اہم اور ضروری امور

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۲
اہم اور ضروری امور
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
اہم اور ضروری امور

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۳
اہم اور ضروری امور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اہم اور ضروری امور
(فرموده ۲۷ - دسمبر ۱۹۳۳ ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔
برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
کے متعلق انسان اپنی کمزوریوں کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے ارادوں کو نہیں
اپنی صحت کے متر
جان سکتا ۔ اس ا۔ اس سال نومبر کے مہینہ میں دو دفعہ مجھے انفلوئنزا کی
شکایت ہوئی مگر میں نے اُس وقت چونکہ تمام ملک میں بخار پھیلا ہوا تھا اس تکلیف کو زیادہ محسوس
نہ کیا کیونکہ کہتے ہیں مرگ انبوہ جتنے دارو اور یوں بھی اس دفعہ دیکھا کہ با وجود دو دفعہ تیز
بخار آنے کے بخار نے جلدی چھوڑ دیا اور جلد طبیعت صحت کی طرف عود کر آئی۔ کئی سال سے
صحت کی خرابی کی وجہ سے بعض دفعہ تھوڑے، بعض دفعہ زیادہ رمضان کے روزے رہ جاتے تھے
اس دفعہ جب رمضان آیا تو مجھے اپنے اندر طاقت زیادہ محسوس ہوئی اور میں نے کہا کہ جہاں تک
اجتہاد انتہائی حد کو پہنچ سکے اس کے مطابق سارے روزے رکھنے کی کوشش کروں گا اور ایک روزہ
بھی نہ چھوڑوں گا۔ مگر انسان خیال کچھ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی مشیت کچھ اور ہوتی ہے۔
دوسرے روزہ کے خاتمہ پر ابھی روزہ کھولا ہی تھا کہ سخت سردی محسوس ہونے لگی اتنی سخت کہ گزشتہ
بیماریوں میں مجھے یاد نہیں کبھی اتنی سخت سردی لگی ہو ۔ سردی صبح تک لگتی رہی اور گرم بوتلوں کے
رکھنے سے بھی کم نہ ہوئی ۔ صبح کو بخار ہو گیا جو ۱۰۳ درجہ سے بھی اُو پر تھا ساتھ ہی اِس قدر شدید
در دسر ہو گیا کہ پہلے کبھی اس کا بھی تجربہ نہ ہوا تھا۔ جس طرح اُس دن کی سردی میرے لئے بے
مثال تھی، اُس دن در دسر بھی میرے نزدیک بے مثال تھا۔ تین چار دن کے بعد حرارت تو جاتی

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۴
اہم اور ضروری امور
رہی مگر ضعف اس قدر ہو گیا کہ میں گل صبح تک سمجھتا تھا اس دفعہ میرے لئے جلسہ میں بولنا مشکل
ہو گا خصوصاً اس وجہ سے کہ سر کے درد کا کچھ حصہ باقی تھا اور ذرا سی حرکت کرنے حتی کہ بات
کرنے کیلئے ذرا سر موڑ نے پر بھی گڈی میں ٹیس پڑتی تھی مگر جس طرح میں نے خیال کیا تھا کہ
شاید اب کے کوئی روزہ بھی نہ چھوڑنا پڑے کیونکہ مجھے اپنے جسم میں گزشتہ سالوں کے رمضان کی
نسبت زیادہ طاقت محسوس ہوتی تھی اور میرا یہ خیال غلط نکلا اسی طرح با وجود اس کے کہ رات کو
بہت دیر تک احباب سے ملاقاتوں میں مصروف رہا، آج صبح سے یکدم در دسر دور ہو گیا اور میں
نے محسوس کیا کہ اب میں جلسہ میں تقریر کرنے سے محروم نہ رہوں گا ۔ گو گلے کی خرابی باقی ہے اور
صبح عورتوں میں تقریر کرنے کی وجہ سے اس میں زیادتی ہو گئی ہے لیکن پھر بھی آج صبح سے صحت
میں ایسا غیر معمولی طور پر افاقہ ہو گیا ہے کہ پہلے اس کے متعلق میں قیاس بھی نہ کر سکتا تھا اور اس
طرح مجھے اس وقت تقریر کرنے کا موقع مل گیا ہے ۔
تحریک دعا پیشتر اس کے کہ میں آج کا مضمون شروع کروں، احباب کی توجہ ایک بات کی طرف دلانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ بعض دوست جو اس دفعہ جلسہ سالانہ
پر نہیں آ سکے ان میں سے بعض نے تاریں بھیجی اور خطوط لکھے ہیں کہ ان کے لئے دعا کی جائے وہ
بیماریوں کی وجہ سے یا اور ضروری کاموں کی وجہ سے یہاں آنے سے اس سال رُک گئے ۔ میں
اس وقت ان کے نام سنا دیتا ہوں تا کہ دورانِ تقریر میں جب دعا کا موقع ملے یا اختتام تقریر پر یا
