امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 8

انوار العلوم جلد ۱۴
۳۶۹
نی کریم میل کے پانچ عظیم الشان اوصاف
DEPRESSED CLASSES ان تینوں پر سخت ظلم ہو تا تھا آپ نے سب کو آزادی بخشی۔
آپ چونکہ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ تھے اس لئے اس ظلم اور تعدی کو برداشت نہ کر سکے اور
جب تک سب کو آزاد نہ کیا۔ آپ کو چین نہیں آیا۔ اُس زمانہ میں جبکہ غلام کو جان سے بھی
مار دیا جاتا تو کوئی ظلم نہ سمجھا جاتا تھا، آپ نے حکم دیا کہ جو شخص کسی غلام کو مارے گا تو اس کا
غلام آزاد سمجھا جائے گا۔ پھر فرمایا جیسا خود کھاؤ ان کو کھلاؤ اور جیسا خود پہنو ان کو پہناؤ۔ وہ
کام ان سے نہ لو جو خود کرنا پسند نہ کرتے ہو مثلاً چوہڑوں وغیرہ کا کام اور جو کام انہیں دو اس میں
ان کی مدد کرو۔ اور اس طرح وہ تمام تکالیف جو غلاموں کو تھیں آپ نے دور کر دیں۔ پھر
غلاموں کے متعلق فرمایا ۔ اِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَ إِمَّا فِدَاء ال یعنی یا تو انہیں بطور احسان چھوڑ دو یا
تاوان وصول کر کے چھوڑ دو۔ غلامی صرف جنگی قیدی کی صورت میں جائز رکھی اور دنیا میں
کون ہے جو جنگی قیدی کو بغیر تاوان لئے چھوڑ دے ۔ آپ نے یہ فیصلہ فرما دیا کہ ساری عمر کے
لئے کسی کو غلام رکھنا قطعاً نا جائز ہے۔ اُس وقت تک رکھ سکتے ہو کہ جب تک وہ تاوان ادا نہ
کرے اور یا اسے بطور احسان نہ چھوڑ دو۔ اور جنگی قیدی بنا لینے کا حکم دینے کی وجہ سے اسلام
پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کیونکہ اگر سزا نہ رکھی جائے تو ایک قوم یا خود مٹ جاوے گی یا
دوسرے اسے مٹادیں گے۔
پھر عورتیں فروخت کر دی جاتی تھیں ، انہیں بطور ورثہ تقسیم کیا جاتا تھا، لڑکیاں زندہ
درگور کر دی جاتی تھیں، عورتوں کو بے حد ذلیل اور بے عزت سمجھا جاتا تھا مگر آپ نے
فرمایا - خَيْرٌ كُمْ خَيْرٌ كُمْ لِاهلِه ۳۲ اور اس طرح عورتوں پر تمام مظالم کا انسداد کر دیا۔
تفصیلات میں اس وقت بیان نہیں کر سکتا یہ اصولی تعلیم ہے۔ لڑکیوں کے متعلق فرمایا جس کے
پاس دو لڑکیاں ہوں اور وہ ان کی اچھی تربیت کرے، انہیں اعلیٰ اخلاق سکھائے لکھائے
پڑھائے اس کا گھر جنت میں ہو گا ، ۳۳ ماؤں کے متعلق حکم دیا کہ اُنہیں اُف تک نہ کہو ، ۳۴
بہنوں کو وارث بنایا ۔ گویا عورتوں کی تکلیف بھی آپ سے نہ دیکھی گئی اور ان کو بھی
آزادی دی تیسری DEPRESSED CLASSES جو ہیں ان کے متعلق فرمایا۔ ان
اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ۳۵ یہ مت خیال کرو کہ فلاں اعلیٰ و فلاں اوئی ہے۔ خدا کے
نزدیک مکرم وہی ہے جو زیادہ متقی ہو۔ ان غریبوں کو جو مظالم کے پنجوں میں پھنسے ہوئے تھے، یہ
کہہ کر اٹھایا کہ خدا کے نزدیک معزز و مکرم وہی ہے جس کے اخلاق اعلیٰ ہوں اور جو تقویٰ میں

انوار العلوم جلد ۱۴
٣٧٠
بی کریم میم کے پانچ عظیم الشان اوصاف
الله
صل
بڑھا ہوا ہو۔ غور کرو! کتنا عظیم الشان اعلان ہے۔ چند ایک جملے ہیں مگر تمام پست اقوام کو پستی
سے نکال کر بلند ترین مقام پر کھڑا ہونے کا موقع بہم پہنچا دیا ہے۔ آج بھی ان اقوام سے تعلق
رکھنے والا کوئی شخص یہاں موجود ہو تو میں اسے کہوں گا کہ تمہاری تکلیف بھی محمد رسول اللہ
مل سے نہ دیکھی گئی اور آپ کا دل دُکھا اور آپ نے تمہاری آزادی کا اعلان بھی کر دیا۔
بعض اقوام قابلیت کے لحاظ سے اپنے آپ کو اعلیٰ سمجھتی ہیں اور دوسروں کو اپنے سے
ادنی و حقیر۔ مثلاً آج کل امریکہ والے اپنے آپ کو SUPER MAN سمجھتے ہیں۔ آپ نے
اس تکلیف سے بھی روکنے کا انتظام کیا اور فرمایا لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا
خَيْرًا مِّنْهُمْ ٣٦ یعنی کوئی قوم اپنی ترقی کی وجہ سے دوسری کو کمتر نہ سمجھے بالکل ممکن ہے کل
وہ گر جائے اور دوسری بڑھ جائے کیونکہ یہ سلسلہ دنیا میں ہمیشہ جاری ہے۔ آج کوئی قوم ترقی
کرتی ہے اور کل کوئی اس لئے ایک دوسرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھو۔ غرض ایسی اعلیٰ درجہ
کی مساوات قائم کی کہ دنیا جس ذلت میں پڑی تھی اس سے اسے چھڑا دیا۔ اور یہ عَزِيزٌ عَلَيْهِ
مَا عَنِتُمْ کی صفت کا ظہور ہے ۔
چوتھی بات آپ کے متعلق یہ فرمائی کہ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ زبردست ست امتیاز ہے۔ دنیا
میں عام دستور ہے کہ لوگ ایک اصول کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ دوسروں کو اس
سے فائدہ ہو گا یا نقصان ۔ آج کل طبیب لوگ ڈاکٹروں کی تحقیر کرتے ہیں اور ڈاکٹر اطباء کی
مذمت ہو میو پیتھک والے ایلو پیتھی کو بُرا کہتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ جب خدا نے بعض
چیزوں میں ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ ذرا سی دوا سے فائدہ ہو جائے تو یہ لوگ انسان کے
دشمن ہیں جو اتنی بڑی بڑی DOSES دیتے ہیں انہوں نے دنیا کی صحت کا ستیا ناس کر دیا ہے۔
اور یہ نہیں سوچتے کہ خدا تعالٰی نے سب چیزوں میں فوائد رکھے ہیں۔ لالہ لاجپت رائے کی
صحت خراب تھی۔ انہوں نے بڑے بڑے ڈاکٹروں سے علاج کرایا ۔ کوئی فائدہ نہ ہوا آخر حکیم
نابینا صاحب سے علاج کرایا اور انہیں شفا ہو گئی۔ اسی طرح ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب کو پتھری
تھی۔ انہیں بھی ڈاکٹروں کے علاج سے صحت نہ ہوئی اور حکیم نابینا صاحب کے علاج سے وہ
صحت یاب ہو گئے۔ پھر بعض مریض ایسے ہیں کہ طبیب سالہا سال علاج کرتے رہے مگر آرام نہ
ہوا اور ڈاکٹری علاج سے دنوں میں فائدہ ہو گیا۔ اگر انسان کی زندگی کی قدر ان لوگوں کے مد نظر
ہوتی تو چاہئے تھا اپنے اپنے اصل کے ہی پیچھے نہ پڑے رہتے بلکہ اگر ڈاکٹری علاج میں کوئی

انوار العلوم جلد ۱۴
۳۷۱
:
نبی کریم کے پانچ عظیم الشان اوصاف
کو تاہی ہوتی تو ڈاکٹر خود کہہ دیتا کسی طبیب سے بھی مشورہ کر لو اور طبیب ڈاکٹر کے پاس جانے
کی رائے دیتا لیکن حالت یہ ہے کہ مریض خواہ مر جائے، ہر ایک اپنی سائنس کو ہی برتر ثابت
کرنے کی فکر میں رہتا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد رسول اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ
بندوں کا فائدہ ہو۔ یہ نہیں کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کا حکم ہے تو خواہ ٹانگیں سوکھ جائیں،
ضرور کھڑے ہی ہو کر پڑھو بلکہ بیٹھ کر بلکہ ضرورت کے وقت لیٹ کر بھی پڑھ سکتے ہو۔ پھر یہ
نہیں کہ ضرور سال میں پچاس روپیہ صدقہ صدقہ کرو۔ اگر نہیں تو پچیس ہیں، پندرہ دس جس قدر
توفیق ہو کر سکتے ہو۔ اگر بالکل توفیق نہ ہو تو دل کی نیکی ہی کافی ہے۔ غرضیکہ حالات کی تبدیلی کے
رة
ساتھ تم بھی بدل سکتے ہو۔ میں اس وقت تفصیلات چھوڑتا ہوں۔ آپ نے روزہ حج زکوۃ
وغیرہ سب کیلئے ALTERNATIVES رکھے ہیں۔ صدقہ اور جہاد وغیرہ احکامات کے بغیر بھی
انسان خدا تعالیٰ کو راضی کر سکتا ہے۔ ایک دفعہ آ۔ آپ جہاد پر جا رہے تھے اور فرمایا بعض لوگ
ایسے ہیں جو اگرچہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ مگر ہم کسی وادی میں نہیں ہوتے مگر وہ ہمارے
فرمایا یہ
ساتھ شریک ہوتے ہیں اور وہ ثواب میں برابر ہمارے شریک ہیں۔ صحابہ نے عرض کیا یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ تکالیف ہم اٹھائیں اور وہ ثواب میں ہمارے شریک ہو جائیں۔ آپ نے
وہ لولے لنگڑے اندھے اور معذور لوگے لوگ ہیں جو عدم شمولیت کی وجہ وجہ سے دلوں میں
بے حد ملول ہیں۔ اللہ تعالی انہیں ثواب سے محروم نہیں رکھنا چاہتا ۔ ۷ سے غرض آپ کی تعلیم
میں ہر انسان اور اس کی ہر حالت کا علاج موجود ہے۔ یہ نہیں کہ خواہ کیسی مصیبت ہو ایک
خاص اصول کی پیروی ضروری ہے بلکہ اصل یہ ہے کہ انسان کی نجات مقصود ہے۔
پانچویں بات یہ فرمائی - بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّ رَحِيم دنیا میں ایک مرض یہ ہے کہ
جب کوئی شخص دنیا پر یا کسی خاص قوم پر کوئی احسان کرتا ہے تو پھر وہ توقع رکھتا ہے کہ لوگ میرا
شکریہ ادا کریں، میری قدر کریں اور کہیں کہ آپ نے بڑا احسان کیا۔ مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
بجائے ایسی امید اور توقع کے یہ رسول جو لوگ اس کی بات مانتے ہیں یہ خود ان کی خدمت کرتا
ہے احسان کر کے خود ممنون ہوتا ہوتا ہے ہے ؟ ، شکر کے مواقع پیدا کر کے خود مشکور ہوتا ہے اور ا اس
مقام پر وہی شخص کھڑا ہو سکتا ہے جو خود بڑائی کی خواہش نہ رکھتا ہو بلکہ رسول ہو اور خدا کی
طرف سے مجبور کر کے اس مقام پر کھڑا کیا گیا ہو ۔
افسوس ہے کہ اس وقت میں زیادہ تفصیل سے نہیں بول سکتا کیونکہ ایک تو کمزوری

انوار العلوم جلد ۱۳
۳۷۲
نبی کریم ملی کے پانچ عظیم الشان اوصاف
محسوس ہونے لگی ہے اور دوسرے میں دیکھتا ہوں دھوپ بھی زرد ہوتی جا رہی ہے اور وقت
زیادہ ہو گیا ہے۔ پھر کئی ایک باتیں میں بیان کر چکا ہوں اور میرا خیال ہے کئی لوگ اس پر مزید
غور کر کے اور نکات بھی نکال سکتے ہیں۔ اگر کسی کے دل میں یہ تحریک یعنی اور غور کر کے نئی
باتیں پیدا کرنے کی طرف توجہ ہو جائے تو یہ بھی بہت کامیابی ہے۔ وگر نہ پھر کبھی اگر خدا تعالیٰ
نے توفیق دی تو خود ہی کسی موقع پر بیان کروں گا۔ خاتمہ پر ایک بات اور کہنا چاہتا ہوں کہ
اختلاف دنیا سے کبھی مٹ نہیں سکتا۔ اور جب تک مسلمان اس کوشش میں رہیں گے کہ
اختلاف مٹا کر صلح کریں، وہ کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ صلح اسی اسی اصول پر ہو سکتی ہے جو
رسول کریم میں ہم نے سکھایا ہے کہ اختلافات کو قائم رکھ کر صلح کرو۔
پس اختلافات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، مسلمانوں کو چاہئے متحدہ امور میں اکٹھے ہو جائیں
کیونکہ کامیابی کا صرف یہی راستہ ہے۔
الفضل ۲۴۔ نومبر - ۶ ۔ دسمبر ۱۹۳۱ء)
م
مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۰۷ مکتبہ اسلامیہ بیروت۔ میں یہ الفاظ ہیں
الا شققت عن قلبه"
بخارى كتاب الجهاد والسير باب ان الله يويد الدين بالرجل
الفاجر
التوبة : ١٢٨
گیا۔ ہندوستان کا تجارتی شہر۔ یہاں کا وشنو مندر قابل ذکر ہے۔ بودھ گیا جو گو تم بدھ
کے نروان کا مقام تھا قریب ہی ہے۔
ه الكهف : ااا
اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۹۹ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
له تاريخ الامم والملوک لابی جعفر محمد بن جرير الطبري جلد ۲
صفحه ۳۶۶ دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء
كه السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحہ ۱۴۲ مصطفى البابي
الحلبى مصر ١٩٣٦ء
السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحه ۱۳۶۱۳۵ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ

انوار العلوم جلد ۱۴
٣٧٣٠
نبی کریم میں کے پانچ عظیم الشان اوصاف
بخاری کتاب الاذان باب من صلى بالناس فذكر حاجة فتخطاهم
الله بخارى كتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي صلى الله عليه
و سلم اصحابه
;
سنن ابی داؤد كتاب الطهارة باب مؤاكلة الحائض و مجامعتها
ها بخارى كتاب الزكوة باب ما يذكر فى الصدقة للنبي صلى الله عليه
وسلم واهله
ترمذی ابواب الدعوات باب ما جاء في التسبيح والتكبير والتحميد
عند المنام
له بخارى كتاب بدء الخلق باب اذا قال احدكم امين والملئكة
في السماء ۔۔ الخ
شرح مواهب اللدنية جلد ۳ صفحه ۴۰۲ دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان ۱۹۹۶ء
ول بخاری کتاب المغازی باب غزوة ذات الرقاع شرح مواهب اللدنية
الله
۲۳
جلد ۲ صفحه ۵۳۰ دار الکتب العلمیہ بیروت ۱۹۹۶ء
بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى و يوم حنين اذا عجبتكم
كثرتكم
سیرت ابن ہشام (عربی) جلد ۲ صفحه ۱۷۹ تا ۱۸۲ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ ( مفهوماً)
بخارى كتاب فرض الخمس باب ما كان النبي صلى الله عليه وسلم
يعطى المؤلفة قلوبهم وغيرهم من الخمس و نحوة
سیرت ابن ہشام (عربی) جلد ۳ صفحه ۶۶ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
۲۴ تاريخ الامم والملوك لابی جعفر محمد بن جرير الطبري الجزء
الثالث صفحه ۷ ۲۴ تا ۲۴۹ دار الفکر بیروت لبنان ۱۹۸۷ء
۲۵ کنز العمال جلد صفحه ۱۹۰ مكتبة التراث الاسلامی حلب ۱۹۷۴ء

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۶ فاطر: ۲۵
وله
مسلم كتاب الفضائل باب من فضائل موسى
نبی کریم میں ایم کے پانچ عظیم الشان اوصاف
۲۸ ابن ماجه کتاب الادب باب اذا اتاكم كريم قوم فاكرموه
۲۹ الانعام: ۱۰۹
بخارى كتاب المغازي باب عمرة القضاء
ال محمد : ۵
ابن ماجه كتاب النكاح باب حسن معاشرة النساء
مسلم كتاب البر والصلة والادب باب فضل الاحسان الى البنات
۳۴ بنی اسرائیل: ۲۴ ۳۵ الحجرات: ۱۴
الحجرات: ١٢
بخاری کتاب المغازی باب نزول النبي صلى الله عليه وسلم الحجر

انوار العلوم جلد ۱۲
چھوٹے اور ہوے سب مل کر کام کرو
چھوٹے اور بڑے سب مل کر کام کرو
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
۳۷۷
چھوٹے اور بڑے سب مل کر کام کرو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
چھوٹے اور بڑے سب مل کر کام کرو
مورخہ ۱۵۔ نومبر ۱۹۳۱ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی قیام گاہ پر ممبرات لجنہ اماء اللہ
مزنگ (لاہور) نے حضور کی خدمت میں ایک ایڈریس پیش کیا جس کے جواب میں حضور نے
فرمایا :
میں جماعت مزنگ سے خوش ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے اسے نیک کام
کرنے کی توفیق ملتی رہے۔
کشمیر کے چندہ کی وصولی کے متعلق فرمایا :-
اس کام کو جاری رکھنا چاہئے اس طرح کام میں لگے رہنے سے ایک تو انسان لغو باتوں
سے بچتا ہے اور دوسرے نیک کاموں کی توفیق ملتی رہتی ہے۔ اس کے لئے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ
یہ ایک دو دن کا کام نہیں۔ بہت ممکن ہے کہ ایک یا ڈیڑھ سال یا اس سے بھی زیادہ عرصہ اس
کام کے لئے درکار ہو ۔ پھر یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ ایک ہی دفعہ چندہ کی وصولی کے لئے کوشش
کر کے بیٹھ نہیں رہنا چاہئے بلکہ بار بار وصولی کی کوشش کرتے رہنا چاہئے ۔ "
مؤرخہ ۲۔ دسمبر ۱۹۳۱ء کو جماعت احمدیہ مرنگ (لاہور) نے بعد نماز مغرب حضرت
خلیفة المسیح الثانی کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا۔ جسے میاں محمد یوسف صاحب پریزیڈنٹ
جماعت احمد یہ مزنگ نے پڑھا۔ حضور نے اس کے جواب میں فرمایا :۔
" مزنگ کی جماعت کے متعلق ایک عرصہ سے جو را کو رپورٹیں مجھے ملتی رہی ہیں ، ان سے
ماہر ہوتا ہے کہ یہ جماعت کام یہ جماعت کام کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے اس لئے آپ کی جماعت اس
بات میں تعریف کی مستحق ہے۔ جماعتوں کی ضرورت ہمیشہ اس لئے ہوتی ہے کہ وہ تعاون کے
ساتھ اور مل کر کام کریں گی۔ کیونکہ جماعتوں کی ترقی ہمیشہ مشترکہ طاقتوں میں ہوتی ہے۔ خدا
تعالی کے انبیاء اس لئے آتے ہیں کہ ان کے ذریعہ کمزور اور طاقتور دونوں مل کر کام کریں۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۳۷۸
چھوٹے اور بڑے سب مل کر کام کرو
جماعتوں میں گنہگار لوگ بھی ضرور ہوتے ہیں ان کے ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ جماعتیں
کام کرنا چھوڑ دیں بلکہ ضروری ہوتا ہے کہ تمام افراد مجموعی زور سے کام کریں اور یہی غرض
جماعتوں کے بنانے سے ہوتی ہے۔ پس میں امید کرتا ہوں کہ کمزور باوجود کمزوریوں کے اور
طاقتور اپنی طاقت کے ساتھ مل کر کام کرتے چلے جائیں گے حتی کہ اللہ تعالیٰ وہ دن لے آئے
جس کے لئے انبیاء کو اللہ تعالیٰ بھیجتا رہا ہے۔
جماعت کی ترقی دو ہی طریق سے ہو سکتی ہے۔ اول آپس میں محبت اور پیار سے
دوسرے تبلیغ سے۔ بہت سے ا۔ اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں اس لئے وہ دو وہ دوسروں سے نہیں ملتے۔
اور بہت سے لوگ اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتے ہیں اور اس اپنی کمزوری کی وجہ سے وہ ان لوگوں
سے نہیں ملتے جن کو وہ معزز سمجھتے ہیں۔ لیکن اگر ہم نے خدا تعالیٰ کے لئے کام کرنا ہے تو پھر
چھوٹوں اور بڑوں کا خیال نہیں کرنا چاہئے۔
انبیاء کی جماعتوں میں کمزور بھی ہوتے ہیں ، منافق بھی ہوتے ہیں اور اگر ہم کسی دینی کام
میں منافقوں کی وجہ سے پیچھے ہٹتے ہیں تو ہم منافقت کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں۔ اس قسم کے بہانے
ڈھونڈ کر ہمیں ایک دوسرے کی ہمدردی اور تبلیغ کے کام سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔ سب
مومن آپس میں بھائی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ امداد اور تعاون کیا جائے۔ امیروں کو خیال
رکھنا چاہئے کہ غریب ہمارے بھائی ہیں اور غریب اس بات کو مد نظر رکھیں کہ جس نے زیادہ
حصہ نہ لیا وہ اعلیٰ نہیں ہوتا۔ غریب یہ کہتے ہیں کہ امیر لوگ ہم کو ذلیل سمجھتے ہیں حالانکہ پہلے
جب کوئی اپنے آپ پ کو کو ذلیل سمجھتا ہے تو تو تبھی یہ دوسروں کے متعلق یہ خیال کرتا ہے حالانکہ
اپنے آپ کو ذلیل سمجھنا خود اپنے نفس کی کمزوری ہے اور یہ نفس کے بہانے ہیں۔
تبلیغ بہت بڑی چیز ہے۔ ہر شخص جماعت میں سے اگر یہ سمجھے کہ ہم ایک عرصہ میں دُگنے
ہو جائیں گے تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ ہم کیوں کامیاب نہ ہوں۔ باوجود کمزور ہونے کے خدا
تعالیٰ کے فضل سے ہمارا رعب ہے۔ جو مصیبت آتی ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ احمدیوں کی طاقت
وجہ سے ہے۔ اور اس کے متعلق نبی کریم ملی سلیم نے فرمایا ۔ نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ یہ اللہ
تعالیٰ کا فضل ہے کہ لوگ اب تسلیم کرتے ہیں کہ احمدیوں کے پاس بڑی طاقت ہے۔ جو لوگ
کی و
ڈرپوک تھے اور کہتے تھے کہ احمدیت کچی تو تھی مگر ہم لوگوں کے ڈر کی وجہ سے نہیں مانتے تھے
اب ان میں طاقت پیدا ہو گئی ہے۔ اس سے فائدہ اٹھا کر اب کمزوروں کو جرات دلانی چاہئے

انوار العلوم جلد ۱۴
۳۷۹
چھوٹے اور بڑے سب مل کر کام کرو
اور انہیں بتانا چاہئے کہ اب تو ہم دنیا کے لئے بلا بن گئے ہیں ہمارے اندر شامل ہونے سے اب
ڈر کس بات کا ہے۔ اصل میں احمدیت کے لئے مسائل کی وجہ سے روک نہیں جتنی ڈر کی وجہ
سے روک ہے مگر صداقت کے پھیلانے میں تمہارے لئے کوئی روک نہیں ہونی چاہئے۔ اپنے
اندر اصلاح کی کوشش کرو اور دوسروں کی بھی اصلاح کی کوشش کرو ۔ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا
تَفْعَلُونَ لے کے معنی یہ ہیں کہ غلط دعوے نہ کریں۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ نیکی نہ کریں۔
مکمل صحت کے بہت کم لوگ ہوتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ لوگ ایک دوسرے کو صحت کے قیام
کے لئے کہتے نہ ہوں۔ دوران سلوک میں کمزوریاں تو ہوتی ہی ہیں۔ تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ
تبلیغ کو چھوڑ دیا جائے۔ ایسے ممذرات محض وہم اور نفس کے دھوکے ہیں۔
بہر حال جماعت کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ہم نے دُگنا ہوتا ہے۔ اگر ہم ارادہ کر کے کام
شروع کر دیں تو دنیا احمدیت کے لئے تیار ہے، وگرنہ سستی ہماری طرف
اور اس کی وجہ سے ہی کام میں کمی ہوتی ہے۔
L
ہوتی ہے
سے ہی ہوتی
(الفضل ۲۷۔ دسمبر ۱۹۳۱ء)
بخاری کتاب الصلوة باب قول النبى صلى الله عليه وسلم جعلت
لى الارض مسجدا و طهورا
الصف : ٣

انوار العلوم جلد ۱۲
اللہ تعالٰی کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیلئے جماعت کو ہدایت
اللہ تعالیٰ کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیلئے
جماعت کو ہدایت
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
۳۸۳
اللہ تعالی کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیلئے جماعت کو ہدایت
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
اللہ تعالیٰ کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیلئے
جماعت کو ہدایت
اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ چندہ خاص کی تحریک میں سے سوالاکھ روپیہ مقررہ
میعاد کے اندر جمع ہو گیا ہے اور عام بجٹ کا قرضہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قریباً ادا ہو گیا ہے اس
کامیابی پر جس قدر بھی اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کریں تھوڑا ہے کیونکہ مالی تنگی کا اثر ملک پر اس قدر
تھا کہ اس قدر کامیابی بہت مشکل نظر آتی تھی۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ۷۰ ہے کہ ۱۷۰ جماعتوں اور بہت
سے افراد نے پورا چندہ ادا کر دیا ہے یا مقررہ چندہ سے بھی کچھ زائد ادا کیا ہے۔ ان سب
جماعتوں اور افراد کیلئے میں انشاء اللہ خاص دعا کروں گا بقیہ جماعتوں میں سے بہت سی جماعتوں
نے ایک حصہ ادا کیا ہے اور بعض جماعتیں جو بیرون ہند کی ہیں ابھی ان کی میعاد بھی پوری نہیں
ہوئی۔ ان کی میعاد دسمبر کے آخر میں پوری ہو گی اور پوری رقم غالباً جنوری میں وصول ہو سکے
گی۔ بعض افراد نے مہلت طلب کر لی ہے ان لوگوں کی رقوم جمع کر لی جائیں تو امید ہے کہ
دس بارہ ہزار کی رقم اور وصول ہو سکے گی۔
لیکن جیسا کہ میں نے اپنے پہلے اشتہار میں لکھا تھا کچھ قرضہ دورانِ سال کے بجٹ کی وجہ
سے بھی بڑھ رہا ہے اور کچھ رقم معمولی بجٹ کی زیادتی کے علاوہ بھی ہے جو سلسلہ کے دوسرے
محکموں سے بطور قرض لی ہے اور ان کی ادائیگی بھی ضروری ہے۔ ان رقوم کو ملا لیا جائے اور
کم سے کم ایک ماہ کا خرچ خزانہ میں جمع رکھا جائے جو کم سے کم رقم ہے تاکہ ہر ماہ کے بل

·

آج 10 میں سے 10 باقی