سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
انوارالعلوم (جلد 13)
انوار العلوم جلد ۱۳
414
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں
حضور کا بیان
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
کمر
خلیفة المسیح الثاني
415
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کے مقدمہ میں
وکیل ملزم کے سوالات جرح اور اُن کے جواب
(مؤرخہ ۲۷٬۲۵۳ مارچ ۱۹۳۵ ء دیوان سکھ آنند صاحب سپیشل مجسٹریٹ گورداسپور
کی عدالت میں ملزم سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کے وکیل شیخ محمد شریف صاحب کے سوالات
اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے جوابات )
سوال : آپ کو معلوم ہے کہ قادیان میں مجلس احرار کی تبلیغی کا نفرنس ہوئی ؟
جواب: ہاں
سوال: اس سے پہلے کہ کا نفرنس ہوئی آپ کو کتنی دیر پہلے پتہ چل گیا تھا کہ کا نفرنس ہوگی ۔
جواب: تاریخ تو یاد نہیں ۔ افواہیں پانچ چھ مہینے قبل سے سنی جاتی تھیں اور یقینی علم دو یا تین ہفتہ
قبل ہوا تھا۔
سوال: آپ احرار کی کانفرنس کے منعقد ہونے کے خلاف تھے ۔ یعنی آپ کو اس کے منعقد ہونے
پر اعتراض تھا ۔
جواب: میرا اس سے کوئی تعلق نہ تھا۔ میں نے ذاتی طور پر اس معاملہ کی طرف توجہ نہیں کی ۔
سوال: آپ نے کوشش کی کہ کانفرنس نہ ہو۔
جواب: ذاتی طور پر میں نے نہیں کی ۔
سوال : خان صاحب فرزند علی آپ کے مریدوں میں سے کون ہیں ۔
جواب:
وہ صدرا۔ انجمن احمد یہ کے ٹرسٹی ہیں اور ٹرسٹی ہونے کے لحاظ سے ہی امور عامہ کا ناظر اُن
416
انوار العلوم جلد ۱۳
کا عہدہ ہے۔
سوال: وہ احرار کا نفرنس بند کرانے کیلئے شملہ گئے تھے ۔
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: مجھے معلوم نہیں کہ ان کے شملہ جانے کی غرض احرار کا نفرنس کا بند کرانا تھا۔ احرار
کا نفرنس کے متعلق جو کچھ شملہ میں ہوا اس کا علم مجھے بعد میں ہوا۔
سوال: کیوں گئے تھے ۔
جواب: یہ ان سے پوچھ سکتے ہیں ۔
سوال: آپ کو یہ علم ہے کہ وہ شملہ میں کمشنر لاہور سے ملے تھے۔
جواب: مجھے یہ علم ہے یہ علم ہے کہ کمشنر صاحب نے خود اُن کو بلایا تھا، انہوں نے خود ملنے کی خواہش نہ کی
تھی ۔ وہ شملہ میں تھے اور کمشنر صاحب نے خود انہیں ملنے کیلئے کہا تھا جس میں احرار
کا نفرنس کا ذکر ہوا ۔
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ جب احراری جلسہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے تو آپ نے اپنے
مریدوں کو چٹھی بھیجی کہ قادیان میں آؤ ۔
جواب : نہیں ۔ کوئی چٹھی میں نے نہیں بھیجی ۔ جب میں یہ کہتا ہوں کہ چٹھی نہیں بھیجی گئی، تو اس کا یہ
مطلب ہے کہ دفتر سے باہر نہیں نکلی۔ میں نے چٹھی لکھنے کیلئے آرڈر دیا تھا مگر چٹھیاں لکھی
نہیں گئی تھیں بلکہ پیشتر اس کے کہ چٹھیاں لکھی جاتیں مرزا معراج الدین صاحب
سپرنٹنڈنٹ سی ۔ آئی۔ ڈی مجھے ملے اور انہوں نے کہا کہ پولیس کا کافی انتظام ہوگا
چٹھی جاری نہ کریں تو میں نے چٹھی روک دی ۔
سوال: کیا آپ نے دو چٹھیاں لکھیں ۔ ایک ۳۔ اکتوبر کو اور دوسرے ۱۶ ۔ اکتو بر کو۔
جواب: ۱۳ ۔ ۱۴ - ۱۵ - ۱۶ میں سے کسی تاریخ کو جود تھی گئی میں بتا چکا ہوں کہ ایک پڑھی لکھنے
کا میں نے حکم دیا تھا مگر وہ بھیجی نہیں گئی اسے روک دیا گیا تھا اس سے پہلے میں نے کوئی
آرڈر نہیں دیا تھا اور نہ ۳۔ اکتوبر کو کوئی چٹھی میری طرف سے بھیجی گئی ۔
سوال: کیا آپ نے آرڈر کسی اندیشہ کی وجہ سے دیا تھا۔
جواب: میں نہیں کہہ سکتا کہ اُس وقت میرے دل میں کوئی خاص خطرہ تھا مگر چونکہ قادیان ہماری
مقدس جگہ ہے احتیاطی طور پر بھی ایسا کرنا ضروری تھا۔
سوال: جن کو آپ احراری کہتے ہیں ان کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۳
417
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: میرے دل میں ان کے متعلق کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ ان میں سے کوئی شخص دشمنی کی بات
کرے تو میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ دشمن ہے۔
سوال : احرار کا نفرنس میں جو لوگ آئے آپ ان کو دشمن سمجھتے تھے۔
جواب : اُس وقت آنے والے کئی دوست بھی تھے ۔
سوال: احرار کو آپ دشمن سمجھتے تھے ۔
جواب: جب کوئی یہ کہتا ہے کہ میں فلاں کو دشمن سمجھتا ہوں، تو اس کے دو مطلب ہوتے ہیں ۔
ایک یہ کہ وہ دشمنی کر رہا ہے اور دوسرے یہ کہ کہنے والے کے دل میں اس کے متعلق
دشمنی ہے۔ میرے رے دل میں ان کے متعلق دشمنی نہیں ۔ ان میں سے جو دشمنی وا ۔ جو دشمنی والے فعل
کرے سمجھتا ہوں کہ وہ ہم سے دشمنی رکھتا ہے ۔
سوال: کیا آپ نے ان کے متعلق دشمنی کا لفظ استعمال کیا۔
جواب: یاد نہیں کہ عام طور پر کیا ہو ممکن ہے بعض خاص موقعوں پر کیا ہو۔
سوال: الفضل اخبار آپ کا سرکاری گزٹ ۔
ہے۔
جواب: اس اخبار کی مالک صدرانجمن احمد یہ ہے۔
سوال: کیا آپ کا یہ اخبار اسی طرح کا ہے جس طرح کا گورنمنٹ گزٹ ہوتا ہے۔
جواب: گورنمنٹ گزٹ کا ہر لفظ گورنمنٹ کی طرف سے ہوتا ہے۔ الفضل میں جو کچھ لکھتا ہے
ایڈیٹر لکھتا ہے۔ یہ نہیں کہ اس کا ہر لفظ ہم لکھ کر دیتے ہیں ۔
سوال: آپ کے حکم سے آپ کی مرضی سے بحیثیت جماعت یہ پرچہ جا یہ پرچہ جاری ہے۔
جواب: اس کو میں نے جاری کیا تھا۔ پھر وقف کر دیا۔ صدر انجمن اس پراپرٹی کی مالک ہے۔
پھر میں اسے اپنی طرف کیوں منسوب کروں ۔
سوال: آپ کے حکم اور آپ کی مرضی سے یہ پرچہ جاری ہے ۔ آپ کی اتھارٹی کے ماتحت
الفضل جاری ہے۔
جواب: اتھارٹی کے اگر یہ معنی ہیں کہ الفضل کے مضامین کا میں ذمہ دار ہوں تو پھر غلط ہے۔ لیکن
اگر یہ مراد ہو کہ میں اسے بند کرانا چاہوں تو کر سکتا ہوں یا نہیں ۔ تو چونکہ یہ جماعت کی
طرف سے جاری ہے میں اسے بند کرنا چاہوں تو کر سکتا ہوں ۔ تو
سوال: آپ کے خطبات اس میں چھپتے ہیں۔
418
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: اکثر چھتے ہیں بعض نہیں بھی چھپتے ۔
سوال: جو چھپتے ہیں ۔ ان کے متعلق یہ شکایت تو نہیں پیدا ہوتی کہ غلط ہیں ۔
جواب: کئی دفعہ یہ شکایت پیدا ہوئی ہے کہ فلاں غلطی ہوگئی ۔
سوال: اگر کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو دوسرے پرچہ میں اسے دور کر دیا جاتا ہے۔
جواب: بعض دفعہ بہت دیر کے بعد غلطی کا علم ہوتا ہے ۔ اگر کسی غلطی کے متعلق سمجھا جائے کہ :
اصلاح ضروری ہے تو ہو جاتی ہے ورنہ غلطی رہ بھی جاتی ہے۔ میں دوسرے خطبہ یا مجلس
میں بیان کر دیتا ہوں کہ فلاں بات غلط لکھی گئی ہے۔ درست یوں ہے۔ یہ ضروری نہیں
کہ اخبار کے دوسرے ہی پرچہ میں اصلاح چھپ جائے۔
سوال: جب احرار کا نفرنس ہونے لگی تھی ۔ انہی ایام میں آپ کے کسی مرید کی تلاشی ہوئی تھی اور
اُس سے برچھیاں نکلی تھیں ۔
جواب: مجھے علم نہیں کہ کسی کی تلاشی ہوئی اور برچھیاں نکلیں ۔ ایک شخص سے کھڈ سٹک لی گئی تھی ۔
سوال: جب احرار کا نفرنس ہوئی تو اس سے پہلے یا اس وقت آپ نے لوگوں کو تحریک کی کہ
بندوقیں اور تلواریں خریدیں ۔
جواب: اس کا نفرنس کے قریب کے ایام میں میں نے کوئی تحریک نہیں کی کہ اسلحہ خریدیں ۔
سوال: ۱۹۳۰ ء میں یاد ہے کہ اس قسم کی تحریک کی ۔
جواب: یقینی طور پر ساری بات یاد نہیں ۔ وہ بات پیش کی جائے تو بتا سکتا ہوں کہ کیا مطلب تھا۔
سوال: یہ جناب کو علم ہو گا کہ احرار کا نفرنس کے ایام میں قادیان میں دفعہ ۱۴۴ نافذ کی گئی ۔
جواب: میں نے لوگوں سے سنا تھا کہ جاری کی گئی ہے، کسی افسر نے مجھے نہیں بتایا تھا۔
سوال: احرار کا نفرنس سے کچھ پہلے مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ پہلے آپ نے ان کے خلاف کوئی کا سے کچھ پہلے
اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔
جواب: میں نے کبھی کوئی اشتعال انگیز تقریر نہیں کی ۔
سوال: کیا آپ نے زبردست تقریر کی تھی ۔
جواب: تقریر سا منے رکھی جائے تو بتا سکتا ہوں ۔
سوال: کیا آپ کو اتنا یاد ہے کہ احراریوں کا ذکر کر کے آپ نے کہا تھا کہ یہ چیونٹی ہیں اور ہم
ہاتھی ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۳
419
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: میرے سامنے وہ الفاظ پیش کئے جائیں تو دیکھ کر بتا سکتا ہوں ۔ سکتا
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ ایک احمدی ایک ہزار پر بھاری ہے۔
جواب: میں سوال سمجھنا چاہتا ہوں ۔ کیا آپ یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ ایسا ہے یا یہ کہ یہ میں نے
کہا ہے ۔
سوال: سوال یہ ہے کہ کیا آپ نے ایسا کہا۔
جواب: مجھے یاد نہیں میرے سامنے لایا جائے تو بتا سکتا ہوں ۔ اس سے میرا یہ مطلب نہیں کہ میں
نے نہیں کہا۔ ممکن ہے کہا ہو ۔
سوال: کیا آپ کو یاد ہے کہ جب اسمبلی کا انتخاب ہوا ۔ اور مسٹر گا با احراری امیدوار کھڑے
ہوئے تو آپ چاہتے تھے کہ ان کی بجائے حاجی رحیم بخش کامیاب ہو جائیں ۔
جواب: میں نے حاجی رحیم بخش صاحب کی تائید کی تھی ۔
سوال: کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسٹر گا با کامیاب ہو گئے ۔
جواب: میں نے اخباروں میں اعلان پڑھا تھا۔
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب آپ کے مرید ہیں ۔
جواب: ہاں۔
سوال: ان کی تقرری کی احرار نے بہت مخالفت کی تھی۔ اور بہت کچھ لکھا تھا کہ وہ نہ ہوں ۔
جواب: چونکہ لوگوں میں مشہور تھا کہ احرار نے مخالفت کی۔ یہ میں نے سنا تھا اور کثرت سے سنا
تھا اس لئے میں نے یقین کیا کہ مخالفت کی ۔
سوال: آپ نے ایک موقع پر کہا تھا کہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کا کامیاب ہو جانا ہمارا
روحانی معجزہ ہے۔
جواب: ایک آدھ لفظ کی کمی بیشی سے ے مفہوم میں بہت فرق پڑ جاتا ہے ۔ اس ۔ جاتا ہے۔ اس لئے جب تک اصل
الفاظ پیش نہ کئے جائیں ۔ نہیں کہہ سکتا کہ کیا میں نے کچھ کہا تھا یا نہیں ۔
سوال: ۔ ۱ : ۲۱ - جون ۱۹۳۴ ء کے الفضل میں آپ کا جو خطبہ شاء شائع ہوا ہے ۔اس کے صفحہ ے پر یہ
الفاظ ہیں ۔ ایک عام مومن ۱۰ پر بھاری ہو جاتا ہے اور اگر اس سے بھی ترقی کرے تو
دو
صحابہ کے طرز عمل سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے ایک ایک نے ہزار کا مقابلہ کیا
ہے۔ یہ آپ کے الفاظ ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۳
420
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: یہ میرے الفاظ ہیں ۔ ان کے ساتھ یہ الفاظ میں درج کراتا ہوں ۔ جن میں ان کی
تشریح کی گئی ہے ۔ کہ آج کل تو جسمانی مقابلہ ہے ہی نہیں اس لئے اس لحاظ سے بھی
ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں جو الفاظ سوال میں پیش کئے گئے ہیں وہ قرآن کی ایک
آیت کی تشریح ہے۔
سوال: الفاظ میں جو لفظ مومن ہے۔ یہ اپنے متعلق ہی سمجھتے ہیں یا دوسرے مسلمانوں کو بھی اس
میں شامل کرتے ہیں ۔ احراریوں کی طرف تو نہیں منسوب کرتے ۔
جواب : نہیں ۔ اپنی جماعت کے متعلق ہے ۔ اس فقرہ میں مومن کے لفظ سے مراد احراری نہیں ۔
سوال: الفضل کا ایک پرچہ دکھا کر پوچھا کہ اس میں زیر عنوان اسمبلی کے امیدوار اور
احراری جو مضمون چھپا ہے۔ اس کے متعلق آپ کیا کہتے ہیں ۔
جواب: یہ میرا مضمون نہیں ۔ میں نے نہیں لکھا اور میں کہہ چکا ہوں میں الفضل کے ہر لفظ کا ذمہ
وار نہیں ۔
سوال: ۹۔ دسمبر ۱۹۳۴ء کے الفضل میں آپ نے اپنی جماعت کو ڈائنامیٹ سے تشبیہہ دی
ہے۔
عدالت نے کہا کہ یہ پرچہ داخل ہو چکا ہے ۔
سوال: کیا آپ نے ۹۔ دسمبر سے پہلے بھی ڈائنامیٹ کا لفظ استعمال کیا ہے۔
جواب: مجھے یاد نہیں ۔ احراری کا نفرنس سے پہلے یہ لفظ استعمال کیا ہو۔
ب:
سوال: آپ کو انہی ایام میں جبکہ احرار کا نفرنس ہوئی ۔ شکایت تھی کہ آپ کے چند آدمی آپکی
جماعت کے منافق ہیں۔ آپ نے ان کو بڑا لتاڑا اور ان کے خلاف پُر زور خطبہ
دیا۔ پھر کہا۔ آپ کو شکایت تھی کہ آپ کی جماعت میں منا
شکایتیں پہنچاتے ہیں ۔
ہیں جو دوسروں کو
وسروں کو
منافق ہیں
جواب: جس دن سے میں خلیفہ ہوا۔ بعض لوگ ایسے چلے آتے ہیں اور ہر جماعت میں کچھ
منافق ہوتے ہیں ۔
سوال: آپ نے ا پ نے اپنی جماعت کے رو برو خطبہ دیا جس میں زور دیا کہ ور دیا کہ منافقوں کا پتہ لگا ئیں مجھے
معلوم ہے مگر میں بتانا نہیں چاہتا ۔
جواب: اپنی جماعت کے کسی شخص نے جھوٹ بول دیا تو اسے ہم منافق کہیں گے۔ دوسرے
421
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
فرقوں کے متعلق ہم منافق کا لفظ استعمال نہیں کرتے ۔ ہاں اگر ان کا کوئی شخص اپنی قوم
کے خلاف خفیہ کارروائی کرے جیسے عیسائی عیسائی ہو کر عیسائیوں کو نقصان پہنچائے تو وہ
شخص عیسائی منافق ہوگا۔ جس طرح احمدی احمدی ہو کر احمد یوں کو نقصان پہنچائے تو وہ
احمدی منافق ہوگا ۔
عدالت: ۱۵ ۔ اگست کے الفضل کے پرچہ میں آپ کی جو تقریر درج ہے اور جس میں منافق کا لفظ
استعمال ہوا ہے۔ یہ آپ کی تقریر ہے ۔
جواب: ہاں
سوال: اس تقریر میں منافق کا لفظ آپ نے کن لوگوں کی نسبت استعمال کیا ہے۔
جواب: اپنی جماعت کے کمزور لوگوں کے متعلق ۔
سوال: قادیان میں پہلے بھی دوسرے مسلمانوں کا جلسہ ہوا آپ کو یاد ہے۔
جواب: ہاں ۔
سوال: کب ہوا۔
جواب: سنہ یاد نہیں ۔ یہ جانتا ہوں کہ پہلے ہوا۔
سوال: آپ کو یہ یاد ہے کہ ۱۹۲۳ء میں علماء قادیان میں اکٹھے ہوئے تھے اور جماعت احمد یہ
کے افراد نے انہیں سختی سے مارا پیٹا تھا اور مقدمہ بازی تک نوبت پہنچی تھی ۔
جواب: مجھے ذاتی علم نہیں کہ احمدیوں نے غیر احمدیوں کو سختی سے مارا پیٹا ہو۔ (نوٹ از
رپورٹر : قانون کی اصطلاح میں صرف وہ شہادت لی جاسکتی ہے جو سماعی نہ ہو۔ مثلاً جس
چیز کا رؤیت سے تعلق ہو وہ آنکھوں سے دیکھی ہوئی ہو۔ جس کا سماع سے تعلق ہو وہ خود
کانوں سے سُنی ہو ؤ غیر ذالک۔ ( حضرت صاحب کا یہ جواب کہ ذاتی طور پر علم نہیں ۔
قانون کی اس تصریح کی روشنی میں ہے۔)
سوال: آپ محمد حسین کو جانتے ہیں جو قتل ہوا ۔
جواب: میں نے اسے نہیں دیکھا۔ اگر جاننے کا ماننے کا یہ مطلب ہے کہ سنا وہ قتل ہو گیا تو یہ سنا تھا۔
سوال : محمد علی آپ کی جماعت کا آدمی تھا۔
جواب: ہاں۔
سوال : محمد علی کو پھانسی ہوئی تھی ۔
انوار العلوم جلد ۱۳
جواب: ہاں ۔ ب : ہاں
422
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
سوال: محمد حسین جو قتل ہوا کیا وہ عبدالکریم مباہلہ والے کا ضامن تھا۔
جواب: مجھے معلوم نہیں ۔
سوال: جب محمد علی کو پھانسی ہوئی ۔ آپ نے اس کے جنازہ کی نماز بھی پڑھائی اور جنازہ کو کندھا
دیا۔
جواب: جنازہ پڑھانا یاد ہے۔ کندھا دینا اچھی طرح یاد نہیں، ممکن ہے دیا ہو ۔
سوال: کیا محمد علی بہشتی مقبرہ میں دفن ہوا ۔
جواب: ہاں۔
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ بہشتی مقبرہ خاص مقام ہے قادیان میں اور اس میں خاص آدمی دفن
کئے جاتے ہیں ۔
جواب: وہاں ایسے لوگ دفن ہوتے ہیں جنہوں نے وصیت کی ہو اور جسے صدر انجمن نے قبول کر
لیا ہو۔
سوال: کیا وہاں دفن ہونے کا معاوضہ دینا پڑتا ہے ۔
جواب: ہر شخص جو اپنی جائداد کے کم از کم ۱/ ۱۰ حصہ کی وصیت کرتا ہے۔ اشاعتِ اسلام کیلئے
اسے دفن ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ۔
سوال : محمد علی نے کوئی وصیت کی اور کوئی جائیدا دانجمن کو دی ۔
جواب: مجھے وصیت کا یاد پڑتا ہے لیکن جائیداد دینے کے متعلق اس وقت یاد نہیں ۔
سوال: محمد علی کو قتل کی سزا دی گئی اور اس کا جرم ثابت ہو گیا۔ کیا آپ جائز سمجھتے ہیں کہ اسے
بہشتی مقبرہ میں دفن کیا جائے ۔
جواب: اس کا جواب تفصیل اور تشریح چاہتا ہے۔ اگر عدالت کہے تو جواب دے سکتا ہوں ۔
سوال: عنایت شاہ اور غریب شاہ جو ۱۹۳۳ ء میں قادیان گئے اور انہوں نے وہاں احرار کا دفتر
کھولا ۔ ان کو آپ جانتے ہیں ۔
جواب: غریب شاہ کا نام میں نے سنا ہے۔ عنایت شاہ کا نام نہیں جانتا ( اس موقع پر عدالت کو
توجہ دلائی گئی کہ نام کی صحت کا ذمہ وار وکیل ہے )
سوال: کیا عبدالکریم نے آپ سے کہا تھا کہ مباہلہ کر لیں ۔
423
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: ہاں۔
سوال : آپ نے منظور نہیں کیا تھا۔
جواب: چونکہ اسلام کے خلاف تھا اور قرآن کی شرطوں کے ماتحت نہ آتا تھا۔ اس لئے منظور نہ
کیا۔
سوال: کیا عبدالکریم نے مباہلہ نامی اخبار چیلنج سے پہلے جاری کیا تھا۔ یا بعد میں ۔
جواب: مجھے یاد نہیں ۔
سوال: آپ نے پیشگوئی کی تھی کہ عبدالکریم اور اس کے ساتھی مر جائیں گے۔
جواب: ہر ایک نے مرنا ہے۔ اس قسم کی پیشگوئی کی کیا ضرورت تھی ۔ مجھے یاد نہیں کہ میں نے
اس کے مرنے کی پیشگوئی کی ۔
سوال: کیا یہ اسی وجہ سے آپ نے کہا تھا کہ عبد الکریم نے آپ کو مباہلہ کیلئے کہا تھا۔
جواب: حوالہ پیش کریں ۔
سوال: آپ کو معلوم ہے کہ مباہلہ والوں کے مکان کو آگ لگ گئی تھی ۔
جواب: سنا تھا۔ ذاتی علم نہیں ۔
سوال: اپریل ۱۹۳۰ء کے آخر میں آپ نے دیکھا تھا کہ مباہلہ والوں کا مکان کھڑا ہے یا جل
چکا ہے ۔
جواب: مجھے یاد نہیں ۔
سوال : ان کا مکان آپ کے مکان سے کتنی دور ہے۔
جواب: ایک فرلانگ کے قریب ہوگا ۔
سوال: ۱۹۳۰ء کے بعد سے اب تک پتہ ہے کہ وہ مکان کھڑا ہے۔
جواب: یہ پتہ ہے کہ اب وہاں صدرانجمن کی بلڈنگ ہے ۔
عدالت : آپ کو کس طرح معلوم ہے کہ وہاں صدرانجمن کی بلڈنگ ہے۔
ہے۔
جواب: اس مکان کے متعلق مجھے سپرنٹنڈنٹ پولیس خان بہادر عبدالعزیز صاحب نے بتایا تھا
کہ ہمیں رپورٹ پہنچی ہے کہ وہ مکان گرا دیا گیا ہے ۔ میں نے انہیں کہا مجھے علم نہیں میں
نے یہ سنا ہے کہ گر گیا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ گرا دیا گیا ہے۔ چونکہ یہ قانون ہے کہ
شاملات پر مالک کی اجازت سے جو مکان بناتا ہے جب وہ چھوڑ کر چلا جائے تو وہ زمین
424
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
مالک کو ملتی ہے۔ اس کے ماتحت میرے ایک بھائی نے جس کے سپر د جائیداد کا کام ہے د کا
اس مکان کے گرنے یا گرائے جانے کے بعد جس کا مجھے علم نہیں، صدرانجمن احمد یہ کو وہ
جگہ دے دی اور اب وہاں صدر انجمن کا مکان ۔
سوال: کب سے ہے۔
۔
ان ہے۔
جواب : یاد نہیں شاید ۱۹۳۳ء کے آخر یا ۱۹۳۴ء کے شروع سے ۔
سوال: آپ محمد امین سے واقف ہیں ۔
جواب: ہاں۔
سوال: عبدالکریم اور اس کے بھائی پر محمد امین نے حملہ کیا تھا اور اس پر عبدالکریم نے دعویٰ کیا
تھا۔
جواب: مجھے ذاتی علم اس کے متعلق نہیں ۔
سوال: یہی محمد امین ۱۹۳۱ء میں قتل کیا گیا قادیان میں ۔ وہ اپنے ہاتھ سے مرا یا کسی نے اسے
مارا
جواب: مجھے ذاتی علم نہیں ۔ میں نے لوگوں سے سنا کہ اس نے ایک شخص پر حملہ کیا، اس میں وہ
زخمی ہو کر مر گیا۔
سوال: آپ کو یاد ہے کہ ۲ ۔ اکتوبر ۱۹۳۴ء کو احراریوں کے فتنہ پر آپ نے خطبہ دیا جو
الفضل ۲۱ ۔ اکتوبر میں چھپا ہے ۔
جواب: ہاں (اس کے متعلق مزید سوال کرنے چاہیں ۔ عدالت نے کہا۔ پر چہ اگر بٹ ہو چکا
ہے ۔ ان سوالات کی ضرورت نہیں )
سوال : آپ یہ بتلائیے کہ آپ کا عقیدہ ہے کہ محمد صاحب آخری نبی ہیں۔
جواب: میرا یہ عقیدہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں ۔
سوال: آپ یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ کے والد مرزا غلام احمد صا۔ صاحب نبی تھے۔
جواب: ہاں۔
سوال: دوسرے جو مسلمان ہیں ۔ وہ اس بات کے خلاف کہتے ہیں ۔
جواب : بعض لوگ اختلاف نہیں کرتے ہزار ہا دل سے مانتے ہیں ۔ مگر ظاہر ہونے کی جرات
نہیں کرتے کہ بیعت میں شامل ہو جائیں اور دین کیلئے قربانیاں کریں۔
425
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
سوال: ان کی فہرست آپ کے پاس ہوگی ۔
جواب: فہرست نہیں مختلف اوقات میں ایسے لوگ باتیں کرتے ہیں ۔
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ مرزا صاحب نبی تھے۔ اور بہت سے مسلمان ان کے مخالف ہیں اور
علماء بھی ۔
جواب: بہت سے ایسے لوگ ہیں جو حضرت مرزا صاحب کو نبی نہیں مانتے ۔
سوال: جمعية العلماء دہلی والے مخالف ہیں یا نہیں ۔
جواب: مخالف ہیں ۔
سوال: فرنگی محل والے بھی مخالف ہیں ۔
جواب: ہاں۔
سوال: جمعیۃ العلماء سہارن پور والے ۔
جواب: مجھے معلوم نہیں کہ سہارن پور میں کوئی جمعیۃ العلماء ہے ۔
سوال: بریلی والے
جواب: اس سے آپ کی کیا مراد ہے وہاں ہمارے بھی آدمی ہیں ۔
سوال: وہاں کے علماء
جواب: ان کا نام لیں ۔
سوال: دیو بند کے علماء۔
جواب: ہاں مخالف ہیں مگر موجودہ علماء۔ ان کے بانی مولوی محمد قاسم صاحب اس بارہ میں ہم
سے متفق ہیں ۔
سوال: کیا یہ لوگ اس بات کی وجہ سے مخالف ہیں کہ مرزا صاحب نے نبوت کا دعویٰ کیا ۔
مرزا صاحب ان کو سخت الفاظ کہتے رہے اور وہ ان کو کہتے رہے۔
جواب : یہ حقیقت نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ اِن لوگوں نے پہلے بُرا بھلا کہا اور حضرت
مرز اصاحب نے ان کو جواب دیا اور ان کے اعتراضوں کو رد کیا۔
سوال: آپ یہ مانتے ہیں کہ مسلمانوں کا بڑا گر وہ مانتا ہے کہ محمد صاحب کی قدر جان سے بھی
زیادہ عزیز ہے۔
جواب: ہم سوائے اللہ تعالی کے اپنی جانوں سے کیا سب چیزوں سے زیادہ عزیز رسول کریم