تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۴
الله
تعارف کتب
1
یہ محسوس کر رہی ہیں کہ لیگ آف نیشنز کے ذریعہ دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
حضور نے تفصیل سے بتایا کہ اس بتایا کہ اسلام نے امن عالم ۔ عالم کیلئے کیا ذرائع بیان فرمائے
اس کے بعد حضور نے
ہیں نیز فرمایا کہ یہی وہ ذرائع ہیں جن سے امن قائم ہو سکتا ہے ۔
(۱۰) منتظمین جلسہ سالانہ کو ہدایات
جلسہ سالانہ ۱۹۳۵ء کے اختتام پر افسر صاحب جلسہ سالانہ حضرت میر محمد اسحاق صاحب میر
نے کا رکنان جلسہ کا ایک اجلاس مورخه ۲ جنوری ۱۹۳۶ ء کو منعقد کیا جس میں حضور کی موجودگی میں
تمام شعبہ جات کے انچارج صاحبان نے اپنے اپنے شعبہ کی رپورٹ پیش کی ۔ رپورٹیں سننے کے
بعد حضور نے یہ تقریر فرمائی اور کارکنان جلسہ کو قیمتی ہدایات سے نوازا۔ ان زریں ہدایات کا
خلاصہ درج ذیل ہے:۔
منتظمین جلسہ کی رپورٹیں پیش کرنے کیلئے ہر منتظم کے لئے پانچ منٹ مقرر تھے مگر کسی نے
کم وقت لیا کسی نے زیادہ اس لئے یا تو وقت کی شرط ختم کر دی جائے یا ہر کوئی مقررہ وقت
میں رپورٹ پڑھے ۔
۲۔ جہاں ہر روز شرکائے جلسہ کی حاضری کا مواز نہ اُسی روز گزشتہ جلسہ کے دن سے کیا جاتا ہے
وہاں ۲۲ تا ۳۰ دسمبر تک مجموعی طور پر بھی شرکائے جلسہ کی تعداد کا موازنہ پیش کیا جانا چاہئے ۔
۔ سٹور روم میں غلہ سٹور کرنے کے لئے ماہرین فن سے مشورہ کیا جانا چاہئے تا سٹور رومز کے
قیام سے خرچ میں کفایت ہو سکے ۔
عورتوں کے جلسہ گاہ میں شور کی شکایت پر آپ نے منتظمین کو توجہ دلائی کہ عورتوں کیلئے
عناوین تقاریر آسان ہونے چاہیں اور مقررین کے طور پر ایسی خواتین کا انتخاب ہو جو
اونچی آواز والی ہوں ۔
۵۔ نیشنل لیگ کے والنٹیرز کور کی کارکردگی پر خوشنودی کا اظہار فرمایا۔
۶۔ جلسہ سالانہ کی رپورٹ کی اشاعت اور روزانہ کی رپورٹ بر وقت حضور کی خدمت میں پیش
کرنے کی طرف توجہ دلائی۔
ے۔ ضلع گورداسپور کی جماعتوں کے لئے جلسہ میں زیادہ جگہ مقرر کرنے اور ان جماعتوں کی
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۴
تعارف کتب
تعلیم و تربیت اور ان کی نگرانی پر خصوصیت سے نظر رکھنے کی تلقین فرمائی ۔
جلسہ کے مہمانوں کی رہائش گاہوں میں توسیع اور بہتر انتظام کے لئے تفصیلی ہدایات دیں۔
۹- نانبائیوں کے متعلق نصیحت فرمائی کہ ۴ ، ۵ ماہ قبل جماعتوں سے رابطے کر کے احمدی نانبائیوں ۴،
کو بلوایا جائے جو اپنے ساتھ غیر احمدی رشتہ دار نانبائی بھی لے آئیں ۔ ان کے دوگروپ
بنا دیے جائیں ایک کام کرے اور ایک جلسہ میں شریک ہو۔
۱۰۔ آخر پر حضور نے جلسہ کے کارکنان کی کارکردگی کو سراہا خصوصا لجنہ کی ڈیوٹی کی تعریف فرمائی
اور جملہ کارکنان کے لئے دعا کی تحریک کی ۔
(۱۱) حقیقت حال
سید نا حضرت مصلح موعود کا یہ وہ مضمون ہے جو آپ نے کشمیر کمیٹی کی صدارت سے علیحدگی
کے کچھ عرصہ بعد اہل کشمیر کے نام تحریر فرمایا اور انہیں نہایت قیمتی مشوروں اور ہدایات سے نوازا۔
یہ وہ دور تھا جب بعض نا اہل اور نادان لیڈروں کی وجہ سے سول نافرمانی جیسی تحریک سے
تحریک کشمیر بُری طرح متاثر ہوئی ان نازک حالات میں بھی ” اسیروں کا رستگار ان مظلوموں
کی مدد سے غافل نہ تھا بلکہ اپنی مخلص جماعت کے ساتھ ہر ممکن امداد کیلئے کمر بستہ تھا۔ حضور نے
اس مضمون میں اپنی اور جماعت کے مخلصین کی اُن کا رروائیوں کا تذکرہ فرمایا جس سے اہل کشمیر کو
بہت فائدہ پہنچا اور انگلستان کے اخباروں اور پارلیمنٹ میں کشمیر کے حقوق پر آوازیں اُٹھنے
لگیں ۔ آپ نے اہلِ کشمیر کو نہایت اہم قیمتی ہدایت سے نوازا اور سول نافرمانی کی تحریک کے
مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے اس کا مُضر ہونا ثابت فرمایا اور آئندہ ایسی
پر
تحریکات سے مجتنب رہنے کی نصیحت فرمائی ۔
نیز فرمایا:۔
ہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کی جائے ۔
Ο
ظلم کا جواب خود نہ دیا جائے بلکہ قانون کے ذریعہ اس کا ازالہ کیا جائے ۔
ہ تنظیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں اس لئے تنظیم کی طرف توجہ دی جائے ۔ بغیر کی
گلینسی رپورٹ کے مطابق عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے۔
Ο
۱۵
انوار العلوم جلد ۱۴
اسمبلی میں اپنے نمائندے مقرر کئے جائیں ۔
تعارف کتب
جن حکام نے قانون شکنی کی ہے ان کے خلاف مواد اکٹھا کیا جائے تا کہ ان پر مقدمات
چلائے جاسکیں ۔
(۱۲) اہالیان سندھ و کراچی کے نام پیغام
۱۹۳۶ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کراچی تشریف لے گئے ۔ ۱۷ فروری ۱۹۳۶ ء کو جماعت
کی طرف سے کلارنی ہوٹل میں آپ کے اعزاز میں ایک شاندار ڈنر دیا گیا جس میں ہندو مسلم
اور عیسائی ہر طبقہ کے معززین بھی مدعو تھے ۔ کھانے کے بعد حضور نے سامعین کو ایک مختصر مگر نہایت
جامع اور قیمتی خطاب سے نوازا۔ آپ نے فرمایا کہ دنیا سے اختلاف کبھی نہیں مٹ سکتے لیکن ہمیں
چاہئے کہ ہم اس اصل کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ہم سب خدا کے بندے اور اس کی مخلوق ہیں اور خدا
اپنی تمام مخلوق سے محبت رکھتا ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ حُسنِ سلوک سے پیش آئیں ۔ حضور
نے فرمایا کہ آنحضور ﷺ نے نجران کے عیسائیوں کو مسجد نبوی میں عبادت کرنے کی اجازت
دی۔ پس دوسرے مذاہب کے عقائد سے اختلاف رکھنے کے باوجود اگر ہم ایک خدا کے رشتہ کو
سمجھ لیں تو ایک دوسرے سے محبت رکھ سکتے ہیں ۔ حضرت بانی سلسلہ احمد یہ فرمایا کرتے تھے۔
میں ہندوؤں کے نبیوں کو بھی مانتا ہوں ، عیسائیوں کے نبیوں کو بھی مانتا
ہوں کیونکہ اس میں قرآن کریم کی سچائی کا ثبوت ہے“۔
اگر ہم قرآن کریم کی اس تعلیم کو اپنا اصول قرار دے لیں جس پر حضرت بانی سلسلہ احمد یہ
نے بہت زور دیا ہے تو ہمارے آدھے جھگڑے ختم ہو جائیں ۔ حضور نے اپنے دل کا حال یوں
بیان کیا۔
میرے دل میں کبھی کسی ہندو سکھ یا عیسائی کے لئے نفرت پیدا نہیں ہوئی ۔
میں اس معاملہ میں یہاں تک تیار ہوں کہ اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر حلفاً کہہ سکتا
ہوں کہ میں نے کبھی کسی ہندو، عیسائی یا سکھ کو نفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھا“۔
نیز فرمایا:۔
کئی چھوٹے بھائی ہوتے جو بڑے بھائیوں کے لئے مشعل راہ بن جاتے
ہیں اسی طرح میں کہتا ہوں کہ علمی ، اقتصادی اور تمدنی تعلقات کو اُس معیار تک بلند کر لو
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۶
تعارف کتب
کہ یہ چھوٹا صوبہ بڑا بن جائے اور دوسروں کے لئے نمونہ ہو۔
(۱۳) ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
علوم ظاہری و باطنی سے پُر ہونے والے وجود سید نا حضرت مصلح موعود نے جماعت کی
دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے بہترین رہنمائی فرمائی ۔ آپ نے جہاں جماعت سے بیکاری ختم کرنے
