تحقیقِ حق کا صحیح طریق

انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۳
282
تحقیق حق کا صحیح طریق
ہے لیکن جو آپ کی بعثت سے قبل کا پڑھا ہوا ہو اس کا کام آپ کی طرف کیونکر منسوب ہو سکتا
ہے۔ مثلاً میں نے جو کچھ پڑھا ہے یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پڑھا ہے کیونکہ اگر
آپ نہ پڑھتے تو میں کس طرح پڑھ سکتا لیکن حضرت عیسی دوبارہ آ کر جو تلاوت آیات کریں گے
وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ تو آپ کی بعثت سے
پہلے کے ہی پڑھے ہوئے ہیں ۔ پھر فرماتا ہے وَيُزَكِّيهِمْ یعنی آپ سب کا تزکیہ کریں گے ۔ اس
پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا حضرت عیسیٰ نَعُوذُ بِاللهِ گندے ہو کر آئیں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم ان کا تزکیہ کریں گے۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
بعثت کے بعد آپ کے بغیر کوئی شخص پاک نہیں ہو سکتا ۔ انبیاء ہمیشہ یا تو تکمیل کیلئے آتے ہیں جیسے
موسوی سلسلہ کے نبی تھے ۔ یا پھر اس وقت آتے ہیں جب ساری قوم خراب ہو جائے اس لئے یا تو
تسلیم کرو کہ قرآن کریم نامکمل ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام اسے مکمل کرنے کیلئے آئیں گے ۔ یا
یہ مانو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد جب حضرت عیسی آئیں گے تو نَعُوذُ بِاللهِ
غیر مز کی اور گندے ہوں گے اور یہ کتنا بڑا حملہ ہے، پھر غور کر و حضرت عیسی آ کر جن لوگوں کو پاک
کریں گے وہ کس کے کھاتے میں لکھے جائیں گے ۔ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی کے ہدایت
پانے کا ثواب منبع ہدایت تک پہنچتا ہے اس لئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت عیسی کے ذریعہ جو
لوگ ہدایت پائیں گے ان کا ثواب کس کو پہنچے گا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تو پہنچ نہیں
سکتا کیونکہ حضرت عیسی نے جو کچھ سیکھا اللہ تعالیٰ سے براہِ راست سیکھا ہے ۔ پس کیا اس بات سے
مسلمانوں کے دل خوش ہوتے ہیں کہ حضرت عیسی ضرور آ جائیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی ترقیات بے شک قیامت تک کے لئے رُک جائیں ۔ ہم تو ایسے کھاتہ کو پھاڑ ڈالیں گے جس
میں محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہ ہو۔ صحابہ کا تو یہ حال تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و وسلم
سے علیحدہ ہو کر کسی نیکی کا ثواب بھی حاصل نہ کرنا چاہتے تھے۔ بخاری اور احادیث کی دوسری
کتب میں آتا ہے کہ حضرت عثمان نے ایک دفعہ جب کہ حج کیلئے مکہ میں گئے ہوئے تھے ۔ منی کے
مقام پر نماز کی دورکعتوں کی بجائے چار رکعتیں پڑھ لیں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
وہاں صرف دو پڑھا کرتے تھے اس پر صحابہ میں ایک ہیجان تو ضرور پیدا ہوا مگر انہوں نے خلیفہ کی
اقتداء میں چار ہی پڑھ لیں ۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے کہا میں
تو دو رکعت ہی پڑھاؤں گا لیکن حضرت عبداللہ بن مسعود نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ

انوار العلوم جلد ۱۳
283
تحقیق حق کا صحیح طریق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعت ہی پڑھاتے تھے۔ میں نے خلیفہ وقت کی پیروی کرتے
ہوئے پڑھی تو چارہی ہیں مگر دعا یہ کی ہے کہ خدایا! میں نے رسول اللہ کے پیچھے دو پڑھی تھیں، اس
لئے مجھے دو کا ہی ثواب عطا ہو گے۔ ہی ثواب عطا ہو گے۔ میں سمجھتا ہوں ۔ حضرت عثمان نے چونکہ مکہ میں شادی کی ہوئی
تھی ۔ اس لئے اپنے آپ کو وہاں مسافر نہ سمجھتے تھے ۔ مگر عبداللہ بن مسعود کو گوارا نہ ہوا کہ جہاں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں انہوں نے دورکعت کا ثواب حاصل کیا تھا وہاں
آپ کے بغیر چار کا ثواب حاصل کریں ۔ مگر آج مسلمان اپنے عقیدہ کے لحاظ سے یہ ثابت کرتے
ہیں کہ قیامت تک کیلئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑ کر ساری نیکیاں حضرت عیسی کے
نام لکھ دی جائیں ۔ کیا کسی مومن کی غیرت اسے برداشت کر سکتی ہے؟
یہ پیدا ہوتا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں ۔ مانا نبی کی آمد ضروری ہے حرا علی علیہ نہیں آئیں سے کمرہ کسی کی اما
ت
علیہ السلام نہیں آئیں گے مگر ہم کسی کی آمد ا
مانتے ہی نہیں، نہ آسمان سے نہ زمین سے اور کسی کے آنے کی ضرورت ہی کیا ہے ۔ اس سوال کا
جواب سورۃ فاتحہ میں ہے جسے نماز پڑھنے والے دن میں کم سے کم پچاس دفعہ پڑھتے ہیں اور ہر
روز دعا کرتے ہیں کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ^ یعنی اے خدا ہمیں سیدھا راستہ دکھا وہ رستہ جو
منعم علیہ گروہ کا ہے اور ہم مغضوب اور ضال نہ ہوں، جن لوگوں پر تو نے غضب نازل کیا یا جو آپ
تجھے چھوڑ گئے ان میں ہمیں شامل نہ کیجیو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے مراد
یہود اور نصاری لئے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اُمتِ محمدیہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
بعد بگاڑ ممکن تھا یا نہیں ۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کسی روحانی مصلح کے آنے کی ضرورت ہی نہیں، ان کو غور
کرنا چاہئے کہ اگر بگاڑ ممکن ہے تو آنے والے کی ضرورت بھی ثابت ہے تا کہ وہ اصلاح کرے
اور قرآن کریم سے ثابت ہے کہ بگاڑ ممکن ہے کیونکہ جب یہ دعا موجود ہے کہ ہم مغضوب اور ضال
نہ بنیں، تو ظاہر ہے کہ بگاڑ ممکن تھا وگر نہ جو کام ہونا ہی نہیں تھا، اس کے لئے دعا سکھانے کی کیا
ضرورت تھی ۔ اگر کہا جائے یونہی دعا ہے تو ہم کہیں گے یہ دعا کیوں نہ سکھلائی کہ ہم فرشتے بن
جائیں ۔ کوئی انسان زمینی کیڑا نہیں بن سکتا، سورج چاند نہیں بن سکتا، اس لئے اس سے بچنے کیلئے
کوئی دعا نہیں سکھائی گئی اللہ تعالیٰ اس سے بچنے کی دعا سکھاتا ہے جو ممکن ہے ۔ اب اگر یہ صحیح ہے
کہ مسلمانوں نے نہیں بگڑنا تھا تو یہ دعا کیوں روز ہمارے ذمہ لگا دی کہ ۵۰ دفعہ پڑھا کرو۔ اس

انوار العلوم جلد ۱۳
284
تحقیق حق کا صحیح طریق
سے معلوم ہوتا ہے کہ سخت خطرہ تھا۔ پھر میں کہتا ہوں دلائل کو جانے دو اپنے نفسوں کو ٹولو ۔ کیا آج
کے مسلمان وہی ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا کرنا چاہتے تھے۔ بحث اور ہار جیت
کے خیال کو دل سے نکال کر ہر شخص اپنے گھر میں دروازے بند کر کے بیٹھے اور مخلی بالطبع ہو کر غور
کرے کیا میں وہی مسلمان ہوں جو محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا کرنا چاہتے تھے اور پھر
دیانتداری کے ساتھ اس کا نفس جو جواب دئے وہ آ کر مجھے بتائے ۔ پھر اپنے محلے والوں اپنے
گاؤں یا شہر والوں اپنے ضلع اور صوبہ والوں کے متعلق یہی سوال کرے کہ کیا یہ وہی مسلمان ہیں
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنانا چاہتے تھے۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ سو میں سے سو کو
یہی جواب ملے گا کہ ہر گز نہیں اور جب یہ حالت ہے تو مسلمان غیر مسلموں میں تبلیغ کیسے کر سکتے
ہیں ۔ آج ہی اس کا تجربہ کر لو غیر مسلمانوں کے پاس جا کر تبلیغ کروان میں سے ہر ایک یہی جواب
دے گا کہ اگر یہی مسلمان ہیں جو اسلام پیدا کرنا چاہتا تھا، تو ہم ان سے دور ہی اچھے ہیں ۔ پھر خود
اپنی حالت کو دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو مسلمان پیدا کرنا چاہتے تھے ان کی یہ
حالت تھی کہ ابتدائی ایام میں جب آپ نے مردم شماری کا حکم دیا اور مسلمان سات سو نکلے تو اس
پر صحابہ نے آپ کی خدمت میں عرض کیا یا رسول اللہ ہم حیران ہیں آپ نے کیوں مردم شماری
کرائی ۔ کیا آپ کا یہ خیال ہے کہ دنیا ہمیں مٹا دے گی اب تو ہم سات سو ہو گئے ہیں، اب ہمیں
کیا خدشہ ہو سکتا ہے اور ہم پر دنیا میں کون فتح پا سکتا ہے ۔ مگر گجا یہ کہ آج باوجود اس کے مسلمان
کروڑوں کی تعداد میں ہیں ہر مسلمان کی گردن دوسروں کے ہاتھ میں ہے کسی لحاظ سے بھی انہیں
حریت اور آزادی نصیب نہیں اور دوسروں کے ڈر کے مارے ان کی جان نکلتی ہے۔ پھر اپنے
نفسوں سے پوچھنے کو بھی جانے دو۔ آؤ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی پوچھتے ہیں کہ آپ
کی اُمت میں بگاڑ ممکن ہے یا نہیں ۔ آپؐ فرماتے ہیں ۔ مجھے اس خدا کی قسم جس کے ہاتھ میں
میری جان ہے کہ جس طرح ایک جوتی دوسری جوتی سے مشابہ ہے اسی طرح میری اُمت میں بھی
یہود کے مشابہ لوگ ہو جائیں گے اور اسی طرح ان کا تتبع کریں گے ۔ گویا آپ نے یہ خبر دی
ہے کہ یہودیت اور نصرانیت کا رنگ پیدا ہو جائے گا ۔ چلو ہم مان لیتے ہیں کہ یہ حالت آج نہیں
لیکن یہ تو ماننا پڑے گا کہ یہ حالت پیدا ضرور ہوگی اور جب وہ حالت پیدا ہو گی تو کسی روحانی مصلح
