حالاتِ حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات

انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 4

411
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى ۔ اے میرے رب ! ہم تو دنیا کے مقابلہ میں مردہ ہیں ۔ بتائیے آپ کس
طرح ان مردوں کو زندہ کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ اَوَلَمْ تُؤْمِنُ۔ کیا تمہیں زندہ کرنے پر
ایمان نہیں؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا ایمان ہے اور آپ کا وعدہ ہے مگر لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِی۔
میں یہ چاہتا ہوں کہ اس وعدہ کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھوں کیونکہ اطمینان اُسی وقت حاصل
ہوتا ہے جب چیز مل جائے ۔ ایمان کے معنی چیز کے ملنے پر یقین ہوتا ہے اور اطمینان چیز کے ملنے
پر حاصل ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ چار پرندے لو۔ فَصُرُ هُنَّ إِلَيْكَ
اور انہیں اپنے ساتھ سدھالو ثُمَّ اجْعَلْ عَلى كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءًا ۔ پھر انہیں چار
پہاڑوں پر رکھ دو ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعْيًا ۔ پھر انہیں بلا ؤ وہ تمہارے پاس دوڑتے ہوئے
آئیں گے ۔
اس طرح یہ بتایا کہ اپنی جماعت میں اخلاص اور تقویٰ پیدا کرو اور انہیں کہو کہ دنیا میں
چاروں طرف نکل جائیں مگر یہ سمجھا دو کہ جب تمہیں آواز آئے تو جمع ہو جاؤ ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کو بھی یہ الہام ہوا ہے ۔ پس اس مضمون نے آپ کی جماعت کے بارہ میں بھی
پورا ہونا ہے ۔ مومن کو کلام الہی میں پرندہ کہا گیا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام
چونکہ ابراہیم رکھا گیا ہے اس لئے آپ سب لوگ ان کے پرندے ہوئے ۔
پس اے ابراہیم ثانی کے پرندو! اگر احیاء چاہتے ہو تو دنیا میں پھیل جاؤ مگر اس طرح
نہیں کہ اپنے اصل گھر کو بھول جاؤ ۔ تمہارا اصل گھر قادیان ہی ہے خواہ تم کہیں رہتے ہؤا سے یاد
رکھو۔ جب تمہیں ابراہیمی آواز آئے، قادیان سے خدا کا نمائندہ میں یا کوئی اور جب کہے کہ اے
احمد یو! خدا کے دین کو تمہاری اس وقت ضرورت ہے تم جہاں جہاں ہو مرکز میں حاضر ہو جاؤ ۔ اگر
مال کی ضرورت ہو تو مال حاضر کرو اگر جان کی ضرورت ہو تو جان پیش کر دو اور چاروں طرف سے
وہی نظارہ نظر آئے جو حج کے موقع پر ہر طرف سے لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کہنے والوں کا نظر
آتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا تھا کہ تمہاری نسل چاروں طرف پھیل
جائے گی اور جب تم ان کو بلاؤ گے تو دوڑے آئیں گے ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے متعلق ہونا چاہئے کہ چاروں طرف سے لبیک کہنے والے دوڑے آئیں ۔ اس
نظارہ ہی کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس شعر میں اشارہ فرماتے ہیں کہ
زمین قادیاں اب محترم
ہے

412
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
ہجوم خلق
سے
ارض حرم ہے
پس جاؤ اور دنیا میں پھیل جاؤ کہ کامیابی کا ذریعہ یہی ہے اور جب آواز پہنچے تو یوں جمع ہو
جاؤ جس طرح پرندے اُڑ کر جمع ہو جاتے ہیں۔ پھر خواہ کتنی بڑی کوئی فرعونی طاقت تمہارے
مٹانے کیلئے کھڑی ہو جائے اُسے معلوم ہو جائے گا کہ احمدیت کو مٹانا آسان نہیں ہے ۔ یہ وہ چیز
ہے جس کی میں آپ لوگوں سے امید کرتا ہوں ۔ کیونکہ آپ وہ لوگ ہیں جن میں خدا تعالیٰ نے
حقیقی ایمان پیدا کیا اور جو مقدس گھر کے گرد گھومنے والے پرندے ہیں ۔ میں نے خدا تعالیٰ کی
۔
باتیں آپ کو پہنچا دیں، جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا اور جو کچھ بتانا تھا بتا دیا اب یہ تمہارا کام ہے کہ
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کہتے ہوئے کھڑے ہو جاؤ۔ (الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۳۵ء)
امتی باب ۲۲ آیت ۱۶ تا ۲۱
مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۱۹۲ - المكتب الاسلامی بیروت ۱۹۷۸ء
التحريم: ۵
جامع البیان۔ تالیف ابی جعفر محمد بن جرير الطبرى الجزء الثامن والعشرون
صفحہ ۲۱ - مطبع مصطفى البابي الحلبی مصر ۱۹۵۴ء
راک فیلر (John Davison Rockefeller) پیدائش ۱۸۳۹ء وفات ۱۹۳۷ء
مشہور امریکی صنعت کار اور مخیر ۔ اس کی سٹنڈرڈ آئیل کمپنی امریکہ میں مخالفوں کو بے دردی
سے کچل کر تیل صاف کرنے کی صنعت پر چھا گئی ۔ ۱۸۹۲ء میں اس نے شکا گو یو نیورسٹی قائم
کی۔ دوسرے فلاحی اداروں پر پچاس کروڑ ڈالر خرچ کئے جن میں راک فیلر فاؤنڈیشن
( قائم شدہ ۱۹۱۳ء) بھی شامل ہے۔ یہ ادارہ صحت عامہ کی بہتری اور سائنس کے فروغ
کیلئے قائم کیا گیا ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۱ صفحہ ۶۵۰ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء)
کارنیگی اینڈرو ( ۱۸۳۵ء ۔ ۱۹۱۹ء )
امریکی صنعت کار اور انسان دوست ۔ سکاٹ لینڈ میں پیدا ہوا۔ ۱۸۷۳ء کے بعد
فولادسازی کی طرف راغب ہوا اور ۱۹۰۰ء میں کارنیگی سٹیل کمپنی پورے ملک کا ایک
چوتھائی فولاد تیار کرنے لگی۔ رفاہِ عامہ کیلئے پینتیس کروڑ ڈالر کا ترکہ چھوڑا جس میں
نیو یارک کارنیگی ہال (۱۸۹۱ء) اور دو ہزار آٹھ سو سے زائد لائبریریاں شامل ہیں ۔

413
انوار العلوم جلد ۱۳
ك الفتح: ال
ا بنی اسرائیل: ۶۶
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
اردو جامع انسائیکلو پیڈ یا جلد ۲ صفحہ ۱۱۶۴ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ ء )
ال متی باب ۳۶ آیت ۳۶ تا ۴۱
۱۲ البقره: ۲۱۵
البقرة: ٣٧
الحج: ۵۴۵۳
التكوير : ۱۴ ۱۴ الفجر : ۳۰ ۳۱
۱۵ الفجر : ۲۸ تا ۳۱ الحجر : ۳۸۳۷ ام العنكبوت: ۴
النساء: ۱۰۵
ور مسلم كتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة في غزوة بدر میں یہ الفاظ ہیں۔ "اللَّهُمَّ
إِنَّكَ إِنْ تُهْلِكَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ لَا تُعْبَدُ فِي الْأَرْضِ
۲۰ بخاری کتاب التفسير تفسير سورة المائدة باب قوله انما الخمر و الميسرو الانصاب
ال الاحزاب :
۲۲ تذکره صفحه ۸ ۔ ایڈیشن چہارم
۲۳ روپیہ پیسہ رکھنے والی پتلی تھیلی
۲۴ متی باب ۲۵ آیت ۱ تا ۱۳ ( مفهوما )

آج 10 میں سے 10 باقی