کی تحریک فرمائی وہاں صنعت و حرفت کیلئے قادیان میں صنعتی سکول کا قیام فرمایا۔ اس سکول کے
افتتاح کے موقع پر آپ نے ۲ مارچ ۱۹۳۶ ء کو یہ خطاب فرمایا۔ آپ نے آنحضور ﷺ کی
حديث الْعِلْمُ عِلْمَانِ عِلْمُ الْأَدْيَانِ وَ عِلْمُ الْأَبْدَانِ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا۔
رسول کریم ﷺ نے در حقیقت علم کی تعریف یہ فرمائی ہے کہ جو روح یا جسم
دو
کو فائدہ دے۔
عِلْمُ الْأَبْدَان کے تعلق میں آپ نے درج ذیل ۸ بنیادی شعبوں کا ذکر فرمایا جن پر باقی
تمام شعبوں کا انحصار ہے۔
♡
۱۔ زراعت ۲۔ کپڑے کی صنعت ۳- معماری ۴ ۔ لو ا۔ لوہاری ۵ - نجاری ۶ - علم کیمیاے ۔ علم طب
۔ چمڑے کا کام ۔ فرمایا:۔
ان آٹھ پیشوں کو جو قوم جان لیتی ہے وہ اپنی ضروریات کے لئے
دوسروں کی محتاج نہیں رہتی۔
اس کے علاوہ آپ نے تجارت کے پیشہ پر بھی روشنی ڈالی اور نئی تجارتی اشیاء دریافت
کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔ حضور نے علم طب سیکھنے کی طرف بھی توجہ دلائی اور فرمایا :۔
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ تم قرآن شریف اور
بخاری اور طب پڑھ لو۔
حضور نے فرمایا کہ ہندوستان میں بظاہر ہر ادنی شعبوں کو ذلیل سمجھا جاتا ہے اور ہندوستان
کے زوال کی ایک بڑی وجہ یہی ہے۔ اسی لئے اہلِ مغرب ان شعبوں پر غالب آئے ہوئے ہیں ۔
حضور نے ہندوستان میں اس رواج کی بھی حوصلہ شکنی فرمائی کہ بعض خاندان بعض خاص پیشوں کو
اپنا لیتے ہیں ۔ اس طرح وہ پیشے اُن کی قومیت بن جاتے ہیں ۔ اس لئے آپ نے سکول کا اجراء
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۷
تعارف کتب
فرمایا تا کہ ان پیشوں کے ساتھ تمام لوگوں کی دلچسپی پیدا کر دی جائے ۔ حضور نے سکول کے
اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔
میں اُستادوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ لڑکوں میں یہ روح پیدا کریں
دو
کہ دنیا کے ساتھ انہیں دین بھی حاصل کرنا ہے گویا وہ دست بکار اور د دل بیار کے
مصداق بنیں ۔ شروع سے ہی ان کے اندر یہ روح پیدا کی جائے کہ سلسلہ کے لئے ہر
قسم کی قربانی کرنا ، اپنے نفسوں کو مارنا اور اپنے پیشوں کو صرف ذاتی مفاد تک محدود نہ
رکھنا بلکہ ان سے سلسلہ کو بھی فائدہ پہنچانا ان کا مقصد ہے۔
(۱۴) وہی ہمارا کرشن
یہ وہ ٹریکٹ ہے جس میں سیدنا حضرت مصلح موعود نے ہندوستان کو نہایت محبت سے اور
نہایت لطیف انداز سے دعوت الی اللہ کی جسے انجمن احمد یہ، خدام الاسلام نے ۲۹ مارچ ۱۹۳۶ ء کو
بر موقع يوم التبلیغ شائع کیا ۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے فیض عام کا تذکرہ نہایت خوبصورت انداز میں
فرمایا جس سے تمام ہندو اور تمام مسلمان یکساں فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔ فرمایا:۔
اے پیارے ہندو بھائیو! کیوں تم اُس آواز کی طرف دھیان نہیں کرتے
اوتار
جو تمہارے پر میشور نے ساری دنیا کو اپنے گرد جمع کرنے کیلئے بلند کی ہے۔ اس
زمانہ کا اوتار کسی خاص قوم کا نہیں ، وہ مہدی بھی ہے کیونکہ مسلمانوں کی نجات کا پیغام
لایا ہے، وہ عیسی بھی ہے کیونکہ عیسائیوں کی ہدایت کا سامان لایا ہے ۔ وہ نہہ کلنک او
بھی ہے کیونکہ وہ تمہارے لئے ہاں اے ہندو بھائیو! تمہارے لئے خدا تعالیٰ کی محبت
کی چادر کا تحفہ لایا ہے۔
