تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 14)
1
انوار العلوم جلد ۱۴
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوارالعلوم کی چود ہو یں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی کی مئی ۱۹۳۵ء
سے ۲۷ دسمبر ۱۹۳۷ء بر ۱۹۳۷ ء تک کی اٹھائیس تحریرات وتقار و تقاریر
مشتمل ہے۔
(1) احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری
نہیں دکھا ئیں گے
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے یہ معرکۃ الآراء اور ولولہ انگیز خطاب ۲۶ مئی ۱۹۳۵ ء کو
ارشاد فرمایا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب جماعت کو شدید قسم کی مخالفت کا سامنا تھا۔ ایک طرف احرار کی
مخالف تحریک اپنے زوروں پر تھی ۔ دوسری طرف انہوں نے بعض حکام کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا تھا
اور جماعت اعت کو نقصان پہنچانے کے نت نئے منصوبے بنائے جا رہے تھے۔ پھر جماعت عت کے اندر
بعض منافقین بھی اپنی رذیل سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ اس پر آشوب دور میں حضرت المصلح الموعود
نے تحریک جدید کی بنیاد رکھی ۔ آپ کو القاء ہوا کہ ہر چھ ماہ بعد احباب کو تحریک جدید کے امور
سے متعلق یاد دہانی کروائی جائے ۔ حضور فرماتے ہیں:۔
اس کے ساتھ ہی مجھے یہ خیال آیا کہ اس کے لئے پہلا دن اگر وہ دن ہو
جس دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تھے تو یہ گویا ہمارے عہدوں
کی تجدید کا نہایت لطیف موقع ہوگا۔
حضور کی اس خواہش کے مطابق ۶ ماہ بعد ۲۶ مئی کو اتوار کا دن تھا چنانچہ قادیان میں جلسہ کا
انوار العلوم جلد ۱۴
۲
تعارف کتب
انعقاد کیا گیا۔ حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کا ذکر نہایت پُر در داور دلی جذبات
کے ساتھ فرماتے ہوئے جماعت کو ان ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی فرمایا:۔
رو
حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح حضرت مسیح ثانی علیہ الصلوۃ والسلام نے
بھی یہی پیغام دیا تھا کہ تمہارے لئے ترقیات کے جو وعدے ہیں وہ زیادہ تر میرے
بعد پورے ہوں گے اور اُن وجودوں کے ذریعہ پورے ہوں گے جنہیں اللہ تعالیٰ
قدرت ثانیہ کا مظہر قرار دے گا ۔ پس ہر احمدی پر جو منافق نہیں یہ دن نہیں گزرسکتا جب
تک اُسے اُس کی ذمہ داری یاد نہ دلا دے اور یہ آواز اس کے کانوں میں نہ گونجے کہ
اسلام کی ترقی چاہتی ہے کہ میں تم سے جدا ہو جاؤں اور خدمتِ اسلام کا کام تمہارے
کندھوں پر پڑے۔
حضور نے اللہ تعالیٰ کے احسانات کا تذکرہ فرمایا کہ کس شان سے ہر ابتلاء سے جماعت کو
سرخرو کر کے نکالا ۔ جب حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کی وفات ہوئی تو
المسیح الاول
تو پیغامیوں نے قادیان یہ
سے
جاتے ہوئے یہ کہا تھا کہ آئندہ دس سالوں کے عرصہ میں اس جگہ پر عیسائیوں کا قبضہ ہو گا حضور
نے فرمایا اللہ کے فضل سے آج اس اعلان کے ۲۱ سال بعد جماعت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط
اور مستحکم ہو چکی ہے جس کا غیر بھی اقرار کرتے ہیں۔ حضور نے جماعت کو صبر اور دعاؤں پر زور
دینے کی تلقین فرمائی اور یہ کہ ہر قسم کی قربانی کیلئے وہ تیار رہیں ۔ دوسری طرف جہاں گورنمنٹ کو
اطاعت اور فرمانبرداری کی یقین دہانی کروائی وہاں یہ بھی بتایا کہ جماعت بزدل اور بے غیرت
نہیں ہے۔ فرمایا:۔
ہر احمدی جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یا آپ کے خلفاء
کے ہاتھ پر بیعت کی ہے وہ خدا کا سپاہی ہے اور خدا کا سپاہی ناواجب طور پر کسی کے
سامنے نہیں جھک سکتا خواہ اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے“۔
پھر فرمایا :۔
ہم مذہب میں کسی قسم کی دخل اندازی گوارا نہیں کر سکتے ہم ایک ایک کر
کے مرجائیں گے مگر یہ نہیں ہونے دیں گے ہم سے یہ امید نہ رکھی جائے کہ ہم
سلسلہ کی بے عزتی حکام کے ہاتھوں ہوتی دیکھیں اور پھر بھی جی ہاں جی ہاں کہتے ہوئے
انوار العلوم جلد ۱۴
سر جھکائے رکھیں۔
۳
تعارف کتب
ان تمام حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے حضور انور نے جماعت کو نہایت اہم اور قیمتی
ہدایات سے نوازا اور تحریک جدید کے تعلق میں جماعت کو جو نصائح فرمائی تھیں اُن میں سے بعض
کو نہایت مؤثر رنگ میں دوبارہ یاد دہانی کروائی ۔ مثلاً :۔
ا۔ باہمی لڑائی جھگڑے بند کر کے اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کیا جائے ۔
۲۔ سادہ زندگی اپنائیں اور رقم بچا کر مالی قربانی کریں ۔
۔ ہر احمدی تبلیغ کی کوشش کرے اور دو دو ماہ وقف کر دے۔
۔ اپنی زندگیاں وقف کریں ۔
اپنی رقم امانت تحریکِ جدید میں جمع کروائیں ۔
Y
قادیان میں تعلیم کے لئے اپنے بچوں کو بھجوائیں ۔
ے۔ قادیان میں مکانات تعمیر کروائیں ۔
بے کاری ترک کر کے کوئی نہ کوئی کام کیا جائے ۔
۹ پنشن یافته دوست خدمت دین کے لئے قادیان آئیں ۔
۱۰۔ بکثرت دعائیں کریں۔
حضور نے جماعت کو نصیحت فرمائی کہ :۔
دشمن کے مقابلہ کے لئے آپس میں تعاون سے کام لیں بغیر تعاون کے
کوئی کام نہیں ہو سکتا ۔ جو کام قوموں کے سپرد ہوتے ہیں وہ افراد نہیں کر سکتے ۔ پس
چاہئے کہ جماعت احمدیہ کا ہر بچہ، ہر جوان، ہر بوڑھا، ہر مرد اور ہر عورت ایسے رنگ
میں کام کرے کہ قیامت کے دن کہہ سکے اے خدا ! ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔
(۲) مجلس احرار کا مباہلہ کے متعلق نا پسندیدہ رویہ
حق کو باطل سے ممتاز کرنے کے لئے قرآن کریم نے آخری طریق فیصلہ ” مباہلہ“ کو قرار
دیا ہے۔ جب حق کے مخالفوں پر اتمام حجت قائم ہو جائے مگر پھر بھی وہ جانتے بوجھتے ہوئے انکار
پر مصر رہیں اور جھوٹے الزامات لگا کر لوگوں کی آنکھوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کریں تو مباہلہ
انوار العلوم جلد ۱۴
لد
تعارف کتب
کرنا جائز ہو جاتا ہے۔ چنانچہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نجران کے عیسائیوں کو تبلیغ کی
اور واضح دلائل سے اسلام کی حقانیت ظاہر فرمادی لیکن مادی لیکن وہ بدستو را انکار پر مصر رہے تب آپ نے
انہیں دعوت مباہلہ دی ۔
احمدیت کی مخالفت میں مجلس احرار کا طوفانِ بدتمیزی جب اپنے انتہاء کو پہنچا اور نہایت جھوٹے
اور بے بنیاد الزامات جماعت پر لگائے جانے لگے تو حضرت مصلح موعود نے ان جھوٹے من گھڑت
الزامات پر مجلس احرار کو دعوت مباہلہ دی ۔ چنانچہ حضرت مصلح موعود نے ۳۰۔ اکتوبر ۱۹۳۵ ء کو یہ
مضمون تحریر فرمایا۔ آپ فرماتے ہیں:۔
” جب احرار کی اس قسم کی بہتان تراشی حد سے بڑھ گئی اور باوجود بار بار توجہ
دلانے کے وہ باز نہ آئے تو میں نے احرار کو چیلنج دیا کہ وہ احرار کے پانچ سو ایسے
نمائندے جنہوں نے بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کا ایک حد تک مطالعہ کیا ہو پیش کریں جو
جماعت احمدیہ کے پانچ سو نمائندوں سے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی کتب کا ایک حد تک مطالعہ کیا ہو گا کہ وہ ان کی تعلیم کے مطابق یقین سے قسم کھا سکیں
مباہلہ کر لیں تا کہ حق اور باطل میں امتیاز ہو سکے۔
مگر جیسا کہ ہمیشہ سے حق کے مخالفین کا یہ دستور رہا ہے کہ وہ ایسے موقع پر حیل و حجت
اور ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں مجلس احرار کی طرف سے اس کا
کوئی مثبت جواب نہ دیا گیا اور چند احراریوں نے قادیان آ کر تقاریر کیں کہ ہمیں مباہلہ منظور
ہے۔ اس پر حضور نے چند معززین جماعت پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جنہوں نے مجلس احرار کے
لیڈروں کو تحریری خطوط لکھے کہ وہ بھی اپنے نمائندے مقرر کریں تا کہ ضروری امور طے ہو
جائیں مگر احرار مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔ اس پر حضور نے پُر شوکت الفاظ میں اللہ تعالیٰ
کو حاضر و ناظر جان کر یہ اعلان فرمایا :۔
اے بھائیو! احرار کے مذکورہ بالا جواب کی حقیقت سے آپ کو آگاہ کرنے
کیلئے مباہلہ کا انتظار کئے بغیر میں اُس خدائے قہار وجبار، مالک و مختار ، مُعِزّ و مُذِلّ،
محي و ممیت کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کے ہاتھ میں
میری جان ہے کہ میرا اور سب جماعت احمدیہ کا بحیثیت جماعت یہ عقیدہ ہے کہ ۔۔۔۔۔
انوار العلوم جلد ۱۴
♡
تعارف کتب
اور مدینہ
صلى الله
عروسه
رسول کریم ﷺ افضل الرسل اور سید ولد آدم تھے یہی تعلیم ہمیں بانی سلسلہ احمد یہ
علیہ الصلوۃ والسلام نے دی ہے اور اسی پر ہم قائم ہیں ۔۔۔ اور اسی طرح یہ کہ مکہ مکرمہ
بینہ منورہ دنیا کے دوسرے سب مقام مقامات سے۔ سے جن میں قادیان بھی شامل ہے افضل
اور اعلیٰ ہیں ۔ اگر میں نے اوپر کا اعلان کرنے میں جھوٹ ، دھو کے یا چالبازی
سے کام لیا ہے تو مجھ پر اور میرے بیوی بچوں پر لعنت کر لیکن اگر اے خدا ! میں نے یہ
اعلان سچے دل سے اور نیک نیتی سے کیا ہے تو پھر اے میرے رب ! یہ جھوٹ جو
بانی سلسلہ احمدیہ کی نسبت ، میری نسبت اور سب جماعت احمد یہ کی نسبت بولا جاتا ہے
تو اس کے ازالہ کی خود ہی کوئی تدبیر کر اور اس ذلیل دشمن کو جو ایسا گندہ الزام ہم پر
لگاتا ہے یا تو ہدایت دے یا پھر اسے ایسی سزا دے کہ وہ دوسروں کیلئے عبرت کا
موجب ہوا اور جماعت احمد یہ کو اس تکلیف کے بدلہ میں جو صرف سچائی کو قبول کرنے کی
وجہ سے دی جاتی ہے عزت ، کامیابی اور غیر معمولی نصرت عطا کر کہ تو أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
ہے اور مظلوموں کی فریاد کو سننے والا ہے ۔ اللهم امين
آپ نے فرمایا میری اس قسم کی وجہ سے جماعت کو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور کامیابیاں عطا
ہوں گی ۔ إِنْشَاءَ اللهُ
(۳) احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ
کی شرائط طے کریں بغیر شرائط طے کئے احرار کے قادیان
آنے کی غرض مباہلہ نہیں بلکہ فساد کرنا ہوگی اور اس کی
ذمہ دار حکومت ہو گی یا احرار
حضرت المصلح الموعود نے یہ مضمون بھی مباہلہ کے تعلق میں نے نومبر ۱۹۳۵ء کو تحریر فرمایا۔
مجلس احرار کے سیکرٹری نے ” مجاہد اخبار میں یہ اعلان شائع کروائے کہ ہم مباہلہ کی دعوت قبول
کرتے ہیں اور چنیوٹ میں انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے تقاریر کیں اور حضور کے بعض
انوار العلوم جلد ۱۴
تعارف کتب
ارشادات کو تحریف کے ساتھ اور توڑ مروڑ کر پیش کیا اور کہا گیا کہ ہم ۲۳۔ اکتو بر کو لاکھوں کی تعداد
میں قادیان پہنچیں گے۔
حضور نے پہلے کی طرح تاکید سے دوبارہ اپنا مطالبہ دہرایا کہ پہلے مباہلہ کی شرائط طے کر لی
جائیں اور دن باہمی اتفاقِ رائے سے طے کیا جائے اور پھر ان شرائط کی پابندی کو ملحوظ رکھتے
ہوئے مباہلہ کیا جائے ۔ نیز حضور نے ان کے بیانات کے تضادات اور حضور کے بعض ارشادات
میں تحریف کر کے عوام اور حکومت کے سامنے پیش کرنے کی حقیقت کو خوب کھول کر واضح کیا۔
حضور نے احرار کے اس مخفی منصوبہ کو بھی بے نقاب کیا کہ دراصل وہ مباہلہ کی آڑ میں
قادیان میں جلسہ جلوس نکالنے کے خواہشمند ہیں اور احرار کو بار بار ملزم کیا اور ثابت کیا کہ وہ
مباہلہ سے احتراز چاہتے ہیں اسی لئے ٹال مٹول سے کام لے رہیں ہیں ۔
(۴) کیا احرار واقع میں مباہلہ کرنا چاہتے ہیں؟
احرار سے دعوت مباہلہ کے متعلق حضرت مصلح موعود کا یہ تیسرا مضمون ہے جو آپ نے
ہے۔
۲۱ - نومبر ۱۹۳۵ ء کو رقم فرمایا۔ جس میں آپ نے ہر پہلو سے احرار پر اتمام حجت کر دی اور
فرار کے تمام راستے بند کر دیئے۔ آپ نے ایک بار پھر شرائط مباہلہ تحریر فرمائیں جن پر قبل از مباہلہ
دونوں فریقوں کے مائین تصفیہ ہونا ضروری تھا۔
مجلس احرار انتہائی نتہائی مکاری سے سے کا کام لیتے ہوئے جگہ جگہ عوام الناس میں جھوٹا پراپیگنڈا کر
رہی تھی کہ گویا وہ مباہلہ چاہتے ہیں مگر جماعت احمد یہ فرار اختیار کر رہی ہے اسی طرح انہوں نے
گورنمنٹ کو بھی لکھا کہ اگر چہ گورنمنٹ کے فیصلہ کے مطابق وہ قادیان میں سالانہ کا نفرنس کا ارادہ
نہیں رکھتے تھے مگر جماعت احمدیہ کی طرف سے مباہلہ کے چیلنج پر مجبور ہیں کہ قادیان جائیں ۔
حضور نے تفصیل سے ان کی مکاریوں کا پردہ چاک کیا اور ان کے تمام الزامات کا جھوٹا اور
پُر فریب ہونا ثابت فرمایا اور ہر الزام کے سچا ہونے پر اپنی طرف سے مجلس احرار کو ۱۰۰ روپے بطور انعام
دینا مقرر فرمایا۔ آپ نے منصف کے طور پر مسٹر سیف الدین صاحب احب کچلو، مسٹر عبد اللہ یوسف علی صاحب
آئی سی ایس ریٹائرڈ ، سر محمد یعقوب اور مولانا ابوالکلام آزاد کے نام تجویز فرمائے کہ ان میں سے
کوئی ایک اگر دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد احرار کے اعتراضات یا الزامات کو سچا قرار
دے تو ہر الزام یا اعتراض کے بدلے مجلس احرار کو ۱۰۰ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس طرح مختلف
انوار العلوم جلد ۱۴
تعارف کتب
نوعیت کے آٹھ الزامات کے سچا ثابت ہونے پر ۸۰۰ روپے انعام دینے کا وعدہ فرمایا۔
احرار کے تمام بے بنیاد الزامات کی قلعی کھولنے کے بعد آپ نے مزید اتمام حجت کی
خاطر انہیں دعوت دی کہ اگر انہیں کوئی بات منظور نہ ہو تو مباہلہ کے الفاظ کی تعیین کرنے کے
بعد دونوں فریق اپنے اپنے الفاظ پر دستخط کر کے ایک دوسرے کو دیں تاکہ رسالہ کی صورت میں
اسے شائع کر دیا جائے ۔ آخر مباہلہ کی دعا خواہ تحریر میں آئے یا زبانی کی جائے ایک سا اثر رکھتی
ہے۔ آخر میں حضور نے انہیں تنبیہ کی کہ :۔
ایک زندہ اور خبر دار خدا کے ہاتھ میں ہماری قسمتیں ہیں وہ اس جھوٹ کو
کبھی سر سبز نہیں ہونے دے گا۔ میرا خدا مجھے اس طرح نہیں چھوڑے گا وہ اُن
کے موجودہ اور آئندہ سب فریبوں سے مجھے محفوظ رکھے گا اور اس کا ہاتھ رُکے گا نہیں
جب تک کہ وہ سچ کو سچ ثابت نہ کر دے کہ اس کی شان کے یہی مطابق ہے اور اس کی
صفات حسنہ اسی کی متقاضی ہیں۔
(۵) آل انڈیا نیشنل لیگ کی والنٹیر کور سے خطاب
۱۹۳۴ء کے پُر آشوب زمانے میں کچھ عرصہ مرکز سلسلہ قادیان کی حفاظت کا کام والنٹیر زکور
کے سپرد کیا گیا جو انہوں نے بہت خوش اسلوبی سے سرانجام دیا۔ مؤرخہ ۲۴ نومبر ۱۹۳۵ء کو حضور
نے انہیں ایک مختصر سے خطاب سے نوازا جس میں ان کے حُسنِ انتظام اور جوش و جذبہ پر
خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:۔
وو
آپ لوگوں نے سلسلہ کی حفاظت کا کام کر کے خدا تعالیٰ کی خوشنودی
حاصل کی ہے جس کے مقابلے میں سونے اور چاندی کی کوئی حیثیت نہیں۔
حضور نے کا رکنان کو اطاعت اور قربانی کا اعلیٰ معیار پیدا کرنے کی تلقین فرمائی اور فرمایا:۔
سپاہیا نہ زندگی جان دینے کیلئے ہوتی ہے مگر جان انسان فوراً نہیں دے
سکتا بلکہ پہلے اسے تکالیف کا عادی بنانا پڑتا ہے تا کہ وقت پر اپنی جان کی قربانی بھی
پیش کر سکے نیشنل لیگ اور اس کے کور کے قائم کرنے سے غرض ہی یہ ہے کہ
تکالیف برداشت کرنے کا لوگوں کو عادی بنایا جائے۔
انوار العلوم جلد ۱۴
V
تعارف کتب
حضور نے کارکنان کو نصیحت فرمائی کہ جو کچھ انہوں نے سیکھا ہے اس پریکٹس کو آئندہ بھی
جاری رکھیں یہاں تک کہ دنیا کی ہر کور سے محنت ، مشقت ، قربانی اور کام کی عمدگی میں بڑھ
جائیں اور کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔ فرمایا:۔
رو
سچا مؤمن ایک منٹ کے لئے بھی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ کوئی اور اول
درجہ پر چلا جائے اور یہ دوسرے نمبر پر رہے۔
۳۰ دسمبر ۱۹۳۵ء کے اجلاس میں حضور نے کور کے ممبران کو اہم ہدایات سے نوازا اور انہیں
استقلال کے ساتھ کام کو جاری رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔
فائدہ اسی کام سے ہو سکتا ہے جو مستقل طور پر کیا جائے اور اُس وقت تک
جاری رکھا جائے جب تک اس کی ضرورت ہو ۔۔۔۔ وہ بھی استقلال سے کام کریں اور
اپنے ساتھیوں اور محلہ والوں کو بھی استقلال سے کام کرنے کی تحریک کریں۔
آخر میں آپ نے ا: نے اچھے اخلاق کی اہمیت بیان کرتے ہو ۔ وئے فرمایا :۔
سب سے بڑی چیز اچھے اخلاق پیدا کرنا، اپنے جذبات پر قابو پانے کی
مشق کرنا اور اپنے اندر اطاعت کا مادہ پیدا کرنا ہے۔
(۶) زندہ خدا کا زنده نشان
حضرت خلیفة المسیح الثانی کا یہ ایمان افروز مضمون ۱۲ دسمبر ۱۹۳۵ء کا تحریر کردہ ہے ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو ۳۳ سال پہلے ایک الہام ہوا تھا جس کا ترجمہ یہ ہے۔
”لوگ چاہتے ہیں کہ تیرے نور کو بجھا دیں، لوگ چاہتے ہیں کہ تیرے
ساز و سامان کو اُچک کر لے جائیں مگر وہ ایسا نہیں کر سکیں گے کیونکہ میں تیرے ساتھ
اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں“۔
حضور نے بڑی شان کے ساتھ اس الہام کے پورا ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔
وہ دن جاتا ہے اور آج کا دن آتا ہے متواتر دنیا کے لوگوں نے خدا تعالیٰ
کے نور کو بجھانے کی کوشش کی اور اس متاع روحانی کو ٹوٹنے کی کوشش کی جو بانی سلسلہ کو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوا تھا مگر ان تمام بدخواہوں اور دشمنوں کے حصہ میں صرف
انوار العلوم جلد ۱۴
۹
تعارف کتب
ناکامی اور نامرادی آئی اور ہر شورش جو دشمن نے اُٹھائی اسی کے پیچھے سے رحمت الہی
کے بادل چھو ۔
جھومتے ہوئے آ موجود ہوئے اور ہر فتنہ جو معاندین نے برپا کیا اُسی کے
نیچے سے اللہ تعالیٰ کی برکتوں کا خزانہ نمودار ہوا۔
حضور نے احرار کی شورش کا ذکر فرمایا کہ جب اکتو بر ۱۹۳۴ ء کو احرار نے حکومت کی پشت پناہی
پر قادیان میں جلسہ کر کے جماعت کے خلاف خوب گندا چھالا اور کہا کہ جماعت حکومت کے اندر
ایک نئی حکومت بنا رہی ہے جو ملک کے امن کیلئے خطرہ ہے ۔ احرار کا یہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ
حکومت بھی اس کے دھو کے میں آگئی اور ایک مقدمہ کے سلسلہ میں جو بظاہر مولوی عطاء اللہ شاہ
بخاری پر تھا ، صدرانجمن احمد یہ کے ریکارڈ منگوائے گئے اور خود حضور کو بلوا کر عدالت میں تین دن
جرح کی گئی ۔
دوسری طرف اللہ تعالیٰ اپنی تقدیر جاری فرما رہا تھا جس کے نتیجہ میں احرار دنیا کے لئے
عبرت کا ایک تازہ نشان بن گئے جب احرار اپنی کارروائی پر خوش ہو رہے تھے اچانک شہید گنج کا
واقعہ ہو گیا ۔ احرار نے اس مسئلہ میں جمہور مسلمانوں کا ساتھ نہ دیا اور غیر مسلموں کی حمایت کی
جس سے احرار کی خوب رُسوائی ہوئی اور ذلت کی مار پڑی ۔ احرار نے اس طرف سے مسلمانوں
کی توجہ ہٹانے کے لئے دوبارہ احمدیت کے خلاف زیادہ زہر اگلنا شروع کر دیا اور مباہلہ کے
لئے قادیان جانے کا اعلان کر دیا ۔ حضور نے اپنے تفصیلی مضامین کے ذریعہ حکومت اور احرار پر
واضح کیا کہ اگر مباہلہ کرنا ہے تو باقاعدہ شرائط طے کی جائیں اس کے بغیر ان کا قادیان آنا فتنہ وفساد
کی غرض سے ہوگا اور اس کی ذمہ داری گورنمنٹ اور احرار پر ہوگی ۔
چنانچہ گورنمنٹ نے احرار لیڈروں کو قادیان جانے سے روک دیا۔ باقی احرار تو خاموش ہو
گئے مگر مولوی عطاء اللہ شاہ بخاری قادیان کی طرف چل پڑے۔ چنانچہ ۶ دسمبر کو انہیں گرفتار کر لیا
گیا اور بے دسمبر کو گورداسپور کے مجسٹریٹ نے انہیں ۴ ماہ قید کی سزا سنا دی ۔
حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک کشف کا ذکر فرمایا جو آپ نے ۳۳ سال
پہلے دیکھا تھا کہ :۔
ایک مقام پر میں کھڑا ہوں تو ایک شخص آ کر چیل کی طرح جھپٹا مار کر
میرے سر سے ٹوپی لے گیا پھر دوسری بار حملہ کر کے آیا کہ میرا عمامہ لے جاوے مگر میں
۱۰
انوار العلوم جلد ۱۴
تعارف کتب
اپنے دل میں مطمئن ہوں کہ یہ نہیں لے جاسکتا ۔ اتنے میں ایک نحیف الوجود شخص نے
اُسے پکڑ لیا مگر میرا قلب شہادت دیتا تھا کہ یہ شخص دل کا صاف نہیں ہے اتنے میں ایک
اور شخص آ گیا جو قادیان کا رہنے والا تھا اس نے بھی اسے پکڑ لیا میں جانتا تھا کہ
موخر الذکر ایک مومن متقی ہے پھر اسے عدالت میں لے گئے تو حاکم نے اسے جاتے ہی
۴ یا ۶ یا 9 ماہ کی قید کا حکم دے دیا۔
حضور نے اس کشف کو علم تعبیر الرؤیا کے ذریعہ تفصیل سے بیان فرماتے ہوئے اس واقعہ پر
چسپاں کیا اور ثابت فرمایا کہ اس کشف کی تعبیر بعینہ احرار کے ان واقعات پر منطبق ہوتی ہے۔
آپ نے تمام مذاہب والوں سے یہ اپیل کی کہ وہ خدا تعالیٰ کے تازہ نشانوں پر غور کریں اور
صداقت کو قبول کریں ۔
(۷) اسلام اور احمدیت کے متعلق عظیم الشان پیشگوئی
یہ حضور کی افتتاحی تقریر ہے جو آپ نے جلسہ سالانہ ۱۹۳۵ ء پر مؤرخہ ۲۵ دسمبر کو کوفرمائی فرمائی ۔ ۔
حضور نے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے استنباط فرمایا کہ جہاں عالموں سے مراد تمام مخلوق
ہے وہاں تمام انسانی قو میں بھی اس میں شامل ہیں ۔ گویا یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ اسلام تمام اقوام
میں پھیل جائے گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی آغاز میں ہی یہ وحی ہوئی کہ :۔
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا ۔“
66
حضور نے فرمایا کہ آج جلسہ سالانہ میں ہر قوم ، ہر مذہب اور ہر علاقے سے لوگ یہاں
آئے ہیں ۔ اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی پوری ہو رہی ہے ۔ فرمایا:۔
احمدیت کے مقابلہ کی دنیا میں کسی کو تاب نہیں ۔ احمدیت جس قوم پر بھی حملہ آور
ہوتی ہے وہ مجبور ہو جاتی ہے کہ اپنے قلعوں کی کنجیاں اس کے حوالے کر دے ۔۔۔۔۔۔ اگر
ہم صحیح طور پر کوشش کریں اور صحیح رنگ میں اسلام کی تبلیغ میں لگ جائیں تو پھر ہر قوم ہمارا
شکار ہے۔
حضور نے فرمایا کہ ۱۴ سو سال بعد خدا نے ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو خدا تعالیٰ
کے آستانہ پر لائیں ۔ ہماری کوششیں بظاہر حقیر ہیں مگر بالآخر ساری دنیا خدا کے حضور جھک جائے گی۔
انوار العلوم جلد ۱۴
11
تعارف کتب
(۸) تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
جلسہ سالانہ ۱۹۳۵ء کے موقع پر حضور انور نے ۲۶ دسمبر کو قادیان میں تحریک جدید کے
مقاصد اور ان کی اہمیت پر خطاب فرمایا ۔ آغاز میں حضور نے چند متفرق امور کا تذکرہ فرمایا اور
مختلف احباب کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ اس سال شائع ہونے والی کتب کا تعارف کرایا اور
جماعت کو انہیں خریدنے کی تلقین فرمائی ۔
احباب جماعت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات پڑھنے کی خصوصیت سے توجہ
دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو وحی
نازل ہوئی اور آپ کو جو رؤیا اور کشوف ہوئے وہ جماعت کے آئندہ پروگرام کے
ساتھ نہایت گہرا تعلق رکھتے ہیں علاوہ ازیں اُن میں قرآن اور حدیث کی اعلیٰ درجہ کی
تفسیر بھی ہے اس لئے اپنے ایمانوں کے ازدیاد اور قرآن کریم کی تفہیم کے لئے ان کا
مطالعہ رکھنا نہایت ضروری ہے“۔
حضور نے گزشتہ سال کے ایک اہم واقعہ یعنی احرار کو مباہلہ کی دعوت کا پسِ منظر بیان کیا
اور فرمایا:۔
دو
مجھے یقین ہے کہ وہ مباہلہ کے لئے نہیں آئیں گے کیونکہ ان کے دل جانتے
ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
اس خطاب کا اصل مضمون تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے بعض بنیادی مقاصد تھا۔ فرمایا
کہ تحریک جدید کوئی نئی تحریک نہیں بلکہ اس کا ایک بھی حکم ایسا نہیں جو قرآن مجید میں موجود نہ ہو
اور ایک بھی حکم ایسا نہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت نہ ہو۔ فرمایا:۔
دو مجھے بھی سالہا سال سے یہ انتظار تھا یہ انتظار تھا کہ کوئی ایسی آگ لگے جب ہماری
جماعت کا ہر چھوٹا بڑا بیدار ہو جائے اور اس موقع پر میں وہ تحریک پیش کروں جو
جماعت کو بحیثیت جماعت تیرہ سو سال پیچھے لے جائے“۔
آپ نے تحریک جدید کے بنیادی مقاصد کے متعلق بعض اہم امور کا تذکرہ فرمایا اور
انوار العلوم جلد ۱۴
الم
تعارف کتب
سادہ زندگی اپنانے ، بیکاری ترک کرنے ، قادیان میں چھوٹی صنعتیں لگانے ، تبلیغ کے لئے وقف
کرنے کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی اور فرمایا:۔
دو
جو سیکم میں نے تمہیں بتائی ہے وہ نہ صرف تباہی کے سامانوں سے خالی
ہے بلکہ ترقی کے انتہاء تک پہنچانے والی ہے“۔
آخر میں حضور نے جماعت کو قربانی کے لئے تیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا:۔
” جب تک دنیا ہمارے خون سے رنگین سے زمین نہ ہو جائے ، جب تک زمین میں
ہمارے جسموں کو کچلا نہ جائے ، جب تک ہمیں خدا تعالیٰ کے لئے اپنے وطن نہ چھوڑ نے
پڑیں ، جب تک دنیا میں ہم اپنی جانی اور مالی اور وقتی قربانیوں سے ایک حیرت انگیز
انقلاب پیدا نہ کر دیں اور جب تک ہم وہ ساری قربانیاں نہ کریں جو محمد صلی اللہ علیہ
وسلم اور آپ کے صحابہ نے کیں اُس وقت تک ہمیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
(۹) دنیا کی سیاسیات میں احمدیت کیا تغیر پیدا کرنا چاہتی ہے
یہ حضور کے اُس خطاب کا خلاصہ ہے جو آپ نے ۲۷ دسمبر ۱۹۳۵ء کو جلسہ سالانہ قادیان
کے موقع پر فرمایا :۔
اُن دنوں احرار کا فتنہ زوروں پر تھا۔ گورنمنٹ نے انہیں قادیان میں جلسہ کرنے کی
اجازت دیکر اسے ہوا دی ۔ عام مسلمان چندہ سے ان کی مدد کر نے لگے ۔ ان حالات میں احرار
چاہتے تھے کہ قادیان میں شورش اور فساد بپا ہو اس لئے حضور نے احباب جماعت کو نصیحت فرمائی
کہ وہ ان فتنہ پردازوں سے محتاط رہیں ۔
اس کے بعد حضور نے ”دنیا کی سیا سیاست میں احمدیت کیا تغیر پیدا کرنا چاہتی ہے“ کے
عنوان پر تقریر کرتے ہوئے فرمایا جب دنیا کے بادشاہ احمدیت میں داخل ہوں گے تو انہیں صحیح
اسلامی تعلیم سے آگاہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آج ہم قرآنی تعلیم سے اخذ کر کے وہ فرائض اپنی
کتابوں میں لکھ دیں جس پر عمل کر کے دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ حضور نے لیگ آف نیشنز
کے قیام اور ناکامی کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا۔
لیگ آف نیشنز دنیا میں امن قائم کرنے میں ناکام رہی اور اب نہ صرف
عام لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ لیگ ایک کھلونا ہے بلکہ جو حکومتیں اس میں شامل ہیں وہ بھی