آہ! نادر شاہ کہاں گیا
انوارالعلوم (جلد 13)
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۰
آہ! نادر شاہ کہاں گیا
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۱
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
سرزمین کابل میں ایک تازہ نشان کا ظہور
آہ! نادر شاہ کہاں گیا“
سر زمین کا بل کی خصوصیت کابل کی سرز مین اس امر میں خصوصیت رکھتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے تازہ نشانات اس میں پے در پے
ظاہر ہو رہے ہیں ۔ شاید ہندوستان کے بعد وہ دوسرا ملک ہے جس کے متعلق اس قدر کثرت سے
اخبار غیبیہ اللہ تعالیٰ کے مامور اور مرسل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذریعہ سے شائع
کرائی گئی ہیں ۔
حضرت مسیح موعود کی پہلی پیشگوئی ابھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی مجددیت بھی نہ کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ
نے آپ کو شَاتَانِ تُذْبَحَانِ کا الہام کر کے کابل میں اُن دوخونوں کی خبر دی جو ناحق اور
بلا سبب وہاں کئے جانے والے تھے ۔ یعنی اول مولوی عبدالرحمن صاحب شاگرد صاحبزادہ
عبد اللطيف صاحب شہید کا قتل اور پھر خود صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کا قتل ۔
پیشگوئی ۱۹۰۳ ء کو تکمیل کو پہنچ گئی تو اللہ تعالیٰ نے آئندہ کے دوسری پیشگوئی متعلق پھر خبردی کہ اب تین اور آدمی وہاں سلسلہ احمدیہ کے شہید کے
جائیں گے ۔ چنانچہ یکم جنوری ۱۹۰۶ ء کا الہام ہے : ” تین بکرے ذبح کئے جائیں گے“ کے
یہ
الہام ۱۹۲۴ ء میں آ کر پورا ہوا جب کہ امیر امان اللہ خان صاحب کے عہد میں دوبارہ احمد یوں
پر ظلم شروع ہوا اور پہلے جماعت احمد یہ کے مبلغ مولوی نعمت اللہ صاحب امیر امان اللہ خان کے حکم
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۲
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
سے صرف اس جرم میں کہ وہ احمدی تھے اور احمدیت کی تبلیغ کرتے تھے سنگسار کئے گئے اور ان
کے چند ہفتے بعد مولوی عبد الحلیم صاحب و ملا نور علی صاحب اسی جرم میں شہید کئے گئے ۔
یا د رکھنا چاہئے کہ دونوں الہاموں میں شہیدوں کا نام بکرے رکھا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ
ہے کہ بکرا ایک بے ضرر جانور ہے اور اس میں شر کا مادہ بالکل نہیں ہوتا اس نام سے در حقیقت اللہ
تعالٰی نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ پانچوں قتل ناحق اور ظالمانہ ہوں گے اور صرف صداقت
اور حق کیلئے بطور قربانی کے ان کی بھینٹ چڑھائی جائے گی ۔
ظالمانہ قتلوں کا نتیجہ ان ظالمانہ قتلوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے تو امیر حبیب اللہ خان
جنہوں نے صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کو شہید کیا تھا اپنے
ہی رشتہ داروں کی سازش سے قتل کئے گئے اور پھر امیر امان اللہ خان جنہوں نے مؤخر الذکر
پیشگوئی کو پورا کیا تھا اور تین بے قصور احمدیوں کو ظالمانہ طور پر مروادیا تھا ایک بچہ سقہ کے ہاتھ سے
کہ جو ایک معمولی سپاہی کی حیثیت رکھتا تھا اور صرف تین سو ہمراہیوں کے ساتھ کا بل پر حملہ آور
ہوا تھا بُری طرح شکست کھا کر اپنا ملک چھوڑنے کیلئے مجبور ہوئے اور ایک طاقت ور بادشاہ ہونے
کے باوجود توپوں اور گولہ بارود کے انباروں کے ہونے کے باوجود نسبتاً کمزور اور نہتی فوج کے
ایک دستہ کے مقابلہ میں وہ اپنا تخت نہ سنبھال سکے اور بعد اس کے کہ یورپ کے ہر ملک میں اُن کا
شاندار استقبال ہوا تھا، وہ ایک مسافر کی حیثیت میں اٹلی کے ایک گوشتہ تنہائی میں اپنی زندگی کے
آخری دن گزارنے پر مجبور ہوئے ۔
