آہ! نادر شاہ کہاں گیا
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۳
الله له
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا ۔“ جس خدا نے نادر خان کا نام نادر شاہ رکھا تھا اُسی نے نادر خان اور
اُن کے امراء کے دل میں یہ تحریک کی کہ گوشاہ کا لفظ نام کے پہلے بھی استعمال ہو سکتا ہے، گو
امان اللہ خان نے باوجود شاہ ہو جانے کے اپنے نام کو امان اللہ شاہ کے نام سے مشہور نہیں کیا، گو
خان کا لفظ شاہی کے منافی نہیں، لیکن پھر بھی نادر خان کو آئندہ نادر شاہ کہا جائے تا کہ نادر خان
پیشگوئی کے مطابق نہ صرف شاہی کا عہدہ پائیں بلکہ ان کا نام بھی نادر شاہ ہو جائے ۔
بعض جاہل لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ نادر خان کو الہام میں نادر شاہ کیوں کہا گیا ہے
لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ نادر خان کا نام تمام دنیا میں نادر شاہ ہی پڑ گیا ہے ۔ حتی کہ خود وہ
لوگ جو احمد یہ سلسلہ کے مخالف ہیں اور نادر خاں کو نادر شاہ کہنے پر معترض ہیں، خود اپنے اخبار میں
بار ہا نادر شاہ لکھ چکے ہیں جیسا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب ۔ اسی طرح تمام انگریزی اخبارات ان کو
نادر شاہ لکھتے ہیں، خود افغانستان کے لوگ انہیں نادر شاہ کہتے اور پکارتے ہیں، حکومت بھی اسی
امر کو پسند کرتی ہے کہ انہیں نادر شاہ کہا جائے ۔ چنانچہ روزانہ اخبار سیاست کے ۱۱ ۔ دسمبر ۱۹۲۹ء
کے پرچہ میں لکھا ہے کہ سردار شاہ ولی خان صاحب نے مالک اخبار سیاست کے ساتھ گفتگو کے
دوران میں فرمایا کہ:۔
دو
ہندوستان میں لوگ اعلیٰ حضرت کا نام غلط لکھتے ہیں ۔ جس روز انہوں
نے اعلان مملکت کیا، اُس روز وہ خان کی جگہ شاہ ہو گئے اب اُن کا نام نادرشاہ
شاہ افغانستان ہے۔
اس شہادت سے ثابت ہے کہ نادر خان کا نام ہی نادر شاہ رکھ دیا گیا تھا اور شاہ کا لفظ نام کا
جز و قرار پا گیا تھا کیونکہ سردار شاہ ولی خان صاحب فرماتے ہیں کہ اب ان کا نام نادرشاہ
شاہ افغانستان ہے۔ شاہ کا لفظ دوسری دفعہ دہرا کر انہوں نے بتایا ہے کہ پہلا شاہ اُن کے نام کا
منجز و ہے۔ پس خدا تعالیٰ نے اپنے کلام کو پورا کرنے کے لئے اُن کے نام کو کلی طور پر بدل دیا اور
اُن کا نام ہی نادر شاہ رکھ دیا گیا۔
اے حق کے طالبو! یہ تغیر معمولی نہیں، بلکہ نادر شاہ کے برسرِ حکومت آنے پر بھی اس تغیر کو
ناممکن قرار دیا جاتا تھا۔ چنانچہ سلسلہ احمدیہ کے اھد ترین دشمن اخباراہلحدیث میں بھی لکھا گیا۔
کیا افغانستان میں نادر شاہ بولا جاتا ہے؟ کیا افغانستان کی اصطلاح میں
بادشاہ کو شاہ کے لقب سے کبھی یاد کیا گیا ؟ کیا کبھی عبد الرحمن شاہ یا حبیب اللہ شاہ یا
انوار العلوم جلد ۱۳
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
