امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 11
انوار العلوم جلد ۱۳
اام
بعض ضروری امور
ہے۔ مولوی اللہ دتا صاحب ہو نہار نوجوان ہیں اور اچھا لکھنے والے ہیں۔ یہ کتاب بھی مفید
ہوگی۔ ایک اہم کتاب مسلمانان کشمیر اور ڈوگرہ راج ہے۔ باوجود اس کے کہ جلسہ کے موقع کی
علمی تقریر کے نوٹ لکھنے کا مجھے پہلے موقع نہ ملا تھا اور ۲۵ دسمبر کی رات کو میں نے نوٹ لکھنے
شروع کئے۔ مگر جب میں نے اس پر نظر ڈالی تو اسے پڑھنے نے اس پر نظر ڈالی تو اسے پڑھنے لگ گیا۔ یہ اچھی لکھی گئی ہے۔ گو
کسی کسی جگہ بزدلی دکھائی گئی ہے یعنی کشمیر کمیٹی کے ساتھ اور لیڈروں کا بھی ذکر کیا گیا ہے تاکہ
احراری ناراض نہ ہوں۔ یہ کتاب بھی بہت مفید ہے۔
احباب اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ روزانہ اخبار ہونا
روزانہ اخبار کی ضرورت چاہئے تاکہ سیاسی اور ملکی معاملات کے متعلق جماعت کی
پالیسی عمدگی سے ظاہر ہوتی رہے۔ ایسا اخبار اپنی جماعت کے لوگوں کے علاوہ دوسرے بھی جو
ہمدردی رکھتے ہیں خریدیں گے۔ میں سمجھتا ہوں مخالفت کے موجودہ طوفان میں ایسے اخبار کی
ضرورت ہے۔ مگر سوال روپیہ کا ہے۔ روزانہ اخبار جاری کرنے کے لئے کم از کم دس ہزار
روپیہ کی ضرورت ہے۔ میں اس فکر میں ہوں کہ سو پچاس دوست ایسے ہوں جو یہ روپیہ مہیا کر
سکیں تو اخبار جاری کر دیا جائے۔ لیکن جب تک ہم ایسا اخبار جاری کریں انگریزی اخبارات کی
امداد ضروری ہے۔ ہماری طرف سے انگریزی اخبار سن رائز ہے۔ احباب اسے خریدیں۔
انگریزی کے دو روزانہ ام اخبار مسلم آؤٹ تک اور ایسٹرن ٹائمز لاہور اہور سے نکلتے ہیں۔ میں نے دیکھا
ہے کہ ان کی پالیسی بھی سلجھی ہوئی ہے ان میں اگر کوئی نوٹ ہمارے خلاف بھی نکل جائے تو
اس کا خیال نہیں کرنا چاہئے۔ عام طور پر ان کی پالیسی اچھی ہے۔ جو دوست انگریزی پڑھتے
ہوں اور اخباروں سے دلچسپی رکھتے ہوں، ان سے میں ان اخباروں کے خریدنے کی سفارش
کروں گا۔ اور مفید تجویز یہ ہے کہ ان کی ایجنسیاں کھلوا دی جائیں۔ اس طرح اخباریں بیچنے
والوں کیلئے بھی کام نکل آئے گا۔
ل تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ ایڈیشن چهارم
(الفضل کے جنوری ۱۹۳۲ء)
میرا ارادہ ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتہ کی جو جمعرات ہے اس دن روزہ رکھ کر ان کیلئے
الْأَوَّلُونَ میں
دعا کی جائے جنہوں نے چندہ خاص میں حصہ لیا اور اپنے آپ کو السَّابِقُونَ الْأَوَّلُور
سے ثابت کر دیا یا اس چندہ میں حصہ لینے کی نیت رکھتے ہیں مگر ابھی تک توفیق نہیں ملی۔
انوار العلوم جلد ۱۲
لدام
بعض ضروری امور
میں دوسرے احباب کو بھی تحریک کرتا ہوں کہ وہ بھی روزہ رکھیں"۔
الفضل ۵ جنوری ۱۹۳۲ء صفحہ ۲)
ے حضور انور کے اس ارشاد پر بکڈپو تالیف و اشاعت نے کتاب کی قیمت دو روپے کر دی اور
اکٹھی لینے کی صورت میں ایک روپیہ آٹھ آنے کر دیئے۔ (الفضل ۱۰۔ جنوری ۱۹۳۲ء)
ه تاریخ طبری صفحه ۷۲ ناشر دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء تاریخ ابن خلدون حصہ اول
صفحه ۳۶۳ ناشر نفیس اکیڈمی کراچی جون ۱۹۶۶ء
ه تذکره صفحه ۳۹۷۔ ایڈیشن چهارم
انوار العلوم جلد ۱۲
لد الله
فضائل القرآن (۴)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
فضائل القرآن (۴)
انوار العلوم جلد ۱۴
لداه
فضائل القرآن (۴)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
فضائل القرآن (نمبر ۴)
تمام کتبِ الہامیہ میں سے صرف قرآن کریم کو ہی
کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے
قرآن کریم کی کتب سابقہ پر فضیلت کی آٹھویں دلیل
فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان دارالامان)
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
جس مضمون کے متعلق میں نے اپنے خیالات کے اظہار کرنے کا کل اعلان کیا تھا۔ وہ
وہی مضمون ہے جس کے متعلق پچھلے تین سال سے میں تقریر کر رہا ہوں۔ اور جو
فضائل القرآن کا مضمون ہے۔ یعنی قرآن کریم کو وہ کون سی فضیلتیں حاصل ہیں جن کی وجہ
سے نہ صرف انسانی بلکہ آسمانی کتابوں پر بھی وہ فوقیت رکھتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے یہی مضمون براہین احمدیہ میں شروع کیا تھا اور فرمایا تھا کہ تین سو دلائل اس کے
متعلق پیش کروں گا۔ میں نے اس کے متعلق غور کیا ہے اور اس غور کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا
ہوں کہ واقعہ میں وہ تین سو دلائل بیان کئے جا سکتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے بتائے ہوئے علوم اور آپ کے لائے ہوئے نور سے مستفیض ہو کر براہین احمدیہ کا کی
انوارالعلوم جلد ۱۳
اپنے فہم اور اپنے درجہ کے مطابق تشریح کی جاسکتی ہے۔
فضائل القرآن (۳)
براہین احمدیہ میرے نزدیک تفسیر القرآن کا دیباچہ ہے۔ تفسیر القرآن کا دیباچه تفسیر القرآن لکھتے وقت پہلے جن مضامین پر سیر کن بحث کرنی
چاہئے انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے براہین احمدیہ میں شروع کیا تھا دل چاہتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس کی ظاہری تکمیل بھی ہو جائے۔ باطنی تکمیل تو اللہ تعالیٰ نے کر
دی تین سو دلائل چھوڑ کئی لاکھ آسمانی دلائل آپ نے پیش کر دیئے۔ لیکن جب آسمانی دلائل
پیش ہو چکے تو ان ظاہری دلائل کو بھی پیش کر دینا سلسلہ کی بہت بڑی خدمت ہو گی۔ جی چاہتا
ہے کہ خدا تعالیٰ کسی کو توفیق دے تو وہ براہین احمدیہ کا ظاہری مقصد بھی پورا کر دے۔
میں نے پہلے کچھ تمہیدی ریمارکس اس مضمون کے متعلق ۱۹۲۸ء میں بیان کئے تھے اور
۱۹۲۹ - ۱۹۳۰ء کی تقریروں میں چھ دلیلیں قرآن کریم کی افضلیت کے متعلق بیان کی تھیں اور
۱۹۳۰ء کے جلسہ کے موقع پر ساتویں دلیل بیان کرنے سے پہلے ہی لمبا وقت ہو گیا تھا۔ اور ادھر
مجھے ضعف ہونے لگ گیا تھا۔ اس وجہ سے اس تقریر کو جلد ختم کر دینا پڑا اس ساتویں دلیل کا
ایک حصہ ابھی باقی تھا۔ اب میں اسے بیان کروں گا اور اس کے بعد آٹھویں دلیل شروع کروں
گا۔
ساتویں دلیل کا بقیہ حصہ میں اس مضمون پر پچھلے سال بیان کر رہا تھا کہ قرآن کریم نے صرف اس لحاظ سے محفوظ ہے کہ کوئی انسانی ملاوٹ اس میں
نہیں ہوئی بلکہ کوئی انسانی ملاوٹ اس میں ہو بھی نہیں سکتی۔ گویا قرآن کریم کو یہی فضیلت
حاصل نہیں کہ باقی آسمانی کتابوں میں انسانی تصرف ہو چکا ہے مگر اس میں نہیں ہوا۔ بلکہ اس کی
یہ بھی فضیلت ہے کہ دوسری کتابوں میں انسانی تصرف ممکن ہے مگر قرآن میں ممکن بھی نہیں۔
میں نے اس کے دو ثبوت پچھلے سال بیان کئے تھے اب میں تیسرا ثبوت اس امر کا کہ قرآن کریم
میں تبدیلی نہیں ہو سکتی بیان کرتا ہوں۔ اور وہ یہ ہے کہ قرآن کریم کلام اللہ ہے اور کلام اللہ
