کی شرائط کا اندازہ لگانا اور
حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی اس وقوعہ سے پہلی اور پچھلی تحریرات کو نظر انداز کر دینا کسی
صورت میں جائز نہیں ہو سکتا۔
مباہلہ میں جماعت کی شمولیت اب سید صاحب کا یہ جواب رہ جاتا ہے کہ صحیح کہ صحیح احادیث
سے کسی جماعت کا مباہلہ میں شامل ہونا ثابت نہیں۔ سو
اس کا جواب یہ ہے کہ جو روایات انہوں نے نقل کی ہیں ان سے یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ
رسول کریم میں نے وفد نجران کو جن کی تعداد سات سے لے کر کئی درجن تک بیان کی جاتی
ہے، مباہلہ کی دعوت دی۔ اب اگر جماعت کا مباہلہ میں شامل ہونا خلاف سنت ہے۔ تو پھر کیا
رسول کریم نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ اعتراض نہیں آتا کہ آپ نے ایک سے
زیادہ لوگوں کو کیوں مباہلہ کے لئے بلایا ۔ پس کم سے کم ان حوالوں سے سید صاحب کو یہ تو ماننا
پڑے گا کہ گو جماعت کی شمولیت مباہلہ کے لئے ضروری نہیں لیکن جماعت کا شامل ہونا آیت
اور احادیث کے مفہوم کے مخالف نہیں تو آپ کو جماعت کی شمولیت پر بلاوجہ اعتراض کیوں
ہے۔ اس صورت میں آپ صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ گو جماعت شامل ہو سکتی ہے لیکن میری
جماعت میرا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ یا یہ کہ میں ہزار پانچ سو آدمی ساتھ نہیں لا سکتا۔ میرے
ساتھ آدمی کم ہیں۔ میں صرف پچاس ساٹھ آدمی اپنے ساتھ لاؤں گا اور اگر آپ اس قسم کے
عذر رکھتے ہوں تو مجھے ہرگز اس شرط پر اصرار نہ ہو گا کہ آپ ضرور ہزار آدمی ہی ساتھ لائیں
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۹۱
امیرا باید یث کے چیلینج میابد کا جواب
گو میں خود ہزار یا اس سے بھی زائد آدمی انشاء اللہ ہمراہ لاؤں گا کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ جب
سے مباہلہ کا ذکر شروع ہوا ہے سینکڑوں ہزاروں آدمیوں کے خطوط اور تار میرے پاس
نهایت لجاجت کے آ رہے ہیں کہ انہیں اس مباہلہ میں شامل کیا جائے۔
میں نے اوپر کی بات بحث کو مسنون مباہلہ میں جماعت کی شمولیت ضروری ہے روکنے کے لئے فرضاً لکھی
ہے۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ مسنون مباہلہ میں جماعت کی شمولیت ضروری ہے اور الفاظ قرآنیہ
سے یہی امر ثابت ہے۔ سید صاحب کا یہ لکھنا کہ جمع کے الفاظ اس لئے لکھے گئے ہیں کہ یہ آیت
قیامت تک کے لئے ہے اور بعض لوگوں کے اہل زیادہ ہوتے ہیں، درست نہیں۔ کیونکہ
سوال یہ نہیں کہ آیت میں اَبْنَاءَ وَ نِسَاءَ کے الفاظ جمع آئے ہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ
آیت کریمہ میں مخاطبین کو تعالوا کہہ کر بلایا ہے۔ جو جمع کا صیغہ ہے۔ چونکہ مخاطب کے
وجود میں متکلم کا وجود شامل نہیں ہوتا۔ اس لئے بہر حال تعالوا میں وہی لوگ شامل سمجھے
جائیں گے جنہیں مباہلہ کے لئے بلایا ہے اور چونکہ تَعَالَوْا جمع کا لفظ ہے اس لئے ماننا پڑے گا
کہ رسول کریم میں ہم نے جن لوگوں کو مباہلہ کے لئے بلایا ہے۔ وہ ایک جماعت ہے نہ کہ
فرد واحد ۔ دوسرا استدلال یہ ہے کہ اس آیت میں ایک لفظ اَنْفُسَنَا کا بھی آتا ہے۔ یعنی آؤ
ہم اپنے اپنے نفوس کو بلائیں۔ اب یہ ظاہر ہے کہ اپنے آپ کو بلانے کے کوئی معنی نہیں ہو
سکتے اور خصوصاً جب کہ بیویوں اور بچوں کو بلوانے کا پہلے ذکر آچکا ہے اس کے بعد اپنے نفسوں
کو بلانے کے کوئی معنی نہیں رہتے۔ پس اَنْفُسَ کے معنی یقیناً ساتھی اور ہم خیال لوگوں کے
لینے پڑیں گے اور یہ قرآن کریم کے محاورہ کے عین مطابق بھی ہے۔ سورۃ نور میں ۔ فَإِذَا
دَخَلْتُمْ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ على یعنی جب تم گھروں میں داخل ہو تو اپنے
آدمیوں اور ساتھیوں کو سلام کہا کرو۔ سید صاحب اس حکم کی تعمیل میں کسی گھر میں داخل
ہوتے ہوئے یقینا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ہی کہتے ہوں گے اور اَنْفُسَكُمْ کے لفظ کے یہ معنی نہ
کرتے ہوں گے کہ گھر میں داخل ہو کر یہ کہیں ۔ کہ السّلامُ عَلَی ۔ غرض یہ کہ آیت زیر بحث
میں اَنْفُسَكُمْ کے معنے ساتھیوں اور ہم خیال کے ہی لئے جا سکتے ہیں۔ اور یہ معنی دوسری
آیات قرآنیہ کے عین مطابق ہیں۔ تیسرا استدلال یہ ہے کہ اس آیت میں ابناء ناو
أَبْنَاءَ كُمْ وَنِسَاءَ نَا وَنِسَاءَ كُمُ کہا گیا ہے ۔ چونکہ ابْنَاءَ كُمُ اور نِسَاءَ كُمُ الگ کہا گیا
انوا را العلوم جلد ۱۲
۲۹۲
امیرا الاحد نیٹ کے چیلنج مباہلہ کا جواب
ہے۔ اس لئے ”نا“ کی ضمیر میں مخاطب شامل نہیں اور نہ بچے بیویاں شامل ہیں۔ کیونکہ انہیں
ابناء اور نساء کے الفاظ سے الگ بیان کر دیا ہے۔ پس بہر حال ”نا“ جو جمع کی ضمیر ہے۔ اس
سے یہ معنی لینے ہوں گے کہ دعوت مباہلہ دینے والی بھی ایک جماعت ہے اگر وہ جماعت نہ ہو تو
نا بے معنی ہو جاتا ہے۔ اگر یہ کہو کہ رسول کریم میں یہ بوجہ عظمت شان اپنے لئے جمع کا لفظ
استعمال کرتے ہیں تو یہ بھی درست نہیں کیونکہ اللہ تعالٰی کی ذات کے ہوا یہ محاروہ کسی انسان
کے متعلق قرآن کریم میں کبھی نہیں آیا اور نہ یہ رسول کریم میں یہ کا طریق تھا کہ وہ اپنے
آپ کو "ہم" کہہ کر بلایا کرتے ہوں اور پھر جب یہ حکم سب زمانوں کے لئے تھا تو اگلے لوگ جو
اس شان کے نہ تھے اس آیت پر کس طرح عمل کریں گے ۔
الله
سید صاحب یہ بھی تحریر فرماتے ہیں کہ کبھی مفرد کی جگہ جمع کا لفظ استعمال کر لیتے ہیں۔
جیسا کہ آیت کریمہ الَّذِيْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ اللہ میں صرف