تیسری پیشگوئی کو حبیب اللہ خان عرف بچہ سقہ کے ساتھ ابتدا ابتدا میں صرف تین سو
سپاہی تھے لیکن امیر امان اللہ خان کے کابل چھوڑنے کے بعد اس کے
گرد ایک بڑا لشکر جمع ہو گیا اور ادھر امیر امان اللہ خان نے بھی قندھار کا رخ کیا تا کہ وہاں کے
قبائل کو جمع کر کے اپنی کھوئی ہوئی طاقت حاصل کریں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ تمام ملک میں خانہ جنگی
کی آگ پھیل گئی اور اس خانہ جنگی میں ہزاروں آدمیوں کا خون ہواحتی کہ عام طور پر ایک لاکھ
آدمیوں کے مارے جانے کا اندازہ کیا جاتا ہے اور اس طرح ایک تیسری پیشگوئی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی پوری ہوئی جس کے یہ الفاظ تھے کہ :۔
ریاست کا بل میں قریب پچاسی ہزار کے آدمی مریں گے، سے
۱۲۳
انوار العلوم جلد ۱۳
آہ! نادر شاہ کہاں گیا
رہے تھے کہ
افغا
کابل میں طوائف الملو کی منظم حکومت کا خاتمہ ہے۔ ایک جاہل اور ان پڑھے
آدمی جسے سیاست اور تنظیم کا کچھ بھی علم نہیں بر سر حکومت آ گیا ہے۔ نتیجہ یہی ہوگا کہ ملک میں
آئے دن لڑائی اور فساد ہوتا رہے گا اور حکومت افغانستان ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اپنی ہمسایہ طاقتوں
میں مدغم ہو جائے گی لیکن خدا تعالیٰ کا کلام پچیس سال پہلے اس فتنہ کو دور کرنے کیلئے ایک اور شخص کو
منتخب کر چکا تھا جو بدامنی کی حالت کو بدل کر افغانستان میں از سر نو امن اور طوائف الملو کی کو ڈور
کر کے پھر ایک منظم حکومت قائم کرنے والا تھا اور یہ شخص جرنیل نادر خان تھا جو اس فتنہ کے وقت
فرانس میں بیمار پڑا ہوا تھا۔
چونکہ نادر خان ایک ذہین جرنیل تھا۔ بچہ سقہ کی بغاوت کے وقت ان کو بلانے کی پوری
کوشش کی گئی لیکن اُن کی بیماری نے ان کو سر اُٹھانے کی مہلت نہ دی اور وہ امیر امان اللہ خان کی
امداد کے لئے وقت پر روانہ نہ ہو سکے اور ایسا ہو بھی کسی طرح سکتا تھا جب کہ خدا تعالیٰ کا منشاء کچھ
اور تھا۔
نادرشاہ ہے حضرت مسیح موعود السلام نادر شاہ کے متعلق پیشگوئی کی تشریح وہ پیشگوئی جس کا میں نے اوپر ذکر کیا
بانی سلسلہ احمد یہ نے ۱۹۰۵ء میں شائع کی تھی اور دو الہاموں پر مشتمل تھی ۔ یہ الہام آپ کو
۳۔ مئی ۱۹۰۵ ء کو ہوئے تھے اور ان کے الفاظ یہ تھے۔
(1) مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلكِنَّ اللهَ رَمَى کے (۲) آہ! نادر شاہ کہاں گیا۔
اول الذکر الهام در حقیقت قرآن کریم کی ایک آیت ہے اور جنگِ بدر کی طرف اشارہ
کرتی ہے۔ اس : اس جنگ میں مکہ کے تجربہ کار جرنیل اپنی ساری طاقت لے کر باہر نکلے تھے اور ایک :
ہزار جنگجو سپاہی ان کے ساتھ تھے۔ اس کے مقابل پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ
بہت ہی مختصر لشکر تھا ۔ یعنی گل تین سو تیرہ آدمی تھے اور ان میں سے بھی آ میں سے بھی اکثر نا تجربہ کار تھے اور بعض
کے پاس ہتھیار تک نہ تھے۔ پُرانی اور گند تلواریں یا شکستہ نیزے ان کا سرمایہ تھا۔ سواریاں بھی
بہت کم لوگوں کو میٹر تھیں جب دونوں لشکر آمنے سا۔ سامنے ہوئے اور ست وئے اور لشکرِ کفار نے ا شکرِ کفار نے اپنی تعداد اور
اپنے تجربہ کی فوقیت کی وجہ سے اسلامی لشکر کو دبانا شروع کیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے خدا تعالیٰ سے دعا کی اور اُس کے حکم پر ایک مٹھی کنکروں کی اُٹھا کر دشمن کی طرف پھینکی یہ گویا
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۴
آہ! نادر شاہ کہاں گیا
آسمانی طاقتوں کو ایک اشارہ تھا۔ ادھر آپ نے مٹھی پھینکی اور اُدھر ایک تیز آندھی مسلمانوں کی
پشت کی طرف سے چل پڑی اور اس کے ساتھ ریت اور کنکروں کا ایک طوفان اُٹھا جس نے کفار
