سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 3
438
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
برا نہ کہتا ہو مگر ان کو نبی بھی نہ مانتا ہو۔
جواب: میرا یہ عقیدہ ہے کہ چونکہ حضرت مرزا صاحب خدا کے بھیجے ہوئے رسول اور قرآن کی
پیشگوئیوں کے مطابق آئے ہیں اس لئے یہ ہو نہیں سکتا کہ کوئی شخص سمجھ کر خدا تعالیٰ پر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اور قرآن پر ایمان رکھتا ہو اور پھر حضرت مرزا صاحب پر
ایمان نہ لائے ۔
جو شخص خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں لاتا، قرآن کریم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں پر غور
نہیں کرتا اور ان تینوں امور کے باوجود حضرت مرزا صاحب کی باتوں کا انکار کرتا ہے
وہ کافر ہے ۔
اگر کسی شخص میں وہ ساری شرائط پائی جاتی ہیں جو اسلام میں مسلمان ہونے کیلئے ضروری
ہیں تو وہ مسلمان ہے ورنہ خدا تعالیٰ پر ایمان لانے، قرآن کریم کے ماننے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سچا سمجھنے کا دعویٰ کرنے کے باوجود مسلمان نہیں ہوگا۔
حضرت مرزا صاحب کو نبی نہ ماننے والوں میں ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جو مسلمان
ہوں اور ایسے بھی جو کافر ہوں ۔ میں اس شخص کو مسلمان سمجھتا ہوں جو یہ یقین رکھتا ہے کہ
حضرت مرزا صاحب کے الہامات خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں ۔ گو یہ کہے کہ میں ان کی
تحریروں میں جو نبی کا لفظ آیا ہے اس کے معنی حقیقی نبی نہیں کرتا۔ نبی کے سوا دوسروں کا
ہر الہام قطعی اور کامل نہیں ہو سکتا ۔
قادیان میں جو احرار کا نفرنس ہوئی، اس کا مقصد احمدی عقائد کے خلاف تبلیغ کرنا نہیں ہو
سکتا تھا۔ اگر یہ غرض ہوتی تو حکومت احمدیوں کو وہاں جانے سے نہ روکتی۔ میرے
نزدیک اس کا صرف احمدیت کے خلاف تبلیغ کرنا مقصد نہیں تھا۔
قادیان میں غیر احمدی بھی ہیں ۔ احرار کا نفرنس میں جو تقریریں ہوئیں ۔ وہ میں نے
کا نفرنس کے بعد اخبار احسان“ اور ”زمیندار“ میں پڑھیں۔ جہاں تک مجھے یاد ہے
میں نے سید عطاء اللہ شاہ صاحب کی تقریر کے خلاف گورنمنٹ سے سلسلہ جنبانی نہیں کی
کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ احمدی اخباروں نے تقریروں کے خلاف
پروٹسٹ کیا مگر گورنمنٹ کو کوئی خط نہیں لکھا گیا۔
میں اپنی جماعت میں داخل نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو حرامی نہیں کہتا ۔ اس بناء پر حضرت
439
انوار العلوم جلد ۱۳
مرزا صاحب نے بھی کسی کو حرامی نہیں کہا۔
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
ذریۃ البغایا کے معنی ہیں ۔ بے وفا لوگوں کے طریق پر چلنے والے ۔ یا بے وفا عورتوں
کے طریق پر چلنے والے لوگ ۔ بے وفا عورتیں یا جماعتیں بھی اس کے معنی ہیں ۔ بغایا
کے معنی بد کار عورت کے بھی ہیں ۔ بغایا جمع ہے ممکن ہے مفرد معنوں میں بھی استعمال ہوتا
ہو مگر لغت دیکھے بغیر اس کے متعلق یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا ۔
میرے عقیدہ کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت مرزا صاحب کے
