تحقیقِ حق کا صحیح طریق

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
تحقیق حق کا صحیح طریق
تحقیق حق کا صحیح طریق
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی

انوار العلوم جلد ۱۳
271
تحقیق حق کا صحیح طریق
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تحقیق حق کا صحیح طریق
فرموده ۸ ۔ اپریل ۱۹۳۴ء بمقام لائکپور )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
انسانی پیدائش کی غرض برادران کرام اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت بڑے مقاصد کے پورا کرنے کیلئے پیدا کیا ہے مگر انسان باوجود اس
کے کہ اسے ایک ایسی عظیم الشان حکمت کے ماتحت پیدا کیا گیا ہے اور اتنے بڑے مقاصد کو
پورا کرنے کیلئے پیدا کیا گیا ہے کہ جن کی عظمت کے خیال سے ہی دل خشیت سے بھر جاتا ہے
پھر بھی وہ ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف متوجہ اور ایسے حقیر امور کی جانب جھکا رہتا ہے
کہ عقلمند اس کی اس عمومی حالت کو دیکھ کر نہایت ہی حیران رہ جاتا ہے ۔ انسانی پیدائش کا کوئی
خاص مقصد ہونے کے متعلق جتنے مذاہب بھی دنیا میں ہیں، خواہ وہ کسی ملک کے ہوں اور خواہ
وہ کسی الہامی کتاب کے ماننے والے ہوں، تسلیم کرتے ہیں کہ انسانی پیدائش خدا کے ساتھ
ایک ہو جانے اور اس کا دیدار حاصل کرنے کیلئے وقوع میں آئی ہے اور اس مسئلہ کے متعلق
مذاہب میں کوئی اختلاف نہیں ۔ اہلِ ہنود کے علماء سے پوچھ لو وہ یہی بتائیں گے کہ انسانی
پیدائش اسی لئے ہے کہ انسان ایک دن اپنے پیدا کرنے والے میں جذب ہو جائے، یہود
سے پوچھو تو وہ بھی یہیں کہیں گے کہ انسانی پیدائش کی غرض یہی ہے کہ انسان خدا کی بارگاہ
میں پہنچ جائے، مسلمانوں کا بھی یہی عقیدہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ ملاقات کی آرزو
نہیں رکھتا وہ نا بینا اور گنہگار ہے، عیسائی بھی اسی بات کے مدعی ہیں کہ جو شخص خدا کی طرف
جھکتا ہے اسے وہ اپنے تخت پر بٹھاتا ہے سکھ اور زرتشتی وغیرہ بھی یہی کہتے ہیں کہ پیدائش

انوار العلوم جلد ۱۳
272
تحقیق حق کا صحیح طریق
انسانی کی اصل غرض یہی ہے کہ انسان کا دل خدا کا گھر بن جائے ۔
گمراہی سے بچنے کا طریق اب غور کرو یہ کتا بڑا مقصد ہے۔ اب اس کے مقابلہ میں بنی نوع کی حالت دیکھو تو یوں معلوم ہوگا کہ جیسے
کسی ملک کے لوگ مل کر یہ فیصلہ کریں کہ فلاں شخص کو تخت پر بٹھایا جائے اس کے لئے وہ تاج و تخت
تیار کرا رہے ہوں مگر وہ چپکے سے ایک جھاڑو اور ٹوکرا اٹھا کر مکان سے باہر نکل جائے اور پاخانہ
صاف کرنے لگ جائے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اپنے جسم کو آلائشوں سے آلودہ کرلے یہی وجہ
ہے کہ خدا نے جس غرض کیلئے انسان کو پیدا کیا ہے عام طور پر لوگ اسے پاتے نہیں اور یہ ظاہر ہے
کہ جب انسان اس طرف کا رستہ ہی اختیار نہ کرے جس طرف اسے جانا ہو تو اس جگہ وہ پہنچ کیونکر
سکتا ہے۔ پس اصل چیز جس کی ہمیں ضرورت ہے اور جس کی طرف توجہ کرنی چاہئے وہ یہ ہے کہ
دلوں میں سنجیدگی پیدا کی جائے اور خدا تعالیٰ کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے ۔ اگر یہ چیز نہیں تو
محض مسلمان کہلانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ اس بات کو کسی مذہب سے تعلق رکھنے والا تسلیم
نہیں کر سکتا کہ محض نام سے ہی سب کچھ مل جائے گا ۔ قطع نظر اس سے کہ خدا کا خوف اس کے دل
میں ہے یا نہیں بلکہ ہر مذہب والے کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ محض نام رکھ لینے سے کچھ نہیں بن سکتا۔
اس کیلئے دل میں خدا کا خوف اور خشیت پیدا ہونی چاہئے اور اگر یہ چیز حاصل ہو جائے تو ممکن
نہیں کہ انسان گمراہ رہ سکے ۔ خود اس سے کتنی ہی غلطیاں کیوں نہ سرزد ہوں، اللہ تعالیٰ کی محبت