ایک شخص کہنے والا تھا لیکن جمع کا لفظ استعمال کیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کبھی روایت
میں ایک شخص کی جگہ جمع کا لفظ بغرض ابہام استعمال کر لیتے ہیں۔ مثلا ایک شخص بات کہے تو کہہ
دیتے ہیں بعض لوگ یوں کہتے ہیں۔ لیکن احکام اور روایات میں فرق ہے۔ روایت میں اس
موقع پر ابہام پیدا کرنا مقصود ہوتا ہے اور احکام میں وضاحت ہمیشہ مقصود ہوتی ہے۔ اگر وہاں
اس طریق کو استعمال کیا جائے تو شریعت میں نقص لازم آتا ہے۔ نیز سید صاحب کو یاد رکھنا
چاہئے کہ " ہو سکتا ہے " اور " ہے " میں فرق ہے بے شک مفرد کی جگہ جمع کا صیغہ استعمال ہو
سکتا ہے۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ کیا اس آیت میں بھی ایسا ہے۔ مگر جیسا کہ میں ثابت کر چکا
ہوں؟ اس آیت کی بناوٹ بتا رہی ہے کہ یہاں ایسا نہیں ہے تو پھر ” ہو سکتا ہے " کا قاعدہ یہاں
کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔
"
سورة آل عمران کی مذکورہ بالا آیت کے متعلق بھی سید صاحب کو یاد رہے کہ اس کے
بارہ میں بھی احادیث میں اختلاف ہے۔ بہت سی احادیث ؟ دیث میں ایک سے زائد لوگوں کا یہ بات کہنا
ثابت ہے۔ چنانچہ ابن سعید بروایت ابن ایزی اور ابن جریر بروایت ابن عباس بیان کرتے ہیں
کہ ایک سے زائد لوگوں نے یہ بات کہی تھی وغیرہ
ایک جواب سید صاحب نے یہ دیا ہے کہ عربی کا قاعدہ ہے کہ مشاکلت کی وجہ سے بھی
ایک کی جگہ دو سرا صیغہ استعمال کر دیتے ہیں۔ اس امر کو فرض کر کے کہ یہ قاعدہ اس طرح ہے دوسرا
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۹۳
ا میرا بعد میت کے چلینج مباہلہ کا جواب
میں پھر کہتا ہوں کہ کسی قاعدہ کا ہونا اور بات ہے اور اس کا کسی خاص جگہ پر چسپاں ہونا اور بات
ہے۔ کیا اس قاعدہ کے مطابق ہم قرآن کریم کی تمام ضمائر کو مشاکلت کے ماتحت مفرد سے جمع
اور جمع سے مفرد بنا سکتے ہیں ؟ آخر استثنائی قاعدہ کو چسپاں کرنے کی بھی تو کوئی وجہ ہونی چاہئے۔
جب الفاظ آیت سے ثابت ہے کہ اس جگہ ضمائر اپنے اصلی مفہوم میں ہیں تو سید صاحب کا بیان
کردہ مشاکلت کا قاعدہ بھی یہاں چسپاں نہیں ہو سکتا۔ جب آیت ہی دوسرے معنوں کو رد کر
رہی ہے تو خلاف منطوق معنی کرنے جائز ہی نہیں ہو سکتے۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اس آیت
میں دو صیغے دو جماعتوں کے لئے استعمال ہوئے ہیں ایک "قل " رسول کریم میم کے لئے
اور ایک تَعَالُوا " آپ ۱ آپ کے مخالفوں کے لئے اب مشاکلت کا قاعدہ اگر سید صاد صاحب کے بیان
کے مطابق ہی سمجھا جائے تو بھی چاہئے تھا کہ جو ضمائر رسول کریم ملی ایم کے متعلق آئیں ، مفرد
آتیں، کیونکہ پہلا لفظ مفرد تھا۔ واحد سے مشاکلت جمع کو کس طرح ہو سکتی ہے۔ اور اگر
سید صاحب یہ کہیں کہ چونکہ ابناء اور نِساء کا لفظ جمع ہے۔ اس لئے نا آیا ہے تو پھر سوال
یہ ہے کہ انفس کیوں جمع آیا اس صورت میں تو یہ ماننا پڑے گا کہ انفس اس لئے جمع آیا کہ
نساء کا لفظ جمع تھا اور نا اس لئے جمع آیا کہ انفس جمع تھا۔ گویا پہلے ایک لفظ کو مشاکلت سے
جمع کیا، پھر اس کے مضاف الیہ کو اس کی مشاکلت کی وجہ سے جمع کیا۔
اب اس فرضی جواب کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مشاکلت کا قاعدہ عربی زبان میں
اس طرح نہیں جس طرح سید صاحب نے ذکر کیا ہے ۔ مشاکلت کی تعریف علم البدیع والوں نے
یہ کی ہے۔ کہ ذِكْرُ الشَّيْ بِلَفْظِ غَيْرِهِ لِوُقُوعِهِ بِصَحْبِهِ ذَلِكَ الْغَيْرَ وَلَوْ تَقْدِيرًا۔
19 یعنی کسی چیز کے لئے بجائے اصل لفظ کے دوسرا لفظ استعمال کریں اس لئے کہ وہ چیز ایک اور
چیز کے پاس واقع ہوتی ہے۔ پس اس دوسری چیز کی مناسبت سے اس کا نام بدل دیا گیا۔ مثال یہ
دی ہے کہ قُلْتُ اطْبَخُو ا لِي جُنَّةً وَ قَمِيصًا ۔ میں نے کہا۔ میرے لئے ایک مجتبہ اور ایک
قمیض پکا دو ۔ مجبہ اور قمیض پکائے نہیں جاتے۔ چونکہ پہلے شخص نے کہا تھا کہ ہم تیرے لئے کیا
پکائیں اس کو لباس کی ضرورت تھی اس نے کہا کہ مجبہ اور قمیض پکا دو۔ یعنی مجھے کپڑے کی
ضرورت ہے۔ اس تعریف سے ظاہر ہے کہ ضمائر کے بدلنے کا مشاکلت سے کوئی تعلق نہیں۔
مشاکلہ تو یہ ہے کہ ایک بات کو زیادہ مؤثر بنانے کے لئے ایک پاس کے لفظ کے مطابق ایک
دوسرا لفظ استعمال کر لیا جائے۔
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۹۴
امیرا با حدیث کے چیلینج مباہلہ کا جواب
ایک جواب سید صاحب نے یہ دیا ہے کہ احادیث میں صرف یہ ذکر ہے۔ کہ حضرت علی
، حضرت فاطمہ اور حسن اور حسین کو لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم مباہلہ کیلئے نکلے تھے۔
مجھے ان احادیث سے انکار نہیں۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ ساتھ ہی احادیث احادیث میں آتا ہے ۔ ھؤلاء
۲۰
اَهْلِی کو یہ میرے اہل ہیں نہ یہ یہ کہ کہ ہمارے ہمارے اہل ہیں۔ پس ہم تو کہتے ہیں کہ مباہلہ ہوا نہیں۔
اگر مباہلہ ہوتا اور دوسرے صحابہ اور ان کے اہل شامل نہ ہوتے تب ان احادیث سے استدلال
ہو سکتا تھا۔ مگر مباہلہ تو ہوا نہیں، پھر استدلال کس طرح ہوا۔ اس وقت تک تو وفد نجران نے
مباہلہ قبول کرنے کا اعلان ہی نہ کیا تھا۔ ہم کہتے ہیں اگر وفد نجران مباہلہ کو مان لیتا تو دوسرے
لوگوں کو بھی آپ " بموجب حکم آیت جمع ہو ۔ بموجب حکم آیت جمع ہونے کا حکم دیتے ۔ آپ اس خیال سے کہ دوبارہ گھر
