امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 21

انوا را العلوم جلد ۱۳
۵۲۳
افتتاحی خطاب جلسه سانا نه ۱۹۳۲ء
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۳۲ء
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۳
ولده
افتتاحی خطاب جلسه سانانه ۱۹۳۲ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۳۲ء
فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۳۲ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ برادران
بهترین افتتاحیه تو وہی ہے جس سے خدا تعالیٰ نے اپنے کلام کو شروع کیا اور جس کا نام
خود اس نے سورۃ فاتحہ رکھا۔ اس سے بہتر کوئی افتتاحی کلام نہیں ہو سکتا اور اس سے بہتر کوئی
جامع دعا نہیں ہو سکتی۔ اس کے مطالب اتنے وسیع اور اس کے اندر مخفی اسرار اتنے لا تعداد
ہیں کہ انسانی ذہن ان کا اندازہ ہی نہیں کر سکتا۔ وہ ابدالآباد تک کی ترقیات جو بہتر سے بہتر انسان
کیلئے نبیوں کیلئے ہی نہیں بلکہ نبیوں کے سردار کیلئے مقرر ہیں ، وہ بھی اس سورۃ فاتحہ کے اندر آ
جاتی ہیں۔ کیونکہ انسانی سلوک کے انتہائی منازل اور ان کے متعلق ضروری ہدایات ساری کی
ساری ان مختصری سات آیات میں اللہ تعالیٰ نے رکھ دی ہیں۔ پس سورہ فاتحہ کو میں اس جلسہ
کے افتتاح کیلئے پڑھتا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اف افتتاحیہ جو اس کی طرف سے عطا ہوا
ہے، اس کے اندر جو ضروری ہدایات ہمارے متعلق ہیں ، ان کو پورا کرنے کی ہمیں توفیق دے
اور ان کے جواب میں جو اہم وعدے ہیں۔ اس کا فضل محض رحم رحمت سے وہ وعدے رے پورے پورے کر
دے ہم لوگ جس بے سرو سامانی کے ساتھ آج کل اس جگہ پر جمع ہوتے ہیں، دنیا داروں کی
نگاہوں میں وہ ترقی کی علامت نہیں۔ ہمارے کمروں اور جلسہ گاہ میں بچھی ہوئی کسیر کو دیکھ کر
ہمارے کھلے ہوئے سٹیج کو دیکھ کر ہمارے ان شہتیروں کو دیکھ کر جن کا نام ہم بیچ رکھ لیتے ہیں۔
وہ ہم پر مسکراتے اور کہتے ہیں ، یہ ہے وہ جماعت جو دنہ دنیا کو خدا کیلئے فتح کرنے کیلئے کھڑی ہوئی
ہے۔ مگر ہماری حالت کے متعلق ان کی نسی ویسی ہے جیسی عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کے ساتھ

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۳۶
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۳۲ء
১১
کوفہ والوں نے کی تھی۔ کوفہ کے لوگ بعض اسباب کی وجہ سے فتنہ کی طرف مائل ہو جاتے
اور جلد جلد اپنے گورنر بدلوانے کیلئے عرضیاں دینے لگ جاتے۔ بعض صحابہ نے حضرت عمرؓ سے
کہا بھی کہ یہ لوگ شرارت کرتے ہیں ، ان کی بات نہ مانی جائے۔ مگر انہوں نے فرمایا۔ جب ان
کو اپنے حاکموں پر تسلی نہیں ہوتی۔ تو ہم بدل دیں گے۔ مگر اب کے ایسا حاکم بھیجا جائے گا جس
کے بدلنے کی کوشش نہ کریں گے۔ انہوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو گور نر بنا کر بھیجا۔ ان کا
ذکر اگرچہ مسلمانوں کی کتابوں میں کم آتا ہے لیکن ولایت میں ان کی خاص شہرت ہے۔ وہاں کی
ریڈروں میں (SAGACIOUS) قاضی ان کا نام آتا ہے۔ حضرت عمرؓ نے جب ان کو گورنر
مقرر کیا تو ان کی عمر ۲۰٬۱۹ سال کے قریب تھی۔ جب وہ گئے اور کوفہ کے لوگوں کو معلوم
ہوا کہ ایک نوجوان لڑکا گورنر مقرر ہو کر آ رہا ہے تو انہوں نے کہا "گربہ کشتن
روز اول پر عمل کرنا چاہئے اور پہلے ہی دن ایسی خبر لینی چاہئے کہ اسے پتہ لگ جائے کہ کوفہ
والوں پر حکومت کرنا آسان نہیں۔ اس بات کو مد نظر رکھ کر انہوں نے ایک بڑا جلوس تیار کیا جو
کوفہ سے ایک منزل آگے جاکر ان سے ملا اس میں انہوں نے اپنے بڑے بڑے عمائدین اور
سرداروں کو شامل کیا جنہوں نے بڑی بڑی جنگوں میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے بڑے مظاہرہ کے
ساتھ ان کو پیش کیا کیا اور اور بڑی تعظیم کے ساتھ ان کا کا نام لیتے اور بڑے ادب سے انہیں سلام
کرتے۔ جس سے مطلب یہ تھا کہ ایسے بڑے بڑے سردار ہم میں ہیں، ان کے مقابلہ میں
تمہاری کیا حیثیت ہے کہ ہم پر حکومت کر سکو۔ انہوں نے تجویز یہ کی کہ مجلس میں
عبدالرحمن بن ابی لیلی سے عمر پوچھیں اور اس طرح انہیں مرعوب کریں۔ آخر جب دربار لگا تو
ایک شخص جس کو اس بات کے لئے مقرر کیا گیا تھا اس نے پوچھا آپ کی عمر کیا ہے ۔ عبدالرحمن
ان کی بات سمجھ گئے۔ انہوں نے کہا میری عمر پوچھتے ہو ۔ میری عمر جب رسول کریم میں ہم نے
اسامہ بن زید کو لشکرِ شام کا سردار مقرر کیا تھا جس میں ابو بکر اور عمرہ بھی شامل تھے، اس وقت
ان کی جو عمر تھی اس سے دو سال زیادہ ہے۔ اسامہ کی عمر اس وقت ۱۸۱۷ سال کی تھی۔ اس
طرح انہوں نے بتایا کہ اگر تمہیں یہ گھمنڈ ہو کہ تم میں بڑے بڑے آدمی ہیں اور میں نوجوان
ہوں تو یاد رکھو حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ سے بڑے لوگ تم میں نہیں ہیں اور اگر یہ خیال ہو
کہ میں اتنی چھوٹی عمر کا انسان انتظام کس طرح کروں گا۔ تو سن لو اسی طرح کروں گا جس طرح
اسامہ بن زید نے کیا تھا۔ اس بات کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس وقت سے ان لوگوں نے فیصلہ کر لیا کہ

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۴۷
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۶۱۹۳۲
جب تک یہ گور نر ہے اس وقت تک مخالفت میں کچھ نہ کیا جائے۔
تو جو عبد الرحمن بن ابی لیلی نے جواب دیا تھا وہی میں اس وقت دوں گا۔ بے شک ہماری
موجودہ حالت کمزوری اور ناتوانی کی حالت ہے اور دنیا جن کو زینت کے سامان سمجھتی ہے، وہ
ہمارے پاس نہیں ہیں۔ لیکن ہماری جماعت کی کمزوری کی جو حالت ہے۔ اس سے زیادہ کمزور
اس وقت تھی جب رسول کریم میں ہم کو خدا تعالیٰ نے فتوحات کے وعدے دیئے اور اس سے
زیادہ کمزوری ان مجالس میں پائی جاتی تھی۔ جن میں رسول کریم میں یہ قیصر و کسری کی حکومتوں
کو فتح کرنے کا ذکر فرمایا کرتے تھے۔ اس حالت کا نقشہ ایک فرانسیسی مصنف نے نہایت ہی عجیب
رنگ میں کھینچا ہے۔ وہ لکھتا ہے۔ میں مذہب کی کوئی حقیقت نہیں سمجھتا اور نہ کسی مذہب کو
مانتا ہوں۔ مگر جب میں ایک بات پر غور کرتا ہوں تو میرا دل کہتا ہے کہ خدا ہے اور ضرور ہے۔
وہ بات یہ ہے کہ آج سے تیرہ سو سال پہلے ایک چھوٹی سی کچی مسجد میں جس پر کھجور کی شاخوں
کی چھت پڑی تھی۔ اور ایسی چھت کہ ذرا بارش برسنے پر پانی اندر آجاتا اور جب وہ لوگ نماز
پڑھتے تو کیچڑ میں سجدے کرتے۔ ان کے لباس کی یہ حالت تھی کہ کسی کے پاس اگر کرتا ہے تو
پاجامہ نہیں اور اگر پاجامہ ہے تو کرتا نہیں۔ سامان جنگ سے بھی بالکل تہی دست ہیں۔ ایسی
حالت میں ایک باوقار انسان وہ بھی ان ہی جیسا لباس پہنے ہوئے ہے، ان میں بیٹھا ہے اور
نہایت سنجیدگی کے ساتھ گفتگو کر رہا ہے۔ سننے والے لوگوں کی یہ حالت ہے کہ گویا وہ کوئی ایسی
بات سن رہے ہیں جو مستقبل قریب سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ بات جب میں سنتا ہوں تو وہ
قیصر و کسری کی حکومتوں کو فتح کرنے کا ذکر ہے۔ جب میں یہ نقشہ دیکھتا ہوں تو ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ خدا ہے اور ضرور ہے۔ اس وقت ان کو پاگل سمجھا جاتا مگر وہ قیصر و کسری کی حکومتوں پر
قابض ہو گئے۔ اور جو باتیں وہ نہایت کمزوری اور بے سرو سامانی کی حالت میں کرتے تھے وہ
پوری ہو گئیں۔
وہی وعدے خدا تعالیٰ نے اب پھر دہرائے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ هُوَ الَّذِي بَعَثَ
فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ
وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
وہی خدا جس نے رسول کریم میں تعلیم کے زمانہ میں وعدے کئے۔ اس نے اس زمانہ میں

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۴۸
افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۳۲
پھر وعدے کئے ہیں اور ان وعدوں میں يَلْحَقُوا بِهِمْ کو بھی شامل کر لیا ہے۔ ہم یہاں اس یقین
اور وثوق سے جمع ہوتے ہیں اور اس یقین سے جمع ہونا چاہئے آپ لوگوں میں سے کوئی فرد یہ
خیال نہ کرے کہ یہاں آنا معمولی بات ہے اور یہ مجلس دنیا کی مجالس کی طرح معمولی مجلس ہے۔
کیونکہ یہ خیال کرنے والا شخص خدا تعالیٰ کے وعدوں پر ایمان نہیں رکھتا اور وہ مومن نہیں ہو
سکتا جو یہ یقین نہ رکھے کہ ہم یہاں نئی زمین اور نیا آسمان بنانے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔ یاد رکھو تم
وہ بیج ہو جس سے ایسا عظیم الشان درخت اُ۔ رخت اُگنے والا ہے۔ جس کے سایہ میں تمام دنیا آرام پائے
گی۔ تمہارے قلوب وہ زمین ہے جس سے خدا تعالیٰ کی مغفرت کا پودا پھوٹنے والا ہے۔ اگر دنیا
یہ بات نہیں دیکھ سکتی تو وہ اندھی ہے۔ اور اگر خدا کے وعدوں کو نہیں سنتی تو بہری ہے۔ مگر تم
نے خدا تعالیٰ کے وعدوں کو سنا اور ان کو پورے ہوتے دیکھا۔ تم میں سے ہر فرد جس نے خدا
کے صحیح کے ہاتھ پر بیعت کی۔ خواہ براہ راست کی خواہ خلفاء کے ذریعہ وہ آدم ہے جس سے
آئندہ نئی نسلیں چلیں گی ۔ تم خدا کی وہ خاص زمین ہو جس پر اس کی رحمت کی بارش برسے گی۔
تمہیں خدا تعالیٰ وہ درخت بنائے گا جس کے ساتھ ہر سعید بیٹھے گا اور جو تم کو چھوڑے گا وہ نہ
دنیا میں آرام پائے گا نہ آخرت میں۔
پس تمہارا کام معمولی کام نہیں۔ تم اللہ تعالیٰ پر توکل رکھ کر اور دعا کر کے شروع کرو۔
اس چھوٹے سے اجتماع کو اُس اجتماع کو جسے بارش کی چند بوندوں کے سامنے سر چھپانے کی جگہ
نہیں۔ (جس وقت حضور یہ فرمارہے تھے۔ اُس وقت مطلع اس طرح ابر آلود تھا کہ بارش برسنے
کو تھی۔ لیکن جلسہ گاہ کھلے میدان میں بالکل غیر مسقف تھی) خدا تعالیٰ نے دنیا کی نجات کا
موجب بنایا ہے۔ نادان ہنستے ہیں کہ ہم نے حج کی نقل لگائی ہے۔ مگر خدا جسے چاہتا ہے بلند کرتا
ہے اور جسے چاہتا ہے ، گراتا ہے۔ عزت اور ذلت اس کے ہاتھ میں ہے۔ دنیا کی نہیں ہمیں
بے دل نہیں کر سکتی۔ اور دنیا کا تمسخر ہماری ہمتوں کو پست نہیں کر سکتا۔ اللہ تعالی نے ہمیں مچنا
ہے اور جب تک ہم اپنے آپ کو اس کے فضل کے مستحق رکھیں گے اس کا فضل ہم پر نازل
ہوتا رہے گا۔ اس کے فضل بنیاد جو اس وقت بہت کمزور نظر آتی ہے۔ اس پر
عظیم الشان عمارت تعمیر ہوگی ۔ ایسی عظیم الشان کہ ساری دنیا اس کے اندر آجائے گی اور جو
لوگ باہر رہیں گے ان کی کوئی حیثیت نہ ہوگی ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ سے خبر پا کر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ایسے لوگوں کی حیثیت چوہڑے چماروں کی سی ہوگی۔
تره

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۴۹
افتتاحی خطاب جا۔ سالانہ ۱۹۳۲ء
خدا
پس آؤ ہم دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ان وعدوں کو پورا کرے جو اس نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کئے اور دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کا جلوہ ہمارے سامنے رہے۔
تعالی ہر موقع پر ہماری مدد کرے وہ جس کی پیٹھ پر خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہوتا ہے وہ کامیاب ہوتا
ہے۔ اور جس کے آگے خدا کی تلوار ہوتی ہے وہ کاٹا جاتا ہے۔ پس آؤ ہم دعا کریں کہ خدا تعالیٰ
کی تائید و نصرت کا ہاتھ ہماری پیٹھ پر ہو۔ وہ اپنی رحمتیں جلد ہم پر نازل کرے۔ اور ہماری
کمزوریاں دور کر کے ہمارے دلوں کو ایسا مضبوط بنادے جیسے پہاڑ ہوتے ہیں تاکہ دنیا کی تمام
شرارتیں ہمارے ایمانوں کو ہلا نہ سکیں۔ پھر خدا تعالیٰ کی رحمتیں اس رنگ میں ہم پر نازل ہوں
کہ وہ ان کمزوریوں کو دور کر دیں جو ہمیں نظر نہیں آتیں اور ان کو بھی دور کر دے جو ہمارے
دشمنوں کو نظر آتی ہیں۔ پھر ان کو بھی دور کر دے جو ہمیں بھی نظر آتی ہیں۔ خدا کا نور ہمارے
آگے پیچھے ، ہمارے دائیں ، ہمارے اوپر نیچے ہو۔ اس کے نور سے ہمارے اجسام روشن ہوں ہم
اس کے چاند بن جائیں جن سے دنیا میں روشنی ہو ۔ ہم اس کے ستارے بن جائیں جن سے دنیا
کو ہدایت اور رہنمائی ملے ۔ اے خدا تو ایسا ہی کر۔
لم
اس کے بعد حضور نے تمام مجمع سمیت ہاتھ اُٹھا کر دعا کی۔
(الفضل حکیم جنوری ۱۹۳۳ء)
SAGACIOUS ہو شیار اور دانا
الجمعة : ٤٣

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۵۱
مستورات سے خطاب
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
مستورات سے خطاب

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۳
مستورات سے خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مستورات سے خطاب
(فرموده ۲۷۔ دسمبر ۱۹۳۲ء بر موقع جلسه سالانه )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
جس طرح اعصاب اور رگوں کا آپس میں تعلق ہوتا ہے اسی طرح عورتوں اور مردوں
کے تعاون کے ساتھ دنیا کا نظام چلتا ہے ۔ مگر آج کل کے زمانہ میں ہر طرف جنگ شروع ہے۔
آپس میں نا اتفاقی بڑھ رہی ہے اور پیشگوئی ہے کہ قیامت کے قریب سب نعمتیں مٹادی جائیں
گی۔ سب و حوش یعنی غیر تعلیم یافتہ قومیں اور ادنی قو میں ملائی جائیں گی اور ان کو اٹھایا جائے گا
تمام بنی آدم مساوات چاہیں گے۔ اس واسطے بنی آدم کے اس حصہ کو بھی یعنی عورتوں کو
احساس ہوا کہ ہم بھی مساوات وغیرہ میں حصہ لیں اس لئے عورتوں نے بھی جنگ اور جھگڑوں
میں حصہ لینا شروع کیا۔ ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا
ہے اور اس کا نام بھیڑ چال بھی رکھا ہے۔ گو یہ ملکہ اور جذبہ ہر ایک ملک میں پایا جاتا ہے مگر
ہمارے ملک میں یہ بہت زیادہ ہے۔ جس طرح ایک گیدڑ بھاگا جاتا تھا کسی نے پوچھا کہاں بھاگے
جاتے ہو ۔ کہنے لگا بادشاہ سلامت نے حکم دیا ہے کہ شہر کے تمام اونٹ پکڑ لئے جائیں۔ اس نے
کہا تم تو گیڈر ہو اور حکم اونٹوں کیلئے ہے۔ کہنے لگا شاید گیڈر بھی پکڑے جائیں۔ تو بعینہ یہی
طریقہ ہمارے ملک کی عورتوں نے اختیار کیا کہ عیسائی اور ہندو وغیرہ عورتوں کی ریس میں آکر
کہہ دیا کہ ہمیں ہمارے حقوق دیئے جائیں حالانکہ مرد کون ہوتے ہیں ان کو حقوق دینے والے
ان کو خود خدا تعالیٰ نے حقوق دیئے ہیں۔ قرآن کریم میں جس طرح مسلمان عورت کی تعریف
آئی ہے کسی کتاب یا مذہب میں نہیں پائی جاتی۔ عیسائیوں کا مذہب ہے کہ عورت میں روح ہی
نہیں۔ دوسرے مذاہب میں کہیں تو عورت کو شیطان کا آلہ اور کہیں شر کی جڑ اور کہیں کچھ

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۵۴
مستورات سے خطاب
کہیں کچھ کہہ دیا ہے مگر اسلام نے قرآن نے جہاں مومن مرد کا ذکر فرمایا وہیں مومنات
عورتوں کا ذکر بھی فرمایا ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی رسول کریم میں تعلیم کی بیوی کی
حیثیت سے ہی قدر نہیں بلکہ عائشہ عائشہ ہو کر مشہور ہوئیں۔ پھر عیسائیت میں عورت کا حق
کوئی نہیں رکھا گیا بلکہ ماں کا بھی حق نہیں رکھا ہے کیونکہ حضرت مسیح کو جب یہ کہا گیا کہ مریم
ملنے آئی ہے تو کہا مریم کون ہے ؟ جا اے عورت! میں تجھ کو نہیں جانتا۔ سو جب کہ ماں کا حق
نہیں جانا تو بیوی کا حق بھلا کیا جانے گا۔ تو عیسائی جب کہ عورت میں روح ہی نہیں مانتے تو حق
کیا دیں گے اور مسلمان عورتوں نے ان کی ریس کی۔ عقلمند آدمی کا قاعدہ ہے کہ وہ کسی کے
زیر اثر نہ ہو ۔ اسلام نے عورت کو مساوی حقوق دیتے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر۔ دیکھو عورت
کے نکاح پر مہر پہلے دلواتا ہے اور وہ محض اس کی ملکیت قرار دیا گیا جس پر کسی اور کا تصرف نہیں
ہو سکتا۔ فرانس ایسا ملک ہے کہ وہاں کی تہذیب و تمدن سب یورپ میں آزادانہ ہے۔ چونکہ
عورت کو کوئی حق نہیں دیا گیا اس لئے وہاں کی عورتوں نے اپنے حقوق لینے کیلئے جنگ شروع کی
اور محض بھیڑ چال کے طور پر ہماری مسلم عورتوں نے بھی اپنے حقوق لینے کا مطالبہ کیا حالانکہ
ان کو خدا نے سب حقوق دیئے تھے مگر خدا جانے وہ کیوں مانگنے لگیں۔
ہاں انہوں نے اپنے ملے ہوئے حقوق کو استعمال نہیں کیا۔ غیر مسلم عورتوں کو تو حقوق
ملے ہی نہیں تھے تب ان کا مطالبہ تھا مگر مسلم عورت کو تو خود خدا نے حقوق دیئے۔ اصل بات یہ
ہے کہ انہوں نے اپنے حقوق کو استعمال کرنا نہیں سیکھا اور نہ ان کو استعمال کرنے آتے ہیں۔
سو تم بجائے جھگڑے اور حقوق طلبی کی جد و جہد کے اپنے حقوق کو جو اسلام نے تم کو
دیتے ہیں استعمال کرنا سیکھو ۔ یونہی غلطی کھا کر شور و غل کرنا تو پھر وہی مثال ہو گی جیسا کہ ایک
بادشاہ کے کسی قابل سپاہی کو تلوار چلانا عمدگی سے آتی تھی اور شہزادہ صاحب کو ریس آئی کہ
بادشاہ سلامت کی اس پر اتنی مہربانی اور شفقت ہے کہ ہر روز انعامات دیتے اور قدر افزائی
کرتے ہیں بادشاہ کے حضور عرض کیا کہ مجھے ایک عمدہ تلوار دی جائے۔ بادشاہ نے سپاہی کو بلایا
کہ تلوار شہزادہ کو دے دو۔ بہادر سپاہی نے بہتیرا عرض کیا کہ حضور ان کو چلانی نہیں آتی کہیں
ٹیڑھی اور غلط چلا کر اُلٹا نقصان کریں گے مگر شہزادہ کی ضد برابر جاری رہی۔ آخر تلوار حاصل
کر لی اور غلط انداز سے چلا کر اپنا بازو کاٹ لیا اس پر بادشاہ نے ڈانٹا اور وہ مورد عتاب ہوا۔ تو
ٹھیک اسی طرح مسلمان عورتوں کو حقوق کا استعمال کرنا نہیں آتا۔ دیکھو اسلام میں بچے کو ماں کا

:
:
مستورات سے خطاب
۵۵۵
انوار العلوم جلد ۱۲
دودھ چھڑانے کے متعلق بھی حکم ہے کہ آپس کے مشورے سے چھڑاؤ۔
مہر کے متعلق فرمایا تمہاری ملکیت ہے چاہے جس طرح استعمال کرو۔ تو لوگوں نے اس پر
غلطی یہ کی کہ مہر دس لاکھ یا اس سے بھی زیادہ باندھنے شروع کئے۔ کیا فائدہ اگر کسی کی آمدنی
ایک پیسہ کی بھی نہ ہو اور مہر باندھ لے لاکھ دو لاکھ تاکہ وہ ادا نہ ہو سکے۔ یہ کوئی فخریا
اظہار دولتمندی کا طریقہ نہیں۔ ایسی ایسی مشکلات لوگوں نے صحیح طور پر حقوق کا استعمال نہ
سیکھنے کی وجہ سے خود بخود اپنے اوپر ڈال لی ہیں۔ الغرض مسلمان عورت کو خدا نے تو ہر طرح
کے حقوق دیتے ہیں چاہئے کہ ان کا صحیح طور سے استعمال کرنا سیکھے ۔ اگر انسان کے پاس ایک
بہت محمدہ گھوڑا ہے مگر وہ اس پر چڑھنا نہیں جانتا تو گھوڑا بے فائدہ ہے۔ صحیح استعمال کے بعد
ارادہ کی ضرورت ہے اگر انسان کو علم بھی ہو ، قابلیت بھی ہو ارادہ نہ ہو تو وہ قابلیت بھی کچھ
مفید نہیں ۔ بعض لوگ عالم اور قابل ہوتے ہیں مگر ارادہ نہیں ہو تا تو وہ کچھ بھی کام نہیں کر
سکتے۔ پھر نیت پختہ اور عمل ہو جب کام کا ارادہ کرے۔ اس پر عمل کرے۔ بعض لوگ کسی کام کا
علم رکھتے ہیں، قابلیت بھی ہوتی ہے ارادہ بھی کرتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے تو ان کی
مثال اس بڑھیا کی سی ہوتی ہے جس نے اپنے گھر کا دروازہ لگوا کر بھی اسے کتوں کے لئے کھلا
چھوڑ دیا تھا۔ ہمارے ملک میں عورتوں نے غلطی سے سمجھ لیا ہے کہ ہمارے حقوق پر مردوں نے
قبضہ مخالفانہ کر رکھا ہے۔ سو مسلمان عورتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے اسلام کے دیئے
ہوئے حقوق کا استعمال کرنا نہ سیکھیں گی تو شکوہ بے فائدہ ہوگا۔
اسلام میں دیئے ہوئے حقوق اگر دریافت کرنے ہوں تو قرآن پڑھو حدیث کا مطالعہ کرو
پھر اس کی صحیح تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے ملے گی۔ دیکھو حضرت
مولوی عبدالکریم صاحب نے ایک دفعہ اپنی بیوی سے کوئی سخت بات کی تو الہام ہوا کہ
مسلمانوں کے لیڈر سے کہہ دو کہ یہ بات اچھی نہیں ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
طرزِ عمل اور عمدہ معاشرت سے سبق سیکھو کہ آپ نے اصل اسلام کے طریقہ پر عمل کر کے
دکھا دیا کہ عورت کی کتنی قدر اسلام نے رکھی ہے۔ بے شک لوگ دعوی کرتے ہیں اور بڑے
بڑے لیڈران ملک حامی حقوق نسواں بھی ہیں اور سرسید احمد خاں وغیرہ بہت لائق لیڈر تھے مگر
ان کی جماعت خود اسلام پر اعتراض کرتی ہے۔ دوسرے مذہب عیسائی تو خیر ہیں ہی دشمن اسلام
ان کا تو کام ہی یہی ہے مگر ہماری عورتیں اگر اپنا دین سیکھیں، قرآن مجید کو پڑھیں تو ان کو معلوم

انوارالعلوم جلد ۱۴
۵۵۶
مستورات سے خطاب
ہو گا کہ غیر مذہب کے اعتراضات کا کیا جواب ہو سکتا ہے۔ قرآن شریف ایک جامع کتاب ہے
اس میں سے سب کچھ معلوم ہو سکتا ہے بشرطیکہ تدبر اور غور سے پڑھا جائے۔ دیکھو میں چونکہ
صحت کا کمزور تھا اور شروع سے ہی مدرسہ میں میرا لحاظ کیا جاتا تھا اس لئے پرائمری سے انٹرنس
تک میں نے کوئی امتحان پاس نہیں کیا۔ مگر میں نے صرف قرآن مجید پڑھا۔ فلسفہ منطق وغیرہ
میں نے نہیں پڑھا۔ مگر اب تک میں خدا کے فضل سے اور صرف قرآن مجید پڑھنے کے باعث
ہر ایک بڑے انسان سے غیر مذاہب کے پیشواؤں سے بڑے بڑے لیکچراروں اور مدبروں سے
گفتگو کرنے پر کبھی بھی نہیں جھجکا اور نہ کسی بڑے سے بڑے لیکچرار، پرنسپل بشپ تک نے
میرے سامنے کبھی گفتگو کی جرات کی۔ میں یورپ میں گیا تو بھی انگریزی میں برابر مضمون بیان
کرتا اور بڑے بڑے فلسفیوں کی مجالس میں برابر گفتگو کرتا اور دل میں کوئی رکاوٹ نہ ہوتی۔
مگر یہ میرے ذہن کی کوئی خوبی نہیں بلکہ میرے پاس قرآن کی تلوار ہے۔ پس اگر تم بھی
قرآن، حدیث اور احمدیت کی کہ کی کتابیں پڑھو گی تو پتہ ۔ ز پتہ لگے گا کہ اسلام کیسا عمدہ مذہب ہے۔ کوئی
عیسائی جرأت نہیں کر سکتا کہ احمدیوں کے سامنے آئے۔ تمہارے پاس قرآن کا ہتھیار ہونا
چاہئے۔ دیکھو کوئی ڈاکٹر کامیاب نہیں ہو سکتا محض اپنی دواؤں یا عمدہ چمکدار اوزاروں سے بلکہ
خود اس کی دماغی قابلیت ہونی چاہئے۔ اگر قابلیت نہ ہو تو اوزار یا دوائیں کچھ بھی مفید نہیں ہو
سکتیں۔
سے
چند اخلاق کے ساتھ قابلیت پیدا ہوتی ہے۔ ایک شکر ہے۔ شکر گزاری کے ساتھ بہت
نیک اخلاق پیدا ہوتے ہیں اور شکر گزاری کے ساتھ ترقی اور بہتری کے سامان پیدا ہوتے
ہیں۔ شکریہ ادا کرنے کا کا فعل قوم کے اندر محبت اور اتح اتحاد پیدا کرنے کا موجب ہوتا ہے۔ ج ا جب
کسی نیک تحریک پر شکریہ ادا کر کے اپنا فرض ادا کرتے ہیں تو بہت سے نیک اخلاق پیدا کرنے کا
سبب بنتے ہیں۔ حضرت جنید ۳ یا شبلی فرمایا) رحمتہ اللہ علیہ ایک بزرگ گزرے ہیں۔ وہ پہلے
کسی صوبہ کے گورنر تھے۔ ایسے نیک اور صالح بزرگ تھے کہ اولیاء کرام میں سے ہوئے۔
چنانچہ ان کے نام پر لوگ بچوں کے نام رکھتے ہیں (چنانچہ ہمارے قاضی اکمل صاحب کے بچوں
کے نام جنید و شبلی ہیں) ان کا ذکر ہے کہ بادشاہ نے ان کو زمانہ گورنری میں ان کی حُسن خدمات
کے صلہ میں بہت اعلیٰ درجہ کا خلعت بخشا۔ جب وہ خلعت پہن کر دربار میں بادشاہ کے حضور
بیٹھے تو چھینک آگئی تو اپنی ناک اسی خلعت فاخرہ کے دامن سے پونچھ لی۔ بادشاہ نے دیکھ لیا اور

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۵۷
مستورات سے خطاب
سمجھا کہ ہماری خلعت کی بے حرمتی کی ہے۔ غلاموں کو حکم دیا فورا ان سے چھین لو۔ چنانچہ
انہوں نے ایسا ہی کیا اور دربار سے نکال دیا کہ جاؤ تم میں اعزاز شاہی کے شکریہ کی قابلیت
نہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ بہت سخت حاکم اور ظالم گورنر تھے مگر پھر ایسے نرم دل اور عاجز بندے خدا
کے ہو گئے کہ جن جن افراد رعیت کو ستایا تھا ان کے دروازے پر جا کر معافی طلب کی اور
تقصیریں معاف کروائیں اور توبہ کی اور عبادت الہی میں مصروف ہوئے۔ آگے یہ اس خلعت کے
واقعہ کا اثر تھا۔ آپ سمجھ گئے کہ اے مولا! جب انسان کے ایک خلعت کی تحقیر کر کے ایسی سزا
پائی ہے تو تو نے جو نعمتیں بخشیں ان کا شکریہ ادا نہ کرنے پر تو بہت زیادہ مستحق سزا ہوں گا۔
چنانچہ پھر وہ شکریہ رب ادا کرنے سے اولیاء کرام میں سے ہو گئے۔ سو تم زیادہ شکر گزار بنو۔
رسول کریم میں ہم نے فرمایا ہے میں نے دوزخ میں زیادہ حصہ عورتوں کا دیکھا کیونکہ وہ
ناشکری ہوتی ہیں۔
ه
پھر عورتوں میں تعاون نہیں ہوتا اور یہ ہمارے ملک میں ہی نہیں بلکہ یورپ کی عورتیں
بھی تعاون نہیں کر سکتیں۔ میں یورپ میں گیا تو ایک عورت نے سوال کیا کہ کیا تمہارے ملک
میں دروازے ہوتے ہیں (یورپ کے لوگ عموماً دروازے بند رکھتے ہیں) تو میں نے کہا
دروازے ہوتے ہیں اور پھر کھلے رہتے ہیں تو اس عورت نے غلطی سے سمجھا کہ ہم پر اعتراض
کیا ہے کہ یورپ کے لوگ مہمان نواز نہیں ہوتے اور ہم مہمان نواز ہیں۔ پھر شکر کے ساتھ
آپس میں ہمدردی ہونی چاہئے۔
پھر عورتوں کو بہت زیادہ صبر کرنے کی بھی مشق چاہئے جو ان میں بہت کم ہے۔ صبر کا
جذبہ مشق کرنے سے پیدا ہوتا ہے جو ہمارے ملک کی عورتوں میں بہت ہی نایاب ہے کیونکہ ان
کو عادت نہیں اور یہ محنت اور بہادری سے آتا ہے۔ یہاں تو اگر کوئی ذرا بھی تکلیف پہنچ جائے
تو یہ رونے لگ جاتی ہیں حالانکہ ملکوں کے ساتھ جنگ ہو تو رونا کیسا؟ تحمل، برداشت اور صبر کی
صحابیات میں بہت مشق تھی۔ ایک صحابیہ کا ذکر ہے کہ ان کا جنگ میں باپ بیٹا خاوند شهید
ہوئے تو کچھ پرواہ نہ کی اور بار بار رسول اللہ سی ایم کی خیریت دریافت فرماتیں اور پھر حضور کی
زندگی کی خوشخبری سن کر کہا رسول اللہ زندہ ہیں تو کچھ پرواہ نہیں۔ وہ اسی طرح ایک صحابیہ
بی بی نے جنگ میں دشمنوں میں گھرے ہونے پر خیموں کے ڈنڈے اکھاڑ کر اتنی جنگ کی کہ
دشمن کا ناطقہ بند کر دیا اور ان کو بھگا دیا کہ مگر ہمارے ملک کی عورتیں ہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی