امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 22

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۵۸
مستورات سے خطاب
پر رونے لگ جاتی ہیں کہ میرا صبر یہ صبر کوئی صبر نہیں ہوتا۔ چنانچہ رسول کریم میں ایم کی
نسبت آیا ہے آپ کہیں تشریف لے جا رہے تھے ایک عورت بے تابی سے رو رہی تھی۔ آپ
نے دریافت فرمایا کیوں روتی ہے ؟ عرض کیا گیا حضور اس کا بچہ فوت ہو گیا ہے۔ آپ نے اس
عورت کے پاس جاکر فرمایا صبر کرو۔ وہ جواب دیتی ہے کہ جس کے دل کو لگے وہی جانے۔ اے
شخص (اس نے رسول کریم کو پہچانا نہ تھا تیرا بھی کوئی بچہ مرتا تو جانتا کتنا دکھ ہوتا۔ آپ نے
فرمایا میرے تو کئی بچے مر گئے ہیں۔ پیچھے جب اس کو کسی نے بتایا کہ آپ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و سلم تھے تو وہ عورت دوڑی آئی کہ یا رسول اللہ " میں نے آپ کو پہچانا نہ تھا اب صبر کرتی
ہوں معاف فرمائیں۔ آپ نے فرمایا اب کیا صبر ہے! صبر تو پہلے کرنا تھا رو دھو کر صبر کرنا
بے فائدہ ہے ۔ کہ تو تم بھی اگر صحابیات کی طرح صبر کرنے کی مشق کرو گی تب کچھ ملکی معاملات
اور حقوق کو استعمال کرنے کی قابلیت پیدا کرو گی۔ ورنہ جو آدمی ذرا ذرا بات میں صبر اور تحمل
برداشت کی عادت نہیں رکھتا وہ ملکی معاملات میں کیا ہمت دکھلا سکتا ہے۔ تمہارا دماغ غم و الم
وغیرہ سے خالی ہو گا تب کچھ کام کر سکو گی ورنہ یوں ہی زہ زبانی واویلا بے کار ہے۔
مر
پھر جرأت ہے یاد رکھو انسان سے جرأت سب کام کرواتی ہے۔ اگر دل میں جرات ہو تو
انسان بہادری سے کام کر سکتا ہے ورنہ کچھ نہیں کر سکتا۔ اپنی دلی جرأت جس طرح کام کروا سکتی
ہے کسی دوسرے کی امداد سے وہ کام ہرگز نہیں ہو سکتا۔
ایک واقعہ کشمیریوں کا لکھا ہے کہ کشمیری قوم کے لوگ ایک فوج میں بھرتی ہوئے۔ جب
جنگ ہونے لگی جرنیل نے حکم دیا کہ فلاں جگہ فوج کھڑی ہو۔ تو ایک دو سپاہی افسر کے پاس جا
کر عرض کرنے لگے کہ حضور ہمارے ساتھ کوئی پہرہ دار ہونا چاہئے جو ہماری حفاظت کرے۔
افسر نے سمجھ لیا کہ یہ بزدل ہیں۔ چنانچہ اب کشمیریوں کو فوج میں بھرتی نہیں کیا جاتا۔ مگر ہمارے
ایک بزرگ بادشاہ ہوئے ہیں انہوں نے چیونٹی سے سبق لیا کہ وہ کئی بار ان کے سامنے دیوار پر
سے گری اور پھر پڑھی۔ آخر پوری دیوار طے کر کے کامیاب ہو گئی تو اس سے بادشاہ نے سبق
لیا اور کئی بار ہارنے پر آخر فاتح شہنشاہ بن گئے ۔ یہ جرأت اور ہمت تھی۔
کہتے ہیں رستم ایک بار کسی پہلوان سے شکست کھا کر نیچے گر پڑا۔ مگر اس کی بہادری اور
ہمت کا رعب مشہور تھا تو اس نے سوچا کہ آؤ ہمت کر کے چھوٹ جاؤں۔ چنانچہ جب کہ دشمن
اس کی پیٹھ پر سوار تھا اور گردن دبائے بیٹھا تھا اس نے جرأت کر کے اسے زور کی آواز سے

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۵۹
مستورات سے خطاب
ڈرایا کہ رستم آگیا۔ رستم آگیا تو دشمن یہ نام سن کر سم گیا اور بھاگ گیا۔ اپنے نام کی آڑ لے
کر رستم زنده و سلامت رہ گیا۔ تو جرات اور ہمت کے بغیر بھی انسان ناکام رہتا ہے۔
پھر انکسار اور تواضع ہے۔ ہمارے ملک میں تواضع بہت اچھا لفظ رائج ہے مگر اس کے
معنی کم لوگ جانتے ہیں۔ اگر کوئی کسی کو اچھی طرح روٹی کھلا دے تو کہتے ہیں بھئی بڑی تواضع
کی۔ یا کوئی حاکم تھا نہ دار کسی گاؤں میں چلا جائے تو اس کی خاطر تواضع کرنا بولتے ہیں مگر اصل
ترجمہ تواضع کا نہیں جانتے۔ ذکر ہے کہ ایک بادشاہ بذاتِ خود بھیس بدل کر شہروں میں پھرا کرتا
ایک دن کسی ایسے مقام پر جا مقام پر جانکلا جہاں ایک جمعدار پہرہ پر کھڑا تھا۔ اس نے بادشاہ کو بھی جو بھیں
بدلے ہوئے تھا معمولی آدمی سمجھ کر نخوت اور غرور سے گزرنے نہ دیا اور کہا تو جانتا نہیں میرا
پر چڑھو ۔ اس
کہا ڈرا اور
کیا ۔ ا عہدہ ہے ؟ بادشاہ نے پوچھا حضور! آپ کا کیا عہدہ ہے۔ کیا سپاہی؟ کہا ذرا اوپر چڑھ
نے کہا کیا جمعدار ؟ کیا ہوں ۔ پھر سپاہی نے پوچھا تو کون ۔ بھا تو کون ہے تھانہ دار؟ بادشاہ نے بھی کہا ذرا
اوپر بڑھو۔ پھر اس نے کہا اور اوپر بڑھو۔ سپاہی نے کہا ڈ پٹی؟ اس نے کہا ذرا اور اوپر بڑھو۔ اس
طرح سوال و جواب سے بادشاہ کے عہدہ تک پہنچا۔ آخر سپاہی نے شرمندہ ہو کر معافی طلب کی
تو بعض لوگ تواضع اور انکسار کرنا نہیں جانتے۔ کسی کو ذرا دنیاوی قدر مل جائے پھر نخوت اور
تکبر سے بھر جاتے ہیں غرور سے پاؤں زمین پر رکھنا بھول جاتے ہیں مگر نہیں جانتے کہ بڑے
لوگ اگر انکسار کریں تو ان کی قدر افزائی ہوتی ہے اور عزت بڑھ بڑھتی ہے۔ دیکھو زار روس کی
تباہی قیصر جرمنی کی شکست محض غرور اور نخوت اور انکسار نہ کرنے کے سبب سے ہوئی۔ مگر
بادشاہ جارج پنجم کی بہت بڑی عزت ہے۔ رعیت کو اگر انکسار اور تواضع سے پیش آئیں تو
ہزار گنا زیادہ عزت ہوتی ہے۔ شہنشاہ معظم کی رعایا ان کے انکسار کے طرز عمل سے قدر کرتی
ہے۔ بڑے لوگ اگر انکسار کریں تو لوگ ان کو آنکھوں پر بٹھاتے، ان کی دل و جان سے
خدمت کرتے ہیں۔ قوم کا امیر ان کا خادم ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عین
اسلام پر عملدرآمد فرماتے ہوئے ایک فارسی شعر لکھا ہے۔
منه از بهرما کرسی که ماموریم خدمت را
یعنی میرے لئے کرسی مت رکھو کہ میں ایک غریب اور عاجز انسان ہوں۔ تو بہت سے فوائد
انکسار کرنے اور عاجز بننے میں ہوتے ہیں۔ یہ ایک نفس کی اصلاح اور اپنی قدر کروانے کا طریقہ
ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۶۰
مستورات سے خطاب
پھر ایک قابل قدر چیز قربانی ہے اگر اپنے حقوق سے فائدہ لینا چاہتی ہو تو قربانیاں کرو
نفس کی قربانیاں ، مال کی قربانیاں اپنی خواہشات کی قربانیاں، دوسروں کی خدمت کرو ، خدمت
کرنے والا آدمی بڑا ہوتا ہے دو سرے سب چھوٹے ہیں۔ دیکھو اگر یورپ کی کوئی بڑی شہزادی
خدمت کرتی ہے ، ہسپتال میں جا کر بیماروں، معذوروں کو دیکھتی ہے، ان کو کچھ دیتی یا پوچھتی
ہے تو کتنا بڑا رتبہ پاتی ہے۔ سو تم بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں سے ہو جو
اپنے آپ کو خادم اسلام سمجھتے تھے۔ تم بھی ہر قسم کی قربانی کر کے خدمت خلق میں مصروف ہو
جاؤ تا که دین و دنیا کی کامیابیاں حاصل کرو۔
آخر میں ضروری نصیحت کرتا ہوں کہ اتحاد کے لئے ایک نظام اور پابندی کی ضرورت
ہے۔ عورتوں میں نظام اور پابندی قوانین بالکل نہیں یہ بہت ضروری بات ہے کوشش سے اس
پر عامل ہونا چاہئے۔ دیکھو اسلام میں جب شراب کی حرمت کا حکم ہوا ہے فورا صحابہ کرام نے
تعمیل کی۔ پھر ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ حضرت رسول کریم میں ہم نے بلند آواز سے فرمایا کہ بیٹھ
جاؤ تو سب لوگ جہاں بھی آپ کی آواز پہنچی بیٹھ گئے۔ کسی صحابی نے دوسرے کو ایک راستہ
میں غیر مانوس سی جگہ پر بیٹھے دیکھ کر پوچھا۔ یہاں کیوں بیٹھے ہو تو اس نے کہا۔ میں نے
رسول اللہ میں کی آواز سنی تو تعمیل ارشاد کے لئے یہیں بیٹھ گیا۔ مجھے یہ نہیں معلوم کہ کیا
بات ہے میں نے صرف تعمیل ارشاد کی ۔ وہ سو تم بھی یہ ضروری اور نہایت ضروری بات سیکھو
کہ نظام اور پابندی قوانین کے لئے ہر ایک حکم ماننا ضروری ہے۔
اس کے بعد میں عورتوں کو دو کام بتاتا ہوں چاہئے کہ کوشش کر کے سوچیں اور مجھے
نتیجہ سے اطلاع دیں تاکہ پھر ہم اپنی ساری جماعت میں اس کو رائج کریں۔ اس میں اول تو
برقعہ اور پردہ کا سوال ہے۔ شرعی پردہ کے لئے نہ تو وہ پرانا برقعہ کچھ مفید ہوا کیونکہ پردہ کے
علاوہ عورت کو تازہ ہوا اور صحت کی بھی ضرورت ہے جو اس برقعہ میں نہیں اور نہ اس میں بچہ
گود میں اٹھایا جا سکتا ہے۔ اگر آگے سے ہوا سے کھل جائے یا اٹھانا پڑے تو صرف پچھلا حصہ ہی
چھپ سکتا ہے سامنے کا سب لباس نظر آتا ہے اور نئے فیشن کا برقعہ بھی بعض کو پسند نہیں۔
شاید اس لئے بھی کہ اس میں زینت اور خوبصورتی نمایاں پائی جاتی ہے اس لئے بڑی سمجھتے ہیں
اور چادر سے بھی وقت ہوتی ہے۔
اس لئے میں سلسلہ کی قابل خواتین اور سلائی کی ماہر بہنوں سے خواہش رکھتا ہوں کہ وہ

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۶۱
مستورات سے خطاب
اپنے لئے کوئی ایسا برقعہ سوچیں کہ جو صحت اور شرعی پردہ کے لحاظ سے آر آرام دہ ہو۔ پھر ہمیں
بتائیں۔ میں تو سینا پرونا نہیں جانتا خواتین خود ہی بہتر طور سے جانتی ہیں۔ امید ہے کہ وہ سوچ کر
ہمیں اطلاع دیں گی اور ہم اس پر غور کر کے پھر اسے رائج کر دیں گے۔
سری بات زنانه نما
سے ہو۔ ہر
ہر قسم کے
نمائش کی نسبت ہے جو صنعت و حرفت کے لحاظ سے ۔
نمونے کی اشیاء جو آپ کے شہروں میں بنتی ہوں وہ مرکز میں لانی چاہئیں۔ موجودہ نمائش تو
بجائے اشیاء کی نمائش کے خود لجنہ کی نمائش ہو جاتی ہے۔ سو ہماری خواتین کو اس پر توجہ کرنی
چاہئے کہ ہر ایک چیز جو ان کے شہر میں عمدہ بنتی ہے اس کے بھیجنے کا انتظام کریں یا مجھے بتلائیں پھر
میں اس کا انتظام کر کے لجنہ کو بتاؤں گا کہ نمائش کس کو کہتے ہیں۔ دو تین سال سے تو تجربہ کر کے
دیکھا ہے یہ کچھ نہیں کر سکتیں۔ سو ہماری خواتین کو ضرور اس کی کوشش کرنی چاہئے۔ یہ دو کام
ان کے ذمہ ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ سال ان پر عمل درآمد ہو گا۔ اخیر میں میں دعا کرتا ہوں کہ
اللہ تعالی تم کو ان نیک کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مرقس باب ۳ آیت ۳۱ تا ۳۵ ( مفهوماً)
(مصباح ۱۵ جنوری (۱۹۳۳ء)
تذکرہ صفحہ ۳۹۶۔ ایڈیشن چهارم
یہ واقعہ حضرت ابو بکر شبلی کا ہے جو بعد میں حضرت جنید بغدادی کے مرید بنے۔
( تذکرۃ الاولیاء اردو صفحه ۳۷۱ تا ۳۷۳ مطبوعہ کشمیری بازار لاہور)
ه بخاری کتاب الایمان باب كفران العشير
ل السيرة النبوية لابن ہشام الجزء الثالث صفحه ۱۰۵ مطبع مصطفى
که
البابي الحلبي مصر ١٩٣٦ء
بخارى كتاب الجنائز باب زيارة القبور
هم

انوار العلوم جلد ۱۲
۶۲۵
بعض اہم اور ضروری امور
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
بعض اہم اور ضروری امور

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۶۵
بعض اہم اور ضروری امور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بعض اہم اور ضروری امور
تقریر فرموده ۲۷۔ دسمبر ۱۹۳۲ء بر موقع جلسہ سالانہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
آج میرا گلا قریباً پہلے ہی دن بیٹھ گیا ہے کیونکہ ہمارے عورتوں کیلئے ناکافی جلسہ گاہ منتظمین نے عورتوں کی جلسہ گاہ اس دفعہ بڑھائی نہیں تھی
اور جس قدر خواتین آئیں ان کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت قریباً ڈیوڑھی تھی نتیجہ یہ ہوا کہ
جب میں تقریر کرنے کیلئے جلسہ گاہ میں پہنچا تو اس میں تل دھرنے کی بھی جگہ باقی نہ تھی اور
