امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 9
انوار العلوم جلد ۱۴
۳۸۴ اللہ تعالی کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیلئے جماعت کو ہدایت
پہلی تاریخ کو ادا ہو سکیں تو اس کیلئے قریباً پچاس ہزار کی ضرورت ہے۔ جو جماعتیں ابھی اپنے
چندہ خاص کو ادا نہیں کر سکیں اگر وہ ہمت کر کے اپنے اپنے فرض سے سبکدوش ہو جائیں تو
میں خیال کرتا ہوں کہ اس قدرر اقدر رقم اور آسکتی ہے کہ یہ قرض بھی بغیر کسی اور تحریک کے ادا ہو
سکے۔ پس میں ان تمام دوستوں اور جماعتوں کو جو اس وقت تک اپنا حصہ یا بالکل ادا نہیں کر
سکے یا کچھ حصہ ادا کر سکے ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بھی ایثار اور قربانی کی روح پیدا کرتے ہوئے
اپنی ذمہ داری ادا کر دیں تاکہ اس سال گذشتہ بوجھوں سے سلسلہ پوری طرح آزاد ہو جائے
اور وہ لوگ بھی اگر السَّابِقُونَ الاَ نَ الْأَوَّلُونَ میں شامل نہیں ہو سکے تو اَصْحَابُ ال الْيَمِينِ میں
تو شامل ہو سکیں کہ یہ ثواب بھی کم ثواب نہیں ہے۔
یاد رکھنا چاہئے کہ یہ بوجھ زائد بوجھ نہیں بلکہ ان کے بھائی پچھلے تین ماہ میں یہ بوجھ اٹھا
چکے ہیں اور اللہ تعالی کے فضل کے وارث ہو چکے ہیں۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ وہ اس بوجھ کو
جسے جماعت کا ایک حصہ اُٹھا چکا ہے نہ اُٹھا سکیں۔ صرف دل میں اخلاص اور دماغ میں ارادہ پیدا
کرنے کی ضرورت ہے ۔
دنیا کی اکثر تکلیفیں اور آرام صرف ذہنی کیفیتوں کا ظہور ہوتے ہیں۔ انسان جس
نقطہ نگاہ سے ایک امر کو دیکھتا ہے اس کے مطابق اس کے اثر کو قبول کرتا ہے۔ اگر اسے بوجھ
سمجھ کر دیکھتا ہے تو وہ اسے بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے اور اگر اسے احسان سمجھ کر غور کرتا ہے تو
اس کے دل میں اس کام اور اس قربانی پر بشاشت اور خوشی محسوس ہونے لگتی ہے۔
غرض وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ ، اور وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا لَے کے
ارشاد الہی کے مطابق جنت کا دروازہ اور اسی طرح دوزخ کا دروازہ اس دنیا سے انسان کے دل
میں کھل جاتا ہے۔ اور یہ دوزخ اور جنت انسان کے اپنے ہاتھ سے تیار کی ہوئی ہوتی ہیں۔ پس
اس نقطہ نگاہ کو مایوسی اور بزدلی کے اثر کے نیچے لاکر اپنے لئے خود دوزخ تیار نہ کرو بلکہ
بشاشت ایمانی اور اللہ تعالی کے فضلوں کو جو مومنوں پر نازل ہوتے ہیں مد نظر رکھتے ہوئے اپنے
دل میں دینی قربانیوں پر ایسی خوشی پیدا کرو کہ اسی دنیا میں آپ کیلئے جنت کا دروازہ کھل جائے۔
تا آپ لوگ خود بھی اور آپ کی اولادیں اللہ تعالیٰ کی جنت کی حصہ دار ہوں، اپنے ہاتھوں
دہکائی ہوئی آگ کی بھینٹ نہ ہوں۔
میں ان دوستوں کو بھی جو چندہ خاص ادا کر چکے ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ چندہ خاص ستمبر
انوار العلوم جلد ۱۴
۳۸۵ اللہ تعالیٰ کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیئے جماعت کو ہدایت
اکتوبر اور نومبر کیلئے تھا دسمبر سے اب عام چندہ یا وصیت کی ادائیگی شروع ہو جائے گی ایسا نہ ہو
کہ وہ اب آرام کرنے کی نیت کر لیں۔ میں لکھ چکا ہوں کہ مومن کو آرام خدا کی گود ہی میں
میسر ہوتا ہے۔ پس انہیں چاہئے کہ آئندہ ماہواری چندہ یا وصیت کو باقاعدہ ادا کرتے رہیں تاکہ
دوبارہ قرض نہ ہونا شروع ہو جائے کیونکہ چندہ خاص اسی صورت میں بند کیا جا سکتا ہے جبکہ
آئندہ نیا قرض نہ ہو اور جو لوگ گذشتہ مہینوں میں چندہ خاص ادا نہیں کر سکے انہیں ابھی یاد
ماہواری چندہ شروع ہو گیا ہے۔ پس جبکہ چندہ خاص کا گل یا جزو جس رکھنا چاہئے کہ د کہ دسمبرے ماہوا
قدر ان پر ہے اس کے علاوہ دسمبر سے نمبر سے ماہواری چندہ بھی ان کے ذمہ شروع ہو گیا ہے اس کی
ادائیگی کا بھی وہ خاص خیال رکھیں ۔ اللہ تعالی انہیں اپنی ذمہ داریوں کے ادا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے اور ان کے دل اور ظاہر میں و وسعت بخشی۔
آخر میں سب احباب کو نصیحت کرتا ہوں کہ جلسہ سالانہ قریب آگیا ہے اس کیلئے آنے
کی بھی تیاری کریں اور اپنے دوستوں کو بھی لانے کی کوشش کریں تا ہر دفعہ ہمارا قدم آگے
بڑھے ایسا نہ ہو کہ مالی قربانیوں کی وجہ سے بعض لوگ سُستی کریں۔ مالی قربانیوں کے بدلے میں
ہمیں دوسرے امور میں کفایت کرنی چاہئے دینی کاموں میں غفلت نہیں ہونی چاہئے کہ اس
دوسرے کو کاٹتے ہیں۔ وَ آخِرُ دَعوا دَعْوَبِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ
طرح گویا ہم ایک ہاتھ بچاتے اور
دو
رَبِّ الْعَلَمِينَ -
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی
۱۰۔ دسمبر ۱۹۳۱ء
(الفضل ۱۵۔ دسمبر ۱۹۳۱ء)
لد
ل الرحمن : ۴۷
مریم: ۷۲
انوارالعلوم جلد ۱۳
۳۸۷
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء
انوارالعلوم جلد ۱۴
۳۸۹
افتتاحی تقریر جلسه مانانه ۶۱۹۳۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء
فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۳۱ء)
بهترین افتتاح ایک مذہبی مجلس کا الہی کلام سے ہی ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور میں
دعا اور انابت اور تعبد اور عجز کے ذریعہ ہو سکتا ہے۔
قرآن کریم کی تلاوت تو مولوی غلام محمد صاحب نے فرمائی ہے۔ اس کے بعد میں چاہتا
ہوں دوست مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بابرکت بنائے۔ ہماری نیتوں اور اعمال کو
اپنے منشاء کے مطابق چلائے اور اپنے فضل سے ہمارے کاموں میں برکت ڈالے۔ پھر جو
احباب شریک جلسہ ہوئے اور ہو سکے ہیں ان پر اپنا فضل نازل کرے اور جو نہیں شریک ہو سکے
ان پر بھی فضل کرے۔ یعنی جماعت کے وہ دوست جو کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں آئے ان پر
فضل کرے اور وہ لوگ جو باوجود توفیق کے اپنی سستی کی وجہ سے شامل نہیں ہوئے ان پر بھی۔
اس کے بعد دعا ہوئی اور پھر حضور نے فرمایا۔
دعا کے بعد بعد میں دوستوں کو اس امر کے متعلق نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ بہت سے دوست
ایسے ہیں جنہیں علیحدہ علیحدہ رہنے کی وجہ سے سال بھر میں اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی باتیں سننے
کا موقع نہیں ملتا اور جنہیں دوسرے اوقات میں موقع ملتا ہے انہیں بھی اتنی کثرت سے نہیں
ملتا کہ روحانی پیاس بجھانے کیلئے جتنے پانی کی ضرورت ہوتی ہے وہ میسر آجائے۔ اس کے علاوہ یہ
جلسہ شعائر اللہ میں سے ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے
اس میں صحیح طور پر شمولیت، برکات اور انوار الہی کا موجب ہے اور اس میں نقص اللہ تعالیٰ کی
ناراضگی اور روحانی زنگ کا موجب ہے لیے اس لئے میں تمام دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ
جلسہ کے ایام میں جہاں تک ہو سکے اپنے اوقات کو صحیح طور پر استعمال کریں اور جو دوست ان
XXXXX
انوار العلوم جلد ۱۳
۳۹۰
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء
کے ساتھ آئے ہیں انہیں بھی تحریک کریں اور توجہ دلاتے رہیں کہ وہ صحیح طور پر اپنے اوقات صرف
کریں۔
پھر جلسہ میں شریک ہونے کیلئے آنے و آنے والے احباب مسافر ہیں اور مسافر مسافر کو ایک حد تک
معذور قرار دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ فرض عبادت بھی اس کیلئے نصف کر دی گئی ہے۔ لیکن
اس مقام کو اللہ تعالیٰ نے چونکہ خاص برکتوں کا موجب بنایا ہے اور ان ایام کو بھی خاص برکتوں
کا ذریعہ ٹھرایا ہے اس لئے احباب کو چاہئے کہ باوجود سفر میں ہونے کے جہاں تک ہو سکے
عبادت پر زیادہ سے زیادہ زور دیں۔ اور دعاؤں کی طرف خاص طور پر توجہ کریں کیونکہ
خاص مقام اور خاص ایام کی عبادتیں اور دعائیں بھی اپنے اندر خاص برکات رکھتی ہیں۔
بلا شبہ اللہ تعالی ہمیشہ ہی اپنے بندوں کی دعائیں سنتا ہے اور ہر جگہ سے سنتا ہے مگر بندہ کو
تحریک اور تحریص دلانے کیلئے کہتا ہے کہ فلاں اوقات اور فلاں جگہوں کی دعا ئیں زیادہ سنوں
گا۔ چونکہ انسان پر غفلت کے اوقات آتے ہیں اور غفلت کی وجہ سے اس کے دل پر زنگ لگ
جاتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے بندہ کیلئے خاص اوقات اور خاص مقام مقرر کر دیئے تاکہ ان
سے فائدہ اٹھائے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی خاص وقت اور خاص مقام کی عبادت
دوسرے اوقات اور دوسرے مقامات میں عبادت کرنے سے مستغنی کر دیتی ہے۔ قضاء عمری کی
ہماری شریعت میں کوئی حقیقت نہیں۔ اسلامی شریعت ضروری قرار دیتی ہے کہ باقی ایام میں
بھی اور ہر مقام پر فرائض ادا کرنے ضروری ہیں اور کسی وقت انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ہاں جو لوگ نوافل میں مست ہوں ، جن کی عبادتوں میں کمی رہ جائے اور جو روحانیت میں ترقی
کی خواہش رکھتے ہوں ان کیلئے دوسرے خاص اوقات مقرر کر دیئے گئے تاکہ ان اوقات کے
نوافل ان کی کمی کو دور کر دیں ورنہ فرائض اپنے وقت پر ہی ادا کرنے ضروری ہیں۔
غرض خدا تعالٰی نے اپنے بندوں پر فضل نازل کرنے اور انہیں اپنا قرب عطا کرنے کیلئے
ان کی کمزوریوں اور کوتاہیوں کے باعث برکات اور انوار کے خاص اوقات اور خاص مقامات
مقرر کر دیتے ہیں ایسے مقامات میں سے سب سے اول درجہ کا مقام مکہ ہے اور وہاں کی
خاص برکات حاصل کرنے کیلئے خاص ایام بھی مقرر ہیں۔
دو سرا مقام مدینہ ہے۔ وہاں کیلئے کوئی خاص ایام مقرر نہیں۔ انسان جب چاہے وہاں جا
سکتا ہے اس سے اُتر کر قادیان کا مقام ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
انوارالعلوم جلد ۱۳
والسلام نے فرمایا ہے۔
زمین
قادیاں
اب محترم
ہے
ہجوم خلق
ارض حرم ہے
افتتاحی تقریر جلسه سامانه ۱۹۳۱ء
نادان اس پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں قادیان کو مکہ بنا دیا گیا۔ مگر یہ عجیب
بے وقوفی کی بات ہے کہ خود مکہ کی مسجد کی نقل میں مسجد تعمیر کرتے اور اس میں عبادت کرتے
ہوئے کہتے ہیں یہ چونکہ مکہ کے بیت اللہ کی نقل ہے اس لئے یہ بھی بیت اللہ ہے گویا اپنی بنائی
ہوئی مسجد کو تو بیت اللہ کہتے ۔ ہیں۔ مگر خدا تعالیٰ کے بابرکت بنائے ہوئے مقام کو ارضِ حرم جیسا
کہنے پر اعتراض کرتے ہیں۔ آپ تو ہر جگہ کی مسجد کو وہی نام دیتے ہیں جو خدا تعالیٰ نے ایک
خاص مقام کو دیا ہے اور اسے بیت اللہ کہا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ ایک مقام کو اس کا مثیل قرار دیتا
ہے اسے اپنی خاص برکات کا مور د بناتا ہے اس میں اپنے انوار نازل کرتا ہے مگر اس کے متعلق
کہتے ہیں اسے اس مقام کا مثیل نہ کہا جائے۔ حالانکہ مثیل ہونا ایسا مسئلہ ہے جسے اسلام میں پیدا
ہونے والے صوفیاء نے بہت اہمیت دی ہے اور یہاں تک قرار دیا ہے کہ انسان کو چاہئے
اللہ تعالی کے اخلاق اپنے اندر پیدا کرے۔ چنانچہ تمام صوفیاء کہتے آئے ہیں تَخَلَّقُوا
بِأَخْلاقِ اللهِ ۲ کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق اپنے اندر پیدا کرو۔ اس بات پر تو کوئی اعتراض نہیں
کرتا اور اسے درست تسلیم کیا جاتا ہے لیکن قادیان کو ارض حرم کا مثیل قرار دینے پر معترض
ہوتے ہیں۔ گویا ان کے نزدیک خدا تعالیٰ کی صفات انسان کے اندر پیدا ہونا تو جرم نہیں لیکن
قادیان کا مکہ کی مثیل ہونا جرم ہے مگر یہ جہالت ہے۔ جو رسول کریم میں ہم سے بعد اور قرآن
کریم کا مطالعہ نہ کرنے کی وجہ سے رسول کریم مسلم کے ارشادات اور آپ کے مقربین۔
کے اقوال کا مطالعہ نہ کرنے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔ حقیقت یہی ہے ہے کہ کہ اللہ تعالی کے اخلاق
جذب ۔ ب کرنے سے جس طرح انسان مکرم معظم بن جاتا ہے اسی طرح مکہ کے صفات جذب کر کے
ایک مقام بھی متبرک اور مقدس بن جاتا ہے اور مکہ کی طرف اس مقام کے متبرک ہونے کی
نسبت دینے کا مطلب یہ ہے کہ اسے مستقل نہ سمجھا جائے بلکہ مکہ کے تابع سمجھا جائے۔ پس
جب ہم یہ کہتے ہیں کہ مکہ جو اصل ارضِ حرم ہے اس کے یہ تابع ہے تو اس پر اعتراض کرنا ایسا
ہی ہے جیسا کہ بعض نادان کہتے ہیں کلمہ شہادت میں رسول کریم میں کا نام لینا شرک ہے اور
مسلمان اشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا الله کے ساتھ ساتھ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ کہہ کر
<
انوار العلوم جلد ۱۳
۳۹۲
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء
شرک کرتے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کلمہ میں رسول کریم میں کے نام کا شامل
ہونا اور آ۔
آپ کو عَبْدُهُ وَ رَسُولُہ کہنا یہ بتانے لہنا یہ بتانے کیلئے ہے کہ آپ خدا کے بندے ہیں۔ پس کلمہ
میں آپ کے نام کا اشتراک توحید کے قیام کیلئے ہے نہ کہ توحید کے خلاف۔ اسی طرح قادیان کو
ارض حرم قرار دینا مکہ کی ہتک کیلئے نہیں بلکہ اس کی عظمت اور تقدس کے اظہار کیلئے ہے۔
جب اللہ تعالیٰ نے دیکھا کہ لوگ ارضِ حرم کی طرف حقیقی طور پر توجہ نہیں کرتے اور اس کی
برکات سے فائدہ نہیں اٹھاتے چنانچہ ہندوستان سے ہی مسلمانوں کا وہ طبقہ جسے حج کیلئے جانا
چاہئے نہیں جاتا اس کی بجائے مفلس ، کنگال اور بھوکے مرتے ہوئے لوگ جن کیلئے حج پر جانا
فرض نہیں جاتے ہیں۔ جس کے یہ معنی ہیں کہ ۸۸ فیصدی ایسے لوگ حج کیلئے جاتے ہیں جن پر
جانا فرض نہیں۔ دس فیصدی ایسے ہوتے ہیں جن کے متعلق احتمال ہو سکتا ہے کہ ان پر فرض
ہو گا باقی ایک دو فیصدی وہ ہوتے ہیں جن کیلئے حج فرض ہوتا ہے اور وہ لوگ جن پر حج فرض
ہے، وہ اپنے گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں ۔ تو خدا تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو بتانے کے لئے یہاں
ہندوستان میں ایک مقام مکہ کا مثیل بنایا اور کہا اس کو دیکھو کس طرح اس میں اللہ کا ذکر ہوتا اور
اس کے دین کی عظمت بیان کی جاتی ہے۔ اس میں اخلاص کے ساتھ آنے والوں کو کس قدر
روحانی برکات حاصل ہوتی ہیں۔ جب مثیل کو اتنی عظمت اور اتنی برکت حاصل ہے تو اس کے
اصل کو کیسی برکت اور تقدیس حاصل ہوگی اور اسے خدا نے کس قدر برکت والا بنایا ہے۔
غرض ان لوگوں کو شرمندہ کرنے اور توجہ دلانے کیلئے جو حج کا فرض ادا کرنے کی
استطاعت رکھتے ہوئے ادا نہیں کرتے قادیان کو عظمت عطا کی ایسے لوگ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام پر اعتراض کرتے ہیں کہ آپ نے حج نہیں کیا۔ مگر ان لوگوں کی ایسی ہی مثال
ہے جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک سپاہی کسی ضروری کام کیلئے جا رہا تھا۔ کسی نے اسے آواز
دی ذرا ادھر آنا نهایت ضروری کام ہے۔ جب وہ گیا تو بُلانے والا اسے کہنے لگا میری چھاتی پر بیر
پڑا ہے اسے اٹھا کر میرے منہ میں ڈال دو۔ اس پر سپاہی کو بہت غصہ آیا کہ اس نے کیوں میرا
ضائع کیا۔ پاس ہی ایک دوسرا شخص لیٹا ہوا ؟ لیٹا ہوا تھا اس نے کہا آپ اس پر غصے کیوں ۔ لیوں ہوتے ہو
اس کی تو یہی حالت ہے ساری رات کُتا میرا منہ چاہتا رہا مگر یہ ایسا مست ہے کہ ہش تک نہ کر
وقت
سکا۔ یہی حال ان معترضین کا ہے۔ وہ جو میدان جنگ میں کھڑا کفر کا مقابلہ کر رہا تھا اس کے متعلق
کہتے ہیں اس نے حج نہیں کیا مگر آپ آرام و آسائش کی زندگی بسر کرتے ہوئے حج کو نہیں
انوارالعلوم جلد ۱۴
۳۹۳
افتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء
جاتے۔ حالانکہ جو جہاد میں مشغول ہو اس کیلئے حج کس طرح ممکن ہے۔ حج تو امن اور اطمینان
کے موقع پر ہوتا ہے۔ جس شخص کا دن رات اور صبح و شام یہی کام ہو کہ کفار کا مقابلہ کرے،
جس نے اپنی ساری عمر اس جہاد میں صرف کر دی اس کیلئے حج اس میں آگیا۔ ہاں اگر یہ لوگ
جہاد میں اس کی مدد کرتے اسے موقع اور فرمت دیتے تو اس پر حج فرض ہوتا۔ مگر یہاں تو یہ
حال ہے کہ جب وہ دشمن کے مقابلہ میں کھڑا تھا اور اسلام کی حفاظت کر رہا تھا تو انہوں نے اس
کی پیٹھ پر گولیاں چلانی شروع کر دیں۔
غرض مکہ کی بزرگی اور فضیلت کی طرف توجہ دلانے کیلئے خدا تعالیٰ نے اس مقام کو
ارض حرم قرار دیا اور اس سے اپنی برکات کو مخصوص کر دیا۔ دوستوں کو چاہئے کہ ان ایام میں
خصوصیت سے دعا ئیں اور عبادتیں کریں تاکہ خاص برکات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ پھر یہ بھی یاد
رکھیں ان کیلئے اس طرح جہاد نہیں جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کیلئے تھا
اس لئے جو توفیق رکھتے ہوں وہ یہاں آکر یہ سبق بھی حاصل کریں کہ اصل مقام پر بھی جائیں
اور معترضین پر ثابت کر دیں کہ جنہیں خدا تعالی توفیق دیتا ہے وہ حج بھی کرتے ہیں۔ پس وہ لوگ
جو مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً ۳ کے مصداق ہوں۔ جو اپنے گھر والوں کو بھی رزق دے
سکیں اور اپنے اخراجات کا بھی انتظام کر سکیں اور جن کے رستہ میں کوئی شرعی روک حائل نہ
ہو ان پر حج فرض ہے وہ ضرور یہ فرض ادا کریں۔
پس دوستوں کو چاہئے کہ اپنے یہ ایام عبادتوں اور دعاؤں میں صرف کریں۔ پھر جلسہ
میں زیادہ سے زیادہ وقت لگانا اور ساری تقریریں توجہ سے سننی چاہئیں۔ اس نصیحت کے بعد
میں ایک ضروری بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ گذشتہ ماہ نومبر میں امرتسر کے سٹیشن پر ایک بچہ
گم ہو گیا ہے جس عورت کا بچہ گم ہوا ہے وہ احمدی نہیں۔ مگر اسے خواب میں دکھایا گیا ہے کہ
قادیان جائے اور بچہ کو تلاش کرے ۔ دوست خیال رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو اس بچہ کو
تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ چھوٹے بچوں کا گم ہونا اس ملک کی شرارتوں میں سے ایک بہت
بڑی شرارت اور بد ترین قسم کا جرم ہے جو دنیا میں کیا جاتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں ساری اولاد کے
فوت ہو جانے کا اتنا صدمہ نہیں ہو سکتا جتنا ایک بچہ کے گم ہو جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
کیونکہ ساری عمر اس تڑپ میں گزرتی ہے کہ نہ معلوم وہ فوت ہو گیا ہے یا زندہ ہے اور اگر
زندہ ہے تو کس حال میں ہے۔ میں سمجھتا ہوں اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو شدید سزا
انوار العلوم جلد ۱۴
۳۹۴
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء
دینی چاہئے۔ لوگوں کے اخلاق ایسے بگڑ گئے ہیں کہ مذہبی تعصب اور عداوت کی وجہ سے
دوسرے مذاہب کے بچوں کو چرا لینا اچھا سمجھتے ہیں حالانکہ یہ قتل سے بھی بڑا جرم ہے اور
قرآن کریم میں آتا ہے اَلْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ ، بعض شرارتیں قتل سے بھی زیادہ
تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ میں اپنی جماعت کے لوگوں سے کہتا ہوں۔ انہیں ہوشیار رہنا چاہئے اور
اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کا خواہ وہ کسی مذہب اور کسی قوم کے ہوں مقابلہ کرنا چاہئے۔
چند سال ہوئے یہاں سے بھی جلسہ سالانہ کے موقع پر ایک بچہ اٹھایا گیا تھا جسے اتفاقاً ایک احمدی
نے دیکھ لیا اور پکڑ کر لے جانے والا اسے چھوڑ کر بھاگ گیا۔ گم ہونے والے بچہ کے متعلق اشتہار
بھی شائع کیا گیا ہے اور اس میں انعام بھی مقرر کیا گیا ہے مگر ایسی حالت میں کوئی مومن انعام کی پروا
نہیں کر سکتا۔ امرتسر کے دوست اگر اس بچہ کے تلاش کرنے میں مدد کر سکیں تو میں ان کا بہت ممنون
ہوں گا۔ بعض لوگ پولیس کے محکمہ میں ملازم ہیں وہ مدد کر سکیں تو ان کیلئے یہ بہترین ثواب کا کام
ہو گا۔
اس سلسلہ میں دوستوں کو میں جو نصیحت کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جہاں بھی وہ دیکھیں کوئی
اجنبی بچہ رو رہا ہے اور جو اسے ساتھ لے جانا چاہتا ہے اس کے ساتھ نہیں جاتا، فورا اس موقع پر
دخل دیں خواہ کسی مذہب اور کسی قوم کا وہ بچہ ہو اور اسے ساتھ لے جانے والا خواہ مسلمان ہی کیوں
نہ ہو۔ یہ ایسی گندی شرارت ہے کہ ایمان تو الگ رہا اس کا ارتکاب کرنے والا انسان بھی نہیں کہلا
سکتا۔ پس مجرم خواہ کوئی ہو مسلمان ہو ، سکھ ہو عیسائی ہو ، ہندو ہو، اس کی گرفتاری میں قطعاً
پس و پیش نہیں ہونی چاہئے۔ جہاں کوئی بچہ رو رہا ہو اور معلوم ہو کہ اسے اپنے ساتھ مانوس کرنے
اور ساتھ لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہاں فوراً پوچھ لینا چاہئے کہ کیا بات ہے۔ پھر خواہ بچہ
کے ساتھ اس کا باپ ہی ہو پوچھنے سے کوئی حرج نہیں ہو گا۔ مگر بسا اوقات معلوم ہو جائے گا کہ ساتھ
لے جانے والا اجنبی تھا۔ اسی طرح عورتوں کے متعلق خیال رکھنا چاہئے بہت لوگ پوچھا کرتے ہیں
کہ انہیں ثواب حاصل کرنے کا کوئی کام بتایا جائے۔ میں ان کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ بہترین کام ہے کہ
(الفضل ۳۱۔ دسمبر ۱۹۳۱ء)
وہ ایسے لوگوں کو سزا دلا سکیں یا دے سکیں۔
1 مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۳۰۲ تا ۳۰۴ (مفهوماً)
I
ال عمران: ۹۸ البقرة : ١٩٢
انوار العلوم جلد ۱۲
۳۹۵
بعض ضروری امور
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
بعض ضروری امور
انوار العلوم جلد ۱۳
۳۹۷
بعض ضروری امور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بعض ضروری امور
(فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۳۱ء)
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں نے اس سال کے متعلق ارادہ ظاہر کیا تھا کہ بعض تبلیغی اشتہارات شائع کئے جائیں
گے۔ اس ارادہ کے مطابق دو اشتہار شائع بھی کئے لیکن باوجود اس کے کہ میں تیار تھا کہ اور
اشتہار شائع کئے جائیں ، ناظر صاحب دعوت و تبلیغ کی طرف سے خواہش نہ کی گئی اور میں نے
دریافت اس لئے نہ کیا کہ اخبار میں میں نے نظارت کی طرف سے اعلان دیکھا تھا کہ دوستوں
نے ان اشتہارات کی اشاعت کیلئے جیسی کوشش کرنی چاہئے تھی ویسی نہیں کی اور بہت سے
اشتہارات دفتر میں پڑے ہیں۔ میرا ارادہ ان اشتہاروں کی اشاعت کو وسیع کرنے کا تھا یہاں
تک کہ ان کی اشاعت ایک لاکھ تک ہو جائے اور سال میں ۲۵٬۲۴ لاکھ انسانوں تک سلسلہ کی
آواز پہنچا سکیں۔ ایک لاکھ اشتہار کی چھپائی پر پانچ چھ سو روپیہ خرچ آ سکتا ہے اور شاید
سو سوا سو روپیہ باہر بھیجنے پر خرچ آجائے کچھ اور اخراجات بھی شامل کر لئے جائیں تو زیادہ
زیادہ ایک ہزار روپیہ کا یہ خرچ ہے ہے اور اسے خرچ کر کے کئی لاکھ انسانوں تک سلسلہ کی
آواز پہنچانے کے معنی یہ ہیں کہ ایک روپیہ میں تین سو سے اوپر افراد کو تبلیغ کر سکتے ہیں۔ گویا
ایک پیسہ میں پانچ آدمیوں کو تبلیغ کر سکتے ہیں۔ یہ تبلیغ ایسی سستی ہے کہ اس سے زیادہ سستی
ممکن نہیں مگر افسوس ہے کہ جماعت نے کارکنوں کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ میں ساری
ذمہ داری جماعت پر ہی نہیں ڈالتا اس میں کارکنوں کی بھی سُستی ہے اگر وہ اور اشتہار شائع
کرتے تو میرا خیال ہے جماعت کی سستی دور ہو جاتی۔ اب میں امید کرتا ہوں کہ کارکن
اشتہاروں کی اشاعت کی کوشش کریں گے اور اگر اتنی تعداد میں ہی اشتہار شائع ہوں جس قدر
پہلے شائع ہوئے۔ یعنی ۲۵ ہزار ، تو بھی دو لاکھ انسانوں کو ہم تبلیغ کر سکتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود
ت
انوار العلوم جلد ۱۳
۳۹۸
بعض ضروری امور
علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی چھوٹے چھوٹے اشتہاروں پر بہت زور دیا تھا کیونکہ عام لوگ انہیں
بآسانی پڑھ لیتے ہیں اور باہر سے جو خطوط آتے رہے ان سے بھی معلوم ہوا کہ اشتہار بہت مفید
ثابت ہوئے۔ میں امید کرتا ہوں کہ دوست سستی ترک کر کے اشتہاروں کے پھیلانے کی
کوشش کریں گے اور اس سلسلہ کو جاری رکھیں گے۔
تبلیغ احمدیت اس سال ایک اور کام بھی کیا گیا ہے اور وہ تبلیغ کا کام ہے۔ میں نے ایک
حمدیت پروگرام بنایا تھا کہ بعض خاص علاقوں میں خاص زور دیا جائے۔ اس سال
اسی ضلع گورداسپور میں دریائے بیاس کا کنارہ منتخب کیا گیا تھا جہاں خصوصیت سے تبلیغ کی گئی اور
قادیان اور گردو نواح کے احمدیوں سے جبری یا تحریک کر کے تبلیغ کا کام کرایا گیا۔ اس طرح کئی
جگہ نئی جماعتیں بن گئیں اور کئی لوگ اخلاص کے ساتھ سلسلہ میں داخل ہوئے جو دینی علوم
سیکھنے کی جدو جہد کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ باہر کی جماعتوں میں انصار اللہ کا سلسلہ جاری کیا
گیا۔ یعنی احباب کو خاص طور پر تبلیغ میں حصہ لینے کی تحریک کی گئی اس میں بھی کامیابی ہوئی۔
جو جماعتیں ، امات سے مست مست ہو ہو چکی تھیں وہ بھی بڑھنے لگیں اور احباب چستی سے کام کر رہے
ہیں۔ میں سمجھتا ہوں اِدھر تبلیغی اشتہاروں کا سلسلہ جاری رہے اور اُدھر تبلیغ خاص اور تبلیغ عام
پر زور دیا جائے تو بہت جلد جماعت بڑھ سکتی ہے۔ جب کام شروع کیا جائے تو آہستہ آہستہ
طبائع پر اثر ہونے لگتا ہے۔ مگر اس سال کی بیعت گزشتہ سالوں کی نسبت دُگنے سے بھی زیادہ ہے
اور جب پہلے ہی سال اتنا میٹھا پھل حاصل ہوا ہے تو آئندہ کے متعلق اللہ تعالیٰ سے ہم امید
رکھتے ہیں کہ بہت اچھے پھل حاصل ہوں گے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ احباب انصار اللہ کی
تحریک میں شامل ہو کر نظارت دعوت و تبلیغ کے ذریعہ کوشش کریں گے تا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام کا یہ الہام جلد پورا ہو کہ :
چنده خاص
”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔ اے
پچھلے دو تین سال سے مالی حالت ہمارے ملک کی بلکہ ساری دنیا کی خراب ہو
رہی ہے۔ چونکہ ان مشکلات کی وجہ سے سالانہ بجٹ پورا نہ ہو سکتا تھا اس لئے
میں نے اپنی جماعت کو تحریک کی کہ اگر مالی بوجھ جلد دور نہ کر دیا گیا تو خطرہ ہے کہ کسی وقت
بہت مشکل پیش آجائے۔ اس غرض کے لئے چندہ خاص کا مطالبہ کیا گیا اور تین ماہ میں ایک مہینہ
کی آمد دینے کی ہدایت کی گئی۔ ایسی تنگی کی حالت میں جب کہ ملازموں کی تخفیف اور ان کی