اہم اور ضروری امور
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۴
اہم اور ضروری امور
وہ ہماری مدد کرے گا اور ضرور کرے گا۔ اس نے محض اپنے فضل و کرم سے ہماری کامیابی کے
سامان پیدا کر دیئے ہیں ان سامانوں سے فائدہ اُٹھانا ہمارا کام ہے۔ دیکھو اگر کوئی میزبان
مہمان کے لئے عمدہ بستر بچھا دے اور اس پر لحاف رکھ دئے تو یہ سمجھا جائے گا کہ اُس نے میزبانی
کا سامان مہیا کر دیا۔ یہ نہیں امید کی جائے گی کہ میزبان مہمان کو چار پائی پر لٹا کر اُس پر لطاف بھی
ڈال جائے یا اگر حسب استطاعت عمدہ کھانا پکوا کر اعزاز کے ساتھ مہمان کے آگے رکھ دیا تو یہ
نہیں کہا جائے گا کہ میز بان کو مہمان کے منہ میں لکھے بھی خود ڈالنے چاہئیں ۔ یہ مہمان
کہ
پر چھوڑ دیا
جائے گا کہ وہ خود تھے اپنے منہ میں ڈالے ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے ہماری کامیابی کے سامان
مہیا کر دیئے ہیں اب اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہیں اور کہیں اللہ میاں ! آئیے اور آپ ہی
سب کچھ کر کے ہمیں کامیاب بنادیجئے، تو اس طرح کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ یہ تو وہی بات ہو
گی جو کہا جاتا ہے کہ کوئی شخص نہایت ضروری کام کے لئے کہیں جارہا تھا۔ راستہ کے ایک طرف
پڑے ہوئے ایک آدمی نے اُسے آواز دی کہ ذرا ادھر آنا بڑا ضروری کام ہے ۔ جب وہ پاس گیا
تو بلانے والے نے کہا: میری چھاتی پر پیر پڑا ہے اِسے اُٹھا کر میرے منہ میں ڈال دو۔ یہ سن کر
اُس شخص کو غصہ آیا کہ اس بات کے لئے اس نے مجھے ضروری سفر پر جاتے ہوئے کیوں بلایا اور اُسے
بُرا بھلا کہنے لگا۔ تو ایک دوسرے نے جو پاس ہی پڑا تھا اُسے کہا اس پر ناراض کیا ہوتے ہو یہ ایسا ہی
سست ہے کہ کچھ بھی نہیں کر تا حتی کہ ساری رات گتا میرا منہ چاہتار ہا مگر یہ پیش تک نہ کر سکا۔
اگر ہم بھی اللہ تعالیٰ سے اسی طرح کام کرانا چاہیں تو وہ یہ کام نہیں کرے گا ۔ اُس نے ہمیں
کامیابی حاصل کرنے کے سامان دے دیئے ہیں ۔ ہاتھ پاؤں کان ناک آنکھیں اور دوسرے
اعضاء اُس نے عطا کئے مختلف قسم کی طاقتیں دیں، ہمارے لئے دلائل اور براہین مہیا کئے
نشانات اُتارے، مختلف قسم کی ایجادیں ہمارے لئے کرائیں، ہماری ہمتوں اور طاقتوں سے بڑھ
کر ہمیں اموال دیئے اب بھی اگر ہم سُستی کریں اور یہ سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ آ کر ہمارے ہاتھ
پاؤں ہلانے کے بغیر ہی ہمیں کامیاب کر دے گا تو یہ غلط ہے ۔ اللہ تعالیٰ اُسی وقت آتا ہے جب
اسباب کام نہیں دے سکتے اس کے لئے ضروری ہے کہ دشمن اُٹھے اور ہمارے کا غذ پھاڑ دے
ہماری قلمیں تو ڑ دئے ہماری سیاہی گرا دے تا آسمان سے ہمارے لئے کاغذ اُترے آسمان سے
ہمارے لئے قلم و دوات اُترے اور آسمان سے ہمارے لئے سیاہی نازل ہو ۔ پس اگر دوست
چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی نصرت کے تازہ نشانات انہیں دیکھنے میں آئیں، خدا تعالیٰ کی تازہ وحی
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۵
اہم اور ضروری امور
ان پر یا ان کے بھائیوں پر نازل ہو اور خدا تعالیٰ کا تازہ عذاب ان کے دشمنوں کے لئے آئے تو
انہیں اس بات کے لئے بھی تیار رہنا چاہیئے کہ دنیا ان کی مخالفت کرے اور شدید مخالفت کرے اتنی
شدید مخالفت کہ جو ہمارے سامانوں کے مقابلہ میں بہت بڑھ جائے ۔ اُس وقت ہماری مدد اور
تائید کے لئے خدا تعالیٰ اُترے گا، اُس کی نصرت کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور خدا تعالیٰ
کی نصرت کا دیکھنا ایسی چیز ہے کہ اس کے مقابلہ میں کوئی بڑی سے بڑی قربانی بھی کوئی حقیقت
نہیں رکھتی ۔ دیکھو ان دنوں اِدھر ہماری مخالفت زور سے شروع ہوئی اُدھر خدا تعالیٰ نے کابل
میں عظیم الشان نشان ظاہر کر دیا۔ میں نے اس کے متعلق ایک مضمون بھی لکھا ہے مگر یہ اتنا بڑا نشان
ہے کہ اس کے کئی پہلوا بھی باقی ہیں۔ ہمارے ایک دوست نادر علی شاہ صاحب ہیں ۔ ایک دفعہ وہ
میرے پاس گھبرائے ہوئے آئے اور آکر کہنے لگے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ
الہام کہ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا ہے، کیا میرے متعلق تو نہیں ۔ میں نے کہا۔ آپ کا نام تو نادرعلی
