اہم اور ضروری امور

انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۶
اہم اور ضروری امور
تیسرا فائدہ جلسوں کا یہ ہوتا ہے کہ جماعت کو مل کر کام کرنے کی عادت اور اہلیت پیدا ہوتی
ہے۔ جلسہ کیلئے جلسہ گاہ تیار کرنا ضروری سامان بہم پہنچانا اشتہارات تقسیم کرنا وغیرہ ایسے کام
ہیں جو مل کر اور متحدہ طور پر کرنے پڑتے ہیں اور اس طرح کام کرنے کی عادت پیدا ہوتی ہے۔
چوتھا فائدہ یہ ہے کہ مخا ہے کہ مخالفت کے برداشت کرنے کا مادہ پیدا ہوتا ہے ۔ جب کسی جگہ جلسہ کیا
جاتا ہے تو لوگ کہتے ہیں اچھا اب یہ اس طرح علی الاعلان تبلیغ کرنے لگے ہیں ۔ اس طرح وہ
مخالفت کیلئے کھڑے ہو جاتے ہیں اور احمدیوں کو ان کی مخالفت برداشت کرنی پڑتی ہے ۔
پانچواں فائدہ یہ ہے کہ بعض اوقات جلسوں میں صبر کا مظاہرہ کرنے کا بھی موقع مل جاتا
ہے۔ لوگ گالیاں دیتے ہیں، پتھر مارتے ہیں اور لاٹھیوں وغیرہ سے حملہ کرتے ہیں جیسا کہ
سیالکوٹ اور امرتسر میں ہوا۔ اس کے مقابلہ میں جب احمدی صبر سے کام لیتے اور استقلال
دکھاتے ہیں تو لوگوں کے قلوب اس سے متاثر ہوتے ہیں اور وہ احمدیت کی طرف مائل ہو جاتے
ہیں ۔ پھر جلسوں کے علاوہ تبلیغی اشتہارات شائع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سب لوگ جلسوں
میں نہیں آ سکتے لیکن اشتہارات ان تک پہنچائے جا سکتے ہیں اور وہ انہیں گھر بیٹھے پڑھ سکتے ہیں ۔
خصوصاً پڑھے لکھے لوگوں کو اشتہارات سے زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔ قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ
بعض طبائع ایسی ہوتی ہیں کہ فرداً فرداً غور کرنے سے فائدہ اُٹھاتی ہیں ایسے لوگوں کو جب
اشتہارات پہنچائے جاتے ہیں اور وہ ان پر غور کرتے ہیں تو متاثر ہو جاتے ہیں اور دشمن کے اُن
تک پہنچنے سے پہلے پہلے اُن کے دل میں نیکی قائم ہو جاتی ہے ۔ پھر مخالف خواہ انہیں دھوکا دینے
کے لئے کچھ کہیں، اس کا اُن پر اثر نہیں ہوتا ۔ پھر بیمار اور بوڑھے لوگ جو جلسہ میں نہیں آ سکتے
اشتہارات کے ذریعہ اُن تک بھی بات پہنچ جاتی ہے اور بیماروں پر حق و صداقت کا اثر بہت جلدی
ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک طبیب نے پوچھا میں کیا خدمت دین
کروں؟ تو آپ نے فرمایا آپ بیماروں کو تبلیغ کیا کریں یہ بہت اچھا موقع ہوتا ہے کیونکہ بیمار کا
دل نرم ہوتا ہے ۔
۔
پھر اشتہاروں کے ذریعہ تبلیغ بڑھتی اور پھیلتی جاتی ہے۔ ایک دفعہ میں نے کہا تھا کہ
اشتہارت اس لا پرواہی کے ساتھ تقسیم کئے گئے کہ ایک تبلیغی اشتہار میں پڑیا بندھ کر میرے پاس
آئی ۔ یہ بات معیوب ہے مگر بعض دفعہ اس غلطی سے بھی فائدہ ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ایک شخص نے
مجھے بتایا کہ وہ پڑیا کے کاغذ کے ذریعہ ہی احمدی ہوا ۔ پڑیا کے کاغذ کو دیکھ کر اُس نے پڑھنا شروع

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۷
اہم اور ضروری امور
کر دیا اور اس سے اثر قبول کر کے احمدیت کی طرف متوجہ ہو گیا۔ پھر کتب اور اخبارات بہت
مفید کام دیتے ہیں کیونکہ یہ تفصیلی مضامین پیش کرتے ہیں ۔ اس ذریعہ سے تبلیغ کرنے کے لئے
جماعتوں کو چاہیئے کہ ہر جگہ لائبریریاں قائم کریں، ان میں سلسلہ کی کتب اور اخبارات مہیا
کریں ۔ بعض جگہ افراد نے کتب کا ذخیرہ جمع کیا ہے جیسے لاہور دہلی وغیرہ میں، جماعتوں نے
لائبریریاں قائم نہیں کیں سوائے شاید جماعت شملہ کے جنہوں نے کسی قدر کتب جماعت کی طرف
سے جمع کی ہیں ۔ اسی طرح بعض اور جگہ بھی ہیں مگر اکثر مقامات پر نہیں ۔
پس ایسی لائبریریاں قائم کی جائیں جن سے لوگوں کو پڑھنے کے لئے کتابیں دی جائیں ۔
اس طرح لوگوں کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔
ان طریقوں میں سے بعض میں نقائص بھی ہیں ان کو مد نظر رکھنا چاہیئے ۔ کبر ایک ایسی چیز
ہے کہ خواہ اس کا کتنا ہی سر یچلو وہ سر گچلو وہ پھر سر اٹھا لیتا ہے۔ میں اپنی جماعت کو دیکھتا ہوں، دنیا کے مقابلہ
میں نہایت کمزور ہے، ہر طرف سے دشمن اس پر حملے کرتے ہیں اور دُکھ دیتے ہیں، جانی اور مالی
نقصان پہنچاتے ہیں مگر پھر بھی کسی نہ کسی موقع پر احمد یوں میں بھی کبر آ ہی جاتا ہے۔ میری
حفاظت کے لئے جو لوگ ساتھ ہوتے ہیں (اور الہی احکام کے مطابق بعض دفعہ ایسے سامانوں کو
اختیار کرنا پڑتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے ان میں سے بعض کی چال ڈھال ایسی ہوتی ہے کہ اگر
کوئی ان کے سامنے آجائے تو گویا اُس کا سر پھوڑ کر رکھ دیں ۔ وہ اِس رنگ میں چل رہے ہوتے
ہیں اور میں اس سوچ میں پڑا ہوتا ہوں کہ یہ بات احمد یوں میں سے کب نکلے گی۔
ہے
غرض عام جلسے جہاں تبلیغ کے لئے مفید ہوتے ہیں، وہاں ان کی وجہ سے کبر پیدا ہو جاتا۔
اس طرح دوسروں پر رعب ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جلسہ کی وجہ سے چونکہ ارد گرد کے احمدی
بھی جمع ہو جاتے ہیں اور وہ اپنی کچھ طاقت سمجھنے لگتے ہیں اس لئے بعض لوگ اکڑ کر چلنے لگ
جاتے ہیں لیکن ایسے افعال اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ۔ اسی سلسلہ میں یاد رکھنا چاہیئے کہ میں نے
احمد یوں کو اپنے ہاتھ میں لاٹھی رکھنے کے لئے جو کہا ہے تو اس لئے نہیں کہا کہ لاٹھی چلائی جائے۔
کئی لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں اگر لاٹھی چلانی نہیں تو پھر رکھنے کی کیا وجہ ہے ۔ میں انہیں بتانا چاہتا
ہوں کہ میں نے ہاتھ میں لاٹھی رکھنے کے لئے اس لئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کا صبر حقیقی صبر ہو۔ اگر
تمہارے ہاتھ میں لاٹھی موجود ہے اور کوئی شخص تم پر حملہ کرتا ہے اور تم ما رکھا لیتے ہو مگر خود ہاتھ نہیں
اُٹھاتے تو یہ حقیقی صبر ہے لیکن اگر تم خالی ہاتھ ہوا اور کوئی تمہیں پیٹتا ہے اور تم اس کا مقابلہ نہیں

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۸
اہم اور ضروری امور
کرتے تو یہ نہیں سمجھا جائے گا کہ تم نے صبر سے کام لیا بلکہ یہ کہا جائے گا کہ تم مقابلہ کر ہی نہیں سکتے
تھے۔ پس میں نے لاٹھی رکھنے کا حکم مارنے کے لئے نہیں بلکہ مار کھانے کے لئے دیا ہے۔ اگر
ہمارے پاس پستول ہوا اور دشمن ہم پر حملہ کرئے، مگر ہم پستول نہ چلائیں تو دشمن بھی محسوس کرے گا
اور دوسرے لوگ بھی اُسے کہیں گے کہ کچھ تو شرم کر ۔ وہ تمہارا سر اُڑ سکتا تھا مگر اُس نے صبر سے
کام لیا لیکن اگر کچھ پاس نہ ہو تو نفس بھی شبہ کرے گا کہ شاید بزدلی کے سبب سے میں نے مقابلہ
نہیں کیا اور دیکھنے والے بھی یہی کہیں گے کہ بیچارے بے کس کو مارا ۔ اگر یہ بھی کچھ کر سکتا تو دیکھتے
کہ اس کو کس طرح پیٹا جاتا۔
اشتہاروں کے متعلق یہ نقص پیدا ہو جاتا ہے کہ بعض اوقات سخت الفاظ استعمال کئے جاتے
ہیں ۔ یہ بات مجھے بہت ہی نا پسند ہے ۔ پھر اشتہارات شائع کرنے کا بھی ایک مرض ہوتا ہے ۔ ہر
شخص سمجھتا ہے کہ میں بھی کچھ لکھوں اور اپنی طرف سے شائع کروں ۔ اِس قسم کے اشتہارات کا
فائدہ تو کچھ نہیں ہوتا لیکن اس طرح بہت سا روپیہ ضائع ہو جاتا ہے ۔ چاہیئے یہ کہ جو اشتہارات
مرکز سے شائع کئے جائیں انہیں تقسیم کیا جائے اور ان کی اشاعت بڑھائی جائے ۔ خود اشتہارات
شائع کرنے میں بعض اوقات خود پسندی بھی آ جاتی ہے کہ میرا نام بھی نکلے اور یہ ایسا سخت مرض
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کے متعلق ایک قصہ بیان فرمایا کرتے تھے جو یہ ہے
کہ ایک عورت تھی اُس نے انگوٹھی بنوائی مگر کسی عورت نے اُس کی تعریف نہ کی ۔ ایک دن اُس
نے اپنے گھر کو آگ لگا دی اور جب لوگ اکٹھے ہوئے تو کہنے لگی صرف یہ انگوٹھی بچی ہے اور کچھ
نہیں بچا۔ کسی نے پوچھا یہ کب بنوائی ہے؟ کہنے لگی اگر یہ کوئی پہلے پوچھ لیتا تو میرا گھر ہی کیوں
جلتا۔ غرض شہرت پسندی ایسا مرض ہے کہ جس کو لگ جائے اُسے گھن کی طرح کھا جاتا ہے اور
ایسے انسان کو پتہ ہی نہیں لگتا۔ اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ مرکز سے جو اشتہارات
آئیں انہیں شائع کیا جائے ۔ ہاں اگر کسی کے ذہن میں کوئی اچھی اور مفید بات آئے تو لکھ کر مرکز
میں بھیج دئے یہاں سے وہ شائع ہو جائے گی ۔
ان امور کے علاوہ تبلیغ میں تین باتیں مد نظر رکھنی چاہئیں ۔
اول: یہ کہ تبلیغ ہر طبقہ کے لوگوں میں ہو۔ بہت دوست اس بارے میں سُستی سے کام لے رہے
ہیں ۔ بڑے زمینداروں، وکلاء اور حکام کا طبقہ اس بارے میں غافل ہے ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیئے
بلکہ ہر طبقہ میں تبلیغ کرنی چاہیئے ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۲۹
اہم اور ضروری امور
دوم : ہر مذہب وملت کے لوگوں کو تبلیغ کی جائے ۔ ہم کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کرشن تھے بابا نانک کی اصل حقیقت ظاہر کرنے والے تھے مگر ہم ہندوؤں اور
سکھوں میں تبلیغ نہیں کرتے ۔ سال میں ایک دن تو غیر مسلموں میں تبلیغ کرنے کے لئے مقرر ہے
مگر عام تبلیغ بھی ان لوگوں میں ہونی چاہیئے ۔
سوم : صبر اور بُردباری سے کام لینا چاہیئے ۔
عل
گالیاں سن کے دعا دیتا ہوں ان لوگوں کو
رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے
الله
کو ہر وقت مد نظر رکھنا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی برکتیں صبر اور بُردباری سے حاصل ہوتی ہیں زور سے
نہیں ۔ رسول کریم ﷺ کی مجلس میں ایک شخص بیٹھا ہوا تھا۔ ایک دوسرا شخص آیا اور اُس کی
بد گوئی کرنے لگا وہ چُپ بیٹھا رہا اور بدگوئی کرنے والا بڑھتا گیا۔ آخر اس نے کہا میں اب تک
چپ بیٹھا ہوں اور تو بڑھتا جاتا ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جب تک تو چُپ تھا فرشتے
تیری طرف سے جواب دے رہے تھے ا تھے اب کہ تو بول پڑا فر شتے خاموش ہو گئے ہیں ہے۔
پس صبر سے کام لینا چاہیئے اور اس حد تک کام لینا چاہیئے کہ لوگوں کی نگاہوں میں تم نئے
انسان سمجھے جاؤ۔
چہارم: نیک نمونه تبلیغ کے لئے نہایت ضروری ہے اس کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔ مجھے یاد ہے اور
اس سے مجھے ہمیشہ ہی لطف آیا کرتا ہے ۔ میر حامد شاہ صاحب بڑے مخلص تھے ان کے ایک لڑکے
سے ایک آدمی مارا گیا ۔ وہ لڑکا احمدی نہیں اس کی نیت قتل کرنے کی نہ تھی معمولی لڑائی جھگڑے
میں ایسی چوٹ لگ گئی کہ چوٹ کھانے والا مر گیا۔ میر صاحب ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سپرنٹنڈنٹ
تھے اُس نے ان سے واقعہ پوچھا۔ انہوں نے اسے بھی کہہ دیا کہ میں نے سنا ہے میرے بیٹے سے
قتل ہو گیا اور اپنے لڑکے کو بھی تاکید کی کہ جو سچ سچ بات ہے وہ کہہ دینا اور گھر کے بعض لوگ
جنہوں نے اُنہیں اِس امر میں دخل نہ دینے کا مشورہ دیا، اُن سے سخت ناراض ہوئے اور کہا کہ
اگر صداقت کو چھوڑا گیا تو میں یہ گھر چھوڑ دوں گا ۔ آخر مقدمہ چلا۔ جس مجسٹریٹ کے پاس وہ
مقدمہ گیا وہ خود کھلا وہ خود کھلاڑی تھا اور چونکہ میر صاحب کا یہ لڑکا کرکٹ کا اچھا کھلاڑی تھا وہ اس کا ذاتی
واقف تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اُس کے دل میں اس کی ہمدردی پیدا کر دی اور بعض قانونی نقصوں کی
بناء پر اُس نے اِس بچہ کو بالکل بری کر دیا۔ اس طرح میر صاحب نے اپنی صداقت کا نمونہ بھی

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۰
اہم اور ضروری امور
پیش کر دیا اور ان کے بچہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔ غرض یہ ایک نمونہ ہے کہ قتل جیسے سنگین
مقدمہ میں صداقت کو ہاتھ سے نہ دیا گیا ۔ احمدیوں کو ہر موقع پر ایسا ہی نمونہ دکھانا چاہیئے ۔ یہاں
بعض اوقات جھگڑے ہو جاتے ہیں ۔ میں نو جوانوں سے کہتا ہوں کہ انہیں کسی سے جھگڑ انہیں کرنا
چاہیئے لیکن اگر جھگڑا ہو جائے تو پھر جو سچ سچ بات ہو اُس کا سامنے آ کر اعتراف کرنا چاہیئے ۔
تحدیث نعمت کے طور پر ایک تازہ واقعہ بیان کرتا ہوں ۔ ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے
چودھری ظفر اللہ خان صاحب کے ایک عزیز کے متعلق قتل کا کیس چلا تھا۔ ولایت سے
چودھری صاحب نے مجھے خط لکھا مجھے اطلاع پہنچی ہے کہ میرے بھائی پر قتل کا مقدمہ بن گیا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے لئے آزمائش کا وقت ہے۔ میں نے اپنے بھائی کو لکھ دیا ہے کہ وہ اپنی
جان کی پرواہ نہ کرے اسے کچی سچی بات کہہ دینی چاہئے ۔ یہ وہ روح ہے جو ساری جماعت میں
ہونی چاہیئے تا کہ دشمن سے دشمن کو بھی اقرار کرنا پڑے کہ یہ جماعت صداقت کی ایسی پابند ہے کہ
اس کے کے مقابلہ میں کسی چیز کی پرواہ پرواہ نہیں کرتی ۔ ۔
وقت چونکہ کم ہے اس لئے میں تفصیل کے ساتھ تو نہیں مسلمانان کشمیر کیلئے چندہ سے
بیان کر سکتا البتہ اختصار سے یہ بات کہہ دینا چاہتا
ہوں کہ کشمیر کے کام کے متعلق معلوم ہوتا ہے جماعت کو یہ غلطی لگی ہے ہے کہ کہ وہ وہ ختم ختم : ہو گیا ہے حالانکہ وہ
ختم نہیں ہوا بلکہ جاری ہے۔ مسلمانانِ کشمیر کے متعلق رفاہِ عام کے کام جاری ہیں، پھر کچھ تنظیم کا
کام بھی ہم کرتے رہے ہیں، وہ بھی جاری ہے اور جاری رہنا چاہیئے کیونکہ اگر جاری نہ رہا تو اس
وقت تک ہم نے جو کام کیا ہے وہ ادھورا رہ جائے گا ۔ لیکن یہ بات مومن کی شان کے شایاں نہیں
کہ جس کام کو وہ شروع کرئے اُسے ادھورا چھوڑ دے۔ پس وہ لوگ غلطی میں مبتلا ہیں جو یہ کہتے
ہیں کہ کشیمر کے متعلق ہمارا کام ختم ہو گیا ہے۔
کام اب بھی ہو رہا ہے ہاں اس خیال سے کہ دوسری کمیٹی سے تصادم نہ ہو کام آہستہ ہو رہا
ہے۔ پھر پچھلے قرضے بھی ہیں، ان کا ادا کرنا بھی ضروری ہے ۔ پس کشمیر کے لئے چندہ جو نہایت قلیل
ہے یعنی ایک پائی فی روپیہ وہ ضرور ادا کرنا چاہیئے اور دوسرے مسلمانوں کو بھی اس میں شریک کرنا
چاہئے ۔ ان سے مسلمانانِ کشمیر کی امداد کے لئے چندہ وصول کرنا چاہیئے ۔
ہندوستان میں سیاسی تغیرات اور جماعت احمد یہ ایک اور اہم
یہ

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۱
اہم اور ضروری امور
سب سے زیادہ
چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک میں کچھ سیاسی تغیرات ہونے والے ہیں اور ایک نئی سکیم جاری ہونے
والی ہے۔ ہماری جماعت کو اس کے متعلق بھی کام کرنے کا موقع ملا ہے میں نے ایک کتاب لکھی
تھی گو عام طور پر لوگ ہماری کتابوں کو اتنا نہیں پڑھتے مگر اس کتاب کو خاص طور پر پڑھا گیا ہے۔
ایک والی ریاست کی لائبریری میں یہ کتاب دیکھی گئی جس پر اس نے نوٹ لکھے ہوئے تھے ۔ اور
بھی کئی لیڈروں نے اُسے پڑھا اور اب لوگ سمٹ سمٹا کر انہی باتوں کی طرف آ رہے ہیں جو میں
نے اس کتاب میں لکھی تھیں ۔ ہمارے لنڈن مشن نے بھی نئی سکیم کے متعلق بہت کام کیا ہے اور
زیادہ کام کرنے کا موقع چودھری ظفر اللہ خان صاحب کو ملا اللہ خان صاحب کو ملا ہے جنہوں نے ایک لمبا
عرصہ اس کام میں صرف کیا ہے۔ ہماری اس کام کی وجہ سے بھی مخالفت ہو رہی ہے مگر ہمیں
مخالفت کی پرواہ نہیں کرنی چاہیئے ۔ یہ کام سوشل ریفارم کہلا سکتا ہے سیاسی کام نہیں ہے ۔ آج کل
کی سیاست یہ ہوتی ہے کہ حکومت کے مقابلہ میں نیا نظام قائم کرنا اور حکومت کو تنگ کرنا۔ ان
معنوں میں آج کل سیاست کا لفظ استعمال ہوتا ہے اس قسم کی سیاست میں ہم حصہ نہیں لیتے کیونکہ
ہمارا مذہبی عقیدہ ہے کہ حکومت کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے اور اس سے حتی الوسع تعاون کرنا
چاہیئے ۔ بہر حال ہماری مخالفت ہو رہی ہے اور یہ ہو رہی ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ مخالفت سیاسی کا سی کاموں میں
حصہ لینے کی وجہ سے ہے ۔ بے شک ہماری مخالفت کی جا رہی ہے مگر مذکورہ بالا وجہ سے نہیں بلکہ
اس لئے کہ سیاست میں دیانت دار لوگ کیوں حصہ لینے لگے ہیں۔ لوگوں نے اپنی اغراض کی
خاطر اپنی اپنی پارٹیاں بنائی ہوئی تھیں اب جو دیانت دار لوگ ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے آدمی
بھی ملکی معاملات میں شامل ہوں اس پر خود غرض لوگ ہماری مخالفت کرتے ہیں ۔ اصل بات یہ
ہے کہ عام لوگوں کے نزدیک سیاست کا مفہوم یہ ہے کہ دل میں کچھ ہوا اور ظاہر کچھ کیا جائے اپنے
ذاتی اغراض کو مد نظر رکھ کر کہا کچھ جائے اور کیا کچھ جائے ۔ اس قسم کی سیاست میں حصہ لینے سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے روکا ہے اور ایسی سیاست ہمیشہ نا جائز ہے مگر ملک کی
خدمت کرنا اور اپنے حقوق کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اور یہ کام جاری رہے گا۔
چونکہ اب سورج کے ڈوبنے میں صرف چند منٹ باقی ہیں ۔ اس لئے میں اور امور کو چھوڑ کر
صرف ایک سوال لے لیتا ہوں جو تعلیم و تربیت کے متعلق ہے اور نہایت ضروری سوال ہے اور
اس سے پہلے میں تعلیم کے سوال کو لیتا ہوں۔ میری ایک بیوی اس سال فوت ہو گئی ہیں ۔ اس موقع
پر جماعت نے جس ہمدردانہ اور مخلصانہ مواسات کا اظہار کیا اس کا میں شکر یہ ادا کرتا ہوں مگر اس

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۲
اہم اور ضروری امور
کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ بعض لوگوں نے میری تحریروں سے یا اپنے طور پر بعض غلط
اندازے لگائے ہیں میں ان کی اصلاح کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔ میں اس بات کا قائل نہیں ہوں
کہ کوئی وجود خواہ وہ کتنا ہی لائق ہو یا کتنا ہی لائق بننے کے قابل ہو دنیا کا انحصار اس پر ہوتا ہے ۔
خدا تعالیٰ کے ابنیاء دنیا میں آتے ہیں اور پھر فوت ہو جاتے ہیں ان کے بعد بھی دنیا چلتی رہتی بلکہ
ترقی کرتی ہے۔ اسی طرح میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ خواہ کوئی چیز کتنی پیاری اور کتنی محبوب ہو جب
خدا تعالیٰ وہ لے لیتا ہے تو اِسی دنیا میں اُس سے بہتر دیتا ہے یا ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ پھر مل
جائے گی اس دنیا میں نہیں تو اگلے جہان میں ۔
پس میری بیوی کا فوت ہونا کوئی ایسا نقصان نہیں تھا کہ اسے نا قابل تلافی نقصان قرار دے
دیا جاتا۔ خدا تعالیٰ جو کچھ کرتا ہے حکمت کے ماتحت کرتا ہے اور
بہتری کے ۔
سے با
ہر بلا کیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده
است
بالکل درست ہے۔ اگر ہمیں یہ یقین حاصل نہ ہو کہ خدا تعالیٰ ہم پر جو مصیبت لاتا ہے، ہماری
کے لئے ہی لاتا ہے تو ہم ایمان میں سچے نہیں ہو سکتے لیکن ان کی وفات کے بعد تعلیم نسواں
کے متعلق میرے دل میں یہ احساس پیدا ہوا کہ ہماری جماعت اس بارے میں وہی غلطی کر رہی
ہے جو پہلوں سے ہوئی اور وہ یہ کہ وہ زنانہ تعلیم اُسی لائن پر چلا رہے ہیں جو یونیورسٹی نے بنائی
ہے ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے ۔ اُن کی اور ہماری حالت میں بہت بڑا فرق ہے۔ وہ لوگ یونیورسٹی
باہر کی تعلیم کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ۔ ولایت میں بڑے بڑے عالم یونیورسٹیوں سے باہر تعلیم پانے
والے ہوتے ہیں مگر ہمارے ملک میں جو یونیورسٹی سے باہر کا تعلیم یافتہ ہو اُس کی قابلیت کو کوئی
وقعت ہی نہیں دی جاتی ۔ اس کے مقابلہ میں اگر کوئی شخص حد درجہ کا جاہل اور کم عقل ہو مگر
یونیورسٹی کی کوئی ڈگری رکھتا ہو تو اُس کی قدر کی جاتی ہے حالانکہ میں نے یونیورسٹی کی بڑی بڑی
ڈگریاں رکھنے والوں سے ایسی ایسی جہالت کی باتیں سنی ہیں کہ جو عام جاہل بھی کم ہی کرتے ہوں
گے۔ دراصل علم یونیورسٹی کی ڈگریوں کا نام نہیں ہے اور ضروری نہیں کہ جو لوگ یونیورسٹی کی
ڈگریوں کو علم سمجھتے اور ڈگریوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ہم اُن کے نقش قدم پر چلیں اور یہ
سمجھیں کہ عورتوں کو یونیورسٹی کی تعلیم کی ضرورت ہے۔ عورتوں کا ایک ضروری کام بچوں کی
پرورش کرنا اور ان کی تربیت کرنا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ان کو ایسی تعلیم دی جائے کہ وہ

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۳
اہم اور ضروری امور
بچوں کی عمدہ طور پر پرورش اور تربیت کر سکیں ۔ انہیں تھوڑا بہت لکھنا پڑھنا آتا ہو اور جن عورتوں کو
انگریز عورتوں سے ملنا پڑتا ہوا نہیں انگریزی زبان آنی چاہیئے ۔اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ
انٹرنس پاس کریں ۔ یا ایف اے اور بی ۔اے کی ڈگریاں حاصل کریں، سوائے ان کے جو تعلیم
دینے والی ہوں ۔ میں نے سارہ بیگم کو اسی لئے اس طرف لگایا تھا کہ بی ۔اے بن جائیں تا ہمیں
اپنے گرلز سکول کے لئے اُستانی مل جائے اور اپنی لڑکی کو ان کے ساتھ اس لئے لگا دیا تھا کہ اکیلے
پڑھنا مشکل ہوتا ہے ۔ عام طور پر لڑکیوں کی تعلیم زیادہ سے زیادہ مڈل تک ہونی چاہیئے اور اس
میں بھی دینی تعلیم کا حصہ زیادہ ہو اگر چہ آج کل کی رو کے ماتحت جماعت کا بڑا حصہ اس کے
مخالف ہے مگر میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اس کی اصلاح کروں ۔ اب وقت نہیں ہے کہ میں اس
اصلاح کی تفصیل بیان کر سکوں مگر میں جماعت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ اس بارے میں میرا
نقطہ نگاہ سمجھے اور موجودہ طریق تعلیم میں اصلاح کرے ۔ ہم لڑکوں کو کالجوں میں بھیجنے کے لئے
مجبور ہیں کہ وہ ڈگریاں حاصل کریں کیونکہ اس کے بغیر وہ سرکاری اداروں میں کام نہیں کر سکتے
اور نوکری نہیں مل سکتی مگر یہ حقیقت ہے کہ لڑکے کالجوں میں جا کر خراب اثر کے ماتحت ہوتے
ہیں ۔ اگر ان کی مائیں بھی ایسی ہوں گی جو ناول پڑھنے میں مصروف رہیں گی تو ہمارے بچوں کی
اصلاح کس طرح ہو سکے گی ۔ ہماری جماعت کے بچوں کی مائیں ایسی ہونی چاہئیں جو دین سے
واقف ہوں اور علم دین جانتی ہوں تا کہ بچوں پر جو بُرے اثرات پڑیں اُنہیں دُور کر سکیں ۔
احمدیوں کی تربیت کے متعلق اعلان دوسری چیز تربیت ہے۔ یہ تقریروں سے نہیں ہو سکتی۔ ایک صوفی کا قول
ہے کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ خلافت کے بعد پہلا خطبہ بیان نہ کر سکے وہ کھڑے ہوئے مگر
پھر خاموش ہو کر بیٹھ گئے تو اس کے متعلق اس صوفی نے کہا۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا سب سے بڑا خطبہ یہی تھا۔ انہوں نے اس طرح بتایا کہ
تقریروں سے اصلاح نہیں ہوتی بلکہ کام کرنے سے ہوتی ہے ۔ اصل بات تو یہ ہے کہ
حضرت عثمان تقریر کرنے کے عادی نہ تھے جب وہ تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تو گھبرا
گئے ۔ مگر یہ سچی بات ہے کہ اصلاح اور تربیت تقریروں سے نہیں ہو سکتی بلکہ اس کے لئے عمل کی
ضرورت ہے۔ تربیت دو قسم کی ہوتی ہے ۔ ایک تربیت ابدال یا تبدیلی سے ہوتی ہے اور ایک
تربیت سلوک سے ہوتی ہے۔ صوفیاء نے ان دونوں طریق کو تسلیم کیا ہے ۔ تبدیلی یہ ہے کہ انسان

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۴
اہم اور ضروری امور
کے اندر کسی اہم حادثہ سے فوراً ایک تبدیلی پیدا ہو جائے اور سلوک یہ ہے کہ مجاہدہ اور بحث سے
آہستہ آہستہ تبدیلی پیدا ہو ۔ یورپ والے بھی ان کو تسلیم کرتے ہیں اور وہ فوری تبدیلی کو کنورشن
(CONVERSION) کہتے ہیں ۔صوفیاء کنورشن کو ہی ابدال کہتے ہیں ۔
ابدال کی مثال یہ ہے کہ لکھا ہے ایک شخص ہمیشہ بُرے کاموں میں مبتلا رہتا تھا۔ اُسے بہت
سمجھایا گیا مگر اس پر کوئی اثر نہ ہوتا۔ ایک دفعہ کوئی شخص گلی میں گذرتا ہوا یہ آیت پڑھ رہا تھا ۔ اکسم
يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللهِ " کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ مومنوں کے دل
میں خشیت اللہ پیدا ہو ۔ اُس وقت وہ شخص ناچ اور رنگ رلیوں میں مصروف تھا، آیت سُنتے ہی
چیخیں مار کر رونے لگ گیا سارا قرآن سن کر اس پر اثر نہ ہوتا تھا لیکن یہ آیت سن کر اُس کی حالت
بدل گئی ۔ یہ اصلاح کنورشن کہلاتی ہے ۔ ایک سلوک ہوتا ہے یعنی انسان اپنی اصلاح کی آہستہ
آہستہ کوشش کرتا ہے وہ ذکرِ الہی کرتا ہے مگر کبھی اُس سے غلطی بھی ہو جاتی ہے اس پر وہ تو بہ کرتا
ہے دعائیں کرتا ہے اور دوسروں سے دعائیں کراتا ہے اور اس طرح اپنی اصلاح میں لگا رہتا
ہے لیکن کبھی یہ دونوں باتیں ایک ہی انسان میں پائی جاتی ہیں ۔ جماعت احمد یہ میں جو شخص داخل
ہوتا ہے اس پر یہ دونوں حالتیں آتی ہیں جب کوئی پہلے پہل داخل ہوتا ۔ ا داخل ہوتا ہے تو وہ ابدال میں شامل
ہوتا ہے ایک عظیم الا الشان تغییر اُس پر آتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے ۔ ر
يَدْعُوْنَ لَكَ أَبْدَالُ الشَّامِ شام کے ابدال تیرے لئے دعائیں کرتے ہیں ۔ گو اس جگہ
ابدال شام کا ذکر ہے لیکن ہم اس سے نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ احمدیت میں سچے دل سے داخل ہونے
والے ابدال میں شامل ہوتے ہیں ۔ یعنی شخصیت کو بدل دینے والی ایک فوری تبدیلی ان میں پیدا
ہوتی ہے جیسا کہ اس لفظ کے معنوں سے ثابت ہے ۔ بدل عوض کو کہتے ہیں اور تغیر کو بھی ۔ مراد یہ
ہوتی ہے کہ پہلے وجود کی جگہ ایک نیا وجود اس شخص کو ملتا ہے۔ مگر یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ بعض لوگ
پورے ابدال بن جاتے ہیں اور بعض ناقص ۔ یعنی کچھ حصہ ان کا سلوک کا محتاج رہ جاتا ہے اور
ان لوگوں کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ آہستہ آہستہ مجاہدات سے اپنے بقیہ نقصوں کو دور کریں۔
اس قسم کے نقصوں کو دور کرنے کیلئے وعظ اور نصیحت کی جاتی ہے مگر خالی وعظ سے یہ کام نہیں ہوتا
بلکہ ایک مستقل نگرانی کی حاجت باقی رہتی ہے اور اسی لئے میں نے ارادہ کیا ہے کہ چند دوستوں کو
بطور والنٹیر طلب کروں جو اس بات کا اقرار کریں کہ وہ اپنی بھی اصلاح کریں گے اور جماعت
کے دوسرے لوگوں کی بھی ، اور ان کو بطور ستون مقر ر کیا جائے ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۵
اہم اور ضروری امور
پس میں اعلان کرتا ہوں کہ اس کام کے لئے ہماری جماعت کے دوست خواہ جوان ہوں
خواہ بوڑھے اپنے آپ کو پیش کریں جو سلوک کی منزل طے کرنے کیلئے تیار ہوں، جو اپنی غلطی پر
زجر برداشت کرنے کے لئے بھی تیار ہوں اور جب اُنہیں بتایا جائے کہ تم میں یہ عیب ہے اُسے
دور کرو تو وہ اس کو تسلیم کر لیں اور اس کی اصلاح کر لیں نہ کہ اس بات پر اڑ جائیں کہ ہم میں یہ
عیب نہیں ہے۔ پس ایسے لوگ اپنے آپ کو پیش کریں۔ اس وقت نہیں بعد میں اپنے نام بھیج
دیں۔ میرا ارادہ ہے کہ اس کے متعلق چند قوانین بنا کر اس کام کو بغیر کسی لمبی تمہید کے شروع کر دیا
جائے ۔ پھر بعد میں مکمل تنظیم خود بخود ہوتی جائے گی اور اُس وقت اسے نظارت تعلیم و تربیت کے
سپرد کر دیا جائے گا ۔ سر دست میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ اسے صرف تین سال کیلئے جاری کیا جائے تا
کہ کوئی نئی بدعت اس سے نہ پیدا ہو۔ میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے میں نے وقت کے
اندر تقریر ختم کر لی ہے۔ اب میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے گل بتایا تھا ہمارے
سپرد بہت بڑا کام کیا گیا ہے مگر ہم میں سے بعض میں کمزوریاں ہیں ایسی کمزوریاں ہیں کہ آپس
کے لڑائی جھگڑے کی وجہ
شسته
ا میں آنا چھوڑ دیتے ہیں، دینی کاموں میں دینی کاموں میں سستی دکھاتے
ہیں، دین کیلئے قربانی کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ سب احباب مل کر دعا کریں آپ میرے لئے دعا
کریں میں آپ لوگوں کیلئے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا فضل ہمیں حاصل ہو جائے اور ہم دنیا میں
سے خانہ خدا میں آ
ایسا نمونہ پیش کریں کہ دنیا پکار اٹھے یہ ہیں ابدل ۔ اب میں ہاتھ اُٹھا کر دعا کرتا ہوں ۔ ا۔ ان میں ہاتھ اُٹھا کر دعا کرتا ہوں ۔
6
الفضل ۴۲ ۷ ۱۱۹ ۱۴ جنوری ۱۹۳۴ ء )
تذکرہ صفحہ ۷۴۰ ۔ ایڈریشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۵۴۷ ۔ ایڈیشن چہارم
الجامع الصغير للسيوطى الجزء الثاني صفحه ۷۴ مطبع الخيريه مصر ٣٠٦ ھ
بخارى كتاب الرقاق باب القَصْدِوَ الْمُدَاوَمَة عَلَى القتل
مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۱۳۶ دار الفکر بیروت
الحديد: ۱۷
تذکرہ صفحہ ۱۲۶ ۔ ایڈیشن چہارم

آج 10 میں سے 10 باقی