سینکڑوں عورتیں باہر کھڑی تھیں۔ میں نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح خواتین سمٹ کر بیٹھ
جائیں تاکہ باقی خواتین کیلئے جگہ نکل سکے مگر تمام کوشش کرنے کے باوجود اتنی جگہ نہ نکل سکی
کہ سب خواتین سما سکیں اور سینکڑوں ہی باہر کھڑی رہیں حالانکہ ارد گرد کے مکانات کی چھتیں
بھی عورتوں سے پُر ہو چکی تھیں۔ آخر آدھ گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد میں ۔ بعد میں نے سوچا اب ایک ہی
تجویز ہے جس پر عمل کیا جا سکتا ہے اور وہ یہ کہ قادیان کی جتنی خواتین ہیں وہ جلسہ سے چلی
جائیں اور اپنی جگہ باہر سے آنے والی خواتین کو دے دیں۔ اس پر قادیان کی عورتوں کو جن کی
تعداد کئی سو تھی جلسہ گاہ سے نکال کر مہمان خواتین کو جگہ دی گئی تب بھی خواتین بمشکل سما سکیں
نتیجہ یہ ہوا کہ اس افراتفری میں بہت شور پڑ گیا۔ عورتیں باوجود سمجھانے کے بچوں کو ساتھ لے
آتی ہیں اور مہمان عورتوں کیلئے مشکل بھی ہے کہ اپنے بچوں کو کہاں چھوڑیں اس لئے انہیں
ساتھ لانے ہی پڑتے ہیں۔ جب عورتیں جلسہ گاہ میں جگہ کی گنجائش نکالنے کیلئے کھڑی ہو ئیں تو
بچے رونے لگ گئے ان کے ساتھ عورتوں کے چیخنے چلانے کا شور بھی مل گیا اور پھر یہ شور بند نہ
ہوا اس وجہ سے تقریر کرتے ہوئے مجھے بھی بہت چیخنا پڑا اس لئے بجائے اس کے کہ کل میرے

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۶۶
بعض اہم اور ضروری امور
گلے پر اثر پڑتا میں آج ہی ماؤف گلے کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ منتظمین
جلسہ آئندہ انتظام کے سلسلہ میں عورتوں کو بھی مد نظر رکھا کریں گے اور انہیں اس طرح نذیر
تغافل نہ کر دیا کریں گے تاکہ اس قسم کی مشکلات ان کی جلسہ گاہ کے متعلق پیش نہ آئیں۔
یاد رکھنا چاہئے کہ جب تک عورتوں میں بیداری نہ پیدا ہو اس وقت تک مردوں کیلئے
ترقی کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ عورتوں کا ایمان بہت مستقل ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے عورت کو
اتنا فکر نہیں دیا جتنے جذبات دیئے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے
کہ ایمان تو بڑھیا کا سا ہونا چاہئے۔ سارا دن دلائل دیتے رہو سب کچھ سن سنا کر کہہ دے گی
وہی بات ٹھیک ہے جو میں مانتی ہوں۔ مومن کو بڑھیا کی طرح تو نہیں ہونا چاہئے کہ کوئی بات
تسلیم ہی نہ کرے لیکن اس کا ایمان ایسا ہونا چاہئے کہ کوئی چیز اسے ہلا نہ سکے۔ غرض عورتوں کا
ایمان قابل تعریف ہوتا ہے ان میں جہالت بھی زیادہ ہوتی ہے مگر ایمان میں بھی بہت پختہ ہوتی
ہیں۔ میں نے کئی بار سنایا ہے میراثی قوم کی ایک عورت تھی جو گانے بجانے کا کام کرتی تھی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں وہ یہاں اپنے لڑکے کو لائی جو عیسائی ہو گیا تھا
اور گفتگو میں مولویوں کے منہ بند کر دیتا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے
نصیحت کی مگر وہ بھی کچھ ایسا پکا تھا کہ ایک دن موقع پا کر باوجود یکہ مسلول تھا رات کو بھاگ گیا۔
جب اس کی ماں کو پتہ لگا تو اس کے پیچھے گئی اور بٹالہ سے پکڑ کر پھر لے آئی۔ وہ حضرت
مسیح موعود عليه الصلوة والسلام سے رو رو کر کہتی کہ ایک بار اسے کلمہ پڑھا دیں، پھر خواہ مرہی
جائے ۔ آخر خدا تعالیٰ نے اس کی زاری کو قبول کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ
اس کالڑ کا مسلمان ہو گیا اور پھر مر گیا۔
تو اللہ تعالٰی نے عورتوں کا طبقہ یونہی نہیں بنایا۔ جہاں فکر ، جرأت اور بہادری کا تعلق
مرد کے دماغ سے ہے، وہاں صبر و استقلال کا تعلق عورت کے دماغ سے ہے۔ یہی دیکھ لو کتنے
صبر و استقلال سے عورت بچے پالتی ہے۔ مرد اس طرح کرکے تو دکھائے بچے ذرا شور ڈالیں تو
مرد چیخ اُٹھتا ہے کہ کام خراب ہو رہا ہے بچوں کو روکو مگر عورت رات دن سنتی ہے اور اس شور
سے لذت حاصل کرتی ہے۔ غرض عورتیں مردوں کی تکمیل کا جزو ہیں بغیر ان کی تربیت کے
سچائی قائم نہیں ہو سکتی۔ اولاد کی تربیت بھی ان کے ذمہ ہوتی ہے اگر ان کی اپنی تربیت ہی نہ ہو
تو اولاد کی کیا کر سکیں گی ان کیلئے جلسہ گاہ کو بھی ہر سال وسیع کیا جایا کرے۔

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۶۷
بعض اہم اور ضروری امور
اس کے ساتھ ہی ان کیلئے لاؤڈ سپیکر ضروری ہے کیونکہ ان کے لاؤڈ سپیکر کی ضرورت ساتھ بچے ہوتے ہیں جو شور مچاتے ہیں۔ اس قدر مرد جو یہاں
بیٹھے ہیں ان سے نصف تعداد کی عورتوں کیلئے لاؤڈ سپیکر چاہئے۔ عورتوں کی تعداد مردوں کی
نسبت نصف ہو گی مگر میں تقریر کرتے ہوئے جدھر منہ پھیرتا اُدھر سے ہی کہنے لگ جاتیں
کچھ سنائی نہیں دیتا حالانکہ میں پورے زور سے گلا پھاڑ پھاڑ کر بول رہا تھا۔ تو عورتوں کیلئے
لاؤڈ سپیکر کی جلد ضرورت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ مردوں سے جلد اس کیلئے چندہ جمع کر
دیں گی۔ مردوں کیلئے بھی لاؤڈ سپیکر کی ضرورت ہے۔ بہت سے لیکچرار اس لئے جلسہ میں لیکچر
دینے کیلئے مقرر نہیں کئے جاتے کہ ان کی آواز سارے مجمع میں نہ پہنچ سکے گی۔ اگر لاؤڈ سپیکر کا
انتظام ہو جائے تو ان کو بھی لیکچر دینے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔
میں لیکچر شروع کرنے سے پہلے کچھ سفارشات کرنا چاہتا ہوں جو میں مَنْ يَشْفَعُ
سفارشات شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبَ مِنْهَا کے ماتحت ہمیشہ ماتحت ہمیشہ کیا کرتا ہوں۔
پنی سفارش تو ایک صاحب کے متعلق ہے جن کا لڑکا گم ہو گیا ہے۔ وہ
پہلی سفارش دوست جموں کے رہنے والے ہیں اور گم شدہ لڑکے کا نام عبدال کا نام عبد الکریم ہے۔ وہ
دوست غریب آدمی ہیں۔ وہ لڑکے کی زیادہ تصاویر نہیں چھپوا سکتے۔ ایک تصویر انہوں نے دی
ہے جس کے متعلق میں انتظام کر دوں گا کہ جو دوست ملاقات کے لئے آئیں ان کو دکھاتے
جائیں اور کمروں میں بھی دکھا دی جائے ۔ تصویر دیکھنے سے سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکے کے چہرہ کے
نقوش ایسے ہیں کہ ان سے جلد شناخت کیا جا سکتا ہے۔ دوست خیال رکھیں اگر اس
شکل و شباہت کا لڑکا انہیں کہیں ملے تو وہ قادیان میں اطلاع دیں۔ یہاں سے لڑکے کے
رشتہ داروں کو اطلاع دے دی جائے گی۔
رو
دوسری سفارش میں سید دلاور شاہ صاحب کے متعلق کرنا چاہتا ہوں۔ وہ
وسری سفارش جو کام پہلے کرتے تھے اس میں بعض وجوہات کے باعث نقص پیدا ہو گیا
ہے یعنی پر لیس وغیرہ کی دقتیں درپیش ہیں۔ انہوں نے کتب خانہ جاری کیا ہے اور وہ خواہش
کرتے ہیں کہ جو دوست کتابیں منگوانا چاہیں وہ ان سے منگوایا کریں اور جو کتابیں ان کے پاس
موجود ہیں وہ خرید کر ان کی مدد کریں۔ مینیجر اسلامیہ پریس بک ڈپو لاہور ان کا پتہ ہے ان کے
پائن سلسلہ سے تعلق رکھنے والی کتابیں بھی ہیں۔ مثلاً مباحثہ لاہور جو مولوی غلام رسول صاحب

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۶۸
بعض اہم اور ضروری امور
را جیکی نے کیا تھا۔ عام طور پر لوگ مولوی صاحب کا کلام پسند کرتے ہیں ، وہ خریدیں۔ دوسری
کتاب " تحقیق واقعات کربلا" ہے۔ جو ہمارے دوست اور میرے استاد منشی خادم حسین
صاحب خادم بھیروی نے لکھی ہے اور بہت اعلیٰ درجہ کی کتاب ہے۔ خادم صاحب کا طرزِ تحریر
ایسا ہے کہ شیعہ کبھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے سخت لکھا بلکہ اعتراف کرتے ہیں کہ ان کا
کلام بہت نرم اور بیٹھا ہوتا ہے وہ جو کچھ لکھتے ہیں احمدیت کی روشنی میں لکھتے ہیں اور خوب
لکھتے ہیں۔ جو دوست سید دلاور شاہ صاحب کی کتابیں خریدنا چاہیں وہ ان سے لاہور کے پتہ سے
منگوالیں ۔
تیسری سفارش سلسلہ کی ان کتب کے متعلق کی جاتی ہے جو اس سال نئی
تیسری سفارش شائع ہو ہوئیں یا دوبارہ شائع ہو ہو ئیں ، مسئلہ کشمیر کشمیر ، ہندو راج کے منصوبے“
مقدمہ بہاولپور میں بیان وغیرہ بک ڈپو نے شائع کی ہیں اور منشی فخر الدین صاحب نے
مترجم قرآن درس القرآن حضرت خلیفہ اول اور بعض اور کتابیں شائع کی ہیں اسی طرح
دوسرے کتب فروشوں کی کتابیں ہیں۔ ہماری جماعت خدا کے فضل سے علمی جماعت ہے
احباب کو چاہئے کہ کتب شائع کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیا کریں تاکہ وہ جلدی جلدی اور
کتب شائع کرتے رہیں۔
اس سال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دو کتابیں تحفہ گولڑویہ “ اور
کتاب البریہ بھی شائع ہوئی ہیں۔ ان کے متعلق تو مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ حضرت
مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کی کتب کے متعلق سفارش کرنا ایک قسم کی ہتک ہے اس لئے ان
کے متعلق تو میں سفارش کا لفظ نہیں کہہ سکتا ہاں احباب کو اطلاع دیتا ہوں کہ یہ کتابیں جو نایاب
تھیں ، دوبارہ چھپ گئی ہیں احباب ان سے فائدہ اٹھائیں۔
چوتھی سفارش سید ممتاز علی صاحب مالک اخبار تہذیب النسواں لاہور کی چوتھی سفارش ایک کتاب مضامین قرآن کے متعلق ہے۔ سید صاحب کا بیان ہے کہ ایک
دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب لاہور گئے تو اس کتاب کا مسودہ منگوا کر اس کے
ذریعہ بعض حوالے نکالے تھے۔ میں سمجھتا ہوں یہ بات صحیح ہوگی اور اس طرح کتاب کو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکت بھی حاصل ہے۔ میں نے دیکھا ہے اس قسم کی پہلی
کتابوں سے یہ بہتر کتاب ہے۔ مختلف مضامین کی آیتیں اس کے ذریعہ بآسانی نکالی جا سکتی ہیں

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۶۹
بعض اہم اور ضروری امور
کیونکہ ہر مضمون کے متعلق آیات یکجا کر دی گئی ہیں۔ اس کتاب سے بہت کچھ فائدہ اٹھایا جا
سکتا ہے۔ اس وقت تک اس کی چند جلدیں شائع ہو چکی ہیں جو بہت خوشخط اور عمدہ ہیں۔
پانچویں سفارش اخبار ایسٹرن ٹائمز کے متعلق ہے۔ میں نے گزشتہ سال
پانچویں سفارش کے جلسہ کے موقع پر بھی اس کی طرف توجہ دلائی تھی۔ مسلمانوں کو اپنے
انگریزی پریس کو مضبوط کرنے کی بے حد ضرورت ہے مگر مسلمانوں کی بے توجہی سے
مسلم - آؤٹ لک تو بند ہو گیا اب ایسٹرن ٹائمز جاری ہے مگر اس کی بھی وہی حالت ہے۔ افسوس
ہے کہ مسلمانوں نے ابھی تک یہ بات محسوس نہیں کی کہ علمی طور پر بھی قربانی کی ضرورت
ہوتی ہے۔ ہندوؤں کے متعلق میں نے دیکھا ہے ان کے اخبارات کو سمجھنے کیلئے خاص ہی دماغ
کی ضرورت ہوتی وتی ہے۔ جب کبھی مجھے "ملاپ " یا " پر تاب" دیکھنے کا اتفاق ہوا میں نے دیکھا
بعض اوقات ایک فقرہ کو سمجھنے کیلئے کئی کئی منٹ لگتے ہیں۔ پھر جتنی کتابت وغیرہ کی غلطیاں ان
اخباروں کے ایک ایک پرچہ میں ہوتی ہیں اتنی مسلمان اخبارات کے ایک مہینہ کے پرچوں میں
بھی نہیں ہوتیں۔ مگر باوجود اس کے جس ہندو کو دیکھو اس کے ہاتھ میں ” ملاپ " یا " پر تاب" یا
کوئی اور ہندو اخبار ہو گا۔ ان کے مقابلہ میں مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ ابتداء میں ہی تکمیل
چاہتے ہیں اور جب تک ان کے نزدیک کوئی کام مکمل نہ ہو اس کی طرف متوجہ ہونا ضروری
نہیں سمجھتے۔ میں نے اپنی جماعت میں بھی دیکھا ہے کوئی کام سپرد کرو جب اس کے متعلق پوچھا
جائے تو یہی کہا جاتا ہے کہ ابھی مکمل نہیں ہوا حالانکہ انسانی کام کبھی مکمل نہیں ہو سکتے حتی کہ
جس بات کو مکمل سمجھ لیا جائے وہ بھی مکمل نہیں ہوتی۔ ایک دفعہ میں نے دعا قبول ہونے کے
طریق کے متعلق خطبے پڑھے جب میں آخری خطبہ پڑھ کر آیا تو خیال پیدا ہوا را ہوا کہ شائد اب کوئی
طریق باقی نہیں رہ گیا۔ اس دن میں نے گھر آکر سنتیں پڑھیں۔ سنتیں پڑھتے ہوئے قراءت
پڑھ کر جب میں رکوع میں گیا تو اتنے سے قلیل وقت میں دو نئے طریق مجھے معلوم ہوئے اس پر
مجھے بہت شرم آئی کہ میں نے یہ خیال کرتے ہوئے کہ تمام طریق ختم ہو گئے بد ظنی سے کام لیا۔
مجھے ایک سیکنڈ میں دو زبر دست طریق بتا دیئے گئے۔
مسلمانوں میں تکمیل کا غلط خیال پایا جاتا ہے۔ کوئی انسان مکمل نہیں اور نہ کسی انسانی کام
کو تکمیل حاصل ہے۔ تکمیل صرف اللہ تعالیٰ کیلئے ہی ہے۔ اگر کسی انسان کو مکمل سمجھا جاتا ہے
تو وہ بھی نسبتی تکمیل ہے ہم رسول کریم میں سلیم کو کامل انسان سمجھتے ہیں مگر کیا یہ کہتے ہیں کہ

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۷۰
بعض اہم اور ضروری امور
آپ کی روحانی ترقی اب جاری نہیں۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے تو وہ رسول کریم مسلم کی ہتک کرتا
ہے اور جب ہم یہ کہتے ہیں کہ آپ کی روحانی ترقی جاری ہے تو معلوم ہوا کہ آپ کے مکمل
ہونے کا یہ مطلب ہے کہ تمام انسانوں سے آپ مکمل ہیں۔ نہ یہ کہ آپ میں ترقی کی کوئی
گنجائش نہیں ۔ ہم ہر روز اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ کہتے ہیں۔ اگر سب کچھ رسول کریم
ملی ایم کو مل چکا ہے تو پھر یہ کہنے کے کیا معنی؟ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے خزانے
اتنے وسیع ہیں کہ رسول کریم میں کی ترقی بھی ہمیشہ ہوتی رہے گی۔
مسلمان اسلامی انگریزی اخبارات کے متعلق یہی کہتے رہتے ہیں کہ ان میں سٹیٹسمین کی
سی خوبیاں نہیں مگر یہ نہیں جانتے کہ ابتداء میں ایسی خوبیاں کس طرح پیدا کی جا سکتی ہیں۔ میں
کہتا ہوں کہ اگر سٹیٹسمین میں خوبیاں ہیں تو اسے بھی خرید و لیکن کم از کم ایک مسلمان اخبار بھی
ضرور خریدی۔ میں چودہ پندرہ اخبارات خریدتا ہوں اگر میں ایک ہی اخبار خرید تا تو بھی
ایسٹرن ٹائمز یا کوئی اور اسلامی پرچہ ضرور خرید تا خواہ اس کے پڑھنے میں کتنی ہی تکلیف ہوتی۔
جو صاحب ایک ہی اخبار خرید سکتے ہیں انہیں میں کہتا ہوں ایسٹرن ٹائمز خریدیں۔ خریداروں کے
بڑھنے سے ہی اخبارات ترقی کر سکتے ہیں اور مکمل بن سکتے ہیں۔
ایک سفارش میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے متعلق منشی محمد دین
چھٹی سفارش
صاحب فوق ایڈیٹر کشمیری اخبار لاہور نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔ ان
میں محمدہ عمدہ کتابیں بھی ہیں۔ کشمیر کے متعلق حالات معلوم کرنے والے اصحاب وہ کتابیں
خریدیں۔
ایک ضروری سفارش میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ منشی احمد دین صاحب ساتویں سفارش حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابی ہیں، حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے خلاف جو مقدمات مخالفین نے دائر کئے تھے ان کے دوران میں بڑی خدمت
کرتے رہے ہیں ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی ان سے ان سے انس تھا، وہ آج کل بیکار ہیں ان
کی آنکھوں میں نقص پیدا ہو گیا ہے اور ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں۔ ان کو کتابوں کا عشق رہا
ہے اور انہوں نے سلسلہ کی اور دوسری دس ہزار مالیت کے قریب کی کتابیں جمع کی ہوئی ہیں
بیسیوں ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کی شائع شدہ آپ
کی تصانیف حاصل کرنے کا شوق ہو جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے اور وہ حضرت مسیح موعود

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۷۱
بعض اہم اور ضروری امور
علیہ السلام کے وقت کی شائع شدہ کتب کی قدر جانتے ہوں وہ خرید سکتے ہیں۔ دس ہزار کی
کتابیں اگر تھوڑی تھوڑی بکتی رہیں تو ان کا گزارہ ہو سکتا ہے۔ مفتی محمد صادق صاحب کے پاس
ان کتب کی فہرست ہے دوست ان سے معلوم کر سکتے ہیں۔
ایک اور سفارش میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
آٹھویں سفارش کے ایک پرانے صحابی بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی ہیں۔ ان کے
لڑکے نے فوٹو کی دکان نکالی ہے میں اپنے آپ کو مستثنیٰ کرتا ہوا کہتا ہوں مکان سجانے کیلئے
کیمرے کے فوٹو رکھنا نا جائز نہیں اگر چہ یہ ڈر ہو سکتا ہے کہ کوئی بری صورت نہ پیدا ہو جائے مگر
فوٹو کا فائدہ بھی ہو سکتا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا فوٹو شائع کیا بھائی جی
کے لڑکے نے فوٹو بنائے ہیں جو دوست دوسروں کو دکھانے کیلئے یا جنہوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو نہیں دیکھا آپ کی شکل دیکھنے کیلئے وہ فوٹو خرید سکتے ہیں۔ میں نے اپنے آپ کو
مستثنیٰ اس لئے کیا ہے کہ میرے کمرہ میں جو فوٹو ہوتے ہیں وہ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ کوئی
صاحب دے جاتے ہیں کہ یہاں رکھ دو وہ کمرے میں پڑے رہتے ہیں پھر صفائی کرنے والے اُٹھا
کر کہیں رکھ دیتے ہیں ورنہ میں نے کبھی کوئی فوٹو نہیں رکھا نہ مجھے کبھی یہ خواہش پیدا ہوئی۔
اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سال جلسہ سالانہ کے پروگرام جلسہ میں تبدیلی پروگرام میں کچھ تغیرات کئے گئے تھے۔ میرے پاس شکایتیں
آئیں کہ ہر سال ایک ہی قسم کے مضامین کی تکرار کی جاتی ہے۔ گو بیان کرنے والوں کا پیرا یہ
مختلف ہو، استدلالات میں فرق ہو مگر چیز وہی ہوتی ہے جو پہلے کئی بار پیش کی جاتی ہے۔ مثلاً
وفات مسیح صداقتِ مسیح موعود علیه الـ موعود علیہ السلام وغیرہ کے مسائل۔ ان حالات کو دیکھ کر اب کے
میں نے پروگرام میں بعض اصلاحات کیں اور نظارت دعوت و تبلیغ کو بتایا کہ ایک ہی مضمون کو
کئی طریق سے بیان کیا جا سکتا ہے اور وہ اس طرح کہ اس کے عنوان مقرر کر دیئے جائیں اور ہر
سال وہ عنوان بدلتے رہیں۔ اس طرح لیکچر دینے والا مجبور ہو گا کہ مطالعہ کرے تحقیق کرے
اور غور و فکر سے اپنے مضمون کی تیاری کرے۔ اب کے میں نے مضامین کے ہیڈنگس خود
مقرر کر دیئے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا یہ ہوا کہ جتنے لیکچرار مقرر کئے گئے ، وہ گھبرا گئے۔ ان میں سے بعض کی
تو میں نے مدد کر دی اور انہیں مضامین کے متعلق ضروری اصول بتا دیئے۔ اگر اس طرح
مضامین بیان کئے جائیں تو سالہا سال تک ایک ہی موضوع پر لیکچر دیئے جا سکتے ہیں۔ آئندہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی