احمدیت کے اصول

انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۴۸
احمدیت کے اصول
تھے اسے کا بل چھوڑ کر بھاگ جانا پڑا ۔ مگر بچہ سقہ مع اپنے ساتھیوں کے اپنی ذات میں کوئی خوبی
نہ رکھتا تھا وہ محض ایک ہتھیا رتھا۔ اس وقت نادر خاں فرانس میں بیمار پڑا تھا اور اس میں بھی اللہ تعالیٰ
کی حکمت تھی ۔ اگر وہ اس وقت تندرست ہوتا اور آکر امان اللہ خان کے لئے لڑائی کرتا تو جیسا
کہ اس کا ارادہ تھا، امان اللہ خان ہی بادشاہ رہتا مگر وہ ایسے وقت میں افغانستان پہنچا کہ ملک فتح
ہونے سے قبل ہی امان اللہ خان وہاں سے بھاگ چکا تھا۔ اس نے ملک کو فتح کیا اور باوجود یکہ
اس نے اعلان کر دیا تھا کہ میں بادشاہ بنا نہیں چاہتا، لوگوں کے اصرار سے مجبور ہو کر تخت پر بیٹھا
اور اپنے لئے نادر شاہ کا نام تجویز کیا پھر ملک کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ۔ ابھی وہ اپنے کام میں
مشغول تھا کہ ہندوستان سے ایک وفد جو ڈاکٹر سر محمد اقبال، سر راس مسعود اور سید سلیمان ندوی پر
مشتمل تھا وہاں گیا اور واپس آ کر ڈاکٹر سر محمد اقبال نے اخبارات میں یہ بیان شائع کیا کہ اگر
غازی نادر شاہ کو دس سال بھی کام کرنے کے لئے مل گئے تو وہ ملک کو کچھ کا کچھ بنا دیں گے لیکن
اس کے پانچ یا چھ دن کے بعد ہی کسی ظالم اور غلطی خوردہ نوجوان نے گولی مار کر ان کو قتل کر دیا اور
66
سارا ملک بے اختیار چلا اٹھا کہ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا ۔ یہ ایک ایسی بات ہے کہ جس سے
انکار کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ڈیرہ غازیخان کے ایک حج ہیں جو احمدی نہیں، انہوں نے اپنے علماء کو
لکھا ہے کہ اس پیشگوئی سے انکار کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ تم ثابت کر دو کہ مرزا صاحب کی
کتابوں میں یہ پیشگوئی درج نہیں اور احمدی غلط کہتے ہیں ۔ وگر نہ یہ ایسی صفائی کے ساتھ پوری ہو
چکی ہے کہ کوئی تاویل مجھے مطمئن نہیں کر سکتی اور میں اس کی کوئی تاویل سننے کیلئے تیار نہیں ۔ ایک
اور صاحب جو اس علاقہ کے بڑے رئیس ہیں ۔ وہ جلسہ سالانہ پر قادیان آئے اور جب مجھ سے
ملے تو کہنے لگے مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ پیشگوئی آپ کی کتابوں میں موجود ہو۔ میرے پاس اس
وقت اتفاق سے وہ کتاب پڑی تھی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات جمع
کئے گئے ہیں میں نے نکال کر دکھا دیا۔ کہنے لگے بیشک ٹھیک ہے۔ ایسی ہی بیسیوں اور سینکڑوں
چیزیں ہیں جن کے ذریعہ حضرت مرزا صاحب نے اللہ تعالیٰ کے تازہ نشانات پیش کئے اور ایسے
رنگ میں کہ مخالفوں کو بھی انہیں تسلیم کرنا پڑا ۔ اس طرح دنیا کے سامنے آپ نے زندہ خدا کا وجود
پیش کیا اور خدا کے وجود کے ذہنی نقشہ کو بدل ڈالا ۔ اب یہ سوال نہیں ہو سکتا کہ خدا ہونا چاہئے یا
نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ خدا ہے اور یہی درجہ ہے ایمان کا جو انسان کے لئے
خیر و برکت اور فلاح کا موجب ہو سکتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۴۹
احمدیت کے اصول
باہر گیا ۔ وہاں بعض لوگوں قرآن خدا کا کلام ہے نے مجھ سے سوال کیا کہ قرآن کریم ، ہے میں دفعہ ہندوستان باہر نے مجھ سے سوال کیا کہ قرآن کریم ، رسول اللہ صلی اللہ
ورنہ
علیہ وسلم پر الہام نہیں ہوا تھا۔ ہم یہ تو نہیں کہتے کہ آپ جھوٹے تھے مگر قرآن آپ کے دل کے
خیالات تھے اور یہ بھی آپ کا خیال تھا کہ کوئی خدا ہے جو یہ آیات آپ پر نازل کرتا ہے۔ و
خدا کا منہ نہیں زبان نہیں پھر کس طرح ہم یہ سمجھ لیں کہ یہ اس کی باتیں ہیں ۔ میں نے ان سے کہا
کہ آپ لوگوں کی یہ دلیل اس شخص پر تو اثر کر سکتی ہے جس نے خود کچھ نہ دیکھا ہوا اورعتق تھ نہ دیکھا ہوا اور عقلی طور پر خدا
کا قائل ہو۔ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادموں کا خادم ہوں اور اس شخص کے
متبعین میں سے ہوں جس کا دعوی ہے کہ
بعد
از
خدا
بعشق محمد محترم
گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم
اور جو یہ کہتا ہے کہ میں آپ کا ایک ادنی چاکر ہوں ۔ جب میں نے خود خدا کی آواز اور اس کی
باتیں اپنے کانوں سے سنی ہیں تو کیا تم دلیل سے مجھے منوا سکتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
پر قرآن خدا کی طرف سے نازل نہیں ہوا تھا، بلکہ آپ کے دل کے خیالات تھے ۔ جو شخص عقلی طور
پر خدا کو مانتا ہے وہ بے شک ان دلائل سے متاثر ہوگا کہ جب خدا کا منہ نہیں تو وہ بات کیسے کرتا
ہے مگر جس کے کانوں میں خدا کی آوازیں آتی ہوں، وہ تو ایسی باتیں کرنے والوں سے یہی کہے گا
کہ اے جاہل ! تیری سائنس اور تیرے علم نے تجھے تباہ کر دیا حقائق کے سامنے ان کی کیا حقیقت
ہے۔ غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ایته کا ایسا زندہ ثبوت پیش کیا ہے
کہ اگر کوئی غور کرے تو اسے تسلیم کرنا پڑے گا کہ قرآن خدا کا کلام ہے اور ایک زندہ خدا موجود
ہے۔ جس کے مقابل پر بادشاہ اور حکومتیں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں ۔ یہی ایمان لے کر ہم دنیا میں
جاتے ہیں اور علی الاعلان کہتے ہیں کہ کوئی چیز دنیا کی ہمارے مقابل میں کوئی ہستی نہیں رکھتی ۔ ایک
انگریز نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا سائنس کی اس قدر ترقیوں کے باوجود آپ کا خیال ہے کہ اسلام
غالب آ جائے گا۔ یہ خیال یہاں تک ترقی کر گیا ہے کہ خود مسلمان کالجیٹ بھی اسی قسم کے سوال
کرتے رہتے ہیں۔ میں نے اسے جواب دیا کہ مجھے اس کا ایسا ہی یقین ہے جیسا کہ اپنی ہستی کا ۔
شملہ کے آریہ سماج کے سیکرٹری صاحب ایک دفعہ مجھ صداقت اسلام کا ثبوت سے ملنے کیلئے آئے اور سوال کیا کہ اسلام کی صداقت

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۰
احمدیت کے اصول
کا ثبوت کیا ہے۔ میں نے کہا۔ لمبی باتوں کا فائدہ نہیں، وقت بھی اس وقت تنگ تھا، ایک چھوٹی سی
بات ہے۔ اسلام نے مجھے اپنی صداقت کے متعلق یقین دیا ہے۔ کہنے لگے کیا آپ سمجھتے ہیں مجھے
اپنے مذہب پر یقین نہیں ۔ میں نے کہا جیسا یقین آپ کو ہے ایسا تو ہر عیسائی موسائی غرضیکہ تمام
مذاہب کے ماننے والوں کو ہے۔ ایک عیسائی پادری کسی علاقہ میں مارا جاتا ہے تو ہزار ہا عیسائی
لوگ اس کی جگہ لینے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔ بعض تبلیغ کرنے والی عیسائی عورتوں کو مردم خور لوگوں
نے کھا لیا تو ان کی جگہ لینے کیلئے ہزار ہا اور نے اپنے نام پیش کر دیئے ۔ یہ عملی ثبوت ہے اس بات کا
کہ ان کو عیسائیت کے سچا ہونے کا یقین ہے۔ کہنے لگے پھر آپ یقین کسے کہتے ہیں۔ میں نے کہا
میں اپنے بیوی بچوں کو ساتھ لے کر یہ قسم کھاتا ہوں کہ اے خدا ! اگر اسلام تیرا مذہب نہیں اور قرآن
تیری طرف سے نہیں تو ہم سب کو ہمیشہ کے لئے ہدایت سے محروم کر دے اور ہم پر اپنا غضب نازل
کر ۔ آپ بھی اپنے مذہب کے متعلق ایسی قسم کھائیں۔ کہنے لگے بیوی بچوں کو کیوں شامل کیا
جائے۔ میں نے کہا جس گولی نے لگنا نہیں اس سے ڈر کیسا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو شک
ہے اور حقیقت بھی یہی ہے ۔ ایمان کے کئی مدارج ہوتے ہیں اور مشاہدہ ایسے مقام پر پہنچا دیتا ہے
کہ کسی قسم کا شک باقی نہیں رہتا ۔ جو انسان سورج کو دیکھ رہا ہوا سے خواہ پانچ سو ایسی گھڑیاں اکٹھی
کر کے جو ۲۴ گھنٹے کا وقت بتاتی ہیں، یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جائے کہ اس وقت رات ہے تو وہ
کسی طرح نہیں مان سکتا ۔ کہتے ہیں کسی کی دکان میں چور گھس گیا اس نے باہر سے کنڈی لگا دی۔
چور نے میاؤں میاؤں کرنا شروع کیا کہ بلی سمجھ کر دروازہ کھول دے اور میں نکل جاؤں ۔ وہ کہنے
لگا۔ میں صبح پنچوں کو بلاؤں گا اگر وہ کہیں گے کہ بلی ہے تو چھوڑ دوں گا اس وقت نہیں چھوڑ سکتا ۔ تو
جس چیز کو انسان خود دیکھ لے اس کے متعلق کس طرح شک کر سکتا ہے۔ اسی طرح جس نے خدا کا
مشاہدہ کیا ہو اگر دنیا کے سارے بادشاہ اور حکومتیں مل کر بھی اس کے دل سے خدا کے متعلق ایمان
نکالنا چاہیں اور اس کے لئے سب تدابیر اختیار کریں تو کیا وہ ان کی بات مان لے گا، ہرگز نہیں، وہ
یہی کہے گا کہ یہ سب پاگل ہیں۔ اپنے ایمان میں اسے کوئی شبہ نہ ہوگا اور اس چیز کو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے آکر پیش کیا ہے ۔
دوسری چیز پاک کرنا ہے۔ یہ کام بھی محض حضرت مسیح موعود اور تزکیہ نفوس تعلیم کی نہیں ہوسکا اللہ تعلی کی
سے
مدد سے
ہی ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کام بھی فلاسفر نہیں کر سکتے ۔ جیسے کہ بوعلی سینا کی مثال میں نے دی

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۱
احمدیت کے اصول
ہے۔ ان کی تعلیم وہ اثر نہ کر سکتی تھی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چھوٹے چھوٹے جملے
کرتے تھے۔ حضرت عمرؓ کے اسلام لانے کا واقعہ بھی اس کی دلیل ہے ۔ آپ جب آنحضرت صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں گئے تو آپ نے انہیں فرمایا کہ کیا اب تک تمہاری اصلاح کا وقت
نہیں آیا۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میں
مسلمان ہونے کیلئے ہی حاضر ہوا ہوں ۔ یہ تغیرات اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے احسان سے ہی
ہو سکتے ہیں۔ حضرت مرزا صاحب نے آکر بتایا کہ تزکیہ کا معجزہ اب بھی روشن ہے۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے جلال کے ظہور کیلئے خدا نے مجھے بھی یہ معجزہ دیا ہے اور کہا ہے کہ جو لوگ
پاکیزگی چاہتے ہوں، ان کو پاک کرو۔ اس پاکیزگی کی تفصیلات بیان کرنا مشکل ہے ایک بات
بیان کرتا ہوں ۔ اسلام کی خدمت کیلئے آپ نے ایک جماعت پیدا کی اور آپ کے اثر سے یہ نتیجہ
نکلا کہ اگر چہ یہ جماعت چھوٹی سی ہے اور آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں کہلا سکتی۔ کسی شہر میں
پچاس احمدی ہیں کسی میں سو ، اور دو ہزار سے زائد تو کسی شہر میں نہیں سوائے قادیان کے اور سب
کی تعداد چند لاکھ سے زیادہ نہ ہو گی مگر دوسرے مسلمان چالیس کروڑ ہیں جن میں کمزور بھی ہیں
اور مضبوط بھی امیر بھی ہیں اور غریب بھی، لیکن اس زمانہ میں جب کہ اسلام پر شدید حملے ہور ہے
ہیں، ایسے شدید حملے کہ پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ مٹھی بھر انسانوں کی اس جماعت کو جو جماعت احمد یہ
ہے اللہ تعالیٰ نے خدمت دین کی جو توفیق بخشی وہ دوسروں کو نصیب نہیں ۔
سے لاکھوں روپ
روپیه سالانه
جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات مبین اسلام کیلیے رول کر رہے ہیں نہ تبلیغ خرچ
سینکڑوں آدمیوں نے اس کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔ ان کی بھی خواہشات ہیں،
آرزوئیں اور امنگیں ہیں، ان کے رشتہ دار دوست احباب بیوی بچے موجود ہیں مگر اسلام کے نام
پر جب ان کو بلایا جائے تو وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر فوراً حاضر ہو جاتے ہیں ۔ بیوی بچوں رشتہ داروں
اور وطن کو چھوڑ کر غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے چلے جاتے ہیں اور سات سات آٹھ آٹھ
سال تک وہاں کام کرتے رہتے ہیں ۔ غیر ممالک میں غیر اقوام میں اور پھر ان لوگوں میں اسلام
کی اشاعت کرتے ہیں جو ہندوستانیوں کو ذلیل سمجھتے ہیں، پھر اس صورت میں کہ ان کے پاس
سامان بہت کم ہوتے ہیں، اخراجات کی سخت تنگی ہوتی ہے، چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ابھی
امریکہ سے آئے ہیں انہوں نے امریکہ کے مبلغ کی حالت بتائی کہ وہ مالی تنگی کی وجہ سے کوئی

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۲
احمدیت کے اصول
مکان کرایہ پر نہیں لے سکتے، کبھی کسی کے ہاں چلے جاتے ہیں اور کبھی کسی کے ہاں مگر باوجود اس
کے ان کی عظمت اور رعب خدا کے فضل سے اتنا ہے کہ جو لوگ علوم مشرقیہ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں
اور مسلّمہ مستشرقین ہیں، وہ ان کے سامنے دم نہیں مارتے ۔ وہاں ایک نو مسلم مسٹر بارکر ہیں جو
سولیسٹر (SOLICITOR) ہیں ۔ سولیسٹر بھی ایک نوع کی وکالت ہے۔ ان کا کام بیرسٹروں
کیلئے مقدمات تیار کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک کمپنی سے تاریخ کی کوئی کتاب خریدی، جس کی
قیمت اقساط میں ادا کرنا تھی ۔ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کوئی غلط بات لکھ کر
ہتک کی گئی تھی ۔ ایسی باتوں کا آج کل یورپ میں بہت رواج ہو گیا ہے ۔ مسٹر بارکر نے اس کمپنی
کو لکھا کہ تم لوگوں نے دھوکا کیا ہے کتاب کو تاریخی بیان کیا ہے اور باتیں اس میں غلط درج کی
ہیں اس لئے میں اس کی قیمت نہیں دوں گا ۔ اگر تم قیمت لینا چاہتے ہو تو عدالت میں نالش کرو۔
چنانچہ مقدمہ چلا اس میں شکاگو یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی شہادت ہوئی۔ اس نے دورانِ
شہادت میں کہا کہ قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں نہیں لکھا گیا۔ اس پر ہمارے
مبلغ صوفی مطیع الرحمن صاحب نے جوش کے ساتھ کہا کون کہتا ہے کہ قرآن رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں نہیں لکھا گیا، یہ بات بالکل غلط ہے۔ اس پر پروفیسر مذکور کہنے لگا اچھا
اگر آپ کہتے ہیں کہ میں نے غلط کہان ، غلط کہا تو میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں اور وں اور حج نے بھی اپنے فیصلہ میں
لکھا کہ افسوس ہے کمپنی نے کتاب میں جھوٹی باتیں لکھ دی ہیں ۔ غرض حضرت مرزا صاحب نے
ایسے لوگ پیدا کر دیئے ہیں جو نہایت تکلیف دہ حالت میں سے گذرتے ہوئے تبلیغ اسلام کرتے
ہیں ۔ افریقہ میں اس وقت ۲۰ ہزار کے قریب نو مسلم ہیں اور اس علاقہ کی آب و ہوا اس قدر
خراب ہے کہ حکومت اپنے کسی افسر کو دو تین سال سے زیادہ عرصہ کیلئے وہاں نہیں رکھتی مگر ہمارے
مبلغ وہاں سات سات آٹھ آٹھ سال متواتر کام کرتے ہیں اور نہایت تنگی ترشی کی حالت میں
کرتے ہیں۔ پھر انہیں تنخواہیں نہیں ملتیں، صرف قلیل گزارے ملتے ہیں اور یہ ایسے نمونے ہیں کہ
ہر انسان سمجھ سکتا ہے یہ وہ عظیم الشان قربانیاں ہیں جو اسلام کے نام پر کی جا رہی ہیں ۔ یہ ہم ہی
نہیں کہتے بلکہ مخالفوں کی بیسیوں تحریرات ہیں جن میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جماعت احمد یہ کی
قربانیاں صحابہ کی طرح ہیں ۔ یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ حضرت مرزا صاحب نے اسلام کی
محبت لوگوں کے دلوں میں ایسی قائم کر دی ہے کہ وہ اس کے لئے جان و مال سب کچھ قربان کر
دینے پر آمادہ ہیں اور قربان کر رہے ہیں ۔ یہ تزکیہ ہے جو آپ نے کیا۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۳
احمدیت کے اصول
حضرت مسیح موعودا اور تعلیم کتاب تیرا کام يُعَلِّمُهُمُ الكتب ہے یعنی قرآن سکھانا۔ آپ سے قبل دنیا میں یہ
حالت تھی کہ مسلمانوں میں یہ خیال عام تھا کہ قرآن کریم کی بعض آیات منسوخ ہیں اور ان کی
تعداد مختلف لوگوں کے نزدیک پانچ سے پانچ سو تک تھی اور یہ قرآن پر ایک زبردست اعتراض
تھا۔ عیسائی اور دوسرے غیر مسلم کہتے تھے کہ جب اس قدر آیات منسوخ ہیں تو کس طرح امتیاز کیا
جا سکتا ہے کہ باقی فی الواقع قابلِ عمل ہیں ۔ کونسی آیات منسوخ ہیں اور کونسی ناسخ ۔ اگر تو ایک
تعداد پر سب متفق ہوتے تو اور بات تھی لیکن جب منسوخ آیات کے متعلق اس قدر اشتباہ ہے تو
باقی حصہ کیونکر قابل اعتماد سمجھا جا سکتا ہے اور یہ ایک ایسا خطرناک حملہ تھا کہ صرف اس سے ہی
قرآن کریم کی عظمت اٹھ جاتی تھی اور شبہ پیدا ہو جاتا تھا کہ جس آیت پر ہم عمل کرتے ہیں، شاید
وہ منسوخ ہی ہو اس عقیدہ کے لوگ دلیل قرآن کریم کی آیت مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْنُنْسِهَا نَأْتِ
بِخَيْرٍ مِّنْهَا " سے دیتے تھے اور اس کے معنی یہ کرتے تھے کہ ہم قرآن کریم کی کوئی آیت منسوخ
نہیں کرتے مگر اس سے بہتر لے آتے ہیں حالانکہ یہاں قرآن کی آیات کا ذکر نہیں بلکہ پہلی
کتابوں کی پیشگوئیاں مراد ہیں۔ قرآن کریم پہلی کتابوں کی ان تعلیمات کو جو اُس وقت سچی اور
قابل عمل تھیں، وہ دوبارہ لے آیا اور بعض جو قابلِ عمل نہ رہی تھیں، انہیں بدل کر ان کی جگہ بہتر لایا
جو پہلی سے اعلیٰ اور زمانہ کی ضرورت کے مطابق تھیں اس طرح اس آیت میں پرانی کتب کے نسخ
کا ذکر تھا۔ وگرنہ قرآن بِسْمِ اللهِ کی ب سے لے کر وَالنَّاسِ کی سی تک ایسا ہی محفوظ
اور قابلِ عمل ہے، جیسے پہلے تھا۔ حضرت مرزا صاحب نے دنیا کے سامنے یہ دعویٰ پیش کیا اور یہ
ایسا دعوی تھا جس سے بھاگی ہوئی فوج واپس آ گئی اور پھر کھڑی ہوگئی ۔ لوگوں کو قرآن پر غور
کرنے کا موقع ملا اور بعض عظیم الشان صداقتیں جنہیں منسوخ سمجھا جاتا تھا ظاہر ہوئیں ۔
ا
مثلاً لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ۱۳ کی آیت کو لَا إِكْرَاهَ فِی الدِّین اور جہاد منسوخ سمجھا جاتا تھا حالانکہ جہاد اور یکم دونوں
یہ
جاری ہیں اور ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں کیونکہ جب قرآن یہ کہتا ہے کہ دین کے معاملہ میں
جبر نہیں تو گویا یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ اگر کوئی جبر کرے تو اس کا مقابلہ بھی کرنا چاہئے اس طرح یہ
احکام ایک دوسرے کو بھی مضبوط کرتے ہیں ۔ تو جب اسلام نے یہ کہا لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّين تو
ساتھ ہی جہاد کا بھی حکم دیا تا کہ اسرائ کرنے والوں کا مقابلہ کیا جا سکے اور جب یہ حکم ہوا کہ دین

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۴
احمدیت کے اصول
کے رستہ میں رکاوٹوں کا مقابلہ کرو تو یہ بھی حکم ہوا کہ دین کے رستہ میں رکاوٹیں پیدا نہ کرو اس لئے
دونوں حکم ایک دوسرے کے مؤید ہیں۔ لیکن چونکہ یہ اصول بنالیا گیا تھا کہ جو بات سمجھ میں نہ آئے
اسے منسوخ قرار دے دیا جائے، اس لئے یہ آیت بھی منسوخ سمجھی جاتی تھی ۔ اسی طرح اور بھی
بہت سی آیات منسوخ خیال کی جاتی تھیں ۔ بعض پانچ صد بعض چار سو اور بعض کم و بیش آیات کو
منسوخ سمجھتے تھے اور جو زیادہ عقلمند تھے وہ صرف پانچ ہی منسوخ قرار دیتے تھے ۔ مگر حضرت مرزا
صاحب نے آکر بتایا کہ جب پانسو میں سے سوائے پانچ کے باقی سب حل ہو گئیں تو کیوں نہ سمجھ
لیا جائے کہ انہیں حل کرنے والا کوئی آ جائے گا اور ان کے حل سے کیوں مایوس ہوں ۔ یہ چیز تھی
جسے حضرت مرزا صاحب نے پیش کیا اور ایسا قرآن سکھایا کہ دنیا کی کوئی قوم قرآن کریم کے
متعلق ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔
دنیا تو
چیلنے میں ساری دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ کوئی ایک آیت قرآن کریم کی پیش
سے
و اور جس کے متعلق کہا جا
جا سکے
کہ وہ اس زمانہ میں قابل عمل نہیں ۔ میں خدا کے فضل سے ثابت کر دوں گا کہ اس میں ایسی خوبیاں
ہیں جو دوسری الہامی کتابوں میں نہیں وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ کے معنی ہی یہ ہیں کہ وہ کامل کتاب
سکھائے گا اور یہ اس لئے فرمایا کہ دوسری کتابیں بھی ہیں جو ایسی کامل نہیں ۔
مسلمانوں کی ایک اور غلطی کی اصلاح پھر مسلمانوں میں ایک خیال یہ بھی تھا کہ سوائے قرآن کریم کے باقی
سب کتابوں میں جھوٹ اور فریب ہے۔ مگر حضرت مرزا صاحب نے آ کر بتایا کہ اس کامل کتاب
سے پہلے بھی لوگوں کو رہنمائی کی ضرورت تھی ۔ اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم سے پہلے بھی انسان تھے جو دل و دماغ رکھتے تھے ان کے اندر قرب الہی کی خواہش تھی تو ماننا
پڑے گا کہ وہ اس بات کے بھی مستحق تھے کہ خدا کا کلام ان کے لئے آئے۔ اگر یہ صحیح ہے کہ وہ خدا
کی مخلوق تھے تو یہ بھی صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں سکھانے کیلئے کوئی تعلیم بھی دی ہوگی اور نبی بھی
بھیجے ہونگے۔ مگر مسلمان دنیا کی سب اقوام کے انبیاء کو جھوٹے سمجھتے تھے ۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ
سوائے ان مخلص بندوں کے جو ہر زمانہ میں صحیح اسلام کے جھنڈے کو کھڑا رکھتے چلے آئے ہیں۔
یہاں تک کہ ه حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آ کر یہ بات پیش کی کہ میں رام چندر اور
کرشن جی کی بھی عزت کرتا ہوں اور انہیں خدا کے برگزیدہ انسان سمجھتا ہوں ۔ تو آپ پر کفر کے

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۵
احمدیت کے اصول
فتوے لگائے گئے کہ یہ کافروں کو مسلمان بناتا ہے ۔ حالانکہ یہ کتنی عظیم الشان صداقت تھی قرآن کریم
اور اسلام کی ۔ جسے حقیقی کمال حاصل ہو وہ کسی سے ڈر نہیں سکتا وہ جانتا ہے کہ میرا کمال خود میری
برتری کا ثبوت ہے مگر جو کمزور ہو وہ ڈرتا ہے اور چاہتا ہے کہ میرے مقابل کوئی اور نہ ہو جس سے
میں شکست کھا جاؤں ۔ پس قرآن نے دوسروں کی صداقت تسلیم کر کے اپنی صداقت ظاہر کی اور اپنا
کمال ثابت کیا۔ چھوٹی سی صداقت رکھنے والا ڈرتا ہے کہ مجھ سے بڑی صداقت معلوم ہونے پر
لوگ مجھے قبول نہیں کریں گے لیکن قرآن کریم کو اس کا کوئی اندیشہ نہیں ۔ وہ جانتا ہے کہ دوسری
صداقتوں کا لوگ جتنا زیادہ مطالعہ کریں گئے اتنا ہی وہ میرے کمال کا اعتراف کریں گے۔ ایک
چھوٹی سی ٹارچ رکھنے والا گھبراتا ہے کہ جگنو بھی آ جائے تو میرے ٹارچ کی روشنی مشتبہ ہو جائے گی
لیکن سورج کی سی روشنی رکھنے والا لیمپوں سے کب ڈرتا ہے۔ پس قرآن کا کمال یہ تھا کہ وہ تسلیم
کرے کہ انجیل، توریت ویڈ سب خدا کی طرف سے تھے اور حضرت عیسی، حضرت موسیٰ " ،
حضرت کرشن سب اللہ تعالیٰ کے نبی تھے۔ یہ ایک ایسی صداقت ہے جس سے حضرت مرزا صاحب
نے قرآن کی طرف لوگوں کی حقیقی توجہ منعطف کی ۔ اگر کوئی شخص یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ توریت انجیل
وغیرہ کتب جھوٹی ہیں تو وہ انہیں مطالعہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھے گا اور نہ اس طرف متوجہ ہوگا
کہ دیگر مذاہب کا مطالعہ کرے ۔ وہ یہی خیال کرے گا کہ میں شیطانی کلام کیوں پڑھوں اور اس
طرح ان کے مقابلہ میں قرآن کی عظمت کا احساس بھی اس کے اندر پیدا نہ ہو سکے گا لیکن جب وہ
ان کتب کو الہی کلام سمجھے گا تو گو انہیں قابلِ عمل نہ سمجھے، پھر بھی محبوب کا کلام سمجھ کر ان کا مطالعہ ضرور
کرے گا کیونکہ محبوب کا لباس خواہ پرانا ہی کیوں نہ ہو پھر بھی اسے دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اگر کوئی بوسیدہ جامہ مل جائے تو کیا کوئی مسلمان ایسا ہوگا جو محض
اس کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے اس سے اپنی آنکھوں کو منور کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ اسی طرح
جب ایک انسان کو یہ یقین ہوگا کہ پرانی کتب بھی دراصل خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ہیں اور ایک
زمانہ کیلئے وہ ہدایت کا موجب تھیں تو وہ انہیں بھی پڑھنے اور مطالعہ کرنے کی کوشش کرے گا کہ پہلی
کتابوں سے زیادہ چیز اس میں سے تلاش کرے اور اس طرح وہ قرآن کے مخفی خزانے نکالے گا۔
جب تک دوسری کتابوں کا حسن اس نے نہیں دیکھا تھا، وہ قرآن کی چھوٹی خوبیوں سے تسلی پا سکتا تھا
لیکن جب ان کو دیکھے گا تو قرآن کے بڑے معارف معلوم کرنے کی کوشش کرے گا اور اس کی
مثال ایسی ہوگی جیسے ایک شخص جو کسی گاؤں کا رہنے والا ہو اس کے حسن کا معیار معمولی ہوگا۔ لیکن جو

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۶
احمدیت کے اصول
شخص دنیا میں پھرنے والا ہوگا اس کا اور ۔ ایک گاؤں میں رہنے والا مصور اگر نیچر کا نقشہ کھینچے گا تو
یہی دکھائے گا کہ سبزہ لہلہا رہا ہے اور شاخوں پر چڑیاں بیٹھی ہیں لیکن وہ مصور جس نے کشمیر یا
سوئٹزر لینڈ کے قدرتی مناظر دیکھے ہوں گے وہ ان کا مرقع اور مناظر پیش کرے گا ۔ اسی طرح جس
نے دوسری کتابوں کا مطالعہ نہیں کیا ہوگا، وہ قرآن کریم کی معمولی خوبیوں پر مطمئن ہو جائے گا لیکن
جس نے دوسری کتب دیکھی ہوں گی، وہ قرآن کریم کے مخفی خزانوں کی تلاش کرے گا۔ اس ایک نکتہ
سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک ایسا گر بتا دیا جس سے قرآن کریم کی تفسیر کے
متعلق نقطۂ نگاہ ہی تبدیل ہو گیا اور آج ہم ساری دنیا کے سامنے یہ بات پیش کرتے ہیں کہ تم کسی
مذہب کی تعلیم خواہ وہ عبادت کے متعلق ہو خواہ وہ تمدن کے متعلق، نماز روزہ حج زکوۃ میاں
بیوی کے تعلقات، بچوں سے سلوک، راعی و رعایا کے تعلقات، غرضیکہ روحانی واخلاقی شعبوں کی کسی
شاخ کے متعلق کوئی تعلیم پیش کرو ہم اگر قرآن کریم سے اس سے بدر جہا بہتر اور مکمل پیش نہ کر دیں
تو ہم جھوٹے وگرنہ تمہیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ قرآن کریم ہی الکتاب ہے۔
چوتھی چیز حکمت سکھانا ہے۔ رسول کریم تعلیم کتاب و حکمت کے دروازے ا ا
صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی جبر کی تعلیم نہیں
دی، کیونکہ اس سے نیکی نہیں پیدا ہوتی ۔ یہ کہنا کہ یہ کام کرو تو جنت ملے گی ورنہ خدا کا عذاب
نازل ہوگا۔ یہ بات بچے کے متعلق تو کام دے سکتی ہے لیکن ایک عقلمند کے دل میں ضرور یہ سوال
پیدا ہوتا ہے کہ اس کا تو مطلب یہ ہوا کہ نماز اس لئے پڑھی جاتی ہے کہ دوزخ سے بچ جائیں، ورنہ
اپنی ذات میں نماز میں کوئی خوبی نہیں۔ میں ڈنڈے کے ڈر سے اس حکم کی تعمیل کرتا ہوں ۔ یہ ایسی
ہی بات ہے جیسے بچہ سے کہیں کہ پڑھنے جاؤ تمہیں فلاں کھلونا لے دیں گے ۔ وہ بچہ علم کو علم کے
لئے نہیں بلکہ کھلونے یا مٹھائی کیلئے حاصل کرے گا ۔ لیکن ایک طرف تو ہمارا یہ دعوی ہے کہ انسان
ترقی کرتے کرتے ایسے مقام پر پہنچ گیا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کامل انسان پیدا
ہو گیا۔ پہلے انبیاء کے وقتوں میں بنی نوع انسان کی حالت بچوں کی سی تھی اس لئے ان کیلئے
شریعت بھی ویسی ہی نازل ہوئی ۔ پھر جب بلوغت کے قریب پہنچے تو شریعت بھی اسی نسبت سے
آگے بڑھی حتی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر ختم ہو گئی ۔ چونکہ آپ کے زمانہ میں انسان
بالغ ہو گیا لیکن سلوک اگر اب بھی اس سے بچوں والا ہی کیا جائے تو ہمارا یہ دعویٰ غلط ہوگا کہ دنیا
بلوغت کو پہنچ گئی ۔ اگر اب بھی یہی کہا جائے کہ نماز پڑھو وگرنہ دوزخ میں جاؤ گے تو یہ انسان سے

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۷
احمدیت کے اصول
بچوں والا سلوک ہی ہوگا ۔ میں ایک دفعہ ندوہ کے جلسہ میں گیا وہاں ایک مولوی صاحب نماز پر والا
لیکچر دے رہے تھے۔ میں ان کا نام نہیں لیتا اس وقت وہ فوت ہو چکے ہیں لیکن یہ بتا دیتا ہوں کہ
مولانا شبلی نہ تھے۔ وہ ندوہ کے مدرس تھے ۔ ان کے لیکچر کا خلاد ہ ہے خلاصہ یہ تھا کہ نماز پڑھو ۔ خدا کہتا ۔
فائدہ اس کا یہ ہے کہ جنت ملے گی ۔ جنت کیا ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں چاروں طرف خوبصورت
اور جوان عورتوں کی تصویریں لگی ہونگی جس تصویر کی خواہش کی جائے گی وہ فوراً متمثل ہو کر حاضر
ہو جائے گی وہاں انسان کے اندر اس قدر طاقت آ جائے گی کہ خواہ ۲۴ گھنٹہ مجامعت کرتا رہے
تکان محسوس نہ ہوگی ۔ میرے قریب لکھنو کے ایک بیرسٹر بیٹھے تھے وہ کہنے لگے ۔ خدا مولا نا شبلی کا
کیکی
بھلا کرے کہ آپ نے یہ پیچر رات کو رکھا اور نہ دن کو ہوتا یہ لیکچر رات کو رکھا ورنہ دن کو ہوتا تو غیر مسلم بھی آ جاتے اور ہمارے لئے
شرم کے مارے یہاں سے اٹھنا محال ہو جاتا ۔ تو یہ بالکل بچہ والی بات ہے اور اگر نماز روزہ کی
یہی حکمت ہے تو یہ انسان سے بالکل بچوں والا سلوک ہے اور اس صورت میں محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی بعثت کی کوئی ضرورت نہ تھی ۔ کیا حضرت آدم یہ تعلیم نہ دے سکتے تھے۔ نماز پڑھانے
کیلئے اس سے چھوٹی دلیل اور کیا ہو سکتی ہے اور اگر یہی دلیل تھی تو نبیوں کے اس قدر لمبے سلسلہ کی
کیا ضرورت تھی ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب انسان بچہ تھا، اس وقت تو بیشک ایسی تعلیم کافی تھی کہ مانو !
تو انعام ملے گا اور نہ مانو گے ! تو سزا ۔ لیکن جوں جوں انسان ترقی کرتا گیا۔ شریعت بھی بدلتی گئی،
حتی کہ قرآن کریم ایسی شریعت آئی جس کے ہر حکم میں حکمت ہے اور وَيُعَلِّمُهُمُ الكِتب
وَالْحِكْمَةَ کے یہی معنی ہیں کہ یہ جو کچھ بیان کرتا ہے۔ اس کی حکمت بھی ساتھ بتاتا ہے۔
سیح موعودا ور تعلیم کتاب و حکمت مگر یہ بات مسلمانوں میں اب مفقود تھی اس لئے اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح
حضرت مرزا صاحب کو مبعوث کیا ۔ آپ کی کتابیں پڑھو ! آپ کو معلوم ہوگا کہ کس طرح آپ
نے اسلام کے ہر مسئلہ کی حکمت ایسے رنگ میں بیان فرمائی کہ وہ اسے دیگر ادیان پر فائق ثابت
کرتی ہے۔ آپ کی ایک تصنیف اسلامی اصول کی فلاسفی ہے جس میں آپ نے یہی بات واضح
کی ہے اور یورپ کے بڑے بڑے معقول لوگوں نے اس پر ریویو کئے ہیں اور اعتراف کیا ہے
کہ اتنی چھوٹی سی کتاب میں اتنی اہم اور معقول باتیں بیان کرنا حیرت ناک امر ہے ۔ اس میں
آپ نے بتایا ہے کہ انسان اپنے اوپر بدی کے رستے کس طرح بند اور نیکی کے دروازے کس
طرح کھول سکتا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۸
احمدیت کے اصول
غرضیکہ آپ نے اسلام کی خادم ایک ایسی جماعت عیسائیت پر احمدیت کا رُعب قائم کر دی ہے جس کے مقابلہ کیلئے مذہبی میدان
میں یورپ بھی نہیں ٹھہر سکتا۔ ایک دفعہ عیسائیوں کے تین با اثر پادری قادیان آئے ۔ ان میں سے
ایک مسٹر لوکس پرنسپل فورمین کرسچن کالج لاہور تھے ایک مسٹر بیوم لٹریری سیکرٹری وائی ۔ ایم سی ۔اے
اور ایک مسٹر والٹر تھے جو کہتے تھے کہ احمد یہ جماع یہ جماعت کے متعلق میں ایک کتاب لکھنے کتاب لکھنے کیلئے مواد فراہم
کرنے کی خاطر امریکہ سے آیا ہوں ۔ جب وہ واپس امریکہ کی طرف روانہ ہوئے تو مسٹر لوکس
نے سیلون کے پادریوں کے سامنے ایک لیکچر دیا اور کہا کہ عیسائیت کے غلبہ کی کوششوں میں جب
تک صحیح راستہ اختیار نہ کیا جائے گا کامیابی نہ ہوگی ۔ اگر تم نے عیسائیت کو اسلام پر غالب کرنا ہے
تو قادیان کی چھوٹی سی بستی کی طرف تمہیں متوجہ ہونا چاہئے، جہاں عیسائیت کے مقابلہ کی زبر دست
تیاریاں ہو رہی ہیں اور وہاں ایسے سامان مہیا ہو رہے ہیں جن سے عیسائیت پاش پاش ہو جائے
گی ۔ وہ سامان کیا ہے؟ یہی کہ ہم اسلام کی ہر بات میں حکمت ظاہر کرتے ۔
تے ہیں ۔
عیسائیت اور اسلام کی تعلیم کا موازنہ اسلام عیسائیت کی طرح ہ نہیں کہتا کہ اگر تمہارے ایک گال پر کوئی
تھپڑ مارے تو دوسرا بھی آگے کر دو ۔ قرآن کی تعلیم اس بارے میں یہ ہے کہ مارنے کے موقع پر
مارو اور معاف کرنے کے کے موقع مور پر معاف کرو۔ ہر حالت میں غرض اصلاح اصلاح ہو۔ ہو۔? جس طرح بھی کوئی کو
نیک بن سکئے اسی طرح کرو۔ دنیا میں دونوں قسم کے ہی لوگ ہوتے ہیں ۔ بعض مار سے ٹھیک
ہوتے ہیں اور بعض عفو سے اس لئے اسلام نے دونوں باتیں جائز رکھیں ۔ یہ نہیں کہا کہ اگر کوئی
تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا بھی اس کے آگے کر دو! مصر میں ایک پادری صاحب
وعظ کیا کرتے تھے اور روز یہی بات پیش کرتے کہ دیکھو عیسائیت کی تعلیم کیسی اچھی ہے جو دشمن کے
متعلق بھی یہ کہتی ہے کہ اس کا مقابلہ نہ کرو بلکہ اگر وہ ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا بھی اس کی
طرف پھیر دو! ایک دن آپ یہی وعظ کر رہے تھے کہ ایک منچلے نے بڑھ کر ان کے منہ پر تھپڑ مار
دیا۔ اس پر پادری صاحب بھی اسے مارنے لگے۔ اس نے کہا آپ ہر روز یہ تعلیم دیتے ہیں کیا
وجہ ہے کہ عمل کے وقت اس کے خلاف کرتے ہیں ۔ کہنے لگے ۔ آج تو مجھے اسلام کی تعلیم پر ہی عمل
کرنا پڑے گا، نہیں تو تم روز مجھے مار لیا کرو گے ۔ جنگ عظم کے موقع پر ایک فری تھنکر رسالہ نے
ایک مضمون شائع کیا تھا کہ کیا وجہ ہے جرمنی اور فرانس آپس میں لڑتے ہیں اگر جرمنی نے ایک

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵۹
احمدیت کے اصول
صوبہ پر قبضہ کیا تھا تو فرانس کی حکومت کو چاہئے تھا کہ کہتی آیئے پیرس پر بھی قبضہ کر لیجئے ۔ غرضیکہ
حضرت مرزا صاحب کی تمام کتابیں اسلامی احکام کی حکمتوں سے بھری پڑی ہیں اور آپ نے اپنی
جماعت کو تعلیم دی ہے کہ اسلام کو جبر کے رنگ میں پیش نہ کرو۔ یہ ایسی چیز ہے کہ اگر اسے صحیح رنگ
میں پیش کیا جائے تو ہر فطرت اسے تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ خود مجھ سے کئی غیر مسلموں نے
سورۃ فاتحہ کی تفسیر سُن کر کہا کہ وہ اسے یاد کریں گے۔ اسی طرح کئی عیسائی، ہند ومخفی طور پر نمازیں
پڑھتے ہیں اگر چہ انہیں اظہار کی جرات نہیں۔ تو یہ وہ اصول ہیں جو احمدیت کے ہیں ۔ یعنی زندہ خدا
کو پیش کرنا، اعمال میں پاکیزگی پیدا کرنا اور قرآن کو دیگر ادیان پر غالب کرنا اور لوگوں کو سکھانا۔
مسلمانوں کی قرآن کریم سے بے توجہی مسلمانوں نے قرآن کریم کی طرف توجہ بالکل چھوڑ دی تھی
لاہور میں مجھ سے تین مولوی صاحبان ملنے آئے جن میں سے دور یو بند کے تعلیم یافتہ تھے۔ بیٹھتے ہی
ایک نے سوال کیا کہ آپ لاہور کیوں آئے ہیں ۔ میں نے کہا یہاں ایگریکلچرل نمائش تھی، اسے
دیکھنے کا خیال تھا، بچے بھی دیکھنا چاہتے تھے اس لئے آ گیا ۔ ایک نے پوچھا آپ کی تعلیم کتنی ہے۔
میں نے کہا میں کسی مدرسہ کا با قاعدہ تعلیم یافتہ نہیں ہوں ۔ کہنے لگے آخر کچھ تو پڑھا ہوگا۔ میں نے کہا
قرآن پڑھا ہے۔ پھر پوچھا انتہائی تعلیم کیا ہے۔ میں نے کہا یہی ابتدائی اور یہی انتہائی ہے۔ پھر
سوال کیا کہ انگریزی پڑھی ہوگی۔ میں نے کہا میں مدرسہ میں پڑھا کرتا تھا مگر شروع سے انٹرنس تک
ہمیشہ فیل ہی ہوتا رہا۔ کہنے لگے کہ انگریزی بھی نہیں پڑھی اور عربی بھی نہیں ۔ ایک فرمانے لگے
پرائیویٹ طور پر تحصیل کی ہوگی ۔ میں نے کہا صرف قرآن کی ۔ وہ اس امر پر حیران تھے کہ میں نے
سوائے قرآن کے اور کوئی تعلیم حاصل نہیں کی اور میں اس پر حیران ہو رہا تھا کہ یہ بیچارے قرآن
پڑھنے کو معمولی تعلیم سمجھتے ہیں حالانکہ سارے علوم اس کے اندر ہیں ۔
میں نے کسی کالج میں تعلیم نہیں پائی اور سکول کی قرآن سب علوم کا جامع ہے تعلیم کی حالت کا ابھی میں نے ذکر کر دیا ہے ۔
لیکن میرا دعوی ہے کہ مجھے قرآن آتا ہے اور کوئی فلاسفر کوئی سائیکالوجسٹ کوئی سائنس دان
غرضیکہ کسی علم کا ماہر آئے اور اپنے علم کی رو سے اسلام پر اعتراض کرے۔ اگر اسی کے علم سے میں
اس کا رڈ نہ کر دوں ! تو جھوٹا۔ میں ہندوستان میں بھی سب جگہ گیا ہوں اور یورپ بھی گیا ہوں اور
ہر قسم کے علوم جاننے والوں سے گفتگوئیں ہوئی ہیں ۔ جن میں بڑے بڑے فلسفہ دان سائنس دان،

·

آج 10 میں سے 10 باقی