ضرور اسے اپنی طرف کھینچ لے گی ۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ ایک شخص کی اولا د خراب ہو اور وہ اس کی
ہدایت کیلئے کوشش نہ کرے اور جتنی محبت والدین کو اولاد سے ہوتی ہے، اس سے بہت زیادہ
اللہ تعالیٰ کو اپنے بندہ سے ہے ۔ پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ بندہ تباہ ہو اور اللہ تعالیٰ اس کی ہدایت
کی طرف توجہ : توجہ نہ کرے۔ یا تو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ کوئی خدا ہے ہی نہیں، محض دھوکا ہے، وگر نہ
انسان کی طرف وہ کیوں ہاتھ نہیں بڑھاتا اور یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ خدا ہاتھ تو بڑھاتا ہے لیکن
اگر انسان خود اپنی مٹھیوں کو بند کر لے تو اس کا کیا علاج ۔ کھانا موجود ہو لیکن کوئی شخص اپنا منہ بھینچ
لے تو اسے کس طرح کھلایا جا سکتا ہے۔ جو بچہ تعلیم حاصل نہ کرنا چاہئے اس کے والدین کی خواہش
خواہ کتنی زبردست کیوں نہ ہو اور وہ کتنا بھی چاہیں اسے کس طرح علم سکھا سکتے ہیں ۔
۔
-
بے شک یہ صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ قادر ہے اور وہ اپنی
جبر یہ ہدایت بے فائدہ ہے قدرت سے انسان کو سب کچھ سکھا سکتا اور سب

انوار العلوم جلد ۱۳
273
تحقیق حق کا صحیح طریق
کچھ اس سے کرا سکتا ہے، مگر اس سے انسان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا، اس میں انسان کیلئے کوئی
ثواب نہیں جیسے لوہے کو لوہا بنے اور لکڑی کو لکڑی ہونے کا کوئی ثواب نہیں ۔ ثواب اور اجراسی چیز کا
ہو سکتا ہے جسے طبیعت پر بوجھ ڈال کر اور کوشش سے حاصل کیا جائے ۔ مدرسہ میں محنت کرنے
والوں کی ہی قدر کی جاتی ہے۔ یہ بات قدر کے قابل نہیں ہوتی کہ کسی کے دوکان اور دو آنکھیں
ہیں ۔ پس یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اللہ تعالیٰ جبر سے ہدایت دے سکتا ہے کیونکہ اس طرح پھر انسان کسی
انعام کا مستحق نہیں ٹھہر سکتا۔
تحقیق
ا
یق حق کا طریق اللہ تعالی کا منشاء یہ ہے کہ انسان کو اپنے قرب کی نعمتوں سے ممسوح کرے اور میرے نزدیک یہ اسی طرح حاصل ہو سکتا ہے
کہ انسان مذہب کے متعلق غور کرتے وقت سب سے پہلے یہ خیال کر لے کہ میں دیانتداری کے
ساتھ اور خدا تعالیٰ کی خشیت کے ما تحت تحقیق کروں گا ۔ شیخی یا بڑائی کا خیال اس کے اندر نہیں ہونا
چاہئے اور نیک نیتی کے ساتھ تحقیق کرنی چاہئے ۔ ہمارے صوبہ میں ایک بزرگ گز گزرے ہیں پہلے
تو ان کی بہت مخالفت کی گئی، مگر اب ان کی بہت قدر کی جاتی ہے خصوصاً پنجاب میں ۔ میری مراد
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی سے ہے جو سرداراہلحدیث تھے ۔ ایک دفعہ کچھ لوگ ایک مولوی صاحب
کو ان سے بحث کرانے کیلئے لے آئے وہ صوفی منش آدمی تھے اور اہلحدیث ہونے کے باوجودان
کا رجحان تصوف کی طرف تھا۔ مولوی صاحب کو لے جانے والوں نے کہا کہ یہ فلاں مولوی صاحب
ہیں اور آپ پ سے تبادلۂ خیالات کرنا چاہتے ہیں ۔ مولوی عبداللہ صاحب نے نیچی نظروں وں سے
مولوی صاحب کی طرف دیکھا اور کہا ہاں اگر نیت بخیر باشد وہ بھی نیک آدمی تھے کہنے لگے بس میں
سمجھ گیا بحث فضول ہے اور بحث کرنے سے انکار کر دیا۔
اکھاڑے قائم کر نیوالوں کو نصیحت فرض انسان اگر اس مقصد کو بھلے جس کی خاطر وہ پیدا کیا گیا ہے تو دین کے بارے
میں ہنسی اور مخول کی طرف اس کی توجہ جاہی نہیں سکتی۔ اس کا دل ہر وقت خشیت الہی سے دبا رہتا
ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ بجائے اس کے کہ میں لوگوں سے لڑتا پھروں، مجھے خدا کے ساتھ اپنا معاملہ
صاف کرنا چاہئے ۔ اسی وقت تقریر کرنے کیلئے کھڑا ہونے سے دومنٹ قبل مجھے ایک اشتہار دیا گیا
ہے جس میں مجھے کہا گیا ہے کہ مباحثہ کرلو۔ نیز انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے مباحثہ کا چیلنج آپ کو دیا
تھا، پھر یہاں کی لوکل جماعت احمد یہ نے اس کا کیوں جواب دیا ہے اب آپ یہاں آئے ہوئے

انوار العلوم جلد ۱۳
274
تحقیق حق کا صحیح طریق
ہیں اس لئے واپس جانے سے پہلے خود مباحثہ کریں۔ اب ہر شخص اپنی جگہ پر غور کر سکتا ہے کہ ایک
شخص جو سوائے خاص قومی کاموں اور ضروریات کے کبھی اپنے مرکز کو نہیں چھوڑتا ایک خاص کام
سے یہاں آتا ہے تو ایسے موقع پر اسے مباحثہ کا چیلنج دینے کے معنی ہی کیا ہو سکتے ہیں تحقیق حق
کیلئے کیا یہی ضروری ہے کہ میں ہی مباحثہ کروں اور میرے یہاں سے چلے جانے کے بعد تحقیق
حق کا امکان نہ رہے گا۔ کیا کسی غیر مسلم کا یہ قول صحیح ہو سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تو فوت ہو چکے اب میں کس سے اسلام سمجھوں کیونکہ صرف انہی سے میں سمجھنا چاہتا ہوں ۔ جب
یہاں مقامی جماعت احمد یہ موجود ہے اور وہ مباحثہ کا انتظام کر سکتی ہے تو اس کے کیا معنی ہیں کہ
میں اپنے پروگرام کو جو مقرر ہے تو ڑ کر مباحثہ کروں ۔ چیلنج دینے کا مطلب سوائے اس کے اور کیا
ہو سکتا ہے کہ وہ کہہ دے بھاگ گئے ۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر یہی بھاگنا ہے تو ہمیشہ ہی خدا کے
بندے ایسی بھاگ بھاگتے آئے ہیں ۔ ہمارا کام تو تبلیغ حق ہے اور ہم اس کے لئے ہر وقت تیار
ہیں۔ اگر چیلنج دینے والوں کو واقعی تحقیق کا شوق ہے تو میں ہندوستان میں ہی رہتا ہوں کسی بیرونی
ملک میں نہیں وہ شوق سے قادیان آئیں، ہم انہیں ٹھہرائیں گے۔ اسی غرض سے ہم نے مہمان
خانہ بنایا ہوا ہے ان کے کھانے وغیرہ کا خود انتظام کریں گے وہاں تحقیق کر لیں ۔ پھر یہاں
ہماری جماعت موجود ہے، علماء موجود ہیں، ان سے تحقیق کر سکتے ہیں لیکن اگر وہ محض اکھاڑہ قائم
کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کو نصیحت کروں گا کہ اے خدا کے بندو! اللہ تعالیٰ نے تمہیں بہت بڑی
غرض کے لئے پیدا کیا ہے ان باتوں کو چھوڑ دو جو اس غرض سے دور لے جانے والی ہیں ۔ محبت
پیار اور خدا کا خوف اپنے دلوں میں پیدا کرو کہ انہی چیزوں سے خدا مل سکتا ہے انہی سے لوگوں
کے دلوں پر اثر ہو سکتا ہے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر یہ بندہ سچا ہے تو اس کا سیچ اس
کے کام آئے گا اور تمہاری مخال اور تمہاری مخالفت اس کا کچھ نہ بگاڑ سکے گی ۔ لیکن اگر یہ جھوٹا ہے تو اس کا
ہی اسے تباہ کر دے گالے سچائی ہمیشہ اپنے لئے آپ رستے نکال لیتی ہے اور جھوٹ کا ، اور جھوٹ کو خواہ کتنا بھی
کھڑا کرنے کی کوشش کی جائے وہ کبھی کھڑا نہیں رہ سکتا جھوٹ کبھی غالب نہیں آ سکتا ۔
جھوٹ
جھوٹ کو غالب کرنے کی کوشش کرنا ہی وہ مذاہب میں اختلاف کا موجب غلطی ہے جو سارے مذاہب میں اختلاف
کا موجب ہے۔ اگر مسلمان اس امر پر غور کرتے کہ بعض لوگ ہندوستان میں ایسے ہوئے ہیں جن
کی لوگوں نے مخالفت کی ویسی ہی مخالفت جیسی حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام اور

انوار العلوم جلد ۱۳
275
تحقیق حق کا صحیح طریق
دوسرے نبیوں کی کی گئی مگر خدا تعالیٰ نے انجام کا رانہیں فتح دی اور ان کی قوم کو ان کے ماتحت کر
دیا تو وہ حضرت کرشن اور حضرت رامچند رکو بھی جھوٹے نہ کہتے ۔ پھر اگر وہ اس نکتہ کو سمجھ لیتے کہ
ہمیشہ صداقت ہی دنیا میں کامیاب ہوا کرتی ہے تو وہ یہ نہ کہتے کہ یہ نبی نہیں ہو سکتے ۔ اسی طرح
ہندو اس بات کو سمجھ لیتے تو وہ کبھی محمد رسول اللہ ﷺ کو جھوٹا نہ کہتے ۔ اتنا تو خیال کرنا چاہئے کہ
اگر کوئی خدا ہے تو کیا اس پر افتراء کر کے کوئی بچ سکتا ہے۔ کیا کوئی دنیوی گورنمنٹ ایسی ہے کہ کوئی
شخص غلط طور پر کہے میں اس کا تھانیدار ہوں تو اسے نہ پکڑے۔ پھر کیا عجیب بات نہیں کہ دنیوی
حکومتیں تو اتنی ہوشیار ہوں کہ جعلساز کو فوراً پکڑیں مگر جھوٹے مدعی کو خدا کچھ نہ کہے بلکہ اسے پتہ بھی
نہ ہو کہ اس کے نام پر کیا کیا دھو کے ہو رہے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ سمیع اور بصیر ہے اور دنیا کے
بادشاہوں کی اس کے مقابل پر کچھ بھی حیثیت نہیں ہے ممکن نہیں کہ کوئی شخص اس پر افتراء کرے
اور پکڑا نہ جائے ۔ ایسے شخص کو ضرور اللہ تعالٰی اپنی طاقت کا نمونہ دکھاتا ہے ۔
پتھر مارنے اور پتھر کھانے والے پس یہ مت خیال کرو کہ خدا اس بات کا محتاج ہے کہ بندے اس کا نام پھیلانے کیلئے
جاتے
بے جا جوش دکھا ئیں اور خلاف اخلاق حرکات کریں اس سے دین کی کبھی ترقی نہیں ہو سکتی ۔ غور تو
کرو دنیا میں جو تمام بزرگ گزرے ہیں وہ پتھر مارنے والے تھے یا کھانے والے؟ کوئی ایک بھی
ایسا نہیں ہوا جس نے دوسروں پر پتھر پھینکے ہوں اور کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہوا جس پر مخالفین نے
تشدد نہ کیا ہو۔ مسلمان خوب جانتے ہیں کہ رسول کریم ع طائف میں پتھروں کی جھولی بھر کر
نہ لے گئے تھے ۔ بلکہ طائف والوں نے آپ پر پتھر برسائے تھے۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کے ہو جا۔
ہیں، ان کے دل نرم ہو جاتے ہیں، وہ ماریں کھاتے ہیں مگر پھر بھی منہ سے یہی کہتے جاتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہدایت دے اور میں بھی ایسے لوگوں کے لئے جو نا جائز طریقے اختیار کرتے
ہیں، خدا گواہ ہے ایسا ہی کرتا ہوں ۔ ان کی باتیں میرے لئے کبھی وجہ ملال نہیں ہوئیں، میں نے
خلوت میں بھی اور جلوت میں بھی دعائیں کی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے ۔ دراصل جو خدا
کا ہو جاتا ہے اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ محبت سے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف لائے نہ کر متنفر کر کے
بھگا دے۔ پس اگر میں اس دعوی میں سچا ہوں کہ میں نے صداقت کو پالیا تو میری کوشش لازماً یہی
ہو گی کہ لوگوں کو خدا کی طرف لاؤں نہ کہ دور بھگاؤں ۔ دنیا میں لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں کے
لئے ہاتھ تک جوڑنے میں تامل نہیں کرتے اور اگر یقین ہو جائے کہ لوگ خدا کے ہو جائیں گے تو

انوار العلوم جلد ۱۳
276
تحقیق حق کا صحیح طریق
ہمیں ان کے آگے ہاتھ جوڑنے میں بھی پس و پیش نہ ہوگا ۔ ان کی گالی گلوچ اور مار پیٹ کوئی چیز
نہیں اگر ہمیں یقین ہو کہ جان دینے سے بھی یہ لوگ ایمان لے آئیں گے تو ہم اسے ایک
بہت بڑی سعادت سمجھیں گے ۔
صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت کابل میں ہماری جماعت کے ایک بزرگ کو حکومت
نے گرفتار کر لیا اور الزام یہ لگایا کہ اس نے نیا دین قبول کیا ہے جو جہاد کی ممانعت کرتا ہے اور اس
وجہ سے یہ افغانستان کا دشمن اور مسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے ۔ علماء - علماء کے کہنے سے بادشاہ نے
ان کی سنگساری کا حکم دے دیا۔ وہ اتنے بڑے اور صا۔ دے اور صاحب عزت بزرگ تھے کہ امیر حبیب اللہ
خان کی تخت نشینی کے وقت تاجپوشی انہوں نے ہی کی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں ان کو
مذہبی لحاظ سے سب سے بڑا تصور کیا جاتا تھا ۔ وہ بہت بڑے دولت مند اور جاگیردار تھے ناز و نعم
میں پکے ہوئے تھے ایسے انسان کے لئے معمولی سی تکلیف بھی برداشت کرنا مشکل ہوتی ہے مگر
انہیں ایک میدان میں جہاں تمام لوگ جمع ہوئے لا کر کھڑا کر دیا گیا۔ علماء نے بادشاہ سے کہا کہ
سے
پہلا پتھر آپ پھینکیں مگر اس نے کہا کہ یہ میرا فتویٰ نہیں بلکہ آپ کا ہے، چنانچہ علماء کی طرف
پتھر پھینکے گئے اور پھر سب لوگوں نے سنگ باری شروع کر دی مگر وہ ہاتھ اُٹھا کر اس وقت بھی یہی
دعا مانگ رہے تھے کہ خدایا میری قوم نا واقف ہے اس پر عذاب نازل نہ کرنا۔
تحمل کی ایک مثال ہماری غرض ہدایت کی طرف لانا ہے۔ اس شہر میں ایک بیرسٹر تھے، معلوم نہیں آج کل یہاں ہیں یا نہیں، میں ان کا نام نہ
نہیں
لیتا تا کہ اگر یہاں ہوں تو شرمندگی نہ ہو میں جب حج کے لئے جا رہا تھا تو وہ بھی ڈگری لینے کے
لئے اسی جہاز میں جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ ایک اور ہندو بیرسٹر بھی تھے جو ان دنوں لاہور میں
پریکٹس کرتے ہیں اور مشہور بیرسٹر ہیں وہ عام طور پر مذہبی گفتگو کرتے رہتے تھے اور جب ان کو علم
ہوا میں احمدی ہوں تو مذہبی گفتگو کا سلسلہ اور بھی لمبا ہونے لگا۔ وہ بعض اوقات بانی سلسلہ احمد یہ کو
گالی بھی دے دیتے مگر میں تحمل سے جواب دیتا ۔ آخر گیارہ دن کے بعد جب ہم سویز پہنچے تو
نا معلوم کس طرح انہیں علم ہو گیا کہ میں بانی سلسلہ احمدیہ کا بیٹا ہوں ۔ اس پر وہ بہت گھبرائے
ہوئے میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ معاف کیجئے مجھے علم نہ تھا اس لئے سخت الفاظ بعض
اوقات منہ سے نکل گئے ۔ میں نے انہیں کہا کہ اگر میں برا مانتا تو آپ سے کہہ دیتا میں تو چاہتا تھا

انوار العلوم جلد ۱۳
277
تحقیق حق کا صحیح طریق
کہ آپ گھل کر اعتراض کریں ۔ پس یہ چیزیں ہماری نگاہ میں کچھ ہستی ہی نہیں رکھتیں ۔
ہمارا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ بندوں کو خدا سے واصل کر دیں اس میں
ہمارا مقصد
ہماری کوئی ذاتی غرض مخفی نہیں ۔ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر بیان
کرتا ہوں کہ جب میں بہت چھوٹا تھا یعنی میری عمر صرف گیارہ سال کی تھی تو ایک دفعہ میرے دل
میں یہ خیال پیدا ہوا، کیا میں احمدی اس لئے ہوں کہ میں مدعی مسیحیت و مہدویت کا بیٹا ہوں یا اس
لئے کہ یہی صداقت ہے اور خدا جانتا ہے کہ میں گھر کی چھت کے نیچے نہیں داخل ہوا جب تک مجھے
یقین نہیں ہو گیا کہ عقل سے سمجھ کر میں نے احمدیت کو قبول کیا ہے اور یہی صداقت ہے ۔ خدا گواہ
ہے کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر مجھے یقین نہ ہوا کہ یہ صداقت ہے تو میں یہیں سے باہر نکل جاؤں
گا، کہیں چلا جاؤں گا اور گھر میں ہرگز داخل نہیں ہوں گا۔ میں اب بھی یہی کہتا ہوں کہ اگر کوئی
ہمیں ثابت کر دے کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ماننے میں نہیں ملتا بلکہ اس کی
باتیں ماننے سے ملتا ہے تو ہم غلاموں کی طرح اس کے پیچھے چلنے کو تیار ہیں ۔
وفات عیسی علیہ السلام اور صداقت مسیح موعود کا ثبوت
اب میں اس امر کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ سلسلہ احمد یہ دنیا
ایک اب میں
اہم سوال کے سامنے کیا پیش کرتا ہے اور کہ اور کن دلائل کی بناء پر چاہتا ہے کہ لوگ
اس کے بانی کو قبول کر کے خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں ۔ اس ضمن میں قدرتی طور پر یہ
سوال پیدا ہوتا ہے کہ مرزا صاحب کے دعوای مسیح موعود کو کیوں مانیں؟ اور جبکہ وہ اسلام کو ہی دنیا
کے سامنے پیش کرنے کے مدعی ہیں اور کوئی نئی چیز نہیں لائے بلکہ ان کے نزدیک اسلام ہی سب
خوبیوں کا جامع ہے تو پھر جو لوگ اسلام کی صداقت کے قائل ہیں، وہ اس سلسلہ میں کس لئے
داخل ہوں اور میں سمجھتا ہوں جتنا یہ سوال لوگوں کے دلوں میں مضبوط ہوگا اتنا ہی حق کے پھیلنے
میں آسانیاں ہوں گی کیونکہ اس کے رستہ میں مشکل یہی ہے کہ لوگ غور نہیں کرتے اس لئے ان کو
صداقت نہیں ملتی ۔ آج میں اس طرح گفتگو کرنا چاہتا ہوں کہ اس سوال کا حل ہو جائے ۔ میرے
نزد یک بانی سلسله احمد یہ رسول کریم ﷺ کی ذات پر شاہد ہیں اور رسول کریم ہے
الله
صلا
آپ پر شاہد ہیں ۔ اگر ہم اسلام کا سچے دل سے مطالعہ کریں تو یہ بات صاف طور پر سمجھ میں آ جاتی
ہے کہ حضرت مرزا صاحب کا دعوی بناوٹی نہیں تھا اور کہ آپ پر ایمان لانا دراصل رسول کریم

انوار العلوم جلد ۱۳
278
تحقیق حق کا صحیح طریق
کی صداقت کا اقرار کرنا ہے اور آپؐ کے دعوئی پر غور کر کے ہم اس نتیجہ پر پہنچ سکتے ہیں کہ محمد کے؟
رسول اللہ ﷺ ہی دنیا کے لئے آخری نجات دہندہ ہیں ۔
کیا مسیح موعود آسمان سے نازل ہوگا ؟ ابتداء میں چونکہ بعض سوالات پیدا ہوتے ہیں اس لئے پہلے میں ان کو
لیتا ہوں ۔سب سے پہلے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم جس شخص کے آنے کے منتظر ہیں، وہ آسمان
سے آنے والا ہے اور جب مرزا صاحب آسمان سے نہیں اترے تو ہم کس طرح سمجھ لیں کہ آپ
ہی وہ ہیں۔ میں سمجھتا ہوں ہمارے مبلغین نے کل اور آج کی تقریروں میں اس سوال پر بحث کی
ہو گی اس لئے مجھے اس کی تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں ۔ ہاں اجمالی طور پر بعض باتیں
میں بیان کرتا ہوں ۔ اگر ہم ٹھنڈے دل سے اس بات پر غور کریں تو ماننا پڑے گا کہ واقعی آسمان
سے کسی آنے والے کی انتظار ہمیں نہیں کرنی چاہیئے بلکہ چاہیئے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیض
سے ہی پیدا شدہ کوئی شخص کھڑا ہو کر آپ کی امت کی اصلاح اور تنظیم کرے۔
صحابہ کرام کا کا ا عقیدہ که اس مسئلہ صحابہ صحابہ کر پر کرام غور کس کرتے بات کے ہوئے پہلی منتظر چیز تھے یہ ۔ ۔ ہے جو کہ عقیدہ میں ان دیکھنا تک پہنچے چاہئے گا
وہی صحیح ہوگا کیونکہ وہ لوگ ہر وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں بیٹھنے والے تھے
اور انہوں نے جو کچھ اخذ کیا آپ سے کیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر ایک ایسا
واقعہ ہوا جو صاف طور پر ثابت کر رہا ہے کہ صحابہ کرام آسمان سے کسی کے آنے کے منتظر نہ تھے اور
اس واقعہ کو اگر کوئی مسلمان ان جذبات محبت کے ماتحت پڑھے گا جو ایک مسلمان کو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی ذات سے ہونے چاہئیں تو اسے مجھ سے متفق ہونا پڑے گا۔ احادیث میں آتا ہے کہ
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو صحابہ میں یہ خیال پیدا ہوا کہ ابھی منافق موجود
ہیں اس لئے ابھی آپ کی وفات بے موقع ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کی ذات سے ان
لوگوں کو اتنی محبت تھی کہ آپ کی زندگی کے مقابلہ میں دنیا کی کوئی چیز انہیں پیاری نہ لگتی تھی اور اپنے
عشق کے نشہ میں وہ یہ خیال بھی نہ کر سکتے تھے کہ آپ ان سے جدا ہو جائیں گے ۔ ان کے عشق کا
ایک واقعہ مجھے یاد آ گیا جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کس طرح عورتیں تک آپ سے اخلاص کے
نشہ میں محمور تھیں ۔ جنگِ اُحد میں غلط طور پر یہ مشہور ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شہید
ہو گئے ہیں مگر بات صرف یہ تھی کہ آپ سخت زخمی ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے تھے ۔ جو لوگ

انوار العلوم جلد ۱۳
279
تحقیق حق کا صحیح طریق
اس وقت آپ کی حفاظت کر رہے تھے ان میں سے بعض شہید ہوئے اور ان کی لاشیں آپ کے
اوپر گر گئیں ۔ اس سے یہ خبر پھیل گئی کہ آپ شہید ہو گئے ہیں لیکن جب صحابہ کرام نے باہر نکالا تو
معلوم ہوا کہ آپ زندہ ہیں ۔ آپ کی شہادت کی خبر مدینہ میں بھی پہنچ گئی ۔اس واقعہ کے چند گھنٹے
بعد آپ مدینہ واپس آگئے لیکن آپ کی آمد سے قبل عورتیں اور بچے سب روتے اور بلکتے ہوئے
شہر سے باہر نکل آئے ۔ ایک صحابی گھوڑا دوڑاتے ہوئے سب سے آگے جا رہے تھے ۔ وہ جب
ان عورتوں کے پاس پہنچے تو ان میں سے ایک نے سوال کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا
کیا حال ہے؟ اس نے چونکہ آپ کو اپنی آنکھوں سے زندہ دیکھا تھا اور اس کے دل سے بوجھ
ہٹ چکا تھا اس لئے اس نے سوال کا جواب تو نہ دیا بلکہ یہ کہا کہ تیرا باپ مارا گیا ہے ۔ مگر اس
ا
عورت نے کہا میں نے باپ کا تم سے کب پوچھا ہے مجھے تو یہ بتاؤ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
کیا حال ہے؟ صحابی کا دل چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زندہ ہونے کی خوشی سے بھرا ہوا
تھا اس لئے پھر اس نے اس کے سوال کی طرف توجہ نہ کی اور کہا تیرا بھائی بھی مارا گیا مگر اس
عورت نے پھر کہا کہ میں نے تجھ سے یہ سوال کیا کب ہے؟ میں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
حال پوچھ رہی ہوں ۔ اس نے پھر بھی اس سوال کی اہمیت کو نہ سمجھا اور کہا کہ تیرا خاوند بھی شہید ہو
گیا ہے مگر اس عورت نے کہا میں نے تم سے خاوند کے متعلق کب پوچھا ہے؟ تم یہ بتاؤ کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا آپ تو خدا کے فضل سے زندہ سلامت
ہیں۔ اس پر اس عورت نے کہا پھر کوئی پرواہ نہیں خواہ کوئی مارا جائے ہے۔ تو یہ ان لوگوں کے عشق کا
حال تھا۔ ایک فدائیت کی روح ائیت کی روح تھی جو ان کے اندر کام کر رہی تھی اور وہ یہ سننا بھی گوارا نہیں کر
سکتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پاگئے ہیں ۔ جب آپ کی وفات ہوئی تو اس
خبر کو سن کر حضرت عمر اتنے جوش میں آئے کہ آپ نے کہا جو یہ کہے گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم فوت ہو گئے ہیں، میں اُس کی گردن اڑا دوں گا ۔ آپ تو موسی کی طرح آسمان پر گئے
ہیں، اللہ تعالیٰ سے باتیں کر کے واپس آئیں گے اور منافقوں کی اچھی طرح خبر لیں گے ۔ حضرت
ابو بکر اس وقت مدینہ میں نہ تھے بلکہ کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔ بعض صحابہ نے آپ کے
پیچھے آدمی دوڑائے کہ جلدی آئیے اسلام میں ایک فتنہ پیدا ہونے لگا ہے ۔ چنانچہ آپ آئے اور
سیدھے اندر چلے گئے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک تھا۔ حضرت ابو بکر نے
آپ کے منہ سے چادر اُٹھائی، جھکے، پیشانی پر بوسہ دیا اور کہا کہ میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں اللہ

انوار العلوم جلد ۱۳
280
تحقیق حق کا صحیح طریق
تعالیٰ آپ پر دو موتیں وارد نہیں کرے گا ۔ پھر آپ باہر آ کر کھڑے ہوئے اور آیت کریمہ وَمَا
مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ
تلاوت کر کے فرمایا۔ اے مسلمانو ! محمد اللہ تعالیٰ کے رسول تھے خدا نہیں تھے آپ سے پہلے جتنے
بھی رسول ہوئے وہ سب فوت ہو چکے ہیں اگر آپ فوت یا قتل ہو جائیں تو کیا تم ایڑیوں کے بل
پھر جاؤ گے ۔ پھر فرمایا ۔ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّداً فَإِنَّ مُحَمَّداً قَدْمَاتَ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ
اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَيَّ لَا يَمُوتُ سے یعنی جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پوجتا تھا، وہ سمجھ لے کہ
آپ فوت ہو چکے ہیں اور جو خدا کی پرستش کرتا تھا، وہ مطمئن رہے کہ خدا ہمیشہ زندہ ہے۔ حضرت
عمر بیان کرتے ہیں کہ جب میں نے یہ بات سنی تو مجھے یقین ہو گیا کہ میری غلطی تھی رسول کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم واقعی فوت ہو گئے ہیں ۔ اس پر میرے پاؤں کے نیچے سے زمین نکلنے لگی اور میں
گر پڑا ہے۔ دوسرے صحابہ بھی بیان کرتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا تھا جیسے ہمارے پاؤں تلے سے
زمین نکلی جا رہی ہے ۔ وہ بے تحا شا مدینہ کی گلیوں میں دیوانہ وار بھاگے پھرتے اور حضرت حسان
کے یہ شعر پڑھتے تھے ۔ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کی خبر سن کر انہوں نے بے
اختیار کہے تھے ۔
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي
فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ
فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ
یعنی تو میری آنکھ کی پتلی تھا۔ تیری موت سے میری آنکھیں اندھی ہو گئیں اب تیرے بعد کوئی
مرے یا جیئے ہمیں کیا۔ ہمیں تو تیری زندگی کی پرواہ تھی ۔ یہ واقعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی وفات کے معاً بعد ہوا جسے کوئی مسلمان سوائے اس کے کہ اس کی آنکھیں پرنم ہو جائیں اور
آواز کا پینے لگے، پڑھ یا سن نہیں سکتا ۔ اگر صحابہؓ کا عقیدہ یہ ہوتا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ
آسمان پر بیٹھے ہیں اور پھر آئیں گے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہ کیوں کہتے کہ آپ حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی طرح آسمان پر گئے ہیں ۔ انہیں تو یہ کہنا چاہئے تھا کہ جس طرح حضرت عیسی
آسمان پر گئے تھے آپ بھی گئے ہیں ۔ پھر حضرت ابو بکر اس آیت سے استنباط کرتے ہیں جس میں
یہ ذکر ہے کہ سب رسول فوت ہو چکے ہیں اگر صحابہ میں کوئی شخص حضرت عیسی کے آسمان پر جانے کا

انوار العلوم جلد ۱۳
281
تحقیق حق کا صحیح طریق
عقیدہ رکھنے والا ہوتا تو وہ کھڑا ہو کر اس وقت یہ نہ کہتا کہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام کا زندہ آسمان
پر رہنا شرک نہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آسمان پر جانے سے شرک کیونکر لازم آ
سکتا ہے؟ مگر اس وقت سب خاموش رہتے ہیں اور کوئی کچھ نہیں کہتا جو ثبوت ہے اس بات کا کہ
اس عقیدہ کا کوئی بھی شخص ان میں نہ تھا۔
دوسری چیز جو اس ضمن میں میں پیش کرتا ہوں
یہ
رسول کریم منبع ہدایت ہیں در قرآن کریم می له تعالی فراتا ہے اللہ
مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ اِذْبَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايتِهِ وَيُزَكِّيهِمُ
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ یعنی اللہ تعالیٰ نے
مؤمنوں پر احسان کیا۔ ہر شخص جو مؤمن کہلانا چاہتا ہے غور کرے کہ اللہ تعالیٰ نے انہی میں سے
ہے
ایک رسول بھیجا، وہ اس کی آیات پڑھ کر سناتا ہے پاک کرتا ہے، کتاب اور حکم حکمت سکھاتا
اگر چہ سب کے سب پہلے گمراہ تھے پہلی بات جو اس آیت میں بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں اور اس کے بعد ہر شخص ایمان آپ سے حاصل
کرے گا ۔ دوسری یہ کہ آپ سے ایمان حاصل کرنے سے پہلے وہ گمراہ ہو گا گویا تمام وہ لوگ جو
آپ کے زمانہ میں ہوئے یا آپ کے بعد وہ آپ کا کلمہ پڑھنے سے قبل گمراہ ہیں ۔ اب غور کرنا
چاہئے کہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ آئیں تو اس آیت کے ماتحت وہ کیا ہوں گے۔ اس
آیت سے تو معلوم ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد کوئی ایک لمحہ بھی
دنیا پر ایسا نہیں آیا اور نہ آئے گا کہ جب آپ کے بغیر بھی کوئی شخص ہدایت یافتہ کہلا سکے گا جو بھی
ہدایت لے گا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لے گا تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عیسیٰ علیہ السلام
نَعُوذُ بِاللهِ ضلال میں سے آئیں گے؟ غور کرو! اگر حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد کا عقیدہ رکھ کر
اس امر سے انکار کیا جائے تو قرآن کریم کی آیت غلط ٹھہرتی ہے اور اگر یہ مانا جائے تو اس طرح
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہتک ہے۔
تو اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کام یہ ہے کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمَا يَتِهِ
گو یا غیر اللہ کی آیات نہیں سنا سکتے ۔ یہ تو عام بات ہے کہ شاگرد کا کام استاد کی طرف تو منسوب
ہو سکتا ہے اور اس وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ ہدایت حاصل کرنے
والے مصلحین کا کام اور ان کا آیات پڑھنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہو سکتا

10 von 10 heute frei