امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 12

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۴۴
فضائل القرآن (۴)
کس طرح اس میں کچھ داخل کر سکتے ہیں۔ رسول کریم میں اپنی طرف سے تو الگ رہا خدا
تعالٰی کی دوسری وحی کو جو رویا اور کشف کی شکل میں ہوتی یا جس کے ذریعہ کوئی مفہوم دل میں
ڈالا جاتا وہ بھی اس میں شامل نہ کرتے تو ہم کس طرح اس وحی میں کچھ شامل کر سکتے ہیں۔ لیکن
پہلے انبیاء چونکہ اپنی تشریحات رویا ، کشوف اور تفہیمات اپنے الفاظ میں درج کرتے تھے اس
لئے ان کے پیروؤں کو اپنی تفہیمات درج کر دینے کی بھی جرأت ہو گئی۔
محققین بائیبل کا بھی یہی خیال ہے کہ صحف قدیمہ میں جو اضافہ ہوا۔ وہ اس طرح ہوا کہ
جو بات کسی کو سوجھی وہ اس نے اس میں لکھ دی۔ لیکن قرآن کریم چونکہ خالص کلام الله
ہے۔ رسول کریم میم اپنے دوسرے الہامات یا کشوف یا رویا یا تفہیم اس میں داخل ہی نہ
کرتے تھے۔ جس کا اثر صحابہ پر گرا پڑا۔ اور وہ محسوس کرتے تھے۔ کہ اس کتاب میں کوئی اور
بات نہیں ہونی چاہئے ۔ حتی کہ طرزِ تحریر اور وقف تک کو انہوں نے محفوظ رکھا۔ اور اس طرح
بوجہ کلام اللہ ہونے کے قرآن کریم ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو گیا۔
یہ امر کہ قرآن کریم کے کلام اللہ ہونے کا اثر اس کے تبدیل نہ ہونے پر خاص طور پر
پڑا ہے مخالفوں تک نے تسلیم کیا ہے۔ چنانچہ سرولیم میور لکھتا ہے۔
A similar guarantee existed in the feelings of the people at large,
in whose soul no principle was more deeply rooted than an awful
reverence for the supposed word of God۔
یعنی قرآن کریم کے محفوظ رہنے کی یہ بھی گارنٹی ہے کہ ہر مسلمان کے دل میں یہ بات
نقش تھی کہ قرآن کا ہر شوشہ اور ہر لفظ خدا کی طرف سے ہے۔
دوسرا فائدہ کلام اللہ کے اس طرح جمع کرنے کا یہ ہوا کہ اس میں تاریخ اور تفہیم آہی
نہیں سکتی۔ مثلاً قرآن میں یہ نہیں لکھا۔ کہ میں فلاں جگہ گیا اور وہاں یہ الہام ہوا۔ بلکہ اس کی
عبارت اس طرح چلتی ہے کہ ہر لفظ بتاتا ہے کہ وہ اللہ کی طرف سے ہے۔ اس لئے بندہ اس
میں کوئی اور کلام داخل ہی نہیں کر سکتا۔ اور اگر کرے تو بالکل ہے جو ڑ معلوم ہو گا۔ لیکن پہلی
کتب میں چونکہ تفہیم بھی درج تھی اس لئے کسی کا تفہیم کو درج کرنا غلطی کو ظاہر نہیں ہونے
دیتا تھا۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۲۵
فضائل القرآن (۴)
کلام اللہ کے نام میں منفر د کتاب صرف قرآن کریم ہے غرض اور قرآن کریم
منفرد ہے۔ جس طرح کعبہ بیت اللہ کے نام میں دوسرے بیوت سے منفرد ہے۔ خدا تعالیٰ نے
خانہ کعبہ کو بیت اللہ قرار دیا ہے اور قرآن کو کلام اللہ قرار دیا ہے۔ کعبہ کو بھی یہ نام اس لئے
دیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم سے بنوایا تھا۔ اگر دوسرے مقامات کو بھی خدا تعالیٰ بنواتا تو وہ
منسوخ نہ ہوتے۔ چونکہ دوسرے گھروں نے منسوخ ہونا تھا اس لئے انہیں یہ نام نہ دیا گیا۔
اسی طرح قرآن کریم نے بھی چونکہ ہمیشہ قائم رہنا تھا۔ اسے بھی کلام اللہ کی صورت میں نازل
کیا گیا اور اسے یہ نام دیا گیا تا کوئی اپنا کلام اس میں داخل نہ کر سکے۔
اگر کوئی کہے کہ آپ تو کہتے ہیں قرآن میں ساری شریعت موجود ہے مگر یہ درست نہیں
کیونکہ قرآن بھی سنت اور حدیث کا محتاج ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ سنت کا مفہوم یہ ہے کہ
قرآن میں جو باتیں آئی ہیں رسول کریم میں ہم نے ان پر ان پر عمل کر کے دکھا دیا۔ اور احادیث
رسول کریم میم کی تفہیمات ہیں جو قرآن سے ہی حاصل ہو ئیں کوئی زائد نئے نہیں۔
خدا تعالی خود فرماتا ہے وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى له که محمد
رسول اللہ میں یہ دین کی کوئی بات اپنی طرف سے نہیں کہتے بلکہ جو کچھ بتاتے ہیں وحی الہی
سے بتاتے ہیں۔ پس حدیث میں جو کچھ ہے وہ قرآن ہی کی تشریح اور تقسیم ہے۔
اب میں قرآن کریم کی فضیلت کی قرآن کریم کی افضلیت کی آٹھویں دلیل آٹھویں دلیل بیان کرتا ہوں نا ہوں جو یہ ہے کہ
ہر کلام جو نازل ہوتا ہے۔ اس کی عظمت اور افضلیت اس لانے والے کے ساتھ بھی تعلق
رکھتی ہے جس کے ذریعے وہ آتا ہے۔ کیونکہ پیغامبر پیغام کی حیثیت سے بھیجے جاتے ہیں۔ مثلاً
ایک بادشاہ جس نے اپنے کمرہ کی صفائی کرانی ہے۔ وہ چوبدار سے کہے گا کہ صفائی کرنے والے
کو بلاؤ ۔ لیکن اگر اسے یہ کہنا ہو گا کہ فلاں بادشاہ کو ملاقات کیلئے بلاؤ ۔ تو چوبدار سے نہیں کہے
گا۔ بلکہ وزیر سے کہے گا اور وہ یہ پیغام پہنچائے گا کہ بادشاہ کی خواہش ہے کہ آپ سے ۔ ے ملاقات
کریں۔
غرض پیغام کی افضلیت پیغامبر کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے۔ سفراء جو بادشاہوں کے خطوط
لے کر جاتے ہیں ان کے متعلق بھی یہ دیکھا جاتا ہے کہ بلند پایہ رکھنے والے ہوں۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۲۶
فضائل القرآن (۴)
ای طرح اعلیٰ درجہ کے کلام کو سمجھانے کیلئے اعلیٰ درجہ کے علم کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر کوئی کتاب علمی لحاظ سے بہت بلند مرتبہ رکھتی ہو تو اس کو پڑھانے والے کے لئے بھی اعلیٰ
تعلیم کی ضرورت ہوگی۔ ایم۔ اے کے طلباء کو پڑھانے والا معمولی قابلیت کا آدمی نہیں ہو
سکتا۔ اگر کسی جگہ کوئی پرائمری پاس پڑھانے کیلئے بھیجا جائے تو سمجھا جائے گا کہ ابتدائی قاعدہ
پڑھایا جائے گا۔ اگر انٹرنس پاس بھیجا جاتا ہے تو سمجھا جائے گا کہ چوتھی پانچویں جماعت کو
پڑھائے گا۔ اگر گریجویٹ بھیجا جاتا ہے تو نویں دسویں کو پڑھائے گا۔ اور اگر مشہور ڈگری یافتہ
بھیجا جائے تو سمجھا جائے گا کہ بڑی جماعتوں کیلئے ہے۔ اسی طرح الہامی کتاب لانے والے کی
شخصیت سے بھی کتاب کی افضلیت یا عدم افضلیت کا پتہ لگ جاتا ہے۔ لیکن اگر خود کتاب ہی
اس کی افضلیت ثابت کر دے تو یہ اور بھی اعلیٰ بات سمجھی جائے گی کہ اس نے اس شق میں بھی
خود ہی ثبوت دے دیا اور کسی اور ثبوت کی محتاج نہ ہوئی۔ غرض چونکہ اس انسان کے چلن کا
جس پر کتاب نازل ہوئی ہو کتاب کی اشاعت پر خاص اثر پڑتا ہے اس لئے وہی کتاب کامل ہو
سکتی ہے جو اس کے کریکٹر کو نمایاں طور پر پیش کرے تاکہ لوگ اس کے منبع کی نسبت شبہ میں نہ
رہیں۔ پس یہ ثابت کرنے کیلئے کہ قرآن کا منبع مشتبہ نہیں بلکہ اعلیٰ درجہ کی زبان پر جاری ہوا
ہے یہ ضروری ہے کہ قرآن ثابت کرے کہ اس کے لانے والا ایک مقدس اور بے عیب انسان
تھا کیونکہ جب تک یہ ثابت نہ ہو باوجود کتاب کے کامل و افضل ہونے کے انسان کے دل میں
ایک شبہ رہتا ہے کہ نہ معلوم اس کا لانے والا کیسا انسان تھا اور دوسرا شبہ یہ رہتا ہے کہ نہ
معلوم اس کتاب نے اس کے پہلے مخاطب پر کیا اثر کیا۔ اگر اس پر اچھا اثر نہیں کیا تو ہم پر کیا اثر
کرے گی۔ اور اگر اس نے اپنے پہلے مخاطب کو فائدہ نہیں پہنچایا تو ہمیں کیا پہنچا سکے گی۔ پس
کتاب کی افضلیت پر بحث کرتے ہوئے ہمیں کتاب لانے والے کے اخلاق پر اور لانے والے
کی افضلیت پر بحث کرتے ہوئے اس کے پیش کردہ خیالات پر ضرور بحث کرنی ہوگی۔
قرآن کریم کو یہ فضیلت بھی دوسری کتب پر حاصل ہے یعنی اس کا لانے والا انسان
دوسرے انسانوں سے خواہ وہ کوئی ہوں افضل ہے۔ اور مزید افضلیت یہ ہے کہ قرآن کریم اس
دلیل کے محفوظ رکھنے میں کسی دوسرے کا محتاج نہیں ہے اس دلیل کو بھی خود اس نے ہی محفوظ
کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ میور جیسا متعقب انسان بھی لکھتا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے
حالات کا بہترین منبع قرآن ہے ۔ لاء اس موقع پر وہ حضرت عائشہ اللہ کا یہ قول نقل کرتا ہے

ا توا را العلوم جلد ۱۲
۴۲۷
فضائل القرآن (۴)
کہ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآن اللہ یعنی رسول کریم مسلم کے اخلاق کے متعلق قرآن کو دیکھ
لو۔ آپ کے تمام اخلاق قرآنی معیار کے مطابق تھے ۔ پس قرآن کریم یہ دعوی کر سکتا ہے کہ
اس نے کم از کم ایک شخص اپنے معیار کے مطابق پیدا کر لیا ہے اس لئے ہم اس کی تعلیم کے
متعلق یہ شبہ نہیں کر سکتے کہ (۱) وہ قابلِ عمل نہیں (۲) یا یہ کہ اس نے اپنے لانے والے کی
اصلاح نہیں کی تو دوسروں کی کیا کرے گا؟ کیونکہ محمد سلیم نے اس پر عمل کیا اور اعلیٰ درجہ
کے انسان بن گئے۔ پس کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ قرآن نے لانے والے کو کیا فائدہ پہنچایا کہ
ہمیں پہنچائے گا۔
میں نے جو یہ بتایا ہے کہ الہامی کتاب کی افضلیت کی یہ بھی دلیل ہے کہ اس کا لانے والا
دوسروں سے افضل ہو یہ بھی قرآن خود ہی بیان کرتا ہے۔ اس دلیل کا خلاصہ یہ ہے کہ نبی کی
پہلی زندگی بھی پاک اور کامل ہونی چاہئے اور دعوٹی کے بعد کی زندگی بھی مطابق وحی ہونی
چاہئے۔ پہلی زندگی کے متعلق خدا تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ وَإِذَا جَاءَ تَهُمْ آيَةٌ
قَالُوا لَنْ نُّؤْ مِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللَّهِ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ
رِسَالَتَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَفَارُ عِنْدَ اللهِ وَ عَذَابٌ شَدِيدَ بِمَا كَانُوا
يَمْكُرُونَ فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَةَ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ
يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَدُ فِي السَّمَاءِ كَذَلِكَ يَجْعَلُ اللَّهُ
الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ - لا
فرمایا۔ ان لوگوں کے سامنے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کوئی نشان پیش کرتا ہے تو
کہتے ہیں ہم کبھی نہیں مانیں گے جب تک جب تک ہمیں وہی کچھ نہ ملے جو اللہ کے رسولوں کو ملا۔ یعنی
وحی اور الهام - خدا تعالی فرماتا ہے کہ کیا ہر ایک پر وحی رسالت نازل کی جائے۔ اللہ تعالیٰ خوب
جانتا ہے کہ کسے رسول بنانا چاہئے۔ وہ اس کے احوال اس کے افکار اور اس کے عادات دیکھتا
ہے۔ جو سب سے اعلیٰ ہو اسے رسالت کا منصب دیتا ہے۔ تم جو یہ کہتے ہو کہ تمہیں بھی وہی
کچھ ملنا چاہئے جو رسولوں کو ملتا ہے۔ کیا تم اپنی حالت کو نہیں دیکھتے۔ تم تو گندے ہو۔ اور
گندوں کو ذلت ہی ملا کرتی ہے۔ رسالت تو بہت بڑی عزت ہے۔ یہ پاک اور اعلیٰ پایہ کے
انسان کو ملتی ہے تم کو تو تمہارے مکروں کی وجہ سے عذاب ملے گا۔ اللہ جس کو ہدایت دینا چاہتا
ہے اس کا سینہ اسلام کیلئے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ کر دیتا

انوار العلوم جلد ۱۲
۳۲۸
فضائل القرآن (۴)
ہے۔ وہ نیک کام کرتے وقت یوں محسوس کرتا ہے کہ گویا پہاڑ پر چڑھ رہا ہے۔ جو لوگ ایمان
نہیں لاتے اللہ تعالیٰ اسی طرح ان سے سلوک کرتا ہے۔
اس میں بتایا کہ (1) رسول بناتے وقت اللہ تعالی اس آدمی کو دیکھتا ہے کہ وہ کیسا ہے۔
پس مجرموں کو رسالت نہیں مل سکتی۔ انہیں تو ذلت ملے گی۔ رسالت تو بڑی بھاری عزت
ہے۔ (۲) جو رسول بنتا ہے وہ پہلے بھی اللہ کا فرمانبردار ہوتا ہے۔ الہی احکام کی فرمانبرداری اس
کی طبیعت میں داخل ہوتی ہے۔ اور نیک تحریکوں کو قبول کرنے میں وہ پیش پیش ہوتا ہے ۔
یہ گویا قرآن نے گر بتایا کہ انبیاء کی پہلی زندگی اعلیٰ ہونی چاہئے۔ بیشک ایک ایسا شخص
ولی ہو سکتا ہے۔ جو ایک زمانہ تک عیوب میں مبتلا رہا ہو۔ اور بعد میں اس نے توبہ کرلی ہو ۔
لیکن نبوت کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ہی ۔ ہی خاص طور پر اعلیٰ درجہ کی طہارت اسے حاصل ہو۔
(۲) اور نبوت کی زندگی کے متعلق فرمایا فَالَّذِینَ عِنْدَ رَبِّكَ يُسَبِّحُونَ لَهُ بِالَّيْلِ
وَالنَّهَارِ وَهُمْ لَا يَسْتَمُونَ ١٣، جن لوگوں کو خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ وہ رات دن
اپنے اعمال سے دنیا کو بتاتے ہیں کہ خدا پاک ہے۔ یعنی انہیں جس قدر قرب عطا ہو ۔ اس قدر
وہ فرمانبردار ہوتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح اپنے ہر عمل سے ظاہر کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے
ہیں کہ خدا نے نے یونہی انہیں نہیں چنا۔ گویا وہ اپنے اعمال سے خدا تعالیٰ کی پاکیزگی ظاہر کرتے
ہیں۔ اور اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ خدا نے غلط انتخاب نہیں کیا۔
یہ ہے کہ کیا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے پہلے کی پاکیزہ زندگی اب سوالی
رسول کریم میں علم کی ذات کے متعلق بھی اس عام قاعدہ کے پورا ہونے کا کہیں ذکر ہے ؟ سو
اس امر کے متعلق کہ رسول کریم ملی ایم کی دعوئی سے پہلی زندگی بالکل پاک اور بے عیب
تھی۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ قُلْ لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرَكُمْ بِهِ فَقَدْ
لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ لاء فرمایا۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)
ان سے کہہ دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں یہ کتاب پڑھ کر تمہیں نہ سناتا۔ یعنی اگر اللہ چاہتا تو
بھیجتا اور نہ تمہیں اس تعلیم سے آگاہ کرتا۔ تمہیں علم ہے کہ میری زندگی کیسی
پاکیزہ گذری ہے۔ معمولی عمر نہیں بلکہ چالیس سال کا لمبا عرصہ ۔ تم اسے جانتے ہو اور اس پر
کوئی عیب نہیں لگا سکتے۔ پھر کس طرح خیال کر سکتے ہو کہ اب میں نے جھوٹ بنا لیا۔ یہ پہلی
کتاب ہی نہ
:

انوارالعلوم جلد ۱۳
۴۲۹
فضائل القرآن (۴)
زندگی کے متعلق رسول کریم ملی مہم کا اعلان ہے اور کفار کے مقابلہ میں اعلان ہے جس کا وہ
انکار نہیں کر سکتے تھے۔
رسول کریم ﷺ کی اتباع میں خدا تعالی کا قرب موت کی زندگی کے تعلیمی قرآن کریم میں لکھا ہوا دیکھتے
ہیں کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ هام یہ رسول اس بات کا اعلیٰ نمونہ
ہے کہ قرآن نے اس کی زندگی پر کیا اثر کیا۔ اور یہ کسی ایک قوم یا ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ
ساری دنیا کیلئے نمونہ ہے۔ جس کی انہیں پیروی کرنی چاہئے۔ ممکن ہے کوئی کہے کہ باقی انبیاء
بھی ایسے ہی ہونگے ۔ اس لئے قرآن کی ایک اور آیت میں پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ
وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ - ال یعنی اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) تو ان سے کہہ دے (یہ)
الفاظ بھی رسول کریم اللہ کی کتنی شان بلند کا اظہار کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اپنی طرف سے
نہیں کہتا بلکہ رسول کریم میں اللہ کے منہ سے کہلواتا ہے تاکہ دنیا کیلئے ایک چیلنج ہو ۔ گویا
اللہ تعالیٰ نے دنیا کو ایک چیلنج دیا۔ اور کہا۔ ان سے کہو اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو۔
اور تمہارے دل میں تڑپ ہے کہ اس کے محبوب بن جاؤ تو آؤ میں تمہیں ایسا گر بتاؤں کہ تم
عاشق ہو کر معشوق بن جاؤ اور وہ یہ ہے کہ فَاتَّبِعُونِی جس طرح میں کام کرتا ہوں تم بھی
کرو۔ یہاں أَطِيعُونِی نہیں فرمایا بلکہ فَاتَّبِعُونِي فرمایا ہے۔ یعنی اگر تم اللہ تعالیٰ کے
محبوب بننا چاہتے ہو تو جیسے محمد رسول اللہ صل اللہ عمل کر رہے ہیں ویسے ہی تم بھی کرو۔ یہ نہیں
فرمایا کہ محمد رسول اللہ میں مسلم سلیم جو حکم دیں اس اس کی کی تعمیل کرو اس جگہ اتباع کا کالا لفظ ہے جس کے
معنی فِی اثرة" کے ہوتے ہیں یعنی اس کے نقش قدم پر چلا۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے
لئے اطاعت کا لفظ تو آتا ہے مگر اتباع کا نہیں کیونکہ اللہ تعالی شرائع سے بالا ہے۔ لیکن رسول
کیلئے اتباع اور اطاعت دونوں الفاظ آتے ہیں۔ یعنی وہ حکم بھی دیتا ہے اور ان پر خود بھی عمل
کرتا ہے۔ پس فَاتَّبِعُونِی کے یہ معنی ہیں کہ رسول کریم میں فرماتے ہیں کہ میں
اطاعتِ الہی سے محبوب الہی بن گیا ہوں۔ اگر تم بھی میرے جیسے کام کرو گے تو تم بھی
محبوب الہی بن جاؤ گے ۔ گویا خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کا دوسرا نام رسول کریم ملی ایم کے
اعمال رکھا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۴)
اس کے بعد میں ان بعض اعتراضات کو لیتا ہوں مخالفین اسلام کے اعتراضات کارد جو رسول کریم ملی ایم کی ذات پر کئے گئے ہیں اور
بتاتا ہوں کہ کس طرح قرآن کریم نے ان کو رد کر کے آپ کے بے عیب اور کامل ہونے کو
ثابت کیا ہے۔ کیونکہ قرآن نے رسول کریم میں اللہ کی پاکیزگی ثابت کرنے کا فرض خود اپنے
ذمہ لیا ہے۔ کسی بندہ پر نہیں چھوڑا۔ پہلا اعتراض جو رسول کریم ملی کی زندگی پر ہو سکتا تھا
وہ یہ ہے کہ آپ کے دعوی کے موجبات و محرکات کیا تھے ؟ یا یہ کہ قرآن پیش کرنے کا اصل
باعث کیا تھا؟ کوئی کہتا آپ نَعُوذُ بِاللہ پاگل ہیں ۔ کوئی کہتا اسے جھوٹی خوابیں آتی ہیں۔ کوئی
کہتا ساحر ہیں۔ کوئی کہتا جھوٹ بولتے ہیں۔ کوئی کہتا کاہن ہیں۔ غرض مختلف قسم کے خیالات
لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوئے۔ یہی خیالات آج تک چلتے چلے آتے ہیں۔ جب بھی کوئی
مصنف رسول کریم اس کے خلاف لکھتا ہے تو یہی کہتا ہے آپ جھوٹے تھے اور کوئی کہتا ہے
کہ نَعُوذُ بِاللَّهِ آپ مجنون تھے ۔
میں سب سے پہلے جنون کے اعتراض کو لیتا ہوں۔ چونکہ رسول کریم پہلا اعتراض صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اتنی پاکیزہ تھی کہ منکر اس کے متعلق کوئی
حرف گیری نہیں کر سکتے تھے اس لئے جب آپ کا کلام سنتے تو یہ نہ کہہ سکتے کہ آ، نہ کہہ سکتے کہ آپ جھوٹے
ہیں بلکہ یہ کہتے کہ پاگل ہے۔ چونکہ مشرکانہ خیالات ان لوگوں کے دلوں میں گڑے ہوئے تھے
ادھر وہ سمجھتے تھے کہ محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) جھوٹ نہیں بول سکتے اس لئے ان دونوں باتوں
کے تصادم سے یہ خیال پیدا ہو جاتا کہ اس کی عقل ماری گئی ہے۔ قرآن کریم میں میں اللہ تعالی
فرماتا ہے ۔ وَقَالُوا يَأَيُّهَا الَّذِى نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونَ عَلى جب محمد
صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن پیش کیا تو لوگوں نے حیران ہو کر کہ اب کس طرح انکار کریں یہ
کہہ دیا کہ اے وہ شخص جو کہتا ہے کہ مجھ پر خدا کا کلام اُترا ہے تیرا دماغ پھر گیا ہے اور تو پاگل ہو
گیا ہے اس کا جواب قرآن کریم میں اس طرح دیا گیا ہے کہ ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ۔
مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ وَإِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ وَإِنَّكَ لَعَلَى
خُلُقٍ عَظِيمٍ - فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ بِاتِّكُمُ الْمَفْتُونُ - ۱۸ لوگ تجھے پاگل کہتے ہیں مگر
ہم دوات اور قلم کو تیری سچائی کے لئے شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ پاگل آخر کسے کہتے
ہیں۔ اسے جس کی عقل عام انسانوں کی عقل کی سطح سے نیچے ہوتی ہے۔ ورنہ پاگلوں میں بھی

انوار العلوم جلد ۱۴
۴۳۱
فضائل القرآن (۴)
کچھ نہ کچھ عقل تو ہوتی ہے۔ وہ کھانا کھاتے اور کپڑا پہنتے اور پانی پیتے ہیں۔ پاگل انہیں اس لئے
کہتے ہیں کہ او کہ ادنی معیار عقل جو قرار دیا جاتا ہے۔ اس سے ان کی عقل کم ہو جاتی ہے ۔ خدا تعالیٰ
رسول کریم ملی کو پاگل کہنے والوں کے متعلق فرماتا ہے۔ تم اسے پاگل کہتے ہو ۔ مگر سب
سے زیادہ عقلمند لکھنے پڑھنے والے عالم سمجھے جاتے ہیں اور مصنفین کو بڑا دانا تسلیم کیا جاتا ہے۔
ہم کہتے ہیں ان عقلمندوں کی باتیں مقابلہ کیلئے لاؤ۔ دنیا کی تمام کتابیں جو اب تک لکھی جا چکی ہیں
انہیں اکٹھا کر کے لاؤ۔ یہ نہیں فرمایا کہ جو اپنی طرف سے لوگوں نے لکھی ہیں بلکہ فرمایا جو لکھی
گئی ہیں۔ گویا مذہبی اور آسمانی کتابیں بھی لے آؤ۔ یا اعلیٰ درجہ کے علوم کی کتابیں جو
لائبریریوں میں محفوظ رکھی جاتی ہیں وہ نکال کر لاؤ۔ اگر یہ سب کی سب کتابیں اس کے مقابلہ
میں بیچ ثابت ہوں تو انہیں مانا چاہئے ۔ کہ مَا انْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونِ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے تو مجنون نہیں ہے۔
دیکھو! یہ کتنا بڑا دعوئی ہے اور کتنی زبردست دلیل ہے ۔ یہ اس زمانہ کے لوگوں کو دلیل
دی۔ اور بعد میں آنے والوں کو یہ دلیل دی کہ وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ - آئنده
بھی جو لوگ تجھے پاگل کہیں گے ہم انہیں کہیں گے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اب تو
تمہارے سامنے نہیں مگر اس کے کارناموں کے نتائج تمہارے سامنے ہیں۔ پاگل جو کام کرتا ہے
اس کی کوئی جزا نہیں ہوتی۔ کیا جب کوئی پاگل بادشاہ بن جاتا ہے تو اسے کوئی ٹیکس ادا کیا کرتا
ہے۔ یا ڈاکٹر بن جاتا ہے تو کوئی اس سے علاج کراتا ہے۔ یا کوئی نبی بنتا ہے تو کوئی اس کا مرید بنتا
ہے ؟ مگر رسول کریم مسلم کے متعلق فرمایا کہ ہم اس کے کاموں کا وہ اجر دیں گے جو کبھی کاٹا
نہیں جائے گا۔ کوئی زمانہ ایسا نہیں آئے گا جب اس کے اعمال کا اجر نہ مل رہا ہو گا۔ جب بھی
کوئی پاگل ہونے کا اعتراض کرے۔ اس کے سامنے یہ بات رکھ دی جائے کہ پاگل کے کام کا تو
نتیجہ اس وقت بھی نہیں نکلتا جب وہ کر رہا ہوتا ہے۔ مگر رسول کریم میں کے متعلق دیکھو کہ
کئی سو سال گذر جانے کے بعد بھی نتائج نکل رہے ہیں۔
پھر فرمایا۔ ہم ایک اور بات بتاتے ہیں۔ وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ - پاگل کو پاگل
کہو تو وہ تھپڑ مارے گا۔ لیکن عقلمند برداشت کر لے گا۔ اگر یہ لوگ تجھے پاگل سمجھتے تو تیری
مجلس میں آکر تجھے پاگل نہ کہتے بلکہ تجھ سے دور بھاگتے۔ یہ جو تیرے سامنے تجھے پاگل کہتے ہیں
یہی ثبوت ہے اس بات کا کہ تو پاگل نہیں ہے اور آئندہ آنے والوں کے لئے یہ ثبوت ہے کہ

انوارالعلوم جلد ۱۲
۴۳۲
فضائل القرآن (۴)
یہ پاگل کہنے والوں کے متعلق تو یہ تعلیم دیتا ہے کہ ان کے برا بھلا کہنے پر چپ رہو ۔ کیا ایسا بھی
کوئی پاگل ہوتا ہے جو صرف آپ ہی پاگل کہنے والوں کے مقابلہ میں اپنے جوش کو نہ دبائے بلکہ
آئندہ نسلوں کو بھی یہ ہدایت کر جائے کہ مخالفوں کو برابھلا نہ کہنا۔ فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ
پس عنقریب تو بھی دیکھ لے گا اور وہ بھی دیکھ لیں گے کہ بِاتِكُمُ الْمَفْتُونُ تم دونوں میں
سے کون گمراہ ہے۔ اس دلیل میں اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ پاگل کو کبھی خدائی مدد نہیں ملتی۔ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم خد خدا تعالیٰ کی مدد سے کامیاب : اب ہو رہے ہیں پھر ان ہیں پھر ان کو پاگل کس طرح
قرار دیا جا سکتا ہے۔
دوسرا اعتراض رسول کریم صلی اللہ پر اس حالت میں کیا گیا جب مخالفین دوسرا اعتراض نے دیکھا کہ پاگل کہنے پر عقلمند لوگ خود ہمیں پاگل کہیں گے ۔ جب وہ یہ
جنون اور او
دیکھیں گے کہ جسے پاگل کہتے ہیں اس نے تو نہ کسی کو مارا ہے نہ بیٹا۔ بلکہ نہایت اعلیٰ درجہ کے
اخلاق دکھائے ہیں۔ پس انہوں نے سوچا کہ کوئی اور بات بناؤ۔ اس پر انہوں نے کہا۔ اسے
پریشان خوا میں آتی ہیں اور ان کی وجہ سے دعوی کر بیٹھا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
ان کے اس اعتراض کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے ۔ بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلامٍ 19 کہتے ہیں
اس کا کلام أَضْغَاثُ أَحْلامٍ ہے کچھ مشتبہ ہی خواہیں ہیں جو اسے آتی ہیں۔ یعنی آدمی تو اچھا
ہے۔ اس کی بعض باتیں پوری بھی ہو جاتی ہیں لیکن بعض بُری باتیں بھی اسے دکھائی دیتی ہیں۔
أَضْغَاثُ احلام میں یہ فرق ہے کہ جنون میں بیداری میں دماغی نقص پیدا ہو جاتا
ہے۔ لیکن أَضْغَاتُ میں نیند میں دماغی نقص پیدا ہو جاتا ہے۔ چونکہ مخالفین دیکھتے تھے کہ
رسول کریم ملی ایم کے معاملات میں کوئی نقص نہیں اس لئے کہتے کہ جنون سے مراد
ظاہری جنون نہیں بلکہ خواب میں اسے ایسی باتیں نظر آتی ہیں۔ اس کا جواب قرآن کریم یہ
دیتا ہے کہ لَقَدْ اَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتْباً فِيْهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ٢٠ جن لوگوں کو
أَضْغَاثُ أَحْلامِ ہوتی ہیں کیا ان کی خوابوں میں قومی ترقی کا بھی سامان ہوتا ہے ؟ پراگندہ
خواب تو پراگندہ نتائج ہی پیدا کر سکتی ہے۔ مگر اس پر تو وہ کتاب نازل کی گئی ہے جو تمہارے لئے
عزت اور شرف کا موجب ہے۔ کیا دماغ کی خرابی سے ایسی ہی تعلیم حاصل ہوتی ہے ؟ تم اپنے
آپ کو عقلمند کہتے ہو۔ کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھ سکتے ؟

انوار العلوم جلد ۱۳
له امام
فضائل القرآن (۴)
پھر بعض اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ هذَا سَاحِرُ الله کہ یہ
ہیں۔
تیسرا اعتراض جادو گر ہے۔ سحر کے معنی عربی زبان میں جھوٹ کے بھی ہوتے۔
مگر مخالفین نے رسول کریم میں تعلیم کو الگ بھی جھوٹا کہا ہے۔ اس لئے اگر اس کے معنی جھوٹ
کے ہوں تو اس کا جواب علیحدہ ہوگا۔ دوسرے معنی سحر کے یہ ہوتے ہیں کہ باطن میں کچھ
اور ہو اور ظاہری شکل میں کچھ اور دکھائی دے۔ اللہ تعالیٰ اس کے جواب میں فرماتا ہے۔
وَإِنْ يَرَوْا أَيَةً يَعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِر ۲۲ اگر یہ لوگ محمد (صلی اللہ علیہ
و آلہ و سلم) کا کوئی نشان دیکھتے ہیں تو اعراض کر لیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں ہم ان باتوں کو خوب
سمجھتے ہیں۔ یہ بڑا پرانا جادو ہے۔ آگے فرماتا ہے حِكْمَةٌ بَالِغَةً فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ ٢٣
قرآن میں تو حکمت بالغہ ہے۔ قرآن میں ایسے مضامین ہیں جو دلوں میں تبدیلی پیدا کرنے والے
ہیں۔ سحر کے معنی تو یہ ہیں کہ ظاہر کو مسخ کر دیا جائے اور باطن آزاد رہے۔ مگر قرآن کا
اثر تو یہ ہے کہ ظاہر کی بجائے دلوں کو بدلتا ہے۔ اس لئے اسے سخر نہیں کہہ سکتے۔
یہ حکمت بالغہ ہے۔ یعنی حکمت کی ایسی باتیں ہیں جو دور تک اثر کرنے والی ہیں۔ یہ
اندرونی جذبات اور افکار پر اثر ڈالتی ہیں۔ مگر ان لوگوں کو یہ انذار فائدہ نہیں دیتا۔
پھر بعض نے کہا کہ یہ ساحر تو معلوم نہیں ہوتا ہاں مسحور ضرور ہے۔ یعنی خود
چوتھا اعتراض تو بڑا اچھا ہے۔ لیکن کسی نے اس پر سحر کر دیا ہے اس لئے یہ ایسی باتیں کہتا
پھرتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَقَالَ الظَّلِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُوْنَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا
یعنی ظالم لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلمان ایک مسحور کی اتباع کر رہے ہیں۔ کسی نے اس پر جادو
کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس کی عقل ماری گئی ہے۔
اس آیت سے پہلے ملائکہ کے نزول کے متعلق معترضین کا مطالبہ ہے۔ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ملائکہ نازل ہوتے ہیں اور خزانے عطا کرتے ہیں (ملائکہ سے
الہام اور خزانے سے معارف قرآن مراد تھے) تو مخالفین نے کہا۔ کہ دیکھو اسے جو ملائکہ نظر
آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ مسحور ہے۔ فرشتے ہمیں نہیں نظر آتے۔ خزانے ہمیں
نہیں دکھائی دیتے۔ مگر یہ کہتا ہے کہ مجھ پر فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ اور خزانے مل رہے ہیں،
کہاں ملے ہیں؟ یہ سحر کا ہی اثر ہے جو ایسی باتیں کرتا ہے۔ اسی طرح اور بہت سے اعتراضات کا
جواب دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۴
له اسم له
فضائل القرآن (۴)
وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَ نَالَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَئِكَةُ أَوْ نَرَى رَبَّنَا
ی
لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْ عُتُوا كَبِيرًا - يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَئِكَةَ لَا بُشْرَى
يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا - وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ
عَمَلٍ فَجَعَلْنَهُ هَبَاءً مَنْثُورًا - اَصْحَبُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرُ مُسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ
مَقِيلاً - وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَئِكَةُ تَنْزِيلاً - اَلْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ
الْحَقِّ لِلرَّحْمَنِ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا - ۲۵
یعنی یہ نادان کہتے ہیں کہ یہ مسحور ہے اور ثبوت یہ پیش کرتے ہیں کہ ہمیں کیوں فرشتے
نظر نہیں آتے۔ ہمیں کیوں خزانے دکھائی نہیں دیتے ۔ لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَئِكَةُ هم :
وہ فرشتے کیوں نہیں اترتے جن کے متعلق یہ کہتا ہے کہ مجھ پر اترتے ہیں۔ اَوْ نَرَى رَبَّنَا یا ی
یہ کہتا ہے کہ میں اپنے رب کو دیکھتا ہوں۔ ہمیں وہ کیوں نظر نہیں آتا۔ یہ جاہل خیال کرتے ہیں
کہ ہمیں چونکہ یہ چیزیں نظر نہیں آتیں اس لئے یہ جو ان کے دیکھنے کا دعوی کرتا ہے تو مسحور
ہے۔ مگر یہ اپنے نفسوں کو نہیں دیکھتے۔ کیا ایسے گندوں کو خدا نظر آسکتا ہے۔ انہوں نے بڑی
سرکشی سے کام لیا ہے ۔ يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَئِكَةَ لاَ بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ ۔ ان کو بھی
فرشتے نظر آئیں گے مگر اور طرح ۔ جب انہیں فرشتے نظر آئیں گے تو یہ کانوں کو ہاتھ لگائیں
گے اور کہیں گے کہ کاش یہ ہمیں دکھائی نہ دیتے۔ اس دن مجرموں کے لئے خوشخبری نہیں
ہو گی۔ بلکہ یہ گھبرا کر کہیں گے کہ ہم سے پرے ہی رہو ۔ اسی طرح ہم بھی ان کو نظر تو آئیں گے
مگر انعام دینے کیلئے نہیں بلکہ قَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَهُ هَبَاء
منْثُورًا ۔ ہم ان کو تباہ کرنے کیلئے ان کے اعمال کی طرف متوجہ ہونگے اور ان کی حکومت کو
باریک ذروں کی طرح اڑا کر رکھ دیں گے۔ اور وہ جن کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ ایک مسحور کے
پیچھے چل رہے ہیں۔ ان کے لئے وہ بڑی خوشی کا دن ہو گا ۔ اَصْحُبُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ
مُّسْتَقَرًّا وَ أَحْسَنُ مَقِيلاً ۔ ان کو نہایت اعلیٰ جگہ اور آرام دہ ٹھکانا ملے گا۔ اس کی آگے
تفصیل بیان کی ہے۔ کہ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلْئِكَةُ تَنْزِيلاً - اس
دن آسمان سے بارش برسے گی۔ اور بہت سے فرشتے اتارے جائیں گے۔ جیسے بدر کے موقع پر
ہوا ۔ الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقِّ لِلرَّحْمَنِ - اس دن مکہ کی حکومت تباہ کر دی جائے گی۔ اور
حکومت محمد رسول اللہ سلم کے ہاتھ میں دے دی جائے گی۔ وَكَانَ يَوْمًا

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۳۵
فضائل القرآن (۴)
عَلَى الْكَفِرِينَ عَسِيرًا - اور مکہ کی فتح کا دن کافروں پر بڑا سخت ہو گا۔
باقی رہے خزانے سو ان کے متعلق فرمایا- وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ
قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ٢٦ ہمارا یہ رسول قیامت کے دن اپنے خدا سے
کے گا کہ اے میرے رب! انہوں نے اگر حکومت نہ دیکھی تھی تو اس کے متعلق اعتراض کر
لیتے۔ خزانے نہ دیکھے تھے تو اعتراض کر لیتے۔ فرشتے نہ دیکھے تھے تو اعتراض کر لیتے مگر یہ قرآن
کو دیکھ کر کس طرح انکار کر سکتے تھے۔ مگر افسوس کہ اتنے بڑے قیمتی خزانہ کا بھی انہوں نے
انکار کر دیا ۔ حالانکہ یہ تو ان کو دکھائی دینے والی چیز تھی۔
سورۃ بنی اسرائیل میں بھی یہ ذکر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسحور کہا جاتا
تھا۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ اِذْ يَقُولُ الظَّلِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُوْنَ إِلَّا رَجُلاً مَسْحُورًا - ۲۷ یعنی
ظالم لوگ کہتے ہیں کہ تم ایک مسحور کی پیروی کر رہے ہو۔ پھر اس جگہ اور سورہ فرقان میں بھی
اس کے معا بعد یہ آیت آتی ہے ۔ اُنْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا
يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلاً ۲۸ یعنی دیکھ یہ کیسی باتیں تیرے لئے بیان کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ سارا
زور تیرے پیش کردہ کلام کے رد میں لگا رہے ہیں۔ اور ناکامی اور نامرادی کی وجہ سے ان کی
جانیں نکلی جا رہی ہیں مگر پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ اس پر کسی جادو کا اثر ہے۔ اگر یہ بات ہے تو پھر
اس کمزور کے مقابلہ سے یہ لوگ کیوں عاجز آ رہے ہیں۔ مسحور تو دوسروں کا تابع ہوتا ہے اور
یہ لوگوں کو اپنے تابع کر رہا ہے۔ اور دوسرے تمام لوگ اس کے مقابل پر عاجز ہیں۔
مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس اعتراض میں مسلمان بھی کافروں کے ساتھ
شامل ہو گئے ہیں۔ اور انہوں نے لکھا ہے کہ یہودیوں نے نعوذ باللہ رسول کریم میں تم پر ایک
دفعہ جادو کر دیا تھا۔ اور اس کے کے اثرات بڑے لمبے عرصہ تک آپ پر پ پر رہے۔ اور اس میں وہ
امام بخاری کو بھی گھسیٹ لائے ہیں ۔ حالانکہ قرآن کریم میں وہ صاف طور پر پڑھتے ہیں والله
يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ ۲۹ خدا تعالیٰ تجھے لوگوں کے حملہ سے محفوظ رکھے گا۔ اگر لوگ
رسول کریم میں پر سحر کر سکتے تھے تو پھر يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کس طرح درسا درست ہوا ؟
ہم تو دیکھتے ہیں رسول کریم میں یہ تو الگ رہے۔ آپ کے غلاموں پر بھی کوئی سحر نہیں کر سکتا۔
ایک شخص نے ایک احمدی دوست سے بیان کیا کہ میں مسمریزم میں بڑا ماہر ہوں۔ ایک دفعہ میں
نے ارادہ کیا کہ مرزا صاحب کے پاس جاکر ان پر مسمریزم کروں۔ اور لوگوں کے سامنے ان سے
الله

·

آج 10 میں سے 10 باقی