احمدیت کے اصول
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۶۰
احمدیت کے اصول
سپر چولزم کے ماہر تھے مگر سب کو قرآن کے ذریعہ خاموش کر دیا۔ کیونکہ قرآن سب علوم کا جامع
ہے یہ ایک مخفی خزانہ ہے، کسی مذہب وملت یا کسی مذہب کے جاننے والے کو میرے سامنے لے آؤ
یا مجھے جہاں کہو میں جاؤں گا اور جو شخص بھی سامنے آئے گا قرآن کی فضیلت اس پر اور اس کے
علوم پر ثابت کر دوں گا اور خدا کے فضل سے اسے خاموش ہونا پڑے گا حالانکہ میں مروجہ علوم پڑھا
ہوا نہیں ہوں ۔ وہ بھی کیا علوم ہیں جن کے پڑھنے کے بعد اور کتا بیں پڑھنے کی ضرورت باقی
رہے۔ مگر قرآن وہ کتاب ہے جسے پڑھنے کے بعد اور کسی کتاب کی ضرورت نہیں رہتی ۔ اللہ تعالیٰ
فضل فرمائے حضرت خلیفہ اول مولوی نورالدین صاحب پر ۔ آپ نے مجھے قرآن قرآن کریم اور
بخاری پڑھا دی تو فرمایا۔ میں نے سارے علوم تمہیں پڑھا دیئے ہیں ۔ گو اپنے طور پر میں نے بعد
میں مطالعہ جاری رکھا مگر بخاری بھی قرآن کی تابع ہے اور محض علم کی تازگی کیلئے اسے پڑھنے کی
ضرورت ہے وگر نہ قرآن کے بعد اس کی بھی ضرورت نہیں رہتی ۔ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ۔
قرآن کے اندر ہی سب چیزیں موجود ہیں ۔ مگر مسلمانوں کو اس طرف توجہ نہ تھی ۔ اور قرآن سے ان کا
تعلق باقی نہ رہا تھا۔ حضرت مرزا صاحب کے ایک دوست تھے جنہیں مولوی محمد حسین صاحب سے بھی
عقیدت تھی ۔ جب آپ نے دعوی کیا اور مولوی محمد حسین صاحب مخالفت کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے تو
انہوں نے ان کو لکھا کہ آپ گھبرایئے نہیں مجھے یقین ہے کہ مرزا صاحب کو قرآن پر ایمان ہے۔
میں انہیں مل کر سمجھا لوں گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ مان جائیں گے۔ چنانچہ وہ آپ سے ملنے آئے
اور کہا آپ کا کیا یہ دعوی ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔ حضرت مرزا صاحب نے
فرمایا۔ ہاں قرآن میں ایسا ہی لکھا ہے۔ وہ کہنے لگے کہ اگر میں قرآن شریف کی دس آیات ایسی
پیش کر دوں جن سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زندہ ہونا ثابت ہو تو کیا آپ مان لیں گے ۔ آپ
نے فرمایا۔ دس آیات کیا اگر ایک آیت کا ٹکڑا بھی پیش کر دیں تو میں مان لوں گا۔ کہنے لگے۔ بس مجھے
آپ سے یہی اُمید تھی اور یقین تھا کہ آپ قرآن کے خلاف نہیں جائیں گے۔ مولوی محمد حسین صاحب
ان دنوں لاہور میں تھے وہ ان کے پاس پہنچے اور کہا کہ بس اب فیصلہ ہو گیا ہے، مرزا صاحب فوراً
مان جائیں گے۔ آپ صرف اتنا کریں کہ دس آیات ایسی لکھ دیں جن سے حیات مسیح ثابت ہو۔
یہ سن کر مولوی صاحب جھنجھلا کر بولے کہ بیوقوفوں کو کس نے کہا ہے کہ علمی مسائل کے اندر دخل
دیں۔ تین ماہ کی بحث کے بعد میں مرزا صاحب کو کھینچ کر حدیث کی طرف لایا تھا، یہ پھر قرآن کی
طرف لے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھا پھر جدھر قرآن ہے اُدھر ہی میں ہوں ۔ تو مسلمانوں
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۶۱
احمدیت کے اصول
کی یہ حالت تھی اور اس کی طرف ان کی کوئی توجہ نہ تھی ۔ حالانکہ قرآن ہی تمام علوم کا جامع ہے اور
اسی سے سب مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ کسی قسم کا اعتراض ہو کوئی وسوسہ پیش کرؤ قرآن میں اس کا
جواب ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ ۔
یعنی ہم نے چونکہ انسان کو پیدا کیا ہے ۔ ہم خوب جانتے ہیں جو وسوسہ بھی اس کے دل میں پیدا
ہوتا ہے ۔ یہ وقت نہیں کہ میں اس مسئلہ پر وضاحت سے روشنی ڈال سکوں ۔ مگر یہ میرا دعوی ہے کہ
کسی علم والا میرے سامنے آئے اور کہے یہ مذہبی مسئلہ قرآن سے نکال دو۔ میں اِنْشَاءَ اللهُ
بھی اور اس کا جواب بھی نکال دوں گا ۔
وہ
پس احمدیت کے یہی اصول ہیں اور حضرت مرزا ہمدردانہ اور نیک مشورہ
صاحب نے یہی دنیا کے سامنے پیش کئے اور آپ کی
جماعت بھی یہی پیش کرتی ہے۔ اس نور ہدایت پر غور کرو اور دیکھو کہ قرآن زندہ ہو کر آپ کے
مریدوں کے ہاتھوں میں بولتا ہے یا نہیں ۔ دوسروں کو اس کے حل کرنے کیلئے اور کتابوں کی
ضرورت ہے ۔ مگر ہمارے ہاتھوں میں یہ خود بولتا ہے اور یہ ایسی بات ہے کہ جو اس کیلئے بچی جستجو
کرے حاصل کر سکتا ہے۔ قرآن کریم نے فرمایا ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمُ
سُبُلَنا ١٥ پس بجائے اس کے کہ احمدیوں کو گالیاں دی جائیں، کیوں نہ خدا تعالیٰ سے دعا کی
جائے کہ جو رستہ سچ ہے وہ ہمیں بتا دے اگر احمدیت حق ہے تو اسے قبول کرنے کی توفیق دے
وگر نہ اس سے بچالے ۔ نہ ہماری مانو ! اور نہ کسی مولوی کی بلکہ خدا سے کہو! کہ تو نے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہماری ہدایت کے لئے پیدا کیا، قرآن کو نازل کیا، مگر اب یہ سوال پیدا
ہوتا ہے کہ حق کس طرف ہے ۔ اس لئے ہم اپنے آپ کو تیرے سامنے ڈالتے ہیں اور عبودیت اور
تذلیل کے ساتھ عرض کرتے ہیں کہ جو حق ہے، ہم پر کھول دے اور اگر اللہ تعالیٰ تمہارے دل میں
یہ بات ڈال دے کہ احمدیت سچ ہے تو اسے مان لو۔
مطبوعه با راول دسمبر ۱۹۳۴ء ۔ قادیان )
ا الجمعة : اتام
البقرة : ١٣٠
انوار العلوم جلد ۱۳
۲۶۲
احمدیت کے اصول
المواهب اللدنية الجزء الاوّل صفحه ۶۳ المطبعة الشرفية ١٩٠٧ء
سیرۃ ابن ہشام جلد ۲ صفحہ ۱۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
مسلم کتاب الجهاد باب غزوة الْبَدْرِ
کے بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى إِذْ تَسْتَغِيشُوْنَ رَبَّكُمُ (الح)
الفتح : اا
2 سیرت ابن ہشام الجز الاول صفحہ ۱۱۶ ۔ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
تاریخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۱۲۴ ، ۱۲۵ مطبوعہ لاہورہ ۱۸۷ھ
ا تذکرہ صفحہ ۵۴۷ ۔ ایڈیشن چہارم
١٢ البقرة : ١٠٧
البقرة: ۲۵۷
ق ۱۷
ها العنكبوت: ۷۰