امان اللہ شاہ کے القاب کسی نے سنے؟ وہاں تو شاہ کا لقب بادشاہ کیلئے ہے ہی نہیں ۔
بلکہ ہم کہیں گے کہ ہندوستان میں کسی معتبر تحریر میں عبد الرحمن شاہ یا حبیب اللہ شاہ وغیرہ
نہیں ملتے ۔ پس اگر یہ الہام افغانستان کے مافی الضمیر کی ترجمانی ہوتی تو شاہ کا لقب
نہ ہوتا بلکہ نادر خان کا لقب ہوتا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نادر شاہ والا الہام کسی اور
موقع کے لئے ہے امیر نادر خان کے متعلق نہیں ،،
میں سمجھتا ہوں، یہ تحریر مولوی ثناء اللہ صاحب کے اخبار اہلحدیث میں اللہ تعالیٰ نے لکھوائی اخباراہلحدیث ۔
ہے۔ اس قدر شدید دشمن اخبار اس امر کا اقرار کرتا ہے کہ نادر خان کا نادر شاہ کہلا نا افغانستان
کے لوگوں کے حالات اُن کی زبان اور اُن کی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے ناممکن ہے۔ ہم کہتے
ہیں یہ بالکل درست ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کے سابق بادشاہ شاہ نہیں کہلاتے
تھے۔ یہ بھی درست ہے کہ امان اللہ خان بھی بادشاہ ہو کر امان اللہ شاہ نہیں کہلائے بلکہ شاہ امان اللہ
یا امان اللہ خان شاہ افغانستان کہلائے۔ اور یہ سچ ہے کہ افغانستان کے لوگوں کے ذہنوں میں
اپنی قومی روایات کے خلاف یہ خیال نہیں آ سکتا تھا کہ وہ نادر خان کو نادر شاہ شاہ افغانستان کہنے
لگیں مگر دوسری طرف یہ امر واقعہ ہے کہ نادر خان بادشاہ ہوتے ہی نادر شاہ کہلانے لگے۔
افغانستان اور ہندوستان کے جرائد انہیں نادر شاہ لکھتے چلے آئے ہیں اور لکھ رہے ہیں اور جیسا کہ
ان کے بھائی اور وزیر سردار شاہ ولی خان صاحب کے بیان سے ثابت ہے افغانی حکومت نے
ان کا یہی نام تجویز کیا تھا ۔ پس اے وہ لوگو جن کے دل میں خدا کا خوف ہے، جو مرنے پر اور
مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے پر یقین کرتے ہو خدا را مجھے بتاؤ کہ وہ کون سی طاقت تھی جس نے
اس نا ممکن امر کو ممکن کرا دیا۔ جسے مولوی ثناء اللہ صاحب جیسے دشمن سلسلہ کا اخبار بھی نا ممکن قرار
دیتا ہے اور جو بظاہر حالات واقعہ میں نا ممکن تھا۔ کیا اسی زبر دست خدا نے نہیں جس نے ۳ مئی
۱۹۰۵ ء کو پورے پچیس سال پہلے بانی سلسلہ احمدیہ کے الہام میں نادر کا نام نادر شاہ رکھا تھا۔ کیا
اس زبر دست نشان کو دیکھتے ہوئے بھی تم انکار کرتے چلے جاؤ گے؟ کیا اب بھی تم خدا کے مامور
کو قبول نہیں کرو گے؟ کیا اب بھی تم اپنے پیدا کرنے وا۔ نے والے سے صلح نہیں کرو گے؟ اور دہر میں
اور انکار کے گڑھوں میں گرے رہو گے؟ اگر ایسے زبردست نشان بھی جن کے ناممکن ہونے کا
دشمن بھی اقرار کرتا ہے تمہارے سمجھانے کے لئے کافی نہیں؟ اگر نہیں تو بتاؤ کہ تم خدا تعالیٰ سے
دہریت
الله الله
۱۳۴
انوار العلوم جلد ۱۳
کس معاملہ کی امید کرتے ہو؟
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
نادر شاہ کی وفات پر حسرت واندوہ کا اظہار (9) افغانستان جیسے ملک میں بادشاہ ہونے
کے بعد بھی کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔ لوگ جلد جوش میں آ جاتے ہیں اور محبت دشمنی سے بدل جاتی
ہے۔ بالکل تعجب نہ ہوتا اگر نادر شاہ بادشاہ ہونے کے بعد ملک میں بدنام ہو جاتے ۔ یا ملک میں
امن قائم کرنے کے قابل ثابت نہ ہوتے اور تفرقہ اور فساد بڑھ جاتا۔ لیکن آہ ! نادر شاہ کہاں
گیا۔“ کے الفاظ بتاتے تھے کہ ان کی موت کے وقت لوگ ان کے کام کی قدر کرنے لگ جائیں
گے اور ان کی موت پر حسرت و اندوہ کا اظہار کریں گے ۔ یہ خود ایک نشان ہے کیونکہ پچیس سال
پہلے ایک معمولی آدمی کے بادشاہ ہونے کی پیشگوئی کرنا خود ایک بڑا نشان ہے لیکن ساتھ یہ بتا دینا
کہ باوجود اس کے کہ وہ قدیم شاہی خاندان کو علیحدہ کر کے تخت پر بیٹھے گا اور ایسے ملک میں
حکومت کرے گا جہاں کے لوگ اصلاح کے نام سے دور بھاگتے ہیں، وہ مفید کام کرتے ہوئے
لوگوں میں قبولیت پیدا کرتا چلا جائے گا اور لوگ اُس کی موت پر دل سے حسرت کریں گے۔ ایک
ایسا نشان ہے کہ جس کی عظمت کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا ۔
یا د رکھنا چاہیئے کہ یہ حصہ الہام کا دو دفعہ پورا ہوا ہے۔ پہلی دفعہ جب امیر امان اللہ خان کے
وقت میں بچہ سقہ نے بغاوت کی اور امیر نے اور امراء نے اور عوام نے اُس وقت خواہش کی کہ
کاش! نادر خان ہوتے تو ملک کو سنبھالتے ۔ گو اس وقت نادر خان نادرشاہ نہ تھے لیکن کبھی آئندہ
نام سے بھی کسی کو وقت سے پہلے یاد کر لیا جاتا ہے۔ جیسے قرآن کریم میں ہے کہ ہم نے لوگوں کو
الْفُلْكِ الْمَشْحُون میں چڑھایا حالانکہ مشحون کے معنی بھری ہوئی کے ہیں ۔ محققین لکھتے ہیں کہ اس
جگہ مراد یہ ہے کہ وہ کشتی جولوگوں کے بیٹھنے سے بھرنے والی تھی ۔ چونکہ بتانا یہ ہے کہ کشتی آدمیوں کی
کثرت یا کشتی کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے بھر گئی ۔ بجائے اس مضمون کو الگ بیان کرنے کے یہی
کہہ دیا کہ ہم نے ان کو بھری ہوئی کشتی میں جگہ دی حالانکہ جگہ دیتے ہوئے وہ بھری ہوئی نہ تھی، اسی
طرح یہاں ہوا۔ گو اس وقت نادر خان بادشاہ نہ تھے لیکن چونکہ خدا تعالیٰ بتانا چاہتا تھا کہ اس وقت
ان کو کامیاب کر کے بادشاہ بنا دیا جائے گا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو نادرشاہ کے نام سے ہی
پکارا اور اس طرح ایک مختصر فقرہ میں وسیع مضمون ادا کر دیا۔
لیکن دوسرے معنی اس کے اب پورے ہوئے ہیں جبکہ نادر شاہ لوگوں میں نادر شاہ کے نام
انوار العلوم جلد ۱۳
الله
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
سے مشہور ہو کر اور اُن کی محبت کو جذب کر کے ایک دشمن ملک کے ہاتھوں سے قتل ہوئے ہیں اور
سارا ملک بزبانِ حال چلا رہا ہے کہ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا ؟