حضور نے ہندوؤں میں شرک داخل ہونے کی وجہ خدا تعالیٰ سے دُوری بتائی اور انہیں بتایا
کہ نہ کرشن نے نہ رام چندر نے کسی مورتی کے آگے سر جھکا یا پس جو کام انہوں نے نہ کیا وہ آپ
کیوں کرنے لگے؟ فرمایا کہ اس زمانہ میں کرشن علیہ السلام کی پیشگوئی کے عین مطابق وہ نہ کنکی
اوتار آیا ہے تا کہ دوبارہ ہر شخص جو پر ماتما سے محبت کرنا چاہتا ہے اس کے ذریعہ سے اپنے ایشور
سے مل سکے۔ آپ نے ہندوؤں کو اس بات کی دعوت دی کہ اگر کوئی سچے دل سے میری طرف
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۸
تعارف کتب
رجوع کرے اور اپنی مشکلات کیلئے دعا کرائے تو اللہ تعالیٰ اُس کی مشکلوں کو دور کر دے گا مگر شرط
یہ ہے کہ پھر وہ دنیا کی محبت چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی محبت کو پیدا کرنے کے لئے جو اُس نے تدبیریں
بتائی ہیں ان پر عمل کر کے پر ماتما کے سچے عاشق اور مخلص سیوک بن جائیں ۔
(۱۵) تحریک جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے اُس سمندر کا
جو تمہارے سامنے آنے والا ہے
مورخہ ۲۸ جون ۱۹۳۶ ءکو قادیان میں تحریک جدید مورخه ۲۸ جون ۱۹۳۶ ء کو قادیان میں تحریک جدید کے بارہ میں جلسہ کا انعقاد ہوا جس میں
حضرت مصلح موعود نے باوجود نا سازی طبع کے نہایت بصیرت افروز اور ولولہ انگیز خطاب فرمایا۔
آپ نے نہایت دلکش انداز سے مثالوں اور واقعات کے ذریعہ قربانیوں کے فلسفہ، قربانیوں کی
اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔
تحریک جدید کی وجہ تسمیہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انسانی فطرت جدت پسند ہے وہ سب
کچھ سننے کے بعد پھر بھی خواہش کرتی ہے کہ کچھ سنایا جائے اور نئے پیرا یہ میں سنایا جائے اسی لئے
میں نے اس تحریک کا نام ” جدید“ رکھا حالانکہ یہ تحریک کوئی جدید نہیں بلکہ قدیم ترین تحریک ہے
اور دنیا کے آغاز سے ہی ہر نبی کے دور میں یہ تحریک پیش کی گئی ۔
قربانیوں کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کا یہ اصول ہے کہ بڑی چیزوں پر ہمیشہ
چھوٹی رٹی چیزوں کو قربان کر دیا جاتا ہے ۔ مگر اس کے برعکس اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کمزور انسانیت کیلئے
اپنے قیمتی سے قیمتی جو ہروں کو قربان کیا۔ چنانچہ ہر دور میں جب انسان بدبختی اور شقاوت کا شکار
ہوا اللہ تعالیٰ نے اپنے قیمتی وجود یعنی انبیاء کو بھیجا جنہوں نے اُس قوم کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں
دیں۔ آپ نے تفصیل کے ساتھ ان قربانیوں کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ بالآخر ان تمام قربانیوں کا
اجتماع ہمیں آنحضور ﷺ کی ذات میں نظر آتا ہے ۔ آپ کو اس قدر قربانی دینی پڑی کہ اللہ تعالیٰ
کو یہ کہنا پڑا۔
اے محمد رسول اللہ ﷺ ! شاید کہ غم کی چُھری تجھ کو ذبح کرتے کرتے صلى الله
تیری گردن کے آخری تسموں کو بھی کاٹ دے گی۔
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۹
تعارف کتب
جماعت کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا جس دشمن سے ہمارا واسطہ
ہے اُس کی ہیبت سے ہر نبی نے اپنی قوم کو ڈرایا ہے اس کا حملہ اس قدر خوفناک ہے جس سے
اسلام کا حلیہ بگڑ گیا ہے۔ ہا ہے۔ لوگ اپنی معمولی معمولی تکلیفوں وں سے پریشان ہو کر دعاؤں کے لئے لکھتے ہیں مگر
انہیں اسلام کی اس تکلیف کا احساس نہیں جس پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔
حضور نے قرآن کریم سے بے اعتنائی کا ذکر بھی بڑے درد کے ساتھ فرمایا اور جماعت کو
نہایت دردمندی سے دعائیں کرنے اور اسلام کی زندگی اور قرآن کی زندگی کے لئے ہر قسم کی
قربانیاں پیش کرنے کی نصیحت کی اور فرمایا :۔
ابھی تو۔۔۔۔۔۔۔
تحریک جدید تو ایک قطرہ ہے اُس سمندر کا جو قربانیوں کا تمہارے سامنے
آنے والا ہے ۔ جو جو شخص قطرہ سے ڈرتا ہے وہ سمندر میں کب کو دے گا۔
اس سمندر میں تمہیں تیرنا ہے۔ جس سمندر میں تیرنے کے بعد دنیا کی اصلاح کا موقع
تمہیں میسر آئے گا۔
(۱۶) سر میاں فضل حسین صاحب کی المناک وفات پر خطاب
سر میاں فضل حسین صاحب کی وفات پر مؤرخہ ۱۰ جولائی ۱۹۳۶ء کو حضور نے اُنہیں
خراج تحسین سے نوازا اور ان کی موت کو مخالفین احمدیت کے لئے ایک نشان قرار دیا۔
آپ نے ہندوستان کی سیاست خصوصاً پنجاب کی سیاست کے حالات بیان فرمائے کہ
پنجاب کو کو کچھ حقوق ملنے پر بعض مخالف لوگ ( جن میں کانگرس اور مجلسِ احرار بھی شامل ہے ) سیخ پا
ہیں ۔ اس لئے خدشہ ہے کہ پنجاب کے آئندہ حالات نہایت خطرناک ہوں اور مسلمان لیڈر
آپس میں اُلجھ پڑیں۔ ان حالات میں میاں فضل حسین صاحب کی ذات ایسی تھی جو مسلمان
لیڈروں کو قابو میں رکھنے اور اُنہیں میانہ روی پر چلانے کی اہل تھی ان کی وفات کی وجہ سے پنجاب
کے مسلمانوں کی سیاسی دنیا میں ایک بہت بڑا شقاق پیدا ہو گیا ہے ۔ حضور نے دعا کی تحریک فرمائی
کہ اللہ تعالی سیاسی حالات ٹھیک کر دے اور دنیا میں امن قائم ہو تا ہماری تبلیغ میں کسی قسم کی
رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
حضور نے فرمایا کہ میاں فضل حسین صاحب پر ہمارے مخالفین کی طرف سے بہت بڑا
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۰
تعارف کتب
اعتراض یہ تھا کہ وہ احمدی نواز ہیں اس طرح وہ انہیں ذلیل کر کے لوگوں کی نظروں سے گرانا
چاہتے تھے ۔ یہ اُس وقت الزام لگا یا جب وہ گورنمنٹ کے عہدہ سے الگ ہو کر پنجاب میں بیماری
کی حالت میں آ بیٹھے تھے ۔ اب بظاہر اُن کے لئے دوبارہ کوئی عہدہ حاصل کر کے پھر عزت
حاصل کرنا نا ممکن تھا مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے غیر معمولی حالات پیدا کر دیئے اور انہیں وفات
سے تین ہفتہ قبل پنجاب کا وزیر تعلیم بنا دیا اور انہیں اس قدر عزت دی کہ ان کی وفات سے چند
دن پہلے ایک ہندو اخبار نے لکھا کہ اصل میں ہندوستان پر سر میاں فضل حسین صاحب حکومت کر
رہے ہیں کیونکہ پنجاب میں وہ خود ہیں ۔ گورنمنٹ آف انڈیا میں سر ظفر اللہ خان ان کی طرف
سے مقرر ہیں اور ولایت میں سر فیروز خان نون ہیں ۔ ان کی پارٹی کے اور بھی لوگ ہیں جو بڑے
بڑے عہدوں پر فائز ہیں ۔ پس اگر چہ وہ احمدی نہ تھے مگر چونکہ احمدیت کی خاطر لوگوں کی طرف
سے اُن پر اعتراض کیا گیا اور انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے حق میں
اپنی غیرت کا مظاہرہ کیا اور انہیں غیر معمولی طور پر عزت کے ایک مقام پر پہنچا کر بتا دیا کہ جو شخص
احمدیت کیلئے اپنی عزت کو خطرہ میں ڈالنے کے لئے تیار ہو جائے اللہ تعالیٰ اس کے لئے بھی اپنی
غیرت کا اظہار کیا کرتا ہے ۔
(۱۷) مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
پیشگوئی مصلح موعود میں ایک یہ علامت بیان کی گئی تھی کہ وہ زمین کے کناروں تک ٹھہرت