کو اس وقت آنا چاہئے یا نہیں ۔ اگر یہ کہا جائے کہ مسلمان تو ضرور یہود کے ہمرنگ ہو جائیں گے
مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی مصلح کی ضرورت نہیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ

انوار العلوم جلد ۱۳
285
تحقیق حق کا صحیح طریق
نَعُوذُ بِاللهِ آپ کا آنا کوئی رحمت نہیں بلکہ زحمت ہو گیا ۔ آپ کے آنے سے نیکی کا رستہ تو بند ہو
گیا مگر شر کا نہیں ۔ وگر نہ ماننا پڑے گا کہ جس طرح شیطان کے نمائندے دنیا میں موجود ہیں، اسی
طرح محمد مصطفیٰ کے نمائندے بھی آتے رہیں گے ۔ گویا عقلی طور پر بھی ثابت ہو گیا کہ جب
مسلمانوں میں گمراہی ہوگی تو اس کے دور کرنے والے بھی ہونے چاہئیں ۔ پھر قرآن کریم سے
بھی یہ ثابت ہے ۔ سورۃ فاتحہ میں ار اتحہ میں اللہ تعالیٰ یہ دعا سکھاتا ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ یعنی
ہر مسلمان دن میں کئی بار کہے کہ ہمیں ان لوگوں کا سیدھا رستہ دکھا جن پر تو نے انعام کئے ہیں ۔
پھر دوسری جگہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جو نصیحتیں ہم مسلمانوں کو کرتے ہیں، اگر یہ ان
پر عمل کریں گے تو ان کیلئے یہ بہت اچھی بات ہو گی اللہ تعالیٰ ان کو دنیا میں قائم کر دے گا ۔ اگر ان
کے اندر خرابی پیدا ہو گی تو ہم ان کی اصلاح کا بندو بست کر دیں گے اور صراط مستقیم دکھائیں گے
چنانچہ فرمایا ہے ۔ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولئِكَ مَعَ الَّذِيْنَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ
النَّبِينَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا * لے یعنی جولوگ
شامل ہوں
اللہ تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کریں گے وہ اس جماء جماعت میں شام
گے جن پر اللہ تعالیٰ نے نعمتیں نازل کیں اور وہ نبیوں، صدیقوں، شہیدوں اور صالحین کی جماعت
ہے اور یہ بڑے اچھے ساتھی ہیں اور یہ انعامات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہ ملیں تو اور
کس کو ملیں؟ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور وہ خوب جانتا تھا کہ آئندہ مسلمانوں کو کیا ضرورتیں پیش
آئیں گی اور انہیں پورا کرنے کا اس نے مکمل انتظام کر دیا۔ بعض لوگ کہتے ہیں یہاں مَعَ کا لفظ
ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہوں گے ان کو جو درجے حاصل ہوئے وہ حاصل نہ
ہوں گے مگر قرآن کریم میں دوسری جگہ آتا ہے ۔ وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَار کے کیا اس کا یہ مطلب
ہے کہ دنیا میں جب کوئی نیک بندہ مرے تو ساتھ ہی یہ دعا کرنے والوں کی جان بھی نکل جائے یا
یہ کہ ہمیں نیک کر کے ماریو؟ پھر دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ
أُولَئِكَ هُمُ الصَّدِّيقُوْنَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ١٢ یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور
پہلے رسولوں پر بھی وہ صدیق اور شہداء میں شامل ہیں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُ و آلہ وسلم کی اُمت کو کوئی چیز زائد ملنے والی تھی ۔ پس اللہ تعالیٰ مؤمنوں سے وعدہ کرتا
ہے کہ ان کو اس دنیا میں اسی طرح جانشین بنائے گا جس طرح پہلی قوموں میں اس نے بنائے اور
جو انعام اُن پر کئے وہی ان پر بھی کرے گا ۔ اب ہم قرآن کریم میں دیکھتے ہیں کہ وہ کیا انعام

انوار العلوم جلد ۱۳
286
تحقیق حق کا صحیح طریق
تھے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يَقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ
فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُمْ مُلُوكًا ۱۳ یعنی جب حضرت موسی نے اپنے قوم سے کہا کہ یاد کرو
اللہ تعالیٰ کی نعمت کو جب اس نے تم میں نبی اور بادشاہ بنائے ۔ گویا نبوت اور بادشاہت دونوں
نعمتیں ہیں ۔ دوسری جگہ آتا ہے کہ مسلمانوں میں منعم علیہ گروہ ہوگا ۔ جس کے معنی یہ ہوئے کہ ان
میں بھی بادشاہ اور نبی ہوں گے ۔ اب بادشاہ تو مسلمانوں میں ایسے ہوئے ہیں جنہوں نے
سینکڑوں سال تک متمدن دنیا کو اپنے زیر نگین رکھا۔ پھر کیا یہ عجیب بات نہ ہو گی کہ نبی کوئی بھی نہ
ہو۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قسم کھا کر یہ وعدہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو وہی انعام ملیں گے جو پہلے لوگوں کو
ملے ۔ پس ضروری ہے کہ مسلمانوں میں سے بھی کسی کو نبوت کا درجہ عطا ہو۔
گر کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ اچھا یہ بھی مان لیا کہ دعوی سے پہلی بے عیب زندگی روانی میں ایس ای میل کے روحانی مصلح آنے والا ہے لیکن اس کا کیا ثبوت
ہے کہ وہ مرزا صاحب ہی ہیں ؟ گویا یہ سوال باقی رہ جاتا ہے کہ بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ اپنے دعوئی
میں بچے تھے یا نہیں ۔ اس کے لئے ہم قرآن کریم میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت
کے ثبوت دیکھتے ہیں اور اگر وہی ثبوت حضرت مرزا صاحب کے متعلق پائے جائیں تو معلوم ہو
جائے گا کہ آپ بھی سچے ہیں ۔
قرآن کریم میں اَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ " میں اللہ تعالیٰ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مخاطبین کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ غور کرو! محمد (صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ) کا دعویٰ تمہارے سامنے ہے جسے سن کر قدرتی طور پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم
اسے کیوں مانیں ۔ ہم اس سوال کو تسلیم کرتے ہیں مگر تم سو چو تو سہی کہ ان دلائل کی موجودگی میں کیا
یہ رڈ کرنے کے قابل ہے۔
اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کے تین دلائل بیان کئے گئے ہیں۔
پہلی بات أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ ہے۔ یعنی کیا وہ شخص بھی جو یہ دلائل رکھتا ہوا ور یہ دلائل خدا کی
طرف سے ہوں، انکار کے قابل ہو سکتا ہے۔ اس کی صداقت کی پہلی دلیل تو یہ ہے کہ اسے وہ
دلائل حاصل ہیں جنہیں بندہ بنا ہی نہیں سکتا ۔ ایسے دلائل قرآن کریم میں بیسیوں ہیں ۔ مگر میں اس
وقت صرف چند ایک کولوں گا ۔ سورہ یونس میں آتا ہے فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُراً مِّنْ قَبْلِهِ
أَفَلَا تَعْقِلُون لے اور یہ ایک ایسی بات ہے جو انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہے ۔ اگر کوئی

انوار العلوم جلد ۱۳
287
تحقیق حق کا صحیح طریق
شخص ڈھونگ رچائے تو وہ زیادہ سے زیادہ دو چار ماہ پہلے نمازوں کی پابندی کرے گا اور اپنے
آپ کو نیک پاک ظاہر کرنے لگے گا۔ وہ اسی دن سے اس کا اہتمام شروع کرے گا جس دن سے
کہ اس نے لوگوں کو لوٹنے اور ٹھگنے کا ارادہ کیا ہوگا، پہلے نہیں کیونکہ پہلے تو اسے پتہ ہی نہ تھا کہ اس
نے آگے چل کر کیا کرنا ہے۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ان لوگوں سے کہو کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ میں نے جھوٹ بنایا ہے تو اتنا تو خیال کرو کہ میں
نے اپنی ساری عمر تم لوگوں میں بسر کی ہے، تم ہی میں میں پیدا ہوا، تم ہی میں مجھ پر جوانی کا عالم آیا
اور تم ہی میں اُدھیڑ عمر آئی اتنے عرصہ میں کبھی تم نے مجھے جھوٹ بولتے دیکھا۔ اگر نہیں تو پھر کیوں
عقل نہیں کرتے ۔
بچپن کی نیکی کسی انسان کے اختیار میں نہیں ہوتی اور یہ زمانہ گلیۂ خدا کے قبضہ میں ہوتا ہے۔
آپ کفار کے سامنے یہ بات پیش فرماتے ہیں کہ تم لوگوں میں ہی میں نے اپنا بچپن گزارا۔ کیا
تم سمجھتے ہو کہ جب میں چھ سات سال کا تھا اُس وقت مجھے علم تھا کہ میں بڑا ہو کر ایسا دعویٰ کروں گا
کہ میں اُسی وقت سے پاکیزہ رہنے کی کوشش کرتا ؟ آپ کے اس سوال کے جواب میں آپ کے
تمام رشتہ دار بھائی دوست بلکہ دشمن بھی ساکت ہو گئے ۔ پھر جوانی کا زمانہ آیا کون ہے جو
۱۷۔ ۱۸ سال کی بھر پور جوانی کے ایام اس وجہ سے نیک رہ کر گزارے کہ ۴۰ سال کی عمر کو پہنچ
کر کوئی دعوی کروں گا ۔ ظاہر ہے کہ یہ دن بھی خدا کے قبضہ میں ہوتے ہیں۔ خصوصاً ایسے لوگوں کی
جوانی کے دن جن کے سامنے لالچ آتے ہوں ۔ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے سامنے لالچ
آتے ہی نہیں مگر آپ کے سامنے لالچ آئے ۔ دنیا نے طرح طرح کے لالچوں کے ذریعہ آپ کو
اپنی طرف کھینچنا چاہا مگر آپ اس سے جدا رہے ۔ پھر اُدھیڑ عمر آئی اس میں بھی آپ نے وہ نمونہ
دکھایا کہ کوئی حرف نہ رکھ سکا۔ حضرت رت ابو ابو بکر جو آپ کے خاص دوست تھے جب آپؐ نے ) دعوی
کیا اس وقت وہ باہر گئے ہوئے تھے واپس آئے تو ایک دوست سے ملنے گئے اس کے مکان پر
بیٹھے تھے کہ اس کی لونڈی آئی اور آکر کہا ابو بکر تمہیں معلوم ہے، تمہارا دوست تو سودائی ہو گیا۔
آپ نے پوچھا کون سا دوست ۔ وچھا کون سا دوست ۔ اس نے رسول کریم کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لیا۔ آپ نے
دریافت کیا وہ کیا کہتا ہے ۔ لونڈی نے بتایا وہ کہتا ہے خدا ہے خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے ۔ آپ نے کہا اگر
وہ ایسا کہتا ہے تو ٹھیک کہتا ہے ۔ اگر آپ کا پہلا کیریکٹر خدا تعالیٰ کے خاص تصرف کے ماتحت
بے عیب نہ ہوتا تو کیوں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو ایک منٹ کیلئے شبہ پیدا نہ ہوا۔ آپ اسی وقت

انوار العلوم جلد ۱۳
288
تحقیق حق کا صحیح طریق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکان پر گئے اور دستک دی ۔ آپ باہر تشریف لائے تو
حضرت ابو بکر نے کہا میں ایک بات پوچھنے آیا ہوں ۔ آپ نے کوئی ایسا دعویٰ کیا ہے؟ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیال کیا معلوم نہیں ۔ میرے دعوئی کو سن کر اس پر کیا اثر ہوا ہے۔ اس
لئے کچھ دلائل بیان کرنے لگے لیکن حضرت ابوبکر نے کہا مجھے دلائل کی ضرورت نہیں صرف یہ
فرمائیں کہ آپ نے دعوی کیا ہے ہے یا نہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں کیا ہے حضرت ابو بکر نے فوراً کہہ
دیا میں اس پر ایمان لاتا ہوں ۔ گویا انہوں نے یہ بھی گوارا نہ کیا کہ کوئی دلیل سنیں کیونکہ پہلی
دلیل جو آپ کے سامنے موجود تھی ۔ اس زمانہ کے لوگوں میں بھی اس قسم کی ایک مثال مجھے یاد
آگئی ۔ لدھیانہ کے رہنے والے ایک میاں نظام الدین صاحب تھے اگر چہ ان پڑھ تھے مگر بہت
نیک آدمی تھے ۔ انہوں نے کئی حج بھی کئے ۔ بعض اوقات حج بدل کر آتے اور اگر یہ انتظام نہ
ہو سکتا تو پیدل ہی چل پڑتے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے پہلے وہ آپ اور
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی دونوں کے دوست تھے ۔ آپ نے جب دعویٰ کیا اور مولو ، دعوی کیا اور مولوی محمد حسین
صاحب نے مخالفت شروع کی تو انہوں نے ان کو خط لکھوایا کہ آپ جلدی نہ کریں مرزا صاحب
میرے دوست ہیں آپ کیوں یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ خدا پر جھوٹ بولیں گے ۔ یقیناً ان کو غلط نہی
ہوئی ہو گی یا پھر لوگ جھوٹ بولتے ہیں ۔ وہ خدا پرست آدمی ہیں میں ان کے پاس جاؤں گا اور
پ
مجھے یقین ہے کہ وہ قرآن سے انحراف نہیں کریں گے اس لئے ان کو سمجھا لوں گا۔ چنانچہ آ
قادیان آئے مولوی محمد حسین صاحب ان دنوں لاہور میں تھے، حضرت خلیفہ اول بھی وہیں تھے
مولوی محمد حسین صاحب آپ سے مباحثہ کی طرح ڈال رہے تھے میاں نظام الدین صاحب
قادیان پہنچے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کیا کہ کیا آپ یہ کہتے ہیں کہ
حضرت عیسیٰ فوت ہو گئے ۔ آ وت ہو گئے ۔ آپ نے کہا ہاں ۔ وہ کہنے لگے اگر قرآن کریم سے سو پچاس ایسی
آیات آپ کو دکھا دی جائیں جن سے حیات عیسیٰ علیہ السلام ثابت ہوتی ہو تو کیا آپ مان جائیں
گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا سو پچاس آیتوں کی ضرورت نہیں ۔ آپ
صرف ایک آیت ہی بتا دیں میں مان جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا اچھا میں دس آیات لے آؤں گا ۔
چنانچہ وہ مولوی محمد حسین صاحب کے پاس لاہور پہنچے اور ان سے کہا کہ میں مرزا صاحب کو منا آیا
ہوں آپ صرف اتنا کیجئے کہ دس آیات ایسی مجھے لکھ دیں جن سے حیات مسیح ثابت ہوتی ہو میں
اُن کو جا کر دکھاؤں گا اور وہ مان جائیں گے۔ وہ تو ایک ہی آیت دیکھ کر مان لینے پر آمادہ تھے مگر

انوار العلوم جلد ۱۳
289
تحقیق حق کا صحیح طریق
میں نے دس کا وعدہ ان سے کیا ہے ۔ یہ سن کر مولوی محمد حسین صاحب سخت ناراض ہوئے اور کہنے
لگے جاہل ! لوگوں کو کس نے کہا ہے کہ مذہبی معاملات میں دخل دیں ۔ میں دو ماہ کی بحث کے بعد
انہیں حدیث کی طرف لا رہا تھا یہ پھر قرآن کی طرف لے گئے ۔ اب ان کا ایمان دیکھو۔ یہ سن کر وہ
کہنے لگے تو کیا قرآن آپ کے ساتھ نہیں اگر ایسا ہی ہے تو جدھر قرآن ہے اُدھر ہی ہم ہوں گے۔
ایسے نمونے اب بھی موجود ہیں ۔ مومن صرف یہ دیکھتا ہے کہ آنے والی آواز خدا کی طرف
یہ
سے ہے یا نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کی یہ شہادت سب غیر مسلموں
کیلئے ہو سکتی ہے۔ آپ کے دعوی کے بعد سینکڑوں ہزاروں آپ کے دشمن کھڑے ہو گئے تھے اور
مشہور ہے ”دشمن بات کہے انہونی ، مگر کسی نے یہ نہیں کہا کہ آپ کی دعوئی سے پہلے کی زندگی پر
کوئی حرف گیری ہو سکتی ہے اور سوچنے کی بات ہے جب ایک شخص رات کو اس حالت میں سوئے
کہ اس نے کبھی انسانوں کے متعلق بھی جھوٹ نہ بولا ہو تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ صبح کو وہ اُٹھے
اور خدا پر جھوٹ بولنے لگ جائے ۔ یہی دلیل حضرت مرزا صاحب پر بھی چسپاں ہو سکتی ہے آپ
بھی خدا کی طرف سے مدینہ پر ہیں ۔ آپ کا بھی الہام ہے ۔ وَلَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُراً مِّنْ
قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُوْنَ 1 اور یہ ایک مستقل الہام ہے کیونکہ قرآن کریم میں فقد ہے اور
یہاں وَلَقَدْ ہے۔ بعض لوگ غلطی سے اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیت کو غلط طور پر لکھ دیا
ہے۔ حالانکہ آپ کا یہ مستقل الہام ہے ۔ ہمیں اب دیکھنا یہ چاہئے کہ حضرت مرزا صاحب کے
دعوی سے قبل لوگ آپ کے متعلق کیا کہتے تھے ۔ مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری روئے زمین پر
اپنے آپ کو اس وقت سب سے بڑا مخالف سمجھتے ہیں ۔ مگر وہ بھی یہ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب دعویٰ
سے پہلے بہت نیک تھے۔ حتی کہ ایک دفعہ آپ کی زیارت کیلئے پیدل چل کر قادیان آئے۔
دوسرے مخالف مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تھے جنہوں نے دعوی کے بعد آپ کے متعلق کفر کا فتویٰ
شہر بہ شہر پھر کر تیار کرایا ۔ مگر وہ بھی آپ کی مشہور تو مشہور تصنیف براہین احمدیہ پر ریوبی پر ریویو کرتے ہوئے لکھتے
ہیں :۔
دو
یہ کتاب اس زمانہ میں موجودہ حالت الت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر
آج تک اسلام میں تألیف نہیں ہوئی اور آئندہ ئندہ کی خبر نہیں لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ
ذلِكَ اَمْرًا کہ اس کا مؤلف بھی اسلام کی مالی و جانی و قلمی ولسانی و حالی و قالی نصرت
میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے، ۱۸

انوار العلوم جلد ۱۳
290
تحقیق حق کا صحیح طریق
دیکھو ایک طرف غیر احمدی مولویوں کا یہ عقیدہ ہے کہ کسی کو فلاں سے بڑا اور فلاں سے
افضل نہیں کہ آ۔ کہنا چاہئے اور حضرت مسیح موعود علیہ اسلام پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ آپ نے اپنے آپ
کو حضرت امام حسین سے بڑا کہا ہے لیکن جب آپ نے ابھی دعوی نہیں کیا تھا اس وقت مولوی محمد
حسین صاحب نے کہا کہ تیرہ سو سال کے عرصہ میں اسلام کا اتنا بڑا خادم کوئی نہیں پیدا ہوا ۔ یہ نہیں
کہ آپ ایک اچھا نمونہ ہیں بلکہ یہ کہ تیرہ سو سال کے عرصہ میں اسلام میں آپ کی کوئی مثال ہی
نہیں ملتی اور یہ اتنی بڑی شہادت ہے کہ جو بھی اس پر غور کرے اسے ماننا پڑے گا کہ آپ کی
زندگی بے عیب تھی ۔ پھر کس طرح ممکن ہے کہ ایسا انسان یکدم ایک صبح اٹھ کر کہہ دے کہ خدا نے
مجھے یوں کہا ہے حالانکہ خدا نے اسے کچھ نہ کہا ہو۔ رات کو ایسی حالت میں سوئے کہ تیرہ سو سال
کے عرصہ میں اس جیسا خادم اسلام کوئی نہ پیدا ہوا ہو، لیکن صبح اٹھتے ہی بے دین ہو جائے اور
بے دین بھی ایسا کہ خدا پر افتراء کر نے لگ جائے ۔ ہمارا بیان نہ مانو ان غیر مسلموں اور مخالفوں کو
جنہوں نے آپ کا دعوٹی سے قبل کا زمانہ دیکھا ہے کہو کہ اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتے
ہوئے کہہ دیں کہ حضرت مرزا صاحب کی زندگی کیسی تھی ۔ ہر ایک یہی کہے گا کہ آپ تو ایک ولی
و
اللہ تھے ۔
بعض لوگ دعوئی سے پہلی زندگی پر ہمیشہ از راه تمسخریہ ایک اعتراض کا جواب اعتراض کرتے ہیں کہ آپ پندرہ میں روپیہ
روپیہ کے
سیالکوٹ میں ملازم تھے ۔ اس کے متعلق اول تو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے
ایک عورت سے نکاح کی خاطر اس کے والد کی دس سال بکریاں چرائیں اس لئے یہ بیہودہ
اعتراض ہے۔ پندرہ ہمیں روپیہ ماہوار بہر حال حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تنخواہ سے زیادہ ہی ہیں
جو ایک دور و پیہ ماہوار سے زیادہ نہیں بنتی۔ مگر ہم کہتے ہیں اگر آپ دور و پیہ ماہوار پر بھی ملازم
ہوتے تو بھی یہ کوئی اعتراض کی بات نہ تھی ۔ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں کوفہ کے لوگ ہمیشہ شرارتیں
کرتے رہتے تھے اور عمال کو بہت تنگ کرتے تھے ۔ آپ نے ایک شخص کو جن کا نام عبدالرحمن تھا
اور جسے انگریزی کتابوں میں SAGACIOUS QAZI کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہاں
قاضی مقرر کر کے بھیجا اُس وقت ان کی عمر صرف ۱۹ سال کی تھی ۔ وہ جب پہنچے تو کوفیوں نے کہا کہ
گر به کشتن روز اوّل والا معاملہ اس کے ساتھ کرنا چاہئے اور شہر سے باہر جا کر اس کا مذاق
اُڑانا چاہئے تا وہ سر نہ اُٹھا سکے ۔ انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ جب ملیں تو اس کی عمر پوچھیں
6

انوار العلوم جلد ۱۳
291
تحقیق حق کا صحیح طریق
خود ہی شرمندہ ہو جائے گا ۔ وہ شہر سے باہر گئے اور شاندار استقبال کیا اور پھر ایک نے پوچھا آپ
کی عمر کیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب اسامہ کو
حضرت عمر اور حضرت ابو بکر پر سردار مقرر کر کے بھیجا تھا اس وقت جو اسامہ کی عمر تھی میری اس
سے ایک سال زیادہ ہے ۔ اس پر وہ لوگ سمجھ گئے کہ اس شخص کو عمر جیسے شخص نے کچھ دیکھ کر ہی
یہاں کیلئے چنا ہے اور آپس میں اشارے کرنے لگے کہ بس اب کوئی شرارت نہ کرنا ۔ سوا گر تنخواہ کا
بھی کوئی معیار ہے تو بہر حال حضرت مرزا صاحب کی تنخواہ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے زیادہ تھی
لیکن ہم اسے نبوت کے لئے کوئی معیار نہیں سمجھتے کیونکہ اگر تنخواہ کا زیادہ ہونا صداقت کا معیار ہو تو
بڑا روحانی انسان ہندوستان کا وائسرے قرار پائے گا جو ساڑھے بائیس ہزار روپیہ
ماہوار تنخواہ پاتا ہے ۔ اگر تنخواہ کی کمی بیشی بھی کوئی چیز ہے تو پھر پانچ سات کی کیا شرط ہے۔
امریکہ کے پریذیڈنٹ اور وہاں کے بڑے بڑے کروڑ پتیوں کی فضیلت کو کیوں نہ تسلیم کیا جائے ۔
یہ تو وہی سوال ہے کہ کفار نے کہا تھا کہ اگر تو خدا کا رسول ہے تو تیرے پاس اس قدر اموال
ہونے چاہئیں کہ تیرا گھر سونے کا ہو ۔
سب سے بڑا روحان
ں بتاتا ہوں
سیالکوٹ میں ملازمت کی وجہ اور حکمت الہی والی عالی عالی جو آپ کو سیالکوٹ لے گیا
تو اس کی وجہ یہ نہ تھی کہ آپ کو گھر میں کھانے کو نہ ملتا تھا اور معاش کے لئے آپ کو کسی نوکری کی
تلاش تھی ۔ خدا کے فضل سے گورنمنٹ ہمارے خاندان کو رؤسائے پنجاب میں شمار کرتی ہے
ہماری جائیداد کودیکھ لو قادیان کے ہم مالک ہیں اور ان لوگوں سے قبل جنہوں نے سکونت کی غرض
سے ہم سے زمین خریدی کسی کی چپہ بھر زمین بھی وہاں نہ تھی ۔ اس کے علاوہ تین اور
گاؤں ہماری ملکیت ہیں اور دو میں تعلقہ داری ہے ۔ پس سو چنا چاہئے کہ اگر مرزا صاحب
نے نوکری کی تو ضرور اس میں کوئی اور غرض ہو گی، آپ کے دل کی یا خدا تعالیٰ کی اور حقیقت ،
یہ
ہے کہ اس میں دونوں کی ایک ایک غرض تھی ۔ حضرت مرزا صاحب کی ایک تحریر ملی ہے جو آپ
نے والد صاحب کے نام لکھی تھی ۔ آپ کے والد صاحب آپ کو دنیوی معاملات میں ہوشیار
کرنے کیلئے مقدمات وغیرہ میں مصروف رکھنا چاہتے تھے اور آپ کی جو تحریر ملی ہے اس میں آپ
نے اپنے والد صاحب کو لکھا ہے کہ دنیا اور اس کی دولت سب فانی چیزیں ہیں مجھے ان کاموں
سے معذور رکھا جائے مگر انہوں نے جب آپ کا پیچھا نہ چھوڑا تو آپ سیالکوٹ چلے گئے کہ دن کو

انوار العلوم جلد ۱۳
292
تحقیق حق کا صحیح طریق
تھوڑا سا کام کر کے رات کو بے فکری کے ساتھ ذکر الہی کر سکیں ۔
دوسری حکمت اس میں یہ ہے کہ قادیان سارا ہماری ملکیت ہے اور اب بھی جن لوگوں نے
وہاں زمینیں لی ہیں وہ سب احمدی ہیں اس لحاظ سے بھی گویا وہاں کے لوگ ہماری رعایا ہیں اس
لئے وہاں کے لوگوں کی حضرت مرزا صاحب کے متعلق شہادت پر کوئی کہہ سکتا تھا کہ خواجہ کا گواہ
مینڈک اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو سیالکوٹ لاڈالا جہاں آپ کو غیروں میں رہنا پڑا اور اس
طرح خدا تعالیٰ کا منشاء یہ تھا کہ نا واقف لوگوں میں سے وہ لوگ جن پر آپ یا آپ کے خاندان کا
کوئی اثر نہ ہو آپ کی پاکیزہ زندگی کیلئے شاہد کھڑے کئے جائیں ۔ پھر سیالکوٹ پنجاب میں
عیسائیوں کا مرکز ہے وہاں آپ کو ان سے مقابلہ کا بھی موقع مل گیا ۔ آپ عیسائیوں سے مباحثات
کرتے رہتے تھے اور مسلمانوں نے آپ کی زندگی کو دیکھا۔ قادیان کے لوگوں کو آپ کے
مزارع کہا جا سکتا تھا مگر سیالکوٹ کے لوگوں کی یہ حیثیت نہیں تھی۔ وہاں کے تمام بڑے بڑے
مسلمان آپ کی علو شان کے معترف ہیں ۔ مولوی میر حسن صاحب جو ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب
کے استاد تھے اور جن کے متعلق ڈاکٹر صاحب ہمیشہ اظہار عقیدت کرتے رہے ہیں۔ اگر چہ آخر
تک سلسلہ کے مخالف رہے مگر وہ ہمیشہ اس بات کے معترف تھے کہ مرزا صاحب کا پہلا کیریکٹر
بے نظیر تھا اور آپ کے اخلاق بہت ہی اعلیٰ تھے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے آپ کو سیالکوٹ میں معمولی
نوکری اس غرض سے کرائی تھی ۔ اس زمانہ میں عیسائیوں کا بڑا رعب ہوتا تھا اب تو کانگریس نے
اسے بہت کچھ مٹا دیا ہے اس زمانہ میں پادریوں کا رُعب بھی سرکاری افسروں سے کم نہ تھا اور اعلیٰ
افسر تو الگ رہے، ادنی ملازموں تک کی یہ حالت تھی کہ چٹھی رسان دیہات میں بڑی شان سے
جاتے اور کہتے لاؤ مٹھائی کھلاؤ تمہارا خط لایا ہوں ۔ تو اس وقت پادریوں کا بہت رُعب تھا لیکن
جب سیالکوٹ کا انچارج مشنری ولایت جانے لگا تو وہ حضرت مرزا صاحب کے ملنے کیلئے خود
کچہری آیا۔ ڈپٹی کمشنر اسے دیکھ کر اس کے استقبال کیلئے آیا اور دریافت کیا کہ آپ کس طرح
تشریف لائے ہیں، کوئی کام ہو تو ارشاد فرمائیں مگر اس نے کہا میں صرف آپ کے اس منشی سے
ملنے آیا ہوں ۔ یہ ثبوت تھا اس امر کا کہ آپ کے مخالف بھی تسلیم کرتے تھے کہ یہ ایک ایسا جو ہر ہے
جو قابلِ قدر ہے ۔
عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَّبِّهِ میں دوسری چیز قرآن کریم ہے جو آنحضرت اسلام کی فضیلت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر نازل ہوا ۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو
آ

انوار العلوم جلد ۱۳
293
تحقیق حق کا صحیح طریق
اپنے اندر ہی اپنی صداقت کے دلائل رکھتی ہے اور اس پر جو غور کرئے اسے ماننا پڑے گا کہ یہ خدا
کی کتاب ہے ۔ مثلاً اس کی فطری تعلیمات کو لے لو صاف معلوم ہو گا کہ یہ ایک ایسی ہستی کی طرف
سے ہے جو فطرت انسانی کو جاننے والی ہے ۔ باقی کتب میں یہ بات نہیں ان پر جب اعتراض کیا
جاتا ہے تو جواب کے لئے ان کے ماننے والوں کو اپنے دماغوں پر زور ڈالنا پڑتا ہے مگر کامیابی
پھر بھی نہیں ہوتی لیکن قرآن کریم کا دعوی ہے کہ کوئی اعتراض کر ؤ جواب اس کے اندر موجود ہے
گویا یہ اپنا بوجھ خود اٹھاتا ہے ۔ باقی مذاہب کی مثال یہ ہے کہ جو شخص ان کو مانے وہ اپنی گٹھڑی
ان کے سر پر رکھ دیتے ہیں ۔ مگر اسلام پر جو ایمان لائے یہ اس کا بھی بوجھ خود اٹھا لیتا ہے اور یہ
ایک ایسی فضیلت ہے جس میں دنیا کا اور کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ اسی چیز کو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ بار بار پیش کرو۔ جَاهِدُ هُم بِهِ جِهَاداً كَبِيرًا 19 تجھے یہ ایک ایسی تلوار دی گئی
ہے کہ اس سے دشمنوں کا مقابلہ کر اور پھر ان کے اندر میری محبت کے جذبات پیدا کر ۔ ہر مضمون
اس چھوٹی سی کتاب میں موجود ہے ۔ ایک عیسائی لکھتا ہے کہ قرآن اناجیل کے مجموعے سے چھوٹا
ہے۔ لیکن اناجیل میں صرف ایک مسئلہ رحم بیان کیا گیا اور قرآن میں ساری باتیں موجود ہیں ۔
گو یا دشمن بھی اس کی اس خوبی کا اعتراف کرتے ہیں اور مانتے ہیں کہ اس میں روحانیت کے
متعلق سب باتیں موجود ہیں ۔ اور یہ ایک ایسی بات ہے جسے دیکھ کر ہر شخص کو ماننا پڑتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک ایسی دلیل ہے جس کی نظیر نہیں مل سکتی ۔
اور فہم قرآن تیرہ سو سال کے بعد آج جو اعتراضات پیدا ہوتے ہیں، ان کے
حضرت مرزا صاحب اور ہم
صلى
جوابات بھی اس کے اندر موجود ہیں جس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ یہ خدا کی طرف سے ہے اور یہ چیز
حضرت مرزا صاحب کو بھی دی گئی مگر اس طرح نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کوئی نئی کتاب دی بلکہ
آپ کو قرآن کریم کا خاص فہم عطا کیا اور یہ بھی ایسی چیز ہے جو بندے کی طاقت سے باہر ہے۔
جس وقت دنیا کے سامنے یہ امر پیش کرنے کی ضرورت ہوئی کہ رسول کریم ﷺ کو جو قرآن ملا
وہ آپ کی صداقت کی دلیل ہے اس وقت خدا تعالیٰ نے آپ کو خصوصیت کے ساتھ فہم قرآن عطا
کیا ۔ ادھر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ بھی فرمایا ہے ۔ کہ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ *
یعنی جب تک کوئی انسان اللہ تعالیٰ کی طرف سے پاک نہ کر دیا گیا ہو قرآن کا خاص فہم حاصل
نہیں کر سکتا ۔ اس طرح گویا بتا دیا کہ مامورین و مرسلین اور ان کے سچے توابع کے بغیر کسی کو کامل فہم

·

آج 10 میں سے 10 باقی