نہ جانا پڑے اپنے اہل کو لے کر تشریف لے گئے ۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ آپ خود د بھی بھی ! اس
حدیث کا یہ مفہوم نہیں تسلیم کرتے کہ ان لوگوں کے سوا دو سوا دوسرے لوگ مباہلہ میں شامل نہ
ہونے تھے کیونکہ آپ نے خود اس آیت کی تفسیر اہل وعیال کی ہے۔ ہے جو بیویوں پر مشتمل ہے۔
دوسرے آیت قرآنی میں نِسَاء کا لفظ ہے ۔ اور نِسَاء کا لفظ اگر محدود کیا جائے تو اول اس
میں بیویوں کا مفہوم ہوتا ہے۔ قرآن کریم میں آتا ہے ۔ يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ ال جس جگہ صرف
بیویاں مراد ہو سکتی ہیں۔ پس آیت مباہلہ میں نِسَاءَ نا کے لفظ کے ماتحت بیویوں کی شمولیت
لازم ہے اور احادیث میں بیویوں کا ذکر نہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس روایت میں وہ
سب تعداد جس نے مباہلہ میں شامل ہونا تھا نہ کو ر نہیں ہے۔
مجھ
را
سید صاحب نے یہ بھی لکھا ہے کہ میری نقل کرده۔ رده روایت جس میں دوسرے صحابہ صحاب کی
شمولیت کا ذکر ہے ضعیف ہے اور حوالہ کنز العمال صفحہ ۹۸ کا دیا ہے۔ سید صاحب نے افسوس تو
پر کیا ہے کہ میں نے ایک ضعیف حدیث کو نقل کیا ہے لیکن افسوس در حقیقت ان پر ہے۔
کیونکہ کنز العمال میں یہ نہیں لکھا کہ یہ حدیث ضعیف ہے بلکہ یہ لکھا ہے کہ علامہ سیوطی کہتے
ہیں کہ فلاں فلاں کتاب جن میں سے تاریخ ابن عساکر بھی ہے، ان کی روایات ضعیف
ہیں۔ ۲۲۔ اس کے تو صرف یہ معنی ہیں کہ علامہ سیوطی کے نزدیک اس کتاب میں احتیاط سے
کام نہیں لیا گیا لیکن اس کے یہ معنی تو نہیں کہ اس میں کوئی حدیث بھی درست نہیں۔ اس میں
کئی احادیث ایسی ہیں جو صحاح ستہ میں ہیں بلکہ صحیحین میں بھی موجود ہیں اور بہت سی
حدیثوں پر مسلمان عمل کرتے چلے آئے ہیں۔ محض کسی شخص کے کسی کتاب کو ضعیف کہہ
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۹۵
امیرا بلند یث نے چیلنج مباہلہ کا جواب
ہو وہ مخالف
دینے سے تو اس کی سب احادیث ضعیف نہیں ہو جاتیں ۔ چنانچہ جن لوگوں نے مستدرک ابن
عساکر کی مخالفت کی ہے وہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ حافظ ابن عساکر بڑے پائے کے آدمی تھے۔
امام ذہبی نے بہت سے آئمہ کے اقوال ان کی تعریف میں لکھے ہیں۔ چنانچہ سمعانی کا قول
انہوں نے یہ لکھا ہے ۔ سمعانی کہتے ہیں کہ ثقہ ہیں، متقی ہیں، نیک ہیں اور حافظ عبد القادر کا
قول نقل کرتے ہیں کہ میں نے ابن عساکر جیسا حدیث کا کا ب یاد رکھنے رکھنے والا نہیں دیکھا۔ اپنے زمانہ
میں محدثین کے امام تھے ۔ مگر سب سے مقدم امر تو یہ ہے کہ ان کی روایت الفاظ قرآن کے
مطابق ہے اور دوسری حدیثوں کے مخالف نہیں کیونکہ جس ۔ حدیث میں زیادتی
نہیں کہلاتی بلکہ اس سے مضمون کی تکمیل ہوتی ہے۔ اگر زیادتی کو مخالفت قرار دیں تو یہ بھی ماننا
