امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 25

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۹۶
بعض اہم اور ضروری امور
چاہئے۔ عقل اور جنون کے درمیان بہت باریک پردہ ہوتا ہے۔ ایک دفعہ کوئی شخص کسی بڑے
قتل کا ارتکاب کرلے تو دوسری دفعہ اس کے کرنے میں اس کے لئے اتنا حجاب نہ رہے گا جتنا
پہلے ہو گا اسی طرح جو لوگ قتل کے مرتکب ہوتے ہیں ان کے نفس پر دوسروں کا خوں بہانا قابو
پالیتا ہے اور پھر وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر قتل کرنے لگ جاتے ہیں۔
اسلام کا حکم اور بانی اسلام کا عمل اس نقص کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسلام نے دشمن پر حملہ کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ اندفاع کا حکم دیا
ہے۔ ساری عمر میں رسول کریم نے صرف ایک دفعہ دشمن پر حملہ کیا اور وہ بھی اس وقت جبکہ وہ
آپ کے سر پر پہنچ گیا۔ صحابہ نے اس کا مقابلہ کرنا چاہا مگر آپ نے ان کو روک دیا اور فرمایا ۔
اسے آنے دو۔ جب وہ قریب آیا تو آپ نے اسے نیزہ ذرا سا چہ چھو دیا۔ اس پر وہ بھاگا اور
جب اس سے پوچھا گیا کہ کیوں بھاگے۔ تو اس نے کہا۔ ساری دنیا کی آگ اس چھوٹے سے زخم
میں بھر دی گئی ہے۔ تو رسول کریم نے ساری عمر میں کبھی کسی کی جان نہ لی بلکہ جب مجرموں
کے قتل کا سوال سامنے آیا تو آپ نے فرمایا۔ اگر یہ لوگ معانی مانگ لیتے یا سفارش کراتے تو
میں انہیں چھوڑ دیتا۔
میرے نزدیک انارکسٹ، قوم کے اخلاق کو پوری طرح مقابلہ کرنے کی ضرورت کچلنے والے ہیں اور اُس چیز کو کچلنے والے ہیں
جسے قائم کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے اس لئے انگریزوں سے زیادہ
ہمیں اس تحریک کے متعلق فکر کرنا چاہئے۔ انگریزوں کو تو اپنی جان ہی کی فکر ہے۔ لیکن ہمیں
لوگوں کی روح کی فکر ہے پس ہمیں اس تحریک کا پوری طرح مقابلہ کرنا چاہئے ۔
قاتل اور ڈاکو حکومت نہیں کر سکتے پھر یاد رکھنا چاہے دنیا میں قابل اور ڈاکو حکومت اور
نہیں کر سکتے۔ اگر فاتح ہو جائیں تو ان کی فتح ا
عارضی ہوتی ہے وہ حکومت ہرگز قائم نہیں رکھ سکتے اس لئے جن لوگوں نے قتل و خونریزی کی
راہ اختیار کر رکھی ہے وہ ہندوستان کے دوست نہیں بلکہ بہت بڑے دشمن ہیں۔ ان کے ذریعہ
ہندوستان میں قومی حکومت قائم نہ ہو گی بلکہ ہندوستان کو تباہی و بربادی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انگریزوں کا قصور میرے نزدیک اس بارے میں انگریزوں کا بھی قصور ہے۔ وہ ایسی پالیسی
پر چلے ہوئے ہیں کہ صحیح طریق عمل اختیار کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۹۷
بعض اہم اور ضروری امور
میں نے کئی بار ذمہ دار انگریزوں کو بتایا ہے کہ جو طریق انہوں نے اختیار کیا ہوا ہے اس کے
ذریعہ کامیابی نہ ہو گی۔ اس وقت انارکسٹوں کا مقابلہ صوبجاتی حکومتیں کرتی ہیں لیکن جب ایک
صوبہ میں آرڈیننس جاری کیا جاتا ہے تو وہ دوسرے صوبہ میں چلے جاتے ہیں اور وہاں شرارت
کا بیج بو دیتے ہیں۔ پھر اگر سارے ہندوستان میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے تو بھی کامیابی
ہوگی کیونکہ جس کو مارنے کا ا منصوبہ کیا جائے وہ اگر مارنے والوں کے کو کہے کہ کہ ایسا نہ کرو توان پر
کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔ یہ کوشش غیر جانبدار لوگوں کی طرف سے ہونی چاہئے۔ دیکھو جسے قتل
کیا جانے والا ہو وہ اگر قاتل سے کے قتل نہ کرو تو اس کا کوئی اثر نہ ہو گا لیکن اگر غیر جانبدار
کے کہ یہ کام ٹھیک نہیں ایسی شرارت نہ کرو تو اس کا زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔ اسی طرح ریاستوں
میں بھی جب تک اس تحریک کی روک تھام نہ کی جائے یہ تحریک رُک نہیں سکتی۔
نہ
میں نے جہاں یہ کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس تحریک کے
کیا کرنا چاہئے خلاف تمام صوبوں اور ریا ریاستوں میں یکدم کام شروع کیا جائے اور یہ کام
حکومت کی طرف سے نہیں بلکہ عام لوگوں کی طرف سے ہونا چاہئے وہاں میں یہ بھی کہتا ہوں کہ
حکومت کی طرف سے اس کام کی ابتداء ہونی چاہئے۔ اس کی طرف سے اس کام کے لئے جب
دعوت دی جائے گی تو ریاستیں بھی شامل ہو جائیں گی۔ اس طرح ایک مجلس کی جائے جس میں
سب پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوں حکومت کا صرف یہ کام ہو کہ مختلف گروہوں کے
نمائندوں کو ایک جگہ جمع کر دے۔ پھر وہ مجلس حکومت سے آزاد ہو کر کام کرے ۔ لارڈارون
سابق وائسرائے ہند کے سامنے میں نے یہ تجویز پیش کی تو انہوں نے کہا۔ تجویز بہت اچھی ہے
مگر ابھی شورش ہے، ذرا امن ہو لے تو اس پر عمل کیا جائے گا۔ لارڈ ولنگڈن موجودہ
وائسرائے ہند سے جب میں ملا اور یہ تجویز پیش کی تو انہوں نے کہا۔ میں سمجھ نہیں سکتا کہ
لار ڈارون نے کس طرح کہا کہ ابھی اس تجویز پر عمل کرنے کا وقت نہیں ہیں تو اس پر عمل
کرنے کا وقت ہے اور یہ بہت مفید تجویز ہے میں جلد مشورہ کر کے اس پر عمل کروں گا۔ مگر
ابھی تک مشورہ نہیں ہو سکا حالانکہ اس تحریک کا مقابلہ کرنے کا یہی طریق ہے کہ ایک ایسی
مجلس قائم کی جائے جس میں تمام قوموں کے نمائندے شریک کئے جائیں۔ کانگرس کے
نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے پھر ہر علاقہ میں اس کی شاخیں قائم کی جائیں اور کام شروع کیا
جائے۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۹۸
بعض اہم اور ضروری امور
ہمارا فرض ہے کہ اس تحریک کا مقابلہ کریں اور خدا کے فضل سے عباد اللہ کی تحریک ہمارے پاس ایسے سامان ہیں کہ ہم اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ
میں میں نے عباد اللہ کی تحریک کی ہے اور اس کے لئے ضروری قرار دیا ہے کہ ۱۶ سے ۳۵ سال
تک کے لوگ اس میں شامل ہوں۔ اس انتظام کو اگر اچھی طرح چلایا جائے تو بہت کچھ کامیابی
ہو سکتی ہے۔ جس طرح ہماری جماعت خدا کے فضل سے منظم ہے اس طرح سکھ بھی منظم نہیں
اور ہندو بھی نہیں۔ ہم ہر جگہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور امن کے قیام میں حصہ لے سکتے
ہیں۔
یہ سیاسی کام ہی نہیں بلکہ ہمارا اخلاقی فرض بھی ہے کہ ایسا کریں۔ قوموں میں
اخلاقی فرض تھرالی نوجوانوں کی خرابی نوجوانوں کی وجہ سے پیدا ہوا کرتی ہے اور نوجوانوں میں خرابی بیکاری
کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ جب نوجوانوں کے لئے اس قسم کا شغل پیدا کر دیا جائے جیسا کہ
عباد اللہ کے لئے تجویز کیا گیا ہے اور ہر نوجوان کو یہ احساس کرایا جائے کہ وہ قومی سپاہی ہے اور
اس کا فرض ہے کہ ملک میں جو فتنہ و فساد رونما ہو اسے دور کرے تو اس طرح نو جوانوں کو اپنی
اصلاح کا موقع بھی ملتا رہے گا اور ان کی اخلاقی حالت بہتر ہو جائے گی۔
احباب کو نصیحت ہیں ہمیں احباب کو نصیحت کرتا ہوں کہ پورے طور پر اپنے اپنے علاقہ میں کوشش کریں کہ عباداللہ کی کمیٹیاں مقرر کی جائیں۔ ابھی تک اس قسم
کی بہت تھوڑی کمیٹیاں بنی ہیں اگر انتظام مکمل ہو جائے تو اس سے بہت سے فوائد حاصل ہوں
گے۔ ملک سے کامیابی کے ساتھ بد امنی دور ہو سکے گی ، قتل و غارت کی تحریک کا مقابلہ کیا جا سکے
گا اور اہل ملک کے اخلاق کو اعلیٰ درجہ کا بنایا جا سکے گا۔
اب میں سلسلہ کی تمدنی ضروریات کو لیتا ہوں۔ بظاہر تمدن ایک سلسلہ کی تمدنی ضرورت معمولی چیز نظر آتا ہے مگر درا مگر دراصل اس کی تفصیل کی حد نہیں۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایک بات کو یوں کر لیا تو کیا اور ڈوں کر لیا تو کیا، معمولی بات ہے مگر ان
معمولی باتوں کا مجموعہ بہت بڑی بات بن جاتی ہے۔ کسی کے متعلق کہتے ہیں۔ اسے خیال تھا کہ
میں بڑا بہادر ہوں اس کے اظہار کے لئے وہ شیر کی تصویر اپنے بازو پر گدوانے لگا۔ جب گودنے
والے نے سوئی ماری تو اس نے پوچھا کیا گودنے لگے ہو۔ اسے بتایا گیا شیر کا دایاں کان گودنے
لگا ہوں۔ اس نے کہا اس کے بغیر شیر بن سکتا ہے یا نہیں۔ کہا گیا بن سکتا ہے۔ اس نے کہا اسے

انوار العلوم جلد ۱۳
۵۹۹
بعض اہم اور ضروری امور
چھوڑو اور آگے چلو۔ گورنے والے نے پھر سوئی ماری تو اس نے کہا کیا گودنے لگے ہو۔ بتایا گیا
شیر کا بایاں کان۔ اس نے کہا اسے بھی چھوڑو ، آگے چلو۔ اسی طرح جو عضو بھی گودنے لگتا کہہ
دیتا اسے رہنے دو۔ آخر گودنے والے نے کہا۔ ایک آدھ چیز نہ ہو تب تو شیر رہ سکتا ہے لیکن
اگر سب کے سب اعضاء چھوڑ دیئے جائیں تو پھر شیر کہاں رہ سکتا ہے۔ اسی طرح گو تمدن کی
چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں لیکن اگر ان کا خیال نہ رکھا جائے تو مجموعی طور پر ان کا اخلاق پر بڑا
بھاری اثر ہوتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ تمام کمزوریاں تمدن سے شروع ہوتی ہیں۔ مذہب میں
بھی اس سے خرابی پیدا ہوتی ہے۔ عام لوگوں کو اس سے بحث نہیں ہوتی کہ ملائکہ ہیں یا نہیں،
اگر ہیں تو کیا چیز ہیں بلکہ وہ یہ دیکھتے ہیں کہ ہمارے معاملات کیسے ہیں۔ غیر مبائعین کو ہی دیکھ لو۔
جن لوگوں نے مرکز سے علیحدگی اختیار کی ، ان کا ابتداء میں کوئی مذہبی جھگڑا نہ تھا ان کے مد نظر
صرف یہ بات تھی کہ حضرت خلیفہ اول کے بعد کون خلیفہ ہو گا۔ مجھے یاد ہے۔ حضرت
خلیفہ اول کے وقت جب یہ سوال اٹھایا گیا کہ انجمن خلیفہ کے ماتحت ہے یا خلیفہ انجمن کے
ما تحت تو لوگوں کو باہر سے بلایا گیا۔ اس دن میں نماز کے انتظار میں اپنے صحن میں اندر ٹہل رہا تھا
اور بہت سے لوگ مسجد میں جمع تھے ان میں بہت جوش پایا جاتا تھا اور ایک دوسرے سے گفتگو کر
رہے تھے۔ میں نے سنا۔ اس وقت کہا جا رہا تھا حضرت مولوی صاحب جو چاہیں کریں ہمیں کوئی
اعتراض نہیں ہم تو یہ کہتے ہیں کہ کوئی بچہ نہ خلیفہ بن جائے ۔ اس وقت میری سمجھ میں نہ آتا کہ
بچہ سے کون مراد ہے۔ پھر معلوم ہوا کہ وہ میرے متعلق کہتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے
مسائل میں اختلاف پیدا کر لیا۔
اس طرح شیعہ سنی کا جو جھگڑا ہے، اس کی وجہ بھی ذاتی معاملات بنے۔ مسائل میں
اختلاف بعد میں پیدا کر لیا گیا۔ اصل جھگڑا اس بات سے را اس بات سے شروع ہوا کہ حضرت علی کیوں پہلے
خلیفہ نہ بنے۔
غرض چھوٹے چھوٹے تمدنی جھگڑے ہوتے ہیں جو بعد میں بڑی باتیں بن جاتی ہیں اور
مذہبی عقائد میں اختلاف پیدا ہو جاتا ہے۔ ہمیں اس اختلاف سے جماعت کو بچانے کے لئے
کوشش کرنی چاہئے۔ اس کے لئے میں چند باتیں بیان کرتا ہوں۔
پہلی بات یہ ہے کہ اب تک ہماری بیاہ شادی میں قومیت کی پابندیاں دور کرو جماعت میں آیاہ شادی کے متعلق قوی

انوار العلوم جلد ۱۲
۶۰۰
بعض اہم اور ضروری امور
سوال سختی سے اٹھایا جاتا ہے حتی کہ ہم تو قوم در قوم کے اختلاف من کر چکرا جاتے ہیں۔ ہماری
جماعت کو چاہئے نیچے والوں کو اوپر اٹھایا جائے اور اوپر والوں کو نیچے لایا جائے۔ اصل بات تو یہ
ہے کہ نہ کوئی اوپر ہے اور نہ کوئی نیچے سب برابر ہیں لیکن سمجھا جاتا ہے کہ قومیت کے لحاظ سے
بعض لوگ اوپر ہیں اور بعض نیچے اس لئے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ
آپس میں مل جائیں۔ یہ دو بھائیوں میں لڑائی والا معاملہ ہے ہم یہ نہیں کہتے کہ فلاں بھائی چل
کر دوسرے کے گھر جائے۔ بلکہ مشہور شاعر ذوق کی طرح یہ کہتے ہیں۔
بعد مدت کے گلے ملتے ہوئے آتی ہے شرم
اب مناسب ہے یہی کچھ تم بڑھو کچھ ہم بڑھیں
جن قوموں کو ایک دوسرے کے قریب سمجھا جاتا ہے انہیں چاہئے کہ آپس میں شادیاں
شروع کر دیں تاکہ قومیت کی بیجا پابندیاں کسی قدر تو ڈھیلی ہو جائیں اور اس طرح قومیت کی
او پنچ پنچ کو مٹانے کی کوشش کی جائے۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لڑکی والوں کا شادی سے قبل کچھ لینا حرام ہے شادی کے موقع پر روپیہ وغیرہ لینے
موقعہ پر
کی رسم بھی پائی جاتی ہے اور یہ بات بردہ فروشی سے کم نہیں ہے۔ جو شخص لڑکی کی شادی کے
سلسلہ میں روپیہ وغیرہ لیتا ہے اس کی عقل پر پردہ پڑ جاتا اور اس کی آنکھوں پر پٹی بندھ جاتی ہے
لڑکے کی خوبیاں نہیں دیکھتا بلکہ یہ دیکھتا ہے کہ مجھے کتنا روپیہ ملتا روپیہ ملتا ہے۔ ہم کہتے ہیں۔ وہی
روپیہ نہیں جو لڑکی کی ملکیت ہو بلکہ وہ بھی جو داماد کی ملکیت ہو لے لے مگر شادی کے بعد ۔
شادی سے قبل کچھ لینا قطعا نا جائز ہے۔ بردہ فروشی ہے اور یہ حرام ہے ۔
وہ
دوسری رسم بٹہ کی ہے ۔ ملتان ، جھنگ وغیرہ اضلاع جن میں مسلمانوں بٹہ کی مذموم رسم کی آبادی زیادہ ہے، وہاں یہ
مرض جاری ہے اس کا نتیجہ بھی
بردہ فروشی ہے۔ لڑکی کے لئے اچھا رشتہ ہو تو اس لئے نہیں لیتے کہ لڑکے کے لئے بھی رشتہ ملنا
چاہئے اور جہاں سے لڑکے کے لئے رشتہ مل جائے، وہاں لڑکی کا رشتہ کر دیتے ہیں خواہ وہ لڑکی
کے لئے رشتہ موزوں نہ ہو۔ یہ بات بھی بہت تیری ہے اسے بھی دور کرنا چاہئے۔
تیسری بات یہ ہے کہ بیاہ شادی میں سادگی نہیں اختیار بیاہ شادی میں سادگی اختیار کرو کی جاتی اس سے بھی خطر ناک نقصان ہوتا ہے۔ اس کا
ت

انوارالعلوم جلد ۱۲
۶۰۱
بعض اہم اور ضروری امور
ایک نتیجہ تو یہ ہوتا ہے کہ شادی ہونے میں دیر لگتی ہے۔ لڑکی والوں کی طرف سے کہا جاتا ہے
کتنا زیور اور کتنا کپڑا دیا جائے گا۔ اگر یہ چیزیں ان کی منشاء کے مطابق نہ ہوں تو رشتہ نہیں کیا
جاتا۔ ایسے لوگوں کی مثال اس پیر کی سی ہوتی ہے جو اپنے ایک مرید کے گھر گیا اور کہنے لگا۔
دیکھو! کسی قسم کا تکلف نہ کرنا۔ پلاؤ تو آپ پکائیں گے ہی اور ملک کا دستور ہے ساتھ زردہ بھی
ہو ، کچھ حلوہ بھی پکا لینا۔ اسی طرح بعض لوگ کہتے ہیں۔ ہم احمدی ہیں ہم نے سب رسمیں چھوڑ
دی ہیں مگر اتنا ضرور ہو کہ کم از کم آٹھ سو کا زیور اور چھ سو کا کپڑا بنا لیا جائے۔ ہم نے رشتہ دار
چھوڑے اپنی قوم کو چھوڑا کیا اب بھی ہم تکلف کریں۔ گویا ان کے نزدیک اتنے زیور اور
کپڑے کا مطالبہ تکلف نہیں ہوتا۔ شادی کے موقع پر زیور اور کپڑے بطور تحفہ ہوتے ہیں۔
کوئی شخص یہ بے حیائی نہ کرتا ہو گا کہ کسی سے تحفہ مانگ کرلے مگر شادی بیاہ کے متعلق چونکہ
یہ عادت ہو گئی ہے، اس لئے اس کا حسن و قبح نہیں دیکھا جاتا۔ اگر کسی شخص سے کہو، فلاں
دوست سے جاکر کے مجھے تحفہ کے طور پر کشمیر کی شال منگا دیجئے یا اوور کوٹ بنوا دیجئے تو وہ کے
گا کیا تم مجھے ایسا بے حیا سمجھتے ہو کہ میں اس قسم کی بات کہوں۔ مگر لڑکی کے رشتہ کے سلسلہ میں
زیور کپڑا وغیرہ کا مطالبہ کرنے میں وہ یہی ایسی کرتا ہے اور اپنی لڑکی کے نام پر کرتا ہے یہ نہایت ہی
شرمناک بات ہے۔ اس طرح بیاہ شادی میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے اور لڑکے لڑکی کی جوانی
اور ان کے جذبات کو تباہ کیا جاتا ہے۔ کفو کا خیال ضروری ہے مگر اس کی حد بندی ہے اور وہ یہ
کہ اپنی حیثیت کے قریب قریب کے خاندان میں رشتہ کر لیا جائے نہ کہ اپنے سے بہت
اعلیٰ خاندان تلاش کیا جائے۔ اس قسم کی سختیوں کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ بیاہ شادی کی مشکلات
بہت بڑھ گئی ہیں۔ چونکہ ہماری جماعت کے لوگ ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اس لئے پہلے ہی
رشتوں کا پتہ نہیں لگتا اور اگر کسی جگہ پتہ لگے تو پھر اس قسم کے سوال اٹھائے جاتے ہیں کہ
لڑکے کی تنخواہ کیا ہے ، جائیداد کتنی ہے زیور کتنا ہو گا کپڑا کتنا۔ اگر یہ باتیں اپنی خواہش اور
منشاء کے مطابق نہ ہوں تو انکار کر دیا جاتا ہے۔ اس قسم کی باتیں عیب ہیں اور ان کی اصلاح
نہایت ضروری ہے۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کا تو کل چھوڑ کر ایسی باتیں کرتے ہیں ، خدا تعالیٰ بھی ان
کی تجاویز میں برکت نہیں ڈالتا اور ہمیشہ ان میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔
ایک اور اہم بات معاملات کی صفائی
معاملات کی صفائی اور معاہدات کی پابندی ہے۔ اگر یہ سمجھ لیا جائے کہ جس طرح

ا تو ا ر ا لعلوم جلد ۱۲
۶۰۲
بعض اہم اور ضروری امور
ہمیں تکلیف ہوتی ہے اسی طرح اس کو بھی ہوتی ہے جس کا روپیہ دینا ہوتا ہے، تو پھر لین دین
کے معاملات میں اتنی مشکلات نہ رونما ہوں۔ اگر کسی کے لئے آمدنی کی بالکل کوئی صورت نہیں
تو اور بات ہے ایسی حالت میں لینے والے کو بھی اس پر رحم کرنا چاہئے لیکن اگر کچھ نہ کچھ آمدنی
ہو اور وہ اپنے اوپر تو خرچ کی جائے لیکن جس کا قرض دیتا ہو اسے کچھ نہ دیا جائے تو یہ بہت بڑا
گناہ ہے۔ شریعت نے معاہدات کی پابندی نہایت ضروری قرار دی ہے۔ پابندی اختیار نہ
کرنے والوں کی وجہ سے ضرورت مند اور وعدہ کا ایفا کرنے والوں کو بھی کوئی قرض نہیں دیتا۔
رسول کریم میں یہ معاہدات کی اس قدر پابندی کرتے تھے کہ جب آپ جنگ بدر کے لئے
تشریف لے گئے تو صرف تین سو سپاہی آپ کے ساتھ تھے ۔ اس وقت دو مسلمان مکہ سے بھاگ
کر آپ کے لشکر میں آملے۔ جو بڑے جری اور بہادر تھے۔ تین سو کی تعداد کے لحاظ سے ان دو
کی شمولیت بہت بڑی امداد تھی لیکن جب انہوں نے کہا کہ جس وقت ہم آ رہے تھے اس وقت
کفار نے ہمیں پکڑ لیا تھا اور پھر اس عہد پر چھوڑا کہ ہم ان کے مقابلہ پر نہ لڑیں گے مگر وہ کفار
تھے ان سے معاہدہ کیا، حقیقت رکھتا ہے تو رسول کریم میں نے فرمایا۔ نہیں اس کی پابندی
ضروری ہے اور ان کو لڑائی میں شامل ہونے کی اجازت نہ دی۔ ماه اسی طرح رسول کریم
سلم کے ایک داماد جب مسلمان ہو گئے تو وہ مکہ گئے اور جن کا مال ان کے پاس تھا ان سب کو
واپس دے کر پھر آئے۔ انہوں نے کہا۔ میں اگر چاہتا تو مدینہ میں ہی رہ جاتا مگر میں اس لئے آیا
کہ تم یہ نہ کہو مسلمان ہو گیا ہے اور دیانت سے کام نہیں لیا ۔ الہ تو معاہدات کو نہایت تکلیف
اٹھا کر بھی پورا کرنا چاہئے حتی کہ موت قبول کر کے بھی پورا کرنا چاہئے تاکہ جماعت کی اقتصادی
حالت درست ہو ۔
دوسری بات یہ ضروری ہے کہ مال میں خواہ ذرا سا بھی نقص ہو، تاجر کو چاہئے خریدار کو
بتادے تاکہ بعد میں کوئی جھگڑا نہ پیدا ہو۔ اس طرح نقصان نہیں ہو تا بلکہ فائدہ ہی رہتا ہے۔
جب انسان دھوکا کی چیز بیچنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا تو مال خریدتے وقت خود بھی احتیاط نہیں
کرتا لیکن اگر ناقص چیز گاہک اس سے نہ خریدے تو اسے خود بھی احتیاط کرنی پڑے گی۔ پھر
معاملہ کی صفائی سے ایک قومی کیریکٹر بنتا ہے جو ساری قوم کے لئے نہایت مفید ہوتا ہے۔
ایک اور ضروری معاملہ تعلیم و تربیت ہے۔ عام طور پر لوگ بچوں کی تعلیم و تربیت تعلیم و تربیت کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ سینکڑوں بچے ایسے ہیں خدا تعالیٰ
:

انوارالعلوم جلد ۱۳
بعض اہم اور ضروری امور
ان پر رحم کرے کہ جب ان کے ماں باپ فوت ہو گئے تو وہ خراب ہو گئے کیونکہ ان کی تربیت
نہ کی گئی تھی۔ غور کرو ادھر اگر ہم لوگوں کو اپنی جماعت میں داخل کرنے کی کوشش کرتے رہیں
اور ادھر ہماری جماعت کے بچے تعلیم و تربیت نہ ہونے کی وجہ سے نکلتے رہیں تو فائدہ کیا ہوا۔
کیا جس مشک میں سوراخ ہو اس میں پانی ٹھر سکتا ہے۔ پس ایک تبلیغی جماعت کے لئے نہایت
ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کا پورا پورا خیال رکھے ورنہ وہ کبھی ترقی نہیں کر
سکتی۔ میں دوستوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ پوری کوشش کریں۔ یہ کوشش ماں باپ ہی
کر سکتے ہیں اور ضروری ہے کہ سارے کے سارے لوگ اس میں لگے رہیں۔ اگر سارے
مصروف نہ ہوں تو پھر کوئی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا کیونکہ جب تک دو سرے بچوں کی اصلاح نہ
ہو اپنے بچوں کی بھی کوئی اصلاح نہیں کر سکتا۔ پھر تعلیم کا مفہوم صرف لکھنا پڑھنا سمجھا جاتا ہے
مگر صحابہ کے نزدیک یہ نہ تھا۔ حضرت عمرؓ سے جب پوچھا گیا کہ تعلیم کیا ہے تو آپ نے فرمایا ۔
لکھنا پڑھنا، حساب، تیرنا اور تیر چلانا، علم کے استعمال کرنے کے لئے طاقت اور ہمت نہایت
ضروری چیز ہے۔ گاہ میں نے بہت سے صحابہ کے حوالے دیکھے ہیں جو تیرنا اور تیر چلانا تعلیم میں
شامل کرتے ہیں۔ ہمارے بچے فٹ بال اور کرکٹ وغیرہ تو کھیلتے ہیں مگر ان باتوں میں کوشش
نہیں کرتے ۔ فٹ بال وغیرہ اچھی کھیلیں ہیں مگر زندگی میں کام آنے والی نہیں اور تیرنا اور تیر
چلانا ایسی باتیں ہیں جو ساری زندگی سے تعلق رکھتی ہیں ان کے ذریعہ طاقت آتی ہے ، صحت
حاصل ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ فن زندگی میں کام آتے ہیں۔ پس ہماری جماعت کے لوگوں کو
چاہئے کہ بچوں کو لکھنے پڑھنے کے ساتھ تیرنا، غلیل چلانا وغیرہ بھی سکھائیں۔ زمانہ تو بندوق
چلانے کا ہے مگر جب تک بندوق چلانے کے لئے نہ ملے اس وقت تک جو کچھ میسر ہو اسی سے
کام لینا چاہئے ۔ ہاں اپنے بچوں کو یہ ضرور بتا دینا کہ غلیل وغیرہ کسی انسان پر نہ چلا ئیں یہ بہت
اہم بات ہے۔ رسول کریم میں یہ بہت احتیاط کیا کرتے تھے۔ چنانچہ فرمایا ۔ جب کسی کو چھری
پکڑانے لگو تو سرا اُس کی طرف نہ کیا جائے بلکہ دستہ کیا جائے ، بچوں کو جب اس قسم کی تعلیم
دو تو ساتھ احتیاطیں بھی ضرور سکھاؤ کہ کسی کو ضرر نہ پہنچانا۔
تمدنی ضرورتوں میں سے ایک ضروری بات یہ بھی ہے کہ ایک دوسرے سے تعاون کیا
جائے۔ پہلے میں ذکر کر آیا ہوں کہ ایک دوسرے کی امداد کی جائے مگر جہاں میں یہ کہتا ہوں کہ
اپنے بھائیوں کی مدد کرو وہاں میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اس بات کا انتظار نہ کرو کہ میں کسی کی
XXXXXXXXXXX

ا تو ا ر ا لعلوم جلد ۱۲
۶۰۴
بعض اہم اور ضروری امور
سفارش کروں تب مدد کی جائے۔ کہتے ہیں۔ اس طرح آپ کو دعا کرنے کی تحریک ہو گی مگر میں
کسی مومن کے متعلق یہ توقع ہی نہیں رکھتا کہ جب وہ اپنے کسی بھائی کے کام آسکتا ہو تو کام نہ
آئے۔ لیکن ایک اور بات ہے اور وہ یہ کہ ایک طبقہ ایسا ہے جو سفارش میں خلافت کو بھی کھینچ
کر لانا چاہتا ہے۔ یہ بہت گری ہوئی اور نہایت قابلِ نفرت بات ہے۔ خلافت نبوت کی نیابت
ہے اور نبوت خدا کی نیابت ہے پس خلیفہ کو ایسی جگہ کھڑا کرنا جہاں اس کی گردن نیچی ہو، بہت
بڑی ہتک ہے۔ ہم دنیوی لحاظ سے بادشاہ کی اطاعت کرتے ہیں مگر یہ بھی سمجھتے ہیں کہ خلیفہ کا
درجہ تمام دنیا کے بادشاہوں سے بڑا ہے۔ اگر کوئی یہ نہیں یقین رکھتا تو وہ محمد میں ایم کی
رسالت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مسیحیت سے واقف نہیں۔ خلیفہ کے پاس اس
لئے آنا کہ ڈپٹی کمشنر یا کسی مجسٹریٹ کو سفارش کرائی جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خلیفہ کی ان
حکام کے سامنے نظر نیچی کرائی جائے اور اگر اس حد تک خلیفہ کی سفارش لے جائیں تو پھر
خدا تعالٰی پر توکل کہاں رہا۔ جو شخص کسی مجسٹریٹ کے لئے سفارش چاہتا ہے اسے تو میں مجرم
سمجھتا ہوں۔ میں نے جب یہ رکھا ہے کہ اپنی جماعت کے کسی قاضی کے متعلق اگر مجھے یہ معلوم
ہوا کہ اس نے کسی معاملہ میں کسی کی سفارش قبول کی ہے تو میں اسے نکال دوں گا تو یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ کسی مجسٹریٹ سے خود سفارش کروں۔ بعض دفعہ کر دیتا ہوں مگر وہ اور
رنگ کی سفارش ہوتی ہے۔ مثلا یہ کہ مقدمہ کا جلدی تصفیہ کر دیا جائے۔ اس قسم کی سفارش
میں نقص نہیں مگر یہ کہ فلاں کے حق میں فیصلہ کیا جائے یہ نہیں ہو سکتا۔ ایک شخص نے تو یہاں
تک کہہ دیا کہ میرا کیس اتنا اہم ہے کہ خلیفہ کو خود گورنر کے پاس جا کر کہنا چاہئے کہ فیصلہ میرے
حق میں ہو۔ ایک شخص نے کہا۔ ہمارے علاقہ میں تبلیغ کا بڑا موقع نکلا ہے اور وہ یہ کہ مجھے
نمبردار بنوا دیا جائے۔ میں متنبہ کرتا ہوں کہ اس قسم کی سفارشات چاہنا خلافت کی ہتک ہے اور
اسے جاری نہیں رہنا چاہئے۔ اس قسم کے کاموں کے لئے مجھے مت کہا کرو بلکہ آپس میں بھی
ایک دوسرے کو نہ کہا کرو اور خدا تعالٰی پر توکل کرو۔ جب ہمارے آپس کے ایسے تعلقات نہ
تھے اس وقت کون حفاظت کرتا تھا۔ خدا پر ہی تو کل کرو تا کہ کسی مشکل اور مصیبت کے وقت
خود خدا تمہاری سفارش کرنے والا ہو ۔
اب میں مذہبی ضروریات کو لیتا ہوں۔ یہ ضرورتیں دو قسم کی
سلسلہ کی مذہبی ضروریات
ہیں۔ اول بلا واسطہ اثر ڈالنے والی اور دوم بالواسطہ اثر

انوا را العلوم جلد ۱۲
ڈالنے والی۔
۶۰۵
بعض اہم اور ضروری امور
ابھی چند دن ہوئے، میں لاہور گیا تو مسلمانوں
انگلستان میں تبلیغ اسلام کے اثرات
کے ایک لیڈر مجھ
ملنے آئے ۔
عبداللہ یوسف علی صاحب ان کا نام ہے ، بہت قابل اور سمجھ دار آدمی ہیں، مسلمانوں میں جو
اعلیٰ طبقہ ہے اس سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں انگلستان میں رہتا ہوں۔ آپ کے
مشن میں بھی جاتا ہوں۔ میں یہ مانتا ہوں کہ آپ کے مشن کے ذریعہ کچھ لوگ مسلمان ہوئے
ہیں مگر وہ لر وہ بہت غریب طبقہ کے ہیں۔ کیا آپ امید آپ امید رکھتے ہیں کہ ان کے ذریعہ یورپ یورپ کو مسلمان
کر لیں گے۔ میں نے کہا ہاں میں مانتا ہوں کہ نو مسلم غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں
نے کہا۔ پھر آپ اس مشن پر اتنا روپیہ کیوں صرف کرتے ہیں۔ میں نے کہا اس لئے کہ جب ہم
ہندوستان میں تبلیغ اسلام کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں مذہب کو کیا لئے پھرتے ہو ، یورپ کے
فلسفہ نے مذہب کو مٹا دیا ہے لیکن جب کوئی انگریز مسلمان ہوتا ہے اور ہندوستان میں اس کا
اعلان ہوتا ہے تو وہ لوگ جو اہلِ یورپ کی تقلید میں مذہب کی کوئی حقیقت نہیں سمجھتے، انہیں
خیال پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں بھی مذہب کے متعلق غور کرنا چاہئے۔ اس پر کہنے لگے میں سمجھ گیا
آپ اس مشن سے بلا واسطہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔
غرض بعض باتیں بلا واسطہ فائدہ دیتی ہیں۔ انہی میں ہر احمدی کو ڈاڑھی رکھنی چاہئے سے ایک ڈاڑھی رکھنا ہے۔ ایک صاحب میرے
م
پاس آئے اور آکر کہنے لگے کیا ڈاڑھی رکھنے سے خدا ملتا ہے۔ میں نے کہا۔ ڈاڑھی رکھنے سے
نہیں مگر محمد میں اللہ کی اطاعت کرنے سے خدا ملتا ہے آپ نے چونکہ ڈاڑھی رکھی اس لئے
ہمیں بھی آپ کی تقلید میں ڈاڑھی ر بھی رکھنی چاہئے۔
ہم نے حکم دیا تھا کہ ایسے لوگ سلسلہ کے کاموں میں افسر نہ بنائے جائیں گے جو ڈاڑھی
منڈا ئیں اور فیصلہ کیا تھا کہ امپیریل سروس وغیرہ میں جہاں ڈاڑھی منڈانے کی مجبوری ہو وہاں
بھی ہم اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ہم شریعت بدل نہیں سکتے۔ ہاں اتنا کریں گے کہ ان کو
عہدہ سے محروم نہ کریں گے مگر اس پر پوری طرح عمل نہیں کیا جا رہا اور افسوس کے ساتھ کہنا
پڑتا ہے کہ بعض مخلص نوجوانوں نے بھی ڈاڑھی منڈانی شروع کر دی ہے۔ ڈاڑھی رکھنا ایک
ضروری امر ہے اور ہر احمدی کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔

انوار العلوم جلد ۱۳
५۔५
بعض اہم اور ضروری امور
دوسری ضروری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ اوہام کا مقابلہ اوہام کا مقابلہ کیا جائے کیا جائے نبی اس لئے آتے ہیں کہ دنیا سے اوہام باطلہ مٹائیں
لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت کے بعض لوگوں میں پائے جاتے ہیں۔ کل ہی
ایک سوال پیش کیا گیا کہ جماعت میں ایسے لوگ ہیں جو تعویذ اور ٹونے کرتے ہیں ، کیا یہ جائز
ہے۔ میرے نزدیک یہ نہایت ہی کمزوری ایمان کی علامت ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں حضرت
سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ایک تعویذ دیا تھا۔ اس میں شبہ نہیں کہ دیا تھا مگر وہ واقعہ
یہ ہے کہ خلیفہ نور الدین صاحب جموں والے کے ہاں کوئی لڑکا نہ تھا انہوں نے مجھے کہا کہ میں
حضرت صاحب سے ان کو تعویذ لے دوں۔ میری اس وقت بہت چھوٹی عمر تھی میں
حضرت صاحب کے پیچھے پڑ گیا آپ نے دعا لکھ کر دی جو میں نے خلیفہ صاحب کو دے دی وہ دعا
قبول ہو گئی اور خلیفہ صاحب کو خدا تعالیٰ نے نرینہ اولاد دی۔ دراصل وہ دعا جس وقت حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے لکھی اسی وقت قبول ہو چکی تھی۔ آگے اس تعویذ کو باندھنا
خلیفہ صاحب کا کام تھا اس کا دعا کی قبولیت سے کوئی تعلق نہ تھا۔
پس لوگوں کا یہ خیال کرنا کہ اگر دعا کو لکھ لیا جائے اور لٹکا دیا جائے تب وہ قبول ہوتی ہے
بیہودہ و ہم پیدا کرتا اور ذکر الہی کرنے کی جڑ کاٹتا ہے۔ دعا لکھنا تو منع نہیں لیکن جس کی دعا میں یہ
اثر نہیں کہ ایک سیکنڈ میں قبول ہو اس سے دعا لکھا کر یہ سمجھنا کہ اب ہم دعا کرنے سے فارغ ہو
گئے بہت بڑی غلطی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے محروم کر دینے والی بات ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو مثال پیش کی جاتی ہے۔ اس کے متعلق یہ بھی مد نظر رکھنا
چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ۃ و السلام کی وہ شان تھی کہ خدا تعالیٰ آپ کی آپ کی دعا ایک
سیکنڈ میں قبول کرلے مگر آپ نے بھی اپنے طور پر کبھی دعا لکھ کر نہ دی۔ اپنے طور پر کبھی دعا لکھ کر نہ دی تاکہ غلط مثال نہ قائم ہو
جائے بلکہ میرے اصرار پر ایک بار لکھی ۔
در اصل تعویذ ایک قسم کا خیالی مسمریزم ہے اور اگر دعا ہے تو دعا لکھوا کر یہ سمجھ لینا کہ
اب ہم فارغ ہو گئے دعا کرنے کی ضرورت نہیں رہی ایک بہودہ بات ہے۔ حضرت مسیح موعود
والسلام سے تو خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا اُ۔ نا وعدہ تھا أُجِيبُ كُلَّ دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِكَ الله
عليه الصلوة والـ
اور خلیفہ نورالدین صاحب آپ کے شرکاء میں سے نہ تھے ان کے متعلق آپ نے جو دعا کی وہ
قبول ہو گئی مگر یہ کسی اور کو تو نہیں کہا گیا پھر وہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام

انوارالعلوم جلد ۱۲
५०८
بعض اہم اور ضروری امور
کی مثال اپنے لئے قرار دے سکتا ہے۔ غور کرو۔ کیا وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام عادتاً تعویذ نہ لکھا کرتے تھے۔ نہ رسول کریم میں ایم نے ایسا کیا نہ آ۔ ایسا کیا نہ آپ کے خلفاء نے
پھر نہ حضرت خلیفہ اول نے کیا اور نہ میں کرتا ہوں۔ اگر کسی کو یہ دعوی ہے کہ اس کا تعویذ
لکھنا مؤثر ہو سکتا ہے تو وہ آئے اور لکھے میں اس کے مقابلہ میں صرف ہاتھ لگا دوں گا اور خدا
تعالی اس سے فضل کرے گا۔ دراصل دعا کی جڑ انکساری اور تذلیل ہے اور تعویذ اس کی جڑ کو
کاٹ دیتا ہے ۔ اگر کوئی بات پوری بھی ہو جائے تو تعویذ لکھنے لکھانے والے یہ نہیں کہیں گے کہ
خدا تعالیٰ نے دعا قبول کی بلکہ یہی کہیں گے کہ تعویذ کی برکت سے ایسا ہوا اور یہ شرک ہے۔
خدا تعالیٰ نے جو تعویذ دیا ہے اس پر کیوں عمل نہیں کیا جاتا۔ مثلاً ہر قسم کی تکلیف بیماری وغیرہ
کے وقت یہ پڑھا کرو ۔ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا
وَقَبَ وَ مِنْ شَرِّ النَّفْثَتِ فِي الْعُقَدِ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ - ها، ایک دفعہ دعا لکھ
کر یہ سمجھ لینا کہ اس کا اثر ہوتا رہے گا وہی بات ہے جو ایک ہندو کے نہانے کے متعلق مشہور
ہے جس نے سردی کے موسم میں دریا سے واپس آتے ہوئے پنڈت سے یہ کہہ کر تور اشنان
سومور اشنان سمجھ لیا تھا کہ میرا بھی اثنان ہو گیا۔ تعویذ بھی یہی ہوتا ہے کہ لکھا کر رکھ لیا اور
سمجھ لیا کہ اب دعا کرنے سے فراغت حاصل ہو گئی۔ اس قسم کی گندی باتوں کو مٹانا ہمارے
فرائض میں داخل ہے کیونکہ یہ اس صحیح سپرٹ کو مٹانے والی ہوتی ہیں جسے پیدا کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ کے نبی آتے ہیں۔ اگر ان باتوں سے کوئی فائدہ ہوتا ہے تو وہم کی وجہ سے ہوتا ہے مگر
رہم کو ترقی دینا سخت نقصان رساں ہے۔
تیسری چیز جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ تبلیغ ہے۔ اس سال
تبلیغ احمدیت
يوم التبلیغ کا کا اعلان کیا گیا تھا یہ تھا یہ اتنا با برکت ۔ کت ثابت ہوا ہے کہ کئی لوگ جنہوں
نے سالہا سال سے تبلیغ نہ کی تھی انہوں نے بھی اس دن تبلیغ کی۔ ابھی چند دن ہوئے ایک
نواب صاحب آئے تھے ان کے ساتھ ایک معزز صاحب تھے جنہوں نے بیعت کی اور کہا یہ
نواب صاحب کے یوم التبلیغ منانے کا نتیجہ ہے۔ دس بارہ سال سے ان سے میرا تعلق تھا لیکن
کبھی انہوں نے تبلیغ نہ کی تھی۔ اس دن جو میں ان کے پاس گیا تو کہا آج ہمیں تبلیغ کرنے کا حکم
ہے اور خوب تبلیغ کی اسی دن میں نے بیعت کر لی۔
اس دن ایسی مزیدار تبلیغ ہوئی کہ کئی دوستوں نے خواہش ظاہر کی کہ یہ دن بار بار آنا

·

آج 10 میں سے 10 باقی