رحمة للعٰلمین

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴۱
رحمة للعلمين
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
رحمة للعالمين

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴۲
رحمة للعالمين
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
انسانی دماغ بھی اللہ تعالیٰ نے عجیب قسم کا بنایا ہے۔ کئی کئی حالتوں میں سے وہ گزرتا ہے ۔
ایک وقت فلسفہ کے دلائل اُسے اُلجھا رہے ہوتے ہیں تو دوسرے وقت وجدان کی ہوائیں اسے
اُڑا رہی ہوتی ہیں ایک وقت علم کے غوامض اسے نیچے کی طرف کھینچ رہے ہوتے ہیں تو دوسرے
وقت عشق کی بلندیاں اسے اوپر کو اُٹھا رہی ہوتی ہیں انہی حالتوں میں سے ایک حالت مجھ پر طاری
تھی ۔ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر غور کر رہا تھا میری عقل اس کی حد بندی کرنا
چاہتی تھی کہ میرا دل میرے ہاتھوں سے نکلنے لگا اس بحر نا پیدا کنار کی شناوری نے میری فکر کو سب
قیود سے آزاد کر دیا اور وہ زمانہ اور مکان کی قید سے آزاد ہو کر اپنی ہمت اور طاقت سے بڑھ کر
پرواز کرنے لگا۔
آسمان کیلئے رحمت میری نگاہ آسمانوں کی طرف گئی اور میں نے روشن سورج اور چھکتے ہوئے ستاروں کو دیکھا وہ کیسے خوش منظر تھے وہ کیسے دل
کی ہوتا جیسے لبھانے والے تھے ان کی ہر ہر شعاع محبت کی چمک سے درخشاں تھی یوں معلوم ہوتا تھا جیسے تھے ان کی ہر ہ
جھمیلوں سے کوئی معشوق محو نظارہ ہے میرا دل اس نظارہ کو دیکھ کر بیتاب ہو گیا۔ مجھے اس روشنی
میں کسی کی صورت نظر آتی تھی کسی از لی ابدی معشوق کی جو سب حُسنوں کی کان ہے۔ مجھ پر بالکل
اسی کی سی حالت طاری تھی جس نے کہا ہے
چاند کو گل دیکھ کر میں سخت بیکل ہو گیا
کیونکہ
کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اُس میں جمال یار کا
نہ معلوم میں اس خیال میں کب تک محور رہتا کہ میں نے عالم خیال میں دیکھا سورج کی روشنی
زرد دھیمی پڑنے لگی، چاند اور ستارے مٹتے ہوئے معلوم ہونے لگے۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴۳
رحمة للعالمين
وجود جو ان کی چمک دمک کا باعث تھا ناراض ہو کر پیچھے ہٹ گیا ہے اور جھروکہ جھانکنے والے کے
چہرہ کے نور سے محروم ہو گیا ہے وہ زندہ نظر آنے والے گرے بے جان مٹی کے ڈھیر نظر آنے لگے
میں نے گھبرا را کر ادھر اُدھر دیکھا کہ یہ کیا ہونے لگا ہے؟ کہ میری نظر نیچے کی گہرائیوں میں اپنے ہم
جنس انسانوں پر پڑی ۔ میں نے دیکھا ہزاروں لاکھوں بظاہر عقلمند نظر آنے والے انسان سر کے
بل گرے ہوئے یا گھٹنے ٹیک کر بیٹھے ہوئے گڑ گڑا کر اور رو رو کر دعائیں کر رہے ہیں۔ کوئی کہتا
ہے اے سورج دیوتا! مجھ پر نظر کر میرے اندھیرے گھر کو اپنی شعاعوں سے منور کر میری بیوی کی بے
اولاد گود کو اولاد سے بھر دے اور میرے دشمنوں کو تباہ کر ۔ کوئی کہتا اے چندر ما ہا ! میری تاریکی کی
گھڑیوں کو اپنے نور سے روشن کر اور غموں اور رنجوں کو ہمارے گھر سے دور کر ۔ کوئی کہتا اے
ستار و! تم خوشیوں کا موجب اور میری راحتوں کا منبع ہو۔ اے زہرہ! تو محبت سے ہمارے گھروں
کو بھر دے اور ہمارے پیاروں کے دل ہماری طرف پھیر دے۔ اور اے مریخ! تو ہم پر ناراض
نہ ہوا اور مصیبتوں کی گھڑیاں ہم پر نہ لا اپنا غصہ ہمارے دشمنوں کی طرف پھیر دے۔
میرا دل اس گھناؤ نے نظارہ کو دیکھ کر سخت گھبرا گیا اور میں نے کہا انسان نے کیسی خوبصورت
چیزوں کو کیسا گھناؤنا بنا دیا ہے۔ جب عاشق محبوب کے چہرے کی بجائے اس کی نقاب سے عشق
کرنے لگتا ہے، جب اس کے حقیقی حسن کو بھلا کر وہ اس کے لباس کی زیبائش پر فریفتہ ہونے لگتا ہے
تو محبوب اس لباس سے نکل جاتا ہے اور خالی لباس عاشق کی طرف پھینک دیتا ہے کہ جا اور اسے
دیکھا کر ۔ مگر وہی لباس جو معشوق کے جسم پر خوبصورتیوں کا مجموعہ نظر آتا تھا اب کیسا برا کیسا بھدا