پڑے گا کہ مباہلہ کا واقعہ جو دوسری احادیث میں بیان ہوا سب غلط ہے۔ کیونکہ بخاری میں تو
اس واقعہ کا صرف یہ ذکر ہے کہ دو آدمی نجران کے رسول کریم اس کے پاس مباہلہ کے لئے
آئے تھے لیکن بعد میں ایک کے سمجھانے پر دوسرا بھی رُک گیا اور انہوں نے رسول کریم
سے صلح کر لی۔ بخاری کی روایت میں نہ مباہلہ کے لئے رسول کریم کے نکلنے کا
ذکر ہے۔ نہ حضرت فاطمہ" و حضرت حسن حسین کے ساتھ ہونے کا۔ پس اگر ترک ذکر شے
سے عدم سے مراد ہوتی ہے تو بخاری کی روایت سے دوسری روایت کی بھی تردید ہو جاتی ہے۔
اب ایک سوال اور رہ جاتا ہے جو یہ کہ سید صاحب کو شکوہ ہے کہ میں نے
نادرست شکوه ایک حوالہ نقل کرتے ہوئے اس کے ساتھ کی روایت کیوں نقل نہیں کی۔
جس میں لکھا تھا کہ رسوں کریم سال یہ حضرت علی اور اپنے بچوں اور نواسوں کو لے کر نکلے اور
فرمایا - که هؤُلَاءِ أَهْلِی - یہ شکوہ درست نہیں اس لئے کہ اس حوالہ سے نہ میرے استدلال
کے خلاف نہ موافق اثر پڑتا تھا اس لئے میں نے اسے نقل نہیں کیا۔ اگر یہ میرے خلاف اثر
انداز ہو تا یا موافق تو میں اسے نقل کرتا۔
میں سمجھتا ہوں کہ میں بہت بسط کے مباہلہ مسنونہ سے پس و پیش نہیں ہونا چاہئے ساتھ سید صاحب کے سوالات کا
جواب دے چکا ہوں اس لئے اب انہیں مباہلہ مسنونہ سے پس و پیش نہیں ہونا چاہئے ۔ وہ خود
تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایک کثیر جماعت ہے پس اس جماعت میں سے پانچ سو یا ہزار
آدمی کا ساتھ نانا ان کے لئے مشکل نہیں۔ احمدی جماعت تو اہل حدیث سے کم ہے۔ پس جب میں
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۹۶
امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
اپنے ساتھ آدمی لانے کو تیار ہوں تو انہیں بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ آخر وہ خود مانتے ہیں
کہ نجران کے لوگوں میں سے ایک شخص نہیں بلکہ ایک جماعت کو مباہلہ کے لئے بلایا گیا تھا اور
جو بات ایک فریق کے لئے جائز ہو ، دو جائز ہو، دوسرے کے لئے بھی جائز ہونی چاہئے۔ کم سے کم ان کے
اپنے بیان کے مطابق بھی یہ امر تو ثابت ہے کہ مدعی نبوت نے اپنے مقابلہ پر ایک جماعت کو
بلوایا ۔ پس میں جو مدعی نبوت کا خلیفہ ہوں مجھے بھی اجازت ہونی چاہئے کہ اپنے مقابل پر ایک
جماعت کو بلواؤں۔
میں امید کرتا ہوں کہ اب سید صاحب تقاریر اور جماعت کے ساتھ ہونے کی شرطوں
کے خلاف زور نہ دیں گے کیونکہ ان دونوں شرطوں سے فریقین پر کوئی ناجائز بوجھ نہیں پڑتا
بلکہ مزید تشریح اور وضاحت ہو جاتی ہے۔ اور کوئی عقلی یا نقلی دلیل اس کے خلاف نہیں ہے۔
اگر وہ اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ بچے ہیں اور احمدی جھوٹے ہیں تو تقاریر بہر حال ان کے
لئے مفید ہوں گی اور بہت سے لوگوں پر حق واضح ہو جائے گا اور کئی اور لوگ شاید مباہلہ میں
شامل ہونے کو تیار ہو جائیں۔ اسی طرح جماعت کی شمولیت مباہلہ کے اثر کو بڑھائے گی اور
ایک جگہ کے لوگوں کے سامنے نہیں بلکہ ہندوستان کے مختلف مقامات کے سامنے مباہلہ کا اثر آ
جائے گا۔ پس ایسے اعلیٰ موقع کو ہاتھ سے نہ دیں اور اپنے مریدوں کو اس ثواب کے موقع سے
محروم نہ کریں۔ آخر ہماری جماعت کے لوگ بھی تو شوق سے اس مباہلہ میں شامل ہونے کو تیار
ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ ان کے ہاتھ پر بیعت کرنے والے انہیں فَا ذَهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ
فَقَاتِلاً إِنَّا فَهُنَا قَاعِدُونَ ٢٣ کہہ کر ان سے الگ ہو جائیں۔ وَآخِرُ دَعُونَا
آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
خاکسار
مردا محمود احمد
۱۹ مارچ ۱۹۳۲ء
الفضل ۳۱ مارچ ۱۹۳۲ء)
در منثور جلد ۲ صفحه ۳۸ مطبوعہ دار المعرفه بیروت لبنان
ال عمران: ۶۲
تفسير بحر المحيط جلد ۲ صفحه ۴۷۹ مطبعة السعادة بجوار محافظ مصر
انوار العلوم جلد ۱۳
☑
۲۹۷
اميرا المحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
الطبعة الأولى ١٣٢٨هـ
در منثور جلد ۲ صفحه ۴۰ مطبوعہ دار المعرفه بیروت لبنان
ه بحر المحيط جلد ۲ صفحه ۴۷۹ مطبعة السعادة بجوار محافظ مصر
ل
کو
الطبعة الاولى ١٣٢٨هـ -
در منثور جلد ۲ صفحه ۶۸ مطبع دار الکتب العلمیہ بیروت ۱۹۹۰ء
در منثور جلد ۲ صفحه ۶۷ تا ۲۹ مطبع دار الکتب العلمیة بیروت ۱۹۹۰ء
اسماعیل بن عبد الرحمن السدی - تابعی - الاعلام جلدا صفحه ۳۱۳ مطبوعه بار سوم بیروت
۱۹۶۹ء خیر الدین الزركلی)
در منثور جلد ۲ صفحه ۶۶ مطبع دار الکتب العلمیہ بیروت ۱۹۹۰ء
ا ازالہ اوہام صفحه ۳۴۴ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۴
الله مجموعه اشتهارات جلدا صفحه ۲۱۵ ناشر الشركة الاسلامیہ ربوہ ۱۹۷۱ء
۱۴۱۳ مجموعه اشتهارات جلدا صفحه ۴۲۶ ۴۲۷ ناشر الشركة الاسلامیہ ربوہ ۱۹۷۱ء آخری
اشتہار ۹ ذیقعدہ ۱۳۱۰ھ مطابق کے جولائی ۱۸۹۳ء کو تحریر فرمایا۔
ها حقیقة الوحی صفحه ۲۵۲ روحانی خزائن جلد ۲۲
اربعین نمبر ۲ صفحه ۲۹ حاشیه روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۳۷۷ حاشیہ
كله النور : ١٢
19
ال عمران: ۱۷۴
٢٠ بحر المحيط جلد ۲ صفحہ ۴۷۹ مطبعة السعادة بجوار محافظ مصر
الطبعة الاولى ١٣٢٨ه
اله الاحزاب : ۳۳
۲۲ کنز العمال جلد ا صفحه ۸ مطبوعه مجلس دائرة المعارف حیدر آباد دکن الهند ۱۹۴۵ء
٢٣ المائدة : ۲۵
انوار العلوم جدید ۱۳
۲۹۹
مؤمنوں کیلئے قربانی کا وقت
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
مومنوں کیلئے قربانی کا وقت