سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان

انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2

426
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں ۔ دوسرے مسلمانوں کے متعلق میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔
سوال: دوسرے مسلمانوں کے متعلق پتہ ہے کہ محمد صاحب کے متعلق ان کا کیا عقیدہ ہے ۔
جواب: کچھ ایسے بھی ہیں جو پروا نہیں کرتے اور ایسے بھی ہیں جو ز بر دست عقیدت رکھتے ہیں ۔
سوال: کیا یہ درست ہے کہ آپ محمد صاحب کی عزت برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں اور ان کے
خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے ۔
جواب: بے شک میں برداشت نہیں کروں گا کہ کوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرے
مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اُس سے لڑ پڑوں گا بلکہ میرے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی بُرا کہے گا۔
سوال: جو یہ کہے کہ میں اسلام میں داخل ہوں مگر محمد صاحب کو آخری نبی نہیں مانتا اور تمام
رسولوں سے بڑھ کر نہیں مانتا اُسے آپ کیا سمجھتے ہیں ؟
جواب: میرے نزدیک مسلمان ہو کر جو یہ عقیدہ نہیں رکھتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام
انبیاء سے افضل تھے وہ غلطی کرتا اور اسلام کے کے خلاف کہتا ہے اور میر ۔ اور میرے نزدیک جو
مسلمان یہ تسلیم نہیں کرتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وس آلہ وسلم کی نبوت قیامت تک جاری
ہے وہ غلطی کرتا ہے ۔
ہے بلکہ یہ سمجھتا ہے کہ آپ کی نبوت ختم ہو کر اور نبوت کی ضرورت ہے وہ ختم۔
-
سوال: آپ نے ایک طرف تو کہا کہ جو مسلمان یہ عقیدہ نہیں رکھتا کہ مج ھتا کہ محمد صاحب آخری نبی نہ
تھے اور دوسرے انبیاء سے بڑھ کر نہیں مانتا وہ غلطی کرتا۔ کرتا ہے اور دوسری طرف کہا جو نبوت
ختم سمجھتا ہے وہ اسلام کے خلاف کرتا ہے اس کا کیا مطلب ہے؟
جواب: آخرا سے کہتے ہیں جو بعد میں آئے جو اندر ہی ہو وہ بعد نہیں کہلاتا۔
سوال: آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ محمد صاحب کے بعد نبی آ سکتا ہے مگر دوسرے مسلمان کہتے ہیں کہ
کوئی نبی نہیں آ سکتا ۔
جواب: ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ جو نبوت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے تابع ہے وہ بعد
نہیں ۔ اور یہ درست نہیں کہ سارے مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے تابع کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا جن کے متعلق آپ نے فرمایا کہ آ آدھا دین ان سے سیکھوں وہ فرماتی ہیں ۔ قُولُوا
خاتم النبيين ولا تقولوا لانبی بعدہ کے بے شک یہ تو کہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ

انوار العلوم جلد ۱۳
427
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
وسلم خاتم النبیین ہیں مگر یہ نہ کہو کہ اب کوئی نبی نہ آئے گا۔ پھر بہت سے صحابہ کا یہ عقیدہ
نہیں تھا کہ کوئی نبی نہیں آ سکتا۔
سوال: میں نے صحابہ کے متعلق نہیں پوچھا۔
جواب: میں صحابہ کو مسلمان سمجھتا ہوں ۔ صحابہ مسلمان تھے اور اُن کا عقیدہ یہ تھا کہ ایسا نبی آ سکتا
ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع ہو۔ ہم یہ مانتے ہیں کہ آپ کے ماتحت آپ
کی شریعت قائم کرنے کیلئے نبی آ سکتا ہے دوسرے سارے مسلمان اس کا انکار نہیں
کرتے ۔ ان میں بھی ایسے ہیں جو اس بات کو مانتے ہیں ۔
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ آپ میں اور دوسرے مسلمانوں میں اختلاف کا بنیادی مسئلہ یہی ہے
کہ وہ محمد صاحب کے بعد کسی کو نبی نہیں مانتے مگر آپ مانتے ہیں ۔
جواب: یہ نہیں ۔ اس لئے کہ یہی بات جب دوسری جگہ دیکھتے ہیں تو ہماری مخالفت کرنے والے
وہاں ناراض نہیں ہوتے ۔ ہمارے خلاف عوام میں شورش پیدا کرنے کیلئے یہ کہتے ہیں ۔
سوال: آپ کے نزدیک ان کے اختلاف کی وجہ کیا ہے؟
جواب: یہ ان سے پوچھیں ۔
سوال: آپ کی پارٹی کا آپ کے والد صاحب کے زمانہ میں بھی اور اب بھی دوسرے
مسلمانوں سے کیا یہی جھگڑا ہے کہ آپ مرزا صاحب کو نبی مانتے ہیں اور وہ نہیں مانتے۔
جواب: میں اس کا جواب دے چکا ہوں ۔
سوال: آپ مانتے ہیں کہ مرزا صاحب کے بعد اُن کی جماعت کی دو پارٹیاں ہو گئیں ۔ ایک
لاہور کی پارٹی اور ایک قادیان کی ۔
جواب: ہاں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے بعد دو پارٹیاں ہوگئیں ۔ خلیفہ کے بعدد
سوال: آپ دوسرے خلیفہ ہیں؟
جواب: ہاں
سوال: اگر کوئی کہے کہ میرا رتبہ محمد صاحب سے بڑھ کر ہے تو آپ اُس کے متعلق کیا کہیں گے؟
جواب: میں کہہ چکا ہوں کہ جو یہ کہتا ہے غلطی کرتا ہے ۔
سوال: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ لاہوری جماعت کے لوگوں کو آپ سے اصولی اختلاف یہی ہے کہ
آپ مرزا صاحب کو نبی سمجھتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
428
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: میرے نزدیک یہ درست نہیں ۔ میرے نزدیک مجھ سے ذاتی عداوت اختلاف کی اصل
ذمہ دار ہے۔
سوال: حقیقۃ الوحی صفحہ ۸۹ پر لکھا ہے کہ آسمان سے کئی تخت اُترے پر تیرا تخت سب سے اوپر
بچھایا گیا۔
جواب: یہ ٹھیک ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ یہ کہنے والا اپنا رتبہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا قرار
دیتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا شعر ہے۔
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس
سے
احمد
ہے
بہتر غلام
جس کا یہ مطلب ہے کہ میں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہوں ابن مریم سے بڑھ کر
ہوں ۔ اسی ۔ اسی طرح سینکڑوں جگہ آپ نے لکھا ہے کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ۔ و خادم
ہوں ایک منٹ ان سے جدا ہونا میرے لئے موت ہے۔ پھر آپ فرماتے ہیں کہ محل
بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَ تَعَلَّمَ یعنی ہر
برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے اور وہ بڑا مبارک ہے جس نے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم سے تعلیم پائی یعنی میں خود ۔ اس الہام کا مطلب یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد کے تمام بزرگوں سے آپ کا درجہ بڑا تھا۔