نظر آتا ہے ۔ میں نے کہا یہی حال آسمان کے اجسام کا ہے جب تک ان میں ازلی ابدی محبوب کا
چہرہ دیکھا جائے وہ کیسے خوبصورت نظر آتے ہیں، کیسے شاندار کیسے با عظمت اور جب خودان کی
ذات مقصود ہو جائے ان کی عظمت کس طرح برباد ہو جاتی ہے۔ ہیئت دان کس طرح بے رحمی سے
ان کو چیر پھاڑ کر ایک دھاتوں کا تو وہ ایک گیسوں کا مجموعہ ثابت کر دیتے ہیں ۔ میں نے اس خیال
کے پیدا ہونے پر پہلے تو حسرت سے آسمانوں کی طرف اور ان کے کھوئے ہوئے حسن کی طرف
دیکھا اور پھر انسان اور اس کی گم شدہ عقل کی طرف نظر کی ۔ میں اسی حال میں تھا کہ ایک نہایت
دل کش نهایت سریلی آواز دلوں کو مسحور کر دینے والی افکار کو اپنا لینے والی میرے کانوں میں پڑی
اس نے پر جلال و شاندار لہجہ سے کہا۔ نہ سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو بلکہ صرف اللہ کو جو ایک ہی
ہے اور جس کا قبضہ ان سب فلکی اجرام پر اور دوسری چیزوں پر ہے سجدہ کرو اور یاد رکھو کہ اس

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴۴
رحمة للعالمين
نے سورج کو بھی پیدا کیا ہے اور چاند کو بھی اور ستاروں کو بھی اور یہ سب اس کے ایک ادنیٰ
اشارے کے تابع ہیں اور خادم ہیں ۔ یا د رکھو کہ وہی پیدا کرتا اور اسی کا حکم چلتا ہے۔
و
وہ آواز کیسی مؤثر کیسی موہ لینے والی تھی۔ زمین کی حالت یوں معلوم ہوئی جیسے کسی پر تشریرہ کے
آ جاتا ہے۔ انسان یوں معلوم ہوا جیسے سوتے ہوئے جاگ پڑتے ہیں، ندامت، شرمندگی اور حیا
کے ساتھ ٹمٹماتے ہوئے چہروں کے ساتھ لوگ اُٹھے اور اپنے پیدا کرنے والے کے آگے جھک
گئے ۔ آسمان پھر خوبصورت نظر آنے لگا ازلی ابدی معشوق نے پھر سورج، چاند اور ستاروں کی
جھلملیوں میں سے دنیا کو جھا سے دنیا کو جھانکنا شروع کیا، پھر دنیا کا ذرہ ذرہ جلال الہی کا مظہر بن گیا، ہیئت دانوں
کے سب استدلال اور سب دلیلیں حقیر نظر آنے لگیں، صاحب دل بول اُٹھے، تم اپنی گیسوں اور
دھاتوں کے نظریوں کو اپنے گھر لے جاؤ تم چھلکے کو تو دیکھتے ہو مغز پر نگہ نہیں ڈالتے۔ تم ان دھاتوں
کے طوماروں اور گیسوں کے مجموعوں کے پیچھے نہیں دیکھتے کس کا حسن چمک رہا ہے؟ کس کا ہاتھ کام
کر رہا ہے؟ میں نے دیکھا چاند کی وہ بے نور مٹی بھی جسے ہیئت دان کہتے ہیں کہ ہزاروں سال کے
تغییرات کے ماتحت مُردہ ہو چکی ہے خوشی سے چمک رہی تھی ۔ا- رہی ہی۔ اسے اس سے اسے کیا کہ وہ سرد ہے یا گرم
یا
نیم مردہ ہے یا زندہ اس کا ذرہ ذرہ تو اس خوشی سے دمک رہا تھا کہ وہ اب سے آيَةٌ مِنْ آیتِ اللهِ
کہلائے گا۔ کسی چیز نے میرے دل میں ایک چٹکی لی اور میں نے ایک آہ بھری ۔ پھر میں نے کہا یہ
آواز توان اجرام فلکی کیلئے ایک رحمت ثابت ہوئی۔
رحمت پھر میری نظر اور بھی بلند ہوئی او فرشتوں کیلئے آسمانوں پر ایک حاوی دیکھیں اور میں نے عالم خیال میں اوپر
کی جو نہایت خوبصورت اور نہایت
پاکیزہ تھی۔ ان کے چہرے میں نے عالم کشف اور رویا میں دیکھے ہوئے تھے۔ میں نے عالم خیال
میں بھی ان کی ویسی ہی شکل دیکھی اور مجھے نہایت بھولے بھالے وجود نظر آئے لطیف اجسام کے
جن کو صرف روحانی آنکھ دیکھ سکتی ہے پاکیزہ صورت اور پاکیزہ سیرت، محنتی اور کام کرنے والے۔
ایسے کہ ان کو وقت کے آنے جانے کا کچھ علم ہی نہ ہوتا ان کا ہر لحظہ گو یا آقا کی خدمت کیلئے رہن تھا،
وہ مشینیں تھیں جو مالک کے اشارہ پر چلتی ہیں مگر میں نے اپنی فکر کی آنکھ سے دیکھا کہ ان کے
خوبصورت چہروں پر افسردگی کے آثار تھے۔ ان کی تازگی میں بھی ایک جھلک پژمردگی کی تھی ۔ میں
نے اس کے سبب کی تلاش کی مگر آسمان پر کوئی بات مجھے نظر نہ آئی جو اس کا موجب ہوتی ۔ ان کا آقا
ان سے خوش تھا اور وہ اپنے آقا سے خوش ۔ پھر ان کی افسردگی کا کیا باعث تھا؟ میں نے پھر زمین پر

انوار العلوم جلد ۱۳
الده
رحمة للعالمين