کی آنکھوں میں پڑ کر اُن کی نظر کو کمزور کر دیا اور اُن کے تیر بھی ہوا کی مخالفت کی وجہ سے
مسلمانوں تک پہنچنے سے رک گئے اور میدان کے درمیان میں ہی بے کار اور بے ضرر ہو کر گر نے
لگے اور اسی ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح اور مکہ والوں کو شکست دی۔ اسی واقعہ کا اس
آیت میں ذکر ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تو نے کنکر پھینکے تھے تو درحقیقت تو نے نہیں
پھینکے تھے بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکے تھے کیونکہ ان کنکروں کے پھینکتے ہی عناصر میں ایک جوش پیدا ہوا
اور وہ دشمن کو تباہ کرنے میں مسلمانوں کے ساتھ شریک ہو گئے ۔
اس آیت کو بطور الہام نازل کرنے کے یہ معنی تھے کہ ایک ایسا ہی واقعہ ہونے والا ہے جب
کہ پھر ایک لشکر خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنے سے زیادہ طاقتور لشکر کا مقابلہ کرے گا اور با وجود
اپنی بے سرو سامانی کے وہ تھوڑا سا لشکر اپنے سے بڑے لشکر پر فتح پا جائے گا۔
اس الہام سے ظاہر ہے کہ جن دوفوجوں میں میں جنگ ہوگی ان میں سے ایک فوج سلسلہ احمد یہ
کی مخالفت کی وجہ سے عذاب کی مستحق قرار پا چکی ہوگی ۔ جس طرح مکہ والے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت کی وجہ سے سزا کے مستحق قرار دیئے گئے تھے اور ان کے مقابل کا لشکر گو
ہوگا تو کنکروں کی طرح ناکارہ لیکن اُس وقت ایسے کام پر مامور ہو گا جس سے اللہ تعالیٰ کے کلام
کی تصدیق ہوتی ہوگی اور اُسے مسیح موعود علیہ السلام کی دعا بر پا کرے گی ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ
سوائے کا بل کی حکومت کے کوئی ایسی حکومت نہیں جس نے بحیثیت حکومت احمدیت پر مکہ والوں کی
طرح قتل کے ذریعہ سے ظلم کیا ہو اور پھر اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بددعا کی ہو ۔ جیسا
کہ صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بددعا کی ہے
آپ فرماتے ہیں ۔
” شاہزادہ عبداللطیف کے لئے جو شہادت مقدر تھی وہ ہو چکی ۔ اب ظالم کا
پاداش باقی ہے انَّهُ مَنْ يَّاتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيْهَا وَلَا
یعنی جو خدا تعالیٰ کے سامنے مجرم ہو کر پیش ہوتا ہے اُس کے لئے ایک ایسی جہنم مقدر ہے کہ
وہ نہ اس میں زندہ رہے گا اور نہ مرے گا۔
الفضل ۲۲ اکتوبر
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۵
آہ! نادر شاہ کہاں گیا
یہ امر ظاہر ہے کہ نہ مرنے اور نہ زندہ رہنے کی حالت ذلت ورسوائی کی حالت ہوتی ہے کہ
نہ اس میں انسان کو زندہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ اُس کی طاقت چھین لی جاتی ہے اور نہ مردہ کہا جا سکتا
ہے کیونکہ وہ بظاہر سانس لیتا ہے۔ پس اس بد دعا کا نتیجہ اسی طرح پیدا ہو سکتا تھا کہ امیر حبیب اللہ
خان یا اس کی اولاد کے ساتھ ایسا سلوک ہو کہ وہ زندہ ہوتے ہوئے مردوں کی طرح ہو جائے ۔
کابل میں بدر کی جنگ کا نظارہ غرض یہ امر ثابت ہے کہ سلسلہ احمدیہ کے ساتھ پیام
مکہ والوں کی طرح کا سلوک کرنے والی
حکومت صرف افغانستان ہی کی حکومت تھی اور ان کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
الفاظ قرآنی میں بددعا بھی کی تھی ۔ پس مذکورہ بالا الہام اسی حکومت کی نسبت ہو سکتا ہے اور چونکہ
اس الہام میں اسلامی لشکر کا ذکر نہیں بلکہ صرف کنکر پھینکنے کا ذکر ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
افغانستان پر یہ تباہی کسی احمدی لشکر کے ذریعہ سے نہیں آئے گی بلکہ اللہ تعالیٰ یہ کام ایسے لوگوں
سے لے گا جو کنکروں کی طرح ہوں گے ۔ یعنی اُن کی ذات میں کوئی خوبی نہ ہوگی بلکہ وہ صرف خدا