پائے گا اور قو میں اُس سے برکت پائیں گی ۔ حضرت مصلح موعود کو شروع سے ہی غیر ممالک میں
تبلیغ اسلام کا بے حد شوق تھا۔ چنانچہ آپ نے احمدی مبلغین کو ساری دنیا میں پھیلا دیا۔
۲۱ ۔ اکتوبر ۱۹۳۶ ء کو دو مبلغین سلسلہ کے اعزاز میں جو خدمت دین کے لئے امریکہ
بھجوائے جا رہے تھے ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر آپ نے تحریک جدید کے طلباء
سے خطاب فرمایا جس میں مبلغین اور طلباء کو نہایت ضروری اور قیمتی ہدایات سے نوازا۔
آپ نے فرمایا کہ مغربی ممالک آرام و آسائش کے اعتبار سے زیادہ ، اعتبار سے زیادہ بہتر اور ترقی یافتہ ہیں
ہر کوئی وہاں جانا چاہتا ہے اس لئے اپنے وطن کو چھوڑ کر ان ممالک میں جانا تو کوئی قربانی نہیں بلکہ
مغربی ممالک میں جا کر اسلامی شریعت پر مضبوطی سے قائم ہونا ، وہاں کے اثرات اور غالب
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۱
تعارف کتب
خیالات پر چھا جانے کی کوشش کرنا ، اُس قوم کی اسلام پر ہنسی اور تمسخر کو حوصلے سے برداشت کرنا
ہی دراصل قربانی ہے ۔ مثلاً جب وہ اسلامی پرده، تعدد ازدواج ، عورتوں سے مصافحہ نہ کرنا اور
اُن سے میل جول نہ رکھنے پر اعتراض کرتے ہیں تو بجائے منہ چھپانے کے یا مداہنت اختیار کرنے
کے بڑی جرأت اور دلیری سے انہیں جواب دینا اور اسلامی تعلیم کی خوبیاں ثابت کرنا اور اس کے
ساتھ عملاً اسلامی تعلیم ان میں رائج کرنا یہ حقیقی قربانی ہے جس کا ن کا تقاضا مبلغین سے کیا جاتا ہے۔
تبلیغ کے سلسلہ میں آپ نے نصیحت فرمائی کہ مبلغین کے مد نظر محض بیعت کروانا نہ ہو بلکہ
ایسے سچے اور صاف اور مخلص مسلمان بنانا مقصد ہو جنہیں وہ خدا کے حضور پیش کرسکیں۔ ں۔ اس لئے
جو شخص کسی کو مسلمان بنانے میں اسلامی تمدن ، اسلامی احکام اور اس احکام اور اسلامی اصول میں سے ایک
چھوٹے سے حکم کو بھی نظر انداز کرتا ہے وہ خدا کے لئے لوگوں کو مسلمان نہیں بناتا بلکہ اپنے نام اور
اپنی شہرت کیلئے مسلمان بناتا ہے ۔ وہ ے ۔ وہ کسی اجر کا مستحق نہ ہو گا خواہ اس راہ میں مارا جائے کیونکہ
دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ وہ قربانی کس مقصد کی خاطر کی جا رہی ہے۔ ایسی تبلیغ جس کے نتیجے میں اسلامی تعلیم
پر عمل نہیں ہوتا وہ اسلام اسلام کی فتح فتح کو قریب نہیں کرتی بلکہ ڈور ڈال دیتی ہے۔ ۔ یہ یہ ضروری نہیں کہ ہر نیا
بننے والا مسلمان پہلے دن سے ہی تمام تعلیم پر عمل شروع کر دے۔ ممکن ہے اُسے ایک دو یا تین ماہ
لگیں مگر شروع سے ہی انہیں اسلامی تعلیم سے پوری طرح آگاہ کر دینا چاہئے ۔
وو
حضور نے مغربیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مبلغین کو خصوصیت سے توجہ دلائی فرمایا :۔
” یہاں سے جب بھی وہ نکلیں اس روح کو لے کر نکلیں کہ مغربیت کا مقابلہ
کرنا ان کا فرض ہے۔ ۔۔ دنیا کا واحد علاج اس وقت مغربیت کا گچلنا ہے ۔ جب
تک ہم مغربیت کو کچل نہیں سکتے اُس وقت تک دنیا میں روحانیت قائم نہیں ہو سکتی ۔
اسی ضمن میں حضور نے تحریک جدید کے مقاصد پر روشنی ڈالی کہ جماعت میں قربانی کی روح
پیدا کرنے اور مغربیت کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ تحریک جاری کی گئی ہے ۔
-
تحریک جدید کے بورڈنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو حضور نے خصوصیت سے
دو
تحریک جدید کو سمجھنے اور اس کی روح اپنے اندر پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا :۔
یاد رکھو کہ تم تحریک جدید کے سپاہی ہو اور سپاہی پر بہت بڑی ذمہ داری
عائد ہوتی ہے۔ تمہارے نگرانوں کا فرض ہے کہ وہ تمہارے سامنے متواتر لیکچر دے کر
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۲
تعارف کتب
تحریک جدید کی اغراض تمہیں سمجھائیں تم تحریک جدید کے حامل ہو اور تمہارا
فرض ہے کہ تحریک جدید پر نہ صرف خود عمل کرو بلکہ دوسروں سے بھی کراؤ۔
(۱۸) ایک رئیس سے مکالمہ
یکم نومبر ۱۹۳۶ ء کو ایک مسلمان رئیس حضور سے ملاقات کیلئے قادیان آئے ۔ ملاقات کے
دوران میں انہوں نے حضور کی خدمت میں اپنے چند سوال پیش کئے حضور نے ان کی تسلی کے لئے
وضاحت سے جواب عنایت فرمائے ۔
انہوں نے پہلا سوال یہ کیا کہ جماعت احمد یہ کوئی مذہبی جماعت نہیں اور دُنیوی طور پر اس
نے جس قدر ترقی کرنی تھی کر چکی ہے مزید ترقی نہیں کر سکتی ۔ حضرت مصلح موعود نے محققانہ رنگ
میں جواب دیا اور واقعات کے ذریعہ ثابت فرمایا کہ جماعت احمدیہ کی ترقی کوئی عام دنیاوی ترقی
نہیں بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کی وجہ سے ہے اور فرمایا کہ:۔
احمدیت کی اصل ترقی تو روحانیت یا معارف و حقائق کی ترقی ہے۔ لیکن
کمزور لوگوں کیلئے خدا تعالیٰ نے اس کوڈ نیوی ترقی بھی دی ہے اور دے گا۔ لیکن دُنیوی
ترقی اس کا اصل مقصود نہیں۔
نیز فرمایا کہ:۔
مقصود دین ہے۔
”ہمارا تو ایمان ہے کہ دنیا کی تمام بادشاہتیں ہمیں ملیں گی لیکن ہمارا اصل
غیر احمدی رئیس کا دوسرا سوال یہ تھا کہ تبلیغ کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ حق پر ہیں تو دعا
کریں آپ کی دعا اگر قبول ہوگئی تو مجھے خود بخود کھینچ لے گی ۔
حضور نے نہایت تفصیل سے اس کے ان خیالات کی غلطیوں پر روشنی ڈالی اور تبلیغ کی
ضرورت و فرضیت اور دعا کی حقیقت اور توکل کے مقام پر نہایت پُر معارف روشنی ڈالی اور ان کا
با ہم تعلق بیان فرمایا۔فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کا خود حکم دیا ہے۔ دعا کے تعلق میں فرمایا:
” دعا بھی وہی تبلیغ کی قائمقام ہو سکتی ہے جس میں کامل انابت الی اللہ ہو ۔
دعا در حقیقت کامل انابت الی اللہ کا ہی نام ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۳
تعارف کتب
آپ نے مختلف واقعات اور مثالوں کے ذریعہ ثابت فرمایا کہ عموماً دعا ، تو کل اور تبلیغ تینوں
چیزیں اکٹھی چلتی ہیں ۔
(۱۹) حکومت برطانیہ کا تازہ انقلاب اور الفضل
حضرت المصلح الموعود کا یہ مضمون ۲۰ دسمبر ۱۹۳۶ ء کا تحریر فرمودہ ہے۔ یہ مضمون آپ کی
سیاسی بصیرت اور غیر معمولی ذہانت وفراست کا ثبوت ہے۔ ہوا یوں کہ ۱۹۳۶ ء میں انگلستان
کے مشہور بادشاہ ایڈورڈ ہشتم بادشاہت سے دست بردار ہو گئے ۔ عموماً اخبارات میں ان کی
معزولی کی وجہ ایک عورت بتائی جانے لگی جس کی خاطر انہوں نے بادشاہت چھوڑ دی۔
ایڈیٹر صاحب الفضل نے ۱۴ دسمبر ۱۹۳۶ ء کے افتتاحیہ میں تحریر فرمایا کہ بادشاہ نے ایک عورت
کی خاطر ملک کی بادشاہت کو چھوڑ کر قابلِ تعریف کام نہیں کیا ۔ بادشاہ کو مجبور اور قابل ہمدردی تو
سمجھا جا سکتا ہے لیکن وہ ایثار اور قربانی کرنے والے قرار نہیں دیئے جاسکتے ۔
حضور نے واقعات اور وجوہات بیان فرما کر اس تاثر کو غلط ثابت فرمایا اور اصل حقائق
سے پردہ اُٹھایا۔ حضور نے بتایا کہ مسٹر سمپسن جے کو اس واقعہ میں خاص شہرت ملی کہ بادشاہ کے
ساتھ کافی عرصہ سے تعلقات تھے ۔ وہاں کا حُکام طبقہ، مذہبی طبقہ اور عوام الناس بھی اسے جانتے
تھے ۔ یہ خاتون با قاعدہ شاہی دعوتوں میں بُلائی جاتی تھی ۔ اخبارات میں یہ قیاس آرائیاں بھی ہو
رہی تھیں کہ مسز سمپسن اپنے شوہر سے طلاق لے کر بادشاہ سے شادی کر لیں گی ۔ اُس وقت بادشاہ
کی مخالفت کہیں سے بھی نہیں ہوئی ۔
فرمایا کہ اصل حقیقت یہ تھی کہ بادشاہ عیسائیت کی بعض رسموں سے اختلاف رکھتے تھے اور
پادریوں کی بڑھتی ہوئی اجارہ داری کو نا پسند کرتے تھے۔ بقول کرنل وجوڈ کے بادشاہ پوری طرح
عیسوی مذہب کے قائل نہ تھے چونکہ انگلستان کا بادشاہ Defender of Faith کہلاتا تھا
اس لئے پادریوں کیلئے یہ صورتحال نا قابلِ برداشت تھی اس لئے وہ اندر ہی اندر اس کے خلاف
تھے اور اس ناراضگی کے اظہار کا موقع انہیں اب ملا جب بادشاہ نے ایک مطلقہ سے شادی کی ۔
بادشاہ کا موقف اصول پر مبنی تھا کہ چونکہ گورنمنٹ کے قانون کے تحت خاتون کو طلاق ہوئی
ہے۔ اس لئے اُس سے شادی کرنے کا قانونی حق ہے ۔ ملک کی اکثریت بادشاہ کے ساتھ تھی
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۴
تعارف کتب
البتہ کیتھولک کی متشدد اقلیت اس کے خلاف تھی اور پادری اسے ہوا دے رہے تھے۔ جس سے
ملک میں فساد ہونے کا خطرہ تھا۔ اس صورتحال میں بادشاہ کے لئے دو راستے تھے۔ یا تو وہ
پادریوں کے دباؤ میں آ جاتا اور اپنا قانونی حق استعمال نہ کرتا اور محض اس لئے اُس عورت سے
وعدہ پورا نہ کرتا کہ وہ مطلقہ ہے یا پھر شادی کر لیتا جس کی قانون اجازت دیتا تھا تا ہم اس سے
ملک میں فساد ہونے کا اندیشہ تھا۔
اس صورت حال میں بادشاہ نے بہترین فیصلہ کیا کہ ایک طرف اصولی مؤقف اختیار کیا اور
دوسری طرف ملک کو فساد سے بچانے کیلئے اپنے تخت کی قربانی دے دی ۔
حضور نے یہ تجزیہ پیش کرنے کے بعد آنحضرت ﷺ کی اس پیشگوئی کا ذکر فرمایا کہ مسیح موعود
کے زمانے میں عیسائیت آپ ہی آپ پکھل جائے گی اور بتایا کہ کس شان سے یہ پیشگوئی پوری
ہو رہی ہے کہ مسیحیت کی نمائندہ حکومت جس کے بادشاہ کو محافظ عیسائیت کے نام سے یاد کیا جاتا
ہے میں ایسے تغیرات پیدا ہو رہے ہیں کہ اس کے مقبول بادشاہ نے مسیحیت کی بعض رسوم ادا
کرنے سے اس وجہ سے انکار کر دیا کہ وہ ان کی ضمیر کی آواز کے خلاف تھی اور اس اعتراض کا
بھی ازالہ ہوا کہ اسلام نے طلاق کو جائز قرار دیا ہے اور آنحضرت ﷺ نے مطلقہ عورت سے
شادی کی ہے۔ پس انقلاب انگلستان اسلام کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہے۔
(۲۰) جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہ
رب العزت پر گریہ و بکا کرنے کا نتیجہ ہے
سید نا حضرت یہ ت خلیفة المسی الثانی کا ی مختصر سا مگر نہایت ولولہ انگیز اور روح پرور خطاب ہے جو
آپ نے ۲۶ دسمبر ۱۹۳۶ ء کو جلسہ سالانہ قادیان کا افتتاح کرتے ہوئے فرمایا:۔
حضور نے ۴۰ سال قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دور کے ایک جلسہ کا ذکر نہایت
درد بھرے الفاظ میں کیا اور فرمایا کہ اس میں دو اڑھائی سو احباب شامل تھے اور ایک یا دو دریوں
پر سما گئے تھے اور اس ایک ارب پچیس کروڑ آدمیوں کی دنیا میں یہ معمولی سی غریبانہ جماعت اس
لئے جمع ہوئی کہ وہ محمد رسول اللہ ﷺ کے جھنڈے کو سرنگوں نہیں ہونے دے گی ۔ اُن کے دل سے
صلى الله
نکلی ہوئی گریہ وزاری نے عرش کو ہلا دیا۔ فرمایا:۔