احمدیت کے اصول

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۶
احمدیت کے اصول
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
احمدیت کے اصول

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۷
احمدیت کے اصول
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
احمدیت کے اصول
فرموده ۲۵ جنوری ۱۹۳۴ ء بمقام قصور )
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمُ
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي
ضَلَالٍ مُّبِينٍ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
آج کا مضمون
ن احمدیت کے اصول کے متعلق ہے ۔ سلسلہ سلسلہ احمدیہ کی بنیاد احمدیہ کوئی نیا ذاب یا کوئی نیاطریقہ نہیں ہے بلکہ جیسا کہ اس
سلسلہ کے بانی نے لکھا ہے ۔
اس سلسلہ کی غرض احیائے اسلام اشاعت اسلام، قیام اسلام اور تائید اسلام ہے اور اس
غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی کا یہ امید رکھنا کہ سلسلہ احمد یہ کوئی ایسی بات پیش کرے جو اس زمانہ
سے پہلے دنیا میں موجود نہ تھی ایک غلط امید اور آرزو ہو گی ۔ جس سلسلہ کی بنیاد ہی اس عقیدہ پر ہے
کہ اسلام کو اس کی صحیح صورت میں اور اسی صورت میں کہ جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے اسے پیش کیا تھا، جس صورت میں کہ قرآن کریم نے اسے بتایا ہے دنیا کے سامنے پیش کرے
اس کے دعوٹی کی صداقت اس امر پر مبنی نہیں ہو سکتی کہ وہ کونسی سچائیاں پیش کرتا ہے بلکہ اس امر میں
ہے کہ وہ ایک شوشہ میں بھی حقیقی اسلام سے انحراف نہیں کرتا ۔ جب ایک مصور زید یا بکر کی تصویر
کھینچتا ہے تو اس کا کمال اس میں نہیں کہ زید کے ناک کی بجائے اور لنگ کا ناک بنا دے خواہ وہ
اصل سے خوبصورت ہی کیوں نہ ہو یا اصل سے مختلف ماتھا بنا دے۔ فرض کرو زید کا ما تھا اچھا نہیں

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۸
احمدیت کے اصول
لیکن اگر مصور تصویر میں زیادہ خوبصورت ماتھا بنا دیتا ہے تو ہر عقلمند کہے گا کہ یہ مصور اچھا نہیں ۔
مصور کا کمال اسی میں ہے کہ اگر اصل کا ماتھا خوبصورت ہے تو اسی قسم کا تصویر میں ظاہر کرے اور
اگر بدصورت ہے تو ویسی ہی بدصورتی تصویر میں دکھائے ۔
ا
پس سلسلہ احمد یہ کے دعوئی کے مطابق اس کی صداقت اس امر پر ہے کہ وہ ہو بہو اسلام کا
نقشہ پیش کرے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا قرآن کریم نے پیش کیا ہے قطع نظر اس سے
کہ دنیا اسے اچھا سمجھتی ہے یا برا یہ فیصلہ بعد میں ہوگا۔ اصل چیز یہی ہے اور اس کا دعوی تبھی ثابت
ہوگا جب وہی چیز پیش کرے جو قرآن کریم اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیش کی
ہے۔ پس سب سے پہلے میرے مضمون کو سمجھنے کیلئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ سلسلہ کسی نئی بات کے
پیش کرنے کا مدعی نہیں بلکہ صحیح اسلام پیش کرنے کا مدعی ہے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ اس نے ایسا کر
دیا ہے یا نہیں ۔
دنیا میں صفات الہی کی جلوہ گرمی میں نے قرآن کریم کی تین آیات پڑھی ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی تعلیم اور آپ کی بعثت کا مقصد بیان کیا گیا ہے ۔ اس کی تشریح کرنے کے بعد میں بتاؤں گا
کہ سلسلہ احمدیہ نے اسے پورا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اے بندے!
