امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 19

اتوارالعلوم جلد ۱۳
۵۱۵
انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادہ زندگی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادہ زندگی
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد )
۵۱۷
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی سادہ زندگی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادہ زندگی
ہمارے ہادی اور راہنما آنحضرت میں یہ چونکہ رحمۃ للعالمین ہو کر آئے تھے اور
اسوه حشه
اللہ تعالی نے آپ کو کل دنیا کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے اس لئے آپ نے
ہمارے لئے جو نمونہ قائم کیا وہی سب سے درست اور اعلیٰ ہے اور اس قابل ہے کہ ہم اس کی
نقل کریں۔ آپ نے اپنے طریق عمل سے ہمیں بتایا ہے کہ جذبات نفس جو پاک اور نیک ہیں
ان کو دبانا تو کسی طرح جائز ہی نہیں بلکہ ان کو تو اُبھارنا چاہئے اور جو جذبات ایسے ہوں کہ ان
سے گناہوں اور بدیوں کی طرف توجہ ہوتی ہو ان کا چھپانا نہیں بلکہ ان کا مارنا ضروری ہے۔ پس
اگر تکلف سے بعض ایسی باتیں نہیں کرتے جن کا کرنا ہمارے دین اور دنیا کے لئے مفید تھا تو ہم
غلط کار ہیں اور اگر وہ باتیں جن کا کرنا دین اسلام کے رو سے ہمارے لئے جائز ہے صرف تکلف
اور بناوٹ سے نہیں کرتے، ورنہ دراصل ان کے شائق ہیں، تو یہ نفاق ہے اور اگر لوگوں کی
نظروں میں عزت و عظمت حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو خاموش اور سنجیدہ بناتے ہیں تو یہ
شرک ہے۔ آنحضرت میں کی زندگی میں ایسا ایک بھی نمونہ نہیں پایا جاتا جس سے معلوم ہو
کہ آپ نے ان تینوں اغراض میں سے کسی کے لئے تکلف یا بناوٹ سے کام لیا بلکہ آپ کی
زندگی نہایت سادہ اور صاف معلوم ہوتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی عزت کو
لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں سمجھتے تھے بلکہ عزت و ذلت کا مالک خدا کو ہی سمجھتے تھے۔
ا دینی پیشواؤں میں تصنع جو لوگ دین کے پیشوا ہوتے ہیں انہیں یہ بہت خیال ہوتا ہے کہ ہماری عبادتیں اور ذکر دوسرے لوگوں سے زیادہ ہوں اور خاص
طور پر تصنع سے کام لیتے ہیں تا لوگ نہایت نیک سمجھیں۔ اگر مسلمان ہیں تو وضو میں خاص
اہتمام کریں گے اور بہت دیر تک وضو کے اعضا کو دھوتے رہیں گے اور وضو کے قطروں سے
پر ہیز کریں گے، گے ، سجدہ اور رکوع لمبے لمبے کریں گے اپنی شکل سے خاص حالت خشوع و خضوع

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۱۸
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی سادہ زندگی
ظاہر کریں گے اور خوب وظائف پڑھیں گے ۔ مگر آنحضرت میں باوجود اس کے کہ سب
سے اتھی اور اورع تھے اور آپ کے برابر خشیت اللہ کوئی انسان پیدا نہیں کر سکتا مگر باوجود اس
آپ ان ان سب باتوں میں سادہ تھے اور آپ کی زندگی بالکل ان تکلفات سے پاک تھی۔
کے آ۔
ابی قمارہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ملی ہم نے بچہ کے رونے پر نماز میں جلدی فرمایا۔ اِنِّي لَا قَوْمٌ فِي الصَّلوةِ أُرِيدُ أَنْ أَطَوَلَ
فِيهَا فَاسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَا تَجَوَّزُ فِي صَلَاتِي كَرَاهِيَةً أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّه یعنی
میں بعض دفعہ نماز میں کھڑا ہوتا ہوں اور ارادہ کرتا ہوں کہ نماز کو لمبا کر دوں مگر کسی بچہ کے
رونے کی آواز سن لیتا ہوں تو اپنی نماز کو اس خوف سے کہ کہیں میں بچہ کی ماں کو مشقت میں نہ
ڈالوں، نماز مختصر کر دیتا ہوں۔ کس سادگی سے آنحضرت میں نے فرمایا کہ ہم بچہ کی آواز من
کر نماز میں جلدی کر دیتے ہیں۔ آج کل کے صوفیاء تو ایسے قول کو شائد اپنی ہتک سمجھیں
کیونکہ وہ تو اس بات کے اظہار میں اپنا فخر سمجھتے ہیں کہ ہم نماز میں ایسے مست ہوئے کہ کچھ خبر
ہی نہیں رہی اور گو پاس ڈھول بھی بجتے رہیں تو ہمیں کچھ خیال نہیں آتا۔ مگر آنحضرت مالی ام
ان تکلفات سے سے بری تھے۔ آ۔ آپ کی عظمت خدا تعالیٰ کی دی ہوئی تھی نہ کہا انہ کہ انسانوں نے آپ کو
سے
رض
معزز بنایا تھا۔ یہ خیال رہی کر سکتے ہیں جو انسانوں کو اپنا عزت دینے والا سمجھتے ہوں۔
حضرت انس سے روایت ہے کہ أَنَّهُ سُئِلَ أَكَانَ النَّبِيُّ
جوتیوں سمیت نماز پڑھنا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ قَالَ نَعَمْ لَ
یعنی آپ سے سوال کیا گیا کہ کیا نبی کریم میں یہ جوتیوں سمیت نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ آپ
نے جواب دیا کہ ہاں پڑھ لیتے تھے۔ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح تکلفات
بچتے تھے اب وہ زمانہ آگیا ہے کہ وہ مسلمان جو ایمان اور اسلام سے اسلام سے بھی ناواقف ہیں اگر
کسی کو اپنی جوتیوں سمیت نماز پڑھتے دیکھ لیں تو شور مچا دیں اور جب تک کوئی ان کے خیال
کے مطابق کل شرائط کو پورا نہ کرے وہ دیکھ بھی نہیں سکتے۔ مگر آنحضرت میں ہم جو ہمارے
لئے اسوہ حسنہ ہیں آپ کا یہ طریق تھا بلکہ آپ واقعات کو دیکھتے تھے نہ تکلفات کے پابند تھے۔
اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے طہارت اور پاکیزگی شرط ہے۔ اور یہ بات قرآن کریم اور احادیث
سے ثابت ہے پس جو جوتی پاک ہو اور عام جگہوں پر جہاں نجاست کے لگنے کا خطرہ ہو پہن کر نہ
گئے ہوں تو اس میں ضرورت کے وقت نماز پڑھنے میں کچھ حرج نہیں اور آپ نے ایسا کر کے

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۱۹
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادہ زندگی
امت محمدیہ پر ایک بہت بڑا احسان کیا کہ انہیں آئندہ کے لئے تکلفات اور بناوٹ سے بچالیا۔
اس اُسوہ حسنہ سے ان لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے جو آج کل ان باتوں پر جھگڑتے ہیں اور
تکلفات کے شیدا ہیں۔ جس فعل سے عظمتِ الہی اور تقوی میں فرق نہ آئے اس کے کرنے پر
انسان کی بزرگی میں فرق نہیں آسکتا۔
حضرت ابو مسعود
سے
بن بلائے دعوت میں آنے والے کیلئے اجازت طلب کرنا الانصاری *
روایت ہے۔ قَالَ كَانَ مِنَ الْأَنْصَارِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ اَبُوْ شُعَيْبِ وَكَانَ لَهُ غُلامٌ
لَمَّامٌ فَقَالَ أَصْنَعْ لِى طَعَامًا أَدْعُو رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ
خَمْسَةٍ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ
فَقَالَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ مَوْتَنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ وَهُذَا رَجُلٌ
قَدْ تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ اَذِنْتَ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ تَرَكَته قَالَ بَلْ أَذِنْتُ لَہ سے آپ نے فرمایا
کہ ایک شخص انصار میں تھا اس کا نام ابو شعیب تھا اور اس کا ایک غلام تھا جو قصائی کا پیشہ کرتا
تھا۔ اسے اس نے حکم دیا کہ تو میرے لئے کھانا تیار کر کہ میں رسول اللہ میں تم کو چار اور
آدمیوں سمیت کھانے کیلئے بلاؤں گا۔ پھر اس نے رسول الله علیم سے بھی کہلا بھیجا کہ حضور
کی اور چار اور آدمیوں کی دعوت ہے۔ جب آپ اس کے ہاں چلے تو ایک اور شخص بھی ساتھ
ہو گیا۔ جب آپ اس کے گھر پر پہنچے تو اس سے کہا کہ تم نے ہمیں پانچ آدمیوں کو بلایا تھا اور یہ
شخص بھی ہمارے ساتھ آگیا ہے۔ اب بتاؤ کہ اسے بھی اندر آنے کی اجازت ہے یا نہیں۔ اس
نے کہا یا رسول الله صلی السلام اجازت ہے ۔ تو آ۔ رت ہے۔ تو آپ اس کے سمیت اندر چلے گئے۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح بے تکلفی سے معاملات کو پیش کر
دیتے۔ شائد آپ کی جگہ کوئی اور ہے اور ہوتا تو چپ ہی رہتا مگر آپ دنیا کے لئے نمونہ تھے اس لئے
آپ ہر بات میں جب تک خود عمل کر کے نہ دکھاتے ہمارے لئے مشکل ہوتی۔ آپ نے اپنے
عمل سے بتا دیا کہ سادگی ہی انسان کے لئے مبارک ہے اور ظاہر کر دیا کہ آپ کی عزت تکلفات
یا بناوٹ سے نہیں تھی اور نہ اور نہ آپ ظاہری خاموشی یا وقار ۔ وقار سے بڑا بننا چاہتے تھے بلکہ آپ کی
عزت خدا کی طرف سے تھی۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادہ زندگی
انوار العلوم جلد ۱۲
۵۲۰
سادہ اور وہ اسراف اور
گھر کے اخراجات میں سادگی آپ کی زندگی بھی نہایت سادہ تھی اور وہ از ن:
غلو جو امراء ا
امراء اپنے گھر کے اخراجات میں کرتے ہیں آپ
کے ہاں نام کو نہ تھا بلکہ ایسی سادگی سے زندگی بسر کرتے کہ دنیا کے بادشاہ اسے دیکھ کر ہی حیران
ہو جائیں اور اس پر عمل کرنا تو الگ رہا یورپ کے بادشاہ شائد یہ بھی نہ مان سکیں کہ کوئی ایسا
بادشاہ بھی تھا جسے دین کی بادشاہت بھی نصیب تھی اور دنیا کی حکومت بھی حاصل تھی مگر پھر بھی
وہ اپنے اخراجات میں ایسا کفایت شعار اور سادہ تھا اور پھر بخیل نہیں بلکہ دنیا نے آج تک جس
قدر سخی پیدا کئے ہیں ان سب سے بڑھ کر سخی تھا۔
جن کو اللہ تعالی مال و دولت دیتا ہے ان کا حال لوگوں سے پوشیدہ نہیں۔ امراء کی حالت غریب سے غریب ممالک میں بھی نسبتاً امراء کا گروہ موجود ہے۔ حتی کہ
جنگلی قوموں اور وحشی قبیلوں میں بھی کوئی نہ کوئی طبقہ امراء کا ہوتا ہے اور ان کی زندگیوں میں
اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں جو فرق نمایاں ہوتا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ خصوصاً
جن قوموں میں تمدن بھی ہو ان میں تو امراء کی زندگیاں ایسی پر عیش و عشرت ہوتی ہیں کہ ان
کے اخراجات اپنی حدود سے بھی آگے نکل جاتے ہیں۔
آنحضرت ملی تاہم جس قوم میں پیدا ہوئے وہ بھی فخر و خیلاء عرب سرداروں کی حالت میں خاص طور پر مشہور تھی اور حشم و خدم کو مایہ ناز جانتی
تھی۔ عرب سردار باوجود ایک غیر آباد ملک کے باشندہ ہونے کے بیسیوں غلام رکھتے اور اپنے
گھروں کی رونق کے بڑھانے کے عادی تھے۔
عرب کے ارد گرد دو قومیں ایسی عرب کی دو ہمسایہ قوموں کے بادشاہوں کی حالت بنتی تھیں کر وہ مجنوں اپنی
کہ جو اپنی
طاقت و جبروت کے لحاظ سے اس وقت کی کل معلومہ دنیا پر جاری تھیں۔ ایک طرف ایران
اپنی مشرقی شان و شوکت کے ساتھ اپنے شاہانہ رُعب و داب کو گل ایشیاء پر قائم کئے ہوئے تھا تو
دوسری طرف روم اپنے مغربی جاہ و جلال کے ساتھ اپنے حاکمانہ دست تصرف کو افریقہ اور
یورپ پر پھیلائے ہوئے تھا۔ اور یہ دونوں ملک عیش و طرب میں اپنی حکومتوں کو کہیں پیچھے
چھوڑ چکے تھے اور آسائش و آرام کے ایسے ایسے سامان پیدا ہو چکے تھے کہ بعض باتوں کو تو اب
اس زمانہ میں بھی کہ آرام و آسائش کے سامانوں کی ترقی کمال درجہ کو پہنچ چکی ہے ، نگاہ حیرت

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۲۱
انحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی سادہ زندگی
سے دیکھا جاتا ہے۔ دربار ایران میں شاہان ایران جس شان و شوکت کے ساتھ بیٹھنے کے عادی
تھے اور اس کے گھروں میں جو کچھ سامان طرب جمع کئے جاتے تھے اسے شاہ نامہ کے پڑھنے
والے بھی بخوبی سمجھ سکتے ہیں اور جنہوں نے تاریخوں میں ان سامانوں کی تفصیلوں کا مطالعہ کیا
ہے وہ تو اچھی طرح سے ان کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گا کہ دربار شاہی
کے قالین میں بھی جواہرات اور موتی ٹنکے ہوئے تھے اور باغات کے نقشہ کو زمردوں اور
موتیوں کے صرف سے تیار کر کے میدان دربار کو شاہی باغوں کا مماثل بنا دیا جاتا تھا۔ ہزاروں
خدام اور غلام شاه ایران کے ساتھ رہتے۔ اور ہر وقت عیش و عشرت کا بازار گرم رہتا تھا۔
رومی بادشاہ بھی ایرانیوں سے کم نہ تھے اور وہ اگر ایشیائی شان و شوکت کے شیدا نہ تھے
تو مغربی آرائش و زیبائش کے دلدادہ ضرور تھے۔ جن لوگوں نے رومیوں کی تاریخ پڑھی ہے وہ
جانتے ہیں کہ رومیوں کی حکومتوں نے اپنی دولت کے ایام میں دولت کو کس کس طریق پر خرچ
کیا ہے۔
پس عرب جیسے ملک میں پیدا ہو کر جہاں دوسروں کو غلام بنا کر حکومت کرنا فخر سمجھا جاتا تھا
اور جو روم و ایران جیسی مقتدر حکومتوں کے درمیان واقعہ تھا کہ ایک طرف ایرانی
عیش و عشرت اسے نبھا رہی تھی تو دوسری طرف رومی زیبائش و آرائش کے سامان اس کا دل
اپنی طرف کھینچ رہے تھے ۔ آنحضرت مسلم کا بادشاہ عرب بن جانا اور پھر ان باتوں میں سے
ایک سے بھی متاثر نہ ہونا اور روم و ایران کے دام تزویر سے صاف بچ جانا اور عرب کے ثبت
کو مار کر گرا دینا کیا یہ کوئی ایسی بات ہے جسے دیکھ کر پھر بھی کوئی دانا انسان آپ کے پاک بازوں
کے سردار اور طہارت النفس میں کامل نمونہ ہونے میں شک کر سکے ، نہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔
علاوہ اس کے آپ کے ارد گرد بادشاہوں کی زندگی کا نمونہ تھا وہ ایسا نہ گھر کا کام خود کرنا تھا کہ اس سے آپ وہ تاثرات حاصل کرتے جن کا اظہار آ۔
آپ کے
اعمال کرتے ہیں۔ یہ بات بات بھی قابل غور ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے ایسا درجہ دے دیا تھا کہ
اب آپ تمام مخلوقات کے مرجع افکار ہو گئے تھے اور ایک طرف روم آپ کی بڑھتی ہوئی
طاقت کو اور دوسری طرف ایران آپ کے ترقی کرنے والے اقبال کو شک و شبہ کی نگاہوں سے
دیکھ رہا تھا
رہا تھا اور دونوں متفکر تھے کہ اس سیلاب کو روکنے کے لئے کیا تدبیر اختیار کی جائے اس لئے
دونوں حکومتوں کے آدمی آپ کے پاس آتے جاتے تھے اور ان کے ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۲۲
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی سادہ زندگی
شروع تھا۔ ایسی صورت میں بظاہر ان لوگوں پر رعب قائم کرنے کے لئے ضروری تھا کہ آپ
بھی اپنے ساتھ ایک جماعت غلاموں کی رکھتے اور اپنی حالت ایسی بناتے جس سے وہ لوگ متأثر
اور مرعوب ہوتے مگر آپ نے آپ نے کبھی ایسا نہ کیا۔ غلام ایسا نہ کیا۔ غلاموں کی جماعت تو الگ رہی گھر کے کام کاج
کے لئے بھی کوئی نوکر نہ رکھا اور خود ہی سب کام کر لیتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی نسبت لکھا ہے کہ أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ مَا كَانَ يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ قَالَتْ كَانَ يَكُونُ فِي مِهَنَةِ أَهْلِهِ تَعْنِي فِي
خِدْمَةِ أَهْلِهِ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلوةُ خَرَجَ إِلَى الصَّلوة کے یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم میں سلیم گھر میں کیا کرتے تھے۔ آپ نے جواب دیا۔ کہ آپ
اپنے اہل کی مہنت کرتے تھے۔ یعنی خدمت کرتے تھے۔ پس جب نماز کا وقت آجا تا تو آپ نماز
کے لئے باہر چلے جاتے تھے۔
یه
اس حدیث سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کس سادگی کی زندگی بسر فرماتے تھے اور بادشاہت
کے باوجود آپ کے گھر کا کام کاج کرنے والا کوئی نوکر نہ ہوتا بلکہ آپ !۔ تا بلکہ آپ اپنے خالی اوقات میں خود
ہی اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ مل کر گھر کا کام کاج کروا دیتے ۔ اللہ اللہ کیسی سادہ زندگی ہے،
کیا بے نظیر نمونہ ہے کیا کوئی انسان بھی ایسا پیش کیا جا سکتا ہے جس نے بادشاہ ہو کر یہ نمونہ
دکھایا ہو کہ اپنے گھر کے کام کے لئے ایک نوکر بھی نہ ہو۔ اگر کسی نے دکھایا ہے تو وہ بھی آپ
کے خدام میں سے ہو ہو گا۔ گا۔ کسی دوسرے بادشاہ نے جو آپ آپ کی کی غلامی کا فخر نہ رکھتا ہو یہ نمونہ کبھی
نہیں دکھایا۔ ایسے بھی مل جائیں گے جنہوں نے دنیا سے ڈر کر اسے چھوڑ ہی دیا۔ ایسے بھی
ہونگے جو دنیا میں پڑے اور اسی کے ہو گئے۔ مگر یہ نمونہ کہ دنیا کی اصلاح کے لئے اس کا بوجھ
اپنے کندھوں پر بھی اٹھائے رکھا اور ملکوں کے انتظام کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھی مگر پھر بھی اس
سے الگ رہے اور اس سے محبت نہ کی اور بادشاہ ہو کر فقر اختیار کیا۔ یہ بات آنحضرت ملی یم
اور آپ کے خدام کے سوا کسی میں نہیں پائی ۔ پائی جاتی۔ جن لوگوں کے پاس کچھ تھا ہی نہیں وہ اپنے
رہنے کے لئے مکان بھی نہ پاتے تھے اور دشمن جنہیں کہیں چین سے نہیں رہنے دیتے تھے کبھی
کہیں اور کبھی کہیں جانا پڑتا تھا ان کے ہاں کی سادگی کوئی اعلیٰ نمونہ نہیں۔ جس کے پاس ہو ہی
نہیں اس نے شان و شوکت سے کیا رہنا ہے۔ مگر ملک عرب کا بادشاہ ہو کر لاکھوں روپیہ اپنے
ہاتھ سے لوگوں میں تقسیم کر دینا اور گھر کا کام کاج بھی خود کرنا یہ وہ بات ہے جو اصحاب بصیرت

انوار العلوم جلد ۱۴
کی توجہ کو اپنی طرف کھینچے بغیر نہیں رہ سکتی۔
۵۲۳
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادہ زندگی
(الفضل ۶ نومبر ۱۹۳۲ء)
بخاری کتاب الاذان باب من اخف الصلوة عند بكاء الصبي
بخارى كتاب الصلوة باب الصلوة في النعال
بخاری کتاب الاطعمة باب الرجل يتكلف الطعام لاخوانه
بخارى كتاب الاذان باب من كان فى حاجة اهله فاقيمت الصلوة
فخرج

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۲۵
رسول کریم میں ہم نے صحیح تحدت کی بنیاد رکھی
رسول کریم میں ہم نے صحیح تمدن کی بنیاد رکھی
الله
صلی علیہ
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۲۷
رسول کریم میں ہم نے صحیح تمدن کی بنیاد رکھی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
رسول کریم صلی ایم نے صحیح تمدن کی بنیاد رکھی
۔ نومبر کو سیرت النبی کا جلسہ جو قادیان میں ہوا اس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے
حسب ذیل تقریر فرمائی۔
تشہد و تعوز اور بسم اللہ کے بعد یہ آیات تلاوت فرمائیں۔
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ
الْحَكِيمِ هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَ
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ
لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ
ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
پیچش کی وجہ سے مجھے طبی اجازت تو نہیں تھی کہ اس موقع پر کچھ کہتا لیکن دنیا میں انسان
ہر وقت دلیل کے تابع نہیں ہوتا بلکہ کبھی جذبات کے تابع بھی ہوتا ہے اور یہ جذبات اور عقل
کا حال ایسے رنگ میں پھیلا ہوا ہے کہ اس میں صحیح امتیاز اور فرق کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ پس
میرے جذبات نے عقل کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور اسے ہی جواب دیا کہ تیرے لئے
ایسے حکم چلانے کے اور بہت سے مواقع ہیں آج ہمیں اپنا کام کرنے دو۔ تم اپنے لئے کوئی اور
موقع تلاش کر لینا۔ اور اس میں شبہ کیا ہے کہ ایسے وجود کے ذکر کے موقع پر جس کی زندگی
جہاں ایک طرف عقل و خرد کی بہترین مثال ہے وہاں اس کے ذریعہ جذبات کا بھی نہایت پاکیزہ
طور پر ظہور ہوا اور یہ جذباتی تمثال ایسی ہے جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ
ہر گز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق
ثبت است بر جریده عالم دوام
دنیا میں خالی عقل نے کبھی زندگی نہیں پائی ۔ زندگی ہمیشہ عشق نے پائی ہے، جذبات نے

انوارالعلوم جلد ۱۲
۵۲۸
رسول کریم میں ہم نے صحیح تمدن کی بنیاد رکھی
پائی ہے۔ دنیا میں بڑے بڑے فلاسفر اور عاشق گزرے ہیں لیکن جو حکومت عشاق نے لوگوں
کے ولوں پر کی وہ فلاسفروں کو حاصل نہ ہوئی۔ انبیاء میں حقیقی عشق کی جو مثالیں ہیں انہیں
نظر انداز کردو اور مجازی عشق ہی کو لے لو۔ دنیا میں کتنے آدمی ہیں جو ارسطو یا افلاطون کی
باتوں کو جانتے ہیں یا ان کا نام بھی جانتے ہیں مگر کتنے ہیں جو مجنوں اور لیلی کو جانتے ہیں اور کتنے
ہیں جو ان کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کوئی شہر یا قصبہ ایسا نہ ہو گا جہاں شاعر نہ ہوں
اور یہ شاعر کون ہیں؟ لیلی اور مجنوں کے شاگرد اور ان میں سے ان کو الگ کر کے جن کو
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں علیحدہ کر دیا ہے اور جو دین کی خدمت یا اسے تازہ کرنے کے لئے
شعر لکھتے ہیں باقی تمام وہی ہیں جو لیلی و مجنوں کی نقل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر چہ وہ لیلی و مجنوں نہیں
ہوتے لیکن تم جس وقت ان کا کلام سنو گے تو ایسا معلوم ہو گا گویا انہوں نے کبھی کھانا ہی نہیں
کھایا ، کبھی تکیہ سے سر نہیں اٹھایا کہ ساری رات ان کی آنکھیں نہ کھلی رہی ہوں اور ان کی
آنکھیں کبھی خشک نہیں ہو ئیں ، جگر اور دل ان کے جسم میں ہے ہی نہیں ، مدتیں ہو ئیں کچھ
خون بن کر اور کچھ پانی بن کر بہ چکا ہے اور وہ جیتا جاگتا وجود ہے جو تمہارے سامنے بیٹھا ہو گا
کئی دفعہ مرا اور دفن ہو چکا اور اس کے معشوق نے آکر اس کی قبر کو ٹھکرا دیا، جس کے معنی یہ ہیں
کہ وہ لیلی و مجنوں کو بھی عشق میں پیچھے چھوڑنا چاہتا ہے۔ تو جتنے دلوں پر عشق نے قبضہ کیا ہے عقل
نے نہیں کیا۔ پس ایسا انسان جس نے عقل کے میدان میں ہی اپنی برتری ثابت نہیں کی بلکہ جذبات
کے میدان میں بھی سب عاشقوں سے آگے بڑھ گیا حتی کہ کوئی بھی عاشق عشق میں اس کا مقابلہ نہیں
کر سکتا اس کے ذکر کے موقع پر عقل کی بات ماننے سے آج اس نے انکار کر دیا ۔
خدا تعالیٰ کے عشق کو جانے دو کیونکہ وہ عام لوگوں کی رسائی سے بالا ہوتا ہے، انسانی
عشق کو لے لو۔ مجنوں کیا تھا ایک عورت کا عاشق تھا۔ اس کا عشق با غرض تھا وہ اس سے متمتع
ہونا چاہتا تھا۔ اس کے حسن سے فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔ مگر اس کے مقابلہ میں محمد رسول اللہ کا
عشق جو دنیا سے تھا، وہ کسی فائدہ کی غرض سے نہ تھا، تمتع کے خیال سے نہ تھا اور پھر وہ ایک دو
نہیں، دوستوں اور اور پیاروں سے نہیں ، حسینوں سے نہیں بلکہ سب سے
سے زیادہ تھا۔ قرآن کریم میں آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ
اَلا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ لو اے محمد ( س ( شاید تو اپنی جان کو ہلاک کر دے گا۔ ان
خوبصورتوں کے لئے نہیں جنہوں نے ابوبکر اور عمر کی طرح ایمان لا کر اپنے چہروں کو منور کر لیا
سے
الله
صلی
تھا تھا۔ بلکہ بد صورتوں

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۲۹
رسول کریم ملی ہم نے صحیح تمدن کی بنیاد رکھی
تھا بلکہ ان بد صورت اور بھونڈی شکل کے لوگوں کے لئے جنہیں دیکھ کر گھن آتی تھی۔ جنہیں
دیکھ کر روحانی شخص کو متلی ہو جاتی تھی جیسے عقبہ ، شیبہ ابو جہل وغیرہ تو ان کے عشق میں مرا
جاتا ہے کہ کیوں ان کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ مجنوں کا عشق اس کے مقابلہ میں کیا ہے۔ اس نے
اس سے محبت کی جس کی شکل اسے پسند تھی لیکن محمد رسول اللہ کا عشق ان لوگوں سے بھی تھا
جن کی روحانی شکل آپ کو ناپسند تھی۔ پس ایسا جذباتی انسان جس کا عشق کسی ایک سے نہیں
ساری دنیا سے وابستہ ہے آج ہی کے لوگوں سے نہیں بلکہ آئندہ زمانوں سے بھی ہے جیسا کہ
فرمایا وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ یعنی محمد رسول اللہ صرف اپنے زمانہ کے لوگوں کو ہی
فائدہ پہنچانا نہیں چاہتا بلکہ ان لوگوں کے لئے بھی جو ابھی پیدا نہیں ہوئے مفید بننا چاہتا ہے۔
پس غور کرو جذباتی دنیا میں اس کا وجود کتنا عظیم الشان ہے اس کے عشق کی انتہاہی
نہیں۔ وہ اپنے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ سلگاتا ہے۔ پھر اس سے آسمانوں کی طرف
پرواز کرتا ہے اور اس کی روح خدا کے آستانہ پر جاگرتی ہے اور اس کی محبت اللہ تعالٰی کی محبت
سے چنگاری لیتی ہے گویا محدود محبت غیر محدود محبت کو کھینچتی ہے اور پھر دنیا میں آتی ہے اور بعینہ
اسی طرح جس طرح مشرق سے نکل کر آفتاب کی شعائیں روئے زمین پر پھیلنی شروع ہو جاتی
ہیں اس کی محبت بھی پھیلتی ہے۔ مشرق و مغرب ، گورے اور کالے، خوبصورت اور بد صورت
سب کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتی ہے۔ پھر وہ مکان کی حد بندیوں کو توڑتی ہوئی نکل جاتی ہے
اور صدیوں کے بعد صدیاں گزرتی ہیں مگر وہ محبت ختم نہیں ہوتی اور نہ ہوگی یہاں تک کہ
اللہ تعالی بنی نوع انسان کو دنیا سے اٹھا لے۔ پھر یہ ایک وقت کی بات نہیں یوں تو ہر نیک
پر محبت کے ایام کبھی کبھی آتے ہیں۔ حضرت نظام الدین اولیاء کے متعلق آتا ہے کہ
آپ ایک دفعہ اپنے شاگردوں کے ساتھ جا رہے تھے راستہ میں ایک خوبصورت لڑکا گزرا آپ
نے آگے بڑھ کر اس کا منہ چوم لیا۔ اس پر شاگردوں نے بھی ایسا ہی کرنا شروع کر دیا کہ شاید
اس میں جلوہ الہی ہو ۔ ایک شاگرد جو آ۔ جو آپ کے خاص منظورِ نظر تھے انہوں نے ایسا نہ کیا باقیوں
نے اس پر چہ میگوئیاں شروع کیں۔ آگے چلے تو ایک بھٹیاری بھٹی میں آگ جلا رہی تھی اور
پتوں کی آگ کے شعلے جیسا کہ بہت بلند ہوتے ہیں نکل رہے تھے جو ایک خوبصورت نظارہ پیش
کر رہے تھے ۔ آ۔ آپ کھڑے ہو کر اسے دیکھتے رہے پھر مجھکے اور شعلہ کو کو بوسہ بوسہ دیا۔ اس وقت اس
شاگرد نے بھی شعلہ کو چوما جس نے لڑکے کو نہیں چوما تھا لیکن باقی شاگر د کھڑے رہے اور کسی کو
بندے پر

·

آج 10 میں سے 10 باقی