رحمة للعٰلمین
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۳
رحمة للعالمين
دیکھا اور میرا دل تردد میں پڑ گیا ۔ ایک طرف ان کی شاندار قربانی مجھے ان کی قدر دانی پر مائل
کرتی تھی اور دوسری طرف میرا دل سوال کرتا تھا کہ کیا خدا تعالیٰ نے تمام حسن اور خوبی اس لئے
پیدا کی ہے کہ اس سے فائدہ نہ اٹھایا جائے اور اسے ترک کیا جائے ؟ اور کیا اس سے خود اللہ تعالیٰ
پر اعتراض نہیں آتا کہ اس نے سب کچھ سلبی فائدے کیلئے پیدا کیا ہے؟ اور حقیقی فائدے کیلئے کچھ
بھی نہیں ۔ میں اسی فکر میں تھا کہ میں نے پھر وہی آواز بلند ہوتی ہوئی سنی ۔ مجھے یوں معلوم ہوا کہ
جیسے اس آواز کے مالک کی نگاہ دلوں کی گہرائیوں تک پہنچتی ہے اور انسانی فطرت کی گہرائیاں
اس پر روشن ہو جاتی ہیں یا جیسے کوئی دلوں کی واقف اور انسانی خواہشات سے آگاہ ہستی سب کچھ
دیکھ کر اسے بتاتی جاتی ہے اور میں نے اس آواز کو جس کی شیرینی کو کوئی شیرینی نہیں پہنچ سکتی اور
جس کی دلکشی کے مقابل دنیا کے سارے راگ بے لطف نظر آتے ہیں، یہ کہتے ہوئے سنا کہ نادانو !
تمہارے ظاہری تقدس تمہارے کام نہیں آسکتے ۔ تقدس یہ نہیں کہ تم اپنے جسم کو تکلیف دو۔ تقدس یہ
ہے کہ تمہارے دل صاف ہوں اور بہادر وہ نہیں جو مخالفت سے خائف ہو کر بھاگ جائے ۔ بہادر
وہ ہے جو مخالفت کے میدان میں کھڑا ہو کر دشمن کی بات تسلیم نہ کرے۔ خدا نے جس چیز کو پاک
بنایا ہے اس سے گناہ پیدا نہیں ہو سکتا ۔ گناہ تو خدا کے بتائے ہوئے حدود کو توڑنے سے پیدا ہوتا
ہے۔ اور اے نادانو ! کیا تم یہ نہیں سوچتے کہ خدا تعالیٰ نے تم پر اپنے ہی حق تو مقرر نہیں کئے ۔
جب اس نے تم کو مدنی الطبع بنایا ہے تو اس نے تم پر اپنے دوستوں کے بھی اور اپنے ہمسایوں کے
بھی اور اپنی قوم کے بھی بلکہ اپنے نفس کے بھی حق رکھتے ہیں ۔ تم ان سب حقوق کو چھوڑ کر اگر
رہبانیت کی زندگی بسر کرتے ہو تو تم ایک نیکی کے ارادے سے دس بدیوں کے مرتکب ہوتے ہو
اور گناہ کی دلدل سے نکلنے کی بجائے اس میں اور بھی پھنس جاتے ہو۔ تمہارا شادیاں نہ کرنا تم میں
عقت نہیں پیدا کرتا ۔ اگر نسلِ انسانی کے فنا کا ہی نام نیکی ہوتا تو خدا تعالیٰ انسان کو پیدا ہی کیوں
کرتا ؟ کیا تم اس کام میں نقص نکالتے ہو جو خدا تعالیٰ نے کیا ؟ اور اس کی پیدائش میں تغیر کرتے
ہو۔ یا د رکھو کہ نیکی یہ نہیں کہ تم نفس کو بلا وجہ دکھ دو۔ اور دروازوں کی موجودگی میں دیواریں پھاند
کر آؤ ۔ بلکہ نیکی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کو اس کی بتائی ہوئی حد بندیوں کے اندر
استعمال کرو۔ تا تمہارے اندر صالح خون ا پیدا پیدا : ہوا اور تم نیک اعمال پر قادر ہو جاؤ۔
میں نے دیکھا یہ بات اس قدر خوبصورت اور یہ نصیحت ایسی پاکیزہ تھی کہ انسانوں کے
مرجھائے ہوئے چہروں پر رونق آ گئی اور وہ وحشت زدہ مخلوق جو اپنے سایوں سے بھی ڈر کر
انوار العلوم جلد ۱۳
اولد
رحمة للعالمين
بھاگتی تھی اس نے پھر انسانیت کا جامہ پہن لیا اور خدا کی بنائی ہوئی خوبصورتی کو ایک نئی نگہ سے
دیکھنا شروع کیا۔ وہ جو ہر شے کو اپنا دشمن سمجھتے تھے اور ہر حسن میں شیطان کا ہاتھ پوشیدہ دیکھتے تھے
اور دنیا کو دشمنوں سے گھرا ہوا خیال کرتے کرتے تھے اور اپنے آپ کو تن تنہا سمجھتے ہوئے بوکھلائے
ہوئے پھرتے تھے ۔ میں نے دیکھا ان کے چہروں سے اطمینان ظاہر ہونے لگا۔ بجائے ہر چیز کو
زہر خیال کرنے کے تریاق کی خوبیاں بھی انہیں نظر آنے لگیں اور بجائے اپنے آپ کو دشمنوں میں
گھرا ہوا محسوس کرنے کے وہ یہ محسوس کرنے لگے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر قدم پر ان کے مددگار پیدا کئے
ہیں اور ہر پڑاؤ پر ان کی رہنمائی کے لئے علامتیں لگائی ہیں ۔ تب انہوں نے اپنی جلد بازیوں پر
ندامت کا اظہار کیا اور اپنی بیوقوفیوں پر افسوس کا اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے لگے کہ اس نے دنیا
کو ہمارے دشمنوں سے نہیں بھرا بلکہ دوستوں سے معمور کیا ہے اور شکر وامتنان کے جذبہ سے متاثر
ہو کر اپنے مربی اور اپنے ہادی کے آگے سجدہ میں گر گئے ۔ میرے دل سے اس پر پھر ایک آہ نکلی
اور میں نے کہا کہ یہ آواز نسلِ انسانی کیلئے بھی رحمت ثابت ہوئی ۔
گذشتہ انبیاء کیلئے رحمت جب میں نے محسوس کرلیا کہ انسان فطرہ نیک ہے اور اس میں اعلیٰ ترقیات کے جو ہر مخفی ہیں اور خدا تعالیٰ
