میری سارہ
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۳
१५
میری ساره
اور
پر گھر کے حملے پاش پاش ہو کر رہ جائیں گے اور اسلام پھر تازہ دم ہو کر ایک نئی دلہن کی طرح ناز
سے باہر نکلے گا اور بغیر تکلیف کے دشمنوں کے گھر پر قبضہ کر لے گا۔ میں اپنے سامنے ایک لشکر دیکھتا
ہوں بغیر توپوں کے ، اور ایک گروہ دیکھتا ہوں بغیر تلواروں کے، دنیا کے سب تلوزیے کے
اس جہان کے سب توپ خانے اس پر حملہ کرتے ہیں ، وہ اپنی طاقت سے اس نہتے گروہ کو پیسنا
چاہتے ہیں ، وہ بڑھے چلے آتے ہیں اور زور سے حملہ کرتے ہیں اور زیادتی میں بڑھتے چلے
جاتے ہیں ، زمین کی چھاتی کا نپتی ہے، وہ اپنی کمزور اولاد کیلئے چلاتی اور واویلا کرتی ہے، خدا کے
مقدسوں کے مزار ہل جاتے ہیں اور آسمان کے ستاروں کے سینے شق ہو جاتے ہیں ، تب فوج در فوج
خدا کے فرشتے آسمان سے اُترتے ہیں، تاریکی دور ہو جاتی اور نور پھیل جاتا ہے ۔ وہ جو نا ممکن کہا
جاتا تھا ممکن ہو جاتا ہے اور خداوند خدا جو سَيِّدِ وُلْدِ آدم کا خدا ہے، جو بنوفا رس کے پہلوان کا
خدا ہے، وہ اپنے جلال کے تخت پر اترتا ہے اور اپنی بادشاہت کی باگ کمزور کے ہاتھ میں دے
دیتا ہے، ہاں جب یہ سب کچھ ہو چکے گا تب وہ کلام جو خدا نے مسیح ناصری کی زبان پر فرمایا تھا،
پورا ہوگا اور وہ مقدس دلہنیں جو شمع ہاتھ میں لئے اپنے دولہا کا انتظار کر رہی تھیں اور تیل اور فتیلہ
لئے چوکس اور تیار کھڑی تھیں، آسمان سے اپنے مسیح کو اُترتے ہوئے دوبارہ دیکھیں گی اور بے
اختیار ہو کر چلا اٹھیں گی ھو شعنا ، تب اُن کی نقل میں باقی دنیا کے لوگ بھی کہیں گے ۔
هو شعنا ، کاش ! لوگ اپنی آنکھیں کھولتے اور اپنی عقلوں سے کام لینے کی بجائے خدا کے کلام
پر غور کرتے ، تب وہ ایک نیا نور اپنے دل میں پاتے اور ایک نئی چمک اپنی آنکھوں میں محسوس
کرتے اور مستقبل سے ڈرنے کی بجائے شوق سے اُس کا انتظار کرتے اور دوسروں سے تیل اور
فتیلے مانگنے کی بجائے خود اپنے گھر کے تیل اور قتیلے تیار رکھتے کیونکہ فتح انہی کی ہے جن کی دلہنیں
تیل اور فتیلے سے تیار رہیں گی اور جن کی دلہنیں مانگنے جائیں گی وہ ناکام رہیں گے اور ان میں
شامل ہوں گے جن سے دولہا منہ پھیر لیتا ہے اور جن کے لئے قلعہ کے دروازے بند کئے جاتے
ہیں ۔ کاش! کوئی ہو جو اس بات کو سمجھے ۔
کافی ہے سوچنے کو اگر اہل کوئی ہے
کیا سارہ بیگم کی محنت رائیگاں گئی میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے لو مجھ سے ہمدردی کرتے ہیں کہ گویا سارہ بیگم کی
موت نے ان کی محنتوں کو برباد کر دیا لیکن یہ درست نہیں اور صرف کوتا ہی نظر کے سبب سے ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۳
۹۷
میری ساره
سارہ بیگم نیک نیتی سے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کوشش کرتے ہوئے فوت ہوئیں اور جو اِس
طرح جان دیتا ہے وہ شہید ہوتا ہے اور پھر انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی آخر الزمان کے
قول کے مطابق زچگی کی بیماری سے وفات دے کر ظاہراً بھی شہادت کا مرتبہ عنایت فرمایا ہے۔
