اُسوہٴ کامل
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۸۳
أسوة كامل
محتاج ہے تو خواہ وہ کسی قوم کا ہو اس پر رحم کرنا چاہیئے اور دھوکا وفریب اگر بُرا ہے تو سب کے
ساتھ ۔ یہ نہیں کہ غیروں کے ساتھ اسے جائز سمجھا جائے ۔ حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ
میں نے ایک شخص کو اٹھنی دی کہ چار آنے کی فلاں چیز لے آؤ۔ وہ تھوڑی دیر کے بعد چیز لے آیا
اور اٹھنی بھی ساتھ ہی آپ کو واپس کر دی اور کہنے لگا آج کا فر کو خوب دھوکا دیا۔ میں نے اسے
چار آنے نقد اور چار آنے کی چیز لے لی اور پھر اس سے کہا کہ فلاں چیز تمہارے پاس ہے تو
دکھاؤ۔ یہ کوئی ایسی چیز تھی جو عام طور پر دُکاندارا اندر رکھتے ہیں وہ اندر سے لانے کے لئے گیا مگر
اٹھنی صندوقچی کے اندر رکھنا بھول گیا اور میں نے اٹھا کر جیب میں ڈال لی۔ تو بعض مسلمان اسے
جائز سمجھتے ہیں مگر یہ اسلام کی تعلیم ہرگز نہیں۔ اسلامی تعلیم تو یہی ہے کہ سب کے ساتھ عدل وانصاف
کرو۔ دنیوی معاملات میں یہ امتیاز نہ ہونا چاہیئے ۔
پ
امتیاز کو مٹایا۔ عیسائیوں امتیا ز رنگ ونسل کی ممانعت ای
کے گرجوں میں امراء و غرباء کی کرسیاں
علیحدہ علیحدہ ہوتی ہیں، ہندوؤں میں کوئی اچھوت ہے اور کوئی برہمن، یہودیوں میں کوئی بنی ہارون
اور کوئی بنولا وی مگر آپ نے فرمایا کہ نسلی امتیاز کوئی تھے نہیں ۔ تم میں سے جو نیکی کرے وہ بڑا
اور جو شریر ہو جھوٹ بولے اور بُرے اعمال کرئے وہ خواہ کسی قسم سے ہو وہ بُرا ہے ۔
مضمون تو یہ سارے مذاہب کی جزئیات پر حاوی ہے مگر اس جگہ صرف اشارات ہی کئے جا سکتے
ہے
ہیں کیونکہ مغرب کا وقت ہو چکا ہے۔
الهام ام الہی ا
پھر رحمانیت آتی ہے اس کے معنے یہ ہیں کہ جو چیز اس نے پیدا کی ہے اس
کے استعمال کے سامان اور ذرائع بھی اور ذرائع بھی مہیا کر دیئے۔ اس ۔ اس کے ماتحت ہم
دیکھتے ہیں کہ کیا غیر مستحق کے کام کو چلانے کے لئے بھی آپ نے کوئی سامان کیا ہے یا کام کرنے
سے پہلے اس کے چلانے کے لئے آپ نے کوئی انتظام کیا ہے۔ اس ضمن میں پہلی بات یہ یاد رکھنی
چاہیئے کہ سب کے بغیر جو چیز ملتی ہے وہ الہام ہے ۔ آپ کے زمانہ میں الہام کا دروازہ بند تھا اور
یہ سمجھا جاتا تھا کہ وحی کا دروازہ اب بند ہے اور الہام پہلوں پر ختم ہو چکا آئندہ نسلوں کے لئے
اسے پانے کی کوئی اُمید نہ تھی ۔ آپ نے انسانوں کے احساسات کا خیال کیا اور بتایا کہ الہام کا
دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ اگر کسی انسان کے اندر کسی چیز کے پانے کی اہلیت اور فطرت ہو مگر
اسے خیال ہی نہ ہو کہ یہ چیز مجھے مل سکتی ہے، تو وہ اس کے لئے کیا کوشش کرے گا ۔ کسی کے گھر میں
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۸۴
أسوة كامل
صلى الله
خزانہ ہو مگر اسے کوئی علم تک نہ ہو تو اس سے اس کو کیا فائدہ ہوگا ۔ پس قو تیں تو سب میں موجود ہیں
اور خدا تعالیٰ نے ہر دماغ میں الہام پانے کی قابلیت رکھی ہے۔ مگر یہ ملتا اُمید اور توکل کے نتیجہ
میں ہے اور آپ نے ساری دنیا کے اندر اسکی اُمید پیدا کی کہ اس کے لئے اب بھی الہام کا
دروازہ کھلا ہے۔ اور یاد رکھنا چاہیئے کہ الہام کے لئے اُمید اور تو کل ہی دروازہ ہے ۔ خدا تعالیٰ
اپنے بندے ۔ رے کے گمان کے مطابق ہی اس سے سلوک کرتا ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے ۔ اَنَا عِنْدَ ظَنَّ عَبْدِی بِی ۲۵ یعنی میرا بندہ میرے متعلق جیسا گمان
کرتا ہے، میں اس سے ویسا ہی سلوک کرتا ہوں ۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ الہام کا دروازہ بند ہے تو میں
بھی کہتا ہوں کہ اچھا بند ہی سہی ۔ اور اگر وہ کہتے ہیں کہ ہم خدا سے مل کر رہیں گے تو ہم بھی کہتے
ہیں کہ اچھا آؤ مل لو۔ آپ نے یہ روحانی امید دلائی اور تو کل کا دروازہ کھول دیا۔
غرباء کی امداد کا مکمل انتظام جسمانی طور پر بھی اس کی ایک مثال پیش کرتا ہوں ۔ سب مذاہب نے صدقہ و خیرات کا حکم دیا
صلى الله
علی نے اس
ہے مگر جب تک ایک نظام کے ماتحت یہ کام نہ ہو مکمل نہیں ہو سکتا۔ ہر کوئی کہہ دے گا کہ اچھا
اس کے متعلق کوئی علم نہیں مگر رسول کریم دیدیں گے کب دیں گئے کیا دیں گے اس ۔
کے متعلق ایسے قوانین دیئے ہیں کہ ہر وہ شخص جس میں طاقت اور استطاعت ہے، مجبور ہے کہ ان
محتاجوں کے لئے جن کے کام کرنے کے سامان نہیں، ہر سال ایک مقررہ رقم ادا کرے جو ایک جگہ
جمع ہو اور جو جملہ محتاجوں میں تقسیم کر دی جائے ۔ اس طرح غرباء کو اوپر اٹھایا جائے ۔ اور یہ بھی
رحمانیت کے ماتحت کام ہے ۔ وقت نہیں وگرنہ اگر اس کی تفصیلات بیان کی جائیں تو معلوم ہو کہ
آپ نے اس سے کس طرح چوری، ڈاکہ اور فسادات وغیرہ کا دروازہ بند کر دیا۔
صفت رحیمیت کا مظہر اتم اعلی سے ان مظہر اتم تیسری صفت رحیمیت ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ کام کا
سے
اعلیٰ بدلہ دیا جائے ۔
ائے۔ اچھے لوگ ہمیشہ ایک
دوسرے کے احسانات کا بدلہ دیا کرتے ہیں ۔ مثلاً ایک شخص دوسرے کو کہتا ہے جناب والا تو وہ
کوشش کرے گا کہ جواب میں اس کا بدلہ ادا کرے اس لئے کہے گا آئے تشریف لائیے سر
آنکھوں پر آئے ۔ ایک کہتا ہے آپ بہت اچھے آدمی ہیں ۔ دوسرا کہتا ہے میں کیا ہوں آپ کا
مقابلہ میں کسی طرح بھی نہیں کر سکتا ۔ مگر یہ تہذیب اسی حد تک ہے کہ اپنا نقصان نہ ہو جب ذاتی
نقصان کا موقع ہو تو سب کچھ بھول جاتا ہے ۔ دہلی والے میرزا صاحب کہلاتے ہیں اور لکھنوی
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۸۵
أسوة كامل
میر صاحب اور دونوں تہذیب اور وضع داری میں مشہور ہیں ۔ کہتے ہیں کہ کسی موقع پر ایک لکھنوی
میر صاحب اور دہلوی مرزا صاحب سٹیشن پر اکٹھے ہو گئے اب دونوں نے خیال کیا کہ اپنی تہذیب
کا پوری طرح مظاہرہ کرنا چاہیئے ایسا نہ ہو کہ دوسرا بد تہذیب سمجھے اور اس لئے گاڑی کے سامنے
کھڑے ہو کر میر صاحب کہہ رہے ہیں کہ حضرت میرزا صاحب سوار ہو جیئے اور ساتھ جھکتے بھی
جاتے ہیں ۔ اور میر صاحب اس سے بھی زیادہ جھک کر کہہ رہے ہیں کہ آپ تشریف رکھیئے میں
ناچیز پیش قدمی کرنے کا حقدار نہیں ۔ لوگ گاڑی میں سامان لادتے اور بیٹھتے جاتے ہیں ۔ مگر یہ
دونوں دروازے کے سامنے کھڑے اپنی تہذیب کے جو ہر دکھا رہے ہیں۔ لیکن جونہی گاڑی نے
سیٹی بجائی ایک نے دوسرے کو وہ دھگا دیا کہ کمبخت آگے سے نہیں ہٹتا گھنے بھی دیگا یا نہیں ۔ تو
جہاں قربانی کا موقع آتا ہے سب تہذیب دھری کی دھری رہ جاتی ہے ۔
صلى الله
لنگر رسول کریم یا نے علی نے نقصان اُٹھا کر ایک بدلہ رحیمیت کا نقصان اُٹھا کر بدلہ دیا ہے۔ ہرنبی نے آپ کے متعلق پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے
کہ ایک ایسا شخص آئے گا اور لوگوں نے ان سے فائدہ اُٹھایا ہو گا۔ اوّل تو اسلام کی تعلیم کو دیکھ کر
مسلمان ہونے والوں کے مقابلہ میں ان لوگوں کی تعداد جو ایسی پیشگوئیوں کی وجہ سے ایمان
لائے بہت ہی کم ہے۔ رسول کریم ﷺ نے اپنی تعلیم اور حسنِ اخلاق سے جن لوگوں کو کھینچا
ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ مگر پھر بھی آپ نے اپنا نقصان کر کے اس کا بدلہ ادا کیا ہے کیونکہ اگر
اس بات کو تسلیم کر لیا جائے کہ پہلے انبیاء بھی راستباز تھے تو یہ جھگڑا پیدا ہو جاتا ہے کہ پھر آپ کی
کیا ضرورت تھی ۔ اگر آپ یہ کہہ دیتے کہ پہلے سب چور اور بٹما ر تھے اور میں نبی ہوں کیونکہ دنیا
کو ایک نیک راہ نما کی ضرورت تھی تو آپ کے لئے بہت آسانی رہتی ۔ مگر نہیں، آپ نے اس
احسان کا بدلہ دینے کے لئے فرمایا کہ اِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ ٢٦ ان نبیوں کے
کہنے سے تو شاید اب میں یا سو دو سو لوگ ہی داخلِ اسلام ہوئے ہونگے مگر آپ نے کروڑ ہا
انسانوں سے ان کی تقدیس منوادی اور اس طرح اس معمولی سے احسان کا اتنا شاندار بدلہ دیا اور
خود نقصان اُٹھا کر دیا۔ خود ان کی قوموں نے ان پر اعتراض کئے مگر آپ نے ان کو دور کیا اور
فرمایا کہ ان میں عیب ظاہر کرنے والا خود عیبی ہے ۔
غرباء کو بدلہ انبیاء کی جماعتوں میں پہلے ہمیشہ غرباء ہی داخل ہوتے ہیں چنانچہ ہر قل قل نے
بھی ابوسفیان سے یہی پوچ پوچھا تھا کہ فَأَشْرَافُ النَّاسِ يَتَّبِعُونَهُ
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۸۶
أسوة كامل
أَمْ ضُعَفَاءُهُمْ ٢ مگر جب جماعت قائم ہو جاتی ہے اور روپیہ وغیرہ آنے لگے تو ان کے
رشتہ دار مالک بن بیٹھتے ہیں اور آپس میں بانٹ لیتے ہیں مگر آپ نے فرمایا کہ جو اموال آئیں،
میری اولا دخواہ غریب ہی ہو اس کا ان پر کوئی حق نہ ہوگا ۲۸ غرباء نے دین کی خدمت کی تھی اور
یہ رسول کریم پر کوئی احسان نہ تھا۔ ظاہر میں وہ بے شک آپ کی مدد کرتے تھے مگر اصل
میں یہ ان کی اپنی جانوں کی مدد تھی مگر پھر آپ نے ان کی اس برائے نام امداد کا اس قدر لحاظ کیا
کہ فرمایا کہ ہم اپنی اولاد کا حق بھی خواہ وہ غریب ہی کیوں نہ ہو ان کو دیتے ہیں ۔
صلى الله
چوتھی صفت صفت اس میں ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ و بیان کی صفتِ مَا لِكِ يَوْمِ الدین کی ہے اور ایک وہ ہوتا ہے جوانی کا سلے سے کار
ما
کرے۔ نوکر تو کہہ دے گا دیکھا جائے گا مگر مالک تمام باتوں کا پہلے سے خیال کرے گا کہ کوئی
جھگڑا لڑا نہ
صلى الله
عروسه
نہ پیدا ہو اور رسول کریم روحانی طور پر اس طرح ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ ٹھہرے کہ
جتنی غلطیاں انسان سے سرزد ہو سکتی ہیں ان سے روکنے کے طریق بتائے ۔ دنیا میں ہم دیکھتے
ہیں ۔ ایک بج چوری کرنے والے کو سزا دے دیتا ہے مگر ان وجوہ کو نا پید کرنے کے لئے کوئی
انتظام نہیں کرتا جو چوری کا باعث ہوتی ہیں ۔ باقی مذاہب نے یہ تعلیم تو دی ہے کہ شرارت کرنے
والے کو سزا دی جائے مگر آپ نے شرارت کا دروازہ بند کیا ہے ۔ ایک طرف آپ نے استغناء
پیدا کیا اور فرمایا حریص نہ ہو۔ پھر اس خیال سے کہ غریب احتیاج کے باعث کسی چوری وغیرہ پر
مجبور نہ ہو جائے، زکوۃ اور صدقات کا انتظام فرمایا۔ بعض مذاہب نے حکم دیا ہے کہ بدکاری نہ کرو
مگر آپ نے حکم دیا کہ بد نظری نہ کرو گے جو بدکاری کا اصل باعث ہے اور پھر ضرورت کے نہ
پورا ہو سکنے کی صورت میں انسان کو بداخلاقی سے بچانے کیلئے چار تک شادیوں کی اجازت دی
اسے گویا حج والا نہیں بلکہ مالک والا معاملہ کیا۔ کوئی مالک یہ نہیں کرتا کہ نوکر میرے جانوروں کو
ارے گا تو اسے سزا دوں گا بلکہ وہ اسے پہلے سے روکتا ہے کہ جانوروں پر سختی نہ کرنا۔ آپ چونکہ
صفت مالک کے مظہر تھے اس لئے ہم سے زیادہ ہماری خیر خواہی کرتے تھے ۔ ایک صحابی دن کو
روزہ رکھتے تھے اور رات کو جاگتے تھے ۔ آپ نے انہیں منع کیا اور فرمایا کہ تیری بیوی کا تجھ پر حق
ہے ہمسایہ کا حق ہے اور لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ ۲ یعنی تیرے نفس کا بھی تجھ پر حق ہے ۔ گویا
جس طرح مالک نوکر کو کہتا ہے کہ میرے گھوڑے کو تیز مت چلاؤ اس طرح آپ نے بھی کہا۔
-
d
۱۸۷
انوار العلوم جلد ۱۳
أسوة كامل
اس وقت اشارات کے سوا
نات الہی کا مکمل مظہر یہ ضمون اس قدر وسیع ہے کہ اس
کچھ بیان کرنا ناممکن ہے اور یہ چاروں صفات آپ
کے اندر ایسے طور پر پائی جاتی ہیں کہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ کامل اکمل بلکہ مکمل انسان
تھے
یعنی دوسروں کو بھی کامل بنانے والے ۔ پس ہر انسان جو خوبی اور حسن کو دیکھنے والا ہے اسے ان
کی قدر کرنی چاہیئے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا آخر میں میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں اسے دعا کرتا ہوں کہ جس غرض کے لئے ہم
نے یہ دن قائم کیا ہے یعنی مختلف اقوام میں محبت و الفت پیدا کرنا
ا
وہ اس سے پوری طرح حاصل ہو۔ لوگوں کے اندر حسن کو دیکھنے کی عادت اور اہلیت پیدا ہو۔ حسنِ ظاہری
کو تو سب دیکھتے ہیں مگر اصلی حسن کو دیکھنے والے بہت کم ہیں ۔ اعلیٰ صداقت اور اعلیٰ اخلاق کو کوئی
نہیں دیکھتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو اپنے مظہر یعنی انبیاء پیدا کئے تھے لوگوں میں انہیں دیکھنے کی
عادت نہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس حالت حال کو دور کر دے تا لوگ اس کے نور کو و دیکھ دیکھ دیکھ سکیں میں ۔ ۔ اور ہندو ہندو سکھ
عیسائی، زرتشتی سب میں محبت پیدا ہو وہ انبیاء کے حسن کو دیکھ سکیں ۔ ۔ : ہر ہر تو قوم میں جو اچھے نمونے ہیں،
ان سے سبق حاصل کر سکیں ۔ بدھ کرشن اور زرتشت غرضیکہ سب انبیاء کی زندگی میں ایسے
واقعات ہیں جن سے مسلمان سبق حاصل کر سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر جگہ حسن پیدا کیا ہے اور
میں دعا کرتا ہوں کہ وہ لوگوں کو توفیق دے کہ اس سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔ رسول کریم یا تو سب
کیلئے مطاع اور سب کی خوبیوں کے جامع ہیں۔ لیکن ان کے نمونے ہر قوم میں ہیں ۔ پس ہر حسن کو
دیکھو اور ہر نیکی پر نگاہ ڈالو ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو صلح کا شہزادہ کہا گیا ہے اور میں
اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ لوگوں کو توفیق دے کہ وہ اس بات کو سمجھ سکیں کہ صلح کا یہی رستہ ہے
۔ اور ہمیں بھی توفیق دے کہ دنیا میں صلح و آشتی پیدا کر سکیں اور ہر قسم کی ٹھوکروں سے محفوظ رکھے۔
(آمین)
بخاری کتاب النکاح باب الاكفاء في الدين
النساء : ٢
بخارى كتاب الادب باب فضلُ صَلَةِ الرَّحِم النساء : ٢
مطبوعہ دسمبر ۱۹۳۳ ء قادیان )
۱۸۸
انوار العلوم جلد ۱۳
الاحزاب : ال
بخارى كتاب الدعوات باب ما يَقُولُ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ
کنز العمال جلد ۱۶ صفحه ۵۹۹ مكتبة التراث الاسلامی حلب ایڈیشن ۱۹۷۷ء
ترمذى ابواب البر والصلة باب ماجاء فى النِّفَقَاتِ عَلَى الْبَنَاتِ وَالْأَحْوَاتِ
التحريم: ۷ و النساء: ٧٣
ا بخارى كتاب الهبة باب الهبة لِلوَلَد و باب الاشهاد في الهبة - (مفهوماً )
ال ابو داؤد كتاب البيوع باب في النهى عَنِ الْعَشَ
بنی اسرائیل : ۲۴
سنن ابی داؤد كتاب الجنائز باب القراءة عند الميت
البقرة : ۱۸۱
۱۵ مسلم كتاب الوصية باب وصية الرجل مكتوبة عنده
بخاری کتاب الجنائز باب مَنْ قَامَ بِجَنَازَةِ يَهُودِي
كل ابوداؤد كتاب الادب باب فِي النَّهَى عَنْ سَبِّ الْمَوْتَى
بخارى كتاب الصلواة باب قول النبي الله جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا
19 النور : ٣٦
۲۰ متی باب ۷ : آیت ۶
۲۲ استثناء باب ۱۳: آیت ۲۰٬۱۹
ا متی باب ۱۵: آیت ۲۶
লন
۲۴ الحجرات : ۱۴
۲۵ بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى يُرِيدُونَ أَنْ يُبَدِّلُوا كَلَّمَ اللَّهِ
۲۶ فاطر: ۲۵
۲۷ بخاری کتاب بدء الوحى
۲۸ بخاری کتاب الزكوة باب مَا يُذْكَرُ في الصدقة لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَاله
۲۹ الفاتحة : ۳۰۴ النور : ٣٢٣١ ا النساء : ۴
এল
بخاری کتاب الادب باب حق الضیف میں یہ الفاظ ہیں فَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا
أسوة كامل