کے قرب کی راہیں غیر محدود ہیں تو میں نے کہا کہ آؤ دیکھیں انسان نے کیسے کیسے باکمال وجود پیدا
کئے ہیں اور نسل انسانی کے اعلیٰ نمونوں کا مطالعہ کریں اور دیکھیں انہوں نے کن کن کمالات کو
حاصل کیا ہے اور کن بلندیوں تک پرواز کی ہے اور میں عالم خیال میں ہندوؤں کی طرف مخاطب
ہوا اور ان سے پوچھا کہ آپ لوگ دعویٰ کرتے ، دعوی کرتے ہیں کہ آپ سب سے قدیم قوم ہیں اور آپ کا
مذہب سب سے پرانا ہے۔ کیا آپ کے مذہب میں کوئی باکمال لوگ بھی پیدا ہوئے ہیں؟ مجھے یہ
سنکر خوشی ہوئی کہ ہند و قوم میں بڑے بڑے باکمال لوگ گزرے ہیں ۔ میرے سامنے انہوں نے
ویدوں کے رشیوں کی تعریف کی منوجی کی خبر دی، بیاس جی سے آشنا کیا کرشن جی کے حالات
سنائے، رامچند رجی کے واقعات سے آگاہ کیا اور میرا دل ان کی باتوں کو سن کر اور ان کی دنیا کو
نیک بنانے
انے
کی جد و جہد کو معلوم کر کے بہت ہی لطف میں آیا ۔ تب میں نے ان سے سوال کیا آپ
کے ہمسایہ میں بدھ مت والے بستے ہیں کچھ ان کے بانی کی نسبت بھی مجھے خبر دیں ۔ انہوں نے کہا
کہ وہ تو ایک دھوکا خوردہ انسان تھے کچھ ایسے خدا رسیدہ آدمی نہ تھے۔ میں نے کہا کسی اور قوم
کے بزرگ کا حال بتائیں لیکن انہوں نے یہی کہا کہ ہمارا مذہب سب سے قدیم ہے اور خدا تعالیٰ
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۵
رحمة للعالمين
نے سب ہدایت ہمارے بزرگوں کی معرفت دنیا کو دے دی ہے۔ اس کے بعد اسے کسی اور الہام
کے بھیجنے اور معرفت کا رستہ بتانے کی ضرورت ہی کیا تھی ؟ تب میں بدھ مت والوں کی طرف
متوجہ ہوا اور ان سے اس مذہب کے بانی کے حالات پوچھے ۔ انہوں نے بدھ جی کے حالات جو
سنائے وہ ایسے دلکش اور مؤثر تھے کہ میرا دل بھر آیا اور ان کی محبت میرے دل میں گڑ گئی اور میں
نے کہا کہ آپ کے مذہب کے بانی واقع میں بڑے آدمی تھے ۔ انہوں نے خود دکھ برداشت کئے
اور دوسروں کو سکھ دیئے خود تکالیف برداشت کیں اور دوسروں کو آرام پہنچایا اپنی زندگی کی ہر
گھڑی کو بنی نوع انسان کی خیر خواہی میں صرف کیا ان کے حالات بالکل کرشن جی اور رامچند رجی
کی طرح کے ہیں اور وہ بھی انہی کی طرح آسمان روحانیت کے چمکتے ہوئے ستارے ہیں، پھر نہ
معلوم ہندو لوگ ان کو کیوں اچھا نہیں سمجھتے اور ان کے حسن کی قدر نہیں کرتے ۔ انہوں نے جواب
دیا کہ آپ کو غلطی لگی ہے۔ ہمارے گوتم بدھ اور رامچندر جی اور کرشن جی میں کوئی مناسبت نہیں
آپ جو کچھ کرشن جی اور رامچندر جی کی نسبت سنتے ہیں، وہ تو قصے اور کہانیاں ہیں ۔ ہندوؤں کے
بزرگ ہمارے مذہب کے بانی کی حقیقت تک کہاں پہنچ سکتے تھے۔ میں نے ہر چند اصرار کیا کہ
دونوں قوموں کے بزرگوں کے حالات آپس میں مشابہ ہیں اور ان کے مخالفوں کے بھی لیکن بدھ
مت کے لوگ نہ مانے اور نہ مانے ۔ اور میں زرشتیوں کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے پوچھا کہ کیا
ان میں بھی کوئی بزرگ گزرا ہے؟ زرشتیوں نے اپنے بزرگ زرتشت کے احوال سنائے جن کوسن
کر میرے دل کی کلی کھل گئی اور میرا سینہ خوشی سے بھر گیا کیونکہ اس مرد نیک سیرت کی زندگی ایک
اعلیٰ درجہ کا سبق تھی، بدی کے خلاف اس کی جد و جہد نیکی کے قیام کیلئے اس کی مساعی بندوں کو خدا تعالیٰ
پیدا
کی طرف پھیر لانے کیلئے اس کی تگ و دو کچھ ایسی شاندار تھی کہ منجمد خون میں بھی حرارت
ہوتی تھی، ساکن دل بھی حرکت کرنے لگتا تھا۔ میں نے ان کے احوال معلوم کئے اور بہت ہی
فائدہ حاصل کیا۔ میں نے کہا وہ بالکل کرشن رامچند زبدھ کا نمونہ تھے اور واقع میں اس قابل کہ ان
کے نمونہ سے فائدہ اُٹھایا جائے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی جائے لیکن میری حیرت
کی کوئی انتہا نہ رہی جب ان کے ماننے والوں نے اس بات کو بہت ہی بُرا مانا اور اس قول میں
اپنے بزرگ سردار کی ہتک محسوس کی اور کہا کہ آپ کو معلوم نہیں کہ ہندوؤں کا تعلق تو بدا ارواح
سے ہے۔ ہے ۔ آپ نے نہیں سنا کہ ان کا تعلق دیوتا سے ہے اور اندر سے اور اگر آپ ہماری کتب
پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ بد ارواح کے نام ہیں۔ پھر آپ نے کس طرح ان لوگوں کے
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۶
رحمة للعالمين