تو اس کلام کے پڑھنے سے پہلے کہہ۔ میں اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں جو بے انتہاء کرم
کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ اس کے بعد فرمایا يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا
فِي الْأَرْضِ ۔ دنیا میں جدھر نگاہ ڈالو آسمانی طاقتیں بھی اور زمینی بھی یہ امر ثابت کر رہی ہیں کہ ان
کا پیدا کرنے والا ہر عیب سے پاک اور مبرا ہے ۔ اَلْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ـ وه
ملک یعنی بادشاہ ہے ۔ القُدُّوس تمام پاکیزگیوں کا جامع ہے۔ یعنی صرف عیوب سے ہی مبرا
نہیں بلکہ ہر قسم کی خوبیاں بھی اپنے اندر رکھتا ہے ۔ الْعَزِیز غالب ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ الحکیم۔ اس کی تمام باتیں حکمت پر بنی ہیں ۔ تو انہی چار صفات کو تم دنیا میں
جلوہ گر دیکھو گے۔ ایک خدا کی ملکیت ایک قدوسیت یعنی پاکیز گی ایک غلبہ یعنی ہر چیز اس کے حکم
کے نیچے چل رہی ہے اور ایک حکمت ۔
چار باتیں
اللہ تعالیٰ کی چار صفات اور آ پا رصفات اور آنحضرت کے چار کام ہی نہیں

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۳۹
احمدیت کے اصول
ہیں لیکن ہر آنکھ بینا نہیں ہوتی اور ہر عقل رسا نہیں ہوتی ، ہر ذہن حقیقت کو سمجھنے والا نہیں ہوتا
اس لئے ضروری ہے کہ سمجھانے کیلئے کوئی استاد بھی ہو اس لئے فرمایا ۔ هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي
الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ وہی خدا ہے ۔ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ جس
نے اُمّی لوگوں میں یعنی ان لوگوں میں جو صداقتوں سے بالکل بے بہرہ تھے اپنا ایک رسول
بھیجا۔ وہ باہر سے نہیں آیا کہ تم کہہ سکو کہیں سے سیکھ کر آیا ہے بلکہ وہ انہی میں سے تھا جیسے یہ امی
تھے ویسا ہی وہ تھا اس نے کسی اور جگہ زندگی بسر نہیں کی کہ کہا جا سکے وہ کہیں سے علوم وفنون سیکھ کر
آیا ہے۔ یہ لوگ اس کی زندگی کے ہر لمحہ سے واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ اس نے کسی سے سبق
نہیں پڑھا باہر سے کوئی تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ وہ انہی میں سے ایک ہے۔ وہ کیا کرتا ہے
فرمایا - يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايته وہاں پہلے ملک فرمایا تھا اور یہاں اس کے مقابل میں
يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايته فرمایا۔ یعنی وہ اللہ تعالیٰ کی بادشاہت ثابت کرتا ہے۔ بادشاہ اسے کہتے
ہیں جس کی باقاعدہ حکومت ہو، فوج انتظام کرنے کیلئے اور پولیس مجرموں کو پکڑنے کیلئے موجود
ہو بد معاشوں کی سزا یابی اور مقدمات کے تصفیہ کیلئے عدالتیں ہوں، جس کا سکہ رواں ہو۔ یا
پرانے زمانے میں بادشاہ کی یہ نشانی سمجھی جاتی تھی کہ جس کی مُبر دنیا میں رائج ہو، جس کا تاج و تخت
ہو غرضیکہ بادشاہت کیلئے کسی دلیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اپنی چار
صفات بیان کی ہیں اور ان کے ثبوت کیلئے ہم نے یہ ذریعہ مہیا کیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو بھیج دیا ہے جو ان چاروں صفات کو دنیا میں ظاہر کرتا ہے۔ پہلی صفت الملک بیان کی
تھی ۔ اس کے متعلق فرما یا رسول کا کام یہ ہے کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ اینه یہ وہ دلائل سناتا ہے جن
سے پتہ لگتا ہے کہ دنیا کا کوئی بادشاہ ہے ۔ دوسری صفت القدوس پیش کی تھی اس کے مقابل
رسول کا کام یہ بتایا۔ وَيُزَكِّيهِمُ کہ دنیا کو پاک کرتا ہے۔ عالم کی علامت کیا ہوتی ہے یہی کہ وہ
دوسروں کو پڑھاتا ہے اور دوسرے لوگ اس کے ذریعہ عالم ہو جاتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کی
قدوسیت کا ثبوت یہ ہے کہ اس کی طرف سے آنے والے دنیا کو پاک کرتے ہیں ۔ محمد رسول اللہ
گندے لوگوں کو لیتا ہے اور اس کے ہاتھ میں آ کر وہ پاک ہو جاتے ہیں ۔ تیسری صفت عزیز
یعنی غالب ہے ہر چیز اس کے قبضہ میں ہے۔ وہ صرف نام کا ملک نہیں بلکہ اس کی ملوکیت ہمیشہ
جاری ہے اور اس کا ثبوت یہ دیا کہ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وہ دنیا میں خدا کے قانون اور شریعت
کو رائج کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے قانون کو دنیا میں نافذ کر کے اس کی عزیزیت ثابت کرتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۴۰
احمدیت کے اصول
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر دنیا میں الہی قانون کو رائج کیا اور اس طرح بتا دیا کہ
خدا عزیز ہے۔ چوتھی چیز الحکیم ہے۔ اس کی کوئی بات حکمت سے خالی نہیں ۔اس کے
مقابل رسول کا کام یہ بتایا کہ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ ۔ ہر بات جو وہ کہتا ہے اس کی
حکمت بھی ساتھ ہی بیان کر دیتا ہے۔ دنیوی بادشاہ ایسا نہیں کرتے وہ کہہ دیتے ہیں کہ بس ہمارا
حکم ہے ایسا ہو وجہ کوئی نہیں بیان کرتے لیکن اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرتا حالانکہ دنیا کے بادشاہوں کی
اس کے مقابل میں کوئی ہستی ہی نہیں لیکن وہ کہتے ہیں ہمارے سامنے کون بول سکتا ہے مگر اللہ تعالیٰ
یہ نہیں کہتا بلکہ یہ کہتا ہے کہ اس میں تمہارا فائدہ ہے ۔ وہ انسان کی عقل پر حکومت کرتا ہے زبر دستی
نہیں کرتا اور خدا کے حکیم ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ محمد ہر شعبہ زندگی کے متعلق تعلیم دیتا ہے مگر اس کا
مقصد اس کی غرض، خو بیاں اور فوائد ساتھ بیان کرتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے اپنی چار صفات کے
مقابل چار کام بیان فرمائے ۔ مگر یہ کام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہی آ کر بیان نہیں
فرمائے بلکہ قرآن مجید اور دیگر کتب سماویہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کام پہلے سے چلے آتے ہیں ۔
مکہ کی تجدید کے موقع پر ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی تھی کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ
يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ کے یعنی اے میرے رب میں نے
اپنی اولاد یہاں لا کر بسائی ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ جس وقت اس قوم میں جہالت پیدا ہو
جائے اور یہ نور کے محتاج ہوں تو ان میں سے ہی ان کے لئے ایک رسول بھیجیو جوان کو تیری
آیات اور نشانات سنائے، تیری شریعت سکھائے، احکام شریعت کی حکمت بتائے اور انہیں پاک
کرے۔ گویا یہی چار باتیں ہیں جو مانگی گئی تھیں ۔ جو اِن چار صفات یعنی ملکیت قدوسیت
عزیزیت اور حکیمیت کا اظہار ہے اور یہ چار کام تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آ کر
گئے ۔ پہلا کام يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايته ہے۔ اس کے کیا معنی ہیں ۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ
صفت ملکیت کے اظہار کیلئے ہے، کوئی بادشاہ ہونا چاہئے اور اس میں کہ بادشاہ ہے بہت بڑا فرق
ہے۔ اگر کسی ملک کا کوئی با قاعدہ نظام نہ ہو آئین نہ ہو تنازعات کے فیصلہ کیلئے عدالتیں نہ ہوں
فوج نہ ہو پولیس نہ ہو اور ایک شخص دلائل دیتا جائے کہ بادشاہ ضرور ہونا چاہئے تو سننے والا یہی
کہے گا کہ جب کوئی نظر تو آتا نہیں، نہ ملک کی بہبودی اور بہتری کیلئے کوئی کوشش ہو رہی ہے نہ
بدمعاشوں کیلئے پولیس یا فوج ہے تو صرف چاہئے سے اس کے وجود کو کس طرح تسلیم کر لیا
جائے ۔ عقلی دلائل سکھانے کیلئے کسی نبی کے آنے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی کیونکہ یہ تو ہر شخص جان

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۴۱
احمدیت کے اصول
سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی ہستی کے متعلق بھی عقلی دلائل ہر انسان کی فطرت میں پائے جاتے ہیں ان
کے لئے بھی کسی نبی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ایک فلاسفر کے متعلق مشہور ہے کہ اس نے کسی
جاہل سے پوچھا خدا کی ہستی کا ثبوت کیا ہے ۔ اس نے کہا ۔ ہم جنگل میں مینگنیاں پڑی دیکھتے ہیں،
تو سمجھ لیتے ہیں کہ کوئی بکری اِدھر سے گذری ہے پھر اتنی بڑی کائنات کو دیکھنے سے یہ کیوں نہیں سمجھ
سکتے کہ کوئی خدا ہے۔ تو خدا تعالیٰ کے متعلق ہر انسان کی فطرت بول پڑتی ہے اور اس قسم کے دلائل
کیلئے کسی نبی کی ضرورت نہیں ہوا کرتی ۔ یہاں اللہ تعالیٰ بتاتا ہے کہ ایسے دلائل تو مکہ والوں کو بھی
معلوم تھے۔ ان میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے پہلے ایسے لوگ تھے جو شرک
کے خلاف تھے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ایک چا ہمیشہ شرک کے خلاف تعلیم دیا کرتے تھے۔
ان سے سوال کیا گیا آپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان کیوں نہیں لاتے ؟ تو جواب
دیا کہ میں نے شرک کے خلاف اتنی کوشش کی ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی نبی آنا ہوتا تو وہ میں
ہوتا ہے۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل بھی ایسے لوگ تھے جو شرک کیخلاف تھے اور وہ
بغیر کسی دلیل کے اس بات کے مدعی تھے کہ خدا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کو کیوں مبعوث کیا۔ یہ صاف بات ہے کہ انسان کی عقلی ایمان پر تسلی نہیں ہو سکتی ۔ دلائل
صرف چاہئے تک پہنچاتے ہیں ہے تک نہیں ۔ مگر نبی خدا کی صفات کو ظاہر کر کے بتا دیتے ہیں
کہ خدا ہے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر دنیا کو یہ نہیں بتایا کہ خدا چاہئے بلکہ یہ دکھا
دیا کہ خدا ہے اور آپ نے اپنی زندگی کے ہر عمل سے دکھا دیا کہ ایک زندہ خدا موجود ہے۔ تاریخ
اسلام میں اس کی کئی مثالیں ملتی ہیں ۔ میں ان سب کو بیان نہیں کر سکتا اس وقت صرف ایک بیان
کرتا ہوں جسے بچے بھی جانتے ہیں۔ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مکہ سے ہجرت کر کے گئے تو غار ثور میں جا کر ٹھہرئے قریش نے تلاش شروع کی اور کھوجی کی مدد
سے عین غار کے منہ تک پہنچ گئے کھوجی نے وہاں پہنچ کر پورے وثوق سے کہا کہ یہاں تک آئے
ہیں، اب یہ تو ہو سکتا ہے کہ یہاں سے آسمان پر چڑھ گئے ہوں مگر اس سے آگے ہر گز نہیں گئے ۔ مگر
اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا کر دیئے اور مکڑی نے غار کے منہ پر جا لائن دیا اسے دیکھ کر ان میں
سے ایک نے کہا میں تو ہمیشہ یہاں آتا ہوں ۔ یہ غار تو ویسی کی و کی ویسی ہی ہے اور ہمیشہ ایسی ہی حالت
میں ہوتی ہے۔ کھوجیوں پر اہلِ عرب بہت اعتماد رکھتے تھے۔ کھوجی پورے یقین سے کہتا ہے کہ اس
جگہ سے آگے نہیں گئے ۔ وہ لوگ غار کے منہ پر کھڑے ہیں اس وقت حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
66

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۴۲
احمدیت کے اصول
کے دل میں خیال اور خوف پیدا ہوتا ہے اور بعد کے واقعات بتاتے ہیں کہ ان کا یہ خوف اپنی جان
کے لئے نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تھا۔ آپ کچھ گھبراہٹ کا اظہار کرتے ہیں ۔
اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ڈرتے کیوں ہوا اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے ۔ کے
اور یہ ایک ایسا جملہ ہے جو خدا ہونا چاہئے کہنے والے کے منہ سے نہیں نکل سکتا جنہوں نے خدا کو
دیکھا نہیں ہوتا، وہ ایسی حالت میں نہیں کہتے کہ خدا ہے وہ ہمیں بچائے گا بلکہ وہ ایسے موقع پر جان
بچانے کیلئے کئی حیلے اختیار کرتے ہیں۔ کبھی جھوٹ کبھی فریب اور کبھی خوشامد سے جان بچانے کی
کوشش کرتے ہیں ۔ ان کے اندر یہ احساس نہیں ہو سکتا کہ نڈر ہو کر کہیں خدا ہمارے ساتھ ہے اور
دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ چنانچہ کھوجی نے ان لوگوں سے کہا بھی کہ غار کے اندر دیکھو مگر کسی
نے نہ دیکھا اور اوپر ہی کھڑے ہو کر واپس چلے گئے ۔ یہ ایک ایسی مثال ہے جسے مسلمان بچے بھی
جانتے ہیں ۔ وگرنہ آپ کی زندگی کی ہر ساعت میں آپ نے اپنے عمل سے بتایا ہے کہ ایک زندہ
خدا موجود ہے اور آپ اسے پیش کرتے تھے اور ایسی طرح کہ کسی کو انکار کی گنجائش نہ رہتی تھی ۔ مکہ
میں بھی اور مدینہ میں بھی یہی حالت تھی اور ہر جگہ آپ نے خدا کا جلال اور ارفع و اعلیٰ شان پیش
کی بلکہ قبل از وقت واقعات بتا دیئے حتی کہ بدر کی جنگ کے متعلق صحابہ کا بیان ہے کہ آپ نے
ہمیں یہاں تک بتا دیا تھا کہ فلاں فلاں کا فرفلاں فلاں جگہ مارا جائے گاتے اور اس سے خدا کا ہونا
ثابت ہوتا ہے۔ یہی چیز ہے جس کیلئے نبی مبعوث ہوتے ہیں ۔
صحابہ کے زندہ خدا کو دیکھنے کا ثبوت عقلی دلائل کیلئے کی نبی کی حاجت نہیں ہوا کرتی ۔ بوعلی سینا کے متعلق لکھا ہے
نے اس سے
کہ ان کا ایک شاگرد ایک دفعہ ان کی قابلیت سے اس قدر متاثر ہوا کہ کہنے لگا آپ تو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی بڑھ گئے ہیں ۔ بوعلی سینا یہ بات سنکر خاموش رہے ۔ سردی کا موسم
آیا تو ایک تالاب کا پانی منجمد ہورہا تھا اور اس پر برف کی پڑیاں جمی ہوئی تھیں آپ ۔
کہا اس میں چھلانگ لگاؤ۔ اس نے جواب دیا آپ پاگل تو نہیں ہو گئے کہ طبیب ہو کر مجھے ایسا حکم
دیتے ہیں جس کا نتیجہ ہلاکت ہے۔ بوعلی سینا نے کہا تمہیں یاد ہے تم نے مجھے ایک دن رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل بتایا تھا مگر نادان تو اتنا نہیں جانتا کہ آپ کے تو ایک ادنی اشارہ پر
ہزاروں لوگ جانیں فدا کر دیتے تھے مگر تو مجھے آپ سے برتر کہنے کے باوجود میرے کہنے پر میری
بات نہیں مانتا۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کو مشاہدات کے ساتھ دنیا کے سامنے

انوار العلوم جلد ۱۳
لدلله
احمدیت کے اصول
پیش کیا اور اس امر کے ایسے بین ثبوت دیئے کہ کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے
ایک ادنی اشارے پر ہزاروں لوگ جانیں فدا کر دیتے تھے اور عزیز سے عزیز چیز مسرت کے
ساتھ قربان کر دیتے تھے ۔ اگر انہوں نے خدا کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھا ہوتا تو کبھی ان میں یہ
بات نہ پیدا ہو سکتی۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی جنگ کیلئے جب
تشریف لے گئے اس وقت انصار کے ساتھ آپ کا معاہدہ یہ تھا کہ وہ مدینہ کے ان وہ مدینہ کے اندر آپ کی
حفاظت کریں گے۔ یعنی اگر کوئی دشمن مدینہ میں داخل ہو کر آپ پر حملہ کرے گا تو اس کا مقابلہ
کریں گئے باہر جا کر نہیں لڑیں گے۔ بدر کی طرف جاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت آپ
نے یہ نہیں بتایا تھا کہ لڑائی ہو گی موقع کے قریب آ کر اس کی اطلاع دی اور مشورہ کیا کہ ہمیں لڑنا
چاہئے یا نہیں ۔ مہاجرین نے کہا ضرور لڑ نا چاہئے مگر اس جواب کے بعد آپ نے پھر فرمایا کہ لوگو
بولو کیا کرنا چاہئے ۔ مہاجرین پھر جواب دیتے مگر اس جواب کے بعد آپ نے پھر یہی فرمایا۔
اس پر ایک انصاری بولے اور کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ کا منشاء شاید ہم سے ہے ۔ آپ سے
بیشک ہمارا معاہدہ تھا مگر اسی وقت تک کے لئے تھا جب تک آپ کے ذریعہ ہم نے خدا کو نہ دیکھا
تھا اور صرف سنی سنائی باتیں تھیں ۔ اس کے بعد آپ کے ظہور سے ہم نے زندہ خدا کے زندہ
نشانات و ت دیکھے اب وہ حالت نہیں ۔ اب تو اگر آپ سمندر : پ سمندر میں کود پڑنے کا حکم دیں گے تو ہمیں اس
میں ذرا تا مل نہ ہو گا۔ خدا کی قسم ! دشمن آپ تک نہ پہنچ سکے گا جب تک وہ ہماری لاشوں پر سے
گذر کر نہ آئے ۔ ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی ۔ دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں
بھی ہم موسی کی قوم کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ جاتو اور تیرا رب جا کر لڑتے پھر و بلکہ دشمن آپ
تک ہماری لاشوں پر سے گزر کر ہی پہنچ سکے گا۔ ایک صحابی کہتے ہیں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے ساتھ کئی جنگوں میں شریک ہوا مگر مجھے ہمیشہ حسرت رہی کہ کاش یہ سعادت مجھے نصیب
ہوتی ہے یعنی یہ فقرہ میرے منہ سے نکلتا ۔ یہ بات بغیر اس کے ممکن نہ تھی کہ ان لوگوں نے زندہ خدا کو
دیکھ لیا تھا اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ کے اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم )
انہوں نے بیعت کرتے وقت اپنے ہاتھوں پر تیرا ہاتھ نہیں دیکھا بلکہ خدا کا ہاتھ دیکھا ہے اور یہ ایسی
بات ہے جو نبی کے بغیر نصیب نہیں ہوسکتی ۔
دوسری چیز پاکیزگی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صفتِ قد وسیّت کا اظہار کی بعثت سے قبل عرب کی حالت سب پر وا
پر واضح ہے

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۴۴
احمدیت کے اصول
اس لئے مجھے تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں لیکن اس کے بعد ان لوگوں کے اندر جو پاکیزگی
آئی اس کی ایک مثال بیان کر دیتا ہوں ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ حبشہ
میں ہجرت کر گئے تو مکہ والوں نے انہیں پکڑنے کیلئے ایک وفد بھیجا جس نے امراء کو تحائف وغیرہ
دے کر اپنے ساتھ ملالیا لیکن جب وہ نجاشی بادشاہ کے دربار میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمارے
کچھ لوگ بھاگ کر یہاں آئے ہیں، انہیں لے جانے کی اجازت دی جائے تو اس نے کہا میں ان
لوگوں سے باتیں کرنے کے بعد جواب دوں گا ۔ جب مسلمانوں کو طلب کیا گیا تو ان کے امیر نے کہا۔
اے بادشاہ! ہم دنیا میں بدترین مخلوق تھے شرابی زانی، چور ڈاکو فریبی اور عورتوں کی بے عزتی
کرنے والے تھے مگر خدا نے ہم میں ایک نبی مبعوث کیا جس کے ذریعہ ہماری سب بد عادات چھوٹ
گئیں اور ہماری حالتیں بالکل بدل گئیں، نہ ماننے والوں کی دنیا علیحدہ ہوگئی اور ہماری علیحدہ یہ وہ
دعوی تھا جو انہوں نے مخالفوں اور جانی دشمنوں کے سامنے پیش کیا مگر قریش کے وفد کو یہ جرأت نہ
ہوئی کہ یہ کہہ سکے کہ یہ جھوٹ بولتے ہیں، یہ تو اب بھی ویسے ہی ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں
ہوئی۔ اگر فی الواقع ان کے اندر پاکیزہ تغیر نہیں ہو چکا تھا تو کیا وجہ ہے کہ صحابہ وہاں دعوی کرتے
ہیں کہ ہم پاکباز ہو گئے ہیں مگر مخالف یہ نہیں کہہ سکتے کہ غلط کہتے ہیں یہ اب بھی ویسے ہی گندے
ہیں ۔ یہ تزکیہ تھا جو بغیر رؤیتِ الہی کے نہیں ہو سکتا ۔
اور
صفات عزیزیت و علیمیت کا اظہار وَالْحِكْمَةَ ہے۔ قرآن کریم کی تفصیلات
بیان کرنے کیلئے یہ لیکچر تو کیا اس جیسے دس ہزار لیکچر بھی کافی نہیں ہو سکتے ۔ یہ وہ تعلیم ہے جس نے
دنیا سے منوا لیا ہے کہ اس کا دنیا کی سب ضرورتوں پر حاوی ہونا ایسی بات ہے جس کا مقابلہ اور کوئی
مذہب نہیں کر سکتا۔ حکمت سکھانا بھی اسلام کی خصوصیت ہے ۔ نماز کیوں پڑھیں، روزہ کیوں رکھیں،
حج کیوں کریں زکوۃ کیوں دیں، غرضیکہ کوئی حکم ایسا نہیں جس کی حکمت نہ بیان کی گئی ہو۔ ہر بات
کے متعلق بتا دیا گیا ہے کہ اس میں تمہارا ہی فائدہ ہے اور تمہاری ہی ترقی کیلئے ہے۔ یہ چار کام ہیں
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر دنیا میں کئے اور گویا یہ اسلام کا خلاصہ ہے۔ یعنی اوّل
خدا کی ذات مشاہدہ سے منوانا دوسرے بنی نوع انسان کو پاک کرنا، تیسرے ایسی تعلیم دینا جوسب
ضرورتوں پر حاوی ہو اور چوتھے انسان میں ایمانی بشاشت پیدا کرنا اور اسے بتانا کہ اس پر عمل کرنا
تمہارے ہی فائدہ کا موجب ہے اور ایسی حکمتیں بیان کرنا کہ اس مذہب کو ماننے والا دوسروں کے

۲۴۵
انوار العلوم جلد ۱۳
سامنے اپنا سر اونچا کر سکے۔
احمدیت کے اصول
سلسلہ احمدیہ کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ اسلام کی صحیح صورت د
دنیا میں
سلسلہ احمدیہ کا دعوی پیش کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ اب اگر یہ ہے۔ اب اگر یہ چاروں باتیں وہ
ہے وہ
اپنے اندر ثابت کر دے تو ماننا پڑے گا کہ اس نے جو کچھ کہا اور جو دعویٰ کیا، اس میں سچا ہے ۔ جیسے
میں نے تصویر کی مثال دی تھی کہ مصور کا کمال اسی میں ہے کہ اصل سے سرِ موفرق نہ ہو۔ اگر ایک
عیسائی یا ہندو اسلام کی و اسلام کی خوبی کا قائل نہیں تو وہ کہہ سکتا ہے کہ اسلام کی تصویر جو کھینچی گئی
خوبصورت نہیں مگر یہ تو اسے ماننا پڑے گا کہ قرآن میں جو کچھ ہے اس کی یہ صحیح تصویر ہے۔ پس اگر
ارکام سلسلہ احمدیہ نے شروع کر رکھے ہیں تو اسلام کے ماننے والوں کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ
اپنے دعوئی میں سچا ہے اور ہر مسلمان کی توجہ کا مستحق ہے اور غیر مسلموں کو بھی ماننا پڑے گا کہ
یہ
احمدیت نے جو دعویٰ کیا اسے سچا ثابت کر دکھایا۔
تمہیدی مسائل اس تمہید کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے احمدیوں اور غیر احمد یوں میں حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات یا
مرزا صاحب کو مسیح موعود ماننے یا نہ ماننے کا ہی فرق ہے حالانکہ یہ تمہیدی باتیں ہیں ۔ اگر ہم یہ
سوال اُٹھاتے ہیں کہ حضرت مسیح ناصری وفات پا گئے تو محض اس لئے کہ قرآن مجید اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے ثابت کریں کہ آپ کی اُمت میں سے ہی ایک شخص
آئے گا ۔ جو مثیل مسیح ہو گا ۔ ہوگا ۔ یہ گویا سڑک بنانے کیلئے ہے وگر نہ اصل چیز تو آنے والے کا کام اور
مقصد ہونا چاہئے ۔ وفات مسیح علیہ السلام اور صداقت مسیح موعود علیہ السلام کے مسائل تو محض
تمہیدی باتیں ہیں اور آپ کے دعوی کو ثابت کرنے کیلئے یہ ضروری قدم ہیں جو اُٹھائے گئے ۔
وگر نہ کام آپ کے بھی وہی چار ہیں جن کا میں نے پہلے حضرت مسیح موعود کے کام ذکر کیا ہے۔ چنانچہ دوسری آیت میں بیان کیا گیا ہے۔
ہے۔
وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے یہ جو چار کام بیان کئے گئے ہیں، وہ اسی زمانہ کے لئے نہیں بلکہ جس طرح اس زمانہ کی قوموں
کی اصلاح کیلئے آپ مبعوث ہوئے ہیں، اسی طرح آئندہ زمانہ میں آئندہ آنے والی قوموں
میں بھی آپ یہ کام کریں گے اور جب ان کے لئے ضرورت ہوگی کہ ان کو بھی قرآن سکھایا جائے
ان کا تزکیہ کیا جائے ان پر تلاوت آیات کی جائے اور ان کو حکمت سکھائی جائے تو اس وقت ان

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۴۶
احمدیت کے اصول
کاموں کے کرنے کیلئے پھر ہم آپ کو مبعوث کریں گے چنانچہ عبداللہ بن سبا ایک مسلمان تھے جس
کا دعوی تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آسمان پر گئے ہیں اور پھر آئیں گے کیونکہ قرآن مجید
میں آپ کے دوبارہ آنے کا ذکر ہے ۔ تو مسلمانوں پر اس آیت کی وجہ سے اس قدر اثر تھا کہ بعض
ان میں سے غلطی سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانی کے حقیقی رنگ میں قائل تھے مگر
چونکہ وہ صحابہ کا زمانہ تھا اس لئے ایسی بات زیادہ چلی نہیں ۔
مسیح موعود حضرت مسیح موعود نے زندہ خدا پیش کیا ہیں یہی چار کام حضرت میں علیہ السلام نے کرنے ہیں ۔ یہی
سلسلہ احمدیہ کے اصول ہیں ۔ اوّل يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايته - اللہ تعالیٰ کی آیات اور اس کے نشانات
جن سے خدا نظر آتا ہے دنیا کے سامنے پیش کرنا اور بانی سلسلہ احمد یہ نے اپنی پہلی تصنیف براہین
احمد یہ میں اس سوال کو اُٹھایا ہے کہ خدا ہونا چاہئے اور ہے میں بڑا فرق ہے۔ عقلی دلائل صرف یہ
ثابت کر سکتے ہیں کہ کوئی خدا ہونا چاہئے ۔ یہ نہیں کہ واقع میں ہے بھی ۔ جیسے عقل سے صرف بادشاہ
کی ضرورت ثابت کی جاسکتی ہے اس کا موجود ہونا نہیں بتایا جا سکتا اور عقلی دلائل سے انسان کا دل
مطمئن نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ خیال کر سکتا ہے ممکن ہے بعض اور دلائل بھی میرے خلاف ہوں جن کا
مجھے علم نہ ہو اس لئے ضروری ہے کہ زندہ خدا کو پیش کیا جائے ۔ یہ سوال آپ نے اس زمانہ میں
اُٹھایا جب باوجود اس کے کہ اس امت میں کئی اولیاء ایسے گزرے ہیں جو کلام الہی کے جاری
ہونے کے قائل بلکہ اس سے مشرف تھے۔ مسلمان یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اب کلام الہی کا دروازہ بند
ہو چکا ہے حالانکہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ صحابہ میں بھی ایسے لوگ تھے جو کلام الہی سے مشرف
تھے۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہی ایک مشہور واقعہ ہے۔ آپ کے ایک کمانڈر ساریہ
تھے۔ آپ کو دکھایا گیا کہ وہ خطرہ کی حالت میں ہیں ۔ چنان؟ ہیں۔ چنانچہ آپ نے خطبہ پڑھتے
سے فرمایا - يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ کے یعنی اے ساریہ پہاڑ کے ساتھ ہو جاؤ اور
یہ آواز ساریہ کو شام میں سنائی دی جب کہ وہ فی الواقع خطرہ میں تھے ۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی
کیا اور اپنی فوج کو ہلاکت سے بچا لیا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ساریہ کی حالت کشف کے
ذریعہ دکھائی گئی ۔ اسی طرح ہزار ہا واقعات ہیں مگر ان سب کے باوجود مسلمان مایوس ہو چکے تھے
کہ ہم میں اب خدا کا کلام سننے کی اہلیت نہیں ۔ سب ترقیات پرانے لوگوں سے ہی وابستہ تھ وابستہ تھیں مگر
جماعت احمد یہ کے بانی نے آ کر یہ بات پیش کی کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اگر انسان آب
ھتے ہوئے زور

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۴۷
احمدیت کے اصول
بھی اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے اور اس کی محبت اور اخلاص کو دل میں ترقی دے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں اپنے آپ کو گداز کر دئے قرآن پر عمل کرے تو ظلی بروزی
طور پر اب بھی ان برکات سے حصہ پاسکتا ہے۔ پھر آپ نے اپنے وہ الہامات پیش کئے جو وقتاً فوقتاً
پورے ہوئے اور ہو رہے ہیں ۔ ایسی صورت میں کہ دنیا کو قبول کرنے میں گریز کی صورت نہ
رہی ۔ سوائے اس کے کہ کسی کو تحقیق کا موقع نہ ملا ہو یا سوچا نہ ہو یا دل پر زنگ لگ چکا ہو اور کسی
نے فیصلہ کر لیا ہو کہ خواہ یہ سچے ہوں، میں بہر حال نہیں مانوں گا ۔
حضرت مسیح موعود کی ایک عظیم الشان پیشگوئی گذشتہ ایام میں آپ کا ایک الہام پورا ہوا
ہے جو آپ نے اپنی زندگی میں شائع فرمایا تھا۔ آپ کے دوالہام تھے۔ جن میں بتایا گیا تھا کہ
ایک ایسے ملک میں جہاں کی حکومت احمدیوں پر ظلم کرتی ہوگی، وہاں اس حکومت کے مقابل پر ایک
ایسی پارٹی کھڑی ہو جائے گی جس کی تعداد بہت تھوڑی ہوگی مگر وہ حکومت کی طاقتور اور کثیر التعداد
فوج پر غالب آ جائے گی مگر وہ خود بطور ہتھیار ہو گی اپنی ذات میں کوئی خوبی نہ رکھتی ہوگی اس لئے
اسے مغلوب کر کے اللہ تعالی ملک کے لئے ایک مفید شخص نادر شاہ نامی کو بادشاہ بنائے گا لیکن ابھی
وہ ملک میں پورے طور پر امن وامان قائم نہ کرنے پائے گا اور ملکی ترقیات کیلئے اس شخص کی
اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہو گی کہ وہ دنیا سے رخصت ہو جائے گا اور لوگ افسوس کے ساتھ کہیں
گے کہ آہ! نادر شاہ کہاں گیا ۔ اے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۱۹۰۵ء میں یہ
پیشگوئی شائع کی اور ۱۹۲۸ ء میں ان واقعات کا ظہور شروع ہوا جو اس پیشگوئی سے متعلق تھے ۔ دنیا
میں صرف افغانستان کی حکومت ہی ایسی ہے جو احمدیوں پر بطور حکومت تشد داور سختی کرتی ہے۔
دیگر اسلامی ممالک مصر تر کی عرب میں حاکمانہ رنگ میں احمدیوں پر سختی نہیں کی جاتی نہ ہی کسی اور
ملک میں ایسا ہوتا ہے۔ افراد کی طرف سے بعض اوقات زیادتیاں ہوتی رہی ہیں مگر وہ ہر جگہ ہی
ہوتی رہتی ہیں۔ یہاں بھی ہوتی ہیں مگر بحیثیت ملک و حکومت احمد یوں پر ظلم کرنے والا واحد ملک
صرف افغانستان ہی ہے۔ وہاں اس وقت تک علی الاعلان اور حکومت کے فیصلہ کے ماتحت پانچ
احمدی شہید کئے جاچکے ہیں جن میں سے ایک کو قتل اور چار کو سنگسار کیا گیا اس لئے وہی ایک ملک
ہے جس کے لئے یہ پیشگوئی ہوسکتی ہے۔ چنانچہ بچہ سقہ نے تین سو کے قریب آدمیوں کے ساتھ
کابل پر حملہ کیا اور باوجود یکہ امان اللہ خان کے پاس فوج، ہتھیار اور سب قسم کے سامانِ جنگ

آج 10 میں سے 10 باقی