نظر کی اور ایک دل دہلانے والا نظارہ دیکھا۔ میں نے بلند عمارتیں دیکھیں جوان فرمانبردار روحوں
کے نام پر بنائی گئی تھیں میں نے ان میں ان کے مجسمے دیکھے جن کی لوگ پوجا کر رہے تھے۔ میں نے
بھاری بھر کم جسموں والے بڑے بڑے جنوں والے لوگ دیکھے جو نہایت سنجیدہ شکل بنائے ہوئے
یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ گویا سب دنیا کا علم سمٹ کر ان کے دماغوں میں جمع ہو گیا ہے اپنے گرد و پیش
بیٹھے ہوئے لوگوں کو اس لہجہ میں کہ گویا وہ ایک بڑے راز کی بات انہیں بتا رہے ہیں ایسی بات کہ
جسے دوسرے لوگ عمر بھر کی جستجو اور بیسیوں سال کی تپسیا کے بعد بھی حاصل نہیں کر سکتے یہ کہہ رہے
تھے کہ فرشتے اصل میں خدا کی بیٹیاں ہیں ہے اور جو کام خدا تعالیٰ سے کرانا ہو اس کا بہترین علاج یہ
ہے کہ ان خدا کی بیٹیوں کو قابو میں کیا جائے اور وہ بزعم خود ایسی عبادتیں جن سے فرشتے قابو آتے
ہیں لوگوں کو بتارے کو بتارہے تھے ۔ لوگوں کے چہرے خوشی سے جگمگا رہے تھے اور ان کے دل ان علم روحانی
کا خزانہ لٹانے والوں پر قربان ہو رہے تھے ۔ پھر میری ایک اور طرف نگہ پڑی میں نے دیکھا ویسے
ہی جنوں والے کچھ اور لوگ اپنے عقیدت مندوں کے جھرمٹ میں ایک کنویں کے پاس کھڑے
ہوئے کچھ راز و نیاز کی باتیں کر رہے تھے۔ وہ انہیں بتا رہے تھے جس طرح ایک گہرا راز بتایا جاتا
ہے کہ اس کنویں میں ہاروت و ماروت دوفرشتے ایک فاحشہ سے عشق کرنے کے جرم میں قید کئے
گئے تھے۔ کچھ جبہ پوش تو اصرار کر رہے تھے کہ وہ اب بھی اس جگہ قید ہیں اور بعض تو یہاں تک کہتے
تھے کہ ان کے کسی اُستاد نے ان کو الٹا لٹکے ہوئے دیکھا بھی ہے جسے سن کر کئی عقیدتمندوں کے جسم
پر پھریری آ جاتی تھی تب مجھے معلوم ہوا کہ انسانی گناہ نے فرشتوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ میں اسی حیرت
میں تھا کہ میں نے پھر وہی آواز دلکش ، مؤثر ، شیریں آواز ، محبت اور جلال کی ایک عجیب آمیزش
کے ساتھ بلند ہوتی ہوئی سنی ۔ اس نے کہا فرشتے خدا کے بندے ہیں نہ کہ بیٹیاں کے اور وہ پوری
طرح اس کے فرمانبردار ہیں۔ کبھی بھی اس کے احکام کی نافرمانی نہیں کرتے ۔ هے لوگوں میں پھر
بیداری پیدا ہوئی ۔ بہت سے لوگ خواب غفلت سے چونکے اور اپنے پہلے عقائد پر شرمندہ اور نادم
ہوئے کئی اونچی عمارتیں جو خدا کی بیٹیوں کے نام سے کھڑی کی گئی تھیں، گرادی گئیں اور ان کی جگہ
خدائے واحد و قہار کی عبادت گاہیں کھڑی کی گئیں، وہ کنویں جو فرشتوں کے گناہوں کی یادگار تھے
اُجاڑ ہو گئے زائرین نے ان کی زیارت ترک کر دی۔ میں نے دیکھا فرشتے خوش تھے ۔ گویا ان
کے لباسوں پر گندے چھینٹے پڑ گئے تھے جسے دھونے والے نے دھو دیا۔ میرے دل سے پھر ایک آہ
نکلی اور میں نے کہا یہ آواز ان فرشتوں کے لئے بھی ایک رحمت ثابت ہوئی ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴۶
رحمة للعالمين
زمانہ کیلئے رحمت میری نظر یہاں سے اٹھ کر زمانہ کی طرف گئی۔ میں نے کہا وقت کتنا لمبا ہے؟ کب سے یہ فرشتے کام کر رہے ہیں ؟ کام کر رہے ہیں؟ کب سے سورج اور
اس کے ساتھ کے سیارے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں؟ کون بتا سکتا ہے کہ زمانہ جو کچھ بھی ہے اس
نے کس قدر تغیرات دیکھے ہیں؟ کس طرح اور کب سے یہ خوشی اور غم کا پیمانہ بنارہا ہے۔ اگر وہ جاندار
ٹھے ہوتا تو ایک بے اندازہ زمانہ تک اللہ کی مخلوق کی خدمت میں لگا رہنے پر اسے کسی قدر فخر ہوتا ؟
میں اسی خیال میں تھا کہ مجھے زمانہ کے چہرہ پر بھی دو داغ نظر آئے۔ مجھے کچھ لوگ یہ کہتے ہوئے
سنائی دیئے کہ زمانہ غیر فانی ہے زمانہ خدا تعالیٰ کی طرح ازلی ابدی ہے۔ اور کچھ لوگ یہ کہتے سنائی
دیئے کہ زمانہ ظالم ہے اس نے میرا فلاں رشتہ دار مار دیا زمانہ بُرا ہے اس نے مجھ پر فلاں تباہی وارد
کر دی۔ میں نے کہا اگر زمانہ زندہ شے ہوتی تو وہ ان کی باتوں کو سنکر ضرور ملول ہوتا۔ مگر معاً وہی آواز
پھر بلند ہوئی اس نے کہا جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ زمانہ ہمارے آدمیوں کو مارتا اور تباہ کرتا ہے ۔ یا وہ خدا
ہے غلط کہتے ہیں ۔ انہیں حقیقت کا کچھ علم نہیں مارنا اور جلانا تو خدا تعالیٰ کا کام ہے۔ وہ جب تک کسی
چیز کو عمر دیتا ہے وہ قائم رہتی ہے اور زمانہ اس کے ساتھ بمنزلہ ایک کیفیت کے رہتا ہے اور پھر اس نے
کہا زمانہ کیا ہے؟ خدا تعالیٰ کی صفات کا ایک ظہور ہے۔ پس تم جو اسے گالیاں دیتے ہو در حقیقت خدا
تعالیٰ کو گالیاں دیتے ہو۔ میرا دل اس آواز والے کے اور بھی قریب ہو گیا اور میں نے محبت بھرے
دل سے کہا کہ یہ آواز تو زمانے کیلئے بھی رحمت ثابت ہوئی ۔
زمانہ سے ہٹ کر میری نگہ کرہ ارض پر پڑی۔ میں نے کہا ہماری دنیا زمین کیلئے رحمت دوسرے کروں سے کچھ کم خوبصورت نہیں بلکہ بظاہر زیادہ ہے
کیونکہ وہاں سے تو صرف روشنی آتی ہے اور یہاں روشنی کے علاوہ قسم قسم کے سبزے اور رنگ
رنگ کے نظارے اور پھولوں سے ڈھنچی ہوئی بلند پہاڑیاں اور کلیلیں کرتی ہوئی ندیاں اور اُچھلتے
ہوئے چشمے اور سایہ دار و یہ دار وادیاں اور پھلوں سے لدے ہوئے وئے درخت اور پھولوں سے آئی ہوئی
جھاڑیاں اور لہلہاتے ہوئے کھیت اور غلوں سے بھرے ہوئے کھلیان اور چہچہاتے ہوئے
پرندے اور ناز و رعنائی سے بھاگتے ہوئے چوپائے اور نہ معلوم کیا کیا کچھ بھرا پڑا ہے۔ مجھے اس
وقت زمین کچھ ایسی خوبصورت نظر آئی کہ درندوں اور وحوش اور سانپوں اور بچھوؤں اور دوسرے
زہریلے کیڑوں اور مچھروں اور طاعون کے چوہوں تک میں مجھے خوبصورتی ہی خوبصورتی نظر
آنے لگی ۔ میں نے خیال کیا کہ شیر بے شک وحشی جانور ہے اور کبھی کبھی انسانوں کو چیر پھاڑ کر کھا

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴۷
رحمة للعالمين
جاتا ہے لیکن اگر شیر نہ ہوتا تو شیر افگن کہاں سے پیدا ہوتے ۔ اگر بہادر شیر انسانوں کی بہادری کی
آزمائش کیلئے نہ ہوتا تو بہادری کی آزمائش کا یہی ذریعہ رہ جاتا کہ لوگ بنی نوع انسان پر حملہ کر کے
اپنی شجاعت کی آزمائش کرتے اور یہ جانور تو زندہ ہی نہیں مر کر بھی ہمارے کام آتا ہے اس کی چربی
اور اس کے ناخن اور اس کی کھال علاجوں اور زینت و زیبائش میں کیسی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔
مجھے سانپ کے زہر سے زیادہ اس کے گوشت کے فوائد نظر آنے لگے اور میں نے کہا کہ اگر
سانپ نہ ہوتا تو ہمارے اطباء قرص افعی کہاں سے ایجاد کرتے ؟ اور اگر بچھو نہ ہوتا تو یہ گردوں کی
پتھریوں کے مریض آپریشن کے بغیر کس طرح آرام پاتے ؟ میں نے مچھر کو صرف کثرت رطوبت
کا ایک الارم پایا۔ بیچارا چھوٹا سا جانور کس طرح رات دن ہمیں بیدار کرتا اور بتاتا ہے کہ گھر میں
نالیاں گندی رہتی ہیں شہر کی بد روئیں میلے سے بھری رہتی ہیں ۔ لوگ پانی جیسی نعمت یونہی ضائع کر
رہے ہیں غرض رات دن ہمیں اپنے فرض سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔ جب ہم ہوشیار ہی نہیں ہوتے
ہیں۔
اور سستی کا دامن نہیں چھوڑتے تو بیچارہ غصہ میں آ کر کاٹتا ہے۔ بیماری اتنی مچھر سے پیدا نہیں
ہوتی جتنی کثرت رطوبت سے جتنی گندی نالیوں کے تعفن سے ، بد روول بد روؤں کی غلاظت اور
بے احتیاطی سے پھینکے ہوئے پانیوں سے ۔ غرض مجھے ہر شئے میں اس کے پیدا کرنے والے کا
حُسنِ نظر آنے لگا ۔ ہر ذرہ میں ازلی ابدی محبوب کی شکل نظر آنے لگی۔ مگر ناگاہ میری نظر آبادیوں
کی طرف اُٹھ گئی اور میں نے دیکھا کہ لوگ پہاڑیوں، درختوں ، پتھروں، دریاؤں جانوروں کے
آگے سجدے کر رہے ۔ ے کر رہے ہیں اور مغز کو بھول کر کو بھول کر چھلکے پر فدا ہو رہے ہیں ۔ میری طبیعت منغض کے ہوگئی
اور میرا دل متنفر ہو گیا اور مجھے شیر سانپ، بچھو تو الگ رہا مصفی پانی میں بھی لاکھوں کیڑے نظر آنے
لگے اور سبزہ زار مرغزاروں سے بھی سڑے ہوئے سبزے کی دماغ سوز بو آنے لگی اور میں نے
دیکھا کہ یہ زمین تو ایک دن رہنے کے قابل نہیں ۔ مجھے یوں معلوم ہوا گویا یہاں کی ہر شے مردہ
ہے اور اس کے نظارے ایک بدکار بڑھیا کی مانند ہیں کہ باوجود ہزاروں بناوٹوں اور تزئینوں
کے اس کی بدصورتی اور بدسیرتی چُھپ نہیں سکتی ۔ مگر میں اسی حالت میں تھا کہ پھر وہی آواز بلند
ہوئی پھر وہی شیریں دل میں کچھ جانے والی آواز اونچی ہوئی اور اس نے کہا کہ یہ زمین اور جو
کچھ اس میں ہے سب کچھ انسان کے نفع کیلئے پیدا کیا گیا ہے۔ ^ اس کے پہاڑ اور اس کے دریا
اور اس کے چرند اور اس کے پرند اور اس کے میوے اور اس کے غلے سب کا مقصود یہ ہے کہ
انسان کے اعمال میں تنوع پیدا ہو اور وہ ان امانتوں کے بہترین استعمال سے اپنے پیدا کرنے

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴۸
رحمة للعالمين
والے کا قرب حاصل کرے ۔ اس زمین کی اچھی نظر آنے والی اور بظاہر بری نظر آنے والی سب
اشیاء انسان کیلئے آزمائش ہیں ۔ پس مبارک ہے وہ جو ان سے فائدہ اٹھاتا ہے اور اپنے پیدا
کرنے والے کا قرب حاصل کرتا ہے۔ اس آواز کا بلند ہونا تھا کہ یوں معلوم ہوا گویا اس دنیا کے
ذرہ ذرہ کے سر پر سے بوجھ اُتر گیا ۔ یہی جہان ایک جنت نظر آنے لگا اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ
اگلے جہان کی جنت اس جنت جنت کا کا ایک تسلسل ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ بہت سے لوگ جنہوں نے اس
آواز کو سنا اپنی غلطیوں سے پشیمان ہو کر شرک و بدعت سے تو بہ کر کے اپنے پیدا کرنے والے کی
طرف دوڑ پڑے۔ پھر دنیا خدا کے جلال کا ظہور گاہ بن گئی ۔ پھر کسی کی تجلیاں اس میں نظر آنے
لگ گئیں اور میں نے ایک آہ بھر کر کہا کہ یہ آواز ہماری زمین کیلئے بھی رحمت ثابت ہوئی ۔
انسانیت کیلئے رحمت جب میں نے تمام مخلوقات میں سے انسان کی عبادتوں کو دیکھا
اور اس کی غلطیوں کے ساتھ اس کی توبہ پر نظر کی
اور ہور۔
اور
اس کی ناکامیوں کے ساتھ اس کی متواتر جد و جہد کا معائنہ کیا۔ تو میرا دل خوشی سے اُچھل پڑا اور
میں نے کہا اس خوبصورت دنیا میں ایسی اچھی مخلوق کیسی بھلی معلوم دیتی ہے، کس طرح دل کھینچتی
ہے۔ مگر جب میں اس سرور سے متکیف ہو رہا تھا، یکدم میری نگہ چند لوگوں پر پڑی جنہوں نے
سیاہ بیتے پہن رکھے تھے جن کی بڑی بڑی داڑھیاں اور موٹی موٹی تسبیحیں اور سنجیدہ شکلیں انہیں
مذہبی علماء ثابت کر رہی تھیں ان کے گرد ایک جمگھٹا تھا کثرت سے لوگ ان کی باتوں کو سنتے اور
ان سے متاثر ہوتے تھے۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ دنیا کے اکثر لوگ ان کی توجہ کا شکار ہو چکے ہیں
رہو رہے ہیں ۔ ان کے چہروں سے سے علم کے آثار ظاہر تھے اور ان کی باتوں ں ۔ سے درد داور اور محبت محبت کی
بو آتی تھی ۔ انہوں نے لوگوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ اے بد بخت انسانو! تم کیوں خوش ہو؟ آخر
کس امید پر تم جی رہے ہو؟ کیا تم کو اس جہنم کے گڑھے کی خبر نہیں جو تمہارے آباء نے تمہارے
لئے تیار کر رکھا ہے وہ نہ بجھنے والی آگ جو گندھک سے بھڑک رہی ہے وہ تاریکی جس کے سامنے
اس دنیا کی تاریکیاں روشنی معلوم ہوتی ہیں تمہارا انتظار کر رہی ہے۔ پھر تم کیوں خوش ہو؟ تم کس
منہ سے نجات کے طالب ہوا اور تمہارا دل کس طرح اس کی تمنا کر سکتا ہے تم نہیں سمجھتے کہ پاک اور
نا پاک کا جوڑ نہیں ؟ اور ماضی کا بدلنا کسی کے اختیار میں نہیں ۔ تم میں سے کون ہے جو کہے کہ وہ
پاک ہے؟ اور خدا تعالیٰ سے ملنے کا مستحق ہے؟ اور تم میں سے کون ہے جو کہے کہ وہ پاک ہو سکتا
ہے؟ کیونکہ شریعت پاک نہیں نا پاک کرتی ہے ۔ 2 حکم فرمانبردار نہیں نا فرمان بناتا ہے۔ کون

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴۹
رحمة للعالمين
ہے جو تمام حکموں پر عمل کر سکتا ہے؟ اور جس نے ایک ادنیٰ سے حکم کی بھی نافرمانی کی وہ باغی بن
گیا۔ کیا عمدہ سے عمدہ شے کو ایک قطرہ ناپاکی کا ناپاک نہیں کر دیتا ؟ پھر تم کس طرح خیال کر سکتے
ہو کہ تم پاک ہو یا پاک ہو سکتے ہو کیا تم کو یاد نہیں کہ تمہارے باپ آدم نے گناہ کیا اور خدا تعالیٰ
کے فضلوں کو بھول گیا اور شیطان نے اس کو اور اس کی بیوی حوا کو جو تمہاری ماں تھی ورغلایا اور
گنہگار کر دیا ؟ " تم جو ان کی اولاد ہو کس طرح خیال کر سکتے ہو کہ ان کے گناہ کے ورثہ سے حصہ
نہ لو گے؟ کیا تم امید کرتے ہو کہ ان کی دولت پر تو قابض ہو جاؤ اور ان کے قرضے ادا نہ کرو؟ ان
کی نیکیاں تو تم کو مل جائیں اور ان کے گناہ میں تم حصہ دار نہ بنو؟ اور جب گناہ تم کو ورثہ میں ملا
ہے تو تم اس ورثہ کی لعنت سے بچ کیونکر سکتے ہو؟ تم خیال کرتے ہو کہ خدا تعالیٰ تم کو معاف کر دے
گا ؟ نادانو ! تم کو یاد نہیں کہ وہ رحم کرنے والا بھی ہے اور عدل کرنے والا بھی ؟ اس کا رحم اس کے
عدل کے مخالف نہیں چل سکتا ۔ پس کیونکر ہو سکتا ہے کہ وہ تمہاری خاطر اپنے عدل کو بھول جائے؟
میں نے دیکھا ان کی تقریروں میں مایوسی کی لہر اس قدرز بردست تھی کہ امیدوں کے پہاڑ کو
اُڑا کر لے گئی ۔ جو چہرے خوشیوں سے ٹمٹما رہے تھے حرمان و یاس سے پژمردہ ہو گئے ۔ دنیا اور اس
کے باشندے ایک کھلونا اور وہ بھی شکستہ کھلونا نظر آنے لگے مگر ذرا سانس لیکر ان علماء نے پھر گرج
کر لوگوں کو مخاطب کیا اور کہا مگر تم مایوس نہ ہو کہ جہاں تمہاری امیدوں کو تو ڑا گیا ہے وہاں ان کے
جوڑنے کا بھی انتظام موجود ہے اور جہاں ڈرایا گیا ہے وہاں بشارت بھی مہیا کی گئی ہے۔ خدا کے
عدل نے تم کو سزا دینی چاہی تھی مگر اس کے رحم نے تم کو بچا لیا اور وہ اس طرح کہ اس نے اپنے
اکلوتے بیٹے کو دنیا میں بھیجا کہ تا وہ بے گناہ ہو کر صلیب پر لڑکا یا جائے اور سچا ہو کر جھوٹا قرار پائے۔
چنانچہ وہ مسیح کی شکل میں دنیا میں ظاہر ہوا اور یہود نے اسے بلا کسی گناہ کے صلیب پر لٹکا دیا اور وہ
تمام ایمان لانے والوں کے گناہ اُٹھا کر ان کی نجات کا موجب ہوا اے پس تم اس پر ایمان لاؤ وہ
تمہارے گناہ اٹھا لے گا ۔ اس طرح خدا کا عدل بھی پورا ہو گا اور رحم بھی اور دنیا نجات پا جائے گی ۔
میں نے دیکھا کہ مایوسی پھر دور ہو گئی اور لوگ خوشیوں سے اچھلنے لگے اور ساری دنیا نے ایسی خوشی
کی جس کی نظیر پہلے کبھی نہیں ملتی اور لوگ آئے اور صلیب کو جو ان کی نجات کا موجب ہوئی روتے
ہوئے چمٹ گئے ۔ وہ بیتاب ہو کر کبھی اس کو بوسہ دیتے اور کا اور کبھی اس کو سینہ سے لگاتے او اور ایک
دیوانگی کے جوش سے انہوں نے اس چیز کا خیر مقدم کیا۔ لیکن میں نے دیکھا کہ اس جوش کے سرد
ہونے پر بعض لوگ سر گوشیاں کر رہے تھے اور آپس میں کہتے تھے کہ یہ تو بے شک معلوم ہوتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۰
رحمة للعالمين
گناہ سے انسان بچ نہیں سکتا لیکن امید کا پیغام کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر خدا کے لئے عادل ہونا
ضروری ہے تو اس کا بیٹا بھی ضرور عادل ہوگا اور اگر گناہ گار کے گناہ کو معاف کرنا عدل کے خلاف
ہے تو بے گناہ کو سزاد بینا بھی تو عدل کے خلاف ہے۔ پھر کس طرح ہوا کہ خدا کے بیٹے نے دوسروں
کے گناہ اپنے سر پر لے لئے اور خدا نے اس بے گناہ کو پکڑ کر سزا دے دی ؟ پھر انہوں نے کہا کہ یہ
بات ہماری سمجھ میں نہیں آئی کہ موت کو تو گناہ کی سزا بتایا گیا تھا جب گناہ نہ رہا تو موت کیونکر رہ گئی ؟
گناہ کے معاف ہونے پر موت بھی تو موقوف ہونی چاہئے تھی ۔ پھر بعض لوگوں نے کہا کہ ہم سے تو
اب بھی گناہ سرزد ہو جاتے ہیں۔ اگر ورثہ کا گناہ دور ہو گیا تھا تو گناہ ہم سے باوجود بچنے کی کوشش
کے کیوں ہو جاتا ؟ جب بعض دوسروں نے ان کو دلیری سے یہ کہتے ہوئے سنا تو انہوں نے کہا کہ ہم
سے بھی اور ہم سے بھی ؟
پھر میں نے عالم خیال میں دیکھا کہ ان لوگوں نے کہا کہ خدا نے ہم کو کیوں پیدا کیا ؟
انسانیت جو اس قدر اعلیٰ تھے سمجھی جاتی تھی کیسی نا پاک ہے؟ کس طرح گناہ سے اس کا بیج پڑا اور
گناہ میں اس نے پرورش پائی اور گناہ ہی اس کی خوارک بنی اور گناہ ہی اس کا اوڑھنا اور بچھونا
ا۔ لا ہوا ۔ ایسی ناپاک شے کو وجود میں لانے کا مقصد ا مقصد کیا تھا ؟ یہ جنت کیا تھے ہے؟ اور کس کے لئے ہے؟
کیونکہ ہم کو تو مایوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا اور دوزخ کے سوا کسی بھے کی حقیقت معلوم نہیں ہوتی ۔
وہ انہیں فکروں میں تھے کہ پھر وہی شیریں اور مست کر دینے والی آواز جو کئی بار پہلے دنیا کے
عقد سے حل کر چکی تھی بلند ہوئی پھر اس آواز کی صداؤں سے پُر کیف نغمے پیدا ہو کر دنیا پر چھا
گئے ۔ پھر ہر شخص گوش با واز ہو گیا۔ پھر ہر دل رجاء وامید کے جذبات سے دھڑ کنے لگا وہ آواز
بلند ہوئی اور اس نے دنیا کو اس بارہ میں طویل پیغام دیا جس کے مطلب اور مفہوم کو میں اپنے
الفاظ میں اور اپنی تمثیلات سے ادا کرتا ہوں ۔ اس نے کہا جو کسی کے دل میں نا امیدی پیدا کرتا
ہے وہ اس کے ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اے ایمان کی کیفیت خوف وامید کی چاردیواری کے
اندر ہی پیدا ہو سکتی ہے اور وہ بھی تب جب امید کا پہلو خوف پر غالب ہو۔ پس جو امید کو دور کرتا
ہے وہ گناہ کو مٹا تا نہیں بڑھاتا ہے اور خطرہ کو کم نہیں زیادہ کرتا ہے ۔ آدم نے بیشک خطا کی لیکن وہ
ایک بھول تھی ۔ ۱۳ دیدہ دانستہ گناہ نہ تھا۔ لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ باپ جو کچھ کرے بیٹے کو
اس کا ورثہ ملے ۔ اگر یہ ہوتا تو جاہل ماں باپ کے لڑکے ہمیشہ جاہل رہتے اور عالموں کے عالم ۔
مسلول ماں باپ کے بچے ہمیشہ مسلول نہیں ہوتے ۔ نہ کوڑھیوں کے بچے ہمیشہ کوڑھی ہوتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۱
رحمة للعالمين
کا مقصد
بعض باتوں میں ورثہ ہے اور بعض میں ورثہ نہیں اور جہاں ورثہ ہے وہاں بھی خدا تعالیٰ نے ورثہ
سے بچنے کے سامان پیدا کئے را کئے ہیں ۔ اگر ورثہ سے بچنے کے سامان نہ ہوتے تو نہ ہوتے تو تبلیغ اور تعلیم کا
کیا رہ جاتا؟ کافروں کے بچوں کا ایمان لے آنا بتاتا ہے کہ ایمان کے معاملہ میں خدا تعالیٰ نے
ورثہ کا قانون جاری نہیں کیا ۔ اگر اس میں بھی ورثہ کا قانون جاری ہوتا ۔ تو مسیح کی آمد ہی بے کار
جاتی ۔ اس نے کہا کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو نیک طاقتیں دے کر پیدا کیا ہے پھر بعض انسان ان
حالتوں کو ترقی دیتے ہیں اور کامیاب ہو جاتے ہیں اور بعض ان کو پاؤں میں روند دیتے ہیں اور
نامراد ہو جاتے ہیں ۔ قانون شریعت بے شک سب کا سب قابل عمل ہے لیکن نجات کی بنیاد عمل پر
نہیں ایمان پر ہے جو فضل کو جذب کرتا ہے۔ عمل اس کی تکمیل کا ذریعہ ہے اور نہایت ضروری لیکن
پھر بھی وہ تکمیل کا ذریعہ ہے اور ذریعہ کی کمی سے چیز کا فقدان نہیں ہوتا۔ بیج سے درخت پیدا ہوتا
ہے لیکن پانی سے وہ بڑھتا ہے ایمان بیج ہے اور عمل پانی جو اُسے اُوپر اُٹھاتا ہے۔ خالی پانی سے
درخت نہیں اُگ سکتا لیکن بیچ ناقص ہو اور پانی میں کسی قدر کمی ہو جائے تب بھی درخت اُگ آتا
ہے۔ کسان ہمیشہ پانی دینے میں غلطیاں کر دیتے ہیں لیکن اس سے کھیت مارے نہیں جاتے ۔
جب تک بہت زیادہ غلطی نہ ہو جائے انسانی عمل ایمان کو تازہ کرتا ہے اور اس کی کمی اس میں نقص
پیدا کرتی ہے لیکن اس کی ایسی کمی جو شرارت اور بغاوت کا رنگ نہ رکھتی ہو اور حد سے بڑھنے والی
نہ ہو ایمان کی کھیتی کو تباہ نہیں کر سکتی اور شرارت و بغاوت بھی ہو تو خدا کا عدل تو بہ کے راستہ میں