(۱۰) اس الہام میں یہ بات بھی بھی بتاد بتائی
تھی اچانک حادثہ سے وفات کی خبر تھی کہ نادر شاہ تصاب های وفات مسی کی
ت
اچانک حادثہ سے ہوگی ۔ کیونکہ آہ! نادر شاہ کہاں گیا“ کے الفاظ میں نہ صرف افسوس بلکہ حیرت
بھی پائی جاتی ہے اور حیرت ہمیشہ بے وقت یا غیر مترقب امر کے متعلق ہوا کرتی ہے۔ پس ان
الفاظ سے ثابت ہے کہ الہام میں یہ بتایا گیا تھا کہ نادر شاہ معمولی طریق پر دنیا سے رخصت نہ
ہوں گے بلکہ ان کا دنیا سے جانا غیر معمولی واقعہ کے طور پر ہوگا اور ایسے موقع پر ہو گا جبکہ لوگوں کو
اس کی امید نہ ہوگی ۔
نادرشاہ صاحب کے قتل کے جو واقعات اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں، ان سے صاف
ظاہر ہے کہ اس پیشگوئی کا یہ حصہ بھی لفظاً لفظاً پورا ہوا ۔ کہا جاتا ہے کہ نادرشاہ صاحب ایک
فٹ بال میچ کے نتیجہ میں تقسیم انعام کرنے ۔ میں تقسیم انعام کرنے کے لئے اپنے باغ دل کشا نامی میں تشریف لائے اور
سینکڑوں لوگوں کے مجمع میں جس میں طالب علم اُستاد اور امرائے سلطنت وغیرہ تھے چند
طالبعلموں سے گفتگو کر رہے تھے کہ انہی طالب علموں میں سے جن کی ہمت بڑھانے کے لئے وہ
آئے تھے ایک نے ان پر ایک گز کے فاصلہ پر سے متواتر تین فائر کر دیئے ۔ اور یکدم وہ مجمع طرب
بزم عزا بن گیا۔ اس واقعہ کی سرعت اور اس کی سخت حیرت کا موجب ہونا اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ تین فائر یکے بعد دیگرے ہو گئے اور لوگ شاہ کے بچانے کی کوشش نہ کر سکے ۔ جرنیل محمود خان
وزیر حرب اور شاہ کے بھائی اُس وقت موجود تھے اور اس طرح اچانک کچھ کا کچھ ہو جانے کا اُن
پر اس قدرا اثر ہوا کہ اخبارات میں لکھا ہے کہ وہ غش کھا کر گر گئے ۔ لوگ گھبرا کر بازاروں کی
طرف دوڑ پڑے اور پکارنے لگے کہ شاہ فوت ہو گئے ہیں، شاہ فوت ہو گئے ہیں ۔ یہ سب امور
بتاتے ہیں کہ پیشگوئی کے عین مطابق نادر شاہ صاحب کا واقعہ اس حیرت انگیز طریق سے ہوا کہ
لوگ اپنے حواس کھو بیٹھے ۔
نادرشاہ کی افغانستان کو اشد ضرورت (11) اس پیشگوئی سے یہ بات بھی معلوم ہوتی تھی کہ جس وقت
نادر شاہ صاحب کی وفات ہوگئی، اُس وقت ملک کو اُن کی اشد ضرورت ہوگی ۔ واقعات سے یہ امر
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۳۶
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
بھی ثابت ہوتا ہے چنانچہ بڑا ثبوت اس امر کا یہ ہے کہ شاہ موصوف کی وفات سے چند دن پہلے
ڈاکٹر محمد اقبال صاحب افغانستان سے واپس آئے تو انہوں نے اخبارات میں یہ امر شائع کرایا کہ
اگر دس سال بھی نادرشاہ صاحب کو اور مل گئے تو افغانستان کی حالت درست ہو جائے گی اور وہ
ترقی کی چوٹی پر پہنچ جائے گا۔ اس اعلان کے دوسرے دن وہ مارے گئے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ سب واقف لوگ اس امر کو محسوس کرتے تھے کہ نادر شاہ صاحب کی زندگی کی ابھی ملک کو بہت
ضرورت ہے لیکن پیشگوئی کے مطابق اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء نہ تھا کہ وہ اُس وقت تک زندہ رہتے ۔
پیشگوئی کے دو پہلو ممکن ہے کہ بعض دشمن یہ اعتراض کریں کہ جب نادر شاہ صاحب
دو خوست کے پر حملہ
حملہ کر رہے تھے اُس وقت کہا جاتا تھا کہ
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا“ سے یہ مراد ہے کہ اس فساد کو دور کرنے کے لئے نادر شاہ کی ضرورت
لوگوں نے محسوس کی ہے اور اب ان کی وفات پر اسے چسپاں کیا جاتا ہے ۔ سو واضح رہے کہ یہ
الہام دونوں دفعہ پورا ہوا ہے۔ اُس وقت بھی کہ جب امان اللہ خان کے بھاگنے کے موقع پر
لوگوں کو جرنیل نادر خان کی ضرورت محسوس ہوئی تھی اور اب بھی کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت
وہ ایک بے وقوف نوجوان کے ہاتھوں مارے گئے ہیں اور یہ اب کا خیال نہیں بلکہ جماعت احمد یہ
میں یہ خیال اُسی وقت سے پیدا ہے جب خوست کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے نادر شاہ صاحب کو
فتح دی ۔ چنانچہ اسی وقت میرے کہنے کے مطابق اس پیشگوئی پر ایک مضمون مولوی شیر علی صاحب
نے لکھا تھا جو ۳۔ جنوری ۱۹۳۰ء کے ” الفضل“ میں شائع ہو چکا ہے۔ اُس میں اِس امر کا اظہار
کرنے کے بعد کہ یہ پیشگوئی امان اللہ خان کے شکست کھانے سے اور لوگوں میں جرنیل نادرخان
کی واپسی کی خواہش سے اور نادر خان کے نادر شاہ بن جانے سے پوری ہوگئی ، مولوی صاحب
نے تحریر کیا تھا کہ اس پیشگوئی کے دو مفہوم ہیں ۔ ایک تو وہ جو بغاوتِ افغانستان کے وقت
نا در خان کے باہر ہونے اور لوگوں میں ان کے بلانے کی خواہش پیدا ہونے اور پھر ان کے ملک ا
میں واپس آ کر فتح پانے اور بادشاہ ہو جانے سے پورا ہوا اور ایک دوسرا مفہوم ہے۔ اس
دوسرے مفہوم کے متعلق وہ لکھتے ہیں :۔
دوسرے مفہوم میں ایک ایسا خیال جھلک رہا ہے کہ موسوم کو کوئی خطرناک
مصیبت پیش آئے گی اور اس کے نقصان پر بہت رنج و غم محسوس کیا جائے گا ۔
اس تحریر سے ظاہر ہے کہ احمدی جماعت شروع سے اس امر کی قائل تھی کہ اس پیشگوئی کے دو
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۳۷
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
پہلو ہیں اور غالب ہے کہ وہ دونوں پہلو ہی پورے ہوں کیونکہ سنت اللہ یہ بھی ہے کہ بعض دفعہ
الہام کے کئی پہلو ہوتے ہیں اور وہ سب پورے ہو جاتے ہیں ۔
خلاصہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے افغانستان کے متعلق ۳۔ مئی ۱۹۰۵ ء کو حضرت مسیح خلاصہ بیان موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر دو وجیوں کے ذریعہ سے کچھ اخبار غیبیہ
ظاہر کیں ۔