میں عقلاً انسانی تبدیلی ناممکن ہے۔ شاید اکثر لوگ حیران ہوں کہ کلام اللہ تو باقی کتابیں بھی ہیں۔
پھر قرآن کو یہ خصوصیت کس طرح حاصل ہوئی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر جو کتاب نازل
ہوئی وہ بھی کلام اللہ تھی۔ اس اسی طرح حضرت نوح علیہ اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام اور
دیگر انبیاء پر بھی خدا تعالیٰ کا کلام نازل ہوا۔ جب وہ بھی کلام اللہ ہے تو کیا وجہ ہے کہ ان میں تو
انوار العلوم جلد ۱۲
فضائل القرآن (۴)
نہ صرف تبدیلی ہو سکتی ہے بلکہ ہوئی اور قرآن میں نہ ہوئی بلکہ نہیں ہو سکتی ایک ہی چیز میں یہ
فرق کیوں ہے ؟
میں ابھی بتاؤں گا کہ یہ حیرت در حقیقت درست نہیں اور یہ قرآن کریم کی افضلیت کا
ایک بہت بڑا ثبوت ہے کہ یہ کلام اللہ ہے۔ اس وجہ سے قرآن نہ صرف غیر الہامی کتب سے
افضل ہے یا الہامی کتب کی موجودہ شکل سے ممتاز ہے۔ بلکہ یہ اس کی ایسی فضیلت ہے کہ اس
میں کبھی بھی کوئی کتاب اس کی شریک نہیں ہوئی۔
یہ ایک غلط خیال ہے کہ پہلی الہامی کتب بھی پہلی الہامی کتب کلام اللہ نہیں تھیں کلام اللہ تھیں۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ
موجودہ توریت کلام اللہ نہیں۔ بلکہ یہ ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جو کتاب دی گئی تھی۔
وہ بھی کلام اللہ نہ تھی۔ اسی طرح میرا یہ مطلب نہیں کہ موجودہ انجیل کلام اللہ نہیں۔ یہ تو
حضرت مسیح علیہ السلام پر نازل ہی نہیں ہوئی مجھے یقین ہے کہ اگر حضرت مسیح پر جو انجیل نازل
ہوئی وہ موجود ہوتی تو بھی ہم یہی کہتے کہ وہ کلام اللہ نہیں۔ وہ کتاب اللہ تھی وہ مَا أُنْزِلَ
عَلَى الْمَسِيحِ تھی مگر کلام اللہ نہ تھی۔ اسی طرح اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحف
آج موجود ہوتے اور اگر حضرت نوح علیہ السلام کے صحف آج موجود ہوتے اور اگر ایک لفظ
بھی ان میں کسی انسان کا داخل نہ ہو تا تب بھی وہ کلام اللہ نہ ہوتے۔ ہاں کتاب اللہ ہوتے۔
قرآن کریم میں کلام اللہ کا لفظ تین جگہ استعمال ہوا ہے۔ اور تینوں جگہ قرآن کے متعلق ہی
استعمال ہوا ہے۔ اور قرآن ہی یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ کلام اللہ ہے۔
اول سورۃ تو بہ رکوع اول میں آتا ہے ۔ وَإِنْ أَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ
فَاجِرُهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلَامَ اللهِ ثُمَّ أَبْلِغُهُ مَا مَنَهُ ذُلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْلَمُوْنَ ، خدا
تعالٰی فرماتا ہے۔ اے رسول! اگر مشرکوں میں سے کوئی شخص تجھ سے پناہ مانگے تو تو اسے پناہ
رے ۔ حَتَّى يَسْمَعَ كَلامَ اللهِ یہاں تک کہ تیری صحبت میں رہ کر وہ کلام اللہ سن لے۔
ثُمَّ ابْلِغُهُ مَا مَنَهُ پھر اسے امن کی جگہ پہنچا رو - ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ ۔ یہ اس
لئے حکم دیا گیا ہے کہ وہ قوم دین کا علم نہیں رکھتی اور جب تک علم دین حاصل نہ کرے گی کس
طرح دین سیکھ سکے گی۔ گو کفار کے ساتھ لڑائی ہے۔ وہ تم سے جنگ کر رہے ہیں۔ اور جنگ کی
حالت میں غیر کو مارنے کا تمہیں حق حاصل ہے لیکن چونکہ تم مذہبی پیشوا ہو ۔ اس لئے ہم تمہیں
انوار العلوم جلد ۱۳
۴۱۸
فضائل القرآن (۴)
رقم
حکم دیتے ہیں کہ حکومتوں کے دستور کے خلاف اگر کوئی غیر قوم کا فرد تمہارے پاس آئے اور
کلام اللہ سننا چاہے۔ تو اسے سناؤ۔ اگر وہ نہ مانے اور واپس جانا چاہے تو اسے واپس پہنچا دو
اسے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ دوسری جگہ آتا ہے۔ اَفَتَطْمَعُوْنَ أَنْ يُؤْمِنُوا لَكُمْ وَقَدْ كَانَ
فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَسْمَعُوْنَ كَلَامَ اللهِ ثُمَّ يُحَرِّ فُوْنَهُ مِنْ بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ لَ
فرمایا۔ اے مسلمانو! کیا تم اس بات کی امید رکھتے ہو کہ وہ تمہاری باتیں مان لیں گے۔ بعض
صحابہ سمجھتے تھے کہ یہود ہماری باتیں مان لیں گے۔ ان کے ساتھ مسلمانوں کی دوستیاں تھیں۔
تعلقات تھے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ کیا تمہاری ایسی دوستی ہے کہ وہ تمہاری بات مان لیں گے
حالانکہ ان میں سے ایک جماعت آتی ہے۔ قرآن سنتی ہے ۔ پھر يُحَرِّفُونَهُ مِنْ بَعْدِ مَا
عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ اس کا مفہوم سمجھنے کے بعد اور بات بنا لیتی ہے۔ جو جھوٹ ہوتی ہے۔
حالانکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ کہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ جب قرآن کے متعلق ان کا یہ حال ہے۔
تو تمہاری باتیں کہاں مان سکتے ہیں۔
بعض نے یہاں کلام اللہ سے تو رات مراد لی ہے مگر رسول کریم میں تعلیم کے زمانہ میں
کون سے ایسے یہودی علماء تھے کہ جن کی تحریف کوئی اثر رکھتی تھی۔ معمولی درجہ کے لوگ
تھے۔ اگر کوئی سردار تھا تو محلہ کے سردار سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا تھا۔ اس لئے مدینہ کے
یہود کو خیال بھی نہیں آسکتا تھا کہ اگر وہ تو رات کو بدل کر پیش کریں گے تو لوگ مان لیں گے۔
وہ یہیں کرتے تھے کہ رسول کریم مسلم کی صحبت میں آتے۔ قرآن کریم سنتے۔ اور پھر بالکل
جھوٹی باتیں جا کر بیان کرتے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور قادیان کے
متعلق لوگ غلط بیانیاں کرتے تھے۔ فیروز پور کے علاقہ کے ایک شخص نے دوسروں سے بیان کیا
کہ میں ایک دفعہ قادیان گیا تو مجھے مہمان خانہ میں ٹھیرایا گیا۔ ہمارے پہنچتے ہی معلوم ہوا کہ
مرزا صاحب نے حلوہ بھیجا ہے۔ اور کہا ہے کہ سب مہمانوں کو کھلا دو۔ باقی سب مہمانوں نے تو
کھا لیا لیکن میں نے موقع پا کر پھینک دیا۔ کچھ دیر بعد مرزا صاحب مجھے ساتھ لے کر فٹن میں سیر
کو نکلے۔ (اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ قادیان آیا ہی نہیں تھا) رستہ میں مجھ سے باتیں کرتے
رہے۔ اور کہا میں ہی خدا ہوں۔ یہ سن کر میں نے لا حول پڑھا۔ اس پر ان کا رنگ فق ہو گیا۔
اور مولوی نور الدین صاحب کی طرف دیکھ کر کہنے لگے۔ کیا اسے حلوہ نہیں کھلایا تھا؟
مولوی صاحب کا بھی رنگ اُڑ گیا۔ اور انہوں نے کہا میں نے تو حلوہ بھیج دیا تھا۔ نہ معلوم کیا
انوار العلوم جلد ۱۴
۴۱۹
فضائل القرآن (۴)
بات ہوئی۔ پھر میں وہاں سے بھاگ آیا۔ جس مجلس میں اس نے یہ بات سنائی۔ اس میں ایک
معزز غیر احمدی بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا۔ یہ شخص بڑا ہی جھوٹا ہے۔ میں خود قادیان سے ہو آیا
ہوں۔ اور یہ وہاں گیا ہی نہیں۔ وہاں تو یکہ چلنا بھی مشکل ہے۔ فٹن اس کا باپ وہاں لے
