حالاتِ حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
انوارالعلوم (جلد 13)
انوار العلوم جلد ۱۳
375
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ
کو اہم ہدایات
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
376
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
(فرموده ۲۷ - دسمبر ۱۹۳۴ء بر موقع جلسہ سالانہ )
جلسہ سے ایک دو دن پہلے مجھے زکام اور نزلہ کی سخت شکایت ہو گئی تھی ۔ ہمارے ڈاکٹروں
نے پوری کوشش کی اپنی طرف سے کہ خدا تعالیٰ چاہے تو نزلہ رُک جائے اور بظاہر معلوم ہوتا تھا کہ
نزلہ ڈک بھی گیا ہے ۔ چنانچہ کل کا ناغہ کرنے کے بعد آج پھر میں نے روزہ رکھ لیا لیکن اس وقت
معلوم ہوتا ہے کہ نزلہ پھر گلے میں گر رہا ہے اور شاید اس حالت میں میں سب دوستوں تک پوری
طرح اپنی آواز نہ پہنچا سکوں اور شاید میں زیادہ دیر تک نہ بول سکوں ۔ اس کے ساتھ ہی مجھے سخت
سردرد کی بھی تکلیف ہو گئی ہے اور وہ بھی میرے اونچا بولنے میں مانع ہے مگر جہاں تک اللہ تعالیٰ
توفیق دے اور جتنی بلند آواز سے بولنے کی توفیق دے میں اپنی طرف سے کوشش کروں گا پھر بھی
اگر سارے دوستوں تک آواز نہ پہنچے تو بجائے اس کے کہ وہ حرکت کر کے دوسروں کو بھی ان باتوں
کو سننے سے محروم کر دیں جن کا سننا ضروری ہے اور جن کے سننے کیلئے وہ یہاں آئے ہیں خاموش
بیٹھے رہیں اور دوسروں کو جن تک میری آواز پہنچ سکے فائدہ اُٹھانے دیں۔
یہ مت خیال کرو کہ جب تم کسی بات کو سنتے نہیں اور تمہیں خاموش بیٹھنا پڑتا ہے تو یہ
ضیاع وقت ہے اس لئے کہ خدا تعالیٰ کے لئے انسان جو بھی کام کرتا ہے وہ اس کے لئے ثواب کا
موجب ہوتا ہے ۔ اور بسا اوقات بظاہر ضائع نظر آنے والی چیز خدا تعالیٰ کے حضور قبول ہونے
والی ہوتی ہے ۔
حج کے موقع پر جانوروں کی بکثرت قربانیاں کی جاتی ہیں اتنی کثرت سے کہ ان کا گوشت
377
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
کھانے والا کوئی نہیں ہوتا ۔ مکہ میں جو صاحب حیثیت لوگ ہوتے ہیں، وہ بھی قربانیاں کرتے ہیں
اور ان ایام میں قریباً سب ہی حیثیت والے ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ باہر سے آنے والے حاجیوں کو
ٹوٹ رہے ہوتے ہیں ۔ پھر حاجی قربانیاں کرتے ہیں اور بعض دفعہ وہاں جمع ہونے والے
انسانوں کی تعداد سے بھی قربانیاں بڑھ جاتی ہیں کیونکہ بعض لوگ ماں باپ کی طرف سے اور
اپنے دوستوں کی طرف سے بھی قربانیاں کرتے ہیں ۔ میں جب حج کے لئے گیا تو میں نے سات
قربانیاں کی تھیں، ایک رسول کریم ﷺ کی طرف سے ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی طرف سے ایک والدہ صاحبہ کی طرف سے ایک حضرت خلیفہ اول کی طرف سے ایک اپنی
طرف سے ایک اپنی بیوی کی طرف سے اور ایک جماعت کے دوستوں کی طرف سے ۔ تو وہاں
اس قسم کی قربانیاں اتنی کثرت سے ہوتی ہیں کہ کھانے والے اتنے نہیں ہوتے جتنے بکرے وغیرہ
ذبح ہوتے ہیں ۔ کئی لوگ جو نئی تہذیب کے دلدادہ کہلاتے ہیں یہ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ
اسراف ہے جو جائز نہیں ۔ حالانکہ بعض حالتوں میں اسراف بھی مفید ہوتا ہے اور کبھی یہ سکھا نا بھی
ضروری ہوتا ہے کہ ضائع ہونے دو جو ضار ضائع ہوتا ہے۔ ہے کیونکہ ہر ایک شخص اسراف اور ضروری
اخراجات میں فیصلہ نہیں کر سکتا۔ بعض اوقات ایک شخص ضروری اخراجات کو بھی اسراف سمجھ لیتا
ہے اور نیکی کے حصول سے محروم رہ جاتا ہے ۔ ایسے لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ اگر انہیں کسی موقع پر
خرچ کرنا اسراف نظر آئے تو بھی کرنا چاہے ۔
پس جن دوستوں کو باوجود میری کوشش کے آواز نہ پہنچے وہ بھی بیٹھے رہیں تاکہ ان کے اُٹھنے
سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو۔ اس وقت میرے ارد گرد دوستوں نے کئی ایک کتا بیں رکھ دی ہیں ۔
وہ کہتے ہیں کہ ہم نے کوشش کی کہ پھلدار درخت لگائیں اب ان درختوں کو پھل آ گیا ہے مگر وہ
جھڑتا نہیں آپ سوٹا لے کر اس پھل کو جھاڑ دیں ۔
میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ایسی رسم ہو گئی ہے جس کے متعلق مجھے احتیاط کرنی چاہئے ۔ اس
لئے میں صرف اتنی اطلاع دینے پر اکتفاء کرتا ہوں کہ کئی دوستوں نے کتابیں شائع کی ہیں اور
میں سمجھتا ہوں بعض کتابیں مفید اور بعض بہت مفید بھی ہیں اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہتا گویا
مجمل سفارش کرتا ہوں اور آئندہ کوشش کروں گا کہ ابتدائی خطبہ بجائے خلیفہ کے خطبہ کے، نیلام
کرنے والے کا خطبہ نہ بن جائے اور آئندہ کوشش کروں گا کہ مجمل سفارش کو بھی ترک کر دوں ۔
اس وقت اتنی سفارش کرتا ہوں کہ سلسلہ کے لٹریچر کی اشاعت مفید اور ضروری ہے اور جو مفید لٹریچر
انوار العلوم جلد ۱۳
378
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
ہے احباب اسے خریدیں ۔
ہاں ایک بات کہنا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ یہاں ہوزری کا کام شروع کیا گیا ہے
اور ایک ایسا کارخانہ کھولا گیا ہے جس پر جماعت کا روپیہ لگایا گیا ہے ۔ غرض یہ ہے کہ یہاں آہستہ
آہستہ مختلف اقسام کے کارخانے کھولے جائیں ۔ جب میں نے ایک مجلس مشاورت کے موقع پر
احباب سے ہوزری کے متعلق مشورہ لیا تھا تو یہ بھی کہا تھا کہ جب کا رخا نہ جاری ہو جائے اور مال
تیار ہونے لگے تو جس سائز کی جرابوں کی انہیں ضرورت ہو اور وہ مل سکتی ہوں تو اسی کا رخانہ کی
خریدیں اور یہاں تک کہا گیا تھا کہ جب ہندوستان میں ابتداء میں مجرا میں بننے لگیں جو ڈھیلی
ڈھالی ہوتی تھیں اگر اس قسم کی بھی یہاں بنے لگیں تو ان کے خریدنے میں عذر نہ کریں ۔
سلسلہ کی ترقی اور جماعت کی تنظیم کے لئے ایسا مال خریدنا پڑے تو بھی اعتراض نہ ہو
سوائے اس کے کہ مطلوبہ سائز کی مجرا ہیں نہ مل سکیں ۔ آئندہ جماعت کا فرض ہوگا کہ جب اس
کارخانہ کی مجرا میں مل سکیں تو وہی خریدیں ۔ اب کارخانہ نے مال تیار کرنا شروع کر دیا ہے
دوستوں کو چاہیئے کہ وہ خریدیں اور یہاں آتے جاتے بھی وہی مال خریدا کریں ۔ افسوس ہے کہ
کارخانہ نے ابھی تک ایجنسیاں قائم کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ مال کا ایسے رنگ میں اشتہار دیا
ہے جو ضروری ہے مگر یہ کارخانہ والوں کا کام ہے۔ جماعت کا فرض یہ ہے کہ تمام دوست اسی
کارخانہ کی نجرابیں خریدیں اور پہنیں ۔ امید ہے دوست اس بات کو یا د رکھیں گے۔
بعض دوستوں کی طرف سے دعا کے لئے تار آئے ہیں ۔ لیفٹیننٹ غلام احمد صاحب نے
لنڈی کوتل سے لکھا ہے کہ چھٹی نہیں مل سکی اس لئے جلسہ میں شامل نہیں ہو سکا میرے لئے دعا کی
جائے ۔ ایک تار میں تار والوں نے ظلم کر کے نام مٹا دیا ہے اس لئے پڑھا نہیں جاتا۔ وہ اپنے
ایک دوست کے متعلق لکھتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں ان کے لئے دعا کی جائے ۔ ڈاکٹر بشیر احمد صاحب
زاہدان سے تار دیتے ہیں ۔ سب دوستوں کو السَّلامُ عَلَيْكُمْ کہتے اور درخواست کرتے ہیں کہ انہیں
دعاؤں میں یاد رکھا جائے نیز زاہدان کے دوسرے دوستوں کو بھی یاد رکھا جائے ۔ محمد شریف صاحب
کا کول ضلع ہزارہ سے لکھتے ہیں کہ چھٹی نہیں مل سکی، دعاؤں میں شریک کیا جائے ۔ شیخ حسن صاحب
یاد گیر سے لکھتے ہیں کہ ان کے لئے دعا کی جائے اور سب کو السَّلامُ عَلَيْكُمْ ہتے ہیں ۔
اس کے بعد میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ زمانہ جس
کے متعلق میں عرصہ سے توجہ دلاتا رہا ہوں کہ تیار رہنا چاہئے، معلوم ہوتا ہے کہ وہ آ گیا ہے ۔ مجھے
انوار العلوم جلد ۱۳
379
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جماعت نے اس کے آنے سے پہلے اس کے لئے تیاری نہیں کی تھی
اگر جماعت کے لوگ اس کے لئے پہلے سے تیاری کر چکے ہوتے تو آج کسی قسم کے فکر کی ضرورت
نہ ہوتی اور کسی رنگ میں بھی دشمن کو حملہ کرنے کی جرات نہ ہوتی اور اگر جرأت کرتا تو اسے فوراً
معلوم ہو جاتا کہ جماعت احمد یہ پر ہاتھ ڈالنا معمولی بات نہیں ہے لیکن باوجود بار بار توجہ دلانے
کے اور بار بار آگاہ کرنے کے کہ دشمن تیاری کر رہا ہے جماعت کے اکثر افراد نے اس بات کو
عارضی خطرات کی تنبیہہ سمجھا اور مستقل خطرہ کی طرف توجہ نہ کی ۔ آخر بعض مسلمان کہلانے والوں
نے محسوس کیا کہ جماعت احمد یہ اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ اگر اس سے آگے بڑھ گئی تو اس کا مٹانا
اور اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا اس لئے انہوں نے تنظیم کر کے اور ایسے لوگوں کی مدد لے کر
جو بظاہر ہمارے دوست بنے ہوئے تھے مگر اندرونی طور پر دشمن تھے ہمارے خلاف اڈا قائم کر
رگی
لیا اور ایسی تنظیم کی جس کی غرض احمدیت کو کچل دینا ہے۔ ۱۹۳۲ء میں تحریک کشمیر کے دوران
میں ایک دن سر سکندر حیات خان صاحب نے مجھے کہلا بھیجا کہ اگر کشمیر کمیٹی اور احرار میں کوئی
سمجھوتہ ہو جائے تو حکومت کسی نہ کسی رنگ میں فیصلہ کر دیگی اس بارے میں دونوں کا تبادلہ خیال
چاہتا ہوں، کیا آپ شریک ہو سکتے ہیں؟ میں اُس وقت لاہور میں ہی تھا میں نے کہا مجھے شریک
ہونے میں کوئی عذر نہیں ۔ ۱ ۔ میٹنگ سر سکندر حیات خان صاحب کی کوٹھی پر ہوئی اور میں اس میں
شریک ہوا۔ چودھری افضل حق صاحب بھی وہیں تھے باتوں باتوں میں وہ جوش میں آگئے اور
کہنے لگے ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ احمدی جماعت کو کچل کر رکھ دیں۔ میں نے اس پر مسکرا کر کہا اگر
جماعت احمد یہ کسی انسان کے ہاتھ سے کچلی جاسکتی تو کبھی کی کچلی جا چکی ہوتی اور اب بھی اگر کوئی
انسان اسے کچل سکتا ہے تو یقیناً وہ رہنے کے قابل نہیں ہے ۔
یہ پہلی کوشش تھی ۔ پھر احرار نے جماعت احمدیہ کو کچلنے کی مزید کوشش شروع کی اور یہ عجیب
بات ہے کہ وہی احراری جو اپنی دوسری تحریکات کے لئے جب کوشش کرتے تو انہیں روپیہ نہیں ملتا
تھا انہوں نے جب جماعت احمدیہ کے خلاف کوشش شروع کی تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے لئے
بہت بڑے خزانہ کا دروازہ کھول دیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص طبقہ اندر ہی
اندران کی مدد کر رہا اور انہیں روپیہ دے رہا ہے تا کہ جماعت احمدیہ کی مخالفت کی جائے ۔
مذہبی مخالفت ایک ایسی چیز ہے کہ اس میں افسر اور غیر افسر کا کوئی سوال نہیں ہوتا۔ جب
احراریوں نے جماعت احمد یہ جماعت احمدیہ کے متعلق : ے متعلق مذہبی مخالفت کا سوال اُٹھایا تو حکومت کے بعض کے بعض گن پر زے
انوار العلوم جلد ۱۳
380
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
جو حکومت کے وفادار نہ تھے انہوں نے احراریوں سے مفاہمت شروع کر دی اور یہ یقینی طور پر
معلوم ہو گیا ہے کہ انہوں نے کوشش کی کہ جس طرح بھی ممکن ہو احراریوں کا زور بڑھائیں اور
احمد یوں کا زور کم کریں ۔ اس کا نظارہ ہم نے قادیان میں بھی دیکھا۔ احراری حکومت کے کھلے
مخالف ہیں اور قدم قدم پر حکومت کی مخالفت کرتے رہے ہیں ۔ کشمیر ایجی ٹیشن انہوں نے شروع
کی حکومت کو انہوں نے دھمکیاں دیں اور حکومت کے لاکھوں روپے انہوں نے خرچ کرائے مگر
وہی احراری جن کا مقابلہ حکومت کے ساتھ تھا اور جو یہ کہتے تھے کہ ہم حکومت کو تہہ و بالا کر کے رکھ
دیں گے، ہم نے دیکھا کہ جب ان کی شرارتوں کے متعلق بعض مقامی افسروں سے شکایت کی جاتی
تو وہ احراریوں کی پیٹھ ٹھونکتے اور ان کی طرف سے عذرات پیش کرنے شروع کر دیتے ۔ اور اگر
کوئی عذر نہ پیش کر سکتے تو یہی کہہ دیتے کہ بیوقوف بھی دنیا میں ہوتے ہیں آپ کی جماعت بڑی
فراخ دل اور تعلیم یافتہ ہے۔ اسے ان لوگوں کے ساتھ فراخ دلی کا سلوک کرنا چا۔
۔
اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ پولیس کے بعض افسر اور دوسرے سول کے بعض افسر جنہیں
تنخواہیں تو اس کام کے لئے ملتی ہیں کہ امن قائم رکھیں مگر وہ امن شکنوں کے ساتھ ساز باز رکھتے
تھے اور ان لوگوں سے ملے ہوئے تھے جو گورنمنٹ کو اُلٹنے کا ارادہ رکھتے اور اس کے لئے کوششیں
کرتے رہے ہیں ۔ متواتر ان لوگوں نے قادیان میں آ کر شورش کرنی چاہی، فساد پھیلانا چاہا
بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی مگر بعض افسران کی پیٹھ ٹھونکتے رہے۔ حکومت کے افسروں میں
اچھے بھی ہوں گے مگر اس وقت میں بُرے لوگوں کا ذکر کر رہا ہوں ۔ اچھوں کی ہم بہت تعریفیں کر
چکے اور کرتے رہیں گے مگر اس وقت ہم مجبور ہیں کہ بُروں کا ذکر کریں۔
غرض اس وقت ہماری جماعت پر جو حملہ کیا جا رہا ہے وہ ایک جماعت کی طرف سے ہے اور
ہر جگہ حملہ کیا جا رہا ہے پہلے اگر بٹالہ کے احمدیوں کو مارا اور گالیاں دی جاتیں اور اس کی طرف
حکومت کو توجہ دلائی جاتی تو افسر کہہ دیتے کہ ہم توجہ کریں گے یا کہہ دیتے ہم کچھ نہیں کر سکتے اسی
طرح اگر کسی اور جگہ احمد به اور جگہ احمدیوں کے خلاف شورش ہوتی اور حکام کو توجہ دلائی جاتی تو وہ طفل تسلی دے
دیتے یا کچھ نہ کچھ شرارت کا انسداد کر دیتے ۔ اگر کوئی افسر جماعت احمد یہ سے کینہ رکھتا تو کہہ دیتا
ایسی باتیں ہوتی ہی رہتی ہیں اور اگر شریف ہوتا اور اپنے فرض کو سمجھتا تو کچھ نہ کچھ نوٹس لے لیتا
اور اس طرح بات طے ہو جاتی کیونکہ اس وقت شرارت مقامی ہوتی ساری جماعت کے خلاف نہ
ہوتی تھی ۔ ہر مقام کے متعلق افراد کی کوشش افراد کے خلاف ہوتی مگر آج کل کئی جماعتیں ہیں جو
انوار العلوم جلد ۱۳
381
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
متحدہ طور پر جماعت احمد یہ کے خلاف کھڑی ہوگئی ہیں اور احمدی ہونے کی وجہ سے مخالفت کر رہی
ہیں ۔ جہاں جہاں احمدی ہیں، وہاں وہاں منظم مخالفت کی جا رہی ہے ۔ گویا پہلے اعضاء پر حملہ ہوتا
تھا مگر اب سر پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ پہلے ارد گرد حملہ کیا جاتا تھا مگر اب مرکز پر حملہ کیا جا رہا ہے اور
اس طرز کا حملہ کیا جا رہا ہے جو نہایت ہی اشتعال انگیز اور امن شکن ہے ۔ ایک طریق اس حملہ کا یہ
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات پر نہایت گندے اور نہایت نا پاک حملے کئے
جاتے ہیں۔ ایسے گندے کہ اگر سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تعلیم پیش نظر نہ ہوتی ، اگر احمدیت ہاتھ نہ روکتی
تو با وجود اس حکومت کی فوجوں اور پولیس کے ہزار ہا خون ہو جاتے ۔
میں ان لوگوں میں سے ہوں جو نہایت ٹھنڈے دل کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا کرتے ہیں ۔
میں نے اپنے کانوں سے مخالفین کی گالیاں سنیں اور اپنے سامنے بٹھا کر سُنیں مگر باوجود اس کے
تہذیب اور متانت کے ساتھ ایسے لوگوں سے باتیں کرتا رہا۔ میں نے پتھر بھی کھائے اُس وقت
بھی جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر امرتسر میں پتھر پھینکے گئے اُس وقت میں بچہ تھا مگر
اُس وقت بھی خدا تعالیٰ نے مجھے حصہ دے دیا۔ لوگ بڑی کثرت سے اُس گاڑی پر پتھر مار رہے
تھے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیٹھے تھے ۔ میری اُس وقت چودہ پندرہ سال کی عمر ہو گی ۔
گاڑی کی ایک کھڑ کی گھلی تھی میں نے وہ کھڑی بند کرنے کی کوشش کی لیکن لوگ اس زور سے پتھر
مار رہے تھے کہ کھڑ کی میرے ہاتھ سے چُھوٹ گئی اور پتھر میرے ہاتھ پر لگے۔ پھر جب سیالکوٹ
میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر پتھر پھینکے گئے، اُس وقت بھی مجھے لگے ۔ پھر جب تھوڑا عرصہ ہوا
میں سیالکوٹ گیا تو با وجود اس کے کہ جماعت کے لوگوں نے میرے ارد گرد حلقہ بنالیا تھا، مجھے چار
پتھر لگے۔
غرض میں نے مخالفین سے پتھر کھائے ہیں، گالیاں سنی ہیں اور اشتعال انگیزیاں دیکھی ہیں
لیکن اُف نہیں کی اس لئے نہیں کہ غیرت نہیں آتی ، جوش نہیں آتا غصہ نہیں آتا بلکہ محض اس لئے کہ
اس شخص کا ہمیں حکم ہے جسے مخالفین گالیاں دیتے ہیں، جن پر اتہام لگاتے ہیں، جس کی تذلیل
کرتے ہیں کہ ہاتھ نہیں اُٹھانا ۔ ورنہ اگر اُس کا حکم نہ ہوتا تو نہ ہوتا تو نہ ہم بیوی بچوں کی پرواہ کرتے نہ
اپنی جانوں کی پرواہ کرتے نہ کسی طاقت کی پرواہ کرتے وہ شیطان کے چیلے جو حضرت مسیح موعود علا و علیہ
السلام کو گالیاں دیتے ہیں، آپ پر نا پاک اور گندے الزامات لگاتے ہیں، آپ کی تحقیر اور تذلیل
کرتے ہیں، ان کی جانیں محض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ وال ضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہی طفیل بچی ہوئی ہیں,
ہیں ورنہ
انوار العلوم جلد ۱۳
382
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
کوئی حکومت ، کوئی طاقت اور کوئی انتظام ان کو بچا نہیں سکتا۔
غرض اس ہستی کو جس کی تحقیر اور تذلیل دیکھنا اور جس کے متعلق گالیاں اور بد زبانیاں سننا
ہماری طاقت برداشت سے باہر ہے حد سے بڑھی ہوئی گالیاں دی جاتیں اور نا قابلِ برداشت
تذلیل کی جاتی ہے اور ایسے موقع پر کی جاتی ہے جبکہ اشتعال فوراً پیدا ہو جاتا ہے ۔ مثلاً انہی ایام
میں جب کہ ہمارا سالانہ جلسہ ہو رہا ہے آٹھ نو ہزار کے قریب قادیان میں احمدیوں کی آبادی ہے
تین چار ہزار احمدی ارد گرد کے دیہات سے آئے ہوئے ہیں، گیارہ بارہ ہزار احمدی پنجاب اور
ہندوستان کے دوسرے علاقوں کے جمع ہیں اور تیئیس چوبیس ہزار احمدیوں کا اجتماع قادیان میں
موجود ہے آج اس جگہ جہاں ایک چپہ بھر زمین بھی مخالفین کی نہیں ہے جہاں ان کی تعداد عام
حالات میں بھی احمدیوں کے مقابلہ میں / ۱۱۰ فیصدی بھی نہیں ہے اور جہاں اس وقت سرکاری
حکام موجود ہیں، نہایت ہی گندہ اور نا پاک لٹریچر تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ جس میں لکھا ہے کہ کیا مرزا
قادیانی عورت تھی یا مرد مرزا کے ساتھ خدا کا بد فعلی کرنا " ، " مرزا کو حیض آنا “، ” مرزا کا حاملہ
ہونا ، در وزہ سے تکلیف پانا ، مگر وہ افسر جو احراریوں کے جلسہ کے موقع پر احمدیوں کو کیمرے
رکھنے سے روکتے تھے آج کہتے ہیں کہ ہم ایسے لٹریچر کو روک نہیں سکتے ۔ اگر اس وقت کوئی ایسا
قانون تھا جس کے ماتحت احمدیوں کو کیمرے رکھنے سے روکا جا سکتا تھا مگر آج گندہ لٹریچر روکنے
کے لئے کوئی قانون نہیں تو معلوم ہوا کہ اُس وقت کوئی ایسا دماغ کام کر رہا تھا جو آج نہیں ہے۔
اُس وقت فتنہ و فساد پھیلانے والے ان حکام کے چیلے چانٹے تھے جن کا اس فتنہ میں ہاتھ ہے اس
لئے وہ ان کی شرارت انگیز حرکات پر خوش ہوتے تھے اور احمدیوں کو انکی حرکات کا ثبوت بہم پہنچانے
سے روکتے تھے تا کہ ضلع کے منصف مزاج حاکم یا اوپر کے حکام ان کی حقیقت سے نا واقف رہیں
مگر آج کل جماعت احمد یہ کے لوگ جبکہ کثرت سے یہاں آئے ہوئے ہیں، فتنہ پرداز گالیاں
دیتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی توہین کرتے ہیں تو پولیس کے وہی افسر خوش ہوتے ہیں
کہ وہ اشتعال انگیز باتیں کر رہے ہیں ۔
میں سمجھتا ہوں اس قسم کی اشتعال انگیزی بھی ہم پر اثر نہیں کر سکتی کیونکہ ہمیں ایسی تعلیم دی گئی
ہے جس نے ہمیں گلیہ جکڑ رکھا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے سچا
مومن خصی ہو جاتا ہے۔ پس حکومت کے افسروں کو پولیس اور سول کے حکام کو اور احراریوں کو
معلوم ہونا چاہیئے کہ باوجود ان اشتعال انگیزیوں کے جو وہ کر رہے ہیں، ہم بالکل پُر امن ہیں
383
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
کیونکہ ہم سچے مومن ہیں اور مومن خصی ہو جاتا ہے ۔ ہمیں جوش آتا ہے اور آئے گا مگر وہ دل میں
ہی رہے گا، ہمیں غیرت آئے گی مگر وہ ظاہر نہ ہو گی، ہمارے قلوب ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے مگر
زبانیں خاموش رہیں گی ہاں ایک اور ہستی ہے جو خاموش نہ رہے گی، وہ بدلہ لے گی اور ضرور لے
گئی حکومتوں سے بھی اور افراد سے بھی کوئی بڑے سے بڑا افسر کوئی بڑے سے بڑا لیڈر کوئی
بڑے سے بڑا جتھا اور کوئی بڑی سے بڑی حکومت اُس کی گرفت سے بچ نہ سکے گی ۔ حکومت انگریزی
بہت بڑی اور بہت طاقت ور حکومت ہے مگر جو اس کے غدار اور فرض ناشناس حاکم ہیں، انہیں وہ
خدا کی گرفت سے نہیں بچا سکتی ۔ وہ ایسے حکام کو بم کے گولوں سے بچانے کا انتظام کر سکتی ہے؟
اور وہ احمد یوں نے چلانے نہیں مگر ہیضہ قولنج اور طاعون کے حملہ سے وہ کسی کو نہیں بچا سکتی اور نہ
کوئی اور طاقت ہے جو خدا کی گرفت سے بچا سکے ۔ اگر یہی حالت جاری رہی اور کسی دن بددعا
نکل گئی تو حکومت دیکھ لے گی کہ اپنے تمام سامانوں اور اپنی تمام حفاظتوں کے باوجود ان کو بچا نہ
گی ۔ ہمارا خدا ظلم اور نا انصافی کرنے والوں کو دیکھ رہا ہے وہ ہمارے زخمی قلوب اور ان میں
جو جذبات ہیں، ان کو دیکھتا ہے، پھر ہمارے صبر کو دیکھتا ہے آخر وہ ایک دن اپنا فیصلہ نافذ کرے گا
اور پھر دنیا دیکھ لے گی کہ کیا کچھ رونما ہوتا ہے ۔
سکے
علاوہ اس گندے اور اشتعال انگیز لٹریچر کے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
خلاف شائع کیا جاتا ہے مرکز سلسلہ اور جماعت احمد یہ کے خلاف بھی لوگوں کو طرح طرح سے
اُکسایا اور ورغلایا جاتا ہے ۔ مثلاً پچھلے دنوں ”زمیندار“ اخبار نے شائع کیا کہ احمدیوں کی طرف
سے اسے اس قسم کی چٹھیاں ملی ہیں جن میں مولوی ظفر علی صاحب کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی
ہیں ۔ ہر ایک عقل مند اس قسم کی چٹھی لکھنے والے کو یا تو نیم پاگل سمجھے گا یا یہ خیال کرے گا کہ پیٹھی
مصنوعی ہو گی ۔ مگر اس موقع پر ہوتا کیا ہے؟ یہ کہ مخالفین کے اس طبقہ میں شور مچ جاتا ہے کہ اب قتل
ہونے لگیں گے اور احمدیوں کو قتل کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے ۔ ادھر گورنمنٹ کو فکر پڑ گئی
پولیس نے انتظامات کرنے شروع کر دیئے سی ۔ آئی۔ ڈی جمع ہونے لگ گئی مگر کوئی یہ نہیں کہتا کہ
جب پٹھی پر لکھنے والے کا نام اور پتہ درج ہے تو کیوں اسے پکڑتے نہیں ۔ وہ چٹھی جرمن یا
جاپان سے تو نہیں آئی تھی کہ لکھنے والا پکڑا نہ جا سکتا تھا۔ وہ کراچی کی پیٹھی تھی کیا حکومت کراچی
سے اس کا پتہ نہ لگا سکتی تھی ؟ وہاں ایک احمدی مبارک احمد رہتا ہے مگر پیٹھی پر مبارک مبارز لکھا تھا اور
دوسری پٹھی پر سید احمد نام درج تھا۔ ہمیں بہت حد تک یقین ہے کہ یہ پچھیاں کس نے لکھیں ۔ اگر
انوار العلوم جلد ۱۳
384
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
حکومت تحقیقات کرتی اور جس آدمی کو پیش کیا جاتا اس کے خط کے ساتھ اس پیٹھی کا خط ملاتی تو
غالباً معلوم ہو جاتا کہ لکھنے والا حکومت کے ہی ایک محکمہ کا آدمی ہے۔ حکومت اس بارے میں
بآسانی تحقیقات کر سکتی تھی لیکن بجائے اس کے کہ یہ تحقیقات کی جاتی کہ کراچی میں ایسے احمدی ہیں
یا نہیں، پولیس کے حکام نے ”زمیندار“ کے شور و شر پر اس قسم کے انتظامات شروع کر دیئے کہ گویا
اس کی شائع کردہ چٹھیاں بالکل درست تھیں اور فی الواقع قتل کا اندیشہ تھا ۔
پھر ”زمیندار“ میں اسی قتل کرنے کی پیٹھی لکھنے والے کی طرف سے اعلان کرا دیا جاتا ہے
کہ وہ پہلے احمدی تھا مگر اب احمدیت سے مرتد ہو گیا ہے ۔ اس کے متعلق ہم چیلنج دیتے ہیں کہ ثابت
کریں وہ شخص کبھی احمدی ہوا ۔ احمدی ہونے کے لئے بیعت کی جاتی ہے اور بیعت کرنے والوں
کے نام شائع کئے جاتے ہیں ۔ اس کا نام کب شائع ہوا ۔ پھر ا احمدی کے ۔ راحمدی کے لئے شرط ہے کہ وہ با قاعدہ
چندہ ادا کرے اس نے کب چندہ دیا۔ کراچی میں با قاعدہ احمدی جماعت ہے اور تمام احمد یوں
کے رجسٹروں میں نام درج ہیں، چندہ دینے والوں کو رسیدیں دی جاتی ہیں، اس شخص سے پوچھا
جا سکتا ہے کہ رسید یں دکھاؤ بیعت کرنے کے جواب میں جو خط تمہیں آیا وہ دکھاؤ۔ اگر اس طرح
اسے احمدی ثابت نہیں کیا جا سکتا تو صاف بات ہے کہ بعض شریروں اور فتنہ پردازوں نے جعلی
خطوط بنا کر شائع کرائے اور اس طرح عام لوگوں کو احمدیوں کے خلاف اشتعال دلایا۔ مگر عجیب
بات ہے کہ اشتعال تو احمدیوں کے خلاف دلایا گیا اور مصنوعی خطوط کے ذریعہ احمدیوں کی جان و مال
کو خطرہ میں ڈالا گیا لیکن حکومت ان کی حفاظت کا انتظام کرتی ہے جنہوں نے اشتعال دلایا اور
اس طرح جماعت احمدیہ کو اور زیادہ خطرات میں ڈال دیتی ہے ۔
یہ سب کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، ہمارا خدا بھی دیکھ رہا ہے اور وہ افسر بھی دیکھ رہے ہیں جنہیں
ہم سمجھتے ہیں کہ اُن کے دل شرافت سے خالی نہیں ہیں ۔ حکومت کسی ایک آدمی کا نام نہیں، بلکہ
لاکھوں انسانوں کے مجموعہ کا نام ہے جو حکومت کر رہے ہیں۔ ان میں شریف بھی ہیں اور شریر
بھی ۔ آج اگر شریف ڈر کر نہ بولیں یا نا واقفی کی وجہ سے خام وجہ سے خاموش ہوں اور دخل نہ دیں تو اور بات
ہے مگر ممکن ہے کہ کل انہیں علم ہو یا کمزور جرأت کریں اور فتنہ پردازوں کی حرکات بند کرنے کی
کوشش کریں لیکن اگر نہ کریں تو خدا تعالیٰ خود ہماری حفاظت کرے گا ۔ آسمان سے تیر آئیں گے
اور ہمارے دشمنوں کے سینوں کو چھیدیں گے ۔ طاعون سے جو ہزار ہا لوگ مرے کیا وہ ہم نے
مارے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ طاعون طعن سے نکلا ہے اور طعن
انوار العلوم جلد ۱۳
385
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
کے معنی نیزہ مارنا ہیں ۔ پس وہی خدا جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت آپ
کے دشمنوں کے متعلق قہری جلوہ دکھایا وہی اب بھی موجود ہے۔ اور اب بھی ضرور اپنی طاقتوں کا
جلوہ دکھائے گا اور ہرگز خاموش نہ رہے گا ۔ ہاں ! ہم خاموش رہیں گے اور جماعت کو نصیحت کریں
گے کہ اپنے نفسوں کو قابو میں رکھیں اور دنیا کو دکھا دیں کہ ایک ایسی جماعت بھی دنیا میں ہو سکتی ہے
جو تمام قسم کی اشتعال انگیزیوں کو دیکھ اور سن کر امن پسند رہتی ہے۔
پھر لطیفہ یہ ہے کہ جو حرکات جماعت احمدیہ کے خلاف کی جاتی ہیں وہ اس قدر معقولیت سے
دور ہیں کہ معمولی عقل و سمجھ کا انسان بھی ان کی بے ہودگی کو سمجھ سکتا ہے۔ ایک ہی وقت اعلان کیا
جاتا ہے کہ احمدی حکومت کے جاسوس ہیں اور پھر ساتھ ہی یہ کہتے ہیں کہ انگریزوں کے دشمن ہیں
لیکن بغض و کینہ کی انتہاء ہے کہ جب فتنہ پرداز یہ کہتے ہیں کہ احمدی انگریزوں کے دشمن ہیں، تو
پڑھنے والے کہتے ہیں کیا ہی اچھا کہا اور جب کہتے ہیں کہ احمدی انگریزوں کے جاسوس ہیں، تو پھر
بھی کہتے ہیں واہ واہ کیا خوب کہا۔ گویا ایک ہی وقت میں دونوں باتیں جو ایک دوسری کی متضاد
ہیں پسند کی جاتی ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ حکومت کا ایک جزو بھی ایسے لوگوں کی باتوں کو درست
تسلیم کرتا کرتا اور اپنے طرز عمل سے ان کی حمایت کرتا ہے۔ جب وہ کہتے ہیں کہ احمدی حکومت کے
جاسوس ہیں، تو حکومت کے افسر خاموشی سے گزر جاتے ہیں، گویا انہوں نے کچھ سنا ہی نہیں لیکن جب
کہتے ہیں کہ احمدی انگریزوں کے دشمن ہیں تو احمدیوں کے خلاف ڈائریاں لکھنے لگ جاتے ہیں ۔
-
غرض فتنہ پرداز لوگ اس طرح ایک طرف تو حکومت کو ہمارے خلاف اکساتے اور دوسری
طرف مسلمانوں سے لڑاتے ہیں اور یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ یہ کانگرس سے مل کر اپنی حکومت
قائم کرنا چاہتے ہیں حالانکہ ہمیں جو کچھ ملنا تھا، مل چکا ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی کہا گیا اور دو دفعہ مجھے بھی کہلایا گیا کہ کیا
حکومت اگر کوئی خطاب دے تو اسے قبول کر لیا جائے گا۔ میں نے کہا اگر حکومت ایسا کرے گی تو
وہ میری ہتک کرے گی ۔ ہمیں خدا تعالیٰ سے جو کچھ مل چکا ہے اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے اور اس
سے بڑھ کر حکومت کیا دے سکتی ہے۔ اپنے متعلق خطاب کا ذکر تو الگ رہا، اگر جماعت احمد یہ کا
کوئی شخص بھی خطاب کے متعلق کچھ پوچھتا ہے تو میں اسے یہی کہتا ہوں کہ مجھے تو انسانی خطاب
سے گھن آتی ہے ۔ احمدی کہلانے سے بڑا خطاب اور کیا ہو سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق آپ کے والد صاحب کو خیال تھا کہ ان کا
انوار العلوم جلد ۱۳
386
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
گزارہ کس طرح چلے گا نہ تو یہ جائداد کا انتظام کر سکتے ہیں اور نہ نوکری کرنا چاہتے ہیں ۔ قریب
کے گاؤں کا ایک سکھ تھا اُس کے دو بیٹے دادا صاحب کے پاس آیا کرتے تھے ۔ ان میں سے ایک
نے مجھے سنایا کہ بڑے مرزا صاحب نے ایک دفعہ مجھے کہا : تم جاؤ غلام احمد تمہاری عمر کا ہے اسے
سمجھاؤ کہ اگر وہ جائداد کا انتظام نہیں کر سکتا تو اسے ملازم کرادوں۔ میں نے جا کر کہا آپ کے
والد صاحب ناراض ہو رہے ہیں کہ آپ کوئی کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں کیا بھائی کے ٹکڑوں پر
پڑے رہو گئے اگر کہو تو ملازم کرادیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے سن کر فرمایا والد صاحب
تو یونہی فکر کرتے ہیں، انہیں کہہ دو میں نے جس کا نوکر ہونا تھا ہو گیا ہوں ۔ باوجود یکہ دادا صاحب
دنیا دار آدمی تھے اس سکھ کا بیان ہے کہ جب میں نے انہیں جا کر کہا کہ وہ تو یہ کہتے ہیں تو خاموش
ہو گئے اور پھر کہا اگر اس نے یہ کہا ہے تو سچ کہتا ہے وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔
پس ہم اس کے قائم کئے ہوئے سلسلہ کو چلانے والے ہیں جو دنیا کی نوکریوں سے آزاد تھا۔
دنیا وی نوکریوں کی غرض یہی ہوتی ہے کہ دنیاوی مفاد حاصل کئے جائیں۔ ہمارے پاس تو وہ
کا غذات پڑے ہیں جن میں حکومت کی طرف سے لکھا ہے کہ وہ ہمارے خاندان کی پھر پہلی حالت
بحال کر دے گی ۔ یہ تحریریں حکومت تسلیم کرتی رہی ہے مگر ہم نے ان کو کبھی اتنی بھی وقعت نہ دی
جتنی رڈی کا غذ کو دی جاتی ہے۔ کبھی ہم نے ان کی بناء پر حکومت سے کچھ مانگا ؟ قطعاً نہیں ۔ ملک
میں ہزاروں لوگ ایسے ہیں جنہوں نے حکومت کی چھوٹی چھوٹی خدمات کیں اور حکومت نے ان کو
مربعے دیئے مگر کیا ہم نے کبھی حکومت سے کچھ مانگا ؟ یا جماعت کی خدمات کی بناء پر کچھ مانگا۔
جنگ عظیم میں ہم نے تین ہزار کے قریب افراد مہیا کئے اور ہزار ہا روپیہ خرچ کیا۔ اتنی ہی تعداد
ایک شخص کی طرف منسوب کی گئی حالانکہ اس نے اتنے آدمی نہ دیئے تھے اسے سر کا خطاب مل گیا
مگر ہم نے کچھ نہیں مانگا۔
اگر ہماری خدمات دنیا وی اغراض کے ماتحت ہوتیں تو کبھی تو اس کا کوئی نشان ظاہر ہوتا ۔
باوجود اس کے اگر حکومت کو یہ خیال ہو کہ ہم اس سے جاہ طلبی کرتے ہیں تو یہ اس کی غلطی ہے۔
ہمیں جو کچھ ملنا تھا وہ اُسی وقت مل گیا جب ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر
بیعت کی ۔ حضرت مسیح علیہ السلام پر بھی یہی الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی حکومت قائم کرنا چاہتے
ہیں ۔ یہود اُن کے پاس گئے اور سوال کیا کہ کیا ہم قیصر کو مالیہ نہ دیں۔ آپ نے فرمایا: ذرا وہ
در ہم تو دکھا ؤ جو تم کو دینا پڑتا ہے ۔ جب انہوں نے درہم دکھایا تو آپ نے کہا اس پر کس کی تصویر