سوال: آپ اپنی جماعت کو کہتے ہیں کہ تمام دنیا کو دشمن سمجھے ۔
جواب: میرے الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب تک سب دنیا سے ہوشیار
نہ رہے۔
سوال: میں کہتا ہوں آپ نے کہا سب کو دشمن سمجھو۔
جواب: فقرہ دکھا ئیں ۔
سوال: کیا مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ جو نبی ہوتا ہے وہ عام انسانوں سے اخلاق میں بہت
بڑھ کر ہوتا ہے۔
جواب: اس وقت کے عام مسلمانوں میں سے ایک حصہ کا یہ عقیدہ ہے کہ نبیوں میں بھی
کمزوریاں ہوتی ہیں اور مسلمانوں میں ایسے خیالات پائے جاتے ہیں ۔
سوال: کیا آپ کے نزدیک نبی اخلاقی طور پر دوسروں سے بڑھ کر ہوتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۳
429
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: ہماری جماعت کا بے شک یہ عقیدہ ہے کہ نبی کی زندگی کامل ہوتی ہے اور اپنے زمانہ
کے لوگوں سے ہر اخلاقی مذہبی حالت اُس کی مکمل ہوتی ہے۔
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ جو نبی ہوتے ہیں اُن کی سادہ زندگی ہوتی ہے وہ عیش و آرام نہیں
کرتے ۔ مصیبتیں جھیلتے ہیں ۔
جواب: سادی زندگی نسبتی امر ہے۔ حضرت سلیمان نے گھوڑے رکھے ہوئے تھے، قلعے بناتے
تھے ، دیگیں چڑھاتے تھے ، ایک عورت کیلئے انہوں نے قیمتی تخت بنوایا حالانکہ وہ نبی
تھے۔ سادہ زندگی نسبتی لحاظ سے ہوتی ہے یعنی ایسی زندگی بسر کرنا جو نبی کی ضرورت کے
مطابق نہ ہو۔ یا ایسی زندگی جس کا اثر لوگوں کی زندگیوں پر بُرا ہو ، وہ نبی کی نہیں ہو سکتی ۔
سوال: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سادہ زندگی بستر کرتے تھے؟
جواب: آپ کی زندگی بھی مقابلہ کے لحاظ سے سادہ تھی ورنہ آپ کے پاس گھوڑے تھے اور
کئی صحابہ کے پاس نہ تھے ۔
سوال: کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو کی روٹی کھاتے تھے؟
جواب: کبھی کبھی کھاتے تھے ۔
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ آپ کے پاس کپڑا نہ ہوتا اور چٹائی پر ننگے بدن سوتے ؟
جواب: کبھی ایسا بھی ہوتا مگر کبھی حدیثوں میں آتا ہے کہ آپ کے پاس ایک سے زیادہ لباس
بھی ہوتا تھا۔
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ آپ محمد صاحب کی زندگی کو کامل نمونہ سمجھتے ہیں؟
جواب: یقیناً جن حالات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کام کیا ان حالات میں
وہی کام سب سے افضل ہے۔
سوال: یہ ٹھیک ہے کہ نبی کے شایان شان نہیں کہ سوا خدا کے کسی اور سے ڈرے؟
جواب: یہ ٹھیک ہے کہ نبی خدا کے سوا کسی نہیں ڈرتا۔
سوال: کیا بانی سلسلہ احمدیہ اور آپ کو بڑا ناز ہے کہ آپ نے انگریزوں کی بڑی خدمت کی ۔
اس موقع پر سرکاری وکیل نے کہا کہ آپ ناز کا لفظ استعمال نہ کیجئے کہ یہ اچھا لفظ
نہیں ۔)
جواب: بانی سلسلہ احمدیہ، مجھے اور جماعت کو اس بات پر فخر ہے کہ بانی سلسلہ احمد یہ نے سچائی کا

430
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
اظہار کیا کہ انگریزوں نے اس ملک میں امن قائم کیا اور ملک کی خدمت کی۔ مجھے فخر
ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے سچائی کا اظہار کیا کسی کی خوشامد نہیں کی ۔ بلکہ امر واقعہ کا
اظہار کیا۔ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے فخر ہے کہ میں
نوشیرواں کے زمانہ میں پیدا ہوا ۔
سوال: یہ آپ کو معلوم ہے کہ جہاد مسلمانوں کا ایک عقیدہ ہے؟
جواب: آپ تشریح کریں کہ آپ جہاد کا کیا مطلب سمجھتے ہیں ۔
سوال: کتاب تریاق القلوب مرزا صاحب کی کتاب ہے؟
جواب: ہاں
-
سوال: انگریزوں کے متعلق کیا یہ درست ہے کہ آپ کو ہمیشہ ان سے فائدے پہنچے؟
جواب: مجھے یا جماعت کو ذاتی طور پر کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ ہم اُن کے انصاف کی قدر کرتے
رہے ہیں اور اس وجہ سے ہم نے بڑی بڑی تکلیفیں اُٹھائی ہیں ۔
سوال: اگر کسی کو کوئی گتا کہے یا اور کوئی لفظ تو کیا یہ درست ہے؟
جواب: بطور گالی ایسے لفظ کا استعمال درست نہیں ۔
سوال: کتے میں ایک صفت وفاداری کی بھی ہے اگر کوئی اس صفت کی وجہ سے کسی کو گتا کہے تو یہ
درست ہوگا ؟
جواب: نہیں ۔ یہ لفظ صفت کے اظہار کے لئے اُسی وقت درست ہوگا جب کہ کسی کی بُرائی کا
اظہار مد نظر ہو۔ اور اسی وقت جائز ہو گا جب کہ ایسے شخص کے متعلق ایسا لفظ استعمال کیا
جائے جو خود ایسے الفاظ استعمال کر چکا ہو۔ یعنی صرف اُس صورت میں جائز ہوگا
(صفت کے طور پر استعمال کرنا ) جب کہ اس کا موصوف اس سے زیادہ سخت الفاظ کتا
کہنے والے کے متعلق استعمال کر چکا ہو۔
سوال: یہ ٹھیک ہے کہ مرزا صاحب نے بڑے سخت الفاظ مسلمانوں کو کہے؟
جواب: کبھی جواب کے سوا نہیں کہے اور جوابی طور پر ان سے کم سخت الفاظ کہے ایسے لوگوں
کے متعلق جنہوں نے پہلے بہت زیادہ سخت الفاظ آپ کے متعلق استعمال کئے ۔
سوال: انجام آتھم مرزا صاحب کی کتاب - کتاب ہے؟
جواب: ہاں

431
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
سوال: اس کے صفحہ ۲ پر لکھا ہوا ہے کہ ”اے بدذات فرقہ مولویاں“۔
جواب: جواب میں کہا ہے اور اُن کو کہا ہے جنہوں نے اس سے بہت زیادہ سخت الفاظ کہے۔
سوال : اگر کوئی مجھے گالی دے اور میں جواب میں گالی دوں تو یہ برا انہیں ؟
جواب: میرا مذہب اسلام کہتا ہے کہ اگر حد سے بڑھنے والے کو تنبیہہ کے طور پر جواباً کوئی نسبتاً
کم سخت لفظ کہا جائے تو جائز ہے ۔ گالی نہیں ۔ کیونکہ گالی جھوٹ ہوتا ہے ۔
سوال: جو دوسرے مسلمان ہیں کیا آپ کی جماعت کے لوگ ان کو نہ لڑکیاں دیتے اور نہ ان کی
لڑکیاں لیتے ہیں ۔
جواب: ہم لڑکیاں دیتے نہیں لے لیتے ہیں ۔ سوائے تین چار سال کے کہ ہماری جماعت میں
لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہو گئی ۔ اس لئے اپنے اندر رشتے کرنے کیلئے عارضی طور پر ایک
مدت مقرر کر دی ہے کہ دوسروں کی لڑکیاں نہ لی جائیں ۔
سوال : اگر کوئی مر جائے اور وہ احمدی نہ ہو تو کیا آپ اس کے جنازہ پر جائیں گے؟
جواب: جنازہ پر جائیں گے دفن کریں گے مگر جنازہ نہیں پڑھیں گے۔
سوال: جو احمدی نہیں ان کے پیچھے نماز پڑھ لیں گے یا نہیں ؟
جواب: نہیں ۔
سوال: جو احمدی نہیں وہ آپ کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب: یہ وہ بتا سکتا ہے۔ کوئی میرے پیچھے نماز پڑھے مجھے اس سے کیا۔ میں نے کبھی کسی کو روکا
نہیں ۔
سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ اسلام میں حکم ہے تبلیغ کرو؟
جواب: ہاں
سوال: تبلیغ کا کام آپ شد ومد سے کرتے ہیں ۔ آپ نے یوم التبلیغ مقر ر کیا ہوا ہے؟
جواب: ہاں یہ ٹھیک ہے۔
سوال: آپ سمجھتے ہیں تبلیغ کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔
جواب: دنیا کے ہر شخص کا خواہ وہ عیسائی ہو یا ہندو ، حق ہے کہ اپنے مذہب کی تبلیغ کرے مسلمان
کی کیا شرط ہے۔
سوال: یہ بھی ٹھیک ہے کہ تبلیغ کرتے وقت سخت الفاظ نہ کہے؟

انوار العلوم جلد ۱۳
432
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: اس شرط کے ساتھ جو پہلے بیان کر چکا ہوں ۔
سوال: انوار الاسلام مرزا صاحب کی کتاب ہے؟
جواب: ہاں
سوال: کئی آدمی ایسے ہیں جو پہلے آپ کے ساتھ شامل تھے پھر اوروں کے ساتھ جا شامل
ہوئے ۔
جواب: ہر سال چار پانچ چھ ہزار مرد میری جماعت میں داخل ہوتے ہیں اور جانے والے سال
میں دو چار ہوتے ہونگے اور کبھی نہیں بھی ہونگے ۔
سوال: جب قادیان میں احرار کا احرار کا نفرنس ہوئی تو آپ نے بُرا ما نا اس وجہ سے کہ آپ کے آدمی
ان میں شامل نہ ہو جائیں ؟
جواب: میں اس وجہ سے کس طرح برامان سکتا تھا جب کہ ہماری جماعت کے متعلق گورنمنٹ کا
آرڈر تھا کہ وہاں کوئی نہ جائے ۔ میں نے تو شکوہ کیا تھا کہ کا نفرنس اگر ہمارے لئے کی
گئی تھی تو ہمیں جانے سے کیوں روکتے تھے اور کیوں نہ جانے دیا۔
سوال: سید اپنے آپ کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کہلاتے ہیں یہ ٹھیک ہے؟
جواب: چند ایک سید اپنے متعلق نواسے کا لفظ فخراً استعمال کرتے ہیں باقی نہیں ۔ ہاں یوں تو
ہی سید ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی کی اولاد ہا ہیں ۔
سارے
سوال: آپ کو معلوم ہے کہ احرار کے پاس کچھ سرمایہ ہے؟
جواب: مجھے کیا پتہ ہے۔
سوال: آپ کے پاس قادیان میں انصاف کا محکمہ ہے؟
جواب: انصاف کے محکمہ سے آپ کی کیا مراد ہے ۔
سوال: جہاں جھگڑوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
جواب: ایسے جھگڑے جو قابلِ دست اندازی پولیس نہیں ہوتے ہمارے پاس آ جائیں تو ان
کیلئے فیصلہ کرنے والے مقرر کر دیئے جاتے ہیں تا کہ وہ طے کر دیں اور جو پولیس کی
دست اندازی کے قابل ہوں اُن کے متعلق کہہ دیا جاتا ہے پولیس میں لے جائیں ۔
سوال: اس کے لئے کوئی محکمہ قائم کیا ہوا ہے؟
جواب: ہاں ۔ محکمہ قضاء ہے ۔

433
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
سوال: اس میں دیوانی مقدمات بھی کئے جاتے ہیں ؟
جواب: ہاں مالی معاملات کا بھی فیصلہ کیا جاتا ہے مگر ہم کسی کو مجبور نہیں کرتے ۔
سوال: آپ کے اس محکمہ میں کوئی شکایت کرنی ہو تو اس کیلئے کوئی کاغذ مقر ر کیا ہوا ہے؟
جواب: مجھے اس کا علم نہیں ۔ مجھے جہاں تک علم ہے ایسا نہیں ہے ۔ یہ محکمہ قضاء کو علم ہوگا ۔
سوال: (ایک کاغذ دکھا کر ) اِس شکل کا کاغذ آپ نے دیکھا ہوا ہے؟ یہ لوکل انجمن احمد یہ کا
ہے۔
جواب: میرے سامنے یہ کبھی نہیں آیا۔ میں آج پہلی دفعہ اسے دیکھ رہا ہوں ۔ اس کا محکمہ قضاء
سے واسطہ نہیں ۔ یہ لوکل انجمن احمد یہ قادیان سے تعلق رکھتا ہے اور لوکل انجمن الگ ہے
اور مرکزی انجمن الگ ۔
سوال : آپ کو یہ بھی علم نہیں کہ یہ کا غذا ایک آنہ کو پکتا ہے۔
جواب: نہیں ۔
سوال: مرزا بشیر احمد صاحب آپ کے کیا لگتے ہیں؟
جواب: میرے بھائی ہیں ۔
سوال: آپ نے یہ بھی مقرر کیا ہوا ہے کہ احمدی آپس میں تجارت کریں دوسرے مسلمانوں ،
ہندوؤں سکھوں سے نہ کی جائے ۔
جواب: ایک دفعہ بعض لوگوں نے شکایت کی تھی کہ ہند و بازار میں جھگڑا ہو گیا تھا۔ اس پر میں
نے کہا کہ جو لوگ مخالفین کی باتیں برداشت نہ کر سکیں اور انہیں ان سے خوف ہو وہ وہاں
نہ جائیں اور آپس میں لین دین کریں۔ لیکن جو لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں وہ بے
شک ان سے سو دالیں ۔ اس پر بعض نے پہلا اقرار کیا بعض نے دوسرا۔ ورنہ میرا حکم
نہیں کہ ہندوؤں یا سکھوں یا عیسائیوں سے نہ خریدیں ۔ چنانچہ لوگ سو دانہیں خرید تے
اور بعض ایسے بھی ہیں جو اس اقرار سے باہر رہے اور خریدتے ہیں ۔ لیکن یہ بھی صرف
قادیان میں ہے باہر کیلئے نہیں ۔ میں خود قادیان کے باہر کے ہندوؤں سے کئی دفعہ سودا
خریدتا ہوں ۔ کچھ ہند و قادیان کے بھی ہیں جن سے یہ اقرار کرنے والے بھی خریدتے
ہیں مثلاً لالہ گنہیا شاہ صاحب ۔
سوال: اللہ دتا میراثی قادیان کو آپ جانتے ہیں؟

انوار العلوم جلد ۱۳
جواب: نہیں ۔
سوال: مرزا مہتاب بیگ کو جانتے ہیں؟
434
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: ہاں۔
سوال: کیا کام کرتے ہیں؟
جواب: درزی کا ۔
سوال: چوہدری حاکم علی کو جانتے ہیں؟
جواب: جانتا ہوں ۔
سوال: قادیان میں آپ کے وزیر خارجہ، وزیر عامہ بھی ہے؟
جواب: میرے کوئی وزیر قادیان میں یا اور کہیں نہیں ۔
سوال: آپ نے جو کام کرنا ہو خود کرتے ہیں؟
جواب: ہمارا نظام نظام یہ ہے کہ صدر انجمن کے مختلف محکموں کے افسر مقرر ہیں ۔ ان کو ناظر کہتے
ہیں ۔ ان کو مقرر میں کرتا ہوں اور وہ جواب دہ قائم دِہ قانونی طور پر صدر انجمن کے آگے
ہوتے ہیں اور اپنے صیغہ کے آخری ذمہ دار ہوتے ہیں ۔ صدر انجمن انتظامی جماعت
ہے۔ ناظروں کو میں اس لئے مقرر کرتا ہوں کہ ہماری جماعت مذہبی جماعت ہے۔
میں دیکھ لوں جو مقرر ہوئے وہ ہمارے منشاء کو پورا کرنے والے اور موزوں ہیں ۔
سوال: آپ نے احمد یہ کور بنائی ہے؟
جواب: صدر انجمن کے انتظام کے ماتحت بنی تھی اب مجھے اس کے متعلق علم نہیں ۔
سوال: کب سے نہیں؟
جواب: دو ڈیڑھ سال سے اس کا کوئی کام میرے سامنے نہیں آیا اور میں نے سنا نہیں کہ اس
نے کوئی کام کیا۔
سوال: آپ نے آدمی مقرر کیا نشانہ سکھانے کیلئے ؟
جواب: اس کا صدر انجمن سے تعلق ہے مجھے معلوم نہیں ۔ اب ایسا انتظام ہے یا نہیں ۔ مجھے علم
نہیں ۔ پہلے اس قسم کا انتظام تھا جیسے سکاؤٹ وغیرہ کا ہوتا ہے تا کہ وہ جلسوں وغیرہ کا
انتظام کریں۔ مجھے دو سال سے اس کے متعلق علم نہیں کہ اب یہ انتظام ہے یا نہیں ۔
سوال: عورتوں کو بھی نشانہ وغیرہ سکھایا جاتا ہے؟

انوار العلوم جلد ۱۳
435
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
جواب: میں نے اپنی بیویوں سے بعض اوقات بندوق چلوائی ہے اور جس گھر میں بندوق ہو
اُس کی عورتیں کبھی چلا لیتی ہیں۔ یوں عورتوں کیلئے اس قسم کا کوئی انتظام نہیں ۔
سوال: نعمت اللہ ڈرل ماسٹر ہے اور غلام نبی بھی ؟
جواب: میں ان کو جانتا ہوں ۔ نعمت اللہ ڈرل ماسٹر ہے سکول میں اور غلام نبی چوکیداروں کا
دفعدار ہے۔
سوال: یہ ٹھیک ہے کہ آپ نے اپنی جماعت کو کہا فوجی تعلیم سیکھو ؟
جواب: فوجی تعلیم سے آپ کی کیا مراد ہے۔ کیا یہ کہ فوج میں بھرتی ہو جاؤ۔
سوال: نہیں یہ کہ نشانہ وغیرہ سیکھو بندوقیں رکھو۔
جواب: میں ہمیشہ کہتا رہتا ہوں کہ جن کو لائسنس مل سکتے ہیں ان کو بندوقیں لینی چاہئیں اور
چلانی سیکھنی چاہئیں ۔
سوال: آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ تمام دنیا کو فتح کرلیں گے؟
جواب: ہر مذہب والے کو یہ سمجھنا چاہئے کہ چونکہ سچائی اُس کے پاس ہے وہ دنیا کو اپنا ہم خیال
بنا لے گا۔ ہمارے پاس سچائی ہے ہم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ایک وقت سب دنیا ہمارے
مذہب میں داخل ہو جائے گی ۔
سوال: آپ کو یاد ہے کہ ملا مگہ اللہ آپ کی کتاب ہے؟
جواب: یہ میرا لیکچر ہے۔
سوال: اس میں آپ نے لکھا ہے کہ مجھے الہام ہوا ہے ۔ زار روس کا سونٹا چھین کر مجھے دیا
گیا۔
جواب: یہ میرا الہام نہیں ۔
عدالت کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے کارروائی بند کی گئی ۔ اور بیان سننے کے بعد
( حضرت صاحب ) نے لکھایا ۔
مجھے بعد میں محمد علی صاحب کی وصیت کے متعلق یاد آیا کہ ان کے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ
چونکہ وفات کے وقت ان کا قرضہ ان کے مال سے زیادہ ہو گیا ہے لیکن ان کی زندگی میں انجمن
ان کی وصیت منظور کر چکی ہے اس لئے بہشتی مقبرہ میں ان کو دفن کیا جائے ۔
اس کے بعد پانچ بجے کے قریب حضور کچہری سے واپس تشریف لے آئے ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
436
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
( الفضل ۲۶ مارچ ۱۹۳۵ء)
۲۵ مارچ ۱۹۳۵ء کی کارروائی
سرکاری وکیل کے سوالات کے جواب میں
یہ عام قاعدہ نہیں ہے کہ جس کا قرضہ جائیداد سے زیادہ ہو اور اس نے وصیت کرائی
ہوئی ہو۔ اس کے ترکہ سے کچھ نہ لیا جائے ۔
بعض اوقات کسی کی وصیت صدرانجمن منسوخ بھی کر دیتی ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے
محمد علی صاحب نے اُس وقت وصیت نہ کی تھی جب کہ وہ جیل میں تھے بلکہ دیر کی ، کی ہوئی
تھی ۔ میرے سامنے محمد علی صاحب کی وصیت منظوری کیلئے پیش نہ ہوئی تھی نہ کوئی اور
پیش ہوتی ہے۔ میں نے محمد علی صاحب کے مقدمہ کی پیروی کرنے کیلئے کسی کو مقر رنہیں
کیا تھا۔ مجھے ذاتی علم نہیں کہ جماعت نے اس کے مقدمہ کی پیروی کی ۔ میں نے سنا ہے
کہ کی ۔ مرزا عبد الحق صاحب وکیل، مولوی فضل الدین صاحب پلیڈر پیر اکبر علی
صاحب ایڈووکیٹ جنہوں نے مقدمہ کی پیروی کی ۔ میری جماعت کے ہیں ۔ مولوی
فضل الدین صاحب نے اس کا ذکر مجھ سے کیا۔ پیرا کبر علی صاحب نے مجھے یاد نہیں کہ
کہا ہو۔ میں نے سنا ضرور تھا کہ انہوں نے پیروی کی ۔ مولوی فضل الدین صاحب کا
عہدہ مشیر قانونی کا ہے۔ مرزا عبدالحق صاحب کے متعلق مجھے معلوم نہیں کہ اُس وقت
جماعت احمد یہ گورداسپور کے امیر تھے ۔ اس وقت وہ جماعت احمد یہ گورداسپور کے
پریزیڈنٹ ہیں ۔
۔
محمد علی صاحب کو سیشن کورٹ سے موت کی سزا ہوئی تھی ۔ مجھے یہ ذاتی علم نہیں ہے کہ میری
جماعت نے ان کی ہائی کورٹ کی اپیل کیلئے چندہ کیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ پر یوی کونسل
میں اپیل نہیں کی گئی تھی ۔ یہ یاد ہے کہ کسی نے گورنر سے رحم کی درخواست کی تھی ۔ یہ معلوم
نہیں کسی شخص کے نام پر وہ اپیل تھی۔ محمد علی صاحب صوبہ سرحد کے رہنے والے تھے ۔
یہ مجھے معلوم نہیں کہ محمد علی صاحب واقعہ قتل سے کتنا عرصہ پہلے قادیان آئے تھے۔
قادیان میں مجلس شوری ہوئی تھی ۔ جس میں بہت سے لوگ باہر کی جماعتوں کے آئے

437
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
تھے ۔ اس وقت محمد علی صاحب بھی آئے تھے۔ میں نے اس واقعہ قتل سے ۲۰ ۔ ۱۳ روز
قبل پبلک میں جو کچھ کہا تھا اس کا مطلب یہ تھا کہ مباہلہ والوں پر خدا تعالیٰ کا عذاب
آسمان سے آئے گا ۔ وہ خدا کی گرفت میں آئیں گے نہ کہ انسانی عذاب میں ۔
الفضل تیم ایریل ۱۹۳۰ ء میں مباہلہ والوں کے متعلق جو ذکر ہے وہ میری تقریر کا حصہ
ہے اور درست ہے۔
جب محمد علی صاحب جیل میں تھے تو مجھے اتنا یاد ہے کہ ان کا ایک خط میرے پاس آیا تھا
جس میں انہوں نے یہ اقرار کیا تھا کہ مجھ سے یہ فعل احمدیت کی تعلیم کی ناواقفیت کی وجہ
سے ہو گیا ہے اب میں نے سلسلہ کی کتابیں پڑھی ہیں اور مجھے اپنی غلطی کا علم ہوا ہے اور
میں تو بہ کرتا ہوں ۔ دعا کریں خدا تعالیٰ میری غلطی معاف کر دے ۔
وہ پٹھی محفوظ نہیں ۔ کیونکہ اس پر تین چار سال گزر چکے ہیں البتہ میں نے اس کا ذکر
اپنے ایک خطبہ میں کیا تھا۔ اگر موقع ملے تو وہ پیش کر سکتا ہوں ۔
مولوی شیر علی صاحب صیغہ تالیف و تصنیف کے ناظر ہیں ۔ اپنی عدم موجودگی میں بعض
اوقات میں نے ان کو قادیان کی جماعت کا امیر مقرر کیا ۔ (اس موقع پر ملزم کے وکیل
نے حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب کے
کورٹ میں موجود ہونے پر اس لئے اعتراض پیش کیا کہ ان کو بھی گواہ کے طور پر پیش
کرنا ہے۔ مگر عدالت نے اس بناء پر اس اعتراض کورڈ کر دیا کہ سرکاری وکیل کو ان کی
موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں )
۱۸ ۔ جولائی ۱۹۳۱ء کے الفضل میں جو خطبہ چھپا ہے ۔ وہ میرا ہے اور یہی وہ خطبہ ہے
جس کا میں نے ابھی ذکر کیا تھا کہ پیش کر سکتا ہوں ۔
میں اس مسلمان کو جہنمی جانتا ہوں، جو دیدہ دانستہ کسی مسلمان کو قتل کرے اور پھر تو بہ نہ
کرے ۔ تو بہ کا مطلب یہ ہے کہ اپنی غلطی کا اقرار کرے اسے گناہ سمجھے اور اپنے اس فعل
پر ندامت کا اظہار کرے۔
سوال: آپ اس مسلمان کے متعلق کیا عقیدہ رکھتے ہیں یعنی اسے مسلمان مانتے ہیں یا کافر جو کہ
خدا کو ایک مانتا ہو، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ کا آخری اور سچا پیغمبر جانتا ہو
اور قرآن کو خدا کی سچی اور الہامی کتاب مانتا ہو نماز پڑھتا ہو مرزا غلام احمد صاحب کو

·

آج 10 میں سے 10 باقی