میری سارہ
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۳
لد
میری ساره
بھی پڑھائی جاری رکھی جب کہ ان کی شادی ہو چکی تھی ۔ ایک طرف بچوں کی پیدائش جو نہایت
ضعیف کر دینے والا فعل ہے دوسری طرف ایک جماعت کے امام کی بیوی ہونے کے فرائض کی
ادائیگی ۔ تیسری طرف کم و بیش گھر کے کاموں کا انصرام ۔ چوتھے خاوند کی خدمت ۔ اس پر مستزاد
ایک ایسی تعلیم جو بالکل فارغ رہنے والے طالب علموں کو بھی گھبرا دیتی ہے۔ آٹھ سال وہ شادی
کے بعد زندہ رہیں اس آٹھ سال کے عرصہ میں انہوں نے چار امتحان دیئے جن میں سے تین میں
وہ کامیاب ہوئیں اور آخری امتحان میں بوجہ تعلیم کا پورا سامان نہ ہونے کے وہ فیل ہوئیں ۔اس
عرصہ میں پانچ بچے انہوں نے جنے ، دو کو دودھ پلایا ، گھر کے کام کاج اور سلسلہ کے کام کاج میں
بھی ایک حد تک حصہ لیا، بچوں کی تربیت بھی کی ، اس آٹھ سال میں جو پڑھائی انہوں نے کی وہ
سرکاری نصاب میں اٹھارہ سال کی قرار دی گئی ہے گویا اٹھارہ سالہ کورس آٹھ سال میں ختم کیا اور
اس کے علاوہ وہ سب ذمہ داریاں ادا کیں جو عام طور پر عورت کی توجہ کو پوری طرح کھینچنے کیلئے
کافی سمجھی جاتی ہیں۔ میں نے انہیں دیکھا ہے رات کے دردو بجے تک بستر پر لیٹے ہوئے کتاب
پڑھتی رہتی تھیں، نیند بالکل اُڑ گئی تھی ، بعض دفعہ کئی کئی دن تک نیند نہیں آتی تھی ، مگر صبر اس قدر تھا
کہ ہفتوں کی تکلیف کے بعد کبھی ایک دفعہ شکایت کرتی تھیں اور وہ بھی اس زور سے نہیں کہ طبیعت
میں ملال پیدا ہو ۔
محض خدا کیلئے حصول تعلیم اس سے بھی زیادہ فرق ان کی تعلیم اور دوسروں کی تعلیم میں یہ تھا کہ دوسری عورتیں اپنے نفس یا اپنی قوم
کیلئے تعلیم حاصل کرتی ہیں انہوں نے اپنے آخری سالوں میں محض اللہ تعالیٰ کی خوشنودی
کیلئے ، اسلام کی خدمت کیلئے تعلیم حاصل کی ۔ اس لئے اس بوجھ کو اٹھایا کہ جماعت کی مستورات
کی دینی اور دنیوی ترقی کیلئے مفید ہو سکیں ۔ غرض پیدائش اور موت کے علاوہ ان کا سب وقت
دوسروں کے فائدہ کیلئے خرچ ہوا ۔ انہوں نے اپنی زندگی سے ایک ذرہ بھر بھی فائدہ نہیں اُٹھایا۔
اس عرصہ میں اپنے بچوں سے عام طور پر جدا ر ہیں ۔ حتی کہ عمر کے آخری سال میں بھی ان
کے دو بچے ان سے جُدا تھے وہ ان کی وفات سے صرف تین دن پہلے واپس آئے ۔ ان کی طبیعت
میں بچوں کی محبت عام عورتوں سے بھی زیادہ تھی ، بچوں کے دُکھ کو دیکھ کر بہت بے تاب ہو جاتی تھیں
لیکن با وجود ایسے جذبات کے انہوں نے محض تعلیم کیلئے بچوں کی جُدائی کو برداشت کیا۔ ان کے
سے احساسات رکھنے والی عورت کیلئے یہ ایک عظیم الشان قربانی تھی ، اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے۔
انوار العلوم جلد ۱۳
۸۵
میری ساره
امہ الحی اور سارہ بیگم کی خاص خصوصیات میری امت اسی کو بھی پڑھنے
اور بڑھانے کا شوق تھا۔
لیکن وہ زیادہ محنت نہیں کر سکتی تھیں ۔ ان کا حافظہ بھی کمزور تھا اس وجہ سے وہ تعلیم کی زبردست
خواہش کے باوجود ایک حد سے اوپر علمی ترقی نہیں کر سکیں ۔ ہاں ان میں علم پڑھانے کا ملکہ اور
شوق سارہ بیگم سے زیادہ تھا اور وہ سارہ بیگم سے زیادہ ذہین تھیں لیکن سارہ بیگم حافظہ اور
استقلال کے لحاظ سے امتہ الحی مرحومہ سے بہت زیادہ تھیں ۔ امتہ الحی کی مثال ایسی تھی جیسے کوئی
پھولوں سے ان کی خوشبو جمع کرتا ہوا چلا جائے ۔ سارہ بیگم کی مثال ایسی تھی جیسے کوئی صبر سے انتظار
کرے اور جب پھولوں میں بیج آ جائیں تو وہ ان بیجوں کو جمع کرے تا کہ انہیں دوسرے باغیچوں
میں بوکر نئے پھول پیدا کرے۔ ایک بجلی کی ایک چمک تھی جو دنیا کو روشن کرتی ہوئی چلی جاتی ہے
ایک بارش کی باریک پھوار تھی جو زمین کے اندر دھنس کر نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہے ۔
اول الذکر ان خوش قسمتوں میں سے تھیں جو اپنی چمک سے لوگوں کی توجہ کو کھینچ لیتے ہیں۔ ثانی الذکر
اُن لوگوں میں سے تھیں جو خاموشی سے اپنا خون درخت کی جڑ میں ڈال دیتے ہیں اور ہمیشہ کیلئے
فراموش کر دیئے جاتے ہیں ۔ اوّل الذکر ایک بڑے باپ کی بیٹی اس کے شاگردوں کے حلقہ میں
عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنے والی تھی۔ ثانی الذکر اپنے وطن سے دُور اپنے جان پہچان لوگوں
سے علیحدہ اجنبیوں میں زندگی بسر کرنے کیلئے آئی اور خاکساری سے اُس نے اپنے دن پورے کر
دیئے ۔ ایک کو ناز پر غرور تھا تو دوسری کو نیاز کا سہارا ۔ ایک سمجھتی تھی میں اس گھر کے لوگوں میں
سے ایک ہوں اور ہر جگہ میرے لئے گھلی ہے دوسری خیال کرتی تھی ان لوگوں نے رحم کر کے
اپنے گھر کا دروازہ میرے لئے کھولا ہے مجھے یہ جہاں بھی بٹھا ئیں ان کا مجھ پر احسان ہے ۔ بعض
دفعہ گھر کے بعض آدمیوں کی طرف سے اُن کے ساتھ سختی کا برتاؤ ہو جاتا تو میں نے دیکھا ہے وہ
نسبتا محمل کی طرف مائل ہوئیں اور اکثر اس حربہ کو بھی استعمال نہ کرتیں جو قدرت نے عورت کو بخشا
ہے یعنی گریہ وزاری سے بھی اپنی طرف توجہ پھر انے کی کوشش نہ کرتیں بلکہ چہرہ سے صبر وتحمل کے
آثار ظاہر ہوتے ۔ میں طبعا اس روح کو نہایت محبوب رکھتا ہوں یہ روح میرے نزدیک عارضی
تکلیف کا بے شک موجب ہوتی ہے لیکن اس سے اعلیٰ اخلاق کے پیدا ہونے ، ہمت کے بلند
ہونے اور مصائب کی برداشت کرنے کی عادت میں بہت مدد ملتی ہے۔ ان وجوہ سے میں جان بوجھ
کر بھی ایسے موقع پر خاموش رہتا ۔ اگر کبھی میں تسلی دینا ہی ضروری سمجھتا تو اُس وقت میرا ایک لفظ
انوار العلوم جلد ۱۳
۸۶
میری ساره
اُن کے لئے مرہم کا فور ہو جاتا اور میرا ایک دلا سا جام حیات بخش۔ میں ایک معیار ان کے لئے
تیار کر رہا تھا مگر خدا تعالیٰ کو کچھ اور منظور تھا۔ میں انہیں اس آگ میں سے گزارنا چاہتا تھا جس
میں سے گزرے بغیر بڑے کام کرنے کی قابلیت پیدا نہیں ہوسکتی ۔ دنیا شاید مجھے خود فراموش خاوند
تصور کرتی تھی مگر میں ایک معمار تھا جو اپنا قیمتی سامان مینار کی بنیاد میں غرق کرتا چلا جاتا ہے مگر ہم
سے بالا ایک ہستی تھی وہ ہم دونوں پر ہنستی تھی وہ کہتی تھی ۔ اے لوگو! یہ نہ تمہاری ہمدردی کے لئے
باقی رہے گی نہ اے خاوند ! تیری بلندیوں کیلئے ۔ اِسے میں نے اپنے لئے چن لیا ہے۔ کون ہے
جوانکسار کی داد دے، کون ہے جو عاجزوں کو سینے سے لگائے ، میں اور صرف میں ۔ پس اپنے
ہاتھ اس کے کندھوں پر سے ہٹا لو ، اس کا راستہ چھوڑ دو، اسے میرے پاس آنے دو وہ میری ہے
اور میرے ہی پاس آئے گی ۔
اے مخلص باپ کی مسکین بیٹی ! خدا کی مجھ پر رحمتیں ہوں تو نے اس دنیا میں لوگوں کیلئے زندگی
بسر کی ۔ خدا تعالیٰ اگلے جہان کو تیرے لئے خوشی کی جگہ بنا دے، تیرے گناہ مٹائے جائیں اور
تیری نیکیاں بڑھیں ۔
مرحومہ نے جب
جب اے کا تو سارہ بیگم کی ایک پاک خواہش میں نے ان سے لیا کہ اب کم اوران دریائے
سرے
قریب پہنچ چکی ہو اللہ تعالیٰ پاس کر دے تو بی ۔اے کی تیاری کرو۔ شاید اس طرح تم کو زنا نہ سکول
میں کام کرنے کا موقع ملے اور سلسلہ کو بغیر مالی بوجھ برداشت کرنے کے ایک ہیڈ مسٹرس مل جائے
انہوں نے اس کا ارادہ تو کر لیا لیکن اُن کے ایک استاد ماسٹر محمد حسین صاحب کی روایت ہے کہ
مرحومہ کہا کرتی تھیں کہ میں نے آگے تب پڑھنا ہے جب میں حضرت صاحب سے وعدہ لے لوں
گی کہ وہ خود مجھے قرآن کریم کی تفسیر پڑھا ئیں ۔
اے اپنی قربانیوں کا بدلہ قرآن پڑھنے کی صورت میں چاہنے والی ! تیری ایسی پاک خواہش کا
صلہ اس قدر حقیر نہ تھا کہ مجھ سا کم علم تجھے قرآن پڑھائے ۔ جا! تیری اس پاک و بلند خواہش کا صلہ
تیرا رب دینا چاہتا ہے، جا اور اُس سے قرآن پڑھ جس نے قرآن اُتارا ہے۔ اُس سے زیادہ اس
پاک کلام کے معارف کون سکھا سکتا ہے؟ مگر میں بھی تیری اس پاک ذ اِس پاک خواہش کی عزت کرتے ہوئے
إِنْشَاءَ اللہ تیرے نام پر قرآن کی کوئی خدمت کروں گا تا تیری خواہش لفظا بھی پوری ہو اور اگر
اللہ تعالیٰ کی مشیّت مجھے ابھی کچھ عرصہ کیلئے اور اس دنیا میں رکھنا چاہتی ہے تو اِنْشَاءَ اللہ تیری
۸۷
انوار العلوم جلد ۱۳
اولاد کو خود قرآن پڑھاؤں گا تا ان کی معرفت تجھے صدقہ جاریہ پہنچتا رہے۔
میری ساره
بیوی کے تعلقات ایسے ہیں کہ مرحومہ ادب کے مقام پر کھڑی تھیں کیا بیاں ہیں ان امور سے متعلقی نہ کبھی ان میں بعض امور کے
رنجش بھی ہو جاتی ہے۔ ممکن ہے کبھی کوئی چھوٹی موٹی رنجش مرحومہ کو بھی مجھ سے ہوئی ہو، ممکن ہے
کبھی کسی امر میں انہوں نے کامل فرمانبرداری نہ کی ہو لیکن عام طور پر اُن کا طریق نہایت
فرمانبرداری کا تھا۔ وہ مجھے تکلیف سے بچانے کیلئے دوسری بیویوں کے مقابل میں خود تکلیف
برداشت کر لیتی تھیں اور کبھی اونچی آواز سے یا بے ادبانہ لہجہ میں وہ مجھ سے ہمکلام نہیں ہوئیں۔
ادب کا یہ مقام ایسا اعلیٰ تھا کہ اُن کے رشتہ داروں کی طرف سے بھی ہمیشہ مجھ سے ادب کا ہی
معاملہ رہا۔ میری کوئی بیوی ایسی نہیں جسے میں اس امر میں اُن کے مقابل پر رکھ سکوں ۔ بعض نے
خود اس نظریہ کو نظر انداز کر دیا کہ اُن کا خاوند صرف ان کا خاوند نہیں بلکہ خلیفہ وقت بھی ہے اور یہ
کہ ان کی بے ادبی دوسرے لوگوں کے دلوں میں بھی بے ادبی کے احساسات پیدا کر سکتی ہے،
بعض کے رشتہ داروں کی حرکات میرے لئے تکلیف کا موجب ہوئی ہیں اور بعض دفعہ تو ایسی سخت
کہ دشمن سے دشمن کا فعل ان کے افعال کے مقابل میں حقیر ہو گیا ہے لیکن سارہ بیگم کا اپنا رویہ یا
ان کے رشتہ داروں کا رویہ نہایت اعلیٰ اور ہمیشہ مقام ادب پر قائم رہنے والا رویہ تھا۔ ان کی
طرف سے کبھی کوئی ایسی بات نہیں ہوئی جس میں گستاخانہ یا بے ادبانہ رنگ ہو اور ان کے
رشتہ دار کبھی مجھے اپنا عزیر سمجھ کر گستاخ نہیں ہوئے ۔ وہ مجھے خلیفہ ہی سمجھتے رہے اور اسی رنگ میں
انہوں نے مجھ سے ہمیشہ سلوک کیا ۔ اس خاندان کا یہ فعل ایسا قابلِ قدر ہے کہ میں سمجھتا ہوں انہیں
ضرور اس دنیا اور آخرت میں اعلیٰ مدارج پر فائز کرے گا اور ان کی نسلیں اس عمل کا نیک بدلہ
پائیں گی۔ میرا علم یہی ہے آگے اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔
سارہ بیگم کے استاد ماسٹر محمد حسین صاحب کی گواہی بھی اس کے عین مطابق ہے۔ وہ لکھتے ہیں۔
ایک بات جس نے میرے دل پر گہرا اثر کیا، وہ یہ تھی کہ آپ کی عظمت
اور جبروت کے گہرے نقوش وہ اپنے دل پر لے اوہ اپنے دل پر لئے ہوئے تھیں اور کبھی ؟ ہوئے تھیں اور بھی پڑھنا نہیں شروع
کیا جب کہ کسی نہ کسی رنگ میں اس بات کا اثر مجھ پر نہ پڑا ہو کہ اُن کو خدا نے وہ نظر تعمق
بخشی ہے جس سے انہوں نے حضور کی شخصیت کے عمق کو ناپا ہے اور آپ کی وسعت کا
نظارہ کیا ہے اور جب بھی بیماری کی حالت میں انہوں نے پڑھنا تو میں نے کہنا کہ آپ
انوار العلوم جلد ۱۳
۸۸
میری ساره
کیوں نہیں پڑھنا چھوڑ دیتے تو ہمیشہ یہ جواب ملتا کہ میں حکم کی بندی ہوں، میری کوئی
چیز بھی اپنی نہیں۔
حضور ! میں سچ عرض کرتا ہوں کہ میری عقیدت جو آپ کی ذات سے ہے،
اگر اس میں شعور بخشا تو مرحومہ کے اُس علم نے جو اُس کو خدا نے آپ کے متعلق عطا
فرمایا تھا۔
پھر لکھتے ہیں کہ جب امتحان کے سنٹر کا سوال تھا تو میں نے اُن سے جب تاکید سے کہا کہ وہ
حضور سے کہیں تو کہنے لگیں ۔
ماسٹر صاحب ! آپ کو کیا علم ہے کہ میری طبیعت پر حضرت صاحب کا
رعب کتنا غالب ہے۔ میں تو اُن کی موجودگی میں مرعوب رہتی ہوں جب میں اپنے
آپ کو دیکھتی ہوں اور پھر ان پر نظر ڈالتی ہوں تو شرمندہ ہو جاتی ہوں“۔
پھر لکھتے ہیں کہ :۔ :۔
دو
” وہ فیل ہونے سے بڑی گھبراتی تھیں۔ میرے پوچھنے پر کہ وہ آخر اتنا
کیوں گھبراتی ہیں؟ تو اس کا جواب بھی یہی دیتیں کہ میرے فیل ہونے سے
حضرت صاحب کی تجاویز فیل ہوتی ہیں۔
مرحومہ کا علم سیکھنے کا شغف اور اخلاق مرحومہ کوعلم کے حصول کیلئے جو شغف تھا
ایک اور فقرہ درج کرتا ہوں وہ لکھتے ہیں ۔
اس کے متعلق انہی ماسٹر صاحب کا
میں نے ہمیشہ دیکھا کہ مطالعہ میں خود فراموشی کی سی حالت رہتی تھی اور ایسا
احساس ہوتا تھا کہ واقعی وہ ایک مشین ہیں اور کوئی چلانے والا ہے جس کے اشارہ پر وہ
چل رہی ہیں۔
ان کے ایک اور استاد چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے چھوٹے بھائی چوہدری عبداللہ
خاں صاحب بی ۔ اے لکھتے ہیں ۔
آج چوہدری فضل داد صاحب کلرک قبلہ برادرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے خط
سے معلوم ہوا ہے کہ محترمہ سیدہ آپا جان ساره بیگم صاحبہ اپنے خالق و مالک حقیقی سے جاملی
ہیں ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - حضور ! جس قد رصد مہ حضور کے گنہ گار خادم اور آمنہ ( ان
انوار العلوم جلد ۱۳
۸۹
میری ساره
کی اہلیہ ) کو ہوا ہے وہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے ۔ آمنہ نے جس وقت سے سنا ہے وہ پڑی ہوئی
ہے اور رورہی ہے ۔ حضور کا خادم فوراً حاضر ہوتا اور محترمہ سیدہ موصوفه مرحومه خـــلـــد الـــلـــه
مَكَانَھا کے مزار مبارک پر پہنچتا مگر یہ گناہگا رشومئی قسمت سے اس وقت فم معدہ کے دورہ میں
مبتلاء بستر پر پڑا ہے اور اسی حالت میں یہ عریضہ لکھ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ
دے۔ آمین ۔ جنازہ غائب اِنْشَاءَ اللہ پڑھا جائے گا ۔ حضور ! حضور کی ازواج مطہرات تمام
کی تمام ہم گنہ گاروں کیلئے بے حد قابل عزت و تکریم ہیں اور مجھ گنہ گار کے دل میں مرنے تک یہ
عزت قائم رہے گی مگر آپا محترمہ سیدہ حضرت امتہ الحی مرحومہ خلد اللهُ مَكَانَهَا کے بعد آ پا جان
محترمه سیده ساره بیگم صاحبہ مرحومه خلد الله مَكَانَهَا ایک لعلِ بے بہا اور درخشندہ گو ہر تھیں ،
وہ ایک انمول موتی تھیں ، وہ سلسلہ عالیہ میں ایک بہت بڑا رکن تھیں ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى
ذَالِک کہ مجھے اُن کی خدمت کا شرف تھوڑا سا عرصہ حاصل ہوا ہے ۔ (چوہدری صاحب انہیں
فلاسفی پڑھاتے رہے ہیں ۔ جَزَاهُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ) اور اس قلیل عرصہ میں میں نے
اُن میں ایسی خوبیاں دیکھیں کہ تمام عمر فراموش نہیں ہوسکیں گی اور تمام عورتوں کیلئے اُن کی زندگی
مشعل راہ ہے۔ امورِ خانہ داری، بچوں کی دیکھ بھال ، لجنہ کا کام پھر تعلیم حاصل کرنے کا اِس قدر
شوق یہ سب کچھ ان کی ذات ہی سے ہو سکتا تھا۔
یہ تو دو استادوں کے خطوط ہیں ۔ ایک غیر مذہب کی معزز خاتون جو ایف۔ اے کے امتحان
کی نگران ہو کر آئی تھیں ، یعنی مسز سنگھا جو مسٹر سنگھا کنٹرولر آف اگزیمینیشن پنجاب یونیورسٹی کی
اہلیہ صاحبہ ہیں تحریر فرماتی ہیں:۔
”سارہ بیگم ایک نہایت ہی با اخلاق عورت تھیں ۔ مجھے انہیں صرف چند دن
دیکھنے کا موقع ملا ۔ ( یعنی جب وہ امتحان کی نگرانی کیلئے تشریف لائی تھیں ) لیکن انہوں
نے میرے دل میں اس حد تک اپنا گھر بنا لیا کہ میرے لئے یہ خیال کرنا بھی ناممکن ہے
کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
سارہ بیگم کی عادات وہ خاموش منکسر المزاج اور ہمدردانہ رنگ رکھنے والی تھیں، لیکن بنی اور مزاح عادی نہ تھیں، وہ مزاح کو سجنے کی بھی
اہلیت نہ رکھتی تھیں اور مولویا نہ سا رنگ اُن پر غالب تھا۔ چونکہ ہمارا خاندان مزاح کا زبردست
میلان رکھتا ہے اور باوجود سنجیدگی کے خوش مزاج ہے کئی دفعہ اس وجہ سے غلط فہمی ہو جاتی میں کبھی
انوار العلوم جلد ۱۳
۹۰
میری ساره
ان سے ہنسی مذاق کی بات کرتا تو وہ اسے سنجیدگی پر محمول کرتیں اور کئی دفعہ انہیں یہ یقین دلانے
میں کہ یہ ہنسی تھی ، اچھی خاصی دقت ہوتی ۔ جب وہ شروع میں آئیں تو چندہ دینے پر اس
قدر دلیر نہ تھیں یعنی ماہوار چندہ کے علاوہ دوسرے چندوں میں زیادہ دلیری سے حصہ نہیں لیتی
تھیں لیکن آہستہ آہستہ یہ نقص دور ہو گیا تھا ۔ ہاں تکلف ان کی طبیعت میں نہ تھا ، نمائش نہ تھی ، وہ
جو کچھ دیتیں ، خدا کیلئے دیتی تھیں۔ اُن کی وفات پر درد صاحب کی ہمشیرہ نے مجھے پیغام بھجوایا کہ
بیماری کی حالت میں کہتی تھیں کہ میں نے توسیع مسجد اقصیٰ کے لئے ایک سو روپیہ چندہ دینے کی
نیت کی ہوئی ہے اور اپنا گلو بند بیچ کر اس میں سے اس رقم کو ادا کرنا ہے اگر میں مرگئی تو حضرت
صاحب سے کہنا کہ میری طرف سے میرا گلو بند فروخت کر کے سو روپیہ چندہ توسیع مسجد اقصیٰ میں
دے دیں۔ چونکہ اُن کے پاس دو تین سو کی مالیت کے دو تین زیور تھے مجھے رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کا طریق عمل یاد آ گیا۔ ایک دفعہ آپ کے ایک داماد ایک جنگ میں قید ہو کر آئے
آپ نے دوسرے قیدیوں کی طرح اُن سے بھی فدیہ طلب کیا انہوں نے اپنی بیوی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِدَاهُ جِسْمِی وَ قَلْبِی کی صاحبزادی کو کہلا بھیجا کہ روپیہ کا انتظام کرو۔
ان کے پاس اور تو کچھ نہ تھا والدہ کا دیا ہوا ایک ہار تھا، وہی بھجوا دیا ۔ جس وقت وہ ہار رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آیا تو آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے اور آپ نے
صحابہ کو بلا کر کہا کہ یہ ہار خدیجہ مرحومہ نے اپنی بیٹی کو دیا تھا اگر چاہو تو بن ماں کی بچی کو اُس کی ماں
کی یادگار واپس کر دو۔ صحابہ جو اپنی جان و مال آپ پر فدا رکھتے تھے ، اِس نظارہ کو دیکھ کر بے
تاب ہو گئے اور عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ! ہمارے مال و جان آپ پر فدا ہوں زینب کو اُن کا ہار
واپس فرمائیے اور اُن کے خاوند کو آزاد ۔ ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ ان سے کوئی فدیہ لیا جائے ۔ مجھے
بھی یہ واقعہ یاد آیا اور میں نے کہا۔ ماں کی کوئی یادگار تو اس چھوٹی سی بچی کے پاس رہنی چاہئے جو
بڑی ہو کر اپنی ماں کی صورت بھی یاد نہ کر سکے گی اور روپیہ اپنے پاس سے ادا کر کے گلو بند عزیزہ امتہ
النصیر سلمہا اللہ تعالیٰ کیلئے رکھ لیا ۔ اللہ تعالیٰ اس ہار کو اس کے لئے دنیا کی محبت کا ذریعہ نہ بنائے بلکہ
اسے یہ سبق دیتا رہے کہ جس طرح اس کی ماں نے یہ ہار خدا کی راہ میں قربان کرنا چاہا تھا اسی طرح
اسے بھی چاہئے کہ جو کچھ بھی خدا اسے دے، وہ اسے نیکی کی راہ میں خرچ کرتی جائے ۔ اللهم
امِينَ
مرحومہ نہایت کم گو تھیں لیکن تقریر کر سکتی تھیں ، مضمون اچھا لکھ سکتی تھیں، آیات قرآنیہ سے
انوار العلوم جلد ۱۳
۹۱
میری ساره
استدلال کر سکتی تھیں ، بحث مباحثہ بھی کر لیتی تھیں ، طبیعت میں ضد نہ تھی ، اگر معقول بات کی جائے ،
تو اسے تسلیم کر لیتی تھیں ، فضول خرچ نہ تھیں ، ہمیشہ اپنی آمد کے مطابق خرچ کرتیں ، بعض ہم عصر
کنجوسی وغیرہ کا الزام لگا تیں لیکن اس کی پرواہ نہ کرتیں، ہمیشہ اپنی آمد کے اندر خرچ رکھتیں ۔
امتہ الحی اس کے مقابل پر آمد سے زیادہ خرچ کر بیٹھتی تھیں ۔ اُن کی وفات پر سینکڑوں
روپیہ قرض نکلا جو میں نے فوراً ادا کر دیا لیکن سارہ بیگم کی وفات پر ایک پیسہ کا قرض بھی جو ان کے
حساب میں ہو اب تک میرے سامنے نہیں آیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ادب انتہا درجہ کا تھا
اور اس سبب سے حضرت اماں جان ) اور میری ہمشیرگان کا بھی بے حد ادب کرتی تھیں ۔ وفات
سے آدھ گھنٹہ پہلے ان کی کمزوری کو دیکھ کر حضرت ( اماں جان ) پر رقت طاری ہو گئی تو با وجود اس
کے کہ جان کنی کا وقت شروع ہونے والا تھا بے تاب ہو کر آپ کے گلے میں باہیں ڈال دیں اور
رو کر کہا کہ اماں جان! آپ روئیں نہیں ، میں تو اب اچھی ہوں ۔
طبیعت میں جو ایک قسم کی خشکی تھی اس کی ی اس کی وجہ سے بیویوں کا بیویوں کی طرح سے بے تکلفا تکلفانہ بات نہیں
کر سکتی تھیں ۔ وفات سے چند دن پہلے میں لاہور سے آیا اور بچوں کیلئے کچھ مٹھائی لایا اس میں سے
دو چار ڈلیاں میرے ہاتھ میں تھیں دو بیویاں سامنے تھیں انہیں میں نے ایک ایک ڈلی دی پھر خود
ایک ڈلی کھالی اور اس کی تعریف کی کہ یہ بہت اچھی ہے۔ میری ایک بیوی نے ایک اور ڈلی میرے
ہاتھ سے لے لی کہ یہ میں کھاؤں گی ۔ ایک ڈلی رہ گئی تھی وہ میں نے پاس میز پر یہ دیکھنے کیلئے رکھ دی
کہ کیا سارہ بیگم وہ ڈلی لیتی ہیں ۔ وہ آگے بڑھیں کہ یہ میں کھاؤں گی اور میری طرف دیکھا۔ چونکہ
میں تو ان کا امتحان ہی کر رہا تھا میں خاموش ہو رہا۔ پاس جا کر یہ کہتی ہوئی لوٹ آئیں کہ اچھا میں
نہیں لیتی۔ ان کے چہرہ سے صدمہ معلوم ہوتا تھا کہ میں نے کیوں نہیں کہا کہ تم شوق سے کھا لو اور
میرا دل غمگین مین تھا۔ تھا کہ انہوں انے نے کیوں خود اُٹھا کر نہیں کھائی ۔ ہم میں سے ہر ایک اپنے آپ کو مظلوم
سمجھتا تھا۔ ہم دونوں دل شکستہ تھے ۔ آہ! محبت بھی عجیب شے ہے۔ وہ ایک کے دل میں کچھ خیال
پیدا کرتی ہے اور دوسرے کے دل میں کچھ ۔ وہ دو دھاری تلوار ہے جو دو طرف وار کرتی ہے۔ مگر وہ
دن گئے اب تو ان پر حقیقت کھل چکی ہوگی ۔ اب امتحانوں کا زمانہ گیا نتیجے نکل چکے۔ اب وہاں
انہیں معلوم ہو چکا ہوگا کہ مجھے اُن سے کس قدر محبت تھی ۔ غم تو میرے دل کیلئے ہے جس پر اس رنگ
حقیقت اب تک نہیں کھلی ۔ امتہ الحی مرحو مرحومہ اس میں ان سے مختلف تھیں وہ ایسے موقع پر ناز مرحومہ اس میں
میں
لیکن ادب کے ساتھ اپنا حق لئے بغیر نہ رہتیں ۔
ناز سے
انوار العلوم جلد ۱۳
۹۲
میری ساره
سلسلہ کیلئے ان کے دل میں بڑی غیرت تھی ۔ وہ کبھی پیغامیت کی روح کو سمجھ ہی نہیں سکیں ۔
سلسلہ کی کامیابیوں پر جو انھیں خوشی ہوتی وہ دیکھنے کے قابل ہوتی تھی ۔
ہمارے تعلقات شادی کے وقت سے چونکہ میں انکے متعلق یہ وعدہ کر چکا تھا کہ
ت سلسلہ کی خدمت کیلئے انہیں تیار کروں گا اس لئے عام طور پر ایسا
رویہ ان سے رکھا کہ دل دُنیوی خواہشات کی طرف مائل نہ ہو۔ وہ بھی اس امر کو سمجھتیں اور کئی دفعہ
پڑھائی کے دنوں میں اپنی باری کو چھوڑ دیتیں چنانچہ وفات سے پہلے بھی امتحان کی تیاری اور پھر
امتحان کی وجہ سے باری چھٹی ہوئی تھی ۔ کمزور تھیں زیادہ خدمت نہ کر سکتی تھیں لیکن بوجہ سمجھدار
ہونے کے جو کام کرتیں اچھا کرتیں ۔ ہم دونوں اپنے دل میں یہ خیال رکھتے تھے کہ ہمیں اپنی محبت کو
اُس وقت تک دبائے رکھنا چاہئے کہ جب تک وہ تعلیم سے فارغ ہو جائیں ۔ وہ بوجہ کمزور ہونے
کے بعض دفعہ اس سے زیادہ تکلیف محسوس کرتیں مگر پھر سمجھانے سے سمجھ جاتیں ۔ در حقیقت چند
راتوں کے سوا انہوں نے حقیقی معنوں میں شادی کی زندگی کا لطف نہیں دیکھا اور ان کی زندگی
معنوی رنگ میں کنوارپنے کی زندگی کہلانی چاہئے ۔ مجھ میں اور ان میں ایک اختلاف رہتا تھا۔
مجھے اس امر سے نفرت ہے کہ میری بیوی اپنی ضرورت کو لکھ کر پیش کرے ان کو بوجہ ادب کے زبانی
بات کرنے سے حجاب تھا اس وجہ سے کئی دفعہ بدمزگی ہو جاتی ۔ میں مُصر تھا کہ جو کچھ کہنا ہو زبانی کہو
اور وہ بوجہ حجاب پھر تحریر کی طرف متوجہ ہو جاتیں۔ اس کے سوا مجھے نہیں یاد کہ کوئی اہم اختلاف
طبائع میں ہو ۔ باقی چھوٹے موٹے اختلاف تو ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ مٹھائی کے متعلق جو اوپر واقعہ
لکھ آیا ہوں وہ بھی جو ہر کے لحاظ سے اسی قسم کے واقعات میں سے ہے۔
سارہ بیگم کی وفات تعلیم اور فکروں نے کمزور کر دیا تھا ہم حیف اب اس دنیا کے بوجھ اُٹھانے کی زیادہ طاقت نہیں رکھتا تھا میرا ارادہ تھا کہ جلد
انہیں لے کر کسی پہاڑ پر جاؤں کہ کشمیر کمیٹی کے کام کی وجہ سے ایک ہفتہ سفر ملتوی کرنا پڑا ، اتنے میں
عزیزم کیپٹن تقی الدین احمد صاحب کی طرف سے پیغام آیا کہ آپ میری ہمشیرہ کو لے کر چند دن
کیلئے آئیں انہیں ان کی ملاقات کیلئے راولپنڈی لے گیا۔ میرے جانے کے دوسرے دن بعد
بھاگلپور سے بچے آئے چونکہ موٹر میرے ساتھ گئی ہوئی تھی بچوں کے کپڑے لینے کیلئے گھر آئیں
چونکہ حمل کی وجہ سے تکلیف پہلے سے تھی پیدل گھر آنے اور کپڑے نکالنے کے کام سے تکلیف
بڑھ گئی۔ اگر وہاں سے ہی واپس چلی جاتیں تو شاید تکلیف اس قدر نہ ہوتی ۔ بچوں کو حضرت (اماں
انوار العلوم جلد ۱۳
۹۳
میری ساره
جان ) اور میری چھوٹی ہمشیرہ کو ملوانے برادرم نواب محمد علی خان صاحب کی کوٹھی پر لے گئیں ، اس
سے رہی سہی طاقت زائل ہو گئی ، طبیعت پر اس قدر بوجھ تھا کہ کوٹھی سے چلتے ہوئے میری ہمشیرہ کو
گلے لگا کر ملیں اور کہا کہ آئیں آخری دفعہ کیلئے گلے تو مل لیں ۔ انہوں نے منع کیا کہ ایسی باتیں
کیوں کرتی ہو تو کہا کہ میری حالت ایسی ہے کہ شاید اب کے جانبر نہ ہوسکوں گی ۔ بعض لوگوں سے
ہماری واپسی کے متعلق دریافت کیا کہ وہ کب آئیں گے جب کسی نے کہا کہ جلد ہی آجائیں گے تو
کہا کہ خیر ملاقات تو ہو جائے گی ۔ یہ سب طبیعت کی کمزوری کا مظاہرہ تھا۔ گھر پہنچیں تو دردِ زہ شروع
ہو گئی اور خون آنے لگا۔ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے ساری رات جاگ کر کاٹی اور علاج کا کوئی
دقیقہ باقی نہ رکھا ہاں دوسرے ڈاکٹروں سے مشورہ کے معاملہ میں اُن سے کوتاہی ہوئی اسی طرح
دوسرے ذمہ دار کارکنوں سے یہ غلطی ہوئی کہ مجھے مناسب طریق پر اور جلد جلدا ر اور جلد جلد اطلاع نہ دی ۔
انہیں یہ احساس تھا کہ مجھے بیمار چھوڑ کر چلے گئے ہیں حالانکہ واقعہ یہ تھا کہ میں نے
ڈاکٹر صاحب سے پوچھا تھا کہ کیسی حالت ہے اور انہوں نے تسلی دلائی تھی کہ قوت بہت کافی ہے
اور کوئی خطرہ نہیں ۔ مگر خیر انہیں یہ احساس تھا اور اب کہ واقعات نے انہی کی تصدیق کی ہے ان
کے احساس کو حق بجانب کہنا پڑتا ہے خیر اس احساس کے ماتحت جب تک انہیں یہ خیال نہیں ہوا
کہ بیماری سخت ہے وہ مجھے اطلاع دینے سے خود روکتی رہیں اور کہتی رہیں انہیں تار نہ دو انہیں
تکلیف ہوگی ۔ جہاں تک میرا خیال ہے اُس وقت اُن کا یہ کہنا میری تکلیف کے خیال سے نہ تھا
بلکہ ایک شکوہ کا رنگ تھا ۔ جب طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو نہایت درد سے بار بار لوگوں سے کہا
کہ حضرت صاحب کو اور میرے ابا کو تار دو لیکن افسوس کہ پاس کے لوگوں کو ایسا دھول ہوا کہ کسی
نے تار نہ دی یہاں تک کہ اُن کا وقت قریب آ گیا ۔ آخری وقت کے قریب میری تصویر جوان
کے کمرہ میں لٹک رہی تھی اُس کی طرف دیکھا ، ایک آہ بھری اور سر کو اس طرح جنبش دی جس
طرح کہتے ہیں کہ لو اب ہم جاتے ہیں اور کہا کہ اب میری آنکھوں کے آگے بھی اندھیرا آ گیا
ہے، اب میرا آخری وقت ہے ڈاکٹر صاحب کو بلایا گیا جو پاس ہی دوسرے کمرے میں بیٹھے تھے
ایک دو منٹ میں وہ آگئے مگر اتنے میں وہ بے ہوش ہو چکی تھیں اور چند ہی منٹ بعد انہوں نے
اپنے پیدا کرنے والے کو جان سپرد کر دی اور اسی شعر کے مطابق جو انہوں نے قادیان آنے سے
پہلے لکھا تھا ۔ حضرت مسیح موعود کے قدموں میں خاک ہو کر جاپڑیں ۔
بر آستان آنکه ز خود رفت بهر یار
انوار العلوم جلد ۱۳
۹۴
میری ساره
چوں خاک باش و مرضی یارے دراں بجو
اس مضمون کی غرض میری اس مضمون کے لکھنے سے ایک تو یہ غرض ہے کہ مرحومہ کے نیک اذکار کو دنیا میں قائم رکھنے کی کوشش کروں تا کہ جب انکی
میں
اولاد اللہ تعالیٰ کے فضل سے جوان ہو تو ان کی نیکیوں کی پیروی کی کوشش کرے۔ دوسرے :
مستورات کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی تعلیم اور مرحومہ کی تعلیم میں ایک فرق ہے۔ دوسری
مستورات اپنی ذاتی اغراض کیلئے تعلیم حاصل کر رہی ہیں لیکن مرحومہ کی غرض صرف خدمت دین
تھی اور اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی ۔ پس ان میں سے بھی جسے اللہ تعالی توفیق دے وہ دنیا طلبی کا خیال
چھوڑ کر خدا کی رضا کو مقدم رکھے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت قادیان میں ہمارے گھر کی
مستورات کو دیکھ کر تعلیم کا عام چرچا ہے لیکن بہت سی لڑکیاں محض روٹی کمانے کے لئے اور نوکری
کرنے کیلئے پڑھ رہی ہیں حالانکہ عورت کا کام نوکری کرنا نہیں ہے۔ یہ عورتوں کی ملازمتوں کا
دستور مغربیت کی لعنتی یادگاروں میں سے ایک یادگار ہے۔ اسلام نے روپیہ بہم پہنچانا مرد کے ذمہ
لگایا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى
بَعْضٍ وَبِمَا انْفَقُوا مِنْ اَمْوَالِهِمْ فَالصَّلِحْتُ قَنِتَتٌ حَفِظَتْ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ "
یعنی مرد عورتوں پر بطور نگران مقرر ہیں اس وجہ سے بھی کہ اللہ تعالیٰ نے بعض کو بعض پر فضیلت دی
ہے۔ یعنی مرد کو نگرانی کے مواقع اور نگرانی کی قوتیں زیادہ عطا فرمائی ہیں اور اس وجہ سے بھی کہ
مرد کا کام ہے کہ وہ عورت کی ضرورتوں کو مہیا کرے اور اس پر اموال خرچ کرے۔
پس نیک عورتوں کو چاہئے کہ بجائے کسی دوسری طرح اپنے اوقات خرچ کرنے کے مردوں
کی حفاظت اور نگرانی میں اپنے وقت بسر کریں اور مردوں کی غیر حاضری میں جب کہ وہ کسبِ معیشت
کیلئے باہر گئے ہوئے ہوں اللہ تعالیٰ کی مدد سے ان امانتوں کی حفاظت کریں جو ان کے سپرد کی گئی
ہیں ۔ یعنی امور خانہ داری کی طرف متوجہ ہوں ، بچوں کی تربیت کریں ، گھر اور محلہ کے اخلاق کو
درست رکھیں وغیرہ وغیرہ ۔ مگر افسوس کہ یہ آیت اور اسلام کے اصل کو بعض اہلِ قادیان بھول
رہے ہیں اور مغرب کی نقل میں اندھا دھند بغیر اس مقصد کو سمجھنے کے جس کیلئے میں تعلیم دلوا رہا
ہوں ، ایک غلط راستہ کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔ ہمارے مردوں کو تو مغرب نے اپنا غلام بنالیا، عورتیں
باقی تھیں اگر وہ بھی اسی طرح مغرب کی غلامی میں چلی گئیں تو دین کی خبر گیری کون کرے گا ۔ مرد تو
خیر حالات زمانہ سے مجبور ہو رہے ہیں عورتوں کو کیوں اسی کنویں میں دھکیلا جائے جس میں سے
انوار العلوم جلد ۱۳
۹۵
میری ساره
نکالنے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے تھے۔ عورتوں کیلئے بے شک
انگریزی کی تعلیم اس وقت تک ضروری ہے جس وقت تک کہ اردو یا عربی ہم لوگوں کو دنیا میں تبلیغ
کرنے کے قابل نہیں بنا سکتی اس وقت تک بے شک انگریزی کی تعلیم عورتوں کیلئے مفید ہی نہیں
بلکہ بعض حالات میں ضروری ہے لیکن ایسی ہی تعلیم جس میں انگریزی بولنے کی قابلیت جو اصل
مقصود ہے، حاصل حاصل ہوتی ہوتی ہو ہو۔ ۔ یہ یا ایک محدود محدود تعداد تعداد کیلئے ایسی تعلیم جس کے ذریعہ سے ڈاکٹری وغ وغیرہ
کی قسم کے پیشے یا جماعت کی تعلیمی ضروریات پوری ہوسکیں اس سے زیادہ انتہاک جماعت کے
اخلاق اور اسلامی تمدن کیلئے سخت مضر اور مہلک ثابت ہوگا ۔ غرضیکہ ایک میرا مقصد یہ ہے کہ میں
بتاؤں کہ میں جو تعلیم دلاتا رہا ہوں ، اُس کا مقصد دنیا طلبی کی طرف جماعت کو متوجہ کرنا نہیں بلکہ
تبلیغ کے ذرائع کو وسیع کرنا اور عورتوں کے خیالات کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنا ہے۔ پس اگر
جہالت کی تاریکی کی جگہ الحاد کی تاریکی نے لے لی تو میرا مقصد ہرگز پورا نہ ہوگا بلکہ الٹا جماعت کو
نقصان ہوگا ۔
میں جانتا ہوں کہ میرے ارادے زمانہ کی ہوا کے خلاف ہیں اور خود ہماری جماعت کے
لوگوں میں سے ایک طبقہ یقیناً اس کی مخالفت کرے گا ۔ گو وہ خاموش مخالفت ہو گی نہ کہ نمایاں اور
لفظی لیکن میں ان باتوں سے نہیں ڈرتا۔ میں جانتا ہوں کہ اس وقت اسلام کیلئے سب سے زیادہ
زبر دست قلعہ عورتوں کے دماغوں میں بنایا جا سکتا ہے اور اس قلعہ کی تعمیر اسی صورت میں ممکن ہے
کہ عورتوں کی تعلیم کی سکیم پورے طور پر اپنی دینی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر بنائی جائے اور انہیں اس
قابل کر دیا جائے کہ وہ اپنے بچوں اور بھائیوں کو اس مقام پر کھڑا رکھیں جس پر سے ہٹانے کیلئے
حوادث زمانہ کی آندھیاں اپنا پورا زور لگا رہی ہیں ۔ یہ کام بہت بڑا ہے اور میں ایک کمزور
انسان ہوں لیکن میرا رب جس پر میرا بھروسہ ہے میری مدد کرے گا اور اندرونی اور بیروی
مخالفتوں کو زائل کر کے مجھے یقیناً کامیاب کرے گا کیونکہ اسلام اُس کا دین ہے اور احمدیت اُس
کے اپنے ہاتھوں کا لگایا ہوا پودا ہے ۔ پہلے کام کب میری لیاقت سے ہوئے کہ یہ کام میری لیاقت
سے ہوگا ۔ میں تو اپنی زندگی کو دیکھتا ہوں تو اسے ایسی کامیابیوں کا مجموعہ پاتا ہوں جو انجام سے
پہلے ہر ظاہر بین کی نظر میں ناکامیاں نظر آتی تھیں ۔ مجھے خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے انصار عطا
فرمائے گا جو اس سکیم کو لے کر کھڑے ہو جائیں گے اور ایسی تأثیر عطا فرمائے گا جو دلوں کو مسخر کر
لے گی یہاں تک کہ ہم اسلام کیلئے ایک قلعہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایک ایسا قلعہ جس