رحمة للعٰلمین

انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۵
رحمة للعالمين
انہی لوگوں میں سے ایسے لوگ دیکھے جن کے دل خدا کے نور سے پُر تھے ، ان کی آنکھیں نہ تھیں مگر
وہ بینا لوگوں سے زیادہ تیز نظر رکھتے تھے ، ظاہری کان نہ تھے مگر ان کی سماعت غضب کی تیز تھی ،
ہاتھ نہ تھے مگر جس نیکی کو پکڑتے تھے چھوڑنے کا نام نہ لیتے ، پاؤں نہ تھے مگر نیکی کی راہوں پر اس
طرح چلتے تھے جس طرح تیز گھوڑا دوڑتا ہے ۔ مگر باوجود ان کے اچھے ارادوں اور میسر شدہ
سامانوں کے مطابق کوشش کرنے کے پھر بھی وہ اس قسم کے عمل نہیں کر سکتے تھے جو تندرست اور
طاقت رکھنے والے لوگ کر سکتے ہیں اور اس لحاظ سے وہ ظاہر بینوں کی نگہ میں نکھے اور ناکارہ نظر
آتے تھے۔ میں نے دیکھا ان کو ہاتھوں کے نہ ہونے کا اس قد رصد مہ نہ تھا جس قدر اس کا کہ وہ
ان نیک کاموں کو بجا نہیں لا سکتے کہ جن میں ہاتھ کام آتے ہیں ، انہیں آنکھوں کے جانے کا اس
قد رصدمہ نہ تھا جس قدر اس کا کہ وہ ان نیک کاموں سے محروم ہیں جن میں آنکھیں کام آتی ہیں
غرض ہر کمزوری جوان میں پائی جاتی تھی خود اس کمزوری کا ان کو احساس نہ تھا لیکن اس کمزوری
کے نتیجہ میں جس قسم کی نیکیوں سے وہ محروم رہتے تھے ان کا اُن کو بہت احساس تھا۔ میں نے ان
لوگوں کو ہزار بدصورتیوں کے باوجود خوبصورت پایا اور ہزار عیبوں کے باوجود کامل دیکھا اور میں
جوش سے کہہ اٹھا کہ با وجود مذاہب کے اختلاف کے اس میں تو کسی کو اختلاف نہ ہوگا کہ یہ اللہ
تعالیٰ کی نہایت خوبصورت مخلوق ہے ۔ ان ۔ مخلوق ہے۔ ان کے عیب پر ہزار کمال قربان ہو رہا ہے اور یہ لوگ ثابت
کر رہے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ فضل کرے تو میلے کے ڈھیر پر بھی پاکیزہ روئیدگی پیدا ہوسکتی ہے مگر
میری حیرت کی حد نہ رہی کہ جب ایک جماعت مجھ سے اس بارہ میں بھی اختلاف پر تیار ہوگئی اور
بعض نے کہا کہ ایسے نا پاک لوگوں کو آپ اچھا کہتے ہیں ان سے تو الگ رہنے کا حکم ہے اور ان
کے ساتھ مل کر کھانا تک نا جائز ہے اور نہ ان سے چھونا درست ہے۔ ایک اور جماعت بولی یہ
اپنے گذشتہ اعمال کی سزا بھگت رہے ہیں یہ خدا تعالیٰ کے پیارے کس طرح ہو گئے بلکہ انہوں
نے ان کے گناہ تک گنائے کہ گذشتہ زندگی میں فلاں گناہ کر کے آنکھیں ضائع ہوئیں فلاں گناہ
کر کے کان ضائع ہوئے وغیر ذَالِکَ۔ اور بعض نے ہنس کر کہا کہ خیر یہ تو بیوقوفی کی باتیں ہیں
اصل میں ان پر دیو سوار ہیں ۔ ہمارے خداوند ان دیووں کو نکالا کرتے تھے اور ان کے بعد ان
کے شاگرد ۔ مگر اب ایسے لوگ ہم میں موجود نہیں رہے۔ میں نے کہا الہی دنیا کو کیا ہو گیا ہے یہ دل
کے اندھے آنکھوں کے اندھوں پر اور دل کے بہرے کانوں کے بہروں پر ہنستے ہیں ۔ یہ
بدصورت اور کریہہ المنظر لوگ ان اپاہجوں کے حُسن کو کیا جانیں جن کے دل تیرے نور

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۶
رحمة للعالمين
ہیں ۔
سے منور اور جن کے سینے تیری محبت کے پھولوں سے رشک صد مرغزار بن رہے ہیں ۔ آہ میں کس
طرح مانوں کہ تو بھی بیٹیوں کی طرح یہ دیکھتا ہے کہ کس کی تھیلی میں کیا ہے اور یہ نہیں دیکھتا کہ کسی
کے دل میں کیا ہے۔ مگر میرے خیالات کی روکو پھر اسی عقدہ کشا آواز نے روک دیا وہ ناز و
رعنائی سے بلند ہوئی ۔ اس ناز سے کہ کسی معشوق کو کب نصیب ہوا ہو گا ، اس شان سے کہ کسی بادشاہ
کو خواب میں بھی حاصل نہ ہوئی ہوگی اور اس نے کہا کہ اے کام کرنے والو۔ اے خدا کی راہ میں
جانیں قربان کرنے والو ! مت خیال کرو کہ خدا کے حضور میں تم ہی مقبول ہو اور اس کے انعامات
کے تم ہی وارث ہو یا د رکھو کہ کچھ تمہارے ایسے بھائی بھی ہیں کہ جو بظاہر ان عمل کی وادیوں کو نہیں
طے کر رہے جن کو تم طے کر رہے ہو، ان کٹھن منزلوں میں سے نہیں گزر رہے جن میں سے تم گزر
رہے ہو۔ لیکن پھر بھی وہ تمہارے ساتھ ہیں ۔ تمہارے شریک ہیں، تمہارے ثوابوں کے حصہ دار
اور خدا اتعالیٰ تعالیٰ ۔ کے ایسے ہی مقرب ہیں جیسے کہ تم ۔ میں نے دیکھا نیکوکاروں کی وادی میں ایک
عظیم الشان ہلچل پیدا ہوئی اور سب بے اختیار چلا اٹھے کہ کیوں ایسا کیوں ہے؟ اس مقدس آواز
نے جواب دیا اس لئے کہ گو ان کے ہاتھ پاؤں بوجہ خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ معذوریوں کے
تمہارے ساتھ شامل ہونے کی اجازت نہیں دیتے مگر ان کے دل تمہارے ساتھ ہیں ۔ جب تم
عمل کی لذتوں سے مسرور ہو رہے ہوتے ہو وہ غم اور حرمان کے تلخ پیالے پی رہے ہوتے ہیں ۔
بے شک جام مختلف ہیں، بے شک شراب جداجدا ہے لیکن کیف میں کوئی فرق نہیں نتیجہ ایک ہی ہے
تم جس مقام کو پاؤں سے چل کر پہنچتے ہو وہ دل کے پروں سے اُڑ کر جا پہنچتے ہیں ۔ ان کو نا پاک
مت کہو جو ان سے نیک ہیں وہ تم میں سے پاکیزگی میں کم نہیں ۔ میری روح وجد میں آ گئی میرا
دل خوشی سے ناچنے لگا میں نے کہا صَدَقْتَ يَا رَسُولَ الله انصاف اس کا نام ہے، عدل اس
کو کہتے ہیں میرے دل سے پھر ایک آہ نکل گئی اور میں نے کہا طاقت ور کے ساتھی تو سب ہوتے
ہیں مگر یہ آواز معذوروں کیلئے بھی رحمت ثابت ہوئی ۔
آئندہ نسلوں کیلئے رحمت میں کہاں کہاں تم کو اپنے ساتھ لئے پھروں میں نے
اس عالم خیال میں بیسیوں اور مقامات کی سیر کی
لیکن اگر میں ان کیفیات کو بیان کروں تو یہ مضمون بہت لمبا ہو جائے گا اس لئے میں اب صرف
ایک اور نظارہ کو بیان کر کے اس مضمون کو ختم کرتا ہوں ۔ میرے دل میں خیال آیا کہ یہ غیبی آواز
ماضی کیلئے بھی رحمت ثابت ہوئی اور حال کے لئے بھی مگر اس کا معاملہ مستقبل کے ساتھ کیسا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۷
رحمة للعالمين
۔
میں نے کہا آئندہ نسلیں لوگوں کو اپنی جانوں سے کم پیاری نہیں ہوتیں۔ ماں باپ خود فنا ہونے کو
تیار ہوتے ہیں بشرطیکہ ان کی اولاد بچ جائے بلکہ سچ پوچھو تو وہ ہر روز اپنے آپ کو اولاد کی خاطر
تباہی میں ڈالتے رہتے ہیں ۔ پھر ماضی اور حال کسی کو کب تسلی دے سکتے ہیں جب کہ مستقبل
تاریک نظر آتا ہو، جب کہ آئندہ نسلیں فلاح و کامیابی کی راہوں پر چلنے سے روک دی گئی ہوں ۔
میں نے کہا یہ نہیں ہو سکتا، یہ تو انسانی فطرت کے خلاف ہے کہ کوئی اپنی نسلوں کی تباہی پر راضی ہو
جائے اس لئے مستقبل کے متعلق تو ضرور سب مذاہب متحد ہونگے اور اس مقدس وجود سے ان کو
اختلاف نہ ہوگا جو دوسرے امور میں ان سے اختلاف کرتا رہا ہے اور ان کیلئے صحیح عقیدہ یا صحیح عمل
پیش کرتا رہا ہے۔ تب میں نے عالم خیال میں ہندو بزرگوں سے سوال کیا کہ آئندہ نسلوں کیلئے
آپ میں کیا وعدے ہیں ۔ انہوں نے جواب دیا کہ وید آخری اور اول کتاب ہے اس کے بعد
اور کوئی کتاب نہیں ۔ میں نے کہا میں تو کتاب کے متعلق سوال نہیں کرتا میں تو یہ پوچھتا ہوں کہ جو
پہلوں نے دیکھا کیا آئندہ نسلوں کے لئے بھی اس کے دیکھنے کا امکان ہے ۔ وید دوبارہ نازل نہ
ہوں لیکن ویدوں نے جو عجائبات پہلے لوگوں کو دکھائے کیا ویسے ہی عجائبات پھر بھی دنیا کے لوگ
دیکھیں گے اور اپنے ایمان تازہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ایسا نہیں ہو سکتا۔ آخر
ویدوں کے زمانہ جیسا زمانہ اب دنیا کو کس طرح مل سکتا ہے۔ میں نے بدھوں سے سوال کیا اور
انہوں نے بھی کوئی ایسی امید نہ دلائی۔ زردشتی لوگوں نے بھی اس پرانے اچھے زمانے کا وعدہ اپنی
اولادوں کے لئے نہ دیا۔ یہود نے کہا زکریا تک تو خدا تعالیٰ کا کلام لوگوں پر اتر تا رہا اور اس کے
معجزات لوگوں کے ایمان تازہ کرتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہو سکتا ۔ مسیحیوں نے کہا
حواریوں تک تو روح القدس اترا کرتا تھا مگر اب اس نے یہ کام ترک کر دیا ہے ۔ میں نے کہا اور
آئندہ نسلیں؟ کیا اب وہ محروم رہیں گی؟ کیا اب ان کے ایمانوں کو تازہ کرنے کیلئے کوئی سامان
نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ افسوس ! اس رنگ میں اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ میں حیران تھا کہ لوگ کس
طرح اپنی اولادوں کو محروم کرنے پر رضامند ہو گئے اور وہ کیوں خدا تعالیٰ کے آگے نہ چلائے کہ
اگر اولاد کی محبت دی ہے تو ان کی ترقی کے سامانوں کے وعدے بھی تو کر ۔ مگر میں نے دیکھا ان
لوگوں میں کوئی حس نہ تھی وہ اس پر خوش تھے کہ خدا کا کلام نَعُوذُ بِاللهِ کوئی لعنت تھا کہ شکر ہے
اس سے ان کی اولادوں کو نجات ملی ۔ میں دلگیر و افسردہ ہو کر ان لوگوں کی طرف سے ہٹا اور
میں نے کہا وہ نو ر بھی کیا جس کی روشنی بند ہو جائے اور وہ خدا ہی کیا جس کی جلوہ گری ماضی میں ہی

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۸
رحمة للعالمين
ختم ہو جائے کہ پھر میں نے اسی موہنی پیاری دلکش آواز کو بلند ہوتے ہوئے پایا۔ پھر اسے ایک
انداز دلر بائی سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ جو نعمت ہم نے پائی اسے اپنے تک محدود نہیں رکھا بلکہ ہمیشہ
کے لئے بنی نوع انسان میں تقسیم کر دیا۔ خدا تعالیٰ کی نعمتیں ماضی سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ وہ اسی
طرح مستقبل کا بھی رب ہے جس طرح ماضی کا ۔ جو کوئی بھی اس سے سچا تعلق رکھے گا اس کا کلام
اس پر نازل ہوگا ، اس کے نشانات اس کیلئے ظاہر ہوں گے ، اس کی محبت محدود نہیں کہ وہ اسے
گذشتہ لوگوں پر تقسیم کر چکا ، وہ ایک غیر محدود خزانہ ہے۔ جس سے ہر زمانہ کے لوگ علی قد قدا ر مراتب
حصہ لیں گے۔ ہراک جو سچے دل سے کہے گا کہ اللہ میرا رب ہے اور اس تعلق پر سچے عاشقوں کی
طرح قائم ہو جائے گا خدا کے فرشتے اس پر نازل ہوں گے اور اس کے رب کا پیغام اس کو آ کر
دیں گے اور اس کی محبت بھری باتیں اس کے کان میں ڈالیں گے اور غموں اور فکروں کے وقت
اس کے دوش بدوش کھڑے ہوں گے اور بشارت دیں گے کہ اللہ تمہا را دوست اور تمہارا مددگار
ہے۔ میں اور کچھ فکر نہ کرو اور غم نہ کرو گے اور الہام الہی کا دروازہ ہمیشہ ان ۔ کا دروازہ ہمیشہ ان کے لئے کھلا رہے گا اور
ان کے عشق کو رد نہ کیا جائے گا بلکہ قبول کیا جائے گا اور وہ سب درجے جو پہلوں کو ملے ہیں ان کو
بھی ملیں گے۔ میں نے یہ بشارت سن کر بے اختیار کہا اللهُ أَكْبَرُ یہ آواز تو آئندہ نسلوں کیلئے
بھی رحمت ثابت ہوئی ۔ اگر آئندہ کے لئے آسمانی نعمتوں کا دروازہ بند ہو جاتا تو عاشق تو جیتے جی
ہی مر جاتے ۔ جن کے دل میں عشق الہی کی چنگاری سلگ رہی ہے انہیں جنت بھی اسی لئے اچھی
لگتی ہے کہ اس میں معشوق از لی کا قرب نصیب ہوگا ورنہ انار اور انگور ان کے لئے کوئی دلکشی کا
سامان نہیں رکھتے ۔ اگر قرب سے ہی ان کو محروم کیا جانا تھا جیسے کہ دوسرے لوگ کہتے ہیں تو ان
کے لئے پیدا ہونا یا نہ ہونا برابر تھا۔ پس مبارک وہ جس نے آئندہ نسلوں کو بھی امید سے محروم نہ کیا
اور عاشقوں کو معشوق کے وصال کی خوشخبری سنا کر ہمیشہ کیلئے اپنا دعا گو بنا لیا۔ مگر اب تو میرے
دل سے ایک بہت ہی درد بھری آہ نکلی اور میں نے کہا ۔ کیا ان تیرہ صدیوں ، نا قابل گذر تیرہ
صدیوں کیلئے جن کو ماضی کی مہر نے بالکل ہی عبور کے قابل نہیں چھوڑا طے کرنے کا کوئی راستہ
نہیں ۔ کیا میرے اور میرے محبوب کے درمیان ایسی سد سکندری حائل ہے جس کو توڑنا بالکل
ناممکن ہے؟ کیا اس مایوسی کی تاریکی کو امید کی کوئی کرن بھی نہیں پھاڑتی ۔
میں انتہائی کرب میں تھا کہ مجھے ایک اور آواز سنائی دی۔ ایسی قریب کہ اس کے قرب کا
اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ وہ میری رگ گردن سے بھی زیادہ قریب تھی ۔ اور اس نے کہا افسوس

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۹
رحمة للعالمين
نہ کر میری طرف دیکھ جو چیز تیرے لئے ماضی ہے میرے لئے حال ۔ بے شک کمزور انسان ماضی کو
نا قابل وصول سمجھتا ہے اور سمجھتا رہا ہے لیکن میرے سامنے ماضی اور مستقبل سب ایک سے ہیں ۔
جس وجود کو تو دیکھنا چاہتا ہے میں نے اس کے ماضی کو مستقبل سے بدل دیا ہے۔ میری طرف
سیدھا چلا آ تو اس کو میرے قرب میں میری جنت کے اعلیٰ مقامات میں میرے کوثر کے کنارے پر
اسی طرح میری نعمتیں تقسیم کرتا ہوا پائے گا جس طرح تیرہ صدیاں گزریں ۔ دنیا کے لوگوں نے
ہر قسم کی نعمتیں تقسیم کرتے ہوئے پایا تھا۔ کیوں وہ سب کے لئے رحمت نہ ہو کہ میں نے اسے
پیدا ہی تقسیم کے کام کیلئے کیا تھا۔ تبھی تو وہ ابوالقاسم کہلایا اور تبھی تو اس نے منع کیا کہ کوئی شخص اس
کی کنیت اختیار نہ کرے ۔
اسے ہر
میں نے کہا ۔ اے میرے دل میں بولنے والے! میں تیرے از لی حُسن پر قربان ۔ بے شک
میر امحمد رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ تھا لیکن تُو رَبُّ الْعَلَمِينَ ہے ۔ تیری رحمت کے قربان ماضی کے ایک
منٹ کو کوئی واپس نہیں لاسکتا لیکن تو نے تیرہ صدیوں کے ماضی کو مستقبل بنادیا اور وہ جسے ہم خیال
کرتے تھے کہ پیچھے چھوڑ آئے ہیں، اس کی آئندہ ملاقات کا وعدہ دلایا۔ اے میرے محمدؐ کے
معشوق آ ۔ میرے دل میں بھی گھر کر لے ۔ تیرا حسن سب سے بالا ہے۔ تیری شان سب سے
نرالی ۔ اور یہ کہتے ہوئے میری ایک آنکھ سے ایک آنسو نکل پڑا ۔ وہ میرے رخسار پر ڈھلکا ہی تھا
کہ میری ایک بیوی میرے کمرہ میں داخل ہوئی۔ میں نے عشق کا راز فاش ہونے کے خوف سے
جھٹ وہ آنسو پونچھ دیا ور نہ نہ معلوم اس کے کتنے اور ساتھی اس کے پیچھے چلے آتے ۔
روزنامه الفضل ۲۶ نومبر ۱۹۳۳ء )
1 حم السجدة: ٣٨
قشعرير: لرزه بدن کیکپی
بنی اسرائیل: ۴۱ الزخرف : ۲۰ ه التحريم: ۷
الجاثية: ۲۵
منغض : رنجیدہ ۔ ناراض
البقرة : ٣٠
گلتیوں: باب ۳ آیت ۱۱ تا ۱۴ ۱۰ پیدائش: باب ۳ آیت ۱۳
ال رومیوں: باب ۱۴ آیت ۹

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۰
مسلم کتاب البر والصلة باب النهي عن قول هلك الناس
۱۳ طه: ۱۱۶ ۱۴ یوحنا باب ۱۰ آیت ۸
۱۵ فاطر: ۲۵، الرعد: ۸
بخاری کتاب المغازی باب نزول النبي الحجر
كل حم السجدة: ٣١
بخارى كتاب المناقب باب كنية النبي صلى الله عليه وسلم
رحمة للعالمين

آج 10 میں سے 10 باقی