حالاتِ حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات

انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۳
387
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
ہے یا کس کا نام ہے؟ ان کے بتانے پر کہ قیصر کا ، انہوں نے کہا: بس پھر جو قیصر کا ہے وہ قیصر کو دو پر ،
اور جو خدا کا ہے وہ خدا کو دو لے
پس ہم بھی خدا کے لئے وہی مانگتے ہیں جو خدا کا ہے اور خدا کو پنجاب یا ہندوستان کی کیا
ضرورت ہے وہ دل چاہتا ہے اور ہم بھی اس کے لئے لوگوں کے قلوب ہی طلب کرتے ہیں
دنیا وی حکومتوں سے ہمیں کیا کام ۔ مگر میں یہ بزدلی سے نہیں کہتا بلکہ دیانت داری سے بتانا چاہتا
ہوں کہ ہمارا حکومت سے کوئی ٹکراؤ نہیں ۔ اس کا میدانِ عمل اور ہے اور ہمارا اور ہے لیکن اگر وہ
خود ہم سے ٹکرائے گی تو اُس کا وہی حال ہو گا جو کونے کے پتھر سے ٹکرانے والے کا ہوتا ہے۔ ہمیں
وفاداری کی تعلیم دی گئی ہے اور ہم اس پر قائم رہنا چاہتے ہیں ۔ مگر اس قسم کے گتے جو ہمارے
پیچھے چھوڑے گئے ہیں اور حکومت ان کا تدارک کر کے ان کے ضرر سے ہمیں نہیں بچاتی خدا تعالیٰ
کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گئے خدا تعالیٰ ضرور ان رور ان سے بدلہ لے گا اور حکومت بھی جلد اس
کا انسداد نہ کرنے کے سبب سے زیر الزام آئے گی ۔
ہماری امن پسندی کی تو یہ حالت ہے کہ حالت ہے کہ بعض مقامی حکام نے احراریوں کے جلسہ کے موقع
پر جب حکم دیا کہ احمدی اپنے پاس کیمرے نہ رکھیں، تو میں نے فوراً اس حکم کی تعمیل کی ہدایت کر دی
حالانکہ کیمروں سے کسی کو کیا نقصان پہنچ سکتا تھا۔ کیمرہ سے کبھی کسی نے کسی پر حملہ کیا ؟ اس سے کبھی
کوئی خون ہوا ؟ کبھی اس سے کسی نے کسی کی آنکھ ہی پھوڑی ہے؟ ایسا نا معقول شخص کون ہوگا کہ دو
آنے کی سوئی جو کام کر سکتی ہے وہ دو اڑھائی سو روپیہ کے کیمرے سے لے۔ مگر احراریوں کے
جلسہ پر حکم دیا گیا کہ احمدی اپنے پاس کیمرے نہ رکھیں، ان سے فساد ہو جائے گا اور اس کی وجہ
صرف ان چھوٹے افسروں کی یا سپاہیوں کی شکایت تھی جو ڈرتے تھے کہ احمدی ہماری حرکات کی
تصویر نہ لے لیں اور جب ان کی شکایت کی غرض نہ سمجھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے حکم دیا کہ
احمدی کیمرے نہ رکھیں، اس سے اشتعال ہوتا ہے تو میں نے جماعت کو اس سے بھی منع کر دیا۔
پھر ایک لڑکے نے جو مستری کا کام سیکھتا تھا، ایک کھڈسٹک بنائی تو اس کا نام نیزہ رکھا گیا اور
اخباروں میں یہ خبر شائع کرائی گئی کہ قادیان میں نیزے پکڑے گئے ہیں ۔ باوجود اس کے کہ یہ
بالکل جھوٹ تھا اور باوجود اس کے کہ ہم نے اس کے متعلق چیلنج دیا اور میں نے خود سی ۔ آئی ۔ ڈی
کے سپرنٹنڈنٹ صاحب کو کہا کہ آپ میری اجازت سے اسی وقت ہماری در بندی کر کے تلاشی
لے لیں تا کہ شک کی کوئی گنجائش نہ رہے اور چونکہ ہم خود راضی ہیں، قانون کا کوئی اعتراض نہ ہو

انوار العلوم جلد ۱۳
388
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
گا ۔ ہر احمدی کے گھر کی تلاشی لے لی جائے کہ کس قدر نیزے احمدیوں کے گھروں میں ہیں لیکن
انہوں نے کہا کہ جب آپ نے کہہ دیا کہ ایسا نہیں تو اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہو سکتا ہے۔ کوئی
افسر نہیں جو آپ کے انکار کو تسلیم نہ کرے گا لیکن مقامی حکام نے اس خبر کی جو شائع ہوئی تھی کوئی
تردید نہ کی بلکہ جب بعض حکام کو سلسلہ کے نمائندوں نے کہا کہ آپ ان شخصوں پر مقدمہ کیوں
نہیں چلاتے جن کے پاس سے نیزے نکلے تھے ۔ تو وہ بے اختیار بول اُٹھے کہ اصل بات یہ ہے
کہ وہ نیزہ نہیں، کھڈ سٹک تھی اور قانوناً اس پر مقدمہ نہیں چل سکتا مگر با وجود اس کے اس خبر کی تردید
نہ کی گئی اور ہمارے ساتھ وہی معاملہ کیا گیا جیسا کہ کہتے ہیں ایک شخص کو جھوٹ بولنے کی عادت
تھی ۔ وہ کہنے لگا خدا کی قسم فلاں جگہ اتنی سخت لڑائی ہوئی ہے کہ کئی لاشیں پڑی ہیں ۔ جب اس سے
پھر پوچھا گیا تو کہنے لگا قرآن کی قسم سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ اسے کہا گیا اپنی جان کی قسم کھا کر
بتاؤ تو کہنے لگا صرف دو آدمی مارے گئے ہیں ۔ پھر کہا گیا سچ سچ بتاؤ تو کہنے لگا ایک آدمی کے
خراش آئی ہے اور جب کہا گیا کہ صحیح صحیح بتا ؤ بات کیا ہے تو کہنے لگا دو بلیاں لڑ رہی تھیں ۔
جس رنگ میں ہم نے خبر سنی تھی، ہر تحقیق کے بعد اس میں کمی آتی گئی مگر جن لوگوں نے یہ سب
جھوٹ بولا تھا، اُنہیں کوئی باز پرس نہ ہوئی اور اخباری لحاظ سے یہ خبر اب تک قائم ہے اور ایک
پُر امن سلسلہ کے نام پر ایک بدنما دھبہ ۔
ہم نہیں جانتے کہ یہ خبر ایسوسی ایٹڈ پریس میں کس نے شائع کرائی مجسٹریٹ علاقہ نے یا
ڈپٹی کمشنر نے یا سپرنٹنڈنٹ پولیس نے ۔ بے شک ہم بھی دریافت کر سکتے تھے کہ یہ بات کس نے
بنائی اور پھیلائی لیکن اگر ہم ایسا کرتے تو جھٹ رپورٹ کر دی جاتی کہ سرکاری آدمیوں کے کام
میں دست اندازی کی جاتی ہے۔ اس کے متعلق حکومت ہی پتہ لگا سکتی تھی اور معلوم کر سکتی تھی کہ کس
نے جھوٹ بولا اور ایسوسی ایٹڈ پریس کو کس نے یہ خبر مہیا کی ۔ مگر باوجود ہمارے بار بار کہنے کے
توجہ نہیں کی جاتی ۔ اس کی وجہ سوائے اس کے اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایسے افسر ہیں جو ہم سے دشمنی
رکھتے ہیں اور وہ حکومت کے بھی وفادار نہیں ہیں اور وہ اس قسم کی تحقیق سے حکام بالا کو باز رکھتے
ہیں ۔
غرض ہمارے خلاف ایسی کارروائیاں کرائی جا رہی ہیں جو سخت اشتعال دلانے والی اور
فتنہ کو انگیخت کرنے والی ہیں ۔ میں اس وقت ان کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔ بعض کے متعلق تو
میں اپنے خطبات میں بیان کر چکا ہوں اور بعض کے متعلق جو شکوہ تھا اس کی نسبت میں نے لکھ دیا

389
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
ہے کہ حکومت سے جھگڑا طے ہو گیا ۔ مگر اعلیٰ حکام سے اُتر کر جو نچلا طبقہ ہے وہ جو حرکات کرتا رہا ہے
وہ اب تک جاری ہیں اور احراریوں کو ان کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ شرارت کرنے کی جرات
مل رہی ہے ۔ حکومت کا فرض ہے کہ تحقیقات کر کے ایسے افسروں کو سزا دے اور اس کا فرض ہے کہ
شرارت اور فتنہ پھیلانے والوں کی شرارتوں کا انسداد کرے ۔ ہمیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے خصی کر دیا ہے مگر ساری دنیا تو خصی نہیں ۔ ایسے لوگ بھی ہیں جو حکومت سے مقابلہ
کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں اُس وقت حکومت کو ہماری مدد کی ضرورت ہوگی ۔ ہم خواہ اُس
وقت اس کی مدد کریں لیکن حکومت کو اخلاقی طور پر اُس وقت کس قدر شرمندگی اُٹھانی پڑے گی کہ
جن کی عزتوں پر حملہ ہوتا دیکھ کر ہم خاموش رہے آج انہی کی مدد کے طالب ہونا پڑا ۔
پھر کہا جاتا ہے کہ احمدی رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں ۔ ادھر اخباروں میں شائع
کرتے ہیں کہ جو رسول کریم ﷺ کی ہتک کرئے اُس کا قتل کرنا جائز ہے ۔ مطلب یہ کہ
احمد یوں کو قتل کرنا جائز ہے اور عوام کو چاہئے کہ احمد یوں کو قتل کریں حالانکہ رسول کریم ﷺ کی
صلى الله
۔
صلى الله
عروسه
ہتک ہم نہیں کرتے بلکہ وہ خود کرتے ہیں۔ وہ کسی منصف کو بٹھا کر فیصلہ کرا لیں کہ رسول کریم
صلى الله
عروسه
کی ہتک وہ کرتے ہیں یا ہم ؟ حضرت یا ہم ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو کہتے ہیں :۔
بعد
از
خدا
بعشق محمد محمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم
یعنی خدا تعالیٰ کے بعد رسول کریم ﷺ کے عشق سے میں مخمور ہوں اس کا نام اگر کفر ہے تو
خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں ۔ یہ ہمارا عقیدہ ہے مگر کہا یہ جاتا ہے کہ ہم رسول کریم ﷺ کی ہتک
کرتے ہیں ۔ پھر باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے بروز تھے اور آپ کے حلیہ میں آئے آپ کا ادب آپ کے دل میں اس قدر تھا کہ آپ کی
آل و اولاد کے متعلق کہتے ہیں کہ ان کے لئے جان قربان کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اس کی وجہ
یہی ہے کہ رسول کریم ﷺ کی شاگردی کے تعلق سے آپ کی اولاد کا اس درجہ پاس کرتے تھے۔
غرض رسول کریم ﷺ کی جو عزت ہمارے مارے دل د میں ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے ہم تسلیم
صلى الله -
عروسه
ہی نہیں کر سکتے کہ کسی اور کے دل میں اس سے بڑھ کر رسول کریم ﷺ کی عزت ہو سکتی ہے ۔
پھر دیکھو رسول کریم ﷺ کی عزت بچانے اور آپ کی تو قیر قائم کرنے کے لئے آگے ہم آتے
صلى الله ہیں یا وہ ؟ جب رسول کریم ﷺ کو دوسرے مذاہب کے بد زبان لوگ گالیاں دیتے ہیں تو کون

390
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
ان گالیوں کو رڈ کرنے کے لئے اُٹھتا ہے اور اس کے مقابلہ میں رسول کریم ﷺ کی خوبیاں دنیا
کے سامنے پیش کرتا ہے۔ پھر انگلستان افریقہ امریکہ اور دوسرے ممالک میں ہم جاتے ہیں تا کہ
وہاں کے لوگوں کو رسول کریم ﷺ کی غلامی میں میں دائر داخل کریں یا وہ ۔ عجیب بات ہے کہ رسول کریم
صلى الله
علیم سے محبت تو
صلى الله
علي وسام
تو اُن کو ہولیکن آپ کی شان میں بد زبانی کرنے والوں کی حرکات
ہمارے دلوں میں پیدا ہو۔
سے
صلى الله
سے درد
کیا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے نمونہ سے بتا دیا ہے کہ آپ رسول کریم ﷺ کے
متعلق کتنی غیرت رکھتے تھے ۔ آپ ایک دفعہ لاہور تشریف لے گئے لیکھرام جو مشہور آ ر یہ تھا آپ
ملنے کے لئے آیا اور اُس نے آکر سلام کہا آپ نے کوئی جواب نہ دیا۔ پھر اُس نے سلام
پھر بھی آپ نے جواب نہ دیا ۔ تیسری دفعہ اُس نے سلام کیا، پھر بھی آپ نے توجہ نہ کی ۔ اس پر کسی
نے آپ سے کہا، پنڈت لیکھر ام سلام کہتے ہیں ۔ اس پر آپ نے نہایت غصہ سے کہا : اسے شرم نہیں
آتی ، میرے آقا کو تو گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرتا ہے ۔ ہم پر رسول کریم ﷺ کی بہتک
کرنے کا الزام لگانے والوں میں سے کتنے ہیں جو ایسا کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ ان میں سے کئی
ایسے ہیں جو رسول کریم ﷺ کے شدید مخالفوں کی دعوتیں کھا لیتے اور انہیں اپنے گھروں میں
عزت سے بٹھاتے ہیں اور اس وقت بھی وہ ہماری دشمنی کی وجہ سے ان کی خوشامدیں کر رہے ہیں ۔
غرض ہم اپنی جانیں دے کر اور اپنے مال قربان کر کے رسول کریم ﷺ کی عزت بچا
رہے ہیں ۔ مگر انہوں نے کیا کیا ہے؟ یہی نا کہ کچھ ہندو مار ڈالے اور اس طرح اسلام کو بد نام کر
دیا۔ یہ اسلام کو دنیا کی نظروں میں بدنام کرنے والے اور رسول کریم ﷺ سے دنیا کو متنفر
کرنے والے آپ کے خیر خواہ لیکن لاکھوں روپیہ اسلام کی اشاعت کیلئے خرچ کرنے والی اور
اروں آدمیوں کے ذریعہ رسول کریم ﷺ کی خوبیاں دنیا میں ؟ کی خوبیاں دنیا میں پیش کرنے والی جماعت آپ
کی دشمن ہو گئی ۔ ہم نہ صرف ہندوستان میں بلکہ یورپ، افریقہ اور امریکہ میں رسول کریم
صلى الله
صلا
کو گالیاں دینے والوں کو مسلمان بنا رہے ہیں ۔ کچھ عرصہ ہوا ایک نو مسلم نے مجھے لکھا کہ
میں پہلے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو گالیاں دیا کرتا تھا مگر اب آپ کے مبلغ کے ذریعہ مجھ پر
ہوا ہے کہ میں اُس وقت تک نہیں سوتا جب تک رسول کریم ﷺ پر درود نہ بھیج لوں ۔ کیا
یہ اثر
یہی وہ ہتک ہے جو ہم رسول کریم ﷺ کی کر رہے ہیں ۔
صلى الله
پھر ہم پر یہ بھی الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کی دادیوں اور نانیوں کی

انوار العلوم جلد ۱۳
391
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
ہتک کرتے ہیں مگر اس الزام کے لگانے والوں کو یہ بھول جاتا ہے کہ وہ ایک حدیث پیش کیا
کرتے ہیں کہ کوئی مولود نہیں خواہ مرد ہو خواہ عورت جسے شیطان نے نہ چھوا ہو سوائے حضرت عیسیٰ
اور ان کی ماں کے لئے کیا ان کے اس حدیث کو پیش کرنے کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ وہ رسول کریم
کی والدہ اور والد اور خود رسول کریم ﷺ پر اس طرح حملہ کرتے ہیں؟ اسی طرح وہ
حضرت ابرا ت ابراہیم حضرت یعقوب، حضرت اسحاق اور دوسرے انبیاء کو بھی انہی میں شامل کر رہے
ہیں جن کو شیطان نے چھوا ؟ یہ لوگ منبروں پر چڑھ کر یہ کہتے ہوئے تو ذرا نہیں شرماتے کہ رسول کریم
کے باپ دادے اور آپ کی دادیاں نانیاں سب کو شیطان نے چُھوا ان نے چھوا ۔ مگر جب مسیحی لوگ
ان کی ان باتوں سے فائدہ اُٹھا کر حضرت مسیح کی نبی کریم ﷺ پر فضیلت ثابت کرتے ہیں، ہم
اس کے خلاف کہتے اور ان باتوں کا انکار کرتے ہیں تو ہم پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم حضرت
عیسی علیہ السلام کی دادیوں اور نانیوں کو بُرا بھلا کہتے ہیں۔ یہ ہے ان کی غیرت کا حال۔ پھر وہ
امہات المؤمنین کو گالیاں دیتے ہیں اور آیت اِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا
کے یہ معنی کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی بیویوں سے کہا گیا ہے تمہیں تو بہ کرنی چاہیئے
الله
عروسه
صلى الله
علیه کی بیویوں
تمہارے دل گندے ہو ۔ لے ہو چکے ہیں۔ ان کی تفسیروں میں لکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی ،
کے دل گندے ہو گئے تھے کے لیکن ہم لوگ ان معنوں کے منکر ہیں ۔ ہمارے نزدیک اُمہات
المؤمنین پاکباز ، پاک شعار اور تقویٰ کی اعلیٰ راہوں پر چلنے والی ہماری مقدس ما ئیں تھیں اور اس
آیت کا یہ مطلب ہے کہ اے ہمارے پیغمبر کی بیو یو ! اگر تم اللہ تعالیٰ کی طرف جھکو تو یہ فعل تمہارے
مقام کے عین شایان شان ہے کیونکہ تمہارے دل تو پہلے سے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف جھک رہے
ہیں مگر باوجود اس کے یہ لوگ ہمارے متعلق کہتے ہیں کہ ہم رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے
ہیں ۔ پھر کوئی نبی نہیں جس کی انہوں نے ہتک نہ کی ہو ہر ایک کے خلاف ایسے ایسے گندے
الزامات ان کی کتابوں میں موجود ہیں جنہیں کوئی شریف انسان سُن بھی نہیں سکتا ۔ اگر ہمارے
خلاف ان کا یہی طریق عمل جاری رہا اور ہمیں ان کے لٹریچر کو شائع کرنا پڑا تو پھر گورنمنٹ کہے گی
شائع نہ کرو اس سے فساد ہوتا ہے لیکن وہ ان لوگوں کو الزام لگانے سے نہیں روکتی ۔
پھر قادیان میں منافق بنائے جاتے ہیں ۔ اور بعض سرکاری افسران کو اپنے ساتھ لئے لئے
پھرتے ہیں ۔ کسی کو انفارمر بنایا جاتا ہے کسی کی کرسی نشینی کی سفارش کی جاتی ہے ۔ گویا افسر چاہتے
ہیں کہ ہم میں تفرقہ پیدا کر کے تماشہ دیکھیں ۔ ہمارے لاہور کے غیر مبائع دوست کہا کرتے ہیں،

انوار العلوم جلد ۱۳
392
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
صلى الله
عروسه
قادیان میں کہاں منافق ہو سکتے ہیں کیونکہ احمدیوں کی وہاں حکومت نہیں ۔ مگر وہ یہودا اسکر یوطی کو
بھول جاتے ہیں جب حضرت مسیح علیہ السلام آئے اُس وقت اُن کے پاس کہاں حکومت تھی مگر اُس
وقت بھی منافق تھے۔ غرض سارے ہندوستان میں ہمارے خلاف آگ لگی ہوئی ہے۔ فتنہ پردازوں
کی چونکہ نواب اور رئیس مدد کرتے ہیں اس لئے انہیں جرات ہو رہی ہے۔ پھر کچھ اس لئے عام
مسلمانوں سے ان کو مد دمل جاتی ہے کہ ہمارے خلاف لوگوں میں وہ یہ غلط بیانی کرتے ہیں کہ ہم
رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں اور وہ اس ہتک کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ غرض ہر جگہ
ہمارے خلاف بڑا جوش پایا جاتا ہے ۔ ہماری جماعت کے بعض دوست اس جوش کو دیکھ کر یہ کہتے
ہیں کہ اخبار ”زمیندار“ اور ” احسان نے فلاں غلط بیانی اور فتنہ پردازی کی اس لئے جوش پیدا
ہوا۔ یا یہ کہ فلاں بات پیدا ہوئی اس لئے لوگ مشتعل ہو رہے ہیں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے اور آج
میں اس مخالفت اور اس مخالفانہ جوش و خروش کا سبب بتانا چاہتا ہوں ۔ ظاہری اسباب کو دیکھ کر یہ
کہنا کہ مخالفت ان کی کی وجہ وجہ - سے ہو رہی ہے، ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی نادان قلم ہلتا دیکھ کر سمجھے کہ قلم
لکھ رہا ہے حالانکہ قلم کو ہلانے والا ہاتھ ہوتا ہے ہاتھ کو ہلانے والا باز و ہوتا ہے اور بازو کو ہلانے
والا دماغ ہوتا ہے اور دماغ کو قوت ارادی ہلا رہی ہوتی ہے۔ یہی حال یہاں ہے ۔ اس مخالفت
کی وجہ اور ہی ہے ۔ دراصل نبیوں کی بعثت کی غرض جماعت بنانا نہیں ہوتی ۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چونکہ جماعت بنا دی ہے اس لئے وہ کامیاب
ہو جائیں گے ۔ لیکن اگر انبیاء کی غرض جماعت بنانا ہی ہوتا تو ہر نبی کوئی بنی بنائی جماعت ہی لے
لیتا۔ پھر جماعتیں تو دنیا کے لیڈر بھی بنا لیتے ہیں ۔
بعض لوگ انبیاء کی بعثت کی غرض فتح پانا اور غالب ہونا سمجھتے ہیں لیکن یہ بھی کوئی ایسی چیز نہیں
یہ اپنی کوشش سے بھی لوگوں کو حاصل ہو جاتی ہے ۔ جاپانیوں اور انگریزوں کے لئے کونسا نبی آیا کہ
انہوں نے اتنی ترقی کی ۔ ہم بھی اگر بادشاہ بن جائیں اور دنیاوی ترقی حاصل کر لیں تو ہم کون سے
تھیں مارخاں بن جائیں گے ۔ رسول کریم ﷺ کی حکومت تلوار کے ذریعہ قائم نہ ہوئی تھی ۔
ایک یورپین مصنف لکھتا ہے کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے
تلوار چلائی اور تلوار کے ذریعہ اسلام پھیلایا۔ مگر سوال یہ ہے کہ ان کو تلوار چلانے والے کہاں
سے حاصل ہوئے؟ بات یہ ہے کہ روحانی جماعتوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے فتح حاصل ہوتی ہے
نہ کہ اپنی طاقت سے پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انبیاء جماعت کیوں بناتے ہیں ؟ اصل بات یہ

393
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
سب سے بڑے مقدس
ہے کہ انبیاء دنیا میں جماعت نہیں بلکہ پاک اور مقدس جماعت بنانے کے لئے آتے ہیں ۔ اور
تقدس جو ہوا کرتا ہے وہ آسمان سے نہیں اُتر ا کرتا۔ الہام اور وحی آسمان سے اُترتی ہے اور نبوت
بھی آسمان سے اُترتی ہے۔ مگر تقدس آسمان سے نہیں اُترتا اور نہ بازاروں سے مل سکتا ہے، یعنی
چندے دینے سے حاصل نہیں ہو سکتا ۔ اگر ایسا ہوتا تو موجودہ زمانہ میں راک فیلر کے کارنیگی "
وغیرہ سب سے زیادہ تقدس رکھتے کیونکہ انہوں نے کروڑوں روپے رفاہ عام کے لئے خرچ
کئے ۔ ایک شخص کے متعلق چھپا تھا کہ اس نے ایک ارب سے زیادہ روپیہ اپنی زندگی میں بطور
صدقہ دیا۔ بعض ایسے بھی لوگ ہوئے ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ صدقہ میں دے دیا اور جب
مرے تو پیچھے کوڑی بھی باقی نہ تھی ۔ اگر روپیہ سے تقدس مل سکتا سکتا تو یہ لوگ سب
ہوتے ۔ پھر تقدس کہاں سے آتا ہے؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہیئے تقدس دو طرح سے آتا ہے
پہلے عارضی طور پر اس وقت آتا ہے جب کوئی شخص خدا کے رسول یا اُس کے خلیفہ کے ہاتھ پر ہاتھ
رکھ کر بیعت کرتا ہے۔ جیسے بیاہ شادیوں میں گلاب پاشی کی جاتی ہے اسی طرح بیعت کرنے
والے پر خدا کے فرشتے تقدس چھڑکتے ہیں۔ مگر جس طرح باہر کی خوشبو خواہ کتنی قیمتی ہو ۔ ( سنا ہے
شاہی زمانوں میں ہزار ہزار روپیہ تولہ کا عطر بھی ہوا کرتا تھا ۔ وہ ساری عمر نہیں رہتی اسی طرح
باہر کا تقدس بھی ہمیشہ نہیں رہتا ۔ ہمیشہ رہنے والا تقدس اندر کا ہی ہوتا ہے ۔ ہزار روپیہ تو لہ والا عطر
کچھ عرصہ کے بعد اُڑ جاتا مگر پچاس روپے کی کستوری کی خوشبو قائم رہتی ہے ۔ تو اندرونی خوشبو
قائم رہتی ہے اور بیرونی عارضی ہوتی ہے۔ جب کوئی شخص خدا تعالیٰ کے نبی یا اس کے خلیفہ کے
ہاتھ پر ہاتھ رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس خوشی کے موقع پر تقدس کا پانی اُس پر چھڑکتے ہیں تا
کہ اُس کے ناک کو تقدس کی خوشبو سے آشنائی حاصل ہو جائے اور وہ دھوکا نہ کھائے ۔ چنانچہ خدا
تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو فرماتا ہے ۔ اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ
فَوْقَ أَيْدِيهِمْ کے یقیناً وہ لوگ جو تیری بیعت کرتے ہیں، وہ اللہ کی بیعت کرتے ہیں ۔ اللہ کا ہاتھ
اُن کے ہاتھ کو لگا ۔ اللہ تعالیٰ چونکہ قدوس ہے اس لئے جب قدوس کا ہاتھ بیعت کرنے والے کو لگتا
ہے تو اُسے تقدس کی خوشبو آنے لگ جاتی ہے ۔ یہ عارضی تقدس اُس وقت ملتا ہے جب کوئی شخص
بیعت میں داخل ہوتا ہے۔ اُس وقت وہ الوہیت کا جامہ پہن لیتا ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے
آثارا سے نظر آنے لگ جاتے ہیں ۔ مگر یہ نمونہ ہوتا ہے اُسے آگاہ کر کے خوشخبری دینے کے لئے ۔
اس کے بعد اگر وہ اپنے اندر تقدس نہ پیدا کرے گا تو بیرونی تقدس اُڑ جائے گا ۔
صلى الله

394
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
جب کسی شخص سے تقدس کی خوشبو آنے لگتی ہے تو جس طرح کئی شکاری کتے ہوتے ہیں انہیں
اگر کسی چور کے کپڑے کی خوشبو سنگھا کر چھوڑ دیا جائے تو وہ دس ہیں بلکہ سو میل تک بھی پیچھے جا کر
اُسے پکڑ لیتے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ کی حکومت میں بھی ایک شکاری کتا ہے جسے تقدس کی
خوشبو سے دشمنی ہے اور جس میں اسے یہ خوشبو آئے اُس پر دیوانہ وار حملہ کرتا ہے ۔ اُس کا نام
شیطان ہے ۔ جہاں اُسے تقدس کی خوشبو آئے گی وہاں دوڑ کر جائے گا اور کوشش کرے گا کہ جس
سے خوشبو آتی ہے اُس چیر ڈالے۔ جب خدا کا ہاتھ کسی کے ہاتھ پر نبی یا خلیفہ کے ذریعہ رکھا جاتا
ہے تو ادھر تقدس کی خوشبو پیدا ہوتی ہے اور اُدھر شیطان حملہ کر دیتا ہے۔ پہلے آدم نے جب خدا تعالیٰ
سے تقدس کی خوشبو پائی تو اس سے شیطان نے سُونگھی ۔ اب جہاں وہ خوشبو پاتا ہے اُدھر دوڑ پڑتا
ہے۔ وہ حضرت آدم علیہ السلام کے پیچھے دوڑا پھر حضرت نوح علیہ السلام آئے اور انہوں نے
خوشبو پائی تو ان کے پیچھے دوڑا پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام آئے اور ان کے ذریعہ یہ خوشبو پھیلی
تو اُن کے پیچھے دوڑ پڑا، پھر حضرت کرشن جی حضرت رام چندر جی حضرت زرتشت، حضرت عیسی
حضرت محمد ﷺ آئے تو ان کے پیچھے دوڑا اگر ان سب میں ایک ہی قسم کی خوشبو نہ ہوتی تو ان
پر شیطان کا حملہ بھی ایک ہی رنگ میں نہ ہوتا۔ چونکہ ان کی خوشبو ایک ہی طرح کی تھی اور وہ
الوہیت کی خوشبو تھی، اس لئے شیطان نے ان کے زمانوں میں حملہ بھی ایک ہی رنگ میں کیا۔ اب
وہی گتا ہمارے پیچھے دوڑ پڑا ہے چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ خدا تعالیٰ
کے تقدس کی خوشبو ہم میں پیدا ہو چکی ہے اس لئے شیطان سے تعلق رکھنے والے اس خوشبو کو
برداشت نہیں کر سکتے اور جس طرح شکاری کتا بو کے پیچھے دوڑتا ہے اسی طرح وہ ہمارے پیچھے
دوڑتے اور ہمیں بلا قصور اور بغیر گناہ کے قتل کرنا اور تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ۔ وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَى
حین یعنی اے آدم کی اولاد ! جاؤ تم جہاں بھی جاؤ گے شیطان تمہارے پیچھے لگا رہے گا۔
پس جب کوئی آدم بننے کی کوشش کرتا ہے تو شیطان اُس کے پیچھے لگ جاتا ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے۔ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِيِّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي
أُمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللهُ ايتِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ لِيَجْعَلَ مَا
يُلْقِي الشَّيْطَنُ فِتْنَةً لِلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ الظَّلِمِينَ لَفِي
شِقَاقٍ بَعِيدٍ ؟

395
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تم سے پہلے کوئی نبی اور رسول
ایسا نہیں بھیجا کہ جب اُس نے ارادہ کیا اور سکیم بنائی، تو شیطان نے اُس کے رستہ میں روکیں نہ پیدا
کرنی شروع کر دی ہوں ۔ ہاں اللہ تعالی لمبی جد و جہد کے بعد شیطان کی روکوں کو مٹا دیتا ہے اور ان
باتوں کو قائم کر دیتا ہے جو اُس کی طرف سے ہوتی ہیں ۔ اللہ بڑا جاننے والا اور بڑا حکمت والا ہے۔
اللہ کیوں ایسا کرتا ہے اس لئے کہ نبی مقدس جماعت بنائے ۔ جب شیطان روکیں پیدا کرتا ہے تو
جن کے دلوں میں بدی ہوتی ہے اور جن کے قلوب سخت ہوتے ہیں، وہ اس کی بات مان لیتے ہیں
اور بلا وجہ مؤمنوں پر ظلم کرنے لگ جاتے ہیں اور ایسے ظالم دُور کی گمراہی میں پڑے ہیں ۔
پس اللہ تعالیٰ نے یہ قانون بنایا ہے کہ جب کوئی نبی آتا ہے اور وہ لوگوں کی اصلاح کی تجاویز
کرتا ہے تو شیطان روکیں ڈالنا شروع کر دیتا ہے تا کہ مومنوں اور منافقوں کو الگ الگ کر دے۔
وہ جو ہمیں کہتے ہیں کہ ہم رسول کریم ﷺ کی اور دوسرے انبیاء کی ہتک کرتے ہیں اگر
صلى الله
علي وسه
انہی آیات کو لے لیا جائے تو وہ ان کا یہ مطلب بیان کرتے ہیں کہ شیطان نے سب انبیاء پر
صلى الله
تصرف کیا حتی کہ رسول کریم ﷺ پر بھی اس نے تصرف کر لیا تھا اور آپ کی زبان پر بنوں کی
تعریف جاری کر دی تھی حالانکہ خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ رسول کی تمنا یہ ہوتی ہے کہ لوگ سچے
مومن اور مقدس انسان بن جائیں اور شیطان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ مقدس نہ بنیں ۔ وہ ان
کے پیچھے دوڑتا ہے کہ ان کو مقدس بننے سے پہلے ہی چیر پھاڑ دے کیونکہ خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ لا یعنی خدا کے بندہ پر شیطان کا تصرف نہیں ہو
سکتا ۔ شیطان کوشش کرتا ہے کہ خدا کا بندہ بننے سے پہلے پہلے تصرف جمالے ۔ اس طرح دوڑ
شروع ہو جاتی ہے۔ تب جو کمزور ہوتے ہیں وہ شیطان کے قبضہ میں آ جاتے ہیں اور جو طاقت
رکھتے ہیں وہ خدا کی مقدس جماعت میں شامل ہوتے جاتے ہیں ۔
پس انبیاء کی جماعتوں کے مقابلہ میں فتنے اس لئے کھڑے کئے جاتے ہیں کہ کمزور ظاہر کر
دیئے جائیں ۔ پہلے تو وہ بھی تھوڑی دیر دوڑتے ہیں مگر پھر سمجھتے ہیں ہمارا تو کوئی نقصان نہیں ہمیں تو
شیطان کے چیلے کچھ نہ کہیں گے ۔ اس طرح وہ مقدس جماعت سے گرتے جاتے ہیں اور جماعت
صاف ہوتی جاتی ہے۔
دراصل گرنے والے وہی ہوتے ہیں جن کے اندر تقدس پیدا نہیں ہوا ہوتا ورنہ جس میں
تقدس پیدا ہو جائے وہ کبھی شیطانی لوگوں کے تصرف میں نہیں آ سکتا اور ان میں شامل نہیں ہو

انوار العلوم جلد ۱۳
396
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
سکتا ۔ وہ سمجھتا ہے کہ اگر میں نے اپنے آپ کو شیطان کے آگے ڈال دیا تو اُسے میرے جسم سے
تقدس کی خوشبو آ جائے گی اور وہ مجھے پہچان لے گا اور پھاڑ کر پھینک دے گا اس کی مثال ایسی ہی
ہے کہ لاہور کے حال کے الیکشن میں ایک الیکشن افسر کے سامنے جو ہماری جماعت سے تعلق رکھتا
تھا ایک آدمی ووٹ دینے کے لئے پیش ہوا۔ یہ الیکشن ہندو وارڈ کا تھا اور ووٹ دینے ولا شخص
شکل و شباہت سے مسلمان معلوم ہوتا تھا مگر ہندو کی طرف سے ہندو بن کر ووٹ دینے آیا تھا۔ اس
احمدی افسر نے اُسے ڈانٹا کہ تو مسلمان ہو کر ووٹ دینے آیا ہے؟ تو اُس نے گھبرا کر کہا۔ قرآن
کی قسم ! میں مسلمان نہیں ہندو ہوں اس طرح وہ ظاہر ہو گیا تو جس میں تقدس آ جائے اُس کا تقدس
ظاہر ہو ہی جاتا ہے ۔ شیطان اُس کے پیچھے لگا ہوتا ہے وہ آگے دوڑتا جاتا ہے اور اسے خدا تعالیٰ
پر بھروسہ ہوتا ہے کہ وہ شیطان سے نہیں پھڑوائے گا اور مصیبت کتنی بھی لمبی ہوتی جائے اس کی
روح مضبوط ہوتی جاتی ہے خواہ جسم کمزوری محسوس کرے ۔ جیسے حضرت مسیح علیہ السلام نے مصیبت
کے وقت اپنے حواریوں سے کہا۔ آؤ میرے ساتھ دعا کرو مگر وہ گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ بھی اُن کے ساتھ
دعا نہ کر سکے ۔ اُس وقت کی حضرت مسیح علیہ السلام کی دعا کے الفاظ کتنے درد ناک ہیں۔ کہتے
ہیں ۔ میری روح تو مستعد ہے لیکن جسم کمزور ہے۔ یعنی روح تو صلیب پر لٹکنے کے لئے تیار ہے
لیکن جسم چاہتا ہے کہ یہ پیالہ مل جائے اے۔ یہی مومن کی حالت ہوتی ہے ۔ ایک طرف تو وہ رضا
یا لقضاء ہوتا ہے کہ جو ہونا ہے ہو جائے مگر اُس کا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر یہ
مصیبت ٹل جائے تو اچھا ہے ۔ مگر اللہ تعالیٰ کبھی نہیں چھوڑتا جب تک مومن ہر قسم کے ابتلاء میں سے
نہ گزرے۔
چنانچہ فرماتا ہے اَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْ تِكُمْ مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا
مِنْ قَبْلِكُمْ مَسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّاءُ وَزُلْزِلُوا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا
مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ ۔ "
اے مومنو! اے ما مور کی جماعت ! کبھی یہ مت خیال کرو کہ بغیر مصیبتیں اُٹھائے تم کامیاب
ہو جاؤ گے ۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ تم جنت کے پاس پہنچ جاؤ گے اور اس میں داخل ہو جاؤ گے حالانکہ
ابھی تمہاری وہ حالت نہیں ہوئی جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کی ہوئی ۔ کیا تمہاری مصیبتیں اس حد تک
پہنچ چکی ہیں جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کو پہنچیں ۔ اُن کو مالی بھی اور جسمانی بھی مصیبتیں پہنچیں ۔ اور
چاروں طرف سے انہیں خوب جھنجوڑا گیا جس طرح جامن کو برتن میں ڈال کر ہلایا جاتا ہے۔

397
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
یہاں تک کہ رسول اور اُس کے ساتھ والے پکار اٹھے ۔ کہ متى نَصْرُ اللَّهِ اے خدا ! ہماری
مصیبتیں انتہاء کو پہنچ گئیں ۔ تیری نصرت کہاں ہے ۔ جب یہ وقت آ جائے ساری مصیبتیں آ جائیں،
پاؤں لڑکھڑانے لگیں، دشمن اپنے سارے حربے استعمال کر چکے جسم آگے چلنے سے انکار کر دیں،
دشمن کے گتے یعنی تمام اخلاق کو بالائے طاق رکھ کر ظلم کرنے والے لوگ اپنے قریب پہنچتے ہوئے
نظر آئیں، جسم بالکل جواب دے بیٹھے تو بے اختیار دل سے نکلتا ہے ۔ اے خدا! تو کہاں ہے؟
اُس وقت خدا تعالیٰ کہتا ہے ۔ اَلَا اِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَريبٌ گھبراؤ نہیں میں یہ تمہارے قریب ہی
ہوں ۔ تب سنت اللہ یہ ہے کہ جنگل بیابان میں جہاں پانی کا بھی نشان نظر نہیں آتا جنت بنا کر
مومنوں کے پاس رکھ دی جاتی ہے۔ جگہ کے لحاظ سے نہیں بلکہ حقیقت کے لحاظ سے ۔ چنانچہ آتا
ہے۔ وَإِذَالْجَنَّةُ ازْ لِفَتْ ۳ے کہ مومن کے پاس جنت لائی جاتی ہے مومن کو وہاں نہیں لے
جایا جاتا۔ جب مصائب انتہاء کو پہنچ جائیں تو پھر چلنے کی طاقت نہیں ہوتی کہ مومن چل کر جنت
میں جا سکے اِس لئے جنت مومن کے پاس لائی جاتی ہے۔ وہ جن کے دل میں آخر تک کسی قسم کی
بدظنی نہیں آتی، وہ جو خدا تعالیٰ کے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں، وہ جو دین کے لئے ہر ایک قربانی
کرنا اپنے او پر خدا تعالیٰ کا احسان سمجھتے ہیں، خدا تعالیٰ اُن کو جنت کے دروازہ پر کھڑا کر دیتا ہے
اور کہتا ہے ۔ فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي " اے میرے بندے ! اب تو
میرے سچے بندوں میں شامل ہو جا اور میری جنت میں داخل ہو جا۔
۱۴
پس وہ بے کس اور بے بس انسان جو مصائب کا مقابلہ کر کر کے تھک جاتا ہے، جس کا جسم
چُور چُور ہو جاتا ہے اور جو خدا تعالیٰ کے آگے گر جاتا ہے اس کے لئے خدا تعالیٰ جنت سمیت
سامنے آ کھڑا ہوتا ہے اور اسے کہتا ہے ۔ يَا يَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِى وَا وَادْخُلِي جَنَّتِي ہے کہ اے وہ جو نفس مطمئنہ تھا یعنی
جو مصائب اور مشکلات میں مبتلاء ہونے پر بھی خوب مضبوط تھا۔ مطمئن کے معنی ہیں وہ جو ہلتا
نہیں ۔ پہلے بتایا تھا کہ مومن کو ہلایا جاتا ہے ۔ اب فرماتا ہے شیطان کی ذریت نے سارا زور لگایا
کہ تجھے ہلائے مگر تو اپنی جگہ پر قائم رہا۔ دنیا نے تیری قدر نہ کی مگر تیرا پیدا کرنے والا رب تجھے
نہیں چھوڑے گا۔ تو اپنے رب کی طرف آجا۔ تیرے رب نے اتنی مصیبتوں اور مشکلات کے
ذریعہ تیرا امتحان لیا اور تو پھر بھی خوش ہی رہا۔ جب تو اس حالت میں بھی اتنا خوش رہا تو جو
کوتا ہیاں تجھ سے ہوئی ہیں، میں بھی ان کی وجہ سے ناراض نہیں بلکہ تجھ پر خوش ہوں فَادْ خُلِی

انوار العلوم جلد ۱۳
398
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِی ۔ پس اے میرے بندے ! تو نے شیطان سے بہت دکھ اُٹھائے
اور میرا وعدہ تھا کہ إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَان جب کوئی میرا بندہ بن جاتا ہے
تو پھر شیطان اُس پر قبضہ نہیں کر سکتا آج میں تجھے اپنے بندوں میں داخل کرتا ہوں اور جب تو میرا
بندہ بن گیا تو یہ میری جنت تیری ہوگئی ۔
پس فرمایا کہ جب جنت مل جائے خواہ اس دنیا میں خواہ اگلی دنیا میں، پھر انسان شیطان کے
حملہ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے حضرت آدم کو جب جنت سے نکالا گیا تو شیطان نے کہا ۔ رَبِّ فَانْظُرُ نِي إِلى
يَوْمِ يُبْعَثُونَ ۔ کہ آپ ان بندوں پر اعتبار کرتے ہیں مجھے يُبْعَثُونَ تک موقع دیں تا کہ میں ان کو گمراہ
کرنے کی کوشش کروں ۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا۔ فَإِنَّكَ مِنَ الْمَنْظَرِينَ " تمہیں ڈھیل ہے
جاؤ۔ جو کچھ کر سکتے ہو کر لو۔ لوگ کہتے ہیں خدا تعالیٰ نے شیطان کو انسانوں کے پیچھے لگا دیا۔ مگر دیکھو
شیطان ہی آ کر مومن کو جنت تک پہنچا گیا۔ شیطان پیچھے لگا تو مومن آگے بھاگا اور بھاگتے
بھاگتے خدا تعالیٰ تک پہنچ گیا اور خدا تعالیٰ نے اُسے کہہ دیا یہ ہے جنت کا دروازہ اس میں داخل
ہو جاؤ۔ گویا وہی شیطان جس نے آدم کو جنت سے نکالا تھا خدا تعالیٰ نے ایسی تدبیر کی کہ اسی کے
ذریعہ بندوں کو جنت میں داخل کر دیا۔
پس معلوم ہوا کہ تقدس گھر بیٹھے سیجوں پر نہیں ملتا بلکہ کانٹوں پر کوٹنے اور تلواروں کے
نیچے گردن رکھنے سے ملتا ہے اور یہ کانٹے شیطان بچھاتا اور یہ تلواریں شیطان چلاتا ہے۔ شیطان
کرتا ہے تو مومن جنت کی طرف دوڑتا ہے اور : ہے اور جنت کے قریب ریب ہوتا جاتا ہے حتی کہ اس میں
حملہ
داخل ہو جاتا ہے ۔
پس یہ جو کچھ ہمارے خلاف ہو رہا ہے۔ یہ اخبار ”زمیندار“ ”احسان اور حکومت کے
غدار افسر نہیں کر رہے بلکہ خدا تعالیٰ کی وہی سنت اپنا کام کر رہی ہے جس کے متعلق آتا ہے ۔ ام
حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَا تِكُمْ مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ مَّسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ
وَالضَّرَّاءُ وَزُلْزِلُوا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ جِب تم ان
مصائب اور مشکلات میں سے گزرو گے تب جنت میں داخل ہو سکو گے ۔
مجھے مولوی عبد الکریم صاحب کا ایک لطیفہ نہیں بھولتا جو یہاں خوب چسپاں ہوتا ہے ۔ ایک
صاحب جو اب بھی زندہ ہیں، اُس وقت نو عمر لڑکے تھے، مسجد مبارک میں بیٹھے دعائیں کر رہے اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی