حالاتِ حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۳
399
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
رو رو کر کہہ رہے تھے الہی ! میرے گناہ معاف کر دے۔ مولوی صاحب گھر سے نکلے تو ایسے جوش
سے کہ اُس وقت تو میں ڈر گیا تھا مگر اب لطف آتا ہے ۔ کہنے لگے دل چاہتا ہے کہ اسے اُٹھا کر
نیچے پھینک دوں ۔ اس نے کون سے گناہ کئے ہیں جن کی معافی مانگ رہا ہے۔
صلى الله
علی کی جماعتوں
ہماری جماعت کے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مصیبتیں ٹل جائیں وہ غور کریں ابھی کونسی مصیبتیں
آئی ہیں جن کے ملنے کی خواہش رکھتے ہو۔ خدا تعالیٰ نے بتا دیا ہے کہ جب تک ویسی ہی مصیبتیں نہ
آئیں جیسی حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور رسول کریم
اعتوں پر آئیں اُس وقت تک جنت میں داخل ہونے کی اہلیت نہیں پیدا ہو سکتی ۔
لیکن کوئی ہے جو دیانت داری سے یہ کہہ سکے کہ ویسی ہی مصیبتیں ہم پر آگئی ہیں ۔ میں تو نہیں کہہ
سکتا اور کوئی ایک شخص بھی نہیں کہہ سکتا۔ صرف مصیبت کا آنا مراد نہیں بلکہ ایسی مصیبتیں آئیں جیسی
پہلے انبیاء کی جماعتوں اعتوں پر آئیں ۔ جـ ۔ جب وہ آئیں اور انسان اپنے آپ کو مومن ثابت کرے تب
جنت میں داخل ہوتا ہے ۔ تو شیطان ہمیں جنت کی طرف دھکیل رہا ہے مگر افسوس یہ ہے کہ آہستہ
آہستہ دھکیل رہا ہے ۔ اور جس طرح آہستہ آہستہ روئی دھنی جاتی ہے اس طرح ہمیں دھنا جا رہا
ہے۔ ہم مصائب ما نگتے نہیں مگر ان سے ڈر کر جھوٹی تدبیروں سے مصائب کو کم بھی نہیں کرنا
چاہتے ۔ مصائب کو آنے دو جتنی کہ آتی ہیں اور یقین رکھو کہ آخر کا ر شیطنت ہی بھسم ہوگی ۔
رہے کمزور تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے مصائب لائے ہی اس لئے جاتے ہیں کہ کمزوروں کو الگ
کر دیا جائے گا۔ پس کمزوروں کو الگ ہونے دو ورنہ وہیں بیٹھے رہو گے جہاں بیٹھے ہو اور
جنت میں داخل نہ ہو سکو گے ۔ اور وہی بات ہو گی جو ایک بزرگ نے اپنے شاگرد سے کہی تھی ۔
انہوں نے شاگرد سے کہا : اب تم اپنے وطن جاتے ہو مگر یہ تو بتاؤ کیا وہاں شیطان ہوتا ہے ۔ شاگرد
نے حیران ہو کر کہا آپ یہ کیا پوچھتے ہیں شیطان تو ہر جگہ ہوتا ہے۔ بزرگ نے کہا اگر شیطان تم
سے مقابلہ کرے تو تم کیا کرو گے ۔ انہوں نے کہا میں بھی شیطان کا مقابلہ کروں گا۔ بزرگ نے کہا
اگر شیطان نے پھر حملہ کیا تو کیا کرو گے انہوں نے کہا پھر مقابلہ کروں گا۔ بزرگ نے کہا اگر اسی
طرح تم ساری عمر شیطان سے لڑتے رہے تو خدا تعالیٰ کے پاس کب جاؤ گے ۔ انہوں نے کہا پھر
آپ ہی بتا ئیں مجھے کیا کرنا چاہئے ۔ بزرگ نے کہا اگر تم کسی دوست کے پاس جانا چا ہوا اور اُس
کا خونخوار گتا تمہیں جانے نہ دے تو کیا کرو گے۔ انہوں نے کہا گتے کو مار کر بھگانے کی کوشش
کروں گا ۔ بزرگ نے کہا کتا پھر آجائے تو ۔ انہوں نے کہا گتے کے مالک کو آواز دوں گا کہ اسے
انوار العلوم جلد ۱۳
400
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
روکو۔ بزرگ نے کہا شیطان کے متعلق بھی یہی کرنا ۔ خدا تعالیٰ سے کہنا اللہ میاں ! میں آپ کے
پاس آنا چاہتا ہوں مگر شیطان آنے نہیں دیتا اور رستہ روکے کھڑا ہے ۔ آپ اس کتے کو باندھ
دیں ۔ پس وہ تدبیریں کرو جو شیطان پر غالب آنے کے لئے ضروری ہیں تا کہ بہشت کے اندر
داخل ہو سکو۔ بعض لوگ غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ایسی تدبیریں کرتے ہیں جن میں کمزوروں کا
تو لحاظ کیا جاتا ہے مگر طاقت وروں کو آگے بڑھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیئے ۔
پھر اس وقت تک ہم نے جو قربانیاں کی ہیں، ان کے متعلق دیکھنا چاہئے کہ ان کی کیا حقیقت
ہے۔ کیا اسی قسم کی قربانیاں ہمارے دشمن نہیں کر رہے؟ ہم اموال صرف کرتے ہیں تو وہ بھی
ہمارے خلاف جلسے کرتے ہیں اور ان میں روپیہ پیسہ خرچ کرتے ہیں ۔ ان کے اخبار کی ضمانت
ضبط ہوتی ہے تو وہ اور جمع کرا دیتے ہیں ۔ گو ان چندہ دینے والوں میں سے اکثر بے خبر لوگ
ہوتے ہیں اور شریر نہیں ہوتے مگر بہر حال کچھ شریروں کی طرف سے اور کچھ بھولے بھالے
فریب خوردہ لوگوں کی طرف سے رقوم جمع ہو جاتی ہیں ۔ خدا تعالیٰ مومنوں کے متعلق فرماتا
ہے ۔ اِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ وَ تَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَالَا
يَرْجُونَ وَكَانَ اللهُ عَلِيماً حَكِيمًا ١٨ یعنی اگر تم کو دکھ اور تکلیف پہنچتی ہے تو اُن کو بھی
پہنچتی ہے۔ مگر مومن اور کافر کی قربانی میں ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ کافر جو قربانی کرتا ہے وہ عقلاً
نفع بخش ہوتی ہے۔ زمیندار کی تین ہزار روپیہ کی ضمانت ضبط ہوتی ہے تو پانچ ہزارا سے آ جاتا
ہے اور دو ہزار نفع ہو جاتا ہے ۔ اگر کوئی قید ہوتا ہے تو اس میں بھی نفع میں رہتا ہے ۔ پس کا فرقربانی
میں نفع اور فائدہ کا امیدوار ہوتا ہے۔ اُس کی مثال ایسی ہوتی ہے جیسے کسان زمین میں غلہ پھینک
رہا ہوتا ہے۔ لیکن مومن کی مثال یہ ہوتی ہے کہ جیسے کوئی شخص سمندر میں غلہ پھینکے۔ لوگ اسے کہتے
ہیں کہ پاگل ہو گیا۔ علی گڑھ اور اسلامیہ کالج لاہور میں لوگ چندہ دیتے ہیں تا کہ شہرت ہو مگر
صدرانجمن احمد یہ کو چندہ دینے سے کیا حاصل ہو سکتا ہے ۔ لوگ گورنمنٹ کے خلاف تقریر میں
کرتے قید ہوتے ہیں تو عوام میں عزت ہو جاتی ہے لیکن ہماری جماعت کا اگر کوئی شخص ایسا
کرے تو ہم خودا سے ڈانٹیں گے ۔
کابل میں ہمارے آدمی مارے گئے تو محمود طرزی سے ملنے کے لئے میں نے سید ولی اللہ شاہ
صاحب کو بھیجا۔ جب انہوں نے کہا کہ حکومت کابل نے ہمارے آدمیوں کی حفاظت کا وعدہ
کر کے مار دیا ہے تو طرزی صاحب کہنے لگے شکایت تو ہمیں ہونی چاہئے کہ دو تین آدمیوں کے
انوار العلوم جلد ۱۳
401
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
مارے جانے پر ساری دنیا میں تم نے ہمیں بد نام کر دیا نہ کہ تم کو ۔ غرض ہماری قربانیوں کو کسی
کھاتے میں شمار نہیں کیا جاتا لیکن یاد رکھو قربانی کرتے کرتے ایک وقت آ جاتا ہے جب مومن
سمجھنے لگتے ہیں کہ اب ہم تباہ ہونے لگے ۔ جب یہ وقت آتا ہے تبھی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ کیا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دشمنوں کی ایذاء رسانیوں سے بچنے کے لئے مکہ اور مدینہ میں دعائیں
نہ کرتے تھے مگر ان کی قبولیت میں دیر ہوتی رہی لیکن بدر کے موقع پر آپ نے جو دعا کی وہ فوراً
قبول ہو گئی ۔ اُس وقت رسول کریم ﷺ نے ایک طرف مسلمانوں کو دیکھا اور دوسری طرف
کفار کو اور سمجھا اب ظاہری طاقت اور ظاہری سامان کے ذریعہ مسلمان بچ نہیں سکتے اب
مسلمانوں کی تباہی یقینی نظر آتی ہے۔ اُس وقت آپ کے منہ سے یہ دعا نکل گئی ۔ اَللهُمَّ انْ
أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْاَرْضِ اَبَداً الہی ! اگر آج یہ مسلمانوں کا چھوٹا
ساگر وہ مارا گیا تو پھر دنیا میں تیرا نام لینے والا کوئی باقی نہ رہے گا۔ تب خدا تعالیٰ کی غیرت جوش
میں آئی اور وہ کفار جنہیں چودہ سال کی شرارتوں اور مخالفتوں کی سزا نہ ملی تھی، جھٹ پٹ مارے
گئے ۔ گویا اُن کو مارنے کے لئے آسمان سے فرشتے اُترے ۔ یہی دعا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام پر بھی الہام کی گئی ہے ۔ جس سے یہ مراد ہے کہ اے اللہ ! یہ بے کس جماعت ہے اور یہی
تیرا نام لینے والی ہے یہ اگر تباہ ہو گئی تو اور کوئی تیرا نام لیوا نہ رہے گا۔ اس نہ رہے گا۔ اس سے پتہ لگتا ہے ایک
زمانہ جماعت احمد یہ پر ایسا آنے والا ہے جبکہ اس کی وہی حالت ہوگی جو بدر میں مسلمانوں کی
تھی ۔ ہم بے ہتھیار ہوں گے اور دشمن با ہتھیار ہم تھوڑے ہونگے اور وہ بہت زیادہ ہم بے کس و
بے بس ہوں گے اور دشمن کو ہر طرح کی شوکت میسر ہو گی، اُس وقت خدا تعالیٰ کا خاص نشان ظاہر
ہو گا مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس مقام پر پہنچا دیں کہ ہمارے مٹنے سے خدا
تعالیٰ کا نام لینے والے اور خدا تعالیٰ کی عبادت کرنے والے مٹ جائیں ۔ گویا ہماری عبادتیں
دوسروں کی عبادتوں سے بالکل ممتاز ہوا ممتاز ہوں، ہماری قربانیاں دوسروں کی قربانیوں
ہمارے قلوب میں وہ اخلاص اور خدا تعالیٰ کے عشق کی وہ آگ ہو کہ اگر اسے بجھا دیا گیا تو پھر دنیا
میں وہ نہ مل سکے۔ یہ چیز اپنے اندر پیدا کر لو اور پھر دیکھو خدا تعالیٰ تمہارے لئے کیا نشان دکھاتا
ہے۔
سے ممتاز ہوں
اے دوستو اور اے عزیز و ! یا د رکھو۔ ابتلاء پر ابتلاء آ ئیں گے، مصیبت پر مصیبت آئے گی تم
جب تک چور چور ہو کر خدا تعالیٰ کے آگے اپنے آپ کو نہ ڈال دو اور دشمن جب تک تمہیں کچلنے
انوار العلوم جلد ۱۳
402
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
کے لئے سارا زور نہ لگا لے اور اس کے مقابلہ میں تم ویسی ہی ثابت قدمی نہ دکھا ؤ جیسی پہلے انبیاء
کی جماعتیں دکھاتی رہی ہیں، اُس وقت تک تم کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ یہ باتیں ٹل سکتی ہیں جو
تمہیں پیش آ رہی ہیں یہ باتیں بڑھیں گی۔ اپنا سارا زور لگا کر دیکھ لو حکومت کے آگے ناک رگڑ
کر دیکھ لو اگر اس کے پاس تم مخالفین کی گالیاں بھی لے کر جاؤ گے تو کبھی کہہ دیا جائے گا یہ گالیاں
نہیں اور کبھی کہہ دیا جائے گا تمہارے جیسے وسیع الاخلاق لوگ ایسی باتوں کی پرواہ نہیں کیا کرتے
غرض کچھ بھی نہ کیا جائے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ تم کو بیدا ر کیا جائے ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ
حکام کو ان کا فرض یاد نہ دلاؤ ہمارا ان پر حق ہے اور ہم ایسا ضرور کرتے رہیں گے ۔ نہ میں یہ کہتا
ہوں کہ مخالفین کا مقابلہ نہ کرو کیونکہ مشکلات کا مقابلہ کرنا شریعت کا حکم ہے ۔ میں صرف یہ کہتا ہوں
کہ یہ مشکلات بڑھتی ہی جائیں گی جب تک تم وہ حالت نہ پیدا کر لو جو میں نے بیان کی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے۔ تین قسم کے لوگ ہماری جماعت میں
ہیں ۔ ایک وہ جو مجھے خدا کا ماہور اور مُرسل سمجھ کر ایمان لائے ۔ دوسرے وہ جو اس لئے ایمان
لائے کہ یہ ایک منظم جماعت ہے وہ صدرا انجمن سے تعلق رکھتے ہیں ۔ تیسرے وہ جو مولوی
نورالدین صاحب سے حُسنِ ظن رکھتے تھے اور ان کی وجہ سے جماعت میں داخل ہو گئے ۔ پھر
فرمایا نجات وہی پاسکتا ہے جسے ایمان عجائز نصیب ہو ۔ سچا سمجھ کر وہ مانتا ہے، پھر خواہ جیئے یا مرے
اس ایمان پر قائم رہتا ہے ۔ اب تک بعض لوگ جماعت کو ان راہوں پر چلانا چاہتے ہیں جن پر
ا
انجمن حمایت اسلام والے یا علی گڑھ یونیورسٹی والے چل رہے ہیں کہ کچھ چندہ ادا کر دیں، جلسے کر
دیں اور اپنا کام ختم سمجھ کر گھروں میں بیٹھ رہیں ۔ مگر ایک منٹ کے لئے ہی غور کر کے دیکھ لو کیا
کسی نبی کی جماعت اس رنگ میں چلی ہے جس رنگ میں اس وقت تک ہم چل رہے ہیں ۔ میں
اس سے اپنے آپ کو اور ہزاروں دوسرے احمدیوں کو مستثنی کرتا ہوں مگر ہزاروں ایسے ہیں جو یہی
سمجھتے ہیں اور نئے تعلیم یافتہ طبقہ کا بیشتر حصہ ایسا ہے جو کہتا ہے بیرونی ممالک میں مشن قائم کئے
جاتے ہیں، کیا یہاں کام تھوڑا ہے ۔ مگر کیا نبیوں کی قائم کردہ کوئی جماعت ایسی ہوئی ہے جو صرف
اپنے گھر میں تنظیم کر کے کامیاب ہوئی ہو۔ نبیوں کے ماننے والے پاگلوں اور مجنونوں کی طرح دنیا
میں پھیل گئے اور ہر قسم کی مشکلات اور مصائب میں انہوں نے اپنے آپ کو ڈالدیا اور اب بھی
ایسا ہی کرنا ہوگا۔ خدا تعالیٰ کی راہ میں پاگل بننا پاگل کہلانا اور پاگلوں والے کام کرنا ہوگا، وہ تمام ا
قربانیاں کرنی پڑیں گی جو پہلوں نے کیں، اپنی جانوں کی کوئی حقیقت نہیں بجھتی ہوگی نہ اپنے مالوں
انوار العلوم جلد ۱۳
403
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
کی اپنے مالوں کو اُسی طرح پھینکنا ہو گا جس طرح سمندر میں کوئی چیز پھینکی جاتی ہے اور بہت ممکن
ہے کہ دس ہیں، تیں، سو سال تک اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلے ۔ کئی لوگ پوچھتے ہیں فلاں کام کرنے کا
حکم دیا گیا ہے اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے اس کا وہی نتیجہ نکلے گا جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چودہ سالہ مکہ کی زندگی کا نکلا اور جو دو سو سال حضرت مسیح ناصری
علیہ السلام کے بعد کے زمانہ کا نکلا ۔ صرف کسی کام کے شروع کر دینے سے نتیجہ نہیں نکلا کرتا جب
تک اپنی جون نہ بدل لو اپنے اندر تقدس نہ پیدا کر لو حضرت نوح ، حضرت ابرا ہیم، حضرت مو ابراہیم موسی ،
حضرت عیسی اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جماعت کا رنگ نہ پیدا کر لؤ کامیابی
نہ ہوگی ۔
میری ان تحریکوں کے متعلق جو میں نے پچھلے دنوں کی ہیں بعض دوستوں نے لکھا ہے ہم تو
امید کرتے تھے کہ آپ لاکھوں روپے اور لاکھوں والنٹیر زمانگیں گے مگر آپ نے صرف ساڑھے
ستائیس ہزار روپیہ مانگا اور چند آدمی مانگے ۔ میں معترف ہوں ان دوستوں کے اخلاص اور ایثار
کا ۔ مگر میں یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ وسعت خیال میں انہوں نے مجھے شکست دے دی ہے ۔ میں
نے نہ ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ مانگا ہے اور نہ چند آدمی مانگے ہیں بلکہ یہ تو ایسی ہی بات ہے
جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ سے فرمایا کرتے تھے کہ فلاں مہمان کو کھانا کھلا دو۔
آسمانی جماعتیں لاکھوں کروڑوں انسانوں سے نہیں جیتا کرتیں اور نہ لاکھوں کروڑوں روپوں
سے جیتی ہیں، بلکہ پوری چیز سے جیتی ہیں ۔ اگر جماعت کے سو آدمی ہوں اور سو ہی مل جائیں تو وہ
جماعت کامیاب ہو جاتی ہے۔ پس میرا مطالبہ یہ ہے کہ جو کچھ مومنوں کے پاس ہے وہ مجھے دے
دیں اور جتنے مومن ہیں وہ سب کے سب مجھے مل جائیں ۔ اگر ان کے پاس صرف دوروپے ہیں
اور دو ہی مجھے مل جاتے ہیں تو میں جیتوں گا اور اگر صرف دو ہی مومن ہیں اور دونوں مجھے مل جاتے
ہیں، تو میں کامیاب ہوں گا ۔ اگر ایک لاکھ کی جماعت ہے جس میں سے ۹۹۹۹۹ منافق ہیں اور
صرف ایک مومن ہے تو وہ جب میرے پاس آ گیا، کامیابی ہو جائے گی اور اگر اس مومن کے
پاس صرف ایک دھیلا ہے اور وہ بھی کھوٹا مگر وہ لے آتا ہے تو فتح ہو جائے گی ۔ پس یہ کہنا ان کی
غلطی ہے کہ وہ لاکھوں کی امید رکھتے تھے مگر میں نے صرف چند مانگے ہیں ۔ ہم تو يَوْم اور بَعْضَ
یوم ہی جانتے ہیں ۔ میرا سوال نہ آج کیلئے ہے نہ کل کے لئے اور نہ پرسوں کیلئے نہ ہزاروں
روپے کا ہے نہ لاکھوں کا نہ کروڑوں کا نہ ہزاروں انسانوں کیلئے ہے نہ کروڑوں کیلئے اگر کوئی
404
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
بہت بڑا امیر آدمی احمدی ہو جاتا ہے اور ایک ارب روپیہ دے دیتا ہے جب کہ جماعت بحیثیت
جماعت قربانی نہیں کرتی تو کیا اس سے احمدیت کامیاب ہو جائے گی ۔ نہیں۔ اس کے مقابلہ میں
اگر ایک ہی غریب احمدی ہے اور وہ اپنے آپ کو قربانی کیلئے پیش کر دیتا ہے۔ مثلا اس کے پاس ا
ایک ہی روپیہ ہے اور وہی دے دیتا ہے تو کامیابی حاصل ہو جائے گی ۔
پس میرا یہ مطالبہ ہے کہ ہر مومن اپنی جان اور اپنا تمام مال دئے تب کامیابی ہوگی ۔ اگر کہو
کہ بعض کی سستی اور کوتاہی کا الزام ہم پر کیوں رکھا جاتا ہے تو یاد رکھنا چاہئے کہ ہر ایک مومن کا
فرض ہے کہ دوسروں کو اپنے ساتھ آگے بڑھائے اور پیچھے نہ رہنے دے۔ مومن کسی حال میں
پیچھے نہیں رہتا اگر کوئی رہتا ہے تو اسی وجہ سے کہ اس کی تربیت نہیں ہوئی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے وقت شراب کے حرام ہونے کا جب حکم نازل ہوا تو کچھ صحابہ ایک جگہ بیٹھے شراب پی
رہے تھے اور شراب کے نشہ میں مخمور تھے ۔ شراب کا نشہ کتنا بڑا ہوتا ہے۔ اُس وقت ایک شخص
بازار سے یہ کہتا ہوا گزرا کہ اے مسلمانو ! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب حرام کر دی ہے ۔
اس مخمور حالت میں جب کہ کوئی اپنے ماں باپ کی بات سننے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا ایک نے
شراب کے نشہ میں کہا ذرا دروازہ کھولنا تا معلوم کریں کہ کہنے والے نے کیا کہا ہے ۔ دوسرا اُٹھا
اور اُس نے کہا پہلے میں شراب کے مٹکے اور دوسرے برتنوں کو توڑوں گا اور پھر پوچھوں گا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا کہا ہے ۔ پس مومن کو جب آواز پڑے تو خواہ وہ دنیا
کے نشے میں کتنا ہی مخمور ہو تو بھی اُٹھ کھڑا ہوتا ہے ۔ مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ مومنوں تک
آواز پہنچے۔ ہمیں کافروں اور منافقوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مومنوں کی ہے اور سب کے سب
مومنوں کی ہے اسی لئے میں نے کہا تھا کہ آپس میں اگر کسی سے ناراضگی ہو تو صلح کر لو تا کہ سب
کے سب مل کر آگے بڑھیں اور ایک جھنڈے کے نیچے جمع ہو جائیں ۔ پس جب سب مومن آ گئے تو
ان کا سب مال آ گیا تب فتح یقینی ہے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنا سارا مال مجھے دے دیں بلکہ
یہ ہے کہ وہ سمجھیں ان کے پاس جو کچھ ہے میرا ہی ہے ۔ پس سب کے سب مومنوں کو ساتھ لے کر
اُٹھو اور مل کر آگے قدم بڑھاؤ ۔ اگر کسی کو کسی سے ناراضگی ہو تو اسے دور کر دو۔ دیکھو جن
بچوں کے ماں باپ مر جاتے ہیں، وہ آپس میں ایک دوسرے سے کس طرح پیار و محبت کرتے
ہیں۔ اگر ان کے ماں باپ کو گالیاں دی جا رہی ہوں اور وہ کچھ نہ کر سکیں تو کیا کریں گے۔ یہی کہ
ایک دوسرے سے چمٹ کر رونے لگ جائیں گے ۔ میں نے وہ بچے دیکھے ہیں جو ماں کے مر
انوار العلوم جلد ۱۳
405
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
جانے کی وجہ سے دوسری ماؤں کے سپرد کئے گئے اور جب ان کی ماں کو بُرا بھلا کہا گیا وہ آپس
میں لپٹ کر رونے لگ گئے ۔
قرآن کریم میں نبی کو مومنوں کا باپ قرار دیا گیا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کا وصال ہوئے ہزار سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا اور ہم اس وجہ سے اپنے آپ کو یتیم سمجھتے تھے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی فوت ہو چکے ہیں ۔ آج لوگ اُن کو بُرا بھلا کہتے ہیں مگر
ہم بے بس ہیں ۔ اس لئے نہیں کہ ہم میں کچھ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ ان سے بہت زیادہ
طاقت ہے جو ہمیں دُکھ دے رہے ہیں بلکہ اس لئے کہ وہی ہمارے ہاتھ باندھ گیا ہے جس کے
خلاف بد زبانی کر کے ہمیں دُکھ دیا جا رہا ہے۔ پھر خدا تعالیٰ نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئے ہیں،
پس ہم بے بس ہیں ۔ اگر اس وقت ہم ایک دوسرے سے نہیں چمٹ جاتے تو اس بات کا کیا ثبوت
ہے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنا باپ سمجھتے ہیں اور آپ کے خلاف بد زبانی کرنے
والوں سے ہمیں صدمہ پہنچ رہا ہے ۔ جب میری بیوی امۃ الحی مرحومہ فوت ہوئیں تو بڑی لڑکی
سات آٹھ سال کی تھی اور چھوٹی پانچ چھ سال کی۔ ماں کے فوت ہونے پر بڑی لڑکی مجھے چمٹ کر
رونے لگی اور کہنے لگی امتہ الرشید ! خلیل کو جو اُن کا چھوٹا بھائی ہے اب کون پالے گا۔ اُس وقت وہ ساری
لڑائیاں بُھول گئی اور اپنے سے سب سے قریب چیز وہی بہن نظر آئی جس سے لڑتی رہتی تھی۔ پس میں
کس طرح مان لوں کہ ہم اپنے آپ کو یتیم محسوس کرتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
اپنا باپ سمجھتے ہیں جب کہ ہم ایک دوسرے کو گلے سے پکڑنے کیلئے تیار ہوں ۔ تمام احمد یوں کو
میری یہ نصیحت ہے کہ جاؤ اور اپنے دوسرے بھائیوں کے گلے سے لیٹے رہوتا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس پہنچ جاؤ ۔ مسجد اقصیٰ میں جب میں نے اعلان کیا کہ آپس کی
ناراضیاں دور کر دو اور بُنْيَانٌ مَّرْ صُوص بن کر دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو جاؤ تو
قادیان کے احمدیوں نے کہا ہم ایسا ہی کرنے کیلئے تیار ہیں اور باہر کے احمدیوں نے لکھا کہ کاش !
ہم بھی اُس وقت موجود ہوتے ۔ آج باہر کے ہزاروں احمدی یہاں موجود ہیں میں ان سے کہتا
ہوں کہ میں نے انہیں خدا کا پیغام پہنچا دیا ۔ تم اس وقت ایک یتیم قوم ہو تم پر مصائب پر مصائب
آئیں گے اور تمہیں بھائیوں کی طرح رہنا ہوگا جاؤ اپنے ان بھائیوں کے گلے مل جاؤ جن سے
تمہیں کسی قسم کی ناراضگی اور رنج ہے جاؤ اور ان سے مل جاؤ ۔ کیا میں نے تمہیں خدا کا یہ پیغام پہنچا
دیا۔ ( اس پر تمام مجمع نے متفق اللسان ہو کر کہا۔ ہاں حضور نے پیغام پہنچا دیا )
406
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
پھر میں نے سادگی کی زندگی بسر کرنے کی تعلیم دی ہے اس لئے کہ تم اعلیٰ قربانیاں کرنے
کیلئے تیار ہو جاؤ۔ محنت اور مشقت برداشت کرنے کی تم میں طاقت پیدا ہو مشکلات اور تکالیف
برداشت کر سکو اور جب تمہارے پاس مال ہوگا تو تم اعلیٰ قربانی کرنے کے قابل ہو سکو گے ۔ دل
کی قربانی سے مال نہیں مہیا ہو سکتا لیکن جب دل کی قربانی ہوگی اور تمہارے پاس مال بھی ہوگا تو
اسے تم پیش کر سکو گے ۔ پس سادہ کھانا کھاؤ سادہ کپڑے پہنو اور کفایت شعاری سے گزارہ کرو۔
اپنی آمدنی میں سے چندے دو اور ایک حصہ امانت فنڈ میں جمع کراؤ، پھر کچھ اپنے پاس بھی جمع
کرو۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ دین کے خلاف ہے مگر انہیں معلوم ہونا چاہئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت خلیفہ اول کو لکھا کہ کم از کم تنخواہ کا ۴/۱ حصہ جمع کرتے جاؤ ۔ پس
جب تک تمہیں یہ آواز نہیں آتی کہ سب کچھ لے آؤ، اُس وقت تک کچھ نہ کچھ جمع کرتے جانا
چاہئے ۔
بعض کہتے ہیں کہ کیا یہ صرف تین سال کیلئے ہے مگر بات یہ ہے کہ تین سال کی معیاد تو ایسی
ہی ہے جیسا کہ جب کوئی جانور چلتا نہ ہو تو اُسے چلانے کیلئے گھاس دکھائی جاتی ہے پھر جب چل
پڑے تو چلتا ہی جاتا ہے۔ میں عالم الغیب نہیں ہوں میں نہیں جانتا کہ مشکلات کب تک دور ہوں
گی۔ میں نے مشکلات دور کرنے کی تدابیر پیش کی ہیں اور یہ خیال کیا ہے کہ جب جماعت ان پر
کار بند ہو جائے گی تو پھر ان پر عمل کرتی رہے گی ۔ پس یہ تدابیر فتح حاصل ہونے تک کے لئے
ہیں ۔ ان پر عمل کرانے کیلئے جبر اس لئے نہیں کیا گیا کہ عمل کرنے والوں کو ثواب زیادہ حاصل ہو۔
اگر کوئی ان تدابیر پر عمل نہیں کرتا تو نہ ہم اُسے جماعت سے نکالیں گے اور نہ اُسے بُرا کہیں گے ۔
یہ جو کچھ پیش کیا گیا ہے یہ ابتدائی سکیم ہے ۔ بعض اور تدابیر بھی ہیں جن میں سے کئی ایک
ایسی ہیں کہ میں سمجھتا ہوں ان پر یقیناً عمل کرنا پڑے گا اور اب وہی ہمارے ساتھ چل سکے گا جو یہ
سمجھے گا کہ ” جب اُکھلی میں سر دیا تو پھر موسلوں سے کیا ڈرنا“ جو اس کے لئے تیار نہیں وہ گھروں
میں بیٹھے رہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک کشف ہے ۔ آپ نے دیکھا کہ ایک نالی
شرقاً غرباً بہت لمبی صدہا میل تک کھوئی ہے ۔ اور اس کے اوپر بے شمار بھیڑیں لٹائی ہوئی ہیں اور
ہر ایک بھیڑ کے سر پر ایک قصاب ہاتھ میں چھری لئے ہوئے تیار بیٹھا ہے اور آسمان کی طرف
اُن کی نظر ہے جیسے حکم کا انتظار ہے ۔ میں اُس وقت اُس مقام پر ٹہل رہا ہوں اور اُن کو دیکھ رہا
انوار العلوم جلد ۱۳
407
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
ہوں اتنے میں اُن کے نزدیک جا کر میں نے کہا قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۔
انہوں نے اُسی وقت چھریاں پھیر دیں کہ حکم ہو گیا۔ اس رویا میں بتایا گیا ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ
کی آواز پر کان نہیں دھرتا اور اُس کے بلانے پر لبیک نہیں کہتا، اُس کی آسمانی بادشاہت میں
کوئی قدر نہیں ہوتی اور وہ گوہ کھانے والی بھیڑوں کی طرح سمجھا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس کی
حفاظت نہیں کرتا بلکہ اُس کے فرشتے خودا سے ذبح کر دیتے ہیں یعنی تباہی میں ڈال دیتے ہیں ۔
پس ہر وہ شخص جو کہتا تو یہ ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم کرتا ہوں مگر کرتا یہ ہے کہ دنیا کو دین پر مقدم
رکھتا ہے وہ میلا کھانے والی بھیٹر سے زیادہ کیا حقیقت رکھتا ہے ۔ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے
آواز آئے اور کوئی لبیک نہ کہے تو خدا تعالیٰ کو اُس کی کیا پرواہ ہے ۔ کوئی شخص تب ہی مومن
ہو سکتا ہے کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز آئے تو بے اختیار لبیک لبیک کہتا ہوا پہنچ
جائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ کوئی امیر تھا جس کے بہت سے
دوست تھے لیکن وہ ایک غریب آدمی سے سب سے زیادہ تعلق رکھا کرتا تھا۔ اُس کی بیوی اُسے
ملامت کرتی کہ تم اس شخص سے مل کر اپنی ذلت کراتے ہو۔ آخر تنگ آ کر ایک دن اس نے اپنی
بیوی سے کہا کہ آؤ میں اپنے دوستوں کا تجربہ کرتا ہوں ۔ چنانچہ وہ اپنی بیوی کو لے کر پہلے ایک
امیر دوست کے ہاں گیا اور جا کر کہا میرا دیوالہ نکل گیا ہے اس وقت مجھے پانچ سات ہزار روپیہ
دیں ۔ وہ دوست یہ سن کر بڑی ہمدردی کی باتیں کرنے لگا اور اس نے بڑا افسوس ظاہر کیا لیکن آخر
کہنے لگاروپیہ میرے پاس نہیں ہے ۔ پھر وہ دوسرے اور تیسرے دوست کے پاس گیا مگر کسی نے
امداد کرنے پر آمادگی ظاہر نہ کی۔ حتی کہ شام تک یہ حالت ہو گئی کہ دوستوں نے اُس کی آواز پر
دروازہ کھولنا ہی بند کر دیا اور دروازہ کھولے بغیر ہی اُسے جواب دے دیا جاتا کہ گھر میں نہیں
ہیں ۔ سب سے آخر پر وہ اُس غریب دوست کے ہاں گیا جس پر اُس کی بیوی کو اعتراض تھا اور
جس کے متعلق وہ اُسے ہمیشہ یہ کہا کرتی تھی کہ یہ تمہاری شان کے قابل نہیں ہے اس سے تم نے
کیوں دوستی رکھی ہوئی ہے۔ وہ اُس کے پاس گیا، اُس وقت رات ہو چکی تھی اور جا کر اُس دوست
کو آواز دے کر کہنے لگا جلدی باہر آئے ۔ جب وہ تھوڑی دیر تک باہر نہ آیا تو بیوی نے کہا دیکھا
اس نے بھی تمہاری کوئی پرواہ نہیں کی ۔ آخر کچھ دیر کے بعد جب وہ باہر آیا تو امیر نے پوچھا اتنی
دیر لگانے کی کیا وجہ ہے؟ اُس نے کہا آپ اس وقت کبھی میرے پاس نہ آئے تھے اور آج جب
آئے تو میں نے خیال کیا کہ شاید آپ کے گھر میں کوئی تکلیف ہوگی اس لئے میں نے اپنی بیوی کو
408
انوار العلوم جلد ۱۳
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات
ساتھ لے لیا تا کہ اسے خدمت کرنے کا موقع مل سکے ۔ پھر خیال آیا کہ گو آپ امیر آدمی ہیں لیکن
بعض دفعہ اُمراء پر بھی مصائب آ جاتے ہیں شاید آپ کو روپیہ کی ضرورت ہو۔ اس پر جتنا روپیہ
میرے پاس تھا وہ میں نے ہمیانی ۲۳ میں ڈال کر کمر میں باندھ لیا۔ پھر خیال آیا شاید جان دینے
کی ضرورت ہو اس لئے میں نے تلوار گلے میں لڑکا لی اس تیاری میں دیر لگ گئی ۔ اب میں حاضر
ہوں اور جہاں کہتے ہو چلنے کیلئے تیار ہوں ۔
یہی سچے مومن کی مثال ہے ۔ جب اُسے خدا تعالیٰ کیلئے بلایا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میری
جان اور مال سب کچھ حاضر ہے لیکن جو ایسے موقع پر دیر کرتا ہے وہ پیچھے رہ جاتا ہے ۔ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ہیں اور حضرت مسیح موعود کے متعلق حضرت عیسیٰ
علیہ السلام نے جو پیشگوئی کی ہوئی ہے اُس میں فرماتے ہیں ۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے دولہا نے
آنا ہو اور دس کنواریاں اُس کے انتظار میں اپنے دیووں میں تیل ڈال کر بیٹھ جائیں ۔ ان میں
سے پانچ نے تو زائد تیل لے لیا اور پانچ نے نہ لیا جب آدھی رات کے وقت دولہا آیا تو اُس
وقت تک دیئے بجھ چکے تھے ۔ جن کے پاس تیل تھا انہوں نے جھٹ اپنے دیوں میں تیل ڈال لیا
لیکن جن کے پاس تیل نہ تھا، انہوں نے اپنی سہیلیوں سے تیل مانگا مگر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر
دیا کہ شاید ہمیں پھر ضرورت ہو تم بازار سے جا کر تیل خرید و۔ وہ تو بازار چلی گئیں اور دولہا تیل
والیوں کو لے کر قلعہ میں چلا گیا ۔ جب دوسری سہیلیاں تیل لے کر واپس ہوئیں تو قلعہ کا دروازہ
بند ہو چکا تھا۔ انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر دروازہ نہ کھولا گیا اور انہیں یہ جواب ملا کہ جو صحیح طور
پر انتظار کر رہی تھیں انہیں موقع دے دیا گیا اور جو غافل ہو گئیں اُن کے لئے دروازہ نہیں کھولا جا
سکتا ہے۔ پس یاد رکھو کہ تم میں سے وہی خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں داخل ہوگا جو پوری طرح
مستعد رہے گا۔
یا درکھو کہ اب ایسا وقت آ گیا ہے کہ آپ لوگوں کو دو میں سے ایک چیز قبول کرنی ہوگی ۔ یا تو
وہ زندگی قبول کرو جس کے بعد کوئی زندگی نہیں یا پھر وہ موت قبول کرو جس کے بعد کوئی موت
نہیں ۔ وہ جو بظاہر زندگی ہے خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ اس کے بعد زندگی نہیں اور وہ جوموت
ہے اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اس کے بعد حیات ابدی ہے ۔
میں نے جو اخراجات کیلئے پہلی قسط طلب کی ہے اس کے متعلق اگر چہ سب نے ابھی تک
توجہ نہیں کی مگر روپیہ آیا ہے اور جس قد ر طلب کیا گیا تھا اس سے بہت زیادہ آیا ہے ۔ امانت فنڈ کا
انوار العلوم جلد ۱۳
409
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
روپیہ بھی کافی آ جائے گا اور اگر پیش آمدہ ضروریات سے زیادہ چندہ آ گیا تو میرا ارادہ ہے کہ
چونکہ انگریزی ترجمہ قرآن کی اشاعت کی فوراً ضرورت ہے۔ اس میں سے کچھ رو پیدا ے کچھ روپیہ اس کام پر
خرچ کیا جائے ۔ اگر اس کام سے بھی بڑھ گیا تو وہ اگلے سال کام آ جائے گا۔ دین کی خدمت کیلئے
زندگی وقف کرنے والوں کی بھی کافی تعداد ہو چکی ہے مگر کئی باتیں ابھی ایسی ہیں جن کی طرف توجہ
کرنے کی ضرورت ہے۔ مثلاً ۔
ا۔ نوجوانوں کا غیر ممالک میں جانا
۲۔ اعلیٰ عہدیداروں اور تعلیم یافتہ لوگوں کا لیکچر دینے کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنا۔
۔ رخصت لے کر یا فراغت کے موسم میں تبلیغ کیلئے اپنا نام لکھانا۔
۴ - ۲۵ لاکھ روپیہ تک کیلئے ریز رو فنڈ جمع کرنا۔
پنشن یافتہ یا فارغ البال لوگوں کا مرکز میں کام کرنے کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنا۔
۶۔ قادیان کے سکولوں میں بچوں کو تعلیم کیلئے بھیجنا اور ان کے متعلق یہ اختیار دینا کہ ان کی
دینی تربیت پر زور دینے کیلئے ہم جس رنگ میں ان کو رکھنا چاہیں رکھ سکیں ۔
ے۔ قادیان میں مکان بنانے کی کوشش کرنا۔
یہ سات باتیں ایسی ہیں جن کی طرف ابھی تک کم توجہ کی گئی ہے ۔ ان میں سے ہر ایک کے
متعلق احباب کو چاہئے کہ مجھے جواب دیں۔ بہت سے احباب نے توجہ کی ہے مگر جس قدر
جماعت ہے اس کے مقابلہ میں توجہ کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ یہ اصل تحریکیں ہیں اور
یا د رکھنا چاہئے کہ میں سب کچھ مانگ رہا ہوں، ہاں فی الحال یہ چند مطالبات کئے ہیں ۔ پس احباب
کو چاہئے کہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں، سادہ کھانا کھا ئیں، سادہ کپڑا پہنیں، دین
کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں، کوئی احمدی بیکار نہ رہے اگر کسی کو جھاڑو دینے کا کام ملے
تو وہ بھی کر لئے اس میں بھی فائدہ ہے۔ بہر حال کوئی نہ کوئی کام کرنا چاہئے اس کے جو فوائد ہیں،
وہ میں اس وقت نہیں بیان کر سکتا کیونکہ وقت تھوڑا ہے مگر یہ ضرور کہتا ہوں کہ ہر شخص کو کوشش کرنی
چاہئے کہ وہ بیکار نہ رہے ۔ ماں باپ سنگ دل بن کر اپنے بریکارلڑکوں سے کہہ دیں کہ ہم نے تمہیں
پالا پوسا ہے اب تم جوان ہو جاؤ اور خود کما کر کھاؤ۔ بے شک یہ سنگدلی ہے مگر اُس پیار اور محبت
سے ہزار درجہ بہتر ہے جو بیکاری میں مبتلا رکھتی ہے۔
میں نے یہ بھی سوچا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے دینی کورس تیار کیا جائے اور پھر اس
انوار العلوم جلد ۱۳
410
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
میں ان کا امتحان لیا جائے ۔ کوئی احمدی لڑکا یا لڑ کی ایسی نہ ہو جسے اس کورس کی تعلیم نہ ہو ہر ایک
کے لئے اس کا پڑھنا لازمی ہو۔ زمیندار احباب سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ
سستے چھوٹ گئے اُن کی بھی باری آ رہی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ زمیندار طبقہ جو نہایت
شاندار قربانیاں کرتا رہا ہے اب بھی کرے گا۔ پراپیگنڈا کیلئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اُس نے اپنا کام
کرنا شروع کر دیا ہے مگر جو کچھ وہ تیار کرئے اُسے لوگوں کے گھروں تک پہنچانا جماعت کا کام
ہے مگر جماعت کی توجہ اس طرف کم ہے۔ اگر توجہ کی جائے تو کئی سو ”’الفضل“‘ اور کئی سو
ریویو اور سن رائز کے پرچے جاری کرائے جا سکتے ہیں اور اس طرح بہت اہم کام ہو سکتا
وو
ہے۔
دو
في الحال میں جماعت میں یہ تحریک کرتا ۔ کرتا ہوں کہ الفضل‘ کے کم از کم دوسو پرچے مفت دا
تقسیم کئے جائیں اور پانچ پانچ سو ریویو اور سن رائز“ کے ۔ اتنی تعداد جماعتوں کے
نام بحصہ رسدی لگا دی جائے اور احباب اپنی اپنی جگہ کوشش کریں کہ اتنے پر چوں کی قیمت مفت
اشاعت کیلئے جمع ہو جائے ۔ میں نے کئی بار اخبارات کی ایجنسیاں قائم کرنے کی طرف بھی توجہ
دلائی ہے اگر احباب کوشش کریں تو اس طرح ہزاروں کی تعداد میں پرچے نکل سکتے ہیں ۔ بعض
لوگ کہتے ہیں کہ اس طرح مہینہ میں روپیہ ڈیڑھ روپیہ سے زائد آمد نہیں ہو سکتی مگر میں کہتا ہوں کہ
روپیہ ڈیڑھ ڑھ روپیہ روپیہ صفر سے بہر بہر حال حال زیادہ ہوتا ہے اور آج کل تو اس سے ایک شخص ایک مہینہ تک
کھانا نا کھا سکتا ہے ۔ پس میں تمام جماعتوں کو و ہدایت دیتا ہوں کہ! اپنی اپنی جگہ جگہ کے بے کاروں یا ان
کو جنہیں اپنے دوسرے کاموں سے فرصت مل سکتی ہے اخبارات فروخت کرنے کے کام پر
لگا دیں۔ غرض ہر رنگ میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں تمہیں ایک طرف تو یہ کہتا ہوں کہ جاؤ
نکل کر تمام دنیا میں پھیل جاؤ اور دوسری طرف یہ کہتا ہوں کہ جب تمہیں مرکز سلسلہ سے آواز آئے
کہ آ جاؤ تو لبیک کہتے ہوئے جمع ہو جاؤ۔ یہ آنا جسمانی طور پر بھی ہو سکتا ہے اور روحانی
اخلاقی اور مالی طور پر بھی ۔ اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ میں فرماتا ہے۔ اِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ
تُحْيِ الْمَوْتَى قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنُ قَالَ بَلَى وَلكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي قَالَ فَخُذْ أَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ
فَصُرُهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلُ عَلَى كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَا تِيْنَكَ سَعْيًا - ۲۵
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے کہا کہ آپ کے حکم سے میں نے نبوت کا دعویٰ کیا
ہے۔ اب بتائیے میری جماعت کس طرح غالب آئے گی ۔ چنانچہ انہوں نے کہا۔ رَبِّ اَرِنی