آنے تک کوئی نبی نہیں آیا۔ یہ سچ ہے کہ اس عرصہ میں بعض نے نبوت کا دعوی کیا مگر
میرے عقیدہ کی رو سے ان کا دعوئی غلط ہے اور ایسا دعویٰ کرنے والے غلطی پر تھے۔
قادیان میں جو احمدی پٹھان رہتے ہیں، میرے نزدیک وہ شریف آدمی ہیں ۔ ان سے
مجھے حملہ کرنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ میں بغیر حوالہ دیکھے نہیں کہہ سکتا کہ مولوی محمد علی
صاحب نے جو لاہوری فریق کے امیر ہیں، کوئی شکایت کی کہ پٹھان مجھے مار نہ دیں ۔
میں اپنی جماعت کے جس آدمی پر اس کی کسی غلطی کی وجہ سے ناراض ہوں، اس کا گھر بار
ضبط نہیں کیا کرتا ۔ بعض ایسے لوگ جن کے اخلاقی جرم اور ناپسندیدہ حرکات کا بچوں پر
بُرا اثر پڑتا ہو اور وہ جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان سے میں خواہش کرتا ہوں کہ
قادیان سے چلے جائیں ۔ ان میں سے بعض جو نہیں مانتے، وہ نہیں بھی جاتے ۔ میں
خان کا بلی کو جانتا ہوں، اس کے متعلق اپنی جماعت کے کارکنوں میں سے کسی نے جب
مجھ سے دریافت کیا کہ وہ ناپسندیدہ حرکات کرتا ہے کیا کیا جائے تو میں نے خواہش کی
کہ وہ قادیان سے باہر چلا جائے ۔
عدالت : وہ قادیان سے چلا گیا تھا ۔
جواب: ہاں۔
میں نے اس کے رشتہ داروں سے کہا تھا کہ جب تک وہ اصلاح نہ کرے قادیان نہ
آئے۔
اس موقع پر ایک تحریر پیش کی گئی جس کے متعلق فرمایا کہ یہ خط میرا ہی معلوم ہوتا ہے ۔ گو
اس کی سیاہی وہ نہیں جو میں عام طور پر استعمال کیا کرتا ہو عام طور پر استعمال کیا کرتا ہوں ۔ اس میں وہ مضمون ہے جو
میں نے ایک چٹھی میں لکھا تھا ۔
440
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
میں محفوظ الحق علمی کو جانتا ہوں ۔ مجھے یاد نہیں کہ اسے نکالا گیا تھا۔ اس کے خلاف شکایت
پیدا ہوئی تھی اس لئے سلسلہ کی ملازمت سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ کچھ دن
رہا اور پھر چلا گیا۔
میں محمد اسماعیل ولد حکیم قطب الدین صاحب کو جانتا ہوں ۔ اس کو جماعت احمد یہ سے
نکالا گیا ہے ۔ ہمارا محکمہ جو امور عامہ ہے اس نے میرے ایک قانون کی بناء پر اسے
نکالا۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس کے ماں باپ اور بہن کو جو احمدی ہیں، اس سے تعلقات
نہیں رکھنے چاہیں تھے ۔
شاہ عالم کو بھی جماعت سے نکالا گیا تھا۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے وہ قادیان سے باہر
نہیں گیا نہ محمد اسماعیل باہر گیا۔ مجھے یاد نہیں کہ گل نور کو جماعت سے خارج کیا گیا ہو۔ وہ
اب قادیان میں ہی ہے مجھے معلوم نہیں ۔ ابراہیم علی کو بید مارے گئے ۔ بید مارنے کی
سزا ہم کسی کو نہیں دیتے ۔ یہ ہو سکتا ہے کہ جیسے سکولوں میں سزا ملتی ہے ہاتھوں پر سوٹیاں
ماری گئی ہوں ۔
میں عبد السلام ولد ڈاکٹر عبد اللہ صاحب کو جانتا ہوں ۔ مجھے یہ یاد ہے کہ اس کیلئے کوئی
سزا تجویز کی گئی تھی۔ یہ یاد نہیں کہ وہ سزا کیا تھی ۔ یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتا۔ لیکن بہت
ممکن ہے کہ اس کے باپ کو کہا گیا ہو کہ وہ اسے سزا دے۔ اور ممکن ہے اسے سزا نہ ملی
ہو۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس لڑکے کے باپ کو کہا گیا ہو کہ اگر لڑکے کی والدہ اس کو منع کرتی
ہے کہ جو سزا اس کی اصلاح کیلئے تجویز کی گئی ہے وہ نہ لے تو آپ اس سے تعلق نہ ہے کہ جو
رکھیں ۔
یاد تازہ کئے بغیر نہیں کہہ سکتا کہ ڈاکٹر عبد اللہ صاحب کو اس لئے ۲۵ روپے جرمانہ کیا گیا
کہ تمہارا لڑکا سزا نہیں پاتا اور تم سزا دلانے کے لئے تیار نہیں ۔
جس کو اخراج کی سزا ملی ہو اس سے تعلقات نہ رکھنے کے لئے کہنا میرا کام نہیں ۔ ایسے
امور امور عامہ کے متعلق ہیں ۔ مجھے معلوم نہیں کہ ناظر امور عامہ نے دوسری عورتوں کو
ڈاکٹر عبد اللہ صاحب کی عورت سے نہ ملنے کا حکم دیا۔ قادیان سے کسی کو چلے جانے کے
لئے کہنا میرے سامنے پیش ہوتا ہے ۔ آگے اس کے نتیجہ میں جو تفصیلات پیدا ہوں، وہ
امور عامہ سے تعلق رکھتی ہیں ۔
441
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
میں عبد الکریم صاحب کو جانتا ہوں ۔ ان کے لڑکے عبدالعزیز کے متعلق مجھے یاد ہے کہ
اسے جماعت سے فارغ کیا گیا تھا یا قادیان سے چلے جانے کے لئے کہا گیا تھا۔
عبد الکریم صاحب کی لڑکی آمنہ کے متعلق مجھے یاد نہیں ۔
اس پر عدالت ایک بجے لنچ کے لئے بند ہوئی )
۱۶۔ اپریل ۱۹۲۰ء کے الفضل میں جو خطبہ ہے۔ اس میں آمنہ لنچ کے بعد کا بیان سے متعلق جو والا ہے میں سجتا ہوں وی راست اس سے محفوظ
کے متعلق اس خطبہ میں جو حوالہ ہے ۔ وہ بھی درست ہے ۔ شیخ فتح محمد صاحب منیجر سٹور قادیان کو بھی
جماعت سے خارج کیا گیا تھا۔ وہ کچھ عرصہ جماعت سے نکالے جانے پر بھی قادیان رہے پھر
چلے گئے ۔
میں خواجہ اعجاز علی شاہ صاحب کو جانتا ہوں ۔ یہ یاد نہیں کہ ان کو جماعت سے نکالا گیا تھا۔
اور نہ یہ یاد ہے کہ کسی جماعت کے آدمی نے ان کو کلہاڑی سے مارا تھا۔ عبدالعزیز ابراہیم
عبداللہ ولد نور دین میں سے کسی کی قادیان میں جائداد نہیں ۔ شیخ فتح محمد صاحب کے متعلق میں کہہ
نہیں سکتا کہ ان کی جائداد ہے یا نہیں ۔ ان کی جائداد ضبط نہیں کی جاتی اور نہ ہم قانو نا کر سکتے ہیں
جن کو جماعت سے خارج کیا جائے ۔
عبدالکریم مباہلہ والا کا جہاں مکان تھا وہ جگہ میرے بھائی نے واجب العرض قادیان کی
زیر دفعہ ۸ ۔ حاصل کی تھی اور صدرانجمن کو دی تھی ۔
میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ جائداد جو غیر قابض اور غیر مالک کی ہو جس نے اس پر رہائش ترک کر
دی ہو، بغیر قبضہ چھوڑے اس جائداد پر مالک قابض ہو جائیں گے کیونکہ اس کے متعلق مجھے قانون
کی واقفیت نہیں ۔ اس بارہ میں وہی کہا جائے گا جو قانون کہتا ہے۔
مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنے مختار سے کہا تھا کہ غیر مالکوں سے جن میں عبدالکریم کا باپ بھی
شامل تھا، تحریر لے لی جائے کہ اگر مکان چھوڑ جائیں تو مالکوں کی جگہ ہو گی مجھے معلوم نہیں اس کے
لئے اس نے تحریر لی یا نہ لی۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ عبد الکریم نے قبضہ چھوڑا یا نہ۔ مگر چار سال سے
اس میں نہیں رہتا تھا اور مکان بوسیدہ حالت میں تھا۔
جماعت کے لوگوں کی اپیلیں یعنی مرافعے بعض میرے پاس آتے ہیں۔ جو قواعد اپیلیں
کرنے کے متعلق ہیں کہ کس حالت میں میرے پاس اپیلیں ہو سکتی ہیں ۔ ان کے متعلق ہدایات
انوار العلوم جلد ۱۳
442
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
ہیں جو صدرانجمن احمد یہ کے پاس ہیں ۔ میں نہیں جانتا کہ اپیلوں کے دائر کر نے پرفیس لی جاتی
ہے ۔ محکمہ نقول قائم کرنے کے متعلق میں نے کوئی ہدایت نہیں دی ہوئی ۔ اور نہ میرے علم میں کوئی
محکمہ ایسا ہے ۔ دستاویز پیش کردہ پر جو مہر ہے وہ محکمہ امور عامہ سے تعلق رکھتی ہے اور دوسری محکمہ
قضاء سے تعلق رکھتی ہے۔
ہمارے وہ احکام جو دیوانی معاملات کے متعلق ہوتے ہیں ان کی تعمیل اس طرح نہیں ہوتی
جس طرح عدالت کے احکام کی (یعنی قرقی وغیرہ نہیں ہوتی ) لیکن اہم کاموں میں جو تعمیل نہیں
کرتے ان کو ہم برادری سے خارج کرنے کے لئے کہتے ہیں ۔
فرعون لفظ کے کئی معنی ہیں ۔ اصطلاحی بھی اور وضعی بھی ۔ جو شخص جبر اور ظلم سے حکومت کرے
اسے بھی فرعون کہہ لیتے ہیں ۔ مجھے معلوم نہیں کہ حضرت مرزا غلام احمد کو فرعون کہا گیا۔
الفاظ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیگی سے یہ بھی مراد ہو سکتی ہے بشرطیکہ سیاق وسباق خلاف نہ ہو
کہ کچھ ان میں سے ہم میں شامل ہو جائیں گے اور کچھ باقی رہ جائیں گے۔ اور یہ بھی معنی ہو سکتے
ہیں کہ اس جماعت میں اختلاف پڑ جائے گا۔
خطبہ جو الفضل ۵ ۔ اگست میں شائع ہوا ہے ۔ اور جس میں ذکر ہے کہ ہم کونے کے پتھر
ہیں، میرا ہے اور یہ حصہ درست ۔
ہے۔
جب میں نے ملزم کی تقریر پڑھی تو میں نے اسے قابلِ اعتراض پایا۔ مگر اس کے فعل کے
خلاف نفرت پیدا ہوئی، اس کی ذات کے خلاف نفرت نہ پیدا ہوئی ۔
ایسے الفاظ جو اشتعال پیدا کرنے والے اور نفرت پیدا کرنے والے ہوں ۔ ان سے
میرے دل میں ملزم کے خلاف نفرت واشتعال اس لئے پیدا نہیں ہوا کہ میں نے اپنے نفس کو اس
قابل بنایا ہوا ہے کہ کسی انسان کے خلاف میرے دل میں عداوت نہ پیدا ہو ۔
میں ملزم کی تقریر سے زبانی کوئی ایسا لفظ نہیں بتا سکتا جو اشتعال انگیز اور نفرت انگیز ہے۔
( اس موقع پر اخبار زمیندار ۱۴ - اکتوبر کا پرچہ پڑھنے کے لئے دیا گیا)
میں نے ملزم کی تقریر کو جو پرچہ زمیندار ۱۴ ۔ اکتوبر میں ہے ۔ دیکھ لیا ہے۔ اس کے بعض
فقرات قابل اعتراض ہیں ۔ اور وہ یہ ہیں ۔
(۱) فرعونی تخت الٹا جا رہا ہے۔
(۲) بعض مسلمان ایسے ہیں جو مرزائیت کو ایک مستقل لعنت سمجھتے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۳
443
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
(۳) وہ نقاب اُتارے گھونگھٹ کھولے پردہ اٹھا کر باہر آئے، بینی پکڑے مولا علی کے جوہر
دیکھئے کشتی لڑے غرض ہر ایک رنگ میں آ جائے ۔ وہ موٹر میں آئے میں ننگے پیروں آؤں، وہ دیبا
اور حریر پہن کر آئے میں گاندھی جی کی کھلڑی ( کھدر ) پہن کر آؤں، وہ عنبری کھا کر آئے میں
بھوکا آؤں، وہ زعفران کی چائے اور یاقوتی اور پلومر کی دکان کی ٹانک وائن اپنے ابا کی سنت میں
پی کر آئے میں اپنے نانا کی سنت میں پیٹ پر پتھر باندھ کر آؤں ۔
(۴) ڈپٹی کمشنر گورداسپور اور پولیس سب آئیں اور دیکھیں کہ پانچ منٹ میں فیصلہ ختم ہو جاتا
ہے یا نہیں ۔ وہ باہر نکلے اور صرف اسی پر اکتفاء نہ کرے کہ حکومت ہمارے سروں پر مسلط کر
دے ۔حکومت پانچ منٹ کے لئے غیر جانب دار ہو پھر دیکھو بخاری کا رنگ ۔
(۵) ان کی چالبازیوں کے باوجود
(۶) اس خبیث زمین پر معلوم نہیں ہم کیوں آئے ہیں ۔
(۷) یہاں خاتم النبین کی تو ہین ہوتی ہے ۔
(۸) واضح رہے صبح ہونے سے پہلے یہاں آگ لگی ہوگی ۔
(۹) مجھے اکیلا چھوڑ دو اور دیکھو میں بشیر محمود کو کیا کرتا ہوں ۔
(۱۰) ان کا کعبہ لنڈن بن جائے گا ۔
(11)
نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہ یثرب کی عزت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا
یہ ہے مسلمان کا عقیدہ لیکن یہ مرزائی وہی ہیں جو خواجہ یثرب کی ہتک کرتے ہیں ۔
(۱۲) ابن سعود مرزائیوں کے نقطہ نظر سے واجب القتل ہے۔
(۱۳) بانی سلسلہ احمدیہ کی طرف منسوب کر کے کہا:۔
-
میرے مخالفیہ ے مخالفین جنگلوں کے سو رہیں اور ان کی عور اور ان کی عورتیں کتیوں سے بدتر ہیں ۔
اس اخبار کے علاوہ میں نے ۔ نے یہ تقریر اور ذریعہ سے سے بھی پڑھی تھی ۔ اس ۔ ۔ اس مقدمہ کے دوران
میں تقریر کے متعلق کسی نے اس وقت تک مجھے کچھ نہیں بتایا جب تک کہ زمیندار میں وہ چھپی نہیں
تھی ۔ مجھے یاد نہیں ہے کہ ملزم کی تقریر پڑھنے کے بعد میں نے خطبہ میں اس کا ذکر کیا۔ یا الفضل
نے ذکر کیا۔
میرا خیال ہے کہ بہت سے رقعے لوگوں نے اس تقریر کے خلاف لکھے تھے اور خطوط بھی لکھے
انوار العلوم جلد ۱۳
444
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
تھے۔ ممکن ہے کہ ان میں سے کچھ خطوط دفتر میں موجود ہوں ۔
-
ملزم کی تقریر کے یہ معنی نہیں ہو سکتے کہ سامعین کے عقائد کو بدلا جائے ۔ کیونکہ کسی احمدی کو
وہاں جانے کی اجازت نہ تھی ۔ تقریر سے معلوم ہوتا ہے اصل غرض احمد یوں کے خلاف منافرت
پھیلانا تھی ۔ بے شک اس کا یہ بھی نتیجہ نکل سکتا ہے کہ اس بُغض کی وجہ سے لوگ احمدی نہ ہو
جائیں ۔
تقریر کرنے والے نے جو فرعونی تخت کہا ہے اس کو ہماری جماعت گالی سمجھتی ہے اس لئے
قابلِ اعتراض ہے۔ کیونکہ ہم حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو خدا کا فرستادہ سمجھتے ہیں اور ان کی تعلیم
کے متعلق ایسا لفظ بولا گیا ہے ۔
مجھے معلوم نہیں کہ بعض مسلمان ایسے ہیں جو احمدیت کو مستقل لعنت سمجھتے ہیں، کیونکہ اس سے
پہلے کبھی احمدیت کے خلاف میں نے یہ لفظ نہیں پڑھا۔
یہ فقرہ کہ نقاب اُتارے گھونگھٹ کھولے باہر آئے جس کا ذکر فقرہ نمبر (۳) میں ہے۔ یہ
میری ذات کے متعلق کہا گیا ہے مگر الفاظ ٹانک وائن والا جو فقرہ ہے، وہ بانی سلسلہ کے متعلق
ہے۔
یہ مجھے معلوم ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے کسی دکان سے ایک دفعہ ٹانک وائن جو دوائی
ہے کھانسی کے لئے اور جسے حال، کوکا وائن بھی کہتے ہیں منگائی تھی۔ میں نے کبھی یاقوتی نہیں
خریدی اپنی زندگی میں ۔ بعض دوستوں نے بطور تحفہ کبھی پیش کی تو اس دوست کی خوشی کیلئے چکھ لی
استعمال کبھی نہیں کی ۔ میں نے زعفران کی چائے یاد ہے ایک دفعہ زندگی میں پی ۔ میں نے
دیبا و حریر یعنی ریشمی کپڑا کبھی استعمال نہیں کیا نہ اپنے لڑکوں کو پہننے کی اجازت دی ہے۔
ی ہے۔
میری موٹر گاڑی ہے جسے میں استعمال کرتا ہوں ۔ لفظ خبیث کا استعمال قادیان کے من متعلق گالی
اس سے ہمارے مذہبی احساس کو ٹھیس لگتی ہے کیونکہ ہم قادیان کو مقدس مقام سمجھتے ہیں ۔
عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کو ایک دفعہ امرتسر میں دیکھا جبکہ میں تقریر کر رہا تھا ۔ ملزم اس میں
شامل ہوا تھا۔ مجھے ملزم سے کوئی عداوت نہیں ۔
یہ جو شعر ہے
نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہ یثرب کی عزت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا
445
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
اسے الگ پڑھا جائے تو میں اس کے معنوں سے متفق ہوں لیکن اس کو اگلی عبارت کے
ساتھ ملا کر پڑھا جائے تو قابلِ اعتراض ہے۔ کیونکہ یہ اشتعال انگیز ہے ۔ فقرہ نمبر ۳ نجم الہدیٰ
میں درج ہے۔ مگر ملزم نے اپنی تقریر میں اصل فقروں سے جُدا کر کے استعمال کیا ہے اور یہ
عیسائیوں کے متعلق ہے۔ آئینہ صداقت میری کتاب ہے۔
عدالت : سوال متعلق آئینہ صداقت کی اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ کتاب پیش نہیں کی گئی ۔
میرا یہ عقیدہ ہے کہ رسول کریم اللہ سے برتر نہ کوئی ہو سکتا ہے اور نہ ان کے برابر ہو سکتا
ہے۔ ملائکۃ اللہ ایک کتاب ہے جس میں میری ایک تقریر درج ہے۔ ہے میں میری سمجھتے
( الفضل ۲۸ - مارچ ۱۹۳۵ء )
۲۷ مارچ ۱۹۳۵ء کی کارروائی
سرکاری وکیل کے سوالات کے جواب میں
الله
اخبار ”زمیندار“ کی پالیسی جماعت احمدیہ کے خلاف ہے۔ رسول کریم ﷺ کو ہم
آخری نبی ان معنوں میں کہتے ہیں کہ آپؐ کے بعد آپ کی شریعت کو منسوخ کرنے والا کوئی نبی
نہیں آ سکتا بلکہ جو آئے گا آپ کی اتباع اتباع میں آئے گا ۔ چونکہ حضرت مرزا صاحب کا دعوی رسول
کریم ﷺ کی متابعت میں ہے۔ اس لئے حضرت مرزا صاحب کے دعوی کی وجہ سے رسول
کریم ﷺ کی توہین نہیں ہوتی ۔
صلى
صلى الله
میرا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت مر حضرت مرزا غلام احمد صاحب کا صاحب کا رسول کریم ﷺ سے بڑا ر تنبہ رکھنا تو
در کنار وہ ان کے برابر بھی نہیں ہو سکتے اس لئے جہاں حضرت مرزا صاحب کے تخت کے متعلق یہ
آیا ہے کہ تیرا تخت سب سے اوپر بچھا یا گیا ، وہاں رسول کریم ﷺ کے بعد میں آنے والے
تختوں کا ذکر ہے نہ یہ کہ رسول کریم ﷺ کے تخت سے اوپر حضرت مرزا صاحب کا تخت بچھایا
گیا۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ کتاب اربعین کے صفحہ ۷ میں حضرت مرزا صاحب نے یہ لکھا ہے۔
اور حقیقۃ الوحی کا صفحہ ۱۱۶ بھی اسی عقیدہ کی تائید کرتا ہے۔
حضرت مرزا صاحب کے جو سخت الفاظ پیش کئے گئے ہیں وہ آپ نے ان مولویوں کے
متعلق استعمال کئے ہیں جنہوں نے پہلے آپ کے خلاف سخت کلامی اور بد زبانی کی
کتاب البریہ کے صفحہ ۹۷ پر ان بُرے الفاظ اور بد زبانی کی فہرست درج ہے جو دوسروں
446
انوار العلوم جلد ۱۳
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
نے حضرت مرزا صاحب کے خلاف کی ۔
حضرت مرزا صاحب کی کتاب الہدیٰ کے صفحہ ۶۸ میں سخت الفاظ - ۶۸ میں سخت الفاظ کے متعلق لکھا ہے کہ یہ ان لوگوں
کے متعلق استعمال کئے گئے ہیں جو شرارتیں کرتے ہیں، سب کے متعلق نہیں ۔ کتاب ایام الصلح جو حضرت
مرزا صاحب کی کتاب ہے۔ اس کے ٹائیٹل کے صفحہ ۲ پر بعنوان اشتہا ر ا طلاع عام جو مضمون ہے اس
میں بھی بانی سلسلہ احمدیہ نے سخت الفاظ استعمال کرنے کی وجہ بیان کی ہے۔
لفظ ذریت سے مراد پیر و بھی ہے۔ چنانچہ ذریت دجال کا لفظ غیر احمدی علماء نے احمد یوں
کے خلاف استعمال کیا ہے جو کہ فتوی علماء کے صفحہ ۴۲ پر درج ہے۔
فروع کافی جلد ۳ میں امام ابوج امام ابو جعفر کی ایک حدیث درج ہے۔ سے جس میں انہوں نے
غیر شیعوں کے لئے اولاد بغایا کا لفظ استعمال کیا ہے۔
وو
چند احرار ایسے بھی ہیں جو شیعہ ہیں ۔" الفضل ۵ ۔ جون ۱۹۳۰ء میں جو میرا خطبہ ہے۔
اس کے صفحہ 9 میں وہ وجوہات بیان کی گئی ہیں جن کی بناء پر قادیان کے بعض لوگوں سے سودا
خریدنا چھوڑا ہے۔
مجھے اس وقت یاد نہیں کہ احمدی جماعت میں سے کسی نے احرار کا نفرنس جو اکتوبر ۱۹۳۴ء
میں منعقد ہوئی بند کرانے کی کوشش کی تھی ۔
میں یہ نہیں چاہتا کہ ہندو یا سکھ قادیان سے باہر چلے جائیں ۔ ہاں یہ میری خواہش ہے کہ مسلمان
ہو جائیں اور اگر مسلمان نہ ہوں تب بھی وہ خوشی سے قادیان میں سکونت رکھیں ہم جبر نہیں کرتے ۔
مجھے یقینی طور پر یاد ہے کہ ہم نے ایک کنال زمین لالہ گوگل چند صاحب ریٹائر ڈ تحصیلدار
قادیان کو چار پانچ سال ہوئے ہبہ کر دی تھی ۔
ہم غیر احمدیوں سے یہ نہیں کہتے کہ اپنے جھگڑے ہمارے محکمہ قضاء میں لاکر فیصلہ کرائیں ۔
نہ ہم احمدیوں کو مجبور کرتے ہیں کہ محکمہ قضا میں ضرور فیصلہ کرائیں
جماعت احمد یہ سے جس کو خارج کیا جائے اسے قادیان چھوڑ دینے کے لئے ہم نہیں کہتے ۔
بعض کیسوں میں بعض احمد یوں کو جنہوں نے فیصلہ کو تسلیم نہ کیا جماعت سے خارج کیا گیا ہے۔ مگر
اس وجہ سے کہ پہلے تو ہمارے پاس آئے اور فیصلہ کرانے پر رضامندی ظاہر کی ۔ مگر جب ہم نے
فیصلہ کیا تو اس فیصلہ کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اور اس طرح خلاف معاہدہ کیا۔
یہ واقعہ ہے کہ بعض احمدی بغیر ہمارے محکمہ قضاء میں آنے کے سرکاری عدالتوں میں فیصلہ
انوار العلوم جلد ۱۳
کے لئے آتے ہیں ۔
447
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
قاضی محمد علی صاحب کی وصیت جس کا میرے بیان میں ذکر ہے۔ معہ دوسری متعلقہ
دستاویزات پیش کی جاتی ہے۔
دو درجن کے قریب وصیت کرنے والوں کی ایسی مثالیں ہیں کہ جنہوں نے وصیت کی اور ان
کی کوئی جائداد نہ پائی گئی ۔ مگر ان کو مقبرہ بہشتی میں دفن کیا گیا۔ ایسے لوگوں کی فہرست موجود ہے۔
ہماری جماعت کا محمد حسین کے قتل میں کوئی ہاتھ نہ تھا۔ میرے خطبہ میں جو ۱۹ ۔ اپریل
۱۹۳۰ء کے الفضل میں چھپا اس قتل کے متعلق اظہار افسوس کے الفاظ پائے جاتے ہیں ۔
مکہ ۔ مدینہ کو احمدی جماعت مقدس اور متبرک مقامات سمجھتی ہے اور میں نے خود حج کیا
ہے۔ اگر احمدیوں کے خلاف کوئی یہ الزام لگائے کہ مکہ و مدینہ کی عزت نہیں کرتے تو ہم اسے سخت
ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔
چونکہ قاضی محمد علی صاحب نے دلیری سے اپنے جرم قتل کا اقرار کر لیا اور اس گناہ سے توبہ کی
اور ظاہر کیا کہ اس نے یہ فعل سلسلہ کی تعلیم کے خلاف کیا اور اپنی غلطی کا اقرار کیا اور قتل چونکہ عمداً نہ
تھا اس لئے اسے مقبرہ بہشتی میں دفن کیا گیا۔
الفضل ۵ ۔ اگست ۱۹۳۴ ء کے صفحہ ۸ پر منافق کے متعلق جو حوالہ درج ہے۔ اس میں
بیان کیا گیا ہے کہ ایسے شخص کو میرے سامنے پیش کرو تا کہ اسے جماعت سے خارج کروں ۔
ہمیں اچھا کھانے اور اچھا پہننے سے شریعت اسلام میں منع نہیں کیا گیا اگر کھانے اور پہننے کی
چیزوں کا استعمال مناسب حد کے اندر ہو۔
وو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر مشک اور عنبر استعمال فرماتے تھے ۔ یہ سیرت النبی کے
صلى الله
صفحه ۲۳ - حصہ اول جلد ۲- از مولانا را ناشبلی میں بیان کیا گیا ہے۔ رسول کریم ﷺ نے بعض
اوقات قیمتی کپڑے بھی پہنے۔ یہ بات ابو داؤد صفحہ ۵۵۹ میں درج ہے۔
ہر سال پانچ سے لے کر دس ہزار افراد تک کا جماعت احمد یہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ یعنی اس
قد ر لوگ احمدیت قبول کرتے ہیں ۔
۱۹۲۱ء میں پنجاب میں جو مردم شماری ہوئی اس میں احمدیوں کی تعداد ۲۸ ہزا ر لکھی گئی تھی۔
اور ۱۹۳۱ء کی مردم شماری میں ۵۶ ہزار قرار دی گئی ۔
سیف چشتیائی جو پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی نے لکھی ہے ۔ اس کے صفحہ ۱۰۴ پر حضرت
انوار العلوم جلد ۱۳
448
سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان
مرزا صاحب کے متعلق ملعونیت کا تکمہ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ھے۔ اور اس کے صفحہ ۱۱۰ پر
دجال قادیانی“ کے الفاظ بانی سلسلہ احمدیہ کے متعلق استعمال کئے ہیں ۔۔۔
دو
حضرت مرزا غلام احمد صاحب نے اپنی کتاب انوار الاسلام کے صفحہ ۳۴ میں لکھا ہے کہ
میں نے حضرت مسیح علیہ السلام یا کسی اور نبی کے خلاف سخت کلامی نہیں کی ۔
تصل
اسی بات کا ایام اصلح اور کتاب البریہ میں بھی ذکر آیا ہے ۔
وکیل ملزم کے جواب میں میرے بیان میں تختوں کا جو ذکر آیا ہے اس سے مراد آنحضرت
کے بعد کے اولیاء کے تحت ہیں اور اولیاء نبی کے درجہ سے کم درجہ پر ہوتے ہیں ۔
حضرت مرزا صاحب نے دعوی نبوت ۱۸۹۰ء کے آخر میں یا ۱۸۹۱ء کے شروع میں کیا۔
مولویوں نے آپ کے خلاف جو سخت کلامی کی اور سخت الفاظ استعمال کئے وہ دعوی نبوت سے پہلے
بھی کئے ۔
بہت سی کتب جو حضرت مرزا صاحب نے لکھی ہیں ان کا ترجمہ دوسروں کا کیا ہوا ہے ۔
لوجة جة النور کے صفحہ ۶۷ - ۶۸ کا ترجمہ رجمہ غال غالباً آپ کا کا کیا کیا ہوا ہوا نہیں۔
غیر احمد یوں یا ہندوؤں کو مفت زمین دینے کی تحریر غالباً کوئی ہوگی ۔
میرے علم میں قاضی محمد علی صاحب کی کوئی دوسری وصیت نہیں ہے۔ حضرت مرزا صاحب
کے خلاف آپ کے دعوی نبوت سے قبل بھی مولویوں نے سخت الفاظ استعمال کئے ۔
مجھے یاد نہیں کہ کتاب سیف چشتیائی حضرت مرزا صاحب کی کسی کتاب کے جواب میں لکھی
گئی ۔ حضرت مرزا صاحب کی کتاب اعجاز احمدی سیف چشتیائی کے بعد لکھی گئی ہے اور اعجاز مسیح
سے۔
پہلے۔
( الفضل ۳۰ مارچ ۱۹۳۵ء )
ا البداية والنهاية جلد ۳ صفحه ۱۲۹ مطبوعہ ۱۹۶۶ ء بیروت
تکمله مجمع البحار المجلد الرابع في ۵۸ حرف الزاء مطبوعہ نولشکور لکھنو میں
"قولوا انه خاتم الانبياء ولا تقولوا لا نبی بعدہ“ کے الفاظ ہیں۔
فروع کافی جلد ۳ کتاب الروضة صفحه ۳۵ مطبوعہ ۱۸۸۴ء
سیرت النبی از شبلی نعمانی حصہ اول جلد دوئم صفحہ ۲۳ مطبوعہ ۱۹۲۰ء
۱،۵ سیف چشتیائی صفحہ ۱۰۴ مطبوعہ مطبع مصطفائی لاہور