بزرگوں کو ہمارے آقا سے مشابہت دی ۔ میری حیرت جو دوسری اقوام کے رویہ سے پہلے ہی ترقی
پر تھی اور بھی بڑھ گئی اور میں تعجب و حیرت سے دوسری قوموں کی طرف متوجہ ہوا۔ میں نے یہود کو
مخاطب کیا اور ان سے ان کے بزرگوں کے حالات دریافت کئے ۔ انہوں نے ایک لمبا سلسلہ
بزرگوں کا پیش کیا انہوں نے دنیا کی ابتدا آدم سے بیان کی اور نوح کے طوفان اور ان کی
فتوحات کا ذکر کیا، پھر ابراہیم اور اس کی کامیابیوں اور اسحق اور یعقوب اور یوسف اور موسیٰ اور
ہارون اور داؤد اور یسعیاہ اور عزرا اور ان کے علاوہ بیسیوں اور بزرگوں کے کارناموں کا ذکر
کیا۔ انہوں نے خصوصیت سے موسیٰ کا ذکر کیا کہ وہ بہت بڑے نبی تھے اور ان کے ذریعہ سے دنیا
میں شریعت تکمیل کو پہنچی اور انہوں نے کہا کہ ان کی شریعت کے احکام ایسے کامل ہیں کہ جب تک
زمین و آسمان قائم ہیں کوئی شخص ان کا ایک شعشہ بھی مٹا نہیں سکتا۔ میں نے دیکھا اس سلسلہ میں
ابراہیم اور موسیٰ اور داؤد خاص شان کے انسان تھے ابراہیم کے حالات تو ایسے تھے کہ دل محبت
اور پیار کے جذبات سے لبریز ہو جاتا تھا اور موسیٰ کی قومی تربیت کی جد و جہد اور اللہ تعالیٰ کی
طرف ایک بچہ کی سی سادگی کے ساتھ ایسا رجوع ایسا دلکش نظارہ تھا کہ وہاں سے ہلنے کو دل نہ چاہتا
تھا مگر داؤد کا عشق بھی کچھ کم ولولہ انگیز نہ تھا۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ داؤد کے ہر ذرہ میں محبت کی بجلی
سرایت کر گئی تھی اور ان کی آواز کی ہر لہر میں موسیقی کی روح ناچتی ہوئی معلوم ہوتی تھی۔ ان کے
دردانگیز نوحے نہ صرف اللہ تعالیٰ کی محبت کی گہرائیوں کا پتہ دیتے تھے بلکہ ان کے عشقیہ گیتوں میں
ایک ایسے معشوق کی محبت کا بھی اظہار تھا جو ابھی دنیا میں پیدا نہ ہوا تھا مگر اہل بصیرت لوگوں کو اس
کی انتظار تھی اور وہ اپنی روحانی آنکھوں سے ہی دیکھ کر اس کے عاشق ہو رہے تھے ۔ مجھے موسیٰ
کی باتوں میں بھی یہ جھلک نظر آئی مگر وہاں ایک فلسفی بولتا ہوا مجھے دکھائی دیا اور داؤد کے نغموں
میں عشق کا ترنم اور محبت کا سوز پایا جاتا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا، داؤد نے ایک ہی وقت میں سورج
چاند کو دیکھا۔ کبھی ایک کے جلال کو دیکھتے اور کبھی دوسرے کے جلال کو ۔ وہ ایک کی قوت عاکسہ پر
عش عش کرتے تو دوسرے کی قوت منعکسہ پر ۔ میری روح یہود کے بزرگوں کے حالات معلوم
کر کے بے حد مسرور ہوئی اور میں نے خیال کیا یہاں سے مجھے میری بے چینی کا علاج ملے گا اور
میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ لوگوں کا خیال ہندوؤں اور بُدھوں اور زرشتیوں کے
بزرگوں کے متعلق کیا ہے؟ میری حیرت کی حد نہ رہی جب انہوں نے بھی مجھے یہ جواب دیا کہ
آپ ان لوگوں کے دھوکا میں نہ آئیں، وہ سب گمراہ لوگ تھے ۔ الہام تو صرف عبرانی میں ہو
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۷
رحمة للعالمين
سکتا ہے خدا تعالیٰ کی زبان بھی عبرانی ہے اور جنت کی زبان بھی عبرانی اور فرشتے بھی عبرانی
زبان ہی بولتے ہیں اور ان لوگوں کا دعویٰ تو سنسکرت اور پراکرت اور پہلوی زبانوں میں الہام کا
ہے ان کے دعوے تو بالبداہت غلط ہیں ۔ بعض لوگوں نے احتجاج کیا کہ شیطان کی زبان بھی تو
آپ کے نزدیک عبرانی تھی۔ پھر جب شیطان سنسکرت، پراکرت اور پہلوی جاننے والوں کے
دلوں میں وسو سے ڈال لیتا تھا تو فرشتے نیک باتیں کیوں نہیں ڈال سکتے تھے؟ اور جب کہ وہ
لوگ بھی خدا تعالیٰ کی مخلوق تھے تو ان کے لئے خدا تعالیٰ نے کیا کیا ؟ مگر انہوں نے ان باتوں کی
طرف توجہ نہ کی اور کہا سب مخلوق ایک سی نہیں ہوتی ۔ ہم خدا کی چنیدہ قوم ہیں، ہم اور دوسرے
برابر نہیں ہو سکتے ۔ میرا دل پھر اندر ہی اندر بیٹھنے لگا ۔ مجھے پھر نور غائب ہوتا ہوا اور تاریکی پھیلتی
ہوئی نظر آئی اور میں افسردہ دلی سے مسیحیوں کی طرف مخاطب ہوا۔ میں نے عالم خیال میں ان
سے بھی مسیح کے متعلق سوال کیا اور انہوں نے جو حالات ان کے سنائے وہ ایسے درد ناک تھے کہ
میری آنکھوں میں بار بار آنسو آ جاتے تھے میں نے کہا بیشک یہ بزرگ بھی بالکل دوسری اقوام
کے بزرگوں کی طرح بہت بڑے پایہ کے تھے مگر میری اس بات سے خوش ہونے کی بجائے وہ
لوگ ناراض ہوئے اور کہا کہ آپ دوسرے بزرگوں کا ذکر نہ کریں یہود سے باہر تو کوئی بزرگ
ہوا ہی نہیں اور یہود کے بزرگ بھی گو خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے مگر سب کے سب گنہگار تھے ۔
صرف خدا
ماوه
آدم سے لے کر ملا کی تک بلکہ يحي تک ایک بھی پاک نفس نہیں گذرا پاکیزگی صرف
کے بیٹے کو حاصل ہے جو مسیح کے رنگ میں ظاہر ہوا۔ میں نے کہا اور باقی قو میں ؟ انہوں نے کہا وہ
مسیح پر ایمان لا کر بچ سکتی ہیں۔ میں نے کہا۔ مسیح کے بعد کے لوگ تو اس طرح بچ سکتے ہیں پہلے
لوگ کرشن، رامچندر بدھ اور زردتشت جیسے لوگ ؟ وہ نیکیوں کے مجسمے، وہ تقویٰ کی جیتی جاگتی
تصویر یں ان کا کیا حال ہے؟ انہوں نے افسوس سے سر ہلایا اور کہا کوئی ہونجات وہی پائے گا جو
مسیح کی بیگناہ موت پر ایمان لاتا ہے ۔ چونکہ مسیح کی قوم آخری قوم تھی میرا دل مایوسی سے بھر گیا اور
میں نے کہا خدایا ! یہ کیا بات ہے تو نے حُسن ہر جگہ پیدا کیا ہے لیکن ہر جگہ کی قوم دوسری جگہ کے
حُسن کو نہیں دیکھ سکتی ۔ کیا یہ حسن ہی نہیں جسے میں حُسن سمجھ رہا ہوں ۔ یا لوگوں کی نظروں کو کچھ ہو
گیا ؟ میں اسی خیال میں تھا کہ پھر مجھے وہی پیاری آواز وہ مشکل کشا آواز وہ سیدھا راستہ
دکھانے والی آواز بلند ہوتی سنائی دی ۔ اس نے کہا سنو اے دنیا کے بھولے ہوئے لوگو! دنیا کی
کوئی قوم نہیں جس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نبی نہ آئے ہوں ۔ اے خدا تعالیٰ رَبُّ الْعَلَمِينَ
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۸
رحمة للعالمين
ہے کسی خاص قوم کا رب نہیں وہ ظالم نہیں اور ہوشیار کرنے کے بغیر سزا نہیں دیتا ۔ پھر کس طرح ہو
سکتا تھا کہ اس کے عذاب تو ہر ملک میں آتے لیکن نبی ہر ملک میں نہ آتے ؟ خدا تعالیٰ کی کوئی
زبان نہیں ۔ وہ زبانوں کا پیدا کرنے والا ہے اس کا الہام بندوں کی زبان میں نازل ہوتا ہے
جس قوم کو وہ مخاطب کرتا ہے اسی کی زبان میں وہ کلام کرتا ہے۔ کہ لوگ اس کی نازل کردہ
ہدایتوں کو سمجھیں ۔ خدا کے سب نبی برگزیدہ اور پاک تھے۔ ان میں تمہارے لئے نمونہ ہے جوان
میں سے ایک کا بھی انکار کرتا ہے خدا تعالیٰ کی درگاہ سے راندہ جاتا ہے اور جوان کے نقش قدم پر
چلتا ہے برکت پاتا ہے اور ہدایت حاصل کرتا ہے۔ میری روح اس آواز کو سن کر خدا تعالیٰ کے
سامنے سجدہ میں گر گئی اور میں نے کہا اے پیارے مالک ! اگر یہ آواز تیری طرف سے بلند نہ ہوتی
تو میں تو تباہ ہو جاتا۔ مجھے تو نے حُسن کو پہچاننے کا مادہ دیا ہے ۔ اندھا حُسن سے بے خبر رہ کر دنیا کی
اس کیفیت سے متاثر ہوئے بغیر رہ سکتا تھا جو میں نے دیکھی لیکن میں جسے تو نے آنکھ دی تھی اگر
اس آواز کو نہ سنتا تو دیوانہ ہو جاتا پاگلوں کی طرح کپڑے پھاڑ کر جنگلوں میں نکل جاتا، مجھے تو
کرشن را مچند در بدھ زردتشت، موسیٰ " ، عیسی میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ میرے لئے یہ عقدہ
لا يَنْحَلُ تھا کہ حسن موجود ہے لیکن لوگ اسے نہیں دیکھتے مگر تیرا شکر اور احسان ہے کہ تو نے اس
آواز کو بلند کیا۔ میرا دل اس وقت اس آواز والے کی محبت سے بھی اس قدر لبریز ہوا کہ میں نے
سمجھا میرے صبر کا پیالہ ابھی چھلک جائے گا ۔ میرے سینہ سے پھر ایک آہ نکلی اور میں نے کہا کہ یہ
آواز تو سب دنیا کے بزرگوں کیلئے ایک رحمت ثابت ہوئی اور میں نے بیتاب ہو کر اس آواز کے
مالک کے دامن کو پکڑنا چاہا۔ لیکن میرے اور اس ۔ کے درمیان تیرہ صدیوں کا پردہ حائل تھا۔ ایک
قابو میں نہ آنے والا ماضی ایک بے بس کر دینے والا گزشتہ زمانہ ۔ آہ! اے عزیز و ! میں تم کو کیا
بتاؤں اس وقت میرا کیا حال تھا۔ ایک پیاس سے مرنے والے آدمی کے منہ سے پانی کا گلاس لگا
کر جس طرح کوئی روک لے وہ اس کی خنکی کو تو محسوس کرے لیکن اس کی تراوت اس کے حلق کو نہ
پہنچے بالکل میرا یہی حال تھا۔ مجھے یوں معلوم ہوتا تھا اس آواز کا صاحب بالکل میرے پاس ہے
اور باوجود اس کے اُس کے اور میرے درمیان تیرہ صدیوں کا لمبا بعد تھا میں اس کے دامن کو
چھوتا تھا مگر پھر بھی پکڑ نہیں سکتا تھا۔ اُس وقت میرا دل چاہتا تھا کہ اگر مجھے داؤ د نبی مل جائیں تو
میں انہیں پکڑ کر گلے لگا لوں اور پھر خوب روؤں وہ مستقبل کے گلے کریں اور میں ماضی کے
شکوے ۔ کیونکہ انہیں اس امر کا شکوہ تھا کہ وہ اس محبوب سے تیرہ سو سال پہلے کیوں پیدا ہو گئے؟