نمازوں میں دعا کی جائے تو ان اصحاب کو بھی یاد رکھیں اور ان کیلئے دعائیں کی جائیں ۔ ایک تار
حیدر آباد دکن سے سیٹھ محمد غوث صاحب کی طرف سے آیا ہے، وہ وہاں کی جماعت کے
فنانشل سیکرٹری ہیں ، ہیں ، سلسلہ احمدیہ کے دیرینہ خدام میں سے ہیں ، خدمت سلسلہ کا خاص جوش رکھتے
ہیں اور اُن لوگوں میں سے ہیں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ احمدیت سے خاص خلوص ہے اور
انسانی علم کی حد تک کہا جا سکتا ہے کہ ہرا بتلاء میں حق و صداقت پر قائم رہنے والے ہیں ان کی بڑی
بیٹی بیمار ہیں ، سیٹھ صاحب نے مجھے لکھا ہے کہ میں آپ کی اور سلسلہ کی ہر خدمت کرنے کیلئے حاضر
ہوں ، جلسہ کے موقع پر میری بیٹی کی صحت کیلئے دعا کی جائے۔
دوسرے عبد الحکیم صاحب نئی دہلی کے ہیں انہوں نے سب دوستوں کو تار کے ذریعہ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ لکھا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں بیماری بیماری کی وجہ سے میں جلسہ میں حاضہ حاضر نہیں ہو سکا، میری
صحت کیلئے دعا کی جائے ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۵
اہم اور ضروری امور
تیسرے ایک پرانے مخلصین میں سے میر سعادت علی صاحب حیدر آباد کے ہیں انہوں نے
تار دیا ہے کہ ان کی بیوی بیمار ہیں اور ہسپتال میں پڑی ہیں ان کیلئے دعا کی درخواست ہے۔
چوتھے صاحب سکندر آباد کے سیٹھ ابراہیم صاحب سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب کے ( جو کل
کے ایک اجلاس کے صدر تھے ( ماموں ہیں وہ دعا کی درخواست کرتے ہیں ۔ ان کی لڑکی بیمار
ہے، اس کی صحت کے لئے درخواست دعا کرتے ہیں ۔ گڑھی کپور کوئی جگہ ہے وہاں کے ایک
صاحب محمد ابراہیم صاحب لکھتے ہیں تمام حاضرین ان کے لئے دعا کریں اور تمام دعاؤں میں یاد
رکھیں ۔ ایک دوست کے متعلق خط آیا ہے وہ پرانے صحابہ میں سے ہیں اور اپنے علاقہ کیلئے ستون
ہیں بہت مخلص ہیں ، وہ بمبئی کے سیٹھ اسماعیل آدم صاح دم صاحب ہیں ۔ ان کے بچوں کے اور وہاں کی
جماعت کی طرف سے بھی ان کیلئے دعا کرنے کے خطوط آتے رہے ہیں ۔ سیٹھ صاحب بہت
مخلص اور بہت خدمت کرنے والے انسان ہیں ۔ بمبئی میں ولایت جانے والوں اور آنے
والوں کی خدمت کرتے رہتے ہیں ۔ وہ بیمار ہیں اور قرض کی وجہ سے بھی مشکلات میں مبتلا ہیں
ان کیلئے بھی احباب دعا کریں۔
خرید وفروخت کے متعلق عام سفارش مجھ سے اس موقع پر بعض دوستوں نے سفارشات کیلئے کہا ہے میری
عادت یہ ہے کہ سوائے کتابوں کے کہ وہ علمی ذخیرہ ہوتی ہیں اور ان سے جماعت کو علمی فائدہ پہنچتا
ہے دوسری سفارشیں حتی المقدور نہیں کرتا۔ حتی المقدور میں نے اس لئے کہا ہے کہ شاید میں نے
کسی وقت کسی کی کمزوری یا کسی اور بات کو دیکھ کر سفارش کر دی ہو لیکن جہاں تک میرا حافظہ کام
کرتا ہے، کوئی ایسی سفارش میرے حافظہ میں نہیں ہے اس لئے میں کسی اور چیز کے متعلق سفارش تو
نہیں کرتا لیکن یہ کہہ دیتا ہوں کہ ہمارا یہ عام طریق ہے اور ہر محلہ ریق ہے اور ہر مخلص احمدی کا یہ طریق ہونا چاہئے
کہ جماعت کے دوستوں سے تعاون کیا جائے اس لئے تمام وہ دوست جو تاجر ہوں دواؤں کے یا
سٹیشنری کے یا اور چیزوں کے یا صنعت و حرفت کا کام کرتے ہوں جن بھائیوں کو ان چیزوں کی
ضرورت ہو اور جو چیزیں اپنے بھائیوں سے میسر آ سکیں وہ ان سے خرید کر ان کی مدد کرنی
چاہئے ۔ پھر جو چیزیں احمدیوں سے میسر نہ آ سکتی ہوں مگر دوسرے مسلمانوں سے مل سے مل سکتی ہوں ان
سے حاصل کریں ۔ پھر جو چیزیں اُن سے بھی نہ مل سکیں اور غیر مسلموں سے مل سکتی ہوں وہ ایسے
غیر مسلموں سے خریدی جائیں جو جماعت کی مخالفت کرنے والے نہ ہوں بلکہ جماعت سے اچھے

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۶
اہم اور ضروری امور
تعلقات رکھتے ہوں ۔ غرض ہمارا عام طریق یہی ہونا چاہئے کہ ہمارا روپیہ اس طرح خرچ ہو کہ
اِس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اسلام کو پہنچ سکے اور اس کے لئے یہی طریق ہو سکتا ہے کہ ہم جو
ضروریات پر روپیہ خرچ کریں وہ ان لوگوں کے پاس جائے جو خدمت دین کیلئے چندے دیتے
ہوں یا کم از کم ایسے ہاتھوں میں نہ جائے جو اسلام کی مخالفت کرنے والے ہوں یا کم از کم ایسے
لوگوں کے پاس نہ جائے جو ہماری سیاسی طور پر مخالفت کرنے والے ہوں ۔ پس میں یہ عام رنگ
میں سفارش کر دیتا ہوں، خاص طور پر نہیں کیونکہ اس طرح بہت بڑی ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے ۔
کتب کے متعلق سفارش کتابوں کے متعلق میں خاص طور پر بھی سفارش کر دیا کرتا ہوں اور اب بھی کروں گا۔ گو کتابیں بیچنے والوں
کی یہ بھی شکایت ہوتی ہے کہ باوجود سفارش کے وہ یکی نہیں۔ میں نہیں سمجھتا جب میری سفارش پر
ان کی کتابیں بکتی نہیں تو پھر وہ مجھے سفارش کرنے کیلئے کیوں کہتے ہیں ۔ شاید کتا بیں نہ پکنے سے
ان کا یہ مطلب ہو کہ جتنی وہ چاہتے ہیں، اتنی نہیں سکتیں ۔ اوّل سلسلہ کا ایک بکڈ پو ہے وہ کتا بیں
شائع کرتا رہتا ہے اب کے بھی اس نے کتابیں شائع کی ہیں اس کے متعلق میں سفارش کرتا ہوں
کہ اس کی شائع کردہ کتابیں خریدی جائیں ۔ اچھوتوں کے متعلق بکڑ پونے ایک کتاب شائع کی
ہے جس میں اچھے حوالے درج ہیں جو اچھوتوں کیلئے بہت مفید ہیں اور بھی کتا بیں شائع کی گئی ہیں،
وہ خریدی جائیں۔
پھر کتاب گھر والے فخر الدین صاحب ہیں۔ وہ سلسلہ کی کتابیں شائع کرتے رہتے ہیں اور
بعض اوقات میں نے دیکھا ہے کہ اپنی ہمت سے بہت زیادہ بار اٹھا کر شائع کرتے ہیں اور وہ
اس بات کے مستحق ہیں کہ جماعت ان کی طرف توجہ کرے ۔ بعض کتابیں انہوں نے بہت اچھی
شائع کی ہیں اور وہ اس قابل ہیں کہ جماعت ان کی اچھی طرح اشاعت کرے ۔ مثلاً میرے
مشورہ کے بعد سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب
اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ مختلف زبانوں میں شائع کرنا شروع کیا ہے ۔ یہ وہ کتاب ہے
جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا گیا تھا کہ اس کے ذریعہ اسلام کو غلبہ
حاصل ہوگا اور یہ وہ رسی ہے جس کے ذریعہ ہم دیگر مذاہب کے لوگوں کو ڈوبنے سے بچا سکتے
ہیں ۔ اس کتاب کا سیٹھ صاحب نے مختلف زبانوں میں ترجمہ کرایا ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ اور
زبانوں میں بھی ترجمہ کرائیں اللہ تعالیٰ ان کے ارادہ میں برکت دے۔ ان کی طرف سے ہندی

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۷
اہم اور ضروری امور
اور گورمکھی کے ترجے فخر الدین صاحب نے چھپوائے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ یہ ترجمے اپنا اثر پیدا
کر رہے ہیں ۔ آج ہی سکھوں کی ایک گڈی کے مالک نے گورمکھی ترجمہ کے متعلق لکھا ہے کہ مجھے
ایک دوست نے وہ کتاب پڑھنے کو دی تھی جس کا میں مطالعہ کر رہا ہوں ۔ پہلے میرے دل میں
اسلام کے متعلق بہت شکوک تھے جو اب دور ہو گئے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں اگر ان کتابوں کو مناسب
طور پر ہندوؤں اور سکھوں میں تقسیم کریں تو بہت اچھا نتیجہ نکل سکتا ہے ۔ بعض لوگ جو اپنے مال کی
قدر نہیں کرتے، کسی کتاب کے دس میں نسخے خرید لیں گے اور پھر جو سان اور پھر جو سامنے آ جائے اُسے دے
دیں گے۔ یہ نہیں دیکھیں گے کہ اس میں اس کتاب سے فائدہ اُٹھانے کی قابلیت بھی ہے یا نہیں
اور وہ فائدہ اُٹھانے کی خواہش بھی رکھتا ہے یا نہیں ۔ ایسی کتابیں اُن لوگوں کو دینی چاہئیں جو ان
66
کے مستحق ہوں اور ان سے فو سے فائدہ اُٹھائیں ۔ اس طرح اگر اسلامی اصہ ا۔ اس طرح اگر اسلامی اصول کی فلاسفی کا ہندی اور
گورمکھی ترجمہ تقسیم کیا جائے تو میں سمجھتا ہوں جو تبلیغ ان قوموں کو پہنچنی چاہئے تھی مگر ابھی تک نہیں
