میری سارہ
انوارالعلوم (جلد 13)
انوار العلوم جلد ۱۳
۷۲
میری ساره
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
میری ساره
انوار العلوم جلد ۱۳
۷۳
میری ساره
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
میری ساره
بر آستان آنکه ز خود رفت بهر یار
چوں خاک باش و مرضی یارے دراں بجو
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ
وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ
۱۹۲۴ء میں جب میں انگلستان کے تبلیغی دورہ سے واپس آیا تو ابھی
امتهای مرحومہ میں جہاز میں تھا کہ عزیزم
عزیزم خلیل احمد پیدا ہوا اور میر میری پیاری بیوی
امة الحی سخت بیمار ہو گئیں ۔ اللہ تعالیٰ نے میری دعاؤں کو سنا اور میرے قادیان کے پہنچنے تک انہیں
زندہ رکھا ۔ پھر وہ میرے دل کی راحت اور میری جان کا سکھ ، میرے آقا، میرے مولی ، میرے
محبوب کی مشیت کے ماتحت مجھ سے جدا کر دی گئی ۔
بلانے
اسی
والا
ہے سب
سے
پیارا
اے دل تو جاں فدا کر
امہ الحی اپنی ذات میں بھی نہایت اچھی بیوی تھیں مگر ان میں ایک خاص بات بھی تھی ۔ ان کی
شکل اپنے والد ، میرے سن ، میرے پیارے استاد حضرت مولوی نورالدین صاحب سے بہت ملتی
تھی ۔ نسوانی نقش جس حد تک مراد نہ خوبصورتی کو ظاہر کر سکتے ہیں اس حد تک وہ اپنے والد کی یاد
دلاتی تھیں ۔ سوائے عبدالحی مرحوم کے ان کے بھائیوں میں سے کوئی بھی اس شباہت کو ظاہر نہیں
کرتا جو ان کے نقوش سے ظاہر ہوتی تھی ۔ میرے لئے وہ یاد نہایت پیاری اور وہ شباہت نہایت
محبوب تھی ، پھر ان کا علمی مشغلہ، وہ بیماری اور کمزوری میں عورتوں کو پڑھانا، وہ علمی ترقی کا شوق
انوار العلوم جلد ۱۳
۷۴
میری ساره
نہایت درجہ تک جاذب قلب تھا۔ اللہ کے اس قدر فضل ہوں اس کے والد پر اور اس مرحومہ پر،
ہاں اس قدر کہ وہ دونوں حیران ہو کر اپنے رب سے پوچھیں کہ آج کیا ہے کہ تیری رحمت کا دروازہ
اس رنگ میں ہم پر گھل رہا ہے اور ان کا رب انہیں بتائے کہ میرے بندے محمود نے اپناٹو ٹا ہوا
دل اور اشک بار آنکھیں میرے قدموں پر رکھ کر مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں تم پر خاص درود
بھیجوں اور یہ اسی درود کی ضیا باریاں ہیں جو تم پر نازل ہو رہی ہیں ۔
مرحومہ فوت ہو گئیں اور میرے دل کا ایک کو نہ خالی ہو گیا۔ میری وہ سکیم جو مستورات کی تعلیم
کے متعلق تھی ، یوں معلوم ہوا کہ ہمیشہ کیلئے تہ کر کے رکھ دی گئی ۔ مگر نہیں ۔ اللہ تعالیٰ مجھے کچھ اور سبق
دینا چاہتا تھا۔
سارہ بیگم مرحومہ کے متعلق تحریک نکاح غالبا ۱۹۲۴ ء کا شروع تھا۔ یا ۱۹۲۳ء تھا جب برادرم پروفیسر
عبد القادر صاحب ایم ۔ اے قادیان تشریف لائے ہوئے تھے ۔ وہ کچھ بیمار ہوئے اور اُن کیلئے
ہومیو پیتھک دوا لینے کیلئے اُن کی چھوٹی ہمشیرہ میرے پاس آئیں انہوں نے اپنے بھائی کی بیماری
کے اسباب کے متعلق کچھ اس فلسفیانہ رنگ میں مجھ سے گفتگو کی کہ میرے دل پر اس کا ایک گہرا
نقش پڑا۔ جب وہ دوا لے کر چلی گئیں میں اوپر دوسرے گھر کی طرف گیا جس میں میری مرحومہ
بیوی رہا کرتی تھیں ۔ وہاں کچھ مذہبی تذکرہ ہوا اور ایک برقعہ میں سے ایک سنجیدہ آواز نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی ڈائری کا حوالہ دیا کہ آپ اس موقع پر اس اس طرح فرماتے
ہیں ۔ یہ آواز پروفیسر صاحب کی ہمشیرہ ہی کی تھی اور حوالہ ایسا بر جستہ تھا کہ میں دنگ رہ گیا۔ میری
