تحقیقِ حق کا صحیح طریق
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۱۳
318
تحقیق حق کا صحیح طریق
طرف سے یہ امر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی فضیلت کے ثبوت میں پیش کیا جاتا تھا کہ بتاؤ جب
سب لوگوں کو سوائے حضرت عیسی کے شیطان نے مس کیا ہے اور تم اسے مانتے ہو تو پھر بانی اسلام
اور دیگر انبیاء پر ان کی فضیلت ثابت ہے اور مسلمانوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہ تھا مگر
باوجود اس کے وہ اس عقیدہ کو اس قدر ضروری سمجھتے تھے کہ ہم پر ناراض ہوتے ہیں کہ کیوں ہم
اس کے خلاف کہتے ہیں ۔
مسیح کی دوبارہ آمد ایک اور بہت بڑی غلطی تھی کہ ایک طرف تو یہ کہتے کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سب سے ا
افضل ہیں اور دو
دوسری
طرف یہ کہ حضرت مسیح دوبارہ آئیں گئے ساتھ ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پیش کی
جاتی کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِی ۵۳ یعنی اگر موسی و
عیسیٰ زندہ ہوتے تو میری اتباع کے سوا انہیں چارہ نہ ہوتا۔ مخالفین کی طرف سے اعتراض کیا جاتا
تھا کہ جب حضرت عیسی دوبارہ آئیں گے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُمت کی
اصلاح کریں گے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سے افضل کس طرح ہو سکتے ہیں اور ہم
کس طرح مان لیں کہ اگر وہ آپ کی زندگی میں ہوتے تو ضرور آپ کے تابع ہوتے ۔ اللہ تعالیٰ
نے حضرت مرزا صاحب کو مسیح کا نام اس لئے دیا تا یہ اعتراض دور ہو کیونکہ آپ نے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کی اور آپ کو جو کچھ حاصل ہوا رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی اتباع سے حاصل ہوا ۔
جہاد کا غلط مفہوم چھٹی چیز جہاد ہے جس کی طرف میں پہلے بھی اشارہ کر چکا ہوں پھر اور غلط عقائد نے بھی مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ وہ سمجھتے
ہیں کہ حضرت عیسی جب دوبارہ آئیں گے تو کافروں سے جنگ کر کے سب کو مار دیں گے اور
سب کچھ مسلمانوں کے قبضہ میں دے دیں گے۔ اسی وجہ سے حضرت مرزا صاحب پر اعتراض
کرتے ہیں کہ آپ نے جہاد کا انکار کر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ان پہنچایا ہے، حالانکہ آپ نے انکار
نہیں کیا۔ جہاں قرآن جہاد کو فرض قرار دیتا ہے، وہاں کرنا اب بھی فرض ہے ۔ جب کوئی اس غرض
سے حملہ کرے کہ مسلمانوں سے ان کا دین چھڑائے تو حملہ آور سے جو جنگ نہیں کرتا وہ مسلمان
نہیں لیکن حضرت عیسی کے متعلق یہ خیال رکھنے کا کہ وہ جبراً سب کو مسلمان بنا ئیں گے، نتیجہ یہ ہوا
انوار العلوم جلد ۱۳
319
تحقیق حق کا صحیح طریق
کہ مسلمانوں نے تبلیغ چھوڑ دی بلکہ ہر قسم کی ترقی کیلئے جد و جہد ترک کر کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر آمد
عیسی کا انتظار کرنے لگے اور اس وجہ سے ہر جگہ وہ ناکام ہو گئے ۔ اسلام غریب الدیار کی طرح
ہو گیا ۔ ایک زمانہ تھا جب ایک مسلمان عورت عیسائی بادشاہ کے قبضہ میں آ گئی خلفائے بغداد
جب برائے نام رہ گئے تو عیسائیوں نے شام کو فتح کیا اور ایک مسلمہ کو پکڑ کر اس کی بے حرمتی کی
اور نقاب وغیرہ اُتارا۔ اُس وقت اس نے کہا ۔ کہاں ہے خلیفہ المسلمین کہ ایک مسلمہ کی بے حرمتی
ہو رہی ہے اور وہ اس کی حفاظت نہیں کرتا ۔ ایک سوداگر کے کان میں یہ آواز پہنچی اُس نے آ
کر خلیفہ بغداد سے اس کا ذکر کیا ۔ یہ وقت وہ تھا جب یورپ کی ساری فوجیں مسلمانوں کے
خلاف جمع تھیں اور مسلمان شکست کھا چکے تھے مگر پھر بھی خلیفہ نے جب یہ بات سنی تو اس نے فوراً
کہا کہ خدا کی طرف سے جو فرض مجھ پر عائد ہے، میں اسے ضرور ادا کروں گا وہ گرا ہوا بلکہ مردہ
خلیفہ اُٹھا اور اس نے کہا جب تک میں اس عورت کو نہیں چھڑا لیتا آرام نہ کروں گا ۔ چنانچہ وہ فوج
لے کر گیا، شام کو فتح کیا اور عورت کو چھڑا کر واپس لایا ۔ لیکن آج مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ
اگر کوئی خانہ کعبہ پر بھی حملہ کرے تو وہ کچھ نہیں کریں گے ۔ ہم پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ ترکی خلیفہ
کی شکست پر خوش ہوئے حالانکہ ہم تو اسے خلیفہ مانتے ہی نہ تھے ۔ مگر ان کو خلیفہ ماننے والے گئے
اور اپنی گولیوں سے اس کے ملک کو انگریزوں کیلئے فتح کیا اور یہ اسی لئے کہ وہ جہاد کے مسئلہ کو غلط
رنگ میں سمجھے ہوئے تھے ۔ صحابہ کرام اٹھے اور افغانستان ایران، هند، سپین، الجزائر غرضیکہ تمام
ممالک پر چھا گئے اسی طرح مسلمانوں کے اندر اگر وہی روح آج بھی ہوتی تو سب ممالک ان
سے بھرے ہوئے ہوتے اور عیسائی ممالک میں جہاں مسیح کی عبادت کے گھنٹے بجتے ہیں، وہاں
اللهُ اَكْبَرُ کی صدائیں بلند ہو رہی ہوتیں ۔ حضرت مرزا صاحب نے آ کر مسلمانوں کو بتایا کہ
ان کے تنزل کا باعث جہاد کے متعلق بھی غلط عقیدہ ہے اور اس طرح اس عقیدہ کے نتیجہ کے طور پر
تبلیغ میں جو رکاوٹ تھی، اسے دور کیا ۔ اب جماعت احمد یہ مختلف ممالک میں تبلیغ اسلام کرتی ہے
اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے نتیجہ میں ہزاروں لوگ داخل اسلام ہو رہے ہیں ۔
دوزخ و جنت کی حقیقت پھر مسلمانوں میں جنت و دوزخ کے متعلق ایسے عقائد تھے جو نوجوانوں کی بے دینی کا باعث بنے ہوئے
تھے ۔ یہ سمجھا جاتا تھا کہ جو عیاشی یہاں منع ہے، وہ جنت میں کی جائے گی ۔ میں ایک دفعہ
ندوۃ العلماء کے جلا ء کے جلسہ میں گیا وہاں ایک مولوی صاحب نماز کی خوبیوں پر تقریر کر رہے تھے میں
انوار العلوم جلد ۱۳
320
تحقیق حق کا صحیح طریق
ان کا نام نہیں لیتا لیکن یہ بتا دیتا ہوں کہ مولوی شبلی نہ تھے۔ شبلی صاحب تعلیم یافتہ اور روشن خیال
آدمی تھے اور قوم کا درد رکھتے تھے۔ ان مولوی صاحب نے جو کچھ اپنی تقریر میں کہا میں اسے
بیان نہیں کر سکتا ۔ نماز کی بڑی خوبی انہوں نے یہ بیان کی کہ نماز پڑھنے سے جنت ملے گی اور جنت
کا جو نقشہ انہوں نے کھینچا اسے میں بیان نہیں کر سکتا کیونکہ یہاں عورتیں بھی ہیں ۔ اس جلسہ میں
ایک بیرسٹر صاحب بیٹھے تھے وہ کہنے لگے خدا بھلا کرے مولا نا شبلی کا کہ یہ لیکچر رات کو رکھا اگر دن
کو رکھتے تو اس وقت چونکہ غیر مسلم بھی ہوتے ہم تو ندامت سے ان کو منہ دکھانے کے قابل نہ
رہتے اور ہمیں یہاں سے اٹھنا محال ہو جاتا۔ دنیا کی جتنی عیاشیاں ہیں، مسلمانوں کا عقیدہ تھا کہ
وہ ساری کی ساری اپنی بھیانک صورت میں جنت میں ہوں گی ۔ حضرت مرزا صاحب نے
آکر بتایا کہ جنت کی نعمتیں تمثیلی طور پر ہیں ۔ رویا میں اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسے آم دیا گیا ہے تو
اس سے مطلب دنیا کا آم نہیں ہوتا بلکہ اس کی تعبیر اور ہوگی ۔ رویا میں بھی ایک زندگی ہوتی ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ نیند کے وقت اللہ تعالیٰ بندہ کی روح قبض کرتا
۵۴
ہے۔
نیندا ورموت میں گو فرق ہے، موت مستقل چیز ہے اور یہ عارضی مگر پھر بھی کون کہہ سکتا
ہے کہ رویا کی دنیا اصلی نہیں ۔ اس قسم کی متعدد مثالیں ملتی ہیں کہ رویا میں ایک شخص کو کوئی حادثہ پیش
آیا اور جب وہ بیدار ہوا تو اس کے بال سفید ہو چکے تھے، رویا میں پھل کھایا اور اُٹھنے پر اس کا
یہ ہے
ذائقہ موجود تھا، رویا میں پانی میں سے گزرے اور اُٹھنے پر پاؤں پُر نم تھے۔ تو رویا بھی بڑے
نشانات کا موجب ہوتا ہے لیکن جس طرح رویا میں اگر کوئی آم دیکھے تو اس سے مراد یہ آم نہیں،
بلکہ دوسری چیز ہوتی ہے اسی طرح : اسی طرح جنت کی نعماء سے یہ مراد نہیں کہ یہی ہوں گی بلکہ یہ مطلب ۔
کہ اعمال متشکل ہوں گے۔ یہاں انسان جو نمازیں پڑھتا روزے رکھتا اور دوسری نیکیاں کرتا
ہے وہی روحانی آم یا دوسری نعمتوں کی صورت میں اس کے سامنے آئیں گے اور وہ کہے گا کہ
هذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ ۵۵ وگر نہ یہ آم تو انسان یہاں بھی کھاتا ہے وہاں اس کے لئے
ان میں کیا زیادہ مزا ہو گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا کہ قرآن سے یہی پتہ لگتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی رؤیت اور وصل جنت ہے نہ کہ حور و غلمان ۔
پھر دوزخ کے متعلق بھی ایک نہایت مکر وہ خیال لوگوں کے دلوں میں تھا اور وہ یہ کہ سوائے چند
آدمیوں کے باقی سب ابدالآباد تک دوزخ میں رہیں گے۔ آپ نے فرمایا کہ دیکھوڈ نیوی گورنمنٹیں بھی
کسی کو ہمیشہ کیلئے قید نہیں کر لیتیں۔ جن کو عمر قید کی سزا دی جاتی ہے وہ بھی ۱۹ ، ۲۰ سال کے بعد رہا کر
انوار العلوم جلد ۱۳
321
تحقیق حق کا صحیح طریق
دیئے جاتے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ ابدا لآباد تک کسی کو دوزخ میں کیوں رکھے گا حالانکہ ہر شخص کے کچھ نہ
کچھ نیک اعمال بھی ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مَنْ يَعْمَلُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ ٥٢
اور اگر وہ ہمیشہ کیلئے دوزخ میں ہی رہیں گے تو ان کے نیک کاموں کا بدلہ کب ملے گا۔ آپ نے ثابت
کیا کہ خواہ کسی مذہب وملت کے لوگ ہوں ایک عرصہ تک دوزخ میں رہنے کے بعد اللہ تعالیٰ کا فضل ان
کو ڈھانپ لے گا۔ اور پھر جیسا کہ قرآن کریم میں ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
۵۷ سچا غلام تبھی م تبھی بن سکتا ہے ہے جب جنت میں آ میں آئے اور ہر رنگ میں فرمانبرداروں کا نمونہ پیش
کرے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَ رَحْمَتِی وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ۵۸ اگر کوئی شخص ہمیشہ کیلئے
دوزخ میں رہے تو کس طرح معلوم ہو کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سب کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ آپ نے
ثابت کیا کہ ہر گناہ گار خواہ وہ کروڑوں اربوں سال دوزخ میں کیوں نہ رہے آخر وہ خدا تعالیٰ کی
بخشش کے نیچے آئے گا ۔ یہ اعتراض مٹ جائے گا کہ اس کے بندے فرمانبردار نہیں ہیں ۔
غرضیکہ حضرت مرزا صاحب نے آ کر اس زمانے کی ساری ضرورتوں کو پورا کیا اور جب
کام پورا ہو گیا تو پھر کسی اور کے آنیکی کیا ضرورت ہے۔
مؤمنوں کے اندر
بھی
کے اندر عظیم الشان تغیر دوسری چیز یہ ہے کہ يَسْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ یہ شاہد دوقسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک ظاہری
رض
اور ایک باطنی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد ایک ایسی جماعت چھوڑی کہ دشمن نے
یہ تسلیم کر لیا کہ یہ خدا کے مقرب لوگ ہیں ۔ صحابہ میں سے سوائے ان لوگوں کے جو کمزور تھے
باقی سب ایسے تھے جو الہام پاتے تھے اور اس طرح وہ جماعت کے طور پر شاہد تھے ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد صحابہ مختلف ممالک میں گئے اور دشمن آج بھی اعتراف کرتے ہیں
کہ وہ جہاں گئے وہاں لوگوں سے ایسا محبت کا سلوک کیا کہ لوگ ان کے گرویدہ ہو گئے ۔
مسلمانوں نے ایک دفعہ ایک عیسائی ملک پر قبضہ کیا لیکن بعد میں کسی مصلحت کی وجہ سے انہیں پیچھے
ہٹنا پڑا۔ مگر عیسائی ان کے پاس آئے اور کہا کہ آپ نہ جا پ نہ جائیں ۔ وہ لوگ مسلمانوں کے وہاں
چلے جانے کو اپنے لئے مصیبت سمجھتے اور روتے کہ کاش آپ یہاں ہی رہیں ۔ ۵۹، جس سے ظاہر
ہے کہ ان کے اندر ایک قوت اور کشش تھی کہ جس کے دشمن بھی معترف تھے ۔ پھر الہامات کی
مثالیں بھی ان میں موجود ہیں ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا واقعہ ہے کہ ایک دفعہ اسلامی لشکر چلا آ رہا
سے
انوار العلوم جلد ۱۳
322
تحقیق حق کا صحیح طریق
تھا کہ پیچھے سے عیسائی لشکر دھوکا دے کر حملہ آور ہوا اور قریب تھا کہ سارا اسلامی لشکر تباہ ہو جاتا۔
حضرت عمر اس وقت مدینہ میں خطبہ پڑھ رہے تھے کہ بے اختیار بول اُٹھے ۔ يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ ۔
يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ - ساریہ اسلامی فوج کے کمانڈ ر کا نام تھا۔ لوگ
حیران تھے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں ۔ مگر آپ نے بتایا کہ میں نے عالم کشف میں ایسا نظارہ دیکھا
ہے ۔ چند یوم بعد بعد ایک ا شتر سوار لشکرِ اسلامی سے آیا اور ایک خط لا لایا جس میں ساریہ نے اپنی
پوزیش کا بعینہ وہی نقشہ کھینچا ہوا تھا جو حضرت عمر کو کشف میں دکھائی گئی تھی اور لکھا تھا کہ میں نے
یکدم یہ آواز سنی تھی ۔ يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ جو آپ کی آواز سے مشابہ تھی اور اس سے متنبہ ہو کر
میں بچ گیا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے زبردست نشان ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان لوگوں کے اندر
الہام کا زبردست مادہ تھا اور یہ يَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ کا ایک نظارہ تھا کہ آپ نے چوروں
ڈاکوؤں اور فسادی لوگوں کے اندر وہ روح پیدا کر دی کہ اللہ تعالیٰ کی رضاء کے سوا کوئی چیز ان
کے مد نظر نہ رہی ۔ ایک بیوہ عورت خنساء نامی کا ایک مشہور واقعہ ہے کہ ایک جنگ میں ایک دن
بہت سے مسلمان مارے گئے ۔ اس کے چار جوان بیٹے تھے اس نے ان کو بلایا اور کہا کہ دیکھو میں
نے بڑی محنت و مشقت سے تمہاری پرورش کی ہے اور تمہارے آباء کے ننگ و ناموس کی حفاظت کی
ہے حالانکہ تمہارے باپ کا مجھ پر کوئی احسان نہ تھا، کوئی جائیداد اس نے تمہاری پرورش کیلئے نہ
چھوڑی، زندگی میں وہ جواری تھا اور میں اسے اپنے بھائی سے روپیہ لے کر دیا کرتی تھی پس اگر تم
سمجھتے ہو کہ میرا تم پر کوئی حق ہے تو اس کے صلہ میں میں تم سے یہ چاہتی ہوں کہ میدانِ جنگ میں
جاؤ پھر یا تو دشمن کو مغلوب کر کے آؤ یا شہید ہو جاؤ۔ اے غور کرو! یہ کتنی بڑی قربانی ہے۔ وہ
عورت بیوہ ہے، پھر بڑھیا ہے اور جانتی ہے کہ اب میرے ہاں کوئی بچہ پیدا ہونا ممکن نہیں مگر وہ
چاروں بچوں کو میدانِ جنگ میں بھیج کر ان سے خواہش کرتی ہے کہ شکست کھا کر مجھے منہ نہ
دکھانا ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق مخالف بھی کہتے ہیں کہ یہ عجیب قوم ہے جب میدان جنگ
میں جاتی ہے تو اس قدر جوش کے ساتھ لڑتی ہے مگر عام حالات میں خون کا ایک قطرہ گرانا بھی
گوارا نہیں کر سکتی ۔ ایران میں مسلمان جب گئے تو ایران کے بادشاہ نے ان کے ایک وفد کو طلب
کیا اور اس سے کہا کہ تم لوگ وحشی اور گو ہیں کھا کر زندگی بسر کرنے والے ہو۔ تمہیں ہمارے ملک
پر فوج کشی کی جرات کیسے ہوئی ۔ کچھ روپیہ لے لو اور چلے جاؤ خواہ مخواہ ہلاکت میں نہ پڑو ۔ مگر
انوار العلوم جلد ۱۳
323
تحقیق حق کا صحیح طریق
صحابہ اسے جواب دیتے ہیں کہ بے شک ہم لوگ ایسے ہی تھے مگر اللہ تعالیٰ نے ہم پر فضل کیا اور ہم
میں ایک نبی مبعوث کیا جس نے ہمیں انسان بنا دیا اور ہمارے اندر اعلیٰ اخلاق پیدا کر دیئے۔
کہاں ہیں وہ لوگ جو اعتراض کر ۔ کرتے ہیں کہ مسلمان روپیہ حاصل کرنے کیلئے لڑتے تھے ۔ ۔ غور سے
دیکھو! ان کی جرات کتنی ہے ۔ وہ جواب دیتے ہیں کہ پہلے تم نے حملہ کیا تھا اور اب ہم جب تک
ایران کو فتح نہ کر لیں، واپس نہیں جا سکتے ۔ اس وقت ایران کی سلطنت ایسی ہی تھی جیسے اب انگلستان
کی۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ مٹی کا ایک بورا لایا جائے اور پھر اسے رئیسِ وفد کے سر پر رکھوا کر کہا ا کہ کہ جاؤ
اب میں تمہیں کچھ نہیں دوں گا ۔ انہوں نے مٹی کا بورا بلا تامل سر پر اٹھا لیا اور دوڑ کر وہاں سے نکل
گئے اور کہا کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ بادشاہ نے ایران کی زمین اپنے ہاتھ سے ہمارے حوالے کر دی
ہے ۔ غور کرو یہ کتنا عظیم الشان تغیر ہے جو رسول کریم صد کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کے
اندر پیدا کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی ایسی مدد کی کہ کوئی دشمن ان کے مقابل پری پر ٹھہر نہیں سکتا تھا۔ اسی
طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی يَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ کے ماتحت تھے۔ خدا تعالیٰ
نے آپ پر الہام نازل کیا کہ كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ
مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ - ۱۳ ساری برکتیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستہ ہیں ۔ برکتوں والا ہے استاد
اور برکتوں ں والا ہے شاگرد گویا آپ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے شَاهِدٌ مِّنْهُ تھے ۔
لیکن اسی طرح آپ کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس سے شاء شاہد بھجوائے ہیں ۔ ہیں ۔ چنانچہ آپ کی
جماعت میں بھی ہزاروں ایسے لوگ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کلام کرتا ہے اور خود مجھ سے ہزاروں
مرتبہ اس نے باتیں کی ہیں ۔ اب میرے سامنے اگر کوئی شخص یہ بات پیش کرے کہ اللہ تعالیٰ اپنے
بندوں سے باتیں نہیں کرتا تو میں اسے کس طرح مان سکتا ہوں ۔ ولایت میں جب میں گیا تو وہاں
ایک فلسفی ڈاکٹر نے مجھ سے گفتگو کی ۔ جس میں اس نے کہا کہ الہام وغیرہ کوئی چیز نہیں، سب انسان
کے اپنے خیالات کا نام ہے ۔ میں نے کہا کہ جب میرے کانوں نے اللہ تعالیٰ کی آواز کو سنا ہو تو
خشک فلسفیانہ باتوں کا مجھ پر کیا اثر ہو سکتا ہے اور میں کیونکر تسلیم کر سکتا ہوں کہ جو کچھ میں نے سناء محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں سنا۔ اس پر اسے تسلیم کرنا پڑا کہ بے شک ایسے انسان پر ان
دلائل کا کچھ اثر نہیں ہو سکتا۔
انوار العلوم جلد ۱۳
324
تحقیق حق کا صحیح طریق
ذاتی تجربہ یہ ایک حقیقت ہے کہ کئی بارمیں نے ایسی باتیں پہلے سے لوگوں کو بتا ئیں جو اسی طرح پوری ہو تا ہوئیں ۔ لطیفہ کے طور پر اس وقت ایک کا ذکر کرتا ہوں ۔
ہماری جماعت میں ایک مطلوب خاں صاحب ہیں جو فوج میں ڈاکٹر تھے۔ وہ عراق میں لڑائی میں
شامل تھے ان کے والد ۷۰ - ۷۵ سال کے بوڑھے قادیان میں مجھ سے ملنے آئے ۔ قادیان
سے ان کے واپس جانے کے بعد ان کو اطلاع ملی کہ ان کا لڑ کا جنگ میں مارا گیا ہے ۔ چونکہ میں
تھوڑا ہی عرصہ پہلے ان سے مل چکا تھا اور ان کی ضعیف العمری دیکھ چکا تھا اس لئے مجھے بہت
صدمہ ہوا اور میرے منہ سے بار بار یہی دعا نکلتی کہ کاش ! مطلوب خاں زندہ ہو۔ مگر پھر خیال آتا
کہ جب گورنمنٹ کی طرف سے موت کی اطلاع آ چکی ہے تو کاش زندہ ہو کے کیا معنی ہو سکتے
ہیں ۔ آخر میں نے خواب میں دیکھا کہ مطلوب خاں صاحب میرے پاس آئے ہیں اور کہتے ہیں
کہ میں تین دن دفن رہ کر پھر زندہ ہو گیا ہوں۔ میں حیران تھا کہ ہم تو اس دنیا میں مرکر زندہ
ہونے کے قائل ہی نہیں مگر یہ رویا اتنا صاف تھا کہ میں سمجھتا تھا یہ خیال نہیں ہو سکتا اور یہ ضرور خدا
تعالیٰ کی طرف سے ہے ۔ اس دن کھانے کے وقت میں نے اپنے بھائیوں سے اس کا ذکر کیا اور
میرے ایک بھائی نے مطلوب خاں صاحب کے ایک رشتہ دار کو بتایا جس نے اپنے چچا کو خط لکھا۔
اس نے اطلاع دی کہ یہ صحیح ہے ۔ مطلوب خاں کا تار آیا ہے کہ گھبراؤ نہیں میں زندہ ہوں ۔ میں
حیران تھا کہ یہ کیا بات ہے مگر معلوم ہوا کہ جس طرح میں نے خواب میں دیکھا تھا، اسی طرح واقعہ
پیش آیا ۔ بات یہ ہوئی کہ عربوں سے انگریزی فوج کی جنگ ہوئی انگریزی فوج ۔ وئی انگریزی فوج کے ساتھ یہ ڈاکٹر
تھے۔ انہیں عرب گرفتار کر کے لے گئے لیکن کوئی اور ڈاکٹر دوسری فوج سے آیا تھا۔ اس کی لاش کی
وجہ سے یا کسی اور سبب سے انگریزی افسران کو یہ دھوکا لگا کہ مطلوب خاں مارے گئے ہیں اور
انہوں نے ہندوستان اُن کی موت کا تار دے دیا۔ عربوں کے ہاں قیدی رکھنے کا تو کوئی انتظام تھا
نہیں ۔ اغلبا وہ انہیں قتل کر دیتے لیکن خدا تعالیٰ نے یہ سامان کیا کہ ایک ہوائی جہار نے اس گاؤں
پر گولہ باری کی جس میں یہ قید تھے ۔ گاؤں کے لوگ بھاگ گئے اور مطلوب خاں کو بھاگنے کا موقع
مل گیا اور انہوں نے واپس آ کر اپنے عزیزوں کو اپنی سلامتی کا تار دیا۔ خواب میں جو مجھے بتایا گیا
تھا کہ تین دن ہوئے وہ زندہ ہو گئے ۔ اس سے مراد ان کی قید سے رہائی تھی ۔ جو ان کے لئے
دوسری زندگی ہی تھی کیونکہ وہاں رہتے تو ضرور مارے جاتے ۔ اس کے علاوہ میرا سینکڑوں دفعہ کا
تجربہ ہے کہ جو خواب دیکھا جاتا ہے وہ پورا ہو جاتا ہے ۔ میں جب لائل پور کے لئے صبح کو روانہ
انوار العلوم جلد ۱۳
325
تحقیق حق کا صحیح طریق
ہونے والا تھا تو اسی رات ایک خواب دیکھا کہ آسمان پر بہت سے بادل ظاہر ہو رہے ہیں اور کوئی
آواز دے رہا ہے کہ دیکھو آسمان سے ایک ہاتھ ظاہر ہو رہا ہے۔ میں نے دیکھا کہ یکے بعد
دیگرے سفید سفید بادلوں کے ٹکڑے اُفق پر ظاہر ہوتے ہیں اور پھر پھٹ جاتے ہیں پھٹتے وقت
ان میں سے ایک سفید نورانی ہاتھ ظاہر ہوتا ہے اور اس طرح انگلیوں کو حرکت دیتا ہے جیسے کہ
بات کرتے وقت بعض لوگ اشارہ کرتے ہیں ۔ بیداری کے بعد میرا خیال حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس مصرع کی طرف گیا کہ :۔
ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خمدار کا
اور میں سمجھا کہ اسلام کی عظمت کے اظہار کیلئے خدا کا کوئی نشان ظاہر ہوگا ۔
جماعتِ احمد یہ میں الہام کا اجراء غرض حضرت کی موعود علیہ الصلوة والسلام کے بعد آپ کی جماعت میں الہامی کا الہامی کلام کا
اجراء صاف بتا رہا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کو کوئی دماغی نقص نہ تھا بلکہ آپ حقیقتا اللہ تعالیٰ کی
طرف سے تھے اور اس کے مقرب بندے تھے ۔
اب میں دلیل کے اس تیسرے حصہ کو لیتا ہوں کہ مِنْ قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَى رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق پہلی کتب میں سینکڑوں پیشگوئیاں موجود ہیں ۔ اگر میں انہیں بیان
کرنے لگوں تو یہ لیکچر بہت لمبا ہو جائے گا اور ان میں یہاں تک تفاصیل موجود ہیں کہ جنگ بدر کا
پورا پورا نقشہ بیان کیا گیا ہے ۔ جنگ کہاں اور کس طرح ہو گی ۔ رئیس الکفار یعنی ابو جہل کی موت
کہاں اور کس طرح واقع ہوگی ۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے تفصیلی واقعات
بیان کئے گئے ہیں اور یہی بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق بھی موجود ہے ۔
-
احادیث میں آپ کے زمانہ کی صاف علامتیں بتائی گئی ہیں کہ عورتوں کی کثرت ہو جائے گی اور
مرد کم ہوں گے پھر عورتوں میں عریانی زیادہ ہوگی وہ تجارتی کاروبار میں شریک ہوں گی ۔ اب
دیکھ لو یہ ساری باتیں اس وقت پوری ہو رہی ہیں ۔
آخری زمانہ کا موعود مصلح میں تفاصیل تو اس وقت بیان نہیں کر سکتا کیونکہ پہلے ہی مضمون بہت لمبا ہو چکا ہے اور تھوڑا تھوڑا بھی بیان
کروں تو مضمون کی عظمت جاتی رہتی ہے اس لئے میں نے اشارتاً ان کا ذکر کر دیا ہے۔ ہاں
اختصار کے ساتھ ایک اور بات کہہ دینا چاہتا ہوں ۔ سب مذاہب میں یہ وعدہ موجود تھا کہ آخری
انوار العلوم جلد ۱۳
326
تحقیق حق کا صحیح طریق
زمانہ میں ایک مصلح پیدا ہو گا اور ہر مذہب والے سمجھتے تھے کہ ان کا پیغمبر دوبارہ دنیا میں آئے گا اور
بتایا گیا تھا کہ اس زمانہ میں بدی بہت پھیل جائے گی، چھوٹی لڑکیوں کے نکاح ہوں گے ان سے
بچے پیدا ہوں گئے امن کا زمانہ ہوگا، بچے سانپوں سے کھیلیں گے اس زمانہ کو خدا نے صلح کا زمانہ
قرار دیا تھا۔ بدھ کہہ رہے تھے مہاتما بدھ جو کہیں گے ہمیں منظور ہوگا، عیسائی تسلیم کرتے تھے کہ
حضرت عیسی جو کہیں گے ہمیں منظور ہوگا ۔ مسلمان کہہ رہے تھے ۔ کہ جو امام مہدی کہیں گے ہم
مانیں گے ہندو کہتے تھے کہ جو کرشن کہیں گے ہمیں اس سے انکار نہ ہو گا تب خدا تعالیٰ نے ایک ہی
شخص کو سب نام دیکر بھیجا جس نے کہا کہ میں ہی وہ شخص ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے تم سب لوگوں کے
انتظار کے نتیجہ میں بھیجا ہے جس کا فیصلہ منظور کرنے کا تم نے اقرار کیا ہوا ہے ۔ میرا فیصلہ یہ ہے کہ
نجات محمد کی غلامی میں ہے سب دنیا کی اقوام کا فیصلہ اسی کے ہاتھ پر ہے ۔ وگر نہ اگر حضرت عیسی
آتے تو ہندو کہہ دیتے ، ہمیں تو کرشن کا فیصلہ ہی منظور ہو سکتا ہے اور اگر کرشن آتے تو مسلمان کہتے
ہم ان کی بات نہیں مان سکتے اسی طرح بدھ کے آنے کی صورت میں عیسائی انکار کر دیتے ۔ پس
فیصلہ کی صورت یہی تھی کہ سارے نام ایک ہی شخص کے ہوں وہ آئے اور کہہ دے کہ جاؤ سب
کے سب محمد کے پاس جاؤ کہ اسی میں تمہاری نجات ہے۔ اپنی قوم کو مخاطب کر کے اس نے کہا کہ تم
مجھے کا فر کہتے ہو مگر میرا مذہب سن لو جو یہ ہے کہ :۔
بعد
از
خدا
بعشق محمد محرم
گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم
میں محمد کے عشق میں مخمور ہوں اور اگر اس کا نام کفر ہے تو خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں ۔ تم
کہتے ہو میں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام یا حضرت عیسی علیہ السلام کی ہتک کی ہے۔ یاد رکھو میرا
مقصد یہ ہے کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم کروں ۔ اوّل تو یہ ہے ہی غلط کہ میں کسی نبی
کی ہتک کرتا ہوں ہم سب کی عزت کرتے ہیں لیکن اگر ایسا کرنے میں کسی کی ہتک ہوتی ہو تو بے شک
ہو۔ میں نے جو دعوے کئے وہ اپنی عظمت و شان کے اظہار کے لئے نہیں، بلکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کی بلندی کے اظہار کے لئے گئے ہیں۔ مجھے خدا کے بعد بس وہی
پیارا ہے لیکن اگر تم اسے کفر سمجھتے ہو تو مجھ جیسا کا فرتم کو دنیا میں نہیں ملے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اتباع میں میں بھی کہتا ہوں کہ مخالف لاکھ چلا ئیں
کہ فلاں بات سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہتک ہوتی ہے ۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
انوار العلوم جلد ۱۳
327
تحقیق حق کا صحیح طریق
کی عزت قائم کرنے کے لئے حضرت عیسی یا کسی اور کی ہتک ہوتی ہو تو ہمیں ہرگز اس کی پر واہ نہیں
ہو گی ۔ بے شک آپ لوگ ہمیں سنگسار کریں یا قتل کریں آپ کی دھمکیاں اور ظلم ہمیں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کے دوبارہ قائم کرنے سے نہیں روک سکتے ۔
سامعین کا شکر یہ اس کے بعد میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جوتقریر سنتے مرید کیلئے آئے اور دعا کرتا ہوں کہ ہر ایک کو اللہ تعالی سچے رستہ پر چلنے
قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ہمارے اختلافات کو دور کر کے ہندؤ
عیسائی، سکھ غرضیکہ سب کو ہدایت دے کر دین واحد پر جمع کر دے تا وہ سب محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو کر ایک ہو جائیں ۔ اے میرے قادر وتوا نا خدا ! میں تیرے حضور
یہ درخواست کرتا ہوں کہ کوئی عیسائی ہو یا ہند و وسکھ سب تیرے بندے ہیں ۔ پس اپنے بندوں کو
گمراہ ہونے سے بچا لے۔ تیری رحمت ہر چیز سے وسیع ہے ۔ دوزخ کے دروازے بند کر کے
( مطبوعہ ۳۰ ستمبر ۱۹۳۴ء
جنت کے دروازے کھول دے ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ
قادیان )
ل المؤمن: ۲۹
سیرت ابن ہشام الجزء الثانی صفحه ۹۲ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
ال عمران : ۱۴۵۔ بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم
باب لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذَا خَلِيلًا
سیرت ابن ہشام الجزء الثالث صفحه ۱۰۰ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۳۹۷ حاشیه مطبع محمد علی صبیح میدان الازهر
بمصر ۱۹۳۵ء
ال عمران: ۱۶۵
بخاری کتاب ابواب التقصير باب الصلوة بمنى
الفاتحة : ٦ تال
2 ترندى كتاب الايمان باب ماجاء في افتراق هَذِهِ الْأُمَّةِ
ا النساء : ٧٠
المائدة : ٢١
ال آل عمران : ۱۹۴ ١٢ الحديد : ۲۰
۱۴ هود: ۱۸
۱۵ یونس : ۱۷
انوار العلوم جلد ۱۳
328
تحقیق حق کا صحیح طریق
السيرة الحلبية الجزء الاول صفحه ۳۰۹ تا ۳۱۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء
تذکرہ صفحہ ۸۹ ۔ ایڈیشن چہارم
اشاعة السنۃ جلد ۷ شمارہ نمبر ۶ صفحه ۲۹
۱۹ الفرقان : ۵۳
٢٠ الواقعة : ٨٠
ال المائدة: ٦٨
۲۲ تاريخ الخميس الجزء الاول صفحه ۳۷۰ مطبوعہ ۳۰۲
۲۳ سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۷۱ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ، المواهب الدنية الجزء الثاني
صفحه 1 دار الكتب العلمية بيروت
۲۴ سيرة ابن هشام الجزء الاوّل صفحہ ۷۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
۲۵ سیرت ابن هشام الجزء الثانيی صفحه ۱۸۹ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
۲۶ سیرت ابن هشام الجزء الاوّل صفحه ۱۰۱ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
۲۷ بخاری کتاب الجهاد و السير باب السُّرْعَةِ وَالرَّكْضِ فِي الفزع
۲۸ تذکرہ صفحہ ۷۹ ، ۲۸۰ پر الہام کے الفاظ اس طرح ہیں۔ ” وَ اللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ
النَّاسِ ۔ ایڈیشن چہارم
۲۹ تذکره صفحه ۴۰ ۔ ایڈیشن چہارم
اشاعة السنة جلد ١٣ نمبر ۴
اس التكوير : ۷۶ ٣٢ التكوير: ۳تا۷ ۳۳ التكوير : ۹ تا ۱۵
۳۴ تذکرہ صفحہ ۴۶۔ ایڈیشن چہارم
۳۵ تذکرہ صفحہ ۵۷۷۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۸۴ ۔ ایڈیشن چہارم
۳۷ حمامة البشرى صفحه ۱۲۰ روحانی خزائن جلدے صفحہ ۳۳۶
۳۸ تذکرہ صفحہ ۶۶۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۳۷۶۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۲۴۔ ایڈیشن چہارم
ا تذکرہ صفحہ ۵۱۵۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۷۱۵ ۔ ایڈیشن چہارم
انوار العلوم جلد ۱۳
329
تحقیق حق کا صحیح طریق
مسلم كتاب الاشربة باب تحريم الخمر (الخ)
۴۴ الفاتحة : ٢
۲۵ متی باب ۷ آیت ۶
۲۶ فاطر: ۲۵
حم السجدة: ٣١
بخاری کتاب الانبياء باب قول الله تعالى واتخذ الله إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا
و تفسیر درمنثور الجزء الرابع صفحہ ۵۳ - ۵۴ دار الكتب العلمية بيروت ١٩٩٠ء
۵۰ تفسیر درمنثور الجزء الخامس صفحه ۳۲ دار الكتب العلمية بيروت ۱۹۹۰ء
۵۱ مسند احمد بن حنبل الجزء الثانی ۲۷۴ - ۲۷۵ المكتب الاسلامی بیروت ۱۹۷۸ء
۵۲ بخاری کتاب الدعوات باب ما يقول إذا أتى أهله
۵۳ تفسیر ابن کثیر الجزء الاول صفحہ ۳۷۸ مطبع البابی الحلبی مصر
۵۴ مسند احمد بن حنبل الجزء الرابع صفحه ۹۱ المكتب الاسلامی بیروت
۵۵ البقرة : ۲۶
۵۶ الزلزال: ۸ ۵۷ الذريت : ۵۷
۵۸ الاعراف: ۱۵۷
۵۹ فتوح البلدان البلاذری صفحه ۴۳ - الطبعة الاولى۔
المطبعة المصرية الازهر ١٩٣٢ء
۲۰ تاریخ الخلفاء للسيوطی صفحه ۱۲۴ - ۱۲۵ مطبوعہ ۱۸۷۰ ء لاہور
ال اسد الغابة في معرفة الصحابة المجلد الخامس فحه ۳۲ مطبع اسلامیه
طهران ۱۳۷۷ھ
تاریخ الامم و الملوک لابی جعفر محمد بن جرير الطبرى المجلد الرابع
صفحه ۲۳۲ تا ۳۲۵ دار الفکر بیروت لبنان ۱۹۸۷ء
تذکرہ صفحہ ۲۵ ۔ ایڈیشن چہارم