پہنچی وہ ایک حد تک پہنچ جائے اور خدا کے فضل سے ٹھوس نتیجہ بھی ان لوگوں کے مسلمان ہونے کی
صورت میں نکل آئے ۔
کتاب گھر کی ایک کتاب "حربہ تکفیر اور علمائے زمانہ ہے ۔ مجھے اس کو دیکھنے کا موقع نہیں
ملا۔ اگر علماء کے نام اور ان کے افعال سے متاثر ہو کر اس میں سخت کلامی نہیں کی گئی تو وہ بھی
خریدنی چاہئے اور دوسروں میں تقسیم کرنی چاہئے ۔ یہ ہمارا طریق نہیں کہ سخت کلامی اور درشت
بیانی سے کام لیں بلکہ چاہئے کہ جو بات بھی پیش کریں، متانت اور سنجیدگی سے پیش کریں۔ خواہ
مخالف گالیاں ہی دیتا ہوا اور بد زبا ر بد زبانی کرتا ہو، ہم اس کی وجہ سے اپنی زبان کو کیوں گندہ کریں۔ پھر
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر قرآن جمع کی ہے۔ میں نے وہ پڑھی نہیں
تا معلوم ہو کہ کس قدر عقل اور سمجھ سے کام لے کر یہ کام کیا گیا ہے مگر اس کی اتنی جلدیں جو شائع
ہوئی ہیں، تو انہوں نے اس کے لئے محنت کی ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر
قرآن کریم کے حقائق و معارف کے متعلق اشارات ہوتے ہیں اور ان پر غور کرنے والے بہت
فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ آپ کی بیان فرمودہ تفسیر میں اتنے معارف ہوتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ایک ایک سطر سے کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں ۔ ایک کتاب انہوں نے میر محمد الحق
صاحب کی ”انسان کامل“ شائع کی ہے جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم انسانِ کامل تھے ۔ کچھ اور ٹریکٹ بھی ہیں جیسے محسن اعظم ” محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۸
اہم اور ضروری امور
احباب کو چاہئے کہ یہ کتا بیں حسب توفیق اور حسب گنجائش ضرور خریدیں ۔
دو
اخبار فاروق اور نور کے متعلق سفارش پھر ہماری جماعت کے
دو اخبار ہیں جن کے
متعلق میں سمجھتا ہوں مفید کام کرتے رہے ہیں اور کرتے ہیں مگر انہیں شکایت ہے کہ لوگ خرید تے
وو
66
نہیں ۔ ایک کے متعلق تو میں نے ”الفضل میں پڑھا ہے کہ اس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا
ہے۔ معلوم نہیں وہ جاری ہے یا نہیں ۔ اخبار ”نور“ سکھوں میں اچھی خدمت کرتا رہا ہے اور
فاروق، غیر مبائعین اور غیر احمدیوں کے متعلق اچھا کام کرتا رہا ہے اور میں سمجھتا ہوں بعض
مضامین جو فاروق“ میں چھپے وہ الفضل“ میں نہ چھپ سکتے تھے۔ ” الفضل“ میں عام طور پر
مختصر مضامین ہوتے ہیں سوائے میرے خطبات اور مضامین وغیرہ کے۔ میر قاسم علی صاحب کو
سلسلہ کے لٹریچر پر اچھا عبور ہے اور انہوں نے سلسلہ کا لٹریچر جمع بھی کیا ہے ۔ شیخ یعقوب علی
صاحب کے بعد میں سمجھتا ہوں وہی ہیں جنہیں سلسلہ کے لٹریچر کے حوالے بکثرت یاد ہیں ۔ اس
وجہ سے ان کے مضامین بہت جامع اور مفصل ہوتے ہیں اور بہت مفید ہوتے ہیں ۔ مگر ان کے
اخبار کی اشاعت بہت کم رہی ہے ۔ اسی طرح اخبار نور کی اشاعت بھی کم ہے احباب کو فاروق
اور ”نور“ کی اشاعت بڑھانا چاہئے۔ میں حیران ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر سال
۶-۵-۴ - ۷ ہزار آدمی جماعت میں بڑھ جاتا ہے مگر باوجود اس کے ان بیچاروں کی اشاعت
۳۔۴ سو سے او پر جاتی ہی نہیں ۔ میں سمجھتا ہوں، یہ لوگوں کی غفلت اور سستی کا نتیجہ ہے ۔ دوست
سمجھتے ہیں ۔ ”الفضل“ میں جو ضروری مصالحہ مل جاتا ہے تو ہے تو کسی اور اخبار کے خریدنے کی کیا
ضرورت ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ الفضل میں بہت کچھ مصالحہ مل جاتا ہے مگر جو کام یہ اخبار کر
رہے ہیں، وہ الفضل“ نہیں کر رہا اس لئے ان اخبارات کو خریدنے کی بھی احباب کو ضرورت
ہے اور ان کی ضرور مدد کرنی چاہئے ۔
رمضان میں سالانہ جلسہ اس سال جلسہ سالانہ جیسا کہ دوستی دیکھ رہے ہیں، رمضان میں ہوا ہے۔ اس سال کی مجلس شوری میں
نمائندگان کی آراء سن کر میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ایک سال رمضان میں جلسہ کر کے دیکھ لیا جائے
اور پھر مشکلات کا اندازہ لگا کر آئندہ دو سالوں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا کہ جلسہ رمضان میں ہو
یا دوسرے ایام میں ۔ احباب جلسہ کے اِن دنوں کو اچھی طرح یا درکھیں تا مجلس مشاورت میں صحیح

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰۹
اہم اور ضروری امور
سالانہ
مشورہ دے سکیں کہ جلسہ انہی ایام میں ہو یا ان ایام کو بدل دیا جائے ۔ جہاں تک لیکچراروں کا
تعلق ہے رمضان میں اتنے لمبے لیکچر نہیں دیئے جا سکتے جتنے رمضان کے علاوہ کسی اور موقع پر
دیئے جا سکتے ہیں ۔ آج تو یہ اتفاقی بات ہے کہ بیمار ہونے کی وجہ سے میں نے روزہ نہیں رکھا۔
لیکن اگر مجھے روزہ ہوتا ۔ ( اور مومن کی یہی خواہش ہونی چاہئے کہ وہ سارے روزے رکھ سکے )
تو بہت جلد گلا پڑ جاتا۔ بے شک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں رمضان میں
نہ جلسہ ہوا لیکن آپ کے ان ایام اور آج کے ایام میں بہت بڑا بڑا فرق ہے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی زندگی میں جو آخری جلسہ ہوا اس میں اتنے آدمی شریک ہوئے جتنے آج سٹیج پر بیٹھے
ہیں اور اتنے آدمیوں کو انسان کرسی پر بیٹھ کر بھی لیکچر سنا سکتا ہے مگر اتنے عظیم الشان ہجوم کے
سامنے بولنا جتنا کہ آج ہے میرے لئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں گلے سے پھیپھڑے نکال
نکال کر پھینک رہا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے اب اس قدر ترقی حاصل ہو چکی ہے کہ دشمن تو
حیران ہے ہی، ہم خود بھی حیران ہیں ۔ پس رمضان میں جلسہ کرنے کی وجہ سے ایک مشکل یہ ہے
کہ پندرہ میں ہزار کے اجتماع کو روزہ رکھ کر کس طرح سنایا جائے ۔ پھر دوستوں نے دوران لیکچر
میں چائے کی پیالی پر پیالی سامنے رکھ رکھ کر کچھ ایسی عادت ڈال دی ہے کہ لیکچر دیتے ہوئے گلا
چاہتا ہے کہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد گرم پانی اس میں سے گزر جائے ۔ آج کے لیکچروں کے
متعلق بھی شکایت پہنچی ہے کہ ایک لیکچرار کا گلا پڑ گیا تھا حالانکہ اس کا لیکچر صرف ایک گھنٹہ تھا اور
مجھے تو چار پانچ گھنٹے اور عورتوں میں جو تقریر کی جاتی ہے اسے ملا کر چھ سات گھنٹے بولنا ہوتا ہے۔
پس یہ ایک اہم سوال ہے جس پر غور کرنا چاہئے ۔ مجلس شوری میں کثرت رائے اس طرف تھی کہ
جلسہ رمضان میں ہی ہو۔ میں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔ اُس وقت میرے سامنے سب
سے بڑی دلیل یہی تھی کہ میں تقریر نہیں کر سکوں گا ۔ رمضان میں روزہ رکھ کر خطبہ جمعہ کرنے سے
بھی میرا گلا پڑ جاتا ہے ۔ پس یہ قابلِ غور امر ہے جلسہ کے موقع پر رات کو تقریریں ہوں ، مصر میں
ایسا ہی کرتے ہیں رمضان میں رات کو جاگ کر کام کاج کرتے اور دن کو سوئے رہتے ہیں ۔ یا تو
اس طرح کام کیا جائے یا پھر زیادہ سے زیادہ گھنٹہ بھر کی تقریر ہو اس سے زیادہ نہ ہو۔ یہ اہم بات
ہے دوست اسے مد نظر رکھیں ۔ کچھ اور بھی تکالیف ہیں مثلاً رمضان کی وجہ سے کام کرنے والوں کا
کام بہت بڑھ گیا ہے ۔ انہیں دن میں چار چار بار کھانا کھلانے کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔

۲۱۰
انوار العلوم جلد ۱۳
اہم اور ضروری امور
سوا
قادیان آ کر روزہ رکھنا چاہئے یا نہیں اس سلسلہ میں ایک اور یا اس ہے اورکہ کیا گیا ہے اور وہ یہ کہ حضرت
دو
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے روزہ کے متعلق یہ فتوی دیا ہے کہ مریض اور مسافر اگر روزہ
رکھیں گے تو ان پر حکم عدولی کا فتوی لازم آئے گا ادھر الفضل“ میں میرا یہ اعلان شائع کیا گیا
ہے کہ احمدی احباب جو سالانہ جلسہ پر آئیں، وہ یہاں آکر روزے رکھ سکتے ہیں ۔ مگر جو نہ رکھیں
ہوں کہ میر
اور بعد میں رکھیں، ان پر بھی کوئی اعتراض پر بھی کوئی اعتراض نہیں، اس کے متعلق اول تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں
کوئی فتوی الفضل میں شائع نہیں ہوا ۔ ہاں ایک فتویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا میری
روایت سے چھپا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ زمانہ خلافت کے پہلے ایام میں سفر میں روزہ رکھنے
سے میں منع کیا کرتا تھا کیونکہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو دیکھا تھا کہ آپ
مسافر کو روزہ رکھنے کی اجازت نہ دیتے تھے۔ ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ مرزا ایوب بیگ صاحب
رمضان میں آئے اور انہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا لیکن عصر کے وقت جب کہ وہ آئے
حضرت مسیح مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کہہ کر روزہ کھلوا دیا کہ سفر میں روزہ رکھنا رکھنا نا نا جائز جان ہے۔
اس پر اتنی لمبی بحث اور گفتگو ہوئی کہ حضرت خلیفہ اول نے سمجھا کہ شاید کسی کو ٹھوکر لگ جائے اس
لئے آپ ابن عربی کا ایک حوالہ دوسرے دن تلاش کر کے لائے کہ وہ بھی یہی کہتے ہیں ۔
اس واقعہ کا مجھ پر یہ اثر تھا کہ میں سفر میں روزہ رکھنے سے روکتا تھا۔ اتفاق ایسا ہوا کہ ایک
رمضان میں مولوی عبد اللہ سنوری صاحب یہاں رمضان گزارنے کیلئے آئے تو انہوں نے کہا میں
نے سنا ہے آپ باہر سے یہاں آنے والوں کو روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں ۔ مگر میری روایت
ہے کہ یہاں ایک صاحب آئے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کیا
کہ مجھے یہاں ٹھہرنا ہے اس دوران میں میں روزے رکھوں یا نہ رکھوں؟ اس پر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔ ہاں آپ روزے رکھ سکتے ہیں کیونکہ قادیان احمدیوں کیلئے
وطن ثانی ہے ۔ گو مولوی عبداللہ صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بڑے
مقرب تھے مگر میں نے صرف ان کی روایت کو قبول نہ کیا اور اور لوگوں کی اس بارے میں شہادت
لی تو معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قادیان کی رہائش کے ایام میں روزہ رکھنے
کی اجازت دیتے تھے ۔ البتہ آنے اور جانے کے دن روزہ رکھنے کی اجازت نہ دیتے تھے اس
وجہ سے مجھے پہلا خیال بدلنا پڑا۔ پھر جب اس دفعہ رمضان میں سالانہ جلسہ آنے والا تھا اور سوال

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۱
اہم اور ضروری امور
اُٹھا کہ آنے والوں کو روزہ رکھنا ۔ چاہئے یا نہیں تو ایک صاحب نے بتایا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جب جلسہ رمضان میں آیا تو ہم نے خود مہمانوں کو سحری کھلائی
تھی ان حالات میں جب میں نے یہاں جلسہ پر آنے والوں کو روزہ رکھنے کی اجازت دی تو یہ
بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہی فتویٰ ہے۔ پہلے علماء تو سفر میں روزہ رکھنا بھی جائز
قرار دیتے رہے ہیں اور آج کل کے سفر کو تو غیر احمدی مولوی سفر ہی نہیں قرار دیتے لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سفر میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔ پھر آپ نے ہی یہ
بھی فرمایا کہ یہاں قادیان میں آ کر روزہ رکھنا جائز ہے ۔ اب یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم آپ کا
ایک فتوئی تو لے لیں اور دوسرا چھوڑ دیں۔ اس طرح تو وہی بات بن جاتی ہے جو کسی پٹھان کے
متعلق مشہور شہور ہے۔ پٹھان فقہ کے بہت پابند ہوتے ہیں ۔ ایک پٹھان طالب علم تھا جس نے فقہ میں
پڑھا تھا کہ نماز حرکت کبیرہ سے ٹوٹ جاتی ہے۔ جب اُس نے حدیث میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے متعلق پڑھا کہ آپ نے ایک دفعہ حرکت کی تو کہنے لگا اوہ ! رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کا نماز ٹوٹ گیا۔ کیونکہ قدوری میں لکھا ہے کہ حرکت کبیرہ سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ۔
غرض جس نے یہ فتوی دیا کہ سفر میں روزہ نہیں رکھنا چاہئے، اُسی نے یہ بھی فرمایا کہ قادیان
احمد یوں کا وطن ثانی ہے، یہاں روزہ رکھنا جائز ہے ۔ اس لئے یہاں روزہ رکھنا آپ ہی کے فتویٰ
کے مطابق ہوا گو اس کی اور بھی وجوہات ہیں مگر انہیں بیان کرنے کا یہ وقت نہیں ہے ۔ میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فتوی بیان کر دیا ہے ۔
ایک اور بات میں اس بارے میں بتا دیتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک
دو
دفعہ جب کہ رمضان کے آخری دن چاند نہ دیکھا جا سکا اس پر آپ کو یہ الہام ہوا ۔ عید تو ہے
چاہے کرو یا نہ کرو۔ اس پر بعض نے روزہ توڑ دیا کہ جب آج عید ہے تو روزہ رکھ کر کیوں
شیطان بنیں ۔ لیکن بعض نے کہا جب خدا تعالیٰ نے الہام میں کہہ دیا ہے کہ عید تو ہے چاہے کرو
یا نہ کرو اور ادھر شریعت کا حکم یہ ہے کہ چاند دیکھ کر عید کرو تو کیوں نہ روزہ رکھا جائے ۔ دوسرے
کہتے جب خدا تعالیٰ نے بتا دیا ہے کہ عید ہے تو عید کے ہونے میں کیا شک رہ گیا اور کیوں روزہ
رکھا جائے ۔ دونوں فریق نے یہ معاملہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کیا
اور ایک دوسرے کے متعلق بتا، بتایا۔ آپ نے فرمایا۔ جب خدا تعالیٰ نے کہا کہ آج عید ہے تو
جنہوں نے آج روزہ توڑ دیا میں انہیں کیا کہوں اور دوسرے جنہوں نے روزہ نہیں تو ڑا چونکہ

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۲
اہم اور ضروری امور
خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ عید ہے چاہے کرو چاہے نہ کرو۔ تو انہیں میں کیا کہوں ۔ جب کہ خدا تعالیٰ
نے عید کرنا ان کی مرضی پر چھوڑا ۔ فقہاء نے یہی بحث کی ہے کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھنا چاہئے اور
چاند دیکھ کر عید کرنی چاہئے کیونکہ وہ ظاہری طور پر ہی مسئلہ بیان کر سکتے تھے ۔ مگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کو الہام کے ذریعہ بتایا گیا کہ عید تو ہے اور ظاہری شریعت کا لحاظ رکھتے ہوئے
کہہ دیا چاہے کرو یا نہ کرو یعنی جو یہ سمجھتا ہے کہ شریعت کے ظاہری پہلو کا لحاظ رکھنا ضروری ہے اس
کے لئے اجازت ہے کہ مسئلہ کی ظاہری صورت پر عمل کرے اور عید نہ کرے۔ لیکن جو یہ سمجھتا ہے
کہ الہام کے ذریعہ جو خبر دی گئی ہے اس کا لحاظ رکھنا چاہئے وہ اس دن روزہ نہ رکھے۔ یہی بات
یہاں روزہ رکھنے کے متعلق ہے ۔ جس کے دل میں اس بات کا غلبہ ہے کہ یہ سفر ہے وہ روزہ نہ
رکھے ورنہ اس پر حکم عدولی کا فتوی لازم آئے گا اور جس کے دل میں اس بات کا غلبہ ہے کہ یہ
مبارک دن ہیں اور یہ مبارک مقام ہے یہاں کیوں نہ رمضان کی برکات سے فائدہ اُٹھاؤں
جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی اجازت دی ہے تو وہ روزہ رکھے ۔ ورنہ
خطرہ ہے کہ دل کو زنگ نہ لگ جائے ۔ پس جو دوست یہاں ٹھہرنے کے ایام میں روزے رکھیں
گئے ان کے روزے ادا ہو جائیں گے ۔ یہ نہیں کہ یہاں جو روزے رکھیں گے وہ نفلی روزے ہوں
گئے یہ روزے فرضی ہونگے اور ان دنوں کے روزے بعد میں دوبارہ نہیں رکھنے پڑیں گے۔
|
اب میں اس سال کے تبلیغ احمدیت کے کام کے تبلیغ احمدیت کے کام پر تبصرہ مافات کو کہا جاتا ہوں۔ احباب جانتے ہیں
کہ اس وقت تک یوم التبلیغ دو دفعہ منایا جا چکا ہے ۔ یعنی گذشتہ دوسال میں دو دن ایسے مقرر کئے
گئے جن میں لوگوں کو سلسلہ احمدیہ کی تبلیغ کی گئی یوم النبی ﷺ کی تقریب تو کئی سال سے منائی
جارہی ہے ۔ ۱۹۲۸ء میں پہلی دفعہ یوم النبی منایا گیا تھا جس کو اب ۶ سال ہو چکے ہیں ۔ ان
جلسوں کے متعلق سالِ حال کا تجربہ پہلے سے بھی زیادہ شاندار اور امید افزا ہے۔خصوصاً پنجاب
کے باہر کے علاقوں میں یوم النبی ﷺ کے جلسے خاص اثر رکھتے ہیں ۔ خاص کر بنگال میں یہ
تحریک اس طرح گھر کر رہی ہے کہ ممکن ہے یہ ہندو مسلمانوں کی مشترکہ تحریک بن جائے ۔ بڑے
بڑے معزز تعلیم یافتہ اور با اثر ہندو نہ صرف پرائیویٹ گفتگو میں بلکہ پبلک تقریروں میں بھی اس
بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہندوستان کے متحد ہونے اور ہندو مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرنے
کے لئے اس سے بہتر تحریک اور نہیں ہو سکتی۔ ایک مشہور ہند ولیڈ رمسٹر بین چندر پال صاحب نے

انوار العلوم جلد ۱۳
له الله
اہم اور ضروری امور
ایک دفعہ کہا۔ ہندو مسلمانوں کو اس شخص کا ممنون ہونا چاہئے جس نے یہ تحریک جاری کی ہے۔ اگر کا
یہ تحریک آج سے میں سال پہلے جاری کی جاتی تو ہندو مسلمانوں کے باہمی تعلقات کی یہ حالت نہ
ہوتی جو اب ہے ۔ اور اگر اس تحریک کو جاری رکھا گیا تو امید ہے کہ اہلِ ہند کے باہمی تعلقات
میں خوشگوار تبدیلی پیدا ہو جائے گی ۔ اور بھی کئی ایک بڑے بڑے لوگ اس تحریک کے مفید اثرات
سے متأثر ہو چکے ہیں اور بہت ممکن ہے کہ یہ تحریک عام ہو جائے ۔
صلى الله
ف بنانا اور
اسی طرح یوم التبلیغ کی تحریک نے بھی بہت مفید اثر پیدا کیا ہے ۔سوائے چند ایک مقامات
کے عام طور پر نہ صرف اس کی مخالفت نہیں ہوئی بلکہ لوگوں نے احمدیوں سے ہمدردی اور محبت کا
اظہار کیا اور خواہش کی کہ انہیں سلسلہ احمدیہ کے متعلق باتیں سنائی جائیں ۔ بعض مقامات پر
احمد یوں کی چائے وغیرہ سے تواضع کی گئی، عزت و احترام کے ساتھ بٹھایا گیا اور شوق اور دلچسپی
سے باتیں سنی گئیں ۔ ان امور سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر مسلموں اور خاص کر ہندوؤں میں
رسول کریم ﷺ کی عظمت قائم کرنا اور انہ اور انہیں آپ کی بے مثال خوبیوں کا معترف
مسلمانوں میں احمدیت کی تبلیغ کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ بعض لوگ یونہی ڈرتے ہیں کہ شاید
ان کی باتوں کا کوئی اثر نہ ہوا اور انہیں کامیابی حاصل نہ ہو۔ ورنہ حق و صداقت کو قبول کرنے کے
لئے لوگوں کے قلوب تیار کئے جارہے ہیں اور وہ بڑے شوق سے متوجہ ہو رہے ہیں ۔ اس میں شبہ
نہیں کہ جہاں عام لوگوں کے قلوب صداقت کے قبول کرنے کے لئے تیار ہیں وہاں ان لوگوں کو
جو لیڈر کہلاتے ہیں، یہ بات بہت بُری لگ رہی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر عام لوگوں میں ہمیں
کامیابی حاصل ہو گئی تو تمام سیاسی تحریکات ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گی اور اس میں کیا شبہ ہے
کہ اگر ہند و مسلمانوں میں ہمارے ذریعہ اتحاد پیدا ہو جائے تو وہ لیڈر جن کی لیڈری کی بنیاد ہندو
مسلمانوں کے تفرقہ پر قائم ہے ان کے پاس کچھ نہ رہے گا اور وہ اپنی لیڈری کو برقرار نہ رکھ سکیں
گے۔ اس وجہ سے سے ل لیڈر کہلا کہلانے والوں میں میں ہماری ہمار مخالفت بڑھ رہی ہے جس کا ایک نمونہ کشمیر کمیٹی
ہے۔ اور دوسرا سرحد را سرحد، ضلع ہزارہ میں ہماری مخالفت کا زور شور ہے ۔ مگر اس سے جماعت کے
نہیں چاہیئے بلکہ اپنی جد و جہد میں اور زیادہ اضافہ کر دینا چاہیئے ۔ یاد رکھو! اللہ تعالیٰ بھی اُسی وقت
مدد کرتا ہے جب بندہ حقیقی طور پر اس کی مدد کا محتاج ہوتا ہے ۔ ہمیں اپنی طرف سے خدمت دین
کے لئے پوری پوری کوشش کرنی چاہیئے اور ہر قسم کی مخالفت اور ہر قسم کی مشکلات کی کوئی پرواہ نہ
کرتے ہوئے کرنی چاہیئے ۔ اور خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت پر بھروسہ رکھنا چاہیئے ۔ اس حالت میں
عت کو گھبرانا

10 von 10 heute frei