تعالیٰ کا نشان پورا کرنے کے لئے ایک آلہ بنائے جائیں گے اور باوجود اس کے کہ وہ حقیر کنکر
ہوں گے پھر بھی اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ سے جنگ بدر جیسا نشان دکھائے گا۔ یعنی وہ بالکل
تھوڑے ہونگے اور بے سامان ہونگے اور دشمن زیادہ ہو گا اور با سامان ہو گا لیکن پھر بھی وہ حقیر
اور ذلیل کنکر ایک نبی کی دعا کے ماتحت حکومت اور اس کے اراکین کو پاش پاش کر دیں گے۔
چنانچہ دیکھو کہ جب حبیب اللہ خان نے تو بہ سے کام نہ لیا تو پہلے ا پہلے اسی کے بھائیوں کے ہاتھوں سے
خدا تعالیٰ نے اس کو قتل کرایا اس کے بعد ا میر امان اللہ خان بادشاہ ہوئے اور انہوں نے باپ کی
طرح تین بے گناہ احمدیوں کو قتل کرا دیا تب خدا تعالیٰ کا غضب بھڑ کا اور اُس نے اس خاندان
وقت
کے حد سے بڑھے ہوئے ظلم کا بدلہ لینے کا حکم دے دیا اور ! دے دیا اور اس اطلاع کے مطابق جو قبل از و
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اُس نے دے رکھی تھی بچہ سقہ کو ایک جماعت کے ساتھ جو تعداد میں
اصحاب بدر کے مطابق تھی یعنی گل تین سو سپاہی تھے امان اللہ خان کے مقابلہ کے لئے کھڑا کر دیا
اور پھر دوبارہ بدر کی جنگ کا نظارہ دنیا نے دیکھا ۔ یعنی تین سو نا تجربہ کار اور بے سامان سپاہیوں
نے ایک حکومت کا جو قلعوں میں محفوظ تھی تختہ الٹ دیا۔ فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ
شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ، کنکروں کا اس طرح قلعوں کی دیواروں کو توڑ دی یواروں کو توڑ دینا آندھی کے
جھونکوں کا توپوں کے گولوں کے رخ پھر ادینا کوئی معمولی نشان نہیں بلکہ ایک ایساز بر دست نشان
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۶
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
ہے کہ ہر صحیح الفطرت انسان کے سمجھنے کے لئے کافی ہے۔ کاش! جو آنکھیں رکھتے ہیں دیکھیں اور
جو کان رکھتے ہیں سنیں اور جو دل رکھتے ہیں ایمان لائیں تا کہ خدا کے فضلوں کے وارث ہوں ۔
بچہ سقہ کے ہاتھوں امان نادرخان کا بادشاہ بننا اور ناگہانی وفات پانا اللہ ان کی اول
خال
شکست سے
یہ الہام پورا ہو جانا تھا اور کنکر اپنا کام کر چکنے کے بعد پھر کنکر ہی بن جانے تھے لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی دعا میں یہ لفظ تھے کہ خدا تعالیٰ حبیب اللہ خان سے یہ سلوک کرے کہ نہ وہ
زندہ رہے اور نہ مرے اور یہ اسی طرح ہو سکتا تھا کہ اُس کی اولاد تو باقی رہے لیکن اُن کے پاس
حکومت نہ باقی رہے۔ لیکن یہ ظاہر ہے کہ اگر بچہ سقہ تخت کابل پر قائم رہتا تو امان اللہ خان کو
حکومت واپس لینے کا بہت موقع تھا کیونکہ بچہ سقہ میں تدبیر ملکی کی لیاقت نہ تھی اور اس کی طبیعت
میں خشونت اور سختی بھی تھی اور اس کے نائب کنکروں کی طرح صرف پچھنا ہی جانتے تھے ملک کیلئے
خیر کا کام کرنا اُن کی طاقت سے بالا تھا اور چونکہ وہ پیشگوئی کو پورا کر چکا تھا خدا تعالیٰ کی نصرت
سے بھی محروم ہو چکا تھا ۔ پس خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اُس سے وہ کام لے کر جو اُس کے لئے ازل
سے مقدر ہو چکا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کو کہ حبیب اللہ خان نہ زندہ رہے نہ
مردہ کسی دوسرے شخص کے ہاتھ سے پورا کرائے ۔ چنانچہ اس کے لئے اُس نے نادر خان کو چنا
اور اس کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس پہلے الہام کے ساتھ ہی اُسی دن اِن الفاظ میں
دی کہ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
جس میں یہ بتایا گیا کہ اس پہلے واقعہ کے بعد نادر بادشاہ افغانستان ہوگا اور بادشاہ بننے کے
بعد ایک آفت ناگہانی کے ذریعہ سے اس کی موت واقع ہو گی حتی کہ سب ملک چلا اٹھے گا کہ
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور بچہ سقہ کو خدا تعالیٰ نے جرنیل نادر خاں کے ہاتھوں
سے شکست دلا کر ۳۔ مئی ۱۹۰۵ء کے دوسرے الہام کو پورا کرنے کے سامان پیدا کرا دیئے اور
اس امر کا بھی انتظام کرا دیا کہ امان اللہ خان دوبارہ بادشاہ نہ ہو سکے اور امیر حبیب اللہ خان کے
خاندان کے لئے یہ آسمانی فیصلہ جاری ہو جائے کہ وہ نہ مریں اور نہ زندہ رہیں ۔
کنا
نادر شاہ کی وفات کی خبر لیکن جہاں اس الہام میں یہ بردی گئی تھی کہ کروں سے
کام لینے کے بعد اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا
که نادر نامی ایک شخص بادشاہ ہو جائے گا اور اُس کے ذریعہ سے امیر حبیب اللہ خان کی اولاد کو
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۷
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
اللہ تعالیٰ تخت کابل سے مستقل طور پر محروم کر کے لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى کا مصداق بنادے
گا وہاں اس الہام میں یہ بھی خبر تھی کہ نادر، بادشاہ ہونے کے بعد ایسے وقت میں کہ ابھی اُس کی
ضرورت باقی ہو گی اس دنیا سے گزر جائے گا اور لوگ اُس کی ضرورت کو محسوس کریں گے۔ اور
جیسا کہ قارئین کرام کو معلوم ہو گا، یہ حصہ پیشگوئی کا ۸ ۔ نومبر ۱۹۳۳ ء کو پورا ہو گیا ہے۔ یعنی اس
تاریخ کو نادر شاہ بادشاہ افغانستان کو جبکہ وہ دلکشا محل میں ایک فٹ بال کے میچ کے بعد
تقسیم انعامات کے لئے تشریف لائے تھے ایک دشمن ملک وملت نوجوان نے پستول کے تین
فائر کر کے ہلاک کر دیا ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اے لوگو ! جن کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان باقی ہے، میں تم سے کہتا ہوں کہ کیا یہ نشان
خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت کے لئے کافی نہیں؟ کیا یہ نشان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سچائی
کے ثبوت کے لئے کافی نہیں؟ کیا یہ نشان جو قریباً ۳۰ سال بعد آ کر پورا ہوا را ہوا اس امر کے ثابت
کرنے کے لئے کافی نہیں کہ ہمارا خدا زندہ ہے ۔ وہ جس طرح آدم سے کلام کرتا تھا، نوح سے
کلام کرتا تھا، ابراہیم سے کلام کرتا تھا، موسی سے کلام کرتا تھا، عیسی سے کلام کرتا تھا اور سب سے
آخر میں لیکن سب سے زیادہ شان کے ساتھ حضرت محمد مصطفی " نبیوں کے سردار سے کلام کرتا تھا،
آج بھی اپنے پیارے بندوں سے کلام کرتا ہے ۔ آج بھی اسلام کے لئے اس کے نشان ظاہر
ہوتے ہیں اور اس کی طرف سے معجزے دکھائے جاتے ہیں۔ دیکھو! یہ کوئی معمولی پیشگوئی نہیں جو
پوری ہوئی ۔ اگر ذرا تا مثل سے کام لو تو اس ایک پیشگوئی میں بہت سی پیشگوئیاں جمع ہیں ۔
نادر خاں کی بالکل مخالف حالات میں ترقی (1) مثلا جس وقت یہ الہام
حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے شائع کئے اُس وقت نادر خاں ایک نوجوان طالب علم تھے اور ان کا خاندان اُس وقت ایسے
حالات میں سے گزر رہا تھا کہ کسی بڑے عہدہ کی بھی انہیں امید نہ ہو سکتی تھی ۔ یعنی ان کا خاندان
امیر عبدالرحمن کے زمانہ میں زیر عتاب رہ کر اس زمانہ کے بالکل قریب امیر حبیب اللہ خان کی
معافی پر افغانستان پہنچا تھا اور بوجہ وطن سے ۲۰ سال باہر رہنے کے انہیں کامیابی کی زیادہ امید
نہیں ہو سکتی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے اس کو اس قسم کی ذہانت عطا کی کہ وہ فوجی کام میں جس پر وہ مقرر
کئے گئے تھے خاص طور پر قابل ثابت ہوئے ۔ اور پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی ترقی کا یہ سامان کر دیا
کہ سمت جنوبی میں بغاوت ہوئی جس میں شاہی فوجوں کو شکست ہوئی اس پر نادر خان اس
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۸
آہ! نادر شاہ کہاں گیا
بغاوت کو فرو کرنے پر مقرر ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو زبردست کامیابی دی جس کی وجہ سے
ان کو مہدہ میں ترقی ملی اور وہ افغانستان کے قابل ترین آدمیوں میں سمجھے جانے لگے۔
(۲) امیر حبیب اللہ خان یکدم مارے گئے اور کابل وزیر جنگ اور سپہ سالار بننا سے باہر مارے گئے جس کی وجہ سے عنایت اللہ
خان جو ان کے بڑے بیٹے اور امیر نصر اللہ خان کے داماد تھے اپنے خسر سمیت اُس وقت
امیر حبیب اللہ خان کے ساتھ تھے بادشاہت سے محروم رہ گئے ۔ کابل کے لوگوں نے فساد کے
خوف اور اِس قحبہ کی وجہ سے کہ امیر حبیب اللہ خان کا قتل امیر نصر اللہ خان اور سردار عنایت اللہ
خان کی سازش سے ہوا ہے امان اللہ خان کو تخت پر بٹھا دیا۔ امان اللہ خان کو اس عہدہ کے حصول
کے لئے شاہ عاشی عبدالقدوس خان سے مدد لینی پڑی جو نادر خان کے قریبی رشتہ دار تھے ۔ پس
باوجود اس کے کہ انہیں نادر خاں پر یہ شبہ تھا کہ امیر حبیب اللہ خان کے خلاف سازش میں ان کا
بھی حصہ ہے چند دنوں کی نظر بندی کے بعد انہوں نے انہیں اپنے عہدہ پر بحال کر دیا۔ اس کے
معاً بعد افغانستان اور انگریزوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی اور اس میں ان کو اس قدر ز بر دست
کامیابی ہوئی کہ سپہ سالا راور وزیر جنگ دونوں عہدے ان کو مل گئے اور یہ جنگ ان کے حق میں
ابر رحمت ہوگئی اور تخت شاہی کے اور بھی قریب ہو گئے کیونکہ اس جنگ نے انہیں سمت جنوبی کے
لوگوں میں محبوب بھی بنا دیا اور ان کی لیاقت کا سکہ بھی ان لوگوں کے دلوں پر بٹھا دیا۔
(۳) جب یہ الہام ہوا اُس وقت افغانستان کا درجہ ایک افغانستان کا آزاد ہونا
ریاست کا تھا اور اس الہام میں نادر کو شاہ بتایا گیا تھا۔
اگر افغانستان آزاد حکومت نہ بنتی اور کسی طرح سردار نادر خان اس کے حاکم ہو جاتے تب بھی وہ
امیر کہلاتے نہ کہ بادشاہ ۔ پس اس الہام میں افغانستان کی حکومت میں ایک زبردست تغیر کی ،
جس کے نتیجہ میں افغانستان نے آزاد ہو جانا تھا خبر دی گئی تھی ۔ ۱۹۰۵ ء میں جب یہ الہام ہوا کسی
کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ افغانستان آزاد ہو جائے گا۔ روس کی حکومت کا خطرہ اس طرح
حکومت ہند کو لگا رہتا تھا کہ انگریزی حکومت کو ایک منٹ کے لئے بھی افغانستان کی آزادی تسلیم
کرنے کا خیال نہیں آ سکتا تھا ۔ امیر عبدالرحمن جیسا ز بر دست حاکم یہ جرأت نہ کر سکا کہ انگریزوں
سے استقلال کا خواہاں ہو۔ پھر امیر حبیب اللہ میں کب یہ طاقت ہو سکتی تھی کہ آزادی حاصل
کرے بلکہ امیر حبیب اللہ خان نے تو اپنے باپ سے سے بھی زیادہ انگریزوں سے تعلقات بڑھا لئے
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۹
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
تھے جس کے صلہ میں ان کا وظیفہ بھی بڑھا دیا گیا تھا۔ پس ان کے زمانہ میں تو کوئی شخص وہم بھی
نہیں کر سکتا تھا کہ افغانستان آزاد ہو جائے گا اور اس کا امیر بادشاہ بن جائے گا لیکن اُس وقت
جبکہ انسانی دماغ اس تغیر کے امکان کا خیال بھی نہیں کر سکتا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
مذکورہ بالا الہام میں بتایا گیا کہ افغانستان آزاد ہو جائے گا اور اس کا امیر شاہ کہلائے گا اور
خدا تعالیٰ کے خاص نشان سے نادر جو ایک معمولی فوجی افسر تھا اس ملک کی بادشاہت حاصل
کرے گا ۔ پیشگوئی کے اور حصوں کو جانے دو صرف اس حصہ کو لے کر دیکھو کس طرح ایک حکومت
کی آزادی کی اور پھر اس کے فرمانروا کی اور ایسے فرمانروا کی جس نے غلام ملک کو آزاد کرایا
تباہی کی اور اس کے بعد نادر جیسے انسان کی ، جس کے درمیان اور تخت افغانستان کے درمیان
بیسیوں اور مستحق اشخاص حائل تھے بادشاہت کی خبر دی ہے اور پھر وقوع سے پچیس سال پہلے ۔ کیا
یہ زندہ نشان نہیں؟ کیا یہ محیر العقول پیشگوئی نہیں؟
نادر خان کی علالت (۴) جب بچہ سقہ نے بغاوت کی ہے جرنیل نادر خان اُس وقت یورپ میں بیمار پڑے تھے ۔ وہاں سے وہ باوجود بیماری
کے ہندوستان آئے لیکن آتے ہی پھر سخت بیمار ہو گئے اور عرصہ تک پشاور میں ان کو بیمار رہنا پڑا۔
اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ امان اللہ خان کے ساتھ مل کر جنگ میں شامل نہ ہو سکے ۔ اگر وہ بیمار نہ
ہوتے اور امان اللہ کے ساتھ جنگ میں شامل ہو جاتے اور فتح حاصل کر لیتے تو یقیناً تخت امان
اللہ خان کے ہاتھ میں آتا اور نادر خان بادشاہ نہ ہوتے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو بیمار کر کے اس
وقت تک فتح سے روکے رکھا جب تک کہ امان اللہ خان شکست کھا کر ملک سے بھاگ نہ گئے ۔ پس
اس میں بھی ایک زبردست نشان تھا اور پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے یہ ایک الہی تدبیر تھی اور
اپنی ذات میں ایک مستقل نشان ۔
(۵) اگر اُس وقت نادر خان کو بھی اپنے بادشاہ بننے کا خیال نہ تھا کے اعلانات دیکھتے کے دیکھے
جائیں جبکہ نادر شاہ اپنے ملک کو استبداد سے آزاد کرانے کے لئے کوشش کر رہے تھے تو اُن سے
معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت تک ان کے اپنے ذہن میں بھی بادشاہت کا خیال نہ تھا بلکہ جب تک
امان اللہ خان ملک میں رہے وہ برابر ان کی تائید کرتے رہے اور جب وہ حکومت سے دست بردار
ہو کر ملک چھوڑ گئے تو اُس وقت سے نادر خان صاحب نے برابر یہ اعلان کیا کہ انہیں خود حکومت
انوار العلوم جلد ۱۳
الله۔
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
کی خواہش نہیں ملک کے لوگ جو فیصلہ مشورہ کے بعد کریں گے وہ اُسی پر کار بند ہوں گے ۔ یہ
بات ظاہر کرتی ہے کہ عین اُس وقت بھی جبکہ وہ ملک کی آزادی کے لئے جد و جہد کر رہے تھے خود
ان کے نزدیک ان کا بادشاہ ہونا نا ممکن تھا۔ لیکن اس کے مقابل میں اس الہام کو دیکھو کہ ۱۹۰۵ء
میں پورے پچیس سال پہلے ان کے بادشاہ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ہوئے
نادر خان کی بے سرو سامانی (1) جب وہ خوست کے علاقہ میں داخل
بے سروسامانی تو ان کی حالت ایسی کمزور تھی کہ
پریس جاری
کرنے کی بھی ان کو طاقت نہیں، ملک کے لوگوں کو صحیح حالات سے اطلاع دینے کے لئے انہوں
نے اخبار جاری کرنا چاہا اور اس کے لئے ایک سٹائلو پر لیس جو معمولی چالیس پچاس روپیہ کی چیز
ہے انہوں نے خریدا اور دورانِ جنگ میں اخبار ” اصلاح اسی پر چھپ کر شائع ہوتا رہا۔ ایسے
محدود وسائل کے ساتھ بچہ سقہ جیسے دشمن کا مقابلہ جس نے امیر امان اللہ خان جیسے بادشاہ کو ان
کے تمام ہتھیاروں اور فوجوں کے باوجود شکست دی تھی، نیچا دکھانا کوئی معمولی کام نہ تھا۔ اور خود
اپنی ذات میں ایک نشان تھا اور صرف خدا تعالیٰ کے فضل سے پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے یہ
سامان پیدا ہوئے کہ باد جود بے سرو سامانی خرابی صحت اور طوائف الملوکی کے نادر خان بچہ سقہ
کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ۔
افغانستان نے صرف نادر خان کو بادشاہت کا اہل سمجھا (۷) نادر خان
اعلان کر چکے
تھے کہ وہ بادشاہت کے متمنی نہیں اور ملک جو فیصلہ کرے گا انہیں منظور ہو گا اور اس پر انہوں نے
عمل بھی کیا اور لوگوں سے مشورہ لیا ۔ غالب خیال یہی تھا کہ چونکہ شاہی خاندان کے بہت سے
افراد زندہ موجود تھے اور چونکہ امراء عام طور پر آپس میں رقابت رکھتے ہیں اس لئے بچہ سقہ کے
فتنہ کے فرو ہو جانے پر اول تو لوگ امیر امان اللہ خان کو واپس بلانے کا مشورہ دیں گے اور اگر
اُن کی بعض حرکات سے لوگ نا خوش تھے تو کم سے کم اُن کے خاندان کے کسی اور شہزادے کو تخت
پیش کریں گے لیکن الٰہی فیصلہ کو کون روک سکتا تھا ۔ جو تخت اللہ تعالیٰ کی طرف سے نادر کو ۳۔ مئی
۱۹۰۵ ء کو انعام کے طور پر مل چکا تھا جو نادر اس لئے کھڑا کیا گیا تھا کہ تا امیر حبیب اللہ خان کا
خاندان لَا يَمُوتُ وَلَا يَحْیٰ کی زندگی بسر کرے اُس تخت سے کون نادر کو محروم کر سکتا تھا ؟ اُس
نادر کوکون بادشاہت کے فیصلہ کے وقت نظر انداز کر سکتا تھا ؟ آخر وہی ہوا جو خدا تعالیٰ کی طرف
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۳۱
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
سے مقدر تھا۔ یعنی پیشگوئی کے پورے پچیس سال بعد وہ نادر خان جس کے بادشاہ ہونے کے
وقوعہ سے چھ ماہ پہلے بھی کوئی امکان نہ تھا، تخت افغانستان پر متمکن ہونے کے لئے منتخب کیا گیا۔
باوجود اس کے کہ اُس کی خواہش نہ تھی، با وجود اس کے کہ وہ فیصلہ قوم کے ہاتھ میں چھوڑ چکا تھا،
اُسی کے نام قرعہ پڑا وہی اس بوجھ کو اُٹھانے کا اہل سمجھا گیا اور اس کے سوا کون اہل ہو سکتا تھا
جسے خدا تعالیٰ نے اہل قرار دیا۔
نادر خان کا نادر شاہ کہلانا (۸) مگر نادر خان کے نادر شاہ ہونے میں ایک مرحلہ ابھی باقی تھا بے شک افغانستان آزاد ہو چکا تھا
بے شک اس کا امیر اب بادشاہ کہلاتا تھا بے شک اب نادر اس آزاد حکومت کے تخت پر بیٹھ کر
شاہ بن گیا تھا لیکن الہام میں اس کا نام نادر خان بادشاہ نہیں رکھا گیا تھا بلکہ نادر شاہ رکھا گیا تھا۔
اگر بادشاہ نادر خان کے نام سے نادر کو پکارا جاتا تب بھی عقلمند انسان کے نزدیک پیشگوئی کو پورا
سمجھا جاتا اور یہ خیال کیا جا تا کہ نادر خان شاہ کو اختصاراً نادر شاہ کہہ دیا گیا ہے لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ
نے اس پیشگوئی کے ایک ایک لفظ کو اس کی اصلی صورت میں پورا کرنا تھا اس لئے اس کے لئے
بھی غیر معمولی سامان پیدا کئے اور خود نادر کے دل میں یہ خیال پیدا کیا کہ وہ آئندہ نادرشاہ
کہلائے ۔
اے سوچنے والو! سوچو ! کیا یہ غیر معمولی خیال نہیں ! بادشاہ ہو کر لوگوں کے نام وہی رہتے
ہیں ۔ شاہ ان کے نام کے ساتھ لگ جاتا ہے۔ کبھی پہلے کبھی بعد میں ۔ لیکن ان کے قومی القاب
دو
اور ان کے نام وہی رہتے ہیں ۔ نادر کا نام نادر تھا اور قومی لقب خان تھا۔ خان کا لفظ شاہ کے معہدہ
کے خلاف نہیں بلکہ وہ تو شہنشاہ کے عہدہ کے بھی خلاف نہیں ۔ چنگیز خان آدھی دنیا سے زیادہ کا
بادشاہ تھا مگر وہ شاہی لقب کے ساتھ خان بھی کہلاتا تھا۔ اسی طرح چغتائی خاندان کے کئی بادشاہ
”سلطان“ لقب کے ساتھ خان بھی کہلاتے تھے۔ جیسے سلطان غیاث الدین براق خان، سلطان محمد خان
سلطان محمد اولجه خان وغیرہ نام تاریخوں میں مذکورہ ہیں ۔ امان اللہ خان جن کے عہد میں
افغانستان آزاد ہوا اور قدرتاً انہیں شاہ کہلانے کا شوق تھا وہ بھی شاہ امان اللہ خان کہلاتے تھے ۔
کیوں پھر اسی طرح نادر خان شاہ نادر خان نہ کہلائے ؟ کیوں ان کا نام ہی بدل کر نادر شاہ کر دیا
گیا ؟ اے صداقت پسند روحو! کیا تم اس سے انکار کر سکتی ہو کہ یہ اُس خدائے قادر کا کام تھا اور
صرف اُسی کا کام تھا جس نے ۳۔ مئی ۱۹۰۵ ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ خبر دی تھی کہ