تحقیقِ حق کا صحیح طریق
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۱۳
306
تحقیق حق کا صحیح طریق
علیہ الصلوۃ والسلام نے طاعون کی پیشگوئی براہین احمدیہ کے وقت یعنی قریباً ۶۵ سال پہلے کی تھی ۔
اس وقت آپ کو الہام ہوا تھا کہ:۔
دو
” دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ اسے
اس الہام میں بتایا گیا ؟ ں بتایا گیا تھا کہ آپ ایک دعوی کریں دعویٰ کریں گے ۔ لوگ اس کا انکار کریں گے ۔ اور
پھر خدا تعالیٰ قہری نشانوں سے اس دعوی کی تصدیق کرے گا ۔ یہ اجمالی پیشگوئی تھی ۔ اس کے بعد
آپ نے دعوی کیا اور عام طور پر ایسا سخت جوش آپ کے خلاف پیدا ہوا کہ اب تو میں نہیں کہہ سکتا
کیونکہ پھر ایک جوش ہمارے خلاف پیدا ہو چکا ہے ہاں درمیانی عرصہ میں اس کی نظیر ملنی محال
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ ملتان گئے اور میری خواہش پر مجھے بھی ساتھ
لے گئے ۔ میری عمر اس وقت ۷ - ۸ سال ہو گی ۔ واپسی پر لاہور بھی ٹھہرے اور ڈبی بازار کے
پاس رہنے والے کسی دوست کی خواہش پر اس کے گھر گئے ۔ واپسی پر جب سنہری مسجد کے پاس
سے آپ کی گاڑی گزر رہی تھی تو میں نے دیکھا لوگ آپ کو گندی گالیاں دیتے اور پتھر مارتے
تھے میں اگر چہ بچہ تھا مگر اس وقت کا ایک نظارہ مجھے اب تک یاد ہے ۔ ایک شخص جس کا ایک ہاتھ
کٹا ہوا تھا اور زرد رنگ کی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں جن سے معلوم ہوتا تھا کہ زخم ابھی ہرے ہیں وہ
کٹے ہوئے بازو کو دوسرے ہاتھ پر مارتا جاتا اور ہائے ہائے مرزا کہتا جاتا تھا۔ یہ ایک ایسا نظارہ تھا
جس کا میری طبیعت پر آج تک اثر ہے ۔ تو اس زمانہ کی مخالفت کی یہ حالت تھی کہ انتہاء درجہ کا
جوش تھا۔ آپ نے مخالفین کو بار بار توجہ دلائی کہ اس سے کچھ فائدہ نہیں ۔ تم لوگ اللہ تعالیٰ سے
دعا کرو کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھے تباہ کر دے ۔ آپ لوگ میری مخالفت میں اپنے اخلاق کیوں
تباہ کرتے ہو۔ اگر میں حق پر ہوں تو تم میرا بگاڑ کچھ نہیں سکتے اور ناحق پر ہوں تو خدا خود بخود مجھے تباہ
کر دے گا۔ تمہیں مخالفت کرنے کی ضرورت نہیں ۔ مگر لوگ مخالفت میں برابر بڑھتے گئے ۔ تب
۱۸۹۴ء میں آپ نے عربی میں ایک قصیدہ لکھا جس میں مندرجہ ذیل اشعار تھے ۔
فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ
تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الوَبَاءُ الْمُتَبَّرُ
فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِي النُّهَى
أَحَبُّ وَ أولى مِنْ ضَلَالِ يخسر ٣
انوار العلوم جلد ۱۳
307
تحقیق حق کا صحیح طریق
یعنی میں نے ہر طرح لوگوں کو سمجھایا مگر لوگ نہ سمجھے اور جب میں نے دیکھا کہ نافرمانی حد سے
بڑھتی جا رہی ہے اور بار بار توجہ دلائے جانے کے لوگ باز نہیں آتے اور یہ طوفان گناہ انہیں
خدا تعالیٰ سے دور سے دور تر لے جائے گا تب میں نے دعا کی کہ الہی ! اس حالت سے تو بہتر تھا
کہ یہ لوگ مر جاتے ۔ کوئی وباء ایسی پڑے کہ یہ لوگ جسمانی موت کا شکار ہو جائیں کیونکہ جولوگ
عقل اور سمجھ رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ خدا کے حضور گناہ گار ہو کر جینے سے مرنا ہزار درجہ بہتر
ہے۔ اس کے بعد کتاب سراج منیر میں جو ۱۸۹۷ء میں شائع ہوئی، آپ تحریر فرماتے ہیں کہ مجھے
الہام ہوا ہے کہ يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا ۳ یعنی دنیا پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ اے دنیا
کیلئے مسیح کے طور پر ظاہر ہونے والے! ہم متعدی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں تو ان سے ہمیں
بچا۔ اس الہام میں صاف طور پر ایک سخت اور عام طور پر پھیلنے والی متعدی بیماری کی خبر دی گئی تھی
بلکہ کئی متعدی وباؤں کی جن میں سے ایک طاعون ہے ۔ اس کے بعد فروری ۱۸۹۸ء کے ابتدائی
حصہ میں آپ کو الہام ہوا ہوا الْأَمْرَاضُ ۔ ۔ الا مرا تُشَاعُ وَالنُّفُوسُ تُضَاعُ ۳۹ یعنی ہندوستان میں کئی
قسم کے امراض پھیلنے والے ہیں جن سے ہزاروں لاکھوں جانیں ضائع ہوں گی ۔ اُس وقت تک
تو عام الفاظ میں متعدی و باؤں کی خبر دی گئی تھی ۔ لیکن ۶ ۔ فروری کو وضاحت سے بتایا گیا کہ ان
وباؤں میں سے ایک وبا طاعون ہوگی ۔ چنانچہ ۶ ۔ فروری ۱۸۹۸ء کو آپ نے رو یاد یکھا کہ خدا تعالیٰ
کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات پر سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں وہ درخت نہایت بد شکل
اور سیاہ اور خوفناک اور چھوٹے قد کے ہیں ۔ آپ نے پوچھا یہ کیسے درخت ہیں ۔ تو انہوں نے
جواب دیا کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے ۔ کے اس وقت آپ
پر یہ امر مشتبہ رہا کہ اس نے یہ کہا کہ آئندہ جاڑے میں یہ مرض بہت پھیلے گا۔ یا یہ کہا کہ اس کے
بعد کے جاڑے میں پھیلے گا ۔ یہ اس وقت کا رویا ہے جب ابھی بمبئی میں تھوڑی تھوڑی طاعون
پھوٹی تھی اور پنجاب میں مطلق طاعون نہ تھی ۔ اسی رؤیا کے شائع ہونے کے بعد پنجاب میں
طاعون آئی اور کیسی شدید آئی لوگ اس سے بخوبی واقف ہیں ۔ ایک سال کے اندر ڈیڑھ ڈیڑھ
لاکھ آدمی مرے بلکہ بعض اوقات تو ایک ایک ہفتہ میں ۲۵ - ۳۰ ہزار اموات ہو جاتی تھیں ۔ گویا
ایک طوفان تھا جو کسی طرح تھمنے میں نہ آتا تھا۔ بعض کی تو ہیت ہی سے جان نکل جاتی تھی اور
ہماری جماعت کا کثیر حصہ ایسا ہے جس نے اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر صداقت کو قبول کیا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۳
308
تحقیق حق کا صحیح طریق
زلزلہ بہار کے متعلق پیشگوئی اس کے بعد ایک اور پیشگوئی لیتا ہوں جو قریب عرصہ میں پوری ہوئی ہے اور اسے اختصار سے
بیان کرتا ہوں ۔ یکم جون ۱۹۰۴ ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا ۔ عَفَتِ الدِّيَارُ
مَحَلُّهَا وَ مُقَامُهَا اے یعنی مکان اور عارضی مکانات جن میں پہاڑوں پر جا کر لوگ رہتے ہیں
تباہ ہو گئے ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کو پھر زلزلوں کی خبر دی ۔ اور ان میں سے ایک میں
اس کا مقام بھی بتا دیا ۔ آپ نے ایک رویا میں دیکھا کہ بشیر احمد کھڑا ہے اور وہ ہاتھ سے شمال
مشرق کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ زلزلہ اس طرف چلا گیا۔ اس پیشگوئی کے مطابق
نیپال اور بہار میں زلزلہ آیا۔ جغرافیہ سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ نیپال اور بہار کا وہ حصہ جس
میں زلزلہ آیا ہے قادیان سے شمال مشرق میں واقع ہے ۔ اس زلزلہ کی خبر کے ساتھ یہ بھی خبر تھی کہ
اس کے ساتھ طوفان بھی ہوں گے۔ اب دیکھ لو کیسے واضح طور پر یہ پیشگوئی پوری ہوئی ہے۔
قادیان سے شمال مشرق میں زلزلہ سے ہزار ہا جائیں تلف ہو گئیں اور ساتھ ہی طوفان کی وجہ سے
صحنوں میں ندیاں چل پڑیں ۔ اس پیشگوئی کی عظمت کا پتہ اس امر سے لگ سکتا ہے کہ حکومت نے
۱۹۰۵ء کے زلزلہ کے بعد ماہرین سیمالوجی کو جاپان سے منگوایا تھا اور وہ تحقیقات کر کے اس نتیجہ
پر پہنچے تھے کہ ایک سو سال تک اس ملک میں سخت زلزلہ نہیں آسکتا ۔ جب کہ ظاہری علوم کے ماہر یہ
خبر دے رہے تھے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر دنیا کو بتایا کہ قریب میں
ہی ایک اور زلزلہ آنے والا ہے۔ چنانچہ زلزلہ آیا اور اس سے ایسی تباہی ہوئی کہ ۱۹۰۵ء کے
زلزلہ کی تباہی بھی اس کے سامنے بیچ ہے ۔ حکومت کی رپورٹ کے مطابق دس ہزار انسانی جانیں
تلف ہوئی ہیں اور مالی نقصان کا اندازہ پندرہ بیس کروڑ تک جا پہنچتا ہے ۔ جانوں کی تباہی کا
اندازہ ابھی تک صحیح نہیں کیا جا سکتا۔ نیپال کی تباہی کو ملا کر یقیناً ۲۰ ہزار سے زائد اموات نکلیں
گی۔
اسلامی تعلیم کی جامعیت ابھی بوند کے پچانے کی ایک یہ علامت بھی ہوتی ہے کہ وہ الہی پینہ
انسانی ضرورتوں کو پورا کرے کوئی انسان ایسا نہیں
کر سکتا۔ خصوصاً عقائد کے معاملہ میں کسی کو کیا خبر کہ خدا تعالیٰ کس بات سے راضی ہوگا ۔ ایک فلسفی
ایک تھیوری پیش کرتا ہے اور دوسرا اس کا رڈ کر دیتا ہے۔ قائم ہمیشہ وہی بات رہتی ہے جو خدا
تعالیٰ کی طرف سے آئے ۔ قرآن پاک خدا کی کتاب ہے اور دیکھ لو کونسا مسئلہ ہے جو اس میں
انوار العلوم جلد ۱۳
309
تحقیق حق کا صحیح طریق
موجود نہیں ۔ انسان کی پیدائش سے لے کر موت تک اور اس کے بعد کے لئے تمام ضروری باتیں
اس میں بیان کر دی گئی ہیں۔ بچپن جوانی شادی، بڑھاپا ہر وقت کے فرائض بتا دیئے گئے ہیں۔
پھر سودا لینے اور دینے، قرض لینے و دینے، حکومت اور رعایا کے تعلقات غلام و آقا مزدور اور
مزدوری کرانے والے تاجروں اور گاہکوں غرضیکہ کوئی پیشہ اور فن اور زندگی کا کوئی پہلو نہیں جس
کے لئے مکمل ہدایات اور پوری رہنمائی موجود نہ ہوا اور کامل تعلیم اس کے لئے موجود نہ ہو۔ پھر
ایسی معقول تعلیم که دنیا دھکے کھا کھا کر اس کی طرف آنے پر مجبور ہو رہی ہے۔ پہلے یورپ میں
طلاق کے مسئلہ پر ہنسی کی جاتی تھی حتی کہ بعض مسلم لیڈر بھی یہ خیال کرنے لگ گئے تھے کہ یہ حکم اس
زمانہ کیلئے نہیں ۔سیدا میر علی صاحب نے لکھا ہے کہ یہ مسئلہ صرف عربوں کیلئے تھا، وگر نہ اسلام کا یہ
کوئی مستقل مسئلہ نہیں ۔ گویا اہلِ یورپ کا اتنا رعب تھا کہ مسلمان بھی اسے اسلام سے خارج ہی
قرار دینا چاہتے تھے مگر اب یورپ میں اس کی اس قدر کثرت ہوگئی ہے کہ وہ اپنی ذات میں عیب
بن گیا ہے۔ میں نے ٹائمنز میں پڑھا تھا کہ ایک عورت فوت ہوئی ہے جس نے بارہ خاوند کئے ۔
ایک عورت نے اس لئے طلاق حاصل کی کہ میرا خاوند مجھے چومتا نہیں ۔ ایک نے اس وجہ سے
طلاق حاصل کرنے کی درخواست دی کہ میں نے ایک ناول لکھا تھا میرا خاوند کہتا ہے میں اسے
شائع نہ کروں اس لئے میں اس کے گھر میں نہیں رہنا چاہتی ۔ غرض ایسی ایسی چھوٹی باتوں پر
طلاقیں شروع ہو گئی ہیں لیکن اسلام نے بتایا ہے کہ جب میاں بیوی آپس میں مل جائیں تو پھر ان
با هم صلح
کا رشتہ نہ ٹوٹنا چاہئے مگر جب ا چاہئے مگر جب نہ مل سکیں تو جُدائی ہی ، ائی ہی بہتر ہے ۔ جھگڑے کی صورت میں پہلے باہم
کی کوشش کی جائے اور اگر اس طرح کامیابی نہ ہو تو دونوں کی طرف سے حکم بیٹھیں جو صلح کرانے
کی کوشش کریں لیکن جب نباہ کی کوئی صورت بھی نہ بن سکے تو پھر طلاق کی اجازت ہے۔
مسلمانوں کی اس حالت کو نہ دیکھو کہ باہر کسی سے لڑ کر آئے کھانے میں نمک ذرا کم و بیش ہوا تو
جھٹ بیوی کو کہہ دیا تم پر تین طلاق یہ جہالت کی باتیں ہیں اسلام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔
قرآن کریم نے طلاق کیلئے شرائط مقرر کی ہیں اور ان پر عمل کرنا ضروری رکھا ہے اور یہ ایسی چیز
ہے جس کی ضرورت کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ میں بتا رہا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے دنیا کی ساری ضرورتوں کو پورا کیا ہے۔
وسری مثال اس کی یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ دوسری مثال ان کی ہو ہے کہ آپ نے بدی کو
انوار العلوم جلد ۱۳
310
تحقیق حق کا صحیح طریق
چھوڑنے کی طاقت لوگوں کے دلوں میں پیدا کی ۔ امریکہ نے شراب نوشی کی ممانعت کا قانون
پاس کیا مگر وہ طاقت نہ پیدا کر سکا جو شراب ترک کرنے کیلئے ضروری تھی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے صرف شراب سے نہ روکا بلکہ وہ طاقت پیدا کی جس سے اسے چھوڑا جا سکتا ہے اور
یہی فرق ہے اسلام میں اور دنیوی طاقتوں و حکومتوں میں ۔ کسی چیز کو حرام قرار دینے اور لوگوں
سے اسے چھڑانے کیلئے بھی ایک طاقت چاہئے کیونکہ یہ ایک قربانی ہے جو بغیر طاقت کے نہیں ہو
سکتی اور یہ طاقت دنیوی نہیں بلکہ وہ طاقت ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوتی ہے اور جسے
قوت قدسیہ کہا جاتا ہے ۔
بو علی سینا کے متعلق لکھا ہے کہ آپ ایک دفعہ کوئی مسئلہ بیان کر رہے تھے ان کی تقریر سن کر
ایک شاگر دلتو ہو گیا اور مستی میں آ کر کہنے لگا خدا کی قسم آپ تو محمد رسول اللہ سے بھی بڑھ کر ہیں ۔
وہ ایک فلسفی اور نیک آدمی تھے اس وقت تو خاموش رہے جب سردی کا موسم آیا عراق میں سردی
بہت پڑتی اور پانی جم جاتا ہے وہ ایک تالاب کے پاس بیٹھے تھے جو بالکل یخ بستہ تھا۔ اسی شاگرد
کو انہوں نے کہا کہ اس تالاب میں گود پڑو۔ اس نے جواب دیا کہ آپ اتنے بڑے طبیب ہو کر
ایسی جہالت کی بات کہتے ہیں ۔ وہ کہنے لگے بے حیاء تجھے یاد نہیں، تو نے ایک دفعہ کہا تھا کہ تم محمد
رسول اللہ سے بھی بڑھ کر ہو۔ محمد رسول اللہ کے تو ایک اشارے پر ہزاروں لوگوں نے جانیں فدا
کر دیں مگر تو میرے کہنے پر اس تالاب میں بھی نہیں گو دسکتا ۔ تو اصل چیز قوت قدسیہ ہے ۔ جب
امریکہ نے شراب کی بندش کے احکام جاری کئے تو میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اس میں دیکھنے
والی بات یہی ہے کہ وہ اس پر عمل بھی کر سکتا ہے یا نہیں اور وہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا کو معلوم ہو
جائے کہ اسلام اور دنیوی حکومتوں کی طاقتیں کتنا بڑا فرق رکھتی ہیں ۔ اب امریکہ جہاں سے چلا
تھا، وہیں واپس آ گیا اور اس نے ممانعت شراب کے قانون کو منسوخ کر دیا ہے۔ لیکن محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا عجیب واقعہ ہے ۔ آپ نے حکم دیا کہ شراب منع ہے اور سب جانتے
ہیں کہ نشہ والے شخص کو کوئی ہوش نہیں ہوتا۔ مجھے تو اس کا تجربہ نہیں باہر رہنے والوں کو تو ایسے لوگوں
کو دیکھنے کے مواقع عام طور پر ملتے رہتے ہیں ۔ ہاں ایک دفعہ مجھے یاد ہے کہ میں گاڑی میں سفر
کر رہا تھا۔ اسی کمپارٹمنٹ میں ایک ریاست کے وزیر صاحب بیٹھے تھے ۔ جنہیں میں نہیں
پہچانتا تھا مگر وہ مجھے جانتے تھے ۔ کہنے لگے کیوں مرزا صاحب آپ کی کیا خاطر کروں ؟ اور اسی
فقرہ کو بار بارڈ ہرا نا شروع کیا۔ پھر ایک اور صاحب بیٹھے تھے انہیں کہنے لگے تمہیں شرم نہیں آتی ،
انوار العلوم جلد ۱۳
311
تحقیق حق کا صحیح طریق
جگہ کیوں نہیں چھوڑ دیتے ۔ پھر ایک سکھ ای ۔ اے سی آ گئے ان سے بھی یہی کہنا شروع کر دیا
کہ آپ کی کیا خاطر کروں؟ میں نے سمجھا انہیں کوئی مرض ہے مگر کسی نے بتایا کہ نہیں، نشہ کی حالت
ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب فرمایا کہ شراب منع ہے تو اس وقت مدینہ میں ایک
دعوت ہو رہی تھی شراب کے مٹکوں کے ملے بھرے رکھے تھے اور لوگ پی پی کر مست ہو رہے تھے
کہ گلی میں سے ایک شخص اعلان کرتا ہوا گزرا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب منع
کر دی ہے ایک شخص اٹھا کہ باہر جا کر معلوم کروں کہنے والا کیا کہتا ہے مگر دوسرا اسی نشہ کی حالت
میں اٹھا اور سونا مار کر مکوں کو توڑ دیا کہ پہلے شراب کو زمین پر بہا کر پھر دریافت کریں گے ۔
اس کے مقابل میں امریکہ کی حالت دیکھو کہ جن کو حکم دیا گیا وہ ہوش میں تھے پھر اس قانون کا نفاذ
کرانے کیلئے کروڑوں روپیہ تنخواہ لینے والے سپاہی تھے مگر کامیابی نہ ہو سکی ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہ کوئی فوج تھی، نہ پولیس مخمور لوگوں کے کان میں آپ کی آواز پڑتی ہے
اور وہ یہ بھی برداشت نہیں کرتے کہ پوچھ لیں اعلان کا کیا مطلب ہے اور اسی وقت شراب کے
مٹکے تو ڑ دیتے ہیں اور پھر شراب کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں کرتے ۔ یہی وہ چیز ہے جس سے کام
ہوتے ہیں ۔
اسلام کے بعد کسی اور مذہب کی ضرورت نہیں میرے پاس ایک دفعہ ایک جماعت
بہائیوں کی آئی ان کا عقیدہ ہے کہ بہاء اللہ نئی شریعت لائے تھے ان سے گفتگو ہوتی رہی ۔ میں
نے کہا کہ میں ایک بات پیش کرتا ہوں دنیا کو ضرورت تھی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے آ کر اسے پورا کیا اور آپ کی آمد سے دنیا کی ضرورتیں پوری ہو گئیں ۔ اب آپ لوگ کہتے
ہیں بہاء اللہ آئے اور نئی شریعت لائے لیکن تم کوئی ایسا مسئلہ بتاؤ جس کی ضرورت دنیا کو ہومگر وہ
قرآن کریم میں نہ ہو۔
بہاء اللہ کا قول اور فعل لایا میں یہ بات ہمیشہ بہائیوں کیا کے سامنے نہیں پیش کرتا رہا ہوں مگر
آج :
ب
دیا۔ میرے سفر انگلستان
کے دوران میں ایک مشہور بنکر کی جو ہانگ کانگ میں کام کرتا ہے بیوی مجھ سے ملنے آئی ۔ وہ بہائی
ہے اس کے سامنے یہ بات جب میں نے پیش کی تو وہ کہنے لگی میں بتاتی ہوں اسلام میں چار
شادیوں کی اجازت ہے لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے اب ایک ہی بیوی رکھنی چاہئے بہاء اللہ نے
انوار العلوم جلد ۱۳
312
تحقیق حق کا صحیح طریق
اس حکم کی اصلاح کی ہے۔ میں نے کہا۔ اوّل تو یہ امر بحث طلب ہے کہ شادی ایک ہی چاہئے یا
زیادہ کی بھی اجازت ہو سکتی ہے لیکن اس امر کو تسلیم کر کے میں پوچھتا ہوں کہ تمہارے پاس اس کا
کیا جواب ہے کہ خود بہاء اللہ کی دو بیویاں تھیں اگر دنیا کے سب لوگوں کو صرف ایک بیوی کی
ضرورت تھی اور اسی بات کو رائج کرنے کیلئے وہ آئے تھے تو انہوں نے خود کیوں دوکیں اور پھر
اپنے بیٹے عباس کو کیوں کہا کہ تمہارے ہاں اولا د نہیں ہوتی ، اس لئے دوسری شادی کر لو ۔ پہلے تو
اس نے ان واقعات کا سرے سے انکار کر دیا لیکن اس کے ساتھ ایک ایرانی بہائی عورت تھی ۔
میں نے کہا اس سے پوچھو کیا یہ باتیں درست ہیں یا نہیں ۔ میرے اصرار پر اس نے پوچھا تو اس
ایرانی بہائی عورت نے جواب دیا کہ ہم مانتے ہیں ان کی دو بیویاں تھیں مگر وہ دعوٹی سے پہلے کی
تھیں ۔ میں نے کہا جب وہ خدا تعالیٰ کا بروز تھے تو کیا وہ پہلے سے نہ جانتے تھے کہ میں نے یہ تعلیم
دینی ہے ۔ مگر خیر اس بات کو بھی جانے دو یہ بتاؤ کہ بعد میں کیا ہوا ۔ وہ کہنے لگی دعوٹی کے بعد
انہوں نے ایک کو بہن قرار دے دیا۔ میں نے کہا اول تو یہ صریح ظلم ہے کہ ایک کو بیوی رکھا اور
دوسری کو بہن بنالیا۔ مگر اسے بھی جانے دو اور یہ بتاؤ کہ کیا اس عورت کے بطن سے کہ جسے انہوں
نے بہن قرار دے دیا تھا آخر تک اولاد ہوتی رہی یا نہیں کیا وہ اولاد اپنی بہن سے پیدا کر رہے تھے۔
یہ بات سن کر وہ شرمندہ ہو گئیں ۔ ان کے ساتھ ایک امریکن لیڈی تھی کہ وہ بھی اپنے آپ کو بہائی کہتی
تھی یہ باتیں سن کر وہ کھڑی ہو گئی اور جوش سے کہنے لگی میں اسلام کو مانتی ہوں، بہائیت کو نہیں ۔
ایک خلاف عقل عقیدہ کی اصلاح غرض اس وقت تک کوئی بات ایسی معلوم نہیں ہوئی جس کی دنیا ضرورت
کہ
ہو
اور قرآن کریم میں مذکور نہ ہو اور میں کہہ سکتا ہوں کہ دنیا کا کوئی انسان کسی علم سے اعتراض کرئے
میں انشاء الله العزیز قرآن کریم سے ہی اسے جواب دوں گا۔ اور میرا دعویٰ ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر دنیا کی ضرورتوں کو پورا کر دیا اور ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی آ کر یہ بات کی ہے۔ یعنی دنیا کی ضرورتوں کو پورا کیا ہے ۔ قرآن
کریم آخری کتاب ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی مگر اس کے باوجود اس کے
ماننے والوں نے اس سے اعراض کر کے اس کے علوم کو کھو دیا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے قرآن کریم کے علوم کو پھر دنیا میں رائج کیا اور اس کے مخفی خزانوں کو ظاہر کیا۔ مثال کے طور پر
میں بیان کرتا ہوں کہ مسلمانوں میں باوجود قرآن کی تعلیم کے صریح خلاف یہ عقیدہ پیدا ہو گیا تھا کہ
انوار العلوم جلد ۱۳
313
تحقیق حق کا صحیح طریق
نبوت صرف بنی اسرائیل میں چلی آتی ہے۔ صرف چند انبیاء ہیں، مثلاً حضرت ایوب، حضرت ہود
حضرت صالح ، حضرت شعیب وغیرہ جو باہر سے آئے وگر نہ سوائے بنی اسرائیل کے کسی اور قوم
میں کوئی نبی نہیں آیا۔ حالانکہ سورۃ فاتحہ کے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے کو رَبُّ الْعَالَمِينَ
فرمایا ہے ۔ یعنی سارے جہانوں کا رب ہے اور اس کی دلیل کیا ہے کہ سورج چانڈ پانی، ہوا
اور زندگی کے دوسرے سامان اس نے سب کیلئے یکساں طور پر پیدا کئے ہیں اور ظاہر ہے کہ ان
سب سے بڑھ کر روحانی چیز ہوسکتی ہے اس لئے سوچنا چاہئے کہ جب خدا تعالیٰ نے جسمانی زندگی
کے سامان پیدا کئے ہیں تو روحانی پانی سے کیوں محروم رکھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
بعثت کے بعد تو بے شک کوئی شخص آپ پر ایمان لائے بغیر نجات نہیں پا سکتا مگر آپ سے پہلے جو
انبیاء مبعوث ہوئے، انہیں تو جو لوگ ماننا چاہتے تھے ان کو بھی وہ اپنی جماعت میں شامل نہیں کرتے
تھے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی کہا ہے اپنے موتی سوروں کے آگے مت ڈالو ۔ ۲۵ جس کا
مطلب یہ ہے کہ دوسروں تک میری لائی ہوئی ہدایت کو نہ پہنچاؤ ۔ کیونکہ وہ صرف بنی اسرائیل کیلئے
ہی تھے اور ظاہر ہے کہ جب اپنے ملک میں رہنے والی دوسری قوم کے متعلق وہ یہ کہتے ہیں کہ میری
ہدایت سے اس کا تعلق نہیں، تو چین و جاپان کا کوئی شخص اگر ان کے پاس چلا جاتا تو وہ اسے
سؤروں سے بھی بدتر بتاتے ۔ ہندوؤں میں سمندر کے سفر کو بے دینی سے تعبیر کیا جاتا تھا اس لئے
ان کا مذہب اہلِ عرب کو کیا فائدہ دے سکتا تھا۔ پس ضروری تھا کہ سب اقوام اور سب ممالک
کے علیحدہ علیحدہ نبی آتے ۔ عقلِ سلیم اس بات کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ تعالیٰ نے جسمانی زندگی کے
سامان تو سب کیلئے یکساں پیدا کئے ہوں مگر روحانی زندگی کے سامان کو کسی قوم سے مخصوص رکھا
ہو۔ حضرت مرزا صاحب نے آکر بتایا کہ قرآن شریف میں صاف طور پر آیا ہے کہ وان من
أُمَّةٍ إِلَّا خَلَافِيهَا نَذِيرٌ (۴۶ اور آپ نے اعلان کیا کہ رام کرشن، زرتشت، کنفیوشس و غیره
سب اللہ تعالیٰ کے رسول تھے جو اپنی اپنی قوموں کی طرف ہدایت لیکر آئے تا دنیا کو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کیلئے تیار کریں۔ باوجود یکہ یہ بات قرآن کریم میں صاف طور پر
موجود ہے مگر پھر بھی مسلمانوں کیلئے یہ اچنبھا خیال تھا اور آپ پر کفر کے جو فتوے لگائے گئے ان
میں ایک وجہ تکفیر یہ بیان کی گئی کہ یہ شخص کافروں کو نبی قرار دیتا ہے۔ غور کر و قرآن کریم سے کس
قدر بیگانگی ہے۔ اگر وہ لوگ نبی نہ تھے تو بتاؤ ان اقوام کے لئے کون نبی تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان
کی ہدایت کیلئے کیا سامان مہیا کئے تھے۔ خدا تعالیٰ کے متعلق ایک غلطی تھی جسے حضرت مرزا صاحب
انوار العلوم جلد ۱۳
314
تحقیق حق کا صحیح طریق
نے آ کر دور کیا اور اس طرح عقل سلیم کے ایک مطالبہ کو پورا کر کے لوگوں کو اطمینان عطا کیا۔
الہام کے متعلق غلط عقیدہ کی اصلاح ایک اور غلطی یہی کہ قرآن ایک اور تھی کریم میں کی اللہ تعالی فرماتا ہے۔ بانی ماتا ہے ۔ اِنَّ الَّذِينَ
قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلِئِكَةُ الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا یعنی جو لوگ
اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے اور پھر استقامت دکھاتے ہیں، ان پر ملائک نازل ہوتے ہیں جو ان کو تسلی
دیتے ہیں کہ کوئی حزن و غم نہ کرو۔ لیکن باوجود یکہ یہ آیت قرآن کریم میں موجود ہے مگر مسلمان
خیال کرتے تھے کہ وحی کا دروازہ بند ہو چکا ہے حالانکہ قرآن کریم نے صاف طور پر بتایا ہے کہ
وحی شریعت بند ہے نہ کہ دوسری وحی ۔ تو مسلمانوں میں یہ عام غلطی تھی کہ خدا تعالیٰ اب کسی سے
کلام نہیں کرتا۔ کرتا حالانکہ جو بولتا نہیں اس کے متعلق یہ یقین کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ سنتا ہے ۔ کسی
کے بولنے سے ہی پتہ لگتا ہے کہ وہ سنتا بھی ہے ۔ کسی شخص کو آواز دو نہ بولے تو سمجھو گے بہرا ہے مگر
یہ بڑی عجیب بات ہے کہ مسلمان کہتے تھے اللہ تعالیٰ کو پکارتے اللہ تعالیٰ کو پکارتے جاؤ مگر وہ جوار لر وہ جواب کبھی نہیں دیتا اور
جب لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ خدا تعالی سنتا نہیں کیونکہ وہ بولتا نہیں تو اس کی طرف توجہ ہی چھوڑ دی
نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی ان کی طرف توجہ چھوڑ دی ۔ لوگوں کا دعا پر سے عقیدہ بھی اُٹھ گیا۔
قرآن کریم ہمیں بتاتا ہے کہ دعا سے سب مصیبتیں دور ہو سکتی ہیں مگر دعا کی طرف انسان کی توجہ
اس صورت میں ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب بھی ملے لیکن اگر خالی پکارتے جاؤ اور
آگے سے کچھ جواب نہ ملے تو یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی پتھر کو پکارتا جائے ۔
اولیاء کے تذکرہ کی کسی کتاب میں ہے کہ ایک بزرگ سالہا سال سے روزانہ ایک دعا کیا
کرتے تھے اور روزانہ ہی ان کو جواب ملتا تھا کہ تیری یہ دعا قبول نہیں ہو سکتی۔ ایک دفعہ ان کا کوئی
مریدان کے پاس آ کر رہا۔ رات کے وقت انہوں نے دعا کی تو یہی آواز آئی جو مرید کو بھی سنائی
دی۔ وہ بہت حیران ہوا کہ اتنے بڑے بزرگ ہیں اور جواب ایسا ملا ہے ۔ اگلے روز پھر انہوں نے
دعا کی اور پھر وہی جواب ملا جو مرید نے بھی سنا ۔ تیسرے دن جب وہ دعا کرنے لگے تو مرید نے کہا
کہ بے شرمی کی کوئی حد ہونی چاہئے دو دن سے ایسا جواب مل رہا ہے اور آپ پھر وہی دعا کرنے
لگے ہیں ۔ انہوں نے جواب دیا کہ بے وقوف میرا کام دعا کرنا ہے اور خدا تعالیٰ کا قبول کرنا یا نہ
کرنا میں اپنا کام کئے جاتا ہوں وہ اپنا ۔ اسی وقت ان کو الہام ہوا کہ ہم نے تیرا استقلال دیکھ لیا
ہے اور تیری بیس سالہ سب دعائیں قبول ہیں ۔ چونکہ ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب مل جاتا تھا
انوار العلوم جلد ۱۳
315
تحقیق حق کا صحیح طریق
اس سے ان کا ایمان بڑھتا رہتا تھا کہ میرا خدا زندہ خدا ہے وگر نہ وہ کبھی اتنا لمبا عرصہ دعا نہ کرتے
دوسرے ہی روز چھوڑ دیتے تو یقین جواب سے ہی پیدا ہوتا ہے۔
مسلمانوں میں یہ ایک بھاری غلطی تھی جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آ کر دور کیا ۔
آپ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں تعطل نہیں ہو سکتا۔ جس طرح وہ پہلے بولتا تھا اب بھی بولتا
ہے اب بھی اس کی سب صفات جاری ہیں ۔ جس طرح وہ پہلے پیدا کرتا اور مارتا تھا جس طرح وہ
پہلے رزق دیتا تھا اب بھی ویسے ہی کرتا ہے اور جب وہ سب کچھ پہلے کی طرح اب بھی کرتا ہے تو
اس کا بولنا کیوں بند ہو گیا ۔ خدا تعالیٰ کے نہ بولنے کا عقیدہ ایک ایسی نامعقول بات ہے جسے
عقل سلیم قبول نہیں کر سکتی ۔
قرآن کریم کے متعلق ایک غلط عقیدہ کی اصلاح
اس کے علاوہ
کلام الہی کے
نے ایسی
بارہ میں مسلمانوں کا ایک عقیدہ اسلام کیلئے سخت نقصان کا موجب ہورہا تھا۔ تعجب کی بات ہے کہ
قرآن کریم پر ایمان لانے کے مدعی ایک ایسا عقیدہ رکھتے تھے کہ جس کی بناء پر دشمن کو قرآن کریم
پر ہر قسم کے اعتراضات کرنے کا موقع مل جاتا تھا۔ یعنی وہ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ قرآن کریم میں
بہت سی آیات موجود ہیں مگر دراصل وہ منسوخ ہیں ۔ غور کرو! یہ کتنا بڑا ظلم ہو رہا تھا بعض نے ا
آیات کی تعداد گیارہ سو بعض نے سات سو بعض نے چھ سو بعض نے چار سو اور اسی طرح مختلف
لوگوں نے مختلف بیان کی ہیں اور شاہ ولی اللہ صاحب نے لکھا ہے کہ ایسی آیات صرف پانچ ہیں ۔
ایسی آیات کے متعلق عقل سے ہی استدلال کیا جاتا ہے اور سوچو کہ اس سبب سے دشمن کو اعتراض کا
کتنا موقع مل سکتا ہے۔ وہ کہہ سکتا ہے کہ یقینی طور پر تو کسی کو معلوم نہیں کہ کون سی آیات منسوخ ہیں
اس لئے قرآن کریم کا اعتبار ہی کیا ہو سکتا ہے ممکن ہے جو آیت تم صداقت کیلئے دلیل کے طور پر پیش
کرتے ہو وہ منسوخ ہو چکی ہو۔ لیکن حضرت مرزا صاحب نے آ کر اس یقین کے ساتھ اس عقیدہ
کی تردید کی کہ قرآن کریم ایک زندہ کتاب بن گئی ۔ یہ اتنا اہم مسئلہ ہے کہ اس کے متعلق
مسلمانوں میں خیال ہو گیا تھا کہ اس کارڈ کرنا کفر میں داخل ہو گیا ہے اور بڑی دلیری سے کہتے تھے
کہ فلاں فلاں آیت منسوخ ہے حالانکہ ایسا کرنے سے اسلام پر ایمان ہی نہیں رہ سکتا اور حضرت
مرزا صاحب نے اس عقیدہ کی تردید کر کے جو کام کیا ہے وہ اتنا بڑا ہے کہ اسے ہی اگر مسلمان
سمجھیں تو انہیں ماننا پڑے گا کہ آپ کیلئے یہی چیز بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّہ تھی ۔ جس سے آپ نے دنیا کو ایک
انوار العلوم جلد ۱۳
316
تحقیق حق کا صحیح طریق
نئی زندگی بخشی ۔ آیات کو منسوخ قرار دینے کا نتیجہ یہ تھا کہ لوگ ان معارف کا جو قرآن کریم میں
ہیں انکار کر رہے تھے اور اپنی ناسمجھی سے جن باتوں کو سمجھ نہ سکتے انہیں منسوخ قرار دے رہے تھے۔
مثلاً قرآن کریم میں ایک طرف کفار سے جنگ کا حکم ہے اور دوسری طرف یہ کہ دین میں جبر نہ
کرو۔ اب دونوں میں تطبیق نہ کر سکنے کی وجہ سے انہوں نے یہ کہہ دیا کہ لڑائی کا حکم منسوخ ہے
حالانکہ دونوں کے علیحدہ علیحدہ مواقع ہیں ۔ ایک جگہ تو یہ بتایا ہے کہ مذہبی معاملہ میں کسی پر کوئی جبر نہ
کرو اور دوسری یہ تعلیم ہے کہ اگر کوئی حملہ کرے تو دین کی حفاظت کیلئے اس سے ضرور لڑو اس تعلیم کو
جہاں جی چاہے پیش کرو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟
تیسری غلطی ملائکہ کے متعلق تھی ۔ بعض کہتے تھے کہ ان کا ملائکہ کے متعلق صحیح عقیده مان کا
وجود ثابت
بڑے
محققین نے لکھا ہے
کہ یہ صرف صفات الہیہ ہیں حالانکہ قرآن کریم نے ان کے وجود پر اتنا زور دیا ہے کہ کسی طور پر
انکار ممکن ہی نہیں ۔ بعض نے یہ دھوکا کھایا ہے کہ فرشتے آدمیوں کی طرح زمین پر اتر آ آتے ہیں
گویا بعض نے ان کا مادی وجود قرار دے دیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ دوفرشتے ہاروت و ماروت
ایک کنچنی پر عاشق ہو گئے تھے اور اس وجہ سے بابل کے ایک کنویں میں آج تک مقید ہیں ۔ اسی
سلسلہ میں شیطان کو بھی فرشتہ قرار دے دیا گیا حالانکہ قرآن کریم میں صاف ہے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ
کی نافرمانی کر ہی نہیں سکتے ۔ پھر بعض نے سرے سے فرشتوں کے وجود کا ہی انکار کر دیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر بتایا کہ دونوں عقائد قرآن کریم کے خلاف ہیں ۔
قرآن کریم میں صاف طور پر ہے کہ ان کا وجود ہے مگر یہ نہیں کہ وہ مادی جسم اختیار کر کے کسی جگہ
جاتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو جس وقت فرشتہ زید کی جان نکالنے کیلئے ایک جگہ جائے اور اسی وقت بکر
کی جان نکل رہی ہو تو وہ کون نکالے ۔ اصل بات یہ ہے کہ جس طرح سورج اپنے مقام سے ساری
دنیا کو منور کرتا ہے اسی طرح ملائکہ بھی اپنے مقام سے ہر جگہ کام کرتے ہیں ۔ سورج وہی ہے جو اپنی
جگہ کھڑا رہتا ہے۔ سورج کی جو ٹکیہ ہم دیکھتے ہیں یہ تو اس کی شعاعوں کا مجموعہ ہے۔ اس پر بعض لوگوں
نے یہ دھوکا کھایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرشتوں کے منکر ہیں، حالانکہ یہ بات نہیں ۔
چوتھی چیز عصمت انبیاء ہے ۔ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء
عصمت انبیاء اللہ تعالی سے ہدایت لے کر لوگوں کی راہ نمائی کیلئے آ
آتے رہتے ہیں
اور وہ ہر قسم کے گناہ سے پاک ہوتے ہیں لیکن حضرت مرزا صاحب سے پہلے مسلمانوں کا یہ خیال
انوار العلوم جلد ۱۳
317
تحقیق حق کا صحیح طریق
لد ۷
تھا کہ انبیاء بھی گناہ کر لیتے ہیں ۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تین جھوٹ بولے ۲۸
حضرت یوسف علیہ السلام کے متعلق کہتے ہیں کہ انہوں نے چوری کی، 29 حضرت موسیٰ علیہ
زام لگاتے ہیں کہ انہوں نے ناحق خون کر دیا ہے حالانکہ اس کا مطلب کچھ اور ہے
السلام پر یہ الزام لگا
غرضیکہ سب انبیاء پر الزام لگاتے ہیں۔ حضرت مرزا صاحب نے آکر بتایا کہ انبیاء نمونہ ہوتے ہیں
اگر نمونہ گندہ ہو تو دوسرے اس سے کیا ہدایت حاصل کر سکتے ہیں اور جب یہ سمجھ لیا جائے کہ جن کو اللہ
تعالیٰ لوگوں کی اصلاح کیلئے بھیجتا ہے وہ گندے ہوتے ہیں تو لوگوں کا پاک بننے سے مایوس ہو جانا
لازمی ہے اور اس عقیدہ کے نتیجہ میں مایوسی مسلمانوں میں پیدا ہو چکی تھی ۔ حتی کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے خلاف ایک مقدمہ میں شہادت دیتے ہوئے مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے
یہاں تک کہہ دیا کہ جھوٹ بول کر بھی انسان متقی رہ سکتا ہے۔ یہ نقائص اسی وجہ سے پیدا ہوئے کہ
سمجھ لیا گیا تھا کہ نبی جھوٹ بول سکتے ہیں ۔ مگر آپ نے بتایا کہ نبی گنہگار نہیں ہوتے وہ خدا کی
عصمت کے نیچے ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو بطور دلیل پیش کیا اور اعلان کیا کہ میرا کوئی عیب پکڑو
اور جب تم مجھ میں کوئی عیب نہیں نکال سکتے تو پہلے انبیاء کو کس طرح گناہ گار قرار دے سکتے ہو ۔
یہ
مس شیطان اور انبیاء ایک اورظلم کی بات تھی کہ مسلمان مجھے تھے۔ حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کی ماں تو مس شیطان سے پاک ہیں
مگر باقی سب انسانوں کو شیطان نے چھوا ہے ا ہے، حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی اسی
زمرہ میں شامل کیا جاتا تھا ۔ حضرت مرزا صاحب نے اس کا بھی رڈ کیا اور بتایا کہ اس عقیدہ سے
نبوت پر پانی پھر جاتا ہے اور قرآن واحادیث سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق صاف طور پر موجود ہے کہ آپ نیکیوں کا مجموعہ تھے ۔ اگر احادیث میں یہ لکھا
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت مریم علیہا السلام مس شیطان سے پاک تھے اللہ تو یہ بھی
تو لکھا ہے کہ ہر مومن مرد و عورت جب ملیں تو دعا کریں کہ اے اللہ ! ہمارے اس میل کے نتیجہ
میں جو بچہ پیدا ہو وہ شیطان کے مس سے پاک ہو ۔ ۵۲ دراصل یہاں حضرت عیسی اور
حضرت مریم کو مشابہت کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ مومن کی مثال عیسیٰ اور مریم کی
سی ہوتی ہے اور جو لوگ مسیحی یا مریمی صفات اپنے اندر پیدا کر لیتے ہیں وہ پاک ہو جاتے ہیں ۔
غرضیکہ یہ ایک ایسا خطر ناک حملہ تھا جس کی وجہ سے ہزار ہا لوگ عیسائی ہو گئے ۔ عیسائیوں کی