حیرت کو دیکھ کرامتہ الحی مرحومہ نے کہا انہیں حضرت صاحب کی ڈائریوں اور کتب کے حوالے
بہت یاد ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فارسی شعر بھی ۔ یہ کہتی ہیں کہ میں نے الحکم اور بدر
میں سے اکثر ڈائریاں پڑھی ہیں اور مجھے یاد ہیں ۔ میرے دل نے کہا یہ بچی ایک دن خدا تعالیٰ
کے فضل سے سلسلہ کیلئے مفید وجود بنے گی ۔ میں وہاں سے چلا گیا اور وہ بات بھول گئی ۔ جب
امتہ الحی مرحومہ کی وفات کے بعد مجھے سلسلہ کی مستورات کی تعلیم کی نسبت فکر پیدا ہوئی تو مجھے اس
بچی کا خیال آیا۔ اتفاق سے اس کے والد مولانا عبدالماجد صاحب بھاگلپوری جلسہ پر تشریف
لائے ہوئے تھے میں نے ان سے اس کا ذکر کیا اور انہوں نے مہربانی فرما کر میری درخواست کو
قبول کیا۔ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کو میں نے لڑکی کی صحت کے متعلق رپورٹ کرنے کو بھیجا اور
-
انوار العلوم جلد ۱۳
۷۵
میری ساره
انہوں نے رپورٹ کی کہ صحت اچھی ہے کچھ فکر کی بات نہیں ۔ ان کی اس رپورٹ پر میں نے جو خط
مولوی صاحب کو لکھا ۔ اس کا ایک حصہ حسب ذیل ہے:۔
ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب آج واپس تشریف لے آئے ہیں اور انہوں
نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سارہ سلمہا اللہ تعالیٰ کی صحت ایسی نہیں جس سے کچھ
خدشہ ہو۔ چونکہ فیصلہ کی بناءطبی مشورہ پر رکھی گئی تھی اور طبی مشورہ موافق ہے اس لئے
اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر مندرجہ ذیل
امور میں آپ کی رائے اثبات میں ہوا اور سارہ سلمہا اللہ تعالیٰ بھی ایسی ہی رائے رکھتی
ہوں تو ان کا نکاح مجھ سے کر دیا جائے۔
اس خط کی نقل میں نے رکھی ہوئی تھی ۔ اتفاقاً آج سارہ بیگم مرحومہ کا پہلا خط تلاش کرنے لگا
تو ساتھ ہی اس خط کی نقل بھی مل گئی ۔ غرض یہ خط میں نے لکھا اور مولوی صاحب موصوف نے جو
کچھ میں نے لکھا تھا اسے بخوشی قبول کیا اور ہمارا نکاح ہو گیا۔ سارہ جو پھا گلپور کے ایک نہایت
معزز اور علمی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں، ۱۹۲۵ء میں اس سال کی مجلس شوری کے موقع پر میرے
نکاح میں آگئیں ، ان کا خطبہ نکاح خود میں نے پڑھا اور اس طرح ایک مردہ سنت پھر قائم ہوئی ۔
اللہ تعالیٰ کی لاکھوں برکتیں ہوں مولوی عبد الماجد صاحب پر جنہوں نے ہر طرح کی تکالیف کو
دیکھتے ہوئے ایک بے نظیر اخلاص کا ثبوت دیا اور میرے ارادوں کو پورا کرنے کیلئے مجھے ایک
ہتھیار مہیا کر دیا۔
مۃ الحی کی وفات سارہ بیگم کے نام پہلا خط اور اس کا جواب سے جو ایک قومی نقصات
سے جو
مجھے نظر آتا تھا اس کی ذہنی اذیت نے مجھے اس بات کیلئے بیتاب کر دیا کہ سارہ بیگم کے قادیان
آنے سے پہلے ہی انہیں انکی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاؤں چنانچہ میں نے انہیں ایک خط لکھا
جس میں بالا جمال آنے والی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور امید ظاہر کی کہ وہ میرے لئے
مشکلات کا نہیں بلکہ راحت کا موجب بنیں گی ۔ خط کے جواب میں کچھ دیر ہو گئی تو میں نے ایک اور
خط لکھا اس کا جو جواب آیا وہ میں نے محفوظ رکھا ہوا تھا۔ آج کہ مرحومہ اس دنیا سے اُٹھ گئی ہیں ،
آج کہ ہمارے تعلقات سفلی زندگی کے اثرات سے ت سے پاک ہو کر بالکل اور نوعیت کے ہو گئے ہیں،
آج کہ نہ ان کیلئے اس خط کے ظاہر ہونے میں کوئی شرم ہے نہ میرے لئے ، میں اس خط کو مر نے
انوار العلوم جلد ۱۳
۷۶
میری ساره
والی کی نیک یاد کو تازہ رکھنے کیلئے درج کرتا ہوں ۔ جب یہ خط مجھے ملا اُس وقت بھی میری آنکھیں
پر غم تھیں اور آج بھی کہ وہ خط میری آنکھوں کے سامنے اس نہ واپس لوٹ سکنے والے زمانہ کو
سامنے لا رہا ہے، میری آنکھیں اشکوں سے پُر ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مجھ پر بھی اور مرحومہ پر بھی رحم
فرمائے کہ اگر ہم گندے ہیں تو بھی اس کے ہیں اور نیک ہیں تو بھی اس کے ہیں ۔ وہ خط یہ ہے۔
۲۴ ۔ اپریل ۱۹۲۵ء ۔ از احمد یہ ہاؤس بھا گلپور
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میرے واجب الاطاعت خاوند ! اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
عید کی نماز کے معاً بعد آپ کا نامہ ملا۔ دریافت حالات سے خوشی ہوئی۔
امید کہ میرا دوسرا خط بھی حضور کی خدمت میں پہنچا ہوگا ۔ حیران ہوں کہ کیا جواب تحریر
کروں ۔ اللہ تعالیٰ ہی اپنے فضل سے مجھ کو ہر طرح سے آپ کی منشاء اور مرضی کے
مطابق بنا کر عملاً اس کا بہترین جواب بننے کی توفیق بخشے ورنہ من آنم کہ من دانم ۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے مجھے بہ حیثیت آپ کی بیوی ہونے کے اپنے
عظیم الشان فرائض کی ادائیگی کی ہمت و طاقت عطا فرمائے اور ہر ایک تنگی و رشی کو اس
راہ میں برداشت کرنے کی توفیق دے۔
میں اپنے رب سے دعا کرتی ہوں کہ وہ میری ہمت و طاقت و علم و ایمان و
ایقان و صحت میں بیش از پیش برکت عطا فرما کر مجھے اس مقصد عالی کے حصول میں
کامیاب فرمائے ۔ میں اپنی زندگی کا مسلک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مندرجہ
ذیل فرمان کے مطابق بنانے کا فیصلہ کر چکی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرا معین و مددگار ہو۔
بر آستان آنکه ز خود رفت بیر یار
چوں خاک باش و مرضی یاری در آن بجوئے
دعا کرتی ہوں اور کرونگی۔ آپ کے لئے خصوصاً اللہ پاک میری زبان میں اثر وقوت
عطا فرمائے ۔
آپ کے خط میں اپنے نام کو مشدد دیکھ کر پہلے متعجب ہوئی ۔ لفافہ کے اوپر کی
۔
عبارت نے اس کے مفہوم کو سمجھنے کی طرف توجہ دلائی کیونکہ میں اس سے ناواقف تھی ۔
اُردو فارسی لغتوں میں دیکھا ۔ لیکن کہیں پتہ نہ چلا آخر منتہی الادب میں دیکھا اس میں
انوار العلوم جلد ۱۳
24
میری ساره
اس کے معنی لکھے تھے ” زن شادمان کن، اس انکشاف حقیقت سے مجھے بے حد خوشی
ہوئی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فی الواقعہ اسم بامسمی بنائے ۔ میری طبیعت نسبتا اچھی ہے
کامل صحت کیلئے دعا کی ضرورت ہے۔ دعا کی
راقمہ ۔ آپ کی سارہ“
ان دوستوں کیلئے جو میری طرح فارسی کا علم کم رکھتے ہیں یا بالکل ہی نہیں رکھتے ۔ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس شعر کا ترجمہ کر دیتا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں کہ :۔
اگر تو خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا چاہتا ہے تو ایسے شخص کی تلاش کر جو خدا
تعالیٰ کیلئے اپنے نفس کو کھو چکا ہو اور پھر اس کے دروازہ پر مٹی کی طرح بے خواہش ہو کر
گر جا اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر ۔