جن میں ایک طرف تو بچہ سقہ کی قلیل جماعت کے ساتھ امان اللہ خان پر فتح کا ذکر تھا اور پھر اس
کے بعد یہ اطلاع تھی کہ نادر خان اُس وقت کہیں باہر ہوں گے ملک اُن کی خواہش کرے گا وہ
واپس آکر دشمن پر فتح پائیں گے اور بادشاہ ہو جائیں گے۔ ان کا نام نادر خان سے نادرشاہ ہو
جائے گا اس کے بعد پھر وہ ایک حادثہ عظیمہ کا شکار ہوں گے اور اچانک ان کی موت واقع
ہوگی ۔ اور لوگ سخت ما تم اور غم میں مبتلا ہوں گے اور ان کی موت کو ملک کا بہت بڑا نقصان سمجھا
جائے گا۔ یہ پیشگوئی اُس وقت کی گئی تھی جبکہ نادرا بھی ایک نا تجربہ کار نوجوان تھے اور ان کے
لئے اعلیٰ عہدہ پر پہنچنے کا کوئی بھی امکان نہ تھا۔
اب اے لوگو ! جو تلاش حق رکھتے ہو اور جن کو دنیا کی محبت خدا تعالیٰ کا خالص غیب نے علی کی بیاد بالکل ہی فراموش نہیں کرانوی نہیں
آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا اس قدر عظیم الشان اخبار پچیس اور تیس سال پہلے ایسے حالات
میں بتا دینا کسی انسان کا کام ہو سکتا ہے؟ اگر انسان بھی ایسا کر سکتا ہو تو خدا کے رسولوں کی سچائی کا
ثبوت ہی کیا ہوا اور خدا تعالیٰ کے کلام کی عزت ہی کیا رہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ عَالِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ خدا تعالیٰ اپنے
غیب کو سوائے رسولوں کے کسی پر ظاہر نہیں کرتا ۔ اب اگر ایک مفتری اور نَعُوذُ بِاللهِ شیطان
سے تعلق رکھنے والا شخص اس قدر عرصہ پہلے اس قدر لمبا سلسلہ غیبی امور کا بتا سکتا ہے تو بتاؤ کہ
قرآن کریم کی سچائی کا کیا ثبوت رہ جائے گا ؟ حکومتوں کا تغیر معمولی بات نہیں اور پھر پُرانے
خاندانوں کی حکومت کا خصوصاً ایشیائی ممالک میں بدل جانا اور بھی عجیب بات ہے۔ اور اگر
حکومت بدلے بھی تو کون کہہ سکتا ہے کہ وہ فلاں شخص کے پاس جائے گی ۔ اس شخص کی اس قدر لمبی
عمر کا ضامن ہی کون ہو سکتا ہے اور اگر وہ زندہ رہے تو اس کا کون ضامن ہو سکتا ہے کہ اس کی قوتیں
اُس وقت تک اس کا ساتھ دیں گی اور وہ اس موقع پر عملی طور پر کوئی حصہ لے سکے گا اور پھر یہ کہ وہ
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۳۸
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
کامیاب بھی ہو جائے گا اور پھر کامیابی کے بعد اس اس طرح اُس کی موت واقع ہوگی اور ملک کی
حالت اس کے بعد اس اس طرح ہو گی ۔ بخدا یہ خالص غیب ہے جس کا بیان کرنا خدا تعالیٰ کے سوا
کسی کے لئے ممکن نہیں ۔ پس خدا تعالیٰ کے نشانات سے انکار نہ کرو کہ یہ راہ نہایت خطرناک
ہے۔ اے بھائیو! جو خدا امان اللہ خان کو اُس کے تخت سے ایک بچہ سقہ کے ذریعہ سے نکلوا سکتا
ہے اُس کے غیب سے آپ کیونکر اپنے آپ کو مامون سمجھ سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا کس قدرا حسان