روک نہیں ۔ عدل اس کو نہیں کہتے کہ ضرور سزا دی جائے بلکہ اس کو کہتے ہیں کہ بے گناہ کو سزا نہ دی
جائے ۔ پس گناہ گار کو رحم کر کے بخشنا اللہ تعالیٰ کی صفت عدل کے مخالف نہیں عین مطابق ہے ۔ اگر
عدل کے معنی یہ ہوں کہ ہر عمل کی عمل کے برابر جزا ملے تو بخشش اور نجات کے معنی ہی کیا ہوئے ؟
اس طرح تو نہ صرف گناہ کا بخشنا عدل کے خلاف ہوگا بلکہ عمل سے زیادہ جزا دینا بھی عدل کے
خلاف ہوگا ۔ کیونکہ عدل کے معنی برابر کے ہیں۔ اور اگر یہ صحیح ہو تو کسی شخص کو اس کی عمر کے برابر
ایام کے لئے ہی نجات دی جاسکتی ہے اور وہ بھی اس کے اعمال کے وزن کے برابر ۔ مگر اسے کوئی
بھی تسلیم نہیں کرتا پھر نہ معلوم خدا تعالیٰ کی رحمت کو اس مسئلہ سے کیوں محدود کیا جاتا ہے؟ اس نے
کہا خدا ما لک ہے اور مالک کیلئے انعام اور بخشش میں کوئی حد بندی نہیں ۔ وہ بیشک وزن کرتا ہے
لیکن اس کا وزن اس لئے ہوتا ہے کہ کسی کو اس کے حق سے کم نہ ملے نہ اس لئے کہ اس کے حق سے
زیادہ نہ ملے ۔ مسیح بیشک بے گناہ انسان اور خدا کا رسول تھا لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ وہ دوسروں

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۲
رحمة للعالمين
کا بوجھ اُٹھا لے گا ۔ قیامت کے دن ہر شخص کو اپنی صلیب خود ہی اٹھانی ہوگی اور جو خود اپنی صلیب
نہ اٹھا سکے گا وہ نجات بھی نہ پا سکے گا۔ سوائے اس کے کہ خدا کے فضل کے ماتحت اس کی بخشش ہو
اور خدا تعالیٰ خود کسی کا بوجھ اٹھا لے۔ پس یہ مت کہو کہ انسان فطرتا نا پاک ہے ہاں وہ جو خدا کی
دی ہوئی خلعت کو خراب کر دے وہ ناپاک ہے ورنہ خدا کے بندے اس کے قرب کے مستحق ہیں
اور قرب پا کر رہیں گے۔
میں نے دیکھا اس آواز کا بلند ہونا تھا کہ دلوں کی کھڑکیاں گھل گئیں ۔ خالق اور مخلوق کے
تعلقات روشن ہو گئے اور مایوسیاں امید سے بدل گئیں لیکن ساتھ ہی خشیت الہی امید کے ہم پہلو
آ کر بیٹھ گئی اور ہر غلط اتکال اور نامناسب استغناء کا دروازہ بند ہو گیا۔ جو ہمت ہار بیٹھے تھے وہ
از سر نو شیطان سے آزادی کی جدوجہد میں لگ گئے اور جو حد سے زیادہ امید لگائے بیٹھے تھے اور
دوسروں پر اپنا بوجھ لادنے کی فکر میں تھے انہوں نے دوڑ کر اپنے بوجھ اپنے کاندھوں پر رکھ
لئے ۔ دنیا کی بے چینی دور ہو گئی اور اطمینان دلوں میں خیمہ زن ہو گیا اور اپنی روحانی آنکھوں
سے دیکھا کہ انسانیت خوشی سے اچھل رہی تھی ۔ میرے دل سے پھر ایک آہ نکلی۔ ویسی ہی جیسے
ایک معشوق سے دور پڑے ہوئے عاشق کے سینے سے نکلتی ہے۔ میں نے دُور اُفق میں بُعدِ زمانی
کی غیر متناہی روکوں کو دیکھا اور حسرت سے سر نیچے ڈال دیا۔ پھر جذبات سے بھرے ہوئے دل
سے میری زبان سے نکلا ۔ یہ آواز انسانیت کیلئے بھی رحمت ثابت ہوئی ۔
میرے دل میں خیال گذرا کہ جس طرح یہ آواز نسلِ انسانی کیلئے رحمت اب
انسانیت کیلئے رحمت ثابت ہوئی ہے کیا انسانوں کیلئے
بھی رحمت ہے؟ کیا انسان جسمانی لحاظ سے بھی اس سے کوئی نفع حاصل کرتا ہے اور اس کا محتاج
ہے۔ میں اسی خیال میں تھا کہ میں نے دیکھا کچھ لوگ خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار اُلٹے لٹکے
ہوئے ہیں اور رات اور دن اسی حالت میں عبادت کرتے ہیں اور میں نے کچھ اور کو دیکھا کہ سخت
سردی میں سرد پانیوں میں کھڑے ہو کر ذکر الہی میں مشغول ہیں اور ایک اور جماعت کو میں نے
گرمی میں بڑے بڑے الاؤ جلا کر ان میں بیٹھے ہوئے یا د محبوب میں ہوش و حواس سے گم پایا اور
بعض کو میں نے دیکھا کہ انہوں نے عہد کر لیا کہ ہم شادیاں نہیں کریں گے اور عورت خاوند کا اور
مرد بیوی کا منہ نہ دیکھے گا اور بعض نے کہا کہ وہ اچھی چیزیں نہیں کھائیں گے بلکہ ہر سال اپنی
مرغوب اشیاء میں سے بعض کو ترک کرتے چلے جائیں گے۔ میں نے ان لوگوں کو اس حال میں

10 von 10 heute frei