امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 24

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت کی اقتصادی حالت درست نہ ہوگی۔
۵۸۴
بعض اہم اور ضروری امور
کسی شخص کو کوئی کام کرنے میں کسی قسم کی عار
مسلمانوں کے بزرگوں کا طریق عمل نہیں ہونی چاہئے مسلمانوں میں یہ کتنی خوبی کی
بات تھی کہ ان کے بڑے بڑے بزرگوں کے نام کے ساتھ لکھا ہوتا ہے رہی بٹنے والا یا ٹوکریاں
بنانے والا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے علماء اور امام عملاً کام کرتے تھے اور کام
کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ میں نے ایک دفعہ تجویز کی تھی کہ ایک کلب بنائی جائے
جس کا کوئی ممبر راج کا کوئی معمار کا کوئی لوہار کا کام کرے تاکہ اس قسم کے کام کرنے میں جو
عار سمجھی جاتی ہے وہ لوگوں کے دلوں سے نکل جائے اب بھی میرا خیال ہے کہ اس قسم کی تجویز
کی جائے۔
پھر جہاں میں یہ کہتا ہوں کہ ہماری جماعت کا ہر ایک فرد کام کرے ۔
دوسروں کی امداد کرو جو بے کار ہے وہ اپنے لئے کام تلاش کرے اگر کوئی اعلیٰ درجہ کا
کام نہیں ملتا تو ادنیٰ سے ادنی کام کرنے میں بھی عار نہ سمجھے اگر دوست ایسا کریں تو دیکھیں گے
کہ جماعت میں اتنی قوت اور طاقت پیدا ہو جائے گی کہ کوئی مقابلہ نہ کر سکے گا وہاں دوسری
طرف میں یہ بھی کہتا ہوں کہ ہماری جماعت کے جو لوگ ملازم ہیں، انہیں چاہئے کہ دوسروں کو
ملازم کرائیں، جو تاجر ہیں انہیں چاہئے دوسروں کو تجارت کرنا سکھائیں، جو پیشہ ور ہیں انہیں
چاہئے دوسروں کو اپنے پیشہ کا کام سکھائیں۔ یہ صرف دنیوی طور پر عمدہ اور مفید کام نہ ہو گا
بلکہ دینی خدمت بھی ہوگی اور بہت بڑے ثواب کا موجب ہو گا۔
ایک طریق کام چلانے کا وہ بھی ہے جو بوہروں میں رائج ہے ان میں سے اگر
ایک طریق کوئی بے کار ہو جائے، تجارت نہ چلتی ہو اور اس کے پاس سرمایہ نہ
نہ ہو تو
بو ہرے اس طرح کرتے ہیں کہ پنچائت کر کے فیصلہ کر دیتے ہیں فلاں چیز فلاں کے سوا اور کوئی
نہ بیچے۔ دوسرے دکاندار وہ مال اسے دے دیں گے ۔ مثلاً دیا سلائی کی ڈبیاں ہیں جب یہ فیصلہ
کر دیا جائے کہ فلاں کے سوا اور کوئی دیا سلائی کی ڈبیاں نہ بیچے تو جتنے بوہروں کے پاس یہ مال
ہو گا وہ سب اس کو دے دیں گے اس طرح اس کا کام چل جاتا ہے مگر اس کیلئے بڑی جماعت کی
ضرورت ہے۔ جہاں چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہوں وہ اس طرح کر سکتی ہیں کہ ایک دکان کھلوادی
جائے اور یہ عہد کر لیا جائے کہ تکلیف اُٹھا کر بھی سب کے سب اس سے سودا خریدیں گے۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۸۵
عض اہم اور ضروری امور
مسلمانوں میں تجارت کبھی ترقی نہ کر سکے گی جب تک وہ اس قسم کی پابندی اپنے اوپر عائد نہ
کریں گے ۔ ہماری جماعت اگر اس طریق کو چلائے تو بیسیوں لوگ تاجر بن سکتے ہیں ۔
پھر قومی نقطہ نگاہ سے بھی اپنی اقتصادی حالت کا
قومی نقطہ نگاہ سے اقتصادی حالت اندازہ کرنا چاہئے اس کے متعلق پہلی نصیحت میں
نے یہ کی تھی کہ جہاں تک ہو سکے مسلمان اپنی ضروریات کی چیزیں مسلمان دکانداروں سے
خریدیں اور کھانے پینے کی چیزیں جو ہندو کسی مسلمان سے نہیں خریدتے وہ تو قطعاً مسلمانوں کو
ہندوؤں سے نہ خریدنی چاہئیں۔ یہ اول درجہ کی بے حیائی ہے کہ وہ چیزیں جو مسلمان کا ہاتھ
لگ جانے کی وجہ سے ہندوؤں کے نزدیک ناپاک ہو جاتی ہیں، وہ مسلمان ہندوؤں کے ہاتھ کی
بنائی ہوئی خرید کر استعمال کریں۔ کئی دوست اس تحریک پر عمل کرتے ہیں مگر کئی نہیں بھی
کرتے اور دوسرے مسلمان تو بالکل نہیں کرتے ۔ ہماری جماعت کے جو دوست اس پر عمل
نہیں کرتے وہ خود عمل کریں اور دوسرے مسلمانوں کو عمل کرنے کی تحریک کریں اور
جہاں جہاں مسلمانوں کی دُکانیں نہیں ہیں، وہاں احمدیوں کی دکانیں کھلوا دیں اور ان کی مدد اس
طرح کریں کہ ضروریات کی چیزیں انہی سے خریدیں۔
دوسرا طریق یہ ہے کہ مشترک سرمایہ سے کام کیا جائے وہ کام جو ہوزری کمپنی کی تحریک افراد نہیں کر سکتے، قوم کر سکتی ہے۔ اس سلسلہ میں میں نے
مجلس شوری میں یہ تجویز منظور کی تھی کہ جرابیں وغیرہ مٹنے کیلئے کمپنی بنائے جائے اس کے کچھ
حصے قادیان اور باہر کے لوگوں نے خریدے ہیں۔ لیکن کام شروع کرنے کیلئے کم از کم
بائیس ہزار روپیہ ضروری ہے۔ افسوس کہ جماعت نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی۔
حالانکہ مجلس مشاورت میں شریک ہونے والے دوست یہ عہد کر کے گئے تھے کہ ہم اس کمپنی
کی بنی ہوئی چیزیں خریدیں گے اور میں نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر اس کمپنی کی جرابیں
پورے سائز کی نہ ہونگی تو خواہ وہ کتنی ہی خراب ہوں ہم وہی پہنیں گے اور ان پر اعلیٰ درجہ کی
جرابوں کو ترجیح نہ دیں گے ۔ تمام جماعتوں کو چاہئے کہ اس ہوزری فیکٹری کے حصے خریدیں۔
اس رنگ میں عمدگی سے تجارتی کام چلایا جا سکتا ہے۔ ہوزری کے کام کو اس لئے چنا گیا ہے کہ
یہ تھوڑے سرمایہ سے چلایا جا سکتا ہے جب یہ تجویز کی گئی تھی، اس وقت بارہ ہزار سرمایہ کی
ضرورت تھی لیکن اب بائیس ہزار کی ہے۔ اور اگر اب بھی کام نہ چلایا گیا تو ممکن ہے پھر

انوا را العلوم جلد ۱۲
۵۸۶
بعض اہم اور ضروری امور
پچاس ہزار کی ضرورت پیش آئے۔ اگر سرمایہ زیادہ ہو جائے تو اس کام کو اور زیادہ بڑھایا جا
سکتا ہے یعنی بنیانیں اور کپڑا بنے کا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔
اس وقت مسلمانوں میں بیداری کے قومی سرمایہ سے کام جاری کرنے کی ضرورت آثار پائے جاتے ہیں اور وہ اُبھرنا
چاہتے ہیں مگر ہندؤوں نے تجارت کا ایک ایسا حلقہ قائم کر رکھا ہے کہ مسلمان اُبھر نہیں سکتے۔
ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ ہم اپنی تنظیم کے ذریعہ اُبھر سکتے ہیں اور دوسرے
مسلمانوں کو سہارا دیکر کھڑا کر سکتے ہیں میری غرض یہ ہے کہ مسلمانوں کو اقتصادی طور پر جو کچلا
جا رہا ہے اس کا انسداد ہو جائے ، مسلمان محفوظ ہو جائیں اور ارتداد کے گڑھے میں نہ گریں۔
اس کے علاوہ کئی ادنی اقوام مسلمان ہونے کیلئے تیار ہیں مگر وہ کہتی ہیں کہ کام دو ہم کام کہاں
سے دیں جب تک قومی طور پر کام شروع نہ کئے جائیں۔
میں اس کام کی مثال ایسی سمجھتا ہوں جیسے مظہر جان جاناں کا لڈو کھانا تھا۔ اس کے پاس
ایک دفعہ بالائی کے لڈو لائے گئے جو بہت چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان کے ایک مخلص مرید
تھے انہیں انہوں نے دو لڈو دیئے اور پھر تھوڑی دیر کے بعد پوچھا تمہیں لڈو دیئے تھے کہاں
ہیں۔ انہوں نے کہا وہ تو میں نے اس وقت کھا لئے تھے۔ کہنے لگے کیا دونوں کھا لئے ۔ انہوں
نے کہا اتنے چھوٹے چھوٹے تو تھے ذرا سی دیر میں کھا لئے ان کے کھانے میں کونسی بات تھی۔
انہوں نے کہا کیا تمہیں لڈو کھانا نہیں آتا۔ مرید نے جواب دیا مجھے تو اسی طرح کھانا آتا ہے کہ
منم میر میں ڈال لیا اور کھا لیا اگر کوئی اور طریق ہو تو آ۔ ہو تو آپ بتا دیں۔ انہوں نے کہا اچھا پھر ! ما اچھا پھر کبھی لڈو
آئے تو بتائیں گے۔ ایک دن پھر کوئی مرید لڈو لایا اس پر مظہر جان جاناں نے اس مرید کو بلا کر
کہا۔ دیکھو۔ اس طرح لڈو کھانا چاہئے یہ کہہ کر انہوں نے رومال بچھایا اور اس پر دو لڈو رکھ کر
کہنے لگے غور کرو اس میں کیا کیا چیزیں پڑی ہیں اور پھر ان کو کتنے آدمیوں نے تیار کیا ہے اس
لئے کہ مظہر جان جاناں لڈو کھائے سبحان اللہ یہ خدا تعالی کا کتنا بڑا فضل ہے۔ یہ کہہ کر ایک ذرا
سا ٹکڑا منہ میں ڈالا اور پھر خدا تعالیٰ کے احسانات پر تقریر کرنے لگ گئے۔ اسی طرح کرتے
رہے کہ اذان ہو گئی اور آپ نماز کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے۔ اس طرح انہوں نے بتایا کہ لڈو کھانا
بھی عبادت ہے۔ اگر اسے صحیح طور پر کھایا جائے یعنی لڈو جائے یعنی لڈو نفس کیلئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی محبت
بڑھانے کیلئے کھانا چاہئے۔

انوار العلوم جلد ۱۴
۵۸۷
بعض اہم اور ضروری امور
ہمارا فرض ہے کہ جماعت کی چار دیواری کو ہر طرف سے مضبوط کریں۔ اس کی ایک
طرف کی دیوار اقتصادی حالت ہے اسے اگر مضبوط نہ کیا جائے تو سخت نقصان ہو گا۔ فی الحال جو
چھوٹا سا کام شروع کرنے کی تجویز ہے اس میں احباب کو شرکت اختیار کرنی چاہئے۔ جب ہم
اس کام میں روپیہ اس نیت سے لگا رہے ہیں کہ جماعت کی طاقت اور قوت بڑھے، جو بے کار
لوگ ہیں وہ کام پر لگ جائیں، مسلمانوں کی اقتصادی حالت درست ہو سکے ، اچھوت اقوام میں
تبلیغ کر سکیں تو انشاء اللہ اس کمپنی کو کسی صورت میں بھی نقصان نہیں ہو گا اور اگر خدانخواستہ
مالی لحاظ سے نقصان ہو تو خدا تعالیٰ دوسری طرح اسے پورا کر دے گا۔ بعض لوگ سٹور کے فیل
ہونے سے ڈرے ہوئے ہیں مگر وہ منافع کیلئے کام شروع کیا گیا تھا اور اب جو کام شروع کیا جانے
والا ہے اس کی غرض یہ ہے کہ مسلمانوں کو ترقی حاصل ہو اور اقتصادی پہلو سے ان کی حفاظت
کر سکیں۔ پھر ترقی کرنے والی قوم کو اس طرح کی باتوں سے ڈرنا نہیں چاہئے کہ فلاں کام میں
نقصان ہو گیا تھا اس قسم کا ڈر ترقی کے رستہ میں بہت بڑی روک ہے۔ انگریزوں نے جب
ایسٹ انڈین کمپنی بنائی تو پہلے اس میں گھاٹا پڑتا رہا مگر انہوں نے استقلال کے ساتھ کام جاری
رکھا آخر ہندوستان کی بادشاہت انہیں مل گئی۔ غرض قومی طور پر جو کام شروع کیا جائے وہ گو
ابتداء میں معمولی نظر آئے ، اس میں مشکلات ہوں، اس میں نقصان اٹھانا پڑے لیکن اگر قوم
ہمت اور استقلال سے اسے جاری رکھے تو آخر کار عظیم الشان نتائج رونما ہوتے ہیں ہماری
جماعت کو ایسی ہی ہمت دکھانی چاہئے۔
اقتصادی حالت کی اصلاح کے ماتحت میں ایک اور سوال کو لیتا مسلمانان کشمیر کی امداد ہوں وہ مسلمانان کشمیر کا مسئلہ ہے۔ میں اس کو بھی سیاسی سوال
نہیں بلکہ اقتصادی سوال سمجھتا ہوں کیونکہ مسلمانوں کا ایک بہت بڑا حصہ اقتصادی غلامی میں
مبتلا ہے اور اگر یہ حصہ اقتصادی طور پر غلام رہے تو اس لحاظ سے مسلمانوں میں کمزوری پائی
جائے گی۔ اسی وجہ سے میں نے اس معاملہ میں حصہ لیا ورنہ میں حصہ لینے کا کوئی حق نہ سمجھتا
اور آج بھی نہیں سمجھتا ہوں مگر میں نے دیکھا مسلمانوں کی ایک بہت بڑی آبادی اقتصادی غلامی
میں مبتلا ہے اس لئے میں نے دوستوں کو مسلمانان کشمیر کی امداد کی طرف توجہ دلائی اور چندہ
دینے کی تحریک کی۔ میں خوش ہوں کہ دوستوں نے توجہ کی اور ڈیڑھ ہزار کے قریب ہندوستان
اور بیرون ہند سے ماہوار چندہ آجاتا ہے مگر اخراجات کی زیادتی کی وجہ سے دس ہزار کے قریب

انوار العلوم تعلیم ۱۳
۵۸۸
بعض اہم اور ضروری امور
قرض ہو گیا ہے۔ اگر اس وقت کشمیر کے مسلمانوں کی امداد کا کام بند بھی کر دیا جائے تو بھی
دس ماہ تک چندہ جاری رکھنا پڑے گا تاکہ قرض ادا ہو جائے۔ مگر ابھی کام ختم نہیں ہوا بلکہ
بڑھ رہا ہے اور ابھی کم از کم ڈیڑھ دو سال تک جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ خدا تعالیٰ کے
فضل سے ہماری جماعت کا خاصہ ہے کہ جس کام کو وہ ہاتھ میں لیتی ہے اسے مکمل کر کے چھوڑتی
ہے اور اس بات کو ہمارے دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔ اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اس حد تک
اس کام کو مکمل کریں جس حد تک تکمیل کی ضرورت ہے۔ پس میں توجہ دلاتا ہوں کہ دوست
نہ صرف اس امداد کو جاری رکھیں بلکہ اسے لگنی لگنی کر دیں اور کوشش کریں کہ نہ صرف
ہزار ڈیڑھ ہزار روپیہ اس کام کیلئے ماہوار جمع ہو بلکہ دو اڑھائی ہزار تک آمد ماہوار ہو اور دو
ڈیڑھ سال تک جاری رہے جب تک کہ وہاں کے لوگ کام کو سنبھالنے کے قابل نہ ہو جائیں
اس امداد کو جاری رکھیں۔
میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ اس کام میں خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہے۔ میں نے اپنا ایک رویا بھی
سنایا تھا اب چند ہی دن ہوئے میں نے ایک اور رویہ دیکھا۔ میں نے دیکھا دروازہ پر آواز دی گئی
ہے کہ باہر آئیں ایک ضروری کام ہے۔ جب میں باہر آیا تو دیکھا کہ دروازہ پر شیخ عبدالرحمن
صاحب قادیانی اور منشی برکت علی صاحب آڈیٹر صدر انجمن احمد یہ کھڑے ہیں اور ان کے ہاتھ
میں ایک پارسل ہے۔ پارسل رسیوں سے بندھا ہوا ہے اور اوپر مہریں لگی ہوئی ہیں وہ
کا غذات کا بنڈل معلوم ہوتا ہے انہوں نے بڑے ادب سے کاغذات پیش کئے۔ میرا ہی ادب
نہیں کیا بلکہ کاغذات کا ات کا بھی ادب کیا۔ کہا۔ یہ پارسل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بصیغہ راز بھیجا ہے اور اس میں تاکیدی ارشاد فرمایا ہے اور یہ بھی کہ حاجی نبی بخش کو بھی شامل
کر لیا جائے۔
منشی برکت علی صاحب کے سپرد میں نے چندہ کشمیر کا کام کیا ہوا ہے اس وقت میرا ذہن
اس طرف گیا کہ اس پارسل میں کشمیر کے متعلق خاص ہدایات ہیں تو میں اس کام میں
خدائی ہاتھ سمجھتا ہوں۔ پہلے جب ایک دفعہ میں نے تقریر کی اور بتایا کہ خدا تعالیٰ کا منشاء ہے کہ
کشمیریوں کو آزادی حاصل ہو اور خدا تعالیٰ کا ہاتھ اس کام میں ہے تو ادھر میں نے خطبہ پڑھا
اور ادھر کشمیر کے حالات میں سخت خرابی پیدا ہو گئی۔ بڑے زور سے مسلمانوں پر تشدد شروع ہو
گیا انگریزی فوجیں ریاست میں داخل ہو گئیں اور حالات نہایت ہی خطرناک ہو گئے۔ اس

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۸۹
عض اہم اور ضروری امور
وقت بعض لوگ حیران ہو گئے کہ اب کیا ہو گا۔ مگر ایک مہینہ کے اندر اندر حالات بالکل بدل
گئے اور وہ لوگ جو سختی کرنے والے تھے ریاست سے نکلوا دیئے گئے۔
پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے اپنے ہاں جا کر اس کام کو پہلے سے بھی زیادہ
توجہ اور کوشش سے کریں اور کم از کم اڑھائی تین ہزار روپیہ ماہوار چندہ جمع کرنے کی کوشش
کریں دو ڈیڑھ سال تک غائبا اسے جاری رکھنے کی ضرورت ہوگی اس وقت تک جاری رکھا
جائے۔
سلطنت مغلیہ کا آخری دور اور مسلمانوں کی حالت
اب میں سیاسی حالت کی
طرف آتا ہوں۔ موجودہ
زمانہ ہندوستان میں ایسا ہی ہے جیسا کہ حکومت مغلیہ کے آخر میں آیا تھا۔ اس وقت ایک
طرف سے سکھ اٹھے اور دوسری طرف سے مرہٹے جنہوں نے مسلمانوں کو جو خانہ جنگیوں
اور بے انتظامیوں کی وجہ سے کمزور ہو چکے تھے کچل کر رکھ دیا اور پنجاب میں تو سیکھوں نے حد
ہی کر دی ان کے دور میں کہیں اذان نہ دی جاتی تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
فرمایا کرتے تھے۔ امرتسر میں کسی سکھ نے ایک مسلمان کو خط دیا کہ پڑھ دو۔ اس وقت سکھ کی
قابلیت یہ سمجھی جاتی تھی کہ وہ پڑھا ہوا نہ ہو اور سکھ مختلف بہانوں سے لوگوں سے خط پڑھواتے
تاکہ اگر کوئی پڑھ دے تو یہ اس کے مسلمان ہونے کی علامت ہو گی اور اسے مار دیا جائے ۔ جسے
خط پڑھنے کیلئے دیا گیا اس نے کہا میں پڑھا ہوا نہیں۔ سکھ نے کہا۔ نہیں۔ ضرور پڑھ دو۔ اس
نے کہا۔ میں بالکل نہیں پڑھا ہوا ۔ سکھ نے کہا۔ اگر تم پڑھے ہوئے نہیں تو یہ بالکل کا لفظ کہاں
ہوئے ہو یہ کہہ کر اس نے تلوار سے اس کا سر اڑا دیا۔ سیکھ لیا تم ضرور پڑھے ہو۔
ت
در اصل یہ عذاب تھا جو اس رنگ میں مسلمانوں پر نازل ہوا حضرت مسیح موعود کی بعثت جس نے مسلمانوں کو پیس کر رکھ دیا۔ آخر خدا تعالی نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث کیا اور مسلمان جب بے حد کمزور ہو گئے تو
روحانی طور پر ان کی حفاظت کا سامان کیا گیا۔
ایسا ہندوؤں منظم حد تک حکومت کر کے تھک گئے ہیں ۔ لا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَات وں کی منظم سازش اب ایک اور زمانہ آرہا ہے یا معلوم ہوتا ہے کہ انگریز ایک
-
تو خدا تعالیٰ کی شان ہے۔ انگریزوں نے زبانی نہیں تو عملی طور پر کہہ دیا ہے کہ ہم تھک گئے

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۹۰
بعض اہم اور ضروری امور
ہیں ، ہندوستانی ہندوستان کی حکومت سنبھال لیں۔ ان حالات میں نہایت ہی نازک وقت آیا ہوا
ہے ایسا نازک کہ اگر ذرا کو تاہی کی گئی تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ایک ایسی منتظم قوم جسے
سالها سال سے یہ بتایا جا رہا ہے جا رہا ہے کہ مسلمان تمہارے دشمن ہیں، وہ مسلمانوں کے خلاف کھڑی ہو
جائے گی۔ ”ہندو راج کے منصوبے " کتاب میں جو مہاشہ فضل حسین صاحب نے شائع کی ہے،
بڑے بڑے ہندو لیڈروں کے بہت سے اس قسم کے بیانات درج کر دیتے ہیں جن میں کہا گیا ہے
کہ مسلمانوں کو کچل کر رکھ دو یا اپنے اندر شامل کر لو اور ہندوستان میں ہندو راج قائم کرلو۔
ان حالات میں نہایت ہی تاریک مستقبل نظر آتا ہے۔ جس نہایت ہی تاریک مستقبل سے ڈر آتا ہے اور خطرناک ڈر اس لئے نہیں کہ اسلام کو مٹا
دیا جائے گا یہ تو نا ممکن ہے بلکہ اس لئے کہ جس طرح حضرت مسیح ناصری کے انکار کی وجہ سے
رومیوں کو کچل دیا گیا تھا اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انکار کی وجہ سے
مسلمانان ہند کو نہ کچل کر رکھ دیا جائے۔ خدا تعالیٰ نے ان کی امداد اور اصلاح کیلئے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا آپ نے ایک جماعت قائم کی، عقل و سمجھ رکھنے والے لوگ
مانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اچھا کام کیا اور آپ کی جماعت اچھا کام
کر رہی ہے مگر اس کے ساتھ شامل نہیں ہوتے۔ یہ مانتے ہیں کہ جماعت احمد یہ بڑی منتظم
جماعت ہے اس نے بڑا کام کیا ہے مگر ساتھ ہی کہتے ہیں اسے کچل دینا چاہئے۔ ان حالات میں
مسلمانان ہندوستان کے متعلق جس قدر خطرات ہو سکتے ہیں ، ان کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے
ایک طرف مسلمانوں کی پراگندگی اور آپس کے لڑائی جھگڑے اور دوسری طرف ہندوؤں کی ان
کے خلاف تنظیم کوئی معمولی خطرہ کی بات نہیں۔
مسلمانان کشمیر پر جو مظالم کئے گئے وہ بھی ہندوؤں کی اس سکیم کے مسلمانان کشمیر پر مظالم ماتحت کئے گئے جو انہوں نے مسلمانوں کے خلاف تجویز کر رکھی
ہے۔ موجودہ مہاراجہ صاحب نے پہلے جب حکومت ہاتھ میں لی تو ان کی توجہ مسلمانوں کی کمزور
حالت کی اصلاح کی طرف تھی وہ چاہتے تھے کہ مسلمان ترقی کریں مگر ہندو لیڈروں نے جب یہ
طے کیا کہ پہلے ہندو ریاستوں میں مکمل ہندو راج قائم کرنا چاہئے تو انہوں نے راجوں کو
مسلمانوں کے خلاف بھڑکانا شروع کر دیا ۔ کشمیر میں بھی یہی کیا گیا اس کے بعد الور میں کیا جا رہا
ہے۔

انوارالعلوم جلد ۱۲
اود
بعض اہم اور ضروری امور
ہمارے لئے ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ ہمارے اصول ایسے ہیں جن کے
ہماری مشکلات بات لحاظ سے ہم وا ہم دوسرے مسلمانوں سے بعض باتوں میں تعاون نہیں کر سکتے۔
مثلاً ہمارا ایک اصل یہ ہے کہ کسی حکومت کے خلاف بغاوت اور قانون شکنی میں دوسرے
مسلمانوں کا ساتھ نہ دیں تو اپنے گھروں میں بیٹھے رہنے والے اور کوئی کام نہ کرنے والے ہمیں
قومی غدار قرار دینے لگ جاتے ہیں اور عوام کو ہمارے خلاف بھڑکانا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر
جس حکومت سے مقابلہ ہو اس کے افسر ضد اور تعصب کی وجہ سے احمدیوں پر بے جا تشدد اور
ظلم شروع کر دیتے ہیں۔ کشمیر میں ایسے واقعات ہوئے۔ مثلاً ایک احمدی کو سخت مارنے پیٹنے
کے علاوہ بالکل ننگا کر کے اس کی عورت کے سامنے کھڑا کر دیا گیا اور عورت کو بھی ننگا کیا گیا۔
ہمیں اس قسم کے جہالت اور وحشت کے واقعات بھی دیکھنے پڑیں گے مگر باوجود اس کے ہم کام
کئے جائیں گے۔
ہمیں یہ یقین رکھنا چاہئے کہ ہمیں ہر قدم پر خطرہ ہے۔ ہم مسلمانوں کے
ہر قدم پر خطرہ لئے خواہ کتنی قربانیاں کریں ایسا موقع آئے گا جب وہ کہیں گے ان کو مارو
اور کچلو اس وقت کمزور دل کہیں گے کیا ہمیں اس قوم کی مدد کرنے کے لئے کہا جاتا ہے جو ہماری
ہی دشمن ہے اور ہمیں ہی کچلنا چاہتی ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہئے ہم اس خدا کے بندے ہیں جو
کافروں اور دہریوں کی بھی ربوبیت کرتا ہے ہمیں اس قسم کے نظاروں سے گھبرانا نہیں چاہئے
اگر ہم رَبُّ الْعَلَمِينَ کے بندے ہیں تو ہمارے حوصلے بہت وسیع اور ہماری ہمتیں بہت بلند
ہونی چاہئیں۔
میرے نزدیک ہندوستان کے مسلمانوں کی سیاسی نجات مسلمانان ہند کی سیاسی نجات بھی احمدیوں سے ہی وابستہ ہے۔ مسلمانوں میں بعض
دیانتدار لیڈر ہیں جو قوم کا درد رکھتے ہیں مگر وہ استقلال سے کام نہیں کر سکتے جلد گھبرا جاتے ہیں
اور کہہ اٹھتے ہیں لڑ مرد حالانکہ مسلمان کا کام لڑ مرنا نہیں بلکہ لڑ مارنا ہے۔ خدا کا بندہ مقابلہ میں
کیوں مرے مرنا تو دشمن کے لئے ہے۔
ہمیں سیاسی معاملات میں حصہ لیتے ہوئے تین
مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت مشکلات کو مد نظر رکھنا چاہئے۔ پہلی مشکل مسلمانوں
کے حقوق کی حفاظت کے متعلق ہے۔ ہماری ذمہ داری ہو گی کہ ہم مسلمانوں کے حقوق کی

انوار آهن مجله ۱۲
۵۹۲
بعض اہم اور ضروری امور
حفاظت کریں مگر مشکل یہ ہے کہ اس میں خود مسلمان روک بنیں گے۔ مسلمانوں میں چونکہ
تعلیم کم ہے اور عام لوگ سیاسیات سے واقف نہیں اس لئے بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جس
بات میں ان کا نقصان ہوتا ہے اسے اپنا حق قرار دے لیتے ہیں جیسا کہ ایک جماعت کہتی ہے
مشتر که انتخاب ہمارا حق ہے یہ ہمیں ملنا چاہئے۔
ایک قصہ مشہور ہے۔ کہتے ہیں ایک گرو اپنے چیلے کو لے کر ایک گرو اور چیلے کا قصہ جگہ بہ جگہ پھر رہا تھا۔ ایک مقام پر جب وہ گئے تو وہاں انہیں
معلوم ہوا کہ یہاں ہر چیز کے سیر بکتی ہے۔ چیلے نے کہا یہاں ٹھہرنا چاہئے یہ خوب مزا ہے کہ جو چیز
چاہو کے میر لے لو۔ گرو نے سمجھایا کہ جہاں ایسا اندھیر ہو وہاں نہ معلوم اور کیا کچھ ہو گا مگر چیلے
نے کہا اور کیا ہو سکتا ہے یہاں ہی ٹھہریئے۔ کچھ عرصہ کے بعد راجہ کو رپورٹ کی گئی کہ ایک
آدمی دیوار کے نیچے آکر مر گیا ہے۔ راجہ نے کہا یہ خون ہوا ہے اس کے بدلے دیوار کو پھانسی
دے دی جائے۔ کہا گیا دیوار کو کس طرح پھانسی دی جائے۔ راجہ نے کہا دیوار کو نہیں تو دیوار
کے مالک کو پھانسی دے دو۔ اس پر دیوار کے مالک کو پکڑ لائے۔ جب اسے پیش کیا گیا تو اس نے
کہا مہاراج میرا کیا قصور ہے، دیوار راج نے خراب بنائی تھی اس لئے گر گئی۔ راجہ نے کہا
ٹھیک ہے قصور راج کا ہے اسے پکڑ کر لاؤ۔ جب اسے لایا گیا تو اس نے کہا میرا کیا قصور ہے گارا
خراب تھا اس میں سقہ نے پانی زیادہ ڈال دیا تھا۔ راجہ نے کہا سقہ گرفتار کر کے لایا جائے۔ جب
وہ لایا گیا تو اس نے کہا اس وقت پاس سے ایک عورت گزر رہی تھی جسے ایک مرد اشارے کر
رہا تھا، میں ان کی طرف دیکھنے لگ گیا اور مشک کا مونہ بند کرنا بھول گیا۔ اس پر عورت کو لایا
گیا۔ اس نے کہا میرا کیا قصور ہے ، مجھے فلاں مرد اشارے کر رہا تھا۔ اس مرد کو پکڑ کر منگایا گیا
اسے کوئی عذر نہ سوجھا۔ اس پر فیصلہ کیا گیا کہ اسے پھانسی دے دی جائے۔ جب پھندا اس کے
گلے میں ڈالا گیا تو وہ کھلا تھا۔ اس کی اطلاع راجہ صاحب کو دی گئی۔ انہوں نے کہا اسے چھوڑ دیا
جائے اور کوئی موٹا آدمی پکڑ لیا جائے جس کی گردن پھندے میں پوری آسکے ۔ وہ چیلا مٹھائیاں ۔
کھا کھا کر بہت موٹا ہو چکا تھا اسے پکڑ لیا گیا۔ اس نے پوچھا۔ کوئی قصور بتاؤ ۔ کہا گیا۔ یہی قصور
ہے کہ تمہاری گردن پھندے میں پوری آئے گی۔ اس نے کہا۔ اچھا جس طرح مرضی ہو کرو مگر
مجھے اپنے گرو سے مل لینے دو۔ جب وہ گرو سے ملنے گیا تو اس نے کہا۔ میں نہ کہتا تھا یہاں نہ
ٹھرو ۔ چیلے نے کہا۔ اب تو میں پھنس گیا کسی طرح نکالیں۔ گرو نے کہا۔ اچھا چلو میں بھی وہیں

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۹۳
بعض اہم اور ضروری امور
آتا ہوں۔ جب چیلے کو پھانسی پر لٹکانے لگے تو گر و دوڑتا ہوا جا کر کہنے لگا۔ میرا حق ہے، پھانسی
میں چڑھوں گا۔ میں اسی دن کے لئے تو عبادت کرتا رہا ہوں۔ چیلا کیے۔ نہیں میں چڑھوں گا۔
ان دونوں کو راجہ صاحب کے پاس لے گئے۔ کہ یہ کہتے ہیں آج جو پھانسی پر چڑھے گا سیدھا
سورگ میں جائے گا۔ راجہ نے کہا۔ یہ میرا حق ہے میں پھانسی پر چڑھوں گا۔ اس طرح راجہ
پھانسی پا گیا۔
اسی قسم کا حق وہ مسلمان مانگتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ مشترکہ انتخاب ہمارا حق ہے۔ جہاں
مسلمانوں میں ایسا طبقہ ہو جو پھانسی کو اپنا حق سمجھے اس کے متعلق سمجھ سکتے ہو ، اس کی کتنی درد
ناک حالت ہے۔ بہر حال مسلمانوں میں ایسے لوگ موجود ہیں کہ خواہ ہم کتنی خدمت کریں وہ
یہی کہیں گے کہ یہ قومی غدار ہیں۔ مگر ہمیں ایسی باتوں کی کوئی پروا نہیں کرنی چاہئے بلکہ
دیانت داری کے ساتھ اپنے کام پر قائم رہنا چاہئے اور مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے
کوشش کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرنا چاہئے۔
بھی
تمام اقوام کے حقوق کی حفاظت مال اور اس کی فرض ہو یا کو اور نام کے عالم مسلمان مل کر بھی چاہیں کہ غیر قوموں کے متعلق
عدل و انصاف کو مد نظر نہ رکھا جائے تو ہم بالکل انکار کر دیں ۔ ہم رَبُّ الْعَلَمِینَ کے خلیفہ ہیں
اس نے ہماری جماعت کو اس لئے قائم کیا ہے کہ ہم دنیا میں حق اور عدل کو قائم کریں اس وجہ
سے ہمارا فرض ہے کہ تمام اقوام کے حقوق کی حفاظت کریں خواہ وہ ہم سے لڑہی رہی ہوں۔ ہو
سکتا ہے کہ کسی وقت کوئی ایسا معاملہ پیش آ جائے جس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہو
لیکن کسی دوسری قوم سے نا انصافی ہوتی ہو اس وقت گو ہمیں بہت مشکل پیش آئے گی لیکن
ہمارا فرض ہو گا کہ نا انصافی کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں بلکہ جن کا حق مارا جاتا ہو ان کی امداد
کریں۔
تیسری مشکل یہ ہے کہ بغاوت اور قانون شکنی قانون شکنی کرنے والوں سے مقابلہ کرنے والوں کے جب ہم خلاف ہوں گے تو وہ
ہمارے بھی دشمن ہو جائیں گے اور کہیں گے یہ غدار ہیں۔ مگر ان تمام مشکلات سے گزرتے
ہوئے ہمارا فرض ہے کہ راستی کو قائم کریں۔ ہم خدا تعالی کے ایک مأمور کے ماننے والے ہیں
اور وہ کسی خاص قوم سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ ساری دنیا سے تعلق رکھتا ہے اور ساری دنیا کے

انوار العلوم جلد ۱۳
فائدہ کے لئے مبعوث ہوا ہے۔
۵۹۴
بعض اہم اور ضروری امور
میرے نزدیک موجودہ حالات میں مسلمانوں کے مسلم کانفرنس اور الہ آباد کانفرنس مطالبات انتقال من مال الله تباری کانفرنس
پر
-
نے غلطی کی وہ مسلمانوں میں شقاق پیدا کر رہی ہے اور عملاً نظر آ رہا ہے کہ لڑائی جھگڑے زیادہ
بڑھ رہے ہیں مگر ہم کسی ایک فریق پر الزام نہیں لگا سکتے۔ وجہ یہ کہ جہاں مسلم کانفرنس کے
مطالبات ٹھیک ہیں وہاں وہ الہ آباد کانفرنس کے خلاف ایک غلطی کر رہی ہے اور وہ یہ کہ اس
میں شریک ہونے والے مسلمان لیڈروں نے ابھی کوئی فیصلہ کیا ہی نہیں تھا کہ انہیں غدار قرار
دے دیا گیا۔ یہ طریق کام کرنے کا نہیں۔ چاہئے کہ ہم ایک دوسرے پر اعتماد کریں۔ میرے
نزدیک مناسب نہ تھا کہ اس موقع پر ہندو مسلمانوں کی کانفرنس ہو مگر جب ہوئی تو ہمارا فرض تھا
کہ اس میں شریک ہونے والوں کو ان کی غلطی دلائل سے سمجھاتے نہ کہ سوٹے سے۔ اس
طریق عمل سے ہم بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اس کانفرنس میں شریک ہونے والے مسلمان
لیڈروں کو غدار کہنا ٹھیک نہیں ان میں دیانت دار اور خدمت گزار لوگ بھی موجود ہیں مگر اسی
طرح پھانسی پر چڑھ رہے ہیں جس طرح راجہ چڑھا تھا۔
احمدیوں کو نصیحت ہماری جماعت کے جو دوست ۔ دست سیاسی امور میں حصہ لیتے ہیں وہ مسلمانوں
کے حقوق اور مطالبات کے متعلق میرے مضامین پڑھیں اور اپنے
اپنے علاقہ کے لوگوں کو ان کے مطالب سمجھائیں۔ میرے نزدیک مسلم کانفرنس جو مطالبات
پیش کر رہی ہے وہ صحیح ہیں اور الہ آباد کانفرنس میں حصہ لینے والے جس رنگ میں سیاسی امور
طے کر رہے ہیں وہ غلط ہیں اور مسلمان کے لئے نقصان رساں۔
ایک
اور خطرناک تحریک ملک میں جاری ہے اور وہ قتل و غارت کی خطرناک تحریک حقل وفات کا سلسلہ ہے۔ ایک جماعت ایسی ہے جو
کہتی ہے کہ انگریزوں کو اور ان سے تعاون کرنے والوں کو مار دیں گے۔ میرے نزدیک یہ
تحریک انگریزوں کے خلاف اتنی نقصان رساں نہیں ہے جتنی مسلمانوں کے لئے ہے۔ جہاں
جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے وہاں ہی یہ تحریک زوروں پر ہے مگر مسلمان اس میں شامل
نہیں ہیں۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۹۵
بعض اہم اور ضروری امور
پنجاب میں بنگال میں اور صوبہ سرحد میں یہ تحریک زیادہ
مسلمانوں کے لئے خطرات پائی جاتی ہے اور انہی علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ
ہے مگر مسلمان اس میں شامل نہیں صرف ہندو ہی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے معنی کیا
ہیں یہ کہ مسلمان کو ڈرایا جا رہا ہے کہ دیکھو جب انگریزوں سے ہم یہ سلوک کر رہے ہیں جو ہر
قسم کی طاقت رکھتے اور ہندوستان میں حکمران ہیں تو تمہاری کیا حقیقت ہے کہ ہندوؤں کے
مقابلہ میں ٹھہر سکو۔ مسلمان چونکہ بے حد غیرم غیر منظم اور پراگندہ ہیں اس لئے اس تحریک کے
خطرات مسلمانوں کے لئے بہت زیادہ ہیں یہ نسبت انگریزوں کے اِس وجہ سے مسلمانوں کے
لئے سیاسی لحاظ سے بھی اس تحریک کا مقابلہ کرنا ضروری ہے اور مذہبی لحاظ سے اس سے بھی
زیادہ ضروری ہے۔ ہماری جماعت اس لئے کھڑی ہوئی ہے کہ شرارت کو دور کرے خواہ کوئی
شرارت کرے انگریز کرے یا ہندو۔
میں نے قتل و غارت کی اس خطرناک تحریک کے متعلق بڑا کانگرسی اور تحریک تشدد مطالعہ کا ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ کئی کا مری اس میں
شامل ہیں اور ایسے لوگوں کے لئے روپیہ کانگرس مہیا کرتی ہے بحیثیت جماعت نہیں بلکہ ذمہ وار
کانگری افراد روپیہ سے مدد کرتے ہیں۔ قتل و خونریزی کے حادثات کے متعلق جب بھی
کانگرسیوں کی طرف سے نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے تو دو رخی طریق اختیار کیا جاتا ہے۔ بے شک
یہ کہا جاتا ہے کہ کانگرس تشدد کو پسند نہیں کرتی لیکن دوسری طرف تشدد کا ارتکاب کر کے سزا
پانے والوں کو قوم کے لئے قربانی کرنے والے قرار دیا جاتا ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ان پر
رحم کرنا چاہئے۔ لیکن اگر ان کو رحم کا مستحق سمجھا جاتا ہے تو انگریزوں پر کیوں نہ رحم کرنا
چاہئے۔ جب قاتلوں اور خونریزی کرنے والے کے مقابلہ کے لئے کوئی تجویز کی جاتی ہے تو
کانگرس والے بے چین ہو جاتے ہیں حالانکہ ہر وہ شخص جو ہندوستان کا خیر خواہ کہلاتا ہے،
اسے قتل و غارت کرنے والوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ کیونکہ جو طریق عمل ایسے لوگوں نے اختیار
کر رکھا ہے اس سے کبھی حکومت نہیں مل سکتی۔
خونریزی کرنے والوں کو خون بہانے کی عادت ہو ما خونریزی کرنے والوں کی جماعت جاتی ہے اور وہ خون کرتے جاتے ہیں جس سے ان
کے اخلاق مٹ جاتے ہیں اور وہ عقل کی حدود سے گزر کر جنون میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ یاد رکھنا

·

آج 10 میں سے 10 باقی