امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 18

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۰۱
جدید عمارت میں دفاتر صدرانجمن کے افتتاح کی تقریب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جدید عمارت میں دفاتر صد را انجمن
کے افتتاح کی تقریب
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
اس سنجیدہ تقریب کے لحاظ سے گو اس امر سے ابتداء جس سے کہ میں کرنا چاہتا ہوں
ایسی مناسب نہ ہو لیکن ایڈریس کے شروع میں ایک ایسا فقرہ لکھا گیا ہے جس کی وجہ سے میں
مجبور ہوں کہ اس کا ذکر کروں۔ ایڈریس کے شروع میں ایک فقرہ لکھا گیا ہے جو گو رسمی ہے اور
بہت سی جگہوں میں صحیح بھی ہوتا ہے مگر اس موقع پر غلط ہے اور وہ یہ فقرہ ہے کہ میں نے باوجود
اپنی بہت سی مصروفیتوں کے اس دعوت میں شرکت اختیار کی ہے۔ چونکہ سلسلہ کے نظام کے
لحاظ سے تمام کاموں کی بنیاد خلیفہ ہے اس لئے یہ کہنا کہ میں اپنی مصروفیتوں کے باوجود یہاں آگیا
درست نہیں ہے اتفاقاً آج صبح ہمارے گھر میں میاں بگا کا ذکر ہو رہا تھا۔ میری ایک بیوی جو بعد
میں آئی ہیں ان سے میں ذکر کر رہا تھا کہ یہاں ایک شخص میاں بگا ہوتا تھا جو بہت سادہ تھا اور
بعض لوگ اسے دھوکا دے کر ہنسی کی باتیں کر ا لیتے تھے۔ ایک دفعہ اس کے ہاں بچہ پیدا ہوا کسی
نے اسے کہا اس موقع پر لوگوں سے مٹھائی کھاؤ۔ ان کا فرض ہے کہ تمہیں مٹھائی کھلائیں۔
اس پر اسے آمادہ کر کے اس کی طرف سے اشتہار لکھ دیا گیا کہ آپ لوگوں کی مہربانی سے ۔
ابچہ پیدا ہوا ہے اب آپ کا فرض ہے کہ مجھے مٹھائی کھلائیں۔
ہاں
سے میرے
اصل بات یہ کہ میرے کام اور میری مصروفیتیں سلسلہ ہی کیلئے ہیں اور یہ میرا فرض ہے
کہ سلسلہ کے کام عمدہ طور پر ہوتے دیکھوں۔ اس لحاظ سے اگر میں سلسلہ کی کسی تقریب میں
شریک ہوتا ہوں تو اپنی مصروفیتوں کو ترک نہیں کرتا بلکہ وہ بھی میری مصروفیتوں کا جزء ہے۔
میں نے اس مکان کے دروازہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دو الہام لکھنے
کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت انہی کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ یہ الہام ایسے ہیں کہ ان میں سے

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۰۲
جدید عمارت میں دفاتر صدر انجمن کے افتتاح کی تقریب
ایک تو سلسلہ کے کاموں کی ابتداء کی طرف اشارہ کرتا ہے اور دوسرا انتہاء کی طرف۔ جب مجھ
سے دریافت کیا گیا کہ میں کوئی ایسا الہام یا آیت بتاؤں جسے اس مکان کے دروازہ پر لکھایا جائے
تو معاً میرے دل میں یہ الہام ڈالے گئے۔ پہلا الهام یہ ہے يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ
مِنَ السَّمَاءِ ، اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
فرماتا ہے۔ تیری مدد ایسے آدمی کریں گے جن کی طرف ہم آسمان سے وحی کریں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام اس وقت ہوا جب کہ آپ اپنے
خاندان میں بھی عُضو معطل سمجھے جاتے تھے اور دنیا کے لحاظ سے بھی آپ کو کوئی مقبولیت حاصل
نہ تھی اس اس و وقت خدا تعالیٰ نے یہ الہام نازل کیا جس میں بہت بڑے بڑے مطالب ہیں۔
اول یہ کہ جب فرمایا - يَنْصُرُكَ رِجَالٌ ۔ تو اس میں یہ بتایا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام عظیم الشان کام کرنے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ کیونکہ معمولی کام جسے
کوئی اکیلا کر سکے اس کے سر انجام دینے کیلئے دوسرے آدمیوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تو اُس
وقت جب کہ اپنے گاؤں کے لوگ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نہ جانتے تھے
خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ آپ کو ایسے کام پر مامور کیا جائے گا جسے اکیلا نہ کر سکے گا۔ بلکہ اس کے
کرنے کیلئے بہت سے مددگاروں کی ضرورت ہو گی۔ یہ بات سلسلہ کی عظمت اور وسعت پر
دلالت کرتی ہے۔
دوسرا مفہوم يَنْصُرُکَ میں ک کی ضمیر میں یہ بتایا کہ قومی کارکن عام طور پر ایسے ملتے
ہیں جو خود غرضی سے کام کرتے ہیں۔ ایک شخص جو فوج میں بھرتی ہوتا ہے بظاہر ملک کی
خدمت کیلئے بھرتی ہوتا ہے مگر اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ سپاہی سے لانس (LANCE) لانس
سے نائیک (NIKE) نائیک سے حوالدار، حوالدار سے جمعدار اور جمعدار سے صوبیدار بن
جائے۔ اللہ تعالٰی نے اس الہام میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ فرمایا کہ ہم
تمہاری امداد کیلئے ایسے لوگوں کو کھڑا کر دیں گے جو اپنی ذات کیلئے کسی قسم کی بڑائی نہیں چاہیں
گے بلکہ اس کام کو کریں گے جس پر تجھے مقرر کیا گیا ہے ۔ گویا اس میں پیشگوئی ہے کہ ایسے لوگ
اس لئے پیدا کئے جائیں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لگائی ہوئی داغ بیل کو
قائم کریں۔ پھر فرماتا ہے۔
يَنْصُرُكَ رِجَالٌ یہاں رِجَالٌی کا لفظ رجولیت کی طرف شارہ کرنے کیلئے رکھا گیا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۰۳
جدید عمارت میں دفاتر صدرانجمن کے افتتاح کی تقریب
یعنی ایسے آدمی کھڑے کئے جائیں گے جو کام کرنے کی اہلیت اور قابلیت رکھیں گے۔ پھر فرمایا۔
يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ اس میں چوتھی بات یہ بیان کی کہ
آئندہ زمانہ میں بھی ایسے لوگ ہوتے رہیں گے جو الہام اور وحی سے کھڑے ہوں گے۔
مِنَ السَّمَاءِ اس لئے فرمایا کہ وحی کئی قسم کی ہوتی ہے۔ ایک قلبی وحی ہوتی ہے جیسے مکھی کو
ہوتی ہے۔ مِنَ السَّمَاءِ کہہ کر اس بات پر زور دیا کہ وہ وحی آسمان سے نازل ہو گی۔ کئی
وجیوں کے سامان دنیا میں پیدا ہوتے ہیں۔ مگر اس کے متعلق فرمایا۔
ہم آسمان سے وحی نازل کریں گے۔ یعنی سلسلہ الہام کثرت سے جاری ہو گا۔
اس سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام بھی ظاہر ہے۔ کسی مجدد کے ماننے
والے الہام کے ذریعہ نہیں کھڑے ہوتے۔ یہ خصوصیت انبیاء کے ہی ماننے والوں کیلئے ہے۔
غرض اتنی باتیں اس الہام میں بتائی گئی ہیں۔ یاد رکھنا چاہئے کہ ہر شخص کے کام کے
درجے ہوتے ہیں اور جب اس کا درجہ بیان کیا جاتا ہے تو انتہائی بیان کیا جاتا ہے۔ اس الہام میں
بھی انتہائی درجہ بیان کیا گیا ہے۔ فرمایا ۔ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ ان پر آسمان سے وحی
نازل ہو گی مگر وہ بھی ہو سکتے ہیں جنہیں وحی مِنَ السَّمَاءِ نہ ہو لیکن وحی مِنَ الْأَرْضِ ہو ان
کے دلوں میں تحریک ہو اور وہ اس کام کیلئے کھڑے ہو جائیں۔
غرض اس الہام میں ایک عظیم الشان پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسے مد نظر رکھتے ہوئے میں
نے اس الہام کو لکھنے کیلئے کہا تھا تا کارکنوں کو معلوم ہو کہ جو کام وہ کرتے ہیں وہ وحی الہی کے
ماتحت ہے۔ خواہ وہ وحی ان کو براہ راست نہ ہو بلکہ دوسروں کو ہو ۔ حدیث میں آتا ہے۔ بعض
کو وحی ہوتی ہے اور بعض کیلئے وحی کی جاتی ہے۔ ۲۔ غرض خدا تعالیٰ اپنے خاص کاموں کے لئے
لوگوں کو تحریک کیا کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام میں یہی بات بیان
کی گئی اور میں نے یہ الہام لکھا کر کارکنوں کو توجہ دلائی کہ ان کا کام کتنا مقدس اور کتنا اہم ہے
اور اللہ تعالیٰ ان سے کسی قسم کی امید رکھتا ہے۔ اول تو یہ کہ ان کا کام لغو اور بے فائدہ نہ ہو۔
بلکہ ایسا ہو جس سے نصرت حاصل ہو۔ اگر ان کے کام سے سلسلہ کی نصرت نہیں ہوتی تو ایسے
کام سے کوئی فائدہ نہیں۔ پس ان کے کام ایسے نہ ہوں جو دوسروں کیلئے ٹھوکر اور نقصان کا
موجب ہوں۔
دوم یہ کہ وہ اخلاص رکھتے ہوں۔ سلسلہ کے کام کو سب کاموں پر مقدم کرتے ہوں۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۰۴
جدید عمارت میں دفاتر صدرانجمن کے افتتاح کی تقریب
سوم یہ کہ دجال ہوں۔ یعنی قوت و طاقت ، عقل و فہم سے کام کرنے والے ہوں۔ چوتھے
ایسے طرز سے کام کریں کہ وحی نازل ہونے لگ جائے ۔ وحی کیلئے ضروری نہیں کہ آسمان سے
ہی نازل ہو یہ تو وحی کا انتہائی درجہ ہے باقی ہر قسم کی وحی اس کے اندر شامل ہے۔ جب کہ ایم۔
اے کی ڈگری میں بی۔ اے اور ایف اے ۔ سب امتحان شامل ہیں تو آسمانی وحی سے نچلے درجہ
کی سب و حیاں اس میں آ جاتی ہیں۔ جس قسم کا کوئی انسان کام کرتا ہے اس کے مطابق خفی،
جلی، قلبی و حی اوحی کے ذریعہ نئے نئے طریق اسے اسے اللہ تعالیٰ سکھاتا ہے۔
آخری بات یہ ہے کہ وہ وحی ترقی کرتے کرتے مِنَ السَّمَاءِ کے درجے تک پہنچ
جائے۔ اس میں اللہ تعالٰی نے بتایا کہ جو بچے دل سے اور اخلاص سے کارکن کام کریں گے ان
پر وحی مِنَ السَّمَاءِ کا دروازہ کھول دے گا۔
یہ تو کام کی ابتداء ہے کہ کس قسم کے لوگ سلسلہ میں آئیں گے اور کس طرح کام
کریں گے۔ دوسرے الہام میں یہ مقصود بتایا کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک
پہنچاؤں گا۔"
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقصد خدا تعالیٰ یہ بتاتا ہے کہ تیری تبلیغ دنیا کے کناروں
تک پہنچ جائے۔ اب اگر دنیا میں کوئی جگہ ایسی رہ جائے جہاں آپ کا پیغام نہ پہنچا ہو تو گویا مقصد
ابھی پورا نہیں ہوا۔ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہر جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ
پہنچا ئیں ۔ امور عامہ ، تعلیم و تربیت قضاء وغیرہ کسی کسی کا کا کام کا ہو یہ
دعوت و تبلیغ کے ماتحت
آجائیں گے۔ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے متعلق " تیری تبلیغ" کے الفاظ استعمال کر
کے یہ بتایا کہ :
یہ سب و
(1) تیرے نام کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔ یعنی اس تبلیغ کو جو تیری طرف
منسوب ہو گی۔
(۲) یہ بتایا کہ جو تبلیغ تو کر رہا ہے وہی تبلیغ اسلام ہے۔ اسے دنیا تک پہنچاؤں گا۔ گویا
اسلام اور احمدیت کی تبلیغ ہمارا فرض ہے۔
پس ساری دنیا کو اسلام کا حلقہ بگوش بنانا ہمارا کام ہے۔ مگر قرآن سے پتہ لگتا ہے کہ تمام
کے تمام لوگ اسلام نہیں لائیں گے۔ ادھر ہمیں یہ حکم ہے کہ جب تک یہ سب نہ مان لیں
تمہارا کام ختم نہیں ہوتا اس لئے مطلب یہ ہوا کہ قیامت تک ہمیں کام کرنا ہے اور کسی وقت

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۰۵
جدید عمارت میں دفاتر صد را مجمن کے افتتاح کی تقریب
ہمیں اپنے کام کو ختم نہیں سمجھنا۔ کیونکہ کام کو ختم سمجھ لینے کی وجہ سے انسان مست ہو جاتا
ہے۔ عام طور پر لوگ تکالیف اور مصائب سے گھبراتے ہیں مگر ساری کامیابی اور سب ترقی
مصائب اور تکالیف سے ہی وابستہ ہوتی ہے۔ اس دنیا میں انبیاء کیلئے بھی تکالیف ہوتی ہیں بلکہ
ان کیلئے زیادہ ہوتی ہیں۔
پس ہمارا کام ایسا ہے جو مصائب اور تکالیف کو زیادہ کرنے والا ہے مگر یہی بات جماعت
میں زندگی اور بیداری پیدا کرنے کا موجب ہوتی ہے۔ جب دشمن اعتراض کرتا ہے تو غور
کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور نئے نئے معارف کھلتے ہیں۔ مسلمانوں نے جب
تبلیغ اسلام چھوڑ دی تو مست ہو گئے۔ لیکن جب تک تبلیغ میں مصروف رہے۔ نئے نئے
معارف کھلتے رہے اور اب بھی تبلیغ میں مصروف رہنے پر کھلتے رہیں گے۔ پس ہماری جماعت
کو یہ سمجھنا چاہئے کہ جب تک دنیا میں ایک آدمی بھی اسلام سے باہر رہتا ہے ہمارا کام ختم نہیں
ہوتا۔ یہ سمجھنے سے جرات اور دلیری پیدا ہوتی ہے لیکن جب یہ مقصد سامنے نہ ہو گا تنزل اور
تباہی شروع ہو جائے گی۔
عیسائیت کو دیکھ لو ۔ اتنا بودا مذہب ہونے کے باوجود چونکہ عیسائی تحقیق و تدقیق جاری
رکھتے ہیں اس لئے ترقی کرتے جاتے ہیں۔ مگر مسلمان ایسا نہیں کرتے۔ کیونکہ انہوں نے تبلیغ
چھوڑ دی اس لئے تنزل کرتے گئے۔ عیسائی اپنے مذہب کی جب تبلیغ کرتے ہیں اور ان پر
اعتراض ہوتے ہیں تو وہ مسائل پر غور کرتے ہیں لیکن مسلمان نہ دوسروں کے سامنے اسلام
پیش کرتے ہیں نہ کوئی اعتراض کرتا ہے اور نہ انہیں غور کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ہمارا مقصد یہ رکھا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ کو زمین کے کناروں
تک پہنچائیں۔ یعنی تمام دنیا میں تبلیغ پھیلانا ہمارا فرض ہے ۔ سب کارکنوں کو خواہ وہ کسی کام پر
ہوں اسے مد نظر رکھنا چاہئے کہ تبلیغ زمین کے کناروں تک پہنچے۔
اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے۔
تذکره صفحه ۵۰ ایڈیشن چهارم
(الفضل ۳ مئی ۱۹۳۲ء)
ترمذی ابواب الرؤيا باب ذهبت النبوة وبقيت المبشرات
تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ ایڈیشن چهارم

انوار العلوم جلد ۱۳
اٹھی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام
الہی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے
کارکنوں کا مقام
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۰۹
الی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الہی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے
کارکنوں کا مقام
(فرموده ۱۴ مئی ۱۹۳۲ء بر موقع الوداعی ٹی پارٹی مرزا محمد اشرف صاحب)
آج کی تقریب جس کے لئے ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں اس لحاظ سے ایک نئے دور کا
افتتاح ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے ابتدائی ایام سے ایک نظام کے ماتحت سلسلہ کا کام کیا ان سے
کچھ لوگ ایام کار کردگی کو پورا کر کے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ پہلا دور اُن لوگوں کا تھا جنہوں
نے ابتدائی ایام میں انفرادی جد و جہد میں حصہ لیا اور ایک ایک کر کے ہم سے جدا ہوتے گئے۔
اب یہ نیا دور شروع ہوا ہے کہ ایسے لوگ جنہوں نے نظام کے ماتحت ابتدائی ایام میں سلسلہ کی
خدمات کیں اب ایام کار کردگی پورا ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس نئے دور کا لازمی
نتیجہ یہ ہو گا کہ بعض ماتحت افسر ہو جائیں گے اور بعض افسر اور ترقی کریں گے حتی کہ نیچے کی
طرف سے حرکت پیدا ہو کر آگے کی طرف بڑھتی جائے گی اور یہ چیز اپنے ساتھ اُمنگیں بھی لاتی
ہے اور خطرات و رفتن بھی۔ کیونکہ جہاں ایک طرف اس سے ایک ماتحت کو معلوم ہوتا ہے کہ
اس کی ترقی کے رستے کھل رہے ہیں اور اس طرح اس کے دل میں اُمنگیں پیدا ہوتی ہیں وہاں
یہ بات بھی پیدا ہوتی ہے کہ نئے کارکن آگے آتے ہیں اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے
ہیں کہ ان کی ترقی کی وجہ صرف یہی ہوتی ہے کہ انہوں نے ایک لمبا عرصہ خدمت کی ہے اور یہ
چیز جہاں فوائد اپنے اندر رکھتی ہے وہاں خطرات سے بھی خالی نہیں۔ مگر بہر حال دنیا کے تجربہ
سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ کسی قوم کی اُمنگوں کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی ترقی
کے راستے کھلے رکھے جائیں کیونکہ جب یہ مسدود کر دیئے جائیں تو اُمنگیں مٹ جاتی ہیں اور

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۱۰
اپنی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام
جب اُمنگیں مٹ جائیں تو انسانی دماغ کی سرسبزی اور شادابی جس پر دنیا کی ترقی کا انحصار ہے،
کھوئی جاتی ہے۔
جب سے میں نے سلسلہ کے کام اور نظام کو وسیع کرنے اور ایک نیا ڈھانچہ دینے کی
کوشش کی ہے۔ اُسی وقت سے یہ بات مد نظر رکھی ہے کہ جو لوگ ماتحتی میں کام کر رہے ہیں ان
کی ترقی کے رستے ، رستے کھلے رہیں۔ ہمارے سلسلہ کے کام کے کام دو صنفوں میں تقسیم کئے جاسکتے ہیں۔ ایک
تو یہ کہ انسانوں کے تعاون پر ان کی بنیاد ہونی چاہئے۔ یعنی ایسے لوگ ہوں جو خیالات اور
جذبات میں کام لینے والے سے متفق ہوں۔ ایسے کاموں کے لئے باہر سے آدمی مچنے جاتے ہیں
جو انہیں سر انجام دے سکیں۔ تمام حکومتوں کا یہی دستور ہے کہ وہ وزراء باہر سے مقرر کرتی
ہیں۔ اور اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بیرونی لوگوں کے خیالات ایسے تغیر پیدا کرنے کا
موجب ہوتے ہیں جن سے قوم کی رگوں میں نیا خون پیدا ہوتا ہے۔ دوسرے دفتری کام کے
نتیجہ میں دماغ کی ساخت ایک خاص قسم کی ہو جاتی ہے اور جدت کا مادہ قائم نہیں رہتا۔ اس
لئے ضروری ہوتا ہے کہ باہر سے ایسے لوگ لائے جائیں جو بیرونی خیالات قوم میں داخل کر کے
نیا رنگ اور نیا جوش پیدا کریں۔ لیکن ایک حصہ ایسا بھی ضرور ہونا چاہئے جو اس نظام کے
قوانین اور آئین و ضوابط کی باریکیوں کو اچھی طرح جانتا ہو اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ
کارکنوں کے لئے ترقی کے راستے کھلے ہوں پس یہ دونوں باتیں ضروری ہیں۔ یہ بھی کہ ایسے
لوگ باہر باہرے سے لائے جائیں جو ماتحت عملہ سے تعلق نہ رکھتے ہوں تا وہ دماغ کا کام دیں اور ایسے
لوگوں کو بھی ترقی دی جائے جو تفصیلات سے آگاہ ہوں اور شروع سے ترقی کر کے ایک مقام پر
پہنچیں تا وہ دوسرے اعضاء کا کا کام دے سکیں۔ اس کے لئے میں نے مدت سے ۔ سکیم مقرر کی
ہوتی ہے کہ بعض عہدے جو ذمہ داری کے بھی ہوں اور جن کے ساتھ ایک لمبے دفتری تجربہ کا
بھی تعلق ہو خصوصاً محاسب اور آڈیٹر کا عہدہ ان لوگوں کے لئے محفوظ کر دیئے جائیں جو
زینہ بہ زینہ ترقی کرتے ہیں۔
یہ
اس وقت ہمارے تمام کام ایسے ہیں جیسے آگرہ میں پتھر کے تاج محل بنائے جاتے ہیں گویا
ایک کھلونا ہے۔ لیکن کھلونے کی حیثیت اس صورت میں ہمیشہ قائم رہتی ہے جس میں وہ بنایا
جاتا ہے مگر ہمارے سلسلہ کا کھلونا خدا تعالیٰ نے بنایا ہے اور اس لئے اس کی مشابہت زیادہ تر اس
کھلونے سے ہے جو ماں کے رحم میں تیار ہوتا ہے۔ وہ ایک نہایت چھوٹی سی چیز ہوتی ہے اگر چہ

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۱۱
الہی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام
اس کے اندر ویسا ہی سر ناک، آنکھیں وغیرہ ہوتی ہیں جیسی انسان کے جسم میں۔ لیکن ابتدائی
حالت میں وہ نہایت بے حقیقت کی چیز ہوتی ہے حتی کہ صرف خوردبین کی مدد سے ہی دیکھی جا
سکتی ہے۔ پھر وہ اس قابل ہوتی ہے کہ آنکھوں سے نظر آتی ہے لیکن نہایت ہی مضحکہ خیز شکل
ہوتی ہے۔ پھر وہ آہستہ آہستہ کامل ہوتی ہے اور نہ صرف دنیا کی راہنما ہو جاتی ہے بلکہ ایک
وقت ایسا آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہی دنیا کا مقصود ہے اور دنیا پیدا ہی اس کے لئے کی
گئی ہے۔
اسی طرح اس وقت ہمارا نظام اگر چہ بہت قلیل اور محدود ہے لیکن ایک وقت آئے گا
جب دنیا کی ترقی کا انحصار اس پر ہو گا اور روحانی ترقیات کی طرح مادی ترقیات بھی احمدیت کے
قبضہ میں ہوں گی۔ جس طرح آج بنک آف انگلینڈ میں ذرا سی کمزوری پیدا ہونے سے حکومتیں
بدل جاتی ہیں وزارتیں تبدیل ہو جاتی ہیں ایکسچینج میں تغیر ہو جاتا ہے۔ ایک وقت آئے گا
کہ اسی طرح بلکہ اس سے بہت زیادہ تغیرات ہوں گے جب سلسلہ احمدیہ کے بیت المال میں
کسی قسم کا تغیر رونما ہو گا۔ بنک آف انگلینڈ کا اثر تو صرف ایک ملک پر ہے لیکن یہ دنیا کی ساری
حکومتوں پر اثر انداز ہو گا اور اُس وقت یہاں کے کارکنوں کا دینوی معیار بھی اس قدر بلند ہو گا
کہ حکومتوں کی وزارتوں کی ان کے سامنے کچھ حقیقت نہیں۔ یہ چیزیں ایک ایسے مستقبل کو
پیش کر رہی ہیں جسے مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے احباب کی خدمات کی قیمت کا اندازہ کرنا
چاہئے۔ دراصل ان کی خدمات کی قیمت وہ چند روپے نہیں جو بطور مشاہرہ دھیئے جاتے ہیں بلکہ
جماعت کا آئندہ شاندار مستقبل ہے اور اس کا اندازہ خدا تعالیٰ ہی لگا سکتا ہے بندہ نہیں لگا سکتا
اور جب یہ وقت آیا اس وقت ان کی خدمات کا اندازہ ہو سکے گا اور ان میں سے ہر ایک کام
کرنے والا خواہ وہ چپڑاسی ہو یا ناظر الا مَا شَاءَ اللہ اس عظیم الشان عمارت کی تعمیر میں حصہ
لے رہا ہے۔ بظاہر تو یہی نظر آتا ہے کہ انتہائی ترقی کے مدارج ہم میں سے کوئی نہیں دیکھ سکے گا
لیکن ہمارا عقیدہ ہے کہ مرنے کے بعد بھی اس دنیا کے تغیرات جو مومن سے تعلق رکھتے ہیں وہ
اسے بتائے جاتے ہیں۔ حتی کہ حدیثوں میں آتا ہے جو کوئی اس کی قبر پر جاتا ہے اس کا بھی اسے
ہو جاتا ہے کہ اگر چہ ہ اگر چہ اس کے کان آنے والے کے پاؤں کی آہٹ نہیں سنتے لیکن اللہ تعالیٰ
اسے اس کا علم ضرور دے دیتا ہے۔ اس لئے جب وہ تغیرات پیدا ہوں گے تو اس میں حصہ لینے
والوں کو اس کا علم ہو گا اور گو وہ اس دنیا میں نہیں ہوں گے مگر پھر بھی سلسلہ کی ترقیات کو معلوم
علم :

انوا را العلوم جلد ۱۴
۵۱۲
انی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام
کر کے ان کی روح خوشی اور مسرت سے بھر جائے گی اور وہ اس وقت اللہ تعالی کے حضور سجدہ
کرے گی کہ اس نے مجھے بھی اپنے جسم کو اس میں استعمال کرنے کا موقع اور توفیق عطا فرمائی
تھی۔ ہمارا نقطۂ نگاہ مالی نتائج پر نہیں جو کارکنوں کو خدمات کے صلہ میں ملتے ہیں بلکہ ان تغیرات
پر ہے جس کا اندازہ سوائے خدا کے کسی کو نہیں۔
جنت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہاں دودھ کی نہریں ہوں گی۔ باغات ہوں
گے ۔ مگر پھر بھی رسول کریم مسلم نے فرمایا لا عَيْنَ رَاتٌ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ
عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ - که حالانکہ قرآن پاک جنت کے نقشوں سے بھرا پڑا ہے۔ اسی طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں سلسلہ احمدیہ کی ترقیات کا نقشہ ہے اور
آپ نے تفسیریں بھی کی ہیں۔ لیکن وہ ساری قبل از وقت ہیں اور الفاظ وہ حقیقی نقشہ کھینچ ہی
نہیں سکتے جو آنے والا ہے۔ اگر چہ ہم یہ مانتے ہیں کہ بڑے بڑے بادشاہ یہاں آئیں گے لیکن
اس کا قیاس نہیں کر سکتے کہ کس طرح ان کی گردنیں احمدیت کے ہاتھ میں دے دی جائیں گی۔
گویا جزئیات کو ہم نہیں سمجھ سکتے اور وہ جذبات ہم اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتے جو اُس وقت
ہوں گے۔
پس جو بھی سلسلہ کے کاموں میں حصہ لیتا ہے وہ دراصل ایک عظیم الشان عمارت کی تعمیر
میں کام کر رہا ہے اور اس کی مثال اس مونگے کی طرح ہے جو جزیرہ بنانے میں اپنی جان ضائع کر
دیتا ہے۔ کورل آئی لینڈ (CORAL ISLAND) کی تیاری میں مونگا اپنی جان قربان کر دیتا ہے
لیکن اسے کیا پتہ ہوتا ہے کہ اس کی قربانی کا نتیجہ کیا نکلنے والا ہے۔ اس کی جان ضائع ہونے سے
جزیرہ تیار ہوتا ہے جس میں انسان بستے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث یا اس کے غضب
کے مورد ہوتے ہیں۔ لیکن مونگے کو اس کا کوئی علم نہیں ہو تا کہ وہ ایک نئی دنیا پیدا کر رہا ہے
اور اس طرح وہ خدا تعالیٰ کا بروز ہو جاتا ہے۔ انبیاء بھی خدا تعالیٰ کا بروز ہوتے ہیں۔ مگر مونگا
بھی اپنے رنگ میں اللہ تعالیٰ کا بروز ہے۔ تو جس طرح وہ مونگا جزیرہ پیدا کرتا ہے اس سے بہت
زیادہ مقام ہے ان لوگوں کا جو الہی سلسلہ کے قیام کے ابتدائی ایام میں اس کے قیام میں اپنی
جان کو لگاتے ہیں۔ اس کے نتائج اس وقت تو ایک کھلونا ہے اور اس وقت ان پر نظر ڈالنا ایسا
ہی ہے جیسے کوئی منی کا کیڑا دیکھے تو اس کو گھن آئے گی اور نفرت کرے گا۔ قرآن کریم نے بھی
فرمایا ہے کہ انسان کو ایک ذلیل قطرہ سے پیدا کیا گیا ہے اور ابتدائی ایام کے نتائج کی بھی بعینہ میں

انوارالعلوم جلد ۱۲
۵۱۳
الی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام
حالت ہے۔ اور بعض اوقات کام کرنے والا انسان خود بھی یہ خیال کرنے لگ جاتا ہے کہ وہ عمر
کو ضائع کر رہا ہے لیکن وہ نہیں جانتا ہے کہ کس طرح ایک رنگ میں دنیا کا خالق بن رہا ہے۔
پس ابتدائی ایام میں کام کرنے والوں کا یہ مستقبل ہے اور یہ ارادہ ہے جو جو ہمارے کارکنوں کو
رکھنا چاہئے۔ اگر وہ اس کام کی عظمت کو سمجھیں تو ان کا نقطۂ نگاہ ایسا بلند ہو کہ جس کا اندازہ
ہی نہیں کیا جا سکتا۔
مرزا محمد اشرف صاحب نے بھی اس نظام میں کام کیا ہے اور اس میں کام کرنے والوں
کی ا یہ یہ ترقی نہیں کہ کہ وہ مثلاً تمیں روپیہ تنخواہ سے شروع ہو کر سو روپیہ پر پہنچ جائیں۔ یہ بھی
بے شک ترقی ہے لیکن اصل چیز کے مقابلہ میں یہ بال بالکل بیچ ہے۔ ہر کارکن خواہ وہ اپنی حیثیت
کو سمجھے یا نہ سمجھے بہر حال اگر اس نے اخلاص سے کام کیا ہے تو وہ اس عظیم الشان عمارت میں
بمنزلہ بنیاد کے ہے جس کی عظمت کا اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ بعض لوگ اپنی کم علمی کے باعث
اس سے بھی محروم ہوتے ہیں کہ وہ کسی چیز کا اس قدر بھی اندازہ کر سکیں جس قدر بیان کی جا
چکی ہے اور اس لئے بعض لوگ اس عظمت کو بھی محسوس نہیں کر سکتے جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں بیان کی گئی ہے۔ جنت کا جو نقشہ قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے
اس کا کسی قدر اندازہ وہ شخص تو کر سکتا ہے جس نے شالا مار باغ یا اور دوسرے فرحت افزا
باغات دیکھے ہیں لیکن عرب کا وہ وحشی جس کا باغ کھجور کے دو درختوں سے زیادہ نہیں ہوتا وہ
اس کا اندازہ بھی کرنے لگے تو زیادہ سے زیادہ پانچ دس کھجوروں کے درخت پر جا کر اس کا تخیل
ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح بعض لوگ باوجود بنیاد کی اینٹ ہونے کے ظاہری علوم سے بے بہرہ
ہونے کے باعث محسوس نہیں کر سکتے کہ ان کی خدمات کے کیا نتائج نکلنے والے ہیں۔ وہ اس کام
کی عظمت کو سمجھتے نہیں یا سمجھ سکتے نہیں کہ وہ کتنے عظیم الشان کام میں لگے ہوئے ہیں اور اس
کے اس دنیا میں اور اگلے جہان میں کس قدر زبردست نتائج نکلنے والے ہیں لیکن بہر حال نہ
جاننے سے کام کی عظمت میں فرق نہیں آسکتا۔
مرزا محمد اشرف صاحب کو میں نے دیکھا ہے اور ان کی یہ بات مجھے ہمیشہ پسند آئی کہ وہ
اس طرح کام کرتے رہے ہیں جس طرح ایک عورت اپنے گھر میں کام کرتی ہے۔ وہ جانتی ہے
کہ اس کے پاس کتنا سرمایہ ہے اور وہ اس سے کس طرح بہتر کام لے سکتی ہے اور کوشش کرتی
ہے کہ قلیل سے قلیل رقم میں ہی سب کام نپٹالوں۔ ان کے اندر ہمیشہ یہی روح کام کرتی رہی

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۱۴
الہی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام
ہے کہ سلسلہ کا صیغہ مالیات مضبوط چٹان کی طرح ہو اور چونکہ میرے اپنے خیالات کی روح بھی
اسی طرف ہے اس لئے مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی تھی اور ہمیشہ اطمینان رہتا تھا کہ مالیات کی باگ
ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو اسے صحیح طریق پر چلا رہا ہے۔ انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں
اور ممکن ہے ان سے بھی ہوئی ہوں لیکن ایسے شخص کے کاموں میں جو درد رکھتا ہے اور جو اس
روح کے ساتھ کام کرتا ہے اس کی غلطیوں کے باوجود نتائج اچھے نکلیں گے۔ اگر تمام کار کن
اس روح کے ساتھ کام کریں تو بہت جلد ترقی ہو سکتی ہے۔ اگرچہ ہمارا نظام اس وقت کھلونا سا
ہے لیکن اس میں بڑی جان ہے اور ذرا سی بات سے بھی ترقی کر سکتا ہے۔ بعض مائیں
بے احتیاطی سے بچے کی صحت کو خراب کر لیتی ہیں اور وہ زیادہ ترقی نہیں کر سکتا لیکن عقلمند ماں
کا اتنی ہی عمر کا بچہ اس سے کئی گنا مضبوط ہو جاتا ہے۔ اور ہمارے سلسلہ کے کارکن بھی اگر
عقلمند ماں والی کوشش کریں تو یہ بچہ موجودہ سامانوں میں ہی بہت ترقی کر سکتا ہے اور اس کی
صحت موجودہ صحت سے بدرجہا زیادہ بہتر ہو سکتی ہے۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرزا صاحب کو اس آرام کی توفیق عطا کرے جس کے لئے
وہ کام سے مبکدوش ہو رہے ہیں۔ اگر چہ اسلام کی تعلیم تو یہی ہے کہ مومن مرتے دم تک کام
کرتا جائے اور اس کے نزدیک آرام کا یہی مفہوم ہے کہ عمر کے لحاظ سے کام کی نوعیت میں
تبدیلی ہو جائے۔ اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی انہیں اس کی توفیق عطا کرے اور ان کے
بعد آنے والوں کو اور دوسرے کارکنوں کو سچا اخلاص عطا کرے اور اتنی بصیرت بخشے کہ وہ ان
آنکھوں سے ہی جو اس وقت ہمیں ملی ہوئی ہیں دیکھ سکیں کہ وہ کتنی بڑی عمارت ہے جس کی
بنیاد کی اینٹ کے طور پر کام کرنے کے لئے انہیں چنا گیا ہے۔
(الفضل ۲۲۔ مئی ۱۹۳۲ء)
بخاری كتاب الجنائز باب الميت ليسمع خفق النعال
بخارى كتاب التفسير باب قوله فلا تعلم نفس ما أخفي لهم

·

آج 10 میں سے 10 باقی