اُسوہٴ کامل

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۱
أسوة كامل
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
أسوة كامل

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۲
أسوة كامل
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
أسوة كامل
(فرموده ۲۶ نومبر ۱۹۳۳ ء بر موقع جلسه سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم بمقام قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
ایک شکایت اصل مضمون شروع کرنے سے قبل میں ایک تحریر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا
ہوں جو اسی وقت مجھے دی گئی ہے۔ اس پر چند ہند و اصحاب کے دستخط ہیں
اور انہوں نے شکایت کی ہے کہ آج ایک جلوس ان کی گلیوں میں سے گزرا جس کا پہلے دستور نہ تھا
اور کہ اس میں شامل ہونے والے بعض طالب علموں کا رویہ ناپسندیدہ تھا۔ پیشتر اس کے کہ میں یہ
معلوم کروں کہ ان کے رویہ میں کیا نا پسندیدگی تھی جس کے متعلق اگر وہ مجھے بعد میں اطلاع دیں
گے تو میں ہر نا پسندیدہ رویہ کے متعلق نوٹس لوں گا لیکن عام نصیحت میں تحقیق سے پہلے ہی کر دیتا
ہوں کہ اگر کسی نے کوئی ناپسندیدہ حرکت کی تو یہ بہت ہی ناپسندیدہ بات تھی ۔ یہ دن ہم نے اس
بات کی تیاری کے لئے مقرر کیا ہے کہ مختلف اقوام میں صلح و آشتی کی بنیاد بن سکے اور وہ دن جسے
ہم اقوام میں صلح کی بنیاد بنانا چاہتے ہیں اور جسے ہم آہستہ آہستہ اس صورت میں تبدیل کرنا
چاہتے ہیں کہ سب مذاہب کے بزرگوں کو اچھے ناموں سے یاد کیا جائے ۔ تا مختلف مذاہب کے
ماننے والوں میں جو کدورت ہے وہ دور ہوا اور پیار بڑھے۔ اس دن کسی کا دل دکھانا جو پہلے ہی
اسلامی تعلیم کی رو سے ناپسندیدہ بات ہے ۔ اور مسلمان کو اس بات سے جس سے دوسرے رے کو کو دکھ
ہو مجتنب رہنے کا حکم ہے، خصوصیت سے ناپسندیدہ بات ہے۔ اور اس دن بالخصوص اس بات کا
لحاظ کرنا چاہیئے کہ ایسی بات نہ کی جائے جس سے کسی کا دل دکھے ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۳
أسوة كامل
ان۔
بلوس ان کی صنوعی حد بندیوں کے نقصانات گلیوں میں سے گزرا جس کا پہلے دستور نہ
سے
تھا میں اپنا خیال ظاہر کر دیتا ہوں اور میرا اپنا خیال یہ ہے کہ یہ تنگ دلی ہم سب قوموں کو مٹا دینی
چاہیئے ۔ میرے نزدیک جب تک ہند و بازار مسلم بازار اور ہند و محلہ مسلم محلہ کی تفریق باقی ہے
ہمارے اندر محبت سے ایک دوسرے کی طرف بڑھنے کی جستجو پیدا ہی نہ ہو گی ۔ ان مصنوعی
حد بندیوں کی وجہ سے قلوب میں ایسی گرہیں رہیں گی کہ جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ملنے سے
روکیں گی۔ جو چیز قلوب کو مجروح کرتی ہے وہ خواہ ہند و محلہ میں کی جائے یا مسلم محلہ میں وہ
بہر حال بُری ہے۔ اگر ہندو اپنے محلہ میں مسلمانوں کو گالیاں دیں یا مسلمان اپنے محلہ
میں ہندوؤں کو بُرا بھلا کہیں تو یہ تو بے شک صحیح ہے کہ چونکہ ایک دوسرے کی گالیوں کو ایک
دوسرے نے سنا نہیں، اس لئے جوش نہیں پھیلے گا اور فساد نہیں ہوگا ۔ لیکن فساد اصل دل کا ہوتا ہے۔
اگر اپنی اپنی جگہوں پر دروازے بند کر کے بلکہ کوٹھڑیوں میں اور اس سے بھی بڑھ کر ایک دوست
دوسرے کے کان میں بلکہ اپنے ہی دل میں ایک دوسرے کو گالیاں دئے تب بھی یہ فعل ویسا ہی بُرا
ہوگا کیونکہ اپنے دل میں گالی دینے والے کا دل تو خراب ہو گیا اور ایسے دل میں محبت کی بنیاد قائم
نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے اگر قلوب کی درستی کو مد نظر رکھا جائے تو ایک دوسرے کو گالی دینے یا بُرا بھلا