شاہ ہے اور الہام میں نادر شاہ کا ذکر ہے کہنے لگے ۔ شاید میرا نام مخفف کر دیا گیا ہو۔ تو اس الہام
کے متعلق اُدھر ذہن جاہی نہیں سکتا تھا جس طرح کہ یہ پورا ہوا ہے ۔
ایسے عظیم الشان نشان ہمیشہ مخالفتوں اور شدید مخالفتوں کے وقت خدا تعالیٰ ظاہر کیا کرتا
ہے۔ پہلے امان اللہ خان کے متعلق نشان ظاہر کیا اُس وقت بھی سلسلہ کے خلاف بہت شورش پھیلی
ہوئی تھی ۔ پس جب بھی مخالفت ہو گی خدا تعالیٰ نشان ظاہر کرے گا اور ضروری نہیں کہ اُس وقت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ بیان کردہ نشانات ہی پورے ہوں، خود آپ
لوگوں کو الہام ۔ کو الہام ہونے شروع ہو جائیں گے اور آپ لوگوں کے ذریعہ نشانات دکھائے جائیں
گے۔ پس دوستوں کو تبلیغ احمدیت پر اور بھی زیادہ زور دینا چاہیئے ۔ میں نے دیکھا ہے گزشتہ چند
سالوں سے جماعت میں تبلیغ کے متعلق کچھ بیداری پیدا ہو رہی ہے ۔ اس کے نتائج تو ابھی نہیں
نکلے مگر پہلے جب دوستوں سے تبلیغ کے متعلق پوچھا جاتا تو کہتے لوگ بالکل سوئے پڑے ہیں
مذہب کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے مگر اب کہتے ہیں لوگ تو احمدیت قبول کرنے کے لئے تیار بیٹھے
ہیں، صرف ٹھو کر ہی کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ رپورٹوں سے پتہ لگتا ہے کہ پچاس ساٹھ ہزار
کے قریب آدمی قبول احمدیت کے لئے تیار ہو چکا ہے اور بعض نے تو لکھا ہے کہ ہمارے علاقہ میں
ہزار ہا آدمی تیار بیٹھے ہیں ۔ سالِ حال میں تبلیغ کے عملی نتائج بھی اچھے نکلے ہیں ۔ کئی امریکہ میں نئی
جماعتیں قائم ہوئی ہیں ۔ سات آٹھ نئی جماعتیں بنی ہیں ۔ اسی طرح جاوا میں بہت کامیابی حاصل
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۶
اہم اور ضروری امور
ہو رہی ہے ۔ برکتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی حاصل ہوتی ہیں ۔ مولوی رحمت علی صاحب
طالب علمی کے زمانہ میں اور اب بھی اتنے سادہ ہیں کہ لوگ عام طور پر ان کی باتوں پر ہنس پڑتے
ہیں۔ پیچھے جب وہ یہاں آئے اور ایک موقع پر انہوں نے تقریر کی تو پہلے تو میں نے ضبط کیا، لیکن
پھر مجھے بھی ہنسی آگئی ۔ وہ کسی شخص کا ذکر کرتے ہوئے عام عالم کی بجائے ”علماء“ کا لفظ استعمال
کرتے تھے۔ یعنی اس علماء نے یہ کہا ۔ جب دس بارہ بار انہوں نے اسی طرح کہا تو میں نے پوچھا
مولوی صاحب آپ یہ کیا کہتے ہیں کہنے لگے پرانی عادت کی وجہ سے یہ لفظ منہ سے نکل جاتا ہے ۔
غرض وہ بہت سادہ ہیں مگر وہ جہاں جہاں بھی گئے وہاں عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا اور لوگ یہ
اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے کہ ان کا مقابلہ اُن کے علماء نہیں کر سکتے ۔ کچھ عرصہ ہوا ۔ یہاں
ڈچ کانسل ( DUTCH COUNCIL) مجھے ملنے کے لئے آیا۔ اُس نے بھی مجھ سے یہ ذکر
کیا کہ مولوی رحمت علی بہت بڑا عالم ہے وہاں کا ایک پادری یہاں آیا اُس نے بھی یہی کہا۔ بات
اصل میں یہ ہے کہ مولوی رحمت علی صاحب اپنے آپ کو بیچ سمجھ کر اللہ تعالیٰ کے حوالے کر دیتے
ہیں اور پھر اُس کی راہ میں کام کرتے ہیں ۔ اس پر خدا تعالیٰ اپنی خاص برکتیں نازل کرتا اور ہر
موقع پر ان کو کامیابی عطا کرتا ہے ۔ انہوں نے پہلے سماٹرا میں ایک بہت بڑی جماعت قائم کی اب
وہ جاوا بھیجے گئے ۔ یہ تعلیم یافتہ علاقہ ہے مولوی صاحب اگر چہ اس علاقہ کی زبان سے ناواقف
تھے مگر باوجود اس کے گزشتہ تین ماہ کے اندر انہوں نے تین زبردست مباحثے کئے ہیں ان کا نتیجہ
یہ ہوا ہے کہ دو جگہ بڑی زبردست جماعتیں قائم ہو گئی ہیں ۔ یہاں ہندوستان میں ایک شہر میں
ایک مبلغ دو دو سال تک تبلیغ کرتا رہتا ہے تو ایک دو احمدی ہوتے ہیں مگر وہاں بوگر اور بٹاو یہ دو
مقامات میں تھوڑے عرصہ میں بڑی بڑی جماعتیں پیدا ہو گئی ہیں ۔ جن کی تعداد دو دو
اڑھائی اڑھائی سو افراد کے قریب ہے۔ اور وہ لوگ تعلیم یافتہ ہیں مگر مولوی رحمت علی صاحب
جب آئیں گے تو پھر بھی ویسے ہی سادہ ہونگے جیسے پہلے تھے۔ ان کے مباحثات کا ذکر جب
غیر احمدی اخبارات میں چھپتا ہے تو بہت تعریف کی جاتی ہے ۔ وہ لکھتے ہیں: مولوی رحمت علی
صاحب مباحثہ میں اس طرح بولتے ہیں جس طرح آسمان سے گرج کی آواز آتی ہے ۔ ان کے
مقابلہ میں ہمارے ہیں ہیں اور تمیں تھیں مولوی تھراتے اور کا نپتے ہیں ۔ وہ اخبارات
مولوی رحمت علی صاحب کا اس طرح ذکر کرتے ہیں کہ گویا وہ جماعت احمدیہ کے تمام علماء کا نچوڑ
ہیں ۔ یہ اُس اخلاص اور بے نفسی کا نتیجہ ہے جس سے مولوی صاحب کام کرتے ہیں مجھے یہ پڑھ کر
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۷
اہم اور ضروری امور
حیرت ہوئی کہ ایک غیر احمدی اخبار نے لکھا۔ ایک مباحثہ میں بیس سے زیادہ مولوی مقابلہ پر تھے
مگر وہ مولوی صاحب سے کانپتے تھے اور ڈرتے تھے ۔ جاوا اور سماٹرا کے علاوہ اور جزائر میں بھی
جماعتیں قائم ہوئی ہیں ۔ امریکہ میں تبلیغ کا جو کام ہو رہا ہے اس کی تفصیل میں بیان نہیں کرتا۔
چودھری ظفر اللہ خان صاحب خود دیکھ آئے ہیں اور انہوں نے اس کے متعلق تقریر بھی کی ہے۔ وہ
اس کام سے بہت ہی متاثر ہیں ۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ صوفی مطیع الرحمان صاحب کو اسلامی لٹریچر
اور اسلامی مسائل کے متعلق یہ درجہ حاصل ہے کہ اسلامی لٹریچر کے بڑے بڑے ماہران کے
سامنے کوئی بات پیش کرتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ صوفی صاحب اسے غلط نہ قرار دے دیں۔
انگلستان میں اس سال مبلغین کی تبدیلی ہوئی ہے اس وجہ سے مولوی عبدالرحیم صاحب درد
کام کو سنبھال رہے ہیں ۔ میں نے انہیں اب کے ہدایت کی تھی کہ علمی طبقہ میں کام کریں اس کیلئے
وہ کوشش کر رہے ہیں ۔ چنانچہ پادریوں کے ایک کلب میں انہوں نے تقریر کی جس کا اچھا اثر
ہوا۔ امید ہے کہ وہاں بھی علمی طبقہ پر احمدی مبلغین کا سکہ بیٹھ جائے گا۔ مولوی اللہ دتا صاحب
شام اور مصر میں اچھا کام کر رہے ہیں وہاں احمدیت کی شدید مخالفت ہو رہی ہے بعض احمد یوں کو
پیٹا بھی گیا ہے، حکومت بھی خلاف ہے، حیفا میں ایک بہت بڑی ڑی جماعت قائم ، قائم ہے جس کے بہت
سے افراد مولوی جلال الدین صاحب شمس کے وقت کے ہیں مگر مولوی اللہ دتا صاحب کام کو
خوب پھیلا رہے ہیں ۔ افریقہ کے مبلغ حکیم فضل الرحمن صاحب بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں،
وہاں میں ہزار کی جماعت قائم ہو چکی ہے احمدیوں کے چھ سکول ہیں، وہاں کے احمدیوں میں سے
ہی کئی ایک بطور مبلغ کام کرتے ہیں ۔
را
پس افریقہ کی جماعتیں اور ان کے مبلغ ، مصر اور اور شام شام کی کی ، جماعتیں اور ان کے مبلغ، انگلستان
کی جماعتیں اور ان کے مبلغ ، امریکہ کی جماعتیں اور ان کے مبلغ ، جاوا اور سماٹرا کی جماعتیں اور
ان کے مبلغ ، اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کے لئے دعائیں کی جائیں ۔
اللہ تعالیٰ ان کے کاموں کے اور زیادہ عظیم الشان نتائج پیدا کرے۔ انہیں اپنی رضا حاصل
کرنے کے مواقع عطا کرے۔ ان کے شاملِ حال اپنی تائید و نصرت کرے اور انہیں اپنی
حفاظت میں رکھے ۔
پنجاب میں بھی جماعت ترقی کر رہی ہے اور سرحد کی جماعت بیدار ہو رہی ہے ۔ قاضی
محمد یوسف صاحب پشاوری بہت حد تک ملازمت سے فارغ ہو چکے ہیں گلی طور پر شاید ابھی تک
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۸
اہم اور ضروری امور
فارغ نہیں ہوئے ۔ ان کا علمی مذاق ہے اب انہیں تبلیغ کا کام کرنے کا زیادہ موقع ملے گا۔ اس
وقت تک صوبہ سرحد کے احمدی اشاعتِ احمدیت میں پنجاب کے احمدیوں کے قدم بقدم چلتے
رہے ہیں ۔ امید ہے کہ اب بھی وہ پیچھے نہ رہیں گے بلکہ ترقی کرنے کی کوشش کریں گے۔ سرحد
کے متعلق عام رپورٹوں سے پتہ لگتا ہے کہ باوجود اس کے کہ سرحدی لوگوں کی طبائع سخت ہوتی
ہیں، وہ احمدیت کی طرف زیادہ متوجہ ہو رہے ہیں ۔ بلکہ پنجاب کے بعض علاقوں سے بھی زیادہ
متوجہ ہو رہے ہیں سوائے ہزارہ کے علاقہ کے وہاں سرحد کی نسبت زیادہ امن قائم ہے مگر خدا
تعالیٰ رحم کرے وہاں کے احمدیوں پر کہ وہ تبلیغ کرنے سے ڈرتے رہتے ہیں ۔
بنگال میں بھی خاصی ترقی ہو رہی ہے ۔ وہاں ایک ایسی سکیم کے ماتحت کام ہو رہا ہے کہ وہ
سکیم کامیاب ہو گئی تو کم از کم پچاس ہزار آدمی چند مہینے میں سلسلہ میں داخل ہو جائے گا ۔ وہاں جو
لوگ احمدی ہو رہے ہیں، ان میں بڑے بڑے معزز اصحاب بھی ہیں ۔ ایک صاحب نے جو پہلے
ایم ۔ ایل سی تھے بیعت کی ہے اب کے وہ ایک خاص وجہ سے امیدوار کھڑے نہ ہوئے آئندہ
کھڑے ہوں گے۔ پھر بیعت کرنے والوں میں ڈاکٹر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بھی ہیں ۔ البتہ جنوبی
ہند میں سستی پائی جاتی ہے۔ حیدر آباد میں پرانی جماعت ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ کی جماعت ہے مگر بحیثیت تبلیغ بہت پیچھے ہے ۔ البتہ بحیثیت فرد دوسری جماعتوں کو چیلنج
دے سکتی ہے۔ سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب اس جماعت میں ایک ایسے فرد ہیں کہ جنہیں دیکھ کر
مجھے دوہری خوشی حاصل ہوتی ہے۔ ایک خوشی تو ان کی تبلیغی خدمات کو دیکھ کر حاصل ہوتی ہے اور
دوسری خوشی اس لئے کہ ان کے بیعت کرنے سے پہلے شیخ یعقوب علی صاحب نے مجھے لکھا تھا کہ
سکندر آباد میں ایک مخیر سیٹھ ہیں جو احمدیت کی طرف مائل ہیں دعا کریں کہ وہ احمدیت میں داخل
ہو جائیں ۔ اُس وقت میں نے دعا کی اور رویا دیکھا کہ ایک تخت بچھا ہے جس پر سیٹھ صاحب بیٹھے
ہیں ۔ رویا میں میں نے اُن کی جو شکل دیکھی تھی، بعینہ وہی شکل تھی جو میں نے اُس وقت دیکھی جب
وہ مجھے ملے ۔ اس وقت آسمان سے کھڑ کی کھلی اور میں نے دیکھا فرشتے سیٹھ صاحب پر نور پھینک
رہے ہیں ۔ ان کے بیعت کرنے پر مجھے خوشی ہوئی کہ میرا خواب پورا ہو گیا۔ وہ اتنا وقت اور اتنا
روپیہ تبلیغ احمدیت کے لئے صرف کرتے ہیں کہ کوئی اور فرد نہیں کرتا۔ تبلیغ احمدیت کے متعلق ان
کا جوش ایسا ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے صحابہ مولوی برہان الدین
صاحب وغیرہ میں تھا۔ اور خدا کی راہ میں مال خرچ کرنے کا جوش اس طرح ہے جیسے سیٹھ عبدالرحمن
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۱۹
اہم اور ضروری امور
صاحب میں تھا۔ اگر اس فرد کومستثنیٰ کر دیا جائے تو جماعت کے لحاظ سے حیدرآباد دکن کی جماعت
بہت سست ہے اور بہت پیچھے ہے۔ حیدر آباد کی جماعت پرانی جماعتوں میں سے ہے مگر اس کا
قدم آگے کی بجائے پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔ وہاں بھی مداہنت کا وہی رنگ نظر آتا ہے جو ہزارہ
کے علاقہ میں ہے کہ جب کوئی احمدی ہو تو اُس کے سامنے چندہ کا نام نہ لیا جائے نماز کے لئے نہ
کہا جائے وہ خود بخود ترقی کر جائے گا لیکن ایسے تحفہ کو لے کر ہم نے کیا کرنا ہے جسے دین سے کوئی
تعلق نہ ہو اور جو دین کے لئے کوئی قربانی نہ کر سکے۔
حیدر آباد دکن کے بعض نوجوان ہیں جن میں جوش پایا جاتا ہے۔ جیسے سیٹھ محمد غوث صاحب
کے لڑکے محمد اعظم صاحب اور چند اور نوجوان ۔ اس طرح ممکن ہے خدا تعالیٰ اس علاقہ میں بھی
ترقی کے سامان کر دے ورنہ جنوبی ہند پر افسوس ہی آتا ہے۔
بعض مخلص احمدی نوجوانوں کا ذکر اس موقع پر میں ایک اور خاص بات کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے پنجاب میں ایک نئی روح پیدا ہو رہی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے مُردنی سی چھائی تھی لیکن دو
سال سے بیداری پائی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے مخلص نوجوان پیدا ہو رہے ہیں ۔
ان میں سے بعض کے نام آج میں لے دیتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سنت پر،
کہ آپ بھی مخلصین کے نام لے کر ذکر کر دیا کرتے تھے۔ پھر اس لئے بھی کہ جن کے نام لئے
جائیں، اُن میں غیرت پیدا ہو جائے کہ اس عزت کو قائم رکھنا چاہیئے ۔ کئی مخلص نو جوان ہیں جن
میں سے بعض کے لئے اُن کی سرگرمیوں کے متعلق حد بندی کی ضرورت ہے اور بعض کیلئے قوت عملیہ
کو بڑھانے کی ضرورت ۔ ان میں سے ایک تو سرحد کے محمد اللہ بخش صاحب ضیاء ہیں ان میں دین
کے متعلق جوش ہے اور کام کرنے کی خواہش ہے۔ وہ گزشتہ زندگی میں بھی قومی کام کرتے رہے
ہیں ۔ احمدی قیود میں اگر خدا تعالیٰ نے انہیں کام کرنے کی توفیق دی تو امید ہے کہ اچھا کام کر سکیں
گے۔ ایک اور نوجوان چودھری فقیر محمد خاں خاں صاحب ہیں یہ نسبتاً پرانے احمدی ہیں اور نوجوانوں
کے لئے اچھا نمونہ ہیں ۔
ایک چودھری اعظم علی صاحب ہیں ۔ یہ نئے جماعت میں داخل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے
اخلاص کا نہایت اچھا نمونہ دکھلایا ہے ۔ وہ شیعوں میں سے آئے ہیں لیکن تھوڑے ہی عرصہ میں
انہوں نے اخلاص کا قابلِ تعریف نمونہ پیش کیا ہے ۔ اور میں کوئی وجہ نہیں دیکھتا کہ اور نئے آنے
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۰
اہم اور ضروری امور
والے کیوں نہ ان کی طرح دین میں ترقی کر سکیں ۔ بیعت کرنے کے چھ ماہ بعد جب میں نے ان
کی شکل دیکھی تو میں انہیں پہچان نہ سکا کیونکہ ان کی شکل سے ایسا اخلاص اور ایسی دینداری ظاہر
ہوتی تھی گویا کہ وہ پرانے احمدی ہیں ۔ اسی طرح چودھری محمد شریف صاحب وکیل، مرزا عبدالق صاحب
وکیل، میاں عطاء اللہ صاحب وکیل چودھری عبداللہ خان صاحب برادر چودھری ظفر اللہ خان صاحب
قاضی پروفیسر محمد اسلم صاحب، ڈاکٹر محمد منیر صاحب عبد الرحمن صاحب خادم بشرطیکہ نفس پر قابو
رکھیں، چودھری خلیل الرحمن صاحب بنگال اور اسی طرح اور کئی نوجوان ہیں جن کے اندر سلسلہ کی
خدمت اور روحانی ترقی کا جوش ہے ۔ بعض نسلی احمدی ہیں، بعض نئے احمدی ہیں اور ان نو جوانوں
کی حالت دوسرے نوجوانوں کے لئے نیک نمونہ بن سکتی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ان لوگوں
نے صحیح طریق پر ترقی جاری رکھی تو رویا اور کشوف سے بھی حصہ پاسکیں گے۔ تمام احمد یوں کو کوشش
کرنی چاہیئے کہ ان کی اولاد میں روحانیت پائی جائے اور ہمارے نو جوان روحانیت کا اعلیٰ نمونہ
پیش کریں کہ اصل چیز یہی ہے ۔ ورنہ علمی بحثوں نے مولویوں کو کوئی فائدہ نہیں دیا اور نہ یہ بخشیں
ہمیں کوئی فائدہ دے سکتی ہیں ۔
نئے مبلغ جو پیدا ہو رہے ہیں، ان میں بھی اچھے نوجوان نکل رہے ہیں۔ مولوی محمد سلیم
صاحب ایک اچھے اچھے مبلغ ہیں، مولوی مبارک احمد صاحب کی قابلیت اس سے پہلے معلوم نہ تھی ، اب
ظاہر ہو رہی ہے ۔ ہماری جماعت میں ایک صاحب تھے جو اب فوت ہو چکے ہیں وہ مبلغین کے
متعلق نکتہ چینی کیا کرتے تھے حتی کہ حافظ روشن علی صاحب مرحوم کے متعلق بھی نکتہ چینی کر دیتے
تھے۔ اب کے وہ مجھے ملنے کے لئے پالم پور گئے تو کہنے لگے میں نے اپنی جماعت میں مبارک احمد
ایک مبلغ دیکھا ہے جو بہت قابل ہے ۔ میں نے کہا شکر ہے آپ کو ایک قابل مبلغ تو مل گیا۔ ایک
اور مبلغ شیخ عبد القادر صاحب ہیں وہ ہندوؤں میں سے آئے ہیں اور اب مسلمانوں کے مولوی
ہیں ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ان کی تحریر کا رنگ اچھا ہے۔
غرض نئے مبلغ نکل رہے ہیں اور اچھے اچھے نکل رہے ہیں ۔امید ہے کہ جماعت کو مبلغوں
کے نہ ملنے کی جو شکائتیں رہتی ہیں، وہ کسی حد تک دور ہو جائیں گی ۔ گوان کا گلیہ دور ہونا مشکل ہے
کیونکہ ابھی مبلغ اس قدر نہیں ہیں کہ ہر جماعت کی شکایت دور کی جا سکے۔
باقی روپیہ کا سوال ہے۔ مالی لحاظ سے دنیا پر ایسی تباہی آئی ہوئی ہے کہ اس کا اندازہ نہیں
بندار اس قدر گچلے اور مسلے جاچکے ہیں کہ ان کی حالت نہایت ہی قابلِ رحم ہوگئی
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۱
اہم اور ضروری امور
ہے۔ اس وقت یہاں پنجاب کونسل کے دو ممبر بیٹھے ہیں مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے انہوں
نے کونسل میں زمینداروں کے متعلق وہ کوشش نہیں کی جو انہیں کرنی چاہئے تھی ۔ زمینداروں کی
تباہی کا سوال ایسا سوال ہے کہ اس کے متعلق حکومت سے خوب لڑنا جھگڑنا چاہیئے اور اس پر ملک کی
اصل حقیقت اچھی طرح واضح کر دینی چاہیئے ۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ حکومت پر اگر اصل حقیقت واضح
ہو تو وہ پورا زور اس کی اصلاح کے لئے نہ لگائے گی ۔ انگریز قوم علاوہ دیانت دار ہونے کے
کاروباری بھی ہے اور وقت کی ضرورت کو خوب پہچانتی ہے ۔ پس اگر حکومت پر بار بار زور ڈالا
جائے اور زمینداروں کی حالت کو ان پر واضح کیا جائے تو ضرور اثر ہوگا۔ پس کم سے کم ہمارے
احمدی ممبران کونسل و اسمبلی وغیرہ کو اس طرف توجہ کرنی چاہیئے اور اُس وقت تک دم نہیں لینا چاہیئے
جب تک غریب زمینداروں کی حالت کی درستی کا انتظام نہ ہو جائے ۔ یا د رکھنا چاہیئے کہ مالیہ میں
سے چند روپے گھٹا دینے سے کچھ نہیں بن سکتا جب تک اجناس کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں اور
فروخت اشیاء کے لئے نئی منڈیاں نہ نکالی جائیں اُس وقت تک زمینداروں کی حالت کبھی
درست ۔ نہ ہو گی ۔ یہ سوال نہایت اہم ہے اور ہماری جماعت کے ممبران کونسل کو اس بارے میں
دوسروں سے مشورہ کر کے یہ کام شروع کر دینا چاہیئے اور حکومت پر زور دنیا چاہیئے کہ وہ
زمینداروں کے متعلق جلد توجہ کرے ۔ ورنہ اگر یہی حالت رہی جواب ہے تو کوئی عجب نہیں کہ دو
تین سال کے بعد بالشویک خیالات پھیل کر زمینداروں کا ایک طبقہ بغاوت کا رنگ اختیار کر لے
جیسا کہ اس ایڈریس سے بو آتی ہے جو ریٹائرڈ فوجی افسروں نے حال ہی میں ہمارے صوبہ کے
گورنر صاحب بہادر کو غالبا شیخو پورہ ضلع میں دیا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اجناس کی ارزانی کی
وجہ سے زمینداروں کی حالت ایسی گر گئی ہے کہ بہت سے ان میں سے مالیہ کی ادائیگی کے لئے
زیوروں اور برتنوں اور دیگر اشیاء کے فروخت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور اب وہ بالکل تہی دست
ہو رہے ہیں ۔ اگر اجناس کی قیمت فوراً نہ بڑھی اور معقول حد تک نہ بڑھی تو ڈر ہے کہ جو لوگ اپنے
نفس کو قابو میں نہیں رکھ سکتے انکی طرف سے شو سے شورش نہ پیدا نہ پیدا ہو جائے اور اگر ایسا ہوا تو یہ ملک اور
حکومت دونوں کے لئے سخت نقصان دہ ہوگا اور ملک کی ترقی بہت پیچھے جا پڑے گی ۔ جہاں تک
میرا خیال ہے اگر ہندوستان کے زمینداروں کی حالت ایسی گری ہوئی نہ ہو تو بالشویک پرو پیگنڈا
یہاں جڑ نہیں پکڑ سکتا ۔ پس ممبران کونسل کو چاہیئے کہ رات دن ایک کر کے حکومت کو اس خطرہ سے
آگاہ کریں اور اسے زمینداروں کی حالت کی طرف متواتر توجہ دلائیں ۔ حکومت کی یہی خیر خواہی
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۲
اہم اور ضروری امور
ہے، یہ خیر خواہی نہیں کہ اسے غافل رکھا جائے اور یہ کہا جائے کہ زمینداروں کی حالت اچھی ہے
اور وہ مطمئن ہیں ۔ یہ خان بہادری اور دوسرے خطابات حاصل کرنے والوں کا طریق عمل ہے ۔
ملک اور حکومت کی خیر خواہی اسی میں ہے کہ حکومت کو بتایا جائے کہ زمینداروں کی حالت نہایت
ہی نازک ہو چکی ہے اور ملک میں تباہی پھیلتی جا رہی ہے ۔ اگر اس کا انسداد نہ کیا گیا تو چند سال
کے بعد زمیندار ہمیشہ کے لئے تباہ ہو جائیں گے۔
ان حالات کی وجہ سے ہماری جماعت کو بھی مالی مشکلات درپیش ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ
ان مشکلات میں میرے نزدیک کچھ بے برکتی کو بھی دخل ہے۔ ہماری جماعت کے لوگوں کو جتنا
کام دین کے لئے کرنا چاہیئے اُتن وہ نہیں کرتے ۔ ہماری جماعت کو یا د رکھنا چاہیئے جو شخص خدا تعالیٰ
کا حق ادا نہیں کرتا وہ کسی اور ٹھوکر میں جا پڑتا ہے اور اس وجہ سے اُس کے مال میں کمی ہو جاتی
ہے۔ ہماری جماعت کے لوگوں کو اس وجہ سے بھی مشکلات پیش آتی ہیں ۔ اس سال میں نے جو
بجٹ تیار کرایا وہ موجودہ آمدنی کے لحاظ سے ہی تیار کرایا گیا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایک
لاکھ روپیہ جو جماعت کو دین کے لئے دینا چاہیئے وہ نہیں دیتی ۔ اس سال کے ابتدائی مہینوں میں
جماعت نے کسی قدر ہمت کی تھی اور نتیجہ یہ ہوا تھا کہ قرض میں ترقی نہ ہوئی تھی مگر اب دو تین ماہ
سے پھر سستی ہوئی ہے اور نتیجہ یہ ہوا ہے کہ یکدم پچیس ہزار کا بوجھ اور بڑھ گیا ہے۔ اگر جماعتیں
اپنے بجٹ کے مطابق رقم پوری کر دیں تو مجھے یقین ہے کہ بغیر چندہ خاص کے سلسلہ کی مالی حالت
اچھی ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے بعض جماعتوں کو شکایت ہو کہ ان کا بجٹ حساب سے زیادہ مقرر ہو گیا
ہے لیکن اُن کے لئے راستہ کھلا ہے اگر کوئی جماعت ایسا خیال کرتی ہے تو اُس کا فرض ہے کہ
وجوہات پیش کر کے بجٹ کی اصلاح کرالے لیکن جماعتیں نہ تو اصلاح کرائیں اور نہ بجٹ کو پورا
کریں تو یا د رکھیں خدا تعالیٰ کی راہ میں تکبر نہیں چلتا ۔ اس راہ میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اپنے
آپ کو سوئی کے ناکہ سے گذارتا ہے ۔ وہ جو تکبر کرتا ہے خدا تعالیٰ کو اس کی پر واہ نہیں ۔ وہی فائدہ
حاصل کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کے انعامات کا وارث بنتا ہے جو اُس کی راہ میں تذلل اختیار کرتا ہے
اور تذلیل کے ذریعہ اُس کی رضا چاہتا ہے۔ پس اگر کسی جماعت کے بجٹ میں غلطی ہو تو اس کی
اصلاح کرالے۔ مگر جب اصلاح ہو جائے یا اصلاح نہ کرائی جائے اور مقررہ بجٹ تسلیم کر لیا
جائے تو پھر بجٹ کے مطابق چندہ دے۔ پیچھے میں نے اعلان کرایا تھا کہ جو جماعتیں دسمبر تک کا
چندہ پورا ادا نہ کریں گی اُن کے متعلق سخت قدم اُٹھایا جائے گا مگر اب میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۳
اہم اور ضروری امور
چندہ پورا کرنے کا وقت مالی سال کا آخر مقرر کیا جاتا ہے کیونکہ دسمبر تک زمینداروں کی ساری
فصلیں تیار نہیں ہوتیں ۔ پس میں اعلان کرتا ہوں کہ ۳۰ اپریل کے بعد میں ایسی لسٹ تیار
کراؤں گا جس سے یہ معلوم ہو کہ کس کس جماعت نے اپنا سالانہ بجٹ پورا کیا اور کس کس
نے نہیں کیا۔ اس کے بعد جو مناسب کارروائی ہوگی کی جائے گی ۔ آج کی رپورٹ یہ ہے کہ اس
وقت تک ۸۷ ہزار کے بل قابل ادائیگی ہیں، بعض بل ابھی آئے نہیں اور کارکنوں کی چار ماہ کی
تنخواہیں باقی ہیں۔ بے شک آپ لوگوں کو بھی مالی مشکلات ہیں لیکن جو ملازم ہیں، اُن کو ماہواری
تنخواہ تو مل جاتی ہے مگر یہاں کام کرنے والوں کو چار چار ماہ تک تنخواہیں نہیں ملتیں ۔ اس وجہ سے
مخلصین کے ایمان میں تو کوئی فرق نہیں آتا مگر جو کمزور ایمان والے ہیں، ان کے ایمان میں فرق
آ جاتا ہے اور وہ اس قسم کی تمسخر آمیز باتیں کرنے لگ جاتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے ۔ چونکہ ایک
گندی مچھلی تالاب کو گندہ کر دیتی ہے اس لئے میں ایک آدھ ایسے شخص کا ذکر کر کے کیوں مخلصین
کے ایمان پر پانی پھیروں ۔ مگر اتنا سن لو رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے ۔ كَادَ الْفَقْرُآن
يَكُونَ كُفُواً سے یعنی کبھی فقر بھی گھر : بن جاتا ہے ۔ اب میں نے مالی مشکلات سے تنگ آ کر
فیصلہ کر دیا ہے کہ مبلغین دورے نہ کریں اور خط و کتابت میں بھی کمی کر دی جائے اور قرض لے کر
کارکنوں کو دردو ماہ کی تنخواہیں دی گئی ہیں ۔ یہ حالت کب تک برداشت کی جاسکتی ہے اور کب تک
اس طرح کام چل سکتا ہے۔ جماعتوں کو اس ذمہ داری کی طرف توجہ کرنی چاہیئے اور جن کے
ذمے بقائے ہوں، انہیں سال کے ختم ہونے سے پہلے پہلے ادا کر دینے چاہئیں بے شک آج کل
کی مالی پریشانی بہت بڑی پریشانی ہے مگر یاد رکھو خدا تعالیٰ کے فضل سے سب تکالیف دور ہو سکتی
ہیں ۔ کیا جس خدا نے ۱۹۱۴ء سے لیکر ۱۹۲۴ ء تک غلہ کا بھاؤ نہایت گراں رکھا وہ اب اسی طرح
نہیں کر سکتا ۔ وہ اب بھی کر سکتا ہے مگر اس کے لئے اتنی قربانی کرنی چاہیئے کہ خدا تعالیٰ اپنے خاص
فضل کے مستحق قرار دے دے۔ اس میں شبہ نہیں کہ بظاہر حالات یہ محال معلوم ہوتا ہے کہ ۲۳۳
کروڑ انسانوں کی خرابی کو چند لاکھ انسانوں کی قربانی کی خاطر دور کر دیا جائے ۔ مگر یاد رکھو کہ مخلص
جب قربانی کی آخری حد کو پہنچ جائے تو خدا تعالیٰ ایک کے لئے بھی ۳۳ کروڑ کو بخش سکتا ہے اور
ایک مخلص کی خاطر بھی ۳۳ کروڑ کو تباہ کر سکتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے
کہ گو یہ محض ایک قصہ ہے مگر اس میں عبرت ضرور ہے ۔ بعض نے لکھا ہے کہ جب حضرت نوح علیہ
السلام کے وقت طوفان آیا اور ساری دنیا اس میں غرق ہو گئی تو خدا تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا ابھی
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۴
اہم اور ضروری امور
پانی اور اونچا کرو تا کہ ایک پہاڑ کی چوٹی پر چڑیا کا جو بچہ بیٹھا ہے وہ پانی پی سکے ۔ اس کہانی میں یہ
عبرت ہے کہ ایک بے گناہ کے لئے کروڑوں گناہ گاروں کو تباہ کیا جا سکتا ہے اسی طرح یہ بھی سچ
ہے کہ ایک بے گناہ کو بچانے کے لئے کروڑوں گناہگاروں کو بھی بخشا جا سکتا ہے ۔
قرآن کریم سے بھی معلوم ہوتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات سے بھی کہ
مندرجہ ذیل باتوں سے مصائب او سے مصائب اور مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔ اول صبر سے ۔ مومن کو تکالیف اور
مصائب میں گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ صبر سے کام لینا چاہئے ۔ گھبرانے سے کبھی کوئی مصیبت ٹلی ہے
کہ اب مل سکے خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو مصائب میں مبتلا کر کے دیکھتا ہے کہ میرا بندہ ابتلاء پر
ناراض تو نہیں ہوتا اور اس وقت بھی میری رضا کو مقدم رکھتا ہے یا نہیں ۔ مثنوی رومی میں آتا ہے
کہ حضرت لقمان کو کسی کی غلامی اختیار کرنا پڑی۔ ان کا مالک ان پر بہت مہربان تھا اور ان کی بڑی
تو اضع کرتا تھا۔ ایک دفعہ اس کے پاس بے موسم کا خربوزہ آیا اُس نے اُس کی ایک قاش تراش کر
حضرت لقمان کو دی اور انہوں نے خوب مزے سے کھائی ۔ اُس نے سمجھا انہیں بہت اچھی لگی ہے
اِس پر اُس نے اور دی وہ بھی انہوں نے مزے لے لے کر کھائی یہ دیکھ کر ایک قاش اُس نے خود
کھانی چاہی لیکن منہ میں ڈالتے ہی اُسے معلوم ہوا کہ وہ بہت بے مزہ ہے۔ اِس پر اُس نے
حضرت لقمان سے کہا یہ آپ نے کیا کیا ایسے بدمزہ خربوزہ کو کیوں مزے لے لے کر کھاتے
رہے؟ انہوں نے جواب دیا اس ہاتھ سے میں نے اتنی میٹھی چیزیں کھائی ہیں کہ یہ بڑی بے حیائی
ہوتی اگر اس کڑوی قاش پر منہ بناتا۔ تو خدا تعالیٰ کبھی بندہ سے حضرت لقمان والا صبر دیکھنا چاہتا
ہے کہ اتنی نعمتیں جو میں نے اسے دی ہیں مصائب نازل کر کے دیکھوں کہ اس کی کیا حالت ہوتی
ہے پھر مصائب و مشکلات سے نجات دلانے والی دوسری چیز قربانی ہے ۔ حضرت خلیفہ اول سنایا
کرتے تھے کہ طالب علمی کے زمانہ میں مجھے لباس کے متعلق بہت تکلیف رہتی ۔ ایک دفعہ کسی نے
دو نہایت عمدہ صدریاں بنوا کر بھیجیں جو مجھے بہت اچھی لگیں ۔ ان میں سے ایک پہن کر میں باہر نکلا
اور میں نے کہا کہ میں بھی کیا بانکا ہوں ۔ سیر سے واپس آیا تو معلوم ہوا کہ دوسری صدری چوری
ہو گئی ہے ۔ اس پر میں نے جو صدری پہنی ہوئی تھی وہ بھی صدقہ میں دے دی اور میرے پاس کوئی
عمدہ کپڑا پہننے کے لئے نہ رہا ۔ مگر خدا تعالیٰ نے ایک امیر آدمی کا جو بیمار تھا علاج کرنے کا موقع
پیدا کر دیا اور اس میں کامیابی عطا کی اس طرح مجھے اتنی دولت مل گئی کہ مجھ پر حج فرض ہو گیا۔
تیسری چیز استقلال ہے۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ایک کام کچھ عرصہ کرتے ہیں اور
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۵
اہم اور ضروری امور
پھر چھوڑ دیتے ہیں حضرت عائشہ نے ایک دفعہ رسول کریم ﷺ سے پوچھا۔ سب سے اچھی
نیکی کون سی ہے؟ آپ نے فرمایا۔ جو ہمیشہ جاری رہے گے۔ اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا ہے کہ جو کمزور ہوں وہ اپنے لئے دو پیسے یا ایک پیسہ ہی چندہ مقرر کر لیں اور پھر ہمیشہ ادا
کرتے رہیں ۔
چوتھی چیز رضائے الہی کا حصول ہے ۔ جب رضائے الہی آجاتی ہے تو سارا دلدر دُور ہو جاتا
اور یہ وہ چیزیں ہیں جن سے مصائب اور مشکلات دور ہوتے ہیں گھبرانے سے نہیں ڈور
ہے اور
ہوتے ۔ ہماری جماعت کو چاہئے کہ ان چیزوں کے حصول کی کوشش کرے۔
میں نے
تبلیغ احمدیت کیلئے کن ذرائع سے کام لینا چاہیے یا رہتا ہے کیا
سامان خدا تعالیٰ نے بہم پہنچا دیتے ہیں اب ان سے کام لینا ہمارا فرض ہے اور نتائج پیدا ہونے
کے :
۔
-
لئے ہماری جد و جہد کی وجہد کی ضرورت ہے ۔ اب میں یہ بتاتا ہوں کہ کیا ذرائع تبلیغ کے ہیں ۔
تبلیغ خدا کی سنت کے ماتحت دو رنگ رکھتی ہے۔ ایک عام رؤ کہ لوگوں کے دلوں میں
احساس پیدا ہو کہ احمدیت اچھی چیز ہے اور دوسری خاص رؤ کہ کچھ آدمی مد نظر رکھ لئے جائیں کہ
وہ احمدی ہونے چاہئیں ۔ ان دونوں رؤوں کا پیدا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ عام اثر پیدا کرنے
کے لئے تین چیزیں کام میں لائی جا سکتی ہیں ۔ (۱) جلسے (۲) اشتہارات (۳) کتب اور
اخبارات کی تقسیم ۔ ان چیزوں سے عام رو پیدا کی جاسکتی ہے ۔ جلسوں سے ان پڑھ اور کم تعلیم
یافتہ لوگ بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اس لئے عام جلسے تبلیغ کے لئے نہایت ضروری ہیں ۔ کتابیں اور
اخبارات تو لکھے پڑھے لوگ ہی پڑھ سکتے ہیں ان پڑھ ان سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتا ایسے لوگ
جلسوں میں تقریریں سن کر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
دوسرا فائدہ جلسوں کا یہ ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں پر ماحول کا اثر ہوتا ہے ۔ یوں غیر ضروری
زیادہ تعلیم سے بہت لوگوں کی عقلوں پر پردہ پڑ جاتا ہے اسی لحاظ سے انعْلَمُ حِجَابَ الأَكْبَرِ کہا گیا
ہے۔ وہ لوگ جن کو یہ وہم ہو کہ انہیں بڑا علم حاصل ہے وہ دوسروں کو اپنے علم سے فائدہ پہنچانے کی
بجائے اپنی علمیت پر ہی گھمنڈ کرتے رہتے ہیں لیکن اگر ایسے لوگ بھی جلسہ میں چلے جائیں تو
دوسروں کے اثر سے متأثر ہو کر آہستہ آہستہ اثر قبول کر لیتے ہیں، خواہ پہلے پہلے تمسخر ہی کیوں نہ
کریں۔