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۹
رحمة للعالمين
اور مجھے اس کا افسوس کہ میں تیرہ سو سال بعد میں کیوں پیدا ہوا ؟
پہلی کتب کیلئے رحمت میں نے بزرگان دین کی طرف توجہ کرنے کے بعد پہلی کتب
گاه
فوت ہو چکے ان کے کارنامے لوگوں کے سامنے نہیں اور شاید انسان انسان سے حسد بھی کرتا ہے
ممکن ہے حسد اور بغض کی وجہ سے لوگوں نے ان بزرگوں کی قدر نہ کی ہو۔ اور چھوٹے لوگ
بڑے لوگوں کی باتوں میں آ گئے ہوں، اس لئے آؤ ہم ان کتب پر نظر ڈالیں جو آسمانی کہلاتی ہیں
اور ان کی قدر و قیمت کا اندازہ لگائیں ۔ میں نے ویدوں پر نگہ کی اور ان میں بعض ایسے شاندار
خیالات دیکھئے ایسے پاکیزہ رہ جواہر پارے دریافت کئے کہ میرے دل نے تسلیم کر لیا کہ ان کو پیش
کرنے والے رشی منی خدا تعالیٰ سے ہی سیکھ کر یہ باتیں پیش کرتے تھے ۔ اس کے کئی حصے میری
سمجھ میں نہیں آئے لیکن میں نے سمجھا اتنے لمبے عرصہ میں انسانی دست بر دبھی کتابوں کو کچھ کا کچھ
بنادیتی ہے بہر حال ان میں مندرج خیالات کی عام رو نہایت پاکیزہ تھی ۔ پھر میں نے گوتم بدھ کی
پیش کردہ تعلیم کو دیکھا تو اصولی طور پر اس کو بہت سے حُسن سے پُر پایا۔ اگر ویدوں میں محبت الہی
کے جلوے نظر آ رہے تھے تو بدھ کی تعلیم میں خدا تعالیٰ پر اتکال اور اخلاق فاضلہ کے خوبصورت
اصل نظر آئے ۔ بیشک ان کی تعلیم میں بھی بہت سی باتیں میری عقل کے خلاف تھیں مگر اصولی طور پر
میں اس امر کو سمجھ سکتا تھا کہ وہ تعلیم آسمانی منبع سے ہی نکلی ہے اور انسانی عقل اس کا سر چشمہ نہیں ۔ گو
یہ حق ہے کہ انسان نے بعد میں گتر بیونت سے اس کے حسن کو کم کرنے کی کوشش ضرور کی ہے ۔ اس
کے بعد میں زرتشت کی تعلیم کی طرف رف متوجہ ہوا اور اس میں میں نے نہ صرف اخلاق کی اعلیٰ تعلیم
پائی بلکہ تدبیر کا پہلو نہایت روشن طور پر کام کرتا ہوا نظر آیا۔ بدھ میں صوفیت کی روح کام کر رہی
تھی لیکن زرتشت میں ایک معلم کی جو ایک بچہ کی کمزوریاں دیکھ کر اس کو تفصیلی ہدایات دیتا ہے جن
سے اُس کے لئے اپنا کام عمدگی سے پورا کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ میں نے اس میں دوسری
تعلیمات کے مقابلہ کی نسبت معاد پر زیادہ زور پایا اور اس میں یہ روح کام کرتی ہوئی دیکھی کہ
زیادہ اس خیال میں نہ پڑو کہ تم کس طرح پیدا ہوئے ؟ تم کدھر جا رہے ہو اور مستقبل میں تم سے کیا
پیش آنے والا ہے اس کا زیادہ خیال کرو۔ میں نے دیکھا کہ وہ تعلیم جنت اور دوزخ اور عالم برزخ
اور حساب اور توبہ اور گناہوں کی فلاسفی وغیرہ کے خیالات سے لبریز تھی اور گو اس میں بھی انسانی
دست اندازی کے اثر ہویدا تھے لیکن یہ امر بھی بالبداہت ثابت ہوتا تھا کہ اس کا نزول اللہ تعالیٰ کی
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۰
رحمة للعالمين
طرف سے تھا اور زردتشت ایک عمدہ گویے نہ تھے جو فطرت کے رازوں کو ظاہر کر رہے ہوں بلکہ
خود ایک نئے تھے جس میں دوسرا شخص اپنی آواز ڈالتا ہے اور جس سُر کے اظہار کیلئے چاہتا ہے
اسے کام میں لاتا ہے۔ پھر میں نے تو رات اور اس کے ساتھ کی کتب پر نگاہ کی اور انہیں خدا تعالیٰ
کے جلال کے اظہار اور شرک کی تردید اور توحید کے اثبات کے خیالات سے پُر پایا۔ میں نے
دیکھا کہ ان کتب میں اللہ تعالیٰ کی بندوں پر حکومت اور ان کی مشکلات میں ان کی رہنمائی پر
خاص زور تھا اور اس کے پڑھنے سے معلوم ہوتا تھا گو یا خدا تعالیٰ کوئی الگ بیٹھی ہوئی ہستی نہیں بلکہ
وہ ایسا بادشاہ ہے جو روز مرہ اپنے بندوں کے کام کا جائزہ لیتا ہے اور شریر کو سزا دیتا اور نیک کو
انعام دیتا ہے اور ان کی غلطیوں پر تنبیہہ کرنے کیلئے تازہ بتازہ احکام بھیجتا رہتا ہے۔ میں نے اس
مجموعہ میں یہ نیا امر دیکھا کہ جہاں گزشتہ کتب تعلیم پر زیادہ زور دیتی تھیں اور معلم کو نظر انداز کر
دیتی تھیں وہاں اس مجموعہ میں معلموں کی شخصیتیں نہایت نمایاں نظر آتی تھیں اور تعلیم سے کم معلم کی
شخصیت پر زور نہ تھا اور اسی اصل کے ماتحت اس کتاب میں ایک یا دو معلموں کے ذکر پر بس
نہیں کی گئی تھی بلکہ معلموں کی ایک لمبی صف تھی جو ہر وقت تعلیم کے صحیح مفہوم کو سمجھانے کیلئے استاد
نظر آتی تھی ۔ اس شریعت میں بھی زردشتی کتاب کی طرح تفصیلات تعلیم پر خاص زور تھا اور گواس
میں بھی انسانی ہاتھ کی دخل اندازی صاف ظاہر تھی لیکن میں نے دیکھا کہ آسمانی نور کی روشنی اس
قدر درخشاں تھی کہ کوئی نابینا ہی اس کے دیکھنے سے قاصر رہے تو رہے۔ پھر میں نے انجیل کی
طرف نگاہ کی اور اسے گو میں ایک کتاب تو نہیں کہہ سکتا کیونکہ مسیح کے اقوال اور تعلیمیں اس میں
بہت ہی کم نقل تھیں، زیادہ تر اس کے کارناموں پر روشنی ڈالی گئی تھی، لیکن پھر بھی اس میں روحانیت
کی جھلک تھی اور جو تھوڑی سی تعلیم مسیح کی طرف منسوب کر کے اس میں لکھی گئی تھی، وہ نہایت اعلیٰ
اور دلکش تھی ۔ اس کتاب میں سزا اور جزاء کی جگہ محبت اور رحم پر زیادہ زور تھا اور انسان کی ذاتی
تکمیل کی جگہ آسمانی امداد پر انحصار رکھا گیا تھا ۔ بدھ کی طرح تو کل کا مظاہرہ تو نہ تھا لیکن مشکلات
کے وقت خدا تعالیٰ کی امداد پر ضرور زور دیا گیا تھا۔ اس کتاب سے خود ہی ظاہر تھا کہ مسیح گو ایک
ملہم من اللہ تھے لیکن شریعتِ جدیدہ کے حامل نہ تھے اور گو ان کے الہامات اس میں مذکور نہ تھے
لیکن جو کچھ حصہ الہامات کا اس میں مذکور تھا وہ لطیف اور اللہ تعالیٰ کی شان کا ظاہر کرنے والا تھا
اور ایک ادنی نظر سے اس کے الہامی ہونے کا علم حاصل کیا جا سکتا تھا۔ میں نے ایک خوشی کا
سانس لیا اور کہا جس طرح خدا تعالیٰ کا مجازی نور اس کے مادی عالم کی ہر تھے سے ظاہر ہے اسی
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۱
رحمة للعالمين
طرح اس کا حقیقی نور اس کے روحانی عالم کی ہر تھے سے ظاہر ہے میں نے کہا گو نبی فوت ہو چکے
ہیں مگر یہ کتب اپنے حسن دلکش کی وجہ سے ضرور لوگوں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچتی ہونگی اور یہ باغ
روحانی کے مختلف پودے ضرور یکجا جمع ہو کر دنیا کی روحانی کوفت کو دور کرتے اور اس کی اخلاقی
افسردگی کو مٹاتے ہونگے ۔ مگر میری حیرت کی حد نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ با وجود آنکھوں کے
سامنے ان روحانی جواہرات کی موجودگی کے ہر اک یہی شور مچا رہا تھا کہ میرے پاس تو قیمتی
ا
ہیرے ہیں اور دوسروں کے پاس بے قیمت پتھر ۔ میں نے کہا خدا یا ان عقل کے اندھوں کو کیا ہو
گیا جو دیکھتے ہوئے نہیں دیکھتے اور سنتے ہوئے نہیں سنتے ۔ کیا دنیا سے انصاف مٹ گیا ہے، کیا
انسان اپنی روحانیت کی نمائش گذشتہ ایام میں کر چکا اور اب بالکل کھو کھلا ہو گیا ہے؟ کیا یہ دنیا جو
کسی وقت خدا کا تخت گاہ کہلاتی تھی، اب محض شیطان کی چوگان بازی کیلئے رہ گئی ہے؟ میں اسی فکر
میں تھا کہ پھر وہی دلوں کو پاک اور دماغوں کو منور کر دینے والی آواز بلند ہوئی اور اس نے کہا کہ
ہمارا یہ مسلک نہیں کہ دوسروں کی قبروں پر اپنا محل بنائیں ۔ جو حسن کو نہیں دیکھتا وہ اندھا ہے۔
بیشک گذشتہ کتب میں انسانی دست برد نے تغیر کر دیا ہے لیکن پھر بھی ان کا منبع الہی علم ہے اور
ہماری آواز ان کی مصدق ہے اور ان کے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے کی شہادت دیتی ہے۔
ہمیں خدا تعالیٰ نے علاوہ اور مقاصد کے اس مقصد کے لئے بھی مبعوث فرمایا ہے کہ ہم تمام خدا
تعالیٰ کی کتب کی تصدیق کریں ۔ اور ان کی سچائی کو ثابت کریں تا اللہ تعالیٰ پر ظلم کا الزام نہ پر ظلم کا الزام نہ لگے اور
تا حسن کو دیکھ کر اس کا انکار کرنے والے روحانی نابینائی کے مرض میں مبتلا نہ کئے جاویں۔ نادان
انسان ان کتب کی صداقت کا کس طرح انکار کر سکتا ہے جو غیب پر مشتمل ہیں اور جن کی صداقت پر
آئندہ زمانہ کی پیشگوئیاں کر کے اور خصوصاً ہمارے زمانہ کی خبر دے کر خدا تعالیٰ نے مہر لگا دی
ہے۔ کوئی انسان نہیں جس کو غیب کا علم ہوا اور یہ کتب تو غیب کے خزانوں سے بھری ہوئی ہیں اور یہ
بھی تو دیکھو کہ باوجود اس کے کہ ان میں انسانی ملاوٹ ہے وہ توحید کی تعلیم کو خاص طور پر پیش کرتی
ہیں حالانکہ شیطانی کلام خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو قائم نہیں کیا کرتا۔ اس آواز کو سن کر میرے دل
کی گھر میں گھل گئیں، میری پریشانی دور ہوگئی اور میرے دل سے ایک آہ نکلی اور میں نے کہا یہ
آواز گزشتہ کتب کیلئے بھی رحمت ثابت ہوئی ۔
انسانی ضمیر کیلئے رحمت جب میں نے دیکھا کہ سب قوموں میں نبی گزرے ہیں اور سب ہی کے پاس شمع ہدایت۔ ہدایت موجود ہے جس کے ذریعہ
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۲
رحمة للعالمين
سے اگر وہ چاہیں تو اللہ تعالیٰ کا کامل نور پاسکتے ہیں تو میں نے کہا کہ باوجود اس حسد اور بغض کے
جو مختلف قوموں کو دوسرے مذاہب کے بزرگوں اور کتب سے ہے پھر بھی وہ اشتراک اور وہ
مناسبت جو ایک دوسرے کے مذاہب میں پائی جاتی ہے اور ان اعلیٰ تعلیمات کی وجہ سے جو ان کی
کتب میں بھری پڑی ہیں دنیا میں صلح اور امن کی تو ایک بنیاد قائم ہوگئی ہے۔ گو غیریت اور غیرت
کی وجہ سے ایک دوسرے کے بزرگوں کو تسلیم نہ کریں لیکن کم سے کم اس اتحاد نے دنیا کو لڑائی اور
جھگڑوں سے تو ضرور بچا لیا ہوگا ۔ لیکن میری حیرت کی حد نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ بعض لوگ
بعض دوسرے لوگوں کو مار پیٹ رہے تھے اور طرح طرح سے دکھ دے رہے تھے کہ تم کیوں اپنا
عقیدہ چھوڑ کر ہمارے عقیدے کو قبول نہیں کر لیتے ؟ میں نے دیکھا کہ بعض کو گالیاں دی جا رہی
تھیں بعض کو پیٹا جا رہا تھا ، بعض کا بائیکاٹ کیا جا رہا تھا، بعض پر تمدنی دباؤ ڈالا جارہا تھا اور بعض پر
اقتصادی ۔ لیاقت تو موجود ہوتی لیکن ملازمت نہ دی جاتی ، اچھا مال تو فروخت کرنے کیلئے ان
کے پاس ہوتا لیکن ان سے خرید و فروخت نہ کی جاتی ، عدالتوں میں بلا وجہ اور بے قصور ان کو کھینچا
جاتا ، بعض کو تو جلا وطن کیا جاتا اور بعض کو تلوار سے ڈرا کر اپنا مذہب چھوڑ نے کیلئے کہا جاتا۔ میں
نے دیکھا کہ بعض دفعہ جس پر جبر کیا جاتا تھا اس کا عقیدہ جبر کرنے والے سے سینکڑوں گنے زیادہ
اچھا ہوتا ، بعض دفعہ جبر کرنے والے کے اعمال نہایت گندے ہوتے اور جبر کے تختہ مشق کے
اعمال نہایت پاکیزہ ہوتے ، میں حیران ہو کر دیکھتا کہ یہ کیا ہو رہا ہے ۔ جب بعض لوگ ان
جابروں سے پوچھتے کہ آخر یہ کیا ظلم ہے اور ان لوگوں کو کیوں دکھ دیا جاتا ہے تو لوگ جواب میں
کہتے کہ آپ اپنے کام سے کام رکھیں ہم لوگ انصاف کر رہے ہیں اور ظلم نہیں بلکہ حقیقی خیر خواہی
کرنے والے ہیں اگر مادی طور پر ہم نے کچھ ستی کر لی تو اس کا حرج کیا ہے؟ جب کہ ان کی روح
کو ہم نجات دلا رہے ہیں ۔ میں نے دیکھا کہ یہ ظلم ترقی کرتے کرتے اس قدر بڑھ گیا کہ بعض
لوگوں کو صرف اس جرم پر آزار پہنچائے جانے لگے کہ وہ کیوں اپنے رب کی آواز کو سنتے ہیں اور
بعض کو اس لئے کہ کیوں توحید کے قائل ہیں اور بعض کو اس لئے کہ کیوں خدا تعالیٰ کی طرف ظلم اور
کمزوری منسوب نہیں کرتے اور میں نے لوگوں کو اس لئے بھی دوسروں پر جبر کرتے دیکھا کہ وہ
کیوں تسلیم نہیں کرتے کہ خدا تعالیٰ بھی جھوٹ بول سکتا ہے۔ آہ! یہ ایک بھیانک نظارہ تھا جسے
دیکھ کر میری روح کانپ گئی اور میں نے کہا آخر ان نبیوں کے آنے کا کیا فائدہ ہوا۔ یہ شریعتیں
کس مصرف کی ہیں کہ ان کے باوجود یہ ظلم ہو رہے ہیں اور میں ابھی اسی سلوک پر حیرت کر رہا تھا
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۳
رحمة للعالمين
کہ میں نے دیکھا بعض لوگ عبادت کیلئے عبادتگاہوں کی طرف آنا چاہتے تھے کہ بعض دوسرے
لوگوں نے ان کو روکا اور کہا کہ تم کو کس نے کہا ہے کہ ان مقدس مقامات کو نا پاک کرو اور کیا تم کو
شرم نہیں آتی کہ جب کہ تم عشائے ربانی میں فطیری کی جگہ خمیری روٹی استعمال کرتے ہوئے یا
مقدس اشیاء کو دستانے پہن کر پکڑ لیتے ہو تم ہماری عبادت گاہوں میں داخل ہو کر انہیں نجس کرنا
چاہتے ہو۔ غرض اسی قسم کی باتیں تھیں جن پر میں نے دیکھا کہ لوگ ایک دوسرے کو عبادت گاہوں
سے روک رہے تھے اور نتیجہ یہ تھا کہ لوگوں کی توجہ عبادت سے ہی ہٹ رہی اسے تھی ۔
ہے۔
پھر میں نے دیکھا کہ بعض لوگ اس سے بھی آگ بڑھ گئے اور انہوں نے ثواب کا سب
سے بڑا کام یہ سمجھا کہ جہاں موقع ملا دوسروں کی عبادت گاہ گرادی ، یہودی مسیحیوں کی عبادتگا ہیں
اور مسیحی یہودیوں کی اور بدھ ہندوؤں کی اور ہندو بدھوں کی عبادتگاہیں گرا رہے تھے اور اپنے
اعمال پر فخر کر رہے تھے اور ہر اک شخص یہ خیال کرتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی بخشش کا پیمانہ اس کے لئے
دوسری اقوام کی عبادت گاہوں کے گرانے کے کام کے مطابق وسیع ہوگا ۔ آہ یہ مقدس جذبات کی
بے حرمتی کا ایک حیا سوز نظارہ تھا۔ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا میں نے کہا یہ ترقی ہے جو دنیا
نے ان ہزاروں سالوں میں کی ہے جن میں قریباً ہر صدی نے ایک نبی پیدا را کیا کیا ہے ۔ کیا یہ ارتقاء
ہے جسے علمائے سائنس ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں؟ میں شاید نبیوں کے کاموں کی پائیداری کا
قائل ہی نہ رہتا اگر وہی پاکیزہ آواز مقدس آواز جو پہلے میرے شبہات کا ازالہ کرتی رہی تھی، پھر
بلند نہ ہوتی ۔ پھر میں اسے دنیا کی آوازوں کو دباتے ہوئے نہ پاتا۔ پھر اسے جلالی انداز میں یہ
کہتے نہ سنتا کہ حق آ گیا اور باطل بھاگ گیا باطل تو بھاگا ہی کرتا ہے۔ دین کے معاملہ میں جبر
ہرگز جائز نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے ہدایت اور گمراہی میں کامل فرق کر کے دکھا دیا ہے ۔ خدا تعالیٰ
نے ہر اک ضروری امر کو کھول دیا ہے اور بقد ِر ضرورت جسمانی پانی کی طرح وہ مختلف ممالک میں
روحانی پانی برساتا رہا ہے ۔ ان کے اختلافات اس امر پر دلالت نہیں کرتے کہ وہ پانی پاک نہیں
بلکہ صرف مختلف ممالک اور مختلف زمانوں کے لوگوں کی طبائع اور ضرورتوں کے فرق پر دلالت کرتا
ہے جس کو جب اور جو ضرورت ہوئی خدا تعالیٰ نے ضرورت کے مطابق سامانِ ہدایت پیدا کر
دیئے ۔ پس ان اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو اور اگر کوئی ناحق پر بھی ہو تب بھی
اسے جبر سے نہ منواؤ کہ خدا تعالیٰ کا معاملہ دل کی حالت کے مطابق ہے نہ کہ زبان کے قول کے
مطابق ۔ خدا تعالیٰ کو تمہاری باتیں اور تمہارے ظاہری اعمال نہیں پہنچتے بلکہ اس کے حضور میں
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۴
رحمة للعالمين
تمہارے دل کی کیفیت پہنچتی ہے جو جبر سے نہیں پیدا ہو سکتی ۔ ایک دوسرے کو عبادتگاہوں میں
عبادت کرنے سے نہ روکو کہ یہ بہت بڑا ظلم ہے جو خدا کا نام لینا چاہتا ہے خواہ کسی طریق پر نام
لئے اسے اجازت دو تا لوگوں میں عبادت کی طرف توجہ ہوا اور لامذہبیت ترقی نہ کرے۔ لوگوں کی
عبادتگاہوں کو نہ گراؤ خواہ آپس : راؤ خواہ آپس میں کس قدر ہی ا رہی اختلاف کیوں نہ ہو کیونکہ اس سے کا انہ ہو کیونکہ اس سے ظلم اور فتنہ کی
بنیاد رکھی جاتی ہے اور امن کا قائم ہونا لمبے زمانے تک ناممکن ہو جاتا ہے ۔ اگر کوئی ایسا کرے گا تو
اللہ تعالیٰ اس کی حکومت کو تباہ کر دے گا اور نئی قو میں پیدا کرے گا جو اس کے حکم کے ماتحت
عبادتگاہوں کی حفاظت کریں گی ۔ اس آواز نے میرے خدشات کو دور کر دیا میرے خیالات کو
مجتمع کر دیا اور میں نے پھر آزادی کا سانس لیا جس میں ایک طرف تسلی اور دوسری طرف درد ملا
ہوا تھا۔ تسلی اس لئے کہ میں نے دیکھا کہ دنیا کی اصلاح کا دن آ گیا، ظلم مٹایا جائے گا اور درد
اس لئے کہ اس آواز کے مالک کی طرف میرا دل زیادہ سے زیادہ کھینچا جا رہا تھا۔ مگر تیرہ سو سال
کا زمانہ پوری تیره نا قابلِ گزر صدیاں میرے اور اس کے درمیان میں حائل تھیں ۔ مگر بہر حال
میرے دل سے پھر ایک آہ نکلی اور شکر و امتنان سے بھرے ہوئے دل سے میں نے کہا کہ یہ آواز
انسانی ضمیر کیلئے بھی ایک رحمت ثابت ہوئی ۔
اس کے بعد میرا
میری نگہ انسانوں میں سے معذوروں پر معذوروں کیلئے رحمت پڑی۔ میں نے دیکھا کہ انسانوں میں سے کافی تعداد ایسے
لوگوں کی ہے جو کسی نہ کسی وجہ سے ناکارہ اور بے مصرف نظر آتے ہیں ان میں سے اندھے ہیں
اور بہرے ہیں اور گونگے ہیں اور لنگڑے نہ ے ہیں اور اپانچ ہیں اور مفلوج ہیں اور کمزور جسموں
والے ہیں اور بیمار ہیں اور بوڑھے ہیں یا چھوٹے ہیں ، بیکار ہیں اور بے سروسامان ہیں اور بے یارو
مددگار ہیں ۔ میں نے و نے دیکھا یہ مخلوق خدا تعالیٰ کی مخلوق میں سے سب سے زیادہ دلا سے زیادہ دلچسپ مخلوف مخلوق تھی ۔
میں نے ان میں سے ایسے لوگ دیکھے کہ باوجود ا پانچ ہونے کے ان کے دل شرارت سے لبریز
تھے اگر کسی کے ہاتھ نہ تھے تو وہ پاؤں سے چوری کرنے کی کوشش کرتا تھا اور اگر پاؤں نہ تھے تو وہ
گھسٹ کر بدی کے مقام پر جانا چاہتا تھا اور اگر آنکھیں نہ تھیں تو وہ کانوں سے بد نظری کا مرتکب
ہونے کی کوشش کرتا تھا۔ یا ہاتھوں سے چھو کر اپنے بد خیالات کو پورا کرنے کی سعی کرتا تھا۔ بے
یارو مددگار لوگوں کو میں نے دیکھا ان کے چہروں پر بادشاہوں سے زیادہ نخوت کے آثار تھے،
بیکسوں کو دیکھا کہ اپنی بے کسی کی حالت میں ہی وہ دوسروں کو گرانے کیلئے کوشاں تھے مگر میں نے