گیا تھا؟ اسی طرح وہ لوگ کرتے ۔ کلام سنتے اور پھر کچھ کا کچھ جا کر دوسروں سے بیان کرتے۔
اس بات کا ثبوت کہ یہ انہی کے متعلق ہے یہ ہے کہ اگلی آیت میں آتا ہے۔ وَ إِذَا
لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالُوا أَتُحَدِّثُونَهُمْ
بِمَا فَتَحَ اللهُ عَلَيْكُمْ لِيُحَاجُوْ كُمْ بِهِ عِنْدَ رَبِّكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ، وہ مسلمانوں کے
پاس آکر کہتے ہیں ہم تو ایمان لے آئے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تحریف کرنے والے بھی
رسول کریم مسلم کے زمانہ کے لوگ تھے جو قرآن سن کر دوسروں ۔ کے سامنے جھوٹ بولتے
اور کہتے کہ اس نے یوں کہا ہے ۔ دوں کہا ہے۔ پھر اس جگہ فرماتا ہے۔ يَسْمَعُونَ كَلَامَ
الله کلام اللہ سنتے ہیں۔ مگر یہودی کوئی کتاب نہیں سنتے تھے بلکہ پڑھتے تھے۔ اور اس میں
فقرے داخل کرنے والا سن کر نہیں بلکہ پڑھ کر داخل کر سکتا ہے۔ اگر بائیبل مراد ہوتی تو
يَقْرَءُونَ آتا۔ کیونکہ بائیبل تو وہ لوگ پڑھا کرتے تھے۔ پس یہاں تو رات کا نہیں بلکہ قرآن
کا ذکر ہے۔ اور مراد یہ ہے کہ مسلمانوں سے سن کر اور سمجھ کر ایسے رنگ میں بیان کرتے ہیں
کہ لوگ مخالفت میں بڑھیں۔
تیسری آیت سورۃ فتح رکوع ۲ کی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ سَيَقُولُ الْمُخَلَّفُونَ
إِذَا انْطَلَقْتُمْ إِلَى مَغَائِمَ لِتَأْخُذُوهَا ذَرُونَا نَتَّبِعْكُمْ يُرِيدُونَ أَنْ يُبَدِّلُوا
كلام الله که فرمایا۔ وہ لوگ جن کو پیچھے چھوڑا گیا ہے۔ جب تم جنگ کو جاتے ہو۔ اور وہ
سمجھتے ہیں کہ فتوحات حاصل ہونگی اور غنیمتیں ملیں گی ۔ تو کہتے ہیں۔ ہمیں بھی ساتھ لے چلو وہ
چاہتے ہیں کہ اس طرح خدا کے کلام کو بدل دیں۔ اگر تم ان کو ساتھ لے جاؤ گے تو وہ کہیں گے
دیکھو انہوں نے خدا کے کلام کو بدل دیا ہے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ یہ نہیں جائیں گے۔ اور اگر
نہ لے جاؤ گے تو کہیں گے یہ حریص ہیں۔ سب کچھ خود ہی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
غرض قرآن میں کلام اللہ کا لفظ تین جگہ آیا ہے۔ اور تینوں جگہ قرآن کریم کے
متعلق ہی استعمال ہوا ہے۔ کسی اور کتاب کے متعلق نہیں۔ اس لئے عقلاً یہی کہا جائے گا کہ
قرآن ہی کلام اللہ ہے ۔ اور ہمارا کوئی حق نہیں کہ ہم بلا دلیل یہ خیال کریں کہ قرآن کریم
انوار العلوم جلد ۱۲
۲۲۰
فضائل القرآن (۴)
کے سوا کوئی اور آسمانی کتاب بھی کلام اللہ کے نام کی مستحق ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
کتاب کا نام کلام اللہ نہیں رکھا گیا۔ پھر اس کو ہم کلام اللہ کیسے کہہ سکتے ہیں۔ خصوصاً جب کہ
میں آئندہ ثابت کروں گا کہ تاریخاً بھی ان میں سے کوئی کتاب کلام اللہ نہیں۔
قرآن کریم میں انبیاء کو کلمہ کہا گیا ہے۔ الہامات کو کلمات کہا گیا ہے ۔ بلکہ کلمات اللہ بھی
کہا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ كَلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا ، موسی سے خدا نے خوب
اچھی طرح کلام کیا۔ لیکن باوجود اس کے حضرت موسیٰ کی کتاب جس کا بہت سی جگہ قرآن کریم
میں ذکر آیا ہے۔ اسے کلام اللہ نہیں کہا گیا۔ جیسا کہ فرمایا - نَبَذَ فَرِيقٌ مِّنَ الَّذِينَ
أوتُوا الْكِتٰبَ كِتَبَ اللهِ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ لا یعنی وہ لوگ جن کو
کتاب اللہ دی گئی تھی انہوں نے اسے اپنی پیٹھوں کے پیچھے ڈال دیا گویا کہ انہیں علم ہی
نہیں۔ پس صاف معلوم ہوتا ہے کہ کتاب اللہ اور کلام اللہ میں فرق ہے۔ کتاب اللہ ہر اس
کتاب کو جس میں خدا کی باتیں ہوں کہا جا سکتا ہے۔ لیکن کلام اللہ ہر ایک کو نہیں کہا جا سکتا۔
دوسری الہامی کتابوں کو کتاب اللہ کہا گیا ہے۔ اور کتاب اللہ کا لفظ قرآن کے متعلق بھی موجود
ہے مگر دوسرا لفظ کلام اللہ صرف قرآن کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ کسی اور کے لئے نہیں۔ یہ
فرق ہے اور یہ بغیر حکمت کے نہیں۔
اس فرق کو سمجھنے کیلئے یاد رکھنا چاہئے کہ انبیاء کی وحی کئی قسم کی
وحی الہی کی مختلف اقسام ہوتی ہے ۔ (۱) ایک وہ وحی ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے الفاظ میں
كه
الله الله
کانوں میں پڑتی ہے۔ اور زبان پر جاری ہوتی ہے۔ مثلاً خدا تعالیٰ نے رسول کریم میں ہم کو
نايا - الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - - یہ الفاظ کان میں آواز کے طور پر پڑے۔ اور زبان
پر جاری ہوئے۔ اس آیت کا ال ح م د اور ان کے اعراب سب خدا تعالی کے بتائے
ہوئے ہیں۔ یہ نہیں کہ خدا تعالیٰ نے ایک مضمون رسول کریم ملی ایم کے دل میں ڈال دیا۔
بلکہ ہر حرف اور ہر لفظ خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے ۔ یہ وحی سب انبیاء پر نازل ہوئی۔
(1) دوسری وحی رویا اور کشوف ہیں۔ یہ الفاظ میں نہیں بلکہ نظاروں میں ہوتی ہے۔
مثلا رسول کریم میں جب اُحد کی جنگ میں تشریف لے جانے لگے۔ تو آپ نے دیکھا کہ
آپ کی تلوار کی دھار ٹوٹ گئی ہے۔ اور دیکھا کہ ایک گائے ذبح کی جا رہی ہے۔ آپ نے
فرمایا۔ تلوار کی شکستگی سے مراد فتح ہے جو مشتبہ ہوگی۔ اور گائے کے ذبح ہونے سے مراد یہ ہے
انوارالعلوم جلد ۱۳
۴۲۱
فضائل القرآن (۴)
کہ کچھ احباب شہید ہونگے ۔ یہ وحی بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی مگر فرق یہ ہے کہ پہلی وحی شہید یہ وحی
الفاظ میں تھی۔ اور یہ نظارہ میں ہے۔ اور نظارہ بیان کرتے وقت اپنے الفاظ بیان کرنے پڑتے
ہیں۔ بالکل ممکن ہے کہ اس بیان میں کچھ اونچ نیچ ہو جائے ۔
(۳) تیسری وحی خفی ہوتی ہے جو الفاظ میں نازل نہیں ہوتی۔ نہ نظارہ دکھایا جاتا ہے بلکہ
تقسیم اور انکشاف کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔ دل میں ایک خیال پیدا ہوتا ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی
دل میں ڈالا جاتا ہے کہ یہ تمہارا خیال نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ڈالا گیا ہے اور الفاظ اس کو
خود بنانے پڑتے ہیں۔ یہ سب سے ادنی درجہ کی وحی ہے۔ اس سے بڑھ کر رویا اور کشف کی
وحی ہوتی ہے۔ مگر اس میں تاویل کی ضرورت ہوتی ہے اور تاویل میں غلطی کا احتمال ہوتا ہے۔
لیکن پہلی وحی جو الفاظ میں ہوتی ہے اس میں غلطی کا کوئی احتمال نہیں ہو تا۔ یہ
اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے۔
یہ سب سے
اب اگر ایک نبی اپنی تمام وحی کو ایک کتاب میں جمع کر دے جس میں وحی کلام بھی ہو ۔
اور وحی کشف و رویا بھی ہو اور وحی خفی بھی نبی کے اپنے الفاظ میں ہو تو اسے ہم کتاب اللہ تو
کہہ سکتے ہیں۔ لیکن ہم اسے کلام اللہ نہیں کہہ سکتے۔ کیونکہ وہ سب کی سب کلام اللہ نہیں بلکہ
اس میں ایک حد تک کلام بشر بھی ہے گو مضمون سب کا سب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اور
اس وجہ سے وہ کتاب کتاب اللہ ہے۔
اب اس فرق کو مد نظر رکھ کر دیکھ لو۔ دنیا کی کوئی کتاب خواہ کسی قوم کی ہو اور کس قدر
ہی شدومد کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کی جاتی ہو کلام اللہ نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ ایک
بھی ایسی کتاب نہیں نہ موجودہ صورت میں اور نہ اس صورت میں جس طرح کسی نبی نے دی
تھی کہ اس کے تمام کے تمام الفاظ خدا تعالیٰ کے ہوں۔ اس میں بعض الفاظ خدا تعالیٰ کے
ہونگے بعض نظارے ہونگے اور بعض مفہوم بیان کئے گئے ہونگے۔ اگر آج ہم تو رات سے ان
زوائد کو نکال دیں جو یہودیوں نے اپنی طرف سے ملا دیئے ہیں۔ مثلاً اس میں لکھا ہے کہ ۔
سو خداوند کا بندہ موسیٰ خداوند کے حکم کے موافق مو آب کی سرزمین میں مر گیا۔
اور اس نے اسے مو آب کی ایک وادی میں بیت فغور کے مقابل گاڑا ۔ " کہا کہ
تب بھی تو رات کلام اللہ نہ ہوگی۔ کیونکہ اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ۔
اس وقت خداوند کا فرشتہ ایک بوٹے میں آگ کے شعلے میں اس پر ظاہر ہوا۔ اس نے
انوار العلوم جلد ۱۲
۳۲۲
فضائل القرآن (۴)
نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک بوٹا آگ میں روشن ہے۔ اور وہ جل نہیں جاتا۔ A
یہی حال حضرت عیسی اور باقی انبیاء کی کتابوں کا ہے۔ پس اگر ان کتب میں سے ہم ان
زوائد کو نکال بھی دیں جو بعد میں لوگوں نے داخل کر دیئے ہیں تو بھی حضرت موسیٰ کی کتاب
اس وقت جب کہ حضرت موسی نے ت موسی نے اسے ترتیب دیا۔ اور حضرت عیسی کی کتاب اس وقت
جب کہ حضرت عیسی نے اسے بیان کیا۔ اور وید جب کہ وہ نازل ہوئے کلام اللہ نہ تھے۔ اگر
دوسروں کی باتیں ان میں نہ تھیں تو رسولوں کی اپنی باتیں تو ضرور تھیں۔ غرض اپنی سلامتی کے
زمانہ میں بھی وہ کلام اللہ نہیں تھیں۔
یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ کیا فضیلت ہے۔ اگر حضرت موسیٰ چاہتے تو وہ بھی کلام اللہ کو
الگ جمع کر سکتے تھے۔ اگر تورات سے حضرت موس موسیٰ کا کلام اور انجیل سے حضرت عیسیٰ کا کلام
نکال لیا جائے تو کیا یہ کتابیں قرآن کریم کے برابر ہو جائیں گی؟ میں کہوں گا نہیں۔ کیونکہ اگر
حضرت موسیٰ ایسا کر سکتے تو کیوں نہ کر دیتے۔ اگر حضرت موسیٰ کیلئے ممکن ہو تا کہ الفاظ والی
وحی کو الگ کر کے کتاب بنا دیتے تو کیوں نہ کر دیتے؟ اسی طرح اگر حضرت عیسی کے لئے ممکن
ہوتا تو وہ بھی کیوں نہ کر دیتے۔ یہ فضیلت صرف رسول کریم میں ہم کو ہی حاصل ہے کہ
ساری کی ساری شریعت آپ کو وحی کے الفاظ میں عطا ہوئی۔ باقی اسب انبیاء کی کتب میں کچھ
کلام الہی تھا۔ کچھ نظارے تھے اور کچھ مفہوم جسے انہوں نے اپنے الفاظ میں بیان کیا۔ اگر وہ
نظاروں اور مفہوم کے حصہ کو علیحدہ کر دیتے تو ان کی کتابیں نامکمل ہو جاتیں کیونکہ ان کا سارا
دین کلام اللہ میں محصور نہیں۔ کچھ رویا اور کشوف ہیں اور کچھ وحی خفی کے ذریعہ سے تھا۔
اگر وہ کلام اللہ کو الگ کرتے ۔ تو ان کا دین ناقص رہ جاتا۔ برخلاف اس کے قرآن کریم میں
سب دین آگیا ہے۔ اور کلام اللہ میں ہی سب دین محصور ہے۔ پس قرآن کے سوا اور کسی نبی
کی کتاب کا نام کلام اللہ ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ نام صرف قرآن کریم کا ہی ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو اکمل بنانا تھا اسلام کو اکمل دین
اور قرآن کو آخری کلام بنانا تھا اس لئے ضروری تھا کہ اسے ایسا محفوظ بنا نا کہ کوئی مطلب فوت
نہ ہو۔ اور اس کی ایک ہی صورت تھی اور وہ یہ کہ عالم الغیب خدا کے الفاظ میں سب کچھ بیان
ہو۔ رویا اور کشوف میں جھگڑے اور اختلاف پڑ جاتے ہیں۔ اس لئے شریعت اسلامیہ کو خدا
تعالیٰ نے اپنے الفاظ میں اتار کر اس کا نام کلام اللہ رکھا اور کہہ دیا کہ اس کے سب الفاظ خدا
انوا را العلوم جلد ۱۳
۳۲۳
فضائل القرآن (۴)
تعالی کی طرف سے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم کے سوا اور کوئی ایسی کتاب نہیں جس کے
الفاظ سے نئے نئے مضامین نکلتے چلے آئیں۔ صرف قرآن کریم ہی وہ کتاب ہے جس کے
مطالب کبھی ختم نہیں ہوتے۔ رات دن قرآن کریم کو پڑھو۔ قرآن کے حقائق کبھی ختم نہ
ہونگے۔ اس کی حکمتیں نکلتی چلی آتی ہیں ں اور ہر لفظ پر حکمت معلوم ہوتا ہے۔ پرانے زمانہ کی
کہانیوں میں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک تھیلی ہوتی تھی جس میں سے ہر قسم کے کھانے نکلتے آتے
تھے۔ مگر یہ تو وہمی اور خیالی بات تھی۔ قرآن کریم واقع میں ایسا خزانہ ہے جو جو کبھی ختم نہیں
ہوتا۔ اس کی جگہ دوسری کتب میں یہ بات نہیں۔ مثلاً مسیحی وغیرہ خود اقرار کرتے ہیں کہ اصل
عبارتوں میں غلطیاں ہو گئی ہیں۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ پہلے انبیاء پر کلام اللہ نازل نہیں ہوتا
تھا۔ بلکہ یہ ہے کہ ان کا سب دین اور سب کتاب کلام اللہ میں محصور نہ ہوتے تھے۔
اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ پہلی کتب پہلی کتب میں بگاڑ پیدا ہونے کی وجہ کے بگڑنے کا موجب بھی میں ہوا کہ وہ کلام اللہ
نہ تھیں۔ چونکہ ان میں خود انبیاء کی تشریحات اور رویا اور کشوف اور تفہیمات ان کے الفاظ
میں ہوتے تھے اس لئے لوگوں کے دلوں میں حفاظت کا اس قدر گہرا خیال نہیں ہو سکتا تھا۔ جب
حضرت مو موسی" کے صحابیوں نے دیکھا کہ حضرت موس موسی " پر وحی ہوئی جو انہوں نے لکھوا دی اور
ساتھ ہی اپنا رویا اور کشف بھی لکھا دیا ۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھوا دیا کہ مجھے یہ خیال آیا جو الہامی
خیال ہے تو ایسی باتوں سے ان کو جرات ہوئی کہ جو بات توریت سے انہیں سوجھتی اسے بھی
اس میں داخل کر دیتے۔ اور وہ خیال کرتے کہ اگر ہم نے اپنی تفہیم بطور یادداشت لکھ دی تو کیا
حرج ہوا اور چونکہ ہر شخص اپنی تقسیم کو صحیح سمجھتا ہے۔ اس لئے وہ اسے خدائی امر ہی سمجھتے
تھے۔ اس طرح وہ کتب بگڑ گئیں۔ حالانکہ اگر وہ سمجھتے تو نبی کی تفہیم الہامی ہونے کی وجہ سے
کتاب کا حصہ تھی۔ مگر ان کی نہیں۔ بلکہ بلکہ اگر کسی دوسرے کی الہامی تقسیم بھی ہو تب بھی !
وہ
پہلے نبی کی تقسیم کی طرح اس کتاب کا حصہ نہیں کہلا سکتی۔ اس کے مقابلہ میں رسول کریم
م کے صحابہ نے دیکھا کہ جب وہ آپ کے پاس آتے تو آپ فرماتے۔ آج خدا تعالیٰ کی
طرف سے یہ وحی ہوئی ہے۔ صحابہ " کہتے لکھ لیں۔ آپ فرماتے لکھ لیا جائے۔ پھر فرماتے۔
کشف ہوا ہے یہ رویا تھی۔ آپ اس کا مفہوم بیان فرماتے اور کہتے یہ وحی میں نہ لکھا جائے۔
جب صحابہ دیکھتے کہ رسول کریم میں ہم خود بھی وحی میں کچھ نہیں بڑھا سکتے تو وہ سمجھتے کہ ہم
ریز