کہنے کے لئے ظاہر و باطن یا اپنے اور پرائے محلہ کی حد بندی کوئی نہیں لیکن اگر دل شکنی نہ کی جائے
اور ہند و جلوس ہمارے محلہ سے گزر جائے تو اس میں خرابی ہی کیا ہے اور اس میں اعتراض کی کونسی تو
بات ہے یا اگر ہمارا جلوس بغیر کسی دل شکنی کے ہند و محلہ میں سے گزر جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔
تک ہندوستان میں فساد کا اصل باعث میں نہ میرا انا خیال ہے اور جب میں لیکن یہ اپنا جب کا
سب کے اندر یہ وسعت قلبی پیدا نہیں
ہوتی ، اس وقت تک اگر کوئی اعتراض کرتا ہے تو چاہئے کہ اس محلہ کو چھوڑ دیا جائے لیکن میری اپنی
رائے یہی ہے کہ صلح و آشتی کے لئے ہمیں یہ تنگ دلی دور کر دینی چاہیئے اور جن چیزوں میں
ہمارے مذاہب نے دائرے قائم نہیں کئے مثلاً ہند و محلہ یا مسلم محلہ کسی مذہب نے نہیں بتایا، تو ہم
خواہ مخواہ نئی حد بندیاں کیوں کریں ۔ ہندوستان میں تمام لڑائیاں ایسی ہی تنگدلانہ ذہنیت میں
پیدا ہوتی ہیں جس کا میں ہمیشہ سے مخالف رہا ہوں ۔
6

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۴
أسوة كامل
احمدیوں کی وسعت قلبی ہماری چھوٹی مسجد کے نیچے سے ہندو مسلم سکھ براتیں باجہ بجاتے ہوئے گزر جاتی ہیں اور نماز کے وقت بھی جبکہ
میں نماز پڑھا رہا ہوتا ہوں، گزرتی ہیں لیکن میں نے انہیں کبھی نہیں روکا۔ بلکہ بعض لوگوں نے
روکنا چاہا تو میں نے انہیں بھی منع کیا ۔ اگر کوئی شخص باجے سے ہماری توجہ کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے
تو دین کی طرف ہماری توجہ ہی کیا ہوئی ۔ چاہیئے کہ ہم دین میں ایسے مگن ہوں کہ کوئی چیز ہمیں اپنی
طرف متوجہ نہ کر سکے ۔ مجھے تو کبھی اس کا احساس نہیں ہوا ۔ بلکہ اگر کسی کو ہوا تو میں نے اسے بھی
منع کیا اور یہی کہا کہ یہ گلی گزرنے کی ہے اور اب تک اس میں سے ہندو، سکھ ،مسلمان سب کی
براتیں گزرتی ہیں، یہاں کی بھی اور باہر کی بھی اور میرا خیال ہے کہ یہی ذریعہ صلح کا ہے نا پسندیدہ
باتیں خواہ ہند و محلہ میں ہوں یا اپنے محلہ میں ہر حال میں ناپسندیدہ ہیں ۔ فساد کے خیال سے اگر
دوسرے کے محلہ میں جا کر کوئی ایسی بُری حرکت کی جائے تو یہ زیادہ بُری بات ہے۔ لیکن جو بات
ہے ہی ناپسندیدہ اسے اپنے محلہ میں بھی نہیں کرنا چاہیئے ۔
جماعت کو نصیحت اس لئے میں بغیر تحقیق کے ہی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے کوئی
حرکت کی ہے تو تو بہ کرے اور اگر نہیں کی تو آئندہ کے لئے مزید
احتیاط کرے ۔ اگر کوئی قوم پسند نہیں کرتی تو اس کی گلی میں سے نہ گزرا جائے لیکن پھر بھی میں یہ
ضرور کہوں گا کہ یہ طریق صلح کا نہیں اس سے ہر جگہ اور ہر قوم میں فساد ہوتے رہتے ہیں۔ ایسی ہی
باتوں سے ہند و مسلمانوں میں اور پھر مدراس کے علاقہ میں عیسائیوں اور ہندوؤں کے مابین فساد
ہوتے رہتے ہیں ۔ یہ خیال کہ ہماری مسجد یا محلہ میں سے کوئی گزر جائے تو یہ ہتک ہے قطعاً غلط
ہے۔ اگر وہ ہمارا بھائی ہے تو اس میں ہتک کی کیا بات ہے؟ لیکن جب تک دل نہیں بدلتے اور کسی
کو دکھ ہوتا ہے اس وقت تک اگر ہم چھوڑ ہی دیں تو کیا حرج ہے۔
اس کے بعد میں اس غرض کے متعلق کچھ مضمون کی وسعت اور وقت کی کتنی لایا جاتا ہوں جس کونے سے ہی جا کہنا چاہتا ہوں جس کے لئے یہ جلسہ
منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تفصیلی واقعات تو کسی صورت میں
بیان نہیں ہو سکتے کیونکہ وقت بہت تھوڑا ہوتا ہے۔ سردیوں کے دن ہیں ۔ اوّل تو عصر و مغرب کی
نمازوں کے درمیان وقفہ ہی گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کا ہوتا ہے۔ اس میں سے کچھ وقت یہاں پہنچنے میں
لگ جاتا ہے کچھ تلاوت و نظم میں، پھر کھڑے ہونے اور تمہید میں کچھ صرف ہو جاتا ہے۔ اور

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۵
أسوة كامل
صلى الله
صرف پندرہ بیس منٹ باقی بچتے ہیں اور کون ہے جو اس قدر قلیل عرصہ میں اس بحر نا پیدا کنا رکو ئیر
کر گزر سکے۔ صرف اتنا ہو سکتا ہے کہ رسول کریم یا کے بعض اعمال کو بیان کیا جائے تا ماننے عروسه
والوں کے علم اور محبت میں زیادتی ہوا اور دوسروں میں منافرت کم ہو۔
مذاہب کا اصل مقصد آج میں اس امر کے متعلق کچھ بیان کروں گا کہ دنیا میں جتنے مذاہب ہیں وہ وصل الہی کو ہی اصل مقصد قرار دیتے
ہیں ۔ ہندو، مسلمان ، سکھ، عیسائی ، زرتشتی، یہودی، مجوسی ہر ایک اپنے مذہب کا اصل مقصد
وصالِ الہی ہی بتاتے ہیں لیکن وہ سب کے سب اس وصال کو مرنے کے بعد قرار دیتے ہیں ۔ مثلاً
سنا تنیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ مرنے کے بعد کامل انسان خدا تعالیٰ میں جذب ہو جاتے ہیں، آریہ کہتے
ہیں کہ وہ لمبے عرصہ کے لئے خدا تعالیٰ کے قرب میں چلے جاتے ہیں، بدھوں کا بھی ایسا ہی عقیدہ
ہے۔ یہودیوں میں سے بعض تو قیامت کے قائل ہی نہیں جو قائل ہیں، وہ یہی سمجھتے ہیں۔ زرتشتی
مسلمان، غرضیکہ سب کا یہی خیال ہے۔ اور سب نے اس وصال کا زمانہ بَعْدَ الموت رکھا ہے لیکن
ہم دیکھتے ہیں کہ انسان سفر میں ہو تو بھی اپنے لئے کچھ نہ کچھ سامان ضرور کرتا ہے۔ اس لئے دنیا میں
بھی جو بطور سفر ہے وصالِ الہی کی کوئی تجاویز ہونی چاہئیں ۔ اور اس پر سب مذاہب کا اجتماع ہے
کہ جب تک انسان حقیقی قرب الہی حاصل کرئے اس وقت تک اس کی صفات کو اپنے اندر جذب
کرے تو یہ بھی ایک قسم کا قرب ہے مثلاً روزہ کیا ہے؟ یہی کہ انسان اللہ تعالیٰ کی طرح ایک وقت
کے لئے کھانے سے ہاتھ اٹھائے پھر نماز ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح خدا تعالیٰ بغیر کسی
شریک ساتھی اور رشتہ دار کے ہے اسی طرح انسان بھی ایک وقت کے لئے اپنے ساتھیوں اور
رشتہ داروں سے الگ ہو جائے اور اس طرح سب مذاہب میں کچھ نہ کچھ عبادات ہیں۔ اور سب
مذاہب اس امر پر متفق ہیں کہ اصل مقصد انسانی زندگی کا قرب الہی ہے اور دنیا میں اس کی مثال
اللہ تعالیٰ کی صفات کا دل میں پیدا کرنا ہے اور کامل انسان وہی ہو گا جو زیادہ سے زیادہ صفات الہی
اپنے وجود میں ظاہر کرے گا۔
صلى الله
عروسه
صفات الہی کا مظہر اتم آج کے مضمون میں میں رسول کریم ﷺ کے کاموں
میں سے اسی کا کام کو لیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ آپ نے
صفات الہی کو جس قدر اپنے اندر جذب کیا ہے اس کی مثال اور کہیں نہیں مل سکتی اور اسی غرض سے
میں نے شروع میں سورۃ فاتحہ پڑھی ہے۔

۱۷۶
انوار العلوم جلد ۱۳
أسوة كامل
آسمان،
اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ کی چار صفات بیان کی گئی ہیں ۔ پہلی رَبُّ الْعَلَمِينَ
صفت ربوبیت ہے۔ جس طرف دیکھو اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کام کر رہی ہے۔ زمین آر
سورج چاند ستارے، مشرقی، مغربی گورے کالے ایشیائی، یورپین سب اس کی ربوبیت کے نیچے
ہیں۔ اور وہ چھوٹے بڑے امیر غریب سب کی ربوبیت کرتا ہے۔
دوسری صفت رحمن ہے یعنی جتنی طاقتیں انسان کے اندر ہیں ان
صفت رحمانیت کے استعمال کے بیرونی سامان بھی مہیا فرماتا ہے۔ دنیا کی حکومتوں
میں یہ بات نہیں ۔ مثلاً یونیورسٹی ہے ۔ وہ علم پڑھانے کا سامان تو کرتی ہے مگر یہ نہیں کہ بعد میں
نوکری بھی ضرور دے۔ وہ کہتی ہے کہ ہم نے پڑھا دیا اور اب جاؤ اپنے لئے روزگار تلاش کرو۔
وہ خالی علم دیتی ہے اس کے استعمال کے ذرائع نہیں دیتی مگر اللہ تعالیٰ رحمن ہے یعنی وہ قوتوں کے
استعمال کے ذرائع بھی ساتھ دیتا ہے۔
رحمانیت کی لطیف تشریح ہر چیز جو اس نے پیدا کی ہے اس کے مقابل ایک ذریعہ
اس کے استعمال کا بھی بنایا ہے۔ مثلاً آنکھ ہے
اس کے لئے روشنی ضروری ہے تا کہ وہ دیکھ سکے اس لئے اس نے سورج پیدا کیا۔ پھر یہ ضروری ہے
کہ آنکھ خوبصورت اشیاء کو دیکھے تا اس میں طراوت پیدا ہو اور اس نے خوبصورت مناظر، سبزیاں
خوبصورت انسان چرند پرند درخت بیل بوٹے وغیرہ اشیاء پیدا کر دیں ۔ پھر اس نے کان دیئے
ہیں مگر یہ نہیں کہا کہ آوازیں خود پیدا کرو بلکہ آواز بھی ساتھ ہی پیدا کر دی ہے۔ پھر آوازوں کے
سننے میں بھی بے شمار فرق ہیں اگر سب کی آواز ایک سی ہوتی تو امتیاز کرنا مشکل ہو جاتا لیکن اس قدر
باریک فرق ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے ۔ گاڑی آتی ہے، گھوڑا آتا ہے لیکن کان دونوں کے
شور کو پہچان لیتے ہیں ۔ پھر ہر انسان کی آواز میں کچھ نہ کچھ فرق ہے۔ تو اتنے امتیاز ہیں کہ اگر انہی
کو دیکھا جائے تو کان کے لاکھوں کام نظر آتے ہیں پھر چھونے کی طاقت دی ہے مگر یہ نہیں کہا کہ
اس کے لئے کام خود تلاش کرو بلکہ چھونے کے لئے چیزیں بھی پیدا کر دی ہیں ۔ کوئی نرم چیز ہے
کوئی سخت کوئی پھسلنی اور کھوئی گھر دری، پھر ان میں سے ہر ایک کی کئی اقسام ہیں۔ نرمی میں بھی
ہزاروں فرق ہیں ہم ریشم پر ہاتھ رکھتے ہیں پھر ربڑ پر رکھتے ہیں اور اگر چہ دونوں نرم ہیں مگر ہماری
چھونے کی طاقت دونوں میں ایک امتیاز قائم کرتی ہے اور اس طرح نرمیوں میں بھی ہزاروں امتیاز
ہیں ۔ تو اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت نے جو طاقتیں انسان کو دی ہیں ان کے استعمال کے ذرائع

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۷
أسوة كامل
بھی ساتھ ہی پیدا کر دیتے ہیں ۔ مگر د نیوی حکومتیں ایسا نہیں کرتیں ۔
ایسی ایک دلچسپ مثال ان کی مثال تو یہ ہے کہ کہتےہیں کوئی فن کار کے لئے گیا اور ایک خرگوش مار کر لایا۔ جب گھر کے قریب پہنچا تو خیال کیا
کہ میرا کنبہ تو بہت ہے چھوٹے چھوٹے بچے، بہن، بھائی ہیں ایک خرگوش اگر میں گھر لے گیا تو وہ
آپس میں لڑیں گے اس لئے بہتر ہے کہ باہر ہی کسی کو دے جاؤں۔ پاس سے کوئی سادھوگزر
رہا تھا اس نے سوچا کہ اسے ہی دے جاؤں اور اس خیال سے اسے پوچھا کہ سادھو جی خرگوش کھا
لیتے ہو۔ مگر اس کے جواب دینے سے پہلے اسے خیال آیا کہ بچے بوٹیوں پر تو پکنے کے بعد لڑیں
گے لیکن اگر میں باہر ہی دے گیا تو گھر پہنچتے ہی سب پوچھیں گے ہمارے لئے کیا لائے اور پھر
انہیں کیا جواب دوں گا اس لئے بہتر ہے کہ گھر لے جاؤں ۔ سادھو نے اس کے سوال کے جواب
میں کہا کہ ہاں مل جائے تو کھا ہی لیتے ہیں ۔ اس پر وہ کہنے لگا کہ اچھا پھر مار مار کر کھایا کرو۔ تو دنیا
کی حکومتوں کی مثال ایسی ہی ہے وہ ساری امیدیں پیدا کرنے کے بعد یہ کہہ دیتی ہیں کہ مار مار کر
کھایا کرواسی لئے تعلیم یافتہ نو جوان جن کے متعلق کسی نے کہا ہے کہ :۔
ایم ۔اے بنا کے کیوں میری مٹی خراب کی
کہتے ہیں کہ اچھا پھر پہلے تمہیں ماریں گے۔ اور وہی تعلیم یافتہ لوگ جنہیں حکومت نے پڑھا کر ان
کے لئے کام کرنے کے سامان مہیا نہیں کئے تھے وہ پھر اسی کے ارکان کو مارنے لگ جاتے ہیں ۔
صلى الله
-
صفت رب العالمین اور رسول کریم یا تو میں بتا رہا تھا کہ پہلی صفت جو
اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ کی بیان
کی گئی ہے وہ اس کا رَبُّ الْعَالَمِينَ ہوتا ہے۔ جو بندہ رَبُّ الْعَلَمِينَ بنتا ہے، ہم سمجھیں گے کہ
وہ کامل ہے۔ اور رسول کریم ﷺ کے متعلق ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کیا آپ نے عالم کی ہر تھے پر
نگاہ ڈالی ۔ اور اس کے فائدہ کے لئے کام کیا ؟ اگر ڈالی تو ماننا پڑے گا کہ آپ کامل انسان تھے
لیکن اگر ہر شے پر آپ کی نگاہ نہیں پڑی اور کوئی حصے ایسے رہ گئے ہیں کہ ان کے لئے آپ نے
کوئی کام نہیں کیا تو آپ رَبُّ الْعَالَمِينَ نہیں کہلا سکیں گے۔ اس کے لئے ہم کوئی مثال لیتے ہیں
اور چونکہ نسل انسانی زیر بحث ہے اس لئے ہم جوان یعنی بنا بنایا آدمی لیتے ہیں ۔ جسے ہر قوم تسلیم کرتی
ہے اور جسے خدا تعالیٰ نے آئندہ نسلوں کا پیج بنایا ہے۔ غور کرنا چاہیئے کہ اس کی پہلی خواہش کیا ہوگی ۔
بائیبل سے بھی ثابت ہے عقل بھی یہی کہتی ہے کہ اسی کی جنس سے جوڑا ہی اسے تسلی دے سکتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۸
أسوة كامل
دنیا کی خوبصورتی اور اس کی کوئی تھے اسے تسلی نہیں دے سکتی جب تک اس کا ہم جنس جوڑا نہ ہو ۔
نوجوانوں کی ربوبیت جوش جوانی میں شہوات عقل پر غالب آ جاتی ہیںاور وہ کہتی ہیں کہ خواہشات کے دریا میں عذاب سے لا پرواہ ہو کر
گود پڑ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا رسول کریم ﷺ نے اس حالت میں انسان کی ربوبیت کی
ہے اور جب ہم غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس کے جوشِ جوانی کو دیکھ کر اس کی
ربوبیت کی ہے ۔ آپ نے فرمایا کوئی شخص نسب کے لئے شادی کرتا ہے کوئی حسب کے لئے
کوئی خوبصورتی کے لئے نکاح کرتا ہے مگر میری نصیحت تمہیں یہ ہے کہ اس کے ساتھ نکاح کرو جو
اُخروی زندگی کی ترقی کا موجب ہوئے کیونکہ اگر تم خوبصورتی کو دیکھ کر شادی کرو گے تو تمہاری
ساری عمر کے اعمال خوبصورتی کے گرد ہی چکر لگاتے رہیں گے اور بڑے خاندان کی عورت سے
شادی کرنے والے کا مطمع نظر تمام عمر یہی رہے گا کہ جس طرح بھی ہو اپنے کو بڑا بنائے ۔ جس
شخص کی شادی کسی ایسے خاندان میں ہو جو معزز سمجھا جاتا ہو تو اس کی ساری کوشش یہی ہوگی کہ
دھوکا سے فریب سے جس طرح بھی ہو سکے اپنی نسل کو کسی پرانے خاندان سے وابستہ کرے۔
مسلمانوں میں سید زیادہ معزز سمجھے جاتے ہیں اور ہندوؤں میں برہمن ۔ اور ایسا انسان ہمیشہ جس
طرح بھی ہوا اپنے کو کسی پرانے معزز خاندان کی طرف منسوب کرنے کی کوشش میں لگا رہے گا۔
خوبصورتی کا محور ہمیشہ شہوت ہوگا اور حسب و نسب کا دھوکا فریب اور جبر ۔ اپنے کو کسی معزز
خاندان سے منسوب کرنے والوں کے متعلق ایک لطیفہ مشہور ہے۔ ایک شخص کسی عدالت میں
ادائے شہادت کے لئے گیا اور اپنی قومیت سید بتائی ۔ اس پر فریق ثانی نے اعتراض کیا عدالت
نے اسی فریق کے ایک اور گواہ سے دریافت کیا کہ فلاں آدمی کی قومیت کیا ہے۔ اس نے کہا کہ
یہ پکا سیّد ہے اس کا باپ ہمارے سامنے موچی تھا لیکن اس کے سید ہونے کے تو ہم خود گواہ ہیں
کیونکہ یہ ہمارے سامنے سیّد بنا ہے۔ تو یہ بالکل بے ہودہ بات ہے۔ محض سید کہلانے سے کیا بنتا
ہے لیکن لاکھوں آدمی ہیں جو اپنی قومیت بدلنے میں لگے ہوئے ہیں۔ تو نسب کی وجہ سے شادی
کرنے والے کی زندگی کی بنیاد فریب اور جھوٹ پر ہوگی اور خوبصورتی کی وجہ سے شادی کرنے
والے کی بنیاد شہوت پر۔ مگر رسول کریم ﷺ نے بتایا ہے کہ اگر آج ہی تمہاری نیت ٹھیک نہیں تو
آئندہ کیا ہوگا۔ تم نکاح کی بنیاد بھی دین پر رکھو اس صورت میں تمہارے دونوں کام ہو جائیں گے
اور تمہارے اعمال بھی دین کے گرد چکر لگا ئیں گے ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۹
أسوة كامل
انتخاب کے بعد نکاح کی شرائط طے ہوتی ہیں نکاح کے بارے میں ربوبیت اور پھر ان میں جھگڑا پیدا ہوتا ہے کہ مرد پر
زیادہ ذمہ داریاں عائد ہونگی یا عورت پر مرد والے عورت والوں پر حکومت کرنا چاہتے ہیں اور
عورت والے مرد والوں پر لیکن یہاں بھی رسول کریم ﷺ آ موجود ہوتے ہیں کہ یہاں بھی
میری ایک بات سن لو۔ مرد و عورت کو اللہ تعالیٰ نے ایک ہی جنس سے پیدا کیا ہے کے دونوں کے
احساسات یکساں ہیں اور ان میں کوئی فرق نہیں ۔ جیسے بیوی کو اپنے ماں باپ پسند ہیں ویسے ہی
میاں کو بھی اور آپ نے ایک ایسا گر بیان فرمادیا جس پر عمل کر کے دونوں فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔
آپ نے حکم دیا کہ صلہ رحمی کرو سم اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت رحمی تعلقات کا لحاظ رکھو ا لحاظ رکھو، قول سدید
اختیار کرو گے، یعنی ایک دوسرے ے ۔ کے ساتھ دھوکا نہ کرو غرضیکہ آپ نے نکاح کے متعلق تفصیلی
ہدایات دیں۔ جنہیں اگر میں بیان کروں تو یہ تقریر خطبہ نکاح بن جائے گی ۔ مختصر یہ ہے کہ اس
موقع پر بھی آپ نے ربوبیت کی ۔
بیوی کی آمد کے موقع پر ربوبیت پھر بیوی گھر آتی ہے۔ اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب شہوانی جذبات غالب آ سکتے
ہیں ۔ یہاں رسول کریم ﷺ پھر آ موجود ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ پہلے تھوڑا کام ہمارا کر
لو اور دعا کرو ۔ اس تعلق کے نتیجہ میں تمہاری آئندہ نسلیں ہونگی، مانا کہ تم نیک ہو مگر ہو سکتا ہے کہ
تمہاری اولا د شریر ہو تو بھی دنیا میں فساد پیدا ہو گا اور تمہارا قائم کیا ہوا تقویٰ ملیا میٹ ہو جائے گا
اس لئے خدا سے دعا کرو کہ تمہارے ملنے کا نتیجہ تقویٰ ہو ہے۔ یہ ایسا وقت تھا کہ شہوت چاہتی تھی
انسان شہوت کا بیج بوئے ۔ مگر روحانیت چاہتی تھی کہ روحانیت کا بوئے مگر رسول کریم آ
کر بتاتے ہیں کہ بے شک تم شہوت کا بیج بو وؤ مگر روحانیت کی چاشنی کے ساتھ ۔
پھر اولاد پیدا ہوتی ہے۔ جو نہی بچہ پیدا ہوتا بچہ کی پیدائش کے وقت ربوبیت ہے آپ اسی وقت اس کی ربوبیت کا
کہ اور کسی قوم میں ان
خیال فرماتے ہیں ۔ اور اس کی تربیت کے لئے اپنی تفصیلی ہدایات دیتے ہیں کہ اور ما۔ اپنی
کی نظیر نہیں ملتی ۔ آپ کا حکم ہے کہ معا بچہ کے کان میں اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے ۔ بچہ اگر چہ اس
وقت بظاہر ایک بے جان چیز ہے مگر اس کے کان میں اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرنے کا حکم آپ
نے دیا اور اس میں دو فائدے ہیں۔ اول یہ کہ اس وقت کی بات کان میں پڑی ہوئی ضائع نہیں

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۸۰
أسوة كامل
جاتی اور دوسرے یہ کہ والدین کو توجہ دلائی کہ اگر پیدائش کے وقت ہی اس کی تربیت کا حکم ہے تو
بڑے ہو کر یہ کتنی ضروری ہوگی ۔
حکم جب اسے ذرا ہوش آئے تو حکم ہے کہ اسے تعلیم دلاؤ ۔ حتی کہ
بچہ کی تربیت کا لڑکیوں کی تعلیم کے متعلق بھی تاکید فرمائی ۔ حتی کہ فرمایا جس شخص
کی دولڑکیاں ہوں اور وہ ان کو تعلیم دلائے اور اچھی تربیت کرے تو اس کا ٹھکانہ جنت میں ہو
گا ہے گویا اسے اتنا ضروری قرار دیا کہ ماں باپ پر اس کا انتظام فرض کیا۔ چنانچہ فرمایا ــــوا
انْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا - اس نارا۔ کے اس میں باطنی تعلیم بھی ہے اور ظاہری بھی اور دونوں کے لئے
ماں باپ کو ذمہ وار قرار دیا اور فرمایا کہ دونوں تعلیموں سے اولاد کو آراستہ کر کے اسے جہنم سے
بچاؤ۔ جہنم سے مراد بیماری اور غربت وغیرہ بھی ہے جو جہالت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور پھر
اُخروی جہنم بھی مراد ہے گویا ہر قسم کی جہنم سے اولاد کو بچانے کا حکم دیا۔ بدا خلاقی بھی جہنم ہے کہ
بداخلاقی سے لوگ نفرت کرتے ہیں ۔ تو یہ آیت عام ہے اور اس میں ہر قسم کی آگ سے اولاد کو
بچانے کا حکم دیا ہے۔ اور مسلمان کا فرض قرار دیا کہ بچے کی بچپن کی حالت میں نگرانی کرے اور
فرمایا کہ اگر اس میں خرابی پیدا ہوئی تو تم سے باز پرس ہو گی ۔
تیموں کی ربوبیت پھر بعض بچے یتیم ہو جاتے ہیں ان کے لئے بھی علم دیا کہ ان کے مال کی حفاظت کی جائے ہے پھر بتایا کہ ان کے احساسات کا کس
طرح خیال رکھا جائے، تعلیم کا کیا انتظام ہو۔ غرض کہ ان کی پرورش کے لئے تفصیلی احکام صادر
فرمائے ۔ گویا ان کو بھی خالی نہیں رہنے دیا۔ باقی مذاہب میں یہ بات ہرگز نہیں ۔ وہاں اگر اپنی
اولاد کی تربیت کا کوئی اصول ہے تو یتامی کے لئے نہیں اور اگر یتامی کے لئے ہے تو اپنی اولاد کیلئے
نہیں مگر رسول کریم ﷺ نے سب کو لے لیا ہے اور کسی کو اپنی ربوبیت سے باہر نہیں رہنے دیا۔
صلى الله
جوانوں کی راہنمائی اس فصل کے بعد انسان جوان ہوتا ہے اور جوانی کے متعلق آپ پھر
تفصیلی احکام دیتے ہیں ۔ مثلاً یہ کہ جذبات میں کس حد تک
آزادی ہے ماں باپ کے ساتھ کیا سلوک کریں، ماں باپ جوان اولاد کے ساتھ کیسا سلوک کریں
رسول کریم ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور کہا کہ میرے باپ نے میرے بھائی کو گھوڑا دیا ہے مگر
مجھے نہیں دیا۔ آپ نے اسے بلایا اور فرمایا کہ اگر وسعت ہے تو سب کو دو وگرنہ ایک سے بھی واپس
لے لو۔ جوانی میں جب من وتو کے احساسات ہوتے ہیں، اس وقت بھی ان کے متعلق احکام بیان

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۸۱
أسوة كامل
کئے ۔ لڑکی کے لئے کیا حد بندیاں اور لڑکے کے لئے کیا ہیں ۔ انہیں اپنی شادی بیاہ کے معاملہ میں ئے۔
کہاں تک آزادی ہے اور کہاں تک پابندی ہے۔ بھائی بہن کے کیا تعلقات ہیں ۔
پھر دنیا میں لوگ عام طور پر جو کام کرتے ہیں، ان کے دنیوی اُمور میں ربوبیت متعلق بھی تفصیلی احکام دئیے۔ آپ نے بتایا کہ
تجارت میں دھوکا نہیں کرنا چاہیئے اے ، لین دین عارضی اور مستقل کے علیحدہ علیحدہ احکام بیان
فرمائے ۔ رہن اور بیع کے واسطے مفصل ہدایات دیں ۔
غرض ان تمام ضرورتوں کے لئے آپ نے احکام دیئے ۔ انسان جب بوڑھا ہوتا ہے تو
بچوں کو اس کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیئے اور بتایا کہ بوڑھے ماں باپ کو اُف تک نہ کہو ۔ ۱۲
پھر موت کا وقت ہوتا ہے اس کے لئے بھی احکام مرنے والے کی ربوبیت و
دیئے اور بتایا کہ وہ انسان کا آخری وقت ہوتا ہے ۔
الله
اس وقت اپنے تھوڑے سے فائدہ کے لئے مرنے والے کی عاقبت خراب نہ کرو۔ اسے دل میں
اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے اور اس کی طرف متوجہ ہونے کا موقع دو۔ تمہارے بچوں کا کیا حال
ہوگا بیوی کیا کرے گی ایسے سوالات سے ان قیمتی لمحات کو ضائع نہ کرو بلکہ اس کے سامنے
قرآن کریم کی آیات اور سورہ یسین پڑھو گے۔ اس کے بعد اپنی تکالیف کا خود انتظام کر لینا اور
ان کا ذکر کر کے اس کے آخری وقت کو خراب نہ کرو۔ پھر فرمایا کہ اگر کسی کی جائداد ہو تو چاہیئے کہ
وہ اس کے لئے پہلے سے وصیت کر رکھے سلف تا اس وقت یہ باتیں اسے پریشان نہ کریں ۔ اور اس
پر آپ اس قدر زور دیتے تھے کہ ایک صحابی کہتے ہیں کہ میں ہر روز لکھی ہوئی وصیت سرہا۔ سرہانے رکھ
کر سوتا تھا شام اور یہ اس لئے حکم دیا ہے کہ تا مرنے والے کی آخری گھڑیاں خراب نہ ہوں اور وہ
اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو سکے۔ یہ وقت اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے کا ہوتا ہے تا یہ سلسلہ
اُخروی زندگی میں بھی قائم رہے ۔ اگر کوئی مرتے وقت ہائے میرے بچے ہائے میری بیوی کہتا
رہے گا تو اُٹھتے وقت بھی اس کا دھیان اس طرف ہو گا لیکن اگر مرتے وقت ہائے اللہ کہے گا تو
اُٹھتے وقت بھی اس کی توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہی ہو گی ۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ اگر بچہ
روٹی کیلئے روتا ہوا سو جائے تو صبح اُٹھتے وقت وہ روٹی کو ہی یاد کر رہا ہوگا ۔ غرضیکہ رسول
کریم ﷺ نے انسان کی ان آخری گھڑیوں کو بھی فراموش نہیں کیا۔ اور حکم دیا کہ اس
صلى الله
۱۵
وقت اللہ تعالی کی تحمید و تقدیس کی جائے ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۱۸۲
أسوة كامل
پھر انسان مر جاتا ہے ۔ اس وقت کا بھی آپ نے خیال موت کے بعد ر بو بیت رکھا اور بتایا کہ کس طرح مردہ کی تجہیز و تکفین کی
جائے ۔ آپ ہر قوم کے مُردوں کا احترام کرتے تھے ۔ ایک وفعہ ایک میت جا رہی تھی کہ آپ اس
کے احترام کے طور پر اُٹھ کر کھڑے ہو گئے ۔ کسی نے عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ! یہ تو یہودی تھا۔ آپ
نے فرمایا یہودی بھی تو خدا کا بندہ ہی ۔ تو خدا کا بندہ ہی ہے ۔ پھر فرمایا مر دوں کا ذکر اچھی طرح کیا کرو گے۔ اور کہا
جا سکتا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ نے ہر مرنے والے کی بھی خبر گیری کی اور اس طرح اس کی بھی
ربوبیت کر دی اور انسان کی پیدائش سے لے کر اس کی موت تک سب ضروری احکام دے دیئے
اور پھر اگر تمام افراد کو علیحدہ علیحدہ لیا جائے تو اس میں بھی آپ کی ربوبیت نظر آئے گی ۔
روحانی ربوبیت
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ سب کی اُخروی زندگی کے لئے
سہارا ہیں ۔ آپ نے ہر قوم کے افراد کو دعوت الہی میں شامل ہونے
کیلئے بلایا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ سب نبی اپنی اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوئے مگر میں سب
اقوام کی طرف بھیجا گیا ہوں ف بھیجا گیا ہوں ۔ یہ نہیں کہ اسلام کسی ۔ کہ اسلام کسی سے کہے کہ تم ہندو ہو، تمہیں عرب کی تعلیم سے
کیا واسطہ بلکہ آپ وہ نو ر لائے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ وجس کا
مشرق و مغرب سے کوئی تعلق نہیں ۔ اس رنگ میں بھی آپ نے مظہرِ رَبُّ الْعَالَمِينَ ہونے کا ثبوت
دیا۔ حضرت مسیح علیہ السلام کے پاس ایک عورت آئی کہ مجھے اپنی تعلیم سکھایئے مگر آپ کی تعلیم چونکہ
محدود طبقہ کیلئے تھی اور وہ عورت اس حلقہ سے باہر تھی اس لئے آپ نے اسے جواب دیا کہ میں اپنے
موتی سوروں کے آگے نہیں ڈال سکتا ہے۔ اور بچوں کی روٹی چھین کر گتوں کو نہیں دے سکتا ہے اور
اس طرح اُسے بتا دیا کہ میری تعلیم محدود ہے ۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تعلیم کو سب
مخلوقات کے لئے عام کر دیا اور اس طرح آپ رَبُّ الْعَلَمِینَ کے مظہر اتم ٹھہرے۔
غرضیکہ جسمانی اور روحانی دونوں حالتوں میں بھی آپ کی ربوبیت کو
عام ربوبیت عام تاق عام پاؤ گے۔ یہودیوں میں سو د منع ہے مگر باہم، غیروں روں سے وہ لے لیتے
ہیں۔ آپ نے سُود کو منع فرمایا مگر سب کے لئے ۔ آپ نے حکم دیا کہ اگر کسی مسکین کو حاجت
ہے تو اسے سُود پر روپیہ دینا ظلم ہے ۳ گویا گویا جسمانی طریق پر بھی آپ نے امتیاز نہیں رکھا۔
گو افسوس ہے کہ مسلمانوں میں بعض لوگ ایسے پیدا ہو گئے جو غیروں سے دھو کا جائز سمجھتے ہیں ۔
بعض مولویوں نے فتوی دے رکھا ہے کہ کافر سے سود لینا جائز ہے حالانکہ جب کوئی شخص رحم کا

10 von 10 heute frei