پس وہ زندہ ہیں اور ان کے نیک کام جاری رہیں گے کیونکہ وہ جو خدا تعالیٰ کے لئے بوجھ اُٹھاتا
ہے اور اسی کام میں جان دیتا ہے ، خدا تعالیٰ اس کے کام کو مٹنے نہیں دیا کرتا ۔ بعض لوگ اپنی
حیات سے دنیا کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور بعض موت سے۔ یہی خدا کی سنت ہے جو قدیم سے چلی
آئی ہے۔ خدا تعالیٰ نے مسیح کی زندگی سے دنیا کو فائدہ پہنچایا اور یحی کی موت سے ۔ خود ہمارے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اگر علی نے زندہ رہ کر اُمت کی راہ نمائی کی تو حمزہ
نے بظاہر بے وقت کی موت سے ۔ کئی موتیں ہیں جو زندگی سے زیادہ با برکت ہوتی ہیں اور اگر
خدا تعالیٰ کا منشاء اخفاء کی تائید میں نہ ہوتا تو میں وہ کچھ کہہ سکتا تھا جس سے عقلیں دنگ ہو جاتیں
لیکن میں اسے مخفی رکھتا ہوں کیونکہ خدا بھی اسے مخفی رکھنا چاہتا ہے اور صرف اس کے آثار کو ظاہر
کرنا چاہتا ہے اور کیا خود خدا کا وجود ہم سے مخفی نہیں اور کیا صرف اس کی صفات کا ظہور ہی اس
کے وجود کو ہمارے سامنے نہیں لایا۔
میرے آئندہ ارادے
آئندہ عورتوں کی تعلیم کے متعلق بھی میں کچھ کہنا چاہتا ہوں
اور وہ یہ ہے کہ میری آئندہ سکیم کے متعلق سر دست
صرف یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ کچھ ارادوں اور کچھ تو کل کی ایک سکیم ہے۔ میں بعض امور کے متعلق
جماعت کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں اور کچھ حصے کے متعلق خاموش رہنا چاہتا اور اپنے دماغ کو بھی ہر
اک خیال سے آزاد رکھنا چاہتا ہوں تا خدا تعالیٰ کا الہام اس پر نازل ہو اور اس طرف میری
راہنمائی کرے جو اُس کے علم میں بہتر ہے اور جس کی نسبت اُس کی رضا کا فیصلہ صادر ہو چکا ہے ۔
شاید کوئی بے وقوف کہے کہ ایک چیز کو کیوں خدا پر چھوڑتے ہوا اور دوسری کو نہیں ۔ تو اس کا جواب
یہ ہے کہ مومن کا قدم اطاعت کا قدم ہوتا ہے جس امر میں خدا تعالیٰ اُسے کہتا ہے کہ اے میرے
بندے! اس کے متعلق غور کر کے ایک راہ اختیار کر اور پھر مجھ پر تو کل کر وہ اس کے متعلق غور کرتا
اور پھر تو کھل کرتا ہے اور جس امر کے متعلق وہ اپنے بندے کو یہ کہتا ہے کہ اے میرے بندے دل
کو خالی کر دے اور توکل کر اور جب میری طرف سے اشارہ ہو تب حرکت کر وہ اسی طرح کرتا ہے
اور تو کل کو عمل سے پہلے رکھ دیتا ہے۔ غرض صحیح راستہ یہی ہے کہ کبھی تو کل عمل سے پہلے ہوتا ہے
انوار العلوم جلد ۱۳
۹۸
میری ساره
اور کبھی عمل تو کل سے پہلے ۔ مگر وہ جو محنت نہیں کر سکے ایک راہ کو اختیار کر لیتے ہیں اور خود بھی گمراہ
ہوتے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں ۔
میں اس بات میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ میں ایک سپاہی ہوں اور میرا یہ طریق نہیں کہ
اگر ایک طرف سے دروازہ نہیں کھولا گیا تو خاموش ہو کر بیٹھ جاؤں ۔ میں سپاہی کی طرح میدانِ جنگ
میں جان دینے کو اپنا کام سمجھتا ہوں ۔ میرا کام یہ ہے کہ اگر ایک دروازہ نہیں گھلا تو دوسرا کھولوں
اور وہ نہیں گھلا تو تیسرا دروازہ کھولنے کی کوشش کروں ۔
غرض اپنے فرض کے پورا کرنے کیلئے مختلف تدابیر اختیار کروں اور کام کرتا چلا جاؤں ۔
یہاں تک کہ یا شہادت ہو یا فتح کہ مومن کیلئے ان دونوں صورتوں میں سے کوئی بھی ہو مبارک ہی
مبارک ہے۔
ساره بیگم کے رشتہ دار سیاہ بیگم کی والدہ ان کی وفات سے چند ماہ پہلے فوت ہوگئی تھیں وہ ایک نہایت مخلص اور نیک خاتون تھیں اگر انہیں
ولیہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔ ایمان میں ان کو صدق حاصل تھا ، ایسی بے شر اور نیک عورتیں اس
زمانہ میں کم ہی دیکھی جاتی ہیں ۔ جس عمدگی سے انہوں نے اس رشتہ کو نبھایا، بہت کم لوگ اِس
طرح نبھا سکتے ہیں ۔ ان کے والد مولوی عبد الماجد صاحب زندہ ہیں لیکن بہت ضعیف ، اللہ تعالیٰ
انہیں صبر کی توفیق دے اور ان کی قربانی کو قبول کرے سارہ بیگم کے چار بھائی اور ایک بہن زندہ
ہیں ۔ سب سے بڑے پروفیسر عبد القادر صاحب انگریزی اور عربی کے عالم ہیں اور خدمت دین
کا جوش رکھتے ہیں لیکن بیمار رہتے ہیں ، اللہ تعالیٰ انہیں صحت کامل اور ایمان کامل عطا فرمائے ۔
تین چھوٹے بھائی بے کار ہیں اللہ تعالیٰ انہیں بھی دین اور دنیا میں عزت عطا فرمائے ۔ پروفیسر
عبد القادر صاحب کا لڑکا علی میں نے کبھی دیکھا نہیں لیکن گھر میں سب سے زیادہ مجھ سے تعلق رکھتا
ہے اور باقاعدہ خط لکھتا رہتا ہے یہ بچہ مجھے بہت عزیز ہے ۔ اللہ تعالیٰ اسے اپنے قرب کا مقام عطا
کرے اور اپنی ہر قسم کی برکات سے حصہ وافر عطا فرمائے ۔ خدا تعالیٰ مرحومہ کی ہمشیرہ اور
دوسرے رشتہ داروں کو بھی صبر کی توفیق دے۔ سارہ بیگم نے اور کوئی کام کیا یا نہیں لیکن بنگال اور
بہار کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی رشتہ داری میں شامل کر گئی ہیں۔ ان کی اولاد کے ذریعہ سے
انْشَاءَ اللهُ تعلق ایک پائیدار تعلق رہے گا ۔ جب تک
اک
سے ہزار ہوویں مولا کے یار ہوویں
انوار العلوم جلد ۱۳
۹۹
میری ساره
کی پیشگوئی پوری ہوتی رہے گی ، بنگال اور بہار کے لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان
میں شامل رہیں گے ۔ میں مبالغہ نہیں کرتا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا ہی فرمایا
ہے۔ حضرت ابراہیم کی بیوی ہاجرہ مصر کی تھیں رسول کریم ﷺ ان کی اولاد سے تھے جب مصر
فرماتے تو فرماتے مصری ہمارے رشتہ دار ہیں، ان کا لحاظ رکھنا
کا ذکر رسول کریم ﷺ فرماتے
چاہئے ۔
عليو
سے
اپنے آقا اور مالک سے خطاب اب میں بندوں سے باتیں ختم کرتاہوں اور اے
اے میرے مولا ! اے میرے پیارے ! میں نے تیرے رحم کا اِس قدر معائنہ کیا ہے کہ میں ایک
منٹ کیلئے بھی یقین نہیں کر سکتا کہ سارہ بیگم کی وفات کوئی برا افعل تھا۔ میں یقین کرتا ہوں اور یقین
کرنے کی وجو ہات پاتا ہوں کہ اے اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ! یہ وفات مرحومہ کیلئے ، میرے لئے ،
میرے اور اس کے خاندان کیلئے یقینا تیرا ایک رحم و کرم کا فعل تھا ۔ اے میرے پیارے! کمزور جسم