ہے کہ اُس نے اسلام کو بچانے کے لئے آپ میں سے ہی ایک شخص کو مبعوث فرما دیا جس نے اس
دہریت کے زمانہ میں اسلام کو تازہ معجزات کے ذریعہ سے پھر زندہ کر دیا ہے ۔ پس وہ جو تمہاری
نجات کے لئے آیا ہے اُس سے دُورمت بھا گو اور وہ جو تمہارا دوست ہے اُس سے دشمنی نہ کرو
کہ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری اچھے پھل پیدا نہیں کرتی ۔
آ نے کب تک انتظار کرو گے دیکھو! سورج نصف النہار پر آ گیا ہے نشان پر نشان ظاہر ہو رہا ہے۔ آسمان اور زمین پے در پے اور
چلا چلا کر مسیح موعود کی صداقت کی شہادت دے رہے ہیں ۔ آخر تم کب تک انتظار کرتے رہو
گے۔ کیا تم جانتے ہو کہ موت کا وقت کب آئے گا۔ پس کیوں خوف نہیں کرتے کہ کہیں انتظار ہی
انتظار میں جان نہ نکل جائے ۔ سچ سچ کہو کہ اگر تم کو خدا تعالیٰ کی ہستی پر یقین ہے تو مرنے کے بعد تم
نے اس کے لئے کیا جواب سوچ رکھا ہے؟
۔ ۔
آہ! تم میں سے کئی ہیں جو کہتے ہیں کہ کیا خدا نے ہندوستان میں ظاہر ہونا تھا اور وہ نہیں
جانتے کہ جب خدا عراق میں ابراہیم پر ظاہر ہوا تھا تو اُس وقت بھی لوگوں نے یہی کہا تھا کہ کیا تھا
خدا تعالیٰ نے عراق میں ہی ظاہر ہونا ہے اور جب وہ سینا میں موسیٰ پر ظاہر ہوا تھا تو اُس وقت بھی
لوگوں نے یہی کہا تھا کہ خدا نے بنی اسرائیل میں ہی ظاہر ہونا ہے۔ اور جب وہ مسیح علیہ السلام پر
نازل ہوا تھا تو اُس وقت بھی لوگوں کو یہی شبہ ہوا تھا کہ کیا وہ ناصرہ جیسی بستی میں ہی ظاہر ہو سکتا
تھا۔ اور پھر وہ جب عرب میں سَيِّدُ وُلْدِادَمَ پر ظاہر ہوا تو قرآن کو کھول کر پڑھو اس وقت ۔
یہود نے بھی اس پر تعجب کیا تھا کہ کیا اس نے عرب میں ہی ظاہر ہونا تھا۔ بلکہ یہود تو یہود خود اہلِ
عرب نے کہا تھا کہ کیوں ہمارے بڑے شہروں میں سے کسی بڑے آدمی پر خدا ظاہر نہ ہوا ؟ پس یہ
وسوسہ نیا نہیں اور نہ یہ وسوسہ نیا ہے کہ خدا کا کلام پیچھے رہ گیا ہے اس زمانہ کے لوگوں کو اس سے
کے
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۳۹
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
کوئی حصہ نہیں ملا۔ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت یوسف کی قوم نے بھی ایسا ہی خیال
ظاہر کیا تھا۔
پس خدا تعالیٰ کے صریح نشانات دیکھ کر ان وسوسوں میں نہ پڑو کہ لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ "
جب صداقت مسیح موعود علیہ السلام کثرت معجزات سے روز روشن کی طرح ثابت ہو چکی تو محض وسوسوں
اور شبہات پر کیوں ایمان کی ساعت کو پیچھے ڈالتے ہو کہ ایمان کی ایک ساعت کفر کی زندگی سے زیادہ
قیمتی ہے۔
اے متلاشیان حق ! خواہ تم کسی اپنے پیدا کرنے والے کی آواز کو پہچانو لیک سے ہوا میں تم سے کہتا ہوں ملک کے ہومیں تم سے ہوں
کہ خدا کا نور آ گیا۔ پس آنکھیں بند نہ کرو اور غفلت کو ترک کر دو۔ دیکھو ہمارا خدا زندہ خدا ہے
وہ جو کچھ پہلے کرتا تھا اب بھی کرتا ہے اور تازہ بتازہ نشانات سے اسلام کی زندگی اور رسول کریم
کی حیات سرمدی کو ثابت کرتا ہے ۔ تم کو کیا ہو گیا کہ تم اپنے پیدا کرنے والے کی آواز کو نہیں
پہچانتے اور اپنے مالک کے جلوہ کو شناخت نہیں کر سکتے ۔ کیا دل مر گئے ہیں یا خدا تعالیٰ نے ہی کفر
کی وجہ سے ان پر مہر لگا دی ہے ۔ یاد رکھو! خدا کا نورمنہ کی پھونکوں سے نہیں بجھتا ۔ جس درخت
کو اللہ تعالیٰ نے لگایا اُسے کون کاٹ سکتا ہے۔ جو نام خدا نے لکھا اسے کون مٹا سکتا ہے ۔ جس قوم
کو خدا نے بڑھانے کا فیصلہ کیا اُسے کون گھٹا سکتا ہے ۔ پس خالقِ ارض و سما کے ارادہ سے مت
ٹکراؤ کہ سمندر کی لہر مضبوط پہاڑوں سے ٹکرا سکتی ہے لیکن انسان خواہ کس قدر ہی طاقتور ہو
خدائے واحد کے ارادہ کی مخالفت نہیں کر سکتا ۔
مسیح موعود کی جماعت کی ترقی دیکھو ہر دن جو چڑھتا ہےمسیح موعود علیہ السلام
کی جماعت کو بڑھا رہا ہے۔ باوجود سب
لوگوں کی مخالفت کے یہ جماعت بڑھ رہی ہے ۔ پھر تم کیوں اس امر کو جو ہو کر رہنا ہے خوشی سے
قبول نہیں کر لیتے اور اُس دن کی انتظار میں ہو جب خدا تعالی کی تلوار تمہاری گردنوں پر رکھی
جائے ۔ یاد رکھو کہ ہمیشہ ہی خدا کے مامور ذلیل اور اُن کی جماعتیں حقیر سمجھی گئی ہیں، لیکن دنیا کی
مخالفت نے اُن کا کچھ نہیں بگاڑا اور ذلیل ہی سب عزتوں کا سرچشمہ بنے اور وہ حقیر ہی سب
بڑائیوں کے وارث ہوئے ۔ پس اُٹھو اور اپنی اور اپنی اولادوں کی جانوں پر رحم کرتے ہوئے حق
کو قبول کرو کہ ایک ایک دن قیمتی اور ایک ایک ساعت انمول ہے۔ تمہارا خدا تم کو اپنا قرب بخشنے
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴۰
آہ ! نادر شاہ کہاں گیا
کے لئے بے تاب ہے اُس کی آغوش آج پھر اسی طرح تمہارے لئے کھلی ہے جس طرح ابراہیم
اور موسی اور مسیح اور رسول کریم ﷺ کے وقت کھلی تھی ۔ اس نعمت کی قدر کرو اور جو عزت کا
مقام تمہارا رب تم کو بخشنا چاہتا ہے اُسے قبول کرو۔
وَاخِرُ دَعْوَنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
ا تذکرہ صفحہ ۸۸ ۔ ایڈیشن چہارم
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ
قادیان ضلع گورداسپور
۲۰ نومبر ۱۹۳۳ ء
( شائع کردہ بکڑ پوتالیف واشاعت قادیان - نومبر ۱۹۳۳ ء )
تذکرہ صفحہ ۵۸۹ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۷۰۵ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۵۳۶ ۔ ایڈیشن چہارم
ه تذکره صفحه ۵۴۷ ۔ یڈیشن چہارم
تذکرة الشہادتین صفحه ۶۰ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۰
کیس : ۸۴
الفضل ۲۵ ۔ مارچ ۱۹۳۰ ء صفحه ۳
الفضل ۳- جنوری ۱۹۳۰ صفحه ۱۱
ما الجن : ۲۷
اله مسند احمد بن حنبل جلد ا صفحه ۲۵ المكتب الاسلامی بیروت ۱۹۲۸ء