آہ ! مرحومہ نے اُس وقت جب وہ اپنے نئے گھر میں آئی بھی جو کہا اُسے پورا کر دیا بھی جو کچھ کا تھا اس لفظ لفظ پورا کر دکھایا۔ اس کی زندگی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مذکورہ بالا شعر کی مصداق ہو کر رہ گئی ۔ وہ اس عقیدت سے آئی کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دروازہ پر جس نے اللہ تعالیٰ کیلئے اپنے نفس کو کھو دیا تھا گر جائے
اور پھر اپنے پیدا کرنے والے کی رضا کی تلاش میں اس دروازہ کی مٹی ہو کر رہ جائے ، ہمیشہ کیلئے کی ہوکر رہ
اپنے وجود کو کھو دے۔ ایک مشتِ خاک ہو جس میں کوئی جان نہ ہو ۔ خواہ اُسے اُٹھا کر پھینک دو
خواہ اُسے مقدس سمجھ کر تبرک کی طرح رکھ لو۔
بخدا ! اُس نے جو کہا تھا وہ پورا کر دیا۔ زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی ۔ وہ حقیقی معنوں
میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں میں خاک ہوئی پڑی ہے ۔ وہ ہمیشہ کیلئے اس آستان
پر گر چکی ہے تا خدا تعالیٰ کی رضا اسے حاصل ہو ۔ اے رحیم خدا ! تو اس گرمی ہوئی کو اُٹھا لے تو اس
پر پوری طرح راضی ہو جا۔ آمین
تعلیم میں مشغولیت آخری سارہ اپنے گھر میں اور ابھی ایک ہفتہ آئیکون ہوا تھا آخر سارہ اپنے گھر میں آئیں اور ابھی ایک ہفتہ آئی کو نہ ہوا تھا
کہ تعلیم میں مشغول ہوگئیں ۔ ہو گئیں۔ پہلے میں نے انہیں انگریزی شروع
کرائی کہ وہ اس زبان سے بالکل نا آشنا تھیں اور پھر اس خاص کلاس میں داخل کرا دیا کہ جو کسی
قدر تعلیم یافتہ مستورات کی اعلیٰ تعلیم کیلئے میں نے کھولی تھی ۔ کی اعلی تو
انوار العلوم جلد ۱۳
۷۸
میری ساره
علمی قابلیت وہ فارسی اور عربی میں اچھی خاصی مہارت رکھتی تھیں فارس شعر انہیں بہت یاد
تھے ، عربی میں صرف و نحو انہیں خوب آتی تھی ، حتی کہ وہ بعض وقت اپنے
نئے اُستادوں کو دق کر دیتی تھیں ۔ عربی ادب میں کمی تھی ، اسے انہوں نے نئی کلاس میں پورا کرنا
شروع کیا۔ انگریزی بالکل نہ جانتی تھیں ، اِس وجہ سے اس طرف زیادہ توجہ کرنی پڑتی اور باقی
مضامین پر اس کا اثر پڑتا ۔ بہر حال انہوں نے ۱۹۲۹ء میں پنجاب یونیورسٹی کے مولوی کا امتحان
دیا اور پنجاب میں تیسرے نمبر پر پاس ہوئیں ۔
تعلیم اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ پہلے وہ کچھ انگریزی کی تعلیم حاصل انگریزی کی تعلیم ریس اور ایران کر لیں اور بعد مشورہ یہ تجویز قرار پائی کہ وہ بجائے خالی انگریزی کا
امتحان دینے کے میٹرک کا پورا امتحان دے دیں چنانچہ انہوں نے اور میری لڑ کی عزیزہ ناصرہ بیگم
سلمہا اللہ تعالیٰ نے دو سال بعد ۱۹۳۱ ء میں میٹرک کا امتحان دیا اور دو سال میں ہی گویا پانچ سال
کی پڑھائی ختم کر کے اچھے نمبروں پر انٹرنس میں پاس ہوئیں ۔ اس کے بعد عربی تعلیم کے شروع
کرنے سے پہلے میں نے مناسب سمجھا کہ وہ انگریزی تعلیم ختم کر لیں اور انہیں ایف۔اے کی
تیاری پر لگا دیا۔
ایف۔ اے کی تعلیم میں مشکلات ایف۔ اے کی تیاری میں بہت سی مشکلات ت پیش آئیں ۔ اُستاد ملنے مشکل ہوئے اور
فلاسفی اور تاریخ کے پرچوں کی تیاری بالکل ادھوری رہی ۔ تاریخ کیلئے تو برا بر دو سال تک کوئی
اُستاد نہ ملا ۔ فلاسفی کیلئے بھی صرف ایک دو ماہ انتظام ہو سکا اور اس طرح محنت ، فکر اور گھبراہٹ
نے سارہ بیگم کی صحت پر بہت بُرا اثر ڈالا۔ ان ایام میں اُن کی آواز سے یوں معلوم ہوتا تھا کہ
جیسے کوئی خالی چیز بجتی ہے مگر پھر بھی انہوں نے ہمت نہ ہاری۔ بیچ میں کئی دفعہ بیمار پڑیں اور بعض
حصے کتابوں کے بالکل رہ گئے جس کے لئے آخری ایام میں انہیں ڈہری محنت اٹھانی پڑی لیکن
با وجود اس محنت کے بوجہ نا مناسب حالات کے اپنی صحت بھی خراب کی اور امتحان میں بھی
کامیاب ا نہ نہ ہو ہو سکیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے اخلاص اخلاص کو دیکھ کر انہیں جو ہمیشہ کامیاب رہتی تھ تھیں اس
ناکامی کے صدمہ سے محفوظ رکھا کیونکہ اس کی رحمت نے نتیجہ سے پہلے ہی انہیں اُٹھا لیا۔
عمده خط اور زود نویسی سارہ بیگم کا خط بہت اچھا تھا بہت سے مردوں سے بھی ز
زیادہ
اچھا تھا اور میرے خط سے تو بہت ہی بہتر تھا۔ خوب
انوار العلوم جلد ۱۳
۷۹
میری ساره
تیز لکھ سکتی تھیں اور کئی مضامین میں نے ان سے لکھوائے ہیں ۔ ان کی زود نویسی کی وجہ سے
خیالات میں پریشانی نہ ہوتی اور میں آسانی سے انہیں مضمون لکھوا سکتا تھا۔
ساره بیگم کی اولا د ا س کو مصر من النار اولاد اس عرصہ میں ان کے پانچ بچے ہوئے دو ایام حمل میں ہی ضائع اور تین خدا کے فضل سے زندہ ہیں ۔ بڑے کا نام
ہو
ے کا نام رفیع احمد
ہے، درمیانی لڑکی ہے اور اس کا نام امتہ النصیر ہے ، چھوٹے بچے کا نام حنیف احمد ہے ۔ اللہ تعالیٰ
انہیں اسم باسٹی بنائے اور اس قسم کے نیک اعمال کی توفیق دے کہ اپنی ماں کیلئے نیک یادگار
چھوڑیں اور ان کے نیک کاموں کی وجہ سے ان کی ماں کا درجہ بلند ہوتا رہے ۔ یہ بچے اپنی ماں کی
طرح نہایت صابر ہیں ۔ حنیف احمد سلمہ اللہ تعالیٰ تو ابھی چھوٹا ہے۔ وہ چونکہ صرف ڈیڑھ ماہ کا تھا
کہ ان کی پڑھائی کی وجہ سے ماں سے جُدا کر دیا گیا اور ننھیال بھیجوا دیا گیا وہاں سے ماں کی
وفات سے صرف تین دن پہلے آیا وہ گویا اپنی ماں سے بالکل نا واقف ہے اور ابھی اس کی عمر بھی
ایک سال سے دو تین ماہ اُوپر ہے اس لئے اسے تو ماں کی موت یا زندگی کی کوئی جس ہی نہیں ۔
چھ سالہ بچہ کا غیر معمولی عمل یقین علامہ لا الہ تھا کہ وہ بھی اپنے گیا لیکن رفیع احمد سلمہ اللہ تعالیٰ کہ وہ بھی اپنے ننھیال گیا
ہوا تھا اور والدہ کی وفات سے صرف تین دن پہلے
واپس آیا۔ اس کی عمر چھ سال سے کچھ اوپر ہے۔ اس کی نسبت را ولپنڈی سے واپسی پر مجھے معلوم
ہوا کہ جوں ہی ان کی والدہ فوت ہوئی ، وہ اپنی بہن امۃ النصیر کو جو والدہ کے پاس رہنے کے سبب
سے سب سے زیادہ والدہ سے مانوس تھی ، ایک طرف لے گیا اور ایک دروازہ کے پیچھے کھڑے
ہو کر دیر تک اسے کچھ سمجھاتا رہا۔ اس کے بعد جب مرحومہ کو نسل دے کر چار پائی پر لٹا دیا گیا تو
ایک پھولوں کا ہار لے کر آیا اور پہلے والدہ کے ماتھے پر بوسہ دیا پھر ہار گلے میں ڈال کر اپنے
آنسؤوں کو بزور روکتا ہوا اپنے منہ کو ایک طرف کر کے تا کہ اس کے جذبات کو کوئی دیکھ نہ لے،
دوسرے کمرہ میں چلا گیا۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ وہ ایک چھ برس کا بچہ ہے، یہ عمل ایک غیر
معمولی عمل ہے، ایک حیرت انگیز صبر کا مظاہرہ ہے ۔ جب میں واپس آیا اور میں نے رفیع احمد کو
بلوایا تو میں نے دیکھا کہ وہ میری آنکھوں سے آنکھیں نہیں ملاتا تھا اور اپنے جذبات کو پورے
طور پر دبانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ وہ ڈرتا تھا کہ اگر میری آنکھوں سے اُس کی آنکھیں ملیں
تو اپنے آنسو نہیں روک سکے گا شاید وہ کہیں چُھپ کر رویا ہو تو رویا ہو میں نے اُسے روتے
ہوئے نہیں دیکھا۔
۸۰
انوار العلوم جلد ۱۳
میری ساره
اس بچہ کے صبر کو
ح احمد سلمہ اللہ تعالیٰ کیلئے دعا رحیم و کریم بادشاہ! تو نے اس رفیع احمد
دیکھا ہے اس کے صبر کو دیکھ کر میرا نفس
شرمندہ ہے، تو اسے سنگدلی سے محفوظ رکھ ، تو اِس کے اِن دبائے ہوئے جذبات کو مرنے سے
محفوظ رکھ ، اگر اس جذبات کو دبانے کی کوشش میں اس کے جذبات مرجائیں ، اگر اس کا دل پتھر
کی طرح ٹھنڈا اور سخت ہو جائے تو اے میرے رب ! یہ اس کی اس شاندار کوشش کا ایک برا بدلہ
ہوگا ۔ پس اے رحیم خدا ! گو جذبات کی زندگی ایک موت ہے، ایک سوزش ہے جو ہر وقت انسان
کو جلاتی رہتی ہے لیکن اے میرے رب ! اِسی موت میں روح کی زندگی ہے اور جذبات کی موت
گو بظاہر آرام اور سکون کا موجب ہے لیکن اس آرام اور سکون میں روح کی موت ہے۔ پس
اے میرے رب ! میں تجھ سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ اس بچہ کے اس نیک فعل کو قبول کر
اور اس کے جذبات کو مرنے نہ دے بلکہ ایک رحم کرنے والا دل اسے دے، ایک محبت کرنے
والا دل اسے دے، ایک سوز سے پُر دل اسے دے، ہاں بظاہر دوزخ نظر آنے والی یہ تینوں
چیزیں اسے دے تا کہ وہ تیری جنت کو حاصل کر سکے ۔ آمین ۔ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ -
یہ تو رفیع احمد کا حال تھا ۔ امۃ النصیر جو تین ساڑھے تین سالہ بچی کا صبر و استقلال تین سال کی عمر کی بچی ہے اور ہر وقت اپنی ماں
کے پاس رہنے کے سبب سے بہت زیادہ ان سے مانوس تھی اپنے بھائی کے سمجھانے کے بعد وہ
خاموش سی ہوگئی جیسے کوئی حیران ہوتا ہے۔ وہ موت سے ناواقف تھی وہ موت کو صرف دوسروں سے
سن کر سمجھ سکتی تھی ۔ نہ معلوم اس کے بھائی نے اسے کیا سمجھایا کہ وہ نہ روئی، نہ چینی ، نہ چلا ئی وہ
خاموش پھرتی رہی اور جب سارہ بیگم کی نعش کو چار پائی پر رکھا گیا اور جماعت کی مستورات جو جمع ہو
گئی تھیں، رونے لگیں تو کہنے لگی میری امی تو سو رہی ہیں، یہ کیوں روتی ہیں؟ میری امی جب
جاگیں گی تو میں ان سے کہوں گی کہ آپ سوئی تھیں اور عورتیں آپ کے سرہانے بیٹھ کر روتی تھیں ۔
جب میں سفر سے واپس آیا اور امتہ النصیر کو پیار کیا تو اُس کی آنکھیں پر نم تھیں لیکن وہ روئی
نہیں ۔ اُس دن تک میں نے کبھی اُسے گلے نہیں لگایا تھا اُس دن پہلی دفعہ میں نے اُسے گلے لگا کر
پیار کیا مگر وہ پھر بھی نہیں روئی حتی کہ مجھے یقین ہو گیا کہ اسے نہیں معلوم کہ موت کیا چیز ہے مگر نہیں
یہ میری غلطی تھی یہ لڑکی مجھے ایک اور سبق دے رہی تھی ۔ سارہ بیگم دارالانوار کے نئے مکان میں
فوت ہوئیں جب ہم اپنے اصلی گھر دارالمسیح میں واپس آئے تو معلوم ہوا اس کے پاؤں میں بوٹ
انوار العلوم جلد ۱۳
۸۱
میری ساره
نہیں ۔ ایک شخص کو بوٹ لانے کیلئے کہا گیا وہ بوٹ لے کر دکھانے کیلئے لایا تو میں نے امتہ النصیر
سے کہا تم پسند کر لو جو بوٹ تمہیں پسند ہو وہ لے لو۔ وہ دو قدم تو بے دھیان چلی گئی پھر یکدم رکی اور
ایک عجیب حیرت ناک چہرہ سے ایک دفعہ اس نے میری طرف دیکھا اور ایک دفعہ اپنی بڑی والدہ
کی طرف جس کا یہ مفہوم تھا کہ تم تو کہتے ہو جو بوٹ پسند ہو لے لو مگر میری ماں تو فوت ہو چکی ہے،
مجھے بوٹ لے کر کون دے گا ۔ میں اس امر کے بیان کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتا کہ
وفور جذبات سے اُس وقت مجھے یقین تھا کہ اگر میں نے بات کی یا وہاں ٹھہرا رہا تو آنسو میری
آنکھوں سے ٹپک پڑیں گے اس لئے میں نے فوراً منہ پھیر لیا اور یہ کہتے ہوئے وہاں سے چل دیا
کہ بوٹ اپنی امی جان کے پاس لے جاؤ ۔
ہمارے گھر میں سب بچے اپنی ماؤں کو خالی امّی اور میری بڑی بیوی کو امی جان کہتے ہیں۔
میں نے جاتے ہوئے مڑ کر دیکھا تو امۃ النصیر اپنے جذبات پر قابو پا چکی تھی وہ نہایت استقلال
سے بوٹ اُٹھائے اپنی امی جان کی طرف جا رہی تھی ۔ بعد کے حالات نے اس امر کی تصدیق کر
دی کہ وہ اپنی والدہ کی وفات کے حادثہ کو باوجود چھوٹی عمر کے خوب سمجھتی ہے۔ چنانچہ اس کے
بھائی نے اُسے دق کیا اور پھر اپنے ظلم کو اور زیادہ سنگین بنانے اور اُس کے دل کو دکھانے کی
نیت سے اُسے کہا کہ کیا تم میرے اس چھیڑنے کی شکایت اپنی امی سے کروگی ؟ اُس نے نہایت
سنجیدگی
ایک
وو
سے جواب دیا کہ نہیں بھائی میں اپنی اپنی امی سے شکایت نہیں کر سکتی ۔ ” خدا کی کچھم
( خدا کی قسم ) میری امی تو اللہ میاں کے پاس چلی گئی ہیں وہ تو اب کبھی واپس نہیں آئیں گی۔ یہ
گفتگو مجھے گھر کے ایک اور بچے نے سنائی اور مجھے یقین ہو گیا کہ امتہ النصیر موت کی حقیقت کو جانتی
ہے اُس کا فعل صابرا نہ فعل ہے اور وہ اپنی ماں کی سچی یادگار ہے ۔ وہ حقیقت کو جانتے ہوئے اپنے
دل پر قابو پائے ہوئے ہے۔
اللہ تعالیٰ اس منھی سی گلی کو مُرجھا جانے سے محفوظ رکھے، وہ اِس امۃ النصیر کیلئے دعا چھوٹے سے دل کو اپنی رحمت کے پانی سے سیراب کرے اور
اچھے خیالات اور اچھے افکار اور اچھے جذبات کی کھیتی بنائے جس کے پھل ایک عالم کو زندگی بخش،
ایک دنیا کیلئے موجب برکت ثابت ہوں ۔ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ خدا ! تو جو دلوں کو دیکھتا ہے جانتا
ہے کہ یہ بچی کس طرح صبر سے اپنے جذبات کو دبا رہی ہے تیری صفات کا علم تو نہ معلوم اِسے ہے یا
نہیں مگر تیرے حکم پر تو وہ ہم سے بھی زیادہ بہادری سے عامل ہے۔اے مُغیث ! میں تیرے سامنے
انوار العلوم جلد ۱۳
۸۲
میری ساره
فریادی ہوں کہ اس کے دل کو حوادث کی آندھیوں کے اثر سے محفوظ رکھ۔ جس طرح اس نے
ظاہری صبر کیا ہے، اسے باطن میں بھی صبر دے ۔ جس طرح اس نے ایک زبردست طاقت کا
مظاہرہ کیا ہے تو اسے حقیقی اسے حقیقی طاقت بھی بخش ۔ میں نا۔ میرے رب ! تیری حکمت نے اسے اس کی ماں کی محبت
سے اس وقت محروم کر دیا ہے جب کہ وہ ابھی محبت کا سبق سیکھ رہی تھی ۔ عشق و محبت کے سرچشمے ! تو
اسے اپنی محبت کی گود میں اُٹھا لے اور اپنی محبت کا بیج اس کے دل میں بودے۔ ہاں ہاں تو اسے
اپنے لئے وقف کر لے، اپنی خدمت کیلئے چن لے، وہ تیری ہاں صرف تیری محبت کی متوالی ، تیرے
در کی بھکارن اور تیرے دروازے پر ڈھونی رمانے والی ہو، تو اسے دنیا کی نعمتیں بھی دے تا وہ
لوگوں کی نظروں میں ذلیل نہ ہو ، تا اس کی محبت ” عصمت بی بی از بے چارگی کی مصداق نہ سمجھی
جائے لیکن باوجود ہر قسم کی عزت کے اس کا دنیا سے ایسا ہی تعلق ہو جیسا کہ کوئی شخص بارش کے وقت
ایک کمرہ سے دوسرے کمرہ کی طرف جاتے وقت دوڑتا ہوا گزر جاتا ہے۔
دو
تمام بچوں کیلئے دعا اے میرے رب! میں ان تینوں کو اور اپنے باقی بچوں کو بھی تیرے سپرد کرتا ہوں ۔ یہ دنیا کے کتے نہ ہوں ، یہ تیری جنت
کے پرند ہوں ، یہ دین کے ستون ہوں اور بیت اللہ کے محافظ ، آسمان کے ستارے جو تاریکی میں
گمراہوں کے راہ نما ہوتے ہیں ، چپکنے والا سورج جو تاریکی کو پھاڑ کر محنت ، ترقی اور کسب کے لئے
راستہ کھول دیتا ہے ، سوتوں کو جگاتا اور بچھڑوں کو ملاتا ہے، یہ محبت کے درخت ہوں جن کے پھل
بغض و حسد کی کڑواہٹ سے گلی طور پر پاک ہوتے ہیں، یہ راستہ کا کنواں ہوں جو سایہ دار
درختوں سے گھرا ہوا ہو جس پر ہر تھکا ہوا مساف امسافر ہر واقف اور نا واقف آرام ، اور نا واقف آرام کیلئے ٹھہرتا ہو جس کا
پانی ہر پیاسے کی پیاس بجھاتا اور جس کا لمبا سا یہ ہر بے کس کو اپنی پناہ میں لیتا ہو، یہ ظالموں کو
ظلم سے روکنے والے ، مظلوموں کے دوست ، خودموت قبول کر کے دنیا کو زندہ کرنے والے ،خود
تکلیف اُٹھا کر لوگوں کو آرام دینے والے ہوں ، وہ وسیع الحوصلہ، کریم الاخلاق اور طویل الا یادی
ہوں جن کا دستر خوان کسی کیلئے ممنوع نہ ہو، وہ سابق بالخیرات ہوں، ان کا ہاتھ نہ گردن سے
بندھا ہوا ہو نہ اس قدر گھلا کہ ندامت و شرمندگی اس کے نتیجہ میں پیدا ہو ۔
ٹھنڈا
اے میرے ہادی ! وہ دین کے مبلغ ہوں ، اسلام کی اشاعت کرنے والے، مُردہ اخلاق کو
زندہ کرنے والے ، تقویٰ کے مٹے ہوئے راستوں کو پھر روشن کرنے والے، محمد رسول اللہ کے
پہلوان، لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم سلے کے مصداق ، ابنائے فارس کی سنت کو قائم رکھنے والے، تیرے
انوار العلوم جلد ۱۳
۸۳
میری ساره
لئے غیرت مند ، تیرے دین کیلئے سینہ سپر ، تیرے رسولوں کے فدائی ، پاک محمد مصطفی ﷺ نبیوں
کے سردار کے حقیقی فرزند ، عاشق صادق جن کے عشق کی آگ کبھی دھیمی نہ ہوتی ہو۔
اے میرے مالک ! وہ تیرے غلام ہوں ہاں صرف تیرے غلام ، دنیا کے بادشاہوں کے
سامنے ان کی گردنیں نیچی نہ ہوں لیکن تیرے دربار میں وہ سب سے زیادہ منکسر المزاج ہوں ،
پاک نسلوں کے چھوڑنے والے، دنیا کو معرفت کی راہوں پر چلانے والے، ایک نہ مٹنے والی نیکی
کا بیج بونے والے، نیکوں کو اور اونچالے جانے والے ، بدوں کی اصلاح کرنے والے ، مُردہ دلی
سے متنفر اور روحانی زندگی کے زندہ نمونے ۔
اے میرے حسی و قیوم خدا! وہ اور ان کی اولادیں اور ان کی اولادیں ابد تک دنیا میں
تیری امانت ہوں جس میں شیطان خیانت نہ کر سکے ، وہ تیرا مال ہوں جسے کوئی چرا نہ سکے، وہ
تیرے دین دین کی عمارت کیلئے کونے کا پتھر ہوں جسے کوئی معمار رڈ نہ کر سکے، وہ تیری کھینچی ہوئی
تلواروں میں سے ایک تلوار ہوں جو ہر شر کو جڑ سے کاٹنے والی ہو، وہ تیرے عفو کا ہاتھ ہوں جو
گناہگاروں کو معاف کرنے کیلئے بڑھایا جائے ، وہ زیتون کی شاخ ہوں جو طوفان کے ختم ہونے
کی بشارت دیتی ہے، ہاں اے حسی و قیوم خدا ! وہ تیرا بگل ہوں جو تو اپنے بندوں کو جمع
کرنے کیلئے بجاتا ہے ، غرضیکہ وہ تیرے ہوں اور تو ان کا ہو یہاں تک کہ ان میں سے ہر ایک اس
وحدت کو دیکھ کر کہہ اُٹھے کہ :۔
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
تاکس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
امِينَ ثُمَّ آمِينَ وَ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ يَا رَبَّ الْعَلَمِينَ
ساره بیگم کی زندگی سارہ ٹیم کی زندگی کا اگر خاصہ کیا جائے تو وہ ان تینوں لفظوں میں
آجاتا ہے۔ پیدائش، پڑھائی اور موت ۔ انہوں نے ہوش سنبھالتے
ہی پڑھنا شروع کیا اور شادی سے پہلی پڑھائی تو غالبا علم کی خاطر ہو گی لیکن شادی کے بعد ان کی
پڑھائی فقط دین کی خدمت کی خاطر تھی ۔ دنیا میں لاکھوں عورتیں پڑھ رہی ہیں ہزاروں ایم ۔اے۔
بی ۔اے موجود ہیں لیکن سارہ بیگم کی پڑھائی اور ان کی پڑھائی میں ایک فرق تھا۔
عام طور پر عورتیں شادی سے پہلے پڑھتی ہیں جب ۱۸ سالہ کورس ۸ سال میں انہیں کوئی گھر میں ہوتا ۔ سارہ ٹیم نے اس وقت