بوجھ محسوس کرتا ہے، گوشت کا بنا ہوا دل درد سے بھرا ہوا ہے، مگر روح تیرے فعل کی حکمتوں کی قائل
ہے وہ تیرے محبت کے انداز کو اس انداز کو اس فعل میں بھی دیکھتی ہے ، وہ اس امر اور ہر امر پر جو تیر مر تیری طرف
سے آئے ، راضی ہے قارا ہے قانع ہے، مطمئن ہے۔ اے بادشاہ! تیری مرضی پر راضی ہونے میں ہی سب
برکت ہے، سب خیر ہے، جاہل انسان تیری حکمتوں کو کب دیکھ سکتا ہے، نادان عقل تیرے افعال کی
گہرائیوں کو کب پہنچ سکتی ہے، پر شکستہ فکر کی پرواز تیرے علم کے بلند کناروں کو کب پاسکتی ہے۔
اے آقا ! کون اپنی بنائی ہوئی عمارت کو گراتا ہے، کون اپنے کئے ہوئے کام کو خراب کرتا ہے، پھر
اے عقل و فہم کے خالق ! اے زیر کی ودانائی کے پیدا کرنے والے! یہ کیونکر تیری شان کے شایان
ہو سکتا ہے کہ بلا حکمت اپنی صنعت کو توڑ دے، اپنے بنائے ہوئے کو بگاڑ دے، سنار جب سونے کی
ڈلی کو پگھلاتا ہے، عطار جب دواؤں کو گوٹھا اور چھانتا ہے تو بے وقوف ہی اس پر اعتراض کر سکتا
ہے، اس کے پگھلانے اور اس کے ٹوٹنے میں ہزاروں صنعتیں پوشیدہ ہوتی ہیں ، لاکھوں ظہور چھپے
ہوئے ہوتے ہیں، پھر اے حکیم و عزیز خدا! تیرے مٹانے اور تیرے توڑنے میں کتنے فوائد پوشیدہ
نہ ہوں گے، کتنے منافع مد نظر نہ ہوں گے؟ آہ! تو نے انسان کے ہاتھوں سے لڑوایا اور پھر بنوایا،
اس کے ہاتھوں سے مٹوایا اور پھر روشن کروایا مگر نادان پھر بھی نہ سمجھے ، دلوں کے اندھے پھر بھی بینا
نہ ہوئے، انہوں نے حُسن اپنی طرف منسوب کیا اور تیری طرف بدصورتی ، طاقت اپنی طرف
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۰۰
میری ساره
منسوب کی اور تیری طرف کمزوری، حیات اپنی طرف منسوب کی اور تیری طرف موت مگر اے
میرے مالک ! اے میرے آقا ! تو نے مجھے آنکھیں د میں دیں اور اپنے فضل سے بینا کیا ، جب میں مرتا
تھا تو نے مجھے زندہ کیا اور جب میں شک کی تاریکیوں میں بُھول رہا تھا تو نے مجھے یقین کا نور بخشا،
اے میرے پیارے! پھر کب میں نادانوں کے ساتھ شامل ہو سکتا اور اندھوں کے ساتھ بھٹک سکتا
ہوں ، اے آقا ! سب طاقت تیری طرف سے ہے، سب حکمت تیری طرف سے ہے، سب حیات
تیری طرف سے ہے، سب زندگی تیری طرف سے ہے ، سب نور تیری طرف سے ہے، سب علم
تیری طرف سے ہے، میں نادان ، کمزور ، کم علم ، پر شکستہ، تہی دست ، تیرے قدموں پر گرتا ہوں ، کوئی
ہد یہ نہیں کہ پیش کروں ، کوئی خدمت نہیں کہ بیان کروں ، صرف اتنا کہتا ہوں اور کہتا چلا جاؤں گا کہ
مجھے اپنا بنا لے صرف اپنا بنا لے، اپنی سبوحیت کیلئے چن لے، اپنی قدوسیت کیلئے انتخاب کرلے،
اپنے ذکر کیلئے وقف کر دے، میرے آقا! نور کی تعریف ظلمت کے منہ سے بہت ہی اچھی لگتی ہے،
خوبی کو عیب کی موجودگی سے چار چاند لگ جاتے ہیں ، محبت وہ جو ہر ہے جو گندہ نہیں ہوسکتا،
پاک محبت غلیظ برتن میں بھی پاک ہی رہتی ہے اور قبول کرنے کے قابل اور تجھ سے زیادہ قدر
کرنے والا کون ہے؟
اے میرے رب ! میں اب اپنی پکار کو اُس وقت کیلئے ختم کرتا ۔
مرحومہ کیلئے دعا ہی
کرتا ہوں ۔
کیونکہ تیرے آگے کی فریاد کبھی ختم ہو ہی نہیں سکتی ۔ اے میرے آقا !
میں اس فریاد کے خاتمہ پر تیرے سامنے ایک تیرا ہی کلام پیش کرتا ہوں اور کلام بھی وہ جو تو نے
اپنے محبوب سَيِّدُولَدِ آدَمَ پر نازل کیا تھا ۔ اے میرے رب ! ایک حدیث قدسی میں ہے کہ
ایک غار میں تین آدمی بارش سے پناہ لینے کیلئے داخل ہوئے۔ ان کے غار میں داخل ہونے کے
بعد ہوا کے زور سے ایک بڑی چٹان لڑھک کر غار کے دروازہ پر آگری اور دروازہ بالکل بند
ہو گیا اور نکلنے کا کوئی راستہ باقی نہ رہا راستہ باقی نہ رہا۔ تب اے میرے پیارے ! انہوں نے مشورہ کیا اور نے مشورہ کیا اور کہا کہ آؤ
ہم اپنے ان اعمال کا واسطہ دے کر خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ جو خالص اللہ تعالیٰ کیلئے تھے تا اللہ تعالیٰ
اس مصیبت سے ہمیں بچائے ۔ پس اے میرے رب ! ان تینوں نے باری باری اپنا ایک ایک عمل
جسے وہ سمجھتے تھے کہ خالصہ تیرے لئے تھا ، یاد کرا کرا کے دعا کی اور ہر شخص کی دعا کے بعد تو نے
ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ غار کے منہ کے آگے کا پتھر ڈھلکتا گیا یہاں تک کہ آخر ان کے نکلنے کا
راستہ ہو گیا اور وہ تینوں مسافر اس ہولناک موت سے نجات پا گئے ۔ اے میرے آقا! یہ وہ خبر
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۰۱
میری ساره
ہے جو تو نے اپنے پیارے رسول کو دی تھی اور یقیناً اس لئے دی تھی کہ تیرے بندے اس سے
فائدہ اُٹھائیں ۔ سواے پیارے ! میں تیرے منشاء کو پورا کرتے ہوئے تجھ سے درخواست کرتا
ہوں کہ دلوں کے بھید جاننے والے آقا ، پوشیدہ رازوں سے آگاہ آقا، نیتوں کی باریکیوں سے
واقف آقا ، اگر تیرے علم میں یہ ہے کہ میں نے اور سارہ بیگم نے تیرے ہی لئے ، تیری ہی رضا کی
خاطر ، تیرے ہی دین کی تقویت کیلئے سارہ بیگم کی پڑھائی کا کام شروع کیا تھا اور اس میں دنیا کی
عزت یا نفع یا کوئی دُنیوی غرض پوشیدہ نہ تھی ، تو اے رب ! میں بھی ان غار میں پھنسے ہوئے لوگوں
کی طرح غم والم کے غار میں سے جس کے سب دروازے بند نظر آتے ہیں تجھے پکارتا ہوں ،
تیرے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہوا درخواست کرتا ہوں کہ اے اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ! اے بندے کے
تھوڑے عمل کو قبول کرنے والے ! اے نیتوں کا بدلہ دینے والے رب ! جس کے دروازے سے
کوئی سوالی واپس نہیں جاتا تو اس فعل کے بدلہ میں جب کہ تیرے لئے سارہ بیگم نے اپنی عمر سے
کوئی فائدہ بظاہر نہیں اُٹھایا تو اُن کو اگلے جہان میں اعلیٰ مقامات عطا فرما، اپنے قرب میں جگہ
دے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہو کی حیثیت سے انہیں قبول کر اور اپنے خسر کے پاس
اعلی علیین میں جگہ دے کہ تیرے فضلوں سے یہ بات کچھ بعید نہیں اور تیری شان کے یہ بالکل
شایان ہے۔ امِينَ اللهُمَّ آمِينَ
اور اے میرے پیارے ! یہ مت خیال کر کہ جب میں اپنے بندے کی دعا سنتا ہوں تو وہ اور
دلیر ہو جاتا ہے کیونکہ تو دینے کیلئے اور ہم مانگنے کیلئے اور تیری یہ سنت ہے کہ جب تو ایک فضل کرتا
ہے تو تیری رحمت جوش میں آکر اسے اکیلا نہیں رہنے دیا کرتی تو اسے ضرور جوڑا بناتا ہے کیونکہ
وحدت صرف تیری ذات کو حاصل ہے باقی سب چیزوں کو تو نے جوڑا بنایا ہے پس میں تیری توحید
سے ملتجی ہوں ، تیری اس قدیم سنت سے درخواست کرتا ہوں کہ جو کبھی رحمت کے عمل کو اکیلا نہیں
رہنے دیتی کہ جب تو ساره بیگم پر رحم فرمائے تو اے میرے پیارے! ایک دیر سے جُدا شدہ میری
پیاری بیوی ، میرے پیارے اُستاد کی لاڈلی بیٹی ، میرے عزیز بچوں کی ماں بھی اس کے ساتھ ہی
لیٹی ہوئی تیرے فضلوں کی امیدوار ہے تو اُس پر بھی فضل کر اور اُسے بھی اپنی خاص برکتوں سے
حصہ دے اور اعلیٰ ترقیات کا وارث کر جو اِس دنیا میں با ہم سوت تھیں اُس : ں جہان میں بہنیں ہو کر
رہیں کہ تیری جنت میں کینہ اور بغض کا گز رنہیں ۔ امِينَ اللَّهُمَّ آمِينَ
اے پیارے! زبان رکتی ہے اور قلم اٹکتا ہے مگر تجھ سے نہ مانگوں تو کس سے مانگوں ۔ تجھ
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۰۲
میری ساره
سے نہ کہوں تو کس سے کہوں ۔ اک گنہ گار وجود اور بھی تیرے فضل کا امیدوار ہے، ایک ڈوبی ہوئی
جان اور بھی تیرے سہارے کی منتظر ہے، ایک جلا ہوا دل اور بھی تیری رحمت کے چھینٹے کو ترس رہا
ہے، ایک پھٹا ہوا سینہ اور بھی تیری رافت کی مرہم کی امید لگائے ہوئے بیٹھا ہے، آ آ جب
رحمت کا دریا جوش پر ہے تو اسے بھی آغوش میں لے لے ، رحم کرنے پر آیا ہے تو اب رحم کر ، اُدھورا
نہ چھوڑ ۔ تیری سبوحیت میں کیا کمی آئے گی ۔ اگر اسے سبوحیت کی چادراُڑھادے تیری قدوسیت
میں کیا نقص ہو جائے گا ؟ اگر اسے قدوسیت کی عبا میں لپیٹ دے ۔ آہ! تو جانتا ہے کہ پورے
پچیس سال ہوئے ایک دل ٹوٹا تھا ایک گلی مرجھائی تھی پھر نہ ٹوٹا ہوا دل بڑا نہ سُوکھی ہوئی گلی تازہ
ہوئی۔ دنیا میں ایک خلا پیدا ہو گیا جو پھر کبھی نہ پُر ہوا اور آسمان میں ایک شگاف پیدا ہوا جو پھر کبھی
بند نہ ہوا کیا اب بھی تیری رحمت جوش میں نہ آئے گی؟ کیا اب بھی تیرا فضل نازل نہ ہوگا ۔
وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
البقرة : ۱۵۶ ، ۱۵۷
۲ در ثمین فارسی صفحه ۱۳۶ - شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ
الجمعة : ٤
النساء : ۳۵
ه تلوزیے: تلوار چلانے والے جنگجو ۔ بہادر
مرزا محمود احمد خليفة خلیفه المسيح ام
۲۳ ۔ جون ۱۹۳۳ء
الفضل ۲۷